امی کی موت اور 0.5 کی گولی کا سہارا

میری پیدائش سے لے کر رواں برس گیارہ جون تک میری ہر صبح کا آغاز ایک ہی انسان کو دیکھ کر ہو تا تھا اور وہ میری ماں تھی۔ اب وہ نہیں رہی۔ ہر کسی کے لاشعور میں کوئی نہ کوئی خوف ہوتا ہے، مجھے ہمیشہ امی کو کھونے کا خوف تھا، وہ بیمار ہو جاتیں تو میں گھر سر پر اٹھا لیتی، اس دن بھی میں اپنے چھوٹے بھائی کو تقریباً چیخ کر کہہ رہی تھی کہ تم جلدی

Read more

”بالے کی مار“ یا بوائے فرینڈ کا ”شوگر کوٹڈ ٹارچر“ ؟

وہ میرے ساتھ کھڑی باتیں کر رہی تھی، ہم دونوں کسی بات پر ہنس رہے تھے، اچانک اس کے ہاتھ میں موجود ایپل واچ جگمگا اٹھی۔ اس کے ساتھ ہی اس کی آنکھوں کی روشنی بھی بڑھ گئی اور وہ مجھ سے معذرت کرتے ہوئے فون سننے دو قدم دور ہٹ گئی۔ میرا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جو محض یہ سوچ کر کپکپانے لگتے ہیں کہ سردی کا موسم ہے۔ اس لئے میں کئی دنوں بعد نکلی کو

Read more

کیا پاکستان میں فوج ”غیر سیاسی“ ہو سکتی ہے؟

مستقبل کے سیاسی ماحول میں فوج کا ممکنہ کردار کیا ہو گا؟ عوامی حمایت اور سوشل میڈیا پر بے پناہ مقبولیت کے ساتھ خان انقلاب لانے کے عزائم پورے کرسکے گا؟ ایک تجزیاتی اور خصوصی رپورٹ فوج اس ضرورت سے بخوبی واقف ہے کہ عمران خان کو پہلے سے زیادہ ہیرو بنانے سے گریز کیا جائے وسیع سوشل میڈیا کے دور میں سیاست کی موجودہ نوعیت کو دیکھتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ اس مسئلے کو سنجیدگی سے لے رہی ہے کیونکہ وہ

Read more

الیکشن کمیشن، الظواہری پر ڈرون حملہ اور عمران خان کی خاموشی

القاعدہ کا رہنما ایمن الظواہری 31 جولائی کو کابل میں ایک امریکی ڈرون حملے میں مار دیا گیا۔ اس کی ہلاکت شدت پسند تنظیم کے لیے اس کے بانی اسامہ بن لادن کی موت کے بعد سب سے بڑا دھچکا ہے۔ انٹرنیشنل میڈیا میں یہی کہا جا رہا ہے کہ پاکستان کی مدد سے یہ ڈرون حملہ کیا گیا ہے، البتہ پاکستان کے دفتر خارجہ نے محتاط اور مبہم بیان میں اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ، ”پاکستان

Read more

کیا آئی ایم ایف سے ڈیل ہر مسئلے کا حل ہے؟

پاکستان کی معیشت کی مشکلات لاتعداد ہیں۔ سیاسی غیر یقینی صورتحال، عطیہ دہندگان کی غیر مستحکم انتظامیہ کے ساتھ مشغول ہونے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہونا، اور سرمایہ کاروں کا پالیسی کے الٹ جانے کا خوف تمام عوامل گڈ مڈ ہو رہے ہیں۔ عمران خان پی ڈی ایم کی فتح کے بعد نئی حکومت کا تختہ الٹنا چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کر رہی ہے جب کہ حکومت کی اتحادی جماعتوں نے فوری انتخابات

Read more

خواتین کا عالمی دن: ان عورتوں کے لئے کون آواز اٹھائے گا؟

ایسی ہی کچھ عورتوں کی کہانیاں آج خواتین کے عالمی دن پر پڑھئے اور ان کے درد کو محسوس کرنے کی کوشش کیجئے۔ خدا گواہ ہے ان کی کہانیاں لکھتے ہوئے کسی طرح کی مبالغہ آرائی سے کام نہیں لیا گیا خواتین کے عالمی دن کا شور و غوغا ہے، ہر کوئی سوچ رہا ہے کہ اس بار عورتوں کے بین الاقوامی دن پر ”عورت مارچ“ کے بینر کیسے ہوں گے، ہر کوئی اپنی لائن سیدھی کر رہا ہے، اسے

Read more

کوئی مجھ سے محبت نہیں کرتا!

میں چاہے جانے کے قابل ہی نہیں ہوں ہر ایک مجھ سے نفرت کرتا ہے کسی کو بھی میری پرواہ نہیں ہے میں اکیلا ہوں میرے سوا سب خوش ہیں میری زندگی سے کسی کو کوئی فرق نہیں پڑتا بعض اوقات ہم زندگی کے ایسے دور سے گزر رہے ہوتے ہیں جب ایسے خیالات ذہن سے گزر رہے ہوتے ہیں۔ اقبال صاحب سالوں ملک سے باہر رہے، اولاد کو سیٹل کر کے جب وطن واپس لوٹے تو گھر میں بہت

Read more

نئے زمانے کی سہیلیاں ”ڈیجیٹل سسٹر ہڈ“

پہلے جب لوگ گلی محلوں میں رہا کرتے تھے، تو سہ پہر کے بعد بچے گلی میں مل کر کھیلتے تو ماؤں کو بھی موقع مل جا تا کہ وہ بھی مل بیٹھیں، لڑکیاں اپنی ہم جولیوں کے ساتھ گپیں لگاتیں۔ پھر آہستہ آہستہ یہ روایت بھی دم توڑ گئی۔ ورکنگ ویمن کو تو چلو دفتر میں کوئی نہ کوئی سہیلی مل جاتی مگر گھریلو خواتین کی یہ تفریح بھی ختم ہو گئی۔ کبھی یوں ہو تا ہے کہ خواتین اپنے دل کا بوجھ ہلکا کرنے کے لئے اپنی جیٹھانی دیورانی یا ہمسائی سے اپنے دل کی بات کہہ بیٹھتی ہیں لیکن انہیں اس بات کا بھی ڈر لگا رہتا ہے کہ کہیں وہ جا کر کسی اور کو نہ بتا دیں۔ اس لئے کچھ خواتین اندر ہی اندر گھٹتی رہتی ہیں۔

Read more

سوتیلی سہی، ماں تو ہوں!

سوتیلے بچوں کے ساتھ ایک محبت بھرا اور دوستانہ تعلق بنانا دونوں ہی کے لئے ایک چیلنج ہو تا ہے رخسانہ کی پہلی شادی ہوئی، لیکن کچھ عرصے بعد ہی ماں نہ بننے کی وجہ سے شوہر نے طلاق دے دی۔ اس کی والدہ چاہتی تھیں کہ اس کا دوبارہ گھر بس جائے لیکن وہ پہلے تجربے کی بنا پر پھر سے رسک نہیں لینا چاہتی تھی۔ ہمارے محلے ہی میں ایک ڈاکٹر صاحب رہتے ہیں، ان کے تین بچے

Read more

جب مجھے رات کو نیند نہیں آتی

رات کے دو بج رہے ہیں، نیند آنکھوں سے کوسوں دور ہے۔ یا اللہ مجھے نیند کیوں نہیں آ رہی؟ میں اپنا سر تکیے پر رکھتی ہوں اور دوبارہ آنکھیں بند کرتی ہوں۔ کاش میں ابھی نیند کی وادی میں کھو جاؤں، لیکن نہیں! میرا ذہن تمام پریشانیوں، پریشانیوں اور سوچنے کے اضطراب کے ساتھ پوری طرح بیدار ہے۔ میرا خوبصورت دماغ، ان تمام خیالات کے ساتھ، مجھے مختلف حیلوں بہانوں کے ساتھ اپنی طرف مائل کرنے کی کوشش کر

Read more

خود کو محدود کردینے والی سوچ سے نکلیں

ایک لمحے کے لئے آنکھیں بند کریں، اپنے بچپن کو ذہن میں لائیے، تب آپ کس قدر بے خوف ہوتے تھے، اپنے تجسس کے ہاتھوں مجبور ہر اس جگہ پہنچ جاتے تھے جہاں اب جانے کی ہمت نہیں ہوتی۔ لیکن جیسے جیسے ہم بڑے ہوتے گئے ایک طویل فہرست ہاتھ میں پکڑا دی گئی، یہ نہیں کرنا، یہ کرنا ہے، آپ کو کیسا ہو نا چاہیے، آپ کو کیسا بننا چاہیے۔ اس کا نتیجہ کیا نکلا؟ ہماری سوچ محدود ہو

Read more

مچلتی تھرتھراتی حساس مگر ڈھیٹ مخلوق

رات کا سفر بھی عجیب ہوتا ہے آپ ایسی غنودگی کی کیفیت میں ہوتے ہیں، سمجھ نہیں آتا جاگ رہے ہیں یا سو رہے ہیں۔ ایسے ہی کچھ دن پہلے کالام کی طرف سفر جاری تھا، رات کے تین بج رہے تھے، اسلام آباد کے قریب کسی جگہ پر گاڑی فیول کے لئے رکی تھی۔ میں گہری نیند میں تھی کہ اچانک بہت سارے مردوں کے شوروغل کی آواز سے آنکھ کھلی۔ میں گھبرا گئی، ایک لمحے کے لئے یوں

Read more

شادی ہے یا جادو کی چھڑی؟

ہمارے معاشرے میں سردرد، بخار، تھکاوٹ کی شکایت کے جواب میں چائے پینے کا مشورہ ملتا ہے اسی طرح زندگی کے ہر مسئلے کا حل ”شادی“ کرلینا ہی بتایا جا تا ہے۔ اس میں کوئی دوسری رائے نہیں کہ شادی ایک انتہائی خوبصورت بندھن ہے، لیکن ہم میں سے بیشتر اس رشتے کا آغاز غیر حقیقی توقعات و خواہشات کے ساتھ کرتے ہیں، اور جب حسب منشاء توقعات پوری نہیں ہوتیں تو ہم مایوس ہو جاتے ہیں۔ یقین جانیے شادی

Read more

چوٹ لگی ہے تو مرہم لگائیں، دوسروں سے شکایتیں نہیں

آپ کا بچہ ہی سکول سے واپس گھر آ جائے، اور بتانے لگے کہ فلاں دوست نے اسے مارا یا اسے تنگ کیا، وہ اداس ہو جائے اور رونے لگے۔ آپ ایسا تو نہیں کریں گے کہ اسے کہیں ہاں ہاں روتے رہو، اچھا ہوا اس نے تمہیں ایسے کہا۔ لیکن اپنے آپ کے ساتھ ہم یہی کرتے ہیں کہ سمجھتے ہیں، مجھے رونے کا پورا حق ہے کہ فلاں نے مجھے ہرٹ کیا۔ بچے کو سکھائیں گے کہ میں

Read more

مراقبے میں تاریکی سے روشنی کا سفر

میں نے جب آج سے کچھ برس پہلے مراقبہ کی پریکٹس کرنا شروع کی، تکنیک سے نابلد تھی، تو ۔ میں یو ٹیوب پر ریلیکسنگ میوزک لگا لیتی۔ آنکھیں بند کر کے بیٹھ جاتی۔ شروع شروع میں، مجھے محسوس ہو تا کہ میں سبز گھنے جنگلوں میں سے گزر رہی ہوں۔ ہاں بالکل ویسے ہیں جن میں پھنس جانے کی صورت میں ڈسکوری چینل پر بیئر گرل سروائیول کے طریقے بتاتا ہے۔ جنگل سے گزرتے گزرتے میں تاریکی میں چل

Read more

ایک عام پڑھا لکھا شہری، مذہب، شدت پسندی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے بارے کیا سوچتا ہے؟

حال ہی میں مجھے ایک فیلوشپ پروگرام میں شرکت کے لئے فارم بھرنا پڑا، سوالات ایسے تھے جو ایک عام شہری کی سوچ کو تحریک دینے کے لئے کافی تھے۔کچھ اہم سوالات جوابات سمیت نذر قارئین ہیں۔ سوال نمبر 1 آپ کی زندگی اور روز مرہ کے فیصلوں میں مذہب کا کیا کردار ہے؟ مذہب میرے لئے اہم ہے۔ لیکن میں اس معاملے میں شدت پسند نہیں ہوں۔ میں اپنی ذات تک مذہب سے رہنمائی لیتی ہوں لیکن یہ امید

Read more

بے حیا لڑکی جو دست درازی کو نظرانداز کرنے کی بجائے چپل دکھا رہی تھی

”دیکھو کیسی بے حیا تھی کہ جب اس لڑکے نے دست درازی کی تو بجائے اس کے منہ لپیٹ کر دوسری طرف پھیر لیتی، آگے سے اسے چپل دکھا رہی تھی۔“
ہمارے دفتر میں آج لیڈیز میس میں خواتین کولیگ کا میرے ساتھ ہونے والا مکالمہ۔ ملاحظہ کیجئے۔

ارے حنا آپ کیا عائشہ کے حق میں پوسٹس لکھ رہی تھیں، دیکھا بعد میں کتنی ہی دیگر تفصیلات آ رہی ہیں۔ ہاں تو تفصیلات آنے دو، مگر جو کچھ اس دن ہوا، وہ نہیں ہو نا چاہیے تھا۔ اور اگر ہم خواتین ہی ایسے واقعات پر آواز نہیں اٹھائیں گی تو کون اٹھائے گا؟ اس میں کوئی شک نہیں ہمیں باہر آتے جاتے کئی بار ہراسمنٹ کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ہمیں شکر کرنا چاہیے کہ آج تک کسی بڑی آفت میں نہیں گھرے، اسی لئے حفظ ماتقدم کے لئے ہمیں آواز تو اٹھانی چاہیے۔

Read more

تین ماڈرن لڑکیاں اور ایک جیسی کہانیاں

میں آپ کو کچھ لڑکیوں کی کہانیاں سناتی ہوں۔۔۔ واقعات اصلی ہیں نام بدل رہی ہوں۔ میمونہ، ایک کامیاب پڑھی لکھی لڑکی اچھے عہدے پر فائز تھی۔ اس کی دوستی ایک عدد اپنی ہی فیلڈ کے کامیاب انسان کے ساتھ تھی، کہنے کو ایک دوسرے سے محبت تھی۔ مگر وہ لڑکی سانس بھی اس کی مرضی کے بغیر نہیں لیتی تھی۔ لڑکی کو اجازت نہیں تھی کہ وہ خاندان میں ہونے والی دعوتوں یا دوستوں کے ساتھ کہیں باہر جائے۔

Read more

یوٹیوب کے ایرے غیرے خودساختہ صحافیوں کے نام!

آج کل آپ سوشل میڈیا کھولتے ہیں تو ساتھ ہی آپ کو ہر ایرا غیرا مائیک اٹھائے جرنلسٹ ہونے کا دعویٰ کرتا نظر آئے گا۔ پروفیشنلزم کیا ہوتی ہے؟ جرنلسٹک ایتھکس کس چڑیا کا نام ہے، اس سے نابلد یہ لوگ کسی عذاب سے کم نہیں۔ کچھ دن پہلے مجھے ریوٹرز کے ایک صحافتی آن لائن کورس کا تجربہ ہوا اور اس سے پہلے بھی میں ایم فل اور بی ایس آنرز جرنلزم میں ہی کر چکی ہوں لیکن اس

Read more

جیسے دوستوں کی غلطیاں معاف کرتے ہیں، اپنی غلطیاں معاف کرنا بھی سیکھیں

میری دوستوں کا کہنا ہے کہ میں پر امید تو رہتی ہوں لیکن احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑتی۔ میں کچھ بھی نیا کرنے سے پہلے ماضی میں غوطہ زن ہو جاتی ہوں اور ماضی میں کی گئی غلطیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اگلا قدم اٹھاتی ہوں۔ لیکن جتنا چوکس رہتی ہوں اتنا ہی خوشیوں سے فاصلہ بڑھتا جا رہا ہے۔ جب اہم فیصلوں کا وقت آتا ہے تو فیصلہ کر لینے کے بعد بھی میں چوائسز کا تجزیہ

Read more

جذباتی لگاؤ درد دیتا ہے۔ کبھی اٹیچ منٹ کو ڈی اٹیچ بھی کرنا چاہیے

انسیت، لگاؤ، اٹیچمنٹ، پیار، دل لگی کسی سے بھی ہو سکتی ہے، لیکن اس کا ہر گز ہرگز یہ مطلب نہیں ہو تا کہ ہم ان کو وجہ بنا کر اپنا ذہنی سکون برباد کر لیں، یا ان کا دم گھوٹ دیں۔ جذباتی لگاؤ کیا ہے؟ جب ہماری سوچ اور احساسات دوسروں پر منحصر ہونے لگیں۔ ہم دوسرے کسی ملک میں رہ کر بھی کسی کے ساتھ جذباتی لگاؤ رکھ سکتے ہیں۔ لیکن ہم ساتھ ساتھ بیٹھ کر بھی ڈی

Read more

تشدد کی شکار خواتین 8 مارچ تک صبر کریں: ادارے سلوگن سوچ رہے ہیں

خواتین کا عالمی دن آتا ہے تو ہر جانب سے شور و غوغا سنائی دیتا ہے کہ عورتوں پر ظلم ہو رہا ہے، ان پر گھریلو تشدد ہو رہا ہے، این جی اوز اپنی اپنی سالانہ رپورٹس لئے بازار میں آ جاتی ہیں، یقیناً سال بھر کی کمائی یہیں سے ہو گی۔ عورتوں کا دوپٹہ ان کے سرپر ہو گا یا مردوں کی آنکھوں پر، کھانا اوون گرم کرے گا یا مرد خود ایسی فضول اور واہیات بحث کا آغاز

Read more

دھرنے، دھند، لاہور کے بند راستے اور ایک طالبہ

سفر کی صعوبتیں سہتے سہتے، میں نوکری تک پہنچ چکی تھی اور ایبٹ روڈ سے مال روڈ کی طرف سے گزرنے لگی، ہر روز بم دھماکوں میں مر جانے والوں کی یاد میں مال روڈ بند ہوتا تو کبھی کسان، سکول ٹیچر، کبھی نابینا اپنے مطالبات لیے لاہور کی کسی نہ کسی شاہراہ کو بند کر دیتے اور میں کبھی جاتے ہوئے تو کبھی آتے ہوئے راستوں میں پھنسی رہتی۔ خیر اب وکیلوں سے نکل کر دھرنوں کا سلسلہ مولویوں تک پہنچ چکا تھا۔ یہ بہت شدید تھا، کیونکہ دوسرے لوگ لاہور کی کسی ایک شاہراہ کو بند کرتے تھے، ان کے ساتھ کافی حد تک لوگوں کی جذباتی وابستگی بھی تھی ، اس لیے یہ لوگ لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں کا نشانہ بناتے اور وہ بھی شام چار بجے کے بعد ۔

Read more

زندگی کی انتظار گا ہ سے میں نے کیا سیکھا؟

”ہم فوری طور پر تیار کردہ ایک نسل ہیں : فوری فارمولہ۔ ڈبے کا دودھ پیا ہے۔ سیٹلائٹ ٹی وی۔ GPS نیویگیشن، آن لائن چیک ان، ہر شے تو خودکار ہے، اب تو پنکھا بند کرنے کے لئے بھی اٹھنا نہیں پڑتا۔ ہم ہمیشہ پلگ ان اور وائرڈ رہتے ہیں۔ ہم اپنی انگلیوں کی جنبش پر جوابات لینے کے عادی ہیں۔ خدا کے ساتھ ہماری بات چیت پر اس کا کیا اثر پڑتا ہے؟ کیا اس ڈیجیٹل اور تکنیکی انقلاب نے ہمیں بے صبرا بنا دیا ہے، بے چینی بڑھا دی ہے۔“

ہماری اس نسل کو اس وقت اگر کسی شے سے نفرت ہے تو وہ ہے ”انتظار“ ۔ بھئی ہم کریں بھی کیوں؟ ہم بہت بے صبرے ہیں، کیونکہ اب ہمیں کتابیں، جنتریاں اور لغت کھنگالنے کی ضرورت نہیں، ہم کسی سوال کا جواب ڈھونڈنے، پرانے بادشاہوں اور سنتوں کی طرح جنگلوں میں نہیں نکل جاتے بلکہ ”گوگل“ کر لیتے ہیں۔ ایک وقت کی روٹی بنانے کے لئے اب ہمیں گھنٹوں چکی نہیں پیسنی پڑتی، ہم شاپنگ پر جانے کے لئے اتوار کا انتظار نہیں کرتے، بلکہ دفتر میں بیٹھے بیٹھے جوتے، کپڑے، ہر شے آن لائن منگوا لیتے ہیں۔

Read more

ایک دن شور سے ہٹ کر میں نے اپنے اندر کی آوازوں پر کان دھرا

ایک دن شور سے ہٹ کر میں نے اپنے اندر کی آوازوں پرجب کان دھرا میں شکست خوردہ محسوس کرتی ہوں۔ مجھے یوں لگتا ہے جیسے میر ا کسی بھی شے پر کنٹرول نہیں۔ میں وہ نہیں ہوں جو میں پہلے کبھی ہوا کرتی تھی۔ مجھے یوں لگتا ہے جیسے میری طاقت مجھ سے چھین لی گئی ہو۔ میرے اندر کی روشنی بھجنے لگی ہے۔ یہ سب میری نئی زندگی کاحصہ بن چکا ہے۔ سچ بتاؤں مجھے لگتا ہے میں

Read more

خبردار! شہر میں درندے کھلے پھر رہے ہیں

”شہر میں ایک ایسا درندہ آ چکا ہے، جو وقتاً فوقتاً جنگل سے باہر آتا ہے، کسی معصوم کو نوچتا ہے، اور پھر منظر سے غائب ہو جاتا ہے۔ اس شہر کے باسی آنکھیں مسلتے ہوئے اس معصوم کو دیکھتے ہیں، کچھ اس کے غم میں شریک ہو تے ہیں، کچھ اسے ہی قصوروار ٹھہراتے ہیں اور پھر سے اپنے اپنے گھروں میں جا کر سو جاتے ہیں۔ چند دن بعد ایک اور درندہ کسی اور شکل میں باہر آتا

Read more

اندھا جگنو

میں ایک ایسے شہر کی باسی ہوں، جس کے درو دیوار اندھیرے میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ یہاں وقت گزارے نہیں گزرتا، کوئی کسی کی نہیں سنتا، بات ہو بھی تو کیسے ہونٹ سلے ہوئے ہیں۔ یہاں رہنے والے باہر کی دنیا جیسے نہیں ہیں، ہاں نظر ویسے ہی آتے ہیں لیکن ان کے دلوں پر صبح شام ایسے کوڑے برسائے جاتے ہیں کہ وہ سخت جان بن چکے ہیں، کبھی کبھی تو یوں لگتا ہے کہ دل کی جگہ پتھر

Read more

وائرس کی وحشت نے مجھے کیسے جمود سے نکالا

ہم سب کی زندگیوں میں ایک وقت ایسا آتا ہے جب ہمیں لگتا ہے کہ ہم کسی ایک ہی جگہ پر اٹک کر رہ گئے ہیں۔ وہی روزانہ ایک ہی کام، ایک ہی جیسی روٹین، ایک ہی جیسے صبح شام گزارتے گزارتے دل بوجھل ہونے لگتا ہے۔ یوں لگتا ہے کہ سفر جاری ہے مگر آپ کسی مقام پر پہنچنا نہیں چاہتے یا سفر اس قدر سست روی سے کٹ رہا ہے کہ دل سے کہیں پہنچنے کی امید ہی

Read more

جب سمندر مسافر بن کر آیا تھا۔ ۔ ۔

میں ایسا درخت ہوں جس پر ہمیشہ خزاں کا سماں رہتا ہے، کہیں کہیں پتے موجود ہیں، ان ہی کی وجہ سے میری چھاؤں تو ٹھنڈی ہے لیکن کڑوا ہوں۔ میرے سائے میں لوگ بیٹھتے ہیں لیکن کبھی میری خواہش نہیں کرتے کہ مجھے اٹھا کر اپنے باغ میں لگا دیں۔ ۔ ۔ ایک دن ایک مسافرنہ جانے کہاں سے بھٹکتا ہوا آیا اور میرے سائے تلے بیٹھ گیا۔ اس کے پاس خیمہ تھا، پانی کا مشکیزہ بھی، پھلوں سے

Read more

خیریت پوچھو، کبھی تو کیفیت پوچھو۔ ۔ ۔

ہم اپنے آس پاس کئی لوگوں کو یہ کہہ کر نظرانداز کردیتے ہیں اسے چھوڑو! اسے تو رونے کی عادت ہے ”ہمارے ہاں ذہنی مسائل پر بات کرنا نہ صرف معیوب سمجھا جا تا ہے بلکہ ان کے بارے میں عجیب غلط فہمیاں بھی جاتی ہیں۔ ابھی چند دن پہلے فیس بک پر کسی نے پوسٹ لگائی،“ ڈپریشن کو ایک لفظ میں بیان کریں ”نیچے کمنٹس میں سیکڑوں لوگوں نے اسے ناشکرے پن سے جوڑا، حقیقت میں بھی ایسا ہی

Read more

ہمارے سشانت کو ریسٹ ان پیس کہنے سے کیا ہو جائے گا؟

کیسی عجیب بات ہے کہ اس معاشرے میں، مجھے یہ بھی کوئی اور آ کر بتائے گا کہ میری نظر کو کون اچھا لگنا چاہیے اور کس کس کے لئے مجھے دل میں تعصب رکھنا چاہیے۔ آپ سوچیں عمر میں آپ سے دو تین سال کا فرق رکھنے والا، زندگی سے بھر پور ہنستا مسکراتا نوجوان چہرہ، آپ کو بھلا بھی لگتا ہو، اس کی اداکاری بھی آپ کو پسند ہو، اچانک اس کی موت کی خبر ملنے سے کیا آپ پریشان نہیں ہوں گے۔ اس پر افتاد یہ کہ آپ سوشل میڈیا کھولیں تو اس مرے ہوئے شخص کو لوگ گالیاں بک رہے ہوں، خودکشی کرنے پر اسے ڈبل جہنمی قرار دے رہے ہوں۔

Read more

کیجئے اور سوالات نہ ذاتی مجھ سے

ابھی تک شادی کیوں نہیں ہوئی؟ تنخواہ کتنی ہے؟ بچے کیوں نہیں ہوئے؟ شادی کے بعد نوکری کیوں کررہی ہو؟ طلاق کیوں ہوئی؟ دوسروں کی نجی زندگی میں مداخلت کی چند مثالیں ہیں۔

مان لیا تجسس ایک فطری امر ہے لیکن کسی کی ذاتی زندگی کے متعلق سوال کرنے سے آپ کو کیا حاصل ہو تا ہے؟

دوسروں کی ٹوہ لینا، یہ جاننے کی کوشش کہ دوسرے کیا کر رہے ہیں، ان کی نجی زندگی میں کیا ہو رہا ہے اور کیوں ہو رہا ہے؟ لوگ اس میں بے تحاشا دلچسپی لیتے ہیں۔ دوسروں سے ان کی نجی زندگی کے متعلق سوالات کرنا، ان کے معاملات میں مداخلت کرنا ان کا وتیرہ ہو تا ہے اور شان بے نیازی دیکھئے انہیں اپنی اس خوبی کا احساس تک نہیں ہو تا۔

Read more

کینتسوگی۔ سونے کا جوڑ

جیسے ”کینتسوگی“ قدیم جاپانی فن ٹوٹے برتنوں کو قیمتی دھاتوں سے جوڑ کر فن پاروں میں بدل دیتا ہے، یوں ہم اپنے ٹوٹے دل اور پھوٹے نصیبوں کو بھی سونے کا جوڑ لگا سکتے ہیں ایک نظر اپنے ماضی پر ڈالئے، یقیناً آپ سوچ رہے ہوں گے اگر راہ کی مشکلوں کا سامنا نہ ہو تا تو شاید آپ جس مقام پر آج ہیں، اس پر نہ ہو تے۔ تو کیا ایسا ممکن نہیں کہ ان مشکل لمحوں، راہ کی

Read more

فیر آف مِسنگ آؤٹ (فومو) کیا ہے؟

’’رات کا ایک بج رہا ہے، اور میں ابھی تک فون کے ساتھ لگی ہوں۔ ٹی وی پر خبریں چل رہی ہیں، لیپ ٹاپ پر فلم ڈائون لوڈ ہو رہی ہے، ساتھ ساتھ میں ریڈیو بھی سن رہی ہوں۔ آپ کو لگ رہا ہوگا کہ میں شب بیداری کا شکار ہوں۔ نہیں ایسا نہیں کہ مجھے نیند نہیں آتی، نیند کے جھونکے آتے ہیں لیکن پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے اور میں فیس بک سکرول کرنے لگتی ہوں، لیپ

Read more

زہریلے رشتوں کے حصار سے نکلیں

دوسرے کی زندگی کو اپنے قابو میں لانا، بات بے بات زچ کرنا اور جذباتی طور پر اذیت دینا یہ محبت نہیں بلکہ ”Abuse“ ہے۔ اور ”Abusive relationship“ میں انسان کبھی بھی خوش نہیں رہ سکتا۔ بد قسمتی سے ہمارے کلچر نے محبت کے ایسے تعلق کو معاشرے میں قابلِ قبول بنوا دیا ہے، کہ جس میں ایک فریق ظلم سہتا ہے اور تمام تر جذباتی و نفسیاتی اشتعال کو نہ صرف محبت کے نام پہ رومانٹسائز کرتا ہے، بلکہ

Read more