روس یوکرین کشیدگی: برطانیہ کا روسی صدر پر یوکرین میں ماسکو نواز شخص منتخب کرنے کی سازش کا الزام

برطانوی وزرا نے روس کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس کی حکومت نے یوکرین کے خلاف کوئی جارحانہ قدم اٹھایا تو اس کو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔ برطانوی سیکرٹری خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ‘آج جو معلومات جاری کی جا رہی ہیں وہ یوکرین کو تباہ کرنے کے لیے ڈیزائن کی گئی روسی سرگرمیوں کے منصوبے پر روشنی ڈالتی ہیں، اور یہ کریملن کی سوچ کی عکاس ہیں۔’

Read more

سٹوک وائیٹ رپورٹ: لندن کی نجی لا فرم کی انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں مبینہ جنگی جرائم کا دعویٰ، کیا لندن پولیس انڈین فوج کے خلاف قانونی کارروائی کر سکتی ہے؟

ایک نجی لا فرم نے برطانوی قانون جینیوا کنوینشنز ایک 1957 کے تحت لندن میٹروپولیٹن پولیس کو درخواست دی ہے کہ وہ مبینہ جنگی جرائم اور ریپ جیسے واقعات کی بنیاد پر انڈین فوجی افسران کے خلاف کارروائی کرے۔

Read more

ریپ، چائلڈ پورنوگرافی کے مقدمے میں سابق پولیس اہلکار کی سزا برقرار، اسلام آباد ہائی کورٹ کی ماتحت عدالتوں کو متعلقہ مقدمات کے بارے میں ہدایات جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی ایف آئی اے کی فرانزک رپورٹ کے مطابق مجرم کے موبائل فون سے 22800 تصاویر اور 839 ویڈیوز برآمد ہوئیں۔ اس عدالتی فیصلے میں اس رپورٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس موبائل فون سے برآمد ہونے والی فحش ویڈیوز میں سے سینکڑوں پورن ویڈیوز بنانے کی تصدیق ہوئی اور زیادہ تر ویڈیوز میں مجرم خود موجود ہے۔

Read more

لاہور میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کے قتل کا معمہ: ’ڈاکٹر ناہید مبارک نے ایسی بچی گود لی تھی جسے اس کے والدین چھوڑ کر چلے گئے تھے‘

ڈاکٹر ناہید مبارک کے کمرے کے دروازے کے ساتھ ہی ان کے بڑے صاحبزادے 22 برس کے تیمور سبطین کی لاش پڑی تھی جبکہ بیڈ پر 45 برس کی ڈاکٹر ناہید مبارک، ان کی 17 سالہ بیٹی ماہ نور اور آٹھ برس کی بیٹی جنت فاطمہ بھی خون میں لت پت پڑیں تھیں۔ چاروں کو سر اور جسم کے دیگر حصوں پر گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔

Read more

مہنگائی: تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور موسمیاتی اثرات، دنیا بھر میں قیمتیں بڑھنے کی سات وجوہات کیا ہیں؟

کھانے پینے کی اشیا خریدنے سے لے کر ہمارے گھروں کو گرم رکھنے تک، نہ صرف برطانیہ بلکہ دنیا بھر میں زندگی گزارنے کی ہر چیز تیزی سے مہنگی ہو رہی ہے۔

Read more

متحدہ عرب امارات پر یمنی باغیوں کا حملہ خطے کے لیے ایک چیلنج

حوثیوں کا دعویٰ ہے کہ انھوں نے ماضی میں بھی متحدہ عرب امارات پر حملے کیے ہیں، تاہم یہ پہلا موقع ہے جب متحدہ عرب امارات کے حکام نے اس طرح کے حملوں کا اعتراف کیا ہے اور پہلی مرتبہ ان حملوں میں لوگوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔

Read more

’بانگ درا‘: اقبال کی ملکہ وکٹوریہ کی وفات پر لکھی گئی نظم جسے انھوں نے اپنے مجموعہ کلام میں شامل نہ کیا

اقبال نے اپنی اس نظم کا عنوان ’اشک خوں‘ رکھا تھا۔ نظم میں دس بند تھے اور ہر بند میں گیارہ اشعار۔ ہر بند میں یکساں تعداد اشعار نے نظم کی ظاہری صورت میں ایک شان پیدا کردی، یہ نسخہ اقبال نے بعد میں اپنی مشہور ترین نظموں میں شان و شکوہ پیدا کرنے کے لیے کئی بار استعمال کیا۔

Read more

انڈیا نے فلپائن کو برہموس میزائل فروخت کرنے کا فیصلہ کیوں کیا؟

انڈیا نے پہلی بار فلپائن کے ساتھ برہموس سپرسونک کروز میزائل فروخت کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ معاہدہ کامیاب ہو جاتا ہے تو یہ انڈیا میں بنائے جانے والے سکیورٹی آلات کی سب سے بڑی ڈیل ہو گی۔

Read more

کورونا وائرس اور اومیکرون: کووڈ سے متاثرہ شخص کتنے دن تک متعدی رہتا ہے؟

کورونا وائرس کی اومیکرون قسم بہت تیزی سے دنیا میں پھیل رہی ہے اور اس نے دنیا بھر میں حکومتوں کو اس وبا سے نمٹنے کے لیے اپنی حکمت عمل تبدیل کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

Read more

میمز کلچر: میم جو غم بھلا دے اور فلموں میں کام دلا دے

ایسا نہیں کہ میمز کی اس دنیا کا ایک چکر لگانے سے عام آدمی کے سنجیدہ مسائل ختم ہو جاتے ہیں لیکن یہ ضرور ہوتا ہے کہ وہ کچھ دیر کے لیے اپنا غم بھول جاتا ہے، مسکرا اٹھتا ہے اور پھر اسے یہ حوصلہ بھی ملتا ہے کہ وہ اکیلا نہیں۔

Read more

اگر معیشت کی شرح نمو اتنی اچھی ہے، تو اس کا اثر عام افراد کی جیب پر کیوں نہیں پڑ رہا؟

مجموعی پیداوار کی اچھی شرح نمو اور بہتر فی کس آمدن کے اعداد و شمار کے باوجود کیا وجہ ہے کہ پاکستان میں عام عوام کی جیب پر اس کا اثر دیکھنے میں نہیں آ رہا۔

Read more

پاکستان اور صدارتی نظام کی بحث: ’طاقت کی مرکزیت کی بات تو ہوتی ہے پر طاقت کو بانٹنے سے گھبرایا جاتا ہے‘

ملک میں صدارتی نظام کی بحث نئی نہیں اور ایک آدھ بار اس کا تجربہ بھی کیا جا چکا ہے اور اب دوبارہ اس کی باز گشت سنائی دے رہی ہے۔ لیکن اس بار نیا کیا ہے؟ سیاسی نظام کے بارے میں شروع ہونے والی نئی بحث پر ماہرین کی رائے اور ان کے سوالات۔

Read more

وقاص گورایہ: ’میں نے کھانا بنانے کے لیے چاقو خریدا، قتل کرنے کے لیے نہیں‘، ملزم کا عدالت میں بیان

ملزم نے کئی بار اپنا یہ بیان دہرایا کہ اُن کا بلاگر وقاص گورایہ کو قتل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا اور اُنھوں نے نیدرلینڈز کا سفر مسٹر مزمل سے رقم حاصل کرنے کے لیے کیا تھا جنھوں نے اُن کا کارگو کا کاروبار تباہ کر دیا تھا۔

Read more

کانگریس کی 'پوسٹر گرل' بی جے پی میں کیوں شامل ہوگئیں؟

پرینکا موریہ کا کہنا ہے کہ وہ نہیں چاہتیں کہ کانگریس اپنی انتخابی مہم میں ان کا چہرہ استعمال کرے اور مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کے چہرے کا استعمال کر کے ان کے ووٹ بینک کا فائدہ اٹھانا بند کرے اور اس کام کے لیے کسی دوسری ماڈل کا استعمال کرے۔

Read more

میریٹل ریپ انڈیا میں ایک مرتبہ پھر بحث کا موضوع کیوں؟

دہلی ہائی کورٹ میں دائر درخواستوں میں تعزیرات ہند کی اس شق کو چیلنج کیا گیا ہے جس کے تحت اگر کوئی مرد اپنی بیوی کے ساتھ جس کی عمر 15 سال یا اس سے زیادہ ہو، رضا مندی کے بغیر جسمانی تعلقات قائم کرتا ہے تو اسے ریپ نہیں کہا جائے گا۔

Read more

نریندر مودی کی حکومت مقبول یوٹیوب چینلز کے نشانے پر

نریندر مودی حکومت کے اقدامات پر ملک کے بڑے نشریاتی اداروں اور اخبارت کی طرف سے تنقید محدود ہونے کے سبب کئی مقبول یوٹیوب چینلز بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کو ملک کو درپیش بیشتر مسائل پر کڑی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

Read more

قزاقستان کشیدگی: ’اگر تم نے دوبارہ احتجاج کیا، تو ہم تمھیں مار ڈالیں گے‘

قزاقستان کے حکام پر الزام ہے کہ امن بحال کرنے کے لیے انھوں نے اپنی طاقت کے استعمال میں تجاوز کیا۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس دوران 225 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ حکام کے مطابق ان ہنگاموں کے بعد تقریباً 1000 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

Read more

سیالکوٹ واقعہ: یوٹیوب ویڈیو میں سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کے قتل کو درست کہنے پر ایک سال قید کی سزا

گوجرانوالہ کی ایک عدالت نے سیالکوٹ واقعے میں سری لنکن شہری کے قتل کو سوشل میڈیا پر درست قرار دینے والے ایک شہری کو سزا سنائی گئی ہے۔

Read more

جاپان میں ٹویوٹا کی نئی لینڈ کروزر کے لیے چار سال کا انتظار کرنا پڑ سکتا ہے

گاڑیوں کی بڑی کمپنی ٹویوٹا نے جاپان میں اپنے صارفین کو متنبہ کیا ہے کہ انھیں نئی لینڈ کروز ایس یو وی خریدنے کے بعد ڈیلیوری کے لیے چار سال تک کا انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔

Read more

متحدہ عرب امارات میں حوثی باغیوں کے حملے میں ہلاک ہونے والے پاکستانی آئل ٹینکر ڈرائیور: ’زندگی بچوں کے بغیر گزار دی، اب کی بار لمبی چھٹی لے کر آؤں گا‘

مامور خان کی نماز جنازہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں ان کے آبائی علاقے میر علی میں ادا کی گئی تھی۔ مامور خان نے سوگواروں میں پانچ بیٹے، تین بیٹیاں اور بیوہ کو چھوڑا جبکہ ان کے والدین بھی حیات ہیں۔

Read more

انڈیا، چین کی سرحد پر آخری سویلین آبادی کا سفر: اروناچل پردیش کے محاذ پر دونوں ملکوں کی فوجی تیاریاں

سرحد پر واقع انڈین گاؤں کے ایک مقامی باشندے نے ایک چینی گاؤں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بتایا کہ آگے‏ جو میدان دکھائی دے رہا ہے وہ پہلے انڈیا کا ہوا کرتا تھا۔ شمال مشرقی ریاست اروناچل پردیش کے محاذ پر بھی چین اور انڈیا غیر معمولی جنگی تیاریوں میں کیوں مصروف ہیں؟

Read more

صومالیہ: پانچ خودکش حملوں میں بال بال بچنے والے محمد معلمو تشدد سے متاثرہ شہر میں رہنے پر کیوں مُصِر ہیں؟

معلمو کے چہرے پر خوفناک نشانات ہیں اور یہ اس حملے کی یاد دلاتے ہیں جب وہ اپنے ہی خون میں لت پت بے حس و حرکت حملہ آوروں کے سامنے پڑے موت کا ڈرامہ کرتے رہے اور اپنی جان بچانے میں کامیاب رہے۔ بی بی سی کے لیے کام کرنے والے ایک سابق رپورٹر کی کہانی جو پانچ خودکش حملوں میں نشانہ بننے کے باوجود اپنے شہر میں ہی رہنے پر مُصِر ہیں۔

Read more

آن لائن ہراسانی: کیا پاکستان میں سائبر کرائم کے قوانین خواتین کو تحفظ دینے میں ناکام ہیں؟

ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں پیکا قوانین کی کمزور عملداری، پدرسری معاشرہ اور ایف آئی اے کی ناقص کارکردگی کے باعث خواتین درخواست گزار متعدد بار آن لائن ریپ اور جان سے مارنے کی دھمکی جیسی درخواستوں سے بھی دستبردار ہو جاتی ہیں۔

Read more

لاہور دھماکہ: نو برس کا ابصار ’کراچی پہنچ کر حفظ میں داخلہ‘ لینا چاہتا تھا

لاہور میں جمعرات کو بم دھماکے میں ہلاک ہونے والے نو برس کے ابصار کا تعلق پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع مظفر آباد کی وادی کوٹلہ کے گاؤں تلگراں سے ہے، جنھیں ان کے ماموں نے بچپن میں گود لیا تھا۔

Read more

پاکستان میں ایکسچینج کمپنیوں پر ٹیکس، کیا واقعی ڈالر کی قیمت 200 روپے تک جا سکتی ہے؟

پاکستان میں کرنسی کے تبادلے کے شعبے میں کام کرنے والی ایکسچینج کمپنیوں پر حکومت کی جانب سے ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے اور اس کے تحت نوٹسز کے اجرا پر رد عمل میں ایکسچینج کمپنیوں کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے ملک میں ڈالر کی قیمت 200 روپے کی حد سے تجاوز کر سکتی ہے تاہم معاشی ماہرین اور حکومت ان خدشات کو مسترد کرتے ہیں۔

Read more

انڈیا کا چینی فوج پر 17 سالہ انڈین نوجوان کو گرفتار کرنے کا الزام

ریاست اروناچل پردیش کے ایک دور دراز علاقے کے 17 سالہ نوجوان میرام تاروم کو چینی فوج نے مبینہ طور پر گرفتار کر لیا ہے اور اب انڈیا سرکاری طور پر ان کی واپسی کے لیے کوشاں ہے۔

Read more

وقاص گورایہ: ‘اگر ہالینڈ والا پراجیکٹ کر لیا تو تین، چار ایسے ہی اور مواقع پیدا ہو سکتے ہیں’، ملزم کا عدالت میں بیان

ملزم گوہر خان نے جمعرات کو عدالت کو بتایا کہ بات چیت کے دوران پہلے مسٹر زیڈ اور پھر مسٹر مزمل نے یہ عندیہ دیا کہ اگر ہالینڈ والا پراجیکٹ کامیابی سے مکمل ہو گیا تو ایسے ہی تین یا چار مواقع اور بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔

Read more

صدارتی نظام پر بحث: پاکستانی سوشل میڈیا پر پارلیمانی نظام حکومت اور صدارتی نظام پر بحث

پاکستان میں نظام حکومت کون سا ہونا چاہیے، پارلیمانی یا صدارتی؟ یہ سوال کبھی مقابلے کے امتحان میں پوچھا جاتا ہے تو کبھی سیاسی منظرنامے میں دوبارہ (اور پھر دوبارہ) زیرِ بحث آجاتا ہے۔ اس بار یہ معاملہ ٹی وی پر ایک تشہیری مہم کا ہے۔

Read more

کلب ہاؤس: انڈیا میں کلب ہاؤس کے آڈیو چیٹ روم میں مسلم خواتین کے متعلق ہتک آمیز گفتگو

سوشل میڈیا پر کئی لوگوں نے اس چیٹ کی ریکارڈنگ شیئر کی ہے جس میں شریک متعد لڑکے اور لڑکیاں مسلمان لڑکیوں کے بارے میں تضحیک آمیز انداز میں بات کر رہے ہیں۔

Read more

ظاہر جعفر کی سٹریچر پر عدالت میں پیشی، طبی معائنے میں ’فِٹ‘ قرار

جمعرات کو نور مقدم کے قتل کے مقدمے کی سماعت کے دوران اڈیالہ جیل کے حکام نے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کی میڈیکل رپورٹ پیش کی ہے جس میں انھیں مکمل طور پر ’فِٹ‘ قرار دیا گیا ہے۔

Read more

اے سکسٹی ایٹ: دیوہیکل برفانی میگا برگ کے پگھلنے کے کیا اثرات ہوں گے؟

ایک قلیل مدت کے لیے ’اے سکسٹی ایٹ‘ دنیا کا سب سے بڑا برفانی تودہ تھا جو 2017 میں انٹارکٹیکا (قطب جنوبی) سے ٹوٹ کر علیحدہ ہوا تھا۔ اگلے چار سالوں میں یعنی 2021 تک اس کا نام و نشان مٹ چکا تھا۔

Read more

علی ظفر، میشا شفیع تنازع: میشا شفیع کی علی ظفر کے خلاف ہتکِ عزت کی درخواست قابلِ سماعت قرار، دونوں گلوکاروں کے درمیان چار مقدمات کی تفصیلات کیا ہیں؟

لاہور ہائی کورٹ نے گذشتہ روز گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے گلوکار علی ظفر کے خلاف ہتکِ عزت کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے قابلِ سماعت قرار دیا تھا جسے سال 2020 میں ایک مقامی عدالت نے مسترد کیا تھا۔

Read more

فائیو جی فونز: امریکی پروازوں کو فائیو جی سروسز سے کتنا خطرہ ہے؟

امریکی کی دس ایئرلائنز خبردار کر چکی ہیں کہ فائیو جی سروسز کے اطلاق ان کے لیے تباہ کن نتائج ہو سکتے ہیں۔ ان کمپنیوں کا کہنا ہے کہ نئی ٹیکنالوجی کے اطلاق سے ہزاروں پرواز تعطل کا شکار ہو سکتی ہیں اور اس امریکہ میں پروازوں کے عملے کی بڑی تعداد کو غیر معینہ مدت کے لیے گراؤنڈ کیا جا سکتا ہے۔

Read more

رانا شمیم: اسلام آباد ہائی کورٹ نے گلگت بلتستان کے سابق چیف جج پر توہین عدالت کے کیس میں فرد جرم عائد کر دی

پاکستان کی تاریخ میں رانا شمیم پہلے جج ہیں جن کے خلاف توہین عدالت کے مقدمے میں فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

Read more

ٹیکسٹائل مصنوعات کے شعبے میں پاکستانی برآمدات میں اضافہ: امریکی منڈی تک رسائی کی دوڑ میں پاکستان، انڈیا اور بنگلہ دیش سے آگے کیسے نکلا؟

گذشتہ مالی سال میں مجموعی برآمدات میں اضافہ اٹھارہ فیصد تھا اور اس میں صرف امریکہ کو ہونے والی برآمدات میں 17 فیصد اضافہ دیکھا گیا جو کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں پاکستانی برآمدات میں سب سے بڑا اضافہ تھا۔ مگر اس کی وجوہات کیا ہیں؟

Read more

انڈیا کے شہر پونے میں بسنے والے بدتمیزی کی حد تک دو ٹوک رویوں کا اظہار کیوں کرتے ہیں؟

انڈیا کی مغربی ریاست مہاراشٹر کے شہر پونے کے باشندے پونیکر یا پونے والے کہے جاتے ہیں اور وہ علاقے میں بدتمیزی کی حد تک خودسر سمجھے جاتے ہیں۔

Read more

رائمہ اسلام: بنگلہ دیشی اداکارہ جن کے قتل کا راز پلاسٹک کی ایک ڈوری سے فاش ہوا

بنگلہ دیش میں پولیس نے بتایا ہے کہ فلم اداکارہ رائمہ اسلام شمو کے قتل کا معمہ پلاسٹک کی ڈوری سے ملنے والے سراغ کی مدد سے حل کر لیا گیا ہے۔ چند روز سے لاپتہ رائمہ اسلام شمو کی لاش دارالحکومت ڈھاکہ کے نواح سے ملی تھی۔

Read more

نیورو سرجن ڈاکٹر عبدالعزیز: متعدد ہائی رسک آپریشن کرنے والے ڈاکٹر جن کی سانسیں مریضوں کی سانسوں کے ساتھ چلتی ہیں

ایبٹ آباد کے ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹر عبدالعزیز نے اپنی پروفیشنل زندگی میں کئی ہائی رِسک امراض اور میڈیکل کنڈیشنز کے مریضوں کے آپریشن کیے ہیں۔ وہ دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کے نازک اور حساس آپریشن کرنے میں مہارت رکھتے ہیں۔

Read more

ملک فیصل اکرم: امریکہ میں یہودی عبادت گاہ پر حملہ کرنے والے کی اپنے بھائی سے آخری گفتگو، ’میں یہاں مرنے کے لیے آیا ہوں‘

امریکی ریاست ٹیکساس کے کولیول نامی علاقے میں یہودی عبادت گاہ میں موجود فیصل اکرم اور ان کے بھائی گلبر کے درمیان اّخری فون کال میں سنا جا سکتا ہے کہ فیصل کا خاندان انھیں ہتھیار ڈالنے پر آّمادہ کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

Read more

انڈیا، چین تعلقات: خونریز سرحدی جھڑپوں اور کشیدگی کے باوجود انڈیا کیوں چاہتا ہے کہ چین کے ساتھ تجارت جاری رہے؟

انڈیاا اور چین کے درمیان گذشتہ دو برسوں کے دوران شدید سرحدی جھڑپیں ہوئیں جن کے تناظر میں انڈیا میں چینی مصنوعات کے بائیکاٹ کی ایک مہم بھی چلی لیکن آج بھی چینی کمپنیاں اور موبائل انڈین مارکیٹ پر چھائے ہوئے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم 100 ارب ڈالر برقرار رہا ہے۔

Read more

روس ’نہایت مختصر نوٹس‘ پر یوکرین پر حملہ کر سکتا ہے، امریکہ

روس اور یوکرین کے درمیان سنہ 2014 سے کریمیا کے معاملے پر تنازع جاری ہے اور مشرقی یوکرین میں روس نواز علیحدگی پسند یوکرین کے خلاف برسرِ پیکار ہیں۔ روس کا نیٹو سے مطالبہ ہے کہ یوکرین کو نیٹو میں شامل نہ کیا جائے۔

Read more

مری واقعے کی رپورٹ: کمشنر راولپنڈی سمیت متعدد افسران معطل، انضباطی کارروائی کی بھی سفارش

سانحہ مری کی تحقیقاتی ٹیم نے بدھ کو وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو رپورٹ پیش کردی ہے، جس کی سفارشات کی روشنی میں عثمان بزدار نے ایک پریس کانفرنس کے دوران غفلت اور کوتاہی کے مرتکب قرار دیے جانے والے درجن سے زائد افسران کو معطل کر دیا ہے اور ان کے خلاف انضباطی کارروائی شروع کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

Read more

وائرل ویڈیو کا مقدمہ: ’بار بار سوال کرکے مجھے پریشرائز کیوں کیا جارہا ہے؟‘

بدھ کو اس مقدمے کی سماعت کے دوران سرکاری وکیل حسن عباس نے متاثرہ لڑکی سے اس واقعہ کے بارے میں دوبارہ جرح کی تو متاثرہ لڑکی نے جواب دیا کہ وہ اپنا بیان حلفی عدالت میں جمع کروا چکی ہیں، جس میں انھوں نے کہا ہے کہ اس واقعہ میں ملوث جن افراد کو گرفتار کیا گیا ہے وہ ان کی شناخت نہیں کرتیں۔

Read more

اگر آئی سی سی عالمی ٹیم بنائے تو اس کے کپتان بابر اعظم ہوں گے

اس علامتی ٹیم کے گیارہ کھلاڑیوں کا انتخاب گذشتہ سال ان کی کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ اس ٹیم کی قیادت پاکستان کے بابراعظم کے سپرد کی گئی ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بابراعظم کی کپتانی کو سب نے سراہا تھا۔ وہ اس عالمی ایونٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین کے طور پر بھی سامنے آئے تھے۔

Read more

حجاب پر تنازع: کالج کی طالبات پر حجاب پہننے کی پابندی کے بعد سوشل میڈیا پر بحث

انڈیا کی جنوبی ریاست کرناٹک کے اوڈیپی ضلعے کے ایک سرکاری کالج میں حجاب پر پابندی کے معاملے نے اتنا طول پکڑ لیا ہے کہ منگل کی رات یہ معاملہ انڈیا کے ٹاپ ٹرینڈز میں کئی گھنٹے شامل رہا۔

Read more

سرمائی اولمپکس: مغربی کھلاڑیوں کو ذاتی موبائل نہ لے جانے کی ہدایت پر چین کی تنقید

امریکہ، کینیڈا اور چند دیگر مغربی ممالک نے اپنے کھلاڑیوں سے کہا ہے کہ وہ سرمائی اولمپکس میں ذاتی فونز نہ لے جائیں جس پر چین نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔

Read more

نور مقدم کیس: ظاہر جعفر کو کرسی پر بٹھا کر عدالت میں کیوں لایا گیا؟

اسلام آباد کی مقامی عدالت کے جج عطا ربانی نے کہا ہے کہ عدالت اس مقدمے کا جلد از جلد فیصلہ کرنے کی خواہاں ہے لیکن اس مقدمے کو حتمی نتیجے تک پہنچانے میں ملزم کو فراہم کیے گئے سرکاری وکیل کی جانب سے تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیں۔

Read more

کووڈ 19 اور اومیکرون: پاکستان میں کورونا کے مریضوں میں اضافے کے بعد نئی پابندیاں، ڈبلیو ایچ او کے مطابق وبا ابھی 'خاتمے کے قریب بھی نہیں‘ س

پاکستان میں تقریباً ایک سال بعد کورونا وائرس کے نئے مریضوں کی تعداد اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور اس وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے آج حکومت نے ایک بار پھر ایسے شہروں میں سخت پابندیوں کے نفاذ کا فیصلہ کیا ہے جہاں مریضوں کی اوسط شرح دس فیصد سے زیادہ ہے۔

Read more

فوڈ ایپس کے ذریعے کھانوں کی ترسیل کیا ریستورنوں کا مستقل خطرے سے دوچار کر رہی ہے؟

گھریلوں پکوان کو ایپ کے ذریعے گاہکوں کے گھروں کی دہیلز پر فراہم کرنے کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے اور بہت سے لوگوں کے لیے یہ کاروبار کے نیا دروازہ کھول رہا ہے۔

Read more

کراچی میں ڈکیتی میں مزاحمت پر نوجوان کا قتل: ’ایک دن پہلے ولیمہ ہوا، ہنی مون پر جانا تھا مگر اس کی نوبت ہی نہ آئی‘

کراچی میں گھر کے باہر ماں اور بہن کو ڈکیتی سے بچانے کی کوشش میں قتل ہونے والے شاہ رخ نے قتل سے صرف چند دن قبل ہی پسند کی شادی کی تھی۔ قاتل پولیس اہلکار تھا جو اس سے قبل بھی ڈکیتی کے الزامات کے باوجود سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ میں تعنیات تھا۔

Read more

اندرا گاندھی: انڈیا کی ’سب سے طاقتور وزیرِ اعظم‘ کو اُن کی کن غلطیوں نے کمزور کیا؟

معروف صحافی ساگاریکا گھوش نے انڈیا کی سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی تازہ ترین سوانح عمری لکھی ہے جس میں انھوں نے اندرا کو انڈیا کی ’سب سے طاقتور‘ وزیر اعظم قرار دیا ہے۔

Read more

ہما عابدین: ہیلری کلنٹن کی پاکستانی نژاد معاون کی کتاب میں ایبٹ آباد آپریشن اور دورہ پاکستان کا تذکرہ

سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کی سیاسی معاون کار ہما عابدین نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ جب اسامہ بن لادن کی ہلاکت کےبعد امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان کا دورہ کیا تو پاکستان فوجی فوجی افسران ناراض تھے۔

Read more

کوک سٹوڈیو سیزن 14: پروڈیوسر زلفی خان پر ’تو جھوم‘ کی دُھن چوری کرنے کا الزام، ’مجھے پیسے نہیں کریڈٹ دیا جائے‘

پاکستان کے صوبہ سندھ کے صحرائی علاقے عمرکوٹ سے تعلق رکھنے والی ایک ابھرتی ہوئی گلوکارہ اور موسیقار نرملا میگھانی نے کوک سٹوڈیو کے گانے ‘تو جھوم ‘ کے متعلق یہ دعویٰ کیا ہے کہ یہ ان کی دھن ہے جسے زلفی نے استعمال کیا ہے۔

Read more

ہنسی کرونیے: وہ ٹیسٹ میچ جسے پانچ ہزار پاؤنڈ اور لیدر جیکٹ کے عوض فروخت کیا گیا

ہنسی کرونیے کی ساکھ اتنی اچھی تھی کہ اس وقت کسی کے وہم وگمان میں بھی کرپشن کا عنصر نہ تھا۔ میچ کے بعد انگلینڈ کے کپتان ناصر حسین نی کرونیے سے ہاتھ ملاتے ہوئے ان کی تعریف بھی کی تھی کہ آپ نے جو کچھ کیا ہے شائقین اسے ضرور سراہیں گے۔

Read more

ایران جوہری معاہدہ: کیا ایرانی صدر کا دورہ روس خطے میں بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ہو گا؟

ایران کو امریکی دباؤ کی وجہ سے روس پر مزید انحصار کرنا پڑے گا، اس کے لیے وہ روس سے اسلحہ خریدنے کے معاہدے میں توسیع کر سکتا ہے۔ ممکن ہے کہ ایران اور روس جو پہلے ہی دوست ہیں اب خطے میں اپنے تعاون کو مزید گہرا کریں۔

Read more

جاوید صدیق: لاہور کے پولیس افسر جنھوں نے قتل اور ریپ کے کئی اندھے کیس گھنٹوں میں حل کیے

جاوید صدیق کی کبھی ٹرانسفر ہوئی بھی تو علاقے کے عوام کے مطالبے پر ان کی ٹرانسفر واپس کی گئی۔ انھیں ٹیکنالوجی، جیوفینسنگ، لوکیشن ڈیٹا اور کال ریکارڈز سے پہلے کے وقتوں میں مشکل کیسز کو حل کرنے پر خود پر فخر ہے۔

Read more

راج کپور: جب پاکستانی فوجی انڈین فلم سٹار سے ملنے جلیبیاں لے کر سرحد پر آئے

معروف انڈین اداکار راج کپور کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ وہ جو کچھ بھی کرتے تھے، اس کے پیچھے کوئی نہ کوئی وجہ ضرور ہوتی ہے۔ ان کے ذہن میں ہر قسم کی معلومات کا ذخیرہ تھا۔ ان کی آنکھیں اور کان ہر جگہ لگے رہتے تھے۔

Read more

کالر والی: انڈیا کی سلیبرٹی شیرنی ’کالر والی‘، ایک وحشی شکاری بھی وفادار دوست بھی

ملک کی معروف ترین شیروں میں سے ایک، ’کالر والی‘ شیرنی گذشتہ ہفتے 16 برس کی عمر میں چل بسی ہے۔ مدھیا پردیش میں پنچ ٹائیگر ریزرو کی قسمت بدلنے میں اس شیرنی کا اہم کردار تھا۔

Read more

مرد سرجن کے ہاتھوں خواتین مریضوں کی موت کے امکانات زیادہ کیوں ہوتے ہیں؟

ایک تازہ ترین تحقیق کے مطابق اگر خواتین کا آپریشن مرد سرجن کریں تو ان کی موت کا امکان 32 فیصد زیادہ ہو جاتا ہے۔ دوسری طرف اسی تحقیق کے مطابق سرجن کی جنس کیا ہے اس سے مردوں کو زیادہ فرق نہیں پڑتا۔

Read more

ایوکاڈو: وہ قیمتی پھل جسے چوروں سے بچانے کے لیے کینیا کے کسان محافظ رکھتے اور کیمرے لگاتے ہیں

جیسے ہی سورج غروب ہوتا ہے، مورنگ کی وسطی کاؤنٹی کے ایک بڑے فارم پر موٹے برساتی کوٹوں میں ملبوس، ٹارچ اور چاقو اٹھائے، چھ افراد اپنی شفٹ شروع کرتے ہیں۔ انھیں اس فارم اور یہاں اگائے جانے والے قیمتی پھل ایوکاڈو کی حفاظت کے لیے رکھا گیا ہے۔

Read more

مدثر نارو کیس کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت: ’جبری گمشدگیوں میں اگر ریاست ہی ملوث ہو تو تفتیش کون کرے گا؟‘

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے صحافی اور بلاگر مدثر نارو سمیت دیگر لاپتہ افراد کے مقدمات کی سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیے ہیں کہ جبری گمشدگیوں کے واقعات میں مشکل یہ ہے کہ اگر ریاست خود ملوث ہو تو ان مقدمات کی تفتیش کون کرے گا؟

Read more

نریندر مودی کا ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب: ’ٹیلی پرامپٹر بند ہو گیا۔۔۔ عظیم مقرر نے بے عزتی کروا دی‘

انڈیا میں حزب اختلاف کے رہنما اور کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے سنہ 2019 کے انتخابات کے دوران رائے بریلی میں انڈین وزیر اعظم مودی کے بارے میں جہاں بہت ساری باتیں کہیں وہیں انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ بغیر ٹیلی پرامٹر کے کچھ بھی نہیں بول سکتے۔

Read more

چین سری لنکا اقتصادی شراکت: پورٹ سٹی منصوبہ، ایک نیا دبئی یا ایشیا میں چین کی نئی ’چوکی‘؟

حکام کے مطابق جنوبی ایشیا میں اپنی نوعیت کے اس پہلے منصوبے کو مکمل ہونے میں تقریباً 25 برس لگیں گے اور تقریباً 80 ہزار افراد اس نئے شہر میں رہیں گے جہاں کاروبار کرنے والے افراد کو ٹیکس میں خاص چھوٹ دی جائے گی جبکہ تمام تر لین دین امریکی ڈالر میں ہو گا۔ مگر ناقدین کو اس پر تشویش کیوں ہے؟

Read more

اے بی ڈی ویلیئرز: 31 گیندوں پر وہ سنچری جس پر کرس گیل بھی ڈی ویلیئرز کو ’لیجنڈ‘ کہے بغیر نہ رہ سکے

ون ڈے انٹرنیشنل میں 37 گیندوں پر سنچری کا شاہد آفریدی کا ریکارڈ 17 سال سے بھی زیادہ عرصے قائم رہا تھا جسے کورے اینڈرسن نے توڑا لیکن ایک سال بعد ہی ڈی ویلیئرز اس کے مالک بن گئے۔

Read more

سعادت حسن منٹو اور فلمی دنیا: ’منٹو کی موت ہوئی ہی کہاں ہے‘

سعادت حسن منٹو کی شناخت اردو کے سب سے بڑے افسانہ نگار کی حیثیت سے ہوتی ہے لیکن کم ہی لوگ جانتے ہیں کہ اپنی نوعمری اور جوانی سے انہیں فلموں سے بھی ویسی ہی دلچسپی تھی جیسی ادب سے۔

Read more

امریکی ریاست ٹیکساس میں یہودی عبادت گاہ پر حملہ: ‘میں نے حملہ آور پر کرسی پھینکی اور دروازے کو بھاگا‘

امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک یہودی عبادت گاہ کے ربی نے ان سات گھنٹوں کی داستان بیان کی ہے کہ سنیچر کے روز جب اُن سمیت تین افراد کو یرغمال بنایا گیا تو کیسے انھوں نے حملہ آور ملک فیصل اکرم پر ایک کرسی پھینکی تاکہ وہ فرار ہو سکیں۔

Read more

ڈاکٹر سُمعیہ طارق: لاشوں، کٹے اعضا اور زخموں سے چُور انسانوں کا معائنہ کرنے والی خاتون جن کے ہر دن کا آغاز اور اختتام ایمرجنسی سے ہوتا ہے

ڈاکٹر سمیعہ بتاتی ہیں کہ ان کا کام میڈیکو لیگل سرٹیفکیٹ بنانے، پوسٹ مارٹم یا قبر کشائی کرنے سے ختم نہیں ہو جاتا بلکہ وہ مرنے والے یا ظلم کے شکار لوگوں کو انصاف کی فراہمی کے لیے بھی اپنی پوری ہمت سے کام کرتی ہیں۔

Read more

کوئٹہ میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے خواتین پر دوران گرفتاری بد سلوکی کا معاملہ، ایڈیشنل ایس ایچ او سمیت ملوث اہلکار معطل

کوئٹہ میں مرد پولیس اہلکاروں کی جانب سے خواتین کو گرفتار کرنے اور ان پر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے پولیس کے اس رویے پر سخت تنقید کرتے ہوئے اس خلاف قانون قرار دیا ہے۔ جبکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت کے بعد کوئٹہ پولیس نے خواتین کی گرفتاری کے معاملے میں غیر ذمہ دارانہ رویے پر مذکورہ اہلکاروں کو معطل کرنے کے بعد انکوائری حکم دے دیا۔

Read more

قومی سلامتی پالیسی 26-2022: پاکستان کی قومی سلامتی پالیسی کے اہم نکات کیا ہیں؟

پچاس سے زائد صفحات پر مشتمل اس قومی سلامتی پالیسی کو دستاویزی شکل دینا ایک کامیابی گردانا جا رہا ہے تو دوسری جانب ان افراد کی بھی کمی نہیں جو مزید وضاحت مانگتے ہیں اور کچھ ایسے بھی ہیں جو سمجھتے ہیں کہ یہ پالیسی محض ’الفاظ کا گورکھ دھندہ‘ ہے۔

Read more

انڈین ریاست جھارکھنڈ میں جج کی آٹو رکشا ٹکر سے موت حادثہ یا سازش؟

انڈیا کی مشرقی ریاست جھارکھنڈ میں دھنباد کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج اتم آنند کی گذشتہ سال جولائی میں ایک آٹورکشا کی زد میں آکر موت ہو گئی تھی لیکن ان کی موت کو حادثاتی موت کے بجائے سازش کہا جا رہا ہے۔

Read more

کابل میں خواتین کا احتجاج: زینب عبدالعلی کے قتل کی مذمت اور لاپتہ عالیہ عزیزی کی بازیابی کا مطالبہ

کابل میں اتوار کو ایک بار پھر کئی خواتین احتجاج کے لیے نکلیں اور جو بینرز انھوں نے اٹھا رکھے تھے ان پر زینب عبدالعلی کے قاتلوں کی گرفتاری اور عالیہ عزیزی کی بازیابی کے مطالبات درج تھے۔

Read more

نور مقدم کیس: ’سٹیٹ کونسل معاونت کے لیے ہوتی ہے نہ کر مشکلات پیدا کرنے کے لیے‘

اسلام آباد کی مقامی عدالت کے جج عطا ربانی نے کہا ہے کہ عدالت اس مقدمے کا جلد از جلد فیصلہ کرنے کی خواہاں ہے لیکن اس مقدمے کو حتمی نتیجے تک پہنچانے میں سٹیٹ کونسل کی جانب سے تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں۔ مقامی عدالت نے اس مقدمے کی سماعت 20 جنوری تک ملتوی کر دی۔

Read more

حوثی باغیوں کا ڈرون حملوں کا دعویٰ: ابوظہبی میں آئل ٹینکرز پھٹنے کی اطلاعات کے بعد ہلاکتوں کا خدشہ

خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق متحدہ عرب امارات پولیس کا کہنا ہے کہ ابوظہبی کے انڈسٹریل زون میں تین پیٹرول ٹینکس پھٹنے اور ائیرپورٹ پر آگ لگنے کی اطلاعات ہیں۔ دوسری جانب یمن کے حوثی باغیوں نے متحدہ عرب امارات میں ہونے والی ’فوجی کارروائی‘ کی تفصیلات جلد منظر عام پر لانے کا اعلان کیا ہے۔

Read more

بیلسٹک میزائل: شمالی کوریا کے غیرمعمولی میزائل تجربے کیا چین کے ساتھ خفگی کا اظہار ہیں؟

عام طور پر شمالی کوریا اس وقت ایسے تجربے کرتا ہے جب ملک میں سیاسی اہمیت کا حامل کوئی واقعہ ہو یا پھر امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان فوجی مشقوں پر ناراضی کا اظہار مقصود ہو۔ رواں ماہ شمالی کوریا کی جانب سے کیے جانے والے میزائل تجربوں کی تعداد اور وقت دونوں ہی غیر معمولی ہیں۔

Read more

نواب اکبر بگٹی کا پنجگور میں نصب مجسمہ ’طوفانی بارشوں‘ سے گرا یا ’گرایا‘ گیا؟

گذشتہ سال گوادر میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مجسمے کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کے بعد بلوچستان کے دو مختلف علاقوں میں قوم پرست رہنماﺅں باچا خان اور نواب محمد اکبر خان بگٹی کے مجسموں کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔

Read more

کووڈ 19 اور معاشی عدم مساوات پر آکسفم رپورٹ: عالمی وبا کے دوران دنیا کے امیر ترین افراد کی دولت ’دگنی ہو گئی‘

مجموعی طور پر دنیا کے امیر ترین افراد کی دولت 700 ارب ڈالر سے بڑھ کر 1.5 ٹریلین ڈالر ہو گئی۔ اس میں ایلون مسک کی دولت میں ایک ہزار فیصد جبکہ بل گیٹس کی دولت میں 30 فیصد اضافہ ہوا۔

Read more

جب ’قسمت کی دیوی‘ نے طوائف گلی کی تھیوڈورا کو سلطنت روم کی ملکہ بنا دیا

استنبول کی ’طوائف گلی‘ کی ناچنے والی تھیوڈورا چند ہی برسوں میں سلطنت روم کی ملکہ بن چکی تھی۔ اسے آج تک ایک طاقتور ملکہ کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جس نے تین براعظموں پر پھیلی اس زمانے کی سلطنت روم پر دو دہائیوں تک اپنے شوہر شہنشاہ جسٹینین کے ساتھ مل کر راج کیا۔

Read more

وراٹ کوہلی کی کرکٹ میراث: ’کارنرڈ‘ کپتان کے لیے کپتانی چھوڑنا ہی واحد آپشن کیوں تھا؟

وراٹ کوہلی نے انڈین مردوں کی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انھوں نے 68 ٹیسٹ میں انڈیا کی کپتانی کی اور 40 میچ جیت کر ریکارڈ قائم کیا جو کہ تاریخ میں کسی بھی ٹیسٹ کپتان کا چوتھا بہترین ریکارڈ ہے۔

Read more

ترکی کے معاشی بحران سے پریشان نوجوان: ’ترکی میرا گھر ہے لیکن مجھے بیرونِ ملک بہتر زندگی چاہیے‘

ترکی میں جیسے جیسے معاشی صورتحال بدترین ہو رہی ہے ملک میں نوجوان گریجویٹ اور پروفیشنلز بیرونِ ملک نئی زندگی کا آغاز کرنے کے بارے میں کوشاں ہیں۔

Read more

گوہر جان: برصغیر میں پہلی بار گراموفون پر گانا ریکارڈ کروانے والی مغنیہ کی داستان

چھ عربی نسل کے گھوڑے ایک ایسی بگھی کو کھینچ رہے تھے جس میں بیٹھی خاتون کی ساڑھی پر سونے کا کام اور ہاتھوں میں ہیرے جڑی چوڑیاں تھیں۔ گورنر بنگال کے پوچھنے پر اُن کے عملے نے بتایا کہ یہ ’کلکتہ کی مشہور طوائف گوہر جان ہیں، جس کی تصاویر آسٹریا میں بننے والی ماچس کی ڈبیا پر چھپتی ہیں اور لوگ اُن کی تصویر والے پوسٹ کارڈ دگنی قیمت پر خریدتے ہیں۔‘

Read more

جی ایم سید، بھٹو اور ضیا

سندھ کے قوم پرست رہنما جی ایم سید سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو سندھ کا اثاثہ مگر ایک تنگ دل شخصیت جبکہ سابق صدر اور فوجی آمر جنرل ضیاالحق کو اپنا محسن سمجھتے تھے۔

Read more

قصہ مہربانو کا میں احسن خان کا کردار: ’میریٹل ریپ کے موضوع پر لڑکیاں کسی سے بات نہیں کر سکتیں۔۔۔ اس لیے اجاگر کرنا اہم تھا‘

روپ بدلتے احسن خان اب مشکل کردار نبھانے والے فنکار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک مقبول میزبان بھی ہیں۔ اتنے مختلف انداز اپنانے کے باوجود حقیقت کے نزدیک رہنا ان کے لیے کتنا مشکل ہے اور کیا وہ یہ منفی کردار اپنی مرضی سے چنتے ہیں۔ یہ اور اس جیسے دیگر سوالات کے جوابات احسن خان نے صحافی براق شبیر کو بی بی سی کے لیے دیے گئے انٹرویو میں دیے ہیں۔

Read more

سویڈن: ایسا ملک جہاں بیمار بچے کی دیکھ بھال پر والدین کو تنخواہ ملتی ہے

دنیا کے دیگر ممالک کے برعکس سویڈن میں والدین کو اپنے بیمار بچے کی دیکھ بھال کے لیے عزیزو اقارب یا دوستوں سے مدد کی درخواست نہیں کرنی پڑتی۔

Read more