بزدار کے بعد: پنجاب میں "تبدیلی” کے لئے مسلم لیگ (ن) کے ارکان سے رابطے کا فیصلہ؟

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو "فارغ” کروانے کے منصوبے پر گزشتہ 6 ماہ سے "کام” ہو رہا تھا تاکہ ایسا "فول پروف” پلان مرتب دیا جا سکے کہ اگر انہیں وزارت اعلیٰ سے ہٹانے کی راہ میں "بنی گالہ اسٹیبلشمنٹ” یا پرائم منسٹر ہاؤس حسب سابق رکاوٹ بننا چاہے تو بھی مزید مزاحمت ترک کرنے پر مجبور ہو جائے۔ تاہم "نئے بزدار” کے سلسلے میں پی ٹی آئی حکومت کے ایک متبادل سیاسی پلان پر بھی غور کیا جا رہا

Read more

کس چہیتے کے خلاف وزیراعظم نے انکوائری کا حکم دے دیا؟

”کپتان“ نے اپنے ”وسیم اکرم پلس“ کے خلاف کرپشن کے سنگین الزامات کی چھان بین کا حکم دے دیا ہے، دوسری طرف انہیں اپنے معاملات درست کرنے کے لئے ’آخری وارننگ‘ دے دی ہے، یوں لاہور کا ”رنگ روڈ سکینڈل“ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی سیاسی بقا کے لئے ٹیسٹ کیس بن گیا ہے جس کے حوالے سے وزیراعلیٰ بزدار پر کرپشن کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

Read more

قصہ مولانا فضل الرحمن کے بھائی کی ’متنازع‘ تعیناتی کا

انجینئر ضیاء الرحمن صاحب جنوری 2020 سے ہی کراچی میں تعینات ہیں، ابتداء سال میں ان کی خدمات سندھ حکومت نے حاصل کی اور وہ بطور او ایس ڈی سندھ میں سات ماہ سے خدمات انجام دے رہے ہیں ان کی پیشہ روانہ صلاحیتوں کی بنیاد پر انہیں ڈی سی لگانے کا فیصلہ کیا گیا، اور پھر یہ بات مدنظر رہے کہ انجینئر ضیاء الرحمن کی بیرون صوبہ یہ کوئی پہلی پوسٹنگ نہیں ہے بلکہ اس سے قبل وہ کے

Read more

عثمان بزدار کو 24 گھنٹے میں دو بار کیوں طلب کیا گیا؟

وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے امور براہ راست اپنے ہاتھ میں لیتے ہوئے صوبائی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا حکم دے دیا ہے، وزیر اعظم نے یہ حکم براہ راست وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ”ون آن ون“ (بالمشافہ) ملاقات میں دیا جنہیں بدھ کے روز پرائم منسٹر ہاؤس میں طلب کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اپنے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی مدد سے تیار کروائی گئی پنجاب کے بیوروکریٹس کی ایک بھاری

Read more

عمران خان کے لئے بڑا دھچکا: ملک میں سیاسی ’بریک تھرو‘ ہونے والا ہے؟

حکمران جماعت اور دونوں بڑی اپوزیشن پارٹیاں نیب کو ختم کرنے، سیاست دانوں کے خلاف قائم تمام نیب مقدمات فوری طور پر ختم اور تمام نیب اسیران کی فوری رہائی پر متفق ہوگئی ہیں جبکہ اس فیصلے کو اگست سے پہلے پہلے ہر صورت عملی جامہ پہنا دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ملکی سیاست میں تلاطم برپا کردینے والا یہ فیصلہ برسر اقتدار پاکستان تحریک انصاف اور پارلیمنٹ میں اپنا نہایت موثر وجود اور فیصلہ کن کردار رکھنے والی

Read more

اندرونی کہانی: شہباز شریف کی طبیعت اچانک کیوں بگڑ گئی؟

”نون لیگ“ کے قائد نواز شریف نے حال ہی میں پارٹی صدر شہبازشریف کو ایک اہم پیغام بھیجا ہے جس کے ملتے ہی شہباز شریف گہرے صدمے سے دوچار ہوئے ہیں اور ان کی طبیعت یکایک بگڑ گئی، لندن سے ملنے والے بڑے بھائی اور پارٹی قائد کے اہم پیغام کے فوری بعد اپوزیشن لیڈر دل برداشتہ ہو کر سیاسی آئسولیشن میں چلے گئے ہیں کیونکہ اس پیغام کے شریف فیملی اور ملک کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت مسلم

Read more

اپوزیشن کی ’اے پی سی‘ کہاں پھنس گئی ہے؟ اندر کی کہانی

جمعیت العلمائے پاکستان (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اسلام آباد میں ا اپنے دوسرے دھرنے کے لئے پارلیمنٹ میں دونوں بڑی اپوزیشن جماعتوں، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کو ایک پیشگی شرط سے امتحان میں ڈال دیا ہے تاکہ اس بات کا امکان زیرو ہو جائے کہ کوئی انہیں استعمال کر گیا ہے اور یہ کہ اگلا دھرنا نتیجہ خیز ثابت ہو سکے۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے پیپلز پارٹی اور ”نون“ لیگ کو باور

Read more

عثمان بزدار کو ”آخری چانس“ کس قیمت پر دیا گیا ہے؟

”کپتان“ نے پنجاب میں اپنے ’وسیم اکرم پلس‘ کو کرسی پر برقرار رکھنے کے لئے آخری چانس حاصل کر لیا تاہم اب عثمان بزدار کی بطور وزیراعلیٰ عہدہ پر حیثیت نمائشی ہوگی جبکہ در حقیقت صوبے کو چیف سیکرٹری کی سربراہی میں سیاسی افراد اور بیوروکریٹس پر مشتمل ایک ٹیم چلائے گی، جسے وزیراعظم عمران خان خود تشکیل دیں گے۔ اس کے ساتھ ہی ”کپتان“ نے گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو پنجاب اسمبلی میں عددی اعتبار

Read more

لاہور کا ہاؤسنگ پراجیکٹ جس پر مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف میں "جمہوری اتفاق” پایا جاتا ہے

بیک وقت پی ٹی آئی اور ”نون“ لیگ، دونوں حریف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ’لینڈ مافیا‘ کی نئی ہاؤسنگ سکیم کی خاطر لاہور کے ماسٹر پلان کو حتمی شکل دینے کا عمل روک دیا گیا اور اس ضمن میں گورنر پنجاب کی مبینہ سرپرستی میں معروف مقامی صنعت کار و ڈویلپر کی مجوزہ رہائشی سکیم کو اس میں سمونے کی غرض سے ”ایل ڈی اے“ کو ”سٹینڈ بائی“ کر دیا گیا ہے۔ یہ دلچسپ کہانی ہے کاروبار سیاست اور

Read more

ایل ڈی اے پر ”پرچی مافیا“ کس طرح راج کر رہا ہے؟

ادارہ ترقیات لاہور (ایل ڈی اے ) کے دروازے اگرچہ کرونا وائرس کی بنا پر شہریوں پر بند ہیں تاہم بتایا جاتا ہے کہ ایجنٹوں کی ملی بھگت سے انتظامیہ نے شہریوں پر کرپشن کے تمام دروازے کھول دیے ہیں جہاں ”پرچی مافیا“ نے کرپشن کی نئی مثالیں قائم کر دی ہیں جس کے ہاتھوں عام شہری اپنے کاموں کے لئے ذلیل و خوار ہو رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جوہر ٹاؤن میں واقع ایل ڈی اے کے ہیڈ کوارٹر

Read more

مارچ 2021 میں سینیٹ کے انتخابات اور عمران خان کی بدلتی ہوئی حکمت عملی

مقتدر حلقوں، حکمران پی ٹی آئی اور اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں سمیت ملک کی تمام سیاسی و غیر سیاسی قوتوں نے اگرچہ آئندہ برس مارچ میں ہونے والے سینیٹ کے الیکشن کو اپنے اپنے اہداف کے حصول اور طویل سیاسی منصوبہ بندی کا محور بنا لیا ہے تاہم اپوزیشن کی حکمت عملی میں رواں سال فیصلہ کن حیثیت اختیار کر گیا ہے اپوزیشن جماعتوں نے اس سے پہلے پہلے اسٹیبلشمنٹ کو ملک میں نئے عام انتخابات کروانے پر مجبور

Read more

زرداری مولانا ملاقات کا اصل ایجنڈہ کیا تھا؟

لیاری گینگ وار کے اہم کردار عزیر بلوچ کی تفتیشی رپورٹ (جے آئی ٹی) نے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے لئے سنگین صورتحال پیدا کردی ہے کیونکہ اسٹیبلشمنٹ اس میں معاملے میں involve ہوگئی ہے جس نے وزیراعظم عمران خان کو بھی اس بات پر قائل کر لیا ہے کہ عزیز بلوچ کی مشترکہ تفتیشی رپورٹ میں پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے خلاف موجود مواد کا بھرپور سیاسی فائدہ اٹھایا جائے، پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر مملکت

Read more

محمد حنیف اور پرویز ہودبھائی پر غداری کا الزام لگانے والے صحافی کا اپنا کردار

1977 کے عام انتخابات میں دھاندلی کے الزام کے ساتھ ملک کی اہم اپوزیشن سیاسی قوتیں ’پاکستان نیشنل الائنس‘ (پی این اے ) کے نام سے ایک اتحاد تشکیل دے کر مشترکہ پلیٹ فارم سے ”اینٹی بھٹو موومنٹ“ کا آغاز کر چکی تھیں جو دراصل یک نکاتی ایجنڈے پر امریکی سی آئی اے سپانسرڈ تحریک تھی، جس کا واحد مقصد ایٹمی پروگرام سے دستبردار نہ ہونے کی امریکی ڈکٹیشن قبول کرنے سے انکار پر پاکستان کے پہلے منتخب وزیر اعظم

Read more

نواز شریف کے دو ٹوک فیصلے نے کس کس کے پر کاٹ دیے؟

اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) نے اپوزیشن کی متوقع کل جماعتی کانفرنس میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ”نون“ لیگ کے قائد نواز شریف نے ایاز صادق سے کہا ہے کہ اپوزیشن کی جو اے پی سی بلائی جا رہی ہے وہ دراصل اسٹیبلشمنٹ کی گیم ہے لہٰذا ہم نے اس میں شریک ہی نہیں ہونا۔ پارٹی صدر شہباز شریف سے ناراض ہونے کی وجہ سے نواز شریف نے انہیں اپنا پیغام بھی ایاز صادق ہی کے ذریعے بھجوایا ہے۔ سابق سپیکر قومی اسمبلی نے پارٹی قائد کے فیصلے سے پارٹی صدر، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو آگاہ کیا جس پر شہباز شریف نے بدھ کے روز پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے فون پر رابطہ کر کے اپوزیشن کی اے پی سی میں شرکت سے معذرت کر لی ہے، کیوں کہ قبل ازیں شہباز شریف نے اے پی سی کے میزبان مولانا فضل الرحمن سے رابطہ کر کے ”نون“ لیگ کی شرکت سے معذوری ظاہر کی تھی تو مولانا فضل الرحمن نے بلاول بھٹو کے ذریعے شہباز شریف کو پیغام بھجوایا تھا اور اے پی سی میں شرکت کی درخواست کی تھی۔

Read more

نواز شریف اور بے نظیر بھٹو کا ”مشترکہ“ جج کون تھا؟

عدلیہ سے بنا کے رکھنے اور اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کو راضی اور ہو سکے تو اپنی جیب میں رکھنے کے رویہ کے حوالے سے نواز شریف اور شہید بے نظیر بھٹو، دونوں کا مائنڈ سیٹ ایک اور سیاسی کردار یکساں رہا ہے، بدقسمتی سے 90 ء کے بعد کی دو دہائیوں میں اس ملک میں ’نون‘ لیگ اور پیپلزپارٹی، دونوں ہی بڑی سیاسی جماعتوں کی تاریخ یکساں ”روشن“ ہے۔ مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ اس دور میں پنجاب میں ایف آئی اے کا ایک افسر احمد ریاض شیخ جو بعد میں کسی نہ کسی طرح ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کے عہدہ تک پہنچا اور پی پی پی کی شرمیلا فاروقی کا سسر ہے، اور لاہور ہائی کورٹ کا ایک جج

Read more

نئے وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے کن آپشنز پر غور ہو رہا ہے؟

گورنر پنجاب چوہدری سرور نے گورنری چھوڑنے کے بدلے وفاق میں پانی و بجلی کے مشیر کا عہدہ مانگ لیا اور اگلے الیکشن کے بعد مرکز یا صوبے میں ”بڑی کرسی“ کو ہدف بنا لیا ہے۔ دوسری طرف نئے وزیر اعلیٰ پنجاب کے لئے سنٹرل پنجاب سے مختلف آپشنز پر غور شروع ہوگیا جبکہ لاہور سے زیر غور امید واروں میں میاں اسلم اقبال کو ترجیح حاصل ہے۔ اس کے علاوہ عثمان بزدار کی تبدیلی صوبے میں بلدیاتی انتخابات تک

Read more

نواز شریف آج کل ’ایون فیلڈ‘ سے نکل کر کہاں اور کیوں جاتے ہیں؟

سابق وزیراعظم نواز شریف نے کرونا وائرس سے دنیا بھر میں پیدا شدہ بحرانی صورتحال ٹلتے ہی نئے سرے سے سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے لیکن پاکستان کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت اور سب سے مقبول سیاسی پارٹی کے قائد اپنی سیاسی سرگرمیوں کے اس نئے مرحلے میں غیر معمولی احتیاط سے کام لے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق علاج کے نام پر برطانیہ جا کر عملاً خود ساختہ جلاوطنی کی زندگی گزار رہے سابق وزیراعظم نہ

Read more

میر شکیل الرحمن کی رہائی کا فیصلہ ہو گیا؟

”جنگ جیو“ گروپ کے مقتدر حلقوں کے ساتھ معاملات حتمی طور پر طے پا گئے ہیں جس کے نتیجے میں پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا سیٹھ میر شکیل الرحمن 7 جولائی کو ”باہر“ آ جائیں گے دوسری طرف رزاق داؤد اور غلام سرور خان جیسے متعدد اہم وفاقی وزراء کا بھی جلد حکومت سے باہر کر دیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد عمر کی قربانی بھی خارج از امکان نہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان

Read more

‘ظہور الٰہی پیلس’ اور وزیراعظم ھاؤس کے آمنے سامنے آنے کی کہانی

بنی گالہ اسٹیبلشمنٹ ایک بار پھر چیلنج بن کر مقتدر حلقوں کے سامنے آ گئی ہے، اس طرح کہ ”کپتان“ نے جہاں بنی گالہ اسٹیبلشمنٹ کے چہیتے عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدہ سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے وہیں ان کے متبادل کے طور پر بھی اسی کیمپ نے زلفی بخاری کے کزن یاور عباس بخاری کو پیش کر دیا ہے جبکہ سردار عثمان بزدار نے عہدہ بچانے کی آخری کوشش کے طور پر ”چوہدریوں“ سے مدد

Read more

‘ریاست مدینہ’ کا بجٹ کس قیمت پر منظور ہو پایا؟

اتوار کی شام جب وزیر اعظم ہاؤس میں حکومتی و اتحادی اراکین قومی اسمبلی کے لئے ڈنر سجانے کی تیاریاں ہو رہی تھیں، اسلام آباد کے سیکٹر ایف سیون میں منڈی بہاؤ الدین سے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی امتیاز صفدر کے گھر پر حکمران جماعت کے 28 ’باغی‘ ارکان قومی اسمبلی خفیہ اجلاس میں شریک تھے جس میں راجہ ریاض جیسے پی ٹی آئی کے 15 مستقل ناراض اراکین شامل تھے۔ حکومت اور پارٹی قیادت سے سخت نالاں

Read more

علیم عثمان کی رپورٹ: اسلام آباد میں کیا ہونے جا رہا ہے؟

اپوزیشن نے موجودہ حالات میں کسی بھی طرح کے سیٹ اپ کا حصہ بننے سے انکار کر دیا ہے جس کے بعد اسٹیبلشمنٹ نے برسر اقتدار پی ٹی آئی ہی سے نیا وزیراعظم لانے کا فیصلہ کر لیا ہے، اس ہدف کے حصول کے لئے قومی اسمبلی میں مطلوبہ ارکان کی تعداد پوری کر لی گئی ہے، امکان ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے بلائی گئی کل جماعتی کانفرنس کی قرارداد کی روشنی میں ایک بار پھر ”کاکڑ فارمولا“

Read more

وزیراعظم نے بالآخر کیا بڑا فیصلہ کر لیا؟

وزیراعظم عمران خان نے اس سال کے آخر تک اسمبلیاں توڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے تاہم اپنے وزراء کو خبردار کر دیا ہے کہ ان کے پاس کارکردگی دکھانے کے لئے محض چند ماہ کا وقت ہے۔ ذرائع کے مطابق ”کپتان“ نے اپنی ٹیم کے ارکان، بالخصوص وفاقی کابینہ میں اپنے قریبی رفقاء کو اعتماد میں لیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جس نعرے کی بنیاد پر اقتدار میں آنے تھے نہ اسے پورا کر پائے ہیں نہ ”نیا

Read more

‘ ناپسندیدہ’ جج کو ہٹانے کے لئے صدارتی ریفرنس کہاں بنتے ہیں؟

تیرہ برس پہلے تیرہ مارچ 2007 کو ملک کے معزول کر دیے گئے چیف جسٹس سپریم جوڈیشل کونسل میں پیش ہوئے تو 5 رکنی اس ’عدالت‘ کے ایک کے سوا تمام رکن جج صاحبان ان کے احترام میں آٹھ کے کھڑے ہو گئے تھے کہ ”ملزم“ آخر ان پانچوں ججوں کا سینئر ساتھی تھا جسے اس کے خلاف دائر کیے گئے صدارتی ریفرنس کی بنا پر عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ سپریم جوڈیشل کونسل چیف جسٹس آف پاکستان، چیف

Read more

کچھ طارق عزیز کی سیاست کے بارے میں

ھم وہ سیاہ نصیب ہیں طارق کہ شہر میں کھولیں دکان کفن تو سب مرنا چھوڑ دیں پہلا منظر : 28 مئی 1998 میں سوا تین بجے سہ پہر لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس خلیل الرحمٰن رمدے کے کورٹ روم میں معمول کے مطابق داخل ہوا ہی تھا کہ پیچھے سے صحافی چوہدری غلام حسین تیزی سے داخل ہوئے، ریڈر مولوی ایوب سے اشارے سے پوچھا کہ جج صاحب چیمبر ہی میں موجود ہیں اور اثبات میں جواب پا کر

Read more

کیا تبدیلی کے سمندر میں پہلا پتھر پھینکا جا چکا؟

باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی ( مینگل ) کے حکومتی اتحاد سے علیحدگی کا اعلان اس گریٹ لندن پلان کا حصہ ہے جس کے تحت واشنگٹن پاکستانی سیاست میں چین کے بڑھتے ہوئے اثر و نفوذ کو روکنے کی غرض سے پہلے مرحلے میں پاکستان میں سیاسی قیادت کی تبدیلی چاہتا ہے، اس اہم سیاسی پیش رفت کو سنجیدہ سیاسی حلقے ٹھہرے ہوئے پانیوں میں پھینکا جانے والا پہلا پتھر قرار دے رہے ہیں جس کے

Read more

کشور آپا، کورونا اور آمریت کی ملازمت

ممتاز شاعرہ و ادیبہ کشور ناہید بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں، دنیا بھر میں ان کے چاہنے والے ان کی 80 ویں سالگرہ منانے کی تیاریاں کر رہے تھے کہ ان کے علیل ہونے کی خبر آ گئی، ان کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے اور وہ قرنطینہ میں ہیں، البتہ بہت حوصلے میں ہیں۔ کشور ناہید کا شمار فہمیدہ ریاض، ادا جعفری اور زہرہ نگاہ جیسی ان بہادر شاعر اور ادیب خواتین میں ہوتا ہے جنہوں

Read more

نواز شریف اور جہانگیر ترین مین کیا چل رہا ہے؟

پنجاب اسمبلی کے جاری حالیہ بجٹ سیشن کے دوران کوئی بڑا سیاسی دھماکہ ہو سکتا ہے جس کی بنیاد اس وقت لندن میں موجود پی ٹی آئی کے ”باغی“ رہنما، ماضی میں وزیراعظم کے سب سے قریبی سیاسی دوست جہانگیر ترین کی ایک ممکنہ پریس کانفرنس یا میڈیا ٹاک ہوگی جس کے نتیجے میں پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت کے خلاف عدم اعتماد ملک کے اس سب سے بڑے صوبے میں سیاسی تبدیلی خارج از امکان نہیں۔

Read more

لاہور کے قدیم ترین پلازہ سینما کی مسماری شروع

منٹو کا گھر گرانے والے نے لاہور کا سب سے پہلا اور سب سے خوبصورت تھیٹر و سینما ہال بھی گرانا شروع کر دیا ہے جو ”پلازہ سینما“ کے نام سے مشہور تھا، یوں تہذیب و ثقافت کے مرکز اس شہر میں عہد فنون و ثقافت کا ایک اور باب ہمیشہ کے لئے بند ہو گیا ہے۔ لاہور کے قلب مال روڈ اور مال کے قلب چیئرنگ کراس سے چند سو میٹر کے فاصلے پر واقع شہر کے پہلے تھیٹر

Read more

جہانگیر ترین اچانک لندن کیوں گئے ہیں؟

میری اطلاعات کے مطابق جہانگیر ترین نے پنجاب میں بڑی سیاسی تبدیلی کے خفیہ منصوبے پر کام تقریباً مکمل کر لیا ہے اور اب وہ حتمی مرحلے میں نواز شریف کی حمایت حاصل کرنے کی غرض سے سابق وزیراعظم سے ملاقات کے لئے لندن چلے گئے ہیں کیونکہ چوہدری پرویز الٰہی نے انہیں مشورہ دیا تھا کہ ”نون“ لیگ میں طاقت کا مرکز نواز شریف کی ذات ہے، ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کی اس اہم سیاسی منصوبہ بندی کو مقتدر حلقوں کی حمایت بھی حاصل دکھائی دیتی ہے۔

Read more

اپوزیشن کی ”اچانک“ بلائی گئی ’اے پی سی‘ کا درپردہ ایجنڈا کیا ہے؟

عدالتی فیصلے یا حکم کے تحت نا اہل ہوجانے والے منتخب وزرائے اعظم میں ایک اور نام کا اضافہ ہو سکتا ہے البتہ اس تیسرے وزیراعظم کے، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی طرح توہین عدالت کا مرتکب قرار پا کر سزا پانے کی بنیاد پر نا اہل ہونے کا امکان ہے، اور اسی امکان کے پیش نظر سیاسی قوتوں نے صف بندی شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق بظاہر اٹھارہویں ترمیم پر بلائی گئی اپوزیشن جماعتوں کی کل

Read more

ڈینئل پرل کا قتل، ایف بی آئی کی گوری اور کمپیوٹر والے ماموں جان

لاہور : ملک ”وار آن ٹیرر“ کی زد میں ہے، ایس پی اقبال ٹاؤن کو ایک مختصر فون کال موصول ہوتی ہے جسے سننے کے فوری بعد ایس پی صاحب کریم بلاک میں واقع ایک گارمنٹس فیکٹری کے کسی انتظامی انچارج یا مینیجر ٹائپ شخص کو فون کرتے ہیں اور ہدایت کرتے ہیں کہ وہ مینوفیکچرنگ یونٹ میں موجود انتظامی عملے کے ان تمام افراد کو روک لے جن کے پاس سسٹم یعنی کمپیوٹر ہیں، میرے آنے تک کسی کو

Read more

کیا مقبول پاکستانی دانشور ارطغرل کے نمونے پر طالبان کے بارے میں ڈرامہ بنائیں گے؟

ترک ڈرامہ سیریل ”ارطغرل غازی“ کی پاکستان، بالخصوص ملک کے دائیں بازو کے اور ”جہادی حلقوں“ میں مقبولیت کے پیش نظر اس کے مقابلے میں افغان طالبان کی جدوجہد کو ڈرامہ سیریل کے قالب میں ڈھالنے کا سوچا جا رہا ہے جس میں طالبان رہنما ملا عمر کی شخصیت کو اسلامی جہادی ہیرو کے طور پر مرکزی کردار کی حیثیت سے پیش کیا جائے گا۔ ایک ریٹائرڈ اعلیٰ بیوروکریٹ، دائیں بازو کے ”مقبول“ دانشور، کالم نگار، شاعر اور ٹی وی

Read more

ایون فیلڈ (لندن) میں مقیم شریف خاندان میں کیا بحث چل رہی ہے؟

نواز شریف کو پاکستان واپس جانا چاہیے یا نہیں؟ یہ وہ سوال ہے جو اس وقت لندن کے پوش علاقے پارک لین میں واقع ایون فیلڈز کے پر آسائش اپارٹمنٹس میں مقیم شریف خاندان میں زیر بحث ہے جہاں سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی 91 سالہ والدہ اور بچے رہائش پذیر ہیں۔ ذرائع کے مطابق شریف فیملی کے ارکان میں ان دنوں نواز شریف کی وطن واپسی پر سنجیدگی سے غور اور بحث و مباحثہ جاری ہے اور شریف

Read more

شہباز شریف سے متعلقہ کس خفیہ ٹیپ نے ”کپتان“ کا دماغ گھما دیا؟

وزیراعظم نے چند روز قبل ایک انٹیلیجنس رپورٹ میں شہباز شریف کی زیر صدارت ”نون“ لیگ کے اجلاس میں جب اپنے بارے نازیبا الفاظ سنے تو ان کا موڈ سخت خراب ہو گیا اور پھر اسی روز چیئرمین نیب نے ”نون“ لیگ کے صدر کے وارنٹ گرفتاری پر دستخط کر دیے۔ تاہم اپوزیشن لیڈر، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو گرفتار کرنے کے حتمی فیصلے پر عمل درآمد محض ایک فون کال سے سبوتاژ ہو کر رہ گیا جبکہ

Read more

سیٹھ عابد سے یہ میری پہلی ملاقات تھی اور آخری بھی

”یہ بہت پرانی بات ہے، راولپنڈی میں میرے اعزا کی نوادرات کی دکان تھی، بظاہر تو یہ ایک انٹیک شاپ تھی، اصل میں وہ در پردہ سرکاری محکمے کے ملازموں سے قدیم تہذیب کی اشیا خریدنے کا دھندا کرتے تھے، جو کھدائی میں نکلتی تھیں۔ ان میں سے بدھا کے اوریجنل مجسمے میں جاپان جا کر فروخت کر دیتا تھا، جاپانی بدھا کے ماننے والے ہیں، ان کے نزدیک ان مجسموں اور بدھ مت تہذیب کے نوادرات کی بہت ویلیو تھی۔“

Read more

ڈھائی روپے کا برگر اور ”آئیکون ٹاور“

لاہور کی ”سولہ سو ایکڑ سکیم“ جو بعد میں علامہ اقبال ٹاؤن کہلائی، اس میں پہلی بار جانے کا اتفاق منفرد فلم ڈائریکٹر بنگالی نژاد نذر الاسلام دادا کے انٹرویو کے لئے ہوا۔ واپسی پر مون مارکیٹ میں پرانے رحیم سٹور کے باہر ایک جوان شخص کاٹن کا اجلا سفید کرتا پہنے سیخ کباب کے ”اڈے“ پر کھڑا کباب لگا ریا تھا بعد میں جس کا باربی کیو ریسٹورنٹ ”عارف ہوٹل“ مون مارکیٹ کا سب سے بڑا اور سب سے مشہور ریسٹورنٹ بن گیا تھا۔

Read more

لاہور کے ادیبوں، شاعروں نے لاک ڈاؤن کیسے ”توڑا“ ؟

حلقہ ارباب ذوق لاہور نے عید پر ”آن لائن مشاعرے“ کا اہتمام کیا جس میں ملک بھر سے خواتین سمیت 2 درجن سے زائد شعراء نے شرکت کی، حلقہ ارباب ذوق لاہور کی ہفتہ وار تنقیدی نشست کو اس بار ”عالمی آن لائن مشاعرے“ میں تبدیل کر دیا گیا جس کی صدارت کیپٹن (ر) ڈاکٹر ابرار احمد نے کی، نظامت کے فرائض حلقہ کے سیکرٹری عامر فراز نے ادا کیے جبکہ اس میں کینیڈا اور بھارت سمیت سمندر پار اور

Read more

مزاحمتی دور میں لاہور کے جیالوں و متوالوں کی کارروائیاں

جبر، دھونس اور دھاندلی کے نظام اور مارشل لاء کے خلاف سیاسی کارکنوں کی مزاحمت کی کہانیاں پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ہمیشہ سنہری لفظوں میں لکھی جاتی رہیں گی مگر جبر کے مختلف ادوار میں ان گنت کارکنوں کی طرف سے انجام دیے جانے والے بے مثال کارناموں کی ان کہی داستانیں محض لوگوں کے سینوں میں دفن ہیں اور منظر عام پر نہیں آ پائیں۔ مارشل لاؤں کے سیاہ ادوار میں سیاسی کارکنوں کی مزاحمت اور سادگی کی

Read more

جب بھٹو صاحب نے ”عید پڑھنے“ سے انکار کر دیا

ملک میں طویل فوجی راج کے بعد جمہوریت آ چکی تھی، بھٹو کی پیپلز پارٹی الیکشن میں کلین سویپ کر چکی تھی اور ذوالفقار علی بھٹو ملک کے پہلے منتخب وزیراعظم بن چکے تھے، میں ان دنوں بطور ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ تعینات تھا، بھٹو دور حکومت کی پہلی عید سر پہ تھی کہ شہر میں المرتضٰی کے قریب ہی واقع جامع مسجد کے مولوی نے کسی نماز کے بعد درس میں کوئی ایسی بات بول دی جس سے اہل تشیع کی دل آزاری ہوتی تھی۔ بیگم نصرت بھٹو کا تعلق ایران کے شہر اصفہان سے تھا جو مسلک کے اعتبار سے شیعہ گھرانے سے تعلق رکھتی تھیں۔ بیگم صاحبہ نے مجھے فون کر کے قدرے برہمی بھرے لہجے میں مولوی کا شکایت کی۔

Read more

میڈیا سیٹھ کے احتجاجیوں کو ڈرانے دھمکانے میں کس کا ہاتھ ہے؟

باور کیا جاتا ہے کہ ”جیو“ اور ”جنگ“ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمن کی گرفتاری کے خلاف جاری احتجاج سبوتاژ کرنے کی کوششوں کے پیچھے ایک حریف میڈیا ہاؤس کے مالک کا بھی ہاتھ ہے جس کے بزنس کو چند سال قبل میر شکیل الرحمن نے مبینہ طور پر سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے تعاون سے برباد کر دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ حریف ٹی وی چینل کے مالک نے نیب حکام کو اس بات کو یقینی

Read more

میڈیا سیٹھ کی گرفتاری کے خلاف احتجاج سبوتاژ کرنے کی کوشش یا ایک اور ”سٹنٹ“ ؟

لاہور پریس کلب کے سامنے میڈیا سیٹھ میر شکیل الرحمن کی گرفتاری کے خلاف بھوک ہڑتال پر بیٹھے صحافی اظہر منیر کو نامعلوم افراد نے اغوا کرنے کی کوشش کی تاہم لوگوں کے جمع ہوجانے پر ”اغوا کار“ ناکام فرار ہو گئے۔ بدھ کی شام لاہور پریس کلب کے صدر داخلی دروازے کے بالمقابل واقع فٹ پاتھ پر اظہر منیر کے بھوک ہڑتال کے ”اڈے“ پر ایک کار آ کر رکی جس میں 4 افراد سوار تھے۔ اظہر منیر اس

Read more

” بکرا عید“ کے بعد چوہدری سرور کو گورنری سے فارغ کرنے کا مکان

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے آئندہ عام انتخابات کے بعد وزیر اعلیٰ کی کرسی سنبھالنے کی کوششوں کا آغاز کر دیا ہے جبکہ دوسری طرف ”عید قربان“ کے بعد ان کے موجودہ عہدے کی قربانی لے کر انہیں پرائم منسٹر ہاؤس میں ایڈجسٹ کرنے کا سوچا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق چوہدری سرور نے اپنے قریبی حلقوں کو پہلے ہی بتا دیا تھا کہ وہ آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں اور پنجاب کی وزارت اعلیٰ ان کا اگلا ہدف ہے، اس لئے وہ 2 سال پہلے ہی گورنری چھوڑ دیں گے۔

Read more

کرونا سنٹرز: پی ٹی آئی کے ووٹر مریض بھی شرمناک حکومتی سلوک پر بلبلا اٹھے

کرونا سنٹرز کے ”قیدیوں“ کا صبر جواب دینے لگا، سرکاری حکام کی لاپرواہی، عدم توجہی اور بے حسی کے شکار شہری کرونا سنٹرز سے وڈیو بنا بنا کر بھیجنے لگے جن میں وہ جہاں اپنی مدد کے لئے روتے ہوئے داد فریاد کرتے اور حکام کی انتہائی بے حسی کا ماتم کر رہے ہیں وہیں حکمرانوں اور سیاسی قیادت کو بد دعائیں دینے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ ایسی وڈیوز زیادہ تر ملک کے سب

Read more

سرکاری سوراخ سے شہباز شریف کو روزانہ بریفنگ کا انکشاف

سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی حالیہ وطن واپسی کے بعد صوبائی انتظامیہ کے جن 3 اہم عہدے داروں نے خاموشی سے جا کر شہبازشریف کو اہم بریفنگ دی تھی، انہی میں سے ایک اعلیٰ بیوروکریٹ سابق وزیراعلیٰ کو روزانہ کی بنیاد پر خفیہ طور پر رپورٹ پیش کرتا ہے، صوبائی سیکرٹری عہدہ کا یہ اعلیٰ بیوروکریٹ ہر روز اپنے ڈرائیور کے موبائل فون سے نمبر ملا کر اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت اور برسر اقتدار پی ٹی آئی

Read more

کپتان نے پوری کابینہ کی جاسوسی کا حکم کیوں دیا؟

وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اجلاس کی تفصیلات میڈیا تک پہنچنے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انٹیلی جنس بیورو کو معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے تاکہ وہ اپنی ٹیم میں شامل افراد کے ساتھ ساتھ بیوروکریٹس کی وفاداریوں کی حقیقت معلوم کر سکیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ آئی بی نے وفاقی وزرا، مشیروں، وزیراعظم کے خصوصی معاونین اور وفاقی سیکرٹری حضرات کا موبائل ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق خفیہ ایجنسی کابینہ ارکان کے ساتھ ساتھ ان کے ڈرائیوروں کے موبائل فونز کا ریکارڈ بھی حاصل کر رہی ہے۔

Read more

اسد عمر نے شوگر انکوائری کمیشن میں کیا اہداف حاصل کر لیے؟

چینی سکینڈل انکوائری کمیشن نے ”چوہدریوں“ کو بیک ڈور سیاسی جوڑ توڑ سے روک دیا ہے، اس طرح کہ پنجاب میں گزشتہ چند ہفتوں سے جاری ”چوہدری برادران“ کی علانیہ و خفیہ سیاسی سرگرمیاں شوگر سکینڈل کی تحقیقات کرنے والے انکوائری کمیشن کی رپورٹ تک کے لئے مؤخر ہو گئی ہیں، یوں کمیشن کی کارروائی نے بالواسطہ ”چوہدری برادران“ کی طرف سے پنجاب میں جاری سیاسی جوڑ توڑ کی تمام تر سرگرمیاں ”ہولڈ“ پر چلی گئی ہیں اور اب جہاں

Read more

مریم نواز کا عالم خاکی کو پیغام: شہباز شریف کے ہاتھ خالی ہیں، ڈیل کرنی ہے تو ہم سے بات کریں

اٹھارہویں ترمیم پر سودے بازی کی دوڑ میں ”نون“ لیگ کے دونوں دھڑوں نے اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ کر لیا، مریم نواز گروپ کی طرف سے ”مرکز تجلیات“ کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کے بعد شہبازشریف نے بھی پاور بروکرز سے ملاقات کا وقت مانگ لیا ہے۔ مبصرین کے نزدیک دونوں لیگی دھڑوں نے اس اہم سیاسی مرحلے پر خُود کو نون لیگ کی ”سی بی اے“ یونین یعنی ”اجتماعی سودا کار ایجنٹ“ منوانے کی دوڑ لگ گئی ہے۔ ذرائع کے

Read more

کرونا وائرس : کس سرکاری کال نے شہریوں کو ہلا کے رکھ دیا؟

کرونا وائرس کی بجائے شہریوں کے ”زبردستی کرونا“ کا شکار کیے جانے کی اطلاعات نے شہریوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور اب شہریوں میں ”کرونا“ سے زیادہ ”جعلی کرونا“ کا خوف پھیلنا شروع ہو گیا ہے، جس نے کرونا متاثرین کی بابت تشخیص کے پورے سرکاری نظام پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

اس سلسلے میں پہلا واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا جب کراچی کے ضلع جنوبی کی رہائشی ایک خاتون عشرت بی بی کے قرنطینہ میں ہونے بارے معلومات کے لئے ڈی سی آفس کی طرف سے رابطہ کیے جانے پر پتہ چلا کہ خاتون انتظامیہ کے زبردستی آئسولیشن میں رکھنے کے نتیجے میں انتقال کر گئی ہے جبکہ دو بار ٹیسٹ کروانے کے باوجود اس کی رپورٹ نیگیٹو آئی تھی

Read more

کون سعادت حسن منٹو؟ سوری۔ ۔ یہاں تو اب ٹچ موبائل بکتے ہیں

سعادت حسن منٹو، منی شنکر آئر، ملک معراج خالد، عائشہ جلال، بیگم خورشید شاہد اور ڈاکٹر محمود ملک جیسی متعدد نامور شخصیات کے گھر ایک ایک کر کے موبائل مارکیٹ کی دکانوں میں تبدیل ہوتے جا رہے ہیں جس کا آغاز شاعر عوام حبیب جالب کی نظمیں عوامی جلسوں میں پڑھنے والے ایک شعبدہ باز وزیر اعلیٰ کے دور حکومت میں ہوا، جس نے پنجاب کی راجدھانی یعنی پھولوں، باغوں اور علم و ثقافت کے مرکز شہر کو سیاسی مفادات کی وجہ سے شائننگ لاہور بنانے کی کوشش میں اس تاریخی شہر سے اس کی تاریخ کے نشانات مٹا دیے اور اس کا روایتی حسن چھین لیا۔

Read more

اٹھارہویں ترمیم پر ”معاملہ“: نواز شریف اور زرداری نے کیا شرائط رکھ دیں؟

اٹھارہویں ترمیم کے حوالے سے سیاسی سودے بازی کی غرض سے آصف زرداری اور نواز شریف کے ساتھ اسٹیبلشمنٹ کے خفیہ مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہوگئے، ایون فیلڈ اور بلاول ہاؤس نے مقتدر حلقوں کے پیغام کے جواب میں اپنی شرائط پیش کر دی ہیں اور یوں آئین پاکستان سے اٹھارہویں ترمیم کی ”واپسی“ پر مشروط رضامندی دے دی ہے، اور بال اسٹیبلشمنٹ کے کورٹ میں پھینک دی ہے۔ باور کیا جاتا ہے کہ مقتدر قوتوں کی طرف سے

Read more

انتقام میں بھٹو کے خلاف دیا گیا فیصلہ: ایک اور جج کا اعتراف

” ماڈل ٹاؤن ایکسٹینشن میں ایچ بلاک شروع ہوا جہاں نواز شریف کے والد میاں شریف اور ان کے بھائیوں نے سات جڑواں پلاٹ خریدے، انہی کے سامنے میں نے بھی ایک چھوٹا سا پلاٹ خرید کے گھر بنا لیا اور پھر۔ جنرل ضیاء الحق کو بھی وہاں آتے دیکھا اور پھر ’شریفوں‘ کو جنرل صاحب سے فیض یاب ہوتے بھی“ یہ تاثرات گورنمنٹ کالج لاہور کے سابق پروفیسر مظفر بخاری نے ایک روز قبل اپنے کالم میں درج کیے

Read more

کس ٹاسک کے لئے ”حکوُمت“ کو زرداری، نواز شریف سے بیک ڈور چینل رابطے کرنا پڑے؟

اسٹیبلشمنٹ نے اٹھارہویں آئینی ترمیم کے ”دانت“ نکالنے کا حتمی فیصلہ کر لیا، اس ضمن میں خفیہ رابطہ کاروں کو ملک کی دونوں بڑی اپوزیشن پارٹیوں کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ سودے بازی کے لئے بیک ڈور چینل سے در پردہ جاری گفت و شنید تیز کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے تاکہ بجٹ سے پہلے اٹھارہویں ترمیم میں ”ضروری“ رد و بدل یا اس کی جزوی واپسی کا پارلیمانی عمل مکمل ہو سکے۔ ذرائع کے مطابق اصل ہدف

Read more

پی ٹی آئی میں سے کون شاہد خاقان عباسی کو نون لیگ کا صدر بنوانا چاہتا ہے

حکومت نیب قانون میں ترمیم سے پہلے مخالف سیاست دانوں کو ایک بار پھر سلاخوں کے پیچھے دھکیلنا چاہتی ہے جس سے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف، شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال سمیت مسلم لیگ (ن) کے متعدد رہنماؤں کی دوبارہ گرفتاری کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب ترمیمی آرڈیننس جو اتوار کے روز اپنی میعاد پوری کر کے غیر موثر ہو گیا، کے بعد پیدا ہوجانے والی صورتحال پر وزیراعظم نے اپنے قانونی مشیروں، بالخصوص پارلیمانی

Read more

نون لیگ، اسٹیبلشمنٹ اور چوہدری کہاں کھڑے ہیں؟

شہبازشریف اپنے چانس کی راہ کی واحد رکاوٹ، مریم نواز کے حوالے سے بالآخر کھل کر سامنے آگئے جو نون لیگ کے ووٹ بنک کے مالک نواز شریف کی متوقع جانشین ہیں۔ ایک بڑے اردو اخبار میں حال ہی میں شائع ہونے والے ایک کالم کے مطابق اپنے تازہ ترین انٹرویو میں شہباز شریف نے واضح کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو اقتدار ملنے کی راہ کی واحد رکاوٹ (پارٹی قائد نواز شریف اور مریم نواز کا) بیانیہ بنا

Read more

سیاسی منظر پر تین کیمپ موجود ہیں اور کسی سے بھی حماقت ہو سکتی ہے

مقتدر قوتوں نے اگلے چند ہفتوں میں پیش آنے والے کسی بھی ممکنہ ”حادثے“ کے پیش نظر ضروری پیش بندی کر لی ہے جس کے نتیجے میں آئندہ دو اڑھائی سال کے لئے ملک میں نگران سیٹ اپ کا قیام خارج از امکان نہیں کیوں کہ پرائم منسٹر ہاؤس سمیت تین مختلف کیمپوں میں سے کسی بھی طرف سے ”حماقت“ کا ارتکاب کیا جاسکتا ہے۔ ۔ تازہ ترین انٹیلی جنس رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایوان وزیراعظم مقتدر قوتوں

Read more

میر شکیل الرحمن کے لئے بھوک ہڑتال کرنے والے صحافی ازہر منیر کرونا وائرس میں مبتلا؟

لاہور پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتال پر بیٹھے ”صحافی“ ازھر منیر کے لاہور پریس کلب کی حدود میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ قریباً 60 سالہ ازھر منیر لاہور پریس کلب کے لائف ممبر ہیں اور ”جنگ / جیو“ کے مالک میر شکیل الرحمن کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری کے خلاف گزشتہ ہفتہ بھر سے شملہ پہاڑی پر واقع لاہور پریس کلب کے مرکزی داخلی گیٹ کے بالمقابل فٹ پاتھ پر مبینہ بھوک ہڑتال کیے ہوئے ہیں۔

Read more

تبلیغی جماعت کی حمایت میں چوہدری پرویز الہٰی کا دندناتا بیان اور کچھ ملحقہ قصے

ملک میں جنرل پرویز مشرف کا اقتدار بھی عروج پر تھا اور ”وار آن ٹیرر“ یعنی افغانستان میں دہشت گردی کے خلاف نیٹو فورسز کی جنگ بھی، اور دونوں چیزیں ایک دوسرے سے جڑی ہوئی تھیں کہ اس جنگ میں پڑوسی ملک پاکستان کو زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کے لئے امریکہ کو ایک باوردی آرمی چیف ڈکٹیٹر کی صورت میں فرد واحد کی حکومت ہی suit کرتی تھی جبکہ چور دروازے سے اقتدار پر قابض ہونے والا آمر کسی

Read more

مریم نواز نے نواز شریف کی کون سی ایڈوائس ماننے سے انکار کر دیا؟

” نوُن لیگ۔ “ میں قیادت کی لڑائی اور رسہ کشی بدستور جاری ہے، پارٹی صدر شہباز شریف وطن واپس پہنچ جانے کے باوجود پارٹی کو عملاً ٹیک اوور کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ شہباز شریف کے واپس پاکستان پہنچ جانے کے بعد سے مسلم لیگ (نواز) کا مریم نواز گروپ اگرچہ اب تک خاموشی سے صورتحال کا جائزہ لے رہا تھا اور پارٹی صدر کی وطن واپسی کے بعد بظاہر پس منظر میں چلا گیا تھا لیکن اب اس

Read more

محسن داوڑ سے ماریہ بی تک : کہانی ”ایک پیج“ پھٹنے کی

وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک میں قائم سویلین سیٹ اپ اور مقتدر حلقوں میں اس وقت ایک دوسرے کے خلاف کشمکش نظر آتی ہے، جس کا تازہ ترین مظاہرہ بدھ کے روز پارلیمانی ”آل پارٹیز کانفرنس“ سے وزیراعظم کا درمیان ہی میں آٹھ کر چلے جانے سے ہوا، ذرائع کے مطابق مقتدر حلقوں نے بڑے جتن کر کے حکومتی و اپوزیشن جماعتوں سمیت سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈروں کی وڈیو لنک پر یہ کانفرنس منعقد کروائی تھی تاکہ

Read more

پنجاب میں 31 مئی تک چھٹیاں کس نے کروائیں؟

حکومت اور مقتدر قوتوں کے درمیان کشیدگی انتہا کو پہنچ گئی ہے، ملکی سیاست میں فیصلہ کن کردار کی حامل قوتوں نے غیر علانیہ معاملاتِ اپنے ہاتھ میں لے لیے ہیں، مقتدر حلقوں کی طرف سے 3 اھم حکومتی عہدے داروں کو فوری ہٹانے کا ”مطالبہ“ کیا گیا جبکہ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو کرونا وائرس سے پیدا شدہ حالیہ سنگین بحران سے نمٹنے کا ”خاموش مینڈیٹ“ مل گیا ہے۔ ۔

Read more

اگلے 7 روز انتہائی اھم قرار دے دیے گئے

ملک کے تمام فوجی ہسپتالوں کو کرونا وائرس کے لئے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، اس کی وجہ یہ بیان کی جارہی ہے کہ کرونا وائرس کے مریضوں کا علاج معالجہ ایک خاص حد تک ہی ممکن ہے، اس کے بعد اس کا کوئی علاج دستیاب نہیں جبکہ ابتدائی ادویات گھر پر بھی لی جاسکتی ہیں ” دوسری طرف پاکستان میں کرونا وائرس کے تناظر میں آئندہ ہفتے کو اھم ترین قرار دے دیا گیا، ماہرین کا

Read more

نجم سیٹھی سے میر شکیل الرحمن کی گرفتاری تک کا "اوپن سیکرٹ”

میں اُن دنوں روزنامہ ”دن“ سے منسلک تھا اور اعلیٰ عدلیہ کی رپورٹنگ کرتا تھا، ایک صُبح لاہور ہائی کورٹ کے نئے بلاک جسے ”نئی بلڈنگ“ کہا جاتا ہے، اس کے ایک فلور کا آخری کمرہ عدالتی وقت 9 بجے سے کہیں پہلے کھچا کھچ بھر چکا تھا تاہم اس روز کمرہ عدالت میں کورٹ رپورٹرز یا وکلاء سے زیادہ اخبار مالکان موجود تھے جو اپنے اپنے اخبار کے ایڈیٹر انچیف تھے، ان میں میر شکیل الرحمن سے لے کر

Read more

کرونا وائرس : ممکنہ مشتبہ 5 ہزار افراد پنجاب میں گُم ہوگئے؟

سنجیدہ سماجی و عوامی حلقوں میں اس امر پر شدید تشویش کا اظہارِ کیا جارہا ہے کہ ایران سے پنجاب لوٹنے والے 5 ہزار شہری کسی قسم کی تھرمل سکریننگ یعنی کرونا وائرس کا ابتدائی تشخیصی چیک اپ کروائے بغیر ہی ”غالب“ ہوگئے ہیں جن کی تلاش کے لئے پنجاب حکومت نے کوئی زحمت ہی نہیں کی۔ امیگریشن حکام کے مطابق 15 جنوری سے اب تک مجموعی طور پر 13 ہزار 836 پاکستانی شہری ایران سے وطن واپس آئے ہیں

Read more

جی کا جانا ٹھہر گیا ہے؟ بڑی تبدیلی کی تیاریاں شروع

افغانستان کے حوالے سے خطے کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر پاکستان میں بڑی سیاسی تبدیلی کے لئے کام شروع ہوچکا ہے، عالمی طاقتوں نے وزیراعظم عمران خان کو ہٹا کر پاکستان میں انٹی طالبان حکومت کے قیام کا فیصلہ کرلیا ہے کیونکہ عمران خان کے طالبان کے حامی ہونے کے تاثر کی بناء پر وہ نئی علاقائی صورتحال میں فٹ نہیں ہوتے۔ اس مقصد کے لئے پاکستان میں نئے انتخابات کے ذریعے ماسوائے پی ٹی آئی ملک کی تمام

Read more

عین آخری لمحوں میں امریکہ طالبان معاہدے میں ڈیڈلاک کیوں پیدا ہوا؟

امریکہ اور افعان طالبان کے مابین 20 سالہ جنگ کے بعد 29 فروری کی شام قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جس وقت دستخط ہو رہے تھے، کابل میں انڈین وزیر خارجہ جے شنکر اور افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی سر جوڑے بیٹھے تھے اور بعد از معاہدہ کے افغان سیاسی منظر نامے کے ممکنہ خدوخال کا نہایت سنجیدگی سے جائزہ لے رہے تھے۔ بھارتی ودیش منتری ہفتہ کے روز تاریخی دوحہ اکارڈ پر دستخطوں کی تقریب سے کچھ گھنٹے پہلے

Read more

”کرونا“ کا خوف لاہور پہنچ گیا : بیوٹی پارلر بزنس ”بیٹھ“ گیا

جب سے کراچی اور اسلام آباد میں چند پاکستانیوں کے ”کرونا وائرس“ سے متاثر ہونے کے کیس سامنے آئے ہیں، ملک کے دیگر بڑے شہروں بالخصُوص لاہور میں اس کا خوف بری طرح پھیل گیا ہے جس کے باعث ”لاہورنوں“ نے اپنے بناؤ سنگھار تک کی قربانی دے ڈالی ہے۔ ”عروس البلاد“ یعنی ”شہروں کی دلہن“ کہلانے والے پنجاب کے اس سب سے بڑے اور ملک کے دوسرے بڑے شہر کی خواتین نے اس بابت زیادہ سے زیادہ احتیاط کرنا

Read more

را کے سابق چیف وکرم سود نواز شریف سے کیوں ملے؟

آج 29 فروری کو قطر کے دارالخلافہ دوہا میں امریکہ اور افغان طالبان کے مابین sign ہونے والے معاہدے اور اس کے نتیجے میں افغانستان سے امریکی یا نیٹو فوجیوں کے انخلا کے بعد کے افغان منظر نامے کو بھانپتے ہونے انڈین انٹیلی جنس ایجنسی ”ریسرچ اینڈ انیلسز ونگ“ (RAAW) کے سابق چیف وکرم سود متحرک ہو چکے ہیں جو اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد سے اس تھنک ٹینک سے وابستہ ہیں جو ذرائع کے مطابق ”را“ کی طرف سے دی

Read more

”نون لیگ“ کی کمان شہبازشریف کو دلوانے میں والدہ بھی ناکام

لندن میں ”شریف برادران“ کی بوڑھی والدہ بیگم شمیم اختر اپنے بڑے بیٹے کو اس بات پر ”رام“ کرنے میں ابھی تک کامیاب نہیں ہوسکیں کہ وہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی عملی قیادت مکمل طور پر چھوٹے بھائی شہبازشریف کو سونپ دے، ذرائع کے مطابق نواز شریف نے اس بابت فیصلہ مریم نواز کے آنے تک مؤخر کردیا ہے۔ ادھر اسٹیبلشمنٹ شریف فیملی کو پارلیمانی سیاست سے بھی ”آؤٹ“ کرنے کے لئے متحرک ہوگئی ہے جس میں اسے ”نُون

Read more

آخر ”رضیہ سلطانہ“ ہی کام آئیں : مبارک ہو!

قوم کو بہت بہت مبارک ہو ملک کا سب سے بڑا مسئلہ حل ہو گیا، یہ دیش بالآخر ترقی کی پرواز کے لئے ”ٹیک آف“ کرنے کے قابل ہوگیا۔ یہ معجزہ چند گھنٹے قبل ہی رونما ہوا ہے، میرا تو شروع ہی سے ماننا تھا کہ خدا کے گھر دیر ہے، اندھیر نہیں۔ میرا ایمان تھا ایک دن کوئی نہ کوئی معجزہ ضرور ہوگا اور ہمارے سارے مسائل حل ہوجانے کی راہ نکل آئے گی۔ میرا دل کر رہا ہے

Read more

”بھاء جی“ کو منانے کے لئے شہبازشریف کی آخری کوشش

مقتدر حلقوں کے ساتھ ”معاملہ سازی“ میں پیدا ہوجانے والا ”ڈیڈ لاک“ توڑنے ک لئے بے تاب شہبازشریف نے آخری کوشش کے طور پر اپنی والدہ کو لندن بلوایا ہے تاکہ وہ ”بھاء جی“ کو سمجھائیں اور چوہدری نثار سے ملاقات کرنے پر آمادہ کریں تاکہ ”معاملہ“ آگے چلانے کی راہ ہموار ہوسکے۔ شہبازشریف نے اپنے چھوٹے بیٹے سلیمان شہباز کو سعودی عرب بھیجا تھا لیکن اس کی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات نہیں ہوسکی کیوں کہ چوہدری شجاعت شہبازشریف

Read more

سعودی عرب میں پاکستانی قیدیوں کی صورتحال پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کا اظہارِ تشویش

انسانی حقوق کی تنظیموں نے سعُودی عرب اور خلیجی ریاستوں میں قید پاکستانیوں کی صورتحال پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے حکومت پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے شہریوں کو وطن واپس لانے کے لئے سنجیدہ اقدام کرے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ڈپٹی ڈائریکٹر برائے جنوبی ایشیا عمر وڑائچ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات محض دونوں ملکوں کے حکمرانوں تک محدود نہیں رہنے چاہئیں بلکہ اس سے دونوں ممالک کے شہریوں

Read more

نواز شریف شدید فرسٹریشن کا شکار ہوگئے

لندن میں مقیم سابق وزیراعظم نواز شریف شدید فرسٹریشن کا شکار بتائے جاتے ہیں، باخبر ذرائع کے مطابق ان کے مزاج میں قدرے چڑچڑا پن آگیا ہے، انہیں برطانیہ سمیت کسی غیر ملک سے تیمارداری کی غرض سے ملاقات کا وقت لینے کے لئے کوئی فون کرتا ہے تو وہ کہتے ہیں ”سیاست پہ کوئی بات نہیں کرنا“ ذرائع کے مطابق پاکستان سمیت کہیں سے بھی موصول ہونے والی ٹیلی فون کال پر نواز شریف کال کرنے والے سے زور

Read more

صورتحال بدل گئی : شہباز شریف کو واپسی کا ”گرین سگنل“ چوہدری نثار دیں گے

باخبر ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (نواز) کے ناراض ”مریم مخالف“ رہنما چوہدری نثار علی خاں مقتدر قوتوں کا اھم پیغام لے کر لندن گئے ہیں جبکہ ”شریف فیملی“ نے شہباز شریف کی پاکستان واپسی کا ٹائم فریم چوہدری نثار علی خاں کی ”ایڈوائس“ کے ساتھ مشروط کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر داخلہ نے مکمل ”ہوم ورک“ کے بعد لندن کے لئے اڑان بھری ہے، حالیہ دنوں میں چوہدری نثار علی خاں کی پاکستان میں مقتدر قوتوں کے

Read more

شہباز شریف کو کیوں وطن واپس ”بھاگنا“ پڑا ہے

اپوزیشن لیڈر، مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف جنہوں نے ”پارٹی بچاؤ مشن“ میں ایک طرف تو اپنے ”پرو اسٹیبلشمنٹ“ گروپ کے سب سے اہم ساتھی، سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خاں کو لندن بلا لیا ہے، دوسری طرف وہ اسی مشن کے تحت جلد وطن واپسی پر مجبور ہوگئے ہیں کیونکہ مقتدر قوتوں سے ”معاملہ“ کرنے کا عمل بند ہوجانے پر پاکستان میں شریف فیملی کی سیاست کے ساتھ ساتھ پارٹی بھی، بالخصوص پنجاب میں ”نون لیگ“

Read more

کیا نریندر مودی کی ”بی جے پی“ واہگہ بارڈر کے دونوں طرف موجود ہے؟

کیا انتہاپسندی کا بیانیہ اس وقت واہگہ بارڈر کے آر پار سڑکوں پہ دندنا رہا ہے؟ یہ سوال پچھلے کچھ عرصہ سے پاکستانی سماج میں بھی تیزی سے بڑھتی انتہاپسندی اور شدت پسندی کے رجحان نے جنم دیا ہے، جس کو تقویت ایک روز قبل ایک حکومتی رکن قومی اسمبلی کی طرف سے ایوان میں پیش اور منظور کروائی گئی ایک قرارداد سے ملی۔ یہ اس قدر خطرناک move تھی کہ اس عمل کے بعد آدھے گھنٹے کے اندر اندر

Read more

شریف برادران کی لڑائی تیز : مریم فیکٹر غالب آ رہا ہے

شریف فیملی کی عدم موجودگی میں، سب سے بڑی اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کی پاکستان میں قیادت کے حوالے سے شریف خاندان کے تضادات نے ایک نئی مشکل صورتحال پیدا کردی ہے۔ نون لیگ میں شہبازشریف گروپ کی پوری کوشش ہے کہ پاکستان میں پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی غیر موجودگی میں خواجہ آصف بطور اپوزیشن لیڈر پارٹی قیادت سنبھالیں جبکہ مریم نواز نے پارٹی قائد نواز شریف سے شاہد خاقان عباسی کو اپوزیشن لیڈر بنائے جانے کی منظوری

Read more

مریم نواز گروپ نے خواجہ آصف کو پھر سے متحرک ہونے پر مجبور کردیا

مریم نواز قابو نہ آسکیں، اپنا موبائل فون نمبر تبدیل کرکے پھر سے سرگرم ہوگئیں جس پر نون لیگ کے صدر شہباز شریف نے چوہدری نثار اور پارٹی کے 3 مرکزی رہنماؤں کو لندن کو فی الحال لندن آنے سے روک دیا، شہبازشریف اور نواز شریف میں اختلافات برقرار رہنے کے باعث پارٹی صدر کو لندن میں گزشتہ ہفتے بلایا جانے والا اھم اجلاس ملتوں کرنا پڑگیا۔ باخبر حلقوں کے مطابق جلا وطن سابق وزیر اعظم کی بیٹی کی سرکشی

Read more

پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف میں مفاہمت کی اطلاعات

”لندن پلان“ سبوتاژ کرنے کی پیش بندی کے لئے اسٹیبلشمنٹ متحرک ہوگئی ہے جس نے وزیراعظم عمران خان اور آصف زرداری کے درمیان ”خاموش مفاہمت“ کروا دی ہے، اور اس طرح پہلے معرکے میں پیپلز پارٹی کو ”تسخیر“ کرکے کسی حد تک کامیابی بھی حاصل کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت اور وزیراعظم عمران خان کی حکومت کے مابین اس سلسلے میں ساری پیغام رسانی اسٹیبلشمنٹ کے لوگوں نے خود کی، اور اس مقصد کے لئے

Read more

نواز شریف کی شاہد خاقان کو شہباز شریف کے مقابلے میں کھڑا کرنے کی تیاریاں

لندن میں مقیم مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت نے پاکستان میں شہباز شریف گروپ کی ”متبادل“ قیادت کے طور پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ”کھڑا“ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے تحت شاہد خاقان عباسی کو جلد سے جلد جیل سے باہر لانے کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔ باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس ضمن میں نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جو

Read more

چوہدری نثار کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے امکانات

مقتدر حلقوں نے داخلی استحکام کی صورتحال کے لئے فی الحال پنجاب میں سیاسی اتّفاق رائے کی حکومت قائم کرنے کی کوششوں کا آغاز کر دیا ہے جس میں مرکز میں برسر اقتدار پی ٹی آئی، اس کی سب سے بڑی اتّحادی مسلم لیگ (ق) ، اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (نواز) اور کسی حد تک پیپلزپارٹی بھی شامل ہوگی۔ ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کے ذمہ دار اداروں نے طے کیا ہے کہ ملک میں افراتفری، بے چینی اور داخلی انتشار کے خاتمے اور قومی یک جہتی کے حصول کی غرض سے فوری طور پر اگرچہ وفاق میں تو سیاسی اتّفاق رائے کی حکومت کا قیام مشکل نظر آرہا ہے، لہٰذا اس تجربے کا آغاز ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب سے کرلیا جائے، جسے آدھا پاکستان سمجھا جاتا ہے۔ ۔

Read more

جب عثمان بزدار کو انہی کے دفتر سے باہر بٹھا دیا گیا

26 جنوری کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اس لمحے یقیناً بدمزہ ہوئے ہوں گے جب وزیراعظم عمران خان نے ان کے 2 ماتحت سرکاری افسران کے سامنے انہیں کمرے سے باہر چلے جانے کو کہا۔ باخبر ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 26 جنوری کو لاہور آکر وزیراعلیٰ پنجاب کے آفس میں صوبائی چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو بھی بلا لیا۔ کمرے میں صرف 4 افراد موجود تھے، وزیراعظم عمران خان، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، چیف

Read more

چوہدریوں نے کپتان کے مقابلے میں شریفوں کو ناقابل اعتماد قرار دے دیا

پچھلے دنوں پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ایک صبح وزیر قانون راجہ بشارت سے پوچھا راجہ صاب، تسی کدّھر چلّے او؟ (راجہ صاحب آپ کدھر چلے ہیں) راجہ بشارت نے کہا اک میٹنگ اے، کوئٹہ جا رہیاں، شام تک مڑ آواں گا (ایک میٹنگ ہے کوئٹہ، شام تک واپس آ جاؤں گا) تو بزدار صاحب نے فوراً کہا چلّو، میں وی تہاڈے نال چلنا واں، ایویں ایتھے بور ہو رہیاں (چلو، میں بھی تمہارے ساتھ چلتا ہوں، ادھر

Read more

نُون لیگ بچاؤ اور حکومت بچاؤ مشن: اگلے 48 گھنٹے اہم ہیں

نواز شریف نے جہاں رانا تنویر حسین، خواجہ آصف اور سردار ایاز صادق سمیت 3 اہم پارٹی رہنماؤں کو یکایک لندن طلب کیا ہے، وہیں ایک اور مرکزی مگر ناراض پارٹی لیڈر چوہدری نثار علی خاں کو بھی اہم مشاورت کے لئے بلا لیا ہے جنہوں نے خاموشی سے اسی ہفتے لندن کی پرواز کے لئے ٹکٹ لے لی ہے۔ قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (نواز) کے پارلیمانی لیڈر خواجہ محمد آصف، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین رانا تنویر حسین

Read more

مفاہمت کے تحت مریم نواز کو شہباز شریف غیر فعال کریں گے

باخبر ذرائع کے مطابق لندن میں قیام پذیر مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف اور مقتدر حلقوں کے مابین طے پایا ہے کہ پہلے شہبازشریف پارٹی میں مریم نواز کو مکمل طور پر غیر فعال کروائیں گے جس کے بعد وہ مقتدر حلقوں سے مریم نواز کو ملک سے باہر بھجوانے میں مدد کا تقاضا کریں گے، اسی بناء پر شہباز شریف کی وطن واپسی فی الحال مؤخر کردی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ”نون لیگ“ کی اعلیٰ

Read more

سمارٹ زرداری، سب پہ بھاری؟ فیصلہ نواز شریف کریں گے

جس وقت ہمارے ودیش منتری امریکہ میں ”SOS“ میسیج دیتے ہوئے امریکہ سے کہہ رہے تھے ”اب آپ ہمیں ایف اے ٹی ایف“ کی گرے لسٹ سے نکلوانے میں مدد کریں ”اور امریکہ کا صدر ڈیووس میں ہمارے پردھان منتری کو دوست کہہ کے“ مکھن لگا ”رہا تھا، اس کی“ اجتماعی سودا کار ایجنٹ ”ایلس ویلز سری لنکا اور انڈیا میں“ مشن اینٹی سی پیک ”کا ففٹی پرسنٹ کام مُکمل کر کے 4 دن کے لئے ڈیرے ڈالنے اسلام آباد

Read more

”لندن پلان“ اور ”قرض“ کی واپسی

ملک میں سابق ڈکٹیٹر و صدر مملکت جنرل (ر) پرویز مشرف کی معزول کردہ اعلیٰ عدلیہ بحال ہو چکی تھی، چیف جسٹس آف پاکستان افتحار محمد چوہدری اپنی بحالی کے بعد پہلی بار لاہور ہائی کورٹ میں خالی آسامیوں پر نئے جج بھرتی کرنے کے لئے ایک کمرے میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ خواجہ شریف کے ساتھ بیٹھے ان کے سفارش کردہ ناموں کا ایک ایک کر کے جائزہ لے رہے تھے تا کہ جوڈیشل کمیشن میں رسمی منظوری

Read more

بُوٹ کی نمائش اور ”امانت“ کی تلاش

”ھم رات میس میں بیٹھے ٹی وی دیکھ رہے تھے کہ ٹاک شو میں یہ منظر دیکھتے ہی ایک افسر چلّایا۔ ۔ ۔ ” Look at da bloody civilian, our BOOT is on da table hahaha“ اور پھر سارا میس قہقہوں سے گُونج اُٹھا ”یہ واقعہ ایک حاضر سروس“ فرشتے ”نے میرے ایک دوست کو کل فون پر سنایا، جس سے اس کا اعتماد کا رشتہ ہے اور تکلّفانہ مراسم ہیں۔ “ ریاست مدینہ ”کی وفاقی شُوری“ میں شامل، ”کپتان“

Read more

شاہی قلعہ پاکستان میں کس کس نے ”فتح“ کیا

سنہ 2004 سے 2007 کے دوران باوردی صدر جنرل پرویز مشرف کے دور حکومت میں ایک روز ڈائریکٹر جنرل آرکیالوجی، پنجاب کو حساس ادارے کی طرف سے ایک چٹھی ملتی ہے کہ رینجرز اور بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کی سالانہ میٹنگ کی دو 3 روزہ تقریبات کے سلسلہ میں ڈنر و میوزک نائٹ کے لئے ”حضوری باغ“ درکار ہے، جو لاہور کے شاہی قلعہ اور بادشاہی مسجد کے درمیان واقع تاریخی سبزہ زار ہے۔ ”وردی والوں“ نے

Read more

ڈان اور حمید ہارون: "ریاست مدینہ” کے آخری کافر

میں نے حمید ہارون کو بلایا کیونکہ مجھے اوپر سے آرڈر ملا تھا اور سخت آرڈر ملا تھا۔ میں نے انہیں بہت سمجھایا اور انہیں یہ احساس دلانے کروانے کی پوری کوشش کہ جنرل صاحب بہت آپ سیٹ ہیں اور یہ ڈائریکٹ ان کا حکم ہے مگر حمید ہارون صاحب کسی طرح“ لائن پر ”نہ آئے۔ میں ان سے سوری کہہ کے ایک منٹ کے لئے ریٹائرنگ روم میں گیا اور پریذیڈنسی کنٹیکٹ کیا، مجھے پریذیڈنٹ صاحب سے ڈائریکٹ بات

Read more

”بیانیہ والوں“ کو چانس ملا تو کپتان کیا کرے گا؟

ملک کی ”شہدائے بیانیہ“ سیاسی جماعتوں کو عوام میں اپنی ساکھ بحال کرنے کا ایک اور موقع مل جانے کا امکان ہے مگر یہی امکان ان کے لئے ایک کڑا امتحان بھی ثابت ہونے والا ہے۔ دوسری طرف امکانی صورتحال سے اگر کسی آئینی بحران نے جنم لیا تو برسر اقتدار ”لاڈلے“ اور اس کی کی حکومت کو بھی عبور کرنے کے لئے ”اک اور دریا“ کا سامنا ہو گا، اور اس بار ”کپتان“ شاید اس فیصلے پر عمل کر

Read more

ترمیمی بل ڈرون حملہ اور عسکری این آر او

باخبر حلقوں نے انکشاف کیا ہے کہ سروسز ایکٹ ترمیمی بل کی حمایت کے بدلے میں مقتدر حلقوں نے پیپلز پارٹی کو اگلے سیٹ اپ میں بھی سندھ حکومت اور ”نون“ لیگ کو پنجاب دینے کی یقین دہانی کروائی ہے جبکہ مرکز میں کسی ”ان ہاؤس“ تبدیلی کا باب بند ہو گیا ہے اور سویلین و عسکری قیادت پر مَشتمل موجودہ سیٹ اپ ہی اپنی مدّت پوری کرے گا۔ اس کے علاوہ نواز شریف کی جماعت کے ناراض رہنما، سابق

Read more

میڈیا کے لئے تھپکیاں اور تھپڑ جو نظر نہیں آتے

30 دسمبر کی رات ایک ”مقبول“ دانشور اور ٹی وی اینکر اپنا ٹاک شو ختم کر کے ابھی ”آف ایئر“ ہوئے ہی تھے کہ ٹھک سے ان کے موبائل پہ ”ٹویٹر والے صاحب بہادر“ کی کال آگئی، ٹویٹ الدولہ صاحب بہادر بہت خوش تھے، صاحب بہادر نے سی ایس ایس پاس اس اینکر کی ”پرفارمنس“ کو سراہتے ہوئے کہا ”آپ نے کچھ زیادہ ہی ڈوز دے دی، ہمیں اس بندے سے اتنی پرابلم نہیں ہے“ مذکورہ ٹاک شو میں ایک

Read more

نواز شریف نے اکلوتی شرط منوا کر ترمیم ایکٹ ”اوکے“ کیا

باخبر ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے لندن میں مقیم قائد، سابق وزیراعظم نواز شریف نے آخر پر آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی حمایت کے لئے مقتدر حلقوں سے منوانے کے لئے صرف ایک شرط رکھ دی تھی، جسے منظوری کرلئے جانے کی یقین دہانی کے فوری بعد ”نون“ لیگ کی پارلیمانی پارٹی کو بل کی حمایت میں گو اہیڈ کا سگنل دیا گیا، ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف نے آخر میں شہباز شریف سمیت مقتدر حلقوں

Read more

کیا نُون لیگ کے یُوٹرن نے سویلین بالادستی کی سوچ عام کر دی؟

آرمی چیف کو عُہدہ پر برقرار رکھنے کی، پارلیمان کے ذریعے کی جانے والی ”قانوُنی سعی“ نے پچھلے تین چار دنوں میں پاکستان کے سیاسی منظر نامے پر جو بلا شُبہ انقلابی نوعیت کے خدّوخال اُبھارے ہیں۔ اس ”خلائی“ پیش رفت نے جہاں ایک طرف فیصلہ کُن کردار کی حامل سیاسی پارٹیوں کو بے نقاب کرتے ہُوئے لگ بھگ تمام سیاسی و ”جمہُوری قُوتّوں کو راتوں رات“ ایک پیج ”پر لاکھڑا کیا ہے، وہیں سویلین بالادستی کا خواب ڈرائنگ رُومز

Read more

“اسٹیبلشمنٹ کی فتح یابی اور لندن بیٹھک کی ”تُو تُو مَیں مَیں

لندن کے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان 2 جنوری کو 2 گھنٹے طویل بیٹھک میں آرمی چیف کی ایکسٹینشن کے لئے قانوُن سازی میں مُسلم لیگ (ن) کے مُجوزہ کردار کو لے کر شدید بحث مُباحثہ عمل میں آیا۔ باخبر ذرائع کے مُطابق نواز شریف کا مؤقف تھا کہ پہلے مُقتدر حلقوں سے ”زیر التوا“ یعنی باقی ماندہ سہُولتوں کی گارنٹی حاصل کی جائے اور پھر مُجوزہ ترمیمی قانُون کی حمایت کا

Read more

رُوحانی طاقتوں کی لڑائی اور نائب ناظم کی اُڑان

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے لندن جا کر چند اھم خُفیہ مُلاقاتوں کے بعد، شیڈو کابینہ کے سربراہ کا تاج (نیا ہیٹ) پہن کر مُتبادل وزیراعظم کے سے اعتماد کے ساتھ جب میڈیا سے گُفتگُو کی تو اس میں ایک جُملہ یہ بھی بولا تھا ”اسلام آباد آج کل جادُو ٹُونے کی گرفت میں ہے“ اس جادُو ٹُونے کی ابتداء اُس وقت ہُوئی جب ہمارے آکسفورڈ کے پڑھے سابق ”پلے بوائے“ کی لندن پلٹ دُوسری بیوی سے طلاق کے فوری

Read more

تُم کتنے ”بھُٹو“ مارو گے؟

مُلتان کی ایک عدالت کے ذریعے اس مُعاشرے کے ایک روشن خیال، عالی دماغ، نوجوان دانشور جُنید حفیظ کے وجُود سے اس دھرتی کو ”پاک“ کرنے کی کوشش کا آغاز ہُوا ہے۔ در اصل یہ اُن مُٹھی بھر بُنیاد پرست عناصر اور شدّت پسند اقلّیت کی طرف سے قیام پاکستان سے جاری ”جہاد“ کی ایک اور مورچہ بندی ہے، جس نے اس بیچارے پسماندہ مُعاشرے اور نام نہاد اسلامی مملکت کو مذہب کارڈ استعمال کرتے ہُوئے یرغمال بنا رکھا ہے۔

Read more

رانا ثنا اللہ کی رہائی کی کہانی

یہ 1992 کی بات ہے، اُن دنوں حکُومتی ایوانوں میں خاموش طبع صدر غلام اسحاق خان کی ذات اقتدار و اختیار کا محور تھی، اسٹیبلشمنٹ کی تاریخ کے قابل اعتماد ترین بیوروکریٹ۔ جو اُس وقت شطرنج کے ایک منجھے ہُوئے ماہر کھلاڑی کی طرح نت نئی چالیں چلنے میں مصروُف تھے اور مُقابلے پر تھی بھُٹو کی بیٹی، اپوزیشن کی ایک نہایت ذہین، سمارٹ اور زیرک سیاست دان۔ ۔ ۔ بے نظیر بھُٹو! میں روزنامہ جنگ سے اُردُو کے ایک

Read more

عدالت کا فیصلہ اور ”مس کنڈکٹ“

شہید مُحترمہ بے نظیر بھُٹو اپنے خلاف حکُومت کی طرف سے دائر کم از کم نصف درجن احتساب ریفرنسوں کی زد میں تھیں جن میں سے زیادہ تر لاہور ہائی کورٹ کے دو دو ججوں پر مُشتمل خصُوصی احتساب بنچوں میں زیر سماعت تھے۔ انہی دنوں ایک مُقدمے میں بے نظیر بھٹو کو ضمانت قبل از گرفتاری درکار تھی، چیف جسٹس راشد عزیز نے اُن کی درخواست سماعت کے لئے ایک سنگل بنچ میں فکس کر دی۔ اعلیٰ عدلیہ کی

Read more

میرا بیٹا ایک دن چیف جسٹس بنے گا

یہ 1998 / 99 کی بات ہے، میں روزنامہ ”دن“ میں اعلیٰ عدلیہ کی رپورٹنگ کرتا تھا جب صدر پاکستان جسٹس (ر) رفیق تارڑ نے سال پہلے لاہور ہائی کورٹ میں بطور ایڈیشنل جج تقرَّر پانے والے چند نئے ججوں میں شامل جج آصف سعید کھوسہ کو ”کنفرم“ (مُستقل) نہیں کیا تو میں نے اس بابت اُن کے والد، فوجداری کے سینئر وکیل سردار فیض مُحمد کھوسہ سے رابطہ کر کے اُن کا ردّ عمل معلُوم کیا۔ اگرچہ یہ میرا

Read more