ید بیضا لیے بیٹھے ہیں اپنی آستینوں میں
مجھے پختہ یقین ہو چلا ہے کہ حکومت کی تمام پالیسیوں اور اقدامات کا مقصد لوگوں کی روحانی تربیت، تزکیہ نفس اور راہ سلوک میں ان کی بلندی درجات کو یقینی بنانا ہے۔ یہ قوم ناشکری کی راہ پر تھی۔ مادہ پرستی ہر سطح پر سرایت کر چکی تھی۔ محض دنیا سنوارنے کی باتیں ہوتی تھیں۔ دنیاوی ترقی کو انسان کی منزل اور مقصد سمجھ لیا گیا تھا۔ صنعتیں، ذرائع نقل و حمل، روزگار کے مواقع، علاقائی تجارت، نئی منڈیوں کی تلاش
Read more





