عمران خان کا ویژن اور ہمارے راؤ غلام مصطفیٰ

عزیزم راؤ غلام مصطفیٰ کی تحریریں ”ہم سب“ کے لئے تواتر سے موصول ہوتی ہیں اور رائے کے کسی ممکنہ اختلاف سے قطع نظر من و عن شائع کی جاتی ہیں۔ راؤ غلام مصطفیٰ زود نویس ہیں۔ ان کی تحریروں میں وسطی پنجاب کے متوسط طبقے کے تاریخی شعور اور سیاسی نفسیات کی جھلک ملتی ہے۔ مہ و سال کے اعتبار سے راؤ صاحب اس نسل سے تعلق رکھتے ہیں جس نے جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے عہد میں سن

Read more

عید ہوندی سی ساڈھے ویہلے ۔۔۔

ہم اور ہمارے بڑے تو ہر برس کی طرح اس سال بھی بس باتیں ہی بگھارتے رہ گئے کہ عید سادگی سے منانا چاہیے اور آس پاس کے لوگوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔

پر اچھا یہ ہوا کہ اس بار کورونا بھی سادگی کے عملی معنی دیکھ کر سٹپٹا گیا۔ باقی دنیا میں بھلے جو بھی تماشا ہو رہا ہو۔ ہمارے ہاں کورونا آگے آگے اور لوگ پیچھے پیچھے ہیں۔

آصف زرداری نے صدر بننے کے بعد گڑھی خدا بخش میں جب یہ الفاظ کہے تھے تو کورونا پیدا بھی نہیں ہوا تھا۔ ’ارے موت ہمیں کیا ڈرائے گی۔ ہم تو وہ لوگ ہیں جو موت کا تعاقب کرتے ہیں۔‘

Read more

سندھ میں کچھ ”نیا“ کرنے کی کھچڑی

قارئین کی اکثریت گلہ کررہی ہے کہ دو ہفتے قبل قومی اسمبلی کا اجلاس ختم ہونے کے بعد میں نے وعدہ کیا تھا کہ وہاں ڈاکٹر فہمیدہ مرزا صاحبہ نے جو تقریر کی وہ تفصیلی کالم کا تقاضا کرتی ہے۔ یہ بات لکھنے کے بعد میں نے اس تقریر کو تقریباً بھلادیا۔ دیگر موضوعات کی جانب بھٹک گیا۔ حتیٰ کہ ”ارطغرل“ کی ایک قسط دیکھے بغیر ہی اس کی بابت یاوہ گوئی سے ڈنگ ٹپانے کی کوشش کی۔

قارئین کا گلہ سرآنکھوں پر۔ قومی اسمبلی کا اجلاس میں نے گھر بیٹھ کر یوٹیوب کی لائیو سٹریم کی بدولت دیکھا تھا۔ اس کے آخری دن اسد عمر کی اختتامی تقریر سے قبل ڈاکٹر صاحبہ نے خطاب فرمایا تھا۔ ان کی تقریر ہر صورت بھرپور توجہ کی مستحق تھی۔

Read more

کیا چینی کمیشن رپورٹ پاکستان کے مسائل ختم کردے گی؟

حکومت نے چینی کے بحران کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کی رپورٹ جاری کردی ہے اور ملک میں چینی کے 9 کارخانہ داروں کو اس کاروبار میں بے قاعدگیوں کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں کمیشن رپورٹ کی تفصیلات بتائیں اور اسے اپنی حکومت کا عظیم کارنامہ قرار دیا۔ ان کے بقول ماضی میں کوئی حکومت ایسا کمیشن قائم

Read more

چینی فورینزک رپورٹ: ’ترین، زرداری، شریف خاندان سمیت چھ بڑے گروپس نے فراڈ اور ہیرا پھیری کی‘

کاروباری افراد جو چینی ذخیرہ کرتے ہیں ان کا مؤقف ہے کہ چینی کے کاروبار کے لیے چینی ذخیرہ کرنا ناگزیر ہے وفاقی کابینہ نے جمعرات کو چینی بحران سے متعلق فورینزک رپورٹ عام کر دی ہے۔ اس رپورٹ میں پاکستان کے نو بڑے گروپس کی ملز کی آڈٹ کی تفصیلات شامل ہیں۔ کمیشن کی رپورٹ کے مطابق مبینہ طور پر اہم کاروباری شخصیت جہانگیر ترین، سابق حکمران شریف خاندان، گجرات کے چوہدری برادران، وفاقی وزیر اسد عمر، پنجاب اور

Read more

ا ن ۔۔۔ صاف: اس طرح ظالم نے انصاف کے ٹکڑے کر دیے

لاک ڈاؤن کا ہر دن ایک جیسا ہی گزرتا ہے۔ ہر دن اتوار کی مانند ہوتا ہے۔ اس فراغت میں ایک دن موبائل دیکھا تو معلوم ہوا کہ ایک مشہور ٹک ٹوک سٹار جو ”غنی ٹائیگر“ کے نام سے مشہور ہے، کہ والد کو کسی نجی معاملے پر مخالفین تلخی برداشت نہ کرسکے۔ اور غنی ٹائیگر کے والد کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ اس نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ وہ انصاف چاہتا ہے۔ آخر کون

Read more

اتفاق رائے کی سیاست کا فقدان

عمومی طور پر جمہوری سیاست میں حکومت اور حزب اختلاف کے درمیان قومی سنگین مسائل پر اتفاق رائے کی سیاست کی بہت زیاد ہ اہمیت ہوتی ہے۔ کیونکہ مسائل کا حل ٹکراؤ کی سیاست کے مقابلے میں اتفاق رائے کی سیاست سے جڑا ہوتا ہے اور یہ عمل ایک ذمہ دار سیاست کے پہلوؤں کو بھی نمایاں کرتا ہے۔ لیکن بدقسمتی سے پاکستان جیسے معاشروں میں جہاں سیاست، جمہوریت اپنے ارتقائی عمل سے گزر رہی ہے تو وہاں ایک دوسرے کے سیاسی وجود کو قبول نہ کرنے اور ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے کی سیاست کو فوقیت دینے سے ہم مجموعی طور پر بگاڑ پیدا کرنے کا سبب بنتے ہیں۔ اس طرز کی سیاست کا عملی نتیجہ محاز آرائی اور لعن طعن کی سیاست کی صورت میں نکلتا ہے جو جمہوری سیاست میں عدم استحکام کی سیاست کو پیدا کرتا ہے۔ اتفاق رائے کی سیاست وہاں پیدا ہوتی ہے جہاں اہل سیاست سے جڑے افراد شعوری طور پر ایک ذمہ دار طرز کی سیاسی پختگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

Read more

آصف زرداری کے ساتھ دکھائی دینے والی رخسانہ بنگش کون ہیں

پاکستان میں احتساب کے ادارے نیشنل اکاؤنٹیبلیٹی بیورو (نیب) نے ایک کاروباری شخصیت عمر منظور کے خلاف بدعنوانی کے الزامات کے تحت تحقیقات شروع کی ہیں اور پیپلز پارٹی کی قیادت نے اسے آصف زرداری کے خلاف ’گھیرا تنگ‘ کرنے کی بھونڈی کوشش قرار دیا ہے۔

آخر ایک غیر معروف نوجوان کاروباری شخصیت کے خلاف نیب کی کارروائی کا ملک کی اہم ترین سیاسی شخصیات میں سے ایک اور سابق صدر کے ساتھ ایسا کیا تعلق ہے کہ پیپلز پارٹی اسے اپنی جماعت کے خلاف ایک سازش قرار دے رہی ہے۔

Read more

ریمنڈ ڈیوس کیس اور شاہ محمود قریشی کا بہکاوا

بات وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی صاحب کی اسمبلی میں پیپلزپارٹی پر سندھ کارڈ کھیلنے کے الزام سے شروع ہوئی۔ بلاول بھٹو نے جوابی وار میں موصوف کی پارٹی سے راہیں جدا کرنے کا سبب ان کا وزیراعظم بننے کا شوق بتایا۔ جس کی شاہ جی نے تردید کرتے ہوئے حسب توقع وضاحت دی کہ ناچاقی کی اصل وجہ تو ریمنڈ ڈیوس کیس تھا۔ قریشی صاحب نے شام کو ایک ٹالک شو میں شرکت کی، گھوم پھر کر گفتگو متعلقہ

Read more

پارلیمان اجلاس: نئے قضیے نمودار

رسم دنیا، موقعہ اور دستور کو بہانہ بناکر گزشتہ ہفتے کے آغاز میں قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاس بلائے گئے تھے۔ ان کے شروع ہونے سے قبل ہی اس کالم میں رائے دینے کی جسارت کی تھی کہ طلب کیے اجلاسوں میں کرونا کی وبا ہمارے نمائندہ ہونے کے دعوے داروں کی کماحقہ توجہ حاصل نہیں کرپائے گی۔ حکومتی اور اپوزیشن اراکین فقط ایک دوسرے پر کیچڑاچھالتے ہی نظر آئیں گے۔

عمران حکومت کے قیام سے قبل جو ”نظام کہنہ“ اس ملک پر مسلط رہا اس کی بدولت چند منافقانہ کلمات ہماری روزمرہ زبان کا حصہ بن گئے تھے۔ ”قومی اتفاق رائے“ ایسے کلمات میں سرفہرست رہا۔ یہ فرض کر لیا گیا کہ وطن عزیز پر جب کوئی ”بحران“ نازل ہو جائے تو باہمی اختلافات بھلاکر حکومت اور اپوزیشن اس کا مقابلہ کرنے کے لئے یکجا ہوجاتی ہیں۔ فی الفور پارلیمانی اداروں کے اجلاس منعقد ہوتے ہیں۔ اپنی تقاریر کے ذریعے ”ہمارے نمائندے“ عوام کی ”اجتماعی بصیرت“ کو ”بروئے کار“ لاتے ہوئے ”بحران“ سے نبردآزما ہونے کے لئے اتفاق رائے کی بنیاد پر کوئی ٹھوس اور جارح حکمت عملی ترتیب دینے کی کوشش کرتے ہیں۔

Read more

این ایف سی ایوارڈ پر اعتراضات

صدر مملکت عارف علوی نے آئین کے مطابق دسواں قومی مالیاتی کمیشن تشکیل دے دیا ہے لیکن جہاں وطن عزیز میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اعتماد کے فقدان کی بنا پر فیصلے متنازعہ بن جاتے ہیں، اسی طرح قومی مالیاتی کمیشن کی ہیئت ترکیبی اور اس کے ٹرمزآف ریفرنس پر بھی اعتراضات شروع ہو گئے ہیں۔ ان میں سے بعض تو خاصے وزنی ہیں اور دیگر اعتراضات کامل بیٹھ کر حل نکالا جا سکتا ہے۔ مثال کے طور پر قومی مالیاتی کمیشن کی سربراہی تکنیکی طور پر بطور وزیر خزانہ، وزیراعظم عمران خان کوکرنی چاہیے لیکن ان کی جگہ مشیر برائے خزانہ حفیظ شیخ اس کے چیئرمین ہوں گے جو سراسر غیرآئینی ہو گا۔

Read more

وبا اس نظام کو بھی ختم کرتی نظر آ رہی ہے

وبا کے دن ہیں اور ہم سب کمزور ہیں، رب تعالیٰ ناراض لگتا ہے۔ لب پر درخواست اور دعا ہے۔ ”یا مولا! مجھے وہ طاقت نہ دے جس سے میں دوسروں کو کمزور کروں۔ و ہدولت نہ دے جس کی خاطر میں دوسروں کو حقیر اور غریب سمجھوں۔ وہ علم نہ دے جسے میں اپنے سینے میں چھپا کر رکھوں۔ وہ بلندی نہ دے کہ مجھے اپنے سوا کچھ نظر نہ آئے۔ مجھے وہ سب کچھ دے جو میں دوسروں میں بانٹ سکوں“ ۔ یہ دعا مولانا روم سے منسوب ہے۔

Read more

تحفے میں ملی گاڑیاں سستے داموں خریدنے کے الزام میں نواز شریف، آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی 29 مئی کو احتساب عدالت طلب

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانے سے غیر قانونی طور پر گاڑیاں حاصل کرنے کے الزام میں سابق وزرائے اعظم میاں نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی سمیت سابق صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کو 29 مئی کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ پاکستان کے سب سے اہم عہدوں ہر فائز رہنے والی یہ سیاسی شخصیات مختلف ممالک کے سربراہان کی جانب سے تحفے میں ملنے والی گاڑیاں تھوڑی سی رقم ادا کرنے کے بعد

Read more

اس ڈرامے کا ماسٹر مائنڈ کون ہے؟

وزیر اطلاعات شبلی فراز نے سینیٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بنیادی اہمیت کی دو باتیں کہی ہیں۔ انہوں نے اپوزیشن سے تقاضا کیا کہ حکومت پر تنقید اپنی جگہ لیکن اپوزیشن کے پاس متبادل تجاویز کیا ہیں۔ اپوزیشن کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے اپنی تجاویز سامنے لانی چاہئیں ۔ اس کے علاوہ انہوں نے اقلیتی کمیشن کی ساخت کے سوال پر سامنے آنے والے تنازعہ پر سینیٹر مشاہداللہ کے سوالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ’

Read more

جمہوریت پاکستان کی بقا کی ضامن ہے: وجاہت مسعود

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تھنکرز فورم کے باہمی تعاون سے پاکستان میں جمہوریت کا ارتقاء اور جمہوریت کا مستقبل کے عنوان سے آن لائن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں معروف کالم نویس وجاہت مسعود نے خصوصی طور پر بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی جبکہ سعودی عرب سمیت دنیا بھر سے سیاسی، سماجی، ادبی اور مذہبی جماعتوں کے ارکان نے شرکت کی. آن لائن کانفرنس سے ابتدائی خطاب میں پیپلز پارٹی

Read more

مریم نواز کا عالم خاکی کو پیغام: شہباز شریف کے ہاتھ خالی ہیں، ڈیل کرنی ہے تو ہم سے بات کریں

اٹھارہویں ترمیم پر سودے بازی کی دوڑ میں ”نون“ لیگ کے دونوں دھڑوں نے اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ کر لیا، مریم نواز گروپ کی طرف سے ”مرکز تجلیات“ کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کے بعد شہبازشریف نے بھی پاور بروکرز سے ملاقات کا وقت مانگ لیا ہے۔ مبصرین کے نزدیک دونوں لیگی دھڑوں نے اس اہم سیاسی مرحلے پر خُود کو نون لیگ کی ”سی بی اے“ یونین یعنی ”اجتماعی سودا کار ایجنٹ“ منوانے کی دوڑ لگ گئی ہے۔ ذرائع کے

Read more

فردوس عاشق اعوان کی سیاسی دربدری: بلاول بھٹو نے ملنے سے انکار کر دیا

وزیراعظم عمران خان کی سابق مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا سیاسی سفر مشکلات سے دوچار ہو رہا ہے۔ انہوں نے عہدے سے محروم ہونے کے بعد پیپلز پارٹی سے رابطے بحال کرنے کی کوشش کی تو بلاوال بھٹو کی طرف سے کورا جواب مل گیا ۔ نجی ٹی وی 24 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ فردوس عاشق اعوان نے عہدے سے فارغ ہونے کے بعد سیاسی رابطوں اور ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے

Read more

عام پاکستانی اور آم پاکستانی

جرمنی میں مقیم وسطی ایشیا سے تعلق رکھنے والے ایک دوست سے مختلف پھلوں کی افادیت پر بات ہو رہی تھی، یکایک انکشاف ہوا کہ انہوں نے آج تک کبھی آم کھایا ہی نہیں۔ ہمارے ہاں جیسے اندرون ملک کہا جاتا ہے کہ ”جنے لاہور نہیں ویکھیا او جمیا ہی نہیں“ (جس نے لاہور نہیں دیکھا وہ پیدا ہی نہیں ہوا) ویسے ہی بیرون ملک میں تو کہتا ہوں، ”جنے امب نہیں چٙھکیا او جمیا ہی نہیں“ (جس نے آم نہیں کھایا وہ پیدا ہی نہیں ہوا) ۔ مجھے حیران دیکھ کر وہ کافی پریشان ہوئے اور کچھ دن بعد مجھے وٹس ایپ پر پیغام آیا کہ انہوں نے آم تناول فرما لیا ہے۔

Read more

”اجتماعی بصیرت“ کی تلاش کا ٹائیں ٹائیں فش ہوا سفر

دو ماہ کے طویل وقفے کے بعد بالآخر پیر کے روز سے قومی اسمبلی کا ا جلاس شروع ہوگیا ہے۔ عمران حکومت بحران کے دنوں میں پارلیمان سے رجوع کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کرتی۔ عوام کی نمائندگی کے بیشتر دعوے دار اس کی دانست میں سیاست دانوں کا روپ دھارے ”چور اور لٹیرے“ ہیں۔ ”اجتماعی بصیرت“ کے نام پر خود کو ”باوقار“ دکھانے کے ڈھونگ رچاتے ہیں۔

ہمارے ہاں مگر ”آئین، نام کی ایک کتاب بھی موجود ہے۔ اس میں درج قواعد حکومت کو مجبور کردیتے ہیں کہ اگر اپوزیشن ارکان متحد ہوکر باقاعدہ تحریک کے ذریعے قومی اسمبلی یا سینٹ کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کریں تو وہ مطلوبہ اجلاس کے انعقاد کا اہتمام کرے۔

Read more

شاہ محمود قریشی وزیراعظم بننے کے لیے پیپلزپارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں گئے: بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم بننے کے لالچ میں ہماری پارٹی چھوڑی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا شاہ محمود قریشی سے متعلق کہنا تھا کہ وفاقی وزیر صاحب آپ نے ہماری جماعت کیوں چھوڑی? ہمیں سب پتا ہے. آپ اب بھی تحریک انصاف یا عمران خان کا نہیں, اپنا سیاسی لوہا منوانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بلاول بھٹو

Read more

لیفٹیننٹ جنرل (ر) شجاع پاشا کو گورنر سندھ لگائے جانے کا امکان؟

پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) شجاع پاشا کو پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں اہم ذمہ داری ملنے کا قوی امکان ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے انہیں گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) شجاع پاشا کو صوبہ سندھ میں گورنر تعینات کیے جانے کا قوی امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبہ سندھ میں

Read more

کورونا وائرس پر قومی اسمبلی میں تقریری مقابلہ

بہت رد و کد کے بعد منعقد ہونے والے آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں سیاسی رہنماؤں کے درمیان تقریری مقابلہ ہؤا لیکن قوم کو اس بارے میں کچھ خبر نہیں ہو سکی کہ قومی قیادت کس نکتہ پر ہم آواز ہے اور کن اصولوں کی بنیاد پر اہل پاکستان کو مستقبل قریب میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے خطرات کا مقابلہ کرنا ہے۔ یوں تو اس مقابلے کا فاتح وزیر اعظم عمران خان کو قرار دینا چاہئے کیوں

Read more

عمران خان ایک خوب صورت دھوکا

عمران ایک خوب صورت دھوکے کا نام ہے، ایمانداری اور دیانتداری کے لبادے میں چھپے ہوئے ایک حسین دھوکے کا نام۔ مجھے آج بھی 30 اکتوبر 2011 کا وہ خوب صورت دن یاد ہے جب پی ٹی آئی نے مینار پاکستان میں اپنا عظیم الشان جلسہ کیا تھا، مینار پاکستان کے میدان کو بھر کر سب سیاسی پنڈتوں کو حیران و سر گشتہ کر دیا تھا۔ لوگوں کا ایک جم غفیر تھا، جو کہ خان کے ساتھ جھوم رہا تھا

Read more

نیب، 18 ویں ترمیم اور لاک ڈاؤن

تحریک انصاف کے محب وطن اور ایمان دار نوجوانوں کی سوشل میڈیا پر چلائی مہم کی عنایت سے یہ بات طے ہوچکی کہ ہمارا ”بکاؤ میڈیا“ خبر نہیں دیتا۔ ”خبر“ کے نام پر فیک نیوز پھیلاتا ہے۔ جن ”چوروں اور لٹیروں“ سے ان کے دس سالہ دور اقتدار کے دوران ”لفافے“ لیتا رہا ان کی اقتدار میں واپسی کے لئے بے بنیاد کہانیاں گھڑتا رہتا ہے۔ عمران حکومت کے لئے اگرچہ ”ستے خیراں“ ہیں۔ ”ایک پیج“ پر ہونے کی حقیقت

Read more

موجودہ حالات میں عوامی فرنٹ کی تشکیل ناگریز ہے

پاکستان میں سیاست کاحال سب کے سامنے ہے۔ سیاستدانوں کی صورتحال سے بھی آگاہ ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی شکل میں جو نئی قیادت سامنے آنے خواب تھا وہ بھی چکنا چور ہوچکا ہے۔ دوسری طرف بائیں بازو کی سیاست کرنے والے منتشر گروپ ہیں۔ جو آج تک مذہبی لوگوں کی طرح باجماعت نماز ادا نہیں کر سکتے ہیں۔ ہر کسی نے اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنا رکھی ہے۔ الغرض بائیں بازو کی سیاست بھی دائیں بازو کی طرح ختم ہو کر رہ گئی ہے۔ بس لکیر پیٹنے والی بات رہ گئی ہے اور لکیر پیٹی جاررہی ہے۔ جس کے نتائج سامنے ہیں۔

Read more

مولانا طارق جمیل کی بہتی گنگا

مولانا طارق جمیل وقت رواں کے ایک معتبر عالم دین ہیں۔ مولانا ڈاکٹر بن رہے تھے مگر خدمت دین کی طرف آگئے اور چہار دانگ عالم میں اپنا لوہا منوایا۔ کیا بریلوی، کیا دیوبندی، کیا اہلحدیث، کیا شیعہ سبھی حلقوں میں مولانا کے قدردان موجود ہیں۔ وجہ یہ ہے کہ مولانا متشدد خیال نہیں۔ معتدل طبیعت ہیں۔ مسکراتے ہوئے گفتگو کرتے ہیں۔ لہجہ پراثر ہے۔ اور سب سے خوبصورت بات یہ کہ جذبہ اتحاد امت کے تحت مخالف مکتبۂ فکر

Read more

کورونا پر سیاست نہیں، خدمت اہم ہے!

ملک جب کٹھن مراحل طے کررہا ہو تو قوموں کو یکسو اور یکجان ہونا پڑتا ہے، ایسا نہ ہو تو معاملات بجائے سنورنے سلجھنے کے بگڑنے اور الجھنے لگتے ہیں۔ ہم خود کو تسلی دینے کے لیے باہمی اتفاق و اتحاد کی باتیں تو بہت کرتے ہیں، مگر عملی طور پر انتشار کا شکار رہتے ہیں۔ اس میں سب سے ذمہ دار سیاسی قیادت ہے جوکورونا وبا میں بھی ماضی کے افسوسناک طرز عمل کو دہرانے کا سلسلہ جاری رکھے

Read more

اٹھارہویں ترمیم پرممکنہ سودے بازی

جمہوریت بہترین انتقام ہے جیسی بات کرنا محض جوش خطابت کا نتیجہ نہیں ہے بلکہ یہ بات اس طلسماتی شخصیت نے کی جس نے اپنے باپ کو پھانسی کے تختہ دار پر اور اپنے بھائیوں کو بے رحمی کے ساتھ قتل ہوتے ہوئے دیکھا جس نے آمریت کے خلاف ایک طویل جدوجہد کی اور قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کیں۔ جس پر ملک دشمنی کے الزام لگے مگر اس سب کے باوجود وہ شخصیت اپنے والد کی پیش گوئی کے مطابق

Read more

اٹھارہویں ترمیم پر ”معاملہ“: نواز شریف اور زرداری نے کیا شرائط رکھ دیں؟

اٹھارہویں ترمیم کے حوالے سے سیاسی سودے بازی کی غرض سے آصف زرداری اور نواز شریف کے ساتھ اسٹیبلشمنٹ کے خفیہ مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہوگئے، ایون فیلڈ اور بلاول ہاؤس نے مقتدر حلقوں کے پیغام کے جواب میں اپنی شرائط پیش کر دی ہیں اور یوں آئین پاکستان سے اٹھارہویں ترمیم کی ”واپسی“ پر مشروط رضامندی دے دی ہے، اور بال اسٹیبلشمنٹ کے کورٹ میں پھینک دی ہے۔ باور کیا جاتا ہے کہ مقتدر قوتوں کی طرف سے

Read more

کیا اٹھارویں ترمیم کے علاوہ توہین مذہب قوانین کے نقائص بھی دور کئے جائیں گے؟

آئین کی اٹھارویں ترمیم میں تبدیلی تحریک انصاف کے انتخابی منشور کا حصہ نہیں تھی۔ 2018 میں برسر اقتدار آنے سے پہلے تحریک انصاف پانچ برس تک خیبر پختون خوا میں حکومت کرچکی تھی۔ اسے اس ترمیم کے تحت صوبوں کو ملنے والےاختیارات کے فوائد یانقصانات کا بھی بخوبی اندزاہ ہونا چاہئے تھا۔ اس وقت مرکز کے علاوہ تحریک انصاف تین صوبوں میں حکمران ہے۔ ان میں سے کسی صوبے نے رضاکارانہ طور پر نہ ’کمزور مرکز ‘کی حالت پر

Read more

کیا ”سائیں فردوس“ کو بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے کا حق نہیں؟

غور سے دیکھیں تو موجودہ حکومت تین مضبوط ستونوں پر کھڑی ہے۔ یہ ستون اس قدر مستحکم ہیں کہ بائیس کروڑ عوام کی دہائی، اتنی بڑی اپوزیشن کی کار فرمائی اور بڑے بڑے سیاسی لیڈروں کی رونمائی بھی اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔ یہ ستون بنی گالا کی روحانی پھونکوں، مولانا طارق جمیل کی درباری سرکاری دعاٶں اور ”حکمران اشرافیہ“ کی جادو کی چھڑی پر مشتمل ہیں۔ خود وزیر اعظم صاحب روحانیت کو سپر سائنس بناتے ہوئے ہر وقت

Read more

بلاول نے تو وہی کہا جو۔ ۔

بلاول بھٹو زرداری نے ایسا کیا کہہ دیا کہ حکومتی اراکین آپے سے باہر ہوگئے؟ یہی کہا کہ عمران خان کنٹینر سے اتر آئیں۔ ہاں تو اتر آنا چاہیے۔ بلاول نے یاد ہی دلایا ہے کہ آپ اب وزیراعظم ہیں۔ یہ بات تو کچھ عرصہ گھر بیٹھے عمران خان کو خاتون اول نے بھی کہی تھی کہ ”آپ وزیراعظم ہیں!“ خان صاحب نے یہ بات خود بھری بزم میں لوگوں کو چسکا لے لے کر سنائی بھی تھی۔ یہی بات

Read more

اور وزیر اعظم ہاؤس کا اجلاس ختم ہو گیا

وزیر اعظم ہاؤس میں آج صبح ہی سے بڑی چہل پہل ہے۔ فروری کی 20 یا 21 تاریخ ہے۔ صوفوں اور کرسیوں کو ترتیب سے رکھا جا رہا ہے۔ رگڑ رگڑ کر ان کی میل صاف کی جا رہی ہے۔ وزیر اعظم کا ذاتی عملہ بھی آتا جا رہا ہے۔ ملٹری سیکرٹری، اے ڈی سی چاق و چوبند کھڑے ہیں۔ نواز شریف وزیر اعظم تھے تو یہاں ان کا دفتر تھا اور رہائش بھی۔ ان کے ملاقاتی یہیں آتے اور

Read more

یوم مزدور اورحکومت کی مزدور پروری

وزیراعظم عمران خان نے یوم مئی کے حوالے سے دیے گئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی معاشی ترقی میں مزدور کا کردار بہت اہم ہوتا ہے۔ ”ان کا کہنا تھا کہ جن ممالک میں مزدور کم ہو جاتے ہیں وہاں معاشی ترقی کا عمل سست پڑ جاتا ہے اگر پچھلی حکومتیں اس سلسلے میں بروقت اقدامات کرتیں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو مزدورپیشہ بنانے کی طرف توجہ دیتیں تو یہ ملک کب کا ترقی

Read more

پاکستان ایک یرغمال ریاست ہے؟

یرغمال کا کیا مطلب ہے؟ کسی کواپنے اشارے پر چلانا، اپنے طور طریقے پر چلانا، نہ کہ اس کے راستے پر خود چلنا۔ ایسی ریاست جسے چند لوگ آسانی سے بلیک میل کر لیں، ایسی ریاست جو چند لوگوں کے دباؤ میں آ کر اپنے کام کو ان کے لوگوں کے مطابق ڈھال لے جو غلط اور ناجائز مطالبات منوانے پر یقین رکھتے ہوں۔ ایک حاکم اور اس کے اداروں کا چند لوگوں کے آگے گھٹنے ٹیک دینا، یہ ہے

Read more

ملبے کا مالک

موہن راکیش 8 جنوری 1925 کو امرتسر میں پیدا ہوئے۔ پنجاب یونیورسٹی سے انگریزی ادبیات میں ایم اے کیا۔ نئی ہندی کہانی کے بانیوں میں شمار ہوئے۔ ناول لکھے۔ ہندوستانی تھیٹر میں موہن راکیش کا ایک الگ مقام ہے۔ 3 جنوری 1972 کو دہلی میں وفات پائی۔ موہن راکیش کی ہندی کہانیوں کا مجموعہ "پارٹیشن کی دس کہانیاں” بہت مقبول ہوا۔ اس مجموعے کی ایک کہانی "ملبے کا مالک” کا تانا بانا لاہور اور امرتسر کی گلیوں سے بنا گیا۔ ہندی سے اردو ترجمہ: حسان خان

٭٭٭    ٭٭٭
ساڑھے سات سال کے بعد وہ لوگ لاہور سے امرتسر آئے تھے۔ ہاکی کا میچ دیکھنے کا تو بہانہ تھا، انہیں زیادہ چاؤ ان گھروں اور بازاروں کو پھر سے دیکھنے کا تھا جو ساڑھے سات سال پہلے ان کے لیے پرائے ہو گئے تھے۔ ہر سڑک پر مسلمانوں کی کوئی نہ کوئی ٹولی گھومتی نظر آ جاتی تھی۔ ان کی آنکھیں اس انہماک کے ساتھ وہاں کی ہر چیز کو دیکھ رہی تھیں جیسے وہ شہر عام شہر نہ ہو کر ایک اچھا خاصا مرکزِ ثقل ہو۔

تنگ بازاروں میں سے گزرتے ہوئے وہ ایک دوسرے کو پرانی چیزوں کی یاد دلا رہے تھے۔۔۔ دیکھ۔۔ فتح دینا، مصری بازار میں اب مصری کی دکانیں پہلے سے کتنی کم رہ گئی ہیں! اُس نکڑ پر سُکھّی بھٹیارن کی بھٹی تھی، جہاں اب وہ پان والا بیٹھا ہے۔۔۔ یہ نمک منڈی دیکھ لو، خان صاحب! یہاں کی ایک ایک لالائن وہ نمکین ہوتی ہے کہ بس۔۔!

Read more

آج دنیا میں لڑکیوں کی تعلیم کے لئے سب سے توانا آواز ملالہ کی ہے: ضیاء الدین یوسف زئی

ملالہ یوسف زئی کے والد، ماہر تعلیم، سماجی کارکن اور دانش ور ضیاء الدین یوسف زئی سے خصوصی انٹرویو (حصہ سوم) فضل ربی راہی: Let Her Fly کے نام سے آپ کی پہلی انگریزی کتاب زیر طبع ہے۔ یہ کس موضوع پر ہے اور یہ کتاب کب تک شائع ہوسکے گی؟ ضیاء الدین یوسف زئی: یہ میری دوسری بلکہ تیسری کتاب ہے ، میری پہلی کتاب پشتو شاعری کی ہے، دوسری ایک چھوٹا سا کتابچہ تھا۔ میری یہ کتاب Let

Read more

سی پیک منصوبہ: یہ ہاتھی کس کروٹ بیٹھے گا؟

بات چین کے (OBOR) سے شروع ہوئی تھی اور گوادر تک پہنچ گئی۔ اب دیکھتے ہیں کہ سی پیک(CPEC) کی بذات خود کیا تفصیل ہے۔سی پیک کی بنیاد مئی 2013 میںچینی وزیراعظم کے دورہ پاکستان کے ساتھ پڑی تھی۔اس وقت پاکستان میں میر ہزار خان کھوسو کی نگران حکومت تھی جبکہ آصف علی زرداری صدر تھے۔23 مئی 2013 کو مفاہمت کی یاداشتوں(MOUs) پر دستخط ہوئے تھے جس میں(long-term Economic Corridor plan, maritime cooperation and satellite navigation) کے منصوبے شامل تھے۔

Read more