تین کام جو عمران خان کو پہلے ہفتے میں کر دینے چاہئیں

معاشی گڑھے سے نکلنے کے لیے تو خیر عمران خان کو کچھ طویل المیعاد منصوبوں پر کام کرنا پڑے گا۔ جن میں سے تین اہم ہیں۔ اول: ٹیکس دینے والوں کی تعداد میں اضافہ، دوم: درآمدات کے بل میں کمی اور سوم: جن افراد نے گزشتہ عشروں میں قرضے معاف کرائے، (سابق سپیکر فہمیدہ مرزا جیسے با اثر سیاستدان بھی ان میں شامل ہیں) ان سے ان بھاری رقوم کی واپسی۔ مگر تین کام ایسے ہیں جو عمران خان کو

Read more

نیا پاکستان اور لوگوں کی بے پناہ امیدیں

انتخابات کے نتیجے میں کچھ کی ہار ہوتی ہے اور کچھ کی جیت۔ الیکشن 2018 ء میں بھی یہی کچھ ہوا۔ پاکستان تحریک ِ انصاف کوملک بھر میں کامیابی ملی اور وہ وفاق میں اکثریتی جماعت بن کر ابھری۔ پی ایم ایل (ن)، پی پی پی، ایم کیو ایم، اے این پی، ایم ایم اے اور دیگر جماعتوں کو شکست ہوئی۔ اس دوران الیکشن کمیشن نے حماقتوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔ قبل از انتخابات پیش آنے والے واقعات اور انتخابات

Read more

تبدیلی کے رنگ اور روپ

تو اب یہ سمجھنا ہے کہ ہماری غیر حتمی اور غیر سرکاری زندگی میں ان انتخابات کے نتیجے میں کیا تبدیلی آئی ہے یا آسکتی ہے۔ یعنی یہ کہ ہم نے اس عشق میں کیا کھویا ہے، کیا پایا ہے۔ کیونکہ عمران خان کی پہلی پہچان کرکٹ ہے اس لئے آپ اس عشق کو کھیل بھی سمجھ سکتے ہیں۔ اب پتہ نہیں عشق کی طرح کھیل میں بھی سب کچھ جائز ہے یا نہیں۔ البتہ کھیل کا نتیجہ منہ چڑھ

Read more

راستے نہیں، راہبر بچاتے ہیں

مجھے جمہوریت کا حسن خیبر پختونخوا میں عوامی نیشنل پارٹی کے غلام احمد بلور کے بیان سے معلوم ہوا۔ انہوں نے سب سے پہلے اپنی شکست تسلیم کی اور کمال جرأت سے انتخابات 2018 کو شفاف بھی کہا۔ عوامی نیشنل پارٹی نے مقابلہ خوب کیا۔ اس دفعہ انتخابات میں عوام کا جوش جذبہ خوب نظر آیا۔ پاکستان کی انتخابی تاریخ میں تحریک انصاف پہلی سیاسی جماعت ہے جو کسی انتخابات کے بعد خیبرپختونخوا میں دوسری دفعہ بھی اکثریت سے کامیاب

Read more

چین اور متحدہ عرب امارات میں تیزی سے بڑھتی ہوئی قربت

چین اپنی نرم حکمت عملی کے ذریعے دیگر ممالک کو تیزی سے اپنی معیشت کے ساتھ اس طرح وابستہ کر رہا ہے کہ وہ ممالک تیزی سے اپنی معیشت کا دارومدار چین کی معاشی ترقی سے مشروط کر رہے ہیں۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی کے طور پر گزشتہ ہفتے چین کے صدر شی نے یو اے ای کا سرکار دورہ کیا۔ یہ ان کا یو اے ای کا پہلا سرکاری دورہ تھا اور تین دن پر محیط رہا۔ یو

Read more

ڈالر کے پَر کون کاٹے گا؟

پچھلے چند ہفتوں میں ڈالر کی اُونچی اُڑان نے سب پاکستانیوں کے ذہن میں سوال کھڑے کر دیئے۔ عوام کی اکثریت اقتصادی امور کی مشکل گتھیوں کو نہیں سمجھتی مگر میڈیا پر اہل علم کے تبصرے اُنہیں پریشان کر رہے ہیں۔ عام حالات میں بھی، عوام محدود آمدن اور ضروری اخراجات کے درمیان توازن پیدا کرنے کی ہمہ وقتی کوشش میں مصروف رہتے ہیں۔ اور اب ماہرین اُنہیں خبردار کر رہے ہیں کہ مہنگائی کا ایک نیا طوفان آنے والا

Read more

آج الیکشن ہے

جیسے مجید امجد نے کہا تھا کہ برف گرتی ہے، ساز بجتے ہیں، شہر میونخ میں آج کرسمس ہے تو ان اثر انگیز مصرعوں کا ستیا ناس کرنا ہو تو ہم کہہ سکتے ہیں کہ دل دھڑکتے ہیں، ڈھول بجتے ہیں، شہر لاہور میں آج الیکشن ہے۔ صرف لاہور میں ہی نہیں ملک پاکستان میں آج الیکشن ہے۔ ابتدائے عشق میں ہم ساری رات جاگے، اللہ جانے کیا ہوگا آگے، مولا جانے کیا ہوگا آگے، ہم نہیں جانتے کہ کیا

Read more

آپ کا ووٹ آپ کی طاقت

فیصلہ کی گھڑی آن پہنچی۔عام الیکشن کا معرکہ برپا ہونے کو ہے۔ سیاست برطرف‘ یہ موقع ہے کہ شہری پاکستان کو باوقار ملک ، ترقی اور خوشحالی کی راہ پرگامزن کرنے کے لیے گھروں سے باہر نکلیں۔آزادی سے اگلے پانچ برس کے لیے لیڈرشپ کا انتخاب کریں۔سامنے تین جماعتیں اور تین لیڈر ہیں ۔ نون لیگ اور تحریک انصاف میں ٹکر کا مقابلہ ہے۔ جیسے کے پہلے بھی کئی بار لکھ چکا ہوں کہ پاکستان کی بقااور مستقبل کے فیصلے

Read more

ووٹ کا خط : ووٹروں کے نام

میں کاغذ کا ایک پرزہ ہوں ۔ میرا نام ووٹ ہے اور میرا حسب نسب جمہوریت سے جڑا ہوا ہے ۔ انیسویں اور بیسویں صدی سے میں ساری دنیا میں سفرکرتا ہوں ۔کبھی ایشیا، کبھی افریقا اورکبھی مغربی دنیا میں، غریب اور متوسط طبقے کے لوگ ہر جگہ میرا استقبال کرتے ہیں، وہ جانتے ہیں کہ مجھ سے ان کا مستقبل وابستہ ہے ۔ وہ یہ بھی جانتے ہیں کہ میں جوکاغذ کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا ہوں، بڑے بڑے

Read more

موجودہ انتخابات کی انفرادیت

آج پاکستان میں قومی انتخابات ہورہے ہیں۔ یہ انتخابات ہماری ڈگمگاتی ہوئی سیاسی تاریخ میں کوئی پہلی مرتبہ نہیں ہونے جارہے، اور نہ ہی یہ آخری ہوں گے۔ لیکن ان سے پہلے چند ہفتوں کے دوران پیش آنے والے واقعات کو دیکھتے ہوئے، اور ا ن کے بعد پھیلنے والی افراتفری کا تصور کرتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ یہ انتخابات انتہائی منفر د ہوں گے ۔ بدقسمتی سے یہ پیشرفت اور انتخابات کے بعد کے امکانات روشن اور مستحکم

Read more

پولنگ ایجنٹس کو دھاندلی روکنے کے لئے 11 اہم باتوں کا خیال رکھنا ہوگا

الیکشن کے دن پولنگ اسٹاف یا ووٹروں کی دھاندلی یا بے ضابطگیوں کو روکنے کے لئے سیاسی جماعتوں کے پولنگ ایجنٹس کو 11 اہم باتوں کا خیال رکھنا ہوگا۔ اطلاعات کے مطابق، اُس دن سیکورٹی بہت سخت ہوگی اور پولنگ اسٹاف، پولنگ ایجنٹس، مقابلہ لڑنے والے امیدواروں اور ان کے نامزد کردہ الیکشن ایجنٹس کے سوا کسی کو پولنگ اسٹیشن میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ سیکورٹی اسٹاف اور الیکشن کمیشن کے کچھ ملازمین پولنگ اسٹیشن کا دورہ کر سکیں

Read more

ابھی کہیں کہیں ہڈیوں پر گوشت باقی ہے

وفاقی حکومت کے سرکاری مکانوں کے محکمے نے عالم بے بدل، فاضل اجل، صدر مملکت جناب ممنون حسین کی خدمت میں ایک خط پیش کیا ہے۔ اس سرکاری کاغذ پر ان کے نام باتھ آئی لینڈ کراچی کا ایک مکان الاٹ کیا گیا ہے جس میں مکرم ومحترم ریٹائرمنٹ کے بعد بود و باش اختیار کریں گے۔ چونکہ ’’قانون کی رو سے صدر مملکت کو عہدے سے سبکدوش یا ریٹائر ہونے کے بعد یہ استحقاق حاصل ہے کہ انہیں سرکاری

Read more

انتخابات! خدا سے دعا‘ دریں دولت سے التجا

منگل سے جمعہ تک میں کراچی میں ہوں گا۔ جس ٹی وی نیٹ ورک کے لئے ایک شو کرتا ہوں اس نے انتخابی نتائج بتانے کے لئے خصوصی نشریات کا اہتمام کررکھا ہے۔ ہمہ وقت وہاں موجود رہنا پڑے گا۔ اس چوکس حاضری کی وجہ سے معمول کے مطابق صبح اُٹھ کر یہ کالم لکھنا ممکن نہیں ہوگا۔ آپ سے ملاقات بشرطِ زندگی آئندہ پیر کی صبح ہی ممکن ہوپائے گی۔ وقت مل گیا تو درمیان میں ایک آدھ کالم

Read more

عام انتخابات اور توہم پرستی

منقول ہے کہ گزشتہ صدی میں ایک غریب زادہ، مسافرِ پا پیادہ نے بھوک سے تنگ آ کر قصدِ سفر کیا تو گائوں کے کسی سیانے نے اسے یاد دلایا کہ آج بدھ کا دن ہے اور اس روز سفر کا آغاز نیک شگون نہیں ہوتا۔ مسافرِ خستہ حال نے رختِ سفر کندھے پر ڈالتے ہوئے بے نیازی سے کہا کہ پہلے سے اجڑے ہوئوں کو ”بدھوار‘‘ نے کیا نقصان پہچانا ہے بھلا؟ یہ تاریک دور کی غیر سائنسی اور

Read more

ہٹلر کی سوچ

سوال بہت اہم ہے کہ کیا صرف مخلص ہونا قوم کے مسائل میں اپنی رائے کو مسلط کر دینے کا حق کسی انسان یا ادارے کو عطا کر دیتا ہے۔ دوسری جنگ عظیم میں جرمنی کو شکست ہو گئی ہٹلر اور چرچل کامیابی اور ناکامی کی دو علامتوں کے طور پر دنیا کی تاریخ اور سیاست پر غیر معمولی نقوش چھوڑ گئے۔ کیا ہٹلر کی اپنے وطن سے محبت اس کے ساتھ مخلص ہونے کے آگے کبھی کوئی سوالیہ نشان

Read more

سلیکشن ہو چکی اب فقط الیکشن باقی ہے

فیصلہ تو اسی دن آگیا تھا جب حکم ہوا کہ حنیف عباسی کے خلاف سات سال سے چلائے ایفی ڈرین کیس کو ہر صورت 21جولائی تک نمٹادیا جائے۔ اس حکم کے بعد مجھ ایسے قانون کی باریکیوں سے نابلد افراد کو بھی خوب علم تھا کہ ”وہ کیا لکھیں گے جواب میں“۔ اس کے باوجود ہفتے کی دوپہر 12بجے سے رات 11بجے تک راولپنڈی شہر ڈرامائی سسپنس کی گرفت میں رہا اور بالآخر ”ٹانگہ آگیا کچہریوں خالی۔ “ حنیف عباسی

Read more

بلاول بھٹوامید کی ایک کرن

بلاول بھٹو اگرچہ کافی عرصے سے میدان سیاست میں زور آزمائی کررہے ہیں لیکن ا ب بتدریج ان کی دھاک بیٹھ رہی ہے۔ حال ہی میں ورلڈ اکنامک فورم ڈیوس میں انہوں نے ایک بھارتی صحافی کو نہایت ہی متاثر کن انٹرویو دیا۔ پاکستان کے نقطہ نظر کا ہی دفاع نہیں کیا بلکہ قومی موقف کو بہت خوبصورت اور پر اعتماد انداز میں دنیا کے سامنے رکھا۔ سوالات نہ صرف تلخ بلکہ بعض تو زہر میں بجھے ہوئے نشترتھے لیکن

Read more

نئے وزیر اعظم سے کیسے نمٹا جائے گا؟

اس دھاندلی کا کیا فائدہ کہ جس کے نتائج طوفان برپا کر دیں ویسے بھی نواز شریف کو انتخابی عمل سے تو باہر کیا جا چکا ہے۔ اتنا بڑا مقصد حاصل ہونے کے بعد اب صرف انتخابی نتائج کو قابل قبول بنانا ہے۔ اب یہی سب سے بڑا چیلنج ہے۔ انتخابی عمل میں بعض قومی اداروں پر الزامات زبان زدِ عام ہیں۔ اس صورت حال میں انتخابی نتائج کیسے ہوں کہ سب کا منہ بند ہو جائے؟ وہ نتائج کہ

Read more

استحصال اس مذہبی بلیک میلنگ کے لیے نرم ترین لفظ ہے

’’آپ نے علی ؓ کو نہیں دیکھا۔ دو بیٹے علیؓ کے آپ کے سامنے بیٹھے ہوئے ہیں۔ میں بھی علیؓ کا بیٹا ہوں…بھی علیؓ کا بیٹا ہے۔ ہمیں دیکھ لیا‘ آپ نے تو سمجھو علی کو دیکھ لیا۔ ہمارا ساتھ دو گے؟ ہاتھ اٹھاکے۔ ہمارا ساتھ دو گے؟ دیکھو میں علیؓ کا بیٹا ہوں۔ یہ علیؓ کا بیٹا ہے۔ یہ میرے بچے ہیں۔ آپ کے بھائی ہیں۔ ہمارا ساتھ دو گے؟ چھوٹا بڑا ووٹ دو گے؟ … پر مہر لگائو

Read more

بائیں بازو کی بروقت پہل کاری

کچھ دنوں سے معصوم لوگوں کی لاشیں سڑکوں پر نہیں بچھی تھیں، بوڑھے باپ اپنے جھکے ہوئے شانوں پر جوان بیٹوں کے تابوت اٹھائے ہوئے نہیں نکلے تھے اور ہم خوش تھے کہ دہشتگردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے، جب ہی ملک میں امن چین ہے۔ ہمیں معلوم نہ تھا کہ مشورے ہو رہے ہیں آپس… مشورہ کرنے والوں کو اندازہ ہوا کہ ان کی منصوبہ بندیاں ناکام ہو رہی ہیں۔ وہ جو یہ سمجھ رہے تھے کہ میاں

Read more

’’سامنے ڈھیر ہیں ٹوٹے ہوئے پیمانوں کے‘‘

ہم کھنڈروں کے درمیان جو اونچے نیچے راستے تھے ان سے اتر کر ایک مختصر ویرانے میں اترے جہاں جھاڑ جھنکار کی اوٹ میں کچھ قدیم قبروں کے آثار تھے گڑھے تھے اور وہ مختصر سا ٹیلہ تھا جس کی جانب ہمارا گائیڈ ہم سیاح بھیڑوں کو ایک گڈریے کی مانند ہانکتا لے جاتا تھا ۔  واقعی وہاں جو کچا ٹیلہ تھا اس کی مٹی میں سے جگہ جگہ کل کے ٹوٹ چکے گوبلٹس یا شراب کے جاموں کی ٹھیکریاں

Read more

غیرمتنازع انتخابات: 25 جولائی کا بڑا امتحان

25 جولائی اب آیا ہی چاہتا ہے۔ چند روز بعد اس کا سورج طلوع ہو گا اور اہلِ پاکستان ایک بار پھر آئندہ پانچ سال کے لئے اپنے حکمران چنیں گے۔ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ارکان منتخب ہوں گے اور وہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے سربراہوں کا انتخاب کریں گے۔ پاکستان کی تاریخ حادثات اور اتفاقات سے بھری پڑی ہے۔ آزادی کے بعد سے آج تک یہاں باقاعدگی کے ساتھ انتخابات نہیں ہو پائے۔ ہمارے ہمسائے بھارت کو

Read more

طالبان کے ساتھ مذاکرات کی شروعات

دیر آید درست آید! امریکی حکام طالبان کے ساتھ مذاکرات کی بساط بچھانے کی راہ پر گامزن ہیں تاکہ سترہ برس سے جاری جنگ کا خاتمہ کیا جاسکے۔ سوال یہ ہے کہ اس ماہیت قلبی کے اسباب کیا ہیں؟ تمام تر دباؤ اور لالچ کے باوجود طالبان نے مزاحمت جاری رکھی اور امریکہ کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے مطالبے پر ڈٹے رہے۔افغانستان کی حکومت تمام تر کوششوں کے باوجود طالبان کے ساتھ مذاکرات کا بند دروازہ کھول سکی اور

Read more

مائی لارڈ! چیف جسٹس! انہیں زندان میں ڈالیے

سپتال جا کر ڈاکٹر کا پوچھتے ہیں تو بتایا جاتا ہے کہ وارڈ میں ہیں۔ اور وہ وارڈ میں نہیں ہوتے۔ کسی دفتر میں متعلقہ اہلکار کا پوچھتے ہیں تو بتایا جاتا ہے کہ نماز کے لیے گیا ہے یا کھانے کا وقفہ ہے۔ نماز اور کھانے کا یہ وقفہ کئی گھنٹوں پر محیط ہوتا ہے۔ کسی ترقیاتی ادارے، بجلی، گیس یا ٹیلی فون کے دفتر جا کر متعلقہ انجینئر سے ملنا ہو تو معلوم ہوتا ہے کہ سائٹ پر

Read more

میرے گھر کی دیوار گر گئی ہے

آج کے کالم کا عنوان نہ کسی شاعرانہ تعلی کا نتیجہ ہے اور نہ ہی یہ کسی غزل کا ناموزوں مصرع ہے۔ یہ حقیقت حال ہے۔ قصہ کچھ یوں ہے پرسوں علی الصبح ساڑھے پانچ بجے کے قریب شدید بارش کی وجہ سے ہمارے کرائے کے گھر کی بیرونی دیوار دھڑام سے گر گئی۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ سوئے ہوئوں کی آنکھیں خوف سے کھل گئیں۔ گھر کی دیواروں سے عجیب سی "گڑ گڑ” کی آوازیں آنے لگیں۔

Read more

کچی نوکری والے بدعنوان سیاست دان بمقابلہ پکی نوکری والے شفاف ہیرے

وزیرِ محترم اپنے نائب قاصد کی کسی کوتاہی پر خفا ہو گئے۔ آپ نے اسے اپنے دفتر میں طلب کرکے جھاڑ پلا دی۔ نائب قاصد ڈانٹ سے سرفراز ہو کر باہر نکلا تو پی ایس نے پوچھا کہ منسٹر صاحب کیا کہتے ہیں؟ اس نے ناراضی سے جواب دیا ”ایویں اے کچے اساں پکیاں کی تڑیاں لانڑیں‘‘ (یہ کچی نوکریوں والے خواہ مخواہ ہم پکی نوکری والوں کو تڑیاں لگاتے ہیں)۔ یہ کچی نوکریوں والے بھی عجیب ہیں۔ شمس السیاست،

Read more

ٹرمپ کا دورہ یورپ ، پیوٹن سے ملاقات

امریکی صدر ڈولنڈ ٹرمپ اپنے ساتویں سات ملکی دورے پر یورپ پر موجود تھے اور انہوں نے ہیلسنکی میں روس کے صدر پیوٹن سے بھی مذاکرات کیے۔ صدر ٹرمپ کا یہ دورہ اس لحاظ سے بہت اہم تھا کہ اس کے آغاز میں وہ بریسلز گئے جہاں پر انہوں نے نیٹو کانفرنس میں شرکت کی۔ وہ گذشتہ برس بھی نیٹو کانفرنس میں شرکت کرنے کی غرض سے بریسلز گئے تھے۔ صدر ٹرمپ کا رویہ نیٹو کے حوالے سے اپنے پیش

Read more

25 جولائی 2018ءکو5 جولائی 1977ءنہ بننے دیں

1970 کے بعد حکومت سے باہر رہ جانے والی جماعتوں نے انتخابی نتائج کو کبھی تسلیم نہیں کیا۔ بہت شوروغوغا مچانے کے باوجود مگر عملی اعتبار سے وہ 1977کے علاوہ انتخابی عمل کے ذریعے قائم حکومتوں کو کسی نہ کسی صورت برداشت کرتی رہیں۔ چند صورتوں میں انتخابی عمل میں منظم دھاندلی کے ٹھوس ثبوت پالینے کے باوجود اپوزیشن میں بیٹھی جماعتیں درگزر سے کام لیتی رہیں تو وجہ اس کی آئین کا آرٹیکل 58-2(B)تھا۔ اس آرٹیکل کے تحت صدر

Read more

غریبوں کے مری سے ملاقات

یوں تو مجھے سیر کرانے اور میرا سیاسی موڈ بدلوانے کے لئے ڈاکٹر بگھیو اورحارث خلیق فیملیز، مری لے گئے تھے، وہی آج سے 50برس پہلے کا سا مال روڈ، پلاسٹک کے برتن اور کھلونے، چمچماتے کپڑے پہنے نوبیاہتا، آوارہ گردی کرتے نوجوانوں کے گروپ اور پھرسائیڈ بنچ پہ بیٹھے ہوئے مجھ جیسے بزرگ۔ میں یہ منظر دیکھ دیکھ کر بوڑھی ہوئی تھی۔ سوچا چلو ذرا غریب خوانچہ فروشوں، چھلیاں بھونتے بابوں اور ہتھ گڈی میں بیٹھے بچوں اور بوڑھوں

Read more

عوامی اُمنگوں کا ترجمان فیصلہ

’’پانی کے ذخائر کی تعمیر حسبِ موقع اور عملی ضرورت کے مطابق ہے۔ انسانی بقا اور پاکستانی معیشت کے لئے اِن تعمیرات کا کوئی نعم البدل نہیں۔… زندگی کا حق، بنیادی انسانی حقوق میں شامل ہے اور پانی کے بغیر زندگی ممکن نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پانی کے ذخائر صرف معیار بلند کرنے کے لئے نہیں بلکہ زندگی کا تانا بانا اِنہی کے دم سے قائم ہے۔ اِسی بناء پر آئین کے آرٹیکل 184(3)کو آرٹیکل 9کے ساتھ ملا کر

Read more

خونی لبرل اور تحریک انصاف میں فضل الرحمن خلیل کی شمولیت

افتخار عارف صاحب نے ہجرت کے حوالے سے ایک شاندار شعر کہہ رکھا ہے۔ اس کی بلند آہنگی چونکادیتی ہے۔ وہ شعر پورا پڑھ لینے کے بعد مگر دل میں اداسی کی وہ کیفیت اُمڈ آتی ہے جسے ترکی کے ناول نگار اورحان پامک نے ’’حُزن‘‘ کہا ہے۔ اس لفظ کا انگریزی متبادل اورحان کی تحریروں کا ترجمہ نگار ڈھونڈ نہ پایا۔ اُردو کی خوش قسمتی کہ ’’حُزن‘‘ اس کے ہاں بھی اسی کیفیت کو بیان کرتا ہے جو ترکی

Read more

متنازع انتخابات میں کس کی ہار؟

بین الاقوامی کرکٹ میں نیوٹرل ایمپائرز کے متعارف ہونے سے پہلے بھارت شاید ہی کوئی ہوم سیریز ہارا ہو۔ بھارتی جیت کا فارمولا بہت سادہ ہوتا تھا، اپنے بہترین بیٹسمین کا آوٹ ’’پی‘‘ لیا جائے اور مخالف ٹیم کے بہترین بیٹسمین کو غلط آوٹ دے دیا جائے۔ اگر مخالف ٹیم سخت جان ہوتی تو سروپ کشن اور راما سوامی جیسے ایمپائروں کے ترکش میں اور بھی کئی تیر تھے، کسی بہترین باولر کی بلا وجہ نو بال دے کر اُس

Read more

حفظِ مراتب! نوجوانو! حفظِ مراتب

بہت دور، اوپر، بادلوں سے بہت پرے، ستاروں اور کہکشائوں کے اس طرف، لوح تقدیر پر لکھا جا چکا ہے کہ حکومت بدلی تب بھی کردار وہی رہیں گے۔ عمران خان وزیراعظم بنے یا کوئی اور، ہم غلطیوں کی نشاندہی کرتے رہیں گے اور جو حکومتوں کی طرف داری کرتے رہے ہیں، ایک حکومت کی نہیں، ہر حکومت کی! وہ عمران خان کی حکومت کی بھی چوبداری کریں گے۔ احمد ندیم قاسمی نے کہا تھا ؎ جب حریت فکر کا

Read more

چل رہی ہیں، چل رہی ہیں، چل رہی ہیں قینچیاں

”ادارے“ مقدس ہیں، ان کے اختیارات لامحدود ہیں۔ ان کا ہر عمل واجب احترام ہے۔ تنقید کا ایک بھی لفظ زبان پر مت لاؤ ورنہ مٹا دیے جاؤ گے، پتھر کے مجسموں میں تبدیل ہو جاؤ گے۔ اسی میں عافیت ہے۔ شان میں گستاخی کرو گے تو بھسم کردیا جائے گا، کسی نقص کی نشان دہی کروگے تو توہین کے مرتکب ہوگے، توہین کا ارتکاب کرو گے تو عقوبت کا دروازہ کھول دیا جائے گا۔ اپنے جامے سے باہر نہ

Read more

عمران خان کی ممکنہ حکومت کے لئے پیشگی چیلنجز

صرف ایک ہفتہ رہ گیا ہے اور انتخابی گیم کچھ اس طرح کی لگی ہوئی ہے کہ تحریک انصاف کا وفاق میں حکومت تشکیل دینا تقریباً یقینی نظرآ رہا ہے۔ اس روشن امکان کے تناظر میں عمران خان صاحب اور ان کی ٹیم کو ابھی سے عوام کو اعتماد دلانے کے لئے کچھ فیصلوں کا سادہ اور واضح الفاظ میں اعلان کرنا ہوگا۔ پاکستانی روپے کی قدر امریکی ڈالر کے مقابلے میں روزانہ کی بنیاد پر خطرناک حد تک گررہی

Read more

محترمہ فاطمہ جناح کی کتنی فیکٹریاں تھیں؟

نئی ایجاد اور نئی دریافت ہمیشہ سماج کو آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرتی ہے۔ موجودہ صدی کے دوران ایسی حیرت انگیز ایجادات جس برق رفتاری سے جنم لے رہی ہیں ان کو دیکھ کر با آسانی یہ دعویٰ کیا جا سکتا ہے کہ محض اس صدی کی ایجادات لاکھوں سال کی انسانی تاریخ کی کل ایجادات سے کئی ہزار گنا زیادہ ہوں گی۔ اطلاعات کی دنیا میں ٹیکنالوجی نے ایک حیرت انگیزانقلاب برپا کر رکھا ہے۔ یہ ایک

Read more

متنازع انتخابات میں کس کی ہار؟

بین الاقوامی کرکٹ میں نیوٹرل ایمپائرز کے متعارف ہونے سے پہلے بھارت شاید ہی کوئی ہوم سیریز ہارا ہو۔ بھارتی جیت کا فارمولا بہت سادہ ہوتا تھا، اپنے بہترین بیٹسمین کا آئوٹ ’’پی‘‘ لیا جائے اور مخالف ٹیم کے بہترین بیٹسمین کو غلط آئوٹ دے دیا جائے۔ اگر مخالف ٹیم سخت جان ہوتی تو سروپ کشن اور راما سوامی جیسے ایمپائروں کے ترکش میں اور بھی کئی تیر تھے، کسی بہترین بائولر کی بلاوجہ نو بال دے کر اُس کا

Read more

وادی سندھ کی تہذیب‘ نہیں! ہڑپہ کی تہذیب

تو بات موہنجو داڑو کے کھنڈروں میں سے برآمد ہونیوالے ’’گرینڈ پریسٹ‘‘ کے کھمبے کی ہو رہی تھی جس نے اپنے شانوں پر سندھی اجرک اوڑھ رکھی ہے۔ اجرک اور سندھی ٹوپی سندھ کی ثقافت اور قدیم رہن سہن کی ترجمان ہیں اور میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ میں نے آج تک کوئی ایسا شخص نہیں دیکھا جس نے سندھی ٹوپی پہنی ہو اور وہ اچھا لگا ہو۔ سر پچکا ہوا سا لگتا ہے اور اس کے باوجود سندھی اپنی

Read more

صحافیوں کو عمران خان کے ضمیر فروشی کے طعنے

عمران خان صاحب بہت غصے میں ہیں۔ صحافیوں کو بھرے مجمعے میں للکار کر پوچھ رہے ہیں کہ وہ اپنے ضمیر کو بیچ کر نواز شریف کو ہیرو کیوں بنارہے ہیں۔ آخری خبریں آنے تک اگرچہ میں نے نواز شریف کو ہیرو بنانے کی کوشش نہیں کی تھی۔ شاید اپنے ضمیر کے مناسب دام وصول نہ کرپایا۔ ایک اور بات کابھی کھلے دل سے اعتراف کرنا ہے کہ جب سے عمران خان صاحب نے خاص کر دھرنا 2014کے دنوں سے

Read more

میاں نواز شریف سول بالادستی کی جنگ کیوں نہیں جیت سکتے

چلیے مان لیا آپ کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے۔ نادیدہ قوتوں نے دفاع اور خارجہ کے امور میں آپ کو آزادی نہیں دی تھی۔ مان لیا مداخلت ہوتی تھی۔ مان لیا کہ غیر ملکی سفیر اور امریکی افواج کے بڑے بڑے کمانڈر جی ایچ کیو میں آتے تھے۔ مگر جب آپ وزارت عظمیٰ کے تختِ طائوس پر بیٹھے تو آپ کو اچھی طرح معلوم تھا کہ ایسا ہی ہو گا۔ ایسا ہی ہوتا آیا ہے! آپ کے سامنے دو راستے

Read more

گدھا شناسی اور گدھا پروری کا شکریہ

اگر ناگوار نہ گزرے تو آج ہم آپ کو اپنے ایک بغیر سینگوں والے کثیرالمقاصد جانور کے بارے میں کچھ بتائیں؟ اللہ معاف کرے! ہم دیہاتی لوگ اپنے گدھوں سے وہی ناروا سلوک روا رکھتے ہیں جو کسی نامعلوم ملک کے رہنما اور حکمران اپنے عوم سے۔ اگر کبھی آپ کو دور دراز دیہات کا سفر در پیش ہوا ہے تو آپ نے دیکھا ہو گا کہ سڑک کنارے جا بجا پناہ گزینوں جیسی صورت لیے ایک مخلوق لمبی رسیوں

Read more

کیا آئین عوام کے دکھ دور کر رہا ہے؟

ہمیں اکثر ایسے جملے سننے کو ملتے ہیں کہ دوائیوں میں اثر ہی نہیں رہا یا ڈاکٹر نالائق ہو گئے ہیں۔ اسی لئے نزلہ، زکام، بخار جیسی چھوٹی چھوٹی بیماریاں بھی جلد ٹھیک نہیں ہوتیں۔ اپنی اس گفتگو کا نتیجہ ہم عموماً یہ نکالتے ہیں کہ چونکہ دوائیوں میں ملاوٹ ہوتی ہے، اس لئے وہ بے اثر ہوگئی ہیں اور ڈاکٹروں کے مسیحا کی بجائے سوداگر بن جانے کے باعث ان کے ہاتھوں سے برکت اٹھ گئی ہے۔ لوگوں کے

Read more

یہ سول بالا دستی کی جنگ نہیں ہے

مارشل لاء مہذ ب انسانوں اور قوموں نے کبھی براداشت نہیں کیا۔ حضرت مجید نظامی کا فرمان ہے کہ مارشل لاء نہ ہی کوئی قانون ہوتا ہے اور نہ مارشل لاء کورٹ کوئی عدالت۔ پاکستان میں مارشل لاء ایوب خاں نے لگایا۔ اس کی دہشت اور دبدبہ کچھ زیادہ ہی تھا۔ ملک بھر میں اک سکوت مرگ طاری ہو گیا۔ حبیب جالب کے لفظوں میں ’خوف کے مارے پتہ بھی نہیں ہلتا تھا۔ ان کڑے دنوں میں جسٹس ایم آر

Read more

نوازشریف کی جدوجہد، جیل یا جلاوطنی؟

عمران خان نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور اُن کی صاحب زادی مریم نواز کی وطن واپسی پر جو بیان دیا ہے، وہ کسی بھی سطح پر انسانی یا سیاسی معیار پر پورا نہیں اترتا۔ ’’نوازشریف کا استقبال کرنے والوں اور گدھوں میں کوئی فرق نہیں۔‘‘ یہ ایک ایسے لیڈر کا بیان ہے جو نوازشریف کا متبادل بننے کے لیے پچھلے کئی سالوں سے رات دن کوشش کررہا ہے، اور امکان ہے کہ وہ چند دنوں کے بعد ہونے والے انتخابات

Read more

لاہور میں شہباز کا شو اور مستونگ میں ”قتل عام“

جی نہ چاہے تو مزید پڑھنے کی زحمت سے بچیں کیونکہ دو روز کے وقفے کے بعد جو کالم لکھنے جارہا ہوں اس میں نواز شریف اور ان کی دختر کی لاہور آمد کا تفصیلی ذکر نہیں ہوگا۔ ان کی آمد کے بعد جو ہوا ویسے بھی میری توقع کے عین مطابق تھا۔ شہباز شریف صاحب اپنے Electablesکے ساتھ ایئرپورٹ نہ پہنچ پائے۔ شو اگرچہ مناسب رچالیا۔ ہوش مگر جوش پر حاوی رہاکیونکہ 25جولائی کو یوم انتخاب ہے۔ قومی اسمبلی

Read more

داعش پاکستان میں، حقیقت یا فسانہ

مستونگ بلوچستان میں ہونے والے بم دھماکوں کے بعد اب یہ کوئی راز نہیں رہاکہ داعش پاکستان میں نہ صرف سرگرم ہے بلکہ مضبوط بھی بہت ہے۔زیادہ پرانی بات نہیں۔ یہی کوئی مئی کے آخری ہفتے میں پاکستان کے اٹارنی جنر ل اشتر اوصاف علی کو تہران میں خبردار کیاگیا کہ داعش کی لیڈرشپ اور سرگرم حامیوں کی ایک بڑی تعداد کو پاکستان اور ایران کے سرحدی علاقوں میں منتقل کیا جارہاہے۔ انہیں مطلع کیا گیا کہ داعش کے سربراہ

Read more

الیکشن 2018 ء ۔۔۔۔ سات تشویش ناک علامات

عام حالات میں اب تک انتخابی مہم اپنے عروج پر ہونی چاہیے تھی۔ سیاسی جماعتیں اور اُن کے امیدوار کارنر میٹنگز کررہے ہوتے، گھرگھرجاکر ووٹروں سے رابطہ کرتے اور الیکشن کے دن کی پلاننگ کرتے ۔ اس وقت کہنے کو تو نگران انتظامیہ، الیکشن کمیشن اور میڈیا نیٹ ورک موجودہیں لیکن ان کا کوئی جاندار کردار دکھائی نہیں دیتا۔ ہر طرف افراتفری کی سی فضا ہے۔ جن کے فرائض کچھ اور تھے، سیاسی عمل کی کڑی نگرانی کررہے ہیں ۔

Read more

گدھا شناسی اور گدھا پروری کا شکریہ

اگر ناگوار نہ گزرے تو آج ہم آپ کو اپنے ایک بغیر سینگوں والے کثیرالمقاصد جانور کے بارے میں کچھ بتائیں؟ اللہ معاف کرے! ہم دیہاتی لوگ اپنے گدھوں سے وہی ناروا سلوک روا رکھتے ہیں جو کسی نامعلوم ملک کے رہنما اور حکمران اپنے عوام سے۔ اگر کبھی آپ کو دور دراز دیہات کا سفر در پیش ہوا ہے تو آپ نے دیکھا ہو گا کہ سڑک کنارے جا بجا پناہ گزینوں جیسی صورت لیے ایک مخلوق لمبی رسیوں

Read more

کوئی کسی کو یہ کیسے بتائے؟

پاکستان وجود میں آیا اور اس کے ساتھ ہی ہمارے حاکموں نے احکامات جاری کرنے شروع کردیے۔ یہ حکم نامے جمہوریت کے تحفظ اور عوام کے حقوق کی سربلندی کے لیے نہیں تھے۔ یہ حکم نامے نوآبادیاتی حکومت کے احکامات کا تسلسل تھے۔ ملک کا نام نیا تھا، یونین جیک کے بجائے پاکستانی پرچم لہراتا تھا، 1935ء کے ایکٹ کے تحت پاکستانیوں کی زندگیوں کا حساب کتاب ہوتا تھا۔ یہ ملک جسے جمہور کے ووٹوں سے جمہوری خطوط پر ترقی اور

Read more

گارڈن آف پاکستان…پتوکی

اکثر ایسا ہوتا ہے کہ آپ کسی بہشت کی قربت میں زندگی کرتے ہیں اور آپ کو اس کی موجودگی کی خبر ہی نہیں ہوتی۔ یوں مجھے بھی پتوکی کی خبر ہی نہ تھی کہ وہاں کم از کم پاکستان بھر میں پودوں، درختوں، پھولوں، جھاڑیوں، شجروں کی ہریاول ہیں۔ ہریاول کی ایک ایسی بہشت سرسبز ہے جس کا آخری کنارا دکھائی ہی نہیں دیتا۔ سڑک کے دونوں کناروں پر میلوں تک نرسریوں اور گل بوٹوں کی قطاریں ہیں۔ پتوکی

Read more

ہم بدبختوں کی قسمت میں الیکشن کے دن سونا ہی ہے

ہمایوں اختر خان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ہیں۔ آپ نے بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کی اور پارٹی کے منشور اور قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ بھر پور طریقے سے پارٹی کی انتخابی مہم چلانے کا اعلان بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ملک کے مستقبل کیلئے موثر ترین جدوجہد کی ہے۔ عمران خان نے ہمایوں اختر کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شمولیت سے

Read more

قیامت کا ایک دن

جس روز سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور اُن کی بیٹی گرفتاری پیش کرنے کے لیے لندن سے لاہور واپس آ رہے تھے، پنجاب ہی نہیں وفاقی حکومت کی توجہ بھی اِس طرف مرکوز تھی۔ نگران وزیر قانون و اطلاعات صوبائی حکومت سے ہر ممکن تعاون کی علی الاعلان یقین دہانیاں کرا رہے تھے، پنجاب حکومت کے وزیر اعلیٰ اور جملہ پولیس افسران بھی اس طرف متوجہ تھے۔ صوبے کے نگران وزیر داخلہ چونکہ سابق انسپکٹر جنرل ہیں،

Read more

قانون کی نظر میں برا آدمی

اگرآپ کے خیال میں ایک عدالتی فیصلہ قانونی استدلال کے ساتھ وضاحت کرتا ہے کہ ایک جج نے قانون کی کتاب سے رہنمائی لیتے ہوئے یہ نتیجہ کیسے نکالا تو آپ یقیناََ احتساب عدالت کا فیصلہ نہیں پڑھنا چاہیں گے۔ وہ لوگ جو پہلے ہی قائل ہیں کہ نواز شریف نے منی لانڈرنگ کی اور اُن کی دولت ناجائز ذرائع سے حاصل کی گئی ، اُنہیں کسی استدلال کی ضرورت نہیں۔ دوسرے وہ جو فیصلے میں قانونی جواز اور طریق

Read more

انتخابات سے قبل، حوصلے کی کمی

آج سے کچھ عرصہ پہلے امریکہ میں انتخابات ہو رہے تھے۔ میں بھی ان انتخابات میں ایک مبصر کی حیثیت سے امریکہ گیا ہوا تھا۔ انتخابات سے ہفتہ دس دن پہلے رائے عامہ کے تمام اندازے ٹرمپ کے بارے میں منفی اشارے دیتے نظر آتے تھے اور وہاں کے میڈیا اور چینل زیادہ حمایت مسز کلنٹن کی کرتے نظر آتے تھے مگر سوشل میڈیا پر زور ٹرمپ کا نظر آتا تھا اور دو تین ریاستوں میں جانے کا موقع بھی

Read more

میری مجوزہ ہائوسنگ سوسائٹی… پہلے آئیے،پہلے پائیے

سنا ہے دارالحکومت میں روات سے لے کر گوجر خان تک، شاہراہ کے اردگرد زمینیں خریدی جا چکی ہیں۔ آبادی کا دبائو بے تحاشا بڑھ رہا ہے۔ سرکاری ادارے، نیم سرکاری تنظیمیں نجی شعبہ، سب ہائوسنگ سوسائٹیاں ڈیویلپ کرنے میں لگے ہیں۔ زراعت کے لیے مخصوص رقبے رہائشی آبادیوں کی نذر ہو رہے ہیں۔ جنگل کاٹے جا رہے ہیں۔ باغوں، سیر گاہوں اور پارکوں پر پراپرٹی ڈیلروں کی عقابی نظریں مرکوز ہیں۔ جھپٹتے ہیں اور پارک ختم ہو جاتے ہیں۔

Read more

ہارون بلور کی شہادت

پشاور کے بلور خاندان کا ایک اور چشم وچراغ گُل ہوگیا۔ دہشت گردوں نے چند برس قبل ان کے والد، ایک جہاندیدہ سیاستدان بشیر بلور کو شہید کیا تھا۔ رواں الیکشن مہم میں امن وامان کی صورت حال نہ صرف بہت بہتر تھی بلکہ سیاستدانوں یا سیاسی پارٹیوں کو دھمکانے والے بھی غائب تھے۔ خیبر پختون خوا میں امن کی بحالی میں پولیس کی کارکردگی کو ملک کے طول وعرض میں سراہاجاتارہاہے۔امید تھی کہ وہ پرامن الیکشن کرانے میں کامیاب

Read more

پروفیسر وزیراعلیٰ کی ’’پھنے خانی‘‘

پنجابی زبان کا ایک لفظ ہے ’’میسنا‘‘۔ اسے ادا کرنے کا بھی ایک خاص انداز ہے۔ ’’بارہ دروازوں اور ایک موری‘‘ والے میرے شہر لاہور کی خواتین ہی صحیح طورپر ادا کرسکتی ہیں۔ بارہا میں نے اس لفظ کا اُردو یا انگریزی مترادف ڈھونڈنے کی کوشش کی۔ ہمیشہ ناکام رہا۔ اُردو کا ’’مکار‘‘ اور انگریزی کا "Deceptive” ذہن میں ہرگز وہ تصویر نہیں بناتا جو میرے محلے کی عورتیں اس لفظ کو ادا کرتے ہی دماغ میں بٹھادیتی تھیں۔ محض

Read more

سیاسی کشمکش کا نقطہ ٔعروج

اس وقت نوازشریف حتمی سچ کا سامنا کر رہے ہیں۔ اُن کے سامنے ’’آر یا پار‘‘ کی سی صورت ِحال ہے۔ اپنے سیاسی کیرئیر میں اُنہیں ایسے حالات کا کبھی سامنا نہیں کرنا پڑا۔ لیکن وہ اس راہ کے اکیلے مسافر نہیں ہیں۔ اُن کے بھائی، اور اب مسلم لیگ ن کے چیف شہباز شریف بھی ایسے ہی بحران کی زد میں ہیں۔ یہ بحران اُ ن کے سیاسی عزائم، جبکہ وہ نواز شریف کے متبادل کے طور پر سامنے

Read more

عوام کے سیاسی شعور میں بہتری جمہوری ارتقا کا اشارہ ہے

عوام کے سیاسی شعور کی جانچ ایک مثال سے شروع کرتے ہیں۔ انور کمال کا گھرانہ، اُن کی بیگم اور تین بچوں پر مشتمل تھا۔ وہ شہر کے خوشحال علاقے میں کرائے کے مکان میں رہتے تھے۔ بڑا بیٹا اکائونٹس کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد برسرِ روزگار تھا۔ شادی کے بعد بیوی اور ایک بچے سمیت، والدین کے ساتھ رہتا تھا۔ چھوٹا بیٹا اور بیٹی زیرِ تعلیم تھے۔ انور کمال پیشے کے لحاظ سے تاجر اور ایک مصروف کاروباری

Read more

ہارون بلور: وہ تاریک راہوں میں مارا گیا

2012میں جب بشیر بلور کی شہادت کے ٹِکر ٹی وی سکرینوں پر چلنا شروع ہوئے تو میں اپنے دائیں ہاتھ کی طرف رکھی چائے کی پیالی کو میز پر چھوڑ کر ہی گاڑی نکال کر پشاور کے لئے روانہ ہوگیا تھا۔ حالانکہ اس واقعہ سے چند لمحے قبل ہی کراچی سے اپنے گھر لوٹا تھا۔ منگل کی رات مگر جب بشیر صاحب کے جواں سال بیٹے ہارون کی کارنرمیٹنگ پر خودکش حملے کی خبر آئی تو سُن ہوکر رہ گیا۔

Read more

مقبول ہوتی ”ایم بی ایس ماڈل“ سوچ

آج جس موضوع کو چھیڑنا چاہتا ہوں اس کی طرف آنے سے پہلے یہ واضح کردینا چاہتا ہوں، کہ میرا تعلق شہری متوسط طبقے سے ہے۔ 1960ءکی دہائی میں ہوش سنبھالا تو ہمیشہ یہ خطرہ لاحق رہا کہ حالات کی سختی کسی بھی لمحے نچلے متوسط طبقے کی طرف دھکیل سکتی ہے۔ جو تھا اس کو بڑھانے کے بجائے اسے بچانے پر ہی توجہ مرکوز رہی۔ محض تعلیم، ایمان داری اور مسلسل محنت کی بدولت زندگی کو معاشی اعتبار سے

Read more

الیکٹ ایبل……

’’چار سال نو مہینے کوئی نہیں پوچھتا۔ عام انتخابات سے تین ماہ پہلے احتساب کا آغاز ہو جاتا ہے۔ پولیس ایف آئی آر کا رجسٹر کھول لیتی ہے۔ ایف آئی اے کو تفتیش یاد آ جاتی ہے۔ نیب اچانک چھان بین شروع کر دیتا ہے۔ پر اسرار لوگ گلی کے نکڑ پر کھڑے دکھائی دیتے ہیں۔ گاڑیاں تعاقب کرنا شروع کر دیتی ہیں۔ رونگ نمبرز سے کالز آنے لگتی ہیں۔‘‘ انتخابی امید وار ڈوڈو نے بتایا۔ ’’ان سب سے بچنے

Read more

نوازشریف جیل میں

شریف خاندان کے خلاف اعصاب شل کردینے والا عدالتی فیصلہ بالآخر آ گیا۔ دیکھنا یہ ہے کہ اب شریف خاندان مزاحمت کی اختیار کردہ راہ پر استقامت سے کھڑا رہتا ہے یا سودے بازی کرکے ایک بار پھر جدہ یا لندن سدھار جاتا ہے۔ اگلے ہفتے سے شریف خاندان جیل کی کال کوٹھڑی سے سیاست کا ایک نیا باب رقم ہونے جا رہا ہے۔ صاحب زادی مریم نواز بھی بڑے میاں کے ہم راہ جیل سے سیاست کی ڈوریں ہلائیں

Read more

بات چل نکلی تو ….

اتوار کی صبح اُٹھ کر پیر کے دن شایع ہونے والا کالم لکھتے ہوئے مجھے ہرگز اندازہ نہیں تھا، کہ لندن میں مقیم چند پاکستانی نوجوان ایون فیلڈ فلیٹس کا قبضہ لینے پہنچ جائیں گے۔ بہت محنت سے انھوں نے ان فلیٹوں تک پہنچنے کا عقبی دروازہ تلاش کیا۔ شریف خاندان میڈیا کی توجہ سے دور رہنے کے لئے عموماََ یہ دروازہ استعمال کررہا تھا۔ وہاں سے نکلتے ہوئے چند نوجوانوں نے مریم نواز شریف صاحبہ پر کچھ روز قبل

Read more

عمران خان نے حکومت سازی کی ابتدا کر دی

ہم پاکستانی لاکھ کہتے رہیں کہ نواز شریف کو سول بالا دستی کے لیے کام کرنے پر سزا ملی ہے یا یہ ایک عالمی سازش ہے یا خود نواز شریف کے بقول‘ ستر سالہ تاریخ کا رخ موڑنے پر یہ سب کچھ ہوا ہے‘ عالمی میڈیا ہمارے اس موقف سے ہرگز اتفاق نہیں کرتا۔ عالمی میڈیا نے جب میاں صاحب کو دی جانے والی سزا کی خبر سنائی تو اس کی وجہ صرف اور صرف کرپشن ہی بتائی۔ نیو یارک

Read more

خوش خبری

ہر گاہ بذریعہ اشتہار ہذٰا عوام الناس کو خوش خبری سنائی جاتی ہے کہ آپ کی دعائوں سے نوازشریف کو عدالت سے سزاہونے کے بعد ان کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ٹھک چکا ہے۔ ان شا اللہ بہت جلد جیل جا کر وہ اپنے انجام کو پہنچیں گے اورہم اپنی منزل پر۔ سو بغیر وقت ضایع کیے آیندہ پانچ سال تک آپ پر سونامی تحریک کی بلا شرکت ایرے غیرے و نتھو خیرے حکمرانی کرنے کی تمام تر تیاریاں

Read more

انتخابی اشتہارات

خوشخبری ہر گاہ بذریعہ اشتہار ہذٰا عوام الناس کو خوشخبری سنائی جاتی ہے کہ آپ کی دعائوں سے نوازشریف کو عدالت سے سزاہونے کے بعد ان کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ٹھک چکاہے۔انشاء اللہ بہت جلدجیل جاکروہ اپنے انجام کو پہنچیں گے اورہم اپنی منزل پر۔ سو بغیر  وقت ضائع کیے آئندہ پانچ سال تک آپ پر سونامی تحریک کی بلا شرکت ایرے غیرے و نتھو خیرے حکمرانی کرنے کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ اس

Read more

سہیل وڑائچ کی چند پیش گوئیوں کا ذکر

مجھے سہیل وڑائچ سے اختلاف ہو گیا ہے۔ اختلاف کی وجہ یہ نہیں ہے کہ میں یہ گمان کر بیٹھا ہوں کہ سیاست کے مطالعہ، اردو زبان دانی یا تشبیہات کے استعمال میں، میں ان سے زیادہ درست رائے رکھ سکتا ہوں۔ میں تو ابھی ان کے مقابلے میں طفل مکتب ہوں۔ مگر جب ان کے کالموں پر مشتمل کتاب ’’دی پارٹی از اوور‘‘ دیکھی اور اس کتاب کو صرف ایک کالم کے عنوان سے متعارف کروانے کا تصور سامنے

Read more

لندن فلیٹس تماشائیوں پر کھول دیئے جائیں

احتساب عدالت کی جانب سے نواز شریف کے خلاف فیصلہ سنائے جانے میں ”تاخیر پہ تاخیر“ اعصاب شکن تھی۔ جو حکم ہمیں جمعے کی نماز سے قبل سنانے کا وعدہ تھا بوقتِ عصر منظر عام پر آیا اور عصر ہی وہ وقت ہے جس کی قسم کھاتے ہوئے رب ذوالجلال نے کہہ رکھا ہے کہ ”بے شک انسان خسارے میں ہے“۔ نیب کے پراسیکیوٹر کے لئے مگر یہ فخر و انبساط کا لمحہ تھا۔ آنکھوں پر دھوپ سے بچانے والی

Read more

میاں نواز شریف سے کیا غلطیاں ہوئیں؟

جو کچھ ہو رہا ہے یہ ڈھکا چھپا کس سے تھا؟ گاﺅں ہوں یا شہر، تعلیم یافتہ ہوں یا ان پڑھ، خواتین ہوں یا بچے، سب جانتے ہیں کہ ہو کیا رہا ہے؟ موجودہ منظر نامے کے حوالے سے اگر کوئی حیرانی ہے تو وہ صرف اور صرف میاں نواز شریف کے حوالے سے ہے کہ انہوں نے کوئی پلان بی بنایا بھی ہے یا نہیں۔ اب جمعہ کو واپسی کااعلان کر بھی دیا ہے تو کارکنوں کو کنفیوژن سے

Read more

اظہار کی آزادی اور جبر کا گرداب

5 جولائی آئی اور گزر گئی۔ یہ تاریخ ہمیں ایک ایسے المناک سانحے کی یاد دلاتی ہے، جس نے ہماری زندگیاں بدل دیں۔ یہ ہمیں یاد دلاتی ہے۔ 27 اکتوبر 1958ء میں ہماری بدبختیوں کا آغاز ہوا تھا اور پھر یہ داستان دراز ہوتی گئی، یہاں تک کہ 12 اکتوبر 1999ء کی تاریخ آگئی۔ 2008ء میں ہم اس بات پر شاداں و فرحاں تھے کہ آمریت کے عذاب سے ہماری نجات ہوگئی ہے، لیکن 2008ء سے 2018ء تک آتے آتے

Read more

’’ہمارا قومی جانور…بھینس یا گدھا‘‘

ہم اپنے بزرگوں کی شان میں گستاخی کئے بغیر کیا کہہ سکتے ہیں جنہوں نے چکور کو ہمارا قومی پرندہ قرار دیا۔ چنبیلی کو قومی پھول اور مارخور کو قومی جانور وغیرہ ڈیکلیئر کر دیا اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہمارے وہ قابل احترام قدرے بزرگ نہ اپنے پرندوں کو جانتے تھے نہ پھولوں سے آگاہ تھے اور جانوروں سے اتنے آگاہ تھے کہ چڑیا گھر کے جانوروں کو بھی بمشکل پہچانتے تھے۔ حرام ہے جو وہ شیر

Read more

رگوں میں دوڑتا پھرتا ہے عجز صدیوں کا

عرب بہار پاکستان میں پہنچی مگر دیر سے۔ یہ پاکستانی بہار ہے۔ مگر خدا نہ کرے(میرے منہ میں خاک) انجام مصر یا لیبیا جیسا ہو! انسان کچھ نہیں سیکھتا اس لیے ’’لفی خسر‘‘ کہا گیا۔ سیکھنا کیا ہے ایک صاحب اپنے سسر کے پاس بیٹھے تھے کسی نے پوچھا کہاں ہیں جواب دیا ان الانسان لفی خسر۔ کہ خسر کی خدمت میں حاضر ہیں! تاریخ سے انسان نے کیا سیکھا؟ کچھ نہیں! ذوالفقار علی بھٹو جیسے پڑھے لکھے‘ صاحب مطالعہ

Read more

نواز شریف اور بھٹو

سابق وزیر اعظم نواز شریف اور اُن کی دختر مریم کو اسلام آباد کی احتساب کورٹ نے علی الترتیب 11، اور 8 سال قیدِ سخت کی سزا سنا دی ہے۔ انہیں 165 کروڑ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا پڑے گا، لندن فلیٹس بھی ضبط کر لیے گئے ہیں۔ کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال کی سزا دی گئی ہے۔ نواز شریف اور مریم کو انتخابات میں حصہ لینے کے لیے اپنی سزا ختم ہونے کے بعد مزید دس سال انتظار

Read more

یہ لنگڑی‘ یک چشم‘ اونٹنیاں!!

عجیب عرب تھا۔ تینوں بیٹوں کا ایک ہی نام رکھا۔ حجر۔ مرتے وقت وصیت بھی عجیب و غریب کی کہ حجر کو وراثت ملے گی اور حجر کو وراثت نہیں ملے گی اور حجر کو وراثت ملے گی۔ یعنی تین میں سے ایک بیٹے کو عاق کر گیا۔ کیسے معلوم ہو کہ کون سے دو حجر ہیں جنہیں حصہ ملے گا اور کون سا حجر ہے جسے کچھ نہیں ملے گا۔ یہ معمہ حل کرانے وہ شہر کی طرف چل

Read more

خدشات بڑھیں گے الیکشن سے حالات نہیں بدلیں گے

اگر آپ سانس تھامے 25جولائی کے دن ہونے والے انتخابات کے نتائج کا انتظار کررہے ہیں اور اگر آپ کا خیال ہے کہ ان نتائج سے سیاست کے کئی دھندلکے چھٹ جائیں گے تو گزارش ہے کہ دھیرج رکھئے۔ اس انتخابی مہم اور سیاسی معرکہ آرائی کے کئی نتائج ایسے ہیں جن کا اعلان کسی مقررہ تاریخ کونہیں کیا جاسکتا۔ عدالت کے فیصلے اپنا اثر ڈال رہے ہیں ۔ مطلب یہ کہ ساری توجہ تو انتخابات پر ہے لیکن مقامات

Read more

معذور افراد کا الیکشن

ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں لگ بھگ تیس لاکھ کے قریب معذور افراد ہیں۔ یہ تعداد بالکل بھی درست نہیں مانی جاسکتی اس لئے کہ درست اعداد و شمار کا ہمارے ہاں فقدان ہے۔ نہ تو مردم شماری میں ان لوگوں کو درست طریقے سے شمار کیا گیا، نہ نادرا کے پاس اٹھارہ سال سے کم عمر لوگوں کی معذوری کا درست ریکارڈ ہے اور نہ ڈبلیو ایچ او کی اس رپورٹ کو درست مانا جاسکتا ہے کہ جس

Read more

نیب کے سیف ہاؤسز

میں بھی کتنا بے وقوف ہوں۔ 5جولائی 1977ء کو کئی برسوں سے ایک منحوس دن قرار دیتا رہا۔ وہ دن جب آئین معطل ہوا اور عوام کے منتخب نمائندوں کی جانب سے چلائی حکومت کا تصور ہمیشہ کے لئے ہمارے ذہنوں سے مٹانے کے عمل کا آغاز ہوا۔ اکتالیس برس گزرجانے کے بعد 2018ء کی 5جولائی کی صبح اٹھاہوں تو احساس ہوا ہے کہ ہم اس دن کے بعد سے بتدریج متعارف ہوئے نظام میں جی رہے ہیں۔ اس نظام

Read more

آبی معیشت، مشکل فیصلے کون کرے گا

گزشتہ سردیوں کے دوران شمالی علاقوں میں برف باری معمول سے کم رہی۔ پنجاب اور سندھ کے میدانوں میں، مئی کے اوائل سے ہی شدید گرمی شروع ہوئی اور بارش بھی کم برسی۔ دریائوں میں پانی کی آمد معمول سے کم ہونے پر منگلا اور تربیلا میں پانی کی سطح نیچے آگئی۔ نہروں میں پانی کم ہوا تو کسان پریشان اور زرعی پیداوار متاثر ہونے کے خدشات بڑھ گئے۔ اِن حالات میں اہلِ دانش آبی مسائل پر غور اور اِن

Read more

پیرس، لاہور اور جمہوریت

لوگوں نے سابق خادم اعلیٰ پنجاب سے بڑی التجائیں کیں کہ خدارا لاہور کو پیرس نہ بنائیں۔ ہمارے دوست ڈاکٹر فخر عباس نے دہائی دی۔کوئی لاہور کو بچا لو یار ،اس کو پیرس بنانے والے ہیں۔مگر خادم اعلیٰ کب کسی کی سنتے ہیں۔ وہ لاہور کو پیرس بنا کر ہی رہے‘ اور آج پانی پانی پیرس لاہور سے کہہ رہا ہے کہ ہم تو ڈوبے ہیں صنم، تم کو بھی لے ڈوبیں گے۔ ہم میڈیا میں دیکھ رہے ہیں کہ

Read more

سیاسی پارٹیاں اور الیکشن کمیشن بتائیں

بار بار کہا گیا کہ ہر پارٹی 5فیصد سیٹیں خواتین کو دے گی۔ ہم اس دن سے تماشائے اہلِ کرم دیکھنے کے منتظر تھے کہ آخر حشر کی وہ گھڑی آگئی کہ جب تمام سیاسی پارٹیوں کے نامہ اعمال کھول دیئے گئے۔ پھر وہی گنی بوٹیاں اور نیا شوربہ، وہ جو 5 فیصد کی تنبیہ تھی وہ کیا ہوئی۔ سنا ہے کہ جہاں کہیں پارٹیوں کو کوئی امیدوار نہیں مل رہا تھا۔ وہاں خواتین کو نامزد کر کے 5فیصد کی

Read more

لیاری کے ’’NATIVES‘‘ سے ملنے والے میرے پسندیدہ اینکرز

ہما امیر شاہ ایک خوش مزاج وخوش شکل اینکر ہیں۔ کچھ عرصہ ایک چینل میں میری کولیگ بھی رہیں۔ اِن دنوں جیو ٹی وی کے لئے مارننگ شو کرتی ہیں جس میں ان کا ساتھ دینے والے اینکر بھی اپنے خوش گوار انداز کی وجہ سے مجھے بہت پسند ہیں۔ غالباً ان کا نام عبداللہ سلطان ہے۔ یہ کالم لکھنے سے قبل یا اسے مکمل کرلینے کے بعد میں اکثر ان کا شو دیکھتا ہوں کیونکہ اس میں روایتی مارننگ

Read more

انتخابات: ڈھول ڈھمکا، بیویوں کی قدر افزائی یا سیاسی شعور

لاہور سے شہباز شریف بلا مقابلہ منتخب!بارش سے سڑکیں ان کے حق میں بیٹھ گئیں۔ الیکشن سے عین پہلے طوفانی بارشیں شہباز شریف کے خلاف خلائی مخلوق اور محکمہ زراعت کی سازش ہے۔ یقین جانیے اگر ایسی ایک بارش پشاور میں بھی ہو گئی تو پشاور کا حال لاہور سے کئی گنا بدتر ہو گا اور کراچی کا تو کچھ نہ پوچھیے۔ ری پبلکن کے ناکام تجربے کے بعد کبھی کسی دوسرے نام سے کوششیں نہیں کی گئی۔ تمام مقتدر

Read more

اندلس کا سفر اور اپنے خاندان سے الگ سیر کرنے والے عرب مرد

بھلا کون آئے بار بار، بارسلونا۔ میری فرانسیسی ہمسفر کیتھرین میری جہاں گردی کی صلاحیتوں کی اب گرویدہ ہوچکی تھی۔ بارسلونا پہنچتے پہنچتے جب میں راستے میں ہسپانوی دیہات میں کار کی رفتار کم کرنے کو کہتا اور پرانی عمارتوں کو دیکھنے لگتا تو وہ حیران ہوتی اور پوچھنے لگتی کہ تم ان قدیم عمارتوں میں کیا تلاش کررہے ہو۔ میں کہتا، بتاتا ہوں، بتاتا ہوں بلکہ کہو تو دکھا دوں۔ اس طرح ایک قدیم ہسپانوی قصبہ سیلم (Salim) آیا

Read more

انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان مگر نہیں ہوگا

جنرل مشرف کے ایک وفادار معتمد میرے بھی ذاتی دوست ہوا کرتے تھے۔امریکی خواہش پر سعودی عرب کی معاونت سے نواز شریف کو جب سن 2000ءمیں کلنٹن کے وائٹ ہاﺅس چھوڑنے سے قبل جیل سے نکال کر پورے خاندان سمیت جلاوطن کردیا گیا تو وہ بہت خوش ہوئے۔ مجھے رات کے کھانے پر بلالیا۔ وہاں پہنچا تو محسوس ہوا کہ یہ کوئی عام دعوت نہیں بلکہ ”جشنِ نجاتِ نوازشریف“ منایا جارہا ہے۔ ذاتی طورپر مجھے نواز شریف سے نہ ہمدردی

Read more

پاکستانی سیاست کے بنارسی ٹھگ

پاکستان کے قیام سے لے کر اب تک صرف چار سو خاندان اس ملک کی سیاست پر راج کرتے آئے ہیں۔ ان خاندانوں کو مزید تقسیم کر دیا جائے تو ان کی تعداد تقریباً ایک ہزار بنتی ہے۔ آج تک یہی بے رحم ایلیٹ کلاس اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھ کر سسکتے، بلکتے غریب عوام کو خوشحال بنانے، انہیں تین وقت کی روٹی دینے، سڑکیں، گلیاں، تعلیم اور صاف پانی فراہم کرنے کے نعرے لگاتی آئی ہے۔ پاکستان میں بدترین

Read more

انتخابات قریب، لیکن تبدیلی کہاں ہے؟

اس وقت ہم 2018 ء کے اہم انتخابی معرکے کے قریب ہیں،لیکن انتخابی ماحول مکدر ہوتا جارہا ہے ۔ اگرچہ ہر کسی کا کہنا ہے کہ موجودہ انتخابات ملکی تاریخ کے اہم ترین انتخابات ہوں گے، لیکن ان دعوئوں پر اعتماد کرنے کے لئے کوئی ٹھوس وجہ دکھائی نہیں دیتی۔ مجموعی طور پر تمام سیاسی ماحول اس قدر آلودہ ہوچکا ہے کہ اس سے دودھ اور شہد کی نہروں کا بہہ نکلنا محال ہے ۔ ا س کی بجائے کشمکش،

Read more

بابا فرید گنج شکر کی چوکھٹ

گزشتہ دنوں یروشلم اور مسجد اقصیٰ کا بہت ذکر اذکار رہا۔ اس حوالے سے بابا فرید گنج شکر یاد آئے ۔ وہ جو اب سے 800 برس پہلے صلیبی لشکرکی شکست کے دس برس بعد یروشلم پہنچے ۔ انھوں نے وہاںقیام کیا ، مسجد اقصیٰ میں صبح دم جھاڑو لگاتے اور پھر اپنا دن ایک قریبی حجرے میں بسر کرتے ۔ یہاں وہ روزہ رکھتے اورخاموشی اختیارکرتے ۔ ان کا سارا وقت ذکرو فکر میں گزرتا ۔ اپنی عبادت وریاضت

Read more

بابا فرید گنج شکر کی چوکھٹ

گزشتہ دنوں یروشلم اور مسجد اقصیٰ کا بہت ذکر اذکار رہا۔ اس حوالے سے بابا فرید گنج شکر یاد آئے ۔ وہ جو اب سے 800 برس پہلے صلیبی لشکرکی شکست کے دس برس بعد یروشلم پہنچے ۔ انھوں نے وہاںقیام کیا ، مسجد اقصیٰ میں صبح دم جھاڑو لگاتے اور پھر اپنا دن ایک قریبی حجرے میں بسر کرتے ۔ یہاں وہ روزہ رکھتے اورخاموشی اختیارکرتے ۔ ان کا سارا وقت ذکرو فکر میں گزرتا ۔ اپنی عبادت وریاضت

Read more

2018 ء کے عام انتخابات اور جمہوری استحکام

پاکستانی رائے دہندگان ایک ماہ سے بھی کم عرصے بعد اگلی حکومت کا انتخاب کررہے ہوں گے ۔ اگرچہ فعال سیاسی انجینئرنگ اور انتخابات کو کنٹرول کرنے کے حربوں پر بات ہورہی ہے لیکن کل کہانی یہی نہیں ہے۔ ان انتخابات میں حصہ لینے والی سیاسی جماعتیں خود بھی افراتفری کا شکار ہیں۔ امیدواروں کے انتخاب میں اُن کی چوائس اور پارٹی منشور پر بہت سے سوالات اٹھ رہے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ ایک مرتبہ پھر مجموعی طور پر

Read more

ہر شخص ایک عمر سے اگلی صفوں میں ہے

یہ دارالحکومت کی معتبر ترین مارکیٹ تھی۔ میں نے اور میرے دوست نے ریستوران میں چائے پی۔ پھر میرا دوست پھل خریدنے ساتھ والی دکان میں گیا۔ میں ہمراہ تھا۔ یہاں چونکہ غیر ملکی گاہک نسبتاً زیادہ تعداد میں آتے ہیں، اس لیے قیمتوں کا حساب کتاب دیسی سے زیادہ گورا تھا۔ ایک حد سے زیادہ متشرع بزرگ کائونٹر پر تشریف فرما تھے۔ میرے دوست نے قیمت ادا کی۔ بزرگ نے باقی پیسے واپس کیے اور فوراً دوسرے گاہک کی

Read more

اب محض ”WHAT NEXT“ کا انتظار ہے

اپنے حلقوں میں ووٹ مانگنے کے لئے لغاری اور مزاری جیسے سردار جب گھروں سے نکلے تو نوجوانوں نے انہیں راستے میںروک کر تندوتیز سوالات پوچھے۔ سمارٹ فون کی بدولت فرعون صفت ٹھہرائے اشرافیہ کے نمائندوں کی بے عزتی کے مناظر سوشل میڈیا سے ہوتے ہوئے ٹی وی سکرینوں تک پہنچے تواسلام آباد کے آرام دہ گھروں میں بیٹھے مجھ ایسے صحافی بہت خوش ہوئے۔ گماں ہوا کہ فیض احمد فیض کا ”ہم دیکھیں گے“ والا لمحہ آچکا ہے۔پاکستان کی

Read more

شہباز شریف کا ”کرانچی“

یوں لگتا ہے پاکستان میں سب سے بڑا مسئلہ توہین عدالت کا ہے۔ جتنے لوگ انتخابات میں مقابلے کے لئے امیدوار بنے ہیں، ان کا مسئلہ یہ نہیں کہ وہ الیکشن میں مقابلے کے لئے آئے ہیں، ان کاسب سے بڑا مسئلہ توہین عدالت کا ہے۔ جہاں تک پاکستانی عوام کا تعلق ہے، انہیں عدلیہ کی عزت و احترام میں ذرا سا بھی شک نہیں۔ اس کے باوجود جب کوئی انتخابی مہم شروع ہوتی ہے توسب سے زیادہ عدالتیں ہی

Read more

الیکشن کے بارے میں سفارتی حلقوں کی بے یقینی

یہ پاکستان کی بد قسمتی ہے کہ یہاں پر موجود طاقتور طبقات یہ تصور کرتے ہیں کہ وہ جو چاہے گل کھلاتے رہیں گے اور اپنے کھلائے گلوں کے برعکس یہ کہانی سناتے رہیں گے کہ ہم اپنی قوم اور دنیا کے ساتھ معاملات میں بالکل واضح حکمت عملی رکھتے ہیں۔ حالانکہ دنیا ان کے گلوں سے بھی آشنا ہے اور کہانی کے نقائص بھی اپنے کمال پر ہیں۔ پاکستان میں جوں جوں عام انتخابات کا انعقاد قریب سے قریب

Read more

چکوال میں نیرنگئی سیاست دوراں

ایک چکوال ہی کیا، ملک بھرمیں نیرنگ ئی سیاست کا جادوسرچڑھ کر بول رہاہے۔ 2018ء کے عام انتخابات کے لیے بڑی جماعتوں میں ٹکٹوں کی تقسیم پروہ بھونچال آیا ہے کہ شایدہماری تاریخ میں چشم فلک نے نہ دیکھاہوگا۔ بے رحم سیاست کے سینے میں دل نہیں ہوتا۔ محسن بھوپالی کی روح کے ساتھ معذرت کے ساتھ، اکثرحلقوں میں تو یوں ہواہے کہ: نیرنگ ئی سیاست دوراں تو دیکھیے ”ٹکٹ“ انہیں ملا جو شریکِ سفر نہ تھے بلا شبہ ٹکٹ

Read more

….شہبازشریف قومی حکومت کیلئے پرعزم مگر

شہباز شریف صاحب یہ پیغام دئیے چلے جارہے ہیں کہ ان کی جماعت کو جولائی 2018کے انتخابات میں سادہ اکثریت نصیب ہوبھی گئی تو وہ بیشتر سیاسی جماعتوں کو ساتھ ملاکر ایک ’’قومی حکومت‘‘ بنانے کو ترجیح دیں گے۔ عمران خان صاحب کا لیکن ایسا کوئی ارادہ نہیں۔ بلاول بھٹو زرداری کو بھی ان کی جماعت کے ساتھ ’’نظریاتی اختلافات‘‘ یاد دلانے کی ضرورت محسوس ہونا شروع ہوگئی ہے۔ ’’قومی حکومت‘‘ بنانے کو شاید مولانا فضل الرحمن جیسے کشادہ دل

Read more

شفاف الیکشن ضروری ہیں حضور

انگریزی کا ایک محاورہ اکثر سننے کو ملتاہے :انصاف نہ صرف ہونا چاہیے بلکہ ہوتاہوا نظر بھی آنا چاہیے۔پاکستان میں الیکشن کاجو ہنگامہ برپا ہے وہ بہت یکطرفہ ہوگیا ۔ نون لیگ رفتہ رفتہ مقابلے سے باہر ہوتی جارہی ہے۔ ریاستی اداروں اور نون لیگ کے درمیان شروع ہونے والا تصادم اور محاذ آرائی کا اونٹ کسی کروٹ نہیں بیٹھ رہا ۔ الیکشن میں محض23 دن باقی ہیںلیکن نون لیگ ابھی تک بھرپور طریقے سے الیکشن مہم بھی شروع نہیں

Read more

کتابوں سے باتیں کرنا اچھا لگتا ہے

میں نے ایک گزشتہ کالم میں ان مختلف واویلوں کا تذکرہ کیا تھا جو پاکستانی قوم کرتی رہتی ہے اور میں ان میں سے ایک نہائت اہم اور مسلسل کئے جانے والا واویلا بھول گیا۔ یعنی ادب پر جمود طاری ہو گیا ہے اور کتاب پڑھنے کا کلچر ختم ہو گیا۔ جہاں تک ادب پر جمود طاری ہونے وا ویلا ہے تو یہ صرف وہ نقاد حضرات کرتے رہتے ہیں جو ماضی میں حنوط ہو چکے ہیں۔ جیسے خوراک کے

Read more

ہیں اہل نظر کشور پنجاب سے بیزار

سیاسی کشیدگی عروج پر ہے مگر بھلا ہو جناب شہبازشریف کا کہ تفنن طبع کا سامان مہیا کرتے رہتے ہیں۔ ایک زمانے میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ چھ ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم نہ ہوئی تو میرا نام بدل دینا۔ یہ دعویٰ ان کی تضحیک کا مستقل عنوان بن گیا۔ لوڈشیڈنگ ختم ہوئی نہ نام ہی بدل پایا۔ مگر سلام ہے ان کی مستقل مزاجی کو کہ کراچی جا کر پھر چھ ماہ والے سوئے ہوئے شیر کو جگایا۔

Read more

…..ہونہار بروا

کہتے ہیں یکم جولائی کو صاحب کوئلوں پر چلیں گے۔ 8جولائی کو زنجیرزنی کریںگے۔ 12جولائی کو قبرستان میں برہنہ چلّا کاٹیں گے۔ 16جولائی کو کسی دربار پر دھمال ڈالیں گے اور پھر شاید اکیلے کمرے میں جاکر بقول مبشر علی زیدی اپنی جیب سے کرسی کی مورتی نکال کر اس کا طواف شروع کردیں گے۔ کیا کیا پاپڑ نہیں بیلے ہمارے ہونہار بروا نے اس بار الیکشن جیتنے کے لئے۔ اس تمام کے باوجود کہ بقول شخصے خلائی مخلوق اس

Read more