کے ٹو: محمد علی سد پارہ اور ان کے ساتھیوں کے ساتھ کیا ممکنہ حادثہ پیش آیا ہو گا اور ان کی تلاش کے مشن میں کیا ہو رہا ہے؟

پاکستان اور دنیا بھر میں کوہ پیمائی سے وابستہ افراد جاننا چاہتے ہیں کہ کے ٹو پر لاپتہ تین کوہ پیماؤں کے ساتھ ممکنہ طور پر کیا حادثہ پیش آیا ہو گا؟ پاکستان میں سرچ اور ریسکیو کے حوالے سے کیا پروٹوکولز ہیں اور اب تک کیا ہو رہا ہے اور کون سی ٹیکنالوجی پہلی مرتبہ سرچ اور ریسکیو کے لیے استعمال کی جا رہی ہے؟

Read more

بختاور بھٹو کے عروسی جوڑے کی تیاری کی کہانی ڈیزائنر وردا سلیم کی زبانی

’اس جوڑے میں سونے کی تاروں سے کام ہوا ہے۔۔۔ اس جوڑے میں ہیرے جڑے گئے ہیں۔۔۔ یہ اب تک پاکستان میں تیار ہونے والا سب سے مہنگا برائیڈل ڈریس ہے۔۔۔ اس میں استعمال ہونا والا تمام تر میٹریل امپورٹڈ تھا۔۔۔‘

Read more

انڈیا، چین سرحدی تنازع: کیا چین انڈیا کے ساتھ لداخ سیکٹر میں ٹینکوں، میزائلوں اور فوجی تعمیرات میں اضافہ کر رہا ہے؟

انڈیا کے لداخ سیکٹر میں چین کی جانب سے ہتھیاروں اور فوجیوں کی اضافی تعیناتی کی خبروں کے درمیان چین نے الزام عائد کیا ہے کہ انڈین فوجیوں کی چینی سرزمین میں دراندازی کے سبب سرحدی ٹکراؤ کی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔

Read more

بلوچستان: قلات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار ’پنجابی مزدور‘ ہلاک

لیویز حکام کے مطابق یہ واقعہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب بلوچستان کے ضلع قلات کی تحصیل منگچر کے نواحی علاقے میں پیش آیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مزدور زرعی زمین پر ٹیوب ویل کی کھدائی کا کام کر رہے تھے کہ نامعلوم نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی تھی۔

Read more

بلوچستان میں تلور کا شکار: جب ضیاالحق نے سعودی شہزادے سے ’زبردستی‘ ملاقات کی

یہ سنہ اسّی کی دہائی کا واقعہ ہے جب ایک سعودی شہزادے نے پاکستان کے سابق صدر جنرل ضیا الحق سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا مگر اس انکار کے باوجود جنرل ضیا زبردستی شہزادے کے پاس ملاقات کے لیے پہنچ گئے۔

Read more

میانمار میں فوجی بغاوت کے بعد مظاہرے: مظاہرین کے خلاف ربڑ کی گولیوں کا استعمال

میانمار کے دارالحکومت نیپئٹا میں منگل کو عوامی مظاہروں پر عائد پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے احتجاج کرنے والے ہزاروں افراد کو منشتر کرنے کے لیے پولیس نے ربڑ کی گولیاں چلائیں۔

Read more

گل بہار: وہ مسلمان لڑکی جس کے لیے مہاراجہ رنجیت سنگھ نے کوڑے کھانے قبول کیے

ایک روایت میں آتا ہے کہ گل بہار نے شادی کی پیشکش کے ساتھ یہ شرط رکھی کہ رنجیت سنگھ ان کے گھر والوں سے رشتہ مانگنے کے لیے خود پیدل چل کر لاہور سے امرتسر آئیں گے۔

Read more

ووٹ فروخت کرنے کے الزام پر عمران خان کا خیبرپختونخوا کے وزیر قانون سے استعفیٰ لینے کا فیصلہ

ارکانِ خیبرپختونخوا اسمبلی کی مبینہ طور پر پیسے وصول کرنے کے ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد وزیرِاعظم عمران خان نے ویڈیو میں موجود خیبرپختونخواہ کے وزیرِ قانون سلطان محمود خان سے استعفیٰ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

Read more

امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک شہر کا پانی زہریلا کرنے کی کوشش

امریکہ میں حکام کا کہنا ہے کہ ایک کمپیوٹر ہیکر نے ریاست فلوریڈا کے ایک شہر کے آبی نظام تک رسائی حاصل کر لی تھی اور اس نے پانی میں ایک کیمیکل کی مقدار ’خطرناک‘ حد تک بڑھانے کی کوشش کی۔

Read more

مریخ مشن: بیک وقت تین خلائی مشن مریخ پر کیوں پہنچ رہے ہیں؟

متحدہ عرب امارات، چین اور امریکہ کی طرف سے تین خلائی تحقیقاتی مشن – اس ہفتے اور اگلے مریخ پر پہنچنے والی ہیں۔ منگل کو مریخ پر پہنچنے والا پہلا مشن متحدہ عرب امارات کا ’ہوپ‘ ہو گا۔ سائنسدان ان کوششوں سے کیا ڈھونڈنے کی توقع کر رہے ہیں؟

Read more

K-2: پاکستانی کوہ پیما امیر مہدی جنھیں دنیا کی دوسری بلند چوٹی پر اکیلا چھوڑ کر بھلا دیا گیا

امیر مہدی تھے تو پہاڑوں کے قُلی لیکن انھیں کےٹو کی چوٹی پر پاکستانی پرچم لہرانے کی خواہش رہی۔ انھوں نے سنہ 1954 میں اطالوی کوہ پیماؤں کے مشن میں اُن کا بھرپور ساتھ دیا۔ اور ایک مرحلے پر اپنی جان تک کی بازی لگا دی لیکن اس تاریخی مشن میں کےٹو کے برفیلے پہاڑوں پر مہدی کے ساتھ دھوکہ ہوا۔

Read more

اسلام آباد ہائی کورٹ پر ’حملہ‘: عدالت کی سکیورٹی پر رینجرز مامور، ہائی کورٹ اور ضلعی عدالتیں بند

اسلام آباد میں وکلا کے ایک دھڑے کی طرف سے ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی عدالت اور ان کے چیمبر کے گھیراؤ کے واقعے کے بعد اس عمارت کے چاروں اطراف رینجرز کو تعینات کردیا گیا ہے۔ بعض وکلا تنظیموں نے اس واقعے کی مذمت کی ہے جبکہ کچھ نے ضلعی انتظامیہ اور عدالتی حکام سے مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔

Read more

’لو جہاد‘: ’کوئی نہیں جانتا پسند کی شادی کرنے والے پنکی اور راشد کہاں گئے‘

پنکی کی جو ویڈیو وائرل ہوئی تھی اس میں بجرنگ دل کے کارکنان تھانے کے اندر ہنگامہ آرائی کرتے اور ان کے خلاف نعرے بازی کرتے نظر آ رہے ہیں۔ شادی کے کاغذات دکھانے کے باوجود بجرنگ دل کے کارکن یہ الزام لگاتے رہے کہ راشد نے زبردستی مذہب تبدیل کرا کر پنکی سے شادی کی۔

Read more

ڈونلڈ ٹرمپ کا دوسرا مواخذہ: سینیٹ میں سابق امریکی صدر کے مواخذے کی کارروائی کا ممکنہ فیصلہ کیا ہو سکتا ہے؟

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی کارروائی آج سینیٹ میں ہونے جا رہی ہے۔ ان پر اپنے حامیوں کو تشدد کر اُکسانے کا الزام عائد کیا گیا ہے جس کی وہ تردید کرتے ہیں۔ سینیٹ کے ممبران نے یہ کارروائی جلد از جلد نمٹانے کے طریقہ کار پر اتفاق کیا ہے۔

Read more

پالمائرا کا رکھوالا: ’دولتِ اسلامیہ کے ہاتھوں قتل ہونے والے ماہرِ آثار قدیمہ کی لاش ملی گئی‘

82 سالہ خالد الاسد کو 2015 میں اس وقت قتل کیا گیا جب انھوں نے دولتِ اسلامیہ کے جنگجوؤں کو قیمتی نوادرات کے مقام کے بارے میں بتانے سے انکار کیا تھا۔

Read more

برطانیہ کے سب سے کم عمر ’دہشت گرد‘ کو سزا، 13 سال کی عمر سے ہی بم بنانے کا طریقہ ڈاؤن لوڈ کر لیا تھا

کورنوال کے رہائشی لڑکے نے 13 سال کی عمر سے ہی بم بنانے کا طریقہ انٹرنیٹ سے ڈاؤن لوڈ کیا تھا اور بعد میں ایک نیو نازی گروپ کا سربراہ بن گیا

Read more

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بلاک پر ’حملہ‘ اور ’توڑ پھوڑ‘

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کے چیمبر پر وکلا کے ایک گروپ کی طرف سے ’حملے‘ اور ’توڑ پھوڑ‘ کے واقعے کے خلاف 9 فروری کو اسلام آباد ہائی کورٹ اور وفاقی دارالحکومت کی ماتحت عدالتوں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے نامزد وکلاء کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔

Read more

کیا چین امریکہ کے برعکس ایک ’سوپر سولجر‘ بنانے میں کامیاب ہو جائے گا؟

سنہ 2014 میں ایک نئے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے صدر باراک اوباما نے کہا تھا کہ میں یہاں اس بات کا اعلان کرنے آیا ہوں کہ ہم آئرن مین بنانے جا رہے ہیں۔ اس وقت اس بات پر قہقہے سنائی دیے تھے لیکن امریکی صدر سنجیدہ تھے۔

Read more

سپریم کورٹ میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے صدارتی ریفرنس: ’ایسا لگتا ہے کہ آرڈیننس مفروضوں کی بنیاد پر جاری کیا گیا‘

اٹارنی جنرل سپریم کورٹ میں سینیٹ انتخابات پر صدارتی ریفرنس پر دلائل دے رہے تھے تو جمعیت علماء اسلام کے رہنما اور سابق سینیٹر کامران مرتضی روسٹم پر آئے اور کہا کہ ان کی جماعت نے دو روز قبل جاری ہونے والے صدارتی آرڈیننس کو چیلنج کیا ہے۔

Read more

سمیع چوہدری کا کالم: یہ کلین سویپ کسی ’لیجنڈ‘ سے کم نہیں

کہانی وہی یادگار ہوتی ہے جو کلائمیکس کے عین قریب آ کر بھی اپنی چال واضح نہ کرے۔ جو کبھی ایک طرف پلڑا جھکائے تو پھر اگلے ہی لمحے سر کے بل گھوم کر سارے اندازے غلط کر ڈالے۔ ایسی شاہکار، عہد ساز داستانیں ’لیجنڈ‘ کہلاتی ہیں۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے دوسرے ٹیسٹ پر پڑھیے سمیع چوہدری کا کالم۔۔۔

Read more

’جہیز سے انکار کریں‘: ’مہنگے لہنگے ڈیزائن کرنے کا یہ مطلب تو نہیں کہ آپ کسی مسئلے کو اجاگر نہیں کر سکتے؟‘

پاکستان میں سوشل میڈیا پر ایک اسی دلہن کی تصویر وائرل ہے جس میں وہ انتہائی خوبصورت لال لباس میں ملبوس جہیزسے لدے ایک چھکڑے کو بمشکل گھسٹینے کی کوشش کر رہی ہے اور سجا سنورا دلہا بھی اسی چھکڑے پر سوار ہے۔ اس تصویر پر لکھا ہے ’جہیز سے انکار کریں‘۔

Read more

انسٹاگرام پر سرمایہ کاری کی ’جعلی سکیم‘ جس نے 24 سالہ نوجوان کو کنگلا کر دیا

ایکشن فراڈ کے نئے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ سال کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے ساتھ ہر مہینے انسٹاگرام کے کے ذریعے دھوکہ دہی کا نشانہ بننے والے افراد کی تعداد میں 50 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

Read more

اویغور کمیونٹی: چین پر نسل کشی کا ’قابلِ اعتبار مقدمہ‘ قائم کیا جا سکتا ہے

برطانیہ میں شائع ہونے والی ایک باقاعدہ قانونی رائے کے مطابق، اس بات کے واضح ثبوت ملے ہیں کہ چینی حکومت ایغور برادری کے خلاف نسل کشی کے جرائم میں ملوث ہے۔

Read more

جنوبی افریقہ بمقابلہ پاکستان: راولپنڈی ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کے بلے باز ہدف کی طرف گامزن، پاکستانی بولرز پر وکٹیں لینے کا دباؤ

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 370 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں اب سے کچھ دیر قبل تک جنوبی افریقہ نے تین وکٹوں کے نقصان پر دو سو سے زیادہ سکور بنا لیا ہے۔

Read more

بیلی ہرکولین: گندھک کی اُبلتی ندی کنارے رومانیہ کے تاریخی حمام کو بچانے والی لڑکیاں

جنوب مغربی رومانیہ کے ایک گہری پہاڑی گھاٹ میں، طلبا اور نوجوان معماروں کا ایک گروہ اس خستہ حال تھرمل سپا شہر میں زندگی کی رونقیں بحال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔۔ یہ شہر کبھی یوروپی اشرافیہ کا ہر دلعزیز مقام تھا۔

Read more

ایران، امریکہ جوہری معاہدہ: امریکہ کے صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ مذاکرات کی خاطر تجارتی پابندیوں کو ختم نہیں کیا جائے گا

امریکہ کے صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ ایران پر عائد تجارتی پابندیوں کو اس وقت تک نہیں ہٹایا جائے گا جب تک وہ سنہ 2015 میں ہونے والے جوہری معاہدے کی شرائط کو پورا نہیں کرتے۔

Read more

سیلف کیتھیٹرائزیشن: ’ڈاکٹر نے ایسا طریقہ بتایا جس سے رفع حاجت پر کنٹرول حاصل ہوا، اب وہیل چیئر پر ہی بھرپور زندگی گزار رہی ہوں‘

محض 14 سال کی عمر میں فہمینہ کو ایک ٹریفک حادثے کے بعد سے اپنی زندگی وہیل چیئر پر گزارنا پڑی۔ لیکن اس کے باوجود انھوں نے بڑی کامیابی سے نہ صرف اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور پسند کی شادی کی بلکہ انھیں ایک اچھے ادارے میں نوکری بھی مل گئی۔

Read more

ڈاکٹر اقبال احمد: امریکہ میں پہلے مبینہ ’پاکستانی دہشت گرد‘ جن پر ہنری کسنجر کے اغوا کی سازش تیار کرنے کا الزام لگا

سنہ 1971 میں جب ویت نام میں امریکی جنگ کے خلاف امریکہ میں ملک گیر مظاہرے ہو رہے تھے اس وقت ایف بی آئی نے جنگ مخالف رہنماؤں کے خلاف ہینری کیسنجر کو اغوا کرنے اور وفاقی عمارتوں میں دھماکے کرنے کے الزامات عائد کر کے گرفتار کر لیا تھا۔

Read more

اشرافیہ میں کورونا ویکسین کی تقسیم پر سوشل میڈیا بحث: ’حیرت کی کوئی بات نہیں ہمیں اسی چیز کی توقع تھی‘

وزرات صحت سندھ نے کراچی کے ضلع شرقی میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کی ایک اہلکار کو کورونا ویکسین سے متعلق ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ کی بیٹی اور داماد کو ویکسین لگانے کے الزام میں معطل کردیا ہے۔

Read more

کورونا وائرس: دنیا میں کمپیوٹر چیپس کی کمی سے آپ کی زندگی پر کیا اثر پڑے گا؟

کمپیوٹر چیپس زیادہ تر نظروں سے اوجھل ہی رہتی ہیں مگر ہمارے ارد گرد تمام ڈیجیٹل مصنوعات کا دل ہوتی ہیں اور جب چیپس کی کمی ہو تو اس کی وجہ سے مصنوعات بننا بند ہو سکتی ہیں۔

Read more

مصر میں لڑکیوں کے ختنے: کیا نئی قانون سازی مسئلے کا حل ہے؟

مصری حکومت نے اس قانون میں ترامیم کی منظوری دی ہے جس سے خواتین کے ختنے کروانے پر جرمانے میں اضافہ ہوتا ہے اور اس بل کو حتمی منظوری کے لیے پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا ہے

Read more

انڈیا کی ریاست اترکھنڈ میں گلیشیئر ٹکرانے سے ڈیم تباہ، درجنوں افراد لاپتہ، ہلاکتوں کا خدشہ

پولیس کے ایک ترجمان نے نیوز ایجنسی اے ایف پی کو بتایا ہے کہ ’کم از کم تین لاشیں مل چکی ہیں جبکہ 150 افراد لاپتہ ہیں۔‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’16 سے 17‘ لوگ ایک سرنگ میں بھی پھنسے ہوئے ہیں۔

Read more

’کفنگ سیزن‘: کیا وجہ ہے کہ سردیوں کے موسم میں رومانس کرنے کی خواہش بڑھ جاتی ہے؟

کیا انسانوں کو آرام اور ’ری چارج‘ کرنے کے لیے غیر متوقع موسمی وقفے کی ضرورت ہوتی ہے اور اگر ایسا ہے تو، یہ ضرورت کہاں سے آئی ہے؟ یا کیا جدید زندگی نے ہمیں ایسا بنایا ہے کہ موسم سرما میں ہم کم سوشل ہوں؟

Read more

محمد علی سدپارہ اور ساتھیوں کی کے ٹو پر مہم جوئی: ڈیتھ زون کسے کہتے ہیں اور کوہ پیما ڈیتھ زون میں کتنے گھنٹوں تک زندہ رہ سکتے ہیں ؟

پاکستان میں ہر دوسرا شخص یہ سوال کرتا نظر آ رہا ہے کہ اتنے گھنٹے گزر جانے کے باوجود 8000 میٹر کی بلندی پر ان تین کوہ پیماؤں کے زندہ رہنے کا اب کتنا امکان باقی ہے؟

Read more

شیخ مجیب کے چھ نکات: ’انڈین سازش‘ کہلائے جانے والے چھ نکات جنھیں نظر انداز کرنے سے ’معاملات ہاتھ سے نکل گئے‘

شیخ مجیب کی جانب سے پیش کردہ چھ تجاویز کیا تھیں اور حزب اختلاف کیوں ان پر سرے سے غور کرنے پر آمادہ نہیں تھی۔

Read more

پاکستان میں نجی بینکوں کی قرضہ پالیسی: سرکار کے لیے کھلیں تجوریاں لیکن عوام کے لیے شرائط کے انبار

بینکوں کے ڈیپازٹس جو سترہ ہزار ارب سے تجاوز کر چکے ہیں اگر اس کے مقابلے میں نجی شعبے کو دیے جانے والے قرضے کو دیکھا جائے تو یہ بہت کم اور مجموعی طور پر ڈیپازٹس کا صرف دس فیصد بنتا ہے۔

Read more

پاکستان بمقابلہ جنوی افریقہ دوسرا ٹیسٹ: چوتھے روز پاکستان 200 رنز کی سبقت بڑھانے کے درپے، جنوبی افریقہ کو وکٹوں کی تلاش

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان آج پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کا کھیل اب سے کچھ دیر بعد شروع ہونے کو ہے جہاں پاکستان اپنی دوسری اننگز چھ وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز سے شروع کرے گا۔ اس وقت پاکستان کو جنوبی افریقہ پر 200 رنز کی سبقت حاصل ہے۔

Read more

حقوق نسواں: ’عورت کے ساتھ جنسی تعصب میں اُس وقت کمی آئے گی جب مرد اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرے گا‘

کئی مردوں کا کہنا ہے کہ وہ صنفی برابری کی حمایت کرتے ہیں، تو پھر وہ اور زیادہ مدد کے لیے آگے کیوں نہیں بڑھتے ہیں؟ یہ حقوقِ نسوں کی حمایت کے دعویدار مرد اس مسئلے کے حل کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔

Read more

پی ایس ایل 6: پاکستان سپر لیگ کا گانا ’گروو میرا‘ ریلیز کر دیا گیا، سوشل میڈیا پر صارفین کے دلچسپ تبصرے

پی ایس ایل کے چھٹے سیزن کا گانا ’گروو میرا‘ سنیچر کو یوٹیوب پر جاری کر دیا گیا ہے۔ اس گانے کے ردعمل میں اکثر لوگوں نے پنجابی گلوکارہ نصیبو لال کو مدنظر رکھا ہے۔

Read more

سینیٹ انتخابات: پاکستان میں ایوان بالا کے الیکشن ’اوپن بیلٹ‘ کے ذریعے کرانے کے لیے صدارتی آرڈیننس جاری

صدر عارف علوی کی جانب سے دستخط شدہ اس آرڈیننس کو انہی کی طرف سے سپریم کورٹ میں دائر کردہ صدارتی ریفرنس پر پاکستان کی اعلیٰ عدالت کی رائے سے مشروط کیا گیا ہے۔

Read more

خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ کے مقامی جرگے نے ’ریڈیو پر خواتین کی گپ شپ‘ پر پابندی کیوں لگائی؟

باجوڑ کے ایک مقامی جرگے نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ خواتین کو کسی بھی ایف ایم ریڈیو سٹیشن پر ٹیلی فون کال کرنے کی اجازت نہیں ہو گی اور خلاف ورزی کی صورت میں دس ہزار روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔

Read more

سمیع چوہدری کا کالم: حسن علی سبھی سوالوں کے جواب دے گئے

کراچی ٹیسٹ کے بعد بہت چہ میگوئیاں ہوئیں کہ حسن علی کو واپس ہی کیوں لایا گیا اور اس میں دو رائے نہیں کہ کراچی میں ان کی کارکردگی بھی سطحی رہی مگر راولپنڈی کی وکٹ پر انھوں نے سارے سوالوں کے جواب دے دیے ہیں۔ پڑھیے سمیع چوہدری کا کالم۔

Read more

دلیپ کمار کے آبائی گھر اور کپور حویلی کی قیمت پر تنازع: ’حکومت پاکستان اور موجودہ مالکان مل کر قیمت کا تعین کریں‘

بالی ووڈ اداکار دلیپ کمار کے ترجمان فیصل فاروقی نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ’حکومت پاکستان اور گھروں کے موجودہ مالکان کو چاہیے کہ وہ باہمی اتفاق سے قیمتوں کا تعین کریں تاکہ میوزیم قائم کرنے کا منصوبہ جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچ سکے۔‘

Read more

چینی سٹار گاؤ لیاؤ: جب ناک پتلا کروانے والی سرجری نے ایک خوبرو اداکارہ کا چہرہ بھیانک بنا دیا

چینی اداکار گاؤ لیاؤ کی ناک کی کاسمیٹک سرجری یعنی زیبائشی جراحی خراب ہونے کے بعد انھوں نے دوسروں کو خبردار کرنے کی غرض سے ان تصاویر کو پوسٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔

Read more

سردیوں میں کے ٹو سر کرنے کی مہم جوئی: محمد علی سد پارہ سمیت تین کوہ پیماؤں کا بیس کیمپ سے رابطہ منقطع، ریسکیو مشن کی تیاریاں

دنیا کے دوسرے بلند ترین پہاڑ کے ٹو کو سردیوں میں فتح کرنے کی کوشش کرنے والی پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ سمیت تین کوہ پیماؤں کا جمعہ کے روز سے بیس کیمپ، ٹیم اور اہل خانہ سے رابطہ منقطع ہوچکا ہے اور اس سلسلے میں ریسکیو مشن کی تیاریاں شروع کی جا رہی ہیں۔

Read more

بائیڈن انتظامیہ کا یمنی محاذ پر سعودی حمایت ختم کرنے کا اعلان: امریکہ کے ’بدلتے رویے‘ کے بعد سعودی عرب کا رد عمل کیا ہوگا؟

امریکی صدر جو بائیڈن نے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف جاری جنگ میں سعودی عرب کو حاصل امریکی تعاون روکنے کا اعلان کرنے کے علاوہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ اسلحہ کی فروخت کے سودوں کو بھی عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو دونوں ملکوں کے رہنماؤں کے لیے ایک ’مضبوط پیغام‘ ہے۔

Read more

جنگلی حیات کا تحفظ: ’مقامی افراد کو برفانی تیندوں کو مارنے سے روکنے کا کام کل بھی مشکل تھا اور آج بھی مشکل ہے‘

جنگلی حیات کو محفوظ بنانے والوں کا کہنا ہے کہ ایشیا کے پہاڑی سلسلوں میں انتہائی دشوار گزار علاقوں اور شدید موسمی حالات میں نگرانی اور بار بار جا کر سروے کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے اور ماہرین یہ کام نہیں کر سکتے جس کے لیے وہ مقامی نوجوانوں پر انحصار کرتے ہیں۔

Read more

اسداللہ مینگل: بلوچستان کا ’پہلا جبری لاپتہ‘ نوجوان جس کی موت تاحال ایک معمہ ہے

اسد مینگل بلوچستان کے سابق وزیر اعلیٰ سردار عطااللہ مینگل کے بڑے فرزند اور سابق وزیر اعلیٰ اختر مینگل کے بڑے بھائی تھے، جن کی عمر 19 سال تھی وہ کراچی میں نیشنل کالج میں زیر تعلیم تھے۔ انھیں سیاسی بنیادوں پر بلوچستان کا پہلا جبری لاپتہ نوجوان قرار دیا جاتا ہے۔

Read more

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ دوسرا ٹیسٹ: پاکستان کو دن کے آغاز میں ہی کامیابی، جنوبی افریقہ کی سست بیٹنگ جاری

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کا کھیل جاری ہے اور جنوبی افریقہ اپنی پہلی اننگز میں پانچ وکٹیں گنوا چکا ہے۔

Read more

فلسطینی علاقوں میں جنگی جرائم اور مظالم کے بارے میں دائرہ اختیار حاصل ہے: عالمی عدالت فوجداری

جمعہ کو اپنے فیصلے میں انٹرنیشنل کرمنل کورٹ نے اپنے اکثریتی فیصلے میں کہا ہے کہ عدالت کا دائرہ کار ‘1967 سے اسرائیل کے زیر قبضہ علاقوں یعنی غزہ اور مشرقی یروشلم سمیت مغربی کنارے تک’ پھیل گیا ہے تاہم اسرائیل نے اس ادارے کو مسترد کیا ہے۔

Read more

پاکستان میں کاٹن کی پیداوار میں ریکارڈ کمی: ’میں اب گنے کی فصل کاشت کرتا ہوں، لیکن دل آج بھی کپاس کی فصل اگانے کو کرتا ہے‘

کپاس کی کم کاشت کی وجہ سے پاکستان کو اس وقت کاٹن کی تاریخی کمی کا سامنا ہے اور اعداد و شمار کے مطابق رواں برس جنوری کے مہینے کے اختتام تک پاکستان میں کاٹن کی پیداوار گذشتہ سال کے مقابلے میں 34 فیصد تک گر چکی ہے۔

Read more

فیصل آباد میں لڑکی نے اپنی بچپن کی سہیلی کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کیوں کی؟

فیصل آباد کے ایک نواحی گاؤں کے رہائشی اور پولیس والے ابھی تک یہ سمجھ نہیں پائے کہ ایک لڑکی نے کیوں پوری منصوبہ بندی سے اپنی بہترین دوست کو قتل کیا اور پھر خود کشی کر لی۔

Read more

’ڈیلی میل‘ مقدمے کا لندن میں شہباز شریف کے حق میں فیصلہ: ن لیگ ترجمان

پاکستان مسلم لیگ ن نے کہا ہے کہ ’ڈیلی میل‘ مقدمے میں لندن ہائی کورٹ نے شہباز شریف کے حق میں فیصلہ دیا ہے اور ساتھ ہی جماعت نے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ پارٹی کی رہنما مریم نواز شریف نے اپنے رد عمل میں کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے ایمانداری سے ملک کی خدمت کی ہے۔

Read more

نرمل پرجا جنھوں نے موسم سرما میں پہلی بار کے ٹو سر کیا

نرمل پرجا کا قد بمشکل پانچ فٹ ہے لیکن انھوں نے اپنے چھوٹے چھوٹے قدموں سے دنیا کے بلند ترین پہاڑوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ ان کے نام کئی ریکارڈ ہیں، یہاں تک کہ موسم بہار اور گرمیوں کے موسم میں بھی کے ٹو پر چڑھنا آسان نہیں لیکن نرمل کی ٹیم نے سردیوں میں ایسا کیا۔

Read more

سکوائر کلومیٹر آرے: کائنات کے رازوں کو سمجھنے کے لیے دنیا کی سب سے بڑی ٹیلی سکوپ پر کام شروع

اس ٹیلی سکوپ سے اربوں نوری سال کی دوری پر کہکشاؤں سے آنے والے سگنلز سننے میں مدد ملے گی، جن میں وہ سگنل بھی شامل ہیں جو ’بگ بینگ‘ یا نظام شمسی کے وجود میں آنے کے چند سو کروڑ سال بعد پیدا ہوئے۔

Read more

کشمیر کو آزادی کا حق دیں گے: وزیر اعظم پاکستان عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ’میں کشمیر کے لوگوں کو یہ کہنا چاہتا ہوں کہ انشااللہ جب آپ کو آپ کا حق ملے گا۔ مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر۔۔ جب آپ اپنی قسمت کا فیصلہ کریں گے، آپ کشمیر کے لوگ جب انشااللہ پاکستان کے حق میں فیصلہ کریں گے، اس کے بعد پاکستان کشمیر کے لوگوں کو وہ حق دے گا، ان کو وہ رائٹ دے گا کہ آپ آزاد رہنا چاہتے ہیں یا آپ پاکستان کا حصہ بننا چاہتے ہیں، یہ آپ کا حق ہو گا۔‘

Read more

کسان تحریک پر فواد چوہدری کا بیان: انڈیا، پاکستان ایک دوسرے پر تنقید کا کوئی موقع جانے کیوں نہیں دیتے؟

انڈیا اور پاکستان کے سوشل میڈیا صارفین کے درمیان مختلف پلیٹ فارمز پر مقابلے بازی جاری رہتی ہے اور اب انڈیا میں جاری کسانوں کے احتجاج پر بھی جہاں دنیا بھر سے آوازیں اٹھ رہی ہیں وہیں پاکستانی صارفین اور حکومتی وزرا اس دوڑ میں کسی سے پیچھے نہیں۔

Read more

پی ڈی ایم کا لانگ مارچ کا اعلان: ’جب ہر طرف لڑائی ہی لڑائی ہو اور آپ اسمبلی میں بات بھی نہ کر سکتے ہوں، تو پھر کیسے صلح کی بات ہو سکتی ہے‘

پاکستان کی حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے 26 مارچ سے لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے تاہم دوسری جانب وفاقی وزرا کی جانب سے پی ڈی ایم کے فیصلے کو ناٹک اور غبارے سے ہوا نکلنے اور ڈرامے کی مختلف قسطوں کا نام دیا۔

Read more

ایران کا سپین سے سابق سفارتکار کے ’پلے بوائے‘ بیٹے کو واپس کرنے کا مطالبہ

ایران نے سپین سے کہا ہے کہ وہ ایک ریٹائرڈ ایرانی سفارت کار کے بیٹے کو ملک بدر کر کے ایرانی تحویل میں دیں۔ ساشا صبحانی نامی 33 سالہ یہ شخص سوشل میڈئا پر اپنا پرتعیش رہن سہن دیکھانے کے لیے مشہور ہے۔ ایران نے ساشا صبحانی پر جوئے کی غیر قانونی ویب سائٹیں چلانے اور منی لانڈرنگ کے الزامات لگائے تھے اور اسی سلسلے میں وہ حال ہی میں میڈرڈ کی ایک عدالت میں پیش ہوئے۔

Read more

سکاٹ لینڈ کے کلب میں لیکن اس سے 8225 کلومیٹر دور، ایشون کو سکاٹش کلب کے میچ ’دیکھنے‘ کے پیسے ملتے ہیں

ایک 17 سالہ انڈین نوجوان کا فٹ بال کے کھیل سے جڑے رہنے کا خواب جو نہ صرف ہزاروں میل دور بیٹھے پورا ہو گیا بلکہ اس کے اب ان کو پیسے بھی ملتے ہیں۔

Read more

ملتان کے ایک ہی خاندان کے تین ڈاکٹروں کی اچانک موت کا معمہ، وجہ گھریلو ناچاقی یا کچھ اور؟

پولیس کے مطابق ملتان کے مشہور ماہر نفسیات ڈاکٹر اظہر حسین نے بظاہر اپنی لاڈلی بیٹی ڈاکٹر علیزہ کو مبینہ طور پر دانستہ یا غیر دانستہ قتل کر کے خود کشی کر لی، جس کے ایک ہفتے بعد ہی ڈاکٹر اظہر کے چھوٹے بھائی ڈاکٹر محب سلیم کی جلی ہوئی لاش ان کے گھر سے برآمد ہوئی۔ بی بی سی نے اس کیس سے جڑے مختلف پہلوؤں کو جاننے کے لئے ملتان میں ڈاکٹر اظہر کے خاندان، پولیس اور ماہر نفسیات سے بات کی ہے۔

Read more

انڈین وزیر اعظم نریندر مودی کی بھتیجی کو الیکشن ٹکٹ نہ ملنے کا معاملہ، بھائی کا کہنا مودی برسوں پہلے خاندان کو چھوڑ چکے ہیں

انڈین ریاست گجرات میں سیاسی جماعت بی جے پی کے سربراہ سی آر پاٹل نے اعلان کیا ہے کہ چند روز میں ہونے والے مقامی انتخابات میں 60 برس سے زیادہ عمر والے افراد، سیاسی رہنماؤں کے رشتہ دار اور جو لوگ ماضی میں کارپوریشن میں تین مرتبہ عہدوں پر رہ چکے ہیں، انھیں اس بار ٹکٹ نہیں دیا جائے گا اور وزیرا عظم نریندر مودی کے بھائی اس بات سے سخت ناراض ہیں۔

Read more

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: راولپنڈی ٹیسٹ میں دوسرے دن پاکستان کی پہلی اننگز جاری

یاد رہے کہ پاکستان نے سیریز کے پہلے کرکٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو سات وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کر لی تھی۔

Read more

کرکٹ کرپشن: ’نئی نسل کو یہ بتانا ضروری ہے کہ کھلاڑی پیسے سے نہیں بلکہ اچھی پرفارمنس سے عظیم بنتا ہے‘

میچ فکسنگ اور سپاٹ فکسنگ جیسے واقعات میں ملوث کرکٹرز کو دی جانے والی سزاؤں کے باوجود یہ سلسلہ رک نہیں پایا ہے حالانکہ ان کھلاڑیوں کو مشکوک افراد سے بچنے کی تنبیہہ اور ہدایات واضح طور پر دی جاتی ہیں لیکن پھر یہ کرکٹرز ان واقعات سے سبق کیوں نہیں سیکھتے؟

Read more

یوم یکجہتی کشمیر کی کہانی، علامہ اقبال سے قاضی حسین احمد تک

جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد نے پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے پانچ فروری کو ملک گیر سطح پر ہڑتال کریں۔ جبکہ اس وقت کے وزیراعلیٰ پنجاب نواز شریف نے بھی ہڑتال کی حمایت میں چھٹی کا اعلان کر دیا۔

Read more

کشمالہ طارق کے قافلے شامل گاڑی کا حادثہ: ’میری تو دنیا لٹ چکی ہے، انیس میرا بازو تھا‘

اسلام آباد کے سری نگر ہائی وے پر حادثے میں ہلاک ہونے والے چار نوجوانوں میں شامل انیس کے والد کہتے ہیں کہ اس حادثے نے ان کا سب کچھ ختم کر دیا ہے۔

Read more

انڈیا بمقابلہ انگلینڈ: جسپریت بمرا، محمد شامی، امیش یادو، ایشانت شرما، کیا انگلینڈ کو ان سے ڈرنا چاہیے؟

انڈیا کی ٹیسٹ ٹیم میں گزشتہ چار سال سے شامل تیز رفتار بولروں نے ان کے سپین گیند بازوں سے زیادہ وکٹیں لی ہیں اور وہ مقابل ٹیم کے لیے زیادہ بڑا خطرہ بن گئے ہیں۔ انگلینڈ کی ٹیم کو بھی اب اس خطرہ سے ہوشیار رہنا ہو گا۔

Read more

امریکی صدر جو بائیڈن کا یمن جنگ کی حمایت ختم کرنے کا اعلان

جمعرات کو امریکی صدر کی جانب سے کیے گئے اعلان کے نتیجے میں امریکہ جارحانہ کارروائیوں کی حمایت کرنا چھوڑنے کے ساتھ ساتھ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو ہدف کو نشانہ بنانے والے جدید اسلحہ کی فروخت بھی بند کر دے گا۔

Read more

پی ڈی ایم: 26 مارچ کو لانگ مارچ، سینیٹ انتخابات مل کر لڑنے کا اعلان

پاکستان کی حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے 26 مارچ کو لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ پی ڈی ایم کے رہنماؤں نے سینیٹ انتخابات میں مشترکا طور پر حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

Read more

جسٹس فائز عیسیٰ: ملک کو ایک منظم طریقے سے تباہ کیا جا رہا ہے، مخالف غدار اور حکومتی حمایت کرنے والا محب وطن بتایا جا رہا ہے

پاکستان کی عدالت عظمی کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ملک میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران میڈیا کی آزادی پر بات کرتے ہوئے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ آپ لوگ میڈیا کا گلا کیوں گھونٹ رہے ہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ جمہوریت ختم ہونے سے ملک کا آدھا حصہ الگ ہو گیا۔

Read more

چھاتی کا کینسر: دیسی ٹوٹکوں سے شاہین کی چھاتی میں سوراخ ہو گیا

آج دنیا بھر میں کینسر سے آگاہی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ نجی تنظیموں کے اشتراک سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں سنہ 2020 کے دوران کینسر کے سترہ لاکھ نئے کیسز سامنے آئے ہیں جن میں 14.5 فیصد یعنی لگ بھگ 26 ہزار کیسز چھاتی کے کینسر کے ہیں۔

Read more

فقیرو سولنکی: علامہ اقبال کے مجسمے پر تنازعے کے دوران جس سندھی آرٹسٹ کا ذکر ہو رہا ہے وہ کون ہیں؟

پاکستان کے شہر لاہور کے ایک پارک میں علامہ اقبال کے مجسمے پر تنازعے کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر سندھ کے آرٹسٹ فقیرو سولنکی کے فن پاروں کی تصاویر شئیر ہونا شروع ہو گئیں جن کو نہ صرف سراہا گیا بلکہ یہ سوال بھی کیا گیا کہ ان گمنام آرٹسٹوں کی پذیرائی کیوں نہیں کی جاتی۔

Read more

کورونا ویکسین: سائنو فارم ویکسین کن افراد کے لیے موزوں نہیں ہے؟

وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ حکومتی کمیٹی نے اس ویکسین سے متعلق ڈیٹا کا جائزہ لے کر فیصلہ کیا ہے کہ یہ صرف 18 سے 60 برس کے افراد کے لیے زیادہ موزوں ہے اور اسے فی الحال اس مرحلے پر صرف ان افراد کو لگانے کے لیے لائسنس فراہم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

Read more

کامل احمدی: برطانوی محقق ایران سے پیدل فرار ہونے میں کیسے کامیاب ہوئے؟

ایرانی نژاد برطانوی محقق کامل احمدی جنھیں ایران میں نو سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ کس طرح پیدل پہاڑ عبور کر کے ایران سے فرار ہو کر برطانیہ پہنچے ہیں۔

Read more

چینی نوجوان مردوں میں ’زنانہ پن‘ کی شکایت: لڑکوں کے لیے ’مردانگی‘ کا سبق کیوں تجویز کیا گیا؟

چینی وزارتِ تعلیم کی جانب سے نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ چینی مرد بہت زیادہ ‘زنانہ‘ ہوگئے ہیں اور سکولوں کو اس مسئلے کو حل کرنے کے یے تجاویز دی گئی ہیں۔

Read more

ریحانہ کی کسان احتجاج پر ٹویٹ کے خلاف بالی ووڈ شخصیات اور انڈین کھلاڑی متحد: ’انڈیا اپنے خلاف تبصرے برداشت نہیں کرے گا‘

امریکی گلوکارہ ریحانہ کی انڈیا میں کسان احتجاج کے بارے میں ٹویٹ نے تو جیسے انڈیا کے سوشل میڈیا پر کہرام برپا کر دیا ہے اور عام شہری ایک طرف اب بالی ووڈ شخصیات بھی سوشل میڈیا پر جذبہ حب الوطنی میں سرشار اپنی حکومت کے حق میں سرگرم نظر آ رہی ہیں۔

Read more

ڈریکولا اصل میں کون تھا اور اس کا سلطنت عثمانیہ سے کیا جھگڑا تھا؟

یہ منظر تھا ایک میدان کا جہاں ایک میل کے علاقے میں ہر طرف نیم دائرے کی شکل میں تقریباً 20 ہزار نیزے زمین میں گڑے تھے اور ہر ایک پر ایک ترک قیدی کی کٹی پھٹی لاش پروئی ہوئی تھی۔

دو سب سے اونچے نیزوں پر سلطنت عثمانیہ کے ایک علاقائی عہدیدار حمزہ پاشا اور یونانی کاتاوولینوس کی لاشیں تھیں جن کی ہلاکت کو کئی ماہ گزر چکے تھے۔ ان کے جسموں پر کسی وقت میں موجود قیمتی لباس کی باقیات ہوا میں لہرا رہی تھیں جبکہ فضا میں موجود واحد بو سڑے ہوئے انسانی گوشت کی تھی۔

یونانی مؤرخ چالکونڈائلز لکھتے ہیں کہ یہ وہ منظر ہے جس نے جون 1462 میں یورپ کی ریاست ٹرانسلوینیا کے شہر تیرگووستا سے 60 میل دور سلطنت عثمانیہ کے ساتویں سلطان محمد دوم کی فوج کے ہراول دستے کا استقبال کیا تھا۔

سلطان محمد دوم جب 17 مئی سنہ 1462 کو استنبول سے یورپ میں دریائے ڈینیوب کے پار والیچیا کی ریاست کے حکمران، شہزادے ولاد سوم ڈریکولا، کو سبق سکھانے کے لیے نکلے تھے تو کم ہی لوگوں نے سوچا ہو گا کہ اس مہم کا اس طرح کا انجام ہو گا۔

Read more

غیر قانونی تارکین وطن: امریکی حراستی مرکز میں 531 دنوں سے قید نو سالہ بچی

امریکہ میں ایل سالواڈور سے تعلق رکھنے والی ایک ماں اور بیٹی کو امیگریشن حکام کی حراست میں 500 دن سے زیادہ ہو چکے ہیں۔ حالانکہ امریکی امیگریشن کے قانون کے تحت حکام نابالغ تارکینِ وطن کو 20 دن سے زیادہ حراست میں نہیں رکھ سکتے۔

Read more

فرانسیسی خاتون کی خود کو قانونی طور ’مردہ‘ قرار دینے جانے پر زندہ ثابت کرنے کی جدوجہد

فرانسیسی خاتون جین پوچین جنھیں قانونی طور پر مردہ قرار دیا جا چکا ہے، گذشتہ تین برسوں سے یہ ثابت کرنے کی کوشش کر رہی ہیں کہ وہ زندہ ہیں اور مسلسل ایک خوف میں زندگی گزار رہی ہیں۔

Read more

اداکار عمران اشرف: ’کیا مرد کے پاس عورت کی عزت کرنا سیکھنا اور اپنے غلط عمل کو درست کرنے کا حق نہیں‘

پاکستان کے نجی انٹرٹینمنٹ چینل پر دکھائے جانے والے ڈرامے رقصل بسمل میں اداکار عمران اشرف ایک مذہبی خاندان سے تعلق رکھنے والے گدی نشین موسیٰ کا کردار ادا کر رہے جو کہ زہرا نامی ایک طوائف کے عشق میں گرفتار ہو جاتا ہے۔

Read more

بلوچستان میں تیل کی سمگلنگ: ’یہاں پانی، بجلی سڑک نہیں ہے لیکن سمگل شدہ ایرانی تیل کی فراوانی ہے‘

پاکستان ایران سرحد کے قریب صوبہ بلوچستان کی تحصیل مشخیل کے بازاروں میں روز مرہ کے استعمال کی ایرانی اشیا کے علاوہ سمگل شدہ پیٹرول بھی ایسے ہی بِکتا ہے جیسے کہ کھانے کی چیز ہو۔ وہاں کے رہائشیوں کے مطابق تقریباً 85 فیصد لوگ سمگل شدہ تیل کا کاروبار کرتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے یہ بارڈر بند کر دیا تو زندگی ختم ہو جائے گی۔

Read more

اویغور کیمپوں میں منظم انداز میں مبینہ ریپ کا انکشاف: ’پتا نہیں وہ انسان تھے یا جانور‘

چین میں اویغور افراد کے لیے بنائے گئے ‘تربیتی کیمپوں‘ میں خواتین کو ایک منظم انداز میں ریپ کیا جاتا ہے، انھیں جنسی طور پر ہراساں کیا جاتا ہے اور ان پر تشدد کیا جاتا ہے۔ بی بی سی کو ان کیمپوں کے بارے میں کچھ نئی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔

Read more

کورونا وائرس: پاکستان میں ویکسین کے لیے سخت سکیورٹی انتظامات کی وجہ کیا ہے؟

سامنے آنے والے سرکاری دستاویزات کے مطابق سکیورٹی کے یہ تمام انتظامات فرانس کے بین الاقوامی سکیورٹی کے ادارے انٹرپول کی جانب سے ویکسین کو درپیش ممکنہ خطرات سے متعلق جاری وارننگ کے پیش نظر کیے گئے ہیں۔

Read more

ڈیموکریسی انڈیکس 2020: پاکستان کا شمار ’ہائبرڈ نظام‘ والے ممالک میں، جمہوریت کے اعتبار سے 105ویں نمبر پر

بین الاقوامی جریدے ’دی اکانومسٹ‘ کی ڈیموکریسی انڈیکس 2020 کے مطابق جمہوریت کے اعتبار سے پاکستان 167 ممالک میں سے 105ویں نمبر پر ہے۔ رپورٹ کے مطابق سنہ 2016 اور اس سے پچھلے برسوں کے مقابلے میں پاکستان کی جمہوریت میں تنزلی آئی ہے۔

Read more

جیف بیزوس کے ایمازون کے چیف ایگزیکٹیو کے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد ان کی جگہ لینے والے اینڈی جیسی کون ہیں؟

آن لائن شاپنگ پلیٹ فارم ایمازون کے بانی جیف بیزوس رواں سال اپنی کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو کے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے اور ان کی جگہ اینڈی جیسی لیں گے۔

Read more

انڈیا کی حکومت اور کسانوں کا احتجاج: دہلی کے گرد ’جنگی سطح کی قلعہ بندی‘

انڈیا کے دارالحکومت دہلی کی سرحدوں کو پر آہنی کیلوں، سلاخوں، خاردار تاروں، پتھروں اور عارضی دیواروں کا استعمال کیا جارہا ہے تاکہ زرعی قانون کے خلاف مظاہرہ کرنے والے کسان دہلی میں داخل نہ ہو سکیں۔

Read more

علامہ اقبال کا مجسمہ: ’شکتی کپور لگتا ہے تو یہ اقبال بھی تو لگتا ہے، اسے ہٹایا نہ جائے‘

حال ہی میں سوشل میڈیا پر تصاویر سامنے آنے کے بعد اس مجسمے کو علامہ اقبال سے مشابہت نہ رکھنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس کے نتیجے میں حکام نے اس مجمسے کو ’ہٹا کر اور بہتر کر کے دوبارہ نصب کرنے‘ کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

Read more

فارن فنڈنگ کیس: پاکستان تحریک انصاف نے سکروٹنی کمیٹی کی کارروائی اوپن کرنے کے وزیر اعظم کے بیان کی نفی کر دی

فارن فنڈنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے وکیل شاہ خاور کا کہنا ہے کہ جب الیکشن کمیشن پہلے ہی اس بات پر فیصلہ دے چکا ہے تو پھر سکروٹنی کمیٹی کی کارروائی کو کیسے پبلک کیا جا سکتا ہے۔

Read more