غریب کا بچہ اور عید!

پیاری مما اور محترم بابا! دوستوں سے سنا ہے آج عید ہے، چنانچہ میں دیکھ رہا ہوں کہ آج آس پاس سب بچے خوشی سے پھولے نہیں سما رہے، سب بڑے خوش ہیں، ہنس رہے ہیں، ہاتھوں میں عیدی کے پیسے ہیں، کھلونے ہیں، مزے کر رہے ہیں، دوست ہیں، کھا رہے ہیں، پی رہے ہیں، تحائف کا تبادلہ ہے، ملاقاتوں کی محفلیں ہیں اور ہر کسی نے قسم قسم لباس زیب تن کیا ہوا ہے، اس کا مطلب ہے

Read more

ایک کہانی، دو سبق

جناب یاسر عبدالرحمن نے اپنی کتاب ”موسوعة الاخلاق والزھد والرقائق“ میں معروف دو بزرگوں شیخ شقیق بلخی اور ابراہیم بن ادھم کے حوالے سے ایک واقعہ نقل کیا ہے کہ ایک مرتبہ ابراہیم بن ادھم نے اپنے دوست شقیق بلخی کو تجارت کے سفر پر روانہ کرتے ہوئے الوداع کیا۔ جب شیخ بلخی سفر تجارت پر روانہ ہوئے تو راستے میں پر کٹے ہوئے ایک اندھے اور معذور پرندہ کو دیکھا۔ آپ وہی رک کر سوچنے لگے کہ آخر اس

Read more

کیا آپ کو کبھی محبت ہوئی ہے؟

میں اس محبت کی بات نہیں کر رہا جس کے لیے دنیا کو بھلا کر اس سے ایسا منہ موڑ لیا جائے کہ پھر اس کا چہرہ ہی نہ دیکھنا چاہے۔ جس کے بعد اسے دنیا ایسی کالی نظر آنے لگے کہ اس کے زعم میں جس کو نہ سورج کی روشنی روشن کر سکتی ہے اور نہ چاند کی چمک، صرف اس لیے کہ ایک عورت (اپنی محبوبہ) کا وہ آج تک بوسہ نہیں لے سکا ہے۔ وہ محبت

Read more

امارات سے حرمین تک

کچھ دن پہلے، اللہ تعالی نے ہمیں حرمین شریفین کی زیارت سے نوازا۔ یہ تیسرا موقع تھا جب میرے قدم مقدس مقامات کی سرزمین پر پڑے۔ الحمد للہ، امارات میں رہتے ہوئے اس سے پہلے بھی دو بار یہ سعادت نصیب ہوئی تھی۔ اب کی بار مگر یہ سفر اس لحاظ سے بڑا خوشگوار تھا کہ یہ بڑے بھائی کی معیت میں تھا۔ اگرچہ وہ اپنی اہلیہ اور بیٹے ہدایت اللہ کے ساتھ اپنی گاڑی میں اور میں اپنی فیملی

Read more

سال نو، خود کو بدلنا سیکھیں!

گردش ایام زندگی کا اصول ہے۔ سالوں کی تبدیلی اور نئے سال کی آمد کا مطلب یہ ہے کہ ہمارے پاس تبدیلی اور بہتری کے لیے ایک شاندار موقع ہے جس سے ہمیں بھرپور طریقے سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ نیا سال ہی نہیں بلکہ ہمیں میسر ہونے والا ہر منٹ، گھنٹہ، دن، رات، ہفتہ اور مہینہ اپنی ذات کی تطہیر اور ملک و قوم کی تعمیر کے لئے انتہائی قیمتی ہے۔ سال، مہینے، ہفتے، سیکنڈ اور منٹ سبھی در اصل

Read more

کیا ’چور‘ کو ’چور‘ کہنا اب بھی درست ہے؟

ایک حدیث میں نبی کریم ﷺ نے فرمایا ”بلاشبہ میں ایک انسان ہوں، تم میرے پاس اپنے جھگڑے لاتے ہو ممکن ہے تم میں سے بعض اپنے مقدمہ کو پیش کرنے میں فریق ثانی کے مقابلہ میں زیادہ چرب زبان ہو اور میں تمہاری بات سن کر فیصلہ کر دوں تو جس شخص کے لیے میں اس کے بھائی ( فریق مخالف ) کا کوئی حق دلا دوں، چاہیے کہ وہ اسے نہ لے کیونکہ یہ آگ کا ایک ٹکڑا

Read more

شکست کے اسباب تلاش کرنے کی ضرورت ہے

ایک سچے اور پکے مسلمان کی شان یہ ہے کہ وہ اپنی شکست کے اسباب خود ہی تلاش کر کے آئندہ ان اسباب سے بچا رہے، پھونک پھونک کر قدم رکھے اور پلٹ کر بازی لے جانے کے لیے مزید محنت کرے۔ قرآن کریم اور نبی کریم ﷺ کی سیرت سے ہمیں یہی سبق ملتا ہے۔ چنانچہ قرآن کریم میں غزوہ احد میں مسلمانوں کی ظاہری اور وقتی شکست کے ان اسباب کی تفصیل سے نشاندہی کی گئی ہے جن

Read more

موت ایک اٹل حقیقت!

حدیث میں آتا ہے کہ مرنے کے بعد بھی اگر کوئی اپنے والد سے نیکی کرنا چاہتا ہے تو وہ اس کے محبت کرنے والوں سے ملاپ رکھے ”یعنی ان کی خیریت دریافت کرے، ان کی تعظیم و تکریم کرے اور ان کے ساتھ تعلق بہرحال قائم رکھے۔ میں اسی نیت کے ساتھ ان کی خدمت میں حاضر ہوتا تھا اور جب جب بھی حاضری دی انہوں نے والد صاحب کے ساتھ گزرے ماضی کے جھروکوں سے کچھ یادیں ضرور

Read more

سمندر پار غنڈا گردی کا نقصان

معزز پاکستانی بھائیو! پاکستان میں ہماری شناخت شناختی کارڈ سے ہوتی ہے جبکہ بیرون ملک پاسپورٹ سے۔ شناختی کارڈ یا پاسپورٹ میں یہ کہیں بھی نہیں لکھا ہوتا کہ آپ کا تعلق کس پارٹی سے ہے، بلکہ آپ کو ایک پاکستانی ہی کی نظر سے دیکھا اور پہچانا جاتا ہے۔ کسی اچھے یا برے عمل کے بعد آپ کی نسبت باپ دادا کی طرف بعد میں اور ملک کی طرف پہلے ہوتی ہے۔ آپ کی نسبت جس ملک کی طرف

Read more

ملا کی دوڑ اقوام متحدہ تک مگر

کہتے ہیں کہ کوئی بچہ نورانی قاعدہ میں استاد کا دیا ہوا سبق یوں یاد کر رہا تھا کہ ہجے تو لفظ ’الذین‘ کا کر رہا تھا لیکن پھر روانی کے ساتھ لفظ ’الذین‘ کو دہرانے کی بجائے ’کذالک‘ کو رٹے جا رہا تھا۔ پاس سے گزرتے ڈھولکیا نے جب بچے کی اس بے ربط تسبیح کو سنا تو بچے سے عرض کیا: بیٹا، میں قرآن تو نہیں پڑھا ہوا بلکہ ایک جاہل ڈھولکیا ہوں لیکن آپ کے اس جوڑ

Read more

خطرناک!

بچپن میں ہم جسے ’بدمعاش‘ کہتے تھے، اسے آج کل ’خطرناک‘ کہا جاتا ہے، ’خطرناک‘ خوفناک اور ڈراؤنے شخص یا فعل کو کہا جاتا ہے، جبکہ ’بدمعاش‘ کا اطلاق بداطوار، بدکردار، بدذات اور لچے لفنگے پر کیا جاتا ہے جس کا گزارہ عموماً برے کاموں کی آمدنی پر ہوتا ہے۔ دونوں میں قدر مشترک یہ ہے کہ بدمعاش کا ہر قول و فعل تقریباً ’خطرناک‘ ہوتا ہے۔ ’بدمعاش‘ شخص کے لیے دلوں میں محبت تو نہیں ہوتی مگر چونکہ اس

Read more

سعادت، آپ کے اپنے ہاتھ میں ہے

ہر انسانی روح میں کچھ ایسی خفیہ طاقت ہوتی ہیں کہ جب تک اسے دریافت کر کے جگایا نہ جائے وہ سوئی ہوئی رہتی ہیں۔ اور جب تک کوئی شخص اپنے اندر موجود اس سوئی ہوئی طاقت کو نہیں جگاتا تب تک وہ اپنی زندگی سے بھرپور طریقے سے لطف اندوز بھی نہیں ہو سکتا۔ اسی خفیہ طاقت کو دوسرے الفاظ میں احساس سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کہ ہر انسان کو اللہ تعالی نے لاتعداد

Read more

دو خوبصورت نام آپ کی نذر

اچھے ناموں کا انتخاب اسلام کی تعلیم بھی ہے اور یہ اولاد کا اپنے والدین پر حق بھی ہے۔ نام کا شخصیت پر گہرا اثر پڑتا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ نام خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ اس کا معنی و مفہوم بھی شرعی اعتبار سے درست ہو۔ چنانچہ حضرت ابو درداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ”تم قیامت کے دن اپنے اور اپنے آباء کے ناموں سے پکارے جاؤ گے،

Read more

اسلامی حلیہ اور نیک و بد کا تصور!

کیا اسلامی وضع قطع کو کسی انسان کے باقی کردار کی جانچ پڑتال کے لیے معیار قرار دینا درست ہے؟ اس سوال کے جواب سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ اسلامی وضع قطع سے مراد کیا ہے۔ کئی احادیث میں آیا ہے کہ داڑھیاں بڑھاؤ اور مونچھیں تراشو۔ اس بنا پر ہم کہہ سکتے ہیں کہ داڑھی اسلام کا شعار اور مسلمانوں کی پہچان ہے اور مسلمانوں پر اپنے اس شعار کی حفاظت کرنا لازم ہے۔ اس کے علاوہ

Read more

آپ ضرورت مندوں کی مدد کیسے کر سکتے ہیں؟

بہت سارے حضرات ایسے ہوتے ہیں جو کسی قدرتی آفت کے وقت متاثرین یا عام حالات میں غریب اور محتاج لوگوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں لیکن انہیں سمجھ نہیں آ رہا ہوتا کہ ہم کیسے مدد کریں۔ اسی طرح بعض حضرات کو یہ غلط فہمی ہوتی ہے کہ شاید صدقہ یا کسی کی مدد کا تعلق فقط مال ہی سے ہو سکتا ہے اور چونکہ ان کے پاس مال نہیں ہوتا اس لیے وہ سمجھتے ہیں کہ کسی آفت

Read more

دور جدید کے بت!

یہ ٹھیک ہے کہ ہم مسلمان جاہلیت کو بت پرستی اور بتوں سمیت اپنے پیچھے چھوڑ کر علم و معرفت کے زمانے میں داخل ہوچکے ہیں، چنانچہ اب نہ تو کوئی لات، عزیٰ اور ہبل کی پرستش کرنے والا ہے اور نہ ہی بعل کو پوجنے والا۔ لیکن کیا یہ بھی ٹھیک نہیں کہ ذوق پرستش میں صنم آج بھی لوگوں نے کئی تراش رکھے ہیں، جن کی وہ ہر وقت تعریف کرتے ہیں، خوشامد کرتے ہیں، ان کی ہر

Read more

خواہشات کا غلام کبھی آزاد نہیں ہوتا

وطن اس کائنات میں انسان کے لیے خدا کی بہت بڑی نعمت ہے۔ وطن ہمارا گھر، فخر، وقار، دل کی دھڑکن، آنکھوں کا نور اور دل کا سرور ہے۔ وطن بے سہارا کے لیے سہارا اور بے گھر کے لیے گھر ہے۔ وطن ماں کے پیٹ کے بعد وہ دوسرا پیٹ ہے جس نے ہمیں اٹھائے رکھا ہے۔ یہ باپ کے کندھے کے بعد وہ دوسرا کندھا ہے جو کبھی تھکتا نہیں ہے۔ یہ زمین کی چھاتی سے نکلا ہوا

Read more

امارات کا ٹریفک نظام اور پاکستانیوں کا کارنامہ!

آٹھ اگست کو عربی روزنامہ الخلیج میں مالی موازنہ کرنے والی ایک ویب سائٹ yllacompare کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ پڑھی، جس میں بتایا گیا تھا کہ رواں سال متحدہ عرب امارات میں بہترین ڈرائیونگ کے اعتبار سے پاکستانی ڈرائیورز سب سے بہترین ثابت ہوئے ہیں۔ یہ رپورٹ سڑکوں پر پیش آنے والے حادثات کی وجہ سے مختلف نیشنیلٹی رکھنے والے ڈرائیورز کا انشورنس کمپنیوں کے پاس جمع ہونے والی معاوضے کی درخواستوں کی بنیاد پر تیار

Read more

قدیم فقہاء اور عشقیہ شعر و شاعری!

آج کل کے بعض ضرورت سے زیادہ نیک فضلاء کے ذہنوں میں یہ بات پیوست ہو گئی ہے کہ حسن، محبت، عورتوں سے متعلق عشقیہ گفتگو اور شعر و شاعری صرف لوگوں کے ایک گھٹیا گروہ تک محدود ہے، جو دین داری اور نیکی سے بہت دور ہے۔ حالانکہ متقدمین فقہاء اتنے خشک مزاج نہیں تھے جتنا کہ آج کے فقیہان ملت ہیں۔ چنانچہ آپ کو اسلامی تاریخ میں ایسے بہت سے فقہاء ملیں گے، جو اپنی علمی گہرائی اور

Read more

وظائف کے بارے میں کچھ باتیں

یکم محرم سے پہلے فیس بک پر بعض فضلاء اور اہل علم کی جانب سے ایک فتوی شیئر کیا گیا تھا، جس میں لکھا تھا کہ ”جو شخص محرم کی پہلی تاریخ کو ایک سو تیرہ مرتبہ پوری“ بسم اللہ الرحمن الرحیم ”کاغذ پر لکھ کر اپنے پاس رکھے گا، ہر طرح کی آفات و مصائب سے محفوظ رہے گا“ اور حوالہ مفتی شفیع رحمہ اللہ کی کتاب جواھر الفقہ جلد 2 صفحہ 187 کا لکھا ہوا تھا اور بعض

Read more

سلام اے فاروق!

ان کی طبیعت میں غیر معمولی سختی کو دیکھتے ہوئے بظاہر مسلمانوں کو یہ توقع بالکل نہیں تھی کہ وہ ایمان لے آئیں گے لیکن جس کے لیے اللہ تعالی ہدایت کا ارادہ کر لیتا ہے، اس کا سینہ اسلام کے لیے کھول دیتا ہے، اور جسے اس کی ہٹ دھرمی اور ضد کی وجہ سے گمراہ کرنا چاہے، اس کا سینہ اتنا تنگ کر دیتا ہے کہ پھر اس کے لیے ایمان لانا فضا پر چڑھنے جیسا لگ رہا ہوتا

Read more

انسان کی تعمیر ہر تعمیر سے پہلے ہے!

چند دن پہلے کسی عربی پیج پر ایک اقتباس نظر سے گزرا جو حکمت کے شہد میں ڈوبا ہوا محسوس ہوا۔ اقتباس کو نقل کرنے والے نے اسے مصر کے معروف طبیب اور ادیب مصطفی محمود کی کتاب (القراءة للمستقبل) یعنی ریڈنگ فار دی فیوچر کی طرف منسوب کیا تھا۔ یہ ڈاکٹر مصطفیٰ محمود کی لکھی ہوئی تقریباً ایک سو پانچ صفحات پر مشتمل کتاب ہے جو پہلی بار 1997 ء میں شائع ہوئی تھی، اس کتاب میں مصنف نے

Read more

سچائی بیان کرتا ایک جھوٹا شعر

بعینی رایت ذئباً یحلب نملة ویشرب منھا رائق اللبن۔ (میں نے اپنی آنکھوں سے ایک بھیڑیا دیکھا جو چیونٹی سے خالص دودھ نکال کر پی رہا تھا) جی ہاں! یہی وہ شعر ہے جسے لوگ عربی زبان کا سب سے جھوٹا شعر کہہ کر شاعری کے اس عجیب و غریب سطر کو ایک دوسرے سے طنز و مزاح کے طور پر شیئر کرتے ہیں۔ حقیقت، مگر اس کے برعکس یہ ہے کہ اگر کوئی عقلمند اس کے حقیقی معنی اور

Read more

پر کشش گھروں کی دوڑ!

آج کل پاکستان میں اپنی مختصر چھٹی کے دن گن رہا ہوں، اس دوران مختلف جگہوں پر جانے کا اتفاق ہوا، اور جس چیز نے زیادہ حیرت میں ڈالا وہ تھی، مسلسل مہنگائی کا رونا رونے والی قوم میں، اونچے اونچے مکانات اور پر کشش گھروں کی تعمیر کی آپس میں مقابلہ بازی۔ اگر موجودہ دور میں دن بدن بڑھتی مہنگائی ایک مسلمہ حقیقت ہے تو یہ بھی جھوٹ نہیں کہ ضروریات سے بڑھ کر خواہشات پوری ہونے کی تمنا

Read more

ان شاء اللہ اور انشاء اللہ میں فرق!

آج اپنے بھتیجے عبدا الحق کی وال پر ایک شخص کی تصویر کے ساتھ مولانا انشاء اللہ، نام لکھا ہوا دیکھا تو دماغ کی سکرین پر بار بار نظر سے گزرنے والا ان شاء اللہ اور انشاء اللہ کے درمیان فرق کرنے والا ایک دہشت ناک پیغام چلنے لگا۔ وہ پیغام یہ ہے کہ: ” ﻟﻔﻆ "ﺍﻧﺸﺎﺀ” کا ﻣﻄﻠﺐ ﮨﮯ۔”ﺗﺨﻠﯿﻖ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ” اب ﺍﮔﺮ ” ﺍﻧﺸﺎﺀﺍﻟﻠّٰﮧ ” ﮐﺎ ﻣﻄﻠﺐ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﺗﻮ مطلب بنتا هے "اللہ  ﺗﺨﻠﯿﻖ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ” ﻧﻌﻮﺫﺑﺎﺍللہ۔ دیکھیے

Read more

خان صاحب اور ارطغرل!

آپ کو یاد ہو گا سال دو قبل وزیر اعظم عمران خان نے تاریخی ترک ڈرامے ”ارطغرل غازی“ کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے نوجوانوں کو یہ ڈرامہ دیکھنے کی بہت زور و شور سے ترغیب دی تھی۔ میں نے ارطغرل ڈرامہ سے پہلے کبھی بھی کوئی ڈرامہ نہیں دیکھا تھا، بلکہ یہ بھی نہیں جانتا تھا کہ ڈرامہ کیا ہوتا ہے اور فلم کیا ہوتی ہے اور ان دونوں کے بیچ فرق کیا ہے۔ یہ تو

Read more

لڑکی ان پڑھ ہو یا پڑھی لکھی؟

ایک صاحب نے سوال کیا کہ: شادی کا ارادہ ہے، اکثر ساتھیوں نے مشورہ دیا ہے کہ اگر ان پڑھ لڑکی سے شادی کرو گے تو سکون پاؤ گے۔ اس بارے میں آپ کیا کہتے ہیں؟ عرض کیا: اگر آپ کے دوست ان پڑھ لڑکی سے شادی کا مشورہ اس لیے دیتے کہ ان پڑھ لڑکی بھی انسان ہے، ممکن ہے غربت یا کسی اور مجبوری کی وجہ سے نہ پڑھ سکی ہو، اب اگر ہم بھی ایسی لڑکیوں سے

Read more

قرآن ضرور سنائیں مگر سزا تو نہ دیں!

گزشتہ سال میرا بھتیجا قرآن کریم کا حافظ بنا تھا۔ رمضان المبارک میں والدین کی معیت میں تراویح میں قرآن کریم سناتا تھا۔ دیگر چھوٹے بھائی کبھی چھٹی کو بڑے بھائی کے گھر آتے تو انہیں بھی رات کو مجبوراً تراویح میں شامل ہونا پڑتا۔ بھتیجا پڑھتا تو خوبصورت انداز میں تھا لیکن پڑھتے پڑھتے بار بار رک جاتا تھا جس کی وجہ سے ٹائم کافی زیادہ لگتا تھا۔ دن کو چھوٹے بھائی بھتیجے سہیل سے کہتے کہ صحٰح سے

Read more

چھوٹا سا پاکستان اور گلوبل ویلج

یہ ایک چھوٹا سا پاکستان تھا، جو شور شرابے اور ماحولیاتی صوتی آلودگی سے پاک تھا، صاف اور چمکیلی دیواریں تھیں، وہاں ہم نے راستوں پر پان تھوکنے کے دھبے دیکھے اور نہ ہی گٹکے کے داغ دھبے، کوئی بھکاری بھی نہیں ملا، فٹ پاتھ پر سویا ہوا کوئی بے گھر بھی نہیں دیکھا، جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر بھی نظر نہیں آئے، پبلک مقامات پر کوئی پیشاب کرتا ہوا بھی نہیں دیکھا، گندگی، جس سے بیسیوں بیماریاں جنم لیتی

Read more

بغیر سمجھے قرآن پڑھنے پر ثواب اور جناب غامدی صاحب

کیا قرآن بغیر ترجمہ کے پڑھنے کا کوئی فائدہ ہے؟ یقیناً کوئی فائدہ نہیں ہے ” ڈریں نہیں! یہ الفاظ ہمارے نہیں ہیں بلکہ جناب غامدی صاحب کے منہ سے کافی عرصہ پہلے ایک ویڈیو کلپ میں سنے تھے۔ آج یہ بات یوں یاد آئی کہ چند دن پہلے ہماری برادر زادی نے قرآن کریم کو ناظرہ کے ساتھ ختم کیا، سوچا کیوں نہ ہم بھی اپنا نظریہ آپ کے سامنے رکھ لیں۔ ہمارا تو ایمان یہ ہے کہ حدیث

Read more

امارات میں میرے ساتھ پیش آنے والا مری جیسا ایک واقعہ!

مری میں ہونے والے الم ناک واقعہ نے مجھے اپریل 2019 میں اپنے ساتھ پیش آنے والے ایک واقعہ کی یاد دلا دی ہے۔ ہوا یہ تھا کہ ہم اپنی فیملی کے ساتھ تفریح کی غرض سے متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں واقع پہاڑ کی سب سے اونچی چوٹی جبل جیس گئے ہوئے تھے، موسم نہ تو ٹھنڈا تھا اور نہ ہی بارش کا تھا۔ لیکن اس کے باوجود عصر کے وقت اچانک تیز بارش شروع ہوئی،

Read more

کیا ہراسمنٹ کا سبب صرف بے حیائی ہے؟

جس حکمران کی حاکمیت کے زیر سایہ رہنے والا ہر شخص خود کو محفوظ تصور نہ کرے، جہاں ہر شخص کو ایک انجانے خوف نے ہر آن گھیرے رکھا ہو، جہاں ڈر انسان کا سایہ بن کر دفتر، مارکیٹ، پارک، سڑک، تفریحی مقامات حتی کہ مسجد میں بھی ساتھ نہ چھوڑے، جہاں دیہاتوں کی معصوم کلیاں محفوظ ہوں اور نہ ہی شہروں کے معصوم پھول، حیاء کی دھجیاں اڑانے والی خوبرو دوشیزاوں کو تو ایک جانب رکھ دیں، قبر میں دفن شدہ لاشیں بھی محفوظ نہ ہوں مگر اس کے باوجود آکسفورڈ کا پڑھا ہوا وزیر اعظم اپنی ذمہ داری نبھانے اور اپنی رعایا کو تحفظ فراہم کرنے کی بجائے ہر پلیدی اور درندگی کو عورت اور اس کے لباس کا شاخسانہ قرار دے تو پھر وہاں یہ بحث ہی فضول بن جاتی ہے کہ قصوروار مرد ہے یا عورت؟

Read more

قربانی اور سازشی ٹولہ

عقل اور وحی کی کشمکش کی تاریخ بہت پرانی ہے۔ جب اللہ تعالیٰ نے فرشتوں اور شیطان دونوں کو حکم دیا کہ میرے بنائے ہوئے انسان حضرت آدم (علیہ السلام) کو سجدہ کریں تو فرشتوں نے فوراً بغیر کسی چوں و چراں کے سجدہ کر دیا جو وحی الہٰی کی تعمیل کی ایک اعلیٰ شکل تھی۔ لیکن ابلیس نے عقل کے گھوڑے دوڑاتے ہوئے سجدے سے انکار کر دیا جس کے نتیجے میں وہ راندہ درگاہ ٹھہرا۔ بلاشبہ عقل ایک

Read more

عشرہ ذی الحجہ اسلام کی روشنی میں!

ذی الحجہ ہجری کیلنڈر کے حساب سے قمری سال کا بارہواں اور آخری مہینہ ہے چونکہ اس میں اسلام کا عظیم رکن حج ادا کیا جاتا ہے، اس مناسبت سے اس کو ذی الحجہ کہا جاتا ہے۔ اللہ تعالی نے سال کے بارہ مہینوں میں جن بعض دنوں اور راتوں کو خاص فضیلت بخشی ہے ان میں ذی الحجہ کے شروع کے دس دن بھی شامل ہیں۔ قرآن کریم میں ارشاد ربانی ہے ”یقیناً مہینوں کی تعداد اللہ کے نزدیک

Read more

متاع وقت کا احساس دلانے والا چل بسا!

مجھے یقین ہے ان کا کمرہ اب بھی کتابوں کی خوشبو سے مہک رہا ہوگا، ان کی نشست کا ایک حصہ اب بھی کتابوں سے لدا ہوا ہوگا، سائڈ میں پڑے ڈسک پر بکھرے سفید کاغذ، اخبارات اور کئی رسائل اب بھی کمرے کی زینت بنے ہوئے ہوں گے ، قرآن وحدیث، فقہ، ادب، فسلفہ، تاریخ، اور شاعری پر لکھی گئی کتابیں شاید اب بھی ترتیب سے بک شیلف میں نظر آ رہی ہوں گی ں، اور موٹے شیشے والی

Read more

شارجہ بین الاقوامی کتاب میلہ!

متحدہ عرب امارات کی امارت شارجہ میں عالمی کتب میلے کا 39 واں ایڈیشن 4 سے 14 نومبر 2020 تک جاری رہا جس میں سینکڑوں عرب اور بین الاقوامی پبلشرز نے شرکت کی۔ شارجہ کے ایکسبو سینٹر میں ہر سال کتابوں کی بین الاقوامی نمائش منعقد کی جاتی ہے۔ اس کی ابتداء آج سے 38 سال قبل 19 جنوری 1982 کو شارجہ کے حکمران اور امارات کے سپریم کونسل کے ممبر، شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی نے فرمائی تھی۔

Read more

سپنوں کی دنیا

عبداللہ صاحب پہلے یو اے ای میں الیکٹریشن کا کام کرتے تھے اور بعد میں ایک ٹکٹ سے دو مز ے کے فارمولے کو عملی جامہ پہناتے ہوئے عمرے اور حج کے شوق میں سعودی عرب منتقل ہوئے۔ خیر سے حاجی بھی بنے، دسیوں عمرے بھی کیے اور بقدرِ کفاف روزی روٹی کمانے میں بھی کامیاب ہوئے۔ کافی عرصہ بعد انہوں نے بذریعہ واٹس ایپ وائس میسج کرکے مسئلہ دریافت کیا، سوال وجواب کے بعد راقم نے ان سے پوچھا

Read more

مذہب کارڈ کا استعمال

اسلام اور سیاست کو کبھی بھی ایک دوسرے سے الگ نہیں کیا جاسکتا۔ ریاست انسان کے بنائے ہوئے سماجی معاشرے کو کہا جاتا ہے اور معاشرہ بغیر کسی قاعدے و قانون کے اپنے فطری تقاضے کبھی بھی پورے نہیں کرسکتا بلکہ اس کو مختلف قسم کے قواعد و ضوابط کی روشنی میں چلانا پڑتا ہے۔ اسلامی شریعت غیر منصوص معاملات میں مملکت اور رعایا کے مفاد میں ضوابط و قوانین وضع کرنے کی اجازت ضرور دیتی ہے لیکن ساتھ ہی

Read more

کتاب سے دوری، ایک المیہ

قدیم یونان کی ایک شہری ریاست، کا نام اس کے اساطیری بانی نے اپنی بیوی کے نام پر ”سپارٹا“ رکھا تھا، سپارٹا کو تاریخِ عالم میں اس لیے اہمیت حاصل ہے کہ اس کے شہری بڑے جری، بہادر اور سپاہیانہ زندگی کے شیدائی تھے، یہی وجہ ہے کہ سپارٹا کے باشندوں کا ذکر تاریخِ عالم میں ایک جنگجو قوم کے طور پر ملتا ہے، یہ ایک قدرتی چیز ہے کہ عمومی طور پر جس سوسائٹی کا جو مزاج ہوتا ہے

Read more

ذرا سی لمبی مبارکباد قبول کیجئے گا

اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے ماہِ مبارک رمضان میں سوشل میڈیا سے کنارہ کش رہنے کی توفیق عطاء فرمائی اُن ہی کی وسعتِ رحمت کو دیکھ کر پُرامید ہوں کہ وہ ہمارے ٹوٹے پھوٹے اعمال کو شرفِ قبولیت سے نوازیں گے، اسلام نے نہ صرف یہ کہ اپنے ماننے والوں کو دنیوی فرحت و انبساط کے اہتمام کی اجازت دی ہے بلکہ خود اس کا ایسے خوبصورت طریقے سے انتظام فرمایا ہے کہ مسلمانانِ عالم یاد الٰہی سے بھی غافل نہ رہیں اور اسلامی برادری سے شناسائی کے مواقع بھی ہاتھ سے نہ جانے دیں۔

Read more

ٹرانسمیشنز یا رمضان کے تقدس کی پامالی

نوجوانوں کا علمائے دین اور مذہبی راہ نماؤں سے روحانی اور ایمانی بنیادوں پر رشتہ اور تعلق قائم تھا، اُن سے اپنے دینی وشرعی احکام و مسائل میں رجوع کرتے تھے، شریعت کے مطابق زندگی گزار نے کے لئے قدم قدم پر ان کی راہ نمائی اور رہبری کو اپنی ضرورت سمجھتے تھے، اُن نوجوانوں پر میڈیا نے ایسا جادو چلایا کہ آج وہ ٹی وی کے سامنے بیٹھ کر حیاء کی دھجیاں اڑانے والیوں سے دین سیکھتے ہیں، وہ نیم عریاں دوشیزائیں کہ جن کو علمِ دین سے کبھی واسطہ ہی نہیں پڑا، جو اپنے چھوٹے سے جسم پر حیاء کی چادر تک نہیں ڈال سکتیں، وہ رمضان سے عقیدت کے جھوٹے آنسو بہا کر مسلمان قوم کو دینِ اسلام کی تعلیمات سکھا رہی ہوتی ہیں، لیکن افسوس اُن کے اوپر ہے نہ ٹی ویی مالکان کے اوپر کیونکہ ان دونوں نے تو اس حقیر دنیا کے عوض اپنا ایمان بیچنے کا سودا کیا ہوتا ہے، اُنہوں نے تو پکا عہد کرلیا ہے کہ ہم نے اتنی سر توڑ کوشش کرنی ہے کہ یہ مہینہ بھی کسی طرح ایک مسلمان کے لئے سودمند اور باعثِ نجات ثابت نہ ہوسکے اُن کو آفر ہی ایسی زوردار ہوئی ہے

Read more

پھلوں کا بادشاہ کون؟

متحدہ عرب امارات کی مارکیٹوں میں بقولِ بعض پھلوں کا بادشاہ (آم ) کئی ممالک سے پہنچ چکا ہے، ہم بھی کھا کر تھوڑا سالطف اُٹھا چکے ہیں، لیکن بھر پور طریقے سے لطف اندوز تب ہوں گے جب اپنی دھرتی پاکستان کا آم پہنچ جائے، پاکستانی آم ہمیشہ تاخیر سے آتا ہے لیکن جب آتا ہے تو پورے آب و تاب کے ساتھ آکر کلین سوئپ کرلیتا ہے، مجال ہے کہ پاکستانی آم کے آنے کے بعد کسی اور کنٹری کے آم کی مارکیٹ میں شان و شوکت باقی رہے، ویجیٹیبل اینڈ فروٹ مارکیٹ میں تو اس کے طفیل ہر طرف پاکستان کا نعرہ لگا رہتاہے، پاکستانی آم پاکستانی آم۔

Read more

حفاظِ کرام نعمتِ حفظِ قرآن کی قدر کریں

قرآن کریم کا حفظ کرنا ایک عظیم سعادت ہے یہ وہ عظیم سعادت ہے جس کے مقابلے میں دنیا کی تمام نعمتیں اور سعادتیں ثانوی درجہ رکھتی ہیں۔ حافظ قرآن کے لئے یہ فخر کیا کم ہے کہ وہ کسی اور کا نہیں بلکہ اللہ جلّ شانہ کے کلام کا حافظ ہے، اس کا سینہ اُسی سے معطر ہے، دل اُسی سے آباد ہے اور زبان اُسی کی تلاوت سے تر ہے، کم از کم میرے نزدیک تو حفظِ قرآن

Read more

جسم امانت، مرضی اللہ کی

حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں ”کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم گھر کے کسی گوشے میں بیٹھی، پردہ نشین، کنواری لڑکی سے بھی زیادہ حیادار تھے۔ اور جب آپ کسی چیز کو ناپسند فرماتے تو ہم آپ علیہ السلام کے چہرہ انور کے آثار سے پہچان لیتے۔ قرآن کریم کی سورہ قصص میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کا واقعہ بیان کرتے ہوئے آیت نمبر 25 میں اللہ تعالیٰ نے عورت کی شرم و حیا کو

Read more

خود بدلتے نہیں ہم، حکمرانوں کو بدل دیتے ہیں

یہ حقیقت ہے کہ حکمرانوں کی بے شمار ذمہ داریاں ہیں جن کو اچھے طریقے سے نبھانا ان کا فرض ہے اور وہ ان ذمہ داریوں کو اچھے طریقے سے نبھانے میں بڑی حد تک ناکام ہیں، لیکن اس کے باوجود ہرقسم کے فساد کا ان کو ذمہ دار ٹھہرانا اور معاشرے کی تمام تر برائیوں کو ان کی طرف منسوب کرنا بھی کوئی انصاف نہیں بلکہ ان میں سے اکثر ہماری اچھی تربیت نہ ہونے کا یا بے پروائی کا نتیجہ ہیں۔ اگر ہم ایک اچھا معاشرہ وجود میں لانا چاہتے ہیں تو ہمیں خود کو بدلنا پڑے گا نہ کہ حکمرانوں کو، نماز، روزہ کی پابندی، زکوۃ اور صدقات سے غریبوں کی مدد نمود و نمایش سے پاک حج، قرآن کی تلاوت، بڑوں کا ادب، چھوٹوں پر شفقت، رشتداروں سے صلہ رحمی، بیماروں کی تیمار داری اور بے کسوں کی دل جوئی یہ سب اور اس قسم کے تمام اچھے ک

Read more

عورت اور لطیفہ

ہمارے ایک جاننے والے ہیں جو چالیس سے تجاوز کرگئے ہیں اور ابھی تک غیر شادی شدہ ہیں،ابھی تک شادی نہ کرنے کی وجہ پوچنھے پر موصوف نے بتایا کہ خواتین سے واسطہ پڑنے کے بعد تو شاید سب کو ڈر لگتاہو لیکن ہم نے اُن کا نگیٹیو پہلو اتنا سُن اور پڑھ رکھا ہے کہ اب بن دیکھے بھی ان سے ڈر لگنے لگا ہے، ہم نے عرض کیا آپ کو کس طرح خاتون درکار ہے(خاتون اس لئے کہا

Read more

مولانا ہم سے بچھڑ کے نہ جانا

مولانا طارق جمیل صاحب ایک جید عالمِ دین ہونے کے ساتھ ساتھ مبلغ بھی ہیں، وہ اپنے مخصوص اندازِ بیان کی وجہ سے مشہور ہیں، انہوں نے تبلیغی جماعت کے ساتھ کئی ممالک کا سفر کیا ہے، لوگ بڑی تعداد میں اُن کے بیانات سنتے ہیں، ان کے بیانات سے متاثر ہوکر کئی معروف شخصیات اسلامی طرزِ زندگی کی طرف مائل ہوئیں، اوراُن کی تبلیغی کوششوں کے باعث بہت سے گلوکار، اداکار اور کھلاڑی نہ صرف یہ کہ خود دینِ اسلام کے احکامات کے اوپر عمل پیرا ہوئے بلکہ دوسروں کے لئے بھی ذریعہ ہدایت بنے، مولانا کا تعلق دعوت و تبلیغ کی اس جماعت سے ہے جس میں ان پڑھ، کاشتکار مزدور، تاجر، ملازمت پیشہ، اہل صنعت، اہل علم، گریجویٹ، ڈاکٹر انجنیئر ہر طبقہ کے لوگ اپنے خرچ پر سفر کرتے ہیں، جس کو جتنا وقت ملا نکلا، ہر فرد اپنے سے بڑے سے سیکھتا ہے اور چھوٹے کو سکھاتا ہے۔

کسی نے نماز سیکھی، کسی نے قرآن کی سورتیں سیکھیں، کسی نے ترجمہ ومطلب سیکھا، کسی نے حدیثیں یاد کیں، گشت کے لئے نکلتے ہیں، اپنے بھائیوں کے پاس جاکر نہایت ہمدردی سے ان کی خوشامد کرکے مسجد لاتے ہیں، دین کی اہمیت بتلاتے ہیں، نماز کی طرف توجہ دلاتے ہیں، کوئی وضوء کراتا ہے، کوئی فاتحہ، کوئی سورہ اخلاص تو کوئی تشہد یاد کراتا ہے، عموماً مسجدوں میں قیام کرتے ہیں، نوافل

Read more

دو بیویاں حانہ اور مانہ

قیامت کے دن انسان سے کہا جائیگا کہ”کیا ہم نے تمہیں اتنی عمر نہیں دی تھی کہ جس کسی کو اُس میں نصیحت حاصل کرنی ہوتی کرلیتا اور تمہارے پاس (اللہ تعالی کے عذاب سے) ڈرانے والا بھی آیا تھا،، سورۃ الفاطر 37 ڈرانے والوں اور خبردار کرنے والوں سے مراد انبیاء کرام، اللہ تعالی کی طرف سے نازل کردہ کتابیں اور اس اُمت کے لئے سرورِعالم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ پرنازل کی گئ کتاب قرآن کریم ہے، اسی

Read more

شادیوں کاموسم اور زن مرید کا درست کنسیپٹ

یوں تو شادیاں کسی خاص موسم یا وقت کی پابند نہیں ہوتیں لیکن عام طور پر عیدالاضحی کے بعد شادیوں کا ایک نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے جو چلتے چلتے موجودہ شب و روز میں اپنے عروج کو پہنچ جاتا ہے۔

شومئی قسمت کہ پردیس میں ہونے کی وجہ سے نہ تو ولیمے کی کسی دیگ کی کُھرچن یاخوشبو پا سکتے ہیں اور نہ ہی کسی بے گانی شادی میں عبداللہ کی دیوانگی والا رول پلے کر سکتے ہیں۔

Read more

سلیم صافی اور صراطِ مستقیم

چند دن پہلے ہم سب گروپ کی آفیشل ویب سائٹ پر سلیم صافی صاحب کا کالم (یوٹرن اور صراطِ مستقیم) نظر سے گزرا ، سلیم صافی ایک زیرک صحافی اور کالم نگار ہیں ، وہ روزنامہ جنگ میں کالم لکھنے کے ساتھ ساتھ جیو نیوز پر پروگرام جرگہ کے میزبان بھی ہیں ، درجن سے زیادہ کالمز اُن کے میری نظر سے گزرے ہونگے ، یہ درست ہے کہ صحافی بننا آسان نہیں، جان جوکھوں کا کام ہے ، معاشرے کے

Read more

مولوی اور پینٹ شرٹ

کل 2 دسمبر 2018 کو میں نے یو اے ای کے قومی دن پر اپنی پینٹ شرٹ والی ایک تصویر شیئر کی جس پر جہاں کافی دوستوں نے مثبت کمنٹ کئے وہیں کچھ دوست نالاں بھی نظر آئے۔ میں اختلافِ رائے کی قدر کرتا ہوں اور نالاں دوستوں کو خود سے کہیں بہتر مانتا ہوں۔ دس سال میں پینٹ شرٹ شاید دو تین دفعہ پہنی ہوگی۔ آوٹنگ کے وقت۔ بچوں کے ساتھ کھیلنے یا ورزش کی غرض سے۔ جو لباس

Read more

ان پڑھ ماں باپ کا ان پڑھ بیٹا

ذرا ذرا سا یاد ہے جب میں اپنے آبائی گاؤں چیرمنگ کے ایک پرائمری سکول میں ادنٰی جماعت کا سٹوڈنٹ تھا۔ ایک آنٹی ہمیں پڑھاتی تھیں، شفقت بھی فرماتیں اور حوصلہ افزائی بھی ، والدہ ماجدہ بھی (اللہ تعالی اُن کاسایہ صحت و عافیت کے ساتھ تا دیر ہمارے سروں پر قائم رکھے) چونکہ والد صاحب (اللہ تعالی اُن کو غریقِ رحمت کرے) کی طرح ان پڑھ ہیں اس لئے جیسے ہی ادنٰی پاس کرکے پہلی جماعت میں چلا گیا دونوں

Read more