الیکشن میں میم گیم آن ہے!

  پاکستان میں ہونے والے حالیہ الیکشن کے دوران جہاں اور بہت سے معاملات پر ٹوئیٹر اور فیس بک پہ سیاسی پارٹیوں کے حامیوں کے درمیاں مسلسل بحث و مباحثہ ہوتا رہا، وہیں تصاویر اور ’میمز‘ memes کے ذریعے بھی مخالفین پر طنز کے تیر چلائے گئے۔ بہت سوں نے اس موقع پر مزاحیہ ’میمز‘ بنائیں۔ ہم نے ایسی ہی چند مزے دار ’میمز‘ کا انتخاب کیا ہے۔ ہم نیوز کی صحافی امبر رحیم شمسی نے الیکشن کمیشن کی جانب

Read more

جبران ناصر اپنے اصولوں پر سمجھوتا کر پائیں گے؟

یہ گفتگو دو دوستوں کے مابین جبران ناصر کی بابت ہوئی۔ قارئین کی دلچسپی کے لئے اسے ایک مکالمے کی شکل میں ہی قلم بند کیا گیا ہے۔ فرد ایک: کیا تم بھی جبران ناصر سے اس کے عقیدے کی بابت پوچھنے لگی تھی جیسے کہ ساری دنیا پوچھ رہی ہے؟ فرد دو: ارے نہیں میرے پاس تو اور بہت سے سوال تھے لیکن اس میں سے ایک یہ تھا کہ میں نے ابھی تک اپنی ہوش میں یہ نہیں

Read more

اخلاق، جمہوریت اور دوستی

کہتے ہیں جہنم کے محافظ فرشتے سے کسی نے پوچھا یہ کیسا جہنم ہے؟ یہاں آگ تو دکھائی ہی نہیں دیتی۔ تو فرشتے نے جواب دیا یہاں ہر آنے والا اپنی آگ ساتھ لے کر آتا ہے۔ پاکستانی سیاست دانوں کو دیکھ کر یہ بات سو فی صد درست نظر آتی ہے۔ ﷲ رب العزت انہیں عزت دولت اور شہرت سے نوازتا ہے۔ مجال ہے جو انہیں اس قوم کا ذرا سا بھی خیال ہو جو انہیں سر آنکھوں پر

Read more

نعرے، وعدے اور نیا ووٹر

  محض تین ہفتے بھی نہیں باقی اور انتخابی عمل کا پہلا اور اہم مرحلہ شروع، عوام سے رابطے کا آغاز ہوگیا، جس میں امیدوار چاہے وزیراعظم ہو، وزیر ہو یا صدر مملکت رہ چکا ہو، وہ براہ راست لوگوں میں جاتا اور وعدے وعید کرتا ہے۔ وہ کچھ اس طرح کے ہو رہے ہیں۔ 3 برس میں ہر گھر میں پانی، 6 ماہ میں کچرا صاف، کراچی کو پیرس بناؤں گا۔ کراچی کے عوام شعبدہ بازوں کو قبول نہیں

Read more

’’پاکستان ایک زرعی ملک ہے، اسے محکمہ زراعت چلاتا ہے‘‘

  پاکستانی سوشل میڈیا پر آج کل محکمہ زراعت کا بہت چرچا ہے۔ ہوا یوں کہ ملتان سے ن لیگ کے امیدوار صوبائی اسمبلی رانا سراج اقبال نے ایک پریس کانفرنس میں الزام لگایا کہ حساس اداروں کے اہل کاروں نے انہیں زدوکوب کیا ہے اور ن لیگ کی ٹکٹ چھوڑنے پر زور دیا ہے۔ اس پر میاں نواز شریف نے بھی لندن میں پریس سے بات کرتے ہوئے اس الزام کو دہرا دیا۔ مگر جلد ہی رانا سراج اقبال

Read more

شفاف الیکشن ضروری ہیں حضور

انگریزی کا ایک محاورہ اکثر سننے کو ملتاہے :انصاف نہ صرف ہونا چاہیے بلکہ ہوتاہوا نظر بھی آنا چاہیے۔پاکستان میں الیکشن کاجو ہنگامہ برپا ہے وہ بہت یکطرفہ ہوگیا ۔ نون لیگ رفتہ رفتہ مقابلے سے باہر ہوتی جارہی ہے۔ ریاستی اداروں اور نون لیگ کے درمیان شروع ہونے والا تصادم اور محاذ آرائی کا اونٹ کسی کروٹ نہیں بیٹھ رہا ۔ الیکشن میں محض23 دن باقی ہیںلیکن نون لیگ ابھی تک بھرپور طریقے سے الیکشن مہم بھی شروع نہیں

Read more

الیکشن دے کے بہلایا گیا ہوں

برطانوی سیاست داں اور لندن کے سابق میئر کین لونگ اسٹون کی کہی ہوئی ایک بات کافی مشہور ہوئی۔ کچھ یہ کہ اگر ووٹ دینے سے کوئی تبدیلی آسکتی تو اس پر پابندی لگ چکی ہوتی۔ یہی بات کسی اور دانشور نے بھی کہی ہے۔ گویا انتخابات کا مقصد ہی یہ ہے کہ کسی انقلاب کے بجائے تسلسل کا نظام قائم رہے۔ یہاں، ظاہر ہے کہ حوالہ مغربی جمہوریت کا ہے۔ اس کی بنیاد ایک ایسے نظام پر قائم ہے

Read more

انتخابات کی پیش گوئی

قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات میں جیتنے اور ہارنے والوں کی پیش گوئی کرنا آسان نہیں۔ یہ ایسا ہی ہے جیسے کوئی طوطے کو بذریعہ فال ایسی ٹیم منتخب کرنے کا کہے جو فٹ بال ورلڈکپ جیت لے ۔ انتخابی سرگرمیوں کا بہتر جائزہ لینے ، اور صورت ِحال کو قبل ازوقت بھانپنے کے کچھ طریقے ہیں۔ لیکن یہ دو اور دو جمع چار والا معاملہ نہیں ہے۔ مندرجہ ذیل عوامل ہوا کا رخ جاننے میں معاون ثابت ہوسکتے

Read more

اُٹھتے ہیں حجاب آخر

حکومت کی پانچ سالہ آئینی مدت تمام ہونے پرملک میں عارضی سیاسی بھونچال دکھائی دے رہا ہے۔لیکن یہ ہنگامہ سطحی ہے۔ اس کے نیچے مخفی توانائی رکھنے والی ایک زبردست لہر موجود ہے۔ عین ممکن ہے کہ ملک کے سیاسی منظر نامے پر نظر رکھنے والے بہت سے مبصرین اسے نہ دیکھ پارہے ہوں۔ اور یہ بات قابل ِ فہم ہے ۔نگراں حکومتوں، حلقہ بندیوں اور حتیٰ کہ انتخابی فارمز پر ہنگامے سے اٹھنے والی گرد اتنی دبیز ہے کہ

Read more

ریاستی اداروں کی فعالیت اور نگران وزیراعظم

میرے عزیز ترین دوست بھی اعتبار نہیں کررہے۔ انہیں یقین کی حد تک گماں ہے کہ مجھے ممکنہ نگران وزیر اعظم کے نام کا علم ہے لیکن نہ جانے کیوں میں اس کا نام انہیں بتانے کو تیار نہیں ہورہا۔ رات گئے تک دوست واحباب کے فون اس موضوع پر گزشتہ چار دنوں سے آئے چلے جارہے ہیں اور میں وضاحتیں دیتا تھک گیا ہوں۔ یہ کالم منگل کی صبح لکھ رہا ہوں۔ ربّ کریم سے فریاد ہے کہ اس

Read more

اصل دفاعی تجزیہ کار کی رائے

بھارت کو امریکہ نے ہمارے خطے کا تھانیدار بنا دیا ہے۔ خود امریکہ بھارت کو تھپکی دینے کے لیے افغانستان میں آ کر بیٹھ گیا ہے۔ یہ جلدی جانے کے ہرگز کسی موڈ میں نہیں ہے۔ بلکہ اس کا ایسا کوئی پلان ہے ہی نہیں۔ ہماری پوزیشن یہ ہے کہ ہم نے اسی کی دہائی امریکہ سے مل کر روس سے ایک جنگ لڑی تھی۔ امریکہ نے ہمارے ساتھ کچھ معاہدے کیے تھے۔ جب جنگ ختم ہوئی تو امریکہ نے

Read more

الیکٹیبلز کا رویہ بروقت انتخابات کی علامت

جنوبی پنجاب کے بعد اب وسطی پنجاب سے بھی قدآور Electablesنے بنی گالہ میں عمران خان صاحب کے روبرو سرجھکا کر اپنے گلے میں تحریک انصاف کی پہچان ہوا سکارف نما دوپٹہ ڈلوانا شروع کردیا ہے۔اُمید ہے کہ 31مئی کے روز موجودہ حکومتوں کی تحلیل کے بعد ایسے ہی مزید کئی لوگ غول کی صورت نواز شریف کے نام سے منسوب مسلم لیگ کا ساتھ چھوڑنا شروع ہوجائیں گے۔ سائبیریا سے رزق اور پناہ کی تلاش میں اڑ کر مسلسل

Read more

گھوڑا تجزیہ سن کر نہیں دوڑتا

گورنمنٹ کالج لاہور 1970ء کی دہائی میں روشن خیال تعلیمی ادارہ تھا۔ خوف کی فضا سے آزاد، اُستاد اور شاگرد کھل کر اظہار خیال کرتے۔ ایم اے کے دوران، حامد یامین ڈار ہمیں مائیکرو اکنامکس پڑھاتے تھے۔ بہت روشن دماغ اُستاد تھے۔ کئی سال امریکہ میں رہے۔ سیاحت کا شوق تھا۔ اقتصادیات کی مشکل گتھیوں کو آسان فہم انداز میں سمجھانے کا فن جانتے تھے۔ اِس غضب اُستاد کی بہت عزت تھی۔ ماشاء اللہ ڈار صاحب، آج کل بھی درس

Read more

دل گرفتہ ہیں جگر خون ہوئے جاتے ہیں

سنا ہے ہوا چل پڑی ہے۔ وطن عزیز اس وقت شدید سیاسی حبس سے دو چار ہے۔ملک بھر کی سیاسی جماعتیں انتخابی مہم کی تیاری کے مراحل سے گزر رہی ہیں۔ مسلم لیگ حکمران جماعت ہے وہ اگلے سال کے بجٹ کو اس ہی اسمبلی کے سامنے رکھنے جا رہی ہے۔ ہمارے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اگلے سال کی ترقیاتی رقوم کا فیصلہ بھی خود ہی کرنا چاہتے ہیں۔ اس پر تین صوبوں کے وزراء اعلیٰ حضرات کو اتفاق

Read more

بھیا ڈھکن فسادی کی ڈائری: ٹرمپ کی فتح

آج عجیب دن ہے۔ امریکی عوام کی جہالت کا تو خیر ہمیں پہلے ہی سے علم تھا، مگر آج انہوں نے انتہا پسند صلیبی جنگجو ڈانلڈ ٹرمپ کو صدر منتخب کر کے ہمارے رائے پر مہر تصدیق ثبت کر دی۔ یہ وہی ٹرمپ ہے جس نے صدر بن کر مسلمانوں کو امریکہ سے نکالنے کی بات کی تھی۔ نکال دے، پھر خود ہی پچھتائے گا۔ کیا اسے سائنس پر مسلمانوں کے احسانات کا علم نہیں ہے؟ جیسے ہی مسلمان وہاں امریکہ سے نکلے تو وہ سوڈان جیسا پسماندہ ملک بن جائے گا۔ ویسے تو یہ لبرل اور سیکولر انسانی حقوق کے بہت چیمپئین بنتے ہیں مگر اب امریکہ کے باہر کے علاوہ امریکہ کے اندر بھی کھلی مسلم دشمنی پر اتر آئے ہیں۔

Read more