آنکھیں نیچی

مسجدکا منبر ہو یا تبلیغی اجتماع، مردوں کا غول منہ کھولے، دھیان لگا ئے مولانا صاحب کی بات سنتاہے۔ قرآن و حدیث کی روشنی میں ہجوم کو باور کرایا جا تا ہے کہ مرد افضل ہے۔ ، عورت کو اپنی عصمت کی حفاظت کے لیے خود کو چار دیواری میں قید رکھنا چا ہیے، مرد اس کی عصمت کا نگہبان ہے، عورت اس کی ملکیت ہے وہ اسے جیسے چاہے استعمال کر سکتا ہے، وہ مرد کے برابر نہیں چل

Read more

ہاۓ اللہ اوئی اللہ ٹائپ لڑکیاں اپنے گھر بیٹھیں

کچھ لڑکیاں پڑھائ اور اپنے کام پر کم اوردوسروں کی نظروں پر زیادہ دھیان دیتی ہیں.اس کے لیے انہیں بار بار مردوں کی طرف دیکھنا پڑتا ہے کہ وہ انہیں دیکھ تو نہیں رہے. ان کی آپس کی گفتگو بھی اسی تحقیق پرمبنی ہوتی ہے.جی ہاں میری اس تحریر کا محرک لاہور کےایک لیکچرار کی خودکشی کا واقعہ ہی ہے.کل میں اسکول کے لیے نکل رہی تھی، ایک آدمی رکشے سے اتر رہا تھا اس کی شکل مجھےجانی پہچانی لگی،

Read more

آپ کا بچہ پڑھنے کے لیے اسکول نہیں جاتا

آپ کا بچہ اسکول ضرور جا تا ہے لیکن پڑھنے نہیں جاتا، وہ چند گھنٹے کے لیے جیسا جا تا ہے ویسا ہی آجاتا ہے۔ ایسا کبھی نہیں ہوا کہ سنی بچہ اسکول سے پلٹا تو شیعہ ہو گیا۔ ہندو بچہ، مسلمان ہو گیا۔ جھوٹ بولنے کا عادی بچہ سچ بولنے لگا، بے انداذہ کمائی میں پلنے والا بچہ ہاتھ روک کر خرچ کرنے لگا۔ نمازی بچے نے نماز چھوڑ دی اور بے نمازی نماز پڑھنے لگا۔ لڑائی جھگڑے والے

Read more

اس کی چتا کو آگ لگی، نہ میں اسے دفن کر سکا

کالج میں برہان کی سادھنا سے گہری دوستی تھی۔ ٹیچرز اور طلبا اس دوستی کو کوئی اور رنگ دیتے تھے، پر میں نے کوئی اہمیت نہ دی کیوں کہ تعلیمی اداروں میں اتنے سال گزارنے کے بعد تجربے سے یہ ہی جا نا تھا کہ کالج کہ بعد نئی درس گاہیں، پھر نوکری اور پھر نئی دوستیاں نئے تعلقات اور پھر تم کہاں ہم کہاں۔ کچی عمر کی دوستیاں بھی کچی ہو تی ہیں۔

کوئی آٹھ سال بعد ہم نے گھر شفٹ کیا تو ایک دن اپارٹمنٹ کے گیٹ پر برہان مل گیا۔ اپنے پرانے طالب علم کو دیکھ کرخوش ہوئی، لاکھ ذہن پر زور دینے کے باوجود اس کا نام یاد نہ آیا۔ لیکن معلوم نہیں کیوں اس کے حوالے سے سادھنا کا نام پٹ سے دماغ میں کودا۔ تومیں نے سوالیہ لہجے میں استفسار کیا۔ سادھنا؟

Read more

دل بے حجاب عورتوں پر ہی آتا ہے

آج میرے ہاتھ جو پرانی بلیک ایند وائٹ تصاویر کا البم آیا تو مدھم ہوئی تصاویر میں سب سکھیوں کے چہرے آنکھوں میں اجلا گئے۔ یادوں نے رنگ بکھیرنے شروع کیے تو سوچا انہیں انگلیوں سے پکڑ کر کمپیوٹر اسکرین پر سجا دیا جا ئے۔ تصویر کے چرمرائے ہو ئے کونے پر ماروی کھڑی ہے، تو چلیں پہلے اسی کے قصے میں آپ کو شریک کر لیتے ہیں۔

جیسے ہی امتحان ختم ہوئے، اس کا رشتہ آگیا، یہ اپنی چار بہنوں میں سب سے چھوٹی تھی۔ والدین ہندوستانی تھے مگر اس کے نام کی وجہ سے ہر کوئی اسے سندھی سمجھتا۔ ساری بہنیں ہی بہت خوب صورت تھیں لیکن ماروی سب سے حسین تھی۔ ایک روز اس نے ہمیں بتا یا کہ اس کا رشتہ آیا ہے، لڑکے کی سکھر میں برتنوں کی دکان ہے، اور حامد نام ہے۔ وہ چاہتی تھی کہ ہم ساری سہیلیاں اس لڑکے کو دیکھ لیں اگر ہم لوگ او کے کریں گے تب ہی وہ اس سے شادی کرے گی۔

Read more

محسن نقوی کے نام سے منسوب مشہور دعا ”اس قوم کا دامن غمِ شبیر سے بھر دے“ میر احمد نوید کی ہے

معروف شاعر محسن نقوی کے شاعرانہ کلام کی تعریف وتوصیف میں کچھ کہنا بلا مبالغہ سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے۔ ان کے کلام پر تبصرے کے لیے میرا قد اور مطالعہ اہل نہیں۔ اس لیے سیدھا موضوع کی طرف آتی ہوں۔

خوب صورت اور مشہور دعا جو ہر شیعہ گھر کی مجلس میں پڑھی جاتی ہے اور بچے بچے کو ازبر ہے۔ ہمیں کبھی علم نہ ہو سکا کہ احمد کے چند دوستوں اور احمد کی کتابوں میں چھپے ہونے کے باوجود شیعوں کی اکثریت اسے محسن نقوی سے منسوب سمجھتی ہے

Read more

مسجد کے امام اور استغفار پسند عوام

مسجدیں بنانے کی اپیل کرنے والوں کو چندہ با آسانی مل جا تا ہے۔ اوران مسجدوں میں امام کی نوکری اور متصل کمرے میں رہائش بھی آسانی سے مل جا تی ہے۔ یہ نوکری کو ئی جوکھم کا کام بھی نہیں۔ اس نوکری پر رہتے ہوئے آپ کافی سارے کام ایک ساتھ کر سکتے ہیں، ننھے بچوں کو پڑھائیے، پیسے کمائیے۔ نکاح کروائیے۔ پیسے کمائیے۔

ان سارے نیک کاموں کے عیوض پڑوس کے گھروں سے اللہ کو راضی کرنے کے لیے کھانا بھی پہنچا دیا جا تا ہے۔ اور محلے میں بے حساب عزت۔ امام مسجد کی آمدنی بہت زیادہ تو نہیں پھر بھی کسی محنت کش مزدور سے اچھی ہو تی ہے۔ اگر امام کی دینی معلومات کم بھی ہیں تو فکر کی کوئی بات نہیں۔ خواتین کی بے حیائی کو بے نقاب کرنے کے لیے مطالعے کی نہیں آنکھوں اور زبان کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں ہر تباہی کا ذمہ دار عورت کو ٹھہرا یا جا ئے، پھر احادیث کی روشنی میں عورت کو قابو میں رکھنے کے شرعی طریقے بتائے جائیں۔ مسجد میں سامعین سارے مرد ہوتے ہیں بات ان کے مطلب کی ہے، کو ن سوال اٹھائے گا۔

Read more

’’یہ تم نے کس کو سرِ دار کھو دیا لوگو‘‘ کے اصل خالق فیضؔ نہیں، احمد نوید ہیں

کبھی تو سوچنا تم نے یہ کیا کیا لوگو یہ  تم نے کس کو سر دار کھو دیا لوگو ہوائے بغض و خباثت چلی تو اپنے ساتھ اڑا کے لے گئی انصاف کی قبا لوگو دیا تھا صبحِ مسرت نے اک چراغ تمہیں اسی کو تم نے سرِ شام کھو دیا لوگو مسافتوں کے سوا ان کو کچھ نہیں ملتا سفر میں ساتھ نہ ہو جن کے رہنما لوگو سلا دیا جسے زنداں میں تم نے موت کی نیند جگائے

Read more

دیپ جلتے رہے (چھٹا حصہ )

اس کرائے کے نئے فلیٹ میں منتقل ہوئے ایک ماہ ہو چکا تھا۔ شہر سے کافی دور ہم نے یہ فلیٹ بغیر سوچے سمجھے لے لیا تھا۔  ادھر تنہائی اور امی سے دوری نے احمد کے اعصابی تناؤ میں اضافہ کر دیا۔ ایسا لگ رہا تھا جیسے ان کی ذہنی رو ایک بار پھر بہکنے لگی ہے۔ رشی آٹھ ماہ کا تھا، اور لیڈی ڈاکٹر ہمیں دوسرے بچے کی آمد کی اپنے تئیں خوش خبری سنا چکی تھی۔ ہم اس

Read more

رئیس کی بیوی سب سے اچھی

گاؤں سے رئیس اپنی بیوی حاجرہ کو لے آیا تھا۔ آج صاحب کے گھر بڑی محفل تھی۔ مرد عورتیں سب ہی شریک تھے۔ بیگم صاحبہ کے کہنے پر وہ حاجرہ کو کام میں مدد کے لیے لے تو آیا، پر اسے یہ بے شرمی والا ماحول بالکل پسند نہیں آیا۔ اس نے حاجرہ کو اپنے کوارٹر میں بھیج دیا۔ اور خود سب کو مشروب دینے لگا۔ اس محفل میں چہرہ چھپانے والی تمام خواتین ان عورتوں کو بے شرم کہہ رہی تھیں، جنہوں نے اپنے چہرے کھولے ہوئے تھے، لیکن میک اپ سے بے نیاز تھے۔سادگی پسند خواتین، میک اپ والی خواتین کو بے شرم کہہ رہی تھیں،

Read more

ایک شاعرہ پر پابندیوں نے اسے اپنی زندگی جینے کو آزاد کر دیا

خوشبو کی حقیقی کہانی میں نے آٹھ مارچ کو ہم سب کے لیے رکھ چھوڑی تھی۔ لیکن 8 مارچ کو اسکول میں صبح اسپرنگ فیسٹیول اور شام کو او لیول کی الوداعی تقریب کی تیاریوں اور شرکت کی وجہ سے مضمون بھی نہ بھیج سکی اور جو آج صبح فیس بک پر مختلف دوستوں کے اسٹیٹس پر نظر پڑی تو اندازہ ہوا کہ اس بار کے نعروں نے اچھوں اچھوں کی قلعی کھول دی۔ایک خاتون کے کارڈ پر درج تھا میں آوارہ میں بد چلن۔ایک حساس افسانہ نگار نے کمنٹ لکھا، کہیں یہ دعوت تو نہیں۔اسی طرح ایک خاتون کو کچھ خواتین کے کارڈ پر لکھے گئے چند بے باک نعروں پر اعتراض تھا۔ ہمارے ایک اور حقوقِ نسواں کے علمبردار بھی خواتین کے کچھ نعروں پر معترض تھے اور ایسی خواتین کے لیے اپنے دل سے احترام جا تا ہوا محسوس کر رہے تھے۔

Read more

جب رامش کو سالا ہندو سمجھا گیا

سوشل میڈیا ہو یا عام دوستوں کے ساتھ بات چیت، پاکستان کی ہندو برادری کے لیے تضحیک اور تو ہین آمیز جملے پڑھ اور سن کر احساسِ شرمندگی ہو تا ہے۔ سوچتی ہوں ان پاکستانی شہریوں پر کیا گزرتی ہوگی۔ ہماری ہندو برادری کا مرنا جینا اور روز گار پاکستان سے وابستہ ہے۔ یہ بھی پاکستان سے اتنی ہی محبت کرتے ہیں جتنی ہم اور آپ۔ لیکن پاک بھارت جنگ میں ان کے جگر چھلنی کرنا کہاں کی انسانیت ہے۔

Read more

رسولﷺ کے عفو و درگزر کے واقعات کی نفی کرنے کے در پردہ کیا مقاصد ہو سکتے ہیں؟

عفو و در گزر، اعلیٰ ظرفی، بلند اخلاقی اور وسیع انظری کی عملی مثال کے لیے ہمارے ذہنوں میں وہ سارے واقعات ازبر ہیں، جو میرے نبی ﷺکی زندگی میں پیش آئے۔ مکہ میں جب میرے نبی نے انقلابی تعلیم کا آغاز کیا تو ان کے بلند اخلاق سے متاثر عزیز اقرباء ان کے ساتھ شامل ہو گئے۔ حضرت ابو طالب جو قریش کے سردار تھے انہوں نے بھی آپ کی حمایت جاری رکھی۔ اور آپ ﷺ کی شکایت کرنے

Read more

اذان ہوتے ہی صرف عورتیں ہی کیوں سر ڈھکتی ہیں؟

احمد نوید کی مقبول نظم ”تو کیا تمہیں میں کبھی یاد ہی نہیں آیا۔ “ میں ایک مصرع ”اذان ہوتے ہی آنچل سے سر کو ڈھکتے ہوئے۔ “ ایک بار پھر نظر سے گزرا تو احمقانہ خیالات نے نظم مکمل نہ ہو نے دی ہم نے کتاب ایک طرف رکھ کر سوچا کہ اذان ہوتے ہی آنچل سر پر ڈھک لینا رسم ہے یا احترامِ اذان ہے۔ اگر یہ احترا مِ اذان ہے تو صنفِ نازک ہی اس عمل میں آگے کیوں ہیں۔ اسکول اسمبلی میں تلاوت کے دوران بھی ساری بچیاں تلاوت کے دوران سر ڈھک لیتی ہیں۔ اسی طرح کسی بھی ادارے کے کسی ادبی، ثقافتی یا تنظیمی پروگرام کی ابتدا میں نعت یاحمد پیش کی جائے تب بھی خواتین کے ہاتھ میکانکی انداز سے اپنے سروں کو آنچل سے ڈھانپنے لگتے ہیں۔

Read more

آپ فرمایئے رشتہ قبول ہے ؟

فیس بک پر میں نے ایک پوسٹ لگائی کہ
جہیز نہ ہو نے کے سبب کتنی ہی لڑکیاں گھروں میں کنواری بیٹھی ہوئی ہیں۔ رہنماؤں کے بیان کا رٹا ہوا جملہ۔

لیکن کتنے ہی کنوارے مرد ہیں جو معاشی جدوجہد میں ہمہ وقت جٹے ہیں، لیکن نہ تو ذاتی مکان ہے، نہ شادی کے لئے پیسے جڑ پاتے ہیں، ماں بہنوں کی کفالت سے سر ہی نہیں اٹھا پاتے، اور حد تو یہ ہے کہ جہیز کی کمیابی کا شکار لڑکیاں بھی ایسے کنگلوں سے شادی کرناپسند نہیں کرتیں۔

اس پوسٹ کے بعد ان باکس میں ایک دوست کا میسج ملا۔ انہوں نے مجھ سے جو چند باتیں کیں، اس سے اندازہ ہوا کہ ان کا رشتہ ہونے میں بہت دقتیں پیش آرہی ہیں جب کہ وہ کوئی مطالبہ بھی نہیں کر رہے۔ آپ خود بھی دیکھیے کتنا سہل ہے یہ شخص۔

Read more

شہرت کے لیے شاعری کا انتخاب ہی کیوں

یوں تو بے شمار شاعرات ہیں، جن میں کچھ بری، کچھ بہت بری اور کچھ بہت اچھی شاعری کر رہی ہیں، لیکن کچھ ایسی بھی ہیں جن میں خود نمائی کا جذبہ عدم توازن کا شکار ہو گیا ہے۔ ہو سکتا ہے کسی نامعلوم شاعر کی بیاض ان کے ہاتھ لگ گئی ہو، یا ان کے اپنے دل کی لگی ہو، لیکن خود نمائی کی بڑھتی ہوس نے دوسروں کو بھی خلجان میں مبتلا کر دیا ہے۔ اب ان کے اچھے برے کلام پر بحث کے بجا ئے ان کا ایٹی ٹیوڈ زیرِ بحث ہے۔ یہ بیبیاں بڑی خوش نصیب ہیں، اچھی شکل پائی ہے جوان ہیں یا دکھائی دیتی ہیں، لوگ ان پر پر بری بھلی بات کر رہے ہیں۔ ان کے حواس بحال ہیں، شوہر یا باپ کے دیے پیسے سے مشہوری کے لیے پوری ایک ٹیم ہے۔

Read more

مہنگے اسکولوں میں سستی ہوتی اردو

پاکستان کے کیمبرج سسٹم، اسکولوں میں طلبا کے سامنے کھلا آپشن ہوتا ہے کہ وہ اردو کا امتحان سیکنڈ لینگویج کے طور پر دیں یا فرسٹ لینگویج کے طور پر۔ بعض اسکولوں میں آپشن نہیں دیا جا تا۔ وہ فرسٹ یا سیکنڈ لینگویج خود سے لاگو کر دیتے ہیں۔ پاکستان کے اسی فی صد کیمبرج اسکولوں میں اردو بطور سیکنڈ لینگویج پڑھائی جا تی ہے، جو اساتذہ کے لیے اس لحاظ سے آسان ہو تی ہے کہ مطالعے اور علم کے بغیر ان کا کام صرف کسی حوالہ جاتی کتاب سے ہی چل جا تا ہے۔

اؤ لیول اردو سیکنڈ لینگویج کے نصابی مضمون، سلیبس، امتحانی پرچے اور طریقہ تدریس میں وہی فرق ہے جو انگریزی اور اردو پڑھانے والے استاد میں ہوتا ہے۔ اردو کی بہ نسبت انگریزی کا استاد تدریس کے جدید طریقوں سے واقف ہوتا ہے۔

Read more

بیٹا! ہر مرد تمہارے باپ جیسا نہیں ہو سکتا

اکثر گھرانوں میں قدرت نے مرد و زن کی تعداد کا تناسب اعتدال کو مدنظر رکھ کر کیا ہوتا ہے، لیکن کچھ گھرا نے ایسے بھی ہو تے ہیں جہاں مردوں یا خواتین کی تعداد برا ئے نام ہو تی ہے۔ ایسے گھرا نے جہاں لڑکیاں نہیں ہوتیں وہاں لڑکیوں کی کمی کو نا صرف شدت سے محسوس کیا جا تا ہے بلکہ لڑکوں کی شادی بھی جلد کرنے کی اسی لیے کوشش کی جاتی ہے کہ لڑکی کے آنے سے درو دیوار سنور جا ئیں گے۔ لیکن وہ تعلیم یافتہ وسیع ذہن رکھنے والے گھرا نے جہاں لڑکیوں کی اکثریت تو ہوتی ہے۔ لیکن کارِ زندگی کرنے کے اور اعلیٰ مقصد کے حصول میں ان کے لڑکی ہونے کو اہمیت نہیں دی جاتی، اور اعلی تعلیم کے ساتھ ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے سارے مواقع فراہم کیے جا تے ہیں وہاں ان کی شادی یا کسی لڑکے کی خاندان میں شمولیت کی اتنی چاہ نہیں ہوتی۔

Read more

قدموں تلے سے تیز بہت رہ گزر گئی

بچپن سے جوانی اور جوانی سے ادھیڑ عمری تک کے بیتے ماہ و سال زندگی کی پٹڑی پریوں دوڑے کہ، کونپل نکلنے سے زنجیر گلنے تک، لبوں پر مسکان اورپلکوں پر نمائش کتنی دیر رہی کبھی حساب لگا نے کی فرصت نہ ملی۔ شعراء کے کلام کا بیشتر حصہ اپنوں کی بے وفائی اور محبوب کی یاد میں آہ و بکا کے اظہار سے عبارت ہوتا ہے۔ پر ہماری زندگی میں تو مانو رات کبھی آئی نہیں۔ بھڑکتے سورج کی

Read more

ایسا تو سب کرتے ہیں

بینا ایک نجی اسکول میں سائنس ٹیچر تھی۔ اس کا گھرانہ مثالی خوشیوں کا نمونہ تھا۔ اس کا شوہرجبران وسیع ذہن رکھتا تھا۔ اس کی دو بیٹیاں تھیں ایک کالج میں اور ایک یونی ورسٹی میں پڑھ رہی تھی۔ جبران کا کا روڈ ایکسیڈینٹ ہوا اور وہ اسپتال پہنچ گیا۔ ہوش میں آتے ہی اس نے اپنی بیوی اور بچیوں کو اپنے پاس بلایا اور کہا کہ نجا نے کیوں اسے لگ رہا ہے کہ اب وہ نہیں بچے گا

Read more

کیا عدالت برگر سستا کرنے کا حکم دے سکتی ہے؟

اسکول فیس کی بڑھوتی سے متعلق عدالتی نوٹس بلا تفریق ہر اسکول کو موصول ہو ئے ہیں، جس کی وجہ سے اسکول مالکان ذہنی تناؤ کا شکار ہیں۔ سب اسکول کاروبار نہیں کرتے، کاروبار کرنے والے اسکولوں کو پہچاننا ہو گا۔ سوال یہ ہے کہ فیس کم ہے یا زیادہ اس کے عوض اسکول جو کچھ طلبہ کو دے رہے ہیں۔ کیا وہ تعلیم اور تربیت کے زمرے میں آتا ہے۔ کیا عدالت نے کبھی ان اسکولوں کی حالتِ زار

Read more

لڑکو پہلے روٹی بنانا سیکھ لو پھر گھر بسانا

میرے بچوں نے آنکھ کھولی تو مجھے جاب کرتے ہی دیکھا۔ دو سال کے ہوئے تو انہیں اسکول میں داخل کرا دیا۔ پیمپر کا بھی عادی نہیں بنا یا تھا۔ لیکن ضرورت محسوس ہونے پر خود ہی باتھ روم چلے جاتے تھے، اس لیے اسکول والوں کو اس حوالے سے بھی کبھی پریشانی نہیں ہوئی۔ جاب کرنے والی خواتین کے بچے وقت سے پہلے سمجھدار ہو جا تے ہیں۔ اگر کبھی مجھے رات کے وقت کہیں ضروری نکلنا ہوتا تو

Read more

انیس ہاؤس کی شہزادی اور انچولی کی شبِ عاشور

مامی دنیا میں سب سے زیادہ شیعہ رہتے ہیں۔ احمد کی خالہ زاد بہن عنبر نے مجھے اطلاع دی۔ یہ تمہیں کس نے بتایا؟ بتانے کی کیا بات ہے، آپ دیکھیے نا انچولی ہی میں اتنے سارے شیعہ ہیں۔ اب خیر سے عنبر چار بچوں کی ماں ہے اور نارتھ ناظم آباد میں رہتی ہے۔ اب اس کے بچے اس علاقے کی نسبت سے یہ سمجھتے ہوں گے کہ دنیا میں سب سے زیادہ سنی رہتے ہیں۔ بات ہو رہی

Read more

ڈولتی بائک پر ڈولتی بچے کی زندگی اور گھر سے میلوں دور اسکول

کچھ مشکلات انسان کے مقدر میں لکھ دی جا تی ہیں اور انسان ان سے نکلنے کی سعی پیہم میں رہتا ہے۔ اور بہر طور کامیاب بھی ہو جاتا ہے۔ لیکن کچھ مشکلات ایسی بھی ہیں جو انسان کی خود کی پیدا کردہ ہیں، وہ ان سے پریشان تو رہتا ہے لیکن ان سے نکلنے کی کوئی راہ اسے اس لیے سجھا ئی نہیں دیتی کہ اس کی رکاوٹیں خود اس کی پیدا کردہ ہیں۔ زندگی کے ساتھ خوشیاں اور

Read more

پنجابی مرد ذات برادری اور عورت زیور سے کب آزاد ہو گی؟

کافی سوچا کہ لیپٹ کر لکھا جائے لیکن لیکن کوئی سرا ہاتھ نہیں آ رہا تھا۔ مرض بگڑ جا ئے تو مریض کا علاج کرنا ہی پڑتا ہے۔ اگر مریض کو اس کی بیماری سے آگاہ کرنے کے بجائے بات گھمائی جائے گی تو مریض کو مرض سمجھنے میں دیر لگے گی۔ وہ اپنی بیماری کو سیریس لے گا نہ علاج پر ٹھیک طرح دھیان دے پائے گا۔ لفظوں کے ہیر پھیر سے بیماری بڑھ سکتی ہے، زخم پھیل سکتا

Read more

ذہنی خلفشار، ثواب کی حاجت ، عقیدے کی تبدیلی اور محبت کی ابدیت

گردن پر سر ، سر میں دماغ اور دماغ میں اضطراب ، اضطراب میں بھوک ، بھوک میں طلب ، طلب میں ذائقہ اور ذائقے سے دل میں ہوک کا خلفشار پیدا ہوا۔ اس خلفشارنے زبان کو مزید چٹخاروں کی لالچ اور ہوس میں مبتلا کیا۔ آنکھوں کو بھی یکسانیت سے اکتاہٹ ہوئی ، منظر بدلنے کی خواہش نے اپنی پہچان بنانے کی حرص میں گھیرا تو اختیار ، طاقت ، شہرت، عزت اور دولت میں سے کسی ایک چیز

Read more

بیل، بکرا اور میری ماں

میرے اسکول کا نام، برٹش لارڈز اسکول تھا۔ میرے گھر سے یہ اسکول پیدل کے رستے پر تھا۔ نام جتنا بھاری بھرکم تھا فیس اتنی ہی کم تھی۔ اس اسکول میں لوئر مڈل کلاس سے تعلق رکھنے والوں کے بچے پڑھا کرتے تھے۔ ان میں سے کئی گھروں میں کام کرنے والی ماسیوں کے بھی بچے تھے جن کے خیال میں یہ انگلش میڈیم اسکول بڑی بھاری فیس والا تھا۔ وہ بڑے فخر سے اپنی باجیوں کو بتایا کرتیں کہ

Read more

کراچی میں پہلی بار بیلٹ باکس نہیں، ووٹ پڑے ہیں

یہ حقیقت ہے کہ ہندو ستان سے ہجرت کرنے والوں کی آل اولادجو اردو بولتی ہے اور میرپور خاص ، حیدر آباد ، سکھر اور کراچی میں آباد ہے۔ایک زمانے میں ایم کیو ایم کا عروج ان ہی کی حمایت کا مرہونِ منت تھا۔ لیکن اس جماعت میں شدت پسندی اور دہشت گردی کی آمیزش کے ساتھ یہ جماعت پڑھے لکھے اور متوسط طبقے کی سپورٹ سے محروم ہو تی چلی گئی۔ پرویز مشرف کے دور میں ایم کیو ایم

Read more

پہلے الطاف حسین کو گالی دو

اسلام میں شرک اور والدین کی نافرمانی دو عظیم گناہ ہیں۔ لیکن ان گناہوں میں لتھڑے ہوئے، اسلام کی محبت میں سرشاری کا حقیقی لبادہ اوڑھ کر ( گیٹ اپ) اور پانچ وقت مسجد کا راستہ ناپنے والے، آتے جاتے صفائی نصف ایمان کی تکرار کے ساتھ ملاوٹی گٹکے کی پیکوں سے درو دیوار رنگین کر کے، حکومت وقت اور نظام کو کوس کر اپنی ذمہ داری پوری کر تے ہیں، اوران کی عورتیں گٹکے اور گندی عادات روکنے میں

Read more

ہائے بچے کے دودھ کے لیے پیسے نہیں

تنگ دستی کے دنوں میں دودھ کا کم سے کم پانچ چھ ہزار کا ماہانا خرچ قطعی غیر ضروری اور اضافی ہے۔ خواتین اپنے شوہروں کوپریشان کیے رکھتی ہیں اور وہ بے چارہ بھی بچے کے دودھ کی خاطر نہ جانے کہاں کہاں زلیل ہوتا ہے۔ اس بات کو لے کر ہمارے ہاں غریبوں سے اظہارِ ہمدردی کے لیے ایسے ایسے دل زخمی کر دینے والے ڈائلاگ لکھے اورادا کیے جاتے ہیں کہ سننے اور پڑھنے والے پر گریہ طاری

Read more

بھکاری، حرام خور اور وسیع دستر خوان

روزی اور روٹی کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ اب روزی کے حساب سے روٹی تر ہو یا چکنی، سوکھی ہو یا باسی اس سے ان کے معدے اور آنتوں کو کوئی خاص فرق نہیں پڑتا۔ کیوں کہ ان کی زبان زائقے سے اور پیٹ چوہوں سے محروم ہوتا ہے۔ یہ لوگ کئی لوگوں کے مدد گار اور ان کی زندگی کا لازمی جزو ہو تے ہوئے بھی اپنے وجود کی اہمیت باور کرانے میں ناکام رہتے ہیں۔ کسے دماغ

Read more

ماؤں کو بیٹے سے کیسا سلوک کرنا چاہیے؟

کوئی بھی نوکری کرنا، کیسی بھی ذمہ داری نبھانا، اور ہر طرح کے فرض کی بجا آوری آسان، لیکن بیٹوں کی ماں ہونا دنیا کا سب سے مشکل اور اعصاب شکن منصب ہے۔ اور اگر بیٹی نہ ہو تب بھی چوڑیوں، مہندی لگے ہاتھوں، گھیر دار فراک کے بنا کوئی تہوار یا خوشی کا موقع کیسا بے رنگ ہے، بیٹوں کی ماں کو کب اتنی فرصت کہ بیٹھ کر یہ سوچے۔ بیٹیوں کا وجود ایک سرخوشی تو بیٹوں کا وجود

Read more

اپنے سے نیچے والوں کو دیکھیں

پچھلے دنوں ایک حساس خاتون نے ایک ویڈیو شئیر کی جس میں ایک خوب صورت صحت مند خاتون اپنی بچی کو گود میں لیے رو رو کر اپنی معاشی پریشانیوں کا ذکر کرتے ہوئے مدد طلب کر رہی تھیں۔ بس میں ایک بھکاری رقت آمیز آواز میں کہہ رہا تھا کہ اس کی تین جوان بہنیں ہیں اور کمانے والا کوئی نہیں۔ ہمارے ایک دوست کے داماد کا نتقال ہوا، کچھ دن بعد بیٹی اپنا مکان بیچ کر ان کے

Read more

انہیں کیسے بتائیں کہ وہ جا رہا ہے

آئی سی یو میں لیٹاہوا یہ مریض جو کبھی اپنی ذات میں دوسروں کے لیے زندگی کی نوید تھا، آج اپنے بے جان ہو تے جسم کو محسوس کر رہا ہے۔ لیکن نہ تو سانس کھینچنے کی سکت ہے، نہ ہاتھ ہلانے کی۔ ایک دماغ ہے جو جسم کی بیوفائی پر جنبشِ مژہ سے اسے کبھی کبھا ر سر زنش کر تا ہے۔ پر ساکت ہاتھ پیروں میں کوئی جنبش نہیں ہوتی۔ آئی سی یو میں موت کہیں قریب بہت

Read more

شاعر کے گھر پر تو چھاپہ بھی نہیں پڑتا

ہمیں امیر ہونے کا تو نہیں لیکن امیر نظر آنے کا بڑا شوق ہے۔ جب بے نظیر بھٹو نے اپنی بیٹی کا نام بختاور رکھا، تب ہم نے سوچا کہ شائد پرانے ناموں کا فیشن ہے۔ تب سے ہم نے اپنی امی کا اصل نام کنیز فاطمہ بتا نا شرع کیا۔ اس سے پہلے اپنی سہلیوں اور جاننے والوں کو ہمیشہ ان کا نام عنبرین بتا تے تھے۔ کیوں کہ ہمیں لگتا تھا کہ پرانے نام۔ غریب ہی رکھتے ہیں۔

Read more

ان بچیوں کو بولنے دیں

 ’ہم سب‘ مجھے ایک ایسی پناہ گاہ لگتا ہے، جہاں انسان اپنے دکھ درد، زندگی کے اکثر راز، خوشیاں، تلخیاں، اور خوب صورت یادیں سب اس میں ڈال دیتا ہے۔ اور اس کے مدیران بھی عجیب مٹی کے بنے ہو ئے ہیں۔ لوگوں کے خود پر لعن طعن کے اظہار پر بھی کو ئی پابندی نہیں لگاتے۔ جو دل کے نہاں خانے میں چھپا ہے یہاں رکھ دو۔ لوگ اپنے دل کے پھپولے پھوڑ کر پر سکون ہو جاتے ہیں۔

Read more

آپ نے اسلام کا مطالعہ نہیں کیا

چند صدیاں پہلے تک عورت کے لیے گھر ہی کسی حد تک پناہ گاہ ہوا کرتا تھا، گھر سے باہر اس کی سلامتی اور عزت کو خطرات لاحق تھے۔ اس لیے عورت کا تعلق خواہ کسی مذہب یا مکتبہء فکر سے ہو وہ گھر سے باہر نکلتے وقت اپنے جسم کو پوری طرح ڈھانپ لیا کرتی تھی۔ اور ایسا کرنے کا حکم ان کے مذہبی رہنماؤں کی جانب سے بھی تھا۔ لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ جس جس خطے

Read more

عالمی اردو مشاعرہ

عالمی مشاعرہ کراچی کی تہذیبی روائت ہے جو برسوں سے چلی آرہی ہے ۔ یہ شہرِ قائد کی پہچان ، اس کا فخر ہے۔ مشاعرے میں شرکت کے شوقین افراد اس کے انعقاد کا شدت سے انتظار کرتے ہیں ۔ اور جب بھی انہیں اس کے انعقاد کی خبر ملتی ہے وہ جوق در جوق آتے ہیں اور بڑے جوش و خروش کا مظاہرہ کرتے ہیں ۔ مشاعرے میں ہو ٹنگ کرنے اور بے ساختہ داد دینے والے الگ اپنا

Read more

ابھی بچے نہیں چاہئیں

خاندانی منصوبہ بندی کا ایک شتہار کسے یاد نہ ہو گا جس میں موٹر سائکل پر میاں بیوی اور دو بچے سوار ہیں۔ اور سلوگن لکھا ہے بس اب اور نہیں۔ کئی دنوں سے ایک اشتہار ہمارے ذہن میں بھی چل رہا ہے۔ جس کا سلوگن ہے۔ بچے، ابھی نہیں۔ مغربی معاشر ے میں بے نکاح جنسی مراسم قائم ہوتے ہیں اور اس کے نتیجے میں اگر بچہ ہو جائے اور والدین کو بچہ پالنے میں کوئی مسئلہ درپیش ہو

Read more

اردو بولنے والے کب تک مہا جر رہیں گے

پاکستان 1947 میں قائم ہو چکا تھا۔ ہندوستان کے جن علاقوں میں مسلمانوں کی آبادی کم تھی وہاں چند دہشت گردوں کی جانب کچھ ایسی کارروائیاں کی گئیں جس کی وجہ سے مسلمان عدم تحفظ کا شکار ہوگئے اور یہ ہی ان کے ہجرت کی وجہ بنی۔ ان میں اکثریت اردو اور گجراتی بولنے والوں کی تھی۔ ہمارے دادا نے 1951 میں ہندوستان سے ہجرت کی۔ یعنی اگر وہاں انہیں اور دگر مہاجرین کو امن سے رہنے دیا جا تا

Read more

یہ کس کا بچہ ہے؟

عدنان کاکڑ کا کالم ” لڑکیاں ہی کیوں حرامی ہوتی ہیں ‘‘ ان کے اپنے مخصوس انداز میں لکھا گیا تھا۔ جس کا محرک ایدھی کے جھولے میں ملنے والے وہ بچے ہیں جن میں زیادہ تعداد لڑکیوں کی ہوتی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہی ہے کہ انسانوں کی جانب سے نسوانی جسم کچھ بچیوں کے لیے ناجائز کر دیا جا تا ہے، اور سزا کے طور پر انہیں ایدھی کے جھولے میں ڈال دیا جا تاہے۔ اورکبھی کبھی

Read more

کہانیاں ہماری پھوپھو کی

عمر کے اس حصے میں جھولے پر بیٹھا نہیں جاتا، اور کسی طرح بیٹھ بھی لیا جائے تو لمبی پینگ بھر کر بچپنے کو آواز نہیں دی جا سکتی، پر یادوں کے جھروکوں سے جھانکتی ہوں توسامنے ایک جھولا ہے، میں اس پر بیٹھ کر اپنے دونوں ہاتھوں سے رسی تھام کر اپنے پیروں کو بہت پیچھے، اور پیچھے، اور پیچھے لے جاتی ہوں اور پھر پوری قوت سے اپنے پیر زمین سے ہٹا کر انہیں سیدھے کر لیتی ہوں۔

Read more

صاحب آپ بھی نقل کر لیجیے

امتحان چاہے کسی بھی درجے کے ہوں۔ بوٹی مافیا کے سر گرم ہونے، اور پرچہ آؤٹ ہو نے کی خبریں ہر بار سامنے آتی ہیں۔ ہم چونکہ سندھ میں رہتے ہیں اس لیے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ سندھ میں یہ رجحان دیگر صوبوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ اب اس میں کتنی صداقت ہے، یہ تو دوسرے صوبوں کے رہنے والے ہی جانتے ہوں گے، لیکن ایک بات جو تمام صوبوں کے تعلیمی نظام میں یکساں ہے وہ بوگس

Read more

افسانہ نگار رمز کریم اور شمیم ہیجڑے کی کتابیں

آج رمز کریم مر گیا۔ ادبی دنیا میں بہت مشہور تھا۔ اسے تو سرکار کی طرف سے ایک بڑا انعام بھی مل چکا تھا، مگر افسوس گمنام ہی رہا۔ کیا بک رہی ہو؟ مشہور تھے، انعام یافتہ تھے، پھر بھی گمنام کہہ رہی ہو۔ میں نے جھنجلا کر شمیم کو جھاڑا۔ تمہیں معلوم ہے، کون تھا وہ؟ اس کا نام کیا تھا؟ کہاں سے آیا تھا؟ اس کے بیوی بچے، ماں باپ، بہن بھائی؟ شمیم نے اتنی باتیں ایک ہی

Read more

میں سندھی نہیں ہوں

دنیا، برِ اعظم، ملک، شہر گاؤں، محلوں میں بسنے والے، مختلف زبانیں بولنے والے، مذاہب میں جکڑے، فرقوں میں بٹے، ذات پات اور برادری میں قید، طبقات میں تقسیم، مختلف نظریا ت کے حامل لوگوں سے ہی اس جہان کا حسن ہے۔ انسان اپنے مزاج اور حالات کے مطابق سماجی راوبط میں ہم آہنگی کی بنیا د پر ایک دوسرے کے قریب آتا ہے، خونی رشتوں اور دوستی کے بندھن کو فطری تقاضوں کے مطابق مضبوط کرتا ہے۔ اس کے

Read more

زرا سا جھوم لوں میں

شادی میں ایک ماہ رہ گیا تب انہوں نے بتایا کہ یہ شراب پیتے ہیں۔ کمالِ خوش دلی سے ہم نے کندھے اچکا دیے۔ مگر اندر ہی اندر اپنے اس کو لیگ کا محض اسی نگوڑی شراب نوشی کی وجہ سے رشتہ مسترد کرنے پر افسوس کر رہے تھے، جس کی تو اپنی زمینیں بھی تھیں۔ خیر زمینوں کے تو یہ بھی مالک ہیں لیکن یہ زمینیں اکثر تنازعات کا شکار رہتی ہیں۔ کبھی یہ کسی کی زمین ہتھیا لیتے

Read more

میری جان کا جنم اور اصطبل میں بچوں کو جنم دیتی عورتیں

ہم نے تو کف و دامن میں خاک سمیٹ کر لاڑکانہ کی ان گلیوں میں قدم بھی رکھ دیا تھا جہاں ہما را بچپن بیتا، لیکن واٹس ایپ میں فیملی گروپ کی جانب سے جب کسی نے میرے منجھلے بیٹے کو ہیپی برتھ ڈے کا ایک میسیج بھیجا تو یاد آیا کہ آج تو اس کی سالگرہ ہے۔ 14 اپریل 1993 جب اس کا جنم ہوا اور مجھے نئی زندگی ملی۔ یادوں کی نگری میں ہلچل مچی ہے۔ ان دنوں

Read more

شاکر شجاع آبادی نہیں معاشرہ اور نظام گرا ہے

شاکر شجاع آبادی، ملتان کے علاقے، شجاع آباد میں رہائش پذیر، پنجابی، اردو اور سرائیکی زبان میں شاعری کرتے ہیں ان کی ز ندگی کی گزر اوقات۔ ان کی ظاہری اوقات سے بھی گئی گزری ہے۔ اسٹیفن ہاکنگ اور شاکر صاحب کی حالت میں مماثلت ہے لیکن حالات یکسر مختلف۔ اگر اسٹیفن کی جسمانی حالت کا تقابل شاکر صاحب کی حالت سے کیا جا ئے تو شاکر صاحب کی حالت ان سے پچاس فی صد بہتر ہے۔ شاکر صاحب کسی

Read more

بابل کی دعائیں یا گھر سے فرار؟

عرسہ ایک لڑکے شہبازکے عشق میں یوں دیوانی ہوئی کہ خاندانی رسم رواج اور روایات سے بھی باغی ہو گئی۔ وہ بھول بیٹھی کہ بچپن سے ہی اسے اس کی پھپھو کے بیٹے عاقب سے منسوب کر دیا گیا تھا، اور یہ کہ اس کے خاندان میں برادری سے باہر شادی نہ کرنے کی روایت سالوں سے چلی آرہی ہے۔ عاقب نے جیسے تیسے انٹر پاس کیا تھا اس کا پڑھا ئی میں جی نہیں لگتا تھا لیکن پیسے کمانے

Read more

ماں، بہن اور بیٹی کی گالیوں میں سیکس کا کوئی پہلو نہیں

’ ہم سب ‘ پر ہی ہم سب اس کے کچھ اقدامات پر کھل کراظہارِ رائے کر رہے ہیں یوں حاسدین کو خود ہی خوش ہو نے کا موقع دے رہے ہیں لیکن کیا جمہوریت پسندوں کو اس سے بڑی کو ئی مثال ملے گی۔ برہنگی، سے مراد ہم عورت کا جسم ہی لیتے ہیں، اور اسی کو لے کر سارے مرد برہنہ تصا ویر کی نمائش کے حق اور مخالفت میں بحث کر رہے ہیں، ہم نے سوچا اس

Read more