مصنوعی ذہانت سہولت یا ذہنی صلاحیتوں کا زوال؟

خود سے کوئی کام نہ کرنا یا اپنے کام کو بہتر بنانے کے لیے درکار وسائل کا سہارا لینا دو مختلف نوعیتیں ہیں میں جانتا ہوں کہ تعاون یا سپورٹنگ اسسٹنٹ کی حد تک مصنوعی ذہانت (AI) انسانی ترقی کی ایک بڑی کامیابی ہے، جس نے روزمرہ کے کاموں کو بے حد آسان بنا دیا ہے۔ تحقیق سے لے کر مواصلات، کاروبار سے لے کر تعلیم تک، مصنوعی ذہانت نے ہر شعبے میں انقلاب برپا کر دیا ہے۔ مگر جس

Read more

اسکول داخلہ مہم علم کی روشنی ہر بچے تک؟

تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے، اور ایک ترقی یافتہ معاشرے کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرے۔ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں تعلیم کو اولین ترجیح دی جاتی ہے، مگر بدقسمتی سے ترقی پذیر ممالک، خصوصاً پاکستان جیسے ملک میں، جہاں تعلیمی نظام پہلے ہی کئی بحرانوں کا شکار ہے، وہاں ”داخلہ مہم“ جیسی سرکاری سرگرمیاں اکثر رسمی کارروائی بن کر رہ جاتی ہیں اور بلوچستان اس معاملے میں پہلے نمبر

Read more

بلوچستان بے اختیار حکمرانی، ناراض بلوچ اور عدم اعتمادی

دنیا میں کچھ مسائل ایسے ہوتے ہیں جو مخصوص مفادات کے لیے نہ صرف برقرار رکھے جاتے ہیں بلکہ ان سے کئی طرح کے کاروبار بھی چلتے ہیں۔ بعض خطوں میں مسائل پیدا کرنے سے طاقت اور عہدے حاصل کیے جا سکتے ہیں، اور بدقسمتی سے پاکستان میں یہ دونوں عوامل موجود ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بلوچستان، جو کہ پاکستان کا سب سے بڑا اور قدرتی وسائل سے مالامال خطہ ہے، ہمیشہ سے سیاسی بے حسی، ناقص حکمرانی اور

Read more

رمضان برکتوں کا مہینہ یا ناجائز کمائی کا موسم؟

اس میں کوئی شک نہیں بیشک رمضان المبارک، وہ مہینہ ہے جسے اللہ نے برکتوں، رحمتوں اور مغفرت کے لیے چنا ہے۔ یہ عبادت، صبر، ہمدردی اور دوسروں کے ساتھ حسن سلوک کا درس دیتا ہے، لیکن افسوس کہ ہمارے معاشرے میں رمضان کی ایک اور پہچان بھی بن چکی ہے۔ ناجائز منافع خوری، مصنوعی مہنگائی اور کاروباری بددیانتی۔ گویا ہمارے ہاں رمضان عبادت کے ساتھ ساتھ ”کمائی کے خاص موسم“ کے طور پر بھی منایا جاتا ہے، مگر یہ

Read more

نفسیاتی مسائل: خاموش بیماری، سماجی بے حسی اور ہمارا اجتماعی رویہ

نفسیاتی مسائل دنیا بھر میں ایک سنگین مسئلہ بنتے جا رہے ہیں، مگر ہمارے معاشرے میں یہ ایک ایسی ”خاموش بیماری“ ہے جسے سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا۔ بہت سے لوگ اس کا شکار ہوتے ہیں، مگر یا تو وہ اس حقیقت کو تسلیم نہیں کرتے، یا اگر تسلیم کر بھی لیں تو کسی سے شیئر کرنے کی ہمت نہیں کر پاتے۔ اس خوف سے کہ لوگ انہیں ”پاگل“ کہہ کر مسترد نہ کر دیں، وہ چپ چاپ اپنی تکلیف

Read more

نا اہلی کے فروغ کو روکنا ہو گا

سیاست درحقیقت ایک قومی امانت اور عوامی خدمت کا ذریعہ ہے، جس کا مقصد علاقائی اور ملکی ترقی کو فروغ دینا ہے، لیکن بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں سیاست کا اصل مقصد پسِ پشت چلا گیا ہے۔ سیاست دانوں کی ایک بڑی تعداد نے ذاتی مفادات اور سیاسی تسکین کو ترجیح دیتے ہوئے میرٹ کی پامالی اور نا اہل افراد کی سرپرستی کا ایک ایسا کلچر پروان چڑھایا ہے جس نے ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر دی ہیں۔

Read more

 درخت لگاؤں یا درخت بچاؤں؟

بلوچستان میں ضلع لسبیلہ کی سرزمین ہمیشہ سے اپنے قدرتی حسن اور سرسبز جنگلات کی وجہ سے منفرد رہی ہے۔ جنگلات نہ صرف زمین کی زرخیزی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں بلکہ موسمیاتی توازن، آبی وسائل کے تحفظ، اور آکسیجن کی فراہمی میں بھی بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔ مگر بدقسمتی سے، گزشتہ چند دہائیوں سے جنگلات کی بے دریغ کٹائی جاری ہے اور اس عمل نے ماحول کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ حیران کن امر یہ ہے کہ ایک

Read more

سانحہ بیلہ بلیک ڈے 19 دسمبر 2022

سانحہ بیلہ سے رات پہلے ایک ساتھی پروجیکٹ کوآرڈینیٹر ضلع خضدار فہیم بھائی کی فیملی سمیت جن میں ان کی زوجہ شامل تھی سو راب بلوچستان کے روڈ ایکسیڈنٹ میں جاں بحق ہونے کی خبر نے بوجھل کر دیا تھا گاڑی میں ان کے تین بچے اور فہیم کی والدہ بھی ساتھ تھیں جو ابھی تک ہسپتال میں زیر علاج ہیں پھر اگلی صبح 19 دسمبر تک اسی کیفیت میں مبتلا تھا ایک اور جاننے والا قریبی دوست جس کا

Read more

ووٹ ڈالتے وقت چند اہم نکات ذہن میں رکھیں

ضلع لسبیلہ میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں عروج پر ہیں نئے پرانے آزمائے ہوئے چھوٹے بڑے درمیانی سارے امیدوار میدان میں دکھائی دے رہے ہیں۔ بیشک سیاسی نظام کی تبدیلی میں بلدیاتی انتخابات کا سب سے اہم رول ہوتا ہے۔ اور پہلی بار ضلع لسبیلہ بلدیاتی انتخابات میں امیدواروں اور عوام کا حد درجہ رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے۔ برساتی مینڈک سیاسی نابالغ نئے پرانے آزمانے کے قابل اور آزمائے ہوئے سب آمنے سامنے دکھائی دے رہے ہیں۔ 11

Read more

مرشد لانے اور نکالنے کے علاوہ بھی کچھ کرنا ہو گا!

پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ 2018 کے عام انتخابات متنازعہ رہے۔ کیونکہ پاکستان میں جنتا یہ جان چکی تھی کہ ملک میں سب سے بڑی دو جماعتیں ہیں اس کے علاوہ باقی ٹوکن سپورٹ جماعتیں جو حمایت اتحاد کے حد تک ہی مضبوط رہی ہیں۔ مگر جہاں تک حکومت بنانے کی بات ہوئی وہاں نون لیگ اور پیپلز پارٹی ہی سیاسی کھیل کے فاتح رہے لیکن اب جاکر پتا چلا اس ڈیل میں بھی کسی کا ہاتھ رہا

Read more

ضلع لسبیلہ سیلاب کی زد میں جبکہ حکومت، انتظامیہ محفوظ مقامات پر منتقل

جب بھی صوبہ بلوچستان کی بات ہو اور اس کے سب سے اہم اضلاع کی بات ہو تو وہاں سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ضلع لسبیلہ تصور کیا جاتا ہے۔ جس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ یہ دنیا کا واحد خطہ ہو گا۔ جہاں پر کسی چیز کی کمی نہیں جنگل پہاڑ سمندر دریا زراعت شپ یارڈ بندرگاہیں اور صنعتی ادارے جن میں بجلی سونا سمیت ہر قسم کی قیمتی کارخانوں کا گڑھ ہے۔ سب سے

Read more

مشترکہ گھریلو رہائش کے معمول کے مسائل اور گھر کے ذمہ داران کا کردار

گھر وہ واحد جگہ ہے جہاں پر صورتحال باقی ہر جگہ سے مختلف ہوتی ہے وہاں ماحول بنانا ہوتا ہے بلکہ گھر کے باہر ماحول میسر ہوتا ہے۔ ہر گھر میں مختلف نوعیت کے مسائل ہوتے ہیں ساس اور بہوؤں کے ہر گھر میں ایک جیسے ہوتے ہیں مگر باقی مسائل بڑے درمیانے چھوٹے گھر کے مختلف ہوتے ہیں بلکہ مشترکہ خاندان میں حیرت انگیز مسائل ہوتے ہیں جن میں بیشتر بتانے کے قابل بھی نہیں ہوتے مگر برداشت کرنا

Read more

بلوچستان، عدم اعتماد یا عدم برداشت: باپ سے باپ تک

بلوچستان میں عدم اعتماد کا کھیل اور لوکل سطح پر ہمارے ہاں ملاکھڑے میں کوئی فرق نظر نہیں آتا ملاکھڑے میں بھی عوام کی امیدوں کے ساتھ کھیلا جاتا ہے اور سیاست میں بھی۔ اس میں کوئی شک نہیں سیاست میں مستقل مزاجی یا ایک دوسرے کی حمایت ہمیشہ نیزے کی نوک پر رہتی ہے۔ اس وقت ملک میں مرکزی سطح پر دیکھا جائے تو اتحاد عارضی ہی صحیح مگر نون لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان مراسم پر اور

Read more

ضلع لسبیلہ کی انتظامی تقسیم پر فتوحات

ضلع لسبیلہ کی تقسیم کے معاملے پر تبصرے گزشتہ دنوں سے سابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی جانب سے بلائے گئے تحصیل اوتھل میں جرگہ میں تقریر کے بعد زیادہ منظر عام پر آنے لگے ہیں بالخصوص جب انہوں نے ضلع لسبیلہ میں عوامی مفاد کی خاطر انتظامی تقسیم کے لیے جہدوجہد کرنے والے صوبائی وزیر بلدیات سردار صالح محمد بھوتانی کو مخاطب کرتے ہوئے اپنے تلخ خیالات کا اظہار کیا۔ جبکہ وہ خود بھی اب اس بات سے

Read more

اقتدار تو اختلاف ختم کرنے کے لیے تھا لیکن؟

کبھی کبھی انسان اتنا عروج پر ہوتا ہے کہ اس کو یہ تک خبر نہیں ہوتی کہ ہر عروج کو ایک زوال ہے۔ بالخصوص سیاست میں جہاں عروج کا آنا جانا آج کل گڈا گڈی کا کھیل بن گیا ہے وہاں کم از کم انسان کو اپنے رویے کو لے کر محتاط رہنا چاہیے۔ ایک وہ عروج جس میں انسان با اختیار ہوتا ہے جس کا تعلق انسان کی اپنی جدوجہد کے ثمر سے ہوتا ہے اور ایک ایسا عروج

Read more

آزادی سے عہد تک

صبح سویرے گھر سے نکلتے ہی محلے میں ایک بندے کو وطن عزیز کے یوم پیدائش کے حوالے سے فلیگز، بیجز و دیگر 14 اگست آزادی سلوگن کے اسٹیکرز فروخت کرتے دیکھا۔ بچپن میں محلہ کے بچوں کی طرح واقعی عید کی اس دن کی بھی یکساں خوشی ہوتی تھی ابھی عمر کے آدھے حصے میں لمحہ بھر کے لیے ملی نغموں کی گونج سن کر دل میں ایک عجیب سی کیفیت طاری تو ہوتی ہے یعنی آزاد نہ ہوتے

Read more

آپ کا تعلق کس سیاسی گروپ سے ہے؟

کچھ عرصہ پہلے جب کسی فورم پر سوشل میڈیا، کسی تقریب یا عام گیدرنگ میں بات چیت کرنے کا موقع ملتا تھا یا فرضی حال احوال ہوتا تھا یا تھوڑا بہت کسی مذہبی موضوع پر بحث ہوتی تھی تو روایت تھی کہ آپ سے فوراً مذہب، مسلک، مرشد یا شجرہ پوچھا جاتا تھا۔ اس کے علاوہ جب کبھی کسی قبائلی موضوع پر بات کرنے کا موقع ملتا وہاں آپ کی شناخت کا پوچھا جاتا تھا یا قبائلی تعلق بلکہ ذیلی

Read more

خدمت میں جدت بن نہ جائے مذمت

وطن عزیز میں دن بدن بلوچستان کی صوبائی حکومت وفاقی حکومت کی جانب سے کئیے جانے والے اقدامات کو کاپی پیسٹ میں لاتی جا رہی ہے اور ٹیکنالوجی سے حکومت اور عوام کے درمیان جو گیپ ہے اس کو ختم کرنے کے لئے طریقے نکالے جا رہے ہیں۔ چند دنوں پہلے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے شکایت سیل کا افتتاح کیا گیا ہے اور باقاعدہ سیٹیزن پورٹل کی طرح عوام کے لیے ایپلیکیشن ڈیزائن کی گئی ہے جو چیف

Read more

جادوئی چھڑی

بچپن میں یقیناً آپ تمام کو ایک قسم کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا ہوگا بالخصوص والدین کی جانب سے اور سب سے زیادہ مار بھی اس پر پڑی ہوگی کہ گھر سے باہر نہیں نکلنا یا پھر رات ہونے سے پہلے گھر کو لوٹ آنا ہے وغیرہ۔ اس کے علاوہ بھی ضروری یا غیر ضروری پابندیوں کا سامنا ہوا ہوگا لیکن ہر گھر میں ایسا کوئی بچہ بھی ہوگا وہ لیٹ بھی آتا ہوگا لیکن ڈانٹ اور مار سے

Read more

میڈیکل ڈیتھ اسکواڈ

تعلیم کے بعد صحت کسی بھی ریاست کا اہم شعبہ ہوتا ہے۔ جبکہ اس شعبے کو اگر خدمت کے لحاظ سے دیکھا جائے تو اس کا کوئی ثانی نہیں اور اگر بزنس کے لیے دیکھا جائے تو بھی اس کا کوئی نام البدل نہیں۔ اور کسی بزنس ایکسپرٹ کا کہنا ہے 5 ایسے کاروبار ہیں جو دنیا کے ختم ہونے تک چلیں گے جن میں دوسرے نمبر پر میڈیکل فیلڈ آتی ہے۔ جبکہ اس میں کوئی شک نہیں پاکستان میں

Read more

لسبیلہ سے قاسم رونجھو کی کامیابی: سیاسی تبدیلی یا موقع شناسی؟

موجودہ مخصوص طبقے کی ریاست میں سینٹ الیکشن کے بعد سیاسی ہلچل عروج پر ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں جو ہمیشہ ہر الیکشن کے ہونے سے لے کر مکمل ہونے تک رہتی ہے۔ مگر حالیہ الیکشن میں پی ڈی ایم کا مقابلہ یعنی اپوزیشن اتحادی جماعتوں کا مقابلہ حکومتی پارٹیوں سے تھا اسی لئے یہ سینٹ الیکشن پاکستان بھر سے حکومت سے تنگ عوام کے لیے دلچسپ رہا جبکہ اس سے پہلے عوام میں سینٹ الیکشن میں اتنی دلچسپی

Read more

برادران نسبتی یا برادران یوسف؟

دنیا میں خون کے رشتوں کے بعد حساس رشتہ سسرال کا رشتہ سمجھا جاتا ہے۔ کائنات کا ہو یا نہ ہو تعلقات کا حسن اب سسرال تک نہ صرف محدود رہ چکا ہے بلکہ پذیرائی بھی حاصل کر چکا ہے۔ سسرال میں ساس سسر، برادر نسبتی یا خواہر نسبتی کا بھی ایک اپنا رعب ہوتا ہے ۔ اگر وہ داماد یا ان کی فیملی سے پوزیشن یا اسٹیٹس میں تھوڑا یا زیادہ ایڈوانس ہو یا پھر یہ بھی ممکن ہے

Read more

کراچی کوئٹہ چمن روڈ پر ڈر کا سفر

پاکستان بھر کے لوگوں کی بلوچستان کے اہم مسئلے کی جانب توجہ مبذول کرانا ضروری ہے۔ ’بلوچستان کو ڈبل روڈ دو‘ کے سلوگن کے تحت کراچی کوئٹہ چمن روڈ پر آئے روز پیش آنے والے حادثات کا سدباب کرنے کیے حکومت کو متوجہ کرنا مقصود ہے۔ لوگوں تک اس خونی سڑک کے بارے میں جو خبریں پہنچ سکی ہیں، اس میں الیکٹرانک میڈیا کا خاص کردار نہیں کیونکہ وہ فی الحال گوادر کے اسٹیڈیم کی پذیرائی میں مشغول ہے، میڈیا

Read more

خوف کا کچھ کریں

خوف جس کا انسان ہوش سنبھالنے سے لے کر ہوش کھونے تک سامنا کرتا ہے۔ یہ سلسلہ گھر سے ہی شروع ہو جاتا ہے، امی یا ابو کی ڈانٹ کا خوف، اسکول میں ٹیچر کے ہوم ورک نہ کرنے کا خوف، مدرسے میں گزشتہ دن کا سبق روانی کے ساتھ نہ پڑھنے کا خوف، امتحانات میں کم نمبر آنے کا خوف یا فیل ہونے کا، کالج میں اچھے گریڈ سے پاس نہ ہونے کا خوف، یونیورسٹی میں بھی یہی خوف،

Read more

غلامی کے نئے روپ

ویسے تو غلام بنانے کے پانچ طریقے ہو سکتے ہیں۔ جنگ میں قیدی بنا کر غلام بنانا۔ کسی پُرامن شخص کو زبردستی پکڑ کر یا اغوا کر کے یا لوٹ مار کے ذریعے غلام بنانا۔ غلام کی اولاد کو پیدائشی غلام بنانا۔ کسی شخص کو اس کی اپنی مرضی یا اس کے گھر والوں کی مرضی یا بااثر لوگوں کی مرضی سے کسی رقم یا فائدے یا ہرجانے یا قرض کے عوض غلام بنانا۔ کسی مفسد، ڈاکو یا باغی کو گرفتار کر کے غلام بنانا۔ لیکن اب ذرائع بدل گئے ہیں

Read more

اچانک صحافی

شعبہ صحافت میں صفائی لازمی بن گئی ہے۔ مگر کون کرے گا یہ ادارہ تو اس بچے کی طرح بن گیا ہے جو بغیر دیکھ بھال کے بڑا ہوکر اپنی مرضی کا مالک بن جاتا ہے۔ ہم سب جانتے ہیں وکالت، انجینرنگ، ڈاکٹریٹ کے علاوہ فارم کے مالی سے لے کر ہوٹل پر باہر والے کا کام کرنے والے کے لیے بھی پڑھنا لکھنا شرط کے ساتھ تجربہ اور متعلقہ کام کے حوالے سے دو سالہ چار سالہ ڈگری نہ

Read more

سیاسی ثقافت اور ذاتی تعلقات

یوں تو معاشرے میں انسان مختلف تعلقات سے منسلک رہتا ہے ذاتی تعلقات کاروباری، سماجی تعلقات، قبائلی تعلقات مذہبی تعلقات وغیرہ۔ جبکہ یہ تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ بدلتے رہتے ہیں۔ کیونکہ تعلقات کا گہرا کم یا ختم ہونا بھی وقت اور حالات پر منحصر ہوتا ہے۔ مگر ان میں ایک ایسا تعلق بھی ہے جو سیاسی تعلق کہلاتا ہے جس کی اس دور میں سب سے زیادہ ڈیمانڈ ہے۔ یہ واحد تعلق ہے جس نے تمام تعلقات کو یا

Read more

پھیکے تہوار

کیا آپ لوگوں نے بھی میری طرح یہ محسوس کیا ہے تہواروں میں وہ لذت خاص جو باقی تھی وہ بھی اب ختم ہو رہی ہے۔ پھر وہ مذہبی ہو علاقائی ہو قومی ہو ملکی ہو بہرحال عید سے لے کر کسی مخصوص دن تک یہ سارے تہوار اپنی اہمیت کھوتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ بات کسی کے ہاں جاکر سلام دعا میل ملاپ حال پرسی سے شروع ہوئی تھی۔ پھر خطوط تک جاپہنچی اور دیکھتے دیکھتے کال پھر میسج

Read more

واک آؤٹ سے چائے شائے تک

مجھ سمیت آپ تمام کو ‏وفاقی PSDP میں کوئٹہ کراچی شاہراہ توسیع منصوبہ مسترد کئے جانے کی خبر مل چکی ہو گی اور اس کے علاوہ وزیراعلی بلوچستان جام کمال کاسالانہ منصوبہ بندی کمیشن کے اجلاس سے احتجاج کے طور پر واک آؤٹ کرنا جس میں شکایات درج کرواتے وقت وزیراعلی بلوچستان کا کہنا تھا وفاقی PSDP میں بلوچستان کو اہمیت نہیں دی گئی۔ بعد ازاں دوبارہ وزیراعلی بلوچستان کو بالآخر چائے پر بلایا گیا۔ ممکن یہ واک آؤٹ کے

Read more

میں بھی سردار ہوں تو بھی سردار ہے

بلوچستان میں دیگر چپقلشوں عداوتوں کے ساتھ ساتھ سرداری تیری میری والی جنگ نے ہر قبیلے میں ہر شخص کو الجھن میں ڈال دیا ہے۔ میں بذات خود کسی ایسے مسئلے سے دو چار ہوں۔ میں اس نظام کا اتنا دیدہ ور نہیں جتنا چند ایک قبیلے کے دوستوں کو دیکھ کر اپنی رائے دے رہا ہوں۔ سرداری نظام حقیقی معائنوں میں اتنا مضبوط نہیں رہا، جتنا پہلے کبھی تھا۔ سرداری ترتیب مکمل خراب ہونے کے باعث، اب یہ محض غیر ضروری بوجھ کا سودا ہے اور کچھ نہیں۔ جیسے مینگل قبیلے میں وڈھ سے ایک سردار ہے، جب کہ نوشکی سے اسی قبیلے کا دوسرا سردار ہے۔ اسی طرح مشکے میں محمد حسنی قبیلے کا ایک سردار ہے تو رخشاں میں اسی قبیلے کا دوسرا سردار موجود ہے۔ جب کہ بگٹی قبیلے سے لے کر زہری قبیلے تک یہ ڈبلنگ جاری ہے۔

Read more

کرونا کے دنوں میں گھروں میں کلاس رومز کا قیام

اسلام و علیکم! امید ہے سب خیریت سے ہوں گے ۔ جیسا کہ ہم سب کے علم میں ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر دیگر تمام روز مرہ کے معاملات کے ساتھ حکومت کی جانب سے تمام سرکاری و نجی اسکولز بند ہیں۔ جس سے ہم سب کے بچوں کی تعلیم متاثر ہورہی ہے۔ لیکن اگر ہم احساس ذمہ داری بطور والدین سمجھتے ہوئے اپنے گھر کے ایک روم کو کلاس روم کی شکل دیں تو کافی حد تک

Read more

سینیٹ چیئرمین شپ جیت اپنی اپنی

پاکستان میں عام انتخابات سے سینیٹ چئرمین شپ کے انتخابات جیتنے والے کو اپنی جیت کا اور ہارنے والے کو اپنی ہار کا بھروسا بالکل نہیں ہوتا۔ جس طرح حکومتی صف کے ارکان میں سب نیک نیت لوگ نہیں ہیں اسی طرح اپوزیشن کی صف میں بھی ایسا ہی کچھ ہے۔ پاکستان میں سیاست سے لے کر ایک سیلف انکم انکریز جاب تک ہر کوئی پیسہ لگاتا ہے۔ اور اسی امید سے لگاتا ہے کہہ اس کا ڈبل ملے اور

Read more

وٹزپ فیس بک والی عید مبارک

عید کے دن کو اسلامی اعتبار سے ایک اہمیت حاصل ہے جس سلسلے میں ہم جانا نہیں چاہتے۔ ہم موضوع کے عین مطابق سماجی اعتبارسے بات کریں گے کہہ یہ ایک ایسا اسلامی تہوار ہے جس دن کو مسرتیں بانٹنے کا نام دیا ہے جس میں ایک دوسرے کے پاس جاکر اپنے ہمسایوں پیاروں، فیملی ممبران اور ضرورت مندوں سے اُن کا حال پوچھنا اُن کے ساتھ دن گزارنے کا نام ہے۔ جس میں تمام ناراضگیوں ناچاقیوں کو بالائے طاق رکھ عید کا سب سے اہم جز و گلے مل کر اپنے اہل و عیال اور اپنے ہمسایوں کے ہاں جاکر تحائف کی صورت میں عید ملنا ہوتا ہے۔

Read more

وزیراعلی بلوچستان کا ضلع سیلاب کی زد میں

سیلاب ہو یا زلزلہ کبھی بتا کر نہیں آتا جبکہ کوئی بھی آفت بتا کر نہیں آتی۔ اور اس سے نمٹنا کسی انسان کے بس کی بات نہیں ہوتی۔ لیکن کسی بھی سانحے یا حادثے سے پہلے حفاظتی انتظامات کرنا نقصان سے تو بچا نہیں سکتا مگر نقصان کی نوعیت کو کم ضرور کرتا ہے۔ اور باقاعدہ اس انتظام کے لئے ہر ریاست کی عین ذمے داری ہوتی ہے جس میں وہ متاثرین کو مکمل ریلیف دینے اور آفت آنے

Read more

مفاد پرست صاحب حثیت سیاسی لوگ

اگر مذہب فرقہ قومیت کو ایک طرف کرتے ہوئے لوگوں کو دو حصوں میں تقسیم کیا جائے توسماج میں صرف دو قسم کے لوگ پائے جاتے ہیں اچھے اور برے لوگ۔ لیکن اس بیاض میں بھی کئی اقسام ہوتی ہیں اور جو ان ہی اچھے برے لوگوں سے منسلک ہوتی ہیں۔ جن میں سیاسی لوگ سماجی علاقائی قوم پرست علاقہ معززین وغیرہ شامل ہیں۔ اگر ان میں تفریق کی جائے تو نچلے طبقے کے لوگ اور صاحب حثیت لوگ سیاسی وسماجی حلقوں مین عام پائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ کسی بھی علاقے کی فلاح وبہبود کے لئے ان دو حلقوں کا اہم کردار ہوتا ہے، خواہ سیاسی میدان میں سماجی یا علاقائی میدان میں اور کسی بھی معاشرے کی کسی بھی ترقی کا انحصار ان پر ہوتا ہے۔

لیکن میں اپنے موضوع کے عین مطابق بات کرونگا اور وہ ہے صاحب حثیت لوگ یہ معاشرے کے کسی بھی حصے میں پائے جاتے ہیں۔ کئی ایک فرد کی صورت میں، ایک گھرانے یا ایک خاندان کی صورت میں ان میں اچھا ہونے کی صفت بہت کم ہوتی ہے ضروری نہیں سارے برے ہوتے ہیں۔

Read more

صحافی بنوں یا حاشیہ بردار؟

صحافت کیا ہے اور صحافی کا بنیادی کام کیا ہے؟ اس حوالے سے بہت سارے موضوعات پر مختلف عنوانات لکھے گئے ہیں۔ میں نے صحافت پڑھتے وقت یہ پڑھا ہے کہ صحافت معاشرے کی تیسری آنکھ اور جمہوریت کا چوتھا ستون ہے۔ صحافت نام ہے اطلاعات تک رسائی اور اطلاعات کو لوگوں تک پہنچانے کا اور اُن کے دل کی بات کو زبان پر لانے کا، صحافت نام ہے تبصرے کا، تجزیے کا نہیں۔ صحافت نہ تعریف کرنے کا نام

Read more

وزیر اعلیٰ جام کمال کی حویلی سے متصل اسکول جہاں 1000 بچیاں خوف میں زندہ ہیں

اس جدید دور میں بھی قدیم عمارتیں مضبوط ہوتی ہیں مگر خوفناک بھی ہوتی ہیں۔ البتہ ایسی عمارتیں زلزلے سے متاثر ہوئی ہو وہاں پر ایک دن کا قیام مجبوری میں بھی مشکل ہوتا ہے۔ مگر مسلسل ہر دن 5 سے 6 گھنٹے وہاں پر قیام کیسے ممکن ہے۔ ایک ایسی عمارت میں درسگاہ قائم ہے جہاں اس وقت ایک ہزار سے زائد پھول کھل رہے ہیں بیشک آنے والے وقت میں ان کے پھل کے ضامن مالی جو چالیس

Read more

سائیں کو پتا بھی ہے یا نہیں! پیغام بنام وزیراعلی بلوچستان

موت زندگی اللہ کے ہاتھ میں ہے ہم سب نے ایک دن جانا ہے مگر موت اور زندگی کے درمیان کچھ معاملات ہوتے ہیں خاص کر کسی حادثے کی صورت میں جس کو سنجیدہ لینا ضروری ہوتا ہے۔ اور اس کے لئے کوشش اور تیاری ضروری امر ہوتی ہے جس کو ہونے سے پہلے کے انتظامات کہا جاتا ہے جو کسی ریاست کے اداروں کی اولین ذمہ داریوں میں سے ایک ہوتی ہے۔

جیسے سیلاب آنا، زلزلہ، مسافر کوچ میں آگ لگنا، روڈ ایکسڈینٹ وغیرہ اتفاقیہ حادثے ہیں۔ جبکہ ان کے لئے حفاظتی اقدامات حادثے سے پہلے کرنا متعلقہ علاقے جگہ ملک ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے جس کو کوشش کا نام دینا میں یہاں ضروری سمجھونگا۔ اکثروبیشتر دیگر ترقی یافتہ ممالک میں ان حادثات کے دوران سیفٹی اور فوری طور پر ایمرجنسی کی صورت میں سہولیات مہیا کرنے سے مالی نقصان تو ہوجاتا ہے مگر جانی نقصان پر قابو پایا جاتا ہے۔

Read more