عمران خان کی دیانت اور خود احتسابی کا پول کھل چکا ہے

وزیر اعظم عمران خان نے آج قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پسماندہ علاقوں پر توجہ دینے کے علاوہ ایسے شعبوں میں سرمایہ کرنے کا وعدہ کیا ہے جہاں نوجوانوں کے لئے روزگار کے امکانات پیدا ہوں۔ اس کے علاوہ شعبہ صحت کو ترجیح دینے اور وزیر اعظم کے الفاظ میں ’اپ گریڈ‘ کرنے پر توجہ دی جائے گی۔ آج ہی پیرس کلب سے وابستہ ممالک نے کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان کو

Read more

سنتھیا رچی: مشکوک امریکی عورت اور پاکستانی سیاست

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اسلام آباد سیشن کورٹ سے درخواست کی ہے کہ وہ امریکی خاتون سنتھیا رچی کے خلاف شکایت درج کرنے سے متعلق اسلام آباد پیپلز پارٹی کے صدر شکیل عباسی کی درخواست مسترد کردے۔ ایف آئی اے کا مؤقف ہے کہ صرف کوئی ایسا شخص ہی مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے سکتا ہے جو کسی کے الزامات سے براہ راست متاثر ہؤا ہو۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ شکیل عباسی کا

Read more

وزیر اعظم ڈاکٹر اور جج منتظم ہیں: گھبرانا نہیں ہے

سپریم کورٹ نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے حکومت کے اقدامات کو ناکافی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ لوگ اس وائرس کی وجہ سے مررہے ہیں، انسانوں کی حفاظت کے لئے کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ دوسری طرف وزیر اعظم نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں اس جولائی کے آخر یا اگست کے شروع میں کورونا وائرس کا عروج دیکھنے میں آئے گا۔ اس دوران حکومت کے مقرر کردہ قواعد پر عمل

Read more

پارٹیوں میں خاندانی اور شخصی اجارہ داری کا نقصان

پاکستان کو اس وقت بظاہر کورونا وائرس کے علاوہ ٹڈی دل جیسے دو بڑے مسائل کا سامنا ہے۔ کووڈ۔19 نامی وائرس ملک میں تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس کا مقابلہ کرنے کے لئے حکومتی پالیسی غیر واضح یا کمزور ہے۔ اس وبا کا پھیلاؤ شدید ہونے کی صورت میں پاکستان کے محدود مالی و طبی وسائل کی وجہ سے لوگوں کی تکلیف میں غیر معمولی اضافہ کا امکان ہے۔ اسی طرح ٹڈی دل کا حملہ ملک کی فصلوں

Read more

وزیر اعظم صاحب! کورونا وبا ہے، آپ کی ناکامیوں کا پردہ نہیں

وزیر اطلاعات شبلی فراز نے دعویٰ کیا ہے کہ بعض سیاسی جماعتیں کورونا وائرس کے معاملہ پر سیاست کررہی ہیں۔ اسی سانس میں انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ پر دوغلی حکمت عملی اختیار کرنے کا الزام لگاتے ہوئے بتایا کہ وہ کورونا کنٹرول ایند کمانڈ سنٹر کے اجلاس میں ایک بات پر اتفاق کرتے ہیں لیکن سندھ جاکر دوسری بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوسری پارٹیاں بھی کنفیوژن کا شکار ہیں۔ شبلی فراز ، وزیر مواصلات مراد سعید

Read more

ملک ریٹائرڈ جرنیل اور حکومت ٹائیگر فورس چلائے گی

ایک ایسے وقت میں جب اس بات پر حیرت و استعجاب کا اظہار سامنے آرہا ہے کہ ملک کے اہم ترین اداروں میں حاضر سروس یا ریٹائرڈ جنرل سربراہان کے طور پر مقرر کئے گئے ہیں، وزیر اعظم نے نو ساختہ رضاکاروں کی ’ٹائیگر فورس‘ کے ذریعے اہم قومی مسائل سے نمٹنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ ایک ٹیلی ویژن خطاب میں عمران خان نے کہا ہے کہ کووڈ۔19 کے چیلنج کامقابلہ کرنے کے علاوہ اب یہ رضاکار فورس ٹڈی

Read more

قومی سیاست کے حمام میں سب ننگے ہیں

صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس جمعہ سے طلب کرلیا ہے جہاں 12 جون کو نیا قومی بجٹ پیش کیا جائے گا۔ کورونا وبا سے ملک و قوم کوبہت نقصان ہؤا ہوگا لیکن تحریک انصاف کی حکومت کو یہ فائدہ ضرور ہؤا ہے کہ کوئی اس سے جوابدہی نہیں کرسکتا۔ گزشتہ برس سابقہ حکومتوں کی بدعنوانی اور لوٹ مار کی کہانیوں نے حکومتی کارکردگی پر سوال اٹھانے کی ضرورت محسوس نہیں ہونے دی اور اس بار کورونا وائرس کی

Read more

میاں شہباز شریف گرفتاری کیوں نہیں دیتے؟

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر  شہباز شریف نیب کی  ہر ممکن کوشش اور خواہش کے باوجود  گرفتار نہیں کئے جاسکے ۔  آج لاہور ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ نے   دو ہفتے  کے لئے  ان کی  عبوری ضمانت   قبول کر تے ہوئے نیب کو فوری طور سے شہباز شریف کی گرفتاری سے روک دیا ۔   یہ بات تو  قابل فہم ہے کہ قومی احتساب بیورو  کیوں شہباز شریف کو گرفتار کرنے کے  لئے بے چین

Read more

’خلیفہ‘ عمران اور ’غازی‘ ٹرمپ: خدا آپ کا کھلونا نہیں ہے

امریکہ کو بھی اس وقت کورونا وائرس کی وجہ سے سنگین بیروزگاری کے علاوہ سیاہ فام امریکیوں کے خلاف سفید فام پولیس تشدد کے حوالے سے ویسی ہی مشکل کا سامنا ہے جو کسی حد تک پاکستانی قیادت کو بھی درپیش ہے۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بارے میں ٹھوس معلومات حاصل نہیں ہیں۔ روزانہ چند ہزار افراد کا ٹیسٹ کیا جاتا ہے اور ان میں سے نصف کے قریب اس وائرس میں مبتلا پائے جاتے ہیں۔ البتہ

Read more

وبا کے موسم میں سیاسی کم ہمتی اور معاشی بے بصیرتی کا دردناک مظاہرہ

وزیر اعظم نے لاک ڈاؤن مکمل طور سے ختم کرنے، شمالی علاقوں اور خیبر پختون خوا کو سیاحت کے لئے کھولنے اور غریب کو روٹی کمانے کا مکمل موقع دینے کا اعلان کیا ہے۔ قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد قوم سے خطاب میں وزیر اعظم نے جو باتیں کی ہیں وہ ایک مقبولیت پسند لیڈر کے معیار پر پوری اترتی ہیں جو نعروں، متعصبانہ تقسیم کرنے والی سوچ اور عام فہم میں قبول ہونے والی باتیں تو کرسکتا

Read more

پاکستان کا نیرو کون ہے؟

قوم لندن سے آنے والی نواز شریف کی ایک تصویر پر قیاس آرائیاں کررہی ہے اور حکومت شوگر اسکینڈل کا الزام مسلم لیگ (ن) پر عائد کرکے آگے بڑھنا چاہتی ہے۔ ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 70 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد ڈیڑھ ہزار سے زیادہ ہے۔ یہ اعداد و شمار کسی طرح بھی قابل اعتبار نہیں ہیں لیکن اس سے ملک کے عوام اور حکمرانوں کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔  یہ اندازہ

Read more

نسل پرست امریکی قیادت دنیا کو کیسے انصاف دلائے گی؟

تین دن کے شدید مظاہروں، املاک کو نقصان اور لوٹ مار کے متعدد واقعات کے بعد امریکی ریاست منی سوٹا کے دارالحکومت منی پولس میں ایک سیاہ فام شخص کو تشدد سے مارنے کے الزام میں سفید فام پولیس افسر کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ڈیرک چاون نامی اس پولیس افسر نے 8 منٹ تک چالیس سالہ جارج فلوئیڈ کی گردن کو گھٹنے سے دبائے رکھا حالانکہ وہ مسلسل درخواست کرتے رہے کہ انہیں سانس لینے میں دشواری ہے اور

Read more

یوم تکبیر منانے یا جنگ کرنے سے کامیابی نہیں ملے گی

22 برس قبل ایٹمی دھماکے کرنے کی یادگار کے طور پاکستان میں آج ’یوم تکبیر‘ منایا گیا۔ اس موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کی تیاری میں مدد دینے والے ماہرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح پاکستان کو ناقابل تسخیر بنا دیا گیا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس دن کے حوالے سے منعقد ہونے والی

Read more

مقبوضہ کشمیر بمقابلہ ہانگ کانگ: معاملہ انسانی حقوق کا نہیں

وزیر اعظم عمران خان نے دنیا کو بھارت کے جارحانہ اور توسیع پسندانہ عزائم سے خبردار کیا ہے۔ ایک ٹوئٹ میں انہوں نے واضح کیاکہ بھارت صرف پاکستان کے خلاف ہی سرگرم عمل نہیں بلکہ اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ تنازعات کا شکار ہے ۔ اس طرح وہ علاقے اور دنیا کے امن کے لئے خطرہ بن چکا ہے۔ اسی دوران واشنگٹن سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہانگ کانگ میں نئے سیکورٹی قوانین متعارف

Read more

کورونا بحران: پاکستان کتنے جنازے اٹھا سکتا ہے؟

پاکستان میں کورونا وائرس کے بارے میں پائی جانے والی بے یقینی کی صورت حال اس وقت سب سے زیادہ تشویش کا سبب ہے۔ حکومت کی طرف سے غیر واضح اور متضاد اشارے سامنے آرہے ہیں جبکہ نجی طور سے سامنے آنے والی معلومات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے حجم اور نقصان کا اندازہ لگانا ممکن نہیں ہے۔ ایک طرف حکومت عید الفطرکے موقع پر عوام کی بے احتیاطی سے پریشان ہے تو دوسری طرف عوام کی بڑی

Read more

کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادیں فرسودہ اور ناکارہ ہو چکی ہیں

پاک فوج نے اس بار مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یک جہتی کے لئے عید الفطر متانت اور سادگی سے منائی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید کی نماز لائن آف کنٹرول پر پاکستانی فوجیوں کے ساتھ مل کر ادا کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کسی بھی قسم کی جارحیت سے باز رہے ورنہ پاک فوج اس کا پوری شدت اور قوت سے جواب دے گی۔  کشمیری عوام کے لئے

Read more

کرنل کی بیوی کا کھڑاک: اس اشارے کو سمجھنے کی ضرورت ہے

چند روز پہلے خیبر پختون خوا کی ایک شاہراہ پر لگی رکاوٹوں کی وجہ سے ایک کرنل صاحب کی بیگم کو اپنا دم خم دکھانا پڑا۔ اس ویڈیو کے ملک بھر میں چرچےہوئے اور نت نئے تبصرے اور طنزیہ جملے سننے کو ملے۔ یہ سلسسلہ کسی نہ کسی طور اب بھی جاری ہے۔ حتی کہ اس ویڈیو پر ہونے والے مباحث کے دوران ملک میں پھیلی کورونا وبا کی سنگینی کو بھی فراموش کردیا گیا۔ کہنے کو تو یہ ایک

Read more

مسافر طیارے کا حادثہ: ذمہ دار کون؟

پی آئی اے کی پرواز پی کے 8303 آج کراچی کے نزدیک حادثہ کا شکار ہوگئی۔ پندرہ برس پرانے ایئر بس 320 طیارے پر 91 مسافر اور عملہ کے آٹھ افراد سوار تھے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے سماجی دوری یقینی بنانے کے لئے کم تعداد میں مسافروں کو ٹکٹ جاری کئے گئے تھے۔ عام طور سے اس قسم کے طیارے پر ڈیڑھ سو کے لگ بھگ مسافر سفر کرتے ہیں۔ رات گئے تک 66 افراد کی لاشیں تلاش کی

Read more

کیا چینی کمیشن رپورٹ پاکستان کے مسائل ختم کردے گی؟

حکومت نے چینی کے بحران کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کی رپورٹ جاری کردی ہے اور ملک میں چینی کے 9 کارخانہ داروں کو اس کاروبار میں بے قاعدگیوں کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں کمیشن رپورٹ کی تفصیلات بتائیں اور اسے اپنی حکومت کا عظیم کارنامہ قرار دیا۔ ان کے بقول ماضی میں کوئی حکومت ایسا کمیشن قائم

Read more

پاکستان کو معاشی سمت اور ترجیحات درست کرنے کی ضرورت ہے

وزیر اعظم عمران خان نے ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے دنیا کے لیڈروں پر زور دیا ہے کہ کورونا وبا سے نمٹنے کے لئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔ غریب ممالک اپنے طور پر اس وائرس سے پیدا ہونے والے عوامی صحت اور معاشی بحران سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔ اس دوران امریکہ کی سبکدوش ہونے والی اسسٹنٹ سیکرٹری آف اسٹیٹ برائے جنوبی و وسطی ایشیا ایلس ویلز نے چین پر

Read more

کورونا وائرس سے اجتماعی مدافعت: کیا اس کی تیاری کر لی گئی ہے؟

کورونا وائرس کے حوالے سے وزیر اعظم کی مہم جوئی کے بعد گزشتہ روز چیف جسٹس آف پاکستان کے بھاشن اور احکامات سے یہ یقین کیاجاسکتا ہے کہ پاکستان میں طاقت کے اصل مراکز نے ملک میں اجتماعی مدافعت (ہرڈ امیونٹی) کا طریقہ اپنانے کا فیصلہ کرلیا ہے لیکن اس مقصد کے لئے قوم اور نظام صحت کو جس طرح تیار کرنے کی ضرورت ہے، اس کے آثار دکھائی نہیں دیتے۔ آج اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ کو آگاہ کیا

Read more

منصف اعلی اب حکیم الحکما کے عہدے پر فائز ہوتے ہیں

چیف جسٹس آف پاکستان نے ملک بھر میں شاپنگ مالز، مارکیٹس اور دکانیں کھولنے اور انہیں ہفتہ اتوار کو بھی کھلا رکھنے کا حکم دیا ہے۔ از خود نوٹس کے تحت کورونا وائرس کی صورت حال اور اس کے خلاف کئے جانے والے اقدامات کے حوالے مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس گلزار احمد نے ان مارکیٹس کو بھی کھولنے کا حکم دیا جنہیں قواعد کی خلاف ورزی پرکھولنے کے بعد میں بند کردیا گیا تھا۔ چیف جسٹس کا

Read more

حملہ ہوجائے تو پاکستان کیا کرے گا؟

وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر متنبہ کیا ہے کہ بھارت کوئی عذر تراش کر پاکستان کے خلاف جنگ جوئی کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے عالمی طاقتوں کو بھارتی عزائم سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نریندر مودی انتہا پسند ہندوتوا حکمت عملی کے ذریعے کشمیریوں کا حق غصب کررہے ہیں۔ وزیر اعظم نے آج متعدد ٹوئٹ پیغامات میں اس تشویش کا اظہار کیا ہے۔ تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ وزیر اعظم کا مخاطب کون ہے؟

Read more

بھارت کے اشتعال انگیز بیان کو مسترد کرنا مسئلہ کا حل نہیں

پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کی طرف سے پاکستان کی مدد سے مقبوضہ کشمیر میں ایک نئے دہشت گروپ کے قیام اور اس کی سرگرمیوں کے حوالے سے الزامات کو مسترد کیا ہے۔ بھارتی آرمی چیف ایم ایم نروانے کا حالیہ بیان بھارتی حکمرانوں کے اشتعال انگیز بیانات اور دھمکیوں کا تسلسل ہے۔ پاکستان کے پاس فی الوقت ان دھمکیوں کو مسترد کرنے اور اپنی پوزیشن واضح کرنے کے لئے سخت الفاظ میں بیان جاری کرنے کے سوا کوئی چارہ

Read more

مالیاتی کمیشن، سیاسی سرپھٹول اور شکاری کے آزمودہ ہتھکنڈے

ملک میں انتشار، سیاسی تصادم، بے یقینی اور کورونا وائرس سے پیدا شدہ عوامی صحت اور ملکی معاشی بحران کے تناظر میں گزشتہ روز اداریہ میں سوال اٹھایا گیا تھا کہ اس ڈرامے کا ماسٹر مائنڈ کون ہے؟ ملک چلانے والے شاید اس سوال کا جواب دینا کسر شان سمجھیں اور حکومت میں شامل کسی بھی شخص کو یہ کہنے یاماننے کا حوصلہ نہیں ہوگا کہ وہ بے اختیار اور بے بس ہے۔ لیکن مسائل میں اضافہ کے ساتھ یہ

Read more

اس ڈرامے کا ماسٹر مائنڈ کون ہے؟

وزیر اطلاعات شبلی فراز نے سینیٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بنیادی اہمیت کی دو باتیں کہی ہیں۔ انہوں نے اپوزیشن سے تقاضا کیا کہ حکومت پر تنقید اپنی جگہ لیکن اپوزیشن کے پاس متبادل تجاویز کیا ہیں۔ اپوزیشن کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے اپنی تجاویز سامنے لانی چاہئیں ۔ اس کے علاوہ انہوں نے اقلیتی کمیشن کی ساخت کے سوال پر سامنے آنے والے تنازعہ پر سینیٹر مشاہداللہ کے سوالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ’

Read more

اٹھارویں ترمیم: مہم کا کماندار کون ہے، کون پیادہ سپاہی اور کون صرف نقارچی ہے؟

اجداد کی گدی اور جاگیر پر اترانے اور سیاست کرنے والے وزیر خارجہ کے منصب پر فائز شاہ محمود قریشی نے آج سینیٹ میں اپنی سفارتی مہارت کا رائل کمانڈ مظاہرہ پیش کیا۔ انہوں نے اپوزیشن کو یقین دلایا کہ حکومت آئین کی اٹھارویں ترمیم میں تبدیلی کا ارادہ نہیں رکھتی اس لئے کسی کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ اسی سانس میں البتہ انہوں نے یہ واضح کردیا کہ حکومت اس ترمیم کے ’برے پہلوؤں‘ کو پسند نہیں کرتی

Read more

ریاست مدینہ اور جمہوریت کا مقدمہ

ملک میں بدعنوانی کے خلاف مقدمہ کو جمہوریت کا گلا گھونٹنے کا ذریعہ بنالیا گیا ہے۔ اگرچہ یہ سیاسی ہتھکنڈا ملک کی طاقت ور بیوروکریسی اور اسٹبلشمنٹ نے پچاس کی دہائی میں دریافت کیا تھا لیکن اسے صرف فوجی حکومتوں نے ہی نہیں بلکہ بلا تخصیص ہر سیاسی حکومت نے بھی مخالفین کی آواز دبانے کے لئے استعمال کیا ۔ اس طرح احتساب جو کسی بھی جمہوری عمل کا بنیادی عنصر ہونا چاہئے، اسے اسی عمل کو پامال کرنے کے

Read more

کورونا وائرس پر قومی اسمبلی میں تقریری مقابلہ

بہت رد و کد کے بعد منعقد ہونے والے آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں سیاسی رہنماؤں کے درمیان تقریری مقابلہ ہؤا لیکن قوم کو اس بارے میں کچھ خبر نہیں ہو سکی کہ قومی قیادت کس نکتہ پر ہم آواز ہے اور کن اصولوں کی بنیاد پر اہل پاکستان کو مستقبل قریب میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے خطرات کا مقابلہ کرنا ہے۔ یوں تو اس مقابلے کا فاتح وزیر اعظم عمران خان کو قرار دینا چاہئے کیوں

Read more

نواز شریف خاموشی توڑیں یا سیاست چھوڑیں

کورونا بحران سے پاکستانی شہریوں کو لاحق خطرات اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے اقتصادی بحران سے نمٹنے کی کوشش کی بجائے سیاسی پارٹیوں کے درمیان دنگل جاری ہے۔ یوں تو یہ دنگل یک طرفہ ہے اور موجودہ حکومت اور اس کے پشت پناہوں نے اپوزیشن کی اہم سیاسی قیادت کو دیوار سے لگا دیا ہے۔ اس میں سب سے اہم کردار نیب نے ادا کیا ہے۔ مقدمات، گرفتاریوں اور پروپیگنڈا مہم کے ذریعے اپوزیشن لیڈروں کو دفاعی

Read more

عمران خان  کو لاک ڈاؤن کے خلاف’ جنگ‘ جیتنا ہے یا کورونا سے نمٹنا ہے؟

ملک میں کورونا وائرس کی ابتر ہوتی صورت حال میں وزیر اعظم عمران خان نے لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے اور مرحلہ وار کاروبار زندگی بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس موقع پر پریس بریفنگ میں ان کا مؤقف طبی سے زیادہ سیاسی اور سماجی تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ غریبوں کو روزگار فراہم کرنے کے لئے لاک ڈاؤن جاری نہیں رکھا جا سکتا۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم نے انہی غریبوں کو متنبہ بھی کیا ہے

Read more

اٹھارویں ترمیم پر سودے بازی سے گریز کیا جائے

ہر اخبار نویس کو مقتدر حلقوں کا پیامبر بننا نصیب نہیں ہوتا۔  وہ جو چنے جاتے ہیں گو کہ وہی خود کو ’اصل‘ صحافی  سمجھتے ہیں  اور  شہرت ، دولت اور قدر افزائی بھی انہی کے حصے میں آتی ہے لیکن خبریں پہنچانے   یا پلانٹ کرنے والوں کو اس بات سے غرض نہیں ہوتی کہ  آئینی تقاضوں کا کیا بنے گا، جمہوریت کے ساتھ  کئے جانے والے سلوک کے کیا اثرات مرتب ہوں گے اور   براہ راست حکومت کرنے کے  

Read more

کیا اٹھارویں ترمیم کے علاوہ توہین مذہب قوانین کے نقائص بھی دور کئے جائیں گے؟

آئین کی اٹھارویں ترمیم میں تبدیلی تحریک انصاف کے انتخابی منشور کا حصہ نہیں تھی۔ 2018 میں برسر اقتدار آنے سے پہلے تحریک انصاف پانچ برس تک خیبر پختون خوا میں حکومت کرچکی تھی۔ اسے اس ترمیم کے تحت صوبوں کو ملنے والےاختیارات کے فوائد یانقصانات کا بھی بخوبی اندزاہ ہونا چاہئے تھا۔ اس وقت مرکز کے علاوہ تحریک انصاف تین صوبوں میں حکمران ہے۔ ان میں سے کسی صوبے نے رضاکارانہ طور پر نہ ’کمزور مرکز ‘کی حالت پر

Read more

کورونا بحران: سرکاری حکمت عملی اور شفافیت پر سپریم کورٹ کے سوال

وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر ملک میں حالات معمول پر لانے، بتدریج لاک ڈاؤن ختم کرنے اور ان کے بقول لوگوں کے دل سے کورونا کا خوف ختم کرنے کے لئے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ آج ہی سپریم کورٹ نے کورونا وائرس کے حوالے سے سوموٹو کے تحت قائم مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ملک میں اس وقت کورونا وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والے بحران کا سامنا کرنے کے لئے

Read more

کورونا کا خطرہ اور اسد عمر کی گوہر افشانی

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیاتی امور اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی شرح دنیا بھر کے مقابلے میں کم ہے البتہ اس وبا کی وجہ سے ملکی معیشت پر ابتر اثرات مرتب ہوں گے۔ اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے یہ دلچسپ انکشاف بھی کیا کہ پاکستان میں روزانہ کی بنیاد پر کورونا سے 24 افراد جاں بحق ہوتے ہیں، اس طرح مہینہ

Read more

کورونا وائرس: چین کیوں کامیاب اور امریکہ کیسے ناکام ہوا؟

امریکہ میں کورونا وائرس کی بگڑتی ہوئی صورت حال میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی عوام کی صحت و بہبود سے زیادہ نومبر میں ہونے والا انتخاب اہم دکھائی دے رہا ہے جسے وہ ہر قیمت پر جیتنا چاہتے ہیں۔ تاہم ملک میں اگر کورونا کے پھیلاؤ اور اس کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں کی موجودہ صورت حال جاری رہی تو صدر ٹرمپ کے لئے صورت حال مشکل ہوتی چلی جائے گی۔ وہ امریکہ پر اترنے والی اس مصیبت

Read more

اقلیتی کمیشن میں احمدی نمائندگی کے سوال پر حکومت کا یوٹرن

مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور بعض مذہبی لیڈروں کے احتجاج کے بعد حکومت نے قومی اقلیتی کمیشن میں احمدی نمائندہ نامزد کرنے کا فیصلہ تبدیل کرنے کا اشارہ دیا ہے۔ خبروں کے مطابق 15 اپریل کو کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم کی ہدایت پر فیصلہ کیا گیا تھا کہ اقلیتوں کے قومی کمیشن میں احمدیوں کا ایک نمائندہ بھی شامل کیا جائے۔ تاہم اس معاملہ پر سامنے آنے والے احتجاج کے بعد وزیر مذہبی امور

Read more

بھارتی مذہبی جنون کا جواب انسان دوستی اور جنگ کو مسترد کرنا ہے

دنیا کے ساتھ برصغیر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی صورت حال کے باوجود کشمیر میں پاکستان اور بھارت کے درمیان لائن آف کنٹرول پر روزانہ کی بنیاد پر گولہ باری کا تبادلہ ہورہا ہے۔ اب وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ایک ٹویٹ پیغام میں ایک بار پھر بھارت پر مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام لگایا ہے۔ ایک روز پہلے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارتی اشتعال انگیزی پر تبصرہ کرتے ہوئے

Read more

عمران خان کس کے وزیر اعظم ہیں؟

بلاول بھٹو زرداری نے برملا کہا اور شہباز شریف نے بالواسطہ اعتراف کیا کہ عمران خان ملک کے اور ہم سب کے وزیر اعظم ہیں ۔ شدید سیاسی مخالفت کے باوجود یہ دونوں اہم لیڈر عمران خان کو اپنا وزیر اعظم تسلیم کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔ حالانکہ بلاول بھٹو زرداری کی قومی اسمبلی میں کسی ہوئی پھبتی ہی کے نتیجہ میں آج تک عمران خان اپنے نام کے ساتھ نامزد کے لاحقے سے نجات حاصل نہیں کرسکے۔ سوال ہے

Read more

پیج بھی سلامت رہا، بلی بھی تھیلے سے باہر آ گئی

گزشتہ ایک سال کے دوران حکومت اور عمران خان کی پرجوش ترجمان رہنے والی فردوس عاشق اعوان کو اچانک برطرف ہونے کے بعد یہ علم ہو گیا ہو گا کہ بدعنوانی کے جس ڈھکوسلے پر نئے پاکستان کی دعویدار حکومت استوار ہے، وہ کس قدر بودا اور کمزور ہے۔ اب وہ خود بدعنوانی اور سرکاری سہولتوں کے ناجائز استعمال کے الزام میں برطرف ہوئی ہیں تو ان کے علاوہ، بدعنوانی یا اسی قسم کے کسی دوسرے عذر کی بنیاد پر

Read more

سول حکومت پر فوج کا دست آہن

وزیر اعظم عمران خان نے سینیٹر شبلی فراز کو وزیر اطلاعات اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کومعاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات مقرر کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی فردوس عاشق اعوان کو فوری طور سے معاون خصوصی کے عہدےسے فارغ کردیا گیا ہے۔ اخبارات میں سامنے آنے والی رپورٹوں کے مطابق انہیں بدعنوانی کے الزام کے بعد مستعفی ہونے کے لئے کہا گیا تھا تاہم ان کے انکار پر وزیر اعظم نے برطرفی کا حکم جاری کردیا۔

Read more

کورونا کے خلاف جنگ میں ڈاکٹروں کو بے تیغ سپاہی بنا دیا گیا ہے

پاکستان میں ایک دن میں کورونا کے ایک ہزار سے زیادہ مریض سامنے آئے ہیں۔ سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کے علاوہ وزیر اعظم کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے متنبہ کیا ہے کہ رمضان کے دوران کورونا خطرناک حد تک پھیل سکتا ہے۔ اس لئے لوگوں کو احتیاط کرنی چاہئے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ رمضان المبارک کے آغاز میں ہی مساجد اور بازاروں میں جس طرح لوگ بڑی تعداد میں جمع ہوئے ہیں ،

Read more

مولانا کی معافیاں، وزیر اعظم کی نئی الزام تراشیاں

دو روز قبل وزیر اعظم ہاؤس میں پوری قوم اور میڈیا کو جھوٹا قرار دینے والے دعائیہ بیان کے بعد مولانا طارق جمیل نے میڈیا سے معافی مانگی ہے۔ سوشل میڈیا پر خواتین گروپس کی طرف سے بے حیائی کے حوالے سے بیان پر تنقید کے بعد مولانا نے کہا ہے کہ ان کا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں تھا۔ اس دوران وزیر اعظم عمران خان نے پاکستانی میڈیا کے بعض حصوں کو غیر ذمہ دار اور جھوٹا قرار

Read more

مولانا طارق جمیل کس بنیاد پر پاکستانی قوم پر فرد جرم عائد کر رہے ہیں؟

حوروں کے تذکروں اور حکمرانوں کی خوشامد سے شہرت پانے والے مولانا طارق جمیل ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ کہنا چاہئے کہ انہیں خبرمیں رہنے کا ڈھنگ آتا ہے۔ جس طرح بکنے والی یا مقبول ہونے والی خبر پر ہر ’صحافی‘ کی نگاہ ہوتی ہے ، بالکل اسی طرح میڈیا کے ذریعےمقبولیت حاصل کرنے والے کرداروں کو بھی ایسے میڈیا شوز اور سماجی مواقع کی تلاش رہتی ہے جن کے ذریعے ان کی شہرت کا گراف قائم رہے۔ میڈیا

Read more

وزیر اعظم کتنے لاکھ لوگ قربان کرنا چاہتے ہیں؟

عالمی ادارہ صحت نے دنیا بھر کے ملکوں کو کورونا وائرس کے بارے میں لاپرواہی برتنے سے متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وائرس جلدی ختم ہونے والا نہیں ہے بلکہ ویکسین دستیاب ہونے تک موجود رہے گا۔ اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے احتیاط اور ضروری اقدامات کو پس پشت نہ ڈالا جائے۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور انسانی حقوق کمیشن نے بھی حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ لاک ڈاؤن کے معاملہ کی اہمیت

Read more

سیاسی شطرنج کے دو مہرے: عمران خان اور شہباز شریف

عمران خان وزیر اعظم ہیں۔ وہ اس عہدے پر برقرار رہنا چاہتے ہیں۔ ایک منتخب لیڈر کے طور پر انہیں یہ حق حاصل ہے کہ وہ آئندہ انتخابات تک اس عہدہ پر قائم رہیں۔ موجودہ حالات میں جبکہ کورونا وائرس سے پوری دنیا کی طرح پاکستانی عوام کی صحت و زندگی کو اندیشے لاحق ہیں، ملک میں سیاسی تسلسل اور حکومتی استحکام کی ضرورت بڑھ چکی ہے۔ شہباز شریف اپوزیشن لیڈر ہیں۔ وہ وزیر اعظم بننا چاہتے ہیں۔ اس مقصد

Read more

سیاست ہو یا مذہب: سب دھندا ہے بابا

یہ بات پاکستان کی سیاسی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جانی چاہئے کہ ملک کے جمہوری طور سے منتخب وزیراعظم نے واضح کیا ہے کہ پاکستان ایک خود مختار ملک ہے، اس لئے وہ مساجد کھولنے یا بند رکھنے کے بارے میں جو چاہے فیصلہ کرے۔ ایسا ملک جہاں جمہوریت اور اس کے لوازمات کو ہمیشہ خطرہ لاحق رہا ہو اور جس معاشرے کی سیاست میں فوج کے تعاون کے بغیر حکومت سازی کو ناممکن امر کے طور پر

Read more

یوم توبہ کا تعویز مذہبی پیشواؤں کا سیاسی ہتھکنڈا ہے

دنیا بھر کے جمہوری ممالک میں عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والی اسمبلیاں کورونا وائرس کے خلاف حکومتوں کی کارکردگی پر مباحث کررہی ہیں اور ان میں تصحیح اور بہتری کے لئے کوشاں ہیں۔ پاکستان میں عدالت عظمیٰ آئین کی شق 184(3) کے تحت سوموٹو اختیار کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پارلیمنٹ کا ’کردار‘ خود ادا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ دنیا بھر کے لیڈر طبی ماہرین کے ساتھ مل کر کورونا وائرس کی ساخت اور اس سے نمٹنے کے

Read more

پاکستانی علما کی حرص اور کم نگاہی نے مذہب کو بے توقیر کیا

پاکستان میں کورونا وائرس کے حوالے سے سامنے آنے والے مباحث کے کئی پہلو قابل غور ہیں جو پاکستانی سماج کی سیاست کے علاوہ سماجی اور دینی رویوں اور مزاج کا پتہ بھی دیتے ہیں۔ ملک کا وزیر اعظم اس بات پر ہراساں ہے کہ بھارتی وزیر اعظم اپنی سیاسی کمزوری اور لاک ڈاؤن کے بارے میں ’غلط‘ فیصلوں پر پردہ ڈالنے کے لئے مسلمان اقلیت کے خلاف نفرت کو فروغ دے رہا ہے لیکن وہ اپنے ملک میں اس

Read more

علما سے معاہدہ اور وزیر اعظم کو مساجد ویران ہونے کا اندیشہ

کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور ہلاکت کے بارے میں ابھی تک کوئی بات یقین سے نہیں کہی جاسکتی۔ اس وائرس پر تحقیق کرنے والے ماہرین اور وبائی امراض میں خصوصی استعداد رکھنے والے ڈاکٹر کوئی بات حتمی طور سے کہنے پر تیار نہیں ہیں ۔ تاہم چند بنیادی باتوں پر اتفاق ہے۔ ایک تو ویکسین کی تیاری تک دنیا کو اس وائرس سے نجات نہیں ملے گی ۔ اس کام میں ایک سال کی مدت صرف ہونے کا امکان ہے۔

Read more

عمران خان = دیانت دار (سند یافتہ)

کورونا وبا نے پاکستانی سیاست کے ایسے پہلو نمایاں کردیے ہیں جنہیں بظاہر خفیہ رکھا جاتا ہے لیکن یہ ایک کھلے راز کے طور پر زبان زد عام بھی رہتے ہیں۔ ان پہلوؤں کا سراغ لگانے کے لئے زیادہ دور جانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ وزیر اعظم اور حکومتی نمائیندوں کی طرف سے ’ایک پیج‘ کی گردان، منتخب وزیر اعظم کے لئے نامزد یا سلیکٹڈ کی پھبتی، میڈیا کی ہر دوسری رپورٹ میں مقتدر حلقوں یا اسٹبلشمنٹ کا ذکر

Read more

مولانا طارق جمیل سے ملاقاتیں معیشت بحال نہیں کرسکتیں

وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عالمی مالیاتی اداروں کی طرف سے قرضوں کی ادائیگی میں ریلیف دینے کے فیصلہ پر خوشی و اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ وزیر خارجہ نے تو اسے عمران خان کی کامیابی قرار دینا بھی ضروری سمجھا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ ایک سال کے لئے ملنے والی اس رعایت سے پاکستان کو بہت فائدہ ہوگا اور وہ اپنے غریب و محتاج عوام کے

Read more

آئین سے غداری اور ملک سے بغاوت کیا ہوتی ہے؟

یوں تو پاکستان میں آئین سے غدار ی کرنے والوں اور قوم فروشوں کی گنتی کی جائے تو شاید یہ تعداد اس کی آبادی سے بھی زیادہ نکل آئے ۔ ایک دوسرے پر الزام تراشی کا ایسا رجحان ملک میں فروغ پاچکا ہے کہ ہر اختلاف رائے کرنے والے کو ’غدار‘ کے نام سے نوازا جانا روزمرہ کا معمول بن چکا ہے۔ اس صورت حال میں آئین، قانون، مجاز اتھارٹی کا حکم یا حکومت کی عمل داری بے معنی الفاظ

Read more

منتخب نمائندے یا مذہبی پیشوا: ریاست پاکستان کا اصل حکمران کون ہے؟

پاکستان یوں تو ایک ملک ، ایک ریاست اور ایک وفاق کا نام ہے لیکن اس ایک اکائی کے بیچ سیاسی ، مذہبی اور فرقہ وارانہ تقسیم کی وجہ سے بیک وقت کئی حکمرانوں کی موجودگی کو دیکھا اور محسوس کیا جاسکتا ہے۔ یہ ’حکمران ‘ ایک ہی وقت میں متضاد اور ایک دوسرے سے متصادم احکامات جاری کرتے ہیں۔ جیسے آج ایک حکم وزیر اعظم عمران خان نے جاری کیا اور چند صنعتوں کو کھولنے کے علاوہ مزید دو

Read more

سپریم کورٹ اقتدار کی کشمکش کا حصہ نہ بنے

آئین و قانون کی بالادستی، انصاف اور غریبوں سے ہمدردی کے نام پر جو تماشہ آج چیف جسٹس گلزار احمد کی قیادت میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے رچایا ہے، وہ اگرچہ پاکستان کی تاریخ میں کوئی نیا وقوعہ نہیں ہے لیکن یہ رویہ قانون کی حکمرانی اور جمہوی اداروں کے احترام و خود مختاری کے بنیادی اصولوں و تقاضوں سے متصادم ہے۔ سپریم کورٹ کے تمام تر احترام کے باوجود اختیار سے تجاوز اور عہدہ کی آڑ

Read more

کیا عمران خان کورونا بحران میں غریب ممالک کے نمائندہ لیڈر بن سکتے ہیں؟

ایک طرف وزیر اعظم عمران خان قومی لیڈر سے عالمی سطح کا رہنما بننے کی تیاری میں ہیں جس کا نقطہ آغاز ان کا تازہ ترین ویڈیو پیغام ہوسکتا ہے۔ تو دوسری طرف جہانگیر ترین کے ساتھ شروع ہونے والا تنازع داخلی سیاسی کشمکش کے نئے پہلو سامنے لایا ہے ۔ کیا یہ ممکن ہے کہ اپنے وفادار ساتھیوں کی قربانی دے کر عمران خان قومی سطح پر احترام و اعتماد جیت سکیں اور اس ٹھوس قومی حمایت کی بنیاد

Read more

عمران خان  احسان فراموش ہیں اور فی الحال وزیر اعظم ہیں

حال ہی میں چینی اور گیہوں  کی قیمتوں  کے حوالے سے سامنے آنے والی تحقیقاتی رپورٹوں کے بعد   حکمران جماعت کے سیاسی مستقبل اور وزیر اعظم عمران خان کے آپشنز کے بارے میں مباحث زوروں پر ہیں۔   اگرچہ   گزشتہ ہفتہ کے دوران  شکر اور گیہوں  کی قیمتوں میں اچانک اضافے کے حوالے سے دو  رپورٹیں سامنے آئی تھیں لیکن   چینی کی برآمد اور اس پر پنجاب حکومت کی سبسڈی کے معاملہ پر زیادہ  گرم جوشی دیکھنے میں آئی ہے۔ اس

Read more

صدر کی نماز توبہ اور نمازیوں کا خاتون پولیس افسر پر تشدد

صدر عارف علوی نے آج نماز جمعہ کے بعد قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر اور چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے ہمراہ ایوان صدر میں نماز توبہ ادا کی اور کورونا وائرس کی تباہ کاری سے اللہ کی پناہ مانگی۔ آج ہی مشتعل نمازیوں نے کورنگی کراچی میں نماز جمعہ کے اجتماع سے منع کرنے پر خاتون ایس ایچ اور پر حملہ کر کے انہیں زخمی کردیا۔ پاکستان کی حکومت کو صرف یہ طے کرنا ہے کہ کورونا کا علاج

Read more

عمران خان غریب کا نام لے کر سرمایہ دار کا تحفظ کرنا چاہتے ہیں

دنیا بھر میں کورونا کے خلاف جنگ نے طبی جد و جہد سے زیادہ سیاسی مقابلہ بازی کی صورت اختیار کرلی ہے۔ اس کا مظاہرہ امریکہ سے لے کر پاکستان تک ہر جگہ دیکھا جاسکتا ہے۔ اس رویہ کی جزوی وجہ دنیا کے اہم خطوں اور ملکوں میں پاپولسٹ لیڈروں کا اقتدار ہے جن میں امریکہ کے ڈونلڈ ٹرمپ سر فہرست ہیں۔ لیکن اس کی اہم ترین وجہ پوسٹ کورونا عہد میں پیش آنے والی معاشی صورت حال میں ایک

Read more

سیاسی قیادت کی توقیر کا راستہ بلوچ ہم وطنوں کے دل سے گزرتا ہے

بروقت انصاف کی طرح اگر کسی ظلم کے خلاف وقت پر آواز نہ اٹھائی جائے اور مظلوم کے ساتھ اظہار ہمدردی سے گریز کیا جائے تو بعد از وقت ہمدردی کے الفاظ بولنے سے گھاؤ نہیں بھرتا۔ کسی شخص یا گروہ کی خدمات کے باوجود ان پر ہونے والے تشدد کے خلاف اگر ملک کا وزیر اعظم دو دن تاخیر سے افسوس یا پشیمانی کا اظہار کرتا ہے تو اسے مجبوری تو کہا جا سکتا ہے، اظہار ذمہ داری یا

Read more

عمران خان کی احتساب مہم اور فوج کے عملی اقدامات

آرمی چیف کی خصوصی ہدایت پر پاک فوج نے فوری طور سے طبی آلات کوئٹہ بھیجنے کا اعلان کیا ہے اور صوبے کے نوجوان ڈاکٹروں کا غم و غصہ کم کرنے کی براہ راست کوشش کی ہے۔ اس دوران وفاقی حکومت چینی اور گیہوں کی قیمتوں میں اضافہ کے حوالے سے سامنے آنے والی رپورٹوں پر سیاست کرنے میں مصروف ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب ملک و قوم کے تمام وسائل اور صلاحیتیں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے

Read more

کورونا وائرس سے کس کو خطرہ: معیشت، جمہوریت یا سرمایہ داری؟

دنیا اس وقت کووڈ۔19 سے درپیش خطرہ سے نمٹنے کی کوشش کررہی ہے۔ فوری طور پر ہرملک کی خواہش ہے کہ زیادہ سے زیادہ انسانی جانوں کو بچایا جائے یا انہیں اس مہلک وائرس سے محفوظ رکھنے کی کوشش کی جائے۔ تاہم اس وائرس کے ختم ہونے کے بعد پوری دنیا کے سماجی و سیاسی رویوں کے علاوہ معیشت، نظام ہائے حکومت اور اس سے متعلق امور پر مرتب ہونے والے اثرات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ قیاس کیا

Read more

کون زیادہ مہلک ہے: ملا مافیا یا شوگر مافیا؟

ملک میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 3 ہزار تک پہنچ چکی ہے جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 45 بتائی گئی ہے۔ حکومت اور معاشرے کے سب طبقات کسی طرح اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوشش کررہے ہیں تاہم ملک کا طاقت ور ملاّ مافیا کسی قیمت پر یہ ماننے کے لئے تیار نہیں ہے کہ اجتماعات کرنے سے یہ مہلک وائرس تیزی سے پھیلتا ہے۔ پاکستان میں اس خطرناک مافیا کی جہالت اور سرکشی

Read more

رسّے پر چلتا وزیر اعظم اور کورونا کا عفریت

حکومت نے سپریم کورٹ کو مطلع کیا ہے کہ رواں ماہ کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 50 ہزار تک پہنچ سکتی ہے لیکن ا س کے ساتھ ہی وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرز ا نے متنبہ کیا ہے کہ ان اندازوں کو حتمی نہ سمجھا جائے کیوں کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی درست معلومات دستیاب نہیں ہیں اور اس حوالے سے صرف اندازےقائم کئے جارہے ہیں۔ ملک میں جس رفتار

Read more

کیا عمران خان قومی لیڈر بن سکتے ہیں؟

کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے بحران نے عمران خان کو یہ نادر موقع فراہم کیا تھا کہ وہ صرف تحریک انصاف کے وزیر اعظم بننے کی بجائے ملک بھر کے رہنما بن جاتے۔ متعدد وجوہ کی بنا پر وہ اس مقصد میں ناکام ہوئے ہیں۔ کووڈ۔19 سے پیدا ہونے والا بحران ابھی تک جاری ہے۔ خود وزیر اعظم عمران خان نے آج اقرار کیا ہے کہ کوئی نہیں جانتا کہ یہ بحران دو تین ہفتے میں کیا صورت اختیار

Read more

مقبوضہ کشمیر ڈومیسائل : کشمیریوں کو مستقل غلام بنانے کا اعلان ہے

وزیر اعظم عمران خان نے بجا طور سے بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں شہری حقوق کے بارے میں جاری ہونے والے نئے حکم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے قابل مذمت قرار دیا ہے۔ بھارتی حکومت نے گزشتہ سال اگست میں مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے اور اسے دو حصوں میں بانٹ کر براہ راست مرکز کے کنٹرول میں لانے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس وقت سے مقبوضہ کشمیر سخت لاک ڈاؤن اور موصلاتی پابندیوں

Read more

عقیدہ بمقابلہ کورونا: ذہنی افلاس اور سیاسی دیوالیہ پن

دیوبندی علما کے علاوہ پنجاب اسمبلی کے اسپیکر پرویز الہیٰ نے تبلیغی جماعت والوں پر کورونا پھیلانے کا الزام لگانے کی مذمت کی ہے۔ مسلم لیگ (ق) پنجاب میں حکومت کی اتحادی ہے تاہم پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی تبلیغی جماعت والوں کا تحفظ کرنے میں بے بس ہیں اور ان کی بات سنی نہیں جاتی۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ ’تبلیغی جماعت والے پرامن ہیں لیکن لاوارث نہیں ہیں ۔ ان پر

Read more

کیا پاکستانی ایک عظیم قوم ہیں؟

پاکستان کا ہر لیڈر پاکستانیوں کو عظیم قوم قرار دیتا ہے اور اس کے ثبوت میں مشکل آنے پر عوام کے جذبہ ایثار کو مثال کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ 2005 کا زلزلہ ہو یا 2010 کا سیلاب، اہل پاکستان نے ایک دوسرے کا ساتھ دینے کی یادگار مثالیں قائم کی ہیں۔ اس لئے پاکستانی عوام ایک ایسی قوم ہیں جو بحران میں مل کر کام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ موجودہ کورونا وائرس

Read more

عمران خان نے دو لاکھ پاکستانی شہریوں کو اللہ کے سپرد کر دیا

وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر پاکستانی قوم کی عظمت کے گن گاتے ہوئے واضح کیا ہےکہ یہ قوم اپنی فراخدلی اور ایک دوسرے کی مدد کرنے کے حوالے سے یکتا ہے اور اسی صلاحیت کی وجہ سے کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے بحران کا مقابلہ کرسکتی ہے۔ پرانے دلائل دہراتے ہوئے وزیر اعظم نے ایک بار پھر لاک ڈاؤن کی شدید مخالفت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمارا ایمان اور ہمارے نوجوان اس جنگ

Read more

تباہی کی دیوار پر لکھی ہوئی تحریر کون پڑھے گا؟

کورونا وائرس کی تباہ کاری  تیز رفتاری سے جاری ہے۔ صدر ڈونلڈ  ٹرمپ نے نیویارک  کو مکمل قرنطینہ میں رکھنے کا فیصلہ سیاسی  دباؤ اور  متعدد گورنروں کی  مخالفت کی وجہ سے واپس  لے لیا ہے تاہم امریکہ میں   کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب خوف اور بے یقینی کی دھند گہری ہورہی ہے۔ کچھ ایسے ہی حالات یورپ  میں بھی ہیں جہاں حکومتیں لاک ڈاؤن اور متعدد پابندیوں کے ذریعے عوام کی اکثریت کو کورونا وائرس سے  محفوظ رکھنے

Read more

پاکستان میں کورونا کی دستک: دروازے کی چابی کس کے پاس ہے؟

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 1500 سے تجاوز کرگئی ہے اور اس ہلاکت خیز وائرس کی وجہ سے 12 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں لیکن یہ جاننا مشکل ہے کہ ملک میں فیصلے کرنے کا اختیار کس کے پاس ہے۔ نیویارک ٹائمز نے ایک رپورٹ میں کورونا وائرس کے حوالے سے المناک تصویر پیش کی ہے اور کہا ہے کہ فوج نے وزیر اعظم کی مرضی کے بغیر صوبائی حکام کے ساتھ مل کر لاک ڈاؤن کا

Read more

کورونا وائرس کی فکر نہ کی جائے، وزیر اعظم اپنا کام کر رہے ہیں

وزیر اعظم نے کورونا وائرس سے پیدا شدہ بحران سے نمٹنے کے لئے متعدد اقدامات کا اعلان کیا ہے اور کہاہے کہ ان کی حکومت بدترین صورت حال کا مقابلہ کرنے کی تیاری کررہی ہے اور اس کی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے۔ اس منصوبہ بندی کی تفصیل تو سامنے نہیں آئی تاہم سینئر صحافیوں کے ایک گروپ سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے امدادی فنڈ قائم کرنے کا اعلان کیا تاکہ مخیر حضرات اس میں رقوم جمع کرواسکیں۔ اس

Read more

مارشل لا بھی ناکام ہو گا!

گزشتہ روز اداریے میں یہ سوال اٹھایا گیا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ملک و قوم کو جس بحران کا سامنا ہے اور حکومت کی ہٹ دھرمی اور بے عملی کی وجہ سے جو بے یقینی پیدا ہوئی ہے، کیا اس تعطل کودور کرنے کا واحد راستہ مارشل لا کا نفاذ ہے ۔ تاکہ ایک اتھارٹی پوری قوت سے لوگوں کی جان بچانےکے لئے فیصلے کرسکے اور بروقت مناسب اور ضروری اقدام کئے جاسکیں، قومی یک جہتی کی

Read more

کیا مارشل لا ہی پاکستان کو تباہی سے بچا سکتا ہے؟

ملک کی حکومت اور اپوزیشن پارٹیاں بدستور ایک دوسرے سے فاصلے پر کھڑی ہیں۔ اگرچہ اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے چئیرمیں بلاول بھٹو زرداری نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا مطالبہ کیا ہے لیکن وزیر اعظم بدستور اس کی مخالفت کررہے ہیں۔ وہ اپوزیشن کے ساتھ کسی بھی قسم کا ڈائیلاگ کرنے کے لئے بھی تیار نہیں ہیں ۔ اسی لئے آج قومی اسمبلی

Read more

عمران خان: ہیرو سے زیرو تک کا سفر

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد ایک ہزار تک پہنچ چکی ہے لیکن ایک عظیم قوم ہونے کا دعویٰ کرنے والے اس ملک کی حکومت قومی یکجہتی کا کوئی اشارہ دینے کے لئے تیار نہیں ہے۔ ملک کا وزیر اعظم اب بھی لاک ڈاؤن اور کرفیو کا فرق واضح کرنے اور اٹلی کی صورت حال سے پاکستان کے حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے مرغے کی طرح ایک ٹانگ پر کھڑے رہنے کا اعلان کررہا ہے۔ ایک ارب سے

Read more

تحریک انصاف حکومت کرنے کا جواز کھو چکی ہے

وزیر اعظم عمران خان کے اس اعلان کے ایک روز بعد کہ وہ کورونا وائرس کے خطرے سے نمٹنے کے لئے لاک ڈاؤن کا حکم نہیں دے سکتے ، ان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کا فیصلہ صوبائی حکومتیں اپنی صوابدید کے مطابق کرسکتی ہیں لیکن وفاقی حکومت، سندھ میں لاک ڈاؤن کے فیصلہ سے متفق نہیں ہے۔ اس وقت وفاق کے علاوہ تین صوبوں پر تحریک انصاف کی

Read more

وبا پر سیاست کرنے والے عمران خان قوم کا ’اعتماد‘ چاہتے ہیں

ایک ایسے وقت میں جبکہ پاکستان کے ہر صوبے میں کووڈ۔19 کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، ملک کا وزیراعظم فیصلہ کن اقدامات کرنے اور نقل و حمل کی مناسب پابندیاں عائد کرنے میں صوبائی حکومتوں کا ساتھ دینے میں بری طرح ناکام ہوچکا ہے۔ عمران خان نے آج قوم سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر اصرار کیا کہ حکومت لاک ڈاؤن نہیں کرسکتی کیوں کہ اس کے پاس وسائل نہیں ہیں اور غریبوں کو گھروں

Read more

اب لاک ڈاؤن کیجئے ورنہ کرفیو سے بھی فائدہ نہیں ہو گا

سندھ میں مکمل اور پنجاب و بلوچستان میں جزوی لاک ڈاؤن کے اعلانات کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے لوگوں کی تعداد 750 ہو چکی تھی۔ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے اگرچہ لاک ڈاؤن کے طریقہ کو ’غریب دشمن‘ قرار دیتے ہوئے استعمال کرنے سے انکار کیا تھا لیکن آج ہی حکومت کو فوری طور سے تمام بین الاقوامی پروازیں بند کرنے کا اعلان کرنا پڑا۔ اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن) کے صدر

Read more

سندھ کا جری وزیر اعلیٰ اور پاکستان کا کم حوصلہ وزیر اعظم

سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ کراچی اور سندھ کے لوگوں کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچانے کے لئے سرتوڑ کوشش کررہے ہیں ۔ اب انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ تین روز کے لئے ازخود گھروں تک محدود رہیں تاکہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔ سندھ پاکستان کا واحد صوبہ ہے جو کورونا کے خلاف جنگ میں مؤثر اور فوری اقدامات کررہا ہے۔ سندھ میں ایک ماہ پہلے ہی اسکول بند کرنے

Read more

کورونا سے لڑنے کے لئے فوج کی نہیں، شعور کی ضرورت ہے!

پاکستان میں کورونا وائرس  مریضوں کی  بڑھتی ہوئی تعداد کے باوجود وفاقی حکومت کی پالیسی غیر واضح  ہے ۔  ابھی  تک ایسے ٹھوس اقدامات سے گریز کیا جارہا ہے جن کے تحت لوگوں کی آمد ورفت کو محدود کرکے اس مرض کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔ سندھ حکومت کی بار بار درخواست پر وزیر ریلوے شیخ رشید نے آج بارہ  ریل گاڑیاں بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ملک کے تمام صوبوں میں  کووڈ۔19  کا شکار لوگوں  کی تعداد میں 

Read more

چیف جسٹس کورونا وائرس کو کیسے روکیں گے؟

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد تین سو سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ اس وائرس کی وجہ سے لاحق بیماریوں کے سبب دو افراد کے مرنےکی تصدیق کی گئی ہے۔ ملک میں اس وائرس کے حوالے سے قیادت کا فقدان اور معلومات کی کمی دکھائی دیتی ہے۔ یہ صورت حال تیزی سے پھیلنے والے اس وائرس کی روک تھام کے حوالے سے تشویشناک ہے۔ کووڈ۔19 کے پھیلاؤ پر قوم کو اعتماد میں لینے کے لئے گزشتہ شام وزیر

Read more

کرونا وائرس پر وزیر اعظم کی سیاسی تقریر سے عوام کو اطمینان نہیں ہو سکتا

وزیر اعظم عمران خان نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ انہیں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ ہم نے قوم کے طور پر اس مشکل کا سامنا کرنا ہے۔ تاہم اس تقریر میں کی گئی باتیں سننے کے بعد ہر پاکستانی کو یہ بات پلے سے باندھ لینی چاہئے کہ یہی وقت پریشان ہونے اور خود اپنی ذمہ داری اٹھانے کا ہے۔ حکومت نے ہاتھ کھڑے کرتے ہوئے کسی بھی قسم کی ذمہ داری لینے سے

Read more

کووڈ۔19 ایک وبا ہے، اسے قومی المیہ بننے سے روکا جائے

وزیر اعظم عمران خان نے ممتاز تبلیغی رہنما مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے مذہبی رہنماؤں کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس ملاقات کے بارے میں وزیر اعظم ہاؤس کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس موقع پر وزیر اعظم نے مولانا طارق جمیل اور ان کے ساتھیوں سے ہاتھ نہیں ملایا۔ اس طرح بظاہر عوام تک یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے کہ وبا

Read more

کورونا وائرس:  قہر الہیٰ یا اللہ کی  ’بے بسی‘ کا ثبوت

پاکستان میں ایک دن میں کورونا وائرس کا شکار لوگوں کی تعداد دو گنا ہوگئی ہے۔ حکومتی اطلاعات کے مطابق اس وقت 53 افراد اس وبائی مرض کا شکار ہیں۔ آنے والے دنوں میں صورت حال خراب ہوسکتی ہے۔  سندھ حکومت نے فی الوقت اس وبا کی روک تھام کے لئے اپنے وسائل کے اعتبار سے قابل قدر  اقدامات کئے ہیں لیکن اگر یہ وبا پھیلتی ہے اور بڑی تعداد میں لوگ   کووڈ۔19 نام کے اس وائرس کا شکار ہوتے

Read more

پابند صحافت، آزاد حکومت اور کورونا وائرس کی موجیں

وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے وعدہ کیا ہے کہ وہ بنفس نفیس کورونا وائرس کے خلاف قومی اقدامات کی نگرانی کررہے ہیں ، اس لئے گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ بلکہ وہ قوم کو مزید اعتماد میں لینے کے لئے خطاب کرنے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔ عمران خان کے وعدوں اور تقریروں سے اگر ملک کے مسائل حل ہوسکتے تو پاکستان اس وقت تک کسی مسلمہ فلاحی ریاست کے معیار سے بھی بہتر حالت میں پہنچ

Read more

میر شکیل الرحمان کی گرفتاری، صحافت پر حملہ کیوں ہے؟

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے دعویٰ کیا ہے کہ قومی احتساب بیورو ایک خود مختار ادارہ ہے۔ اس کے کسی اقدام سے حکومت کا تعلق جوڑنا درست نہیں ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ جنگ و جیو گروپ کے چیف ایڈیٹر و مالک میر شکیل الرحمان کی گرفتاری آزادی صحافت پر حملہ قرار نہیں دی جاسکتی۔ اور ایک سیٹھ کی گرفتاری کو صحافتی آزادی سے جوڑنا مناسب نہیں ہے۔

Read more

میر شکیل الرحمان کی گرفتاری، آزادی صحافت پر حملہ ہے

احتساب بیورو نے چونتیس سال پرانے ایک معاملہ میں جنگ و جیو گروپ کے چیف ایگزیکٹو اور چیف ایڈیٹر میر شکیل الرحمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس گرفتاری کے بارے میں اگرچہ متضاد مؤقف سامنے آیا ہے لیکن اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ موجودہ حکومت کے ناپسندیدہ اور ملک کے سب سے قدیم اور معتبر میڈیا گروپ کے مالک و ایڈیٹر کی گرفتار ی سے آزادی صحافت کے بارے میں سنگین سوالات سامنے آئے ہیں۔ موجودہ حکومت

Read more

افغانستان: دو صدر، ایک امیر اور دیوانے کے خواب جیسا امن

وزیر اعظم عمران خان نے ایک ایسے وقت میں افغان امن معاہدہ کی کامیابی کے لئے دعا کی ہے جب کہ اس کی تکمیل کے بارے میں شبہات میں اضافہ ہورہا ہے۔ مہمند میں ایک عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے 29 فروری کو امریکہ اور طالبان کے درمیان طے پانے والے معاہدہ کی مکمل کامیابی کی امید کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں قیام امن سے پاکستان کے قبائلی علاقوں میں بھی امن بحال ہوگا اور خوشحالی

Read more

عورت مارچ نے مرد کو برقع پوش اور سراج الحق کو انقلابی لیڈر بنا دیا

اسلام آباد میں عورت مارچ کے جلوس پر حملہ کیا گیا۔ جوتے، لاٹھیاں اور پتھر پھینکے گئے۔ اس طرح تقدیس مشرق کے پاسبانوں نے واضح کردیا کہ مغرب سے درآمد کردہ ’بے حیائی‘ قابل قبول نہیں ہے۔ اگر یہ بے حیائی سماج میں عزت و وقار سے جینے اور مرد کے مسلط کردہ جبر سے آزادی کا نام ہے تو اس کا مظاہرہ تو خود حیا مارچ والوں نے بھی اپنے طور پر کیا۔ اس طرح بحث کے فریق اس

Read more

عورت مارچ نے ہماری سوچ کا افلاس بے نقاب کر دیا

عورت مارچ پر فتوؤں کا سلسلہ بھی جاری ہے اور یہ شبہات پیدا کرنے کے لئے بھی پورا زور لگایا جا رہا ہے کہ 8 مارچ کو ہونے والے اس مارچ کے درپردہ کوئی غیر ملکی ایجنڈا ہے جس سے پاکستان کو کمزور کرنے کا کام لیا جا رہا ہے۔ بنیادی انسانی حقوق کے چند بے ضرر نعرے معاشرے کی تعمیر کا بوجھ اٹھائے جغادریوں پر بھاری پڑ رہے ہیں۔ دلیل، حجت اور شواہد کی بنیاد پر آگے بڑھنے والی

Read more

عورت مارچ سے کون کون خوفزدہ ہے؟

لاہور ہائی کورٹ کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی ’شہریوں ‘ کی طرف سے دائر ان درخواستوں کو مسترد کردیا ہے کہ 8 مارچ کو یوم خواتین کے موقع پر ملک بھر میں منعقد کئے جانے والے عورت مارچ کو روکنے کا حکم دیا جائے۔ اصولی طور پر ملکی عدالتوں کے حکم کے بعد یہ بحث ختم ہوجانی چاہئے کہ پاکستان کی خواتین کو اپنے بنیادی انسانی حقوق کے لئے کیوں اور کیسے احتجاج یا مظاہرہ کرنا چاہئے۔

Read more

عوام پر کم بوجھ ڈالنے کا اعلان حکومتی ناکامی کا اعتراف ہے

وزیر اعظم عمران خان نے سرکاری اداروں کی کارکردگی اور اصلاح کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی ادارے بدعنوان نظام کی وجہ سے تباہ ہوئے ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت ان کی اصلاح کے لئے مؤثر اقدامات کررہی ہے ۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ان اصلاحات کے نتیجے میں عام آدمی پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے گا۔ اس اجلاس میں متعدد سرکاری املاک اور اداروں کی فروخت

Read more

حکومت نواز شریف کو واپس لا کر کون سا خزانہ بھرے گی؟

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وزارت خارجہ نے برطانوی حکام  سے ایک خط میں مطالبہ کیا  ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے  لیڈر  اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کو  ملک بدر کرکے پاکستان واپس بھیجاجائے جہاں وہ العزیزیہ کیس میں سزا  بھگت رہے تھے۔   اس خط کے بعد یہ تعین کرنا مشکل ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت ’انصاف‘ کے تقاضے پورے کرنے  کے لئے  بے چین ہے یا اس سیاسی

Read more

امریکہ طالبان معاہدہ افغانستان میں امن کی ضمانت نہیں دیتا

لغوی معنوں میں ابھی امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان معاہدے کی سیاہی بھی خشک نہیں ہوئی تھی اور اس ’تاریخی‘ معاہدے پر تحسین و توصیف کے ڈونگرے ابھی برسائے ہی جارہے تھے کہ افغانستان کے صدر نے معاہدہ کے ایک اہم نکتہ سے انحراف کرتے ہوئے طالبان کے پانچ ہزار قیدیوں کو رہا کرنے سے انکار کردیا ہے۔ صرف اس ایک اعلان سے افغانستان میں امن کے امکانات اور اس میں حائل مشکلات کا اندازہ کیا جاسکتا ہے۔ ایک

Read more

بھارت کے انتشار میں پاکستان کی کامیابی تلاش نہ کریں

نئی دہلی کے تین روزہ فسادات کی آگ اگرچہ ٹھنڈی پڑ رہی ہے لیکن اس کے نتیجہ میں اٹھنے والے سوالات ایسے سلگتے انگاروں کی صورت اختیار کررہے ہیں جن کا جواب ہندوستان کے اندر یا باہر کسی کے پاس نہیں ہے۔ بھارت کی حکمران پارٹی اپنی غلطیوں کا ادراک کرنے کی بجائے اپوزیشن اور نئی دہلی کی حکومت پر الزام تراشی کے ذریعے اپنا کلیجہ ٹھنڈا کرنے کے علاوہ ذمہ داری سے گریز کی حکمت عملی اختیار کئے ہوئے

Read more

ہندو انتہاپسندی: دنیااسلامی دہشت گردی کو بھول جائے گی

نئی دہلی کے فسادات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 42 تک پہنچ چکی ہے لیکن بھارتی جنتا پارٹی کی حکومت نے اس تشدد کی ذمہ داری قبول کرنے کی بجائے اپوزیشن کو نشانہ بنانے کا آغاز کیا ہے۔ وزیر داخلہ امیت شاہ نے اپوزیشن پارٹیوں اور لیڈروں پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے ترمیمی شہریت بل پر احتجاج کی حوصلہ افزائی کے ذریعے اس خوں ریزی کی بنیاد رکھی تھی۔ نئی دہلی میں بظاہر حالات معمول پر

Read more

بھارت میں مسلمانوں کا قتل عام : مسلم امہ اور جمہوری دنیا کی خاموشی

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا یہ انتباہ بروقت اور ضروری تھا کہ دنیا کو نئی دہلی میں ہونے والے فرقہ وارانہ فسادات کا نوٹس لینا چاہئے جن میں آخری خبریں آنے تک دو درجن سے زائد لوگ جاں بحق ہوچکے تھے۔ تاہم دنیا کے لیڈروں سے یہ توقع عبث ہے کہ وہ بھارتی حکومت کو اس کے فرقہ وارانہ جرائم اور انسانیت کش اقدامات کے لئے ذمہ دار ٹھہرائیں گے۔ دو روز پہلے شروع ہونے والے فسادات کا آغاز

Read more

نواز شریف کی ضمانت مسترد کرنے سے حکومت مضبوط نہیں ہو گی

پنجاب حکومت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کردی ہے۔ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے لاہور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اس بات کا انکشاف کیا ہے۔ پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ اب وفاقی حکومت کو بھجوایا جارہا ہے تاکہ وہ اس سلسلہ میں مناسب کارروائی کرسکے۔ اس دوران مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے پنجاب حکومت کے فیصلہ کے خلاف عدالت میں اپیل کرنے

Read more

ٹرمپ کا دورہ بھارت: پاکستان سے دوستی یا بھارتی مؤقف کی تائید

پاکستانی میڈیا نے شہ سرخیوں میں صدر ٹرمپ کا یہ اعلان اپنے قارئین اور سامعین تک پہنچایا ہے کہ ’امریکہ کے پاکستان کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں‘۔ یہ پیغام بھارت پہنچنے کے پہلے ہی روز احمد آباد کے ایک شاندار جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے دیا گیا ہے۔ تاہم اسے پاکستان سے دوستی سے زیادہ بھارت کے اس مؤقف کی تائید سمجھنا چاہئے کہ پاکستانی سرحدوں پر دہشت گرد تیار ہوتے ہیں جو بھارت میں بھی تخریبی کارروائیاں کرتے

Read more

شتروگن سنہا کے ذریعے کشمیر ’فتح‘ کرنے کا منصوبہ

بھارتی اداکار اور سیاست دان شتروگن سنہا اگرچہ دورہ لاہور کے باعث گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا کے ذریعے توجہ اور خبروں کا موضوع بنے ہوئے ہیں لیکن گورنر ہاؤس لاہور میں صدر عارف علوی کے ساتھ ان کی ملاقات نے سرحد کے دونوں طرف تنقید اور تبصروں کا بازار گرم کیا ہے۔ ایسے میں پاکستانیوں کے لئے دلچسپی کا سبب یہ سوال ہے کہ کیا حکومت کے پاس بھارت کے ساتھ سفارتی مواصلت کے سارے امکانات ختم ہوچکے

Read more