بگن دہشت گردی: اب ریاست جائے تو کہاں جائے

تین اطراف سے افغانستان سے متصل ضلع کرم ابھی تک طالبان کے محاصرے میں ہے۔ گرینڈ جرگہ اور ریاست کی بے بسی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ یہ شبہات بھی جنم لے رہے ہیں کہ کہیں ریاست اور گرینڈ جرگہ دونوں ہی ناکام تو نہیں ہو گئے۔ اس مسئلے کے بارے میں پارلیمنٹ میں تقاریر بھی ہوئیں اور سوشل میڈیا پر بھی ٹرینڈ چلے لیکن جو نہیں ہونا تھا وہ نہیں ہوا۔ بہر حال کچے کے ڈاکو ہوں یا بگن

Read more

پارہ چنار کو تھالی میں رکھ کر پیش کیجئے

کون کہتا ہے کہ ہم نے تاریخ سے کچھ نہیں سیکھا۔ 1971 کے بعد ہندوستان کے بجائے ہم مسلسل اپنے ہی عوام کو فتح کرتے جا رہے ہیں۔ یہ سانحہ بنگلہ دیش سے سیکھنے کا ہی تو نتیجہ ہے کہ اب کشمیر پر ہندوستان کے ساتھ ہمارا کوئی لڑائی جھگڑا نہیں۔ کشمیر کے وہ سارے قدرتی وسائل جنہیں ہم مطالعہ پاکستان میں پاکستان کی شہ رگ کے طور پر بطورِ دلیل پیش کیا کرتے تھے، اب تھالی میں رکھ کر

Read more

بشار الاسد کا زوال اور پاکستانیوں کے لئے درس

مسٹر بشار الاسد فرار ہو کر ماسکو پہنچ گئے۔ ہر آفت اور مصیبت سے بڑی ایک مصیبت ہوتی ہے۔ بشار الاسد کے زوال کے بعد ایک بڑی مصیبت یہ ہے کہ ہم میں سے اکثر یہ بھول گئے ہیں کہ معاشرے تجزیہ و تحلیل کرنے اور بیداری سے آگے بڑھتے ہیں نہ کہ مشکل حالات میں کبوتر کی مانند آنکھیں بند کر کے نیک تمنّاؤں سے۔ ہماری یہ دنیا، کائنات، معاشرہ اور سماج ایک تجربہ گاہ اور لیبارٹری کی مانند

Read more

مطالعہ کے نام پر مطالعہ ہی کیجئے

کیا کبھی یہ سوالات آپ کے ذہن میں اٹھے ہیں کہ ماہرین تعلیم کے نزدیک مطالعہ کرنے کا درست طریقہ کون سا ہے؟ اور درست طریقے سے مطالعہ کرنے کی کسوٹی کیا ہے؟ نیز مطالعہ کرنے کی اقسام کون سی ہیں؟ اور کچھ لوگ مطالعہ کرنے سے بھاگتے ہیں، ماہرین تعلیم کے نزدیک اس کی وجہ کیا ہے؟ ان سوالات کی اہمیت اس وقت اور بھی بڑھ جاتی ہے کہ جب کوئی طالب علم بھول جانے سے ڈرتا ہو۔ ”بھول

Read more

جامعۃ الرضا اسلام آباد کے طلبا اور یومِ اقبال

کیا زمانے میں پنپنے کی یہی باتیں ہیں؟ یہ مصرعہ آنلائن مجلسِ مذاکرہ کا عنوان تھا۔ محترم منظور حیدری نے اس پروگرام کو مرتب کیا۔ نظامت کے فرائض مرتضیٰ علی حیدری انجام دے رہے تھے۔ اس آن لائن مجلسِ مذاکرہ کے پہلے مقالہ خوان، جامعۃ الرضا اسلام آباد کے سابق طالب علم اور جامعۃ المصطفیٰ قم کے برجستہ محقق محترم منظوم ولایتی تھے۔ انہوں نے اپنے مقالے میں انسان کے افکار و نظریات پر ماحول اور حالات کے اثرات کا

Read more

ویژن اور ٹیم ورک کے بغیر آثارِ قدیمہ میں بدلتی جدید عمارتیں

ویژن کی طاقت سے غفلت کوئی معمولی غفلت نہیں۔ ویژن کا وجود افراد اور تنظیموں کو ایک واضح سمت میں سرعت سے آگے بڑھاتا ہے۔ یہ ہر انسان کے لئے ایک چراغ بھی ہے اور قوّتِ متحرکہ بھی۔ ایک مضبوط ویژن کو معیاری منصوبہ بندی اور معیاری منصوبہ بندی کو ایک مضبوط ٹیم کی ضرورت ہوتی ہے۔ جب کوئی ٹیم ایک بڑے ویژن کی خاطر کی جانے والی اسٹینڈرڈ پلاننگ کو مضبوطی سے اپنا لیتی ہے تو وہ پلاننگ ”مشن“

Read more

ہمیں اس سوچ کو بدلنا ہو گا!

فائرنگ کا تبادلہ رُکا نہیں۔ مارٹر توپوں سمیت بھاری اور خود کار ہتھیاروں نیز راکٹوں سے حملے جاری ہیں۔ افغانستان کے علاقے خوست سے گزشتہ ایک ہفتے میں تین بار پاکستان کے سرحدی علاقوں پر حملے ہوئے ہیں۔ جب سے افغانستان میں طالبان برسرِ اقتدار آئے ہیں تب سے افغان سرزمین کا پاکستان میں دہشت گردی کے لئے استعمال ہونا ایک ناقابل تردید حقیقت ہے۔ بین الاقوامی خوارج اور ان کے کمانڈر مزاحم محسود اور نور ولی جیسوں کو کابل

Read more

عام آدمی۔ میں کس کے ہاتھ پہ اپنا لہو تلاش کروں

12 اگست 2024 کو ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ کو کھڈ کوچہ کے مقام پر مسلح افراد کی ایک بڑی تعداد نے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔ اس کے بعد بھی کئی واقعات ہوئے تاہم 23 اگست 2024 کو ہونے والی واردات نے سارے پاکستان کو ہلا کر رکھ دیا۔ یہ واردات پنجاب کے سرحدی ضلع رحیم یار خان میں ہوئی۔ جہاں 131 ڈاکوؤں نے ماچھکہ کے مقام پر پولیس موبائلوں کا گھیراؤ کر کے ان پر گولیوں اور

Read more

اسماعیل ہنیہ کا انتقام

اسرائیل تو ہے ہی دہشت گرد تاہم ایران کے اندر فلسطینی رہنما اسماعیل ہنیہ کو نشانہ بنانے کی وجوہات کو سمجھنا ضروری ہے۔ امریکی و اسرائیلی تھنک ٹینکس ہر ممکنہ ردِّ عمل کا حساب کتاب کر چکے ہیں۔ ایسے میں ایران کی طرف سے کسی بچگانہ جواب کی امید رکھنا بھی عبث ہے۔ دشمن کے تیار کیے ہوئے میدان میں جنگ کے لئے اترنا کسی طور بھی دانشمندی نہیں۔ شہید قاسم سلیمانی کے بعد اسماعیل ہنیہ نے بھی یہ ثابت

Read more

علی زین کا پہلا سفرنامہ

سفر اور انسان کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ ارباب دانش نے آج تک بے شمار سفر نامے لکھے ہیں۔ اردو ادب میں بھی معیاری سفر ناموں کی کوئی کمی نہیں۔ تاہم شہدائے کربلا سے منسوب شاعری ہو یا نثر اُس کی اپنی ایک چاشنی ہے۔ چناب سے نینوا تک کے سفر نامے کی ورق گردانی کر کے دیکھئے۔ علی زین کا قلم، دشت کربلا کے سفر میں ان کا ہمسفر ہے۔ ان کا قلم یہ گواہی دے رہا ہے

Read more

ایران کا اندرونی سسٹم

ایرانیوں کا ایک خاص اندرونی سسٹم ہے، جس کی وجہ سے اُنہیں دنیا کی کوئی بھی قوم شکست نہیں دے سکتی۔ ہمیں اُس سسٹم کو سمجھنے اور اپنانے کی ضرورت ہے۔ یہ ایسا سسٹم ہے جسے پولیٹیکل سائنس میں ”اندرونی محرک“ کہتے ہیں۔ خدا نے انسان کے اندر ایک اندرونی محرک کو فعال کر رکھا ہے۔ جب تک انسان کی حرکت کا محرک اندرونی ہوتا ہے اُس وقت تک اُس کی حرکت میں توقف نہیں آتا۔ جب آپ کسی کو

Read more

ایران نے اسرائیل کا کتنا نقصان کیا؟

طوفان الاقصی کے بعد ایک قیامت تھی جو غزہ پر ٹوٹی۔ جتنا ظلم بڑھ رہا تھا لوگ اُسی قدر مدد کے لئے ایران کو پکار رہے تھے۔ سب یہی سوچ رہے کہ اسرائیل کو جواب دینے میں ایران کی طرف سے اتنی تاخیر؟ البتہ جو لوگ پلاننگ اور اسٹریٹیجک کے فرق کو سمجھتے ہیں انہیں یہ تاخیر بالکل محسوس نہیں ہوئی۔ اُن کے لئے یہ تاخیر معمول اور توقع کے عین مطابق تھی۔ ہوئی تاخیر تو کچھ باعثِ تاخیر بھی

Read more

آزاد جرگے اور دینی مدارس کے بچوں کا مستقبل

ہمارا معاشرہ بہت دین دار ہے۔ لوگوں میں علمائے کرام کا اثر و رسوخ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی۔ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ ہے۔ تھوڑی دیر کے لئے غصّہ تھوک دیجئے۔ لعنتیں بھیجنے کی بھی ضرورت نہیں۔ زمانہ ہی برا ہے، اور قیامت آنے والی ہے، جیسے جملے بھی اس مسئلے کو حل نہیں کر پائیں گے۔ مبینہ طور پر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھائی نے اپنے والد کی

Read more

ہمارا سب سے بڑا قومی مسئلہ

ایچی سن کالج کے پرنسپل مسٹر مائیکل تھامسن کے استعفے پر آپ کی نظر ہوگی۔ اسٹاف کے نام انہوں نے اپنے لکھے خط میں کہا ہے کہ بورڈ کی سطح پر جو ہو رہا ہے، وہ آپ سب کو معلوم ہے۔ انتہائی بری گورننس کے تسلسل کی وجہ سے میرے پاس کوئی اور چوائس نہیں۔ ایک وفاقی وزیر کے بچوں کے جرمانہ معافی معاملے پر اختلافات کے بعد یہ سب ہوا ہے۔ آسٹریلوی نژاد مائیکل تھامسن کو آخر حق کیا

Read more

کیا یہ سماج بے عقل ہے؟

عقل کی تعریفیں کرتے رہنے سے عقلمند بننا ممکن نہیں۔ کوئی سارا دن یہ کہتا رہے کہ عقل بہت اچھی شے ہے، عقل انسانی نفس و اغراض کو لگام دیتی ہے، عقل کو لغت اور اصطلاح میں یہ کہتے ہیں۔ وغیرہ وغیرہ۔ صبح سے شام تک ان چیزوں کو بار بار دہراتے رہنے سے شام کے نزدیک وہ عقلمند نہیں بن جائے گا۔ اگر انسان عقل کو نفس اور اغراض کے لئے لگام تو قرار دے لیکن عملی طور پر

Read more

تعلیم کے بغیر تبلیغ کا استرا

انسان ایک سماجی جاندار ہے۔ جس طرح مچھلی پانی کے بغیر نہیں رہ سکتی اسی طرح انسان سماج کے بغیر نہیں رہ سکتا۔ ایسا جاندار جو سماج کے بغیر نہ رہ سکے اسے انسان کہتے ہیں اور جو سماج کو نقصان پہنچائے وہ انسان نما تو ہو سکتا ہے لیکن انسان نہیں۔ انسان نما جیسے ریچھ، بندر، لنگور۔ کچھ انسان نما ایسے ہیں جن کی دم ہے اور کچھ ایسے ہیں جن کی دم نہیں۔ جیسے نشہ کرنے والا، چوری

Read more

پڑھے لکھے شیعہ سماج میں چند رائج اصطلاحات کا تعارف

صاحبان علم کا واسطہ ہمیشہ علمی اصطلاحات سے پڑھتا ہے۔ چنانچہ ارباب دانش کی سہولت کی خاطر پڑھے لکھے شیعہ سماج میں چند رائج اصطلاحات کا تعارف پیش خدمت ہے۔ یاد رہے کہ کہ یہ اصطلاحات ماضی میں دیگر معانی کے لئے بھی استعمال ہوتی رہی ہیں۔ چنانچہ یہ مضمون ماضی کی قیل و قال کے بجائے محض آج کے دور میں ان اصطلاحات کی درست تفہیم اور تطبیق کی خاطر لکھا گیا ہے۔ اہل تشیع کے تعلیمی اداروں میں

Read more

جناب وزیر اعظم! محمد علی جناح کا نام قائداعظم نہیں ہے

قائداعظم کے بارے میں ہمارے نگران وزیراعظم صاحب کی غلط فہمی تو دیکھئے۔ انہوں نے محمد علی جناح ؒ کا نام یا عرف، قائداعظم سمجھ لیا ہے۔ وہ یہ نہیں جانتے کہ عرف، تخلص، کنیت، خطاب اور لقب میں کیا فرق ہوتا ہے؟ انہیں یقیناً یہ بھی علم نہیں کہ بابائے قوم اور قائداعظم میں سے لقب کون سا ہے اور خطاب کون سا ہے؟ اگر نہیں جانتے تو ان کے منصب کا تقاضا یہ ہے کہ انہیں جاننا چاہیے۔

Read more

سولہ دسمبر اور میرے دشمن کے بچے

آئیے دشمن کے بچوں کے بجائے ذرا اپنے بچوں کی خبر لیتے ہیں۔ اکیسویں صدی میں بھی ہمارے اپنے بچے اپنے ملک کی شرحِ خواندگی کے حوالے سے پریشان ہیں۔ فی الحال شرحِ خواندگی کی پریشانی تک ہی رہیے اور تعلیم و تربیت کی تو بات ہی نہ کیجئے۔ ہمارے بچے سمجھتے ہیں کہ ہمارا موجودہ معاشرتی انحطاط، ناخواندہ اور ان پڑھ لوگوں کی وجہ سے ہے۔ انہوں نے یہ سوچا ہی نہیں کہ اس مُلک میں جس اینٹ کو

Read more

ایرانی رہبر اور زیرِ سوال انقلابیت

ایران میں انقلاب کی نصف صدی ہونے کو ہے۔ ان پچاس سالوں میں اس نصف صدی کے ثمرات بہت سارے لوگوں تک پہنچے۔ اپنے ہاں بھی قد آور انقلابیوں اور فلک شگاف انقلابی نعروں کی کوئی کمی نہیں۔ ہمارے ہاں کا انقلابی ٹھاٹھ باٹھ تو اپنی مثال آپ ہے۔ بعض اوقات ہمارے انقلابی طمطراق کو دیکھ کر ایرانی بھی حیران ہو جاتے ہیں۔ ملمع کاری میں تو ہمارا کوئی ثانی ہی نہیں۔ لیلی و مجنوں کی ایک حکایت شاید ہماری

Read more

چینل نہیں میڈیا بدلیں

آپ عوام میں پاکستانی اداروں کی بات کر کے دیکھیں۔ لوگ فوج، پولیس، عدلیہ، تعلیم، صحت، روزگار، تجارت، بینکاری، سیاست دان، اور صحافت وغیرہ سب کے بارے میں منفی رائے ہی رکھتے ہیں۔ یہ نا امیدی اور مایوسی چھوت چھات کی مانند ایک متعدی وبا ہے۔ کبھی وقت نکالیں اور اس وبا کی جانچ پرکھ کریں۔ بچے سے لے کر بوڑھے اور سرکاری ملازم سے لے کر عام ٹھیلے والے تک ہر شخص آپ کو حالات سے مایوس نظر آئے

Read more

مقاومتی اسٹیبلشمنٹ کا جدید نقطہ ظہور

اسرائیل کے پاس کوئی زمین ہے ہی نہیں۔ فلسطین کے مقبوضہ علاقے کو زبردستی اسرائیل کہا جاتا ہے۔ یہ زبردستی عالمی اسٹیبلشمنٹ کے سوا کوئی اور نہیں کر سکتا۔ زبردستی کا یہ منصوبہ نیو ورلڈ آرڈر کہلاتا ہے۔ نیو ورلڈ آرڈر کو سمجھنے کے لئے ہمارے سامنے طالبان کی واضح مثال موجود ہے۔ وہ طالبان جنہوں نے امارت اسلامیہ کے قیام کے لئے پاکستان کے چپے چپے پر لوگوں کا خون بہایا تھا، آج افغانستان میں اپنی خلافت قائم کیے

Read more

ہمارا نظامِ تعلیم اور غلط مفروضے

کبھی اپنے بچوں کی نصابی کتابوں کو کھول کر دیکھئے۔ یوں لگتا ہے کہ جیسے اس ملک میں فقط فوجی ہیروز اور شہدا ہی گزرے ہیں۔ مجال ہے کہ آپ کو انسانی حقوق، سول سوسائٹی، فلاحی اداروں، پولیس، فائر بریگیڈ، صحافت اور رفاہ عامہ کے ممتاز اور برجستہ افسران نیز ان کی خدمات اور شہدا کا ذکر ملے۔ فوجی شہدا کے کارناموں سے کسی کو انکار نہیں لیکن یوں لگتا ہے کہ اس ملک میں صرف نشان حیدر ہی ایک

Read more

سی پیک کے مساوی منصوبہ

پاکستان کی سونا اگلتی سرزمین سدا آباد رہے۔ اس کے نقشے کو اپنے سامنے رکھئے! ۔ اس میں آبی ذخائر، معدنی وسائل، جنگلات، سیاحت، ہوٹلنگ، کوہ پیمائی، کاروبار، ہنرمند، کاریگر، مزدور، جوان اور بہترین دماغ سب کچھ آپ کو ملے گا۔ اس کے باوجود یہاں امیر امیر تر ہوتا جا رہا ہے اور غریب آئے روز غریب تر۔ عام لوگ قرضوں، فاقوں اور خودکشیوں کے درمیان میں جی رہے ہیں۔ نجانے ہم اگلے کتنے سو سالوں تک ایسے ہی رہیں

Read more

تفتان بارڈر پر سرطان: مشکلات اور تجاویز

چند ایک سرکاری اہلکاروں کے منفی رویے کی وجہ سے مسافر حضرات ایک طرح کے عدم تحفظ، احساس کمتری، نفرت اور انجانے سے خوف میں مبتلا ہیں۔ ہم نے اپنے طور پر سروے کر کے دیکھا ہے آپ بھی سروے کر لیجیے۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ تفتان کے مسئلے سے عوام کو بہت منفی تاثر جا رہا ہے۔ یہ سوچ عام ہو رہی ہے کہ زیارات کے لئے ایران جانے یا وہاں پڑھنے کی وجہ سے سرکاری اہلکار لوگوں

Read more

نگران وزیراعظم کا پریشان حال تفتان

13 اگست کی شب کی بات ہے۔ گوادر پورٹ پراجیکٹ کے قریب چینی انجینئرز کے قافلے پر بموں سے حملہ ہوا۔ یہ کہنا بہت آسان ہے کہ بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے ) نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ یہ تو ایک بچہ بھی سمجھتا ہے کہ ایسے حملے سہولت کاری اور مخبری کے بغیر نہیں ہو سکتے۔ بہر حال خوش قسمتی سے 13 اگست کے روز ہی بلوچستان سے انوار الحق کاکڑ پاکستان کے نگران

Read more

کیا مصر کے مفتی اعظم یہ سب نہیں جانتے؟

یہ 24 جون 2023 کی بات ہے۔ ہم کوئی پرانا قصہ نہیں لکھ رہے۔ مسٹر مودی نے امریکہ کے بعد مصر کا دورہ کیا۔ مصر کے مفتی اعظم ڈاکٹر شوقی ابراہیم عبد الکریم علام نے اس دوران مسٹر مودی کی تعریف میں زمین آسمان کے قلابے ملائے۔ بلاشبہ ہم ساری دنیا سے کٹ کر نہیں رہ سکتے۔ ہمیں مکالمے کی اہمیت سے بھی انکار نہیں۔ ہم مفتی اعظم مصر کی ہندوستانی وزیراعظم سے ملاقات کے ہر گز مخالف نہیں بلکہ

Read more

کشتی حادثہ: روٹی بندہ کھا جاندی اے

یونان کے ساحل سے کچھ دور بحیرہ ایونی سوگوار ہے۔ یہ بحیرہ ایڈریاٹک کے جنوب میں واقع ہے۔ اس کے گرد اطالیہ سالنتو، البانیہ اور یونان کے جزائر ہیں۔ جنہیں آیونین جزائر اور یا پھر ایونی جزائر کہا جاتا ہے۔ یہیں پر خلیج پطرس، آبنائے مسینا، خلیج ٹارانٹو، اور خلیج قطانیہ واقع ہیں۔ 14 جون کو اینڈریانا نامی کشتی یہاں ڈوب گئی۔ سات گھنٹوں تک یہ خراب کشتی سمندر میں رکی رہی۔ بیس سے تیس میٹر لمبی کشتی میں شدت

Read more

تفتان بارڈر۔ تحقیقاتی کمیشن کی ضرورت

آج سے کوئی دس دن پہلے کی بات ہے۔ 18 مئی کی تاریخ تھی۔ وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے صوبہ بلوچستان میں ایک سرکاری ملاقات کی۔ اس ملاقات سے بے روزگار عوام کو بڑی امیدیں وابستہ تھیں۔ یہ امیدیں اس وقت مزید بڑھ گئیں جب ایک سو میگاواٹ گبد۔ پولان بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کا افتتاح کیا گیا۔ گبد۔ پولان بجلی کے منصوبے سے بلوچستان میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو گا۔ یہی لوڈ شیڈنگ کا

Read more

مولوی نگار عالم: بڑی مچھلی چھوٹی مچھلی کو کھا گئی

مولوی نگار عالم بڑے جوشیلے مولوی تھے۔ کہا جاتا ہے کہ مشال خان کے قاتلوں کو وہ بھی ہیرو کہا کرتے تھے۔ بالآخر گزشتہ دنوں ان کا خون بھی رزق خاک ہوا۔ مردان کے علاقے ساولڈھیر میں انہیں اسی الزام میں مار دیا گیا جو مشال خان پر لگایا گیا تھا۔ یہ عجب اتفاق ہے کہ جیسے مشال خان کے قتل کی حقیقی وجہ کچھ اور تھی، ویسے ہی مولوی نگار عالم کے قتل کا اصلی سبب بھی کچھ اور

Read more

شیخ سلمان العودہ کی پھانسی

آج شیخ سلمان العودہ کی بات ہو جائے۔ ویسے بھی انہیں اگلے چند دنوں میں پھانسی ہو جائے گی۔ ان کے بارے میں ابتدا میں ہی یہ بھی جان لیجیے کہ مسلکی اعتبار سے وہابی ہونے کی وجہ سے وہ اہل سنت اور اہل تشیع کے دونوں کے سخت مخالف ہیں۔ عرب دنیا شیخ سلمان العودہ کو ایک معروف وہابی عالم دین، محقق، مصنف، لکھاری، اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے طور پر پہچانتی ہے۔ شیخ سلمان العودہ پر اپنے استاد

Read more

اپریل فول: ہمیں خود کو فول بنانا پسند ہے

اپریل فول مردہ باد۔ مخالفت کرو بھائی مخالفت۔ جھوٹ بولنے کی مخالفت ہونی چاہیے۔ یہ مغربی ثقافت کی کثافت ہے۔ انگریزوں کی نقالی مت کریں۔ ایسے جملے آپ نے بھی سنے ہوں گے ۔ میں بھی ہر سال سنتا ہوں لیکن ایک بات میری سمجھ سے باہر ہے۔ وہ ایک بات بڑی توجہ طلب ہے۔ بات چھوٹی سی ہے لیکن پھر بھی ہے سمجھ سے باہر۔ بات یہ ہے کہ مجھے دال میں کچھ کالا نظر آ رہا ہے۔ بھائی!

Read more

ایران اور سعودی عرب سے ہم نے کیا سیکھا؟

سات دسمبر 2022 کی بات ہے۔ چینی صدر شی جن پنگ اپنے تین روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچے۔ میڈیا میں ایک ہی چیخ پکار تھی کہ چین اب سعودی عرب کی گود سے نہیں نکلے گا۔ ایسے میں 11 دسمبر 2022 کو راقم نے بھی ایک کالم بعنوان ”چینی صدر کا دورہ سعودی عرب۔ روشنی ہی روشنی“ لکھا۔ کالم میں درج تھا کہ ”ہمیں ذرائع ابلاغ صرف ایک ہی تصویر دکھا رہے ہیں کہ دشمن کا دوست بھی

Read more

اب ارسطو بھی پریشان ہے

سرد جنگ کے دوران استعمار کی طرف سے انسانی دنیا کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا۔ اس تقسیم کے تحت لوگ پہلی، دوسری اور تیسری دنیا کے انسان کہلائے۔ استعماری مفادات کے حصول کے لئے یہ تقسیم ناگزیر تھی۔ یوں سمجھ لیجیے کہ دنیا کے تین ٹکڑے کیے گئے۔ ایک ٹکڑا امریکہ اور اس کے اتحادیوں (نیٹو فورسز) کا تھا۔ اسے پہلی دنیا کہا گیا۔ دوسرا ٹکڑا روس اور اس کے اتحادیوں کا تھا، اسے دوسری دنیا کہا گیا

Read more

مقبول بٹ شہید کا ایک جملہ

گزشتہ دنوں مقبول بٹ کا یوم شہادت تھا۔ اس موقع پر اکثر لکھاریوں نے تکراری باتیں لکھیں۔ شاید ہمارے لکھاری یہ بھول گئے ہیں کہ تاریخ میں کوئی ایک سقراط نہیں گزرا۔ تاریخ کا دھارا موڑنے والے یہ سارے مزاحمت کار اپنے اپنے دور میں زہر کے جام پیتے رہے ہیں۔ ہمیشہ ان کا قد و کاٹھ ان کے عہد سے بڑا ثابت ہوا اور ان کی نظروں نے ہمیشہ بہت دور تک دیکھا۔ دنیا میں ایسے درویش صفت اور

Read more

دسمبر کی آخری شام اور ایک کتاب

دسمبر کے آخری دن کا سورج ڈھل گیا ہے۔ اس ڈھلتے سورج کی سرخ اور زرد شعاعوں میں مجھے ایک بادشاہ کا چہرہ نظر آ رہا تھا۔ ایک پریشان حال اور افسردہ بادشاہ کا چہرہ۔ اس نے متعدد ماہرین اور دانشوروں سے مشورہ کیا، حکیموں کے کشتہ جات سے لے کر تعویز گنڈے سمیت سب کچھ آزمایا لیکن کسی طرح سے بھی اسے افاقہ نہ ہوا۔ بہر حال ایک دانشور نے بادشاہ سے ایک ہفتے کی مہلت چاہی۔ بادشاہ کے

Read more

جامعة المصطفی ﷺ العالمیہ اور ہائبرڈ ایجوکیشن

قم المقدس میں موجودہ دینی و علمی حوزے کی بنیاد آیت اللہ عبدالکریم حائری ؓ نے 1922میں رکھی۔ آیت اللہ حائری کی وفات کے بعد حوزہ علمیہ قم کی مدیریت آیت اللہ سید محمد حجت کوہ کامری، آیت اللہ سید محمد تقی خوانساری اور آیت اللہ سید صدرالدین صدر نے کی۔ بعد ازاں آیت اللہ بروجردی کے عہد میں ہی حوزہ علمیہ قم نے اپنی بین الاقوامی فعالیت کا آغاز کیا۔ آپ نے تبلیغ دین کے لیے مدینہ منورہ میں

Read more

سرخ کشمیر، بلیک ستمبر اور جنرل ضیا

سقوط ڈھاکہ اور سانحہ اے پی ایس ناقابل فراموش سانحات ہیں۔ انہی سانحات کی وجہ سے آپ نے یوم سیاہ اور بلیک دسمبر کا نام بھی سنا ہو گا۔ تاہم بلیک ستمبر سے اکثر پاکستانی آج بھی آشنا نہیں۔ بلیک دسمبر کی مانند بلیک ستمبر سے بھی ہمارا گہرا تعلق ہے۔ بلیک ستمبر کو اردن کے شاہ حسین کی طرف سے فلسطینیوں کے قتل عام کی یاد میں منایا جاتا ہے، یہ قتل عام ستمبر 1970 ء میں شروع ہوا

Read more

کاپی پیسٹ کی تاریک عینک سے دنیا کو دیکھنے والے

فلمیں ہوں یا خبریں، اب بات ایک ہی ہے۔ سارا دن ساس اور بہو کے جھگڑے کوئی کب تک دیکھے۔ چینل بدلیں تو سیاستدانوں کی گیدڑ بھبکیوں پر مشتمل خبروں، تجزیہ جات اور ٹاک شوز کے سوا کچھ نہیں۔ میڈیا میں پیش کیے جانے والے تمدن نے ہماری ثقافت سے جنم ہی نہیں لیا لہذا مہذب بھی نہیں۔ یہی حال ان خبروں، تجزیات اور نشریات کا بھی ہے جو ہمیں بین الاقوامی نشریات کے نام کے طور پر دکھائی جاتی

Read more

خمینی ڈاکٹرائن

خمینی ڈاکٹرائن کا نام شاید آپ نے بھی نہ سنا ہو۔ تاہم دنیا کی بڑی بڑی طاقتیں اور بادشاہتیں ان ڈاکٹرائن سے خوفزدہ ہیں۔ اس خوف کا سارا سامان مندرجہ زیل تین نکات میں موجود ہے۔ 1۔ جہان اسلام میں آیت اللہ خمینی وہ پہلے لیڈر ہیں جنہوں نے مسلمانوں کے درمیان جمہوریت کی بات کی۔ آپ نے اسلامی جمہوریت کا نظریہ پیش بھی کیا اور کامیاب بھی۔ اس سے پہلے مسلمان علما، بادشاہوں اور ملوکیت کے لئے کتابیں لکھتے

Read more

آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات۔ دیر آید درست آید

آپ ماضی میں چلے جائیں۔ ایسٹ انڈیا کمپنی کا نام آپ کو یاد ہو گا۔ اس نے ہندوستان میں پہلی بار کسی بلدیاتی ادارے کی بات کی تھی۔ ہوا یوں کہ 1688 میں مدراس کے اندر لارڈ رٹن نے ایک میونسپل کمیٹی کی داغ بیل ڈالی۔ یہاں سے ہندوستان میں بلدیاتی ادارے متعارف ہونا شروع ہو گئے۔ ہم نے جمہوریت کے سفر میں کتنی ترقی کی ہے اس کا جواب ہمیں اپنے ہاں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی تاریخ سے

Read more

9 نومبر اور ملت کشمیر کا گناہ

غلامی کو کوئی بھی پسند نہیں کرتا۔ علامہ اقبال نے غلامی کی قباحت کو اس طرح سے بیان کیا ہے۔ آدم از بے بصری بند گئی آدم کرد بے بصیرتی کی وجہ سے انسان نے انسان کی غلامی کی گوہرے داشت ولے نذر قباد و جم کرد اس نے گوہر آزادی کو عیش و نوش کی نذر کر دیا یعنی از خوئے غلامی زسگان خوار تر است یعنی غلامی کی عادت میں مبتلا انسان کتوں سے بھی زیادہ حقیر ہے

Read more

مولانا عباس انصاری جو رکے تو کوہ گراں تھے ہم، جو چلے تو جاں سے گزر گئے

مشہور و مقبول کشمیری رہنما اور اتحاد بین المسلمین کے داعی مولوی محمد عباس انصاری مرحوم نجف اشرف عراق کے فارغ التحصیل تھے۔ 1961 میں وہ عراق سے وطن واپس لوٹے اور انہوں نے سال1962 میں اپنی دینی و قومی سرگرمیوں کو ادا کرنے کے لئے جموں وکشمیر اتحاد بین المسلمین کی بنیاد ڈالی۔ مرحوم مولانا محمد عباس انصاری متحدہ مسلم محاذ کے کنوینر بھی رہے ہیں اور وہ محاذ رائے شماری کے آخری زندہ لیڈر تھے۔ آپ جہاں حریت

Read more

جاگ ڈونر جاگ اور مخیر ہوشیار باش

مجھے چند ایک ای میل موصول ہوئیں۔ دو تین مرتبہ کالز بھی آئیں۔ بات ایک ہی تھی لیکن افراد مختلف تھے۔ وہ سیلاب کی بات کر رہے تھے۔ ہمارے ہاں آج کل سیلاب کے ویسے بھی بہت چرچے ہیں۔ زلزلے یا سیلاب سے تو ہمارا چھٹکارا ممکن ہی نہیں۔ اس لئے ہم مس منیجمنٹ کے بجائے ہمیشہ طوفانوں کے ساتھ لڑتے ہیں۔ گزشتہ دنوں ایک ای میل مجھے آسمانی حوادث کے حوالے سے ملی۔ ای میل میں لکھا تھا کہ ان آفات اور مشکلات کی صرف ایک ہی تصویر نہ دیکھئے۔

Read more

نجف سے کربلا۔ محترم توقیر کھرل کا سفر نامہ

انسان اور تجسس ہم عمر ہیں۔ تجسس کے بغیر انسانی ارتقا ممکن ہی نہیں۔ دنیا میں جتنے بھی دانشور، محققین اور موجد گزرے وہ تجسس کی راہوں کے راہی تھے۔ تجسس کی دنیا کے اکثر شہکار انسانی اذہان کے فانوس میں چراغ بن کر جلتے ہیں۔ یہ تجسس ہی ہے جس نے ابن بطوطہ اور مارکو پولو کو دربدر خاک چھاننے پر مجبور کیا۔ آج ان کے سفرنامے بین الاقوامی تاریخ و ادب کا حصہ ہیں۔ آج سے صدیوں پہلے

Read more

کرونا وائرس اور تحقیق سے دور معاشرہ

تحقیق ایک مستقل عمل ہے۔ ماں کی گود سے لحد تک یہ عمل رکتا نہیں۔ انسانی زندگی میں تحقیق ریل کی اس پٹڑی کی مانند ہے جس پر انسانی سماج چلتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ تعلیمی ادارے نظریات و عقائد، سائنس و ہنر اور جسم و عقل کے متوازن رشد کی خاطر اپنے طلبا کے لئے تحقیق کرنے کے معیاری انتظامات کرتے ہیں۔ اگر ان انتظامات کے باوجود کسی سماج میں تحقیقی رجحان کم ہو تو وہاں کے نظام

Read more

غُلامی کرنے میں آزاد قوم

اللہ نے کوئی ایک نبی بھی لوگوں کو غلامی کا درس دینے کے لئے نہیں بھیجا۔ غلامی پسند لوگ آزادی کی ہر تحریک کے مقابل، حریت کی ہر آواز کے مخالف، اور استقلال کے ہر راستے کی رکاوٹ ہوتے ہیں۔ نا اہل حکمرانوں، جابر بادشاہوں اور عیاش سلاطین نے مختلف حیلوں، حربوں، مکاریوں اور چالوں کے ذریعے مسلمانوں کو اپنا غلام بنایا اور پھر انہیں غلامی پر رضا مند رکھنے کے لئے بڑی بڑی شاندار مساجد تعمیر کرائیں، وسیع و

Read more

تفتان بارڈر پر زائرین کی مشکلات

رقبے کے اعتبار سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ بلوچستان ہے۔ بلوچستان کے سب سے بڑے ضلع کو چاغی کہتے ہیں۔ پاکستان کے ایٹمی دھماکے بھی یہیں کیے گئے تھے۔ یہاں پر جنگلی حیات کی مشہور شکار گاہیں بھی ہیں۔ رقبے کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کا سب سے بڑا ضلع ہونے کے باوجود چاغی انسانی حقوق اور انسانی ہمدردی کے اعتبار سے آج بھی عقب ماندہ ہے۔ چاغی کے شہر تفتان کو پاکستانی اقتصاد

Read more

با ادب با ملاحظہ ہوشیار

ذہانت کے اپنے آداب ہوتے ہیں۔ ان آداب کی کنجی نظم و ضبط ہے۔ امور کو بروقت انجام دینے سے بہتر کوئی ذہانت نہیں ہو سکتی۔ حمایت کرنی ہو یا مخالفت، تنقید کرنی ہو یا تعریف، دوستی نبھانی ہو یا دشمنی ہمیشہ بروقت اقدام کیجئے۔ وہ کسان ہی نہیں جو فصل کو اس کے اپنے موسم میں کاشت نہیں کرتا۔ جو بیج وقت پر نہ بویا جائے وہ شجر سایہ دار کیسے بنے گا۔ آج لوگ سڑکوں پر ہیں۔ ان

Read more

کرتے ہیں غلاموں کو غلامی پہ رضامند

انجینئر مرزا محمد علی ایک منفرد آدمی ہیں۔ ان کی انفرادیت دوسروں کی خوبیوں کا اعتراف کرنا ہے۔ ایسے اعترافات سچ بولے بغیر نہیں ہو سکتے۔ سچ بولنے کے لئے بھی ہنر چاہیے۔ اسی لئے سچے لوگ ہر جگہ کم ہوتے ہیں۔ اب موجودہ ملکی حالات میں لوگوں سے سچ مخفی ہے۔ بھکاریوں کو سچ سے کوئی زیادہ غرض بھی نہیں۔ انہیں تو بس یہی خواب یہی دکھایا جا رہا ہے کہ امریکہ سے بھیک آئے گی تو ہم کھائیں

Read more

مستشرقین اور ان کے لے پالک

مستشرق Orientalist کے لئے غیر مسلم ہونا ضروری ہے، ایسا غیر مسلم جو کسی مشرقی ملک کا مقامی باشندہ نہیں ہوتا بلکہ اسلام کو سمجھنے کے لئے مغرب سے مشرق کا رخ کرتا ہے۔ اب جدید تعریف کے مطابق مغرب کی قید اٹھا دی گئی ہے۔ اب ہر وہ غیر مسلم جو اسلام کے بارے میں تحقیق کرتا ہے، اسے مستشرق کہتے ہیں، خواہ وہ کسی مغربی ملک کا رہنے والا ہو یا مشرقی ملک کا۔ بہت سارے غیر مسلم

Read more

اسلامی سال کتنا اسلامی ہے؟

اسلام میں قرآن مجید اور سنت رسولﷺ ہی کسوٹی ہیں۔ ظہور اسلام کے وقت عربوں میں تاریخ جاننے کے چند طریقے معروف تھے۔ وہاں میلادی یا عیسوی سال بھی کم و بیش متعارف تھا، البتہ قمری سال کا رواج زیادہ تھا، جس کے مہینوں کے دنوں کی تعداد کو لوگ چاند دیکھ کر معین کیا کرتے تھے۔ کچھ عرب قریش کی مانند کسی غیر معمولی واقعے سے اپنے دنوں کا حساب لگایا کرتے تھے، جیسا کہ عام الفیل کے اتنے

Read more

عید نوروز کے ساتھ اسلام کا برتاؤ

عید نوروز ایک بین الاقوامی تہوار ہے۔ 2010 میں اقوام متحدہ نے بھی اسے ایک انٹرنیشنل ایونٹ قرار دے دیا ہے۔ قدیم فارس سے اس کا رواج چلا آ رہا ہے۔ شروع سے ہی لوگ اسے مذہبی دن کے بجائے ایک موسمی تہوار کے طور پر مناتے تھے۔ آج بھی ایران، پاکستان، کشمیر، ہندوستان، افغانستان، آذربائیجان، تاجیکستان، اور ازبکستان میں یہ عید بطور تہوار منائی جاتی ہے۔ ارباب دانش جانتے ہیں کہ دنیا میں مروجہ شمسی جنتریوں میں سے ایک

Read more

پرندوں کا یکساں قومی نصاب

آج پھر صبح ہونے کی دیر تھی۔ دیوار پر پھر شور تھا۔ پرندے چہک رہے تھے۔ چمگادڑیں رات کی جدائی کا نوحہ کر رہی تھیں۔ کبوتروں نے غول در غول غل مچا رکھا تھا۔ دیوار کے نیچے ایک تاریک غار تھی۔ پرندوں کے پر اس غار میں گر رہے تھے۔ منظر بہت دلخراش تھا۔ پاتال میں سویا ہوا سانپ ابھی ابھی نیند سے بیدار ہوا تھا۔ ناگ غصے سے پھنکارا۔ زہریلی پھنکار سن کر دن ڈھل گیا، اور رات ہو

Read more

مسجدِ اقصیٰ، بابری مسجد اور پشاور کی مسجد

غلامی کیا ہے؟ یہ صرف کشمیری ہی بتا سکتے ہیں۔ کشمیر کہ جہاں انسانوں کو انسان نہیں سمجھا جاتا۔ جہاں کے لوگ مجبور ہیں کہ وہ اپنے کاروبار، باغات، فصلیں، تجارت، تحفظ، عزت و ناموس سب کچھ پامال ہوتے دیکھیں۔ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ہم بھی کر رہے ہیں لیکن ہم کہاں اور کشمیریوں کے دکھ کہاں! ۔ ہماری مثال اس شخص جیسی ہے جو دور سے کسی کو آگ میں جلتے دیکھ کر اظہار ہمدردی کرتا ہے۔ اس

Read more

یکساں نصاب تعلیم اور ہارس ٹروجن تھیوری

ہارس ٹروجن تھیوری صرف یونانیوں تک محدود نہیں۔ یہ نسل در نسل ہماری اس دنیا میں چل رہی ہے۔ اس کی وجہ تسمیہ کے بارے میں کہتے ہیں کہ ایک حملہ آور بادشاہ جب کئی سال تک ایک قلعے کو فتح نہیں کر سکا تو اس نے ایک جنگی چال چلی۔ چال کے مطابق اس نے ایک بڑا خوبصورت گھوڑا بنوایا اور اپنی فوجوں کو لے کر دور چلا گیا۔ محصور قلعے کے فوجیوں نے جب باہر کسی کو نہ

Read more

علامہ اقبال کا انفرادی منہج

مفکرین سماج کا دماغ ہوتے ہیں۔ ان کے افکار ملتوں کو راستہ دکھاتے ہیں۔ دنیائے اسلام نے بھی بڑے بڑے نامی گرامی دانش مندوں کو جنم دیا ہے۔ مثال کے طور پر اسلامی ممالک میں سید جمال الدین افغانی ایک بڑے ممتاز دانشور ہیں۔ ان کا دور مسلمانوں کے زوال اور استعمار کے عروج کے زمانے کا تھا۔ چنانچہ انہوں نے مسلمانوں کی زبوں حالی اور استعمار کی کامیابیوں کا سنجیدگی سے جائزہ لیا۔ ایسے دور میں وہ سب سے

Read more

اسلامی تمدن اور نور کے بغیر چراغ

مٹھاس، انسان کو پسند ہے، انسان چاہتا ہے کہ اس کی زندگی کے تمام شعبوں میں شیرینی اور مٹھاس ہی ہو۔ دین اسلام بھی یہی چاہتا ہے کہ انسانی معاشرے سے منکرات کو ختم کر کے حیات انسانی کو حسنات کی شیرینی سے معمور کیا جائے۔ انسانی دنیا میں اتنی بڑی تبدیلی ایک دم ممکن نہیں۔ پھل کبھی بھی ایک دن میں پک کر میٹھا نہیں ہوتا۔ ایک بیج کو زمین کے اندر مدتوں کیمیائی اور حیاتیاتی عمل سے گزرنا

Read more

مسئلہ کشمیر اور بے وفاؤں سے امیدیں

مجلس مذاکرہ جاری تھی۔ موضوع تھا ”خون صد ہزار انجم سے ہوتی ہے سحر پیدا“ ۔ اس مصرعے کی روشنی میں محقق محمد بشیر دولتی نے مسئلہ کشمیر پر روشنی ڈالی۔ ان کی گفتگو کا مرکزی خیال یہ تھا کہ آج کی دنیا میں مسئلہ کشمیر ایک مسلمہ مسئلہ ہے۔ دنیا کی دو ایٹمی طاقتوں کے بیچ میں یہ ایک خاموش آتش فشاں کی مانند زندہ ہے۔ اسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل بھی بطور مسئلہ تسلیم کرتی ہے۔ تاہم

Read more

ایران: کانسپریسی تھیوری کی عمدہ مثال

کانسپریسی تھیوری سے آشنائی ضروری ہے۔ اسے سازشی مفروضہ بھی کہتے ہیں۔ یہ ایسے مفروضے ہوتے ہیں جنہیں تحقیق اور مستندات کے بغیر ہی لوگ تسلیم کر لیتے ہیں۔ ان کا مقصد لوگوں کی لاعلمی اور جہالت کو ایک خاص سمت میں اپنے فائدے کے لئے جہت دینا ہوتا ہے۔ گویا یہ لوگوں کی لاعلمی سے فائدہ اٹھانے کا ہتھکنڈہ ہے۔ ہماری اکثریت انہی سازشی مفروضوں پر بہت جلدی ایمان لے آتی ہے۔ سازشی مفروضوں کا خطرہ اس وقت اور

Read more

بونوں کے سماج میں اقرار الحسن جیسے لوگ

سانحہ تلمبہ ابھی بالکل تازہ تھا۔ مقتول کا کفن بھی میلا نہ ہوا تھا۔ اس کی کٹی ہوئی انگلیوں سے خون رس رہا تھا۔ میرے کالم کی سیاہی بھی ابھی خشک نہیں ہوئی تھی۔ گزشتہ کالم کو ابھی چند گھنٹے ہی گزرے تھے کہ ایک مرتبہ پھر ہماری قومی و سرکاری تربیت جیت گئی اور انسانیت شرما گئی۔ کالم میں خبر شامل کرتے ہیں شہر قائد کراچی سے۔ جہاں ہماری پروفیشنل تربیت ایک مرتبہ پھر جیت گئی اور انسانیت ایک

Read more

سانحہ تلمبہ اور نشانیاں

رانا مشتاق ایک عام آدمی تھا۔ صرف عام ہی نہیں بلکہ ذہنی معذور بھی تھا۔ اس کے باوجود وہ میرے کالم اور میڈیا و سوشل میڈیا کی زینت بن گیا ہے۔ آج اس کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق نماز جنازہ 12ھ چک تحصیل و ضلع خانیوال میں مرکزی غوثیہ مسجد سے ملحقہ جناز گاہ میں ادا ہوئی، چک کے سینکڑوں مکینوں نے شرکت کی۔ مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ متوفی فٹ بال

Read more