عورتیں اور معاشرتی رویہ

گزشتہ ہفتے عورتوں کی تولیدی صحت اور اس سے متعلق دیگر امراض و مسائل کے ماہر ڈاکٹروں کی سوسائٹی کے انتخابات اور حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی۔ پہلی دفعہobstetricians Gynaecology سوسائٹی نے عورتوں کی صحت، تولیدی صحت کے ساتھ ساتھ ان تمام عوامل کے بارے میں بھی کھل کے بات کی جو پاکستانی معاشرے میں عورتوں کے ساتھ روا رکھے جاتے ہیں۔ سوسائٹی کے ارکان نے عورتوں کے قتل و غارت گری، مار دھاڑ، آبروریزی، اغوا، کم سنی کی

Read more

ڈاکٹر حبیبہ حسن جنگ کے دوران ایران کا حال سناتی ہیں

یہ چھ یا سات جون کی شام تھی جب میں نے ڈاکٹر حبیبہ حسن کو فون کیا اور کہا کہ دس جون کو رات کا کھانا غریب خانے پر کھائیے گا۔ ڈاکٹر شیرشاہ، گوہر تاج، شیما کرمانی اور کچھ دوست بھی ہوں گے۔ فون میں ان کی ہنسی گونجی اور آواز آئی ”میں تو نو جون کو الصبح ایران جا رہی ہوں۔ نئی ائر لائن چلی ہے، کراچی سے سیدھی تہران جائے گی اور دو گھنٹے میں پہنچ جائیں گے“

Read more

اللہ میاں کے گھر

پاکستان میں اردو پڑھنے اور بولنے والوں کے لئے اشرف شاد کا نام اب کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ گزشتہ تین دہائیوں کے دوران جہاں انھوں نے ناول نگاری کو ایک نئی جہت دی یعنی پاکستانی سیاست، صحافت، صدارت، وزارت سمیت عدالت جیسے موضوعات کو ناولوں کی شکل میں ڈھالا۔ یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ ان موضوعات سے جڑے کرداروں کو جو زبان دی اور جس انداز میں انھیں گھمایا پھرایا وہ کردار آج بھی بالکل گھڑی کی سوئی

Read more

سوالیہ نشان

گزشتہ ہفتے تواتر سے چھپنے والی دو خبروں نے نظر کا دامن پکڑا اور سوچنے پر مجبور کیا۔ ایک خبر میں شہر کے نامور ہسپتال اور میڈیکل کالج سے وابستہ ماہرین صحت نے عوام الناس کو خبردار کرتے ہوئے بتایا کہ ”پاکستان میں 35 فیصد عورتیں اور 28 فیصد بچے موٹاپے کا شکار ہیں اور ہر پانچ افراد میں سے چار افراد کی کمر کا سائز یعنی waist line مقررہ حد سے زیادہ ہے۔ دوسری خبر میں سندھ کے وزیر

Read more

پروفیسر فریدہ فیض اللہ

  ایک بار ایک حد تم نے پار کرلی اور نئی اُڑان بھر لی تو سمجھو زمین کی قید سے آزاد ہوئی اب خلا اور وقت آواز اور روشنی کی حدوں کو پار کرنا ممکنات میں ہے تخیل (پسٹن) کو بھڑکاتا ہے پہلے جذبہ اونچا اُڑتا ہے پھر راکٹ گھن گرج کے ساتھ نکل جاتا ہے درج بالا اشعار دراصل پروفیسر فریدہ فیض اللہ کی انگریزی شاعری کا ترجمہ ہے۔ پروفیسر صاحبہ کراچی کے عبداللہ کالج میں انگریزی کی استاد

Read more

ایسا کیوں ہے

یہ 1970 کی بات ہوگی جب ہماری نانی کے چچا زاد بھائی کی شادی ٹھہری اور برات کو میرپور خاص جا نا تھا۔ شادی کا سندیسہ اس خبر کے ساتھ آیا کہ برات بذریعہ سڑک جائے گی۔ اس وقت تک بذریعہ سڑک جانے کا تصور ہمارے ذہن میں واضح نہ تھا کہ آنے جانے کے معاملات بذریعہ ٹرین ہی طے ہوتے تھے۔ سچی بات یہ ہے کہ میرپور خاص کہاں ہے؟ کیسا ہے؟ یہ بھی کچھ خاص واضح نہ تھا۔

Read more

آئینہ سفاک ہے

آئینہ تو ہمیشہ سے سفاک ہی ہے۔ چاہے ہمارے اندرون خانہ کا آئینہ ہو، دیوار پر لگا ہو، حمام کی دیوار پر چمکتا ہو، آرائش کے لئے کسی دیوار پے آویزاں ہو، کھڑکی میں جڑا ہو، کوئی چہرہ مانند آئینہ دکھتا ہو یا دل آئینہ کی طرح شفاف ہو، آئینہ تو بس آئینہ ہی ہے۔ سات سمندر پار کی رہنے والی جو کبھی کراچی کی باسی ہوا کرتی تھیں۔ وہ مشی گن کی ریاست سے بمع ”سفاک آئینہ“ شہر میں

Read more

جمنا کی کہانی

  میں جمنا! چند لمحے قبل مجھے دروازہ کی گھنٹی کی آواز آئی تھی اور میں منتظر تھی کہ کوئی بتائے کون آیا ہے؟ میں جمنا کی آواز پر میں نے اخبار پڑھتے، پڑھتے گردن موڑ کے دیکھا، ایک انتہائی گھسے اور دھندلائے ہوئے پھولوں کا گھاگرا بلاؤز پہنے، سر پر سلیقے سے سوراخوں بھرا دوپٹہ جمائے، کھڑے نقوش، ہلکے براؤن رنگ کی آنکھیں، ناک میں موٹی سی لونگ، ساٹھ کی دہائی سے کچھ اوپر جاتی عمر، دونوں ہاتھ جوڑے

Read more

ہراسانی کا بڑھتا ہوا چلن

ہمارے سماجی ڈھانچے میں گزشتہ چند سالوں کے دوران عام بول چال کی زبان میں جن چند نئی اصطلاحات کا اضافہ ہوا ہے۔ ان میں ہراسانی، ہراساں کرنا، ذہنی تشدد جیسی اصطلاحات اب ہماری روز مرہ کی زبان کا مکمل حصہ بن چکی ہیں۔ یہ الگ بات ہے کہ ان اصطلاحات کا استعمال زیادہ تر انگریزی کے الفاظ میں ہوتا ہے۔ جیسے sexual harassment، mental harassment، oral harassment etc۔ ہم جس دور میں زندہ ہیں اور ہمارا معاشرتی نظام جن

Read more

23 مارچ

گزشتہ کچھ دنوں سے! نہیں ہفتوں سے طبیعت ویسی نہیں جیسی کہ ہوتی تھی یا ہونی چاہیے۔ اس میں طبیعت کا کوئی قصور نہیں غلطی یا غلطیاں ساری کی ساری ہماری خود کی ہیں۔ 99 ٹمپریچر کو دنوں خاطر میں نہ لانا۔ 100 یا اس سے اوپر ہو تو دو پیناڈول کھا کے نامعلوم فتوحات کے لئے گھر سے نکل پڑنا۔ آخری بار گھر سے 8 مارچ کی شام اپنے بچوں جیسی فے فے کے جنم دن کی بدھائی دینے

Read more

مشکور رضا

آج تم بھی ڈھیروں مٹی تلے جا سوئے۔ آج دوپہر جب میں واٹس اپ پر آئے پیغامات دیکھ رہی تھی کہ آرٹس کونسل سے آنے والا نماز جنازہ کا پیغام فون کے پردے پر جھلملایا میں نے عادت کے مطابق پیغام کھولا کسی ممبر کی زوجہ کے گزر جانے اور نماز جنازہ کا علانیہ تھا۔ اسے پڑھتے ہوئے احساس ہوا کہ ایک پیغام اور بھی ہے۔ پردہ فون کو آگے بڑھانے پر جو پیغام سامنے آیا اس نے مجھے ہلا دیا۔

Read more

کراچی پریس کلب

کراچی پریس کلب کا شمار میری محدود معلومات کے مطابق پاکستان کے اولین پریس کلب میں ہوتا ہے۔ پچاس کی دہائی میں پاکستان میں انگریزوں کے چھوڑے ہوئے جم خانوں، سوشل کلبوں، نائٹ کلبوں کے بعد یہ واحد کلب بنا جس کے ممبر ایک مخصوص پیشے سے تعلق رکھنے والے صاحبان یعنی صحافی تھے۔ ابتدا میں اس کی روایات بھی اس وقت کے دیگر سماجی کلبوں سے ملتی جلتی ہی تھیں یعنی کھیلو کودو، کھاؤ پیو، کچھ دیر کی ذہنی

Read more

خواہشوں کے لاشے۔ لاپتہ افراد کو بھی مرنے والوں میں ہی شمار کیا جائے

ٹی وی اسکرین پر یہ لائن کبھی گھومتی ہوئی کبھی چکراتی ہوئی بار بار نمودار ہو رہی ہے۔ اس کے نیچے ہی ایک اور لائن نے بھی منہ چمکانا شروع کر دیا ہے کہ ”مرنے والوں میں 45 پاکستانی بھی ہیں“ ۔ اس اعزازی سطر کے نیچے ایک اور فخریہ سطر بھی چل رہی ہے کہ مرنے والے لیبیا کا باقاعدہ ویزا لے کے گئے تھے۔ ٹی وی کی یہ اسکرین کبھی کبھی مجھے قصائی لگنے لگتی ہے۔ جذبات احساسات

Read more

کیا میں غلط سوچ رہی ہوں؟

21 ستمبر کی دوپہر میں گاڑی کی پچھلی نشست پر آدھی لیٹی، آدھی بیٹھی کیفیت میں اس دن کا اخبار اُلٹ پلٹُ رہی تھی کہ ایک خبر پے نظر پڑتے ہی میں یک دم سیدھی ہو گئی۔ خبر کو نیچے سے اوپر تک لفظ با لفظ پڑھا۔ جتنی دیر خبر پڑھتی رہی دماغ میں بیتے وقت کی ریل گاڑی چھکا چھک چلتی رہی۔ خبر ختم ہوئی تو میں نے سوچا اس خبر کا اصل کردار منصور راہی تو بہت ہی

Read more

عورتوں میں فسٹیولا

پیشاب کی بدبو کا بھبھکا اتنا زور آور تھا کہ مجھے لگا نتھنوں کے بال جل جائیں گے یا سانس بند ہو جائے گی۔ اپنے کمرے میں فائل پر لکھتے ہوئے لگا میں سالوں پہلے کے بوہری بازار میں کسی عوامی پیشاب خانے کے باہر سے گزر رہی ہوں یا پھر کسی ایسی دیوار کے قرب میں ہوں جس پر موٹے موٹے حروف میں کندہ ہوتا ہے ”یہاں پیشاب کرنا منع ہے یا یہاں پیشاب کرنے والا کتے کا بچہ

Read more

لڑکیوں کے لیے انتہائی اہم معلوماتی کتابچہ: امی بتائیے

گزرے بچپن کے دنوں میں سے کچھ واقعات ایسے ہوتے ہیں جو ساری زندگی ساتھ ساتھ چلتے ہیں۔ ہم انھیں مختلف موقعوں پر مختلف حوالات سے یاد کرتے ہیں اور گزرے وقت کی روشنی میں تجزیہ کرتے رہتے ہیں لیکن وہ کبھی مرتے نہیں یا ہم ان کو مرنے نہیں دیتے۔ ایسے ہی واقعات میں سے ایک ہمارے اسکول کے دنوں کا واقعہ ہے۔ ان دنوں ہر ماہ میں ایک سے دو بار یہ ضرور ہوتا تھا کہ اسکول بریک

Read more

ایک شام: محمود شام کے نام

پاکستان کے ادبی، شعری، صحافتی حلقوں میں محمود شام صاحب کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ ان کا نام سنتے ہی ان کا سراپا یوں آنکھوں میں در آتا ہے جیسے گھر کے کسی بھی بزرگ اور قابل احترام ہستی کا آتا ہے۔ شام صاحب کا درجہ میری زندگی میں ایک استاد کا سا ہے۔ انھوں نے مجھے تختہ سیاہ کے آگے کھڑے ہو کر خبر بنانا، فیچر رائٹنگ، اخباری میک آپ، سرخیاں بنانا، خبر کے ادب آداب تو

Read more

انڈر گراؤنڈ

انڈر گراؤنڈ کے لغوی معنی تو زیر زمین یا زمین کے اندر ہی ہوتے ہیں لیکن سیاست کی زبان میں یہ لفظ بہت گہرائی اور گیرائی رکھتا ہے۔ یہاں پے اس لفظ کی اس سے زیادہ وضاحت میرے خیال میں غیر ضروری ہے۔ یہ عنوان ہے ہمارے دوست، صحافی، ناول نگار، شاعر، محقق، قلم کار اشرف شاد کی نئی کتاب کا ۔ اشرف نے یہ کتاب اپنے ساتھیوں مجاہد بریلوی، عامر ضیاء، سہیل سانگی کی شراکت میں مرتب کی ہے۔

Read more

کیا ہم آدمی ہیں؟

کیا آپ سب بھی میری طرح دن کے کسی لمحے میں، رات کے کسی پہر کروٹیں، بدلتے ہوئے، ہفتے کے کسی دن میں اٹھتے بیٹھتے ہوئے، مہینہ کی کسی صبح شام کو، سال کے کسی موسم میں یہ سوچتے ہیں کہ ہم کس ملک میں رہتے ہیں؟ دنیا کے معاشرتی نظاموں میں ہمارا نظام معاشرت کیا ہے؟ کیا ہم آدمی ہیں یا آدمیت کے قریب کی کوئی چیز؟ آخر ہم ہیں کون؟ سوچتے، سوچتے مجھے اطراف کے سارے افراد کبھی

Read more

بے یار و مددگار چھوڑے گئے بچے

یہ نوے کی دہائی کے ابتدائی برسوں کی بات ہے بی بی سی ٹیلی ویژن پاکستان میں مدرسوں کی بڑھتی تعداد، ان میں آنے والے طلبہ، ان کے مسائل، مدرسوں کے نصاب، نصاب سے جڑی دیگر سر گرمیوں پر بہت پابندی سے تحقیقی ڈاکو منٹریاں دکھایا کرتا تھا۔ میلوں میل میں پھیلے ان مدرسوں کا احاطہ دکھاتے ہوئے اکثر وہ یہ بھی کہہ جاتا تھا یا بتا دیتا تھا کہ ان کی تعمیر کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے یا

Read more

ممتا کا نوحہ

آئیے سب مل کے نوحہ پڑ ہیں، ماتم کریں، گریہ زاری کریں۔ نوحہ! اپنے ماں، بہن، بیٹی، بیوی ہونے کا ۔ ماتم! اس معاشرہ کا ، معاشرتی بے حسی کا ۔ گریہ! معاشرے کے گونگے، بہرے، اندھے قوانین کا ۔ میں اکثر سوچتی ہوں کہ بنانے والے نے مرد کو ماں کیوں نہیں بنایا، ایسا ہوتا تو شاید آج وہ یہ سب نہ کر رہا ہوتا جو آج مردانگی اور مرد ہونے کے نام پر کرتا ہے۔ جب اسے بھی

Read more

قصہ شیر شاہ سید کے نام ایک شام کا

سورج ڈھلنے سے کچھ لمحوں پہلے کا اور سورج ڈوبنے کے بہت سارے لمحوں کے بعد کا وقت ایک عجیب ہی سا وقت ہوتا ہے۔ کبھی زندگی ڈوبتی سی لگتی ہے تو کبھی کچھ پھسلتا ہوا سا لگتا ہے۔ اس کے بر عکس صبح دم جب دروازہ خاور کھلتا ہے اور ہر جانب سے ہر قسم کی آوازیں سر اٹھانا شروع کرتی ہیں تو دل میں عجیب سی گدگدی ہوتی ہے، من میں ہلچل پیدا ہوتی ہے، دل بے اختیار

Read more

کراچی پریس کلب اور حبیب جالب کی باتیں

گو کے اس بات کو گزرے دو ہفتہ سے زیادہ کا وقت گزر چکا ہے۔ اس کے باوجود کراچی کے نظریاتی، محبوباتی، سیاسی، اور تھوڑے سے ادبی حلقوں میں جالب میلے کی سرگوشیاں گھوم رہی ہیں، چل رہی ہیں۔ ایک دوسرے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس ایک بات پر سب متفق ہیں کہ ایسے پروگرام ہونے چاہیں، وقت کی ضرورت ہیں۔ اپنے پرکھوں کو ہم نہ یاد کریں گے تو کون کرے گا۔ زندگی کے نخلستان میں چلتی پھرتی

Read more

گردوں اور عورتوں کا عالمی دن

آج عورتیں دنیا کی آبادی کا نصف سے زائد ہیں اور انھیں مردوں کی زندگی کا نصف بہتر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ عجب اتفاق ہے کہ گردوں اور عورتوں کا عالمی دن ایک ہی تاریخ کو وارد ہو رہے ہیں۔ یعنی 8 مارچ کا دن گردوں اور عورتوں دونوں کا ہے۔ کرہ ارض پر پائی جانے والی عورت نامی مخلوق کو جہاں اپنے اور بہت سے حقوق کا پتہ نہیں اسی طرح دنیا کی اس آدھی سے زیادہ

Read more

عالمی کہانیاں اور ظفر قریشی

صحافی ظفر قریشی کو آج کے لوگ ایک مترجم ناول نگار کے نام سے جانتے ہیں جو سات سمندر پار نیویارک نامی شہر میں قیام پذیر ہیں۔ چار دہائیوں سے زیادہ کا یہ بن باس ظفر کا اپنا فیصلہ ہے۔ قصہ کچھ یوں ہے کہ ستر کی دہائی میں جب ضیائی اسلام، اسلام آباد سے نکل کے ملک کے طول و عرض میں شتر بے مہار کی طرح داخل ہونے لگا اور جیتی جاگتی زندگیوں کے سوچتے ذہنوں، دیکھتی آنکھوں

Read more

بے چاری اردو اور ہم

کراچی کے اپنے ہی رنگ، موڈ اور موسم ہوتے ہیں۔ جب سارا ملک گرمی کی شدت سے جل بھن رہا ہوتا ہے تو یہاں بادل چھائے ہوتے ہیں اور کبھی کبھی تو درجہ حرارت مری سے بھی کم ہوتا ہے۔ اب کہ سارا ملک جاڑا جاڑا کھیل رہا ہے تو کراچی میں صبح شام کی خوشگوار خنکی کا آغاز ہوا ہے۔ ایسی خنکی جو روح اور جسم کو بہت بھاتی ہے بار گراں نہیں گزرتی۔ یہ خنک موسم اور اختتام

Read more

آٹے کا تھیلا، برقعہ، یوم خوراک اور پریس کلب

سیاہ رنگ بوسیدگی کا شکار ہوکے جتنا برا لگ سکتا ہے اس نے اتنا ہی برا سیاہ رنگ کا برقعہ پہنا ہوا تھا۔ ٹخنوں سے اونچی ملگجی شلوار اور ربڑ کی گھسی ہوئی چپل اس کے شب و روز کی کہانی بنا پو چھے کہہ رہی تھی۔ چال میں ایک عجیب قسم کی لڑکھڑا ہٹ کے ساتھ کاندھے پر سبز رنگ کا تھیلا رکھے جھینپی جھینپی مسکراہٹ کے ساتھ سڑک پار کر کے میرے اور مہناز کے پاس آتے ہوئے

Read more

ہم کون ہیں؟

آج بکرا عید کا چوتھا دن ہے اور دن کا آغاز ایک کرم فرما کی بھیجی ہوئی اس ویڈیو سے ہوا ہے۔ جس میں بہادر آباد کی گلیوں میں ایک بھپرا ہوا بھینسا راہ میں آنے والی ہر شے کو روندتا ہوا ادھر سے ادھر دوڑ رہا ہے۔ ایک صاحب دل اس پر فائرنگ کا شوق پورا کر رہے ہیں اور ویڈیو بنانے والے صاحب بہادر کمنٹری کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں ”پیچھے کی ٹانگوں میں گولی لگی ہے اب

Read more

خاموشی جان لیوا ہوتی ہے

میں پچھلے کئی دنوں سے سوچ رہی ہوں اور سوچ سوچ کر تھک چکی ہوں۔ تو سوچا کہ تحریر کا سہارا لیا جائے اور سب سے پوچھوں کہ کیا میری سوچ غلط ہے یا آپ سب بھی میری طرح سوچ رہے ہیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد پہلے عورت ہیں، پھر ڈاکٹر اور سیاستدان بنیں۔ ناصرہ اقبال پہلے عورت، پھر قانون داں، اس کے بعد ایک سینٹر کی ماں کا عہدہ ملا۔ شیریں مزاری بھی ایک عورت ہیں، استاد بنیں اور اس

Read more

نیفرولوجی یتیم ہوگئی

نیفرولوجی کسی کا نام نہیں، یہ امراض گردہ کی ان بیماریوں کی اسپیشیئلٹی ہے جسے امراض گردہ کے ماہر دواؤں سے بہتر رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ امراض گردہ کا وہ ماہر جو چاقو چھریاں چلاتا ہے اسے یورالوجسٹ کہتے ہیں۔ یہ وضاحت میں نے اس لئے کی ہے کہ پڑھنے والے جان سکیں نیفرولوجی کون ہے؟ کیا کرتی ہے؟ کہاں پائی جاتی ہے؟ اور کیوں یتیم ہو گئی ہے؟ اس ملک میں اب سے تقریباً پانچ دہائی قبل کوئی

Read more

شیریں جوکھیو، شرمندہ ہیں

پیاری شیریں جوکھیو! ہم تم سے بہت شرمندہ ہیں۔ اتنے شرمندہ ہیں کہ اظہار شرمندگی کے لئے الفاظ کم پڑ گئے ہیں۔ تم واقعی ایک بہت بہادر بیٹی ہو۔ تم نے جس جوانمردی سے اپنے اوپر ہونے والے ظلم اور حالات کا مقابلہ کیا ہے اور اپنی آواز کو اس ملک کے کونے کونے تک پہنچایا ہے اسے خراج عقیدت پیش کر نے کے لئے بھی میرے پاس الفاظ کی کمی ہے۔ تم ہمیشہ ایک بات یاد رکھنا کہ خدا

Read more

ہم اور ہمارے گردے

قدرت نے انسانی جسم کے اندر کا ماحول بہت ہی پیچیدہ اور دلچسپ بنایا ہے۔ ہر عضو کا ایک دوسرے سے ایسا تعلق ہے کہ جہاں ایک کی چال بگڑی تو فوراً ہی دوسرا آنکھیں دکھانے لگتا ہے۔ مثلاً اگر ہماری شوگر اپنی حدود کا خیال نہ رکھے تو انسانی جسم کے ہر عضو کی نہ صرف چال بگڑ جاتی ہے۔ وہ مستقل بنیادوں پر راہ بدل کر ناراض بھی ہو جاتے ہیں۔ اور ایسے ناراض ہوتے ہیں کہ پھر

Read more

میں بھی ایک بیٹی ہوں

چیف منسٹر صاحب آپ کی بھی کوئی بیٹی ہوگی؟ گورنر صاحب آپ کو بھی اللہ نے بیٹی دی ہوگی؟ ہائی کورٹ والوں کے بھی بیٹیاں ہوں گی اور جو سب سے بڑی کورٹ ہے اس میں انصاف کرنے والوں کے گھروں میں بھی یقیناً بیٹیاں ہوں گی۔ میرا باپ تو اب نہیں ہے لیکن میں اس کی بیٹی ضرور ہوں۔ ہمارے گوٹھ میں ایک کی بیٹی سارے گوٹھ کی بیٹی ہوتی ہے۔ اس کا دکھ سارے گوٹھ کا دکھ ہوتا

Read more

کتاب دوستاں—حساب دوستاں

دوستوں اور دوستیوں کے بھی بڑے حساب اور اُدھار ہوتے ہیں۔ میں سمجھتی ہوں زندگی کے سفر میں ان ادھاروں سے ہر ایک کو کسی نہ کسی طرح نمٹنا ہی پڑتا ہے۔ شمیم عالم صدیقی سابق ڈائیر یکٹر آرٹس کونسل کراچی بھی میرے ایسے ہی دوستوں میں سے ایک ہیں۔ میری ان کی دوستی چار دہائیوں سےزیادہ کے سفر پر مشتمل ہے۔ جس کا آغاز تو زمانہ صحافت کے دور بے روز گزاری میں ہوا تھا یہ الگ بات ہے

Read more

عبد الرشید — ایک خود دار اور بہادر شخص

میں جب بھی سڑکوں، چوراہوں، بازاروں میں ہاتھ پاؤں سے سلامت، ہٹے کٹے مردوں، عورتوں، جوانوں، بچوں کو بھیک مانگتے اور ما نگنے کے نۓ نۓ طریقوںپے عمل کر تے دیکھتی ہوں خاص طور پر سفید شلوار کرتوں میں ملبوس سفید  ٹوپیاں لگاۓ ہاتھ میںتسبحیاں  گھماتے برگزیدہ افراد تو میرا سر نہ صرف شرم سے جھک جاتا ہے۔ ان کے پیچھے گھروں میں بیٹھے ان کے لواحقین پر بھی بہت غصہ آتا ہے۔ اور بے اختیار ۳۲سال پہلے سفید شلوار

Read more

آپ اتنی پرانی ہیں ؟

یہ صرف دودن پرانی بات ہے جب مالک دکان نے بات کرتے کرتے کہا “ آپ اتنی پرانی ہیں ؟” کیا مطلب؟ میں نے چشمہُ صاف کرتے ہوۓ سامنے کھڑے تیس پینتیس سال لڑکے سے پوچھا میرے کھردرے انداز گفتگو سے جز بجز ہوتے ہوۓ فرمانے لگے اب ہر کوئیی آپ کی طرح نہیں سوچتا سب اپنا اپنا سوچتے ہیں۔ جملوں کا یہ تبادلہ گزری میں واقع ایک گیزر اور اسی نوعیت کے دیگر اپلاینسیس کی ایک دکان پر میرے

Read more

زمانہ بدلا پر خطبہ نہ بدلا

گھروں میں گھر وہ گھر جس میں ہم بچے سے بڑے ہوئے مسجد کے زیر سایہ تھا۔ جب ہم بچے تھے تو مسجد کچی اور گھر سے کافی فاصلے پر تھی۔ جیسے جیسے ہم بڑے ہوتے گئے مسجد کا دامن پھیلتا گیا اور وہ ہمارے گھر سے قریب آتی گئی یوں ہمیں مسجد کے زیر سایہ بندہ کمینہ بننے کا اعزاز حاصل ہوا۔ بچپن سے بڑے ہونے تک اور مسجد کا دامن وسیع ہونے تک ہم نے کیا کیا نہ

Read more

کہیں نہیں لکھا کہ صفائی غیر مسلموں کی ذمہ داری ہے

حساب دو۔ حساب دو جینٹرز کے حقوق کا حساب دو ان کے خون ناحق کا حساب دو اتوار کی صبح کراچی کے ساحلی علاقے سی ویو پے جب دو ڈھائی سو لوگوں کا اجتماع یہ نعرہ لگا رہا تھا تو پاس سے گزرتی کئی گاڑیوں نے بریک لگاتے ہوئے پوچھا کیا ہوا؟ کس بات کا حساب مانگ رہے ہیں؟ ایک محتاط اندازے کے مطابق ڈھائی کروڑ سے زائد آبادی والے اس شہر کراچی میں اتوار کی صبح دس بجے اپنے

Read more

مالکان کا کچھ نہیں بگڑتا

ایک اور سانحہ ایک اور حادثہ۔ کچھ اور جانوں کا ضیاع، کچھ اور گھروں کے چراغ گل، کچھ اور گھروں میں ویرانی، کچھ اور گھروں میں فاقہ مستی، کچھ اور قبروں کا اضافہ۔ ویسے تو سر زمین پاکستان جسے کہنے والے مملکت خداداد بھی کہتے ہیں۔ اس میں سانحوں اور حادثوں کی کہانی اتنی طویل اور پرانی ہے کہ سمجھ نہیں آتا کہاں سے شروع کریں کہاں ختم کریں، کسے بھول جائیں اور کسے یاد رکھیں۔ اس مملکت کی پیدائش

Read more

چودہ اگست اور ہم

ٹی وی دیکھتے دیکھتے میری نظر چینل کے لوگو پر گئی تو جھٹکا سا لگا۔ نیلا پیلا لوگو سبز ہو رہا تھا۔ چینلز بدلنے شروع کیے تو سب کے رنگ بدلے ہوئے تھے۔

اوہ بے اختیار میرے منہ سے نکلا اس کا مطلب ہے ماہ اگست شروع ہو گیا۔ میں نے دل ہی دل میں سوچا اور میز پر پڑا اخبار اٹھایا تو اس کی لوح کا رنگ بھی سبز ہو رہا تھا۔

Read more

بیٹیاں سانجھی ہوتی ہیں

وزیر اعظم صاحب آپ کی بڑی مہربانی کہ آپ نے قوم سے خطاب کے دوران پاکستانی میڈیا کے پچاس سے زائد چینلز پر اور تو جو کہا سو کہا لیکن آپ نے ببانگ دہل اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ آپ مرحومہ نور مقدم کے قاتل کو باآسانی نکلنے نہیں دیں گے اور آپ اس کی غیر جانبدارانہ مکمل تفتیش کروائیں گے۔ اپنے خطاب کے دوران آپ نے یہ بھی کہا آپ پوری دل جمعی کے ساتھ اس کیس

Read more

حکومت سندھ اور ہسپتال

یہ کل کی خبر ہے کہ سندھ حکومت نے اپنی پانچ گھنٹے طویل کیبنٹ میٹنگ میں پولیس قوانین میں رد و بدل کے ساتھ ساتھ جو دوسرا اہم فیصلہ کیا ہے وہ کراچی میٹرو پولٹین سٹی یعنی کے ایم سی کے زیر انتظام چلنے والے برسوں پرانے چار ہسپتالوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ ان میں گزری میٹرنیٹی ہسپتال، پاکستان چوک پے واقع سو بیراج ہسپتال، گزدر آباد کا قدیم ہسپتال اور ڈسٹرکٹ کورنگی کا لانڈھی میڈیکل کمپلیکس شامل ہیں۔

Read more

جولائی 13 عالم بالا اور ماں جی

ماں جی! آج 13 جولائی ہے۔ کیا عجب اتفاق ہے کہ آپ کے جنم دن سے ایک دن قبل ابر باراں برس پڑا ہے۔ آپ کو تو بارش سے بہت چڑ تھی کہ ہر طرف کیچڑ پانی گند ہوجاتا ہے۔ اب کیا کیا جائے یہ موسم تو کسی کی نہیں سنتا بے وقت برس جائے تو یہ کہہ کے لاج رکھی جاتی ہے کہ مون سون قبل از وقت آ گیا۔ صبح آپ سے ملنے آئی تھی آپ کی آرام

Read more

بے نظیر بھٹو کا اگست 1977 میں کیا گیا انٹرویو

آپ کہاں سے آئے ہیں؟ پارٹی کارکن ہیں؟ چیر مین صاحب خیریت سے ہیں۔ آپ لوگ پریشان نہ ہوں۔ انھیں کارکنوں کی بہت فکر ہے۔ انشا اللہ سب ٹھیک ہو جائے گا۔ دھیمی آواز میں رک رک کر جملوں کو ناپ تول کر بے نظیر بھٹو کراچی اور بیرون کراچی سے آنے والے کارکنوں اور اسمبلی کے سابق ممبروں سے محو گفتگو تھیں۔ آ نے والے سر دھڑ کی بازی لگا دینے، خون دینے خون لینے اور ہر حکم بجا

Read more

شین فرخ سے ہماری دوستی

کیا ہماری دوستی اس لئے ہوئی تھی کہ میں ہسپتال ایمرجنسی کے کاؤنٹر پے کھڑے ہوکے اس تصدیق نامے پر بطور عینی شاہد کے دستخط کروں جو اس بات کا قانونی پروانہ تھا کہ ”شین فرخ نامی تراسی سالہ خاتون دنیا چھوڑ چکی ہیں“ ۔ میں کل سے یہ سوچ رہی ہوں یہ زندگی کیسا گورکھ دھندا ہے۔ پیدا کہیں ہوتے ہیں، بچپن کہیں اور گزرتا ہے، جوانی کسی اور موڑ پے ملتی ہے، ادھیڑ عمری کا سفر کبھی کہیں

Read more

اپنے گُردوں کو سنبھالیے ذرا

اقوام عالم میں منایا جانے والا ایک دن تو درو دیوار ہلا کے گزر گیا ، اب دوسرے کی آمد آمد ہے۔ ہر سال ماہ مارچ کی دوسری جمعرات اقوام عالم گردوں کے عالمی دن کے حوالے سے مناتیں ہیں۔ ان دونوں دنوں کے درمیان چند دن کے فرق کے علاوہ بڑا فرق یہ ہے کہ دوسرے عالمی دن کا تعلق بلاتخصیص  جنس، عمر و معاش ہر معاشرتی طبقے سے ہے۔ آج سے سولہ سال قبل، امراض گردوں سے متعلق

Read more

اے اشرف المخلوق! چرندوں درندوں ہی سے سیکھ لو

پھولوں کے بوجھ سے لدی بوگن ایلیا کی شاخوں پر بلبل کا جوڑا بہت دیر سے ادھر ادھر پھدک رہا تھا۔ پھدک کیا رہا تھا۔ نر بلبل جیسے ہی اڑان بھر کے مادہ بلبل کے پاس پہنچتا وہ جھپک سے دوسری شاخ پر جا بیٹھتی ، وہ بے چارا چند لمحے اس کی جانب تکنے کے بعد جونہی اڑان بھرنے کی کوشش کرتا ، وہ یا تو اونچی ٹہنی پہ چلی جاتی یا ایک لمبی اڑان بھر کے دوسری شاخ

Read more

ماں جی، لال لپ سٹک اور 20 جنوری

ماں نے کسی اسکول کالج یونیورسٹی سے کوئی ڈگری نہ لی تھی بلکہ یہ کہنا بجا ہے کہ انھیں تقسیم سے قبل کے ہندوستان میں اسکول میں داخل ضرور کیا گیا تھا جہاں بقول ان کے ایک دو سال وہ ڈولی میں سوار ہوکے گئی بھی تھیں لیکن ان ہی کے بقول ان کا پڑھنے لکھنے کی جانب کوئی خاص رجحان نہیں تھا۔ کلاس میں کئی گھنٹے تک بیٹھنا ان کے بس کی بات نہ تھی کیوں کہ طبیعت میں

Read more

ہمارے پاس تو اب کوئی جنازہ اٹھانے والا بھی نہیں

آج دوپہر فیس بک دیکھتے ہوئے میری انگلیاں جامد ہو گئیں اور نظریں ٹھٹھر سی گئیں۔ آٹھ دس سال کی پھولے گالوں والی کالی چادر میں لپٹی ایک بچی چند اور سیاہ چادروں میں لپٹی عورتوں کے آگے بیٹھی ہوئی تھی اس کے سامنے ایدھی کی چادر اوڑھے اس کا باپ، بھائی، چچا، ماموں، نانا یا دادا لیٹا ہوا تھا۔ وہ جو بھی ہوگا یقیناً بہت قریبی ہوگا اس کا دکھ میں لپٹا چہرہ اس کے اندر کی کہانی بیان

Read more

2020ء تو چار سو بیس نکلا

نہ دو ہزار بیس تم کیسے چار سو بیس ہو۔ پتہ نہیں تمہاری اماں نے کیا کھا کے تم کو جنم دیا کہ تم نے پوری دنیا کو تین تیرہ کر ڈالا۔ کیا بے سکونی سی بے سکونی ہے۔ نیند تو اڑائی سو اڑائی بھوک چین سب تہس نہس کر دیا۔ پتا بھی کھڑکے تو دل دھڑکتا ہے۔ یہاں، وہاں، کہاں۔ کچھ تو چھوڑ دیا ہوتا۔ کالے، پیلے، بھورے، گورے، لمبے، چھوٹے، موٹے، پتلے، بچے، کچے، عورت، مرد، غریب، امیر،

Read more

سُن اے خرد مند، ہم جو دو بھائی تھے۔۔۔

تھے تو جڑواں بھائی لیکن بنتی بالکل نہیں تھی۔ جنم دن سے دونوں میں ہر وقت ٹھنی رہتی تھی اور روٹھنے اور منانے کا سلسلہ جاری رہتا تھا۔ ایک کو زعم بڑائی کا بہت تھا اور اپنے برابر کے بھائی  کو ہمیشہ تحقیر و تنفر کی نظر سے دیکھتا تھا۔ اٹھتے بیٹھتے ، کھاتے پیتے، سوتے جاگتے، چلتے پھرتے چپقلش کا ختم نہ ہونے والا سلسلہ چلتا رہتا تھا۔ بظاہر صلح صفائی اور محبت اخوت کی کوششیں کرتے رہتے لیکن

Read more