کیا مودی کو ’گجرات کا قصاب‘ کہنا غلط ہے؟

پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ کے درمیان سخت الفاظ کا تبادلہ اور ایک دوسرے پر الزام تراشی سے دونوں ہمسایہ ملکوں کے درمیان کوئی مسئلہ ہونے کا امکان نہیں ہے لیکن بالواسطہ طور سے ہونے والے اس مکالمہ نے یہ ضرور واضح کیا ہے کہ بھارت علاقائی حقائق کو تسلیم کرنے کی بجائے پاکستان کو نشانہ بنا کر اپنی تخریبی اور انتہا پسندانہ کارروائیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتا رہا ہے۔ اس دوہرے معیار پر ضرب لگنے سے

Read more

ملکی معیشت جائے بھاڑ میں، ابھی پنجاب کا انتخاب جیتنا ہے

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان ایک ایسے وقت میں غیر متوقع اور نامناسب ہے جبکہ ملکی زر مبادلہ کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں اور بیرونی قرضے ادا کرنے کے لئے وسائل دستیاب نہیں ہیں۔ آئی ایم ایف کے ساتھ نویں ری ویو کا معاملہ بدستور تعطل کا شکار ہے۔ ایسے موقع پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی مزید الجھنیں پیدا کر سکتی ہے۔ پاکستان کو اس وقت

Read more

جمہوریت، انصاف، احتساب اور دنیا

پاکستان میں انتخابات اور جمہوریت کے بہت چرچے ہیں۔ اعلیٰ عدالتیں روزانہ کی بنیاد پر انصاف کا علم بلند کرتی ہیں اور فاضل ججوں کے ریمارکس سے اندازہ ہوتا ہے کہ عدلیہ ہی کرپشن سے پاک اور ملکی انتظام چلانے والا واحد ادارہ ہے۔ کچھ اسی قسم کا گمان عسکری قوتوں کو بھی رہا ہے تاہم اب اعلان کیا جا رہا ہے کہ فوج ’غیر سیاسی‘ ہو گئی ہے۔ اس حوالے سے البتہ دو باتوں کی وضاحت نہیں ہو سکی۔

Read more

انتخابات نہیں، اعتماد سازی ضروری ہے

حیرت ہے عمران خان ملک میں انتخابات کا فوری انعقاد چاہتے ہیں لیکن یہ مقصد حاصل کرنے کے لئے سیاسی مکالمہ کی بجائے فوج اور عدلیہ کو مدد کے لئے پکار رہے ہیں۔ یہ طریقہ ملک کی نام نہاد سب سے بڑی سیاسی پارٹی کے غیر جمہوری طرز عمل کی محض ایک مثال ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین کی اس بات سے تو اختلاف کی گنجائش نہیں ہے کہ ملکی معیشت سنگین صورت حال کا شکار ہے لیکن وہ اس

Read more

مصالحت کا دعویٰ، نفرت کی سیاست

وزیر اعظم شہباز شریف کا یہ اعلان خوش آئند ہے کہ وہ قوم و ملک کے مفاد میں سیاسی مفاہمت کے لئے ایک سو قدم بڑھانے کے لئے تیار ہیں۔ ان کی اس بات سے بھی اتفاق کیا جاسکتا ہے کہ تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی بلکہ سب فریقین کو مل کر کسی مشترکہ پلیٹ فارم کے لئے کام کرنا پڑے گا۔ لیکن اسلام آباد میں منعقد ہونے والی پریس کانفرنس میں وزیر اعظم کے یہ خوشگوار اعلانات، عمران

Read more

ملک کو ڈیفالٹ سے بچانا حقیقی امر بالمعروف ہو گا!

پاکستان کے دیوالیہ ہو جانے کی باتیں یوں کی جا رہی ہیں جیسے اس قسم کا کوئی سانحہ کسی ایک فریق یا پارٹی کے لئے کامیابی کا راستہ ثابت ہو گا۔ کوئی یہ ماننے پر آمادہ نہیں ہے کہ اگر ملک کو کسی بھی قسم کی معاشی یا سفارتی و سیکورٹی ایمرجنسی کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو اس سے اس ملک کے سب شہری متاثر ہوں گے۔ اس میں امیر غریب، سیاسی حمایت یافتہ یا مخالف کی تخصیص نہیں

Read more

سیاسی لیڈروں کی حوصلہ مندی کے بنا فوج غیر سیاسی نہیں ہوگی

صدر مملکت عارف علوی نے مشورہ دیا ہے کہ فوج نے بالآخر ’غیر سیاسی‘ رہنے کا اعلان کیا ہے تو سیاست دانوں کو اس موقع کا فائدہ اٹھانا چاہیے۔ عارف علوی دل و جان سے تحریک انصاف کے نمائندے اور عمران خان کے وفادار ہیں لیکن اس کے باوجود فوج اور سیاست کے بارے میں پارٹی لائن سے ہٹ کر بیان دینے پر داد کے مستحق ضرور ہیں۔ البتہ دوسرے سیاسی لیڈروں یا قوم کو اس مشورہ سے نوازنے سے

Read more

جنرل چلا گیا، جنرل آ جائے گا

ملک میں اس وقت سابق آرمی چیف کی سربراہی میں سیاسی نشست و برخاست کی منصوبہ بندیوں کی بہت سی تفصیلات عام کی جا رہی ہیں۔ نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سربراہی میں فوج نے فی الوقت میڈیا کی براہ راست سپاٹ لائٹ سے دور رہنے کا دور اندیشانہ فیصلہ کیا ہے لیکن ملکی سیاست میں فوج اور فوجی افسروں کے کردار کے بارے میں ان معلومات کو مسلسل تصدیقی سند فراہم کی جا رہی ہے جو گزشتہ

Read more

میاں صاحب واپس آئیں اور جیل جائیں

پاکستان میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے اس اعلان کے بعد سیاسی بے یقینی میں اضافہ ہوا ہے کہ وہ پنجاب اور خیبر پختون خوا اسمبلیاں توڑ کر حکومت کو انتخابات پر مجبور کریں گے۔ اس کے علاوہ فوج میں کمان کی تبدیلی کے بعد اب کھل کر سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے سیاسی کردار کے بارے میں گفتگو کی جا رہی ہے۔ کالم نگاروں کے علاوہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ پرویز الہیٰ نے بھی تصدیق کی ہے کہ انہوں نے جنرل باجوہ کے کہنے پر ہی پی ڈی ایم کی بجائے پی ٹی آئی کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس دوران مسلم لیگ (ن) کی پالیسی غیر واضح اور گومگو کا شکار ہے۔

ہفتہ عشرہ تک صوبائی اسمبلیوں میں تحریک عدم اعتماد لانے، گورنر راج نافذ کرنے یا کسی دوسرے طریقے سے عمران خان کو اسمبلیاں توڑنے سے باز رکھنے کے امکانات کا جائزہ لینے کے بعد اب بتایا گیا ہے کہ لندن سے میاں نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ پنجاب میں پارٹی کی قیادت مل بیٹھے اور انتخابات میں ممکنہ امیدواروں کی فہرستیں تیار کی جائیں۔ وفاقی وزیر سردار ایاز صادق نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف جنوری میں پاکستان واپس آرہے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف وطن واپس آ کر الیکشن لڑنے کے خواہشمند امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ دیں گے۔

Read more

صحافیوں کی حفاظت کے علاوہ ان سے امتیازی سلوک بند کیا جائے

پاکستانی صحافیوں کے لئے خوشی کا سبب ہونا چاہیے کہ وزیر اعظم کے علاوہ سپریم کورٹ نے صحافیوں کی حفاظت کو اہم مقصد قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس بارے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔ متعدد عالمی رپورٹوں کے مطابق پاکستان صحافیوں کے لئے خطرناک ترین ممالک میں شامل ہوتا ہے۔ ابھی تک تو یہی دیکھا گیا ہے کہ بلند بانگ دعوؤں کے باوجود صحافیوں کو پیشہ وارانہ آزادی حاصل نہیں ہے۔ اگر حکومتی پابندیاں

Read more

پرویز الہیٰ کا انٹرویو: عسکری قیادت اور عدلیہ اپنی پوزیشن واضح کرے

وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کے یکے بعد دیگرے ٹی وی انٹرویوز سے ایک بات تو واضح ہو گئی ہے کہ موجودہ نظام، جسے عرف عام میں جمہوری و آئینی نظام بھی کہا جاتا ہے، درحقیقت اسٹبلشمنٹ کے طاقت ور لوگوں کی ملی بھگت سے ہی چلتا رہا ہے۔ پرویز الہیٰ کو یقین ہے کہ آئندہ بھی یہ اسی طرح چلے گا۔ ملک کے سب سے بڑے صوبے کے وزیر اعلیٰ کا یہ بیان صرف ریٹائرڈ آرمی چیف جنرل قمر

Read more

حکومت کے پاس سیاسی و معاشی بحران سے نکلنے کا کوئی راستہ نہیں

وفاق میں شہباز حکومت صرف اس امید پر مزید نو دس ماہ اقتدار سے چمٹے رہنا چاہتی ہے کہ اس دوران، کچھ عالمی اداروں کی مہربانی اور کچھ دوست ممالک کی عنایت سے ڈالروں کی بہار لگے گی اور وہ اس کھوئی ہوئی مقبولیت کو دوبارہ حاصل کر کے اگلے سال کے آخر تک انتخابات میں جا سکے گی جو تحریک عدم اعتماد لانے کے بعد بوجوہ کھوئی جا چکی ہے۔ حکومت کا مسئلہ البتہ یہ ہے نہ صرف داخلی لحاظ سے بلکہ عالمی سطح پر بھی اس کا دامن تنگ اور امکانات محدود ہیں۔

شہباز شریف کی حکومت کا سب سے بڑا مسئلہ تو یہی ہے کہ اس کے پاس کوئی ورکنگ پلان نہیں ہے۔ عمران خان ضرور اپنی حکمت عملی میں ناکام ہوئے ہیں لیکن اس میں حکومت کی کا کردگی سے زیادہ حالات و واقعات کی ترتیب کا زیادہ تعلق رہا ہے۔ حکومتی اتحاد کو بھی اس غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے کہ عمران خان نچلے بیٹھیں گے اور موجودہ حکومت کو اطمینان سے کام کرنے دیں گے۔ اس وقت تک جو معاشی صورت حال سامنے آئی ہے، اس میں حکومتی منصوبہ سازوں کو عالمی سطح پر فنڈز اکٹھے کرنے اور معاشی سہولتیں حاصل کرنے میں کوئی خاص کامیابی نہیں ہوئی۔

Read more

عمران خان کے سیاسی آپشن محدود ہیں

سوچنا تو پڑے گا کہ ایسے کون سے عوامل ہیں کہ جن لوگوں کو عمران خان ’چور لٹیرے‘ قرار دیتے ہوئے، بات کرنے اور ہاتھ ملانے سے گریز کرتے رہے ہیں، اب ان ہی کی حکومت سے مذاکرات کی خواہش کا اظہار کر رہے ہیں۔ سیاسی معاملات میں مصالحت اور عمران خان کی طرف سے بات چیت پر آمادگی بجائے خود ایک مثبت اور اچھی خبر ہے تاہم موجودہ ماحول میں بامقصد مذاکرات کے لئے پیشگی شرائط رکھنا مناسب طریقہ

Read more

حکومت انتخابات سے کیوں بھاگ رہی ہے!

سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے معاون چیئرمین آصف زرداری نے کہا کہ کہ حکومتی اتحاد پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں میں عدم اعتماد لائے گا۔ آج ایک ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ انتخابات ہمارے فائدے میں نہیں ہیں البتہ اگر عمران خان اسمبلیاں توڑنے میں کامیاب ہو گئے تو ہم انتخاب میں ضرور حصہ لیں گے۔ اس سے قبل صبح کے وقت ایک پریس کانفرنس میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا تھا کہ ’ضروری نہیں کہ اسمبلیاں توڑنے کی صورت میں مقررہ مدت میں ہی اسمبلیوں کے انتخابات ہوجائیں۔ انہیں عام انتخابات تک مؤخر بھی کیا جاسکتا ہے‘ ۔ گویا حکومت یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ وہ انتخاب سے راہ فرار نہیں چاہتی، درحقیقت انتخابات سے بچنے کے لئے کسی بھی حد تک جانے کے لئے تیار ہے۔

Read more

فوج پر اعتماد کیسے بحال ہو گا؟

ایک ایسے وقت میں جب سیاست دانوں کو باہمی اختلافات بھلا کر آئینی بالادستی کے لئے مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ فوج ’غیر سیاسی‘ رہنے کے فیصلہ پر قائم رہ سکے، ملکی سیاست میں ایک بار پھر فوج سے تقاضوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ عمران خان نے ایک ٹویٹ میں نئے چئیر مین جوائینٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کو عہدے سنبھالنے پر مبارک باد دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ’فوج

Read more

پراجیکٹ عمران کے بعد اب پراجیکٹ پاکستان پر توجہ دی جائے

پاکستان دنیا کے ان معدودے چند بدنصیب ممالک میں شامل کیا جاسکتا ہے جہاں حقیقی مسائل کی بجائے غیر اہم اور غیر ضروری معاملات کو مباحث کا موضوع بنایا جاتا ہے۔ پاکستان اگرچہ معاشی مشکلات کا شکار ہے اور اس کا سب سے اہم مسئلہ بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے لئے زرمبادلہ کا انتظام کرنا ہے لیکن گزشتہ دو ماہ سے بھی زائد مدت سے ملک کے عوام و خواص کو صرف اس معاملہ میں دلچسپی رہی ہے کہ پاک

Read more

عمران خان اب سپریم کورٹ کی سرپرستی چاہتے ہیں!

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اعظم سواتی کی گرفتاری پر ایک بار پھر سپریم کورٹ کو پکارا ہے۔ اور سوال کیا ہے کہ کیا انسانی وقار کے تحفظ کے بارے میں آئینی شق کا اطلاق صرف ریاست کے طاقت ور لوگوں پر ہو سکتا ہے۔ اس شق کے تحت اعظم سواتی جیسے عام شہریوں کے حقوق کی حفاظت کیوں نہیں ہو سکتی۔ ایک ٹویٹ میں سابق وزیر اعظم نے ایک بار پھر سیاسی معاملات طے کروانے کے لئے

Read more

عمران خان نے ایک قدم پیچھے ہٹایا ہے شکست نہیں کھائی

تحریک انصاف کے ’حقیقی آزادی مارچ‘ نامی ریلی کے ’پر امن‘ اختتام پر ابھی ملک کے عوام نے سکھ کا سانس نہیں لیا تھا کہ اعظم سواتی کو متعدد متنازعہ اور ہتک آمیز ٹویٹ کرنے کے الزام میں دھر لیا گیا اور اسلام آباد کی ایک عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست پر تحریک انصاف کے ضعیف مگر شعلہ فشاں لیڈر کو دو روز کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ اب عمران خان سمیت تحریک انصاف

Read more

’کرپٹ نظام‘ کے خلاف احتجاج : استعفے یا صوبائی اسمبلیاں توڑنے کا اعلان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے راولپنڈی میں ’حقیقی آزادی مارچ‘ کے نام سے منعقد ہونے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے موجودہ کرپٹ سسٹم کا حصہ نہ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی کے ارکان ملک کی تمام اسمبلیوں سے باہر نکل جائیں گے۔ اگرچہ اس اعلان کو پنجاب اور خیبر پختون خوا اسمبلیاں توڑنے کی وارننگ سمجھا جا رہا ہے جس کے بعد شاید وفاقی حکومت کے لئے عام انتخابات کا

Read more

کیا قطر کا فیفا ورلڈ کپ انسانی حقوق کا آخری معرکہ ہے؟

اس وقت بیشتر یورپی ملکوں کے صحافی و تجزیہ نگار قطر میں منعقد ہونے والے فیفا ورلڈ کے حوالے سے اس حد تک جذباتی عدم توازن کا شکار ہیں کہ یوں محسوس ہوتا ہے کہ شاید دنیا میں انسانی حقوق کی جنگ جیتنے کے لئے یہ آخری معرکہ ہے۔ اور یورپ کے ’انسان دوست‘ مبصر اور ٹی وی اینکر کسی بھی قیمت پر اسے جیت لینا چاہتے ہیں تاکہ فٹبال کا مزہ کرکرا ہوتا ہے تو ہو جائے لیکن انسانیت

Read more

نئے آرمی چیف سے وابستہ توقعات

جنرل عاصم منیر کے آرمی چیف مقرر ہونے کے بعد فوج کے نئے سربراہ کے حوالے سے پیدا ہونے والا ہیجان وقتی طور پر تھم گیا ہے۔ صدر عارف علوی نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر دستخط کر دیے، جس کے بعد جنرل عاصم منیر 17 ویں آرمی چیف اور جنرل ساحر شمشاد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی بن گئے ہیں۔ اب فوجی قیادت کے علاوہ سیاسی لیڈروں پر منحصر ہو گا کہ وہ ملک میں بے چینی ختم کرنے کے لئے کیا رویہ اختیار کرتے ہیں۔

ہفتہ کو تحریک انصاف راولپنڈی میں احتجاجی جلسہ کا اعلان کرچکی ہے۔ اس موقع پر عمران خان کی تقریر سے مستقبل قریب میں تحریک انصاف کی حکمت عملی کے بارے میں صورت حال واضح ہو سکے گی۔ نئے آرمی چیف کی تقرری کے بعد تحریک انصاف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’فوج کی نئی قیادت سے ہماری توقع ہے کہ آئینی حقوق کی بحالی اور جمہوریت کے استحکام میں کردار ادا کرے گی‘ ۔ اس بیان کو اگر رسمی خیر سگالی بیان سمجھا جائے تو کسی خاص پریشانی کی ضرورت نہیں ہے تاہم اگر ایک روز بعد راولپنڈی میں ہونے والے جلسہ میں عمران خان نے فوج سے ایک بار پھر انتخابات کے انعقاد میں مدد کرنے کے لئے دباؤ ڈالنا شروع کیا تو ملکی سیاسی ماحول میں کشیدگی میں اضافہ ہو گا اور نئی فوجی قیادت کے لئے بھی مشکلات پیدا ہوں گی۔

Read more

جنرل باجوہ کا الوداعی خطاب: نئے آرمی چیف کا عہد نامہ ہونا چاہیے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے اس حوصلہ کی تو داد دینی چاہیے کہ فوجی سربراہ کے طور پر انہوں نے پہلی بار ملکی سیاست میں پاک فوج کی مسلسل مداخلت اور غیر آئینی اقدامات کا اقرار کرتے ہوئے اس کی اصلاح پر زور دیا ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ اس سال فروری میں فوج نے بہت غور و خوض کے بعد طے کیا ہے کہ وہ اب سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کرے گی۔ فوج اپنے اس

Read more

نواز شریف تھک گئے، ڈر گئے یا بھاگ گئے؟

پاکستان میں شدید سیاسی بحران، آرمی چیف کی تعیناتی کے سوال پر پیدا ہونے والی بے یقینی، شکوک و شبہات اور ملک کو درپیش سنگین اندرونی و بیرونی خطرات کے عین بیچ خبر آئی ہے کہ نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز اور دیگر اہل خانہ کے ہمراہ یورپی ممالک کے تفریحی دورہ پر روانہ ہو گئے ہیں۔ ایک ایسے وقت میں جب مسائل کا سامنا کرنے اور قوم کی رہنمائی کے لئے نواز شریف جیسے لیڈر کو ملک میں

Read more

اقتدار کی کشمکش یا اصول حکمرانی کا اختلاف

تحریک انصاف کے تمام تر دباؤ اور قیاس آرائیوں سے آلودہ ہوتے ماحول کے باوجود حکومت نئے آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے کسی جلدی میں دکھائی نہیں دیتی۔ ایک ہی روز پہلے عمران خان نے 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچنے کا اعلان کیا ہے تاکہ اپنے تئیں موجودہ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکی جا سکے اور آج وزیر دفاع نے نہایت اطمینان سے بتایا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تقرری کا عمل شروع ہو چکا

Read more

نئے آرمی چیف سے عمران خان کی امیدیں

عمران خان کے یوٹرن اب ملکی سیاست کا معمول بن چکے ہیں بلکہ اگر یہ یہ کہا جائے کہ یوٹرن اب ’اباؤٹ ٹرن‘ کی شکل اختیار کرچکے ہیں تو غلط نہ ہو گا۔ کل تک عمران خان اس بات سے نالاں تھے کہ شریف برادران اور زرداری کیوں کر نئے آرمی چیف کا فیصلہ کر سکتے ہیں اور اب ان کا کہنا ہے کہ انہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کون نیا فوجی سربراہ ہو گا لیکن وہ

Read more

اسحاق ڈار کی ناکام جادو گری اور کاٹھ کا وزیر اعظم

ملکی سیاسی لیڈروں کی پوری توجہ نئے آرمی چیف کی تقرری، اس بارے میں تنازعات کھڑے کرنے یا عمران خان کے احتجاج اور اس کے ممکنہ اثرات پر مبذول ہے۔ لیکن عالمی سطح پر پاکستانی معیشت کے بارے میں سنگین سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ حیرت انگیز طور حکومت اور اپوزیشن یکساں طور سے معیشت کے موضوع پر کوئی ٹھوس بات کرنے پر آمادہ نہیں ہیں۔ عمران خان ملکی معیشت کے ڈیفالٹ کر جانے کی ’نوید‘ یوں سناتے ہیں جیسے

Read more

آرمی چیف کی تقرری : مسلم لیگ (ن) کے لئے زندگی و موت کا سوال

قومی اسمبلی نے پاک فوج کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لئے ایک رکن کی طرف سے پیش کردہ نجی قرار داد اتفاق رائے سے منظور کی ہے۔ دلچسپ بات ہے کہ یہ قرار داد تحریک انصاف کے منحرف رکن احمد حسن دیہڑ نے پیش کی تھی۔ اس دوران آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے حکومت اور تحریک انصاف کی طرف سے مسلسل ایسی بیان بازی ہو رہی ہے جس سے اس ادارے کا وقار داؤ پر لگا ہوا

Read more

ایک فروخت شدہ گھڑی کا مضحکہ خیز قصہ

عمر فاروق ظہور ناروے کے قانون سے بھاگا ہوا ایک مجرم ہے جس کی دھوکہ دہی کی کہانیاں سال ہا سال تک ناروے کے میڈیا میں شائع ہوتی رہی ہیں۔ ناروے کے علاوہ سوٹزرلینڈ میں بھی اس پر فراڈ اور دھوکہ دہی کے متعدد مقدمے قائم ہیں۔ اس کے باوجود وہ دوبئی میں آرم دہ اور پرتعیش زندگی گزار رہا ہے۔ حیرت انگیز طور پر اس مجرمانہ پس منظر کے باوجود عمر ظہور دوبئی ہی نہیں بلکہ پاکستان کے با

Read more

حکومت ذمہ داری اور شفافیت کا مظاہرہ کرے

عمران خان کی سیاست نفرت، جھوٹ اور اشتعال پر استوار ہے۔ سوال ہے کہ کیا حکومت اور اتحادی جماعتیں ویسی ہی نفرت انگیز سیاست سے عمران خان کے سیاسی دباؤ کا مقابلہ کر سکتی ہیں؟ ظاہر ہے کہ نفرت اور اشتعال بے چینی اور انتشار پیدا کرنے کے سوا کوئی مقصد حاصل نہیں کر سکتے۔ حکومت اور اس کے نمائندے اگر ویسے ہی ہتھکنڈے اختیار کریں گے جو عمران خان لانگ مارچ کی تقریروں اور مختلف انٹرویوز میں استعمال کر

Read more

عمران خان کیوں کامیاب نہیں ہوں گے؟

ان دنوں تحریک انصاف کے تمام لیڈر اور خاص طور سے عمران خان، ایسے لب و لہجہ میں گفتگو کرتے ہیں گویا ان کے سوا کوئی اس ملک کو نہ تو کامیابی سے ہمکنار کر سکتا ہے اور نہ ہی کسی دوسری پارٹی کو عوام میں کسی بھی سطح پر کوئی نمائندگی حاصل ہے۔ درحقیقت عمران خان کسی بھی دوسرے لیڈر کو حق نمائندگی دینے پر آمادہ نہیں ہیں۔ جمہوری تصور سے یہی بیگانگی بالآخر پاکستانی سیاست میں ان کی

Read more

خدارا! فوج کو ’غیر سیاسی‘ ہونے دیں

ملک میں جاری سرگرمیوں سے یہ یقین کرنا ممکن نہیں کہ سیاست میں پاکستانی فوج کا کردار ختم ہو چکا ہے۔ نئے آرمی چیف کی تقرری پر پراسراریت کا پردہ اور انتخابات کے بارے میں متعلقہ حلقوں سے صدر عارف علوی کے رابطے، یہ واضح کرتے ہیں کہ پاکستانی سیاست میں بدستور فوج کو سب سے اہم اور فیصلہ کن عنصر کی حیثیت حاصل ہے۔ ایک بات تو تسلیم کی جا سکتی ہے کہ پاک فوج نے ملکی تاریخ کے

Read more

نئے آرمی چیف کا اعلان ہونے میں تاخیر کیوں؟

پاکستان کے سیاسی منظر نامہ پر جاری کشمکش تحریک انصاف کی ہوس اقتدار سے زیادہ حکومت کی کمزوری اور ناطاقتی کی علامت بن چکی ہے۔ اسی کا نتیجہ کا ہے کہ پنجاب اور اسلام آباد کی سڑکوں پر روزانہ کی بنیاد پر لاقانونیت کے مظاہرے ہو رہے ہیں اور لانگ مارچ کے نام پر سجائے گئے اسٹیج سے مسلسل ایسے دعوے کیے جا رہے ہیں جو ملک کی سلامتی پر براہ راست حملہ ہیں۔ ان جارحانہ ہتھکنڈوں کا مقابلہ کرنے

Read more

کیا ریاست عمران خان کے دباؤ پر پسپا ہو رہی ہے؟

پاکستان اس وقت سیاسی قیاس آرائیوں، افواہ سازی، درپردہ مشاورت اور افہام و تفہیم کے نا ختم ہونے والے سلسلہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ ایسے میں جوڑ توڑ میں شامل سیاسی و غیر سیاسی کرداروں کے علاوہ میڈیا کو بھی کم ہی یہ یاد ہے کہ چند ہفتے پہلے ملک ایک تباہ کن سیلاب کا سامنا کرچکا ہے اور اس کے نتیجے میں لاکھوں گھر تباہ اور کروڑوں لوگ دربدر ہو گئے تھے۔ حکومت اس تباہ کاری سے ہونے

Read more

ملک میں آگ لگی ہے اور وزیر اعظم لندن یاترا پر ہے!

وزیر اعظم شہباز شریف قاہرہ میں ماحولیات کی ایک کانفرنس میں شرکت کے بعد ’نجی دورہ پر نجی پرواز‘ سے لندن روانہ ہو گئے ہیں۔ وزیر اطلاعات مریم اورنگ زیب نے اس دورہ کی مزید معلومات فراہم کرنے سے گریز کیا ہے لیکن موجودہ حالات میں شہباز شریف کی لندن روانگی متعدد سوالات کو جنم دے گی اور شکوک و شبہات کی فضا مزید گہری ہوگی۔ یہ سارے اشارے مل کر ایک کمزور اور غیر موثر حکمرانی کی تصویر کشی

Read more

شہباز شریف کا قومی سیاسی منصوبہ کیا ہے؟

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے وعدے کے مطابق چیف جسٹس کو ایک خط میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ کی تحقیقات کے لئے فل کورٹ کمیشن بنانے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے ایک علیحدہ خط میں صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لئے بھی ایسا ہی فل کورٹ کمیشن بنانے کا کہا ہے۔ اب یہ چیف جسٹس پر منحصر ہے کہ وہ اس درخواست پر کیسے اور کیوں کر عمل کرتے ہیں۔ تاہم موجودہ سیاسی حالات

Read more

آئین کے نام پر نیا انتشار پیدا کرنے کی احمقانہ کوشش

بیشتر مبصرین اس بات پر متفق دکھائی دیتے ہیں کہ ملک میں جاری سیاسی بحران کا تعلق نومبر کے آخر میں ہونے والی ایک تقرری سے ہے۔ عمران خان کھل کر نئے آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے مطالبے کرتے رہے ہیں اور بعض اطلاعات کے مطابق گزشتہ دنوں جنرل قمر جاوید باجوہ سے تحریک انصاف کے درپردہ مذاکرات کی بیل بھی اسی لئے منڈھے نہیں چڑھ سکی کیوں کہ وہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے

Read more

عمران خان وزیر آباد سانحہ کی تحقیقات میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں

عمران خان نے کہا ہے کہ اس ملک میں اگر ’میرے‘ جیسے آدمی پر حملہ کی ایف آئی آر درج نہیں ہو سکتی تو دیکھیں کہ عام آدمی کے ساتھ کیا سلوک ہوتا ہو گا؟ اپنے اختصاص کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’میں اس ملک کی سب سے بڑی پارٹی کا لیڈر اور سابق وزیر اعظم ہوں‘ ۔ عمران خان نے اپنا یہ ’کرب‘ بیان کرنے کے بعد بتایا ہے کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ

Read more

عمران خان کو کون مارنا چاہتا ہے؟ قاتلانہ حملہ کے بعد اٹھنے والے سوالات

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کے چیف جسٹس سے درخواست کی ہے کہ وہ فل کورٹ پر مشتمل تحقیقاتی کمیشن بنائیں تاکہ عمران خان نے خود پر قاتلانہ حملہ کے سلسلہ میں وزیر اعظم، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور ایک میجر جنرل پر قتل کی منصوبہ بندی کرنے کا جو الزام لگایا ہے، اس کی اصل حقیقت عوام کے سامنے آ سکے۔ یہ کہنا تو مشکل ہے کہ متعدد دیگر سانحات کی طرح عمران خان پر حملہ کی حقیقت

Read more

عمران خان فوج کی آڑ میں جمہوری نظام پر حملہ آور ہیں!

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قاتلانہ حملہ کے ایک روز بعد ہی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لانگ مارچ ملتوی کرنے اور احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ پریس کانفرنس خطرناک حد تک اشتعال انگیز اور افسوسناک حد تک غیر ذمہ دارانہ تھی۔ اسے نہ تو قبول کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی حکومت اور قومی اداروں سیاسی مقاصد کے لئے کی جانے والی الزام تراشی کو خاموشی سے برداشت کرنا چاہیے۔ خاص طور سے

Read more

عمران خان پر حملے کو سیاسی رنگ دینے کی افسوسناک کوشش

عمران خان پر حملہ ملکی سیاست کا افسوسناک واقعہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ کسی بھی لیڈر سے اختلاف کیا جا سکتا ہے اور اس کے دلائل یا نقطہ نظر کو مسترد کیا جا سکتا ہے لیکن حقیقی جمہوری سپرٹ کا تقاضا ہے کہ یہ سب کام متبادل نقطہ نظر پیش کر کے کیا جائے یا کسی سیاسی لیڈر کی کمزوریوں کے بارے میں دلائل دیے جائیں لیکن کسی بھی شخص کو سیاسی خیالات کی

Read more

لانگ مارچ کے بعد کیا ہو گا؟

عمران خان اسٹبلشمنٹ سے ٹکرانے کے اعلانات کرنے کے بعد اب ’ثالثی و مصالحت‘ کے لئے حقیقی طاقت ور حلقوں کو ان کی ذمہ دار یاں یاد کروانے تک آ گئے ہیں۔ لانگ مارچ کے پانچویں دن کی سب سے اہم پیش رفت تو یہی ہے کہ عمران خان نے اسلام آباد ’فتح‘ کرنے کے پروگرام میں توسیع کر دی ہے۔ اب اس ویک اینڈ کی بجائے نومبر کے وسط میں مظاہرین کے اس ہجوم کا اسلام آباد پہنچنے کا

Read more

خونی انقلاب کی کوشش عمران خان کو مہنگی پڑے گی

لانگ مارچ کی ضرورت اور عمران خان کی حکمت عملی شاید ان کے قریب ترین ساتھیوں کو بھی سمجھ نہیں آرہی۔ لیکن کوئی بھی بظاہر اس بڑھتے طوفان کا نہ تو رخ موڑنے پر تیار ہے اور نہ ہی یہ ہمت جتا پارہا ہے کہ عمران خان کو بیک وقت معتدد محاذ کھولنے سے باز رہنے کا مشورہ دے سکے۔ یوں لگتا ہے کہ سب نے خود کو حالات کے دھارے پر چھوڑ دیا ہے لیکن یہ کسی کو خبر

Read more

’حقیقی آزادی مارچ‘ پر قربان ہونے والی ایک مظلوم صحافی

لانگ مارچ کے تیسرے دن ایک خاتون صحافی عمران خان کے کنٹینر تلے دب کر جاں بحق ہو گئی۔ یہ سانحہ تکلیف دہ اور دردناک ہے۔ عمران خان نے اس سانحہ کی وجہ سے تیسرے روز کا لانگ مارچ معطل کرنے اور سوموار کو مزید آگے بڑھنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے فرض کی ادائیگی میں شہید ہونے والی چینل۔ 5 کی رپورٹر صدف نعیم کے ساتھ پیش آنے والے حادثہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پسماندگان اور

Read more

پی ٹی آئی بمقابلہ آئی ایس آئی: کیا تصادم ناگزیر ہو چکا ہے

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آئی ایس آئی کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کی پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے براہ راست جھوٹ اور نیم سچ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس گفتگو میں باتوں کو تناظر سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’میں ان الزامات کا ایک ایک کر کے جواب دے سکتا ہوں لیکن اس سے فوج کو بڑی شرمندگی ہوگی اور ملک کو نقصان

Read more

لانگ مارچ کے تھیلے سے کون سی بلی باہر نکلے گی

لاہور سے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا آغاز کیا جا چکا ہے۔ یہ جاننا مشکل ہے کہ اس لانگ مارچ نامی تھیلے سے کون سی بلی باہر نکالی جائے گی۔ حکومت کے اعلانات اور گزشتہ روز آئی ایس پی آر اور آئی ایس آئی کے سربراہان کی پریس کانفرنس کے بعد بظاہر اس بات کا امکان نہیں ہے کہ عمران خان فوری انتخابات کا مطالبہ پورا کروا سکتے ہیں۔ نہ ہی اس لانگ مارچ کے ذریعے نومبر میں نئے

Read more

فوجی قیادت کی پریس کانفرنس کے بعد کیا ہو گا؟

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار اور آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں ملکی سیاست کے حوالے سے بعض انکشافات کیے ہیں اور قوم کو انارکی و انتشار سے محفوظ رکھنے کی اپیل کی ہے۔ پریس کانفرنس میں خاص طور سے اس نکتہ پر زور دیا گیا ہے کہ پاک فوج نے حتمی طور سے ’غیر سیاسی‘ رہنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

Read more

کینیا میں پاکستانی صحافی کی موت اور سیاست میں اٹھتا طوفان

پاکستان کے منظر نامہ پر کینیا میں صحافی ارشد شریف کی افسوسناک ہلاکت کی خبر چھائی ہوئی ہے۔ اس خبر کے حوالے سے سوشل میڈیا کی قیاس آرائیوں نے جلتی پر تیل کا کام کیا ہے اور اس موت کو مرحوم صحافی کے کیرئیر اور خیالات کے تناظر میں پرکھا جا رہا ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تھوڑی دیر پہلے پشاور میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے ارشد شریف کی ہلاکت کو ’ٹارگٹ کلنگ‘ قرار دیا۔ اس

Read more

لانگ مارچ عمران خان کی سیاسی قبر بھی ثابت ہو سکتا ہے

اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں نا اہلی کے بعد عمران خان کو فوری ریلیف دینے سے گریز کیا ہے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اس حوالہ سے رٹ پٹیشن کی سماعت کے دوران واضح کیا کہ کوئی عدالت کسی غیر تحریری حکم پر اور تفصیلی فیصلہ سامنے آئے بغیر کوئی حکم جاری نہیں کر سکتی۔ عدالت اگرچہ تین روز بعد اس معاملہ پر غور کرے گی جب الیکشن کمیشن کا تفصیلی فیصلہ دستیاب ہونے کا

Read more

پاکستانی سیاست کا ایک اور سیاہ دن

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توشہ خانہ کیس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو اثاثے ڈکلیئر نہ کرنے کے جرم میں قومی اسمبلی کی نشست سے نا اہل قرار دیا ہے۔ یہ واضح نہیں ہے کہ یہ نا اہلی صرف موجودہ اسمبلی کی مدت کے لئے ہے یا اس کا اطلاق پانچ برس کے لئے ہو گا اور عمران خان آئندہ مدت کے لئے ہونے والے انتخابات میں بھی حصہ نہیں لے سکیں گے۔ عمران خان سمیت تحریک

Read more

کیا ملکی سیاست میں کچھ بڑا ہونے والا ہے؟

وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ قومی مفاد کے لئے تحریک انصاف کے ساتھ بات چیت کر سکتے ہیں حالانکہ عمران خان نے چار برس تک مجھ سے ہاتھ ملانے سے بھی گریز کیا۔ وزیر اعظم کا یہ بیان ایک ایسے ماحول میں سامنے آیا ہے جب قومی سیاسی ایجنڈے پر مفاہمت کے آثار دکھائی نہیں دے رہے۔ عمران خان نے ایک بار پھر اعلان کیا ہے کہ ’چوروں

Read more

دہشت، بغاوت اور لاقانونیت: کیا حکومت محض تماشائی ہے؟

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ’سوات میں اس وقت جو ہو رہا ہے وہ آگ ہمارے دامن تک بھی پہنچ سکتی ہے‘ ۔ جبکہ پیپلز پارٹی کی رہنما اور وفاقی وزیر ماحولیات شیری رحمان کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان میں جو صورت حال موجود ہے، وہ بغاوت کی کوئی قسم نہیں ہے بلکہ دہشت گردی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ’اس مسئلہ سے نمٹنے کے لئے کیے جانے والے اقدامات پر پوری قوم

Read more

حقیقی آزادی کی آڑ میں اقتدار کے لئے ساز باز

ضمنی انتخاب میں ’شاندار‘ کامیابی کے نشے سے چور تحریک انصاف کے قائد عمران خان، اب اقتدار کے حصول کے لئے براہ راست عسکری قیادت سے بات چیت کر رہے ہیں۔ تاہم اس کے ساتھ ہی وہ عوام کو اپنی طاقت کا سرچشمہ قرار دیتے ہوئے جلد انتخابات کو ملکی مسائل کا واحد حل قرار دیتے ہیں۔ عوام کے سر پر لیڈری اور فوجی قیادت سے اقتدار کی بھیک کا یہ کھیل کیسے ملک میں جمہوری نظام مستحکم کرسکے گا؟

Read more

ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کی کامیابی: جلد انتخاب کی راہ ہموار نہیں ہوگی

تحریک انصاف نے ضمنی انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ پارٹی کے سربراہ عمران خان نے قومی اسمبلی کے 7 حلقوں سے انتخاب لڑا تھا جن میں سے وہ 6 میں بڑے مارجن سے کامیاب ہوئے ہیں۔ اسی طرح تحریک انصاف کو پنجاب اسمبلی کے تین حلقوں میں سے دو میں کامیابی ملی ہے۔ پیپلز پارٹی نے ملتان اور کراچی سے قومی اسمبلی کی دو نشستیں جیتی ہیں جو اس سے پہلے تحریک انصاف کے پاس تھیں۔ البتہ اس

Read more

امریکی صدر کا پاکستان مخالف بیان

پاکستان نے جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے صدر جو بائیڈن کے ’غیر ذمہ دارانہ‘ بیان پر شدید احتجاج کیا ہے۔ وزارت خارجہ نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کو طلب کر کے احتجاجی مراسلہ دیا ہے۔ اس دوران وہائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیتھرین جین پیرے نے پاکستانی رد عمل کو یہ کہہ کر کم کرنے کی کوشش کی ہے کہ ’صدر ایک مضبوط، محفوظ اور خوشحال پاکستان‘ کے حامی ہیں۔ البتہ ایک روز قبل ڈیموکریٹک پارٹی کے استقبالیہ میں تقریر

Read more

عمران خان: معیشت کے لئے آزار بننے کی بجائے، عوام کے سہولت کار بنیں

ملک میں قومی اسمبلی کے متعدد حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کی وجہ سے سیاسی ہیجان میں اضافہ دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی عمران خان مسلسل یہ اعلان کر رہے ہیں کہ وہ جلد ہی اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرنے والے ہیں۔ ان کی باتوں پر یقین کیا جائے تو اس ایک کال کے بعد ملک کا سیاسی منظر نامہ تبدیل ہو جائے گا۔ عمران خان سمیت کسی کو بھی ایسی کسی ڈرامائی تبدیلی کی

Read more

اعظم سواتی کی گرفتاری: پیادہ پکڑ کر سیاسی شہ مات کی ناقص امید

منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کے بعد تحریک انصاف کی صفوں میں بے چینی قابل فہم ہے۔ اس ایک فیصلہ سے کرپشن کے خلاف پارٹی کے بیانیہ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ عمران خان سے لے کر فواد چوہدری اور دیگر لیڈروں کے بیانات نئی صورت حال پر پارٹی کی مایوسی کا اظہار ہیں۔ البتہ سینیٹر اعظم سواتی نے آرمی چیف پر اس معاملہ میں براہ راست ملوث ہونے کا الزام لگایا۔ اسی لئے

Read more

کیا عمران خان اب نواز شریف سے معافی مانگیں گے؟

اشاروں کنایوں میں تو عمران خان اس سے پہلے بھی یہ بتاتے رہے ہیں کہ بطور وزیر اعظم ان کے پاس مکمل اختیارات نہیں تھے اور بہت سے معاملات میں انہیں مختلف عناصر کا دباؤ قبول کرنا پڑتا تھا۔ تاہم اب لاہور میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے پہلی بار کھل کر اعتراف کیا ہے کہ ساڑھے تین سالہ اقتدار کے دوران وزیر اعظم تو وہ کہلاتے تھے لیکن اصل اختیار کسی اور کے پاس تھا۔ سوال پیدا

Read more

آڈیو لیکس تحقیقات پر رانا ثنا اللہ کا غیر ذمہ دارانہ بیان

آڈیو لیکس تحقیقات کے بارے میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ ’تنازعہ حل ہو گیا ہے‘ ۔ اس کام میں کوئی غیر ملکی ایجنسی ملوث نہیں تھی بلکہ وزیر اعظم ہاؤس کے بعض اہلکاروں نے مالی فائدے کے لئے یہ کام کیا تھا۔ ایک ٹی وی ٹاک شو میں وزیر داخلہ نے یہ بیان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کے اس ٹویٹ پیغام کے فوری بعد دیا ہے جس میں انہوں نے اس معاملہ کی

Read more

عمران خان اپنے حصے کا سچ تو سامنے لائیں!

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حالیہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لئے عدلیہ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ٹویٹ پیغامات میں انہوں نے واضح کیا ہے کہ تحریک انصاف سامنے آنے والی آڈیوز کی حقیقت جاننے کے لئے عدالت سے رجوع کرے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ ’ہماری درخواست ہوگی کہ عدلیہ ایسی تحقیقاتی کمیٹی قائم کرے جو اس بات کا سراغ لگائے کہ وزیر اعظم کے گھر اور اس کے دفتر کا فون کون

Read more

نواز شریف کو کون انصاف دے گا؟

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے لندن میں میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے اپنی ’بپتا‘ سنائی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ انہیں سزا دینے کے لئے ملک کا نقصان کیا گیا، اس کا حساب کون دے گا۔ انہوں نے یہ سوال بھی کیا ہے کہ ان کی اور مریم نواز کی زندگی کے پانچ سال ضائع کیے گئے، انہیں ناجائز طور سے جیل میں بند رکھا گیا اور جھوٹے مقدمات میں سال ہا سال تک عدالتوں میں پیشیاں بھگتنا

Read more

جنرل باجوہ کا پیغام: علاقے میں امن اور ملک میں آئین کی بالادستی مگر کیسے؟

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا کے عوام کو بھی زندگی میں خوشحالی اور اعلیٰ معیار سے استفادہ کرنے کا حق حاصل ہے۔ کاکول میں نوجوان کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے سربراہ نے ایسا میکنزم تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا جس سے باہمی تنازعات حل کر کے ہمسایہ ممالک کے درمیان پرامن ماحول پیدا کیا جا سکے۔ تاکہ اس علاقے کے عوام بھی ترقی کی دوڑ میں

Read more

نوبل امن انعام 2022 : انسانیت کا پرچار یا سیاسی ایجنڈا

نوبل امن کمیٹی کی طرف سے ایک روسی اور یوکرینی تنظیم کے علاوہ بیلا روس میں انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے ایلیس بیالاتسکی کو 2022 کا امن انعام دینے کا اعلان سامنے آنے کے فوری بعد ہی یہ شبہات سامنے آنے لگے ہیں کہ کیا یہ انعام یوکرین پر حملہ کی وجہ سے روسی صدر ولادیمیر پوتن کو سخت پیغام ہے؟ نوبل کمیٹی کی سربراہ بیرت رائیس آندرسن نے اس شبہ کو مسترد کیا ہے۔ تاہم محض یہ

Read more

کیا عمران خان لانگ مارچ کی آڑ میں اسمبلی واپس جانے کی تیاری کر رہے ہیں؟

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک بار پھر اصرار کیا ہے کہ ان کی پارٹی کسی قیمت پر بھی قومی اسمبلی میں واپس نہیں جائے گی کیوں کہ موجودہ حکومت منتخب نہیں بلکہ ’کریمنل‘ ہے۔ دوسری طرف قومی اسمبلی سے ڈی سیٹ کیے گئے پارٹی کے دس ارکان اسمبلی نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے درخواست کی ہے کہ ان کے استعفے ناجائز طور سے منظور کیے گئے ہیں، اس لئے انہیں اسمبلی میں واپس جانے کی

Read more

واشنگٹن سے جنرل باجوہ کا پیغام

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے واشنگٹن کے سفارت خانہ پاکستان میں ایک ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے قوم سے وعدہ کیا ہے کہ پاک فوج نے سیاست سے علیحدہ رہنے کا مصمم ارادہ کیا ہوا ہے۔ اب فوج سیاسی معاملات میں ملوث نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ وہ حسب وعدہ موجودہ عہدے میں اپنی توسیعی مدت پوری ہونے پر ریٹائر ہوجائیں گے۔ اس طرح انہوں نے ایک تو ایک نئی توسیع لینے کے بارے میں ابہام

Read more

تصادم مسائل کا حل نہیں لیکن پاکستان ٹکراؤ ہی کی طرف بڑھ رہا ہے

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان کے بارے میں سخت الفاظ استعمال کیے ہیں اور دعویٰ کیا ہے عالمی لیڈر بھی ان کے بارے میں یہی تاثر رکھتے ہیں۔ شہباز شریف کی باتیں ملک کو تصادم کی طرف دھکیلنے کا سبب بنیں گی حالانکہ اس وقت پاکستان میں مفاہمت اور ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر چلنے کی ضرورت ہے۔ عمران خان نے اس دوران ’سیاسی مکالمہ‘

Read more

لانگ مارچ کے دعوے، سیاسی فریب کے سوا کچھ نہیں

تبدیل شدہ سیاسی ماحول کے باوجود تحریک انصاف کے لیڈر عمران خان نے ایک بار پھر اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ جلد ہی اپنے ورکرز کو کال دیں گے اور اس بار اپنے ’منصوبہ‘ سے حکومت کو حیران کر دیں گے۔ عمران خان ایک ایسے وقت میں اشتعال انگیز سیاسی ماحول برقرار رکھنا چاہتے ہیں جبکہ آڈیو لیکس میں سامنے آنے والی گفتگو میں ان کی پوزیشن کمزور ہوئی

Read more

عمران خان کے جھوٹ کا پردہ فاش کیا جائے!

واشنگٹن سے آنے والے سفارتی مراسلہ کے بارے میں عمران خان اور ان کے ساتھیوں کی ایک نئی آڈیو لیک کے بعد وفاقی کابینہ نے مطلع کیا ہے کہ اس مراسلہ کی اصل کاپی وزیر اعظم سیکرٹریٹ کے ریکارڈ سے غائب ہے۔ حکومت نے اسے ’ناقابل معافی مجرمانہ فعل‘ قرار دیتے ہوئے اس کی تحقیقات کروانے کا اعلان کیا ہے۔ نئی آڈیو میں یہ واضح ہو گیا ہے کہ عمران خان اور ان کے پرنسپل سیکرٹری اس مراسلہ کو من

Read more

مریم نواز کی بریت، احتساب، عدلیہ اور نظام قانون پر سوالیہ نشان ہے

ایون فیلڈ کیس میں مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز کی بریت ایک بار پھر ملک کے نظام انصاف، احتساب کے طریقہ کار، عدالتوں کی خود مختاری اور عدالتی نظام کی کارکردگی پر متعدد سوال کھڑے کیے ہیں۔ اب یہ سوال اہم نہیں ہے کہ مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن صفدر لندن میں خریدے گئے اپارٹمنٹس کے معاملہ میں شریک جرم تھے یا نہیں بلکہ زیادہ اہم یہ سوال ہے کہ کیا اس ملک میں کسی جرم

Read more

آڈیو لیکس کے بعد قومی سلامتی کس کے رحم و کرم پر ہے؟

وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والی گفتگو کے متعدد آڈیو کلپس عام ہونے کے بعد قومی سیکورٹی کمیٹی نے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی قیادت میں ایک تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ وزارت داخلہ سے کہا گیا ہے کہ وہ ایسی ریکارڈنگ کو سوشل میڈیا پر نشر کرنے کے حوالے سے قانونی ڈھانچہ تیار کرے تاکہ سائبر سیکورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔ گویا قومی سلامتی کے سب سے بڑے فورم پر پرائم منسٹر

Read more

کیا واقعی اسحاق ڈار کا کوئی متبادل نہیں؟

پانچ سال تک جلاوطنی کی زندگی گزارنے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے لیڈر اسحاق ڈار نے چوتھی بار ملک کے وزیر خزانہ کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ چند روز پہلے اس سلسلہ میں لندن سے موصول ہونے والی خبروں کے بعد سے پاکستان میں اسٹاک مارکیٹ میں بہتری دکھائی دی اور ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بھی اضافہ ہوا حالانکہ عالمی منڈیوں میں برطانوی پونڈ اور یورو سمیت تمام اہم کرنسیاں ڈالر کے مقابلے میں

Read more

پوتن کی دھمکی: کیا دنیا میں ایٹمی جنگ ممکن ہے؟

پاک بھارت دشمنی کے تناظر میں جنوبی ایشیا میں دوسرے درجے کے لیڈر ضرور ایک دوسرے کے خلاف ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکیاں دیتے رہے ہیں لیکن اس قسم کی گفتگو کبھی بڑی طاقتوں کے لیڈروں کے منہ سے سننے میں نہیں آئی تھی۔ تاہم روسی صدر ولادیمیر پوتن کے اس اعلان کے بعد صورت حال سنگین ہو گئی ہے کہ روس اپنی سلامتی کے لئے ہر ممکن اقدام کرے گا۔ اس بیان میں ان الفاظ کے اضافہ سے

Read more

فوج کے لئے سیاست ممنوع تو عدلیہ کے لئے جائز کیوں ہے؟

اسلام آباد میں منعقد ہونے والی دو روزہ نویں انٹرنیشنل جوڈیشل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے فاضل ججوں نے بعض ایسے تبصرے کیے ہیں جنہیں سن کر پوچھا جانا چاہیے کہ اگر فوج یا دیگر ریاستی اداروں کے لئے سیاسی معاملات میں مداخلت ممنوع ہے تو کیا ملک کی اعلیٰ عدلیہ کو سیاسی دخل اندازی کی کھلی چھٹی دی جا سکتی ہے؟ جمعہ کو چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملک کی

Read more

سیلاب سے آئی تباہی شہباز حکومت کے لئے ’اچھی خبر‘ بن گئی

وزیر اعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کا مقدمہ پرزور طریقے سے پیش کیا ہے۔ انہوں نے بجا طور سے سوال کیا ہے کہ ’ہم نے جو قصور نہیں کیا، اس کی سزا پاکستانی عوام کو کیسے دی جا سکتی ہے‘ ۔ انہوں نے عالمی فورم میں تقریر کرتے ہوئے اقوام عالم سے اپیل کی پاکستان کو انصاف دیا جائے۔ موجودہ تباہی صنعتی ممالک کی غیر ذمہ دارانہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ انہیں اس کا

Read more

عمران خان کی جنگ کون لڑ رہا ہے؟

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اب ہفتہ کے روز سے حقیقی آزادی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ لاہور میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’وقت ہے، فوری انتخابات کا اعلان کردو۔ ورنہ ایک کال دوں گا اور ہمارا ملک حقیقی معنوں میں آزاد ہو جائے گا‘ ۔ اب کون سا بدنصیب پاکستانی ہو گا جو ملک کی تقدیر تبدیل ہوتے نہیں دیکھنا چاہے گا۔ اس لئے کہنا تو یہی چاہیے کہ

Read more

غداری کی قرارداد اور وزیر اعظم کے غیر ملکی دورے

پنجاب اسمبلی میں وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف آئین کی دفعات 5 اور 6 کے تحت غداری کا مقدمہ چلانے کی سفارش کے باوجود پاکستانی رہنما پورے طمطراق سے اس وقت نیویارک میں موجود ہیں جہاں وہ جمعہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ اس خطاب میں وہ اقوام عالم کو پاکستان میں موسمی تبدیلی سے ہونے والی تباہی کی کہانی سنائیں گے۔ اس بارے میں محض قیاس آرائی ہی

Read more

’لاڈلے‘ سے خوفزدہ حکومت عوام کو کیا ریلیف دے گی؟

لندن میں وزیر اعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے رہبر نواز شریف سے ملاقات کی ہے جس کے بعد خبر آئی ہے کہ پارٹی لیڈروں نے وقت مقررہ سے پہلے انتخابات نہ کروانے کے کا عزم کیا ہے۔ دوسری طر ف عمران خان نے تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کے دوران پارٹی لیڈروں کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کی تیاری کرنے کی ہدایت کی ہے اور متنبہ کیا ہے کہ کوئی لیڈر انہیں ’بائی

Read more

ٹونی عثمان کا نیا ڈرامہ اکتوبر میں اسٹیج کیا جائے گا

پاکستانی نژاد نارویجئن ہدایت کار، اداکار اور ڈرامہ نگار ٹونی عثمان اکتوبر میں ایک نیا اسٹیج ڈرامہ ’سو فیصد‘ کے نام سے پیش کر رہے ہیں۔ ان دنوں اس ڈرامہ کی ریہرسل اوسلو میں جاری ہے۔ کاروان نے اس موقع پر ہدایت کار ٹونی عثمان کے علاوہ اس ڈرامہ میں کام کرنے والے اداکاروں اور اس فنی کاوش کی پروڈیوسر آندریا جیرویل سے ملاقات کی اور ڈرامہ کے بارے میں ان سے استفسار کیا۔ ’سو فیصد‘ ٹونی عثمان اور کرستیان

Read more

آرمی چیف کی تعیناتی پر کون سیاست کر رہا ہے؟

اب یہ واضح ہورہا ہے کہ ایک دوسرے کو الزام دیتے ہوئے ملک کا ہر سیاست دان اور پارٹی اس وقت نئے آرمی چیف کی تعیناتی پر سیاست کر رہی ہے۔ پہلے عمران خان نے اس معاملہ کو عام جلسوں میں اٹھا کر اور نئے آرمی چیف کی تقرری کو انتخابات تک ملتوی کرنے کی بات کہہ کے، اس حساس اور محکمہ جاتی معاملہ کو زبان زد عام کیا۔ اب وزیر دفاع نے اعلان کیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز

Read more

پاکستان کا معاشی بحران: شنگھائی تعاون تنظیم کی بجائے بھارتی تعاون اہم ہے

وزیر اعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ماحولیاتی تباہی کے خلاف بند باندھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان اس تباہی کا سامنا کر رہا ہے لیکن کل اس کا رخ کسی دورے ملک کی طرف ہو سکتا ہے۔ اس لئے سب ممالک کو مل کر کوئی دیرپا اور قابل عمل منصوبہ بنانے کی ضرورت ہے۔ پاکستانی وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں اگرچہ اس

Read more

ایوان صدر کو جمہوریت کا مقبرہ بنانے کی تیاری

اس وقت اسلام آباد کا ایوان صدر درپردہ سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنا ہوا ہے۔ صدر عارف علوی کو ایک نئے ’سیاسی مسیحا‘ کے طور پر پیش کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔ عارف علوی پہلے اعتراف کرتے رہے ہیں کہ ان کے پاس سیاسی فریقین کو مل بیٹھ کر مسائل حل کرنے پر آمادہ کروانے کا کوئی آئینی اختیار نہیں ہے لیکن گزشتہ چند روز کے دوران ان کے لب و لہجہ اور گفتگو میں پر اعتماد اشارے دیکھے

Read more

پاکستان کا’ نیرو‘ کون ہے؟

تعصب سے پاک ہوکر ہمارے عہد کے حالات و واقعات لکھنے والا مؤرخ آنے والی نسلوں کی عبرت کے لئے ضرور لکھے گا کہ جب آدھا ملک پانی میں ڈوبا ہؤاتھا، جب ایک تہائی آبادی غذا سے محروم تھی، جب ہر پانچواں شخص بے گھر ہوچکا تھا۔ اس وقت پاکستان کی قیادت ملک میں عوام کی بحالی اور امداد کا کام این جی اوز اور غیر ملکی امداد کے آسرے چھوڑ کر، یہ طے کرنے میں مصروف تھی کہ ان

Read more

سیاسی نقاب میں فوجی تسلط ختم کیا جائے

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک ٹی وی انٹرویو میں موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت میں توسیع پر آمادگی کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیا آرمی چیف صرف انتخابات میں کامیاب ہو کر حکومت بنانے والی پارٹی ہی کو مقرر کرنا چاہیے۔ اس دوران وزیر دفاع خواجہ آصف نے الزام لگایا ہے کہ عمران خان اب دباؤ کے ہتھکنڈوں میں ناکام ہو کر اسٹبلشمنٹ سے کسی بھی طرح بات چیت کے ذریعے

Read more

مائنس ون کی بجائے پلس تھری کرنا بہتر ہے

ملتان میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے الزام لگایا کہ اس وقت ملکی سیاست میں مائنس ون فارمولے پر عمل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اسی بات کو کل رات گوجرانوالہ کے جلسہ میں دہراتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ مخالفین انہیں عدالتوں سے نااہل قرار دے کر سیاست سے باہر کرنا چاہتے ہیں۔  کاش عمران خان کو مائنس ون کی سیاسی ہلاکت خیزی کا اس وقت بھی احساس ہوگیا ہوتا

Read more

مظلومیت کی تین علامتیں : آئین، عدلیہ اور وزیراعظم

گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر وفاقی حکومت صحافی مدثر نارو سمیت 6 لاپتہ افراد کو تو پیش نہیں کر سکی لیکن وزیر اعظم شہباز شریف خود وضاحت دینے کے لئے عدالت میں حاضر ہو گئے۔ اس سماعت میں لاپتہ افراد کی بجائے وزیر اعظم کی پیشی واضح کرتی ہے کہ پارلیمنٹ کا ’اعتماد‘ رکھنے والی حکومت اس قدر بے بس ہے کہ وہ وزیر اعظم کو تو عدالت میں بھیج سکتی ہے لیکن لاپتہ افراد کا

Read more

آرمی چیف کی تقرری، وزیر دفاع کا انٹرویو اور پسپا ہوتی حکومت

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے وائس آف امریکہ کو ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ حکومت کو نئے آرمی چیف کے بارے میں فیصلہ کرنے کی جلدی نہیں ہے۔ اس تقرری میں ابھی تین ماہ باقی ہیں، وقت آنے پر قانون و قاعدہ کے مطابق فوج کا نیا سربراہ مقرر کیا جائے گا۔ وزیر دفاع کی یہ وضاحت تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے اس اصرار کے بعد سامنے آئی ہے کہ موجودہ حکمران ٹولے کو نیا آرمی

Read more

سینئر ترین جنرل کو آرمی چیف بنانے کا اعلان کیا جائے!

کہتے ہیں سیاست کے سینے میں دل نہیں ہوتا لیکن پاکستانی سیاست کو دیکھتے ہوئے تو لگتا ہے کہ سیاست کے سر میں دماغ بھی نہیں ہوتا۔ سیاست دان بے سر و پا ہانکتے ہیں اور اپنے تئیں سمجھتے ہیں کہ وہ لوگوں کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔ درحقیقت وہ اپنی کم عقلی اور جمہوری اصولوں سے ناشناسی کا ثبوت فراہم کر رہے ہوتے ہیں۔ جیسے آج دن کے دوران وزیر دفاع خواجہ آصف نے فرمایا کہ پاکستان میں

Read more

یوم دفاع اور پاکستانی سیاست

ایک طرف قوم نے سیلاب کی تباہ کاری کی وجہ سے یوم دفاع پاکستان پر وقار مگر کسی دھوم دھام کے بغیر منایا تو دوسری طرف ملک کے سیاسی لیڈر اور جماعتیں پوری قوت سے ایک دوسرے پر گولہ باری کر رہی ہیں۔ حالانکہ ملک میں سیلاب کی صورت حال، کثیر تعداد میں لوگوں کے بے سر و سامانی اور اور درپیش معاشی چیلنجز کی وجہ سے یوم دفاع پاکستان کا اگر کوئی پیغام ہو سکتا ہے تو وہ یک

Read more

عمران خان قومی سلامتی کے لئے حقیقی خطرہ ہیں!

آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے عمران خان کے بیان کو تحریک انصاف کی لیڈر شیریں مزاری نے ’غیر ضروری‘ قرار دیا ہے اور فواد چوہدری اور اسد عمر نے وضاحتی بیانات میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ نے فوجی قیادت کی حب الوطنی کے بارے میں کوئی بات نہیں کی۔ حالانکہ اقتدار کی ہوس میں عمران خان کا طرز عمل قومی سلامتی کے لئے خطرہ بنتا جا رہا ہے۔ تحریک انصاف کی وضاحتوں کے باوجود پاک

Read more

عارف علوی، صدر مملکت کی ذمہ داری پوری نہیں کر سکتے تو استعفیٰ دیں!

صدر مملکت عارف علوی کی طرف سے یکے بعد دیگرے دو بیانات نے ملک میں سیلاب کی تباہ کاری کے تناظر میں سیاسی لیڈروں کی ذمہ داری کے بارے میں بے یقینی کی کیفیت پیدا کی ہے۔ ان بیانات سے واضح ہوتا ہے کہ عارف علوی ملک کے اعلیٰ ترین آئینی عہدے پر فائز ہونے کے باوجود کوئی رائے رکھنے اور سنگین بحران میں قومی معاملات طے کروانے میں کردار ادا کرنے کے اہل نہیں ہیں۔ عمران خان کے خلاف

Read more

آئین سے منحرف عمران خان اقتدار میں آ کر زیادہ خطرناک ہوگا!

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے متنبہ کیا ہے کہ انہیں دیوار سے نہ لگایا جائے ورنہ وہ ایک کال دیں گے اور حکمرانوں کو اسلام آباد میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ اس سے پہلے وہ احتجاجی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کرچکے ہیں کہ ’وہ ہر گزرنے والے دن کے ساتھ خطرناک ہوتے جا رہے ہیں‘ ۔ حیرت کا مقام ہے کہ ملک کے دو بڑے صوبوں میں حکومت کرنے والی پارٹی کا لیڈر اور

Read more

پاکستان کا مقدمہ کون لڑے گا؟

عالمی مالیاتی فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی طرف سے پاکستان کے لئے امدادی پیکیج بحال کرنے اور ایک ارب 17 کروڑ ڈالر کی قسط ادا کرنے کے بعد ایک بیان میں پاکستانی معیشت کے بارے میں پریشانی و تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ اس بیان کے مطابق قیمتوں میں اضافے، پیداواری صلاحیت میں کمی اور سیاسی عدم استحکام ملک کی معاشی صلاحیت پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ اس دوران پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی اور

Read more

چیف جسٹس اطہر من اللہ، عمران خان کے خلاف کیس سے علیحدہ ہوجائیں!

اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ایک خاتون جج کی توہین کرنے کے الزام میں نیا جواب جمع کروانے کے لئے 7 روز کی مہلت دی ہے۔ عدالت کے پانچ رکنی بنچ کی سربراہی کرتے ہوئے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے عمران خان کے جواب کو نامکمل اور افسوسناک قرار دیا اور کہا کہ انہیں یہ جواب پڑھ کر دکھ ہوا ہے۔ اس دوران تحریک انصاف کے لیڈر فواد چوہدری نے کہا ہے

Read more

انا پرستی کا طوفان قدرتی آفت پر غالب ہے!

دوڑ لگی ہے کہ سیلاب زدگان کی مدد میں کون بازی لے جاتا ہے۔ یہ دوڑ اسی وقت مثبت اور عملی نتائج کی حامل ہو سکتی ہے اگر اس تگ و دو کے کوئی سیاسی مقاصد نہ ہوں اور اسے صرف متاثرین کی سہولت کے نقطہ نظر سے منظم کیا جائے اور بہتر رابطہ کاری کے لئے تمام ادارے اور حکومتیں ایک دوسرے کا ہاتھ تھامیں۔ اس وقت ملک میں مقابلے کی جو کیفیت پیدا کی گئی ہے، اس سے

Read more

آئی ایم ایف معاہدہ: تحریک انصاف اور بھارت ایک ہی پیج پر کیوں؟

عالمی مالیاتی فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پاکستان کا امدادی پروگرام بحال کرتے ہوئے ایک ارب 17 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ایک ٹویٹ میں قوم کو یہ ’خوش خبری‘ سناتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلہ سے پاکستان دیوالیہ ہونے سے بچ گیا ہے۔ واضح رہے پاکستان کی امداد کرنے والے دیگر تمام ممالک فنڈ فراہم کرنے کے لئے عالمی ادارے کے فیصلہ کا انتظار کر رہے تھے۔ آئی ایم

Read more

سیلاب زدگان پر دہشت گردی کا مقدمہ اور مدد کی اپیلیں

اسی سے نظام کی فرسودگی و سفاکی کا اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ گزشتہ روز سکھر میں وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملنے کی کوشش کرنے اور اپنی شکایات پہنچانے کے خواہاں افراد کو پولیس نے نہ صرف دھتکارا بلکہ ایک سو سے زائد افراد کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کا الزام لگاتے ہوئے دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ بھی درج کر لیا۔ پولیس ترجمان نے دعویٰ کیا کہ کسی

Read more

سیلاب کی تباہ کاری پر گروہی سیاست نہ کی جائے!

پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاری سے ایک ہزار افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ بارشوں کی شدت اور سیلابی ریلوں کے خوفناک سلسلہ نے ملک بھر میں قیامت کا سماں باندھا ہوا ہے۔ اب یہ خبر ہے کہ دریائے کابل میں شدید طغیانی کے باعث نوشہرہ میں سیلاب کا اندیشہ ہے۔ شہریوں سے شہر خالی کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔ اس کے باوجود ملک میں سیاسی افتراق میں کوئی کمی دیکھنے میں نہیں آئی اور ایک دوسرے پر الزام

Read more

کیا نواز شریف سیاسی طور سے مایوس ہوچکے ہیں؟

نواز شریف نے رات گئے ایک ٹویٹ میں شہباز شریف حکومت کے بارے میں اپنے تحفظات سے متعلق رپورٹنگ کو مسترد کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ’وزیر اعظم ملک کو مشکل حالات سے نکالنے میں کامیاب ہوجائیں گے‘ ۔ اگرچہ ٹویٹ میں واضح نہیں کیا گیا کہ یہ وضاحت کس خبر کے حوالے سے دی جا رہی ہے لیکن اس سے تھوڑی دیر پہلے صحافی سہیل وڑائچ نے ایک ٹی وی پروگرام میں بتایا تھا کہ نواز شریف

Read more

پاکستان میں جمہوریت کا مقدمہ کمزور ہو رہا ہے

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔ اسی دوران پنجاب حکومت کی نگرانی میں ایک ’عام شہری‘ کی درخواست پر گجرات پولیس نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف ججوں اور سرکاری اہلکاروں کو دھمکانے کے الزام میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ قائم کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے مونس الہیٰ نے رانا ثنا اللہ کے خلاف ایف آئی آر کی نقل

Read more

پاکستان میں مکالمہ کا راستہ کیسے مسدود ہوا؟

اقوام متحدہ، امریکہ اور دنیا کے اہم دارالحکومتوں میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف دہشت گردی کے الزام میں مقدمہ کے اندراج اور ان کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی کے معاملہ پر تشویش دیکھنے اور سننے میں آ رہی ہے۔ متعدد امریکی اخبارات نے عمران خان کے حامی میڈیا کے خلاف کریک ڈاؤن پر فکرمندی کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کشیدگی کم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے قانون کی بالادستی،

Read more

ملک میں سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کی ضرورت ہے

پاکستان میں سیلاب و بارشوں کی بگڑتی صورت حال اور نقصانات نے پاکستان کے معاشی چیلنجز میں اضافہ کیا ہے۔ ان حالات سے نمٹنے کے لئے جس قومی ہم آہنگی اور اتفاق رائے کی ضرورت ہے، وہ اس وقت دکھائی نہیں دیتی۔ تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان بڑھتا ہوا تصادم اور اداروں کے بارے میں پیدا ہونے والے شبہات سے بطور ملک، پاکستان کی ساکھ اور مسائل سے نمٹنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔ ان حالات میں پاکستان میں

Read more