انڈیا: مذہبی تقریب کے لیے ہاتھیوں کی منتقلی کا حکم ’شدید گرمی کے پیشِ نظر’ معطل

احمد آباد کے جگن ناتھ مندر میں ہاتھیوں کا سالانہ جلوس منعقد کیا جاتا ہے۔ انڈیا کی ریاست آسام میں محکمہ جنگلی حیات کے حکام نے چار ہاتھیوں کو 3100 کلومیٹر (یا 1926 میل) کے ایک سفر پر بھیجنے کے منصوبے پر عملدرآمد روک دیا ہے۔ ان ہاتھیوں کو ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کے ایک مندر میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے بھیجا جانا تھا۔ مگر جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کا احتجاج

Read more

کانگو کے زہریلے سانپوں سے آمنا سامنا!

جنگ اور ایبولا جیسی خبروں کے پیچھے گھنے جنگل میں گھرے جمہوریہ کانگو کو صحت کے پوشیدہ مسائل کا سامنا ہے۔ سانپوں کی مختلف اقسام سے بھرے جنگل والا کانگو سانپ کے ڈنگ سے زخمی ہونے اور مرنے والوں کا گڑھ بن گیا ہے۔ عالمی ادارہ برائے صحت (ڈبلیو ایچ او) اور دوسری تنظیموں نے بھی اس بحران کی تصدیق کی ہے۔ فوٹوگرافر ہیو کنسیلا کنینگھم کافی عرصے سے اس بحران پر کام کر رہے ہیں۔ کسی بحران کی رپورٹنگ

Read more

عمر نعمت کا کیس: چار سال تک سیالکوٹ کے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے پاس رہنے والے بچے کو والدین تک پہنچنے میں اتنی دیر کیوں لگی؟

محمد عمر نعمت اپنے والدین اور پولیس اہلکاروں کے ہمراہ فاروق آباد شیخو پورہ سے 23 مئی 2015 میں لاپتہ ہونے والا بچہ عمر نعمت چار سال بعد بالآخر اپنے والدین سے ملا۔ مگر چار سال تک پنجاب چائلڈ پروٹیکشن بیورو سیالکوٹ کے پاس رہنے والے بچے کو اتنا انتظار کیوں کرنا پڑا اور کیسے ایک مہینے کی کوششوں سے ایک بچھڑے بچے کو والدین سے ملوایا گیا؟ محمد عمر نعمت کون ہے؟ عمر نعمت ضلع شیخو پورہ کے علاقے

Read more

امریکی ریاست الاباما: گولی لگنے سے اپنا ہی نوزائیدہ بچہ کھونے والی امریکی خاتون ’قصوروار‘

پولیس نے بدھ کو مارشے جونس کو یہ کہہ کر گرفتار کیا کہ انپوں نے گذشتہ دسمبر ایک خاتون سے لڑائی شروع کی جس کے بعد اس خاتون نے ان پر گولی چلائی امریکی ریاست الاباما میں ایک 27 سالہ خاتون کو فائرنگ کے ایک واقعے میں اپنا ہی نوزائیدہ بچہ کھو دینے پر قتل کے الزام میں ملزم قرار دیا گیا ہے یہ جانتے ہوئے کہ گولی انھوں نے نہیں چلائی تھی۔ مقامی میڈیا کے مطابق پولیس نے بدھ

Read more

آئی فون کے ڈیزائنر سر جوناتھن المعروف سر جانی ایو ایپل کو چھوڑ رہے ہیں

سر ایو نےاپنا کریئر ٹوائٹلٹ اور ٹوتھ برش ڈیزائن کرنےسے شروع کیا سر جوناتھن المعروف سر جانی ایو جنھوں نے عشروں تک ایپل کمپنی میں کام کیا اور کمپنی کو کامیابی کی نئی بلندیوں پر پہنچایا، اب ایپل کو چھوڑ رہے ہیں۔ برطانوی شہری سر جانی ایو ایپل کے وہ ڈیزائنر ہیں جنہوں نے آئی میک، آئی پوڈ اور آئی فون کو ڈیزائن کیا۔ سر جوناتھن ایپل کمپنی کو چھوڑ کر ’لوفرام‘ نامی کمپنی میں جا رہے ہیں جس کا

Read more

مردوں کے لیے مانع حمل لُعاب کا تجربہ

سکاٹ لینڈ کے شہر ایڈنبرا میں ایک جوڑا دنیا کے ان اولین لوگوں میں شامل ہے جنھوں نے مردوں کے ہارمونز پر اثر انداز ہونے والا مانع حمل کا طریقہ استعمال کرنا شروع کیا ہے۔ انتیس سالہ جیمز اورز اور 27 سالہ ڈینا بارڈسلے، یونیورسٹی آف اینڈنبرا کی اس تحقیق میں شامل ہیں جس میں ساڑھے چار سو جوڑے اگلے بارہ ماہ تک تجرباتی طور پر حمل کو روکنے کے لیے صرف ‘ہارمون جیل’ ہی استعمال کریں گے۔ یہ خاص

Read more

پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پیغام: معاشی خودمختاری کے بغیر کسی قسم کی خودمختاری ممکن نہیں

پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک کی سکیورٹی اور معیشت کے درمیان ناقابل تردید ربط ہے کیونکہ دونوں ایک دوسرے کی تکمیل کرتے ہیں۔ نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی میں خطاب کے دوران جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ معاشی خود مختاری کے بغیر کسی قسم کی خودمختاری ممکن نہیں ہے۔ این ڈی یو میں یہ خطاب انھوں نے معیشت کے موضوع پر منعقدہ سیمینار کے دوران کیا۔ خیال رہے کہ یہ سیمینار

Read more

ایران نے کہا ہے کہ ویانا ملاقات جوہری معاہدہ بچانے کا آخری موقع ہے

معاہدے کے مطابق ایران تین اعشاریہ چھ فیصد سے زیادہ یورینیم افزودہ نہیں کر سکتا (فائل فوٹو) ایران کی فارس نیوز ایجنسی کے مطابق ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ویانا میں ہونے والا ’جوائنٹ کمپری ہینسو پلان آف ایکشن‘ (جے سی پی او اے) کا اجلاس سنہ 2015 میں ہونے والے جوہری معاہدے کو بچانے کا آخری موقع ہے۔ ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان عباس موسوی نے خاص طور پر جوہری معاہدے کے یورپی ممبران

Read more

انڈین ریاست بہار: گینگ ریپ کی کوشش میں مزاحمت پر ماں بیٹی کے سر مونڈ دیے گئے

انڈیا کی ریاست بہار میں پولیس نے جنسی زیادتی میں ناکامی کے بعد دو خواتین کے سر مونڈنے کے واقعے میں ملوث دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ان افراد نے خواتین کی جانب سے زیادتی کی کوشش کے دوران ’مزاحمت‘ کرنے پر بطورِ سزا ان کے بال مونڈ دیے۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان اس گروپ کا حصہ تھے جنھوں نے گھر میں گھس کر وہاں پر موجود ماں اور بیٹی کو

Read more

کرکٹ ورلڈ کپ 2019: جنوبی افریقہ کا ڈرہم میں ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ

سری لنکا کی ٹیم کے نے اپنے حالیہ میچ میں میزبان انگلینڈ کو ہرا کر سیمی فائنل تک رسائی کی امید برقرار رکھی ہے کرکٹ کے 12ویں عالمی کپ کے 35ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کے خلاف رِوّر سائڈ ڈرہم کے میدان پرٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ جنویی افریقہ کی جانب سے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ڈوین پریٹوریس کو لنگی نگیڈی جبکہ جے پی ڈومینی کو ڈیوڈ ملر کی جگہ

Read more

شوبز ڈائری: ’انڈیا ایک پدرانہ سماج ہے‘

ملائکہ اروڑہ اور ارجن کپور کے رشتے کے بارے میں بہت عرصے سے کافی کچھ لکھا جا رہا ہے، کبھی دونوں کی شادی کی خبریں گردش کرنے لگتی ہیں تو کبھی منگنی کی۔ تاہم جب بھی اس بارے میں ان سے سوال پوچھا گیا تو دونوں نے ہی کھل کر اس کا کوئی جواب نہیں دیا۔ لیکن اس بار ارجن کپور کی سالگرہ منانے جب یہ دونوں نیو یارک پہنچے تو غالباً ملائکہ نے اس رشتے کو سب کے سامنے

Read more

تمباکو نوشی کا متبادل ’ای سگریٹ‘ کتنے محفوظ ہیں

ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ موجود شواہد کے مطابق عام سگریٹس سے لاحق خطرے کے مقابلے میں ای سگریٹس بہت کم خطرے کے حامل ہوتے ہیں۔ سان فرانسسکو ای سگریٹ کی فروخت پر پابندی عائد کرنے والے پہلا امریکی شہر بن گیا ہے مگر دوسری جانب برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس سگریٹ نوشی ترک کرنے کے عمل میں تمباکو نوشوں کی مدد کے لیے انھیں استعمال کر رہی ہے چنانچہ سوال یہ اٹھتا ہے کہ ای سگریٹ کے

Read more

دہشت گردی کے نشانے پر پولیس اہلکار: ‘پہلے پتہ چلا کہ وہ زخمی ہوئے ہیں لیکن پھر۔۔۔‘

غلام مرتضٰی کے لیے پولیس میں ملازمت حاصل کرنے کا وہ آخری موقع تھا۔ درخواست جمع کروانے گئے تو چھوٹے بھائی علی رضا بھی ساتھ ہو لیے۔ دونوں بھائی بچپن ہی سے ساتھ ساتھ رہتے تھے۔ دونوں کی عمر میں تین برس کا فرق تھا۔ 25 سالہ غلام مرتضٰی بڑے تھے۔ ان کی والدہ نظیراں بی بی کہتی ہیں ’وہ بھائی بھی تھے اور دوست بھی۔‘ دونوں کو نوکری ملی، ایک ساتھ ٹریننگ کی اور اکٹھے لاہور پولیس میں کانسٹیبل

Read more

انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں سکیورٹی آپریشنز کے دوران مسمار گھروں کے مکین

انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں دہائیوں سے جاری امن و امان کے نامساعد حالات کے باعث نہ صرف یہاں انسانی جانیں ضائع ہوئیں بلکہ کروڑوں روپے مالیت کی املاک بھی تباہ ہو چکی ہیں۔ انڈین سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان ہونے والی مُڈ بھیڑ کے دوران عموماً رہائشی مکانات بھی نشانہ بنتے ہیں۔ سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان مسلح جھڑپوں میں ہزاروں کی تعداد میں رہائشی مکانات تباہ ہوئے جس کی وجہ سے ان گھروں

Read more

امریکہ ایران کشیدگی: کیا صدر ٹرمپ مشرق وسطی میں ایک اور جنگ کی جانب بڑھ رہے ہیں؟

ایران کے ساتھ کیا معاملہ کرنا ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اس حوالے سے کچھ سجھائی نہیں دے رہا ایران کے ساتھ کیا معاملہ کرنا ہے کیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اس حوالے سے کچھ سجھائی نہیں دے رہا؟ ایران کے حوالے سے صدر ٹرمپ کا معیاری ضابطہ کار کیا ہے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈیموکریٹک سینٹر ٹیمی ڈک ورتھ کا کہنا تھا کہ ’یہ (ضابطہ کار) ہماری قومی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔‘ حقیقت

Read more

سندھ میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے بڑھتے واقعات اور ویکسین کی عدم دستیابی

صوبہ سندھ میں رواں برس کے پہلے پانچ ماہ میں 69 ہزار سے زائد کتے کے کاٹنے کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں سندھ میں ساحلی ضلعے ٹھٹہ کے شہر ساکرو میں 14 سالہ کاشف سہراب کو جب کتے نے کاٹا تو ان کے والدین یہ سوچ کر ڈاکٹر کے پاس نہیں گئے کہ کتا پالتو ہے باؤلا یا آوارہ نہیں۔ لیکن چند ماہ بعد کاشف کی طبیعت بگڑنے لگی اور بروقت ویکسین نہ لگنے کے باعث بچہ فوت ہو گیا۔

Read more

چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی: کیا یہ اتنا ہی آسان ہے جتنا بظاہر نظر آ رہا ہے؟

موجودہ سینیٹ چیئرمین کو ہٹانے کے لیے کوشاں پیپلز پارٹی ان کے انتخاب کے معاملے میں پیش پیش تھی اسلام آباد میں بدھ کو منعقد ہونے والی کل جماعتی کانفرنس میں حزبِ اختلاف کی تمام جماعتیں ایک نکتے پر متفق نظر آئیں اور وہ یہ کہ سینیٹ کے موجودہ چیئرمین صادق سنجرانی کو ان کو عہدے سے ہٹایا جائے۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں بھی بجٹ اجلاس کے دوران حزبِ اختلاف کی جماعتوں کے اراکین ایک دوسرے سے اس بارے

Read more

قبائلی اضلاع میں انتخابات: الیکشن کمیشن نے پی ٹی ایم کے حمایت یافتہ امیدواروں کی گرفتاری کا نوٹس لے لیا

جنوبی وزیرستان میں دو آزاد امیدواروں کو خدشہ نقص امن کے پیشِ نظر گرفتار کیا گیا ہے جن کا تعلق پشتون تحفظ موومنٹ سے بتایا جا رہا ہے خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی علاقوں میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے والے دو آزاد امیدواروں کی جنوبی وزیرستان سے گرفتاری پرالیکشن کمیشن آف پاکستان نے نوٹس لے لیا ہے۔ گرفتار ہونے والے دونوں آزاد امیدوار پشتون تحفظ موومنٹ کے حمایت یافتہ بتائے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن آف

Read more

سرفراز کو ’موٹا‘ کہے جانے پر اہلیہ نے کیا کہا

پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کے خلاف ذاتی طور پر تنقید نہیں کی جانی چاہیے۔ لیکن سوشل میڈیا کے دور میں اسے روکنے کے لیے وہ کچھ نہیں کر سکتے ہیں۔ انڈیا کے خلاف مانچیٹر کے اولڈ ٹریفرڈ میدان میں 89 رنز سے میچ ہارنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کو چاروں طرف سے زبردست تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ کپتان سرفراز سمیت متعدد کھلاڑیوں کو ذاتی طور پر تنقید کا ہدف بنایا

Read more

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے خلاف ’بدکلامی‘ کے الزام میں کانسٹیبل گرفتار

اجمل بھیل کا کہنا ہے کہ یہ سیاسی رنجش کا معاملہ ہے کیوں کہ وہ پی پی پی سے منسلک ہیں پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ کے ایک قصبے میں پولیس نے ایک پولیس کانسٹیبل کو گرفتار کرلیا ہے۔ اجمل بھیل پر الزام ہے کہ انھوں نے بدھ کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ کے بعد پاکستانی ٹیم کے خلاف ’بدکلامی‘ کی ہے۔ سانگھڑ کے شہر جھول میں وسان کمیونٹی کے لوگوں نے جمعرات کو احتجاجی مظاہرہ

Read more

سیم مانکشا: 1971 کی جنگ کے انڈین ہیرو ٹرینڈ کیوں کر رہے ہیں؟

انڈین فوج کے سابق جنرل سیم مانکشا کی وفات کے گیارہ برس بعد ان کی زندگی پر فلم بنائے جانے کے اعلان کی وجہ سے ان کا نام سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔ مانکشا کو انڈیا میں سب سے عمدہ آرمی جنرل کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔ سنہ 1971 میں انڈیا اور پاکستان کی جنگ کے دوران وہ انڈین فوج کے سربراہ تھے۔ یہ بھی پڑھیے دپیکا پاڈوکون تیزاب حملے کی شکار لڑکی کے روپ میں

Read more

سابق صدر آصف علی زرداری کی احتساب عدالت میں پیشی: ’ہم اتنے بھی کمزور نہیں ہیں صاحب‘

سابق صدر آصف علی زرداری کو منی لانڈرنگ کے مقدمے میں جمعرات کو احتساب عدالت میں لایا گیا۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی عدالت میں جب اس مقدمے کی سماعت ہوئی تو ایک اور ملزم انور مجید کے صاحبزادے عبدالغنی مجید کو بھی نیب کے حکام نے عدالت میں پیش کیا۔ سماعت کے دوران آصف علی زرداری روسٹم پر آئے اور کہا کہ ’انور مجید دل کا مریض ہے اور اس کے دل کا صرف

Read more

‘بم کی اطلاع’: ایئر انڈیا کے طیارے کی لندن میں لینڈنگ

انڈیا کی سرکاری فضائی کمپنی کے امریکہ جانے والے ایک مسافر بردار طیارے کو ‘بم کی اطلاع’ کی وجہ سے ’احتیاطی طور پر‘ لندن کے سٹینسٹڈ ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا ہے۔ انڈیا کی فضائی کمپنی ایئر انڈیا کے مطابق یہ اقدام احتیاطی طور پر کیا گیا ہے۔ اب تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ائیر انڈیا کی پرواز اے ون 191 انڈیا کے شہر ممبئی سے نیوآرک جا رہی تھی۔ اس خبر کو اپ ڈیٹ کیا جا رہا

Read more

فرانسیسی ریستوران ’میراژور‘ دنیا کا بہترین ریستوران قرار

ہم میں سے زیادہ تر لوگوں کی اکثر اپنے دوستوں سے اس حوالے سے بحث ہوجاتی ہے کہ آخر سب سے بہترین ریستوران کون سا ہے۔ اور یہ ایک عالمی سوال ہے جس کے حل کے لیے مقابلوں کا انعقاد کیا جاتا ہے جن میں کھانوں کے ماہرین کئی عوامل کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ہماری آسانی کی لیے سب سے بہترین ریستوران کا فیصلہ کرتے ہیں۔ حال ہی میں سنگاپور میں ایک بین الاقوامی مقابلے کا انعقاد کیا گیا

Read more

عامر خان بمقابلہ نیرج گویاٹ: ’کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کی انڈیا کے ہاتھوں شکست کا بدلہ لوں گا‘

WBCعامر خان اور نیرج گویاٹ کے درمیان مقابلہ 12 جولائی کو سعودی عرب میں ہوگا پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان کی انڈیا کے ہاتھوں شکست کا ‘بدلہ’ انڈیا کے باکسر نیرج گویاٹ سے جیت کر لیں گے۔ مقابلے میں عامر خان برطانیہ اور پاکستان دونوں کی نمائندگی کر رہے ہیں، جبکہ نیرج گویاٹ صرف انڈیا کی طرف سے لڑیں گے۔ جیتنے والے کھلاڑی کو انعام میں جو

Read more

کینیڈا: اپنے مادۂ منویہ سے مریضوں کو حاملہ کرنے والے ڈاکٹر کا لائسنس منسوخ

کینیڈا میں ایک طبی ضابطہ کار ادارے نے مریضوں میں تخم ریزی کے لیے اپنا مادہ منویہ ڈالنے والے ایک ریٹائرڈ ڈاکٹر کا لائسنس باضابطہ طور پر منسوخ کر دیا ہے۔ اونٹاریو کے کالج آف فزیشیئن اور سرجن نے کہا کہ ڈاکٹر نارمن باروِن کا عمل ’قابل ملامت سے زیادہ ہے۔‘ ضابطہ کاروں نے ان کے خلاف عائد ہونے والے الزامات کے بعد سنہ 2016 میں اس معاملے کی تحقیقات شروع کیں۔ ان کے خلاف شکایات سنہ 1970 کی دہائی

Read more

وکٹوریا اور عبدالکریم: ملکۂ برطانیہ اور ان کے ہندوستانی ملازم کی دوستی کی لازوال داستان

گذشتہ سال جب برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے اپنی شاہی رہائش گاہ قصرِ کنسنگٹن سے ونڈسر میں واقع فروگمور کاٹج منتقل ہونے کا اعلان کیا تو 19ویں صدی کے اوائل میں تعمیر کیا جانے والا یہ شاہی گھر، جو ایک زمانے میں افسانوی شہرت رکھتا تھا، ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گیا۔

اپریل سنہ 2019 میں تین ملین پاؤنڈ کی لاگت سے ہونے والی تزئین و آرائش کے بعد جب شاہی جوڑا اس تاریخی گھر میں منتقل ہوا تو شاید اسے بھی نہیں معلوم تھا کہ سوا صدی قبل اسی گھر میں رہائش پذیر ایک شخص کم وبیش اسی طرح خبروں کی سُرخیوں کی زینت بنا تھا۔ فرق صرف یہ ہے کہ اس شخص کا تعلق شاہی خاندان سے نہیں بلکہ وہ ایک عام ہندوستانی تھا۔

Read more

پاکستانی اداکارہ میرا: ’میں آج کل آئینے میں باجی کو دیکھتی ہوں، باجی میرے اندر سمائی ہوئی ہے‘

پاکستان کی معروف اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ ان کی آنے والی فلم ’باجی‘ میں ان کے کردار کو جھانکا جا سکتا ہے۔ اس لیے کہ وہ کہیں نہ کہیں اس کردار کو بیان کر سکتی ہیں۔ بی بی سی کی فیفی ہارون کو انٹرویو دیتے ہوئے فلمسٹار میرا کا کہنا تھا کہ فلم ’باجی‘ ایک سپر سٹار کی کہانی ہے جس میں بہت ساری کہانیاں ہیں۔ انھوں نے بتایا ’اس فلم کو جس طرح ڈائریکٹر نے سوچا ہے

Read more

افغان صدر اشرف غنی کا دورہ پاکستان، کیا دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر ہو سکیں گے؟

افغان صدر محمد اشرف غنی ساڑھے چار سال کے وقفے کے بعد پاکستان کے دو روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ اسلام آباد میں دفترخارجہ کے مطابق افغان صدر اس دورے میں پاکستان کے صدر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کے ساتھ وفود کی سطح پر ملاقاتیں کریں گے۔ پاکستانی دفترخارجہ کے مطابق افغان صدر کے دورے کے دوران باہمی دلچسپی کے اُمور سمیت سیاسی، تجارتی، اقتصادی، سکیورٹی اور دونوں ممالک کی عوام کے درمیان رابطے

Read more

انڈین رکن پارلیمان ماہوا موئترہ: تقسیم کی سیاست انڈیا کی سالمیت خطرے میں ڈال رہی ہے

انڈیا میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر پہلی مرتبہ منتخب ہو کر پارلیمان میں آنے والی رکن ماہوا موئترا کی اس حالیہ تقریر کی دھوم مچی ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ انڈین ریاست میں فسطائیت کی ابتدائی علامات موجود ہیں۔ ان کی تقریر، جس میں انھوں نے فسطائیت کی سات علامات کی نشاندہی کی ہے، کو اس برس کی ’سب سے عمدہ تقریر‘ قرار دیا جا رہا ہے۔ فسطائیت (فاشزم) ایسی قوم پرستی ہے جو آمریت

Read more

سمیع چوہدری کا کالم: ’بھلا ہوا کہ سرفراز ٹاس نہیں جیتے‘

قسمت سرفراز سے زیادہ بہتر نکلی کہ ٹاس ہار گئے اور پہلے بولنگ کی ذمہ داری مل گئی۔ حالیہ ورلڈ کپ میں انگلش وکٹیں اس اعتبار سے ایک الجھن سی رہی ہیں کہ اگر کسی نے بارش یا ابر آلود مطلع دیکھ کر بولنگ کا فیصلہ کر بھی لیا تو کچھ ہی دیر بعد وکٹ بیٹنگ کے لئے سازگار دکھائی دینے لگی۔ سرفراز بھی اسی مخمصے کا شکار تھے۔ وہ بھی ٹاس جیتنا چاہتے تھے کہ پہلے بیٹنگ کریں۔ مگر

Read more

کرکٹ ورلڈ کپ 2019: بابر اعظم کہتے ہیں کہ نیوزی لینڈ کے خلاف وہ اُسی انداز میں کھیلے جیسا وہ کھیلتے آئے ہیں

بابراعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلی گئی اپنی اننگز کے دوران ایک روزہ میچوں میں تین ہزار رنز بھی مکمل کر لیے ہیں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ گذشتہ چند برسوں سے بابر اعظم کے گرد گھوم رہی ہے اور وہ اس ذمہ داری کو اس خوبی سے نبھا رہے ہیں کہ وقت کے ساتھ ساتھ ان کی بیٹنگ میں پختگی آتی جارہی ہے جس کی پاکستانی ٹیم کو ضرورت بھی ہے۔ بابر اعظم اگرچہ اس وقت تینوں فارمیٹس

Read more

سعودی عرب کو کسی سے ڈر کیوں نہیں لگتا؟

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اقوامِ متحدہ کی ایک رپورٹ میں حال ہی میں سفارش کی گئی کہ سعودی حکومت کے اہم ارکان کی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے مقدمے میں تفتیش ہونی چاہیے۔ رپورٹ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو اس قتل کے مقدمے میں شاملِ تفتیش کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ نے امریکہ سے درخواست کی کہ اس معاملے کی تفتیش امریکی ایجنسی ایف بی آئی کرے، جسے امریکی صدر

Read more

چین، پاکستان اور انڈیا ایک پیج پر

پاکستان اور چین سمیت 55 ممالک نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی غیر مستقل رکنیت کے لیے انڈیا کی متفقہ طور پر حمایت کی ہے۔ 15 رکنی سلامتی کونسل کے پانچ غیر مستقل ارکان کے لیے انتخاب آئندہ برس جون میں متوقع ہے۔ ایشیا پیسیفک خطے کے جن 55 ملکوں نے انڈیا کی بحیثیت امیدوار حمایت کی ہے ان میں پاکستان اور چین کے علاوہ بنگلہ دیش، ملائشیا، کویت، سعودی عرب، شام، ترکی، نیپال، متحدہ عرب امارات، جاپان، ایران،

Read more

کرکٹ ورلڈ کپ 2019: آپ کی ٹیم سیمی فائنل میں کیسے پہنچ سکتی ہے؟

کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے مقابلے اب دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں اور جہاں آسٹریلیا کی ٹیم نے سیمی فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ نیوزی لینڈ اور انڈیا کی اگلے مرحلے میں رسائی کے امکانات واضح ہیں تاہم سیمی فائنل کھیلنے والی چوتھی ٹیم کون سی ہو گی اس بارے میں اب بھی میدان کھلا ہے۔ کرکٹ ورلڈ کپ پر بی بی سی اردو کی خصوصی کوریج کے لیے کلک کریں جانیے کہ آپ کی پسندیدہ

Read more

’شائقین ہم سے محبت تو کرتے ہیں لیکن کرکٹ کو نہیں سمجھتے‘

حال ہی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھی کچھ ایسی ہی باتوں کا ذکر کیا جن میں انھوں نے کھلاڑیوں پر بے جا تنقید کے اثرات کی بات کی۔ اپنی پریس کانفرنس کے دوران انھوں نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ حالیہ دنوں میں ایک ایسا لمحہ بھی آیا جب غیر ضروری تنقید پر انھوں نے خودکشی کرنے کا سوچا۔ اس بیان کے حوالے

Read more

بلوچستان میں پولیس پر حملہ: ایک اہلکار، تین حملہ آور ہلاک

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع لورالائی میں عسکریت پسندوں کے ایک حملے میں کم از کم تین حملہ آور، ایک پولیس اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ حملہ بدھ کو تین خود کش حملہ آوروں نے کیا۔ لورالائی پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ یہ حملہ صبح آٹھ بجے پولیس لائن پر کیا گیا۔ انھوں نے بتایا کہ پہلے حملہ آور نے خود کو پولیس لائن کے مرکزی دروازے پر اڑا

Read more

آل پارٹیز کانفرنس: اپوزیشن کے اجلاس میں تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف کوئی متفقہ فیصلے ہو سکیں گے؟

پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے غفور حیدری اے پی سی میں شرکت کر رہے ہیں کیا مولانا فضل الرحمن کی سربراہی میں منعقد ہونے والی حزبِ مخالفت کی آل پارٹیز کانفرنس میں تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف کوئی متفقہ لائحہ عمل طے کر پائے گی؟ اس وقت یہی سوال سیاسی مبصرین اور عام شہریوں کے ذہنوں میں گردش کر رہا ہے۔ نامہ نگار سحر بلوچ کے مطابق بدھ کو

Read more

انڈیا کے وزیر داخلہ امت شاہ کے دورۂ کشمیر سے توقعات اور خدشات

انڈیا کے وزیر داخلہ امت شاہ بدھ سے جموں و کشمیر کا دو روزہ دورہ شروع کر رہے ہیں۔ یہ عام انتخابات میں بی جے پی کی فتح اور امت شاہ کے بطور وزیرِ داخلہ انتخاب کے بعد ان کا پہلا دورۂ کشمیر ہے۔ اس دورے کے دوران وہ گورنر ستیہ پال ملک اور اعلیٰ سکیورٹی حکام کے ساتھ تبادلۂ خیال تو کریں گے ہی لیکن یہ دورہ گورنر کے اُن اشاروں کے پس منظر میں ہو رہا ہے جو

Read more

زرتاج گل کے خلاف ’بہن کی سفارش‘ کرنے پر نااہلی ریفرنس قومی اسمبلی میں

پاکستان کی سیاست میں ملک کے آئین کی دو شقوں 62 اور 63 کی قانونی حیثیت اور سیاسی مقاصد کے لیے ان کا استعمال ایک عرصے سے زیرِ بحث رہا ہے۔ پاکستان کی بڑی سیاسی جماعتوں سمیت ناقدین آئین کی ان متنازع شقوں کو ماضی میں پارلیمان کے منتخب نمائندوں کو سیاسی مقاصد کے حصول کی خاطر نااہل قرار دیے جانے کے الزامات عائد کرتے رہے ہیں۔ ماضی قریب میں حزبِ اختلاف کی جماعت پاکستان مسلم لیگ نواز ایسے الزامات

Read more

پومپیو کا دورہ افغانستان: ’امریکہ افواج نکالنے کے لیے تیار ہے، وقت کا تعین نہیں کیا‘

مائیک پومپیو منگل کو افغانستان کے غیر اعلانیہ دورے پر کابل پہنچے جہاں انھوں نے افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ امریکہ افغانستان سے اپنی افواج نکالنے کے لیے تیار ہے، ’لیکن واشنگٹن نے طالبان کو فوج کے انخلا کی کوئی ٹائم لائن نہیں دی ہے۔ پومپیو منگل کو افغانستان کے غیر اعلانیہ دورے پر کابل پہنچے جہاں انھوں نے افغان صدر اشرف غنی اور

Read more

جنرل جان جیکب کا جیکب آباد بدل چکا

دوپہر ایک بجے کا وقت ہے اور درجہ حرارت 45 سینٹی گریڈ پر پہنچ چکا ہے۔ ایک بوڑھا شخص لاٹھی کا سہارا لیے لوہے کا دروازہ کھول کے اندر داخل ہوتا ہے۔

وہ کندھے پر موجودہ کپڑے سے سفید ماربل سے بنی قبر سے دھول مٹی ہٹانا شروع کر دیتا ہیں اور اسی اثنا میں ان کی نظر اِدھر اُدھر کچھ ڈھونڈتی ہے۔

ان کی نظر ایک کونے میں پڑے چراغ پر جا کر ٹھہر جاتی ہے لیکن چراغ میں تیل موجود نہیں۔ وہ اس قبر پر ویسے ہی ہاتھ پھیرتے ہیں جیسے مزاروں پر عقیدت مند پھیرتے ہیں۔

Read more

سونی رازدان کا فیفی ہارون کے ساتھ انٹرویو: ’اگر عالیہ خوش ہے تو میں بھی خوش ہوں‘

بالی وڈ فلم ‘راضی’ میں عالیہ بھٹ کی ماں کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ سونی رازدان حقیقت میں بھی ان کی والدہ ہیں۔

سونی رازدان نے بی بی سی کی فیفی ہارون سے بات کرتے ہوئے جہاں اپنی اداکاری اور اپنی اداکارہ بیٹی عالیہ بھٹ پر بات کی وہیں انھوں نے پاکستانی اداکارہ میرا کے بارے میں بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

Read more

ایتھوپیا کے آرتھوڈاکس مسیحی: آکسم شہر کی تقدس پر تن، من، دھن قربان ہے

ایتھوپیا کے آرتھوڈاکس مسیحیوں کے لیے آکسم نامی تاریخی شہر ایک مقدس جگہ ہے ایتھوپیا کے آرتھوڈاکس (راسخُ العقیدہ) مسیحیوں کے لیے آکسم نامی تاریخی شہر ایک مقدس جگہ ہے کیونکہ اس شہر کے بارے میں انجیل میں ذکر آیا ہے جہاں ’کوئین آف شیبا‘ کی حکومت تھی اور اور ’آرک آف دی کووینینٹ‘ بھی یہیں تھا۔ ’آرک آف دی کووینینٹ‘ لکڑی کا تابوت ہے جس میں توریت کی لوحیں محفوظ تھیں۔ اس صندوق میں عبادت اور اخلاقیات کے وہ

Read more

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، ریکارڈ توڑ درجہ حرارت متوقع

سیاح ہوں یا مقامی افراد سب ہی گرمی کے ستائے ہوئے ہیں۔ فرانس میں ایسا ہی ایک سیاح جوڑا ایفل ٹاور کے سامنے واقع فوارے میں بوس و کنار کرتے ہوئے یورپ میں منگل کے روز بھی درجہ حرارت بڑھنے کا سلسلہ جاری رہا اور یورپی باشندے گرمی کی اس تازہ لہر سے بچاؤ کے طریقے ڈھونڈنے میں مصروف ہیں۔ سہارا کے ریگستانوں سے آنے والی گرمی کی شدید لہر کے باعث فرانس میں بچوں کے امتحانات بھی منسوخ کر

Read more

کرکٹ ورلڈ کپ 2019: اظہر محمود کہتے ہیں کہ اچھی کارکردگی دکھانے والی ہر ٹیم پر ایک برا دن ضرور آتا ہے

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اظہر محمود کو امید ہے کہ ’کسی بھی ٹیم کا ایک دن برا ضرور ہوتا ہے اور نیوزی لینڈ کی ٹیم کا برا دن بدھ (آج) کو ہو سکتا ہے۔‘

کرکٹ ورلڈ کپ کے 33ویں میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آج ایجبسٹن میں مدِ مقابل ہوں گی۔

سیمی فائنل تک رسائی کی امیدیں برقرار رکھنے کے لیے پاکستانی ٹیم کے لیے یہ میچ جیتنا بہت ضروری ہے۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ کی ٹیم ابھی تک چھ میں سے پانچ میچز جیت کر گیارہ پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرِفہرست ہے۔

Read more

ٹرمپ انتظامیہ کی اٹارنی کے پناہ گزین بچوں کے بارے میں بیان کے بعد ٹوئٹر پر ہلچل: ’طالبان نے مجھے ٹوتھ پیسٹ اور صابن دیا تھا‘

ٹیکساس کے ایک حفاظتی مرکز میں پناہ گزین ماضی میں طالبان اور صومالی بحری قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال بنائے جانے والی مغویوں نے ٹوئٹر پر اپنے پیغامات میں اپنی اور امریکہ کی حراست میں حالیہ پناہ گزینوں کی حالتِ زار کا موازنہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وہاں کم از کم انھیں ٹوتھ پیسٹ اور صابن ضرور دیا جاتا تھا۔ ان کے یہ پیغامات امریکی محکمہ انصاف کی وکیل کے اس بیان کے بعد سامنے آئے ہیں جس میں انھوں

Read more

ٹرمپ انتظامیہ کی اٹارنی کے پناہ گزین بچوں کے بارے میں بیان کے بعد ٹوئٹر پر ہلچل: ’طالبان نے مجھے ٹوتھ پیسٹ اور صابن دیا تھا‘

Getty Imagesٹیکساس کے ایک حفاظتی مرکز میں پناہ گزین ماضی میں طالبان اور صومالی بحری قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال بنائے جانے والی مغویوں نے ٹوئٹر پر اپنے پیغامات میں اپنی اور امریکہ کی حراست میں حالیہ پناہ گزینوں کی حالتِ زار کا موازنہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وہاں کم از کم انھیں ٹوتھ پیسٹ اور صابن ضرور دیا جاتا تھا۔ ان کے یہ پیغامات امریکی محکمہ انصاف کی وکیل کے اس بیان کے بعد سامنے آئے ہیں جس میں

Read more

امیر قطر شیخ تمیم بن الجاسم الثانی کا دورہ پاکستان: قطری قرض یا سرمائے کی حقیقت کیا ہے؟

پاکستان میں قطری امیر کا خاندان قطری خطوط کی وجہ سے خاص شہرت رکھتا ہے قطری امیر شیخ تمیم بن الجاسم الثانی کا دو روزہ دورہ پاکستان تو خاموشی سے گزرا لیکن اس کے بعد اب یہ خاموشی جشن میں تبدیل ہوتی نظر آرہی ہے۔ اس خوشی کی وجہ قطر کی طرف سے پاکستان کے لیے ڈیپازٹ اور یہاں سرمایہ کاری کا اعلان ہے۔ جب قطری امیر اسلام آباد سے واپس گئے تو سرکاری طور پر جاری ہونے والی پریس

Read more

بالی وڈ فلم کبیر سنگھ کا محبت کے نام پر تشدد کا جشن

حال ہی میں ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلم ‘کبیر سنگھ’ محبت کی کہانی نہیں ہے۔ یہ ایک انسان کے جنون کی کہانی ہے۔ کبیر سنگھ کا جنون قابل نفرت ہے۔ اور فلم اسی قابل نفرت کردار کو ہیرو بنا کر پیش کرتی ہے۔ وہ شخص جسے جب اپنا پیار نہیں مل پاتا تو وہ کسی بھی راہ چلتی لڑکی سے بغیر کسی شناسائی کے جسمانی رشتہ قائم کرنا چاہتا ہے۔ یہاں تک کہ جب ایک لڑکی انکار کرتی ہے

Read more

ایران کے صدر حسن روحانی: ’امریکی اقدامات ظاہر کرتے ہیں کہ وائٹ ہاؤس ذہنی طور پر بیمار ہے‘

حسن روحانی نے صدر ٹرمپ کی پالیسی کو جنجھلاہٹ کا نتیجہ قرار ہے ایران کے صدر حسن روحانی نے حالیہ امریکی پابندیوں پر اپنے ردِعمل میں کہا ہے کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ جھوٹ بول رہا ہے کہ وہ مذاکرات چاہتا ہے۔ حسن روحانی نے صدر ٹرمپ کی پالیسی کو جنجھلاہٹ کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے وائٹ ہاؤس کو ‘ذہنی بیمار’ کہا۔ ایرانی صدر نے کہا کہ رہبرِ اعلیٰ کے خلاف پابندیاں بے کار ثابت ہوں گی۔

Read more

انگلیڈ کا ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت

انگلینڈ نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے آئی سی سی ورلڈ کپ کے 32ویں میچ میں آج انگلینڈ اور آ سٹریلیا کی ٹیمیں لاڈز کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں مدمقابل ہیں۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ انگلینڈ نے اس میچ سے پہلے چھ میچ کھیلے ہیں جن میں اس نے چار جیتے ہیں اور دو میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اگر انگلینڈ کی ٹیم اس

Read more

اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر کے زخمی ریچھ کی فریاد

بھورے ریچھ کا شمار پاکستان میں ایسے جنگلی جانوروں میں ہوتا ہے جن کی تعداد کم ہوتی جا رہی ہے اور چند سال قبل کیے جانے والے ایک عالمی سروے کے مطابق پاکستان کے جنگلات میں بُھورے ریچھوں کی تعداد صرف 200 ہے جبکہ کالے ریچھ 450 ہیں۔ سرد جنگلات میں بسیرا کرنے والے ریچھوں کے لیے ویسے تو گرم موسم کسی آزمائش سے کم نہیں ہوتا لیکن اگر یہ گرمیاں انھیں ناموافق حالات میں کسی پنجرے میں کاٹنی پڑیں

Read more

عاطف مشعل: ’افغان امن عمل کابل کی ہم آہنگی کے بغیر نتیجہ خیز ثابت نہیں ہو سکتا‘

افغان سفیر شکر اللہ عاطف مشعل کا کہنا ہے کہ ‘افغان امن عمل میں افغان حکومت اور اُن کی ہم آہنگی کے بغیر نہ صرف کامیاب نہیں ہو سکتے، بلکہ امن عمل میں فائدہ مند ثابت نہیں ہو سکتا۔’ اسلام آباد میں تعینات افغان سفیر انگلینڈ اور ویلز میں کھیلے جا رہے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 سے متاثر نظر آتے ہیں۔ اگرچہ افغان کرکٹ ٹیم نے ابھی تک اس ورلڈ کپ میں کوئی میچ نہیں جیتا لیکن

Read more

قومی اسمبلی میں وزیرِ اعظم عمران خان کے لیے ’سلیکٹیڈ‘ کا لفظ استعمال کرنے پر پابندی کیوں؟

پاکستان میں پارلیمان کے ایوانِ زیریں کے ممبران پر وزیر اعظم عمران خان کے عہدے وزیر اعظم سے پہلے ’سلیکٹیڈ‘ کا سابقہ استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس لفظ کے استعمال پر پابندی کا اعلان قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے یہ کہتے ہوئے کیا کہ اس ایوان میں موجود ہر ممبر عوام کے ووٹوں سے منتخب ہو کر آتا ہے اور کسی بھی ممبر کے لیے ’سلیکٹیڈ‘ لفظ کا استعمال اس ایوان کی

Read more

ایف 35 طیارے شام اور عراق میں دولتِ اسلامیہ کے خلاف جنگ میں شامل

برطانیہ کا نیا سٹیلتھ یعنی چپ چاپ رازدارانہ طور پر حملہ کرنے والا جنگی طیارہ ایف–35 بی لائٹننگ دوئم نے اپنے پہلے عملی مشن پر دولت اسلامیہ کے خلاف جنگ میں شمولیت اختیار کی ہے۔ برطانیہ کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ جزیرہ قبرص پر تعینات ان جنگی طیاروں نے شام اور عراق میں 14 مسلح تیز رفتار مشنز میں شرکت کی ہے۔ برطانوی رائیل ايئر فورس (آر اے ایف) نے کہا کہ ایف-35بی طیاروں نے کوئی حملہ نہیں

Read more

کشمیر: کیا انڈیا کی حکومت کشمیری علیحدگی پسندوں سے مذاکرات کرے گی؟

جس گھر میں مسلح شدت پسند موجود ہوں اس گھر کو انڈیا کی فوج مسمار کر دیتی ہے نئی دلی اور کشمیری علیحدگی پسندوں کے درمیان مذاکرات کوئی نئی بات نہیں ہے لیکن ماضی کی تمام کوششیں فریقین کی طرف سے شرائط پر آکر رُک جاتی تھیں۔ علیحدگی پسندوں کا موقف ہے کہ انڈیا پہلے کشمیر کو متنازع خطہ تسلیم کرے، فوجی قوانین معطل کرے، قیدیوں کو رہا کرے اور پاکستان کے ساتھ مذاکرات میں کشمیری علیحدگی پسندوں کو بنیادی

Read more

انٹرنیٹ سروس میں تعطل: کیا آپ بھی متاثر ہوئے ہیں؟

پیر کو پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہوئی (فائل فوٹو) پیر کی شام پاکستان میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کو اس وقت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب تقریباً چھ بجے کے قریب انٹرنیٹ کا مواصلاتی نظام نے کام کرنا چھوڑ دیا یا نہایت آہستہ ہو گیا۔ لیکن اتفاق کچھ ایسا ہوا کہ عین اسی وقت پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں انٹرنیٹ سروسز تعطل کا شکار ہوگئی جس سے متاثر ہونے والوں میں فیس بک، گوگل، ایمیزون، کلاؤڈ

Read more

کیا عرب دنیا میں مذہب سے دوری بڑھ رہی ہے؟

مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے اب تک کے سب سے بڑے اور تفصیلی سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ عربوں کی ایک بڑھتی ہوئی تعداد اب خود کو غیر مذہبی قرار دے رہی ہے۔ یہ تحقیق ان کئی مطالعوں میں سے ہے جو کہ جنسی رویوں، تحفظ، ہجرت اور خواتین کے حقوق سے لے کر کئی معاملات پر ان کے خیالات جاننے کے لیے کی گئی۔ بی بی سی نیوز عربی کے لیے عرب بیرومیٹر ریسرچ نیٹ ورک

Read more

قبائلی اضلاع میں انتخابات: پہلی مرتبہ دو خواتین جنرل نشستوں پر مردوں کے مدِ مقابل

ناہید آفریدی کہتی ہیں وہ صرف جیتنے کے لیے انتخابات میں حصہ نہیں لے رہیں بلکہ وہ چاہتی ہیں کہ عورتوں میں سیاسی شعور پیدا ہو ’میں الیکشن جیتتی ہوں یا ہارتی ہوں اس سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ میرا مقصد ہے کہ عورتوں کو قدامت پسند اور قبائلی ماحول سے نکال کر انتخابی عمل میں شامل کروں تاکہ وہ بھی مردوں کے برابر علاقے کی ترقی میں حصہ لیں اور اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کر سکیں۔‘

Read more

القاعدہ سندھ کا امیر، ڈینیئل پرل کے قتل کا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

پولیس کا دعویٰ ہے کہ ہلاک ہونے والوں کا تعلق کالعدم شدت پسند تنظیم القاعدہ سے تھا پاکستان میں صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پولیس نے تین مشتبہ دہشت گردوں کو ایک مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک کر دیا ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ہلاک ہونے والوں کا تعلق کالعدم شدت پسند تنظیم القاعدہ سے تھا۔ نامہ نگار ریاض سہیل کے مطابق ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کا کہنا ہے کہ پیر کی صبح مشتبہ ملزمان کی

Read more

کیا مذہبی اقلیتوں کے خلاف تشدد انڈیا کا اندرونی معاملہ ہے؟

امریکہ نے بین الاقوامی مذہبی آزادی کی رپورٹ میں انڈیا میں اقلیتوں کے خلاف پرتشدد واقعات میں اضافے کی نشاندہی کی ہے جسے دہلی نے یہ کہہ کر سختی سے مسترد کر دیا کہ امریکہ کو انڈیا کے اندرونی معاملات میں دخل دینے کا حق نہیں۔ لیکن اس کے ایک ہی دن بعد انڈیا کی ریاست جھارکھنڈ میں ایک 24 سالہ مسلم نوجوان تبریز انصاری کی موت ہو جاتی ہے جسے ایک بھیڑ نے چند روز قبل بجلی کے پول

Read more

پاکستان میں خواتین ممبران اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں شاعرانہ اندازِ بیاں اور تندوتیز جملے

مسلم لیگ نون کی سرگرم رکن مریم اورنگزیب نے فہمیدہ ریاض کے شعر کا سہارا لیا پاکستان میں آج کل مختلف اسمبلیوں میں بجٹ اجلاس جاری ہیں جہاں لوگوں کے نمائندے اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔ ان بجٹ اجلاسوں میں کچھ خواتین ممبران نے اپنے خیالات کو دوسروں تک پہنچانے کے لیے شاعرانہ انداز اپنایا ہے۔ پاکستان کی قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ پر بحث کے دوران مسلم لیگ ن کی سرگرم رکن مریم اورنگزیب نے اپنا نکتہ

Read more

امریکہ ایران کشیدگی: امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو کی سعودی بادشاہ شاہ سلمان سے ملاقات

سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران جدہ میں امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات کی ہے۔ سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں دوست ممالک کے سٹریٹیجک تعلقات پر بات چیت ہوئی۔ مزید پڑھیے متعدد ایئر لائنز کا ایرانی فضائی حدود سے گریز امریکہ کے ایران پر حملے کا پاکستان کے لیے کیا مطلب ہو گا؟ امریکہ، ایران اور خلیج:

Read more

کانگریس رہنما ادھیر رنجن چوہدری: ’انڈیا کے وِنگ کمانڈر ابھینندن کی مونچھوں کو قومی مونچھ قرار دیا جائے‘

ہر ملک کا قومی ترانہ ہوتا ہے۔ قومی کھیل، پہناوا، پکوان، ان سب کے بارے میں بھی سنا ہے۔ قومی جانور، پرندہ، یہاں تک کہ پھول بھی۔ چلیں ٹھیک ہے۔ لیکن کیا آپ نے کبھی قومی مونچھ کے بارے میں سنا ہے؟ ہم مذاق نہیں کر رہے۔ سنجیدہ ہیں۔۔۔ ہوا یوں کہ انڈین پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں میں کانگریس پارٹی کے سربراہ ادھیر رنجن چوہدری وِنگ کمانڈر ابھینندن وردھمان کی تعریف کر رہے تھے اور انھیں خراج تحسین پیش کر

Read more

عرب دنیا کا جائزہ سات چارٹس میں: کیا عرب دنیا میں مذہب سے دوری بڑھ رہی ہے؟

BBC </figure>Arabs are increasingly saying they are no longer religious, according to the largest and most in-depth survey undertaken of the Middle East and North Africa. مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے اب تک کے سب سے بڑے اور تفصیلی سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ عربوں کی ایک بڑھتی ہوئی تعداد اب خود کو غیر مذہبی قرار دے رہی ہے۔ The finding is one of a number on how Arabs feel about a wide range of issues,

Read more

استنبول میں اردوان کو شکست: استنبول کے نئے میئر کون ہیں؟

امام اولو کی جیت کے بعد ٹویٹر پران کے فالورز کی تعداد 350,000 سے بڑھ کر 2.75 ملین تک پہنچ چکی ہے ترکی میں صدر رجب طیب اردوان کی جماعت کو استنبول میں میئر کے لیے دوبارہ ہونے والے انتخابات میں بھی شکست ہو گئی ہے۔ انتخابی نتائج کے بعد اب استنبول پر حزب مخالف کی جماعت کے امیدوار اِکرم امام اولو شہر کے نئے میئر بن چکے ہیں۔ تقریباً تمام ووٹوں کی گنتی ہوچکی ہے اور نتائج کے مطابق

Read more

کرکٹ ورلڈ کپ 2019: افغانستان کی بنگلہ دیش کو پہلے بلے بازی کی دعوت

انگلینڈ اور ویلز میں جاری 12ویں کرکٹ ورلڈ کپ کے 31ویں میچ میں پیر کو افغانستان اور بنگلہ دیش مد مقابل ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ ساؤتھمپٹن میں کھیلا جا رہا ہے اور یہ پہلا موقع ہے کہ یہ دونوں ورلڈ کپ کے کسی میچ میں مدِمقابل ہیں۔ میچ کا تفصیلی سکور کارڈ افغانستان کی ٹیم تاحال اس ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی فتح کی تلاش میں ہے جبکہ بنگلہ دیش نے اپنے چھ میچوں میں سے دو میں

Read more

شکیل آفریدی کی سزا کے خلاف اپیل باقاعدہ سماعت کے لیے منظور

شکیل آفریدی آج کل پنجاب کے شہر ساہیوال میں انتہائی سخت سکیورٹی والی جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں پشاور ہائی کورٹ نے القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کی گرفتاری کے لیے آپریشن میں مبینہ طور پر امریکہ کی مدد کرنے والے پاکستانی ڈاکٹر شکیل آفریدی کی سزا کے خلاف دائر کردہ نظر ثانی کی اپیل باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کر لی ہے۔ نامہ نگار رفعت اللہ اورکزئی کے مطابق یہ حکم پیر کو پشاور ہائی کورٹ

Read more

لارڈز میں پاکستان کی فتح: ‘کوئی پوچھے تو کہنا قمر باجوہ آیا تھا’

Radio Pakistanاتوار کے روز لارڈز کے میدان میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی درمیان ہونے والا میچ پاکستان کی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اور فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے سربراہ میجر جرنل آصف غفور نے بھی دیکھا اتوار کو پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ورلڈ کپ 2019 کے ایک ایسے مقابلے میں شکست دی جسے نہ جیتنے کی صورت میں ٹیم کو گھر واپسی کا ٹکٹ کٹانا پڑتا۔ یوں تو کئی مایہ ناز کھلاڑی و

Read more

برطانیہ کا وہ کیفے جہاں آپ پیسے دینے کے پابند نہیں!

یہ شمال مشرقی لندن کے ایک مصروف کیفے میں معمول کی صبح ہے۔ کٹلری کھنکھنا رہی ہے اور لوگ ناشتہ کرتے ہوئے اپنی قریبی میزوں پر موجود دیگر لوگوں کے ساتھ باتوں میں مصروف ہیں جبکہ اسکول کے بچے اپنے دوستوں کے اندر داخل ہونے پر چلّا کر ان کا استقبال کرتے نظر آتے ہیں۔ مگر والتھمسٹو کے علاقے کا ’ایگز اینڈ بریڈ کیفے‘ کوئی عام کیفے نہیں۔ یہاں کسٹمر بیٹھ کر زبردست ناشتے کا مزہ لے سکتے ہیں اور

Read more

ایچ آئی وی: کیا یہ وائرس صوبہ پنجاب میں بھی پھیل رہا ہے؟

مقامی ذرائع ابلاغ میں آنے والی حالیہ خبروں سے یہی تاثر ملتا ہے کہ ایچ آئی وی وائرس پنجاب میں بھی تیزی سے پھیل رہا تھا۔ اس کی بنیادی وجہ وہ خبر تھی جس کے مطابق فیصل آباد کے ایک ہسپتال میں ایچ آئی وی کے متاثرین کی تعداد 2800 تک پہنچ چکی ہے (فائل فوٹو) پاکستان حال ہی میں ایچ آئی وی کی وجہ سے عالمی خبروں میں رہا۔ یہ خطرناک وائرس ملک کے جنوبی صوبے سندھ میں پھوٹا

Read more

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 پر سمیع چوہدری کا تجزیہ: ’گالیاں کھا کے بے مزا نہ ہوا‘

انڈیا سے شکست کا غم ہی ایسا شدید ہوتا ہے کہ اس کے بعد سنبھلے ہی بنتی ہے۔ کیونکہ کسی بھی چیز کا معیار ایک خاص حد سے نیچے نہیں گر پاتا، اس حد پر پہنچ کر اسے اٹھنا ہی ہوتا ہے۔ بحیثیتِ مجموعی پاکستان کی موجودہ کرکٹ ٹیم پچھلے دو سال شائقین کی آنکھوں کا تارا رہی ہے۔ چیمپیئنز ٹرافی کی جیت نے اس قوم کو ایکا ایکی ڈھیر سارے ہیروز دے دیے، جو آفریدی کے بعد کوئی نیا

Read more

کم جونگ ان کو ٹرمپ کی جانب سے ’شاندار‘ خط موصول

کم جونگ ان کو صدر ٹرمپ کا خط پڑھتے ہوئے دکھایا گیا۔ شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ اس کے رہنما کم جونگ ان کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایک ذاتی خط موصول ہوا ہے۔ سرکاری نیوز ایجنسی کے سی این اے کے مطابق کم جونگ ان نے خط کو ‘بہترین’ قرار دیا اور کہا کہ وہ اس کے دلچسپ مواد پر ‘سنجیدگی سے غور کریں گے۔’ اس کے علاوہ انہوں نے صدر ٹرمپ

Read more

’فلسطینیوں کو آزادی چاہیے، اربوں ڈالروں کی باتیں نہیں‘

فلسطینی علاقوں میں بحرین میں ہونے والی دو روزہ کانفرنس کے خلاف احتجاج ہو رہے ہیں۔ فلسطین کے وزیرِ خزانہ نے امریکہ کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں امن کے منصوبے کے اقتصادی حصے کو غیر حقیقی اور ایک خواب و خیال قرار دیا ہے۔ وزیرِ خزانہ شُکری بشارا نے کہا ہے کہ فلسطینی خطے میں امن چاہتے ہیں تاکہ وہ اپنے ملک کی تعمیر کر سکیں۔ انھوں نے کہا کہ فلسطینیوں کو بحرین میں ہونے والی کانفرنس میں اربوں

Read more

ایتھیوپیا: فوج کے سربراہ جنرل سيارا میکنن کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا

افریقی ملک ایتھوپیا کی فوج کے سربراہ جنرل سيارا میکنن کو دارالحکومت ادیس ابابا میں ان کے باڈی گارڈ نے گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ ایتھوپیا کے وزیرِ اعظم ابئ احمد نے اعلان کیا ہے کہ جنرل میکنن اور ان کے ساتھی ملک کے شمالی علاقے امھارہ میں ایک فوجی بغاوت کو کچلتے ہوئے ہلاک ہوگئے ہیں۔ امھارہ کے گورنر أمباتشو میکنن کو بھی امھارہ میں ہی ان کے مشیر سمیت باغیوں نے ہلاک کر دیا ہے۔ تاہم

Read more

ورلڈ کپ 2019: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ویراٹ کوہلی پر 25 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد

آئی سی سی کے مطابق ویراٹ کوہلی نے افغانستان کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز ویراٹ کوہلی پر آئی سی سی نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ویراٹ کوہلی نے سنیچر کو ساوتھ تھپٹن میں افغانستان کے خلاف کھیلے جانے

Read more

بڑے اداکار بوس و کنار کریں تو ہاٹ، ہم کریں تو شہوت انگیز

بالی وڈ کی ادا کارہ زرین خان کا کہنا ہے کہ اداکاراؤں کے انتخاب میں جسمانی ساخت کا معیار بھی ہوتا ہے اور ان کے وزن کی وجہ سے انھیں بڑی فلمیں نہیں ملیں۔ زرین نے سلمان خان کے ساتھ فلم ‘ویر’ کے ساتھ اپنے کیریئر کا آغاز کرتے ہوئے بالی وڈ میں دھوم مچائی تھی۔ بی بی بی کے ساتھ بات چیت میں زین نے اپنے کیریئر کے بارے میں کہا: ‘کیریئر کے آغاز میں مسائل تھے، پھر سلمان

Read more

’ کپڑے نہیں خصلت بدلیے‘

ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی کے ساتھ ساتھ جہاں ایک طرف جرائم کی شرح میں بھی تشویش ناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے وہاں پولیس کی استعداد کار کو بڑھانے پر توجہ دینے کی بجائے اس کا یونیفارم بدلنے پر فوکس کیا جارہا ہے تاکہ عوام کی نظر میں پولیس  کی کارکردگی بہتر ہو نہ ہو لیکن  کم از کم پولیس کے تشخص کو ہی  بہتر بنایا جاسکے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ جس طرح بیل پر گینڈے کی کھال چڑھا دی جائے تو

Read more

قدیم زمانے کے لوگوں کی بھنگ سے آگاہی

پامیر کے پہاڑوں میں اونچائی پر واقع تدفین کے مقام پر قدیم موسیقی آلے ہارپ سے نکلنے والی دھُن اور جلتے ہوئے گانجے اور جونیپر کی خوشبو ہوا میں پھیل گئی تھی۔۔۔ یہ ماورائی طاقتوں اور مردہ افراد سے رابطہ کرنے والی تقریب کا ایک حصہ تھا۔ چین کے مغربی صوبے سنکیانگ میں فورینسک ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے آثار قدیمہ کی جانچ کرنے والے سائنس دانوں کے مطابق یہ رسومات 2500 سال پہلے ادا کی جاتی تھیں اور نفسیاتی

Read more

کھادا پیتا لاہے دا، باقی احمد شاہے دا

بجٹ کی نحوست سر پہ منڈلا رہی ہے ۔ تاریخ نہایت بے حیائی سے خود کو دہرا رہی ہے ۔ اس خطے کی بدنصیبی رہی ہے کہ اس پر اکثر و بیشتر شرابی، افیمی، نا اہل، کند ذہن، کٹھ پتلی حکمران مسلط رہے ہیں۔ ان حکمرانوں کے پیچھے ہمیشہ ہی کچھ طاقتیں ہوا کرتی تھیں۔ یہ طاقتیں وہی تھیں جنھیں اب تاریخ کے کچھ طالب علم لٹیرے اور باقی ہیرو سمجھتے ہیں۔ ان طاقتوں کا ایک ہی مقصد تھا، گزری

Read more

پاکستان میں عمر رسیدہ خواجہ سراؤں کے لیے ریٹائرمنٹ ہوم

پاکستان میں تیسری صنف سے تعلق رکھنے والے افراد، جو عموماً خود کو خواجہ سرا کہتے ہیں، کی اکثریت کو اپنے ہی خاندان والے دھتکار دیتے ہیں اور بڑھاپے میں کوئی بھی ان کا سہارا نہیں بنتا۔ بلآخر ایک خواجہ سرا نے عمر رسیدہ خواجہ سرا افراد کی رہائش کے لیے ایک ریٹائرمنٹ ہوم بنایا ہے، جہاں وہ زندگی کے آخری ایام باعزت طریقے سے گزار سکتے ہیں۔ عمر رسیدہ خواجہ سرا اپنے آخری ایام کیسے گزارتے ہیں؟ یہ جاننے

Read more

امریکہ ایران: کشیدگی کے بعد ٹرمپ کا ایران کے خلاف بڑی پابندیاں لگانے کا اعلان

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے خلاف مزید بڑی پابندیاں پیر سے قابلِ عمل ہوں گی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ ایران کو جوہری بم بنانے سے روکنے کے لیے اس پر مزید بڑی پابندیاں عائد کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک تہران میں موجود مقامی قیادت اپنا ارادہ تبدیل نہیں کرتی ان کے خلاف اقتصادی دباؤ قائم رکھا جائے گا۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ’ہم مزید

Read more

کمسن فرشتہ ریپ کیس کا مرکزی ملزم گرفتار، جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا

اسلام آباد پولیس کے مطابق مئی کے مہینے میں ریپ کے بعد قتل ہونے والی گیارہ سالہ فرشتہ کیس کے ملزم نثار کو گرفتار کر کے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل راولپنڈی بھیج دیا گیا ہے۔

تھانہ شہزاد ٹاون پولیس اسٹیشن اسلام آباد کے شعبہ تفتیش کے انچارج انسپکٹر انیس اکبر نے بی بی سی کو بتایا کہ گرفتار ملزم نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ انسپکٹر انیس کے مطابق علاقے ہی سے ملنے والی معلومات کی بنیاد پر مزید تحقیق کی گئی تو گرفتار ملزم کے اس واقعے میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد دستیاب ہوئے ہیں جن کو اس وقت منظر عام پر نہیں لایا جا سکتا۔

Read more

‘کچھ لاتیں اور گھونسے مارے اور کہا غلط فہمی پر اٹھایا تھا’

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے جبری گمشدگی کے بعد رہائی پانے والے نوجوان علی حیدر بلوچ کا کہنا ہے کہ انہیں رہا کرتے وقت ان سے کہا گیا کہ ‘تمھیں غلط فہمی کی بنیاد پر اٹھایا تھا، جاؤ اب شکایت نہ کرنا۔’ علی حیدر بلوچ نے بی بی سی کو بتایا کہ انہیں 5 روز حراست میں رکھا گیا۔ بقول ان کے گزشتہ اتوار کو تقریباً دوپہر 12 بجے گوادر میں وہ اپنے گھر کے باہر تھے کہ دو

Read more

اسلام آباد کی لال مسجد سے متصل مدرسۂ حفصہ سیل

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے لال مسجد سے ملحقہ مدرسے کو سیل کردیا ہے جس کی وجہ سے وہاں پر موجود 150 سے زیادہ طالبات عمارت کے اندر قید ہو کر رہ گئی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کا موقف ہے کہ مسجد کے ساتھ خواتین کا کوئی مدرسہ نہیں ہے اور جس جگہ پر خواتین ہیں وہ حصہ مردوں کے لیے مختص ہے اس لیے وہاں خواتین نہیں رہ سکتیں۔ خواتین کے مدرسے جامعہ حفصہ کی انتظامیہ نے ضلعی انتظامیہ

Read more

کرکٹ ورلڈکپ 2019: ’تنقید ضرور ہو لیکن زبان ناشائستہ نہ ہو‘

ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی اور انڈیا سے اہم میچ ہارنے کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سخت تنقید کا سامنا ہے اور اس دوران بعض شائقین کی جانب سے سوشل میڈیا پر کرکٹرز اور ان کے اہل خانہ کے بارے میں سخت الفاظ کا استعمال کیا گیا ہے۔ پہلے اس کا نشانہ شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا بنیں اور پھر ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی جس میں ایک نوجوان پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو مخاطب

Read more

صدر ٹرمپ نے ایک امریکی خاتون کو ریپ کرنے کے الزام کو من گھڑت قرار دیا ہے

امریکی خاتون ای یان کیرول نے امریکی صدر ٹرمپ پر ایک ڈیپارٹمنٹل سٹور میں ریپ کرنے کا الزام عائد کیا ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 1990 کی دہائی میں ایک ڈیپارٹمنٹل سٹور کے ڈریسنگ روم میں ایک عورت کو ریپ کرنے کے الزامات کو ‘فسانہ’ قرار دیتے ہوئے رد کر دیا ہے۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ وہ کبھی ای یان کارل نامی خاتون سے نہیں ملے اور وہ یہ الزامات اپنی نئی کتاب کی فروخت بڑھانے کے

Read more

پشاور کا گورا قبرستان: ایسا قبرستان جس کی ہر قبر تاریخ کا ایک باب ہے

پشاور میں واقع برطانوی دور کا ایک تاریخی قبرستان اس وقت تجاوزات کی زد میں ہے جہاں تاریخ آہستہ آہستہ مٹی کی تہ در تہ گہرایوں میں دفن ہوتی جا رہی ہے۔ گورا قبرستان پشاور میں پرانی تاریخی قبریں مسمار ہوتی جا رہی ہیں یا ان پر نئی قبریں بننے سے پرانی قبریں منوں مٹی تلے دفن ہو جاتی ہیں اور اس وجہ سے یہاں بعض اوقات انسانی ہڈیاں بھی برآمد ہوتی ہیں۔ البتہ اب بھی چند قدیم قبریں زمانے

Read more

ایران کی فضائی حدود مسافر طیاروں کے لیے ممنوع

امریکی ڈرون طیارے کو ایران کی طرف سے نشانہ بنائے جانے کے واقعہ کے بعد متعدد بین الاقوامی فضائی کمپنیوں نے اپنے جہازوں کو ایران کی فضائی حدود سے گزرنے سے منع کر دیا ہے دوسری جانب یہ بھی اطلاعات ہیں کہ امریکہ نے عراق میں کام کرنے والے اپنے شہریوں کا انخلا شروع کر دیا ہے۔ خلیج کی بڑی فضائی کمپنی اتحاد ایئر لائنز نے بھی اپنے طیاروں کو آبنائے ہرمز اور خلیج عمان کے اوپر سے گزرنے سے

Read more

دو دوستوں کو سیٹ بیلٹ سے بیگ بنانے پر عالمی انعام ملے ہیں

دو دوستوں کو پرانی سیٹ بیلٹ سے بیگ یعنی تھیلے یا جھولے بنانے کے لیے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ اس کی فروخت سے وہ بے گھر افراد کو کھانا بھی فراہم کراتے ہیں۔ 29 سالہ شارلٹ بنگھم ویلس اور ان کی ہم عمر ماریا کوسٹا نے سودے سلف کے لیے ’لیکا‘ نامی تھیلا تیار کیا ہے۔ دونوں پہلی بار انگلینڈ کی کاؤنٹی سفک کے سڈبری اپر سکول میں ملی تھیں۔ نیویارک میں منعقدہ انڈیپینڈنٹ ہینڈ بیگ ڈیزائنر ایوارڈز کے

Read more

ورلڈ کپ 2019: نیوزی لینڈ کے 292 رنز ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری

برطانیہ میں جاری آئی سی سی کرکٹ کے عالمی کپ مقابلوں کا 29 واں میچ مانچسٹر میں ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم اس وقت بیٹنگ کر رہی ہے اور نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 292 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہے۔ اب سے کچھ دیر پہلے تک اس نے 16 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 92 رنز بنائے تھے۔ تفصیلی سکور کارڈ کے لیے کلک

Read more

بھوربن میں افغان سیاسی قیادت کی موجودگی میں امن کانفرنس جاری

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نے انتہائی خوش دلی، نیک نیتی اور مشترکہ ذمہ داری کے احساس کے ساتھ افغانستان میں امن عمل کے لیے سہولیات بہم پہنچانے کا کردار ادا کیا ہے۔ افغان امن کانفرنس پاکستان کے پرفضا مقام مری میں جاری ہے۔ افغانستان سے اس کانفرنس میں سابق وزیر اعظم اور حزب اسلامی کے امیر گلبدین حکمت یار کے علاوہ اہم سیاسی رہنما اور زعما شرکت کررہے ہیں افغانستان کی تمام سیاسی جماعتوں کے

Read more

امریکہ کے ایران پر حملے کا پاکستان کے لیے کیا مطلب ہوگا؟

ایران اور امریکہ کے درمیان گذشتہ کئی سالوں سے جاری تناؤ کی صورتحال نے جمعرات کے روز اس وقت شدت اختیار کر لی جب ایران کی جانب سے دعویٰ سامنے آیا کہ اس نے اپنی فضائی حدود میں امریکہ کا ایک جاسوس ڈرون گرا دیا ہے۔ اس اعلان کے کچھ دیر بعد امریکہ کے ایک فوجی ترجمان نے تصدیق کی کہ اس کا ایک ڈرون ایران کی جانب سے مار گرایا گیا ہے، مگر ساتھ ہی ساتھ انہوں نے یہ

Read more

کرکٹ ورلڈ کپ 2019: ’پاکستانی ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا چانس بن سکتا ہے‘

انگلینڈ اور ویلز میں جاری کرکٹ کے ورلڈ کپ میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی حالت تقریباً ایک جیسی ہے۔ غیر مستقل مزاج کارکردگی نے ان دونوں ٹیموں کو عالمی کپ سے باہر ہونے کے دہانے پر کھڑا کررکھا ہے۔ ایسے میں فاسٹ بولر وہاب ریاض کو امید ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم اپنی حریف ٹیم سے نسبتاً زیادہ باصلاحیت ہونے کا فائدہ اٹھا سکتی ہے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم اب تک پانچ میں سے صرف ایک میچ جیت کر تین

Read more

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے ’امریکی فوج ایرانی اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے تیار تھی‘

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے امریکی فوجی ڈرون گرائے جانے کے بعد امریکی فوج ایران کے خلاف جوابی کارروائی کے لیے تیار تھی تاہم انھوں نے صرف دس منٹ پہلے اپنا ارادہ تبدیل کر دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں کہا ’ پیر کو بین الاقوامی پانیوں میں اڑنے والے ایک ڈرون کو مار گرائے جانے کے بعد ہم گذشتہ رات تین مختلف مقامات پر جوابی کارروائی کرنے کے لیے تیار تھے

Read more

’مائی لارڈ ایک ہی دفعہ 90 روز کا ریمانڈ دے دیں‘

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پاکستان کے سابق صدر اور پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کی دوسری بڑی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 11 روز کی توسیع کردی ہے۔ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے قومی احتساب بیورو کے حکام کو ملزم کو دوبارہ 2جولائی کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ جمعے کے روز آصف علی زداری کو سخت سیکیورٹی کے حصار میں احتساب عدالت میں لایا گیا۔

Read more

ٹیکس پروفائلنگ سسٹم: اپنی ٹیکس تفصیلات تک رسائی آسان پر غیر محفوظ؟

پاکستان کے وزیر برائے محصولات حماد اظہر اور فیڈرل بیورو آف ریوینیو کے چیئرمین شبر زیدی نے ایک پریس کانفرنس میں باضابطہ طور پر نئے ’ٹیکس پروفائلنگ سسٹم‘ کے آغاز کا اعلان کیا جس تک انٹرنیٹ کے ذریعے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

اس سسٹم میں پانچ کروڑ 30 لاکھ افراد کی ذاتی، مالیاتی اور دیگر ضروری معلومات موجود ہیں، جیسے کہ آپ کی کل آمدنی کتنی ہے، آپ کے اثاثے کیا ہیں، آپ نے گذشتہ سال کتنا ٹیکس دیا، رواں سال ابھی تک کتنا ٹیکس دے چکے ہیں، آپ کے بیرون ملک سفر کی تفصیلات، گاڑیاں، موبائل کنکشن وغیرہ شامل ہیں۔

Read more

نیکسیئم گروہ کی جبری جسم فروشی کا دھندہ: نیو یارک کی ایک عدالت میں خفیہ سیکس گروہ کے سرغنہ کیتھ رینری نے جرائم تسلیم کرلیے ہیں

امریکہ میں جنسی جرائم کے ایک منظم گروہ کے سرغنہ کیتھ رینری پر نیویارک کی ایک عدالت میں جبراً جسم فروشی اور بچوں کی فحش فلمیں بنانے کے الزامات ثابت ہو گئے ہیں۔

رینری 20 برس تک نیکسیئم نامی ایک گروہ کے لیڈر رہے، جس کے بارے میں دعویٰ کیا جاتا تھا کہ یہ ا ’پنی مدد آپ‘ کرنے کے اصول پر بنایا گیا ایک گروپ ہے اور اس کے ارکان یا پیروکاروں کی تعداد ہزاروں میں ہے۔

مقدمے کی سماعت کے دوران گروہ کے سابق ارکان نے گروہ کے طریقہ واردات اور کارگزاریوں کے بارے میں اہم اور خفیہ تفصیلات فراہم کیں۔

انھوں نے بتایا کہ کس طرح گروہ کے ارکان کو اپنے سابق ازدواجی رشتے، ناتے اور تعلق ختم کرنے پر مجبور کیا جاتا اور انھیں ذہنی اور جمسانی بدسلوکی کا نشانہ بنایا جاتا۔ کچھ ارکان کو اسقاط حمل پر مجبور کیا جاتا۔ ’غلام اور آقا‘ کی طرح کے اس نظام میں خواتین کو اپنی وفاداریاں ثابت کرنے کے لیے ضمانت کے طور پر اپنی فحش اور تضحیک آمیز تصاویر جمع کرانا پڑتی تھیں۔

Read more