کراچی ٹیسٹ: پاکستانی بیٹسمینوں کی غیر ذمہ دارانہ بیٹنگ 148 آل آؤٹ، آسٹریلیا کی 489 رنز کی مجموعی برتری

آسٹریلیا کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم کی ٹاپ آرڈر بیٹنگ کے بکھرنے کی وجہ نیشنل سٹیڈیم کی وکٹ نہیں بلکہ بیٹسمینوں کی اپنی غیرذمہ داری تھی جس نے میزبان ٹیم کو دوسرے ٹیسٹ میں مشکلات سے دوچار کردیا ہے۔

Read more

کراچی ٹیسٹ کا دوسرا دن: آسٹریلیا کے 505 رن اور بابر اعظم کی ناقابل فہم کپتانی

کراچی ٹیسٹ کے دوسرے دن آسٹریلیا نے 505 رنز آٹھ آؤٹ پر ایک ایسے دن کا اختتام کیا جس میں بیٹنگ سست رفتار اور بابر اعظم کی کپتانی ناقابل فہم رہی۔ الیکس کیری سات رنز کی کمی سے سنچری نہ کرسکے

Read more

راولپنڈی ٹیسٹ کا چوتھا روز: آسٹریلیا پاکستان کے سکور سے صرف 27 رن پیچھے، عثمان خواجہ کے بعد لبوشین بھی نروس نائنٹیز کا شکار

جب کھیل کم روشی کی وجہ سے تین اوورز پہلے ختم کرنا پڑا تو آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز میں 449 رنز بنائے تھے اور اس کے سات کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔ آسٹریلیا پاکستان کے سکور 476 رنز چار کھلاڑی آؤٹ سے اب صرف 27 رنز پیچھے ہے اور اس کی تین وکٹیں باقی ہیں۔

Read more

راولپنڈی ٹیسٹ کا تیسرا روز: آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ سنچری سے قبل آؤٹ مگر پاکستانی بولرز کے لیے مشکل دن

آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کو مہمان ٹیم پر 205 رنز کی برتری حاصل ہے جبکہ سٹیو سمتھ اور مارنس لبوشین کریز پر موجود ہیں۔

Read more

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا: راولپنڈی سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلیا کے فیورٹ ہونے کی کیا وجوہات ہو سکتی ہیں؟

آسٹریلوی کیمپ میں یہ پریشانی ضرور ہے کہ 24 سال سے انھیں پاکستانی کنڈیشنز کا کوئی تجربہ نہیں ہوا مگر زمینی حقائق کو مدِنظر رکھا جائے تو آسٹریلوی ٹیم بہرطور برتر نظر آتی ہے: سمیع چوہدری کا تجزیہ

Read more

پی ایس ایل 7: زمان خان، محمد حارث، قاسم اکرم اور ذیشان ضمیر جیسے نوجوان پاکستانی کھلاڑی جو قومی ٹیم پر نظریں لگائے بیٹھے ہیں

پاکستان سپر لیگ شائقین کو فراہم کی جانے والی بہترین تفریح ہی نہیں بلکہ نوجوان کرکٹرز کے لیے لانچنگ پیڈ بھی ہےجس نے انھیں اپنی صلاحیتوں کے بھرپور اظہار کے ذریعے بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانے کا موقع فراہم کیا ہے۔

Read more

وسیم اکرم: بابر سے صرف اتنا کہا کیا بولرز کو یارکر کرنی نہیں آتی؟

بابر اعظم کے ساتھ وسیم اکرم کی ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر ہونے والے تبصروں میں اکثریت نے وسیم اکرم پر ہی تنقید کی اور اس ویڈیو میں آڈیو نہ ہونے کی وجہ سے یہی نتیجہ اخذ کیا کہ وسیم اکرم نے بابر اعظم کو ڈانٹا ہے۔

Read more

پاکستان سپر لیگ 7: کراچی کنگز کو آٹھویں میچ میں بھی شکست، سلطانز نے سات وکٹوں سے میچ جیت لیا

یہ پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کی مسلسل آٹھویں شکست ہے جبکہ دوسری جانب ملتان سلطانز نے آٹھ میچوں میں یہ ساتویں فتح حاصل کی ہے۔

Read more

سمیع چوہدری کا کالم: ’جب کنگز بنے قلندر‘

کراچی کنگز اس دفعہ پی ایس ایل میں وہ کردار ادا کر رہے ہیں جو اس سے پہلے قلندرز کا ٹیگ بن چکا تھا۔ ایسا لگتا ہے، وسیم اکرم نے بابر اعظم اور شرجیل خان کو ہی سات بلے بازوں کے برابر سمجھ لیا تھا مگر ماڈرن ٹی ٹونٹی کرکٹ کے تقاضے کچھ الگ ہیں۔

Read more

پی ایس ایل 7 میں کراچی کنگز بمقابلہ پشاور زلمی: بابر اعظم کی ٹیم کو مسلسل چھٹی شکست کا سامنا

کسی نے کراچی کنگز کی قسمت کو کوسا تو کسی نے بابر اعظم سمیت بلے بازوں کے سست رفتار رن ریٹ کو۔ لیکن 55 رنز کی اس شکست کے بعد کراچی کنگز اور کپتان بابر اعظم کو اب ٹورنامنٹ میں واپسی کے لیے کوئی معجزہ ہی درکار ہو گا۔

Read more

شان مسعود: ’تینوں فارمیٹس کھیل سکتا ہوں، امید ہے جلد پاکستان ٹیم میں دوبارہ جگہ بنانے میں کامیاب ہو جاؤں گا‘

ڈومیسٹک کرکٹ اور پی ایس ایل 7 میں اب تک اپنی شاندار پرفارمنس کے بعد شان مسعود کو یقین ہے کہ وہ دوبارہ پاکستان ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے، تاہم اس وقت ان کی توجہ صرف پرفارمنس پر ہے۔

Read more

پی ایس ایل 7 میں کراچی کنگز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ: کراچی کنگز کی ہارنے کی عادت برقرار، شاداب خان کی شاندار بولنگ

پاکستان سپر لیگ کے سیزن 7 کے 14ویں میچ میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست دے دی ہے۔ کراچی کنگز ابھی تک کوئی بھی میچ نہیں جیت پایا جبکہ اسلام آباد نے پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

Read more

پاکستان سپر لیگ: کراچی اور کوئٹہ سمجھیں کہ پی ایس ایل میں وقت گزرنے کا پتا نہیں چلتا، سمیع چوہدری کا کالم

ٹی ٹوئنٹی میں چلن ہی کچھ ایسا ہو چلا ہے کہ آخری پانچ اوورز میں مطلوبہ رن ریٹ بھلے پندرہ سے بھی سوا ہو، فیورٹ بیٹنگ ٹیم ہی ہوتی ہے۔

Read more

پی ایس ایل 7 میں کراچی کنگز بمقابلہ پشاور زلمی: کراچی پہلی جیت کو ترس گئی، بابر اعظم کے 90 رنز بھی شکست سے نہ بچا سکے

قسمت کس وقت روٹھ جائے پتا نہیں چلتا، کراچی کنگز دو سال پہلے پی ایس ایل کی فاتح تھی لیکن اب وہ اپنی پہلی جیت کے لیے ترس رہی ہے۔ جمعے کی شب پشاور زلمی کے خلاف لگاتار چوتھی شکست کے بعد پلے آف تک اس کی رسائی کے امکانات اگرچہ ختم نہیں ہوئے ہیں لیکن دھچکہ ضرور پہنچا ہے۔

Read more

پی ایس ایل 7: ملتان سلطانز کی لگاتار چوتھی جیت، چھکوں کی بارش، خوشدل شاہ سرپرائز بولر

ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 217 رنز بنائے جو پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز کا اب تک کا سب سے بڑا سکور ہے لیکن اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کپتان شاداب خان کی 91 رنز کی شاندار اننگز کے باوجود 197 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

Read more

سمیع چوہدری کا کالم: ’لیگوں‘ کے دور میں ’کچھ الگ‘ سی پی ایس ایل

ایک لمحے کو تو یہ یقین کرنا ہی دشوار ہوتا ہے کہ وہ پی ایس ایل جس کی فائل سالہا سال پی سی بی کی الماریوں میں ’رُلتی‘ رہی، جس کے پاکستان میں کبھی انعقاد کا کوئی امکان ہی نظر نہیں آتا تھا اور جو پہلے تین سیزنز متواتر خسارہ برداشت کرتی رہی، وہی لیگ اب سات برس کی ہو گئی ہے۔ پڑھیے سمیع چوہدری کا تجزیہ

Read more

پی ایس ایل 6: کچا چٹھا

دراصل یہ بلاگ ہم نے پی ایس ایل (سیزن 6 ) کے فوراً بعد لکھنے کا سوچا تھا۔ چند اہم نوٹس بھی لکھ رکھے تھے۔ مگر سستی آڑے آتی رہی اور بلاگ نہ لکھا گیا۔ لیکن وہ کہتے ہیں نا کہ جو بھی ہوتا ہے اچھے کے لیے ہوتا ہے۔ تو اب سیزن 7 کی آمد آمد ہے اور اتفاق سے ہماری نظر پرانے نوٹس پر پڑ گئی۔ تو چلیے! ذرا پچھلے سیزن پر جلدی سے طائرانہ نظر ڈال لیتے

Read more

محمد رضوان آئی سی سی ٹی 20 ’کرکٹر آف دی ائیر‘ قرار: ’زیادہ خوشی پاکستان کا نام آنے کی ہے‘

انٹرنیشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے پاکستان کے وکٹ کیپر اور اوپننگ بیٹسمین محمد رضوان کو ’کرکٹر آف دی ائیر‘ یعنی سال 2021 کا سب سے بہترین کھلاڑی قرار دیا ہے۔

Read more

اگر آئی سی سی عالمی ٹیم بنائے تو اس کے کپتان بابر اعظم ہوں گے

اس علامتی ٹیم کے گیارہ کھلاڑیوں کا انتخاب گذشتہ سال ان کی کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ اس ٹیم کی قیادت پاکستان کے بابراعظم کے سپرد کی گئی ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بابراعظم کی کپتانی کو سب نے سراہا تھا۔ وہ اس عالمی ایونٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین کے طور پر بھی سامنے آئے تھے۔

Read more

پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے سنہ 2021 کامیاب سال لیکن اب بھی کئی معرکے جیتنے ہوں گے

کھلاڑیوں کے چہروں پر سجی مسکراہٹ نے پاکستانی عوام کو بھی خوشی کے بہترین لمحات فراہم کیے ہیں اور انہی خوشیوں کے ساتھ پاکستانی کرکٹ ٹیم نے 2021 سال کو الوداع کہا مگر سال 2022 میں کئی چیلنجز ٹیم کے منتظر ہوں گے۔

Read more

پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز: کراچی میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی 63 رنز سے جیت

نیشنل سٹیڈیم میں پاکستانی ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ برقرار رکھتے ہوئے پانچواں میچ جیتا ہے جن میں چار کامیابیاں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہیں۔

Read more

ویسٹ انڈیز کے دورۂ پاکستان پر سمیع چوہدری کا کالم: 'کہ وہ کرکٹ کے لیے محفوظ ملک ہے'

ویسٹ انڈیز امید کرے گا کہ کریبئین پریمیر لیگ سے چنا گیا یہ نیا ٹیلنٹ کئی ایک شائقین کو حیران کر چھوڑے اور مسابقتی کرکٹ کھیلے جبکہ بابر اعظم یہ توقع رکھیں گے کہ ان کی قیادت میں یہ ٹی ٹونٹی ٹیم بھی ویسا ہی فاتحانہ ریکارڈ بنائے جو اس سے پیشتر سرفراز کی ٹیم کا خاصہ رہا تھا۔ پڑھیے سمیع چوہدری کا تجزیہ۔

Read more

گواسکر سے لے کر ویرات کوہلی تک، انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتانوں کی تبدیلی پر تنازع کیوں

ویرات کوہلی نے 95 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں انڈین کرکٹ ٹیم کی کپتانی کی ہے جس میں سے انھوں نے 65 میچ جیتے، 27 ہارے، ایک میچ ٹائی ہوا اور دو منسوخ ہوئے۔ اتنے مضبوط ریکارڈ کے باوجود وہ اس فارمیٹ میں کپتانی سے کیوں محروم ہوئے؟

Read more

پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش: میزبان یاد رکھیں گے بابر اعظم کی پاکستانی ٹیم ڈھاکہ آئی تھی

غیر حتمی اور غیر سرکاری ‘نتائج’ کے مطابق یہ ٹیسٹ میچ تقریباً ڈرا ہو چکا تھا۔ جہاں لگ بھگ تین دن کا کھیل بارش کی نذر ہو چکا ہو اور پہلی اننگز کا ابھی نصف بھی مکمل نہ ہوا ہو تو وہاں کون بھلا کسی نتیجے کی توقع رکھ سکتا ہے مگر بابر اعظم کا خیال کچھ اور تھا۔

Read more

پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش: ’اکیلے ساجد خان نے میچ کو زندہ کر دیا'

غیر حتمی اور غیر سرکاری ‘نتائج’ کے مطابق یہ ٹیسٹ میچ تقریباً ڈرا ہو چکا تھا۔ جہاں لگ بھگ تین دن کا کھیل بارش کی نذر ہو چکا ہو اور پہلی اننگز کا ابھی نصف بھی مکمل نہ ہوا ہو تو وہاں کون بھلا کسی نتیجے کی توقع رکھ سکتا ہے مگر بابر اعظم کا خیال کچھ اور تھا۔

Read more

کپتان، معیشت اور ورلڈ کپ کی ہار

سب اچھا چل رہا تھا۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم غیر متوقع طور پر اچھا کھیل رہی تھی۔ ہمیشہ ورلڈ کپ کا میچ بھارت سے ہارنے کی نحوست بھی اس نے ختم کر دی تھی اور اسے بہت عبرتناک شکست دی تھی۔ کوئی بھی میچ ہارے بغیر وہ سیدھی سیمی فائنل میں پہنچ گئی تھی۔ پھر سیمی فائنل شروع ہونے سے دو گھنٹے پہلے کپتان نے اعلان کر دیا کہ وہ فائنل دیکھیں گے۔ اہل نظر اسی وقت سمجھ گئے تھے کہ

Read more

سمیع چوہدری کا کالم: ’ایسی فیلڈنگ قسمت کو بھی ہرا سکتی ہے‘

وہی گیند جو میچ کے اختتامی لمحات میں محمد رضوان کی آنکھوں کے عین سامنے زمین پہ گر گیا، اگر ذرا مختلف زاوئیے سے بلے کو چھو کر گزرا ہوتا تو پاکستان ایک نہایت یادگار فتح کے ساتھ سیریز میں برتری حاصل کر چکا ہوتا: پڑھیے سمیع چوہدری کا کالم

Read more

پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز: پہلے ٹیسٹ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف ایک وکٹ سے جیت، 'لوگوں کے غم آور ہوتے ہیں، ادھر غم جنم ہیں'

جمیکا میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دے دی۔ محض 168 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے ہیرو ان کا فاسٹ بولر کیمار روچ رہے جنھوں نے انتہائی شاندار اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 30 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کرا کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔

Read more

پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز: پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن کے کھیل کا اختتام، پاکستان 124 رنز آگے، ’220 سے زیادہ کا سکور ویسٹ انڈیز کے لیے مشکل ہو سکتا ہے‘

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین کنگسٹن میں کھیلے جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ اب دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا ہے جہاں تیسرے دن کے اختتام پر پاکستان کو میزبان ٹیم پر 124 رنز کی سبقت حاصل ہے لیکن ان کی نصف ٹیم پویلین واپس لوٹ چکی ہے۔

Read more

سمیع چوہدری کا کالم: ’درست‘ بولنگ ’تیز‘ بولنگ سے زیادہ ضروری ہے‘

پاکستان دن کے آغاز پہ ہی جیسی کامیابی کی توقع کر رہا تھا، وہ اسے میسر نہ ہو پائی۔ گذشتہ شام محمد عباس کے ہیٹ ٹرک چانس نے یہ ڈھارس بندھا چھوڑی تھی کہ بیٹنگ کے لیے مہلک اس گرین وکٹ پہ 217 بھی ایک مسابقتی مجموعہ ثابت ہو سکتا تھا۔ پڑھیے سمیع چوہدری کا کالم

Read more

پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز: پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز مہمان ٹیم 217 رنز پر آؤٹ، محمد عباس کی دو وکٹیں

ویسٹ انڈیز کی دعوت پر پاکستان نے پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز 217 رنز بنائے جس کے جواب میں دن کے اختتام پر میزبان ٹیم نے محض دو رنز پر دو کھلاڑی گنوا دیے۔

Read more

کیا ویسٹ انڈین ٹیم 44 سال بعد پاکستان کو جمیکا میں شکست دے پائے گی؟

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ جمعرات سے سبائنا پارک جمیکا میں شروع ہو گا. یہ سیریز پاکستان کے لیے اس لیے اہمیت کی حامل ہے کیوں کہ اس میں کامیابی گرین شرٹس کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بہتر پوزیشن دلوا دے گی۔

رواں سال پاکستان نے جنوبی افریقہ اور زمبابوے کو انہی کے ملک میں شکست دی تھی۔ حالانکہ زمبابوے کے خلاف سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ نہیں تھی، لیکن اس سے قومی ٹیم کو اپنا کمبی نیشن بنانے میں مدد ملی۔

Read more

پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز: ہیرو نعمان علی ہوں گے، یاسر شاہ کہ بارش؟

کنگسٹن میں جمعرات سے شروع ہونے والے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی قسمت دیکھیے کہ اسے بھی اپنے آغاز سے پیشتر ہی مسلسل بارش کی نوید سنا دی گئی ہے جو اگرچہ وقفوں میں مگر میچ کے پانچوں ہی دن متوقع ہے۔

Read more

پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی سیریز پر سمیع چوہدری کا کالم: ’مسئلہ پولارڈ کے بلے میں نہیں تھا'

چند ہی لمحوں بعد پولارڈ نے دوبارہ بلا بدلنے کا سوچا اور جب وہ ڈریسنگ روم کو اس تبدیلی کے لیے اشارہ کر رہے تھے تو ان کے چہرے سے عیاں ہو رہا تھا کہ آج مسئلہ شاید بلے میں نہیں، خود ان میں ہے۔ اور ان سے بھی کہیں زیادہ اس وکٹ میں ہے۔

Read more

پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی سیریز پر سمیع چوہدری کا کالم: بے خوف کرکٹ بمقابلہ ’واقعی بے خوف کرکٹ‘

حسن علی کی فارم گو ایک ایسا مثبت پہلو ہے جس کی روشنی میں پاکستانی بولنگ اپنا قبلہ درست کرنے کی کوشش کر سکتی ہے کیونکہ حارث رؤف اور دیگر احباب کے اکانومی ریٹ ایسے گھمبیر ہیں کہ ورلڈ کپ میں فیورٹ کی دوڑ میں شمولیت حقیقت سے پرے کی بات لگتی ہے۔

Read more

ٹی ٹوئنٹی سیریز: ریکاڑ بک میں سبقت رکھنے والی پاکستان ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف کتنی تیار ہے؟

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ آسٹریلیا کے بعد پاکستان کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔ گرین شرٹس میزبان ملک کے خلاف چار میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلیں گے جس کا آغاز بدھ سے ہو گا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 27 جولائی کو کھیلا جانا تھا جس میں اس وقت رد و بدل کیا گیا جب ایک اسٹاف ممبر کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر آسٹریلیا اور ویسٹ اںڈیز کے اسکواڈز کو قرنطینہ میں بھیجنا پڑا۔

Read more

پاکستان کا دورۂ انگلینڈ: ون ڈے کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی شکست

کراچی — پاکستان ٹیم کا دورۂ انگلینڈ اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ ون ڈے سیریز میں غیر معروف انگلش کھلاڑیوں کے ہاتھوں وائٹ واش کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی گرین شرٹس کو دو ایک سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Read more

سمیع چودھری کا کالم: یہ ٹرافی صرف ’ایک فیصلہ‘ دور تھی

عقدہ یہ ہے کہ جب ایک طرف سے شاداب خان اور دوسرے کنارے سے محمد حفیظ نے انگلش بیٹنگ کو بالکل باندھ رکھا تھا تو اچانک بابر اعظم کے دل میں پیس سے اٹیک کرنے کی خواہش کیوں جاگی؟ پڑھیے سمیع چودھری کا کالم۔

Read more

انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو تین وکٹوں سے ہرا کر ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین مانچسٹر میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شائقین کو بھرپور کرکٹ دیکھنے کو ملی۔ اس میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی انگلینڈ نے تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی اپنے نام کر لی ہے۔

Read more

تیسرا ٹی ٹوئنٹی؛ بابر اعظم کا ناقابلِ شکست رہنے کا ریکارڈ خطرے میں

کراچی — پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ منگل کو اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلا جا رہا ہے۔ دونوں ٹیمیں میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کی خواہش مند ہیں۔

Read more

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ: فارمیٹ بدلتے ہی پاکستانی ٹیم کی قسمت بھی بدل گئی

انگلینڈ کے پرانے کپتان اور مستقل کھلاڑیوں کی ٹیم میں واپسی بھی انگلش ٹیم کو پاکستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں شکست سے نہ بچا سکی۔

ناٹنگھم میں کھیلے گئے ٹی ٹونٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستانی بلے بازوں سے بیٹنگ بھی ہوئی، بالرز نے وکٹیں بھی حاصل کیں اور فیلڈرز نے بولرز کا بھر پور ساتھ بھی دیا۔

Read more

سمیع چوہدری کا کالم: گویا یہ ٹیم ورلڈ کپ کا فائنل کھیل رہی ہو

اب کون کہہ سکتا ہے کہ اس بیٹنگ لائن میں دم خم نہیں جو اننگز کے آخری دس اوورز میں ڈیڑھ سو سے زیادہ رنز بنا سکتی ہے؟ جس کے مڈل اور لوئر آرڈر میں فخر زمان، صہیب مقصود اور محمد حفیظ جیسے سٹرائیک ریٹ والے بلے باز ہیں۔

Read more

کیا اعظم خان کی بیٹنگ میں انضمام جیسی طاقت اور شاہد آفریدی جیسا جارحانہ انداز پھر سے دیکھنے کو ملے گا؟

اعظم خان نے تقریباً 30 کلو وزن کم کیا اور اس برس وہ ایک بالکل مختلف کھلاڑی بن کر سامنے آئے ہیں۔

Read more

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ، سمیع چوہدری کا کالم: کیا بابر اعظم کی ٹیم اپنی شناخت بحال کر پائے گی؟

ایک طرف اوئن مورگن کی ٹیم ہے جو آج سے شروع ہونے والی ٹی ٹونٹی سیریز میں اپنے ریزرو وسائل کو آزمانا چاہ رہی ہے اور دوسری طرف بابر اعظم کی وہ ٹیم ہے جو ابھی تک ون ڈے سیریز کی ہزیمت کے زخم سہلا رہی ہے۔

Read more

کیا وائٹ واش کے بعد پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کے خلاف سنبھل پائے گی؟

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جمعے سے تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز ہو رہا ہے۔ انگلش ٹیم کے کپتان اوئن مورگن اور ان کی مستقل ٹیم کے ارکان کی واپسی مہمان ٹیم کے لیے ایک نیا امتحان ہو گی۔

انگلینڈ کے نو کھلاڑی منفی کرونا ٹیسٹ کے بعد ٹیم میں واپس آگئے ہیں جو پاکستان کے خلاف سیریز کا حصہ بن سکتے ہیں جب کہ پاکستان ٹیم کو ون ڈے سیریز میں تین صفر سے چت کرنے والی ٹیم کے کچھ کھلاڑی بھی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

Read more

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ: لیکن پاکستانی فیلڈنگ کا پلان کچھ اور ہی تھا

گو اس جیت سے سیریز کا نتیجہ تو نہیں بدل سکتا تھا مگر ون ڈے سپر لیگ کے کچھ اہم پوائنٹس ضرور ہاتھ آ جاتے۔ ان پوائنٹس سے بھی زیادہ اہم یہ ہوتا کہ یہ گری پڑی ٹیم مزید ذہنی شکست و ریخت سے بچ جاتی اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے بھی کچھ اعتماد در آتا۔

Read more

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ: تیسرے ون ڈے میں بابر اعظم کی 158 رنز کی شاندار اننگز، انگلینڈ کو جیت کے لیے 332 رنز کا ہدف

پاکستان کے اوپنر بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ون ڈے کرکٹ میں اپنی 14ویں سنچری مکمل کی اور 139 گیندوں پر 14 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 158 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

Read more

انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں پاکستان کی بدترین شکست کا ذمے دار کون؟

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے خلاف تین ایک روزہ میچز کی سیریز میں دو، صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے جس کے بعد انگلینڈ کے کئی نامور کھلاڑیوں کی عدم موجودگی میں ایک ناتجربہ کار انگلش ٹیم سے شکست پر پاکستانی کرکٹ ٹیم اور انتظامیہ کو تنقید کا سامنا ہے۔

تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے دو میچز میں شکست کے بعد نہ صرف گرین شرٹس کے ہاتھ سے 47 برس بعد گوروں کے دیس میں سیریز جیتنے کا موقع چلا گیا بلکہ وہ ایک ایسی ٹیم سے ہار گئی جس کا کپتان بھی نیا تھا اور کھلاڑی بھی ناتجربہ کار تھے۔

Read more

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ: پہلے ون ڈے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو نو وکٹوں سے شکست دے دی

کارڈف میں کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو میچ جیتنے کے لیے 142 رنز کا آسان ہدف دیا تھا، جسے انگلینڈ نے باآسانی 21.5 اوورز میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

Read more

بابر اعظم کا مومینٹم نہ ہونے کا جواز، مگر بات شاید مومینٹم کی نہیں تھی

کپتان بابر اعظم نے میچ کے اختتام پر سارا کریڈٹ انگلینڈ کی جھولی میں ڈالتے ہوئے کہا کہ ہم مومینٹم نہیں حاصل کر پائے، مگر سوال تو یہ ہے کہ مومینٹم کیوں حاصل نہیں کر پائے۔ پڑھیے سمیع چودھری کا کالم

Read more

ثاقب محمود: پہلے ہی اوور میں بابر اور امام کو آؤٹ کرنے والے پاکستانی نژاد فاسٹ بولر کون ہیں؟

برمنگھم سے تعلق رکھنے والے 24 برس کے ثاقب اپنی تیز رفتاری، ریورس سوئنگ اور لائن اور لینتھ کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔ ان کی بولنگ سپیڈ کی اوسط 85 سے 90 میل فی گھنٹہ ہے۔

Read more

کیا پاکستان ٹیم 47 برس بعد انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز جیت پائے گی؟

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا باقاعدہ آغاز جمعرات سے ہو گا۔ یہ سیریز دونوں ٹیموں کے لیے اہمیت کی حامل ہے۔

پاکستان کے لیے ون ڈے سیریز اس لیے اہم ہے کہ کیوں کہ اسے انگلینڈ کو اس کی سرزمین پر 47 برس بعد ون ڈے سیریز ہرانے کا اس سے بہتر موقع نہیں ملے گا۔ انگلینڈ کے لیے اس سیریز کی اہمیت اس لیے ہے کہ اس کے زیادہ تر کھلاڑی وہ ہیں جنہیں پہلی مرتبہ قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے کا موقع مل رہا ہے۔

Read more

پاکستان کا دورۂ انگلینڈ: کرکٹ سیریز میں انگلینڈ کا کورونا بحران یا پاکستانی خوش بختی کا سامان؟

بابر اعظم بھی یہی کہتے ہیں کہ ان کی پلاننگ مکمل تھی اور سیریز کے آغاز کے لئے پراعتماد تھے مگر عین وقت پہ بدلی صورت حال نے کافی ساری تیاری متاثر کر ڈالی اور یکسر نئے سکواڈ کے اعلان پہ انھیں دوبارہ ڈیٹا اینالسٹ کے ساتھ بیٹھ کر کاؤنٹی میچز کی ویڈیوز دیکھنا پڑیں۔

Read more

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا نیا سینٹرل کنٹریکٹ، کس کو کیا ملا؟

پاکستان کرکٹ بورڈ نے مردوں کی ٹیم کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ برائے 22-2021 کا اعلان کر دیا ہے۔ کنٹریکٹ میں تین مختلف کیٹیگریز اور ایمرجنگ کرکٹرز کو شامل کیا گیا ہے۔

آئندہ برس کے لیے جاری کردہ کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کی ماہانہ آمدنی میں 25 فی صد اضافہ اور تمام کیٹیگریز کے لیے یکساں میچ فیس مقرر کی گئی ہے۔

Read more

خراب کارکردگی کے باوجود کئی کھلاڑیوں کی انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز دوروں کے لیے سلیکشن پر سوالیہ نشان!

کراچی — پی ایس ایل سکس میں کئی کھلاڑیوں کی جانب سے خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا پانے کے باوجود انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے لیے ان کے قومی ٹیم کے لیے منتخب ہونے پر ٹیم سلیکشن پر مبصرین کی جانب سے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

Read more

پی ایس ایل 6: فائنل میں مضبوط بیٹنگ کا مقابلہ مضبوط بالنگ اٹیک سے ہو گا

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے فاتح کا فیصلہ صرف ایک میچ کی دوری پر ہے۔ یہ میچ 24 جون کو پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ابوظہبی میں ہونے والے گرینڈ فینالے میں ٹورنامنٹ کی دو بہترین ٹیموں نے کوالی فائی تو کر لیا ہے, لیکن سب سے بڑے میچ میں کس کا جادو چلے گا، اس کا فیصلہ تو اسی دن ہو گا۔

Read more

پی ایس ایل سکس، بہترین بلے باز، بالرز اور ٹیموں کی مجموعی کارکردگی پر ایک نظر

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن سکس اپنے اختتام کے قریب ہے۔ گزشتہ سیزن کی رنرز اپ لاہور قلندرز اور پی ایس ایل فور کی فاتح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایونٹ سے باہر ہو چکی ہے۔​

ایونٹ کا ناک آؤٹ مرحلہ پیر 21 جون سے شروع ہو گا، پہلے دن ایک کوالی فائر اور ایک ایلی منیٹر کھیلا جائے گا جب کہ 22 جون کو دوسرا اور آخری ایلی منیٹر ہو گا جس کے بعد ایونٹ کا فائنل 24 جون کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان سپر لیگ سکس کے باقی میچز کا ابوظہبی میں آغاز اگرچہ دیر سے ہوا لیکن درست وقت پر ہوا۔ نہ صرف بغیر کسی مشکل کے تمام ٹیموں نے پہلے راؤنڈ کے دس دس میچز کھیلے بلکہ کوئی کھلاڑی بظاہر انجری کا شکار بھی نہیں ہوا۔

Read more

پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کراچی کنگز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: اچھے آغاز کے بعد کراچی کو یکے بعد دیگرے تین نقصان، شرجیل خان بھی آؤٹ

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے پہلے راؤنڈ کے انتہائی اہم میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور اس وقت ان کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

Read more

پاکستان سپر لیگ: ملتان سلطانز کا کراچی کنگز کو جیت کے لیے 177 رنز کا ہدف

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن میں آج کے پہلے میچ میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز مد مقابل ہیں۔ ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اورز میں کراچی کنگز کو جیت کے لیے 177 رنز کا ہدف دیا ہے۔

Read more

پی ایس ایل 6: کس ٹیم کا پلڑا بھاری، کون سا کھلاڑی ترپ کا پتہ؟

کراچی — انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے والی ہیں، پاکستان سپر لیگ کے چھٹے سیزن کے باقی میچز کا آغاز ابوظہبی میں نو جون سے ہونے جا رہا ہے۔ مارچ میں سلسلہ جہاں رکا تھا وہیں سے جڑے گا۔ لیکن کیا ٹیموں کی کارکردگی بہتر ہو گی یا بدتر اس کا فیصلہ تو وقت ہی کرے گا۔

Read more

اعظم خان: انگلینڈ، ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لیے جارحانہ بلے باز کی پاکستان سکواڈ میں شمولیت اور سوشل میڈیا پر ملا جلا ردِعمل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے جمعے کو انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے دوروں کے لیے ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا اعلان کیا ہے۔ اس میں سابق کپتان معین خان کے بیٹے اعظم خان کا نام بھی شامل تھا۔

Read more

دورۂ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، کون اِن کون آؤٹ؟

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورۂ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ تینوں فارمیٹس کے لیے الگ الگ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔

پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی جب کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلنی ہے۔ یہ سیریز آئندہ ماہ سے شروع ہوں گی۔

Read more

‘جنریٹر‘ والے حسن علی واپس آگئے

چیمئپنز ٹرافی 2017 میں پاکستان کی غیر متوقع فتح کے کلیدی کرداروں میں سے نمایاں ترین حسن علی تھے۔ بالکل درست موقع پہ وکٹ لینے کی عادت، پرانی گیند سے ریورس سوئنگ، پھر تیز ترین پچاس ون ڈے وکٹوں کا ریکارڈ، جہاں وہ وقار یونس سے بھی آگے نکل گئے۔ ان کی ‘جنریٹر’ سلیبریشن تو ایک ٹریڈ مارک سی بن گئی۔

Read more

ہرارے ٹیسٹ میں نئی تاریخ رقم، زمبابوے کو اننگز اور 147 رنز سے شکست

ویب ڈیسک — پاکستان نے ہرارے ٹیسٹ میں میزبان زمبابوے کو ایک اننگز اور 147 رنز سے شکست دے کر دو میچز کی سیریز 0-2 سے اپنے نام کر لی ہے۔

پاکستان نے پہلی اننگز میں آٹھ وکٹوں پر 510 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کی تو میزبان ٹیم پہلی اننگز میں 132 رنز بنا کر فالو آن کا شکار ہوئی اور کھیل کے چوتھے روز دوسری اننگز میں بھی زمبابوے کی پوری ٹیم 231 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

Read more

پاکستان بمقابلہ زمبابوے: بابر اعظم کا ستارہ روشن ہے اور پاکستان کا بھی

گو یہ کہنا مشکل ہے کہ زمبابوین بلے بازی پاکستان سے کمزور رہی یا پاکستانی بولرز بلیسنگ مزربانی کے احباب سے بہتر نکلے مگر اس شکست کی پوٹلی میں فریقین کے ارمان برابر ہی ہیں: سمیع چوہدری کا تجزیہ

Read more

پاکستان بمقابلہ زمبابوے: دوسرے ٹیسٹ میں مہمان ٹیم جیت سے ایک وکٹ دور، سوشل میڈیا پر تبصرے

ہرارے میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان جیت سے بس ایک وکٹ دور ہے۔ مہمان ٹیم کو تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر 158 رنز کی برتری حاصل ہے۔

Read more

پاکستان بمقابلہ زمبابوے: دوسرے ٹیسٹ کا ’گویا نتیجہ طے ہو چکا، بس اعلان باقی ہے‘

دوسرے ٹیسٹ میں دوسرے روز کے اختتام تک پاکستان نے 510 رنز اور آٹھ وکٹوں کے نقصان پر اننگز ڈکلیئر کی اور اس کے جواب میں زمبابوے کو محض 52 رنز پر چار وکٹوں کا نقصان ہوا ہے۔

Read more

برسوں کی محنت رنگ لے آئی، پاکستانی فاسٹ بالر تابش خان کا 36 سال کی عمر میں ٹیسٹ ڈیبیو

انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں اور 36 سال اور 146 دن کی عمر میں پاکستان کے فاسٹ بالر تابش خان نے بالآخر وہ ٹیسٹ کیپ حاصل کر ہی لی جس کے لیے انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں کئی برس محنت کی۔

سال 2003 میں فرسٹ کلاس ڈیبیو کرنے والے کھلاڑی کو یہاں تک پہنچنے میں 18 سال لگے جس کے دوران انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 598 کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھایا۔

Read more

سمیع چوہدری کا کالم: مُساکندا کی خود ترسی کسی کام نہ آئی

جب برینڈن ٹیلر نے نعمان علی کی گیند پہ ایک عمدہ ریورس سویپ کھیلی تو وہاں صرف دو رنز ہی بنانے کا موقع تھا۔ دو رنز بن بھی گئے لیکن مساکندا نجانے کس گمان میں تھے کہ تیسرا رن بنانے کے لیے دوڑے۔ اگر پاکستانی فیلڈر کسی حماقت کا ارتکاب کر بیٹھتے تو شاید تیسرا رن مکمل ہو بھی جاتا۔

Read more

ہرارے ٹیسٹ: پاکستان نے زمبابوے کو پہلی بار اننگز کی شکست سے دو چار کر دیا

کراچی — ٹی ٹوئنٹی سیریز کی طرح پاکستان کی ٹیم نے زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا آغاز بھی فتح کے ساتھ کیا ہے۔ ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں بابر اعظم کی کپتانی میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو ایک اننگز اور 116 رنز سے شکست دے دی۔

Read more

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ہرارے ٹیسٹ: سنچری فواد عالم کی، چرچے بابر اعظم کے صفر کے

آخری سیشن میں فواد عالم شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے سنچری بنانے میں کامیاب ہوگئے، لیکن زیادہ ذکر اس صفر کا ہی ہوتا رہا ہے جو کپتان بابر اعظم کے کھاتے میں لکھ دیا گیا۔

Read more

پاکستان بمقابلہ زمبابوے پہلا ٹیسٹ: زمبابوے 176 آل آؤٹ، پاکستان 103 رنز پر کوئی آؤٹ نہیں

میزبان ٹیم کی سب سے بڑی امید کپتان برینڈن ٹیلر سے تھی لیکن حسن علی کی گیند پر تیسری سلپ میں فہیم اشرف کے کیچ نے زمبابوے کے ڈریسنگ روم میں مایوسی کو اپنی انتہا پر پہنچا دیا۔

Read more

پاکستان بمقابلہ زمبابوے پر سمیع چوہدری کا کالم: گھر سے باہر جیت کی عادت کمانے کا موقع

جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم گراؤنڈز پہ ٹیسٹ سیریز کی جیت بہت بڑی کامیابی تھی مگر کچھ روز پہلے مصباح الحق یہ کہتے سنائی دئیے تھے کہ اب انھیں اس ٹیم کو غیر ملکی کنڈیشنز میں جیت کی عادت ڈالنا ہے۔ پڑھیے سمیع چوہدری کا تجزیہ

Read more

کیا پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی ناتجربہ کار بالنگ سے زمبابوے کی ٹیم فائدہ اٹھا سکے گی؟

پاکستان اور زمبابوے کی ٹیمیں دو میچز کی ٹیسٹ سیریز میں جمعرات سے آمنے سامنے ہوں گی۔ ایک طرف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فتح سمیٹنے والی پاکستان ٹیم ہے تو دوسری طرف شارٹ فارمیٹ میں گرین شرٹس کا سخت مقابلہ کرنے والی میزبان ٹیم ہے۔

دونوں ٹیمیں ٹیسٹ سیریز میں کامیابی سمیٹ کر اپنی بالادستی قائم کرنے کے لیے پُر امید ہیں۔

پاکستان ٹیم تجربہ کار لیگ اسپنر یاسر شاہ کے بغیر میدان میں اترے گی کیوں کہ وہ انجری کی وجہ سے اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔

Read more

زمبابوے کے خلاف سیریز پاکستان کے نام، بابر نے کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا

پاکستان نے زمبابوے کو تیسرے اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ میں 24 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔ ادھر بابر اعظم نے تیز ترین 2000 رنز بنا کر بھارتی کپتان وراٹ کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا۔

اتوار کو ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ محمد رضوان نے صرف 60 گیندوں پر 91 رنز کی شان دار اننگز کھیلی جس میں تین چھکے اور پانچ چوکے شامل تھے۔

Read more

پاکستان بمقابلہ زمبابوے: نحیف سے ہدف نے بھی پاکستان کو کیوں لڑکھڑا دیا؟

جہاں کوئی پریشر سرے سے موجود ہی نہیں تھا، وہاں پاکستانی بلے بازوں نے پے در پے ڈاٹ بالز کھیل کر بذاتِ خود پریشر پیدا کیا اور آسان سے ہدف کو مشکل بناتے چلے گئے۔

Read more

پاکستان کو زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست، سیریز ایک ایک سے برابر

پاکستان کو زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں 19 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ہرارے اسپورٹس کلب میں ہونے والے تین میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ سے قبل پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

زمبابوے کی ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اس کے رن ریٹ کم رہا ہے۔ پانچویں اوور میں پہلی وکٹ 19 رنز پر گریجب برینڈن ٹیلر فہیم اشرف کی گیند پر محمد حفیظ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

Read more

پاکستان بمقابلہ زمبابوے: پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج ہرارے سپورٹس کلب زمبابوے میں کھیلا جا رہا ہے جہاں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

Read more

پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے کو 11 رنز سے شکست دے دی

ویب ڈیسک — پاکستان نے زمبابوے کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 11 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں برتری حاصل کر لی ہے۔ ہرارے میں کھیلے گئے پہلے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

Read more

پاکستان بمقابلہ زمبابوے: زمبابوے کا ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ، بابر اعظم دو رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ بدھ کے روز ہرارے میں کھیلا جا رہا ہے۔ زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

Read more

زینب عباس: ’میں یہ نوکری نہیں کرنا چاہتی تھی مگر امی کے اصرار پر آڈیشن دینے چلی گئی‘

سکائی سپورٹس کے لیے میزبانی کے حوالے سے زینب عباس کا کہنا ہے کہ انھیں فخر ہے وہ پہلی پاکستانی ہیں جنھیں دنیا کے سب سے بڑے کھیل کے چینل کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا اور وہ اپنے کرئیر میں اس مقام پر پہنچی جہاں پر پہنچنا بہت سے لوگوں کا خواب ہوتا ہے۔

Read more

سمیع چوہدری کا کالم: کیا شان ولیمز کی ٹیم پریشر کو پچھاڑ دے گی؟

رینکنگ میں چھوٹی ٹیموں کے خلاف کھیلنے میں مسئلہ یہی درپیش ہوتا ہے کہ اگر آپ جیت جائیں تو یہ کوئی قابلِ ذکر بات نہیں سمجھی جاتی لیکن اگر آپ شکست کھا جائیں تو یہ ’بہت بڑی‘ بات ہوتی ہے۔ ایسے جھٹکے بسا اوقات تو ڈریسنگ روم کا سارا اعتماد ہی متزلزل کر چھوڑتے ہیں۔ پڑھیے سمیع چوہدری کا کالم۔

Read more

‘پاکستان نے شکست کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کی’

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ون ڈے سیریز کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی شکست دے دی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ جب پاکستان کی ٹیم جنوبی افریقہ سے دو ٹرافیاں لے کر واپس آئے گی۔

پاکستان نے پہلے تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز میں میزبان ٹیم کو دو ایک سے شکست دی۔ پھر چار میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تین ایک سے فتح اپنے نام کی۔

Read more

عباس کی کاؤنٹی میں ہیٹرک: 'عباس کی بولنگ دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ رفتار صرف ایک اضافی ہتھیار ہے'

انگلینڈ میں کاؤنٹی چیمپیئن شپ میں ہیمپشائر کی جانب سے کھیلنے والے محمد عباس نے مڈل سیکس کی ٹیم کے خلاف پہلے تو ہیٹرک کی اور اس کے بعد پہلی اننگز میں مجموعی طور پر چھ وکٹیں حاصل کر کے مڈل سیکس کو صرف 79 رنز پر ڈھیر کر دیا۔

Read more

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ چوتھا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان کی جانب سے اس میچ کے لیے کوئی بھی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والی ٹیم ہی میدان میں اترے گی۔

Read more

بابر اعظم کے 122 رنز نے پاکستان کو باآسانی فتح سے ہمکنار کروا دیا

پاکستانی کپتان اور اوپنر بابر اعظم نے 122 رنز کا سکور صرف 59 گیندوں پر بنا کر اپنی ٹیم کو فتح کے اتنا قریب کر دیا کہ اُن کے بعد آنے والے فخر زمان کو صرف آٹھ رنز ہی مزید بنانے پڑے۔

Read more

بابر اعظم ون ڈے کے نمبر ون بلے باز، ‘مغلِ اعظم نے کنگ کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا’

ویب ڈیسک — پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابر اعظم بھارت کے کپتان وراٹ کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ون ڈے کی بیٹنگ رینکنگ میں پہلے نمبر پر آ گئے ہیں۔

بدھ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کی گئی تازہ رینکنگ کے مطابق بابر اعظم کے 865 پوائنٹس جب کہ کوہلی کے 857 پوائنٹس ہیں۔

Read more

آئی سی سی رینکنگ: بابر اعظم ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کے نمبر ون بیٹسمین بن گئے،سوشل میڈیا صارفین خوشی سے نہال

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق بابر اعظم 865 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہیں جبکہ پانچ سال تک نمبر ون رہنے والے انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی 857 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

Read more