کتنے آسان ہیں جال پھیلانے

کراچی سے ایک دوست کا فون آیا وہ مجھ سے پوچھنے لگے آپ کے صوبہ کے سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو کس نے مشورہ دیا تھا کہ وہ انتخابی مہم جوئی کا آغاز کراچی سے کریں۔ سابق صوبے دار صاحب بہادر کراچی میں خواص کی حیثیت سے آئے، مزار قائد پر حاضری بھی رسمی سی لگی۔ کاش وہ عوام میں آتے اور دعوے کرتے۔ انہوں نے کراچی کے عوام کو مکمل طور پر مایوس کیا۔ ان کو عبوری حکومت

Read more

بری گھڑی کسی وقت بھی آسکتی ہے

ہم نے اپنی 70 سالہ تاریخ کے 32 سال آمریت اور بقیہ زیادہ حصہ ایمرجنسی میں گزارے ہیں۔ پچھلے 10 سال سے جمہوری عمل لڑکھڑاتا ہوا آگے بڑھ رہا ہے لیکن اب ملک میں ایک غیر علانیہ ایمرجنسی کی صورتحال محسوس کی جاسکتی ہے۔ اس صورت حال میں مسز اندرا گاندھی کی لگائی ہوئی ایمرجنسی یاد آجاتی ہے، جس کی 43 ویں سالگرہ ابھی 26 جون کو گزری ہے۔ آج بہت سے لوگ اس بات پر حیران ہوتے ہیں کہ

Read more

انصاف کرنے کا حق

پاکستان میں پہلے عام انتخابات اس کے قیام کے تیرہ سال بعد 1970ء میں منعقد ہوئے تھے۔ پچاس کی دہائی میں صوبوں میں تو ان کا انعقاد ہوا، لیکن مرکز تک نوبت نہیں پہنچی۔ دستور سازی کا عمل مکمل نہ ہو سکا اور یوں معاملہ لٹکتا چلا گیا۔ اگر دستور جلد بن جاتا اور انتخابات ہر پانچ سال کے بعد ہوتے چلے جاتے تو آج ہماری سیاست یکسر مختلف ہوتی۔ دلچسپ حقیقت یہ ہے کہ 1954ء میں جب (خدا خدا

Read more

الیکشن دے کے بہلایا گیا ہوں

برطانوی سیاست داں اور لندن کے سابق میئر کین لونگ اسٹون کی کہی ہوئی ایک بات کافی مشہور ہوئی۔ کچھ یہ کہ اگر ووٹ دینے سے کوئی تبدیلی آسکتی تو اس پر پابندی لگ چکی ہوتی۔ یہی بات کسی اور دانشور نے بھی کہی ہے۔ گویا انتخابات کا مقصد ہی یہ ہے کہ کسی انقلاب کے بجائے تسلسل کا نظام قائم رہے۔ یہاں، ظاہر ہے کہ حوالہ مغربی جمہوریت کا ہے۔ اس کی بنیاد ایک ایسے نظام پر قائم ہے

Read more

سیاست اور ڈرامہ

سیاست ، اداکاری اور ڈرامے کا عہد قدیم سے چولی دامن کا ساتھ ہے۔ جس شخصیت میں یہ تینوں ہنر پائے جاتے ہوں وہ ایک کامیاب سیاست دان تصورکیا جاتاہے۔سیاست دان ہو یا اداکار دونوں کا مقصد ناظرین یا شہریوں کے دلوں میں گھر کرجاناہوتا ہے‘دل اور دماغ پر نقش کر نے والے مکالمے، تیر کی طرح دل میں اتر جانے والے جملے اور جذبات میں ہیجان برپا کردینے والے استعاروں،تشبیہات اورتمثیلات کا مسلسل استعمال کیا جاناتاکہ ناظرین یا شہریوں

Read more

اور مشین سانس لیتی ہے

میرا ہمیشہ سے یہ اعتقاد رہا ہے محبت اس کائنات کا ازلی جذبہ ہے۔ اسی کو دوام حاصل ہے۔ نفرت نہایت عارضی فعل ہے۔ یہ لمحاتی کیفیت ہے۔ اس کو دوام حاصل نہیں۔ یہ انسانی سرشت سے لگا نہیں کھاتا۔ اس کو بہرحال ختم ہونا ہوتا ہے۔ جنگ و جدل ، مارپیٹ، گالی گلوچ انسانی افعال ضرور ہیں مگر یہ سب وقتی ہیں۔ انسان ان قابل نفرین جذبوں سے عظیم ہے۔ انسانوں کو محبت کے لئے تخلیق کیا گیا ہے۔

Read more

پاکستان اور پولینڈ کے تعلقات اور جنرل باجوہ کا دورہ پولینڈ

جنرل قمر جاوید باجوہ کا حالیہ دورہ پولینڈ اس امر کی غمازی کرتا ہے کہ پاکستان اپنے دفاعی معاملات کے حوالے سے سنجیدہ طور پر یہ کوششیں کر رہا ہے کہ اس کا سارا انحصار صرف ایک ملک یعنی امریکہ پر نہ رہے۔ بلکہ جن ممالک سے بھی باہمی تعاون کے نتیجے میں مثبت معاہدے ہو سکتے ہیں وہ وقوع پذیر ہو جائیں۔ اس ضمن میں پولینڈ کو پاکستان یہ خاص اہمیت دے رہا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے

Read more

تخت یا تختہ والی سیاست

اندھی نفرت وعقیدت میں تقسیم ہوئے ہمارے معاشرے میں دانیال عزیز نے بے پناہ افراد کو نواز شریف صاحب کے خلاف پانامہ کیس کی پیشیوں کے دوران مسلسل پریس کانفرنسوں کی وجہ سے بہت ناراض کیا۔ نواز شریف کے مخالفین اس حقیقت کے بارے میں بھی بہت چراغ پا رہے کہ دانیال چودھری کئی برسوں تک جنرل مشرف کا جارحانہ دفاع بھی کیا کرتے تھے۔ ایسے مخالفین یہ بات کبھی سمجھ نہ پائے کہ اپنی وفاداری ثابت کرنے کو کسی

Read more

اپنے نام کی تختی لگانےکی دوڑ

کوئی چالیس سال ہوئے، لاہور کارپوریشن نے سڑکوں کے نام مشہور لوگوں سے منسوب کرنےشروع کئے تھے۔ سمن آباد سے چھوٹا سا بازار نکلتا تھا۔ اس میں ایک اور چھوٹی گلی تھی، جس میں قتیل شفائی اور احمد ندیم قاسمی صاحب کے مکانات تھے۔ کافی دن گزر گئے اور ان کی گلی پر نیم پلیٹ نہیں لگی تو قتیل صاحب نے خود ہی اپنے نام کی پلیٹ لگائی اور ہم لوگوں کو دیکھنے بلایا تھا۔ یہ واقعہ مجھے اب کیوں

Read more

کھل کر سامنے آنے والے اختلافات

ہمارے معاشرے میں اختلافات کا اپنا مقام ہے مگر کھل کر سامنے آنے والے اختلافات کی بات ہی کچھ اورہے۔ اگرچہ ہم لوگ اختلافات کی ٹوہ لگانے میں بھی اپنا ثانی نہیں رکھتے مگر سچی بات ہے کہ جو مزا مابین فریقین کھل کر سامنے آنے والے اختلافات میں ہے، وہ ڈھکے چھپے اور ٹوہ شدہ اختلافات میں بالکل بھی نہیں۔ حتیٰ کہ کوئی خفیہ شادی بھی منظرعام پر آکر وہ ریٹنگ نہیں لیتی، جو بعدازاں ان میاں بیوی میںکھل

Read more

بنگلہ دیش آگے کیسے نکلا؟

میرے کئی دوست حیرت سے پوچھتے ہیں کہ بنگلہ دیش، ملبوسات(گارمنٹس) کی برآمدات میں ہم سے آگے کیسے نکلا۔ اُن کی سوچ کے پیچھے یہ گمان ہے کہ خام مال میسر ہو تو اشیاء برآمد کرنا سہل ہو جاتا ہے۔ اُنہیں علم ہے کہ بنگلہ دیش میں کپاس پیدا نہیں ہوتی۔ وہ یہ بھی جانتے ہیں کہ بنگلہ دیش نے 1980ء کی دہائی میں گارمنٹس کی برآمدات شروع کیں جبکہ ہم نے بنگلہ دیش سے تیس سال پہلے مغربی پاکستان

Read more

’’بغداد کا فرینکن سٹائن اور لاشوں کو نہلانے والے‘‘

میں تذکرہ کر رہا تھا ان مسلمان ناول نگاروں کا جو میری نظر میں مارکیز‘ سراماگو اور میلان کُندیرا کے نہ صرف ہم پلہ ہیں بلکہ اسماعیل قدارے البانیہ کا ان پر بھی سبقت رکھتا ہے۔ میرا گھرانہ کچھ ترکی ترکی سا ہے یعنی میرے بڑے بیٹے کا نام سلجوق ہے اور بڑے پوتے کا نام ترک ناول نگار یاشار کمال کے نام پر یاشار ہے ۔ سلجوق جن زمانوں میں نیشنل کالج آف آرٹس میں آر کی ٹیکچر کا

Read more

تیرے سب خاندان پر عاشق

’’امید کرتا ہوں چوہدری نثار پارٹی کا حصہ بن کر الیکشن لڑیں گے ہر چیز ممکن ہوتی ہے۔ بات چیت کے دروازے ہمیشہ کھلے ہوتے ہیں۔ یہ چیز کسی وقت بھی ہو سکتی ہے۔ ہو سکتا ہے وہ پارٹی کی طرف ہی سے الیکشن لڑیں۔ ماضی میں بھی ایسا ہوا ہے کہ کچھ لوگ ٹکٹ حاصل نہ کر سکے لیکن انہوں نے پارٹی پلیٹ فارم ہی سے الیکشن لڑا۔ ہماری خواہش بھی ہے کہ وہ پارٹی کے پلیٹ فارم ہی

Read more

اب ’’کرانچی‘‘ کو پیرس بنانے کا وعدہ

پھانسی کی کوٹھری میں تنہا بیٹھ کر اپنے خیالات کو وصیت نامے کی صورت دیتے ہوئے ذوالفقار علی بھٹو نے جو نوٹس لکھے تھے بعدازاں کتابی صورت میں شائع ہوئے۔ ’’اگر مجھے قتل کردیا گیا‘‘ اس کتاب کا عنوان تھا۔ یہ کتاب کسی ایک موضوع کا یکسوئی کے ساتھ مطالعہ نہیں کرتی۔ کئی حوالوں سے تنہائی کا شکار ہوئے ذہن میں بات سے بات چلاتے خیالات کا اظہار ہے۔ ایسا طرزِبیاں Stream of Consciousnessکہلاتا ہے۔ ایک فرانسیسی منصف نے اسے

Read more

انتخابات کی پیش گوئی

قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات میں جیتنے اور ہارنے والوں کی پیش گوئی کرنا آسان نہیں۔ یہ ایسا ہی ہے جیسے کوئی طوطے کو بذریعہ فال ایسی ٹیم منتخب کرنے کا کہے جو فٹ بال ورلڈکپ جیت لے ۔ انتخابی سرگرمیوں کا بہتر جائزہ لینے ، اور صورت ِحال کو قبل ازوقت بھانپنے کے کچھ طریقے ہیں۔ لیکن یہ دو اور دو جمع چار والا معاملہ نہیں ہے۔ مندرجہ ذیل عوامل ہوا کا رخ جاننے میں معاون ثابت ہوسکتے

Read more

مطلق العنانیت، انصاف کی ترازو اور یوسفی صاحب

کچھ زمانے ایسے ہوتے ہیں جن میں ادب اور ادیبوں پر پیغمبری وقت پڑتا ہے۔ اکیسویں صدی کے یہ ابتدائی برس بھی ایسے ہی ہیں۔ موت کی آندھی ہے جو ہمارے بڑے بڑے تناور پیڑوں کو پتوں کی طرح اڑائے لیے جارہی ہے۔ اس صدی کا آغاز ہوا تو احمدندیم قاسمی، قرۃ العین حیدر، انتظارحسین اور ہمارے کئی بڑے رخصت ہوئے۔ یقین نہیں آتا کہ آن کی آن میں یہ سب لوگ چلے گئے۔ اور اب طنز و مزاح کے جس

Read more

چودھری نثار کیلئے نیب کی ’’سہولت کاری‘‘

لوگ جو بھی کہتے رہیں۔ میں یہ بات مگر ایک لمحے کے لئے بھی تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہوں کہ چودھری نثار علی خان صاحب نے انجینئر قمر الاسلام کو انتخابی اکھاڑے سے دور رکھنے کے لئے نیب کی معاونت طلب کی ہوگی۔ اندھی نفرت وعقیدت میں بٹی سیاست کی لیکن کئی مضحکہ خیز صورتیں ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ بھی ایک پہلو ہے جسے Unintended Consequencesکہا جاتا ہے۔ یعنی وہ نتائج جو کسی سمت کی طرف قدم اٹھانے

Read more

بنی گالہ کی دیوار، جنات اور عام آ دمی

بچپن میں ہماری نانیاں دادیاں اور اماں رات کو کہانی سنایا کرتی تھیں تو وہ اس طرح شروع کرتی تھیں ’’ہمارا تمہارا خدا بادشاہ، خدا کا بنایا رسولؐ بادشاہ۔ نہ کہنے والے کے گلے عذاب، نہ سننے والے کے گلے عذاب۔ جس نے یہ کہانی بنائی ہے اس کے گلے عذاب‘‘۔ تو یہاں ہم جو کچھ بیان کر رہے ہیں اس کا عذاب و ثواب اس انگریزی ہفت روزہ (The Friday Times) کے سر ہے، جس نے یہ کہانی یا

Read more

….سعودی خواتین کی ڈرائیونگ اور تبدیلی کا سفر

24اور 25جون کی درمیانی رات بارہ بجے سعودی معاشرے میں ایک انقلاب آیا۔ بہت بڑا انقلاب۔ بہت بڑی تبدیلی، خواتین کو گاڑی ڈرائیو کرنے کی اجازت عملی طور پر مل گئی۔ کچھ پرجوش خواتین نے اُسی وقت گاڑیاں نکالیں اور شاہراہوں پر نکل گئیں۔ یہ خواتین جب دوسرے ملکوں میں قیام پذیر تھیں تو گاڑی چلانا سیکھ گئیں۔ پھر وہیں سے ڈرائیونگ لائسنس بنوا لیے۔ اُن لائسنسوں کی بنیاد پر ان کے لائسنس سعودی عرب میں بن گئے۔ دوسری عورتوں

Read more

ووٹرز کے ”SENTIMENTS“

ترکی کے اردوان نے ایک بار پھر براہِ راست ووٹنگ کے ذریعے ہونے والا صدارتی انتخاب جیت لیا ہے۔ مجھے خبر نہیں کہ مشرقِ وسطیٰ اور اس کے اپنے ملک کے لئے یہ خیر کی خبر ہے یا نہیں۔ بطور صحافی پریشانی فقط یہ جان کرہورہی ہے کہ برطانیہ میں یورپی یونین سے علیحدگی کے سوال پر ہوئے ریفرنڈم اور امریکہ میں ٹرمپ کی کامیابی کے بعد ترکی کے صدارتی انتخاب کے بارے میں بھی عالمی میڈیا اور مبصرین متعلقہ

Read more

ایڈیٹرکی ڈاک

سفیدپوشی کابھرم قائم رہنے دیا جائے مکرمی!ہم فاضل ممبران پارلیمنٹ نے عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کے فارم میںنیک نیتی سے کچھ تبدیلیاں کرتے ہوئے ان میں پوچھے گئے غیرضروری اورذاتی سوالات کو نکال دیاتھا۔اس کارخیرکے پیچھے کئی نیک مقاصدکارفرماتھے ۔ مثلاً:فارم ہذاکو آسان اورعام فہم بنانا‘غیرمتعلقہ معلومات اورتفصیلات کی جانچ پڑتال سے عدالتوں اورایف بی آرجیسے اداروں کا قیمتی وقت بچانااورالیکشن لڑنے والے سفیدپوشوں کوشرمندگی سے بچاناوغیرہ وغیرہ‘تاہم فاضل عدالتوں نے دوبارہ انہی سوالات کو بیان حلفی کی

Read more

انتخابات بروقت کروانے میں کوئی حرج نہیں

چند ہی روز قبل ایک مو¿ثر ومعتبر معاصر میں چھپنے والے ایک کالم کا حوالہ دینے پر مجبور ہوگیا تھا۔ یہ کالم منصور آفاق صاحب لکھتے ہیں۔ ان سے ملنے کا کبھی اتفاق نہیں ہوا مگر ان کے کالم پڑھنا ذہن کو صاف رکھنے کے لئے ضروری سمجھتا ہوں کیونکہ وہ اٹک سے رحیم یار خان تک پھیلے قومی اسمبلی کے حلقوں کے نمبر دے کر ان کے لئے تحریک انصاف کے چنے امیدواروں کے نام بتاکر مجھ ایسے گھروں

Read more

دعا کریں کہ سیاست کو عدالت اور علالت سے چھٹکارا ملے

بیگم کلثوم نواز شریف لندن میں وینٹی لیٹر پر ہیں، کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ انہیں اور ان کے لواحقین کو کتنا عرصہ اس اذیت میں مبتلا رہنا پڑے گا۔ بس دعا ہی کی جا سکتی ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی مشکل آسان کرے اور انہیں اس دنیا میں ہنسنے بسنے کی مزید توفیق عطا کر دے‘ جس کی صورت گری کے لئے ایک زمانے میں انہوں نے بھی خون پسینہ ایک کیا تھا۔ محترمہ سے جب بھی

Read more

لندن میں پیدل سڑک پار کرنے کا چارٹرڈ جہاز میں عمرہ کرنے سے موازنہ

ملک میں انتخابی مہم شروع ہو چکی ہے۔ ملک کی دونوں بڑی سیاسی جماعتیں ٹکٹوں کی تقسیم میں کچھ ایسی پھنسی ہیں کہ عوامی رابطہ مہم لیٹ ہو گئی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پاس تو بیگم کلثوم نواز کی بیماری کی ایک وجہ موجود ہے جس کی وجہ سے تمام معاملات لیٹ ہو رہے ہیں۔ پہلے میاں نواز شریف کو لندن جانا پڑ گیا بعد میں بیگم کلثوم نواز کی حالت اتنی خراب ہو گئی کہ میاں شہباز

Read more

ترکی میں انتخابات اور نئے سیاسی رحجانات

24جون 2018ءکو اتوار کے روز ترکی میں منعقد ہونے والے انتخابات ترکی کی تاریخ کے اہم ترین انتخابات قرار دئیے جا رہے ہیں۔ 1923ءمیں جب ترکی نے یورپی استعماری طاقتوں کو سرزمین ترکیہ سے باہر نکالا اور ترکی کو جمہوریہ قرار دیا، تو یہیں سے ترکی میں جمہوریت کا ایک نیا سفر شروع ہوا۔ 1950ءمیں ترکی ملٹی پارٹی ڈیموکریسی میں داخل ہوا۔ اس کے بعد ترکی میں آمرانہ حکمرانی اور جمہوری طرزِحکومت کے مابین ایک کشمکش جاری رہی۔ لیکن وقت

Read more

یوسفی: کون لفظوں کو سکھائے گا تبسم خیزیاں

پیدائش جے پور کی تھی، درس گاہ علی گڑھ یوینورسٹی رہی، تعلیم فلسفے کی حاصل کی، لگے ہاتھوں ایل ایل بی بھی کر لیا، پہلی ملازمت ڈپٹی کمشنری ٹھہری، روزگار بینکاری کے شعبے سے پایا، پاکستان کے چار بڑے بینکوں کے صدر رہے اور پھر بینکنگ کونسل کے چیئرمین بھی بنے، جثہ دھان پان سا، قد ساڑھے پانچ فٹ سے بھی نکلتا ہوا اور رنگت ایسی کہ کبھی خود پر فخر کی نوبت نہیں آئی۔ فارغ البال تھے لہذا منہ

Read more

پی ٹی آئی کی جیت کیوں ضروری ہے؟

آئیے آسان ترین دلیل سے بات کا آغاز کرتے ہیں۔ ہم نے زرداری کی پی پی پی کو پانچ سال دیے۔ اس کے بعد اگلے پانچ سال نوازشریف کی پی ایم ایل کے ہاتھ رہے۔ چونکہ ہم پہلے ہی مشکلات کے گرداب میں پھنسے ہوئے ہیں، اس لیے عمران خان کو ایک موقع سے کیا بگڑ جائے گا؟ اگر، جیسا کہ وہ کہتے ہیں، وہ کارکردگی دکھاتے ہیں تو ہماری حالت سدھر جائے گی۔ اگر وہ ایسا نہیں کرپاتے تو

Read more

شہید کی بیوہ

تصویر دلخراش تھی ہر محب وطن پاکستانی نے جب دیکھی کلیجہ منہ کو آگیا۔ ایک شہید فوجی افسرکی بیوہ اپنے شوہرکے تابوت پر سر ٹکائے شہید کے چہرے پر نظر جمائے بیٹھی تھی۔ کرب کی ایک لہر پورے وجود میں دوڑ گئی ایک ایسی عورت کی تصویر جس نے اپنا سب کچھ مادر وطن کی حفاظت کے لیے نقد لٹا دیا۔ دل بہت افسردہ ہوتا ہے جب یہ قربانیاں دیکھنے کے باوجود رائے عامہ اور سماجی میڈیاپر فوج کے حوالے

Read more

کیا امریکا عمران خاں سے خوف زدہ ہے؟

مجھے شبہ ہے کہ واشنگٹن میں بیٹھ کر پاکستانی سیاست پر نگاہ رکھنے والوں کو بھی خیال آنا شروع ہوگیا ہے کہ عمران خان جولائی 2018میں ہونے والے انتخابات کے بعد ہمارے وزیراعظم منتخب ہوسکتے ہیں۔ ہمارے لوگوں کی اکثریت کئی برسوں سے بہت وثوق کے ساتھ یہ بات طے کرچکی ہے کہ اسلام آباد میں حکومت بنانے یا ہٹانے کے فیصلے درحقیقت واشنگٹن میں ہوتے ہیں۔ ایک زمانے تک ٹھوس وجوہات کی بنیاد پر میں بھی اس سوچ سے

Read more

زعیم قادری: اندرونی کہانی کیا ہے؟

چودھری نثار علی کے بعد پنجاب سے پارٹی کے رہنما زعیم الحسن قادری کی جانب سے پارٹی لیڈر شپ سے بغاوت یہ ظاہر کر رہی ہے کہ کچھ نہ کچھ جماعت کے اندر پک رہا ہے۔ جس کی تشخیص اور علاج لیڈر شپ سے ممکن نہیں بن رہا اور مشکل کی اس گھڑی میں پارٹی کے مخلص اور جدوجہد کے ساتھیوں کا مسلم لیگ ن سے کنارہ کشی اور بغاوت خود پارٹی لیڈر شپ کے لئے چیلنج اور جماعت کے

Read more

شہر میں آ کر پڑھنے والے بھول گئے

یقینا ہماری ذہنی پسماندگی آشکار ہوئی مگر ہم نے دیانتداری سے مضافاتیوں کے جذبات عرض کر دیے۔ آج ذرا ہمارے پیارے، ہمارے ساتھ یا ہمارے ہاتھوں میں پلے بڑھے پردیسیوں کی بھی کچھ باتیں ہو جائیں، جو زندگی کی حرارتوں سے بھرپور عید منا کر اور ہم پسماندوں کی خوشیاں دوبالا کر کے واپس شہروں اور ملکوںکی طرف پلٹ گئے ہیں۔ ہمارے تارکینِ دیہات میں سے اکثر ایسے ہیں، جو دو تہذیبوں کے درمیان سینڈوچ بنے ہوئے ہیں۔ ایک شہر

Read more

تریپن روپے کی بچت

اسٹیٹ بینک آف پاکستان سال میں کئی بار، عوامی اطلاع کے لئے، ملکی معیشت کی جائزہ رپورٹ جاری کرتا ہے۔ چند ماہ پیشتر اُس کی رپورٹ میں پاکستان کے آبی مسائل کی طرف توجہ دلائی گئی۔ تجویز کیا گیا کہ پانی کی قیمت بڑھانے کی ضرورت ہے۔ معاشی جائزے میں پانی کی قیمت میں اضافے کا مشورہ، بروقت اور خوش آئند ہے۔ ماہرین متفق ہیں کہ ’’پانی کی معیشت‘‘ اچھی حالت میں نہیں۔ سرمایہ کاری نہ ہونے کے برابر ہے۔

Read more

محبوبہ مفتی کا استعفی، گورنر راج اور نئے بھارتی عزائم

مقبوضہ کشمیر میں ایک بار پھر گورنر راج لگا دیا گیا ہے۔ اس کا ’’خیرمقدم‘‘ کرتے ہوئے بھارتی حکومت کو ٹارزن بننے پر اُکسانے والے کئی تبصرہ نگاروں نے ٹی وی سکرینوں پر اس اُمید کا اظہار کیا کہ برسوں سے جاری تحریکِ آزادی کو اب "Muscular”ذرائع سے کچلا جائے گا۔”Muscular”کی اصطلاح سنتے ہی میں نے اپنا سر پکڑ لیا۔ بہت ہی ٹھنڈے ذہن کے ساتھ سوچنے کی کوشش کی کہ 2016کے جون میں برہان وانی کی شہادت کے بعد

Read more

امریکہ اور شمالی کوریا کے صدور کی ملاقات جاپان اور جنوبی کوریا کی تشویش

صدر ٹرمپ اور شمالی کوریا کے صدر کم کی ملاقات کے غیر معمولی اثرات عالمی سیاست اور بالخصوص ایشیاء پیسیفک کی صورتحال پر پڑنے کا امکان موجود ہے۔ اگر یہ معاملہ آگے نہ بھی بڑھ سکا تو اور اسکے باوجود جنوبی کوریا اور جاپان میں یہ تصور بہرحال ضرور پنپ جائے گا کہ امریکہ کسی وقت بھی شمالی کوریا سے براہ راست کوئی معاہدہ کر کے ان کو نئے حالات سے سمجھوتا کرنے کی جانب راغب کر سکتا ہے۔ جو

Read more

عمران خان کے وزیراعظم منتخب ہو جانے کے بعد والا منظر 

کچھ لوگ اپنے تئیں یہ طے کر بیٹھے ہیں کہ شاید مجھے عمران خان صاحب سے خداواسطے کا بیر ہے۔ وہ مشکل میں گھرے ہوں تو مجھے خوشی ہوتی ہے۔ ایسے لوگوں کی جانب سے جن کے پاس میرا وٹس ایپ والا فون نمبر نجانے کہاں سے آگیا ہے پیر کی رات سے مسلسل وڈیوکلپس بھیجی جارہی ہیں۔ عمران خان صاحب کے بنی گالہ والے گھر کے باہر جاری ہنگاموںکی کلپس۔ ہنگامہ کرنے والے تحریک انصاف کے نظریاتی کارکن بتائے

Read more

ترکی اور پاکستان کا سیاسی تقابل

تین دہائیوں سے زیادہ عرصہ ہوچکا ہے کہ میں نے ترکی کی تاریخ، تہذیب، سماج اور سیاست کو جاننے کے لیے مسلسل مطالعے اور مشاہدے کو اپنی زندگی کا اہم حصہ بنا رکھا ہے۔ مطالعے اور مشاہدے سے ایسے ایسے سوالات کے جوابات ملے جو اس ریاست اور سماج کی گہرائی تک جائے بغیر جانے نہیں جاسکتے تھے، بلکہ ایسے نئے سوالات ابھرے جن کا تصور ہمارے ہاں ممکن ہی نہیں۔ میرے لیے ترکی صرف اس لیے اہم نہیں رہا

Read more

عید اور ہمارے پردیسی

  خدا معلوم ان عمررسیدہ ٹاہلیوں، بیریوں اورکچے رستوں کو ہمارے تارکین دیہات سے کیا نسبت ہے؟ ہمارے جذبات کو تو ماجدؔصدیقی نے خوب زبان دی :  اس کے ملنے کی کیا وہ سج دھج تھی مور کلرکہار کے جیسے اپنے بچے جوان ہوئے تو لگا سب پرندے تھے ڈار کے جیسے ایسے بکھریں تمام دوستیاں خواب تھے دور پار کے جیسے  ہمارے جذبات توقابل فہم ہیں کہ ہم اپنے ان پیاروں کے ساتھ کھیتوں، کھلیانوں اورگلیوں میں کھیلتے پلے

Read more

میڈیا کا مطلب ہے، لوگوں کو بیوقوف بنانا

میں اپنی تحریروں میں اقرار کرتا رہتا ہوں کہ میں زندگی بھر نہ کبھی مکمل گائوں کا ہوا اور نہ کبھی پورا شہری ہوا، بس درمیانی کیفیت میں مبتلا رہا۔ جب ایک برس نارمل سکول گکھڑ منڈی میں پہاڑے یاد کرتا رہا تو میرے بہتر لباس کی وجہ سے میری شامت آتی رہتی۔ امی مجھے ایک بچہ اچکن پہناتیں جیب میں رومال اڑستیں۔ استری شدہ شلوار قمیض اور بوٹ لشکتے ہوئے پالش شدہ اور کبھی کبھار ڈیکوریشن کے لیے ابا

Read more

زمینی حقائق اور خانہ بدوش کی ڈائری

پانی پت کی پہلی لڑائی جب ہوئی ہے تو میں ابراہیم لودھی کے ساتھ تھا۔ میں پیدائشی خانہ بدوش! میرا کل سرمایہ ایک کھوتا جس پر چیتھڑوں سے بنا ہوا خیمہ لادتا تھا اور ایک کتا جو ہمیشہ میرے اور میرے کھوتے کے پیچھے پیچھے چلتا تھا! یہ 1526ء تھا۔ ابراہیم لودھی کے ساتھ میرا عہد یہ تھا کہ حضور! یہ جان جسم سے نکل جائے گی مگر وفا کے دامن پر داغ نہیں لگے گا! تاہم جیسے ہی میں

Read more

قانونی تشریح کا الجھائو

آئین اورقانون کے طالب ِعلم جو سپریم کورٹ کے ارکان ِ پارلیمنٹ کی نااہلی کے حالیہ فیصلوں کے پیچھے کوئی طے شدہ پیمانہ اور ربط تلاش کرنے کی کوشش میں تھے ، کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ وہ اکیلے ہی الجھن کا شکار نہیں۔ محترم جسٹس فائز عیسیٰ کی شیخ رشید نااہلی کیس میں رائے، اور اسلام آبادہائی کورٹ کے فل بنچ کی خواجہ آصف کو ’’بوجھل دل ‘‘ کے ساتھ نااہلی(جسے بعد میں ختم کردیا گیا) کرنے

Read more

عمران خان کے دوستوں سے چند گزارشات

آج کل تحریک انصاف کے دوست کافی پریشان ہیں۔ ان میں سے اکثریت کا خیال ہے کہ عمران خان کو بے وجہ ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔ سب نے مل کر عمران خان کے خلاف ایک محاذ بنا لیا ہے۔ میڈیا بھی بے وجہ عمران خان پر تنقید کر رہا ہے۔ بالخصوص چارٹرڈ طیارے میں عمرہ کی ادائیگی کو تو چائے کی پیالی میں طوفان کہا جا رہا ہے۔ ٹکٹوں کی تقسیم پر تنازعات کو بھی فضول قرار دیا جا

Read more

جسٹس فائز عیسیٰ کا نوٹ تازہ ہوا کا جھونکا

یہ حقیقت ہمارے کوتاہ ذہن سیاست دان ابھی تک دریافت نہیں کر پائے ہیں کہ 1973ء میں جو آئین منظور ہوا تھا اپنی روح عرصہ ہوا کھو چکا ہے۔ اس آئین میں آرٹیکل 6 کے ہوتے ہوئے بھی 5 جولائی 1977ء ہوا تھا۔ جنرل ضیاءکے فوجی ٹیک اوور کو عدلیہ نے جائز ٹھہرایا اور اسے یہ حق بھی فراہم کردیا کہ وہ ملک اور قوم کے مفاد میں اس آئین میں جو بھی ترمیم کرنا چاہے بیک جنبش قلم متعارف

Read more

سدا بہار نازک دور اور عام انتخابات

بحرانوں میں گھری پیپلز پارٹی کی حکومت کے بعد ایسے ہی حالات میں ن لیگ کی حکومت نے بھی اپنی آئینی مدت پوری کر لی۔ اب نگران وفاقی و صوبائی حکومتوں کے قیام کے بعد مستقل نازک دور سے گزرنے والے اس ملک میں عام انتخابات 2018ء کا عمل بتدریج آگے بڑھ رہا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کے کاغذاتِ نامزدگی سے متعلق فیصلے کے بعد ڈانواں ڈول ہونے والا یہ عمل سپریم کورٹ کے حکم کے بعد پھر سے سنبھل

Read more

شوکت عزیز، بنکاری اور برآمدات

وزیرِ اعظم کی میٹنگ کا ماحول عمومی طور پر تنائو کا شکار رہتا ہے۔ اِس تنائو میں مزید شدت اُس وقت آتی ہے جب کسی وزارت کو اہم مسئلوں پر وزیرِ اعظم سے فیصلے درکار ہوں۔ وزیرِ اعظم کی میٹنگ میں خزانہ اور منصوبہ بندی کے علاوہ دُوسری متعلقہ وزارتوں کے وزراء اور سیکرٹریوں کو بھی مدعو کیا جاتا ہے۔ وزیر اعظم تمام شرکاء سے رائے لینے کے بعد فیصلہ سُنا دیتے ہیں۔ 2007ء کے اوائل میں میری تعیناتی وزارتِ

Read more

دکھ جھیلیں بی فاختہ اور کوّے انڈے کھائیں

منطق کا استعمال کرتے ہوئے جب بھی سوچا تو راولپنڈی کی لال حویلی سے اُٹھے بقراطِ عصر کی سپریم کورٹ کے ہاتھوں عوامی عہدے کے لئے نا اہلی ناممکن نظر آئی۔ فیصلہ آنے میں لیکن بہت تاخیر ہورہی تھی جو کبھی کبھار دل مضطر میں وسوسوے بٹھادیتی۔ ربّ کا لاکھ بار شکر۔ یہ کالم لکھنے سے پہلے ٹی وی کھولا تو 20مارچ سے محفوظ ہوا فیصلہ سنادیا گیا۔ عمران خان صاحب کے بعد ان کے کئی حوالوں سے سیاسی گرو

Read more

ہم چپ رہے، ہم ہنس دئیے۔۔۔۔

کہا جاتا ہے کہ بسااوقات ایک تصویر کوئی پیغام دینے کے حوالے سے ہزار لفظوں پر مشتمل مضمون سے بھی زیادہ موثر ثابت ہوتی ہے۔ پیر کی شب سے ایک وڈیو کلپ گردش کررہی ہے۔ عمران خان صاحب کو اس کلپ میں ایک نجی پرواز کے ذریعے سعودی عرب کے ایئرپورٹ پر اُترتے دکھایا گیا ہے۔ ان کے پاﺅں میں جوتے نہیں ہیں۔ جوتوں کی عدم موجودگی سے تاثر یہ پھیلانے کی کوشش ہورہی ہے کہ شاید ان کے عمرے

Read more

بلیک بیری صادق اور امین ہے

’’ریحام خان جھوٹ بول سکتی ہے مگر بلیک بیری کبھی جھوٹ نہیں بولتا‘‘ یہ فقرہ ہم نے ایک محفل میں اپنے پی ٹی آئی کے دوستوں سے چھیڑ خانی کے لئے لڑھکایا تو اس کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہوئے، آنکھوں میں انجانے خوف کے سائے لرزنے لگنے، ہونٹ بھنچ گئے اور پیشانیاں شکن آلودہ ہو گئیں، جب کہ دوسری طرف اصحابِ نون تھے اور ’گرمئی نشاطِ تصور‘۔ اچھی خاصی دلچسپ گفتگو سے نڈھال ہو کر آخرِکار سب پڑھے لکھے

Read more

خوف سے مفلوج ہوا میرا ذہن

اندھی نفرت اور عقیدت میں تقسیم ہوئے معاشرے میں معروضی تجزیے کی گنجائش موجود نہیں رہتی۔ عدالتی معاملات کا ذکر کرتے ہوئے ویسے بھی توہینِ عدالت کے قانون سے خوف آتا ہے۔ صحافت کے شعبے میں داخل ہوتے ہی اس شعبے کے استادوں نے بارہا یہ بات سمجھائی تھی کہ عدالتی معاملات کا ذکر کرتے ہوئے انتہائی احتیاط سے کام لینا ضروری ہے۔ چند مقدمات مگر ایسے ہوتے ہیں جن کا تذکرہ ملکی سیاست کے بارے میں لکھتے ہوئے ضروری

Read more

ایک واویلا کرنے والی قوم

عین ممکن ہے کہ آپ واقعی منتظر ہوں کہ پاکستانی قوم کے مجموعی رویے اور نفسیات کے بارے میں جو کتاب شاید میں نہیں لکھوں گا لیکن میرے زرخیز ذہن نے اس کا عنوان مجھے سجھا دیا ہے یعنی ’’واویلا کرنے والی قوم‘‘ تو اس کے مختلف ابواب میں میں کون کون سے واویلے درج کروں گا یاد رہے کہ میں ہندوستانی اور بعد ازاں برطانوی مصنف نراد سی چودھری کی کتاب ’’کانٹینٹ آف سرکے‘‘ (The Continent of Circe) کی

Read more

حکومتِ منتظر، ممکنہ وزیراعظم اور بی بی سی کا انٹرویو

اقبال نے ”حقیقتِ منتظر“ کی ترکیب وضع کی تھی جسے وہ ”لباس مجاز“ میں دیکھنا چاہ رہے تھے۔ ان کے اس مصرعہ کو ذہن میں رکھتے ہوئے مجھے خیال آیا ہے کہ ”گورنمنٹ ان ویٹنگ“ کو ”حکومتِ منتظر“ بھی تو کہا جاسکتا ہے۔ زبان وبیان کے اصولوں کے مطابق یہ ترکیب قابلِ قبول ہے تو یہ کہا جاسکتا ہے کہ تحریک انصاف فی الوقت ”حکومتِ منتظر“ ہے۔ یہ ظاہر ہے کہ 25 جولائی2018ءکے بعد جب اس کی صورت نمایاں ہونا

Read more

واپس لوٹ چلیں

ہزاروں برس سے دنیا میں ہنگامہ بپا ہے جس کا سبب کتابیں، اخبار اور جرائد و رسائل ہیں۔ مصری پروہتوں اور تاجروں نے علامتوں پر مشتمل ایک طرز تحریر ایجاد کیا تھا لیکن وہ بہت مشکل تھا۔ ایسے میں ساری خطا فنیقیوں کی تھی جنھوں نے چھبیس حروف تہجی ایجاد کیے اور پھر فنیقی، مصری، آشوری اور آرامی تاجروں اور سیاحوں نے فن تحریر کو سات سمندرورں کے ساحلی شہروں تک پھیلا دیا۔ وہاں سے فن تحریر کا سلسلہ چل

Read more

نظام اور نجات دہندہ کی الجھن

آئیے تین امکانات پر غور کریں۔ فرض کریں پی ایم ایل (ن) انتخابی معرکہ ہارجاتی ہے اورپی ٹی آئی جیت کر حکومت بنا لیتی ہے ۔دوسرا، پی ایم ایل (ن) جیت کر حکومت بنالیتی ہے ۔ تیسرا امکان یہ کہ کوئی بھی مرکزی جماعت اکثریت حاصل نہیں کرپاتی اور سنجرانی ماڈل کی طرز پر کوئی شخص وزیراعظم بن جاتا ہے، یا بنا دیا جاتا ہے۔ یہ تینوں امکانات ہمیں ایسی صورت ِحال کی طرف لے جاتے ہیں جہاں ہمیں ایک

Read more

انتخابات کا کھیل

انتخابی شیڈول کا اعلان ہو چکا ہے۔ سیاسی جماعتیں اپنے اپنے امیدواروں کو حتمی شکل دے رہی ہیں۔ تحریک انصاف نے سب سے پہلے اپنے ٹکٹ یافتہ افراد کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس جاری ہے، پیپلز پارٹی بھی اپنے پتے پھینٹ رہی ہے۔ کئی دوسری جماعتیں بھی سر جوڑ کر بیٹھی ہوئی ہیں، اور کہیں نہ کہیں، کسی نہ کسی طرح اپنے وجود کو منوانا چاہتی ہیں۔ عمران خان نے

Read more

آنے والی چند کتابیں

میرے خان جی ”میرے خان جی‘‘ بہ وزنِ ”مینڈا سائیں‘‘ خود نوشت نما، خوش نما و خود نما کتاب جلد ہی مارکیٹ میں آ کر تہلکہ مچانے والی ہے۔ بہ وزن اس لیے کہا گیا ہے کہ ہر دو کتب کا نہ صرف وزن برابر ہے بلکہ نفس مضمون میں بھی کافی مماثلت پائی جاتی ہے، نیز دونوں کتابیں کتابی چہروں نے لکھی ہیں۔ کتاب ہٰذا لکھنے میں دوست احباب کا مشورہ شامل ہو سکتا ہے مگر عملاً یہ مصنفہ

Read more

سیاست اور اس کی آلودگی

ایک ماحول وہ ہے جس میں ہم سانس لیتے ہیں جس کی دھوپ اور جس کی دھول ہمارے چہروں پر گرتی ہے۔ جس کے دریا ہمار ی زندگی کو سیراب کرتے ہیں اور جس کے درختوں کی چھائوں ہمیں پناہ دیتی ہے۔ اورایک ماحول وہ ہے جس میں ہم سوچتے ہیں۔ جو ہمارے ضمیر اور ہمارے جذبوں کی آبیاری کرتا ہے۔ جو ہمارے خوابوں کی پرورش کرتا ہے۔ یوں میں دو مختلف دنیائوں کی بات کر رہا ہوں منگل کے

Read more

شکوہ اللہ سے ہے

انگریزوں نے 1926 میں کوئلے کی کانوں کے بارے میں قانون میں لکھا تھا کہ ہر مزدور کو ایک ماسک دیا جائے گا جس کے ساتھ پشت پر آکسیجن بیگ لگا ہوگا۔ ہر کان میں دو سوراخ ہوں گے کہ ہوا کے گزرنے کا اہتمام ہو۔ ہر چار فٹ پر دروازہ ہوگا اور اوپر ایک تختہ لگا ہو گا کہ کان کھدائی کے دوران بیٹھ نہ جائے۔ پرانے زمانے میں خاص کر حبیب اللہ مائنز میں اب تک ٹرین کوئلہ اکھٹا کرنے جاتی ہے۔ میں

Read more

ڈاکٹر سعید اختر اب آپ جا نہیں سکتے

آج کل میڈیا پر سیاسی خبروں کے علاوہ ایک عدالتی نوٹس کا بہت تذکرہ ہو رہا ہے۔ قصہ کچھ یوں ہے کہ ” چیف جسٹس پاکستان نے پاکستان کڈنی لیور انسٹیٹیوٹ میں بھاری تنخواہوں کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے پی کے ایل آئی کے بجٹ اور بھرتی کیے گئے ڈاکٹرز اور عملے کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے پی کے ایل آئی اے میں ملازمین کے سروس اسٹرکچر کی تفصیلات بھی طلب کرلیں جب کہ چیف جسٹس

Read more

اُٹھتے ہیں حجاب آخر

حکومت کی پانچ سالہ آئینی مدت تمام ہونے پرملک میں عارضی سیاسی بھونچال دکھائی دے رہا ہے۔لیکن یہ ہنگامہ سطحی ہے۔ اس کے نیچے مخفی توانائی رکھنے والی ایک زبردست لہر موجود ہے۔ عین ممکن ہے کہ ملک کے سیاسی منظر نامے پر نظر رکھنے والے بہت سے مبصرین اسے نہ دیکھ پارہے ہوں۔ اور یہ بات قابل ِ فہم ہے ۔نگراں حکومتوں، حلقہ بندیوں اور حتیٰ کہ انتخابی فارمز پر ہنگامے سے اٹھنے والی گرد اتنی دبیز ہے کہ

Read more

کتاب میں کچھ کالا ہے

مجھے نہیں لگتا کہ ریحام کی کتاب میں عمران کے حوالے سے کوئی انکشاف ہوگا۔اس کی وجہ یہ ہے کہ کپتان 1976میں کرکٹ کے میدان میں اترا اور وہ میڈیا کی آنکھ کاتارا بن گیا ۔پاکستان سمیت دنیا کے پاپا رازیوں نے اس کا پیچھا کیااور عمران کی زندگی کا لمحہ لمحہ کیمروں نے بھی محفوظ کیااور اس سے متعلق شہ سرخیاں اخبارات میں بھی جگہ پاتی رہیں۔ اگرچہ ریحام خان کوئی پیشہ ور رائٹر نہیں ہے لیکن اس کی

Read more

مُنی بدنام ہوئی ڈارلنگ تیرے لیے

اگر کوئی مجھ سے فرمائش کرے کہ آپ پاکستانیوں کی مجموعی نفسیات، رہن سہن کے رویوں اور روزمرہ کی گفتار کے بارے میں کوئی تحقیقی کتاب لکھیں تو مجھے چنداں دشواری نہ ہوگی بلکہ ماشاء اللہ ایسا زرخیز ذہن پایا ہے کہ اس میں تخلیق کے جتنے بیج بوتا ہوں، ان میں سے کم ہی پھوٹتے ہیں اور جو پھوٹ کر بوٹے بن جاتے ہیں ان میں سے بیشتر کھلنے سے پیشتر مر جھا جاتے ہیں، یعنی حسرت ہی حسرت

Read more

شریف خاندان کو غیرمؤثر بنانے کا سنہری موقع

انتخابات کا ذکر ہو تو تحریک انصاف ہمیشہ اس بات کی شاکی رہی کہ اسے اٹک سے پنجاب تک پھیلے آبادی کے اعتبار سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں Level Playing Fieldنہیں ملتی۔ شریف خاندان کئی دہائیوں سے لاہور کا ایک معروف صنعتی خاندان شمار ہوتا رہا ہے۔ افسر شاہی سے بناکررکھنا پاکستان ایسے ممالک میں Upwardly Mobileسرمایہ کاروں کی مجبوری رہی۔ عسکری چھتری تلے سیاست میں جگہ بناتے ہوئے نواز شریف اور ان کے خاندان نے اس

Read more

ہماری برآمدات کیوں نہ بڑھ سکیں

شاہد خاقان عباسی کی کابینہ نے آخری دنوں میں برآمدی مراعات کے جاری پروگرام کی مدت میں اضافہ کر دیا۔ حالات کے مطابق شاید یہ ضروری تھا مگر خوشی نہیں ہوئی۔ کب تک عارضی امداد کا سہارا درکار رہے گا۔ یہ مسئلہ ایک طویل مدتی لائحہ عمل کا متقاضی ہے۔ پاکستان کی برآمدات کے فروغ سے میرا پرانا تعلق ہے۔ استنبول میں بطور قونصل جنرل یہی کام کیا۔ کاٹن ایکسپورٹ کارپوریشن میں ڈائریکٹر رہا۔ ایکسپورٹ پروموشن بیورو میں وائس چیئرمین

Read more

ایران جوہری ڈیل، امریکہ اور یورپ

صدر ٹرمپ اپنی انتخابی مہم کے دوران جن انتہاء پسندانہ پالیسیوں پر عملدرآمد کا ذکر کرتے تھے انہوں نے ان پر اپنے دور صدارت میں عمل بھی کر ڈالا۔ صدر اوباما کی ایران کے ساتھ جوہری ڈیل جس میں تنہا امریکہ ہی ایک فریق نہ تھا اس میں صرف تنہا امریکہ باہر نکل آیا۔ اور ایران پر دوبارہ سے پابندی عائد کرنے کی جانب چل پڑا۔ 2006؁ء میں امریکہ نے ایران پر پابندی عائد کی تھی اور اس کی بنیادی

Read more

’میں ذمہ دار ہو گیا ہوں‘

زندگی کچھ اس طور سے گزری ہے کہ حکمران مجھ سے اکثر ناراض رہے۔ ان کے ناراض ہونے کی وجہ سے بے روزگاری کے طویل وقفے برداشت کرنا پڑے۔ شادی ہوجانے کے بعد بھی اپنا رویہ نہ بدلا۔ بچیاں بڑی ہونا شروع ہوئیںتو اکثر خیال آتا کہ میری حرکتوں کی بدولت نازل ہوئی مصیبتیں وہ کیوں بھگتیں۔ ویسے بھی جن لوگوں کو کئی برسوں تک سوچ کے اعتبار سے اپنا ساتھی سمجھا تھا خود اقتدار میں حصہ دار ہوئے تو

Read more

”دفاع عمران…. رد ریحام“ مہم

پیر کی رات سے سر پکڑے بیٹھا ہوں۔ دانا دشمن اور نادان دوست کے درمیان لیکن فرق سمجھ آنا بھی شروع ہوگیا ہے۔ شدید رنج مگر تحریک انصاف سے دیوانہ وار وابستہ ہونے کے دعوے دار ان سپر سمجھ داروں کی عقل پر ہو رہا ہے جو شاید بہت خلوص مگر احمقانہ اعتماد کے ساتھ ریحام خان کو ”تباہ“ کرنے کے مشن پر مامور ہوگئے تھے۔ اپنی بات بڑھانے سے قبل میرے لئے یہ بیان کرنا ضروری ہے کہ محترمہ

Read more

اردنی شہزادے کو تاجِ بادشاہی نہ مل سکا

دنیا کے تقریباً تمام ممالک سے اُن پونے دو سو لوگوں میں مَیں بھی شامل تھا، جنہیں 1997ء میں اقوامِ متحدہ کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر لیڈر شپ پروگرام کے تحت اردن میں اکٹھا کیاگیا تھا۔ ہر شعبہ زندگی کے لوگ تھے، کاروبار، پالیسی ساز، سیاست، سماجی تنظیموں اور حکومتوں سے تعلق رکھنے والے پچاس سال سے کم عمر کے ’’لیڈرز‘‘۔ اس پروگرام کا منتظم ایک مصری پروفیسر عادل الصفتی تھا جو اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل بطروس غالی

Read more

تحریک انصاف کے ”الیکٹیبلز“

مجھے یقین ہے کہ اس کالم کے باقاعدہ قارئین کی اکثریت کو میرے بیان پر اعتبار نہیں آئے گا۔ حقیقت مگر یہ ہے کہ دل کی اتھاہ گہرائیوں سے میں 2018ء کے انتخابات میں عمران خان اور ان کی تحریک انصاف کو مناسب اکثریت کے ساتھ جیتتے ہوئے دیکھنے کا خواہش مند ہوں۔ یہ خواہش ”اب پتہ چلا؟“ والی کمینگی پر مشتمل نہیں ہے۔ پورے خلوص سے سوچتا ہوں کہ شاید مذکورہ کامیابی کی بدولت وطنِ عزیز میں کچھ نیا

Read more

مفروضے جو ہم گھڑتے ہیں

مفروضہ ہم نے گھڑ رکھا ہے کہ تشدد کے بغیر بچہ علم حاصل نہیں کر سکتا۔ یہ غیر انسانی مفروضہ بڑا قدیم ہے، جوہمارے ہاں خصوصاً دیہات میں آج بھی رائج ہے۔ بچے کو کسی جلاد نما ماسٹر یا مولوی کے حوالے کرکے کہا جاتا ہے کہ بچے کی ہڈیاں ہماری اور گوشت تمہارا۔ اس سفاکانہ مفروضے کے تحت میڈیا میں اکثر کسی سکول یا مدرسے کے معصوم بچوں کے تشدد زدہ مردہ یا نیم مردہ جسموں کی تصاویر ہم

Read more

کوئی ہے جو عام انتخابات میں دھاندلی چاہتا ہے

امریکی صدارتی انتخاب میں ڈونلڈٹرمپ کی حیران کن جیت اور اس سے قبل برطانیہ میں یورپی یونین سے علیحدگی کے سوال پر ہوئے ریفرنڈم کے نتائج نے سماجی ماہرین کی ایک کثیر تعداد کو ووٹروں کے رویوں پر ازسرنو تحقیق کرنے پر مجبور کیا۔ یہ حقیقت تو کئی برس پہلے دریافت کرلی گئی تھی کہ فیس بک اور ٹویٹر نے ہمیں Post-Truthدور میں دھکیل دیا ہے۔ اس کالم میں Post-Truthعہد کے مختلف پہلوئوں کا اکثر ذکر ہوا ہے۔ مختصراََ یہ

Read more

زرد چینی شہزادیوں کی لاہور میں بہار

کیا ان دنوں اہل لاہور میں سے کسی نے غور کیا ہے۔ آس پاس نگاہ کی ہے کہ ہر سو ایک زرد قیامت آئی ہوئی ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فرمان پر بھی عمل نہیں کرتے کہ غور کرو‘ فلاں شے میں تمہارے لیے بہت سی نشانیاں ہیں۔ نہ جی اہل لاہور اور غور ۔ توبہ ۔ توبہ اپنے بارے میں خود ہی المشہور کر رکھا ہے کہ ہم زندہ دلان ہیں‘ ہاں اگر غور کرتے ہیں تو نہاری‘ سری پائے

Read more

الیکشن ایکسپریس کا ڈرائیور ایک ہی ہونا چاہیے

وفاقی اور صوبائی اسمبلیاں تحلیل ہو چکی ہیں، نگران وزیراعظم نے حلف اٹھا لیا ہے، لیکن تین صوبوں میں ابھی تک نگران وزیراعلیٰ کے نام پر کوئی مفاہمت نہیں ہو سکی، صرف سندھ میں سابق چیف سیکرٹری فضل الرحمن کے نام پر اتفاق ہوا تھا، اس لیے تین وزرائے اعلیٰ اپنی اپنی جگہ ہیں، اور اگر معاملہ پارلیمانی کمیٹیوں سے ہوتا ہوا الیکشن کمیشن کے پاس جاتا ہے، تو پھر ان کے اقتدار کی مہلت میں چند روز کی توسیع

Read more

”آوارہ ہوں“ کی ترکوں میں مقبولیت

اگست 1983ء میں ایرانی سرحد پار کرکے پاکستان سے رقبے میں تین گنا بڑے ملک ایران کی جہاں گردی کرتے کرتے ایران، ترکی کی سرحد پر پہنچا تو پاکستان میں جنم لینے والے اس نوجوان کی سردی سے حالت اس لیے بگڑنے لگی کہ میں قفقاز کے پہلو میں پھیلے ان پہاڑوں کے موسم سے آگاہ نہیں تھا۔ کوہِ ارارت کی چوٹی سفید برف سے لدی یوں لگ رہی تھی جیسے کسی بوڑھے بزرگ نے سفید پگڑی پہن رکھی ہو۔

Read more

اسمبلیوں میں مرد اور خواتین ممبران کی تعداد برابر کیسے ہو

پاکستان میں مرد حضرات کا راج ہے۔ اسمبلیوں کے اندر بھی ویسی ہی صورت حال ہے جیسی کہ باہر۔ اسمبلیوں کے اندر کی صورت حال کو بہتر بنانے یعنی خواتین کی تعداد اور ان کا اختیار بڑھانے کے لیے کئی نیم دلانہ سی کوششیں کی گئی ہیں۔ ان کے لیے ہر اسمبلی میں کوٹہ مقرر کیا گیا۔ یہ نہ ہونے سے بہتر تو تھا لیکن ظاہر ہے بہت موثر نہیں تھا۔ خواتین ممبران کو یہ شکایت رہتی کہ انہیں کوٹہ

Read more

شبنم ڈکیتی کیس کی اذیت ناک یادیں

یہ ان دنوں کی بات ہے جب ملک پر ضیا الحق جیسے ڈکٹیٹر کا قبضہ تھا۔ 14 فروری 1978 کے اخبارات میں سنگین واردات کی خبر شائع ہوئی جو کچھ یوں تھی کہ’’ملک کی ہر دلعزیز اداکارہ شبنم کے ہاں ڈکیتی کی لرزہ خیز واردات‘‘۔ ملزمان نے رات ڈھلتے کوٹھی ( واقع 9 بی گلبرگ لاہور ) کا محاصرہ کیا صبح 4 بجے کے قریب وہ اندر داخل ہوئے، اداکارہ کے شوہر روبن گھوش اور بیٹے رونی کو مار دینے

Read more

ایک زخمی، لڑکھڑاتے کھلاڑی کا چھکا

جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب، ایک ایسے وقت جب ایک نیا دن اور کئی نئی کہانیاں شروع ہوتی ہیں، مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنی پانچ سال کی آئینی مدّت مکمل کی۔ ملک کی تاریخ میں دوسری بار کسی جمہوری حکومت نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے مگر اس راہ میں رخصت ہونے والی حکومت پر کیا گزری، یہ ایک الگ داستان ہے۔ گزشتہ پانچ سالوں میں پاکستان کی سیاست میں کئی بھونچال آئے۔ بار بار جیسے پورا

Read more

نواز شریف کی آزمائش ختم ہوئی، اب عمران خان کا امتحان ہے

دھرنوں سے ڈری ہوئی، آمریتوں کی ڈسی ہوئی ، میڈیا کے انقلابی اینکروں میں پھنسی ہوئی اور انجانے خدشوں میں پلی ہوئی جمہوریت کا ایک اور دور مکمل ہو گیا۔ اس ملک کی تاریخ میں یہ ایک اہم سنگ میل ہے۔ اس سے پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا۔ اس بات پر سارا پاکستان مبارکباد کا مستحق ہے۔ امید یہ رکھنی چاہیے کہ یہ سلسلہ اب چلا ہے تو رکے گا نہیں۔ کوئی بھاری پتھر اب جمہوریت کی راہ میں حائل

Read more

کانچ جیسی کتابوں کا ذکر

میرا سوال تھا کتاب مشکل میں ڈال دیتی ہے۔ وطن سے دور کینیڈا کے شہر ملٹن میں دوستوں اور مہربانوں کی منڈلی میں میرا سوال کچھ لوگوں اور دوستوں کے لئے حیران کن تھا۔ اصل میں افطاری کے بعد یہ نشست جمی تھی۔ میرے ایک مہربان کا سوال جنرل(ر) اسد درانی کی حالیہ کتاب کے بارے میں تھا۔ ان کا سوال تھا’’جنرل اسد درانی کو ایسی کتاب کیوں لکھنی پڑی‘‘۔ میں نے سب لوگوں سے پوچھا اور سوال کیا’’کتاب مشکل

Read more

تسلسل خوش آئند۔ مگر منزل ابھی دور ہے

اکتیس مئی کی شب بارہ بجے اسمبلیاں اپنی آئینی مدت پوری ہونے کے بعد تحلیل ہو گئیں۔ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ جمہوری عمل کو دس سال کا تسلسل میسر ہوا۔ اس دوران دو انتخابات ہوئے جن میں عوام نے مختلف سیاسی جماعتوں کو اقتدار کے ایوانوں تک پہنچایا۔ یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ان ستر سالوں میں یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے،ورنہ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ ایک سیاسی تحریک کے نتیجے میں قائم ہونے والا ملک ایک

Read more

عمران خاں کی ”متلون مزاجی“

وہ شخص یا گروہ جس نے عمران خان صاحب کو ناصر کھوسہ کی پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ کے طورپر نامزدگی کو واپس لینے پر مجبور کیا ہرگز تحریک انصاف کا خیرخواہ نہیں ہے۔ سوال اب کھوسہ صاحب کی دیانت یا مذکورہ عہدے کے لئے اہلیت کا نہیں رہا۔ خلقِ خدا کی اکثریت بلکہ خان صاحب کی ریاستی امور کے بارے میں فیصلہ سازی کی صلاحیتوں کے بارے میں سوالات اٹھانے پر مجبور ہوگئی ہے۔ کھوسہ صاحب کا نام ”اچانک“

Read more

بغاوت کا علم کسی کی میراث نہیں، جو قیمت چکا سکتا ہے، اٹھا لے

نواز شریف نے بغاوت کو شعار کیا، اداروں کو بے قرارکیا، دوستوں کو شرمسار کیا، ساتھیوں کو لاچار کیا، پارٹی کو خوار کیا۔ کچھ لوگوں کے خیال میں انہوں نے گھاٹے کا بیوپار کیا جبکہ کئیوں کے نزدیک فائدے کا کاروبار کیا۔ کئی تجزیہ نگاروںکے خیال میں اس کارِ خیر کے بعد وہ پہلے سے بھی زیادہ مقبول رہنما کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ ہمیں ان سے اختلاف کا جمہوری حق حاصل ہے مگر اس کے لیے زمینی حقائق

Read more

ہم پیچھے کیوں رہ گئے؟

گزشتہ کالم میں چار ممالک کی مثال دی تھی، جو ایشین ٹائیگرز کہلائے۔ اُن وجوہات کا بھی ذکر ہوا جن کی بناء پر ہم ایشین ٹائیگرز کا راستہ نہیں اپنا سکے۔ سرد جنگ کے زمانے میں، اِن چاروں ملکوں میں یا تو فوج حکمران رہی یا امریکی نگرانی میں جمہوریت کو ایک مخصوص دائرے تک محدود کر دیا گیا۔ اِس دوران اندرونی اور بیرونی ذرائع سے سرمایہ کاری کے عمل کی بھرپور انداز میں اعانت جاری رہی۔ اِسی وجہ سے

Read more

مسز ایڈگر سنو بھی کلربلائنڈ تھی

اطالوی ناول نگار البرتو موراویا نے ’’دیوار کے دورُخ‘‘ کتاب کے انٹرویو میں سرمایہ داری نظام کی جس طور ایک سادہ مثال دے کر تعریف کی ہے وہ آپ کو حیران کردیتی ہے، نہ اس نے اقتصادی حوالے دیئے اور نہ ہی اس نے مارکس کی ’’داس کیپٹل‘‘ میں سے کوئی فلسفہ پیش کیا۔ ویسے آپ مجھے جاہل قرار دینے میں حق بجانب ہوں گے اگر میں اپنی دانشوری کو دائو پر لگا کر یہ اقرار کروں کہ میں کبھی

Read more

ایران جوہری ڈیل، امریکہ اور یورپ

صدر ٹرمپ اپنی انتخابی مہم کے دوران جن انتہا پسند پالیسیوں پر عملدرآمد کا ذکر کرتے تھے انہوں نے ان پر اپنے دور صدارت میں عمل بھی کر ڈالا۔ صدر اوباما کی ایران کے ساتھ جوہری ڈیل جس میں تنہا امریکہ ہی ایک فریق نہ تھا اس میں صرف تنہا امریکہ باہر نکل آیا۔ اور ایران پر دوبارہ سے پابندی عائد کرنے کی جانب چل پڑا۔ 2006ء میں امریکہ نے ایران پر پابندی عائد کی تھی اور اس کی بنیادی

Read more

پاک بھارت فائر بندی معاہدے کی اہمیت

یہ بات تو بتدریج کھل رہی ے کہ جنوبی ایشیاء کے معاملات کے بارے میں فکر مند عالمی اور علاقائی قوتیں پاکستان اور بھارت کے درمیان مسلسل اور گہری ہوتی کشیدگی کے بارے میں انتہائی خاموشی سے کچھ نہ کچھ کردار ادا کرنا شروع ہو گئی ہیں۔ اس حوالے سے بیک ڈور ڈپلومیسی نہ ہو رہی ہوتی تو منگل کے دن پاکستان اور بھارت کے (DMOs) Directors of Military Operationsکے مابین نظر بظاہر ’’معمول‘‘ کے مطابق ہوئے ٹیلی فونی رابطے

Read more

بن ماں کے بوڑھے روزہ خور کے اعترافات

کہاں وہ دن تھے کہ ہم بھی اکثر روزے رکھا کرتے تھے اور کہاں یہ دن کہ مدت ہوئی ہے روزے کو مہماں کئے ہوئے۔ حسرت سے ان لوگوں کو دیکھتے ہیں جو دو بجے دوپہر کے بعد’’ٹچ می ناٹ‘‘ ہو جاتے ہیں یعنی چُھونا نہ‘ چُھونا نہ۔ روزہ لگنا شروع ہو گیا ہے اور ہم اس لیے بھی ان لوگوں کو حسرت سے دیکھتے ہیں کہ یہ وہ خوش نصیب ہیں جو آج افطاری میں دودھ سوڈا پئیں گے

Read more

جنرل اسد درانی: خلقتِ شہر تو کہنے کو فسانے مانگے

اسد درانی صاحب کے ساتھ یقیناً منیر نیازی کے بیان کردہ ”کج شہر دے لوک وی ظالم سن“ والا معاملہ ہو گیا ہے۔ میں اگرچہ اپنے اس دعویٰ پر قائم ہوں کہ اگر نواز شریف کے Should اور Allow والے انٹرویو پر ضرورت سے زیادہ ہنگامہ برپا نہ ہوا ہوتا تو درانی صاحب کے ساتھ بھی ”رات گئی بات گئی“ ہو جاتا۔ 90 کی دہائی میں درانی صاحب ملٹری انٹیلی جنس اور ISI جیسے طاقت ور اداروں کے سربراہ رہے

Read more

کیا 2018 کے انتخابات 1970 جیسے ہوں گے؟

فاٹا کے پاکستان کے ساتھ انضمام کے بارے میں منظور ہونے والی قراردادوں اور اس پر کئے گئے تجزیوں کے شور و غوغا میں ہمیں مرحوم ڈاکٹر فیروز احمد بہت یاد آئے کیونکہ اب پاکستان کے طول و عرض میں ان کی طرح ٹھوس تجزیہ کرنے والا موجود نہیں ہے۔ اب روزمرہ کے منتخب اور من مانے واقعات کو آگے پیچھے کرکے بیان کرنے کو تجزیہ نگاری کا نام دیا گیا ہے۔ یا پھر مقتدر حلقوں سے متعلق اندر کی

Read more

سلیم کرلا مرحوم اور ایم پی اے انشاءاللہ

انتخابات کے دنوں میں سیاسی رنگارنگی میں ثقافتی رنگ بھی خوب ابھر کر سامنے آئے ہیں۔ رقص، موسیقی، شاعری، نعرے اور تقاریر، جو انفرادی طور پر اور سیاسی جماعتیں بھی اپنا آپ دکھا رہی ہوتی ہیں۔ پرنٹ اور اب الیکٹرانک میڈیا انتخابی دنوں میں نت نئے پروگرام پیش کرکے سیاسی فضا میں طنزومزاح سے اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔ پنڈی کے شیخ صاحب جن کو ہمارے الیکٹرانک میڈیا والے سیاسی پیشگوئیاں کرنے والے تجزیہ نگار کے طور پر بڑی کوششوں سے

Read more

سابق وزیرکی ڈائری

عزیزی ڈپٹی کمشنر کی ڈائری پڑھ کر ایمان تازہ ہو گیا۔ واللہ، ایمان افروز یادوں کی ایسی بارات اتری کہ اس پیرانہ سالی میں بھی خاکسار نے اپنی رگوں میں جوان خون دوڑتا محسوس کیا۔ ڈائری ہٰذا میں اس عاجز کا ذکر بھی کیا گیا ہے، جس نے ڈی سی صاحب کی افطار پارٹی میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرکے روضے کی فضیلت بیان کی تھی، بلکہ یہ تو ہم رفقائے مردِ مومن کا معمول تھا۔ عزیزی کی

Read more

نگران حکومت کے لئے نظر آتی مشکلات

چند روز قبل کسی امریکی اخبار میں چھپے ایک مضمون پر انٹرنیٹ کی بدولت نگاہ پڑگئی۔ اسے دو محققین نے مل کر لکھا تھا جوان دنوں مختلف ممالک کی سیاست پر نگاہ رکھتے ہوئے یہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ وہاں کے لوگ اور خاص کر نوجوان طبقہ جمہوری نظام سے مایوس کیوں ہورہا ہے۔ بہت تحقیق کے بعد نتیجہ انہوں نے یہ نکالا کہ سیاسی طورپر مایوس اورمفلوج نظر آتے ممالک میں حکومتی بندوبست چلانے کے لئے جو

Read more

جنرل اسد درانی کے چوکے چھکے….اور بلند پروازی

چند ماہ قبل ہفتے کے آخری تین دن سوشل میڈیا سے دور رہنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس فیصلے پر عمل درآمد کے ابتدائی ہفتوں میں کافی دِقت محسوس ہوئی۔ بالآخر سکون مل گیا اور اب بہت سنجیدگی سے یہ سوچ رہا ہوں کہ ان دنوں میں Whatsappکو بھی Deactivateکردیا جائے۔ فوری وجہ اس سوچ کی وہ کتاب ہے جو ابھی تک پاکستان میں دُکانوں پر میسر نہیں مگر اس کا PDFایڈیشن Whatsappکے ذریعے میرے کئی جاننے والے اور بہت

Read more

سبیکا شیخ: تجھے کس پھول کا کفن ہم دیں

ایک روایت ہے کہ کچی آنکھوں سے جنازے دیکھنا اچھا نہیں اور میری بجھتی ہوئی اسی برس کے منظروں‘ محبتوں اور دکھوں کو دیکھنے والی آنکھیں تو بہت ہی کچی ہیں۔ میں رونے سے‘ آنسو بہانے سے اجتناب کرتا ہوں کہ ہر آنسو کے ساتھ میری آنکھوں کے دھاگے ادھڑتے جاتے ہیں اور مجھے آنسوئوں کے پار کچھ نظر نہیں آتا اور اگر وہ بچوں کے جنازے ہوں تو گویا وہ میری آنکھوں سے نکل رہے ہوتے ہیں۔ مجھے مر

Read more

ووٹ ایوب خان کو دیا، دعا مائی فاطمہ کے لئے

شعر تو بلاشبہ دلاور فگار ہی کا ہے ، مگر یاد آ رہے ہیں پروفیسر زمرد ملک جو انگریزی زبان و ادب کے استاد تھے اور منفرد لہجہ کے پنجابی شاعر۔ چھیالیس سال کی عمر میں جب دنیا سے گئے تو ’دُور درشن‘ پر اُن کی یاد میں ہونے والے پروگرام کی میزبانی امرتا پریتم نے کی تھی۔ پھر بھی آج کے کالم کی ابتدا شاعری کی بجائے زمرد ملک کے ایک عجیب و غریب حکیمانہ قول سے ہو گی

Read more

سچ+سچ=جھوٹ

یہ میںنے مسئلہ فیثا غورث کو الٹاکر بیان نہیں کیا آج کل کے مروج بیانیے کی ترسیل کرنا چاہتی ہوں۔میں عمر میں چوہدری شجاعت سے بڑی ہوں۔اس لئے اپنی یادداشت اور سنی سنائی باتوں کی تصدیق معزز چوہدری صاحب سے چاہتی ہوں۔آپ نے اپنے والد کا مختصر تذکرہ کیاہے۔میری ان سے کئی ملاقاتیں‘ کئی دفاتر میں ہوئیں کہ میں لوکل گورنمنٹ کے ادارے میں کام کررہی تھی۔سنا تھا کہ قبلہ چوہدری صاحب نے شاید پولیس میں سپاہی کی نوکری چھوڑ

Read more

رائیگانی کا سفر

کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ تاریخ مردہ تہذیبوں اور ماضی کے سمندر میں غرق ہوجانے والی قوموں کی کتھا کہانی ہے، اسی لیے ہمیں ضرورت نہیں کہ اسے اپنے تعلیمی نصاب میں شامل کریں۔ یہ ایک ایسا نکتہ نظر ہے جس نے ہمارے نوجوانوں سے سوچ کی وہ گہرائی چھین لی ہے جو ان پر خیال کے دروازے کھولتی ہے۔ قدیم تہذیبوں کی بات جانے دیجیے، ہم نے پاکستان کے اس حصے کی تاریخ کو بھی قطعاً نظرانداز کردیا ہے کہ

Read more

عراق میں وسیع البنیاد حکومت کے امکانات

صدام حسین کے اقتدار کے خاتمے کے بعد عراق میں 12 مئی کو چوتھے پارلیمانی انتخابات کا انعقاد کیا گیا۔ یہ انتخابات کثیر جماعتی انتخابی عمل کی بنیاد پر منعقد ہوئے تھے عراق کے بعد تیونس اور لبنان میں بھی اسی نوعیت کے کثیر جماعتی بنیادوں پر انتخابات برپا ہوتے ہیں باقی عرب دنیا تو جمہوریت سے کٹی رکھتی ہے اس لیے وہاں رائے عامہ کی حیثیت نام نہاد سے زیادہ نہیں۔ عراق کے انتخابات میں یہ امر نہایت اہم

Read more

جمہوریت کی بپتا

ایک زمانہ بیت گیا۔ دلاور فگار مشاعروں کو گدگدایا کرتے تھے۔ ان کا ایک قطعہ مجھے اس طرح یاد ہے۔ ملی تھی راہ میں جمہوریت کل جو میں نے خیریت پوچھی تو رو دی وہ بولی میں بھی باعزت تھی پہلے مگر لوٹوں نے لٹیا ہی ڈبو دی آپ سوچیں گے کہ میں شاید لوٹوں کا ذکر کرنا چاہتا ہوں کہ جو گزشتہ ہفتوں تیزی سے ادھر ادھر لڑھکتے رہے ہیں اور وفاداریاں تبدیل کرنے کی یہ لہر موجودہ سیاست

Read more

عمران خان کا 100 روزہ ترقیاتی منصوبہ

گزشتہ ہفتے تحریک انصاف نے پورے طمطراق سے حکومت میں آنے کے بعد اپنے سو روزہ انقلابی منصوبے کاا علان کیا۔ اس منصوبے کے بنیادی نکات میں طرز حکومت کی تبدیلی، معیشت کی بحالی،زرعی ترقی،پانی کا تحفظ، سماجی خدمات، غیرسیاسی بھرتیاں،سی پیک کو تحفظ دینا، چوری شدہ دولت واپس لانا،ایک کروڑ ملازمتیں،ایک ارب درخت، پچاس لاکھ گھر، صحت کے مسائل کا حل، قرضے نہ لینے کا عہد، سوا تین کروڑ سرکاری اسکولوں کے بچوں پر توجہ دینا، پچیس لاکھ مدارس

Read more

سچائی ظاہر ہوکر رہتی ہے

سچائی کو سلام! اسے نہ دیر تک دبایا جاسکتا ہے نہ چھپایا۔ یہ غیر متوقع مقامات، عجیب اوقات اور غیر معمولی طریقوں سے ابھر کر سامنے آجاتی ہے ۔ اُس وقت اسے چھپانے والوں، یا اس کا گلا گھونٹنے والوں کو سبکی اور ندامت کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ ایک عظیم ادارے کی طاقت، جو قسمت نے اُس کی کمان میں دے دی، کو استعمال کرتے ہوئے اپنا کیرئیر بنانے کا متمنی ایک طاقتور آرمی چیف، اپنی محفوظ پوزیشن

Read more

ن لیگ اکثریتی پارٹی بن کر ابھر سکتی ہے!

تحریک انصاف کے سیاسی بصیرت والے دوست اگرٹھنڈے مزاج کے ساتھ تجزیہ کریں تو نواز شریف انہیں اپنے محسن نہ سہی تو حقیقی مدد گارکی حیثیت میں ضرور نظر آئیں گے۔ بدھ کے روز اپنے ایک طویل بیان کو جو اب عدالتی ریکارڈ کا حصہ بن چکا ہے ایک پریس کانفرنس میں دہرانے کے بعد سپریم کورٹ کے ہاتھوں سیاسی عہدے کے لئے تاحیات نااہل ہوئے نواز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ”محب وطن“ اور ”بردبار“ گروہ کے

Read more