غیر ت مند اینکرز اپوزیشن کو بے نقاب کریں: وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے عوامی مفاد کیلئے سات آٹھ بل لا رہے ہیں۔ اب اگر ان بلوں کی مخالفت کی جاتی ہے تو غیر ت مند اینکرز کا فرض ہے کہ اپوزیشن کو بے نقاب کریں۔ حکومت نے نیک نیتی کے ساتھ اپوزیشن کے ساتھ مشاور ت کی ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نیب قوانین میں 15 سے 20 ترامیم چاہتی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کی تعداد زیادہ ہونی چاہئے۔

Read more

قومی اسمبلی میں چاروں صوبوں کی برابر نشستیں ہونی چاہئیں: مصطفیٰ کمال

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں چاروں صوبوں کی برابر نشستیں ہونی چاہئیں تاکہ جو بھی وزیراعظم بنے اُسے تمام صوبوں کی حمایت حاصل ہو۔ کوئٹہ میں انیس قائم خانی اور اشفاق منگی کے ہمراہ سانحہ ہزار گنجی میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اختیارات نچلی سطح تک دے دیں، ملک میں کوئی ہتھیار نہیں اٹھائےگا،

Read more

نواز شریف کی سیاست ختم نہیں ہو گی: سلمان غنی

تجزیہ کار سلمان غنی نے کہا ہے کہ جب نواز شریف سعودی عرب سے واپس آئے تو ایک لاکھ سے زائد ووٹ لے کر جیتے۔ کیونکہ ان کی سیاسی طاقت موجود تھی۔ آج بھی جب ان پر مقدمات ہیں لیکن ن لیگ کا ایک رکن اسمبلی بھی نہیں ٹوٹا، تمام ترخواہشات کے باوجود نواز شریف کی سیاست ختم نہیں ہو گی۔ دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان غنی نے کہا کہ ڈاکٹر ز نے نواز شریف کی

Read more

کہیں نہ کہیں صدارتی نظام پر بات ضرور ہو رہی ہے: مظہر عباس

معروف صحافی مظہر عباس نے کہا ہے کہ پاکستان میں صدارتی نظام بہت خوفناک ہو گا کیونکہ ایک صوبہ بڑی طاقت میں ہے۔ صدارتی نظام کے حوالے سے حکومت کی جانب سے بھی ایک بیان سامنے آنا چاہئے لیکن جب حکومتی لوگ اس قسم کی باتوں کا دفاع کرنا شروع کردیں تو پھر پتہ چلتا ہے کہ کہیں نہ کہیں اس بات پر گفتگو ہو رہی ہے ۔ نجی ٹیلی ویژن پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا

Read more

وزیراعظم کا چین میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل بیجنگ میونسپل کمیٹی نے استقبال کیا

بیجنگ: وزیر اعظم عمران خان 4 روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے جہاں وہ چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کیچیانگ سے ملاقاتیں کریں گے۔

چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچنے پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل بیجنگ میونسپل کمیٹی لی لیفنگ نے وزیراعظم کا ائیرپورٹ پر استقبال کیا، پاکستان میں تعینات چینی سفیر اور پاکستانی سفیر مسعود خالد بھی ائیرپورٹ پر موجود تھے۔

Read more

شیخ رشید کی اسد عمر سے ایک گھنٹہ طویل ملاقات ناکام: اندرونی کہانی

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے سابق وزیر خزانہ اسد عمر سے ایک گھنٹہ طویل ملاقات کی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ رشید نے اسد عمر سے وفاقی کابینہ میں واپس آنے کی درخواست کی۔ تاہم ذرائع کے مطابق یہ ملاقات کامیاب نہیں ہو سکی۔ نجی ٹی وی کے مطابق شیخ رشید نے چین کے دورے پر روانگی سے قبل سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو منانے کیلئے منسٹرز کالونی کا رخ کیا اور ان سے

Read more

”پونڈی کیا ہوتی ہے؟“ پنجابی اصطلاح کے مطلب پر سیاسی رہنماؤں میں اختلاف رائے

حامد میر نے اپنے پروگرام میں وفاقی وزیر علی زیدی سے سوال کیا کہ ”شیخ رشید نے آج اپنی پریس کانفرنس میں پونڈی کا ذکر کیا ہے ،یہ پونڈی کیا ہوتی ہے؟ “ اس پر وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے مسکراتے ہوئے پونڈی کے مطلب سے لاعلمی کا اظہار کردیا ۔ حامد میر نے کہا کہ شیخ رشید شہباز شریف پر ’پونڈی‘ کا الزام لگاتے ہیں ،یہ پونڈی کیا ہوتا ہے؟ اس پر علی زیدی نے کہا کہ

Read more

افغانستان میں کسی اندرونی تنازع کا حصہ نہیں بنیں گے: وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اب افغانستان میں کسی بھی اندرونی تنازع کا حصہ نہیں ہو گا۔ عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان مکمل طور پر افغانستان کے اندرونی مذاکرات کی حمایت کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ افغان قیادت خود اپنے ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان زبردستی مذاکرات میں افغان مسئلے کا حل تلاش کرنے کے حق میں نہیں۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان نے

Read more

شیخ رشید نے فردوس عاشق کو فردوس صاحب کہہ دیا

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کو فردوس صاحب کہہ گئے ۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرریلوے شیخ رشید نے مزید کہا کہ بلاول آج کل چڑچڑا بنا ہوا ہے، اس نے چیکو جیسی شکل بنائی ہوئی ہے۔ انہوں نے اسد عمر کو دوبارہ عمران خان کا بازو بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسد عمر سے پرانا تعلق نہیں، لیکن وہ ایک محنتی آدمی

Read more

ایک ہفتے میں خیبر پختونخوا کابینہ میں ردوبدل ہوسکتا ہے: شوکت یوسفزئی

وزیراطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ 8 سے 10 روز میں صوبائی کابینہ میں ردوبدل ہوسکتا ہے۔ خیبر پختونخوا کے وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی نے وزیراعلیٰ محمود خان کے خلاف پروپیگنڈے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمود خان صوبے کے بااختیار وزیراعلی ہیں جو تمام فیصلے کرتے ہیں، وہ کم گو اور ایماندار آدمی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کو آج بھی محمود خان پر اعتماد ہے اور ان کی کارکردگی باقی تینوں صوبوں کے وزرائے

Read more

قبر کے لئے اگر تین ہاتھ زمین چاہئے تو وندے ماترم گانا ہو گا: بھارتی وزیر گری راج سنگھ کی مسلمانوں کو دھمکی

بی جے پی صدر امیت شاہ کے سامنے اسٹیج سے مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے مسلمانوں کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر قبر کے لئے تین ہاتھ جگہ چاہئے تو اس ملک میں وندے ماترم گانا ہو گا بہار کی بیگوسرائے سیٹ سے بی جے پی امیدوار گری راج سنگھ نے ایک بار پھر متنازع بیان دیا ہے۔ بی جے پی صدر امیت شاہ کے سامنے اسٹیج سے مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا

Read more

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف بی آر ریاض میانی کو ٹانک سے محافظوں سمیت اغوا کر لیا گیا

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف بی آر ریاض میانی کو 3 اہلکاروں سمیت اغوا کر لیا گیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف بی آر ریاض میانی اپنی والدہ کے انتقال پر اسلام آباد سے ٹانک جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے انہیں راستے سے 3 محافظ اہلکاروں سمیت اغوا کر لیا۔ پولیس کے مطابق اغواکار فوجی یونیفارم میں ملبوس تھے۔ اغوا کا واقعہ کوٹ مرتضیٰ کے قریب پیش آیا۔ اغواہونے والے اہلکاروں میں ممتاز، مدثر اور صدام شامل ہیں۔

Read more

اسد عمرکراچی سے اسلام آباد پہنچ گئے: وفاقی کابینہ میں دوبارہ شمولیت کا امکان

اسد عمر کراچی سے اسلام آباد پہنچ گئے۔ بتایا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ میں اسد عمر کی دوبارہ شمولیت کا امکان روشن ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسد عمر دوبارہ سے وفاقی کابینہ میں شمولیت کیلئے سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔ وہ جلد وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے اور وفاقی کابینہ میں شمولیت سے متعلق تفصیلی مشاورت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اسد عمر اپنے دوست احباب کے ساتھ وفاقی کابینہ میں دوبارہ شمولیت سے

Read more

سری لنکا: 9 میں سے 8 خود کش بمباروں کی شناخت ہو گئی

سری لنکا میں دھماکے کرنے والے 9 میں سے 8 خود کش بمباروں کی شناخت ہو گئی ہے۔ پولیس ایک خودکش حملہ آور کے گھر پہنچی تو اس کی بیوی نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ حملوں میں ہلاک افراد کی تعداد 360 تک پہنچ گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق خودکش بمباروں میں سری لنکا کے کروڑ پتی تاجر یوسف ابراہیم کے 2 بیٹے انشاف احمد اور الہام احمد ابراہیم بھی شامل تھے۔ پولیس نے تلاشی کے لیے

Read more

بڑے عہدے پر چھوٹا آدمی آن بیٹھا ہے: بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اپنے بارے میں غیرشائستہ انداز اپنانے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے اس حوالے سے اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں کہا کہ میں اس پر صرف یہی کہہ سکتا ہوں کہ وزراعظم پاکستان جیسے بڑے عہدے پر ایک چھوٹا آدمی متمکن ہوگیا ہے، جو کہ دراصل سلیکٹڈ وزیراعظم ہیں۔

Read more

چوہدری نثار کو وزیراعلیٰ بنانے سے متعلق خبروں پر شاہد خاقان عباسی کا حیران کن اعلان

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جو معیشت کی حالت پی ٹی آئی حکومت نے کر دی ہے اس میں ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ ہوں یا کوئی اور جو بھی نیا وزیر خزانہ آئے گا وہ مزید خرابی ہی پیدا کرے گا۔ اسدعمر نے ملکی معیشت کو کتنا فائدہ پہنچایا ہے یا نقصان پہنچایا ہے یہ کیس نیب کو دے دیں، نیب یہ سب کام کرتی ہے اور نیب

Read more

میرے فیصلوں پر عمل ہوتا تو پنجاب میں دوتہائی اکثریت ملتی: گورنر پنجاب چوہدری سرور

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کہتے ہیں کہ میرے فیصلوں پر عمل کیا جاتا تو پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کو دو تہائی اکثریت ملتی۔ لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی اور وزیر اعظم عمران خان سے اختلافات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، جو لوگ سمجھ رہے ہیں کہ میں استعفیٰ دے رہا ہوں وہ سن لیں کہ اب میدان سے بھاگا نہیں

Read more

وزارت پیٹرولیم میں ڈاکا مارنے پر غلام سرور خان کو تبدیل کیا گیا:  فردوس عاشق اعوان

وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزارت پیٹرولیم میں ڈاکا مارا گیا، اس لیے وزیر تبدیل ہوا۔ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ کے بعد وزراء کی ایک دوسرے کےخلاف بیان بازی جاری ہے۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سابق وزیر پیٹرولیم اور موجودہ وفاقی وزیر ایوی ایشن غلام سرور خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت پیٹرولیم میں ڈاکا

Read more

اسٹاک مارکیٹ پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال نہ ہو سکا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال نہیں ہو سکا۔ منگل کے روز بھی شیئر بازار میں مندی کا رجحان برقرار رہا۔ کاروبار کے دوران ایک موقع پر 100 انڈیکس گزشتہ 3 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا۔ اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس ایک موقع پر 765 پوائنٹس گر گیا اور 36 ہزار 136 تک جا پہنچا جو گزشتہ 3 برس میں کم ترین سطح ہے۔ لیکن خریداری کی لہر میں ایک موقع پر اضافہ ہوا،جس

Read more

اسد عمر کو منانے کی کوششیں تیز: عمران خان اور سابق وزیر خزانہ میں بدھ کو ملاقات کا امکان

وزارت خزانہ سے ہٹائے جانے کے بعد حکومت سے ناراض اسد عمر کی آج (بدھ کو) وزیر اعظم سے ملاقات کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کو منانے کیلئے کوششیں تیز ہو گئی ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان اور سابق وزیر خزانہ اسد عمر میں بدھ کو ملاقات کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم اور اسد عمر کی ملاقات کیلئے بعض وزرا

Read more

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا تختہ الٹنے کی کوشش میں چوہدری سرور کا دھڑن تختہ

صحافتی ذرائع کے مطابق خفیہ اداروں نے وزیراعظم عمران خان کو خبر دی کہ چوہدری سرور وزیر اعلیٰ کے خلاف انقلاب لا رہے ہیں۔ اس پر وزیر اعظم اس قدر برافروختہ ہوئے کہ عثمان بزدار کے ساتھ گورنر پنجاب کی بھی چھٹی کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ چینل 24 پر بات کرتے ہوئے ایک سینئر صحافی نے دعویٰ کیا کہ بہت جلد وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ساتھ ساتھ گورنر پنجاب چوہدری سرور کی بھی چھٹی کردی جائے گی۔

Read more

ایسٹر پر خودکش حملے کرائسٹ چرچ کا جواب تھا: سری لنکا

سری لنکا کے نائب وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کےمطابق ایسٹر پر سری لنکا میں خود کش حملے کرائسٹ چرچ حملے کی جوابی کارروائی تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا حملوں میں مرنے والوں کی تعداد 321 ہوگئی۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے مرنے والوں میں کم ازکم 45 بچے بھی شامل ہیں۔ سری لنکا کے نائب وزیردفاع نے پارلیمان کو بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق سری لنکا میں حملےکرائسٹ چرچ واقعے کی جوابی کارروائی

Read more

عافیہ صدیقی پاکستان نہیں آنا چاہتی: دفتر خارجہ

دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی پاکستان نہیں آنا چاہتی ہیں۔ برطانوی آن لائن اخبار دی انڈی پینڈنٹ اردو کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ حکومت پاکستان عافیہ صدیقی کے واپسی کے مختلف پہلو دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر عافیہ خود پاکستان نہیں آنا چاہتی ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان

Read more

پی ٹی آئی میں سب ٹھیک نہیں، ناراض گروپ سر اٹھا رہا ہے: کامران خان

معروف صحافی کامران خان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں تو بڑی تبدیلی کر دی لیکن ان کی پارٹی یعنی پی ٹی آئی میں مسائل موجود ہیں، سابق وزیر خزانہ اسد عمر کے استعفے کے بعد پارٹی میں ناراض گروپ بھی سر اٹھا رہا ہے، واضح طور پر کچھ لوگ ناراض نظر آتے ہیں۔ نجی ٹیلی ویژن پر اپنے پروگرام میں کامران خان نے کہا کہ بنی گالہ میں عمران خان کی صدارت میں

Read more

کیا ہم وزیراعظم آفس کو نقشہ تحفے میں دے سکتے ہیں؟ ریحام خان

وزیر اعظم عمران خان کی دورۂ ایران کے دوران کی گئی تقریر میں دوسری عالمی جنگ سے متعلق ریمارکس نے ایک پنڈورا باکس کھول دیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے سوشل میڈیا پر طنزیہ سوال کیا ہے کہ جرمنی اور جاپان کی سرحدیں ملتی ہیں؟ انہوں نے مزید پوچھا ہے کہ کیا ہم وزیر اعظم آفس کو چمڑے کی جیکٹس کے بجائے نقشہ تحفے میں دے سکتے ہیں؟ واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران

Read more

پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد اگست میں ختم ہو جائے گا: اختر مینگل

بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے صدر سردار اختر جان مینگل نے واضح کیا ہے کہ ان کی جماعت کا حکومت کے ساتھ اتحاد اگست میں ختم ہو جائے گا اور پارٹی اپنی راہیں جدا کرنے میں آزاد ہو گی کیونکہ طے شدہ معاہدے کے مطابق اتحاد کی مدت ختم ہو رہی ہے۔ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر مختصر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے حکمران جماعت پی ٹی آئی کے رویے پر مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ گزشتہ سال

Read more

پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے متبادل کے طور پر نئی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ

ملک کے سیاسی اور مقتدر حلقوں نے قومی سطح پر ایک نئی سیاسی جماعت کی تشکیل کا فیصلہ کر لیا ہے۔ جماعت کے نام اور منشور کا اعلان کچھ عرصے میں کر دیا جائے گا، رجسٹریشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ سینئر سیاستدان محمد علی درانی اس نئی جماعت کی تشکیل کے لیے متحرک ہیں اور ان کے دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کے ناراض رہنماوں اور کارکنوں سے بھی رابطے جاری ہیں۔ سیاسی ذرائع کے مطابق آئندہ انتخابات

Read more

حکومت نے مسلم لیگ (ن) دور میں معیشت کی بہتری کا اعتراف کر لیا

وفاقی حکومت نے مسلم لیگ ن کے دور میں معیشت کی بہتری کا اعتراف کر لیا۔ وزارت خزانہ نے قومی اسمبلی کو تحریری جواب میں بتایا ہے کہ سال 2009 سے 2013 کے دوران معاشی ترقی کی شرح 2.8 فیصد تھی جو 2014 میں 4 فیصد ہو ئی اور بتدریج بڑھ کر 2018 میں 5.2 فیصد ہو گئی۔ وزارت خزانہ نے ایوان کو بتایا کہ یکم جون 2018 سے اب تک ڈالر کی قیمت میں اضافے سے بیرونی قرضہ 1

Read more

عمران خان کی جدوجہد میں شریک کتنے حقیقی ساتھی کابینہ کا حصہ بن سکے؟

وفاقی کابینہ میں پی ٹی آئی کے نظریاتی چہرے غائب ہیں۔  وزراء اور مشیروں کی اکثریت کا تحریک انصاف سے کوئی دیرینہ تعلق نہیں۔ غیر منتخب افراد مشیر بن کر کابینہ کا حصہ بن گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی 22 سالہ سیاسی جدوجہد میں ان کا ساتھ دینے والوں میں سے صرف شیریں مزاری، علی زیدی اور مراد سعید ہی کابینہ میں شامل نظر آتے ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر داخلہ اعجاز شاہ،زبیدہ جلال،عمر

Read more

شاہ محمود قریشی اسد عمر کو سیاستدان نہیں مانتے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اسد عمر تحریک انصاف کے قابل فخر سپوت ہیں۔ اسدعمر بنیادی طور پر سیاستدان نہیں، ٹیکنو کریٹ ہیں۔ نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزرا کو تبدیل کرنا وزیراعظم کا صوابدیدی اختیار ہے۔ اسد عمر بنیادی طور پر سیاستدان نہیں، ٹیکنوکریٹ ہیں، مشیرخزانہ حفیظ شیخ بھی ٹیکنوکریٹ ہیں۔ اسد عمر پی ٹی آئی کے قابل فخرسپوت ہیں، ہر جدوجہد کا

Read more

سندھ کی وکلا تنظیموں کی طرف سے جسٹس فائز عیسیٰ کے حق میں قراردادیں

سندھ کی مختلف بار ایسوسی ایشنز نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسی کے حق میں قرار دادیں منظور کی ہیں۔ سندھ بارکونسل، ہائیکورٹ بار، کراچی اور ملیر بار نے پنجاب بار کی قرار داد کی مذمت کرتے ہوئے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے حق میں قرار داد منظور کر دی۔ اطلاعات کے مطابق سندھ کی وکلا تنظیموں کی مشترکہ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ کچھ نادیدہ قوتیں عدلیہ کو دباؤ میں لانا چاہتی ہیں۔ پنجاب

Read more

اجلاس میں عمران خان کے آس پاس کون بیٹھا؟

گزشتہ ہفتے کابینہ میں اہم تبدیلیوں کے اعلان سے قبل وزیراعظم عمران خان پاور سیکٹر سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے کہ اسی دوران ایک افسر کمیٹی روم میں داخل ہوا اور آکر اسٹاف کے ایک اعلیٰ افسر کے کان میں کچھ کھسر پھسر کی۔ اعلیٰ افسر اپنی نشست سے اُٹھے اور آکر وزیر اعظم عمران خان کے کان میں کوئی بات کی۔ جس پر وزیراعظم نے سرگوشی کے انداز میں انہیں جواب دیا۔ اس کے تھوڑی

Read more

آئی ایس پی آر کا جھوٹی خبر پر اخبار کو نوٹس: معذرت کا مطالبہ

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے جھوٹی خبر پر متعلقہ اخبار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اشاعت پر معذرت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ معذرت نہ کرنے پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق آئی ایس پی آر نے جھوٹی خبر شائع کرنے پر بزنس ریکارڈر نامی اخبار کو نوٹس بھیجا ہے جس میں اخبار سے جھوٹ بولنے پر معذرت کرنے کا کہا گیا ہے اور معذرت نہ کرنے کی صورت میں

Read more

وزیراعظم کے ارد گرد کچھ لوگ میچور نہیں ہیں: شیخ رشید

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پی ٹی آئی والوں کو مفت اور مفید مشورے دیئے ہیں۔ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگر تحریک انصاف اپنے گندے کپڑے گھر کے اندر دھوئے تو آدھے مسائل ختم ہو جائیں گے۔ جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگوکرتے ہوئےشیخ رشید نےکہا کہ وزیراعظم کے ارد گرد کچھ لوگ میچور نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوچتا ہوں کہ اب وزیراعظم ہاؤس زیادہ جایا کروں۔

Read more

کیا شیریں مزاری اب بھی مشیر خزانہ حفیظ شیخ کو امریکی ایجنٹ سمجھتی ہیں؟

پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں بطور وزیر خزانہ کام کرنے والے عبدالحفیظ شیخ کو وزیر اعظم عمران خان نے مشیر خزانہ تعینات کیا ہے۔ یہ وہی عبدالحفیظ شیخ ہیں جنہیں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ماضی میں امریکی ایجنٹ قرار دیتی رہی ہیں۔ عبدالحفیظ شیخ کے مشیر خزانہ بننے کے بعد ڈاکٹر شیریں مزاری کے 19 فروری 2013 کو کیے گئے ٹویٹ کا سکرین شارٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکا ہے جس میں انہوں نے عبدالحفیظ شیخ کو تنقید

Read more

ہمیں پہلے ہی آئی ایم ایف کی سخت شرائط مان لینی چاہیئے تھیں: ڈاکٹر حفیظ پاشا

نامور ماہر معاشیات ڈاکٹر حفیظ پاشا کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اگلے سال کم از کم 21 ارب ڈالر کی ضرورت ہے، اسد عمر امور خزانہ میں قابلیت رکھتے تھے لیکن وہ ماہر معاشیات نہیں تھے، اسد عمر نے آئی ایم ایف کے پاس جانے کے حوالے سے متضاد بیانات دیے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں بے یقینی پھیل گئی۔ ہمیں گزشتہ برس اکتوبر نومبر میں ہی آئی ایم ایف کی سخت شرائط مان لینی چاہیئے تھیں۔ ڈاکٹر

Read more

 سب کچھ جہانگیر ترین نے کرنا ہے تو کیا ہم آلو چنے بیچنے آئے ہیں؟ گورنر پنجاب چوہدری سرور

گورنر پنجاب چوہدری سرور پارٹی معاملات پر کھل کر بول پڑے۔ کہتے ہیں کہ اگر سب کچھ جہانگیر ترین نے کرنا ہے تو کیا ہم آلو چنے بیچنے آئے ہیں؟ اگر کسی نے مجھے ہٹانے کا سوچا تو میں استعفیٰ دے دوں گا۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے پروگرام میں گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ان کی یا وزیر اعلیٰ پنجاب کی تبدیلی کے حوالے سے سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے انہیں ہٹانے

Read more

 وزیر زراعت نے اپنے بہنوئی کو چیرمین ایگریکلچرل تھارٹی لگوا دیا

تحریک انصاف کی حکومت نے سیاسی اقرباپروری کی ایک اور مثال قائم کردی۔ صوبائی وزیرزراعت ملک نعمان لنگڑیال نے اپنے بہنوئی نوید بھنڈر کواپنی ہی وزارت میں چیئرمین ایگریکلچر مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی لگوا دیا۔ وزیرزراعت پنجاب نعمان لنگڑیال نے پنجاب حکومت کی سیاسی نوازشات کی ٹوکری میں اپنا حصہ بھی ڈال دیا۔ نعمان لنگڑیال نے اپنے بہنوئی نوید بھنڈر کو اپنی ہی وزارت میں چیئرمین ایگریکلچر مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی تعینات کروا لیا۔ محکمہ زراعت کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن کے

Read more

مہوش حیات ہالی ووڈ اداکار کینو ریوس سے شادی کرنا چاہتی ہیں

پاکستان کی خوبرو اداکارہ مہوش حیات نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ہالی ووڈ کےنامور اداکار کینو ریوس کی محبت میں گرفتار ہیں اور اُن سے شادی کرنا چاہتی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ مہوش حیات نے ایک شو میں انٹرویو کے دوران اپنی محبت کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اُن کی پہلی محبت ہالی ووڈ فلم ’دی میٹرکس‘ کے مرکزی کردار کینو ریوس ہیں اور وہ ان سے شادی کی خواہش مند بھی ہیں۔

Read more

کابینہ سے نکالے جانے پر عامر کیانی پھٹ پڑے

وزیراعظم عمران خان کی طرف سے وفاقی کابینہ سے نکالے جانے پر تحریک انصاف کے سابق وزیر صحت عامر کیانی پھٹ پڑے۔ میڈیا سے گفتگو میں عامر کیانی نے کہا کہ ڈالر ان پر بھی قیامت بن کر گرا، دکھ ہوا کہ ان پر نا اہلی کا الزام لگ گیا۔ انہوں نے کہا کہ ادویات کی قیمتیں کچھ مسلم لیگ ن کی کابینہ نے بڑھائیں، کچھ ڈالر کی وجہ سے بڑھ گئیں۔ وزیر صحت نے یہ بھی کہا کہ ہم

Read more

کراچی: غلط انجیکشن سے ہلاک ہونیوالی لڑکی سے اجتماعی زیادتی کا انکشاف

کراچی: کورنگی کے اسپتال میں مبینہ طورپرغلط انجیکشن سے لڑکی کی ہلاکت کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ہم نیوز کو میڈیکل ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق مبینہ طورپر دو افراد نے عصمت کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔ لڑکی کو انجیکشن لگانے کے بجائے ہاتھ میں تھما کر ٹی بی کنٹرول پروگرام جانے کا مشورہ دیا گیا۔

Read more

غفلت کے سبب نو ماہ کی بچی کو کوما میں پہنچانے والے دارالصحت اسپتال میں آگ لگ گئی

کراچی: غفلت کے سبب نو ماہ کی بچوں کو کوما میں پہنچانے والے دارالصحت اسپتال میں آگ لگ گئی، شدت میں اضافہ ہورہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں واقع نجی اسپتال کی پہلی اور دوسری منزل پر آگ بھڑک اٹھی ہے، آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ ہوگئی ہیں۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ عمار ت کی پہلی اور دوسری منزل پر لگی ہے جسے بجھانے کے لیے دو فائر ٹینڈر موقع پر پہنچ چکے ہیں جبکہ آگ کی شدت میں اضافے کے سبب مزید مدد روانہ کی جارہی ہے۔

Read more

وزیراعظم عمران خان کا نیا مشیر پیٹرولیم ندیم بابر 86 کروڑ روپے کا نا دہندہ: قمر زمان کائرہ

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا نیا مشیر پٹرولیم ندیم بابر 86 کروڑ کا نادہندہ ہے۔ اطلاعات کے مطابق قمر زمان کائرہ نے کہا کہ نئے مشیر پٹرولیم ندیم بابر ایس این جی پی ایل کے 86 کروڑ روپے کے نادہندہ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ندیم بابر قائد اعظم سولر پارک اور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے معاملات میں بھی ملوث رہے۔ کائرہ صاھب نے کہا

Read more

وزارت کوئی بھی ہو، عمران خان کا کھل کر دفاع کروں گا: فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وہ وزارت اطلاعات جانے کے باوجود عمران خان کا کھل کر دفاع کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے جمعرات کو کابینہ میں بڑی اکھاڑ پچھاڑ کے حوالے سے ذرائع ابلاغ بالخصوص سوشل میڈیا پر طرح طرح کے تبصرے کیے جا رہے ہیں ، بعض لوگ اسے پارٹی کا اندرونی نہیں بلکہ کسی قسم کا بیرونی فیصلہ قرار دے رہے ہیں۔ لاہور سے سینئر صحافی اور لاہور

Read more

ملک کی معاشی حالت بتا کر قوم کو مایوس نہیں کرنا چاہتے: شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کابینہ میں تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں۔ پاکستان نے 16 بار آئی ایم ایف سے رجوع کیا جس کی وجہ سستا قرضہ ہے۔ ملک کی معاشی حالت بتا کر قوم کو مایوس نہیں کرنا چاہتے۔ ملتان پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومتیں کابینہ میں تبدیلی کرتی رہتی ہیں۔ اسد عمر سے پہلے تمام وزرائے خزانہ آئی ایم ایف کے پاس گئے۔

Read more

اسمبلی سے استعفیٰ دے کر سیاست کو خیرباد کہنا چاہتا ہوں: اسد عمر

سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونے اور سیاست کو خیرباد کہنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی ہم نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر پارٹی کی اندرونی سیاست سے دلبرداشتہ ہیں۔ انہوں نے اپنے قریبی دوستوں سے بات چیت میں سیاست چھوڑنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہو کہا ہے کہ’چاہتا ہوں کہ اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دے دوں۔ میری فیملی بھی سیاست سے نالاں

Read more

وفاقی وزراء کو ہٹانے اور عہدوں میں رد و بدل کی وجوہات سامنے آگئیں

اسلام آباد: وفاقی کابینہ میں رد و بدل کی وجوہات سامنے آگئیں اور سرفہرست محکمانہ کارکردگی بنیادی سبب قرار دی جارہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزراء کو تبدیل کرنے یا اُن سے وزارت کا قلمدان واپس لینے کا سبب محکمانہ کارکردگی، خفیہ رپورٹس، مانیٹرنگ اور عوامی رائے بنی ہے جب کہ بعض وزراء کی کارکردگی پر وزیراعظم سخت نالاں تھے اور انہیں گزشتہ ماہ ہی ہٹانے کا فیصلہ کیا جاچکا تھا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کئی بار اسد عمر سے مہنگائی زیادہ ہونے کا شکوہ کرتے رہے اور ایک اجلاس میں تو مکالمے کے دوران وزیراعظم نے اسد عمر کو یہ بھی کہا کہ آپ کی پالیسیاں غریبوں کے لیے مشکلات پیدا کررہی ہیں۔

Read more

جو وزیر ملک کے لئے فائدہ مند نہیں ہوا اسے تبدیل کروں گا: وزیراعظم

اورکزئی: وزیراعظم عمران خان نے اپنی حکومتی ٹیم میں مزید تبدیلیوں کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کپتان کا مقصد ٹیم کو جتانا ہوتا ہے اور بطور وزیراعظم ان کا مقصد اپنی قوم کو جتانا ہے اس لیے جو وزیر ملک کے لیے فائدہ مند نہیں ہوگا اسے تبدیل کردیا جائے گا۔

اورکزئی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قبائلی علاقہ خیبرپختونخوا میں ضم ہوگیا ہے، اب کوشش ہوگی کہ اسے اوپر لائیں، یہاں نوجوانوں کے لیے تعلیمی نظام بہتر کریں اور اس علاقے کو سرمایہ کاری کے لیے کھولیں۔

Read more

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی جانے والے ہیں: حامد میر

تجزیہ کار نے حامد میر نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ اسد عمر چلے گئے ہیں اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی جانے والے ہیں۔ حامد میر نے کہا کہ وزیر خزانہ اسد عمر سے استعفیٰ لے لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں عوام کو یہ خبر دے رہا ہوں کہ وزیر خزانہ اسد عمر چلے گئے ہیں اور اب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی جانے والے ہیں۔ واضح رہے کہ میڈیا میں خبریں زیر گردش

Read more

نیوزی لینڈ: اعلیٰ فوجی افسر خفیہ کیمرے کے ذریعے شرمناک ویڈیوز بنانے کا مجرم قرار

نیوزی لینڈ کے شہر ولنگٹن کی عدالت نے ملک کے ایک اعلیٰ فوجی افسر کو سفارت خانے کے باتھ روم میں خفیہ کیمرا نصب کرکے لوگوں کی قابل اعتراض ریکارڈنگ کرنے کا مجرم قرار دے دیا۔ 59 سالہ فوجی افسر پر الزام تھا کہ انہوں نے امریکا میں موجود نیوزی لینڈ کے سفارتخانے کے باتھ روم میں خفیہ کیمرا نصب کرکے لوگوں کی قابل اعتراض ریکارڈنگ کی۔ فوجی افسر کیٹنگ الفریڈ واشنگٹن ڈی سی میں موجود نیوزی لینڈ کے سفارتخانے

Read more

پاکستانی نژاد برطانوی سیاستدان لارڈ نذیر احمد آبروریزی کے الزام میں عدالت میں پیش

پاکستانی نژاد برطانوی سیاستدان لارڈ نذیر احمد اپنے بھائیوں کے ہمراہ جنسی زیادتی کے کیس میں عدالت میں پیش ہو گئے۔ میل آن لائن کے مطابق لارڈ نذیر احمد اور ان کے دو بھائیوں پر ایک مرد اور ایک خاتون نے جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا ہے۔ ان دونوں کا کہنا ہے کہ 1970ء کی دہائی میں ان بھائیوں نے انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ گزشتہ ماہ اس مقدمے میں لارڈ نذیر اور ان کے بھائیوں محمد فاروق

Read more

وفاقی کابینہ میں اہم ردو بدل کا اعلان کر دیا گیا

وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں اہم ردو بدل کیا ہے۔ وزیر اعظم آفس کے مطابق بریگیڈئر (ریٹائرڈ) پیر اعجاز شاہ وزیر داخلہ ہوں گے جبکہ غلام سرور خان کو وزارت ایوی ایشن کا قلم دان دیا گیا ہے ، اس سے قبل غلام سرور وزیر پیٹرولیم تھے ۔ وزیر اعظم آفس کا مزید کہنا ہے کہ فواد چوہدری کو وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی، شہریار آفریدی وزیر مملکت برائے سیفران ، محمد میاں سومرو نجکاری اور ظفراللہ

Read more

وزیر اعظم نے کابینہ سے مشورہ نہیں کیا: شفقت محمود

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے اسد عمر کے استعفے سے متعلق کابینہ سے مشورہ نہیں کیا اور نہ ہی اس معاملے پر کابینہ کو اعتماد میں لیا۔ وزیر تعلیم شفقت محمود نے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بتایا کہ اسد عمر کے استعفے سے متعلق انہیں آج صبح تک بھی کوئی اطلاع نہیں تھی۔ شفقت محمود نے کہا کہ اسد عمر کے استعفی اور وزارت تبدیل کرنے کی بات وزیر اعظم نے ہم سے شیئر

Read more

شادی کی افواہوں کے درمیان ملائیکہ اروڑہ کی عجیب و غریب پتلون کے چرچے

بھارتی اداکارہ ملائیکہ اروڑہ اپنے جم لک کے لئے کر کافی مشہور ہیں۔ ان کے جم اسٹائل کے بارے میں اکثر اخبارات میں سرخیوں جمائی جاتی ہیں۔ لیکن اس مرتبہ انہوں نے کچھ ایسا عجیب روپ دکھا یا ہے کہ ہر کوئی انہیں دیکھ کر حیران رہ گیا ہے۔ ملائیکہ اروڑہ نے گزشتہ دنوں ایک عجیب و غریب پرنٹ کی پینٹ پہنی تھی ۔ بلیو اور بیج رنگ کے بیچ سفید دھبوں کی وجہ سے کہیں کہیں یہ پرنٹ دیکھنے

Read more

ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اعلان

کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء اور دورہ انگلینڈ کے لئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ محمد عامر ورلڈ کپ اسکواڈ میں جگہ نہیں بنا سکے، تاہم اُنہیں انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لئے اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران اسکواڈ کا اعلان کیا۔ انضمام الحق کا کہنا ہے کہ 15 کھلاڑی ورلڈ کپ کے لئے منتخب کیے گئے ہیں، جبکہ دو اضافی کھلاڑی انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لئے

Read more

وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ میں طویل ملاقات

وزیراعظم پاکستان عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والی یہ اہم ملاقات لگ بھگ ڈیڑھ گھنٹے جاری رہی، جس میں قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم اور آرمی چیف کی اس ملاقات میں‌ ملک میں امن و امان اور داخلی و خارجی سیکیورٹی کی صورت حال پر بھی مشاورت کی گئی، ساتھ ہی پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر

Read more

تازہ ترین: فواد چوہدری اور علی امین گنڈا پور کو بھی وزارت سے فارغ کر دیا گیا

وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کرتے ہوئے فواد چوہدری سمیت دیگر وزراء سے ان کے قلمدان واپس لے لیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے فواد چوہدری سے اطلاعات، علی امین گنڈا پور سے کشمیر امور، غلام سرور خان سے پیٹرولیم، عامر محمود کیانی سے قومی صحت، طارق بشیر چیمہ سے ہاؤسنگ کی وزارت واپس لے لی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان سے استعفیٰ ناقص

Read more

فواد چوہدری سمیت متعدد وزراء سے استعفے لے لیے گئے

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سمیت متعدد وزراء سے استعفے لے لیے گئے ہیں۔ وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے بھی استعفٰی لے لیا گیا ، جبکہ وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیا نی سے بھی وزیر اعظم نے استعفی لے لیا۔ علاوہ ازیں وزیر ہائوسنگ طارق بشیر چیمہ، امور کشمیر علی امین گنڈا پور سے بھی استعفی لے لیا گیا۔ فردوس عاشق اعوان کو معاون خصوصی اطلاعات لگا دیا گیا ہے۔

Read more

تحریک انصاف کی تین خواتین ارکان قومی اسمبلی پر نااہلی کی تلوار لٹک گئی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی تین خواتین ارکان قومی اسمبلی ملائکہ بخاری، تاشفین صفدر اور کنول شوذب کو ناہلی کی درخواست پر سماعت کے لئے نوٹس جاری کر دیا۔ مسلم لیگ (ن) کے ایم این ایز کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملائکہ بخاری، تاشفین صفدر اور کنول شوذب دہری شہریت کی حامل ہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ تینوں نے عدالت سے غلط بیانی

Read more

کابینہ کے نو (9) وزراء کو تبدیل کرنے کا فیصلہ: آج شام اعلان متوقع

وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے 9 وزراء کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزراء کو کارکردگی کی بنیاد پر تبدیل کیا جارہا ہے۔ وزیرخزانہ کا قلم دان ٹیکنو کریٹ کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس ضمن مین پیپلز پارٹی کے دور حکومت مین وزیر خزانہ عبدالحفیظ پاشا کا نام لیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم آج شام وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا حتمی اعلان کریں گے۔ ذرائع کا کہنا

Read more

وزیراعظم نے وزیر پٹرولیم غلام سرور خان سے استعفیٰ لے لیا

وزیراعظم عمران خان نے وزیر پٹرولیم غلام سرور خان سے استعفیٰ لے لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر پٹرولیم سے استعفیٰ ناقص کارکردگی کی وجہ سے لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے خزانہ، ریونیو اور کامرس کے وزراء بھی تبدیل ہوں گے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نیا وفاقی وزیرداخلہ بھی بنایا جائے گا تاہم وزیرمملکت شہریار آفریدی اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔ اس سے پہلے اسد عمر وزیر خزانہ کا عہدہ چھوڑ چکے ہیں، ان کا

Read more

ایسے شخص سے شادی کروں گی جو مجھے مکمل آزادی دے: مہوش حیات

حال ہی میں تمغہ امتیاز پانے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ شادی ضرور کروں گی۔ فی الحال اپنے فن سے شادی کر رکھی ہے۔ ایسے شخص سے شادی کرنا چاہوں گی، جو مجھے مکمل آزادی دے اور مشکل وقت میں میرا ساتھ دے۔ اپنے ایک بیان میں مہوش حیات نے کہا کہ خواتین کو جنسی ہراساں کیا جانا نہ صرف پاکستان بلکہ ہر ملک کی شوبز انڈسٹری کا حصہ ہے۔ پاکستان میں بہت سی خواتین بھی

Read more

اسد عمر کے استعفے سے ثابت ہو گیا کہ معاشی تباہی کی ذمہ دار عمران حکومت ہے: سابق گورنر زبیر عمر

وزیرخزانہ اسدعمر کے وزارت خزانہ اور کابینہ سے علیحدہ ہونے کے بعد سابق گورنر سندھ، اسدعمر کے سگے بھائی اور لیگی رہنما محمد زبیر عمر نے بھی اپنا ردعمل دے دیا۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر کا کہنا تھا کہ اسدعمر کا اعلان حکومت کی بڑی ناکامی ہے جس کی کسی کو توقع نہیں تھی۔ ہمیں تو پتہ تھا کہ معیشت پہلے دن سے تباہی کی طرف بڑھنا شروع ہو گئی تھی لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اس

Read more

دنیا کے امیر ترین آدمی کے موبائل سے عریاں تصاویر سعودی حکومت نے چرائیں؟

کچھ عرصہ دنیا کے امیر ترین آدمی اور ایمازون کے سربراہ جیف بیزوس کا فون ہیک کر لیا گیا تھا۔ اب جیف بیزوس کے لیے تفتیش کا کام کرنے والے ایک اہلکار نے اس کا الزام سعودی عرب پر عائد کر دیا ہے۔ ویب سائٹ ڈیلی بیسٹ کے مطابق جیف بیزوس نے گیون دی بیکر نامی اس تفتیش کار کی خدمات حاصل کی تھیں اور اس کے ذمہ لگایا تھا کہ وہ پتا کرے کہ ان کے فون میں موجود

Read more

اسد عمر سے وزارت جہانگیر ترین کے مشورے پر واپس لی گئی

اسد عمر کی وزارت خزانہ سے چھٹی دو اہم وجوہات کی بناء پر ہوئی، معاشی پالیسیوں میں ناکامی اور پارٹی میں سیاسی گروپنگ وجہ بنی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حال ہی میں جہانگیرترین نے وزیراعظم سے خصوصی ملاقات میں وزیرخزانہ کی تبدیلی کا مشورہ دیا تھا۔ بگڑتی معاشی صورتحال سے ملکی سلامتی کے معاملات متاثر ہونے کا خدشہ بھی پیدا ہو رہا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ ہفتے قبل ہونے والی دو بڑوں کی ملاقات میں کابینہ

Read more

ناراض بیویوں کے شوہر جنت میں نہیں جائیں گے: جامعہ الازھرکے الشیخ محمد ابو بکرکا فتوی مسترد

جامعہ الازھر کے ایک سرکردہ عالم دین الشیخ محمد ابو بکر نے ایسا متنازع فتویٰ صادر کیا ہے جس پر سوشل میڈیا اور عوامی حلقوں کی طرف سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ اس کے بعد جامعہ الازھر کے الشریعہ کالج کے ڈین ڈاکٹر سیف رجب نے اس فتوے کو مسترد کردیا ۔ العربیہ کے مطابق جامعہ الازھر کے عالم دین الشیخ محمد ابو بکر نے ایک ٹیلی ویژن کو دیے گئےانٹرویو میں‌ کہا کہ ‘جب تک بیوی ناراض رہے

Read more

جنوبی پنجاب میں بارشوں سے 3 لاکھ 62 ہزار ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ

پنجاب میں حالیہ بارشوں اور ژالہ باری سے گندم کا ہدف پورا نہ ہونے کا امکان ہے۔ بارشوں سے ہونے والے نقصان کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق حالیہ بارشوں اور ژالہ باری سے گندم کا ہدف پورا نہ ہونے کے امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ جنوی پنجاب میں 3 لاکھ 62 ہزار ایکڑ پر کھڑی فصلوں کو کہیں جزوی اور کہیں مکمل نقصان پہنچا۔ 25 فیصد اراضی پر گندم، مکئی کی تیار فصل کو جب کہ بہالپور ملتان اور ڈی

Read more

اصل مسئلہ اسد عمر نہیں بلکہ وزیر اعظم خود ہیں: مریم اورنگزیب

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نےکہا کہ اصل مسئلہ اسد عمر نہیں بلکہ وزیر اعظم عمران خان خود ہیں، اسد عمر کا جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ عمران خان کی معاشی پالیسیاں ناکام ہیں۔ انہوں نے سماجی رابطے کی وہب سائٹ ٹویٹر پر اسد عمر کی وزارت چھوڑنے کی ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت کی پالیسیاں بہت اچھی تھیں تو پھر کیا ہوا، اسد عمر کو وزارت خزانہ چھوڑنے کے لئے کیوں کہا گیا؟

Read more

حریت پسند کشمیری لیڈر یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نوجوانی میں نیوڈ پینٹنگ بنایا کرتی تھیں

جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے سربراہ یاسین ملک کو دہلی کی تہاڑ جیل میں منتقل کیا جا چکا ہے۔ یاسین ملک پر دہشت گرد تنظیموں کی مدد کرنے کا الزام ہے۔ دہلی میں قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) ان سے پوچھ گچھ کرے گی۔ یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا تعلق پاکستان سے ہے۔ اب وہ کشمیر کی سیاست میں سرگرم ہو چکی ہیں۔ یاسین ملک کی گرفتاری کے بعد سے ان کی

Read more

عمران خان پر دباؤ ڈال کر اسد عمر کو ہٹایا گیا ہے: تجزیہ کار

معرف تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ کل تک سابق وزیر خزانہ اسد عمر نہایت پراعتماد تھے اور اپنے ہٹائے جانے کی اطلاعات کو شعر وغیرہ پڑھ کر جھٹلا رہے تھے۔ اسد عمر عمران خان کے قریب ترین اور پرانے ساتھی تھے۔ انہیں ہٹانے کا فیصلہ عمران خان کے لئے ایک بڑے دھچکے سے کم نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے نہ صرف وزیر خزانہ اسد عمر کو ہٹائے جانے کی  خبروں کی پرزور تردید

Read more

اسد عمر معاشی پالیسیوں کی وجہ سے نہیں، تحریک انصاف کی اندرونی سیاست کے باعث مستعفی ہوئے: حامد میر

اطلاعات کے مطابق مستعفی وزیر خزانہ اسد عمر کچھ دیر میں پریس کانفرنس کریں گے اسدعمر کی کابینہ سے علیحدگی کے بعد جب وزیراعظم کے بیک اپ پلان اور متبادل کے بارے میں نجی ٹی وی چینل نے حامد میر سے سوال کیا تو ان کا کہنا تھا کہ ’ہمیں ایک ڈیڑھ ماہ سے ا ن تبدیلیوں کا پتہ تھا، اسد عمر پر کابینہ کے مختلف ساتھی وزرا تنقید کرتے تھے، وزیراعظم کی موجودگی میں بھی کافی بحث ہو چکی

Read more

اسد عمر نے وزارت خزانہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا: کابینہ سے علیحدگی

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے وزارت خزانہ کا قلمدان چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے عمران خان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور یقین ظاہر کیا ہے کہ وزیراعظم نیا پاکستان بنائیں گے۔ اسد عمر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ”کابینہ میں ردوبدل کے سلسلے میں وزیراعظم چاہتے ہیں کہ میں وزارت خزانہ چھوڑ کر وزارت توانائی کا قلمدان لے لوں لیکن میں نے وزیراعظم کو اعتماد میں لیا

Read more

شیریں مزاری اسد عمر کی وزارت چھوڑنے سے لاعلم

وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نےاسد عمر کے وزارت چھوڑنے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ شیریں مزاری نے اسدعمر کے ٹوئٹ پررد عمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ ٹوئٹ فوٹو شاپ لگتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسد عمر کیوں استعفا دیں گے، ابھی انہوں نے توانائی اجلاس کی صدارت کی ہے۔  

Read more

مزید وزارتوں میں تبدیلی ہو گی: ذرائع

باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی اور مزید وزارتوں میں تبدیلی ہوگی۔ وزارت خزانہ کے ساتھ وزارت پیٹرولیم، وزارت داخلہ اور توانائی ڈویژن میں بھی تبدیلی کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان کو وزارت چھوڑنے کا کہہ چکے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اسد عمر کے پیٹرولیم کی وزارت نہ لینے کے بعد عمر ایوب نے بھی وزارت پیٹرولیم لینے سے انکار کر دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر پارلیمانی

Read more

’کاسٹنگ ڈائریکٹر نے کہا۔ کام چاہئے تو مجھے خوش رکھو‘: اداکارہ ریچا بھدرا

معروف ٹیلی ویژن سیریز کھچڑی میں بطور چائلڈ آرٹسٹ کام کرنے والی اداکارہ ریچا بھدرا نے ٹائمس آف انڈیا کو دئیے انٹرویو میں ایک بڑا انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انڈسٹری میں وہ بھی کاسٹنگ کاؤچ کا سامنا کر چکی ہیں۔ یہ واقعہ ان کی شادی کے بعد کا ہے۔ جب ایک کاسٹنگ ڈائریکٹر نے ان سے کہا کہ’’ کام چاہئے تو مجھے خوش رکھو‘۔ ریچا نے بتایا کہ میں نے کبھی کاسٹنگ کاؤچ کا سامنا نہیں کیا

Read more

بی جے پی کی نظرمیں ہر مسلمان دہشت گرد ہے: محبوبہ مفتی

پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے مالیگاؤں بم دھماکے کی ملزمہ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو ٹکٹ دینے کی سخت مذمت کی ہے۔ جموں وکشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی کی طرف سے 2008 مالیگاؤں بم دھماکے کی ملزمہ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو ٹکٹ دینے کی سخت مذمت کرتے ہوئے بدھ کے روز کہا کہ بی جے پی کے لئے جب بھگوا قدامت پرستی کی بات آتی ہے تو

Read more

بہاول پور میں گینگ ریپ کی شکایت درج کروانے والی خاتون کے ساتھ پولیس اہلکاروں کی جنسی زیادتی

احمد پور شرقیہ (بہاولپور) میں ایک خاتون کو اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جس پر وہ رپورٹ درج کرانے پولیس کے پاس گئی تو پولیس اہلکاروں نے بھی اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ روزنامہ ڈان کے مطابق اس خاتون کا تعلق اُچ شریف کے محلہ اُچ گیلانی سے ہے جس نے آرپی او اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی کھلی کچہری میں جا کر احمد پور شرقیہ کے صدر پولیس سٹیشن کے ایک اے ایس آئی پر

Read more

مسلم لیگ (نواز) اور مسلم لیگ (ق) میں خفیہ ملاقاتیں: پنجاب میں نئے وزیراعلیٰ کے لئے گٹھ جوڑ

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی کرسی وزارت اعلیٰ خطرے میں ہے۔ مسلم لیگ (ن) اور ق لیگ میں خفیہ ملاقاتوں نے وزیراعلیٰ کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ مسلم لیگ (نواز) نے نئے وزیراعلیٰ کیلئے جنوبی پنجاب کے سردار اویس لغاری کو نمبر گیم پوری کرنے کا ٹاسک دے دیا۔ صحافتی اطلاعات کے مطابق بجٹ تک ہوم ورک مکمل کرنے کے بعد عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی جس کے کامیاب ہونے پر سردار

Read more

میرا بھی جنسی استحصال ہوا ہے: شادی کے بعد پرینکا چوپڑا کا انکشاف

پرینکا چوپڑا کی شناخت اب صرف ہندوستان تک ہی محدود نہیں بلکہ پوری دنیا میں ان کے نام کے چرچے ہیں۔ حال ہی میں پرینکا 10ویں خواتین سمٹ میں شامل ہوئی تھیں۔ اس دوران پرینکا چوپڑا نے انکشاف کیا کہ انہیں جنسی استحصال کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اس بارے میں بولنے پر انہیں کوئی شرم نہیں ہے۔ پرینکا چوپڑا سے جب ان کے ساتھ کسی ایسے حادثہ کی بات پوچھی گئی تو انہوں نے اپنا ہاتھ اٹھاتے ہوئے

Read more

مجھے اپنے جسم سے نفرت ہو گئی تھی: ودیا بالن

بالی ووڈ کی 40 سالہ اداکارہ ودیا بالن نے اپنی زندگی کے ایک راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہاہے کہ ایک وقت تھا جب وہ اپنے جسم سے نفرت کرنے لگ گئیں تھیں اور تبدیلی چاہتی تھیں۔ ودیا بالن کا کہنا تھا کہ ”میری زندگی میں ایک ایسا حصہ آیا جب میں اپنے جسم کے ساتھ جنگ کر رہی تھی، میں اس کے ساتھ ناخوش تھی، نفرت کرتی تھی اور میں اس کو تبدیل کر نا چاہتی تھی کیونکہ میں

Read more

فیض آباد دھرنا کیس کے فیصلے سے افواج پاکستان کے حوصلے پر منفی اثرات مرتب ہوئے: وزارت دفاع

وزارت دفاع نے فیض آباد دھرنا کیس کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل دائر کر دی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فیض آباد دھرنے کے بارے میں سپریم کورٹ کے فیصلے سے افواج پاکستان کے حوصلے پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ باوردی شخص نے دھرنے کے شرکا میں پیسے بانٹے۔ فیصلے سے یہ تاثر ملتا ہے کہ آئی ایس آئی اور فوج فیض آباد دھرنے میں ملو

Read more

عبدالعلیم خان کا مقدمہ کم سنگین ہے: فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عبدالعلیم خان کا مقدمہ کم سنگین ہے۔ علیم خان کا مقدمہ کم سنگین ہے، اگر اربوں روپے کھانے والے ملزموں کو اتنی آسانی سے ضمانت مل سکتی ہے تو ایک کاروباری آدمی کو جس پر سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کا کوئ الزام نہیں ضمانت دی جانی چاہئے۔ عام تاثر یہ ہے کہ علیم کو اپوزیشن کے شور کی وجہ سے ناکردہ جرم کی سزا دی جا رہی ہے۔ سماجی رابطے

Read more

بلوچستان میں ایک ہی دن میں دوسرا دھماکہ: ایک شخص شہید

بلوچستان میں ایک ہی دن میں دوسرا دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک شخص کے جاں بحق اور 7 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ دوسرا دھماکہ چمن کے علاقے مال روڈ پر ہوا جبکہ اس سے قبل کوئٹہ میں ہزار گنجی کے قریب فروٹ منڈی میں دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 2 بچو ں سمیت 20 افراد جاں بحق اور 48 زخمی ہوئے تھے۔ دونوں دھماکوں کے نتیجے میں 21 افراد جاں بحق جبکہ 55

Read more

فیصل واوڈا بے شمار نوکریوں والے بیان پر ڈٹ گئے

وفاقی وزیرآبی وسائل فیصل واوڈا نوکریوں سے متعلق اپنے بیان پر ڈٹ گئے ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ نوکریاں ہی نوکریاں ہوں گی، بے حد نوکریاں ہوں گی، 28 ہزار تو اس سال تک صرف ان کی وزرات میں ہوں گی، پانچ سے دس ہفتوں میں سب سامنے آجائے گا۔ جیو نیوز کے پروگرام ’جرگہ‘ میں گفتگو کے دوران فیصل واوڈا نے کہا کہ ان کی زبان پھسلی تھی نہ انہوں نے کچھ بڑھا چڑھا کر کہا تھا۔ وفاقی

Read more

سوڈان میں بغاوت کی رہنما 22 سالہ لڑکی؟

سوڈان میں 11 اپریل کو فوج نے ملک میں جاری طویل مظاہروں کے بعد بغاوت کرتے ہوئے ملک کے صدر عمر حسن احمد البشیر کو حراست میں لے لیا تھا۔ سوڈان کے وزیر دفاع نے بھی ملک کی فوج کی جانب سے حکومتی انتظامات کو سنبھالنے کی تصدیق کی تھی اور بتایا تھا کہ 2 سال کے اندر عام انتخابات کرائے جائیں گے۔ سوڈان کی فوج نے ملک پر 30 سال تک حکومت کرنے والے صدر عمر البشیر کو ایک

Read more

سیالکوٹ: سگی بیٹی کا ریپ کرنے کے الزام میں باپ گرفتار

سیالکوٹ پولیس نے پسرور کے علاقے میں مبینہ طور پر سگی بیٹی کا متعدد بار ریپ کرنے والے باپ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی کی شکایت پر مقدمہ درج کرکے کالاس والا گاؤں سے ملزم کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی نے اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی اپنی خالہ کو بتائی جو اسے تھانے لے کر آئیں۔ 15  سالہ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ وہ ایک سال قبل اپنی والدہ کے انتقال کے بعد

Read more

خادم حسین رضوی کا ضمانت نامہ دینے کا وقت گزر گیا: لاہور ہائی کورٹ

لاہور ہائیکورٹ میں تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی کی درخواست ضمانت سے متعلق سماعت پر وکیل نے کہا کہ ہم ضمانت نامہ دینے کو تیار ہیں۔ تاہم عدالت نے ریمارکس دیے ہیں کہ اب وہ وقت گزر گیا، قانون کے مطابق کیس کا فیصلہ ہوگا۔ عدالت عالیہ میں جسٹس محمد قاسم خان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے خادم حسین رضوی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ اس دوران درخواست گزار کی جانب سے حفیظ الرحمٰن

Read more

پشاور میٹرو کی ایک تصویر جس نے صورت حال واضح کر دی

2017 میں پرویز خٹک نے بطور وزیر اعلیٰ پشاور میں بس ریپڈ ٹرنزٹ منصوبے کا آغاز کیا جسے چھ ماہ میں مکمل ہونا تھا تاہم وہ ابھی تک مکمل نہیں ہو سکا ہے اور اس کی لاگت میں بھی بھاری اضافہ ہو چکا ہے۔ اس کے باعث شہریوں کو روز مرہ زندگی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ڈان نیوز نے بی آر ٹی منصوبے کی ایک ایسی تصویر اخبار میں شائع کر دی ہے جسے دیکھ کر پشاور میٹرو

Read more

کوئٹہ کی سبزی منڈی میں دھماکا، 20 افراد شہید، 48 زخمی

کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی کی سبزی منڈی میں دھماکے کے نتیجے میں ایف سی اہلکار سمیت 20 افراد جاں بحق اور 48 زخمی ہوگئے۔
سبزی منڈی میں دھماکا اس وقت ہوا جب لوگوں کی بڑی تعداد خرید و فروخت میں مصروف تھی جب کہ دھماکا آلو کی بوری میں نصب دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے ہوا۔
دھماکے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں اور سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں جب کہ زخمیوں اور لاشوں کو فوری طور پر سول اور بولان میڈیکل کمپلیس منتقل کردیا گیا۔

Read more

مسلم لیگ (ن) کی مشکلات کم ہو رہی ہیں: سہیل وڑائچ

معروف صحافی سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے دکھ ختم نہیں ہوئے لیکن ان میں کمی ضرور آ رہی ہے ۔ جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سہیل وڑائچ نے کہا کہ ن لیگ کے دکھ ختم نہیں ہوئے لیکن ان میں کمی ضرور آ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حنیف عباسی جیسے مقدمات سیاسی بنیادوں پر بنائے جاتے ہیں لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس قسم کے

Read more

امریکی اداکارہ میک ایلیسن نے لڑکیوں کو بھوکا رکھ کر جسم فروشی کرانے کا اعتراف کر لیا

معروف امریکن اداکارہ ایلیسن میک نے عدالت کے روبرو اعتراف کیا ہے کہ وہ مینٹور شپ پروگرام کی آڑ میں لڑکیوں سے جسم فروشی کراتی رہی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایلیسن میک نے بروکلین کی وفاقی عدالت کے روبرو اپنے اعترافی بیان میں خود پر عائد کیے جانے والے الزامات کو قبول کرلیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں اعتراف کیا کہ وہ نوجوان لڑکیوں کو یہ جھانسہ دے کر پھنساتی تھیں کہ وہ ایک خواتین کو بااختیار

Read more

وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے۔ ترجمان وزیر اعظم ہائوس کا کہنا ہے کہ ملاقات وزیر اعظم ہائوس میں ہوئی ۔ آرمی چیف اور وزیر اعظم کی ملاقات میں سیکورٹی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ رواں ماہ سیاسی اور عسکری قیادت کے درمیان ہونے والی دوسری ملاقات ہے۔ اس سے قبل 4 اپریل کو بھی وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات ہوئی تھی جس میں ملک

Read more

شہباز شریف اور وزیر اعظم عمران خان میں رابطے کی اندرونی کہانی

قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف نے الیکشن کمیشن ارکان سے متعلق خط پر وزیر اعظم کے خط کا جواب دے دیا اور اراکین کے نام بھی تجویز کر دیے۔ شہباز شریف نے بلوچستان کے رکن کے لیے شاہ محمد خان جتوئی، چیف جسٹس (ر) محمد نور مسکانزئی اور محمد رف عطا ایڈووکیٹ کے نام تجویز کیے۔ انہوں نے سندھ کے لیے جسٹس (ر) عبدالرسول میمن، خالد جاوید، جسٹس (ر) نور الحق قریشی کے نام تجویز کیے۔ شہباز

Read more

کراچی کی ماڈل گرل لاہور میں مبینہ طور پر قتل

کراچی کی 22 سالہ ماڈل لاہور میں مبینہ طور پر قتل ہو گئی۔ مقتولہ اقرا ماڈلنگ کے لئے گھر والوں سے ناراض ہو کر کراچی سے لاہور آئی تھی۔ پولیس کے مطابق گلشن راوی کے رہائشی 3 افراد عثمان، حسن بٹ اور عمر رضا بٹ نے 22 سالہ اقرا سعید کو دو دن پہلے بے ہوشی کی حالت میں شاہدرہ ٹیچنگ اسپتال داخل کرایا اور فرار ہو گئے۔ دوران علاج اسپتال میں اقرا کی موت واقع ہو گئی، جب کہ

Read more

محمد عامر پاکستان کے لئے کرکٹ کھیلنے میں دلچسپی نہیں رکھتے، وہ برطانیہ میں کاؤنٹی کھیلنا چاہتے ہیں: سینئر صحافی

کراچی کے سینئر سپورٹس صحافی سلیم خالق نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد عامر پاکستان کے لئے نہیں کھیلنا چاہتے۔ وہ پاکستان چھوڑ کر انگلینڈ میں رہنا اور وہیں کاﺅنٹی کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں۔ سینئر سپورٹس جرنلسٹ سلیم خالق کے مطابق فاسٹ باﺅلر محمد عامر کی ٹیم میں جگہ نہیں بنتی۔ انہوں نے گزشتہ چودہ میثوں مین کل پانچ وکٹین حاصل کی ہیں۔ یو اے ای میں ہیڈ کوچ مکی آرتھر، چیف سلیکٹر انضمام الحق اور

Read more

ارشاد رانجھانی کو ایمبولنس میں بھی گولی ماری گئی

ارشاد رانجھانی پر زخمی حالت میں اسپتال منتقلی کے دوران ایمبولینس میں دوبارہ فائرنگ کی گئی۔ اے ٹی سی میں تفتیشی افسر نے حتمی چالان جمع کرا دیا۔ کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں قتل کیے گئے ارشاد رانجھانی قتل کیس کے حتمی چالان میں ایمبولینس ڈرائیور کے حیران کن انکشافات سامنے آئے ہیں۔ چالان میں دیے گئے بیان میں ڈرائیور کا کہنا ہے کہ ارشاد رانجھانی کو زخمی حالت میں تھانے لے گئے، جس کے بعد پولیس اہل کار

Read more

شیخ رشید اور رانا ثنا اللہ آمنے سامنے

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اور ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ آمنے سامنے آگئے، شیخ رشید نے شہباز شریف پر این آر او مانگنے کا الزام لگایا تو رانا ثناء اللہ شہباز شریف کی حمایت میں بیان دے دیا۔ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے شہباز شریف کو این آر او مانگتے اپنے کانوں سے سُنا ہے، شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کا کیس بڑا سنگین ہے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا

Read more