بابائے صحافتِ گجرات : ایس اے منشی

بھارت کے سابق وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو نے ایک دفعہ کہا تھا کہ میں اگر سیاست دان نہ ہوتا تو ایک صحافی ہوتا۔ جب وجہ پوچھی گئی تو انہوں نے کہا کہ جب میں ایک شہر کے ہوائی اڈے سے اڑ کر کسی دوسرے شہر کے ہوائی اڈے پر اترتا ہوں تو وہاں جو صحافی میرے دورے کی کوریج کے لئے آئے ہوتے ہیں وہ مجھ سے ایسے موضوعات اور واقعات کے متعلق سوالات کرتے ہیں جن کے

Read more

عالمی شہرت یافتہ سوامی اور صحافی لالہ خوشحال چند خورسند

عالمی شہرت یافتہ سنیاسی اور پنجاب میں اردو صحافت کے بانیوں میں شمار ہونے والے مہاشہ خوشحال چند خورسند خوشتر کا تعلق گجرات کے تاریخی شہر جلالپورجٹاں سے تھا۔ انہوں نے اردو صحافت کی بنیاد رکھی، تحریک آزادی میں کردار کیا اور پھر آریہ سماج کی تحریک میں قابل قدر خدمات انجام دے کر عالمی شہرت حاصل کی۔ وہ مہاشہ سے مہاتما، خورسند سے خوشتر اور لالہ سے سوامی تک کا سفر طے کر کے آنند سوامی سرسوتی کے نام

Read more

آہ! پروفیسر کعبی بھی آسودۂ خاک ہوئے

گجرات کی ممتاز علمی و ادبی شخصیت، میرے استاد اور کولیگ، سابق صدر شعبۂ اردو پروفیسر منیرالحق کعبیؔ بہل پوری 23 مارچ 2021ء کو رضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں۔ یہ خبر سن کر دل بہت دکھی ہوا۔ میری بدقسمتی و بے خبری کہ مجھے شام کو پتہ چلا اور میں دوپہر دو بجے ان کی نماز جنازہ میں بھی شریک نہ ہو سکا۔ ان کے ساتھ گزارے پل بہت شاندار اور ہمیشہ یاد رہنے والے ہیں۔ انہوں نے

Read more

ریاض بٹالوی مرحوم: کہانیاں جسے ڈھونڈ لیتی تھیں

صحافت کی دنیا میں آج بھی اردو فیچر نگاری کا سب سے ممتاز نام ریاض بٹالوی کا ہے۔ وہ منفرد اسلوب کے حامل فیچر نگار، افسانہ نویس، ڈرامہ نگار قلم کار اور عوامی خدمت کے لیے شاندار کردار ادا کرنے والے سوشل ورکر تھے۔ انہوں نے صحافت کو ایک پیشہ سے بڑھ کر سماجی خدمت کا ذریعہ بنایا اور مثبت و متحرک کردار کی نئی مثال قائم کی۔ لوگ انہیں صحافت میں نئے انداز متعارف کروانے اور لوگوں کے مسائل

Read more

جاوید احمد ملک کی کتاب: اساتذہ، بیوروکریسی اور سیاستدان

کہا جاتا ہے کہ بہترین معاشرہ تشکیل دینے کے لیے بہترین نظام تعلیم ضروری ہے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ کسی بھی سماج کا نظام تعلیم اس کے مجموعی ثقافتی معیار سے مشروط ہوتا ہے۔ ہمارا تعلیمی نظام اور تعلیمی فکر دونوں کئی عشروں سے سماجی و فکری جدلیاتی عذاب میں مبتلا ہیں۔ یہاں سیاسی ہنر مندوں کا ہنر یہ رہا ہے کہ اول تو سرے سے تعلیم ہی نہ ہو، اور اگر تعلیمی درسگاہیں موجود ہوں تو وہ اساتذہ

Read more

پنجابی زبان کو پنجابیوں کے مان کی ضرورت ہے

پنجابی ایک قدیم زبان ہے اور اس کے ثقافتی و تہذیبی رشتے اپنی دھرتی کے ساتھ بہت مضبوط اور گہرے ہیں۔ صوبہ پنجاب کا کلچر پنجابی زبان کے ارد گرد گھومتا ہے کیونکہ پنجابی زبان مختلف خیالات، جذبات اور احساسات کے اظہار کے لیے نہایت موزوں زبان ہے۔

پاکستان کی آبادی کا 48 فیصد حصہ پنجابی بولنے والوں پر مشتمل ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ پنجابی پاکستان کی سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان ہے۔ محققین اور ماہرین لسانیات کے مطابق تصورات کو بہترین طریقے سے سمجھانے کے لیے بچے کی ابتدائی تعلیم و تربیت اس کی مادری زبان میں ہونی چاہیے۔ صوبہ پنجاب میں پنجابی زبان کے لیے مروجہ رسم الخط شاہ مکھی ہے اور اسے سیکھنا آسان ہے کیونکہ یہ عربی اور فارسی رسم الخط سے قریبی مماثلت رکھتا ہے۔

Read more

21 فروری :مادری زبانوں کا عالمی دن اور ہماری ترجیحات

زبان فکر و خیال یا جذبے کے اظہار و ابلاغ کا ذریعہ ہے۔ اس کا کام یہ ہے کہ لفظوں اور فقروں کے توسط سے انسانوں کے ذہنی مفہوم و دلائل اور ان کے عام خیالات کی ترجمانی کرے۔ Oliver Wendell Holmes کے مطابق: ”Language is the blood of the soul into which thoughts run and out of which they grow.“ زبان ایک ایسا سماجی عطیہ ہے جو زمانے کے ساتھ ساتھ ایک نسل سے دوسری نسل کو ملتا رہتا

Read more

مطالعۂ تاریخ از مولانا کوثر نیازی

کتاب دوست برادرم کاشف منظور نے محبت کے ساتھ کوثر نیازی کی لگ بھگ 80 صفحات پر مبنی ایک چھوٹی مگر بڑی حقیقت کی ترجمان کتاب ”مطالعہ تاریخ“ بھیجی ہے جسے 1991ء میں جنگ پبلشرز لاہور نے شائع کیا تھا۔ کتاب وصول پا کر میں خود ماضی میں کھو گیا کہ یہ کتاب میں نے آج سے کوئی تینتیس، چونتیس سال پہلے اپنے گریجویشن کے زمانے میں پڑھی تھی۔ یہ کتاب جو اصل میں گورنمنٹ کالج لاہور کی ”مجلس تاریخ“

Read more

مسٹر جناح سے قائد اعظم تک

قائد اعظم محمد علی جناح جنوبی ایشیا کی ملت اسلامیہ کی جدوجہد آزادی کی آخری سربرآوردہ شخصیت تھے جسے ان کی ذات میں نقطہ عروج حاصل ہوا۔ برصغیر میں مسلمانوں کے اقتدار کے زوال کے نوے ہی برس بعد انہوں نے یہ اقتدار غاصبوں کے ہاتھوں سے چھین کر مسلمانوں کے سپرد کر دیا، اور اس کا نام پاکستان قرار پایا۔ بانی پاکستان ہمارے لیے مثالی رہبر کا درجہ رکھتے ہیں۔ ان کی ذات اور صفات کے تمام گوشے قوم

Read more

فیض احمد فیضؔ اور صحافت

فیض احمد فیضؔ ہماری تہذیبی حیات، ادبی و فکری تاریخ اور قلمی و صحافتی روایت کا زندہ اور روشن استعارہ ہیں۔ دانشور، شاعر، استاد، نقاد، مزدور انقلابی راہنما، مدیر و صحافی یہ سب ان کی ہشت پہلو شخصیت کے نمایاں پہلو ہیں۔ فیضؔ صاحب کی ہمہ جہت شخصیت کا ہر پہلو اپنے اندر ایک زندگی لیے ہوئے ہے۔ بطور شاعر وہ عہد ساز شاعر کہلاتے ہیں لیکن ان کی شخصیت کے دوسرے پہلو بھی کم متاثر کن نہیں ہیں، وہ

Read more

” البیان“ ترجمہ و شرح قرآن پر ایک نظر

بعثت نبئی آخرالزماں ﷺ کا سب سے بڑا اور زندہ جاوید معجزہ قرآن مجید ہے۔ آج بھی تاریخ کے دامن میں صفت لاریب سے متصف واحد کتاب ہے۔ عالم انسانیت کے لیے صراط مستقیم کا راز قرآن حکیم میں ہی مضمر ہے۔ یہی کتاب قوموں کے عروج و زوال کا معیار ہے۔ اسی لیے اہل دین و دانش قرآن مجید کو انسان کی اول و آخر ضرورت قرار دیتے ہیں۔ اس کے بغیر نہ مادی زندگی کے تقاضے پورے ہو

Read more

تفسیر قرآن ”ضیاء القرآن“ پر ایک نظر

قرآن مجید، فرقان حمید ابدی اور سرمدی تعلیمات کا مجموعہ اور احکام خداوندی کا مآخذ ہے، جو ہر دور میں پیدا پونے والے مسائل کا حل کامیابی کے ساتھ پیش کرتا ہے۔ یہ وہ اعجاز قرآن ہے جس سے دوسری الہامی کتب بھی محروم ہیں۔ یہ اللہ جل جلالہ کا اپنے آخری نبیﷺ کے ذریعے بندوں سے کیا گیا آخری خطاب ہے۔ اس لیے علمائے امت کی یہ اہم ذمہ داری رہی ہے کہ وہ اس عظیم کتاب کے ترجمہ اور تفسیر کے ذریعے لوگوں کی راہنمائی فرمائیں۔

اسی لیے دور رسالت سے لے کر عصر حاضر تک ہر دور میں علماء نے قرآن مجید کے ترجمہ و تفسیر کو اپنا نصب العین بنایا۔ کلام الہٰی کی ہر آیت یکتا و بے مثل ہے۔ ترتیب اور شستگی الفاظ، بیان کی خصوصیات، سورتوں کا غیر معمولی آغاز و اختتام، آیات کی روانی، بے نظیر افکار رسانی، لفظ و معنی کا حسین امتزاج سب کچھ کیف آور اور وجد آفریں ہے۔ کلام اس قدر جامع اور وسیع الامعنی ہے کہ کسی بھی زبان میں اس کے حتمی ترجمہ اور تفسیر کا حق ادا نہیں کیا جا سکتا۔

Read more

صادق و امین وزیر اعظم کو تاریخ کی گواہی دینے پر سلام۔

تاریخ و سیاست کے طالبعلم خوش قسمت ہیں کہ انہیں تاریخی حقائق کی سند کے لیے صادق و امین گواہی مل رہی ہے۔ آج تک کہا جاتا رہا کہ جو اقتدار سے محروم ہو جاتا وہ سیاستدان ایسٹیبلشمنٹ پر حملے کرتا ہے اور جرنیلوں کی سیاست میں مداخلت کے الزام لگاتا ہے۔ آج کل سیاسی گرما گرمی بڑھی تو ”غدار“ نواز شریف اور کرپٹ سیاسی ٹولے نے ببانگ دہل ہماری مقدس ایسٹیبلشمنٹ پر الزامات کا کیچڑ اچھالنے کی مذموم کوشش

Read more

قائد ملت نوابزادہ لیاقت علی خاں : حیات و خدما ت

قائد اعظم کے دست راست پاکستان کے پہلے وزیر اعظم شہید ملت نوابزادہ لیاقت علی خاں کا شمار مجاہدین تحریک آزادی اور معماران وطن میں ہوتا ہے۔ قیام پاکستان اور استحکام پاکستان کے لئے اس بطل جلیل کی ملی خدمات ہماری تاریخ کا ایک روشن باب ہیں۔ وہ ایک باصلاحیت، دیانتدار، محنتی، بے باک اور عہد ساز شخصیت تھے۔

انہوں نے یکم اکتوبر 1896 ءکو مشرقی بنگال کے ضلع کرنال میں ایک بڑے زمیندار نواب رستم خان کے گھر جنم لیا۔ پیدائش میں ان کا نمبر سجاد علی کے بعد دوسرا تھا۔ ان کا خاندان جو مشہور بادشاہ نوشیروان عادل کی نسل سے متعلق ہونے کا دعویدار تھا۔ تقریباً پانچ سو سال قبل مغلیہ عہد میں ایران سے ہندوستان آیا تھا۔ ان کی زمینیں صوبہ پنجاب اور اتر پردیش میں پھیلی ہوئی تھیں۔ برطانوی عہد میں لارڈ کنینگ نے لیاقت علی خان کے دادا نواب احم علی خان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے پنجاب کے چیف کمشنر کو ہدایت کی تھی کہ اسے اور اس کی اولاد کو ہمیشہ پانچ ہزار روپے کا مالیہ معاف کر دیا جائے اور دس ہزار روپے کی خلعت دی جائے ان کے ہاں نواب کا خطاب پشتی تھا۔

Read more

07 اکتوبر 1958 ء کے پہلے مارشل لاء کے اسباب کا مختصر جائزہ

ممتاز ماہر عمرانیات ایرک فروم کا کہنا ہے کہ آزادی کا حصول اور اس کے حصول کے بعد اس کو قائم رکھنا ایک دشوار طلب عمل اور کشمکش ہے بعض لوگ، بعض گروہ یا قومیں اس سے گھبرا کر اپنی آزادی اپنی رضا سے ایک شخص یا جماعت کے حوالے کر دیتے ہیں۔ اس طرح انھیں فیصلہ کرنے کی زحمت سے نجات مل جاتی ہے اور وہ حکم ماننے میں ایک گو نہ سکون محسوس کرتے ہیں۔ سات اکتوبر 1958

Read more

گجرات کا قابل فخر فرزند: پرکاش ٹنڈن

مردم خیز خطے کا حامل گجرات ہمیشہ نامور لوگوں کی جنم بھومی رہا ہے۔ برصغیر پاک و ہند کا ممتاز و معتبر بزنس لیڈر، مینجمنٹ پروفیشنل، بینکار، ثقافتی شعور سے بھرپور سوانح نگاری کرنے والا قلمکار پرکاش ٹنڈن ہندوستان کی ناموری کے باوجود گجرات میں گزرے بچپن اور یادوں کو کبھی فراموش نہیں کر پایا اور جب اس نے اپنی سوانح لکھنے کا آغاز کیا تو اس میں گجرات کی یادوں کا تذکرہ بڑے موثر انداز میں کیا۔ وہ اپنی

Read more

سوہنی مہینوال: معصوم محبت کی مجبور کہانی

پرانے قصے، علاقائی داستانیں اور مقامی کہانیاں ہمیشہ سے ہی انسانی دلچسپی کا محور رہی ہیں۔ یہ کہانیاں عقل سے زیادہ تخیل کی مرہون منت ہوتی ہیں۔ لوک داستانیں انسانوں کی نامکمل خواہشوں کا عکس ہوتی ہیں اس لیے ہر سماج، قوم اور ملک میں انسانوں کی اجتماعی فکر کی روایت کو لوک ادب نے ہی محفوظ رکھا ہے۔ یہ داستانیں کسی قوم کی تہذیب و ثقافت کے ادب کے بچپن کی پیداوار ہوتی ہیں اور اس کے اعلیٰ ترین

Read more

میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کا 55 واں یوم شہادت

سرزمین گجرات اپنی جغرافیائی اہمیت کے پیش نظر عسکری گیٹ وے ٹو کشمیر کی شہرت رکھتی ہے۔ جرأت و بہادری اس خطہ کے لوگوں کی صدیوں پرانی صفت ہے جو ان کی جبلت بن چکی ہے۔ یہ غازیوں اور شہیدوں کی سرزمین ہے۔ دفاع وطن کے لیے جب بھی ضرورت پڑی اس سرزمین کے بہادر جان ہتھیلی پر لے کر نکل آئے اور جرأت، بہادری اور قربانی کی ایسی لازوال داستانیں رقم کیں کہ نشان حیدر جیسے اعزازات انہی پر

Read more

خواجہ فرد فقیر اور نخل سخن کا سوز دروں

سخنوروں کی بستی گجرات شعروادب کا اہم مرکز رہی ہے۔ یہ مشہور زمانہ ”نخل سخن“ کی ہی کرامت ہے کہ یہاں شعروشاعری کی بہار ہمیشہ قائم رہی ہے۔ اس کا چشمہ فیض گجرات میں محلہ شاہ حسین میں صوفی بزرگ شاہ حسین ملتانی کے مزار سے مغرب میں ملحقہ خواجہ فرد فقیر کی قبر ہے جو مسجد کے صحن میں ایک کونے میں واقع ہے۔ قبر کے ساتھ ایک درخت ہوا کرتا تھا جو آج نظر نہیں آیا اسے ”نخل

Read more

پاکستان کا سیاسی کلچر: اقدار کی بجائے ہوس اقتدار کا عکاس

سیاسی کلچر کا مطالعہ کسی خاص قوم کے عمومی مزاج اور سیاسی رویوں کا مطالعہ ہے۔ سیاسی کلچر ان قواعد، تصوارت، عقائد اور اجتماعی رویوں سے عبارت ہوتا ہے جن کا تعلق سیاسی طرز عمل سے ہو۔ اس میں ایسے تمام ادارے، طور طریقے، طرز عمل، رسوم و رواجات، عقائد و اقدار اور اجتماعی تاثرات شامل ہوتے ہیں جو کسی مخصوص معاشرے کی شناخت ہوں۔ ممتاز ماہرین سیاسیات گبریل آلمنڈ (Gabriel A۔ Almond) اور سڈنی وربا (Sidney Verba) سیاسی ثقافت

Read more

سائنس پر مسلمانوں کے اثرات اور تراجم کی ضرورت

تہذیب ایک سلسلہ زنجیر ہے جس کے سرے باہم مربوط ہیں اور ماضی بعید سے لے کر آج تک پھیلے ہوئے ہیں۔ ہر تہذیب نے پہلی تہذیبوں سے استفادہ کیا ہے۔ پرانی تہذیب سے اخذ کرنے کے بعد اس سلسلے سے اپنا تعلق قائم کیا۔ چینی، مصری، یونانی، رومی، اسلامی، مغربی سبھی تہذیبوں پر اس امر کا اطلاق ہوتا ہے۔ یہ ناقابل تردید حقیقت ہے کہ یونانیوں نے سائنس کی ابتداء کی اور مغرب نے اس کو کمال تک پہنچایا۔

Read more

سائنس کا خاتمہ یا احیائے نو

نیو یارک ٹائمز کے سابق سائنس ایڈیٹر Waidemar Kaempffert نے اپنی کتاب ”Exploration In Science“ کے آخر میں اپنے تجزیے کا نچوڑ بیان کرتے ہوئے صفحہ 279 پر لکھا ہے کہ ”انسان اس کرۂ ارض پر قریب ایک لاکھ سال سے آباد ہے لیکن اس کے اخلاقی شعور کو بیدار ہوئے صرف پانچ ہزار سال کا عرصہ ہوا ہے۔ اگر نوع انسانی کا صحیح مطالعہ صرف انسان سے کیا جا سکتا ہے تو اس باب میں سائنس ہنوز اپنے دور

Read more

مسلمان۔ ۔ ۔ جاہل و انتہا پسند یا علم دوست؟

مسلمان جاہل، بنیاد پرست اور دہشت گرد ہی کیوں ہوتے ہیں؟ یورپ اور امریکہ نے سائنس، طب اور ٹیکنالوجی میں انسانوں کی حقیقی خدمت کی ہے، مسلمان تو بس قتل کرتے ہیں، خون بہاتے ہیں، دھماکے کرتے ہیں۔ ۔ ۔ یہی سچ ہے ناں بابا۔ ۔ ۔ ؟ میرا بڑے بیٹے شیخ عبدالمعید لاک ڈاؤن مکالمہ محفل میں مجھ پر سوال پر سوال داغے جا رہا تھا۔ میں نے بار ہا بتانے کی کوشش کی کہ نہیں بیٹا، مسلمان جاہل

Read more

مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح قتل یا طبعی موت؟

”وہ اپنے عظیم بھائی کی ہو بہو تصویر تھیں۔ بلند و بالا قد، بہتر برس کی عمر میں بھی کشیدہ قامت، گلابی چہرہ، ستواں ناک، آنکھوں میں بلا کی چمک، ہر چیز کو ٹٹولتی ہوئی نظر، سفید بال، ماتھے پر جھریوں کی چنٹ، آواز میں جلال و جمال، چال میں کمال، مزاج میں بڑے آدمیوں سا جلال، سرتاپا استقلال، رفتار میں سطوت، کردار میں عظمت، قائداعظم کی شخصیت کا آئینہ، صبا اور سنبل کی طرح نرم، رعد کی طرح گرم،

Read more

دل کی صداقتوں سے منور : سید محمد شاہ کاظمی

لفظ پھر لفظ ہیں جذبوں کو سمیٹیں کیوں کر میں کیسے کر پاؤں گا اظہار عقیدت تجھ سے کہتے ہیں کہ رفتار سفر اگر ایک خاص حد سے بڑھ جائے تو ہر شے دھندلا جاتی ہے۔ دور کی چیزوں کے خدوخال گو پھر بھی قدرے واضح نظر آتے ہیں تاہم پیش منظر کی دھندلاہٹ ان پر دھیان دینا ناممکن بنا دیتی ہے۔ اس صورتحال میں منزل بے اصل پاکر ایکسپریس ٹرین کے مسافر اپنی اپنی کتابوں یا خیالات میں کھو

Read more

شکیلہ یاسین بٹ: دھیان کے روشندان سے ایک بہادر ماں کو سلام

آج من پھر محو یاس ہو کر کسی خواب گراں مایہ کی حسرت میں گھر سے نکلا اور یادوں کے گھنے جنگل میں پہنچ گیا۔ کچھ ہی دیر بعد یوں لگا کہ کسی گزرے ہوئے موسم کی دلدل میں دھنسنے لگا ہوں کہ اچانک بھائیوں جیسے دوست عاطف رزاق بٹ کی آواز آئی، کدھر جا رہے ہیں شیخ صاحب۔ ؟ میں نے عرض کیا کہیں نہیں۔ کئی دن کی یادوں کی مسلسل مسافت نے تھکا دیا ہے، ویسے بھی چہروں

Read more

خانصاحب پروفیسر قاضی فضل حق: کوئی کہاں سے تمہارا جواب لائے

رصغیر پاک و ہند کے ممتاز ماہر لسانیات، نامور محقق، مؤرخ اور بلند پایہ ادیب خانصاحب پروفیسر قاضی فضل حق کا شمار فارسی، عربی، اردو اور پنجابی زبانوں کے اکابر اساتذہ میں ہوتا ہے ان کا تعلق خطۂ یونان کی شہرت رکھنے والی سرزمین گجرات سے تھا۔ حکومت پنجاب کی ایک پرانی سول لسٹ کے مطابق تحصیل گجرات کے تھانہ کڑیانوالہ کے گاؤں حاجی والہ میں اگست 1887ء کو قاضی محمد دین کے ہاں پیدا ہوئے۔ قاضی محمد دین آبائی

Read more

روشن کردار کے حامل استاد: چوہدری فضل کریم

دل کو باتیں جو ان کی یاد آئیں کس کی باتوں سے دل بہلائیں بہترین سماج کی تشکیل کے لیے بہترین نظام تعلیم ناگزیر ہے۔ نظام تعلیم میں خود تعلیم کو کلیدی اہمیت حاصل ہے اور نصاب تعلیم اس نظام کے مقاصد کی تکمیل کا تحریری ذریعہ ہوتا ہے۔ لیکن یہ حقیقت مسلمہ ہے کہ متعلم کی شخصیت پر سب سے قوی اور فوری اثر نہ نظام تعلیم سے مرتب ہوتا ہے اور نہ نصاب سے۔ اس جادو کا سرچشمہ

Read more

فرزند اقبال ڈاکٹر جاوید اقبال کی پہلی اور آخری دفعہ گجرات آمد

مصور پاکستان علامہ محمد اقبال کے صاحبزادے جسٹس (ر) ڈاکٹر جاوید اقبال اپنے روشن خیال نظریات، بے باک انداز گفتگو اور تحقیقی اور تعمیری افکار کی بدولت علمی و فکری دنیا میں بہت مقبول تھے۔ ان کی آپ بیتی ”اپنا گریبان چاک“ چھپی تو ان کی شہرت میں بہت اضافہ ہوا۔ یونیورسٹی آف گجرات کے اس وقت کے علم دوست وائس چانسلر ڈاکٹر نظام الدین بھی ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطالعے، افکار اور جراتمندانہ اظہار سے بہت متاثر تھے اور

Read more

روزہ محض رسم نہیں، شعوری عبادت ہے

حضرت عبداللہ بن عمر سے روایت ہے کہ فرمان نبویؐ ہے کہ آدمی بظاہر نماز، روزہ، زکوٰۃ اور حج و عمرہ کا عمل کرتا ہے۔ حتیٰ کہ آپؐ نے تمام اعمال ِخیر کا ذکر کیا۔ پھر حضور نبی رحمتؐ نے فرمایا، مگر قیامت کے دن وہ صرف عقل کے بقدر اس کا بدلہ پائے گا۔ اس حدیث نبویؐ میں عقل کا لفظ استعمال ہوا ہے۔ عقل سے مراد فہم و شعور ہے۔ اس کے معنی یہ ہوئے کہ آدمی ذکر

Read more

سفر جمال: سیرت نگاری میں قابل تحسین تازہ کاری

سید کائنات ؐ کی سیرت طیبہ ایک ایسا عظیم و جلیل موضوع ہے جس کی زمانی اور مکانی وسعت کا احاطہ انتہائی دشوار ہے۔ مالک ارض و سما نے اپنے محبوب نبئی آخرالزماں ؐ کو تمام عالمِ انسانیت کا ہادی و راہبر بنایا تو اس میں یہ پروانہ صفت فطرت بھِی ودیعیت کر دی کہ سب اپنی اپنی فہم و بساط، علم و معرفت اور خیال و فکر کے مطابق ذات و صفات محمدیؐ اور اعمال و خصائلِ نبویؐ کا

Read more

مذہب، انسان اور مسلمان

دنیا کی نئی صورت حال نے ہم میں سے ہر ایک کو احساس ذمہ داری کی اتھاہ گہرائیوں میں دھکیل دیا ہے۔ غیر مستعد، حیران و سرگرداں، دنیا ایک روحانی صحرا بن چکی ہے۔ ساری دنیا کے انسان اس کرب سے باہر نکلنے کے کسی راستے کے اور انسان ہونے کی کسی نئی معنویت کے متلاشی ہیں۔ کیا ایسے وقت میں انبیاء کے پیغام کو زندہ رکھنے کے دعویداروں سے کسی مدد کی توقع کی جا سکتی ہے؟ خدا کے

Read more

برگد: بابل کا استعارہ۔ ایک جائزہ

تہذیب و تربیت سے سجی سنوری خوش شکل، خوش گفتار و خوش لباس شخصیت کی حامل، خوشگوار مزاج، قابل تحسین علمی و ادبی ذوق اور قلم و قرطاس کے شوق کے آئینہ دار اوصاف کی مالک حوا کی بیٹی، نیل بوہر کے دیس ڈنمارک میں مقیم پاکستانی نژاد اینکر، محقق، اور منفرد اسلوب رکھنے والی قلمکار محترمہ صدف مرزا ایک عورت نہیں بلکہ مکمل فرد کی انفرادیت کی حامل پوری انسان ہیں۔ صدف مرزا کی شخصی سندرتا، خیال کی کوملتا

Read more

قوم کو تاریخی بجٹ مبارک

بلاشبہ اس سال خطِ غربت سے نیچے چلے جانے والے پاکستانیوں کی تعداد غیر معمولی ترقی ہو گی۔ قوم کو مبارک ہو ”وژنری“ حکمرانوں نے اپنے ملکی و غیر ملکی آقاوں کی مکمل اشیرباد سے تاریخ کا سب سے ”بہترین اور انقلابی“ بجٹ پیش کر دہا پے۔  ٹیکس کے اہداف ہی کامرانی کا اعلان فرما رہے ہیں۔  غریبوں اور سفید پوشوں کے لیے ریاست مدینہ کا جنت افروز بجٹ ہے۔  روزمرہ استعمال کی ساری اشیاء مہنگی ہو جائیں گی تو

Read more

انسان، سماج اور معاش

معاش، انسان اور سماج کا مادی چہرہ ہے۔ جس طرح روپے کے رُخِ زَرد پر انسانی خون لگا ہوا ہے۔ بعینہٖ سماج کا مادی چہرہ بھی اسی خون سے لت پت ہے۔ زر انسان کی وہ تخلیق ہے جو خود انسان پر بھاری پڑ رہی ہے۔ انسانی سماج، رسوم و رواج، دین و دھرم، اخلاق و فلسفہ غرض کوئی شے زرکی دسترس سے آزاد نہیں۔ اس لیے آج کے اس عہد ِسائنس و ٹیکنالوجی میں بھی اقتصادیات کا علم رموز

Read more

خصوصی توجہ اور شفقت کے طالب افراد

تھامس ایلوا ایڈیسن کے حوالے سے میرا کالم ”کند ذہن؛سائنسی جادوگر“ گذشتہ دنوں شائع ہوا تو لاہور میں مقیم میرے دوست، فزکس کے نامور استاد ڈاکٹر اعجاز الرحمن درانی نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ایسے ہی ”سلو لرنر“ نے دنیا میں بہت نام کمایا۔ آئن سٹائن بھی سیکھنے میں ایسا ہی سست رفتار تھا۔ ایسے بچے Autism جیسی کسی بیماری کا شکار ہوتے ہیں، ان کو خصوصی شفقت کی ضرورت ہوتی ہے۔ اسی کالم پر انگریزی ادب

Read more

سب کچھ محنت ہی پر منحصر ہے

زندگی صرف کامیابی کا نام نہیں بلکہ مسلسل محنت، جدوجہد اور جنگ کا نام ہے جو شخص محنت و مشقت کو اپنا لیتا ہے فتح و کامیابی کا تاج اسی کے سر پر سجتا ہے۔ شاہراہئی حیات مصائب و مشکلات اور نشیب و فراز سے بھری ہوئی ہے۔ صرف محنت و مشقت ہی کے ذریعے انسان ان مشکلات پر قابو پا سکتا ہے۔ زندگی کے ہر راستے کے لیے محنت لازمی ہے۔ محنت ہی کے ذریعے ہم اپنے ملک اور

Read more

درد دِل کے واسطے

حضرت ابوذرؓ سے روایت ہے کہ میں نے نبی کریمؐ سے پوچھا، اے اللہ کے رسولؐ، کون سا کام افضل ہے۔ آپؐ نے فرمایا، اللہ پر ایمان لانا اور اس کی راہ میں کوشش کرنا۔ حضرت ابو ذرؓ کہتے ہیں، میں نے پوچھا کون سا غلام آزاد کرنا افضل ہے؟ آپ نے فرمایا جو اپنے آقا کے نزدیک سب سے عمدہ اور دام میں سب سے اونچا ہو۔ ابو ذرؓ کہتے ہیں میں نے پوچھا اے اللہ کے رسولؐ اگر میں کوئی بھی بھلا کام نہ کر سکوں؟ آپ نے فرمایا، لوگوں کو تم سے کوئی تکلیف نہ پہنچے۔ یہی تمہاری طرف سے تمہارے حق میں صدقہ قرار پائے گا ”۔

Read more

قرآنی انسائیکلو پیڈیا: ایک جائزہ

علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کا مجموعہ مضامین قرآن ”قرآنی انسائیکلو پیڈیا“ شائع ہوا تو بارسلونا سپین میں مقیم منہاج القرآن کے راہنما اسد اقبال قادری نے یہ تحفہ مجھے بھجوایا۔ میں اس بابرکت تحفہ پر ان کا شکر گذار ہوں۔ میرا یقین ہے کہ قرآن حکیم انسانوں کے لیے خدا کی ابدی راہنمائی اور تعارفِ خدا ہونے کے ساتھ انسانیت کا دستورِ حیات اور قانونِ فطرت ہے۔ آیات قرآنی کا اعجاز ہے کہ ان میں باربار تفکر و تدبر نئے نئے معنی و مفاہیم سامنے لے کر آتاہے۔

قرآن حکیم نے ہر دور میں لوگوں کے بند ذہنوں کو کھولا ہے۔ قرآن نے تقلید ی فکر کی بجائے اجتہادی فکر پیدا کی ہے۔ آج بھی عالمی فکر ی تحریک پر قرآن کی گہری چھاپ ہے۔ حقیقت میں قرآن کو شامل کیے بغیر انسانیت کے فکری سفر اور اس کے ارتقاء کی تاریخ کو سمجھا نہیں جا سکتا۔ اس ضمن میں علامہ طاہر القادری ایسے خوش نصیب ہیں کہ مالک کائنات نے انہیں قرآن مجید سے عوام و خواص کو مستفید کرنے کے لیے چن لیا ہے۔ باشبہ ڈاکٹر طاہر القادری کا شمار عالم اسلام کی نمایاں ترین شخصیات میں ہوتا ہے اور ان کے علمی و قلمی کارنامے اہل علم سے ہرگز پوشیدہ نہیں۔

Read more

قاسم علی شاہ کی اونچی اڑان

تعلیم ایک معاشرے کے اجتماعی شعور کو اگلی نسلوں تک منتقل کرنے کا ایک منظم عمل ہے۔ یہ محض معلومات کے ابلاغ کا نام نہیں بلکہ متعلم کی چھپی ہوئی قابلیتوں کو تحریک دے کر ماضی کی دانش کو مستقبل کی تعمیر میں صرف کرنے کے قابل بنانے کا عمل بھی ہے۔ بدقسمتی سے ہمارا تعلیمی نظام گوناگوں وجوہات کی بنیاد اپنے اس وظیفہ کی انجام دہی سے قاصر رہا ہے۔ دیگر وجوہات کے علاوہ اس ناکامی کی ایک بڑی

Read more