جیک پلاڈینو: معروف پرائیوٹ سراغ رساں جن کے کیمرے کی مدد سے ان کے مبینہ قاتل پکڑے گئے

ایک مشہور و معروف ‘پروائیوٹ جاسوس جن کی خدمات مختلف صدور اور مقوبل شخصیات بھی حاصل کرتے رہے ہیں وہ ایک لوٹا مار کی ایک واردات کے دوران زخمی ہونے کے بعد ہلاک ہو گئے ہیں۔

Read more

کورونا وائرس: سعودی عرب نے پاکستان سمیت 20 ممالک پر عارضی سفری پابندیاں عائد کر دیں

سعودی حکام کے مطابق یہ اقدام کورونا وائرس کی عالمی وبا کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ پاکستان سمیت 20 دیگر ممالک پر عائد کردہ عارضی سفری پابندیوں کا اطلاق آج رات نو بجے سے ہو گا۔

Read more

پاکستان میں پست قامت افراد: ’میں پست قامت ہوں لیکن میں نے دراز قد لوگوں کا مقابلہ کیا ہے‘

حال ہی میں گومل یونیورسٹی سے ڈاکٹر آف فارمیسی کی تعلیم مکمل کرنے والے نوجوان ملک محمد عامر نے 17 سالہ تعلیمی کیریئر میں اپنے چھوٹے قد کے باعث ایسے متعدد چیلینجز اور کٹھن حالات کا سامنا کیا ہے جن سے ایک عام آدمی اپنے آپ کو ناشناس سمجھتا ہے۔

Read more

گوادر کرکٹ سٹیڈیم: جس کی تیاری کے لیے گوجرانوالا کی 90 ٹن مٹی منگوائی گئی

گوادر کا یہ سٹیڈیم پہلی بار خبروں میں پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان پھر یونس خان کے دوروں اور گذشتہ برس پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے انڈر 19 ٹرائلز کے بعد خبروں میں آیا تھا۔

Read more

امریکی خاتون سیاستدان الیگزینڈریا اوکاسیو کورٹیز کا انکشاف: ’مجھ پر جنسی حملہ ہوا تھا‘

امریکہ کی ڈیموکریٹک سیاستدان الیگزینڈریا اوکاسیو کورٹیز نے اپنے ایک انسٹاگرام لائیو ویڈیو میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ وہ جنسی حملے کا شکار بن چکی ہیں مگر اس بارے میں انھوں نے زیادہ لوگوں کو نہیں بتایا تھا۔

Read more

ریحانہ کی انڈین کسانوں کے احتجاج سے متعلق ٹویٹ پر سوشل میڈیا رد عمل

امریکی گلوکارہ ریحانہ کی جانب سے انڈیا میں جاری کسانوں کے احتجاج سے متعلق ٹویٹ نہ صرف بڑے پیمانے پر شیئر کی جا رہی ہے بلکہ اس پر انڈیا سے کافی ردعمل بھی سامنے آ رہا ہے۔

Read more

میانمار میں فوجی بغاوت کے بعد حامیوں کو آنگ سان سوچی سے متعلق تشویش، امریکہ کی جانب سے پابندیوں کی تنبیہ

میانمار میں فوجی بغاوت کے بعد آنگ سان سوچی کی رہائی کے لیے اٹھنے والی آوازوں میں تیزی آتی جا رہی ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے میانمار میں فوجی بغاوت کے بعد ملک پر تجارتی پابندیاں عائد کرنی کی دھمکی دی ہے۔

Read more

اسلام آباد میں سینیٹر کشمالہ طارق کے قافلے میں شامل گاڑی کی ٹکر سے چار دوست ہلاک

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں سینیٹر کشمالہ طارق کے قافلے میں شامل تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک گاڑئ میں سوار چار دوست ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی اس الزام کی تحقیقات جاری ہیں کہ آیا گاڑی کشمالہ طارق کا بیٹا چلا رہا تھا یا ڈرائیور۔ ‘

Read more

امریکی جاسوس کس خفیہ بیماری کا شکار، کیا اس کے پیچھے روس ہے؟

پولیمروپولوس نے ’دہشت گردی‘ کے خلاف امریکہ کی جنگ لڑنے والی سی آئی اے ٹیم کے ایک اعلیٰ افسر کی حیثیت سے عراق، شام اور افغانستان میں کئی سال گزارے تھے۔ ان کا خیال ہے کہ ماسکو میں اس رات انھیں خفیہ مائکروویو ہتھیار سے نشانہ بنایا گیا تھا۔

Read more

گلالئی اسماعیل کے والد عبوری ضمانت منسوخ ہونے کے بعد گرفتار

پشتون تحفظ موومنٹ کی حامی سماجی کارکن گلالئی اسماعیل کے والد پروفیسر محمد اسماعیل کو آج انسداد دہشت گردی کی عدالت میں عبوری ضمانت منسوخ ہونے پر حراست میں لے لیا گیا جبکہ ان کی والدہ کی عبوری ضمانت منظور کر لی گئی۔

Read more

ڈینیئل کنہان: یورپ کے بڑے منشیات فروش گروہ کا سربراہ جس کا اب بھی باکسنگ کی دنیا پر اثر و رسوخ ہے

آئرلینڈ کی عدالتوں نے یہ تسلیم کیا ہے کہ کنہان کا منظم جرائم پیشہ گروہ منشیات کی سمگلنگ، منی لانڈرنگ اور گینگ وار ہلاکتوں میں ملوث ہے، تاہم ان پر کوئی جرم ثابت نہیں ہو سکا ہے۔

Read more

گوادر سٹیڈیم: کرکٹ کی دنیا کے ایسے سٹیڈیم جو دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیتے ہیں

گوادر کرکٹ سٹیڈیم کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ہر کوئی اس کا گرویدہ دکھائی دے رہا ہے۔ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ اس کا شمار دنیا کے سب سے دلکش میدانوں میں کیا جانا چاہیے۔

Read more

ڈینیئل پرل قتل کیس: سپریم کورٹ کا احمد عمر شیخ سمیت زیر حراست افراد کو سرکاری ریسٹ ہاؤس منتقل کرنے اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کا حکم

سپریم کورٹ نے احمد عمر شیخ سمیت دیگر زیر حراست افراد کو ڈیتھ سیل سے نکال کر جیل کی عام بیرک اور پھر دو روز کے اندر سرکاری ریسٹ ہاؤس منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔ زیر حراست افراد کے اہلخانہ ان کے ساتھ دن کے آٹھ سے نو گھنٹے گزار سکیں گے جبکہ انھیں لانے لیجانے کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔

Read more

’اقبال کا شکوہ تو آج بنتا ہے‘: لاہور کے گلشنِ اقبال پارک میں علامہ اقبال کے مجسمے کی تنصیب پر سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل:

بہت سے صارفین کا کہنا ہے کہ نصب کیا گیا یہ مجسمہ کسی طرف سے بھی علامہ محمد اقبال کی ان تصاویر سے مشباہت نہیں رکھتا جو وہ بچپن سے دیکھتے آئے ہیں۔

Read more

من آنگ ہلینگ: میانمار میں آنگ سان سوچی کی حکومت گِرانے اور اقتدار پر قبضہ کرنے والے فوجی سربراہ کون ہیں؟

چونسٹھ برس کے جنرل ہلینگ کیڈٹ کے طور پر فوج میں بھرتی ہوئے تھے اور اس کے بعد انھوں نے اپنی ساری زندگی فوج میں گزاری ہے۔ اپنے اختیارات کو وسعت دینا اور ملک کے مستقبل کی سمت طے کرنا اب ان کے ہاتھ میں ہے۔

Read more

’جبری‘ گمشدگیاں: بلوچستان کے لاپتہ افراد کی واپسی میں تیزی ’اچھی پیشرفت‘ یا ’سیاسی ضرورت‘؟

بلوچستان سے ’جبری‘ طور پر لاپتہ کیے گئے افراد کی واپسی میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے اور گذشتہ ایک ہفتے کے دوران 19 لاپتہ افراد اپنے گھروں کو واپس لوٹے ہیں۔ جہاں چند حلقے اسے ’اچھی پیشرفت‘ قرار دے رہے ہیں وہیں چند ناقدین اسے ایک ’سیاسی ضرورت‘ قرار دے رہے ہیں۔

Read more

اسقاطِ حمل کے بعد جواں سال لڑکی کی موت: اتائی ڈاکٹروں کو غیرقانونی پروسیجر کے 35 ہزار ادا کیے گئے تھے

پاکستانی قوانین کے مطابق اسقاطِ حمل غیر قانونی ہے اور جرم تصور کیا جاتا ہے تاہم چند مخصوص حالات میں اس کی اجازت عدالت سے حاصل کی جا سکتی ہے۔

Read more

تلور کا شکار اور پسنی کا ابوظہبی: ’اب صرف شیخ صاحب کا انتظار ہے کہ وہ کب آئیں گے‘

سنہ 1983 میں پسنی شہر میں دو فوجی سپاہی ایک ٹرانسپورٹر کی دکان پر آ کر رُکے۔ اُن میں سے ایک نے دکان کے مالک سے پوچھا کہ ’ایک عرب شیخ کو پنجگور لے کر جانا ہے کیا آپ کے پاس کوئی اچھی گاڑی ہے؟‘

Read more

انڈیا میں کسانوں کی تحریک سے متعلق ٹوئٹر اکاؤنٹس پر پابندی کی وجہ کیا ہے؟

انڈیا میں حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں کو مزید پابندیوں کا سامنا ہے اور ملک میں ٹوئٹر پر کسانوں کی تحریک سے متعلق مواد شائع کرنے والے چند اکاؤنٹس تک رسائی بند کر دی گئی ہے۔

Read more

ادریس خٹک کی طرف سے فوجی عدالت میں مقدمہ روکنے کی درِخواست خارج

پشاور ہائیکورٹ نے سماجی کارکن ادریس خٹک کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمہ روکنے کی درخواست خارج کر دی ہے جبکہ ادریس خٹک کو عدالت کے سامنے پیش کرنے کی استدعا بھی مسترد کر دی ہے۔

Read more

پشتون تحفظ موومنٹ: پارلیمانی اور غیر پارلیمانی سیاست، کیا پی ٹی ایم دونوں کشتیوں میں سوار ہے؟

پی ٹی ایم کے تین سال مکمل ہونے پر تنظیم کے آئین کے مطابق اس نے غیر پارلمانی سیاست کا راستہ چُن لیا ہے اور کہا ہے کہ اگر پی ٹی ایم کا کوئی رکن آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لینا چاہتا ہے تو لے سکتا ہے، تاہم کوئی عہدیدار انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتا۔

Read more

صدیوں پہلے یورپ میں استعمال ہونے والے ہندسے جو ایک راز بن گئے

لندن کے نیلام گھر کرسٹی نے سنہ 1991 میں ایک ایسی نادر شے نیلامی کے لیے پیش کی جس میں اس کی دلکشی نہیں بلکہ اس پر کندہ پراسرار نشانات کی وجہ سے بہت دلچسپی ظاہر کی گئی۔

Read more

باکسر محمد اسلم کی رنگ میں مکا لگنے سے موت، ذمہ دار کون؟

سنیچر کی رات کراچی میں باکسر اسلم خان اور کراچی کے باکسر ولی خان کے درمیان مقابلے کے آخری راؤنڈ کے دوران اسلم خان حریف باکسر کا مکا جبڑے پر لگنے کے بعد رنگ میں گر پڑے اور اس کے بعد ہسپتال میں وفات پا گئے۔

Read more

آرمی چیف کو تنقیدی خط لکھنے کا معاملہ: فوج کے مطابق ملزم کا مقصد ’افسران کو بغاوت پر اُکسانا تھا‘

ملزم کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت شروع ہوئی تو ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے پاکستانی فوج کی طرف سے عدالت میں سربمہر لفافہ پیش کیا جس پر بینچ نے استفسار کیا کہ ’اس بند لفافے میں کیا ہے؟‘

Read more

عمران خان کی عوامی رابطہ مہم: کیا پاکستان میں یہ پہلی بار ہونے جا رہا ہے اور کیا ٹیلیفون پر عوام سے رابطہ موثر ثابت ہوتا ہے؟

وزیر اعظم عمران خان پیر سےعوامی رابطے کی ایک مہم کے سلسلے میں ٹیلیفون کے ذریعے عوام سے براہِ راست گفتگو کریں گے۔ لیکن مسائل کے حل کے لیے یہ طریقہ کتنا کارآمد ہے؟

Read more

عمران خان کی عوامی رابطہ مہم: کیا پاکستان میں یہ پہلی بار ہونے جا رہا ہے اور کیا ٹیلیفون پر عوام سے رابطہ موثر ثابت ہوتا ہے؟

وزیر اعظم عمران خان پیر سےعوامی رابطے کی ایک مہم کے سلسلے میں ٹیلیفون کے ذریعے عوام سے براہِ راست گفتگو کریں گے۔ لیکن مسائل کے حل کے لیے یہ طریقہ کتنا کارآمد ہے؟

Read more

میانمار میں فوجی بغاوت: فوج نے ایسا کیوں کیا اور اب میانمار کا مستقبل کیا ہو سکتا ہے؟

پیر کی صبح ہونے والی فوجی بغاوت نے پورے ملک میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔ آنگ سان سوچی اور دیگر بہت سے سیاستدانوں کی صبح سویرے گرفتاریوں نے ان دردناک دنوں کی یاد پھر سے تازہ کر دی جنھیں لوگ ماضی کا حصہ سمجھنے لگے تھے۔

Read more

نائجیریا: وہ ملک جو کبھی ’آخری نمبر پر نہیں آتا‘ اور جہاں کے باشندے ہمیشہ توقع سے زیادہ حاصل کرنے کی دوڑ میں مصروف رہتے ہیں

افریقہ میں آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے ملک نائجیریا ایک کئی قسم کی ثقافتیں دیکھی جا سکتی ہیں۔ لیکن اس قوم میں کامیابی کے جذبے کی وجہ کیا ہے؟

Read more

محمد بن سلمان اور جو بائیڈن: کیا امریکہ اب سعودی عرب کو دی گئی ’کھلی چھوٹ‘ کا ازسر نو جائزہ لے گا؟

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں سعودی عرب کو آزادی دی گئی تھی مگر کیا اب سعودی عرب کا احتساب ممکن ہو سکے گا؟ ڈینس روس جیسے سفارتکار یہ سمجھتے ہیں کہ اگر مغرب نواز سعود خاندان کا سعودی عرب میں اقتدار ختم ہوتا ہے تو پھر اس بات کا قوی امکان ہے کہ ان کی جگہ پھر سخت گیر اسلام پسند اور مغرب بیزار حکومت آئے گی۔

Read more

کورونا وائرس: چین سے ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی مگر یہ ویکسین پہلے ملے گی کس کو؟

چین کی سرکاری دوا ساز کپمنی کی تیارکردہ ویکسین ’سائنو فارم‘ کی پانچ لاکھ خوراکیں چین کی جانب سے پاکستان کو عطیہ کی گئی ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں ویکسین کو محفوظ رکھنے اور ترسیل کے لیے جامع حکمت عملی اور اقدامات کو حتمی شکل دی جا چکی ہے۔

Read more

جیل سے فرار ہونے والے انڈیا کے ’سیریل کِلر‘ جنھوں نے 18 ’تنہا‘ خواتین کو اپنا نشانہ بنایا

وہ 30 دسمبر کی یخ بستہ رات تھی۔ انڈیا کی ریاست حیدرآباد کے شہر یوسفگڈا میں واقع ایک کمپاؤنڈ میں کچھ لوگ بیٹھے نشہ آور دیسی مشروب پی رہے تھے۔

Read more

ثانی اباچا: نائیجیریا کے سابق رہنما کے مرنے کے بعد ان کے ہاتھوں لوٹی ہوئی دولت دنیا بھر سے کیسے واپس لائی گئی؟

ستمبر 1999 میں سوئس وکیل اینرکو مونفرینی کو آدھی رات کو ایک ایسی فون کال موصول ہوئی جس نے ان کی زندگی کے اگلے 20 برس بدل کر رکھ دیے۔

Read more

کورونا وائرس: وہ نوجوان جو اس وبائی مرض کی وجہ سے اپنے جیون ساتھی سے محروم ہو گئے

کورنا وائرس کی وجہ سے اپنے شوہر کو کھو دینے والی پامیلا کہتی ہیں کہ ابتدا میں انھیں محسوس ہوا کہ وہ اس معاملے میں تنہا ہیں جنھیں اپنے شوہر کو کھونے اور اکیلے چھوٹے بچوں کی دیکھ بھال کا مسئلہ درپیش ہے لیکن ایک دوسری بیوہ کی جانب سے ہمدردی کارڈ ملنے کے بعد انھیں احساس ہوا کہ وہ تنہا نہیں۔

Read more

بلاول بھٹو کی وزیر اعظم کو استعفیٰ کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد ٹویٹس، ’اسٹیبلشمنٹ اب سیاسی جنگیں سیاستدانوں کے لیے چھوڑ دے‘

بلاول نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’اسٹیبلشمنٹ سیاسی جنگیں سیاستدانوں کے لیے چھوڑ دیں۔‘ یہ انھوں نے ایک ایسے وقت میں کہا ہے کہ جب ملک میں متحدہ اپوزیشن (پی ڈی ایم) کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کو انتخابات میں مبینہ دھاندلی اور حالیہ مہنگائی کی بنا پر استعفی پیش کرنے کے لیے 31 جنوری کی ڈیڈلائن گزر چکی ہے۔

Read more

انڈیا میں کورونا وائرس ویکسین سے متعلق گردش کرتی افواہیں: ’ویکسین سے مردانہ کمزوری ہوسکتی ہے‘

انڈیا میں کووڈ 19 کی ویکسینیشن مہم کا آغاز 16 جنوری کو ہوا لیکن اس سے کچھ دن پہلے سے اب تک ویکسین سے متعلق کئی قسم کے دعوے سوشل میڈیا پر گردش کر رہے ہیں تاہم حکومت نے لوگوں کو تلقین کی ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگوائیں اور ایسی ’افواہوں اور غلط معلومات‘ کو نظر انداز کریں۔

Read more

ریاض شاہد کی ’زرقا‘ اور فلمی دنیا کی پہچان، نیلو اس دنیا سے رخصت ہوئیں

نیلو نے اپنے پہلے دور میں 100 کے لگ بھگ فلموں میں کام کیا تھا۔ دوسرے دور میں ان میں 50 فلموں کا اضافہ ہوا جن میں بیشتر فلمیں پنجابی زبان میں بنائی گئی تھیں۔ فلمی مورخ شہنشاہ حسین کے مطابق نیلو کی 151 فلموں میں سے 80 فلمیں اردو میں 69 فلمیں پنجابی میں اور ایک، ایک فلم پشتو اور سندھی زبان میں بنائی گئی تھی۔

Read more

’ہم مہنگے معاہدوں میں پھنس گئے ہیں‘، برطانیہ میں پاکستانی طلبہ کی مشکلات

برطانیہ میں زیر تعلیم بہت سے پاکستانی طلبا کا کہنا ہے کہ کورونا کی وبا کے باعث ان کی کلاسز آن لائن منتقل ہو چکی ہیں اور وہ بہت سی سہولیات سے استفادہ نہیں کر پا رہے ہیں، اس کے باوجود ٹیوشن فیسوں کی مد میں ان سے پوری رقم وصول کی جا رہی ہے۔

Read more

جرائم پیشہ گینگ کے ساتھ زندگی: آپ کو نہیں معلوم اگلا مرنے والا کون ہو گا؟

لندن کے جرائم پیشہ گروہوں میں کسی طرح نو عمر لڑکے شامل ہو جاتے ہیں اور پھر ان کے لیے اس سے نکلنا کتنا مشکل ہو جاتا ہے۔ منشیات اور جرائم کی اسی دلدل میں پھنسے ایک نوجوان کی کہانی

Read more

’بچوں کی ماں ہوں، دس برس پرانی ویڈیو وائرل ہونے سے شادی شدہ زندگی داؤ پر لگ گئی‘

میں ماضی میں اپنے ساتھ پیش آنے والی سفاکی کو بھول کر زندگی میں آگے بڑھ چکی تھی، لیکن پھر ایک پرانے واقعے کی یاد تازہ کر کے مجھ پر قیامت ڈھا دی گئی۔ مجھے ایک بار پھر وہ بربریت یاد دلائی گئی ہے۔ دس برس قبل مجھے جنسی طور پر ہراساں کرتے ہوئے ویڈیو بنائی گئی تھی جو اب ایک دہائی بعد دوبارہ وائرل کر دی گئی ہے۔ اس ویڈیو نے میری شادی شدہ زندگی کو داؤ پر لگا دیا ہے اور اس زندگی کو جو میں اپنے بچوں کے ساتھ گزار رہی تھی۔

Read more

عالمی ادارہ صحت کی کورونا وائرس ویکسین کی برآمد پر پابندیاں عائد کرنے پر یورپی ممالک پر تنقید

یورپی کمیشن کی طرف سے ویکسین کی فراہمی پر پابندی سے متعلق عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ ویکسین پر قومی تسلط قائم رکھنے سے وبا پر قابو پانے میں مشکل پیش آ سکتی ہے۔ یورپی یونین کے غریب ممالک سمیت ویکسین کی دیگر ممالک پر فراہمی میں کچھ ممالک کو استثنیٰ بھی دیا ہے۔

Read more

جب اٹل بہاری واجپئی کی حکومت صرف ایک ووٹ سے گر گئی

دھوکہ دہی کے اس کھیل میں حکومت کے چہرے پر وقت سے پہلے ہی مسکراہٹ پھیل گئی تھی لیکن کچھ لوگوں نے نوٹ کیا کہ کسی نے لوک سبھا کے سیکرٹری ایس گوپالن کی طرف چٹ بڑھائی اور گوپالن نے اس پر کچھ لکھا اور اسے ٹائپ کرنے کے لیے بھیج دیا۔

Read more

جوہری معاہدہ: ایران نے مذاکرات اور نئے فریق کی شمولیت کو مسترد کر دیا

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ’جوہری معاہدہ ایک کثیر الجہتی بین الاقوامی معاہدہ ہے جس کی منظوری امریکی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 نے دی، اس میں ردو بدل ممکن نہیں اور اس معاہدے کے فریق واضح ہیں جن میں تبدیلی نہیں ہو سکتی۔‘

Read more

’یہ محل پوتن کا نہیں میرا ہے‘، روسی ارب پتی شخصیت کا دعویٰ

روسی صدر پہلے ہی یہ الزام جھٹلا چکے ہیں کہ ’محل‘ اُن کی ملکیت ہے جبکہ روسی اپوزیشن رہنما الیکسی نوالنی کے مطابق اس کی ادائیگی ’تاریخ کی سب سے بڑی رشوت‘ کے ذریعے کی گئی۔

Read more

ٹرانس فنکارہ سوفی نہ رہیں، ’بلندی پہ جا کے چودھویں کے چاند کا نظارہ کرنا چاہا، لیکن وہاں سے پھسل کر گر گئیں‘

گرامی ایورارڈ کے لیے نامزد ہونے والی مشہور ٹرانس جینڈر پاپ سنگر سوفی اچانک 34 برس کی عمر میں یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں انتقال کر گئیں۔

Read more

انڈیا میں زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی بھوک ہڑتال، دلی کے مضافات میں انٹرنیٹ سروس بند

انڈین وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کو تین لوکیشنز پر بند کیا گیا ہے اور یہ بندش اتوار کی رات تک جاری رہے گی تاکہ عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

Read more

کورونا وائرس: پاکستان میں کووڈ 19 کی ویکسین کیسے لگوائی جاسکتی ہے اور رجسٹریشن کا طریقہ کیا ہے؟

پاکستان میں لوگوں کو کورونا وائرس سے بچانے کے لیے جلد چین سے درآمد شدہ ویکسین سائنو فارم لگانے کا عمل شروع ہو جائے گا۔ جانیے یہ ویکسین پہلے کن افراد کو لگائی جائے گی اور آپ یہ ویکسین کیسے لگوا سکتے ہیں۔

Read more

مولوی احمد اللہ شاہ کون ہیں جن کے نام پر بابری مسجد کی تعمیر نو میں ریسرچ سینٹر بنانے پر غور کیا جا رہا ہے؟

انڈیا کے شہر ایودھیا میں رام جنم بھومی اور بابری مسجد پر دہائیوں سے جاری تنازعے کا اختتام سنہ 2019 کے اخیر میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے ساتھ ہوا جس کے تحت ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر شروع ہو چکی ہے جبکہ دوسری طرف سپریم کورٹ کے فیصلے میں ایودھیا میں بھی پانچ ایکڑ اراضی پر ایک مسجد کی تعمیر کی بھی بات کہی گئی تھی۔

Read more

قریشی-بلنکن رابطہ: پاکستان اور امریکہ کے وزرا خارجہ کے درمیان کیا بات چیت ہوئی؟

امریکہ کے نئے وزیر خارجہ انٹونی بلینکن کا کہنا ہے کہ انھوں نے صحافی ڈینیئل پرل کے قتل کے مقدمے میں سزا یافتہ دہشتگرد احمد عمر شیخ سمیت دیگر کی رہائی کے فیصلے پر اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے بات کی ہے اور کہا ہے کہ اس کیس میں تمام ذمہ داران کا احتساب یقینی بنایا جانا چاہیے۔

Read more

یانگ لی: وہ نوجوان چینی خاتون جن کے ایک جملے نے ملک کے مردوں کی ناک میں دم کر دیا

یہ 29 سالہ نوجوان اب ملک کے سب سے مشہور مزاح نگاروں میں سے ایک ہیں، جو حالیہ مہینوں میں ایک چینی ٹیلی ویژن شو ‘راک اینڈ روسٹ’سے مشہور ہوئی ہیں۔

Read more

سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں

بلاول بھٹو زرداری نے اپنی بہن بختاور کے نکاح کی تصاویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اپنی بہن بختاور کی شادی ہوتے دیکھنا کئی برسوں کے بعد خوشی کا ایک بڑا موقع ہے۔ محسوس ہو رہا تھا کہ ہماری ماں اس خوشی کے موقع پر ہمیں دیکھ رہی تھیں۔ ان دونوں کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ نئی زندگی پر نیک خواہشات۔

Read more

شوکت علی کا سوات سے مانچسٹر تک سات سالہ سفر، منزل پر پہنچ کر دم توڑ دیا

ایسی خبریں اکثر ملتی ہیں کہ سوشل میڈیا کے ذریعے لوگ آپس میں ملتے ہیں لیکن ایسا کم ہوا ہو گا کہ ایک میت کی شناخت کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کیا گیا ہو جس سے دنیا کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک رابطہ ممکن ہو سکا۔

Read more

دلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب بم دھماکہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

انڈیا میں پولیس کے مطابق اس دھماکے میں صرف قریب کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹے ہیں اور ابتدائی طور پر محسوس ہوتا ہے کہ یہ شرارت سنسنی پھیلانے کے لیے کی گئی ہے۔ یہ دھماکہ ایسے موقع پر ہوا ہے جب اسرائیل اور انڈیا اپنے سفارتی تعلقات کے 29 سال منا رہے ہیں۔

Read more

چین نے خبردار کیا ہے کہ تائیوان کی آزادی کا مطلب ’جنگ‘ ہوگا

چین نے خبردار کیا ہے کہ تائیوان کی طرف سے آزادی حاصل کرنے کی کوششوں کا مطلب کھلی جنگ ہوگا۔ چین کی طرف سے یہ بیان تائیوان کے قریب اپنی فوجی سرگرمیوں اور جنگی جہازوں کی پروازویں بڑھانے کے چند دن بعد سامنے آیا ہے۔

Read more

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ پر سمیع چوہدری کا کالم: مگر نعمان علی کا پلان کچھ اور تھا

نعمان علی کا اتنی زیادہ فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کے بعد اس عمر میں انٹرنیشنل ڈیبیو کرنا ہی اچنبھے کی بات ہے مگر انھوں نے اتنے سال اپنے حوصلوں کو جیسے پست نہیں ہونے دیا، یہ بھی بڑی بات ہے۔ اور اسی تسلسل کا پھل تھا جو ڈیبیو پہ ہی سات وکٹوں کی شکل میں ملا۔

Read more

میوزک انڈسٹری کے ’گندے راز‘: زبان بند رکھنے کے لیے ہزاروں پاؤنڈ کی پیشکش

کئی خواتین نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ میوزک انڈسٹری جنسی حملوں کی کہانیوں سے بھری پڑی ہے۔ درجنوں خواتین نے بتایا کہ انھیں اس انڈسٹری میں ہر مقام پر جنسی حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ خواتین کے بقول فنکاروں، مینیجروں، انجنیئروں سے لے کر پروڈیوسروں اور بڑے افسران تک سب ہی اس میں ملوث ہیں۔

Read more

جگتار سنگھ جوہل: جب برطانوی شہری سے انڈیا میں ’تشدد‘ کے ذریعے اعتراف جرم کرایا گیا

برطانوی شہری جگتار سنگھ جوہل کو انڈیا کے انسداد دہشت گردی کے قوانین کے تحت نظربند کیا گیا ہے اور اُن پر الزام ہے کہ انھوں نے متعدد دائیں بازو کے ہندو رہنماؤں کو قتل کرنے کی سازش کی تھی۔

Read more

کووڈ 19: کیا پاکستان انڈیا سے کورونا ویکسین لے گا؟

کشیدگی کے باوجود دونوں ممالک میں ادویات کی تجارت مستحکم رہی ہے۔ سنہ 2018 میں انڈیا سے پاکستان کی اودیات کی درآمدات کا تخمینہ 62 ملین ڈالرز سے زیادہ تھا۔ پاکستان میں فروخت ہونے والی دوائیوں میں شامل 60 سے 70 فیصد فعال اجزا انڈیا سے درآمد کیے جاتے ہیں۔

Read more

دنیا کا سب سے بڑا برفانی تودہ ٹکڑوں میں تقسیم، محققین کے پاس تحقیق کے لیے کچھ بچے گا؟

سٹلائیٹ سے حاصل کی گئی تصاویر میں یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ اس برفانی تودے کے دو بڑے ٹکڑے ایک دوسرے کے قریب سے سرک رہے ہیں لیکن ایک اہم سوال جو اب بھی موجود ہے وہ یہ ہے کہ کیا اس برفانی تودے کا مطالعہ اور تحقیق کرنے کے لیے سائنسی مہم کا جو مقصد تھا وہ اس بڑی تقسیم کے بعد اس کے مقام پر پہنچنے تک باقی رہے گا۔ کیا اس میں تحقیق کرنے لائق کچھ بچے گا؟

Read more

انڈیا چین سرحدی تنازع: نکُولا کا محاذ انڈیا کے لیے اہم کیوں ہے؟

انڈیا کا دعویٰ ہے کہ کچھ دن پہلے سکم میں انڈیا چین سرحد کے قریب نکُولا میں انڈین اور چینی فوجیوں کے درمیان ’معمولی جھڑپ‘ ہوئی تھی۔ تاہم چین نے اس طرح کے کسی تصادم یا چینی فوجیوں کے زخمی ہونے کی خبروں کی تردید کی ہے۔

Read more

گنگا ہائی جیکنگ: جب دو کشمیری نوجوان انڈین طیارہ اغوا کر کے لاہور لے آئے

دوکشمیری نوجوانوں کی ایک کھلونا پستول اور لکڑی سے بنے ہینڈ گرنیڈ کی مدد سے انڈین طیارے کو ہائی جیک کرنے کی کہانی جس نے پہلے انھیں لوگوں کی نظروں میں ہیرو اور پھر ملک دشمن ایجنٹ بنا دیا۔

Read more

افغانستان میں مارے جانے والےکالعدم شدت پسند تنظیم لشکر اسلام کے سربراہ منگل باغ کون تھے؟

ایک وقت تھا کہ پاکستان کے قبائلی علاقے ضلع خیبر میں لشکر اسلام نامی تنظیم کے سربراہ منگل باغ کا قانون اور حکم چلتا تھا اور وہ اس علاقے میں ایک خوف کی علامت بن چکے تھے۔

Read more

وزیر اعظم عمران خان نے خواتین ممبران پارلیمان کو ترقیاتی فنڈ نہ دینے کی وجہ کیا بتائی؟

عمران خان نے حکومت کے آخری سال میں ارکان پارلیمنٹ کو 50 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈ دینے کا اعلان کیا ہے تاہم چند خواتین رکن قومی و صوبائی اسمبلی نے بھی ان فنڈز کا مطالبہ کیا تو ان کے مطالبے کو یہ کہہ کر رد کر دیا گیا کہ خواتین ارکان کی بڑی تعداد مخصوص نشتوں پر آتی ہیں اور ان کا حلقہ نہیں ہوتا لہذا انھیں یہ فنڈز نہیں دیے جا سکتے۔

Read more

لاہور: چار طالب علم ’لاپتہ‘، جمعہ کو احتجاج کا اعلان

لاہور میں پانچ طالب علم کے اہلخانہ اور ساتھیوں کا دعویٰ ہے کہ جمعرات کی صبح تقریباً چار بجے ایک پولیس پارٹی زبیر صدیقی، ثنا اللہ امین اور دیگر کو گرفتار کر کے لے گئی تاہم پولیس ترجمان نے زبیر صدیقی کی گرفتاری کی تصدیق تو کی ہے مگر باقی چار کی گرفتاری سے انکار کیا ہے۔

Read more

عارف نقوی: برطانوی عدالت کا ابراج گروپ کے سربراہ کو امریکہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ

برطانیہ کی ایک عدالت نے پاکستان کے مشہور کاروباری اور ابراج گروپ کے بانی عارف نقوی کو برطانیہ بدر کر کے امریکہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ سنایا ہے جہاں ان کو فراڈ اور منی لانڈرنگ کے الزامات کا سامنا ہوگا۔

Read more

اداکارہ ثروت گیلانی کے ’فیمنزم‘ سے متعلق بیان پر بحث: کیا فیمنزم کا مطلب مردوں سے نفرت کرنا ہے؟

پاکستانی اداکارہ ثروت گیلانی نے ایک انٹرویو میں بہت سی متنازعہ باتوں کے بیچ یہ بھی کہا کہ وہ ’فیمنسٹ‘ نہیں ہیں لیکن وہ مرد اور عورت کی برابری پر یقین رکھتی ہیں۔ ان کی اس بات کے بعد ’فیمنزم‘ سے متعلق ایک بار پھر بحث ہو رہی ہے۔

Read more

عمران خان کا بلین ٹری سونامی منصوبہ: سائنسدانوں کی نظر میں قدرتی جنگلات لگانے کے سنہری اصول

سائنسدانوں نے شجرکاری کے دس سنہری اصول وضع کیے ہیں، جن کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ اگلی دہائی میں اقوام عالم کی یہ اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

Read more

چیلنجر حادثہ: خلائی جہاز کی تباہی جس نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا

آج سے 35 سال پہلے خلائی جہاز چیلنجر اپنی لانچ کے منٹ کے بعد تباہ ہو گیا تھا اور اس پر سوار ساتوں خلا باز ہلاک ہوگئے تھے۔ یہ ایک سانحہ بھی تھا اور ایک انتہائی حیران کن موقع جس نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔

Read more

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل: سی پی آئی 2020 رپورٹ میں پاکستان میں کرپشن کے تاثر میں اضافہ

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی ’بدعنوانی کے تاثر‘ سے متعلق رپورٹ میں پاکستان کا سکور گذشتہ سال کی رپورٹ کے مقابلے میں ایک پوائنٹ کم ہوا ہے جبکہ اس کی درجہ بندی میں چار درجے تنزلی ہوئی ہے۔

Read more

گورنر سندھ کے کتے کے لیے سرکاری پروٹوکول کیوں؟ سوشل میڈیا پر وائرل ہو جانے والی ویڈیو پر سوالات

سندھ حکومت کے وزیر برائے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی تیمور تالپور کی جانب سے ایک ویڈیو بنائی گئی ہے، جس میں انھیں پی ٹی کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ‘یہ گورنر ہاؤس کی گاڑی کتے کو گھما رہی ہے اور کتے کا پروٹوکول بھی دیکھیں۔’

Read more

ایران اگر اپنے وعدے کی پاسداری کرے تو پھر جوہری معاہدے کو بحال کیا جا سکتا ہے: امریکہ

امریکہ کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے بدھ کو کہا ہے کہ امریکہ صرف ایک ہی صورت میں 2015 کے اس معاہدے کی بحالی کی طرف جائے اگر تہران اس حوالے سے کیے گیے وعدوں پر پوری طرح پاسداری کرے۔ انھوں نے خبردار کیا ہے کہ تصدیق کا یہ مرحلہ طویل بھی ہو سکتا ہے۔

Read more

ڈینیئل پرل قتل کیس: احمد عمر شیخ کی سزائے موت کے خاتمے کے خلاف حکومتی اپیل مسترد

پاکستان کی سپریم کورٹ نے امریکی صحافی ڈینیئل پرل کے مقدمۂ قتل میں سندھ ہائیکورٹ کے اس فیصلے کے خلاف صوبائی حکومت کی اپیل مسترد کر دی ہے جس میں مرکزی ملزم احمد عمر سعید شیخ کی سزائے موت ختم کر کے انھیں اغوا کے جرم میں سات برس قید کی سزا کا حکم دیا گیا تھا جبکہ تین ملزمان کو بری کر دیا گیا تھا۔

Read more

طبی عملے کی تربیت مکمل: پاکستان میں ’اگلے ہفتے سے ویکسین لگانے کا عمل شروع ہو جائے گا‘

پاکستان اگلے ہفتے سے کورونا ویکسین لگانے کا عمل اگلے ہفتے سے شروع کر دے گا۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے ٹوئٹر پر اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ویکسین لگانے سے متعلق مکمل تیاری کی جا چکی ہے۔

Read more

برصغیر کی فلمی صنعت: سہراب مودی وہ ہدایتکار جن کی فلموں کے شائقین نابینا افراد بھی تھے

ہدایتکار سہراب مودی کی فلم ’مرزا غالب‘ کی نمائش سے ان کی پروڈکشن کمپنی ’منروا مووی ٹون‘ کو بہت آمدنی ہوئی جس کے ایک حصے سے سہراب مودی نے دہلی میں مرزا غالب کا مزار تعمیر کروایا۔

Read more

کورونا وائرس: فضائی سفر پر پابندیوں سے رولز رائس کی پریشانیوں میں اضافہ

فضائی جہازوں کے انجن بنانے والی دنیا کی بڑی کمپنی رولز رائس کو اس برس اندازوں سے کہیں زیادہ مالی نقصان اٹھانا پڑے گا کیونکہ اس کے بنائے ہوئے انجنوں سے اڑنے والے جہاز کی پروازوں میں کووڈ 19 کی وجہ سے نمایاں کمی آئی ہے۔

Read more

برطانیہ میں کورونا وائرس سے ایک لاکھ اموات: ’میں جراثیم سے پاک اس سفید کمرے کو کوستا ہوں‘

برطانیہ میں کووڈ۔19 سے ایک لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اور یہ ان میں سے ہلاک ہونے والے صرف ایک فرد کی کہانی ہے۔

Read more

لال قلعہ: انڈیا کی تاریخی، ثقافتی اور جذباتی ہم آہنگی کی علامت

انڈین دارالحکومت دہلی کے قلب میں واقع لال قلعہ گذشتہ روز ساری دنیا کی میڈیا میں اس وقت سرخیوں میں اچانک آ گیا جب ملک کے یوم جمہوریہ کے موقعے پر کسانوں کی ریلی کے سینکڑوں افراد لال قلعے میں داخل ہو گئے اور اس کی فصیلوں پر کسان تحریک کے پرچم لہرا دیے۔

Read more

انڈیا میں والدین کے ہاتھوں بیٹیوں کا مبینہ قتل: ’ایک دن کا وقت دیں، ہماری بیٹیاں دوبارہ زندہ ہوجائیں گی‘

ایف آئی آر کے مطابق خاندان نے رات کو کچھ رسومات ادا کیں اور پھر والدین نے مبینہ طور پر اپنی چھوٹی بیٹی کو نوکیلے ترشول اور بڑی بیٹی کو ایک ڈمبل سے مار کر قتل کر دیا۔

Read more

اسد درانی: وزارت داخلہ کا آئی ایس آئی کے سابق سربراہ پر انڈین خفیہ ادارے را کے ساتھ تعلقات کا الزام

پاکستان کی وزارت داخلہ نے ملک کی فوج کے خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے ہائی کورٹ میں دائر درخواست کے جواب میں کہا ہے کہ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ کا سنہ 2008 سے انڈین خفیہ ادارے را کے ساتھ تعلق اور رابطہ ہے۔

Read more

جسٹس عظمت سعید کمیشن: حکومت کا نیا ایک رکنی انکوائری کمیشن نواز شریف اور آصف زرداری کی بند فائلیں دوبارہ کھول سکتا ہے؟

یہ کمیشن سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف حدیبیہ پیپر ملز اور سابق صدر آصف علی زرداری کے سرے محل اور سوئس بینک اکاونٹس کے معاملے کی تحقیقات کرے گا۔ ماضی میں ان کیسز پر سپریم کورٹ اپنے فیصلے دی چکی ہے۔

Read more

منور فاروقی: ایسے لطیفوں کی وجہ سے جیل میں قید جو کامیڈین نے سنائے ہی نہیں

جس وقت منور فاروقی کو گرفتار کیا گیا اس وقت تک انھوں نے مذہب کے بارے میں کوئی لطیفہ نہیں سنایا تھا بلکہ انھوں نے اپنی پرفارمنس ابھی شروع ہی نہیں کی تھی۔

Read more

منور فاروقی: ایسے لطیفوں کی وجہ سے جیل میں قید جو کامیڈین نے سنائے ہی نہیں

جس وقت منور فاروقی کو گرفتار کیا گیا اس وقت تک انھوں نے مذہب کے بارے میں کوئی لطیفہ نہیں سنایا تھا بلکہ انھوں نے اپنی پرفارمنس ابھی شروع ہی نہیں کی تھی۔

Read more

انڈین کسانوں کی لال قلعے پر چڑھائی: کیا لال قلعہ واقعہ انڈین کسانوں کی تحریک کو کمزور کرنے کا باعث بنے گا؟

گذشتہ روز پیش آنے والے واقعات کے بعد بہت سے ذہنوں میں یہ سوالات سر اٹھا رہے ہیں کہ اس واقعے کے کسانوں کی زرعی قوانین کے خلاف دو ماہ سے جاری پُرامن تحریک پر کیا اثرات ہوں گے؟ کیا انڈین حکومت اب اس تحریک کو زبردستی روکے گی یا آنے والے دنوں میں یہ مزید شدت اختیار کرے گی؟

Read more