ہائبرڈ تجربہ جو ناکام ہوا

ہم فرض کر لیتے ہیں کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) سے ناراضی کے بعد اسٹیبلشمنٹ نے فیصلہ کیا کہ اب ایک تیسری قوت کی ضرورت ہے، جو ملک کو ہر طرح کا استحکام دے سکے۔ چلو یہ بھی فرض کر لیتے ہیں کہ یہ فیصلہ صرف ملکی نہیں بلکہ بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ کا بھی تھا۔ یہ بھی حقیقت ہے کہ اس اہم منصوبے پر عمل درآمد 2010 سے ہی شروع کیا گیا تھا۔ یہ منصوبہ کیا تھا۔ ”سونامی“

Read more

چوہدری نثار کا حلف

گزشتہ چند ہفتوں سے ملکی سیاست میں ایک شور ہے۔ ہر طرف ہاہا کار مچی ہوئی ہے۔ اخبارات میں سرخیاں جمائی جا رہی ہے۔ ٹیلی ویژن پر بریکنگ نیوز کی پٹیاں چل رہی ہیں۔ کالم نگار اخبارات کے ادارتی صفحات پر عوام کو خبر دار کر رہے ہیں کہ کوئی تبدیلی رونما ہونے والی ہے۔ سوشل میڈیا پر اخبارات اور ٹیلی ویژن سے بھی زیادہ پیشین گوئیاں ہو رہی ہے۔ سیاسی کارکنوں کا بھی پسندیدہ موضوع آج کل یہی ہے

Read more

افغانستان :قیام امن اور خدشات!

فروری 2020 ء میں امریکا اور طالبان کے درمیان قطر کے دارالحکومت دوحا میں ڈھائی برس کے مذاکرات کے بعد امن معاہدے پر اتفاق ہوا تھا۔ معاہدے کے مطابق رواں برس مئی کے مہینے تک افغانستان سے بیرونی افواج کا انخلا مکمل ہونا تھا لیکن ایسا نہیں ہو سکا۔ دوحا معاہدے کے مطابق بین الافغان مذاکرات میں اتفاق رائے سے طالبان کو قومی دھارے میں شامل کرنا تھا بلکہ یوں سمجھ لیں کہ ان کو حکومت میں حصہ دینا تھا

Read more

افغان امن عمل کا مستقبل: خدشات اور امکانات

20 جنوری کو امریکی صدر کا حلف اٹھانے کے چند روز بعد صدر جو بائیڈن کے قومی سلامتی کے مشیرجیک سولیوان نے اپنے افغان ہم منصب حمداللہ محب کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ کرنے اور ان کو اعتماد میں لینے کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ بائیڈن انتظامیہ افغانستان طالبان کے ساتھ گزشتہ برس فروری میں سابق صدرڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ اور طالبان کے درمیان امن معاہدے پرنظرثانی کرے گی۔ نئی امریکی انتظامیہ کی طرف سے امریکا اور طالبان کے

Read more

متحدہ عرب امارا ت اور اسرائیل میں معاہدہ

دنیا ایک اور بحران کی طرف بڑ ہ رہی ہے۔ پرانے اتحاد ٹوٹتے جا رہے ہیں جبکہ نئے اتحاد بن رہے ہیں۔ حالیہ دنوں میں چین اور ایران کے درمیان اقتصادی اور سیکیورٹی معاہدے نے عالمی سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ کیا تھا۔ چین اور ایران کے درمیان اس نئی قربت کی دھول ابھی بیٹھی نہیں تھی کہ متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا معاہدہ کر لیا۔ دونوں فریقین کے درمیان اس اہم معاہدے کا اعلان امریکی

Read more

چین اورایران کے درمیان اقتصادی معاہدہ

چین اورایران کے درمیان اقتصادی اورسیکیورٹی شراکت داری کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ ابھی تک جو تفصیلات سامنے آئی ہیں، اس کے مطابق، بیجنگ، تہران میں چار ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ بعض اطلاعات یہ بھی ہیں کہ سرمایہ کاری کا یہ حجم چھ ارب ڈالر ہے۔ معاہدے کے مطابق چین، ایران میں پچیس سے زائد منصوبوں میں سرمایہ کاری کرے گی۔ معاہدے کے مطابق بدلے میں ایران، چین کو باقاعدگی سے بھاری رعایت پر تیل فراہم

Read more

وزیراعظم اور کیا کر سکتے ہیں؟

جس کسی پر بھی گھریلو اخراجات کا تھوڑا بہت بوجھ برداشت کرنے کی ذمہ داری ہے ان سے بات کریں تو مایوس نظرآتے ہیں۔ تبدیلی اور نئے پاکستان کا ایک خوفناک منظر پیش کرتے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان اور ان کی ٹیم پر عدم اعتماد کرتے ہیں۔ ان کی گفتگو کا اختتامی جملہ یہی ہوتا ہے کہ ”نہ جانے اس ملک کا کیا بنے گا“ ۔ لیکن ان کو معلوم نہیں کہ وزیر اعظم عمران خان اور کر بھی

Read more

چند فیصلے جن پر نظرثانی کی ضرورت ہے

پاکستان میں شروع ہی سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے طریقہ کار پر اختلاف ہے۔ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے درمیان لاک ڈاؤن پر اختلاف رہا۔ پنجاب، خیبر پختون خوا اور بلوچستان کی حکومتیں وفاقی حکومت کی طرف دیکھتی رہی۔ لیکن وفاق کی طرف سے کوئی واضح پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے وہ بھی شش و پنج کا شکار رہے۔ باہمی مشاورت اور متحد ہوکر اس وبا پر قابو پانے کے لئے

Read more

جناب وزیراعظم آپ کیسا لاک ڈاؤن چاہتے ہیں؟

دسمبر 2019 ء میں جب چین کے صوبے، ہوبے کے دارالحکومت ووہان شہر میں چند باشندے شدید کھانسی، بخار اور سانس لینے میں دشواری کی تکلیف کی وجہ سے ہسپتال گئے تو ڈاکٹر ژینگ نے ان چند مریضوں میں نمونیہ کی ایک پر اسرار قسم کی مرض کی علامات پائی۔ پھر ووہان سنٹرل ہسپتال کے ڈاکٹر وینلیانگ نے بھی سوشل میڈیا کے ذریعے اس نئے وائرس سے لوگوں کو خبردار کیا۔ جب ووہان شہر میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ

Read more

افغانستان:ایک صدی اور بیس سالوں کی داستان

گزشتہ ایک صدی اور بیس سالوں کا سبق یہی ہے کہ کابل میں کبھی بھی طویل مدت تک نہ امن قائم رہا اور نہ ہی یہاں کو طویل عر صے تک سیاسی استحکام نصیب ہوا۔ امریکا اور طالبان کے درمیان جب رواں برس 29 فروری کو افغانستان میں قیام امن کے لئے معاہدہ ہوا تو زیادہ تر لوگوں کو توقع تھی کہ اب یہاں امن کا قیام سالوں کی نہیں، بلکہ مہینوں کی بات ہے۔ بعض لوگوں کا یہ بھی

Read more

نیب احتساب نہیں کر رہا، احتساب کو بدنام کر رہا ہے

احتساب ہونا چاہیے۔ سب کا بلاتفریق اور بے رحم۔ اس پر پوری قوم کا اتفاق ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ گزشتہ سترہ مہینوں سے احتساب کا قومی ادارہ قومی احتساب بیورو (نیب ) اور حکومت احتساب کے نام پر جو کچھ کر رہی ہے کیا وہ احتساب ہے یا ذاتی انتقام؟ دوسرا احتساب کا مطلب یہ ہے کہ جس نے بھی قومی دولت لوٹی ہے، اس سے مال برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کیا جائے؟ سابق وزیر اعظم

Read more

کورونا وائرس: حکومت اور عوام کی ذمہ داریاں

کورونا وائرس کی شروعات چین سے ہوئی تھی۔ انھوں نے بروقت احتیاطی تدابیر کرتے ہوئے مزید پھیلاؤ کو روک دیا ہے۔ اس وقت پوری دنیا میں کورونا وائرس ایک وبائی شکل اختیار کر چکاہے۔ لا کھوں کی تعداد میں لوگ پوری دنیا میں اس وائر س سے متاثر ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں اموات ہوئی ہے۔ سب سے زیادہ متاثرہ ملک اٹلی ہے۔ پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد سینکڑوں میں ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق ابھی تک

Read more

افغانستان کے صدر ڈاکٹر اشرف غنی ناراض کیوں؟

قطر کے دارالحکومت دوحا میں 29 فروری کو امریکا اور افغانستان طالبان کے درمیان امن معاہدے کی ایک بنیادی شرط یہ ہے کہ 10 مارچ کو ہونے والے بین الافغان مذاکرات سے قبل طالبان کے پانچ ہزار قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔ معاہدے پر دستخط کے اگلے روز افغانستان کے صدر ڈاکٹر اشرف غنی نے طالبان قیدیوں کو رہا کرنے سے انکار کیا۔ اس انکار کے ایک، دو دن بعد انھوں نے صوبہ ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد میں

Read more

نظام بدلے گا کیسے؟

پاکستان کا نظام بوسیدہ ہو چکا ہے۔ مو جودہ نظام اس قابل نہیں کہ عوام کی فلاح و بہبود کاکار خیر اس سے لیا جاسکے۔ اگر ملک کو صحیح معنوں میں فلاحی مملکت بنانا ہے تو موجودہ فرسودہ نظام کو تبدیل کرنا ہوگا۔ بوسیدہ نظام کو زمین بوس کرکے اس کی جگہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ نئی عمارت بنانی ہو گی۔ اگر ہم ان الفاظ پر غور کرلیں تو یہ وہ الفاظ ہیں کہ گزشتہ دو عشروں میں جو

Read more

افغانستان امن معاہدہ: اسلام آباد کے لئے ایک اور آزمائش

امریکا اور افغانستان طالبان کے درمیان قطر کے دارالحکومت دوحا میں، کابل میں دیرپا قیام امن کے لئے انتیس فروری کومعاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں۔ معاہدے پر دستخط سے قبل ایک ہفتے کا عبوری دور تھا جس میں دونوں فریقین نے تشدد میں کمی کے عزم کا اظہار کیا۔ افغانستان طالبان کی طرف سے معاہدے پر دستخط ملا عمر کے دست راست اور تنظیم کے بانی رہنما ء ملا عبدالغنی برادر نے کیا جبکہ واشنگٹن کی طرف سے پاکستان

Read more

خوش خبریاں

گزشتہ دو عشروں میں پاکستان شدید ترین بدامنی کا شکار رہا۔ خود کش حملے اور بم دھماکے روزانہ کا معمول تھے۔ ہر روز کئی انسان لقمہ اجل بن جاتے۔ کوئی بھی فرد، ادارہ یا جگہ دہشت گردوں سے محفوظ نہ تھی۔ گزشتہ برس یعنی سال 2019 ء میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی۔ اکتوبر 2019 ء میں برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ نے پاکستان کا دورہ کیا۔ وہ صرف اسلام آباد تک محدود نہیں

Read more

بلاول کے خواب اور خواہشیں

پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول زرداری آج کل خواب بہت زیادہ دیکھنے لگے ہیں۔ خواب دیکھنے کی وجہ سے ان کی خواہشیں بھی زیادہ ہونے لگی ہے۔ چند روز قبل انھوں نے اپنے ایک خواب اور خواہش کا اظہار بھی کیا کہ ”جب بھی موقع ملے گا حکومت گرانے میں دیر نہیں کریں گے“۔ لیکن حالات کو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ ان کی یہ خواہش جلد پوری ہونے والا نہیں، اس لئے کہ جب حکومت سازی کا مرحلہ

Read more

دہلی انتخابات:اسلام آباد کے حکمران کے لئے نوشتہ دیوار

بھارت کی دارالحکومت نئی دہلی میں ریاستی اسمبلی کے ارکان کے انتخاب کے لئے 8 جنوری کو ووٹ ڈالے گئے۔ الیکشن کمیشن نے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ ان انتخابات میں بھارت کی حکمران جماعت بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی ) ، دہلی کی حکمران جماعت، عام آدمی پارٹی اور حزب اختلاف کی بڑی جماعت کانگریس کے درمیان مقابلہ تھا۔ نتا ئج کے مطابق ریاستی اسمبلی کے 70 نشستوں میں سے 62 نشستوں پر عام آدمی پارٹی کو

Read more

اقتدارکامحل: ہلتی ستونیں اور گرتی دیواریں

عمران خان جب سے اقتدار کے محل کا مکین بنے ہیں اس وقت سے اب تک یہی کہا جا رہا ہے کہ اس محل کی ستونیں ہل رہی ہے جبکہ دیواروں میں دراڑیں نہیں بلکہ شگافیں پڑ چکی ہے۔ مہنگائی کے شدید ترین جھٹکے وزیر اعظم عمران خان بھی محسوس کر چکے ہیں۔ چند ہفتے قبل انھوں نے بیان دیا تھا کہ تنخواسے گھر کا خرچہ پورا نہیں ہو رہا ہے۔ کپتان کے اس بیان سے کھلاڑیوں کے دل میں

Read more

پانچ فروری، یوم یکجہتی کشمیر

گزشتہ چند عشروں سے مقبوضہ جموں وکشمیر کے باسی پوری دنیا میں 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر مناتے ہیں۔ پاکستان میں اس دن کو خصوصی اہمیت اس لئے حا صل ہے کہ سرکاری طور پر اس دن کو کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منایا جاتا ہے۔ شواہد یہی ہے کہ تین عشرے قبل جماعت اسلامی کے امیر قاضی حسین احمد نے فیصلہ کیا تھا کہ 5 فروری کو کشمیری عوام کے ساتھ

Read more

حزب اختلاف خاموش کیوں؟

حزب اقتدار کی طرح حزب اختلاف کے ارکان بھی عوام سے رائے لے کر مجلس شوریٰ کے ارکان منتخب ہوتے ہیں۔ دونوں کی مراعات بھی برابر ہوتی ہیں۔ دونوں طرف سے تعلق رکھنے والے ارکان اپنے حلقے کے لوگوں کی نمائندگی کا دعویٰ بھی کرتے ہیں۔ حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے منصوبہ بندی اور قانون سازی کریں، جبکہ حزب اختلاف کا کام عوام کی فلاح و بہبود کے لئے بنائے

Read more

مسئلہ مہنگائی نہیں قلت ہے

آپ کو یاد ہوگا کہ جب 2008 ء میں پیپلز پارٹی بر سراقتدار آئی تو اس وقت ملک کو توانائی کے بحران کا سامنا تھا۔ بجلی اور گیس کی شدید قلت تھی۔ موسم گرما میں بجلی کی لوڈشیڈنگ شروع ہو جاتی تھی جبکہ سردی میں گیس کی لوڈشیڈنگ معمول تھی۔ گرمیوں میں شہری اور دیہی علاقوں میں بجلی کی لو ڈشیڈنگ کا دورانیہ تقریبا برابر تھا، بس ایک دو گھنٹے کافرق تھا۔ شہروں میں بارہ گھنٹے بجلی غائب ہوتی تھی

Read more

سیاسی ہلچل: وزیر اعظم عمران خان کو کس سے خطرہ ہے؟

جولائی 2018 ء میں ہونے والے قومی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کو اکثریت ضرور حاصل تھی، لیکن یہ واضح برتری نہیں تھی اس لئے کہ اکیلے وہ وفاق میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہیں تھے۔ تنکا تنکا جوڑ کر وہ مرکزمیں حکومت بنانے میں کامیاب ہو ئے۔ پنجاب سے انھوں نے جوڑ توڑ کے ماہر اور منجھے ہوئے سیاسی گرو چوہدری شجاعت حسین کی خدمات حاصل کیں۔ اگر چہ ان کی سیاسی جماعت کا نام پاکستان مسلم لیگ

Read more

فیصلے ہو چکے: اب صرف تقریریں ہوں گی

وزیر اعظم عمران خان تبدیلی اور احتساب کا نعرہ لے کر اقتدار میں آئے تھے۔ انھوں نے عوام کو امید دلائی تھی کہ نئے پاکستان میں خوشحالی ہو گی۔ سب کو چھت ملے گی۔ لوگوں کو نوکریاں ملیں گی۔ سب باروزگار ہو نگے۔ مہنگائی کا خاتمہ ہو جائے گا۔ زندگی کی دیگر بنیادی سہولیات سب کو میسر ہو نگی۔ لیکن اقتدار میں آنے کے بعد سب کچھ ان کے تقریروں اور وعدوں کے خلاف چل رہا ہے۔ احتساب کی بتی

Read more

کیسا ہونا چاہیے، 2020 ء؟ ( 4 )

نئے سال میں پاکستان کو ترقی اور اقوام عالم میں اپنا مقام پیدا کرنے کے لئے داخلی محاذ کے ساتھ ساتھ خارجی محاذ پر بھی کئی مشکلات کا سامنا ہے۔ چند مسائل ایسے ہیں کہ جب تک اسلام آباد خارجی سطح پر اپنے امیج کو بہتر نہیں کر تا اس وقت تک وہ مسائل نہ حل ہوسکتے ہیں اور نہ ہی کوئی ان کے بیانیے کا ساتھ دیگا۔ اس لئے ضروری ہے کہ 2020 ء میں خارجہ تعلقات میں بہتری

Read more

کیسا ہونا چاہیے، 2020 ء؟ ( 3 )

نیا سال یعنی 2020 ء کیسا ہونا چاہیے یہ اس سلسلے کا تیسرا مضمون ہے۔ پاکستان کو اس وقت داخلی طور پر کئی مسائل کا سامنا ہے جس میں ایک اہم مسئلہ سرکاری محکمے بھی ہیں۔ اس مضمون میں ہم انہی محکموں کا تذکرہ کریں گے۔ سرکاری محکموں کو خسارے سے نکالنا: پاکستان ریلوے، پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائینز (پی آئی اے ) سٹیل ملز، پوسٹل سروسز، پاکستان ٹیلی ویژن، ریڈیو پاکستان اور دیگر کئی سرکاری محکمے ایسے ہیں کہ جو

Read more

کیسا ہونا چاہیے 2020 ء؟ ( 2 )

نیا سال یعنی 2020 ء کیسا ہونا چاہیے یہ اس سلسلے کا دوسرا مضمون ہے۔ گز شتہ مضمون میں ہم نے نشاندہی کی تھی کہ نئے سال میں حکومت کو چاہیے کہ وہ ملک میں سیاسی استحکام، حزب اختلاف کے ساتھ اچھے روابط، وفاقی وزراء کو اپنی وزارتوں کی کارکردگی بہتربنانے اور پارلیمان اور قائمہ کمیٹیوں کی فعالیت کو اپنی ترجیحات میں شامل کریں۔ اس مضمون میں چند دیگر امور کا تذکرہ ہے کہ اگر حکومت اس کو اپنی سالانہ

Read more

کیسا ہونا چاہیے 2020، ؟

گز شتہ کئی عشروں سے پوری دنیا میں نئے سال کے جشن نے با قا عدہ تہوار کی شکل اختیار کر لی ہے۔ پوری دنیا میں اب اس تہوارکو بڑی دھوم دھام سے منا یا جا تا ہے۔ ریاستیں، حکومتیں، ادارے اور افراد اپنی تر جیحات کا تعین کر تی ہیں اور پھر سال بھر اس کو شش میں ہو تی ہیں کہ ان اہداف کو حا صل کر ے جن کا تعین وہ سال کے آغاز پر کر چکے

Read more

عمران خان کے نوٹ والے دوست اور ووٹ والے کارکن

وزیر اعظم عمران خان نے چند روز قبل کراچی میں دوستوں کی ایک تقریب سے خطاب کے دوران ان کو خوش خبری سنائی ہے کہ انسداد بدعنوانی قانون میں قانون سازی نہیں بلکہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے ترمیم کر دی گئی ہے، اگر چہ یہ خوشی عارضی بھی ثابت ہو سکتی ہے اس لئے کہ صدارتی آرڈیننس کی مدت آئین کے مطابق نوے روز ہوتی ہے اگر پارلیمان اس کی منظوری نہ دے۔ حزب اختلاف کی تمام سیاسی جماعتوں نے

Read more

افغانستان کے صدارتی انتخابی نتائج

افغانستان میں عبوری طورپر صدارتی انتخابی نتا ئج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر اشرف غنی دوسری مدت کے لئے ابتدائی نتائج کے مطابق صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ دو، صدارتی امیدواروں ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ اور حزب اسلامی کے سربراہ حکمت یار گلبدین نے انتخابی نتائج مسترد کر دیے ہیں۔ ڈاکٹر عبداللہ کے حامیوں نے ملک کے بعد حصوں میں نتائج کے خلاف احتجاج بھی کیا ہے۔ افغانستان میں صدارتی انتخابات اسی سال اپریل میں ہونے تھے لیکن بعض

Read more

گیند اب سیاست دانوں کی کورٹ میں ہے

دس مہینے قبل الیکشن کمیشن کے دو ارکان اپنے عہدوں سے فارغ الخدمت ہو چکے ہیں۔ دستور کے مطابق ان اہم عہدوں پر تعیناتی وزیراعظم کی ذمہ داری ہے۔ آئینی طریقہ کار کے مطابق وزیر اعظم، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سے مشاورت اور دونوں کے درمیان باہمی اتفاق سے الیکشن کمیشن کے ارکان کے تقرر کا پابند ہے۔ دس مہینوں سے دو ارکان کے عہدے اس اہم آئینی ادارے میں خالی پڑے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کی

Read more

پرویز مشرف کے خلاف فیصلہ اور فوج کا ردعمل

17 دسمبر کو خصوصی عدالت نے سابق صدر پر ویز مشرف کو سنگین غداری کے مقدمے میں سزائے موت کا فیصلہ سنایا۔ عدالتی فیصلے کے بعد جنرل ہیڈکوارٹر اولپنڈی (جی ایچ کیو) میں فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔ اس غیر معمولی اجلاس کے بعد فوج کے تر جمان میجر جنرل آصف غفور نے ایک پر یس ریلیزجاری کی جس میں انھوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے پر شدید غم و غصہ اور

Read more

افغان جنگ: امریکا کا دشمن کون؟

افغانستان میں جاری جنگ امریکی تاریخ کی طویل ترین جنگ ہے۔ اٹھارہ سال افغانستان کی دشت وصحرا میں جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اب اعتراف کر رہے ہیں کہ ہم دشمن کا تعین کرنے میں ناکام رہے۔ افغانستان کے ہر چھوٹے اور بڑے شہر میں نیٹو اور ایساف کے تربیت یافتہ جاسوسوں کا منظم نیٹ ورک قائم کیے رکھا لیکن اس کے باوجود دشمن کو پہچان نہ سکے۔ افغانستان کے ہر چھوٹے اور بڑے قصبے میں ڈالروں سے

Read more

نئے پاکستان میں سب کچھ ہے، انصاف نہیں ہے

تبدیلی آگئی ہے۔ نیا پاکستان بھی بن گیا ہے۔ دو نہیں ایک پاکستان، جس میں امیر اور غریب دونوں کے لئے ایک ہی قانون ہے۔ یہاں میرٹ پر فیصلے ہو رہے ہیں۔ سب کو انصاف مل رہا ہے، اس لئے کہ سب سے اوپر وزیر اعظم عمران خان بیٹھے ہیں۔ نئے پاکستان کی بنیاد گزشتہ سال 25 جولائی کو باقاعدہ طور پر عوام نے ووٹ ڈال کر رکھ دی تھی۔ 18 اگست 2018 ء کو اس کی باگ ڈور مروجہ

Read more

افغان جنگ:امریکا کا اعتراف جرم

امریکا کے فوجی عہدے داروں، سفارت کاروں، افغانستان میں فلاحی کاموں میں حصہ لینے والوں اور خود افغانستان کے سرکاری کارندوں نے انکشاف کیا ہے کہ افغانستان میں جاری جنگ کے حوالے سے روز اول سے ہی انھوں نے سب کو اندھیرے میں رکھا۔ پوری دنیا سے افغانستان میں جاری جنگ کے بارے میں جھوٹ بولا۔ امریکی قوم کو مطمئن کرنے کے لئے اعداد وشمار میں ہیر پھیر کی۔ بین الاقوامی اداروں کو دھوکہ دیا۔ امریکی ذمہ داران کی طرف

Read more

آئینی ذمہ داریوں سے غفلت حکومت کے خاتمے کا سبب بن سکتی ہے

ملک پر جو حکمران طبقہ اس وقت مسلط ہے ان کی صرف زبانیں چل رہی ہیں، زبانیں چل کیا رہی ہے بلکہ جب بھی بولنے کے لئے منہ کھول لیتے ہیں تو ہلچل مچا دیتے ہیں۔ ان کی زبانوں، کھلے منہ اور طرز گفتگو سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ان کے قلوب پر مہر لگا دی گئی ہے۔ آنکھوں پر پردے ہیں کہ زمینی حقائق کو دیکھ نہیں پا ر ہے ہیں۔ ان کے کانوں کو بھی

Read more

تعلیمی ادارے اور طلبہ تنظیمیں

گز شتہ چند ہفتوں سے شور ہے اور نعرے لگ رہے ہیں کہ تعلیمی اداروں میں طالب علموں کو تنظیم سازی کی اجازت دی جائے۔ پورے ملک میں اس مقصد کے حصول کے لئے احتجاج بھی کیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے بھی بیان جاری کر دیا ہے کہ کچھ کر تے ہیں۔ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے شاہی فرمان جاری کر دیا ہے کہ سندھ میں طالب علموں کو اجازت ہے کہ وہ تعلیمی اداروں میں

Read more

کیا نیب میں ہواؤں کا رخ بدل رہا ہے؟

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے علاج کے لئے باہرجانے کے بعد نیب کے سربراہ جاوید اقبال نے قوم کو خوش خبری سنائی ہے کہ اب ہواؤں کا رخ بدل رہا ہے۔ احتساب ہوگا، سب کا بلا تفریق اور بلا امتیاز۔ کوئی یہ نہ سمجھے کہ حکمران جماعت میں ہے تو اسے چھوڑ دیا جائے گا۔ سب سے پہلے توان کا یہ بیان قابل محاسبہ ہے کہ یہ تاثر کیوں پیدا ہوا کہ احتساب صرف حزب اختلاف کا ہو

Read more

سیاسی رہنماؤں کا علاج: کچھ تو حساب کتاب ہونا چاہیے؟

بیماری پر سیاست کرنا اور بیمار کا مذاق اڑانا دونوں غیر انسانی رویے ہیں۔ مریض خود اگر اپنی مرض پر سیاست کر رہا ہو تو بھی غلط یا ان کا سیاسی مخالف اگر بیماری کو سیاست کے لئے استعمال کر رہا ہے تو بھی یہ فعل درست نہیں۔ بیمار خود اپنی مرض کا مذاق اڑائے یا ان کے سیاسی مخالفین مریض کا مذاق اڑائے دونوں غیر مہذب رویے ہیں۔ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو عدالت سے نا اہلی

Read more

آزادی مارچ: مولانا اور کپتان میں اعصاب کی جنگ

حکومتی ترجمان اور بہی خواہ پوچھ رہے ہیں کہ مو لانا فضل الرحمان ”آزادی مارچ“ کیوں کر رہے ہیں؟ ان کا موقف ہے کہ ابھی تو حکومت کو قائم ہوئے پندرہ مہینے ہوئے ہیں۔ اس قلیل مدت میں کارکردگی دکھانا ناممکن جبکہ ایک سالہ کارکردگی کی بنیاد پر کسی حکومت کے خلاف احتجاج کرنا جائزبھی نہیں۔ حکومتی ترجمانوں اور ہمدردوں کے ساتھ اتفاق ہے کہ ایک سال میں کوئی بھی حکومت مسائل حل نہیں کر سکتی اور نہ ہی ایک

Read more

پولیس اصلاحات :بھرتی، تبادلے اور ترقی کانظام کیسا ہوناچاہیے؟

گزشتہ کالم میں پولیس اصلاحات کے حوالے سے چند تجاویز دی تھیں، اس لئے کہ پاکستان میں پولیس کا سب سے بڑا اور اہم مسئلہ اسے سیاست سے پاک کرنا۔ میرٹ پرسپاہی اورافسرکا انتخاب۔ ان کی تربیت اورترقی شامل ہے۔ اس وقت صورت حال یہ ہے کہ پولیس میں سیاسی مداخلت ہورہی ہے۔ سپاہی کوبھرتی کرنے کے لئے ناظم، رکن قومی وصوبائی اسمبلی اورسینٹ کی سفارش درکارہوتی ہے۔ افسروں کی تعیناتی کے لئے بڑے عہدوں پر وزیراعلی، وزیراعظم کے احکامات

Read more

پولیس اصلاحات اور بیوروکریسی میں کشمکش

ملک کے اندر امن و مان کی صورت حال کو قابو کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے، لیکن پولیس کا موجودہ نظام اس قدرفرسودہ اورگلا سڑا ہے کہ گزشتہ چارعشروں سے جو بھی حکمران منتخب ہوا ہے انھوں نے اس نظام میں اصلاحات کا وعدہ ضرورکیا ہے۔ مگرافسوس کہ کوئی بھی حکمران اس فرسودہ نظام کو بدل کروقت کے مطابق جدید تقاضوں سے ہم آہنگ نہ کرسکا۔ پولیس کے مودہ نظام میں اصلاحات کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے

Read more

ریاست جہاں کے شہری تقریروں کا نشہ کرتے ہیں

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر سے قبل آزاد کشمیر میں خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ جموں وکشمیر کی عوام کو وزیراعظم عمران خان نے پیغام دیا تھا کہ میں آپ کا سفیر ہوں۔ جنرل اسمبلی میں آپ کا مقدمہ بھر پوراندازمیں پیش کروں گا۔ اسی تقریب میں وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی قوم کو مشورہ بھی دیا تھا کہ لائن آف کنٹرول کوپار کرنے کی غلطی نہ کریں۔ وجہ انھوں نے یہ بیان کی تھی کہ بھارت کو بہانہ

Read more

وزیراعظم کا اعتراف جرم یا مغرب پر فرد جرم؟

وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لئے امریکا میں موجود ہیں۔ تین دنوں میں وہ پندرہ سے زائد سربراہان مملکت سے ملاقاتیں کرچکے ہیں۔ اس دوران وہ مختلف فورمز سے خطاب بھی کرچکے ہیں۔ اپنے ایک خطاب میں انھوں نے کہا کہ پاکستان نے القاعدہ کو جنگی تربیت دی تھی۔ اس بیان کے بعد بعض دانشوروں اور سیاست دانوں نے آسمان سرپراٹھا لیا ہے کہ وزیراعظم نے تسلیم کیا ہے کہ پاکستان کی فوج اور

Read more

کشمیر کا لاک ڈاؤن

چالیس سے زیادہ روزوشب گزرگئے ہیں کہ بھارت کی قابض اورظالم فوج نے جنت نظیروادی کشمیرکوقفل ڈال دی ہے۔ نہ کوئی اندر سے باہرآسکتا ہے اور نہ ہی باہرسے کسی کواندرجانے کی اجازت ہے۔ مقبوضہ جموں وکشمیر جس کے بارے میں پوری عالم میں کہاوت یہی مشہور ہے کہ یہ ٹکڑا زمین پرجنت ہے۔ اسی جنت کوبند کرکے وہاں کے باسیوں کے لئے جہنم سے بھی بدتربنادیا گیا ہے۔ تمام بنیادی انسانی حقوق مکمل طورپرمعطل ہیں۔ انسانی حقوق میں سب

Read more

امریکی صدر نے کس کے مشورے پر افغان امن معاہدے پر دستخط کرنے سے انکار کیا؟

امریکا افغانستان پرحملہ آور ہونے کے سترہ سال بعد یعنی جولائی 2018 ء میں وہاں قیام امن کے لئے مخالف فریق افغان طالبان کے ساتھ براہ راست بات چیت کے لئے راضی ہوا۔ افغانستان میں امن کے لئے افغان طالبان کا یہ بنیادی مطالبہ تھا کہ بات چیت ہوگی تو براہ راست امریکا سے۔ سابق صدر حامد کرزئی کے دور حکومت میں بھی کوششیں کی گئی تھیں لیکن افغان طالبان ان کے ساتھ ایک میز پر بیٹھ کربات چیت کے

Read more

حکمران، پاکستان اور کشمیریوں کے لئے کیا کرسکتے ہیں؟

بھارت نے آئین میں تبدیلی کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے لئے وادی میں سرکاری عمارتوں سے کشمیر کے پرچم کو اتار کرعملی اقدامات کا آغازکردیا ہے۔ مقبوضہ وادی میں اس وقت ہر ایک گھر بدترین جیل خانے کا منظر پیش کررہا ہے۔ گزشتہ کئی ہفتوں سے کرفیو نافذ ہے۔ سرکاری ادار ے بند ہے۔ بازاروں کو تالے لگا دیے گئے ہیں۔ ہسپتال مقفل ہیں۔ مواصلات کے پورے نظام کو بند کردیا گیاہے۔

Read more

عمران حکومت کی کارکردگی: تصویر کہانی سے توسیع کہانی تک

18 اگست 2018 ء کو تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وزیراعظم کا حلف لیا تھا۔ وزیراعظم کا منصب سنبھالنے کے بعد انھوں نے قوم سے وعدہ کیا کہ سو دن بعد کارکردگی یعنی ملک کو درست سمت پر ڈالنے کے لئے کیے گئے اقدامات سے سب کو آگاہ کریں گے۔ سو روزہ کارکردگی کو قوم کے سامنے رکھنے کے لئے اسلام آباد کے کنونشن سنٹر میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔ جس دن یہ تقریب منعقد

Read more

وزیر اعظم عمران خان: اقتدار کے 365 دن

اقتدار میں آنے سے قبل تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے قوم سے کئی وعدے کیے تھے۔ انتخابی جلسوں میں جب وہ عوام سے مخاطب ہوتے تو کہا کرتے تھے کہ وزیراعظم کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں سکونت اختیار نہیں کریں گے۔ وزیراعظم ہاؤس کویونیورسٹی اور گورنر ہاؤسزز کو کسی اور مفید کام کے لئے استعمال کریں گے۔ عمران خان وزیراعظم منتخب ہونے سے قبل اس عزم کا اظہار بھی کرچکے ہیں کہ وہ ایوان میں سوالوں کے جوابات خود دیں گے۔

Read more

کشمیر کا مسئلہ اور پاکستان

بھارت کے آئین میں دفعہ 370 اور دفعہ 35۔ اے مقبو ضہ جموں و کشمیر کی خودمختاری کی ضامن دفعات تھیں۔ چند روز قبل بھارت نے ملکی آئین میں قرارداد کے ذریعے تبدیلی کرکے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خود مختار حیثیت کو ختم کر دیا ہے۔ اب یہ خا لصتا ایک دستوری اور قانونی معاملہ ہے۔ مقبو ضہ جموں و کشمیر کے عوام اور پاکستان نے بھارت کی اس قرارداد کو مسترد کر دیا ہے۔ اب سوال یہ ہے

Read more

افغانستان میں قیام امن، کیا معاہدہ ہوسکے گا؟

افغانستان میں جاری جنگ کوختم کرنا اوروہاں سے امریکی اوراتحادی افواج کا انخلا گزشتہ امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کا انتخابی نعرہ تھا۔ صدرمنتخب ہونے کے بعدعملی طورجس تیزی اورسنجیدگی کے ساتھ اس نعرے کو پورا کرنا چاہیے تھا اس پروہ اس طرح عمل درآمد نہ کرسکے۔ افغانستان میں جنگ ختم کرنے اور افواج کوواپس بلانے میں صدرڈونلڈ ٹرمپ کو مخالف فریق افغانستان طالبان کے ساتھ براہ راست بات چیت شروع کرنے میں ڈھائی برس لگ گئے۔ ان مشکلات

Read more

اسد عمر نے عمران خان کو شرمندہ کیا

چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں تبدیلی کرکے حکومتی ایوانوں اور ملکی سیاست میں ایک ہلچل برپاکردی ہے۔ سب سے زیادہ سوالات اور تشویش وفاقی وزیرخزانہ اسدعمر کے ہٹانے پر اٹھائے جارہے ہیں، اس لئے کہ وہ ٹیم کے اوپنر تھے۔ کپتان کو ان پر مکمل اعتماد تھا۔ اپوزیشن کے پانچ سالہ دور میں اسد عمر کپتان کے شیڈووزیرخزانہ تھے۔ اقتدار میں آنے سے قبل اگر کسی کی وزارت پکی تھی تووہ اسد عمر کی وزارت ہی تھی۔

Read more

موجودہ نظام میں اصلاحات یا صدارتی طرز حکومت؟

پاکستان میں آج کل یہ سوال زیربحث ہے کہ پارلیمانی نظام حکومت کی بجائے اب صدارتی نظام کا ہونا ناگزیرہوچکاہے۔ سبب اس کا یہ بیان کیا جارہا ہے کہ سات عشروں سے پارلیمانی نظام موجود ہے، لیکن ملکی مسائل حل کرنے میں ناکام۔ اب بعض لوگوں نے متبادل کے طور پرصدارتی نظام رائج کرنے کا مشورہ دیا ہے، لیکن بعض سیاسی رہنما اوردانشورصدارتی طرزحکومت سے اسی طرح نفرت کا اظہارکررہے ہیں جیسا کہ آمریت سے کرنا چاہیے۔ حالانکہ صدارتی نظام بھی جمہوری طرزحکومت ہے۔

Read more

کابل پھر سے دہشت گردوں کے حوالے کرنے کی تیاریاں!

داستان 18 برس پرانی ہے۔ ملا محمد عمر کابل کے حکمران تھے۔ ان کی سیاسی جماعت کا نام تھا ”طالبان“۔ افغانستان کے صوبہ قندھار میں اس کی بنیاد رکھی گئی تھی۔ دینی مدارس کے اساتذہ اور طلبا اس جماعت کے کارکن تھے۔ قندھارمیں طالبان کا ظہور ایک ردعمل کے طور پر ہواتھا۔ سوویت یونین شکست کے بعداپنا بوریا بستر گول کرکے دریائے آمو کے اس پارجاچکا تھا۔ ان کا عالمی وجود کئی ٹکڑوں میں بٹ چکا تھا۔ جاتے وقت انھوں نے افغانستان ”مجاہدین“ کے حوالے کیا۔

Read more

امریکا، طالبان مذاکرات:کیا معاہدہ ہوگیا ہے؟

قطرکے دارالحکومت دوحہ میں امریکی نمائندہ برائے افغانستان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد اورافغانستان طالبان کے درمیان چھ روزہ بات چیت کا عمل اختتام پذیر ہوا ہے۔ حالیہ مذاکراتی عمل مکمل ہونے اور دیگر حساس معاملات پر مزید بات چیت کرنے پر فریقین کے درمیان مفاہمت ہو گئی ہے۔ قطر میں حالیہ مذاکرات کے بارے میں زلمے خلیل زاد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ ”دوحہ میں چھ روزہ مذاکرات ماضی میں ہونے والی بات چیت سے زیادہ اچھے تھے۔

ہم نے اہم معاملات پرپیش رفت کی ہے۔ ابھی بہت سارے مسائل ہیں کہ جن پرکام ہونا باقی ہے۔ تمام امورپراتفاق رائے ہونا لازمی ہے، جب تک ایسا نہیں ہوتا کچھ حتمی نہیں ہوگا اور سب باتوں پراتفاق میں افغانوں کے درمیان مکالمہ اور جامع جنگ بندی شامل ہے۔ ”انھوں نے اپنے ٹویٹس میں مذاکرات کرانے پر قطر کی حکومت، خاص کر ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کی ذاتی دلچسپی پرشکریہ بھی ادا کیا ہے۔

Read more

مٹی پائو،آگے بڑھو اور اپنا حساب دو!

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے بعد چین کا بھی کامیاب دورہ کرچکے ہیں۔ سعودی عرب میں چونکہ زیادہ آزادی نہیں اس لئے ان کو وہاں بیان کر نے کا موقع نہیں ملا کہ پاکستان کی معیشت کے لئے ناسور کون ہیں۔ سعودی عرب میں گریبان چاک کرنے کا موقع میسر نہیں آیا ورنہ وہ اپنا دل نکال کران کے سامنے رکھ دیتے کہ ان کے چہیتے میاں نوازشریف اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملک کی معیشت

Read more

کیا مولانا فضل الرحمان حزب اختلاف کو متحد کرسکیں گے؟

عمران خان کو اقتدار سنبھالے تقریبا ڈھائی مہینے ہونے کو ہیں، لیکن ملک میں سیاسی انتشارعروج پرہے۔ حالانکہ قومی انتخابات کے بعد وفاق اور چاروں صوبوں میں پرامن طریقے سے انتقال اقتدار کے بعد سیاسی بے چینی کو ختم ہونا چاہیے تھا۔ صدرمملکت اور چاروں صوبوں میں گورنرز بھی تبدیل ہوچکے ہیں، اس تبدیلی کے اثرات عملی سیاست میں نظر آنے چاہیے تھے، لیکن بو جہ سیاسی درجہ حرارت سرد موسم میں بھی مسلسل گرمی کی طرف بڑھ رہی ہے۔

Read more

نیا پاکستان اور تبدیلی کے مظاہر

میرے عزیز ہم وطنوں:یہ نیا پاکستان ہے۔ وہ پاکستان کہ جس میں تبدیلی آئی نہیں، بلکہ آگئی ہے۔ یہ روحانی پاکستان ہے۔ انوار و تجلیات کی بارشیں برس رہی ہے۔ مشرق سے مغرب تک ایک عجب سا سماں ہے۔ ہر کوئی جھوم رہا ہے۔ سب مدہوش ہیں۔ مگر کیا کیا جائے۔ اب بھی بعض لوگ ایسے ہیں کہ جن کو ابھی تک نئے پاکستان میں تبدیلی نظرہی نہیں آرہی۔ اگر تبدیلی کو دیکھنا چاہتے ہو، تو تعصب کی عینک کواتاردو۔

Read more

آوارہ کتے، چمگادڑ اور کم عمری کی کامیابی

نیا پاکستان ہے۔ ہر کسی کو نقل و حرکت کی مکمل آزادی ہے۔ انسان اور حیوانات دونوں، دن کی روشنی اور رات کے اندھرے میں کسی بھی جگہ یا عمارت میںداخل ہو سکتے ہیں۔ گز شتہ کئی مہینوں سے میں آوارہ کتوں کے شاہانہ طرز زندگی کا گہرائی سے مشاہدہ کر رہا ہوں۔ آپ بے شک اسے آوارہ کتے کہیں، میں ان کو اینمل سٹریٹ چلڈرن سمجھتا ہوں (Animal Street Children)۔ جو عیاشی کھلے ماحول میں آوارہ کتے یعنی اینمل

Read more

اقوام متحدہ میں تبدیلی کی گونج 

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اردو میں خطاب کیا۔ قوم کی اکثریت نے اس فیصلے کو سراہا۔ اقتدار میں آنے کے بعد تحریک انصاف حکومت کا یہ واحد فیصلہ ہے کہ جو حکومت کی نیک نامی کا سبب بنا۔ ورنہ اس سے پہلے زیادہ تر وہ فیصلےکیے گئے، جس سے حکومت کی سبکی ہی ہو ئی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات کی ہیلی کاپٹر کے بارے میں باتیں ہوں یا بھینسوں کی نیلامی۔ عون

Read more