میانمار میں فوج نے اقتدار پر قبضہ کیوں کیا؟

یکم فروری کو میانمار میں فوج نے اقتدار پر قبضہ کر کے آنگ سان سوچی سمیت بہت سے وزرا اور سیاست دانوں کو گرفتار کر لیا اور ایک سال کے لئے ایمرجنسی نافذ کر دی۔ سوچی کی نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی نے انتخابات میں بھاری کامیابی حاصل کی لیکن فوج نے انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے حالانکہ بین الاقوامی اور ملکی مبصرین نے اسے آزادانہ اور منصفانہ قرار دیا ہے۔ میانمار میں نافذ 2008 کے

Read more

جو بائیڈن تیار بھی اور یکسو بھی

نئے امریکی صدر جو بائیڈن کی کابینہ نامزدگیوں اور اٹھائے گئے اقدامات ثابت کر چکے کہ انہیں درپیش مسائل کی نوعیت، مقدار اور حل کا مکمل ادراک ہے اور وہ ان سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار اور یکسو ہیں۔ بائیڈن کے سامنے چیلنجز امریکہ کی عالمی ساکھ کی بحالی، جمہوری روایات اور آئین کی حفاظت، اندرونی انتہاپسندی کا تدارک اور رواداری کا فروغ، سفید فام بالادستی اور نسلی و مذہبی امتیاز کا خاتمہ، کورونا وائرس سے قوم کی حفاظت،

Read more

امریکی تکثیریت اور ٹرمپ کا ورثہ

اپنے پہلے صدارتی خطاب میں امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ”آج امریکا اور جمہوریت کا دن ہے، آج جمہوریت کامیاب ہوئی ہے، میں امریکی آئین کی طاقت پر یقین رکھتا ہوں۔ ہمیں بہت کچھ درست کرنا ہے، بہت سے زخموں پر مرہم رکھنا ہے۔ نسلی امتیاز کے خاتمے کا خواب اب مزید ٹالا نہیں جا سکتا۔ مجھے یقین ہے امریکا اس سے کہیں زیادہ بہتر ہو سکتا ہے۔ ہم اپنے اختلاف بغیر لڑائی اور بغیر تشدد کے حل کر سکتے ہیں ۔ جو میرے خلاف ہیں ان سے کہنا چاہتا ہوں مجھ سے بات کریں۔ میں سب کا صدر ہوں، ان کا بھی صدر ہوں جنہوں نے میرے خلاف ووٹ دیا۔“

Read more

ٹرمپ کا مستقبل سینیٹ کے رحم وکرم پر

امریکہ کے ایوان زیریں ایوان نمائندگان نے صدر ٹرمپ کا ”بغاوت پر اکسانے“ کے الزام کے تحت مواخذہ کر دیا ہے۔ اب یہ معاملہ وہاں کے ایوان بالا سینیٹ میں بھیجا جائے گا۔ ٹرمپ پہلے امریکی صدر ہیں جن کا ایوان نمائندگان نے دو بار مواخذہ کیا ہے۔ فروری 2020 میں تاہم سینیٹ نے پہلے مواخذے میں ان کو بری کر دیا تھا۔ ابھی واضح نہیں کہ کیا اس بار بھی وہ سینیٹ میں بری ہو جائیں گے یا عوام

Read more

ٹرمپ مواخذے کی زد میں

چھ جنوری کو امریکی دارالحکومت میں جو کچھ ہوا وہ اس تعریف کے مطابق ہے۔ صدر ٹرمپ نے جان بوجھ کر منتخب حکومت کے خلاف ہجوم کو اکسایا ہے۔ یہ بغاوت اور غداری کے مترادف ہے۔ یہ سب قانون کی حکمرانی پر حملے ہیں اور افسوس کہ امریکہ کے صدر نے ہی جمہوریت، عوام کے حق انتخاب اور ملک میں نظام انصاف پر ان حملوں اور ان خطرناک اور ناپاک سازشوں کا ارتکاب کیا ہے۔ یہ ایسے جرائم ہیں جن پر کانگریس ان کا سخت ترین ممکنہ احتساب یعنی مواخذہ کرے۔

Read more

امریکہ افغانستان میں ناکام کیوں ہوا؟

بہتر نتائج کے لیے اچھی طرح سے منظم حکمت عملی درکار تھی۔ سب سے اہم چیز پیش بینی کا تھا اور اپنے تعصب اور پسندیدہ چیزوں پر توجہ مرکوز کرنے کے بجائے مختلف حقیقت پسندانہ راستوں پر غورہونا چاہیے تھا۔ امریکی صدور اور جرنیلوں نے بار بار اپنے منصوبوں کو ناکام ہوتے دیکھا جب حالات ان کے توقع کے خلاف نکلے : بش کے دور میں طالبان امریکہ کے حملے کے بعد محفوظ طور پر روپوش ہو گئے ؛ میک کرسٹل اور پیٹریاس کی تقرری کے دوران فوج میں اضافہ ناموزوں ثابت ہوا؛ اوباما کے دور میں طالبان کی مزاحمت واپس آئی اور امریکہ کا زیادہ نقصان ہوا۔ ٹرمپ کے دور میں افغانستان چھوڑنے کے سیاسی تضمنات ان کے خیال سے کہیں زیادہ نکلے۔

Read more

2021 میں دنیا کیسی ہوگی

مستقبل کے بارے میں پیشن گوئی کرنا آسان نہیں۔ مثلاً ایک سال قبل کسی کو کیا پتا تھا کہ ایک وبائی بیماری دنیا کی ہیئت مکمل تبدیل کر کے رکھ دے گی۔ آج نئے سال کا پہلا دن ہے۔ اس سال میں دنیا میں کیا کیا وقوع پذیر ہو سکتا ہے، اس پر لکھا جا رہا ہے۔ امکان ہے کہ ہمیشہ کی طرح اس سال بھی کبھی خوش کن اور کبھی مایوس کن واقعات جاری رہیں گے۔ کورونا وائرس نے

Read more

نوجوان آبادی: موقع یا خطرہ؟

پاکستان کی آبادی میں 63 فیصد جوانوں کی موجودگی حکومت اور معاشرے کے لیے ایک موقع بھی ہے اور خطرہ و چیلنج بھی۔ کیا ہم انہیں ترقی اور خوشحالی کا ذریعہ اور موقع بنانا چاہتے ہیں یا ان کو ملک کے لیے خطرہ بننے کی اجازت دیں گے؟ نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد اس وقت تعلیم، روزگار اور فنی تربیت سے محروم ہے۔ اگر ان کی تعلیم، تربیت اور رہنمائی کو کماحقہ توجہ دی گئی تو یہ ہمارے پاس سونے

Read more

بھارت تباہی کی راہ پر

اگرچہ دنیا کے بڑے ممالک نے اپنے مفادات کے لیے آنکھیں بند کی ہوئی ہیں اور بھارت میں بھی لوگ اس کی موجودگی سے انکار کر رہے ہیں مگر سچ یہ ہے بھارت ہندو قوم پرستی، نسل پرستی، تعصب، انتہاپسندی اور تشدد پسندی کا مرکز بن چکا ہے۔ کانگریس کے سرکردہ رہنما راہول گاندھی کے بقول شرمناک حقیقت یہ ہے کہ دلت، مسلم اور قبائل یہاں انسان ہی نہیں سمجھے جاتے۔ اقلیتوں، کمزوروں اور عورتوں کے خلاف تشدد تو اکثر

Read more

قوم میں یکجہتی کون لائے گا؟

اگر حکومت اور حزب اختلاف اپنی اپنی ضد پر اڑے رہے اور سیاست دانوں اور اداروں کے درمیان یونہی نفرت اور غلط فہمیوں کی خلیج بڑھتی رہی تو خاکم بدہن ملک اور نظام کا نقصان ہو جائے گا۔ تو کوئی ہے جو تنقید اور کشمکش کے بجائے بات چیت اور قومی یکجہتی کے لیے کوشش کرے؟ کون ہے جو قوم و ملک کی بہتری کے لیے افراد اور اداروں کے درمیان پل کا کردار ادا کرے اور اس پر قومی

Read more

جو بائیڈن اور پاکستان

مشہور امریکی صحافی سٹیو کول افغان جنگ پر اپنی کتاب ”ڈائریکٹوریٹ ایس“ میں لکھتے ہیں کہ براک اوباما کے صدر منتخب ہونے کے بعد 2008 میں ان کے نائب صدر جوزف آر بائیڈن افغان صدر حامد کرزئی سے ملاقات کے لئے کابل آئے۔ افغان صدر نے خواہش ظاہر کی کہ پاکستان میں طالبان کے ٹھکانے ختم کروانے کے لیے امریکی حکومت ان سے مل کر پاکستانی حکومت پر دباؤ ڈالے۔ لیکن بائیڈن نے درشت لہجے میں کہا ”مسٹر صدر! پاکستان امریکہ کے لئے افغانستان سے 50 گنا زیادہ اہم ہے۔“

سوال یہ ہے کہ اگر نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن کی نظر میں پاکستان واقعی امریکہ کے لیے بڑی اہمیت رکھتا ہے تو پھر پاکستان کے لیے جو بائیڈن کی متوقع حکومت کون سے فوائد اور امکانات لا سکتی ہے؟

Read more

فرانس میں آزادی کتنی؟

فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے رسول کریم ﷺ کے خاکے چھاپنے کو آزادیٔ رائے اور سیکولرازم کا تقاضا کہہ کر مسلسل جاری رکھا اور اسے دنیا کے ایک ارب سے زیادہ مسلمانوں کے جذبات و احساسات کی کوئی پروا نہیں تھی۔ سوال یہ ہے کہ کیا فرانس سمیت مغربی ممالک میں واقعی آزادی رائے پر کوئی پابندیاں موجود نہیں ہیں؟ وہاں کوئی کچھ بھی چاہے تو بول یا کر سکتا ہے؟ اور کیا آزادی کو محدود کیا جاسکتا ہے یا نہیں؟

انسانی حقوق کے عالمی اعلامیہ کی شق انیس، سول اور سیاسی حقوق پر بین الاقوامی معاہدے کی شق انیس اور انسانی حقوق کے یورپی کنونشن کی شق دس سمیت متعدد بین الاقوامی اعلامیوں کے مطابق آزادی رائے کا تصور لا محدود نہیں ہے۔

Read more

سیکولرازم اور آزادی رائے؟

رسول کریم ﷺ کے توہین آمیز خاکے چھاپنے کے معاملے پر فرانسیسی حکومت کے رویے سے چند سوالات پیدا ہوتے ہیں کہ کیا سیکولر ازم آزادیٔ رائے اور رواداری کا نام ہے یا مذہبی اور غیر مذہبی تعصب اور انتہاپسندی کا؟ کیا آزادی کا مطلب یہ ہے کہ بندہ جو چاہے بولے اور کرے یا اس کے ساتھ کچھ پابندیاں اور ذمہ داریاں بھی ہوتی ہیں؟

Read more

انتہاپسند کی پہچان کیسے؟

انتہاپسندی کیا ہے؟ یہ ایک عقیدہ، نظریہ اور طرز فکر بھی ہے اور رویہ و طرزعمل بھی۔ ایک جانب کا انتہاپسند دوسری طرف کے لیے عموماً ہیرو ہوتا ہے۔ مختصراً بات کریں تو انتہاپسندی اعتدال اور میانہ روی کا الٹ ہے۔ انتہاپسندی نارمل نہیں بلکہ خلاف معمول اور غیر معمولی سوچ اور رویہ ہے۔ انتہا پسند توازن اور عدل سے محروم ہوتا ہے۔

انتہاپسندی مذہبی ہو یا سیکولر، سیاسی ہو یا غیر سیاسی، نظریاتی ہو یا عملی، معاشرے میں امن و سکون تباہ کرتی اور ظلم و فساد کا باعث بنتی ہے۔ اس کے برعکس جہاں اعتدال اور رواداری کا دور دورہ ہو، وہاں محبت، استحکام اور خوشحالی پھیل جاتی ہے۔

Read more

افغان مذاکرات: مشکلات اورخدشات

طالبان، افغان حکومت اور افغان سول سوسائٹی کے مابین قطر میں مذاکرات جاری ہیں۔ سب کی خواہش اور کوشش ہے کہ جنگ سے تباہ حال افغانستان میں امن و استحکام کے لیے جلد معاہدہ ہو جائے مگر کئی مشکلات اور خدشات کی وجہ سے جلد ایسا ہونا مشکل دکھائی دیتا ہے۔ فریقین کے درمیان فکر اور ترجیحات کا اختلاف، عدم اعتماد اور بدگمانیاں بہت زیادہ ہیں۔ امریکہ اور افغان حکومت کو طالبان پر پورا اعتبار ہے نہ طالبان کو ان

Read more

امریکی نظام خطرے میں؟

ا مریکہ میں تین نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں تقریباً اٹھائیس دن باقی ہیں مگر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوبارہ پینڈورا باکس کھول دیا ہے۔ کہتے ہیں : ”صدارتی انتخابات اگر میں ہار گیا تو میں پرامن انتقال اقتدار کا وعدہ نہیں کرتا۔ وقت آنے پر دیکھا جائے گا کہ کیا ہوتا ہے۔ ووٹنگ میں یقیناً دھاندلی ہوگی۔ پوسٹل بیلٹ تباہ کن اور دھوکہ ہے۔ مجھے یقین نہیں ہے کہ انتخاب شفاف ہوگا“ ۔ اس سے پہلے انہوں

Read more

ریاستیں کیوں ناکام ہوتی ہیں؟

ہارورڈ یونیورسٹی کے ماہر سیاست پروفیسر جیمز اے رابنسن اور ایم آئی آٹی کے ماہرمعیشت ڈیرن ایس موگلو کی لکھی ہوئی کتاب ”Why Nations Fail: Origin of power, prosperity and poverty“ میری پسندیدہ ترین کتابوں میں سے ایک ہے۔ پانچ سو اکہتر صفحات پر پھیلی یہ کتاب اس سوال پر بحث کرتی ہے کہ ریاستیں کیوں کامیاب یا ناکام ہوتی ہیں۔ کتاب میں سوال کیا گیا ہے کہ ایک اوسط امریکی، پیرو کے شہری سے دس گنا، سب صحارا افریقہ کے شہری

Read more

افغانستان میں امن کتنا دور ہے؟

افغانستان انتہائی بدقسمت ملک ہے۔ اپنی معلوم تاریخ میں یہ اکثر بیرونی جارحیت، اندرونی سازشوں اور احمقانہ ترجیحات کے باعث جنگ و جدل اور عدم استحکام کا شکار رہا ہے۔ افغانستان کی تاریخ کا سب سے بڑا المیہ یہ رہا ہے کہ یہاں امن کے لیے کوشاں قوتوں کے برعکس امن کوششوں کے سپوائلرز یا مولانا مودودی کے الفاظ میں بناؤ کے بجائے بگاڑ والی قوتیں ہی اکثر کامیاب رہی ہیں۔ مثلاً انیس سو اسی کی دہائی کے آخر میں

Read more

بی آر ٹی پشاور کا سفر

اپنے مقررہ میعاد سے کافی تاخیر اور موعودہ خرچ سے خاصی زیادہ رقم خرچ کرنے اور طویل انتظار کے بعد بالآخر بی آر ٹی کو عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

اس کے افتتاح کے موقع پر تحریک انصاف کے سربراہ اور وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اس بات کا اقرار کیا کہ بی آر ٹی نہ بنانے کی میری بات غلط تھی اور سابق وزیراعلی پرویز خٹک کا اس کو بنانے پر اصرار درست تھا۔ کہا جا رہا ہے سیاسی فائدے اور مزید تاخیر کی بدنامی سے بچنے کے لیے منصوبے کی تکمیل سے پہلے ہی اس پر سروس شروع کردی گئی ہے، اس کے ڈیزائن میں بنیادی خامیاں ہیں، یہ جلد خراب ہو جائے گی اور یہ خزانے پر بوجھ بن جائے گی۔

Read more

میجر عامر: فوج، سیاستدان اور افغان جہاد

عید کا دوسرا دن تھا اور دوستوں کے ساتھ گاؤں میں نشست اور گپ شپ جاری تھی۔ اتنے میں فون کی گھنٹی بجی۔ میجر ریٹائرڈ عامر لائن پر تھے۔ ”آپ کل ساتھیوں سمیت گیارہ بجے پنج پیر صوابی آجائیے۔ دوسرے مہمان بھی ہوں گے۔ بات چیت بھی ہو جائے گی اور لنچ بھی“ ۔ انکار کی مجال کہاں۔ افغان جہاد کے دوران تاریخی شہرت حاصل کرنے والے آئی ایس آئی کے عظیم اہلکار، جن کی ان گنت کہانیاں پڑھ سن

Read more

منور حسن صاحب:شخصیت و اثرات

سید منور حسن صاحب بھی ہمیں چھوڑ کر چلے گئے۔ حق مغفرت کرے عجب آزاد مرد تھے۔ منور حسن صاحب کے افکار اور غیر محتاط انداز گفتگو سے اکثر اختلاف ہوتا رہا اور انہوں نے کئی دفعہ واقعتاً اپنے بیانات سے لوگوں کو حیران، پریشان اور مایوس بھی کیا لیکن ان کی شخصیت کے چند پہلو بے مثال اور متاثر کن تھے۔

وہ ایک مخلص سیاسی کارکن تھے۔ پہلے بائیں بازو کی طلبہ تنظیم کے رہنما تھے تو بھی مکمل یکسوئی اور دیانتداری کے ساتھ سرخ انقلاب کے لیے کمربستہ رہے۔ پھر دائیں بازو میں آئے اور وہ بھی سرخ انقلاب کی مکمل مخالف تنظیم جماعت اسلامی کے رہنماء اور بعد میں مرکزی امیر بنے تو بھی کامل یکسوئی، خلوص اور ثابت قدمی کے ساتھ ”اسلامی انقلاب“ کے لیے زندگی وقف کردی۔

Read more

باجماعت نماز :حکومت واضح فیصلہ کرے

آج جمعۃ المبارک ہے۔ نماز جمعہ ادا کی جانی ہے جبکہ کورونا وائرس سے مزید لوگوں کی جانوں کو خطرہ درپیش ہے۔ ایسے میں کیا کیا جانا چاہیے؟ کیا نماز جمعہ معمول کے مطابق مساجد میں ادا کی جائے یا گھروں میں نماز ظہر ادا کی جائے؟ لوگ کیا چاہتے ہیں 1۔ بہت سے لوگ چاہیں گے کہ اللہ پر ”بھروسا اور توکل“ کرکے اور ایمان ”کی طاقت دکھا کر نماز جمعہ جم غفیر کے ساتھ مساجد میں ادا کی

Read more

کورونا وائرس ۔ پس چہ باید کرد؟

کورونا وائرس سے نمٹنے کی حکمت عملی کےلیے شعور، عزم، احتیاط، وسائل، قومی یکجہتی اور مشترکہ کوششیں ضروری ہیں مگر صد افسوس کہ ہمارے لائحۂ عمل میں یہ سب عناصر نظر نہیں آ رہے۔ عالمی ادارۂ صحت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاو کا اٹلی سے زیادہ ٹرینڈ ہے۔ اگلے دو ہفتوں میں یہ سنگین صورت اختیار کر لے گا۔ ہمیں جو بھی کرنا ہے جلد کرنا ہے۔ ایک ایک لمحہ قیمتی ہے۔ کہیں دیر نہ ہو جائے۔

Read more

کرونا وائرس کس نے پھیلایا؟

کرونا وائرس کے بارے میں مختلف سازشی نظریات پھیلائی جارہی ہیں۔ آئیے ان سب کا تجزیہ کرتے ہیں۔ 1۔ امت مسلمہ کے خلاف غیرمسلموں کی سازش کہا جارہا ہے یہ امت مسلمہ کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی سازش ہے جس کا مقصد حج و عمرہ کی روک تھام، حرمین الشریفین کی بندش، مساجد میں نماز باجماعت اور دیگر مذہبی اجتماعات پر پابندی ہے۔ یہ بے بنیاد بات ہے۔ دنیا کے اکثر ممالک کرونا وائرس کی لپیٹ میں آچکے ہیں۔

Read more

قومی غیرت اور اقتدار اعلٰی

یکم اپریل 2001 کو امریکہ کا ایک جاسوس طیارہ بین الاقوامی سمندری حدود پر پرواز کرتے ہوئے چین کے حینان آئی لینڈ کی حدود میں داخل ہوا تو چین نے اسے اپنے لڑاکا طیاروں کے ذریعے گھیرے میں لے کر اترنے پر مجبور کردیا۔ اس جاسوس جہاز کی ٹکر سے چین کا ایک لڑاکا طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوا اور اس کا پائلٹ مرگیا۔ جہاز اور اس پر موجود عملے کی واپسی پر چین اور امریکہ کے درمیان

Read more

مشرف کو سزا

خصوصی عدالت کی جانب سے سنگین غداری مقدمے میں جنرل (ر) پرویز مشرف کو پھانسی کی سزا پر خوشی اور دکھ دونوں کا اظہار سامنے آیا ہے۔ فیصلے پر خوش ہونے والوں کی نظر میں یہ فیصلہ ملک میں قانون کی حکمرانی، آئین کی بالادستی اور جمہوریت کی ترقی و مضبوطی کی نوید ہے اور مستقبل میں فوجی آمریت کے امکانات ختم کردے گی۔ اس فیصلے پر غم و غصے کا اظہار کرنے والے سمجھتے ہیں جو جنرل مشرف ملک

Read more

احتیاط وزیراعظم صاحب احتیاط

جناب وزیراعظم! کم بولنا دانائی کی علامت ہے۔ دانا کہتے ہیں ہوشیار افراد بولتے ہیں کہ ان کے پاس بولنے کے لیے کچھ ہوتا ہے جبکہ احمق لوگ بولتے ہیں کیوں کہ انہیں کچھ کہنا ہوتا ہے۔ کثرتِ کلام یعنی زیادہ بولنا علم نفسیات کی رو سے ذہنی بدنظمی (Mental Disorder) کا نتیجہ ہے۔ اسے Logorrhoea کہاجاتا ہے۔ یہ خود پسندی و نرگسیت اور خود توصیفی یا کسی احساس محرومی اور خود ترحمی کے باعث بھی ممکن ہوسکتا ہے۔ ADHD

Read more

وزیراعظم صاحب کیا کہنا چاہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان صاحب کہتے ہیں کہ ”نواز شریف جہاز دیکھ کر ٹھیک ہو گئے، کیا لندن کی ہوا لگی تو ٹھیک ہو گئے؟ پہلی بار پتہ چلا کہ پلیٹ لیٹ بھی کوئی چیز ہے، جب میں نے نواز شریف کو جہاز پر چڑھتے دیکھا تو ڈاکٹر کی رپورٹ سامنے رکھ لی، جس میں لکھا تھا کہ اتنا برا حال ہے کہ مریض کبھی بھی مر سکتا ہے۔ ہمیں بتایا گیا کہ نواز شریف کا علاج یہاں ہو

Read more

مولانا کے احتجاج سے کیا امکانی نتیجہ نکل سکتا ہے؟

جمعیتِ علماء اسلام، مسلم لیگ نواز اورپیپلز پارٹی کے مشترکہ احتجاجی مارچ اور دھرنے کے کیا متوقع امکانات اور نتائج ہوسکتے ہیں؟ اور کون زیادہ فائدے میں رہے گا؟ لیکن اس سے پہلے کہ مارچ اور دھرنے کے مطالبات اور امکانات پر بات کی جائے، یہ کہنا مناسب ہوگا کہ جناب عمران خان صاحب چاہتے تو خود اپوزیشن سے متنازع امور پر بات چیت اور معاہدہ کرکےاس احتجاج کو روک سکتے تھے۔ اس کے برعکس مولانا اور دیگر بڑی پارٹیوں

Read more

اُمّہ کا مغالطہ یا ملکی مفاد؟

بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو پچھلے پانچ سال میں مسلم ممالک کی جانب سے چھ اعلیٰ سول ایوارڈز مل چکے۔ ان میں اگست 2019 میں بحرین سے ”King Hammad order of Renaissance“ اور متحدہ عرب امارات سے ”Order of Zayed“، جون 2019 میں مالدیپ سے ”Rule of Nishan Izzuddeen“، فروری 2018 میں فلسطین سے ”Grand Collar of the State of Palestine“، جون 2016 میں افغانستان سے ”Amir Amanullah Khan Award“ اور اپریل 2016 میں سعودی عرب سے ”King Abdulaziz Sash Award“ شامل

Read more

جنرل باجوہ کو توسیع کیوں ملی

جنرل باجوہ کو مدتِ ملازمت میں تین سال توسیع مل چکی۔ سوال یہ ہے کیا ایسا کرنا ناگزیر و مفید تھا یا غیر ضروری و نقصان دہ؟

اس فیصلے کے حامی کہتے ہیں یہ دہشت گردی کے خلاف پالیسی کے تسلسل اور بین الاقوامی حالات کے تناظر میں ضروری تھا جبکہ مخالفین اسے غیرضروری اورادارے کے دیگر افسران کے ساتھ زیادتی قرار دے رہے ہیں۔

آئیے اس فیصلے پر اٹھائے جانے والے اعتراضات کا تجزیہ کرتے اور جواب دیتے ہیں۔ اعتراضات قوسین میں دیے گئے ہیں۔

Read more

”ہارس ٹریڈنگ“ سے پاک سینیٹ انتخاب کیسے؟

سینیٹ کے انتخاب میں صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ کے ارکان کی ”ہارس ٹریڈنگ“ کا مسئلہ کافی سنگین صورت اختیار کرچکا اور جمہوریت کی نیک نامی، مضبوطی اور بقا کے لیے اس کا روکنا اور شفاف انتخاب کا اہتمام لازمی ہو گیا ہے۔

مگر آئیے ارکانِ سینیٹ اور چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب میں دھن و دھاندلی کے سدِباب پر بات کرنے سے پہلے سینیٹرز کے موجودہ نظامِ انتخاب پر نظر ڈالیں۔

Read more

سینیٹ میں ”جیت“

چیئرمین سینیٹ جناب صادق سنجرانی صاحب کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد ناکام ہوگئی ہے۔ سنجرانی صاحب کی حمایت پی ٹی آئی اور اس کے اتحادی کر رہے تھے جن کے سب ملا کر سینیٹ میں چھتیس ارکان ہیں۔ جناب سنجرانی کو عدم اعتماد کے ووٹ میں پینتالیس ووٹ حاصل ہوئے جس کا مطلب یہ ہے کہ حزب اختلاف کے نو ارکان نے بھی خفیہ رائے دہی میں ان کو ووٹ دیا۔ اس کا صاف مطلب یہ ہے کہ ماضی کی طرح اس سرگرمی میں بھی دھاندلی اور ارکان کو ترغیب دینے اور مجبور کرنے کا عنصر موجود تھا۔ الیکشن کمیشن کو اس بارے تحقیقات لازمی کی جانی چاہئیں۔

Read more

حامد میر کی غلطی

روزنامہ جنگ میں 3 جون 2019 کو لکھے گئے اپنے کالم ”مکہ میں پاکستانی شکست“ میں حامد میر نے دعویٰ کیا ہے کہ مکہ میں منعقدہ چودھویں اسلامی سربراہ کانفرنس کے اعلامیہ میں کشمیر کا ذکر نہیں تھا، یہ پاکستان کے لیے سفارتی دھچکے سے کم نہیں تھا اور یہ کہ پاکستان کشمیر کا مقدمہ ہار گیا۔ یہ بات صحیح نہیں ہے۔ تاہم حامد میر کی اس غلطی یا غلط فہمی کو بنیاد بنا کر سوشل میڈیا پر ان کے

Read more

پختون، افغان اور افغانی

کیا سارے افغان پختون ہیں؟ کیا سارے پختون افغان ہیں؟ کیا سارے پختون افغانی ہیں؟ کیا کسی پاکستانی کا خود کو افغان کہنا غداری کے مترادف ہے؟پختون، افغان اور افغانی و افغانستانی مختلف اصطلاحات ہیں جن کے استعمال میں عموماً فرق روا نہیں رکھا جاتا۔ افغان ہونا ایک تاریخی پہچان بھی ہے اور جغرافیائی قومیت بھی۔ اس کے برعکس پختون ایک نسلی اورلسانی شناخت ہے۔

Read more

فرشتہ کی قومیت، نیوزی لینڈ اور پاکستان

اسلام آباد میں مبینہ طور پر آبروریزی کے بعد بہمیانہ انداز میں قتل کی جانے والی معصوم بچی فرشتہ کے والدین کے بارے میں سوشل میڈیا پر کہا جارہا ہے کہ وہ مہمند نہیں افغان ہیں اور یہ کہ یہ بہیمانہ قتل افغانیوں نے کیا ہے۔ اس بات کو پھیلانے کا مقصد کیا ہے؟

اگر معصوم فرشتہ کا باپ افغان ہے تو کیا یہ بات کرنے اور پھیلانے والوں کے خیال میں اس سے بچی پر ظلم جائز ہوجاتا ہے اور ہمیں اس پر آواز نہیں اٹھانی چاہیے؟
فرشتہ کو غیر ملکی قرار دے کر اگر اس معاملے کو معمولی واقعہ ثابت کرنا اور کچھ ”ناپسندیدہ“ عناصر کی تحریک کو روکنا مقصود ہے تو یہ ایک شرم ناک سوچ ہے۔

Read more

بے نظیر بھٹو، نواز شریف اور وزیر اعظم عمران خان

دخترِ مشرق بے نظیر بھٹو مرحومہ جب وزیر اعظم تھیں تو اس وقت ان کے مخالفین ایک شعر سناتے تھے جو کچھ یوں تھا:
جن سے آنچل بھی دوپٹے کا نہ سنبھالا جائے
ان سے کیا خاک مرے وطن کی حفاظت ہوگی
بی بی مرحومہ سے تو مخالفین کے مطابق صرف دوپٹے کا آنچل نہیں سنبھلا تھا موجودہ حکومت سے تو بہت کچھ مثلاً زبان، معیشت، پارٹی، ڈالر، قیمتیں، وزارتیں، اخراجات، وعدے، کچھ بھی سنبھالا نہیں جا رہا۔

Read more

اسد عمر کو کیوں نکالا گیا؟

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کے مخالفین کے مطابق ان کی ناکامی کا اعتراف اور دلیل ہے جبکہ ان کے حامیوں کے لیے یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ جو وزیر بھی کارکردگی دکھا نہیں پائے گا خان صاحب اسے نکال باہر کریں گے۔

اسد عمر کو کیوں نکالا گیا؟

کچھ دنوں سے یہ تبصرے کیے جارہے تھے کہ اسد عمر کی مایوس کن کارکردگی کی وجہ سے خان صاحب شاید انہیں منصب سے ہٹا دیں۔ اگرچہ حکومت نے کابینہ میں ردوبدل کی تردید کردی تھی لیکن اب اسد عمر نے بھی کہا اور تازہ ترین اطلاع بھی ہے کہ کابینہ میں رد وبدل کیا جارہا ہے۔

Read more

کمزور، طاقتور اور قانون

وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں پیغمبرِ اسلام نے فرمایا کہ ماضی میں وہ قومیں تباہ ہوئیں جہاں طاقتور اور کمزور کے لئے الگ قانون تھے۔
بظاہر یہ اس بات کا اعتراف یا اس پر دکھ کا اظہار ہے کہ پاکستان میں بھی طاقتور اور کمزور کے لیے الگ الگ قانون ہے۔

ظاہر ہے اس صورت حال کے لیے محترم وزیر اعظم موجودہ پی ٹی آئی حکومت یا خود کو قصوروار نہیں سمجھتے۔ ان کا مطلب یقینی طور پر یہ ہے کہ سابقہ حکومتوں کی وجہ سے یہاں طاقتور لوگ قانون سے بالاتر ہیں تو کیا وہ خود یا موجودہ حکومت کو اس سلسلے میں بری الذمہ اور صرف سابقہ حکمرانوں کو قصوروار قرار دینے میں حق بجانب ہیں؟

سوال یہ ہے کہ کیا عمران خان صاحب، جن کی پارٹی پچھلے تقریباً چھ سال سے خیبر پختونخوا اور پچھلے آٹھ ماہ سے اسلام آباد اور پنجاب پر حکومت کر رہی ہے، نے اس صورتحال کو تبدیل کیا ہے یا حالات جوں کے توں رکھنے پر مائل رہے ہیں؟

Read more

وزیراعظم صاحب! پی ٹی آئی پر رحم کیجیے

پنجاب کابینہ اور صوبائی اسمبلی کے ارکان کی تنخواہوں میں مجوزہ اضافے کے بل پر وزیراعظم عمران خان نے سخت مایوسی ظاہر کرکے ثابت کیا ہے کہ ان سے نا امید ہونے کا وقت ابھی نہیں آیا۔لیکن کیا وہ اب وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے پی ٹی آئی حکومت کی سادگی و کفایت شعاری کے اصولوں کی اس واضح خلاف ورزی پر بازپرس بھی کریں گے اور اپنی پارلیمانی پارٹی کو یہ اضافہ فوراً واپس لینے کا بل پنجاب اسمبلی میں لانے کی ہدایت بھی دیں گے یا نہیں، یہ دیکھنا ابھی باقی ہے۔

Read more

الوداع ونگ کمانڈر ابھے نیندن!

یہ سطریں شائع ہونے تک بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھے نیندن پاکستان سے اپنے وطن اور گھر پہنچ چکے ہوں گے۔ ہندوستان کے باشندے اور ان کے گھر والے ان کی واپسی پہ یقیناً خوش ہوں گے لیکن ہم پاکستانی ان کے جانے پر خوشی، دکھ اور فخر کے ملے جلے جذبات و احساسات سے سرشار ہیں۔ خوشی ان کی رہائی پر ہے، دکھ ان کی جدائی پر اور فخر ان کی بہترین رکھوالی پر۔ ابھے نیندن جی نہ صرف

Read more

حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے چند مظاہر

پاکستان اور ہندوستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران جہاں چند افسوسناک چیزیں دیکھی گئیں وہاں کچھ قابل فخر مظاہر بھی سامنے آئے ہیں۔ پلوامہ میں ایک کشمیری نوجوان نے ایک فوجی کانواٸے پر خود کش حملہ کیا تو ہندوستانی حکومت اور ذراٸع ابلاغ کی اکثریت نے بلاتحقیق پاکستان کو مورد الزام ٹھہرانے اور اس کو سزا دینے کی باتیں شروع کردیں۔ بی جے پی حکومت بظاہر آٸندہ انتخابات میں پاکستان مخالف جذبات پیدا کرکے فاٸدہ اٹھانا چاہتی تھی چنانچہ

Read more

کامیابی کی شاہراہ

ایک کامیاب اور خوشحال زندگی گزارنا ہر ایک کی خواہش ہوتی ہے۔ یقیناً آپ بھی اپنے لیے یا اپنی اولاد کے لیے کامیابی چاہتے ہوں گے۔

اور سب کی طرح یقیناً آپ بھی جاننا چاہتے ہیں کہ اپنی خواہشات کے مطابق کامیاب زندگی کا حصول کس طرح ممکن بنائیں۔

میرے ہم پیشہ ساتھی، شاگرد، رشتہ دار اور دوست اکثر مجھ سے پوچھا کرتے ہیں کہ وہ کون سے اصول اور طریقے ہیں جو ناکامی سے بچاتے اور کامیابی دلواتے ہیں۔

Read more

سعودی عرب، پاکستان اور ہندوستان

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے حالیہ دورہ پاکستان میں سعودی عرب نے پاکستان میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے۔ اس کے بعد مگر ان کے دورہ ہندوستان میں سرکاری شعبے میں 28 ارب ڈالر کے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط سمیت سعودی عرب جنرل انوسمنٹ اتھارٹی نے ہندوستان کے نجی شعبے کے ساتھ اربوں ڈالرز کے 11 مزید مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے۔ شہزادہ محمد نے ہندوستان میں ایک تقریب میں یہ بھی کہا کہ اگلے دوسالوں میں انہیں سعودی عرب کی طرف سے ہندوستان میں 100 ارب ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔

Read more

کلبھوشن یادیو کا مقدمہ۔ پاکستان کیا کرے

پاکستان میں دہشت گردی کے الزام میں گرفتار و سزا یافتہ ہندوستانی انٹلی جنس کے افسر کلبھوشن یادیو کے کیس کی سماعت بین الاقوامی عدالت انصاف میں بروز پیر پھر ہو نے جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان کو کیا کرنا چاہیے، کن خطوط پردلائل دینے چاہیئں۔ آئیے اس بات پر بات کرتے ہیں۔

بین الاقوامی عدالت انصاف کی طرف سے کلبھوشن یادیو کیس میں عبوری فیصلہ کسی کے خیال میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ ان کے بھارتی تاجر دوست سجن جندال کی ملاقات اور کسی کے خیال میں پاکستانی وکلاء ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا نتیجہ تھا جبکہ کسی کے بقول پاکستان کووہاں جانا ہی نہیں چاہیے تھا یا یہ کہ بین الاقوامی عدالت انصاف کے فیصلے کو ماننا لازم نہیں اس لئے کلبھوشن کو فوراً پھانسی چڑھا دینا چاہیے تھا۔

Read more

پی ٹی آئی کام کب شروع کرے گی؟

کیا پاکستان تحریک انصاف اور وزیر اعظم عمران خان کو احساس ہے کہ وہ اب تک عوام کی توقعات پر پورے نہیں اترے اور وقت تیزی سے ان کے ہاتھ سے نکلتا جا رہا ہے؟

ان کو یہ تو معلوم ہی ہوگا کہ سابقہ حکومتوں کے دوران اپنی باتوں اور دعوٶں کی وجہ سے انہوں نے خود سے وابستہ عوامی توقعات بلند ترین سطح تک پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے اور اب ان توقعات پر پورا اترنے کے لیے انہیں اور ان کی ٹیم کو مثالی حکمرانی اور کارکردگی دکھانا ہوگی۔

پی ٹی آئی کو معلوم ہونا چاہیے کہ حکمرانی میں مثبت تبدیلی اوربہتری لانے میں اس کی ناکامی صرف اس کے لیے ہی نہیں بلکہ یہ ملک میں جمہوریت اور پرامن سیاسی تبدیلی کے امکانات کے لیے بھی خطرناک تضمنات رکھتی ہے۔

Read more

انٹرنیٹ اور نابالغ بچے- چند نکات

کیا نابالغ بچوں کو سمارٹ فون، ٹیبلٹس اور انٹرنیٹ تک رسائی دی جانی چاہیے یا نہیں؟ کچھ لوگ کہتے ہیں یہ چیزیں جدید دور کی ضرورت اور مجبوری ہیں اس لیے اپنے بچوں کو ان سے دور رکھنا نہ ممکن ہے نہ مناسب۔ چنانچہ ان کے لیے اِن کے استعمال پر شترمرغ پالیسی اختیار کرنے کے بجائے ہمیں اپنے بچوں پر بھروسہ کرنا چاہیے اور انہیں یہ بلا روک ٹوک مہیا کرنے چاہئیں۔ ۔ اس کے برعکس کچھ اور لوگوں

Read more

کیا پاکستان افغانستان کا بھی ذمہ دار ہے؟

کیا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی غیر ارادی طور پر امریکہ کو درست اور پاکستان کو غلط ثابت نہیں کر رہے اور پاکستان کے خلاف سلطانی گواہ نہیں بن رہے؟ امریکہ سے پاکستان روانگی کے وقت صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بغیر افغان مسئلے میں کوئی پیش رفت ممکن نہیں، پاک امریکہ تعلقات میں بہتری افغانستان کے حالات میں بہتری پر منحصر ہے اور ہمارے لئے واشنگٹن جانے کا راستہ کابل سے ہو کر

Read more

حضرتِ امام نے یزید کی بیعت کیوں نہیں کی؟

حضرت امام حسینؑ نے مثال ثابت قدمی دکھائی، آپ کو ڈرایا دھمکایا گیا، آپ اور آپ کے ساتھیوں کو کئی دنوں تک بھوکا پیاسا رکھا گیا حتیٰ کہ آپ اور آپ کے تقریباً تمام تر خاندان اور ساتھیوں کو بے دردی سے شہید کیا گیا۔ مگر آپ نے باطل کے ساتھ کسی مداہنت سے کام لیا اور نہ یزید کی بیعت کے لیے راضی ہوئے۔ سوال یہ ہے کہ یہ سب مشکلات، تکالیف اور قربانی انہوں نے کس مقصد کے

Read more

بیگم کلثوم نواز کا انتقال اور حکومتی ردعمل

بیگم کلثوم نوازشریف وفات پا گئیں۔ وہ لوگ، جو ان کی بیماری کو ڈرامہ اور نواز شریف صاحب کی جانب سے ہمدردی سمیٹنے کی کوششش قرار دے رہے تھے، کیا ان کے معافی مانگنے اور توبہ تائب ہونے کا وقت ابھی نہیں آیا؟ کچھ بد قسمت شاید اب بھی کہیں گے کہ یہ تو پہلے سے وفات پا چکی تھیں اور ہسپتال میں رکھی گئی تھیں تاکہ مناسب وقت پر ان کے موت کا اعلان کرکے ہمدردیاں سمیٹی جا سکیں۔

Read more

تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں دوبارہ کس وجہ سے جیتی؟

25جولائی 2018 کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف پاکستان بھر میں سب سے زیادہ ووٹ اور نسشتیں حاصل کر نے والی پارٹی بن گئی۔ خیبر پختونخوا میں تو ووٹرز نے اپنی سابقہ روایت توڑتے ہوئے پی ٹی آئی کومسلسل دوسری بار منتخب اور مطلق اکثریت دے دی تاہم مرکز اور پنجاب میں حکومت قائم کرنے کے لیے یہ اتحادیوں کی محتاج ہے۔ ماضی کی پاکستان پیپلز پارٹی کے بعد پی ٹی آئی پورے پاکستان سے مینڈیٹ لینے والی دوسری پارٹی

Read more

چند اعترافات اور میری سیاسی توبہ

بس بہت ہو چکا۔ اب میں مزید قوم کے مستقبل سے نہیں کھیل سکتا۔ میرا ضمیر مجھے مسلسل ملامت کر رہا ہے۔ اس لیے اب میں نے فیصلہ کرلیا ہے کہ کچھ اعترافات کرکے اپنے ذہن کا بوجھ ہلکا کرلوں اور ساتھ ہی اپنے طرزعمل پربھی نظر ثانی کرلوں۔ میری عادت رہی ہے کہ اپنے سیاسی مخالفین اورنقادوں کو چور، ڈاکو، لٹیرے، ڈیزل، غدار وطن، ہندوستانی و اسرائیلی ایجنٹ، اسلام دشمن حتیٰ کہ کافر تک قرار دیتا آیا ہوں اگرچہ

Read more

اُف یہ بیویاں

بیویاں صبح سویرے بیدار ہوتی اور کام پر لگ جاتی ہیں۔ اوپر سے بچوں شوہر اور ساس وغیرہ کے ناز نخرے، کہ یہ نہیں کھانا، وہ نہیں کھانا؛ وغیرہ۔ یہ سلسلہ رات گئے تک جاری رہتا ہے۔ اگلے روز پھر ان کا یہی معمول ہوتا ہے۔ ان کی چھٹی ہوتی ہی نہیں یہاں تک کہ بیماری میں بھی وقفے وقفے سے اٹھتی اور کام میں مدد دیتی ہیں۔ ہم پختونوں کی گھر والیوں کو تو ہر وقت حجرے میں موجود

Read more

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اور تعلیم: ایک تجزیہ

پاکستان تحریک انصاف کی خیبر پختونخوا حکومت اکثر دعویٰ کرتی تھی کہ تعلیم ان کی ترجیح اول ہے۔ چونکہ اس کی میعاد پوری ہوگئی ہے تو اب تعلیم کے شعبے کے حوالے سے اس کی کارکردگی  کے تجزیہ اورجانچ کے لیے یہ ایک موزوں وقت دکھائی دیتا ہے۔ اساتذہ کی غیر تسلی بخش حاضری، دقیانوسی نصاب، سکولوں کی کم تعداد، سکولوں میں ضروری سہولتوں کی کمی، بڑھتی ہوئی سیاسی مداخلت، خدمات اور سہولتوں کی فراہمی میں صنفی اور علاقائی عدم

Read more

ہوشیار باش!

  کیا آپ کو کبھی کسی ”جنرل ہیڈ کوارٹر” یا کسی "انٹلییجنس ایجنسی ” کی جانب سے کوئی کال آئی ہے؟  کیا آپ کو کبھی کسی کال کرنے والے نے یہ کہا ہے کہ وہ جی ایچ کیو سے بات کررہا ہے اور مردم شماری میں آنے والی فوجی اہلکاروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہے کہ آپ نے انہیں اپنے خاندان اور اثاثوں کےحوالے سے جو معلومات دی تھیں ان کی تصدیق کرنے کے لیے آپ سے کچھ سوالات کرنے ہیں

Read more