آڈیو ویڈیو کالم
ویڈیو کالم: عربی زبان کی تعلیم اور ہمارا اخلاقی کردار
سینیٹ کے نصف ارکان کی مدت ختم ہو رہی ہے۔ چند ہفتوں میں نصف مدتی انتخاب ہو گا تو اپنی میعاد مکمل کرنے والے 52 ارکان میں سے ’کچھ اپنی سزا کو پہنچیں گے، کچھ اپنی جزا لے جائیں گے‘ ۔ جزا سے نا امید ایک رکن نے جاتے جاتے ایک ایسا مسودہ قانون ایوان بالا سے منظور کروایا ہے گویا ثریا ہی دکھا دی۔ ثریا سے نرگس، مینا کماری اور مادھو بالا کی ہم عصر اداکارہ نہیں بلکہ فلک مراد ہے۔ وہی ناہنجار فلک جس نے بندگان خاکی سے دشمنی پر کمر باندھ رکھی ہے۔ حکم ہوا ہے کہ وفاقی حکومت کے زیر انتطام تعلیمی اداروں میں عربی لازمی مضمون کے طور پر پڑھائی جائے گی۔
Read moreسینیٹ ویڈیو سکینڈل پر وجاہت مسعود کا تبصرہ
سینیٹ ویڈیو سکینڈل پر وجاہت مسعود کا تبصرہ۔ ویڈیو کس نے بنائی؟ کیا ویڈیو ایڈٹ شدہ ہے؟ اس کی ٹائمنگ کی اہمیت کیا ہے؟ ویڈیو سے کسے فائدہ پہنچے گا؟
Read moreلاہور قلندرز کے فاسٹ باؤلر دلبر حسین کا انٹرویو
دلبر حسین کی سلیکشن کیسے ہوئی؟
لاہور قلندرز کی تربیت کے بعد دلبر کے کھیل میں کیا فرق پڑا؟
ایسا کون سا بیٹسمین ہے جسے فیس کرنا دلبر کو مشکل لگتا ہے؟
کون سا بیٹسمین دلبر سے گھبراتا ہے؟
دلبر آسٹریلیا کیسے گئے؟
وہاں کے کھیل میں کیا چیز مختلف ہے؟
گیم کے علاوہ دلبر کو کس چیز کا شوق ہے؟
ٹیم کے کس کھلاڑی سے دلبر کی کیمسٹری میچ کرتی ہے؟
کیا دلبر کی کسی کھلاڑی سے وقار اور وسیم کی جوڑی کی طرح کا باہمی مقابلہ ہے؟
دلبر کہتے ہیں کہ ”بھوکا بٹیرا زیادہ اچھا لڑتا ہے“۔
لاہور قلندر کے چیف ایگزیکٹو عاطف رانا کا انٹرویو
لاہور قلندر۔ اس نام کے پیچھے کیا فلسفہ ہے؟
تلاش سے تراش تک۔ کھلاڑی کیسے ملک بھر سے تلاش کر کے تراشے جاتے ہیں۔
لاہور قلندر نے ہارنے کے باوجود مداحوں کو جس طرح سحرزدہ کیا ہے دوسری کوئی ٹیم نہیں کر سکی۔ اس کی کیا وجہ ہے؟
فواد رانا کی مقبولیت کی کیا وجہ ہے؟
لاہور قلندر نے کن کھلاڑیوں کو تلاش کیا اور ان کو تراش کر عالمی معیار کا کھلاڑی بنایا؟
کھلاڑی کی ڈویلپمنٹ کے لیے لاہور قلندر کیا کرتا ہے؟
لاہور قلندر کے کھلاڑی آسٹریلیا بگ بیش کھیل رہے ہیں۔
کھلاڑیوں کی ٹرائل اور سیلیکشن کا طریقہ کیا ہے؟
لاہور قلندر کا ہائی پرفارمنس سینٹر کیا ہے؟
عاطف رانا کہتے ہیں کہ ”اگر آپ میں ٹیلنٹ ہے تو لاہور قلندر آپ کو اٹھا لے گا“
شکیرا کی میوزک وڈیو چھ ہفتے میں بیس کروڑ مرتبہ دیکھ لی گئی
کولمبیا سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ اور اداکارہ شکیرا کے حالیہ گانے کی وڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا رکھی ہے ۔ شکیرا کی نئی میوزک وڈیو ’گرل لائک می‘ جو کہ گزشتہ سال 4 دسمبر کو ریلیز ہوئی تھی اسے یوٹیوب پر اب تک 200 ملین (20 کروڑ) سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔ میوزک وڈیو کی ریکارڈ مقبولیت اور پسند کئے جانے پر شکیرا نےخوشی کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں سے اظہار تشکر کیا۔ اس سے قبل
Read moreوجاہت مسعود کا ناقابلِ اشاعت کالم: ویڈیو
مانٹریال کے پولی ٹیکنیک سکول میں 6 دسمبر 1989 معمول کا دن تھا۔ انجنیئرنگ کے طلبا اور طالبات درس و تدریس میں مصروف تھے۔ سہ پہر 5 بج کے دس منٹ پر ماخت لپینو (Marc Lépine) نام کا 35 سالہ مسلح شخص دوسری منزل کے ایک کمرہ جماعت میں داخل ہوا۔ یہاں نو طالبات سمیت ساٹھ طالب علم موجود تھے۔ حملہ آور نے طالبات اور طلبا کو علیحدہ کر کے طالبات پر فائرنگ شروع کر دی۔ چھ بچیاں موقع پر ہلاک ہو گئیں۔ اس دوران حملہ آور نعرے لگاتا رہا ۔ I hate feminists. I am fighting feminists. (مجھے فیمنسٹوں سے نفرت ہے۔ میں فیمنسٹوں سے جنگ کر رہا ہوں)۔ اگلے بیس منٹ میں حملہ آور نے درسگاہ کے برآمدوں اور کیفے ٹیریا میں درجنوں طالبات پر گولیاں برسانے کے بعد خود کو گولی مار لی۔ چودہ طالبات ماری گئیں۔ حملہ آور نے اپنی خود کش تحریر میں کسی ذاتی عداوت کی تردید کرتے ہوئے اپنے فعل کو سیاسی جدوجہد قرار دیا تھا۔
Read moreجنرل جذباتی نہیں ہوتے – آڈیو ویڈیو کالم
اکتوبر 1958 شروع ہوا تو جنرل ایوب خان فوج کے کمانڈر انچیف تھے۔ اکتوبر ختم ہوتے ہوتے ایوب خان مارشل لا ایڈمنسٹریٹر، وزیر اعظم، صدر اور فیلڈ مارشل کی منزلیں مارتے ان رفعتوں کو پہنچ چکے تھے جہاں فوج کی کمان ایک غیر اہم ذمہ داری تھی جسے کسی مطیع اور مودب ماتحت کو سونپا جا سکتا تھا۔ چنانچہ 28 اکتوبر 1958 کی گلابی دھوپ میں صدر ایوب خان نے فوج کی کمان جنرل موسیٰ خان کے سپرد کر دی۔ اس تقریب میں باوردی اہل حشم سے الوداعی تقریر کرتے ہوئے ایوب خان کی آواز بھرا گئی۔ ایک اردو اخبار نے یہ خبر دیتے ہوئے لکھا کہ صدر ایوب فوج سے 30 سالہ وابستگی کو خیر باد کہتے ہوئے جذباتی ہو گئے۔ اس پر بڑا طوفان اٹھا۔ ایک کرنل صاحب نے اخبار کے مدیر کی میز پر ڈنڈا بجاتے ہوئے دھمکیاں دیں۔ دست بستہ گزارش کی گئی کہ اس خبر میں ہونے والی غلطی کی نشاندہی کی جائے۔ کرنل صاحب نے فرمایا ’جنرل جذباتی نہیں ہوتے‘ ۔
Read moreعرفان صدیقی کی غزل ۔۔۔ وہ حساب آج چکا دیا
زبان انسان کا اظہار ہی نہیں، پیچیدہ ترین انسانی تخلیق بھی ہے۔ انسان نے محض دانتوں کے بیچ رکھے پارہ لحم کو وائلن کے تاروں کی نفیس لرزش جیسی مرتب حرکت کی مدد سے سپاٹ حیوانی آواز کو معنی ہی نہیں دیا، آوازوں کی اس جلترنگ کو بغیر غلطی کئے گرامر کے اصولوں سے ہم آہنگ کرنا بھی سیکھا اور پھر اس سے بڑا کارنامہ یہ کہ کاسہ سر میں جنم لینے والے خیالات کو کسی رکاوٹ کے بغیر زبان
Read moreآشفتہ سری کے موسم میں عرفان صدیقی کی غزل – بہ کلک شاعر
مکرمی عرفان صدیقی کو غداری کے ایک موہوم مقدمے سے ابھی نجات ملی ہے. ان پر الزام تھا کہ لاہور کی ایک مجلس میں "کسی” کی تقریر سنتے ہوئے پائے گئے۔ پراچین ہندوستان میں وید سننے پر شودروں کے کان میں پگھلا ہوا سیسہ ڈال دیا جاتا تھا۔ ریاست مدینہ میں ایسا نہیں ہوتا۔ لیکن صدیقی صاحب اپنی روش سے ٹلنے والے نہیں۔ رتن ناتھ سرشار کے خوجی کی زبان میں، "واللہ ہے، ہٹ کے پکے ہیں، باز نہیں
Read moreعمران خان کو وزیر اعظم بنوانے پر لوگ مجھے طعنے مارتے ہیں: جاوید میانداد
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں آپ کا کپتان تھا، آپ میرے کپتان نہیں تھے۔ میں سیاست میں آﺅں گا اور بتاﺅں گا کہ سیاست کیا ہوتی ہے۔ اب میں سیاست پر بھی بات کروں گا، صحیح کو صحیح اور غلط کو غلط کہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں عمران خان کو چلانے والا میں تھا۔ میں نے عمران کو وزیراعظم بنوایا تھا۔ جاوید
Read moreمطیع اللہ جان صحافی نہیں، بلیک میلر ہے، اغوا کا ڈرامہ رچایا: جنرل (ر) امجد شعیب
دفاعی تجزیہ کار لیفٹنٹ جنرل (ر) امجد شعیب نے کہا ہے کہ مطیع اللہ جان صحافی نہیں بلکہ بلیک میلر ہپے۔ اس نے اپنے اغوا کا ڈرامہ رچایا تاکہ سپریم کورٹ میں توہین عدالت کے مقدمے سے توجہ ہٹائی جا سکے۔ ایک ڈجیٹل نیوز چینل پر حارث شاہد سے بات کرتے ہوئے لیفٹنٹ جنرل (ر) امجد شعیب نے کہا کہ حامد میر سمیت مطیع اللہ جان سے ہمدردی رکھنے تمام افراد کو اس معاملے میں اپنی رائے پر نظر ثانی
Read moreمطیع اللہ جان کا اغوا : حامد میر کا موقف
بشکریہ: نیا دور
Read moreٹی وی اداکارہ آمنہ شریف کی 38ویں سالگرہ پر ذاتی زندگی کی جھلکیاں
بھارتی ٹی وی کی معروف اداکارہ آمنہ شریف آج اپنا 38 واں یوم پیدائش منا رہی ہیں۔ آمنہ ان دنوں ٹی وی سیریل کسوٹی زندگی کی میں کومولیکا کا رول نبھا رہی ہیں۔ آمنہ شریف نے اپنے کریئر کا آغاز ٹی وی سیریل کہیں تو ہوگا سے کی تھی ، جس میں انہوں نے کشش کا کردار ادا کر کے شہرت پائی تھی۔ ٹی وی انڈسٹری کا بڑا نام بننے والی آمنہ شریف کی پیدائش 16 جولائی 1982 کو ممبئی
Read moreہم سب بات چیت – کہانی اور گیت امر ہو کر لوک کا درجہ کیسے پاتے ہیں؟
وقار ملک کی ہنزہ سے چکوال آ کر زندگی کیسی گزر رہی ہے؟ ادھر ندی نالوں میں بچے زیادہ خوش ہیں یا ہنزہ میں خوش تھے؟ کیا وقار ملک گدھوں کی زبان سمجھتے ہیں؟
ظفر عمران نے ڈرامہ اور سکرپٹ رائٹنگ کا آن لائن سکول بنایا ہے۔ وہ کس سے متاثر ہیں؟ کیا ظفر ایک لسانی ماہر ہیں یا انہیں بدنام کیا جا رہا ہے؟
انسان کیوں ڈرامے کرتے ہیں؟ وقار ملک اس کے نفسیاتی پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہیں۔ داستان گو کون ہے؟ روایتی طور پر دیہات میں کون سے طبقات کہانی گو تھے؟ وقار ملک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سب سے اچھا کہانی کار ٹرک ڈرائیور ہوتا ہے۔
Read moreحسنین جمال، حاشر ارشاد اور عدنان کاکڑ کی بات چیت
لاک ڈاؤن میں زندگی
سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی
مبشر علی زیدی کا کرونا پر طنز
طنز کیوں لکھا جاتا ہے؟
آصف فرخی! کیا یوں بھی کوئی مرتا ہے
https://www.youtube.com/watch?v=vvRvDIubZXE&t=1s
Read moreآصف فرخی کا آخری وڈیو بلاگ
آصف فرخی ہمارے ملک میں ادب کے تمدنی کردار، فن کی فہم، اور تخلیق کی تکریم کے محاز پر یک فردی سپاہ کا درجہ رکھتے تھے۔ ابھی تو فوری اور نہایت تکلیف دہ صدمے کی کیفیت ہے۔ اس درد کو مرتب ہونے میں وقت لگے گا،۔ اس زیاں کا تخمینہ تو خیر کیا ہو سکے گا، ہم تو احساس زیاں سے بھی محروم لوگ ہیں۔ مارچ کے وسط میں کورونا کی ابتلا شروع ہوئی تو انہوں نے "ہم سب” پر
Read more

























































































