چیئر مین ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ ایک نشست!

پاکستان میں اعلیٰ تعلیم سے متعلق پالیسیوں کی تشکیل اور ان کے نفاذ کی ذمہ داری وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن پر عائد ہوتی ہے۔ بلاشبہ یہ ایک نہایت اہم ذمہ داری ہے۔ عمومی طور پر کسی پالیسی کی تشکیل کے وقت متعلقہ شراکت داروں یعنی اسٹیک ہولڈروں کو اعتماد میں لیا جاتا ہے۔ تاہم بعض اوقات ایسا نہیں ہوتا۔ ایسی پالیسیاں جن میں تمام اسٹیک ہولڈروں کے ساتھ مشاورت کو یقینی نہیں بنایا جاتا، وہ تنازعات میں گھری رہتی ہیں۔

Read more

ہائر ایجوکیشن کمیشن آرڈیننس میں ترامیم۔ سب کو اعتماد میں لیں!

ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان ایک مرتبہ پھر خبروں اور تبصروں کا موضوع بنا ہوا ہے۔ افسوس کی بات ہے کہ یہ کوئی مثبت خبریں نہیں ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ وفاقی حکومت کمیشن کے اختیارات محدود کرنے کا قصد کیے بیٹھی ہے۔ اس ضمن میں ایچ۔ ای۔ سی آرڈیننس میں کچھ ترامیم تجویز کی گئی ہیں۔ سرکاری اور نجی شعبہ تعلیم کے لئے یہ اطلاعات نہایت اضطراب کا باعث ہیں۔ وفاقی اور صوبائی کمیشنوں میں بھی تشویش پائی جاتی ہے۔

Read more

ہائر ایجوکیشن کمیشن کو تماشا نہ بنائیں!

تعلیمی حلقوں میں گزشتہ کئی ہفتوں سے یہ خبریں زیر گردش ہیں کہ وفاقی حکومت، ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے قانون میں ترمیم کا ارادہ رکھتی ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن اہم اختیارات کا حامل ایک خود مختار ادارہ ہے۔ اس کے چیئرمین کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوتا ہے۔ ماہر ین تعلیم خدشہ ظاہر کر رہے ہیں کہ نئی قانون سازی کے بعد کمیشن کی خود مختاری متاثر ہو گی۔ اس ادارے کے بہت

Read more

نئی جامعات کے قیام پر پابندی!

اخباری اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد کو ہدایت دی ہے کہ نئی جامعات کے لئے این۔ او۔ سی کے اجراء پر پابندی عائد کر دی جائے۔ یہ ہدایت وزیر تعلیم نے ایک خط کے ذریعے جاری کی ہے۔ خط میں انہوں نے لکھا کہ معیار کے بغیر یونیورسٹیوں کی تعداد بڑھانا بے معنی اور بے سود ہے۔ ہمارے ہاں جامعات کے ناقص معیار تعلیم کا

Read more

انتشار کب تھمے گا؟

نہایت افسوس کی بات ہے کہ ملک کے بارے میں کوئی اچھی اور مثبت خبر ہمیں کم ہی سننے کو ملتی ہے۔ البتہ ہر روز ایک نیا بحران سر اٹھا لیتا ہے۔ گزشتہ کئی سالوں سے ملک کی نازک معاشی صورتحال کی خبریں تواتر کے ساتھ میڈیا کی زینت بنتی رہی ہیں۔ اب اطلاعات ہیں کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی کاوشیں رنگ لے آئی ہیں۔ چین اور سعودی عرب نے تیرہ ارب ڈالر کی امداد کی یقین دہانی کروا

Read more

ایک اچھی خبر!

ارادہ تھا کہ آج کے کالم میں شعبہ تعلیم سے جڑے کچھ مسائل پر بات کی جائے۔ خاص طور پر جامعات سے متعلق کچھ اہم معاملات کا ذکر کرنا چاہتی تھی، جنہیں ہم نے کھیل تماشا بنا رکھا ہے۔ یہاں تک کہ یونیورسٹیوں میں وائس چانسلروں کی تقرری جیسا اہم معاملہ بھی سیاست کی نذر ہونے لگا ہے۔ لیکن ایک اچھی خبر دیکھ کر اپنا ارادہ تبدیل کرنا پڑا۔ فی الحال شعبہ تعلیم سے متعلق موضوع کو کسی اگلے کالم

Read more

سیاسی منظر نامہ اور ہماری ترجیحات!

قومی سیاست کی ہنگامہ خیزی اپنے عروج پر ہے۔ سیاست دان حسب معمول ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی میں مشغول ہیں۔ کہیں مالی کرپشن کے الزامات سننے کو ملتے ہیں۔ کہیں سائفر کی کاپی غائب ہونے کے قصے ہیں۔ کہیں جلد الیکشن کروانے کے مطالبات دہرائے جاتے ہیں۔ کہیں آرمی چیف کی تقرری کا معاملہ زیر بحث آتا ہے اور کہیں عدالتی فیصلے۔ قومی میڈیا کا زیادہ تر وقت بھی انہی سیاسی کھیل تماشوں کے لئے مختص رہتا ہے۔

Read more

ہم کیوں پیچھے رہ گئے؟

سیلاب کی افتاد اور سیاسی افراتفری کے ہنگام بھارت سے متعلق ایک نہایت اہم خبر میری نگاہ سے گزری۔ بلومبرگ کی جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق بھارت نے معیشت کے میدان میں برطانیہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ گزشتہ کئی برس سے برطانیہ دنیا کی پانچویں بڑی معیشت کے درجے پر فائز تھا، لیکن اب بھارت نے برطانیہ سے یہ اعزاز چھین کر اپنے ماتھے پر سجا لیا ہے۔ یعنی اب بھارت دنیا کی پانچویں بڑی معیشت بن گیا

Read more

ہر سورج کو غروب ہونا ہی ہے!

سابق آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف شدید علیل ہیں۔ گزشتہ کئی برس سے پرویز مشرف دبئی میں مقیم ہیں۔ برسوں سے ہم سنتے ہیں کہ وہ کسی نہایت موذی مرض میں مبتلا ہیں۔ تاہم ان کے گھر والوں نے بصد اہتمام ان کی بیماری کی خبر کو چھپائے رکھا۔ چند دن پہلے سوشل میڈیا پر ان کے انتقال کی افواہ گردش کرنے لگی۔ ان کے قریبی حلقوں نے اس کی تردید کی۔ بتایا کہ پرویز مشرف حیات ہیں، البتہ

Read more

اے حبیب خدا ﷺ ! ہم شرمندہ ہیں

ستائیس رمضان المبارک کو میرے بنی ﷺ کی مسجد میں بد بختوں کے ایک گروہ (بلکہ ریوڑ ) نے جس طرح سیاسی نعرے بازی کی، غلیظ گالیاں بکیں اور چور چور کے آوازے کسے، یہ سب انتہائی قابل مذمت ہے۔ کئی برس سے مسلسل یہ محسوس کیا جا رہا ہے کہ پاکستانی معاشرے سے تحمل و برداشت رفتہ رفتہ رخصت ہو رہا ہے۔ میں بھی انہی کالموں میں لکھتی رہی ہوں کہ سماج میں سیاسی عدم برداشت بڑھتا چلا جا

Read more

جناب وزیر اعظم! کچھ توجہ تعلیم پر بھی

تحریک انصاف کی وفاقی حکومت قصہ پارینہ ہو چکی ہے۔ اب میاں شہباز شریف کی سربراہی میں ایک نئی حکومت قائم ہے۔ رخصت ہو جانے والی جماعت اپنے دکھڑے روتی نظر آتی ہے۔ جبکہ نئی حکومت درپیش مسائل کا رونا رو رہی ہے۔ غیر جانبداری سے دیکھا جائے تو شہباز حکومت کے سامنے بیسیوں قومی مسائل منہ کھولے کھڑے ہیں۔ ملکی معیشت کو سنبھالا دینا ہے۔ عوام کو مہنگائی کے بوجھ سے نجات دلانی ہے۔ روزگار کے مواقع پیدا کرنے

Read more

پنجاب اسمبلی کا دنگل

قومی اسمبلی میں ہونے والے تماشے کے بعد ، پنجاب اسمبلی میں بھی وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے موقع پر ایک نہایت افسوسناک سرکس لگا۔ اسمبلی میں ہونے والے لڑائی جھگڑے کے مناظر دیکھ کر ہر محب وطن پاکستانی کا دل دکھ سے بھر گیا اور سر شرم سے جھک گیا ہو گا۔ تحریک عدم اعتماد ہو، یا وزیر اعظم یا وزیر اعلیٰ کا انتخاب، آئین میں ان سب کا واضح طریقہ کار درج ہے۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا

Read more

انتشار کی سیاست کرنے والے پاکستان پر رحم کریں!

عمران خان کی حکومت رخصت ہو چکی ہے۔ میاں شہباز شریف وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھال چکے ہیں۔ گزشتہ کالم میں بھی عرض کیا تھا کہ ملک کی معاشی صورتحال کے تناظر میں دیکھا جائے تو شہباز شریف کے لئے یہ وزارت عظمیٰ پھولوں کی سیج کے بجائے، کانٹوں کا ایک بستر ہے۔ ملک کے ڈھیروں مسائل منہ کھولے کھڑے ہیں۔ تحریک عدم اعتماد کی وجہ سے گزشتہ کئی ہفتوں سے ملک میں انتہائی بے یقینی کی کیفیت تھی۔ ہونا

Read more

ایک نیا آغاز!

ایڈٹ ہو گیا ہے ف ن سپریم کورٹ آف پاکستان کے پانچ رکنی بنچ نے قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی رولنگ اور صدر عارف علوی کے اسمبلی تحلیل کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حکم جاری کیا تھا کہ 9 اپریل بروز ہفتہ تحریک عدم اعتماد پر آئینی طریقہ کار کے مطابق ووٹنگ کروائی جائے۔ امید کی جا رہی تھی کہ عدالتی حکم کے بعد یہ تمام مرحلہ آئین و قانون کے مطابق طے ہو

Read more

انتشار اور بے یقینی کب تک؟

کئی دن کی مسلسل سماعت کے بعد سپریم کورٹ آف پاکستان کے پانچ رکنی بنچ نے قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی رولنگ کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کی تحلیل کا حکم بھی غیر آئینی قرار دیا ہے۔ صدر عارف علوی کے نگران حکومت بنانے سے متعلق احکامات کو بھی کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔ جج صاحبان نے قومی اسمبلی کی بحالی کا حکم جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ

Read more

ایک ہنگامے پہ موقوف ہے گھر کی رونق!

غالب کا ایک شعر ہے۔ ایک ہنگامے پہ موقوف ہے گھر کی رونق۔ نوحہ غم ہی سہی، نغمہ شادی نہ سہی۔ ہمارا ملک پاکستان بھی اس شعر کی تفسیر بنا دکھائی دیتا ہے۔ نہایت افسوس کی بات یہ ہے کہ نغمہ شادی تو یہاں کم کم سنائی دیتا ہے۔ اکثر و بیشتر نوحہ غم کی کیفیت طاری رہتی ہے۔ آج کل کے قومی سیاسی منظرنامے پر نگاہ ڈالیں تو یہی صورتحال دکھائی دیتی ہے۔ آج کل پوری پاکستانی قوم کے

Read more

اشتہار کو صحافت کشی کا ہتھیار نہ بنائیں!

نیو ٹیلی ویژن اور روزنامہ نئی بات کے سرکاری اشتہارات کی بندش کو آج پورے 23 دن ہو گئے ہیں۔ اس بندش کے خلاف ملک کی صحافی تنظیمیں سراپا احتجاج ہیں۔ سیاسی جماعتوں، انسانی حقوق کی تنظیموں اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے نیو اور نئی بات کے اشتہارات کی بندش کی مذمت کی ہے۔ احتجاج اور مذمت کے باوجود فی الحال ارباب اختیار کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔ نیو میڈیا گروپ کا جرم

Read more

ہے جرم ضعیفی کی سزا مرگ مفاجات

اسلامی وزرائے خارجہ کا دو روزہ اجلاس ختم ہو چکا ہے۔ اسلامی کانفرنس کی نمائندگی کرنے والے اس اجلاس سے پہلے امت مسلمہ کس حال میں تھی اور اس اجلاس کے انعقاد کے بعد کس حال میں ہوگی؟ اس سوال کا سیدھا سادہ جواب یہ ہے کہ رتی برابر بھی فرق نہیں پڑے گا۔ ستاون اسلامی ممالک جن پالیسیوں پر چل رہے ہیں انہی پر چلتے رہیں گے۔ اگر انہیں بھارت کے ساتھ تجارت میں فائدہ ہے تو بھارت سے

Read more

کنگال جامعات۔ ہے کوئی پرسان حال؟

چند دن پہلے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت میں ”پاک یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی بل“ نامی مسودہ قانون زیر بحث آیا۔ یہ بل وزیر اعظم ہاؤس کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنے سے متعلق ہے۔ قائمہ کمیٹی نے تفصیلی بحث کے بعد اس بل کو مسترد کر دیا۔ کمیٹی کے اراکین کی دلیل یہ ہے کہ اربوں روپے کی لاگت سے وزیر اعظم ہاؤس میں ایک نئی یونیورسٹی بنانے کے بجائے، حکومت کی ذمہ داری

Read more

خواتین کے مسائل: حجاب اور بے حجابی کی بحث

عالمی یوم خواتین (international women day) سے ایک دن قبل میانوالی سے آنے والی ایک خبر نے سارے ملک کو ہلا کر رکھ دیا۔ میانوالی میں ایک سفاک باپ نے اپنی سات دن کی معصوم بچی جنت کو گولیاں مار کر قتل کر ڈالا۔ اخباری اطلاعات کے مطابق ملزم شاہزیب خان کو بیٹے کی شدید خواہش تھی۔ اس کے گھر بیٹی نے جنم لیا تو اسے نہایت مایوسی ہوئی۔ بیٹی کی پیدائش کے بعد اس نے اپنے گھر کا رخ

Read more

پشاور: یہ خونریزی کب رکے گی؟

اللہ پاک اس ملک پر رحم فرمائے۔ نجانے خونریزی کا یہ سلسلہ کب رکے گا؟ ہمارے ارباب اختیار یہاں سیاسی کھیل تماشوں میں مصروف ہیں۔ ایسے میں پشاور کے تاریخی قصہ خوانی بازار میں واقع جامع مسجد امامیہ میں ہونے والی دہشت گردی کی واردات میں ملوث مجرموں کی فکر کون کرے۔ یہ افسوسناک واقعہ اہل تشیع کی ایک مسجد میں عین نماز جمعہ کے وقت رونما ہوا۔ اخباری اطلاعات کے مطابق اس سانحے میں 63 افراد جاں بحق ہوئے۔

Read more

بھارت میں قید پاکستانی سمیرا کا معاملہ۔ اسے ٹیسٹ کیس بنائیں!

تقریباً پانچ سال سے بھارتی قید میں پڑی پاکستانی خاتون سمیرا رحمان کے بارے میں جوں جوں تفصیلات سامنے آ رہی ہیں، توں توں یہ احساس بڑھتا جا رہا ہے کہ ہم شاید کسی غیر مہذب ملک کے باشندے ہیں۔ ایسا ملک جہاں کے بسنے والے انسانوں کی بھیڑ بکری جتنی اہمیت بھی نہیں۔ میں سیاست کی بات نہیں کر رہی، نہ ہی میں اس طرح کے معاملات کو سیاست کی عینک سے دیکھتی ہوں۔ اس رویے کا تعلق کسی

Read more

ڈاکٹر مہدی حسن: اک چراغ اور بجھا!

پروفیسر ڈاکٹر مہدی حسن بھی اس جہان فانی سے رخصت ہو گئے۔ اللہ پاک ان کی مغفرت فرمائے۔ ان کے درجات بلند فرمائے۔ آمین۔ سچ یہ ہے کہ ابھی تک پروفیسر ڈاکٹر مغیث الدین شیخ کی رخصتی کا زخم بھی تازہ ہے۔ ڈاکٹر احسن اختر ناز کی وفات کو برسوں بیت گئے، لیکن ان کی کمی محسوس بھی ہوتی ہے۔ اب ڈاکٹر مہدی حسن بھی ہمیں چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔ یہ وہ نام ہیں جنہوں نے جامعہ پنجاب کے

Read more

عطا الرحمن: صحافت کا مینارہ نور

عطاالرحمن صاحب بھی اپنے رب کے حضور پیش ہو گئے۔ اللہ پاک ان کی مغفرت کرے۔ ان کیساتھ نرمی کا معاملہ فرمائے۔ آمین۔ عمر بھر افسوس رہے گا کہ ارادے اور وعدے کے باوجود ان سے آخری ملاقات کے لئے ہسپتال نہ جا سکی۔ اطلاع ملی تھی کہ کہ وہ شدید علیل ہیں۔ کال کی تو ان کی بیٹی نے فون اٹینڈ کیا۔ گزارش کی کہ اگر عطا صاحب کو زحمت نا ہو تو میری بات کروا دیجئے۔ چند لمحوں

Read more

لتا منگیشکر کی یاد میں

برصغیر کی عظیم مغنیہ لتا منگیشکر بھی رخصت ہو چکیں۔ یہ ایک فرد کی نہیں، فن موسیقی کے ایک عہد کی رخصتی ہے۔ لتا نے نصف دہائی سے زائد عرصہ اپنی آواز کا جادو جگایا۔ ہزاروں گیت گائے۔ نا صرف اردو/ہندی میں، بلکہ مراٹھی، بنگالی، گجراتی اور دیگر زبانوں میں بھی۔ کہا جاتا ہے کہ فن اور فنکار کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔ لتا کا فن موسیقی بھی بھارت کی سرحد سے نکل کر کئی ملکوں تک پھیلا ہوا تھا۔

Read more

شیر میسور، ٹیپو سلطان کی بیٹی

”شیر کی ایک دن کی زندگی، گیدڑ کی ہزار سالہ زندگی سے بہتر ہے“ ہمیشہ زندہ رہنے والے یہ الفاظ ٹیپو سلطان شہید کے ہیں۔ وہ ٹیپو جو شیر میسور کے نام سے جانا جاتا تھا۔ میسور اس کرناٹک کا پرانا نام تھا جس پر ٹیپو سلطان کی حکمرانی تھی۔ سر نگا پٹم کے قلعے میں محصور ہو جانے کے باوجود ٹیپو سلطان نے، مشیروں کے مشوروں پر چپکے سے نکل جانے اور پسپائی اختیار کرنے کا راستہ نہ چنا۔

Read more

میسور میں محصور سمیرا!

سینیٹر عرفان صدیقی صاحب کا شکریہ کہ انہوں نے بھارتی شہر میسور میں کئی مہینوں سے محصور، حکومت پاکستان کی توجہ کی منتظر پاکستانی لڑکی سمیرا کا معاملہ ایوان بالا میں اٹھایا۔ سینیٹر صاحب کی کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ اب امید بندھی ہے کہ یہ معاملہ جلد حل ہو جائے گا اور سمیرا اپنے وطن پاکستان واپس آ سکے گی۔ سمیرا کا تعلق قطر میں مقیم ایک پاکستانی خاندان سے ہے۔ چند برس قبل سمیرا کی ملاقات ایک بھارتی

Read more

چیئرمین ایچ ای سی جامعہ پنجاب میں (مکمل کالم)

مئی 2018 میں اس وقت کی وفاقی حکومت نے ڈاکٹر طارق بنوری کو ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان (HEC) کا چیئر مین تعینات کیا تھا۔ ایچ۔ ای۔ سی آرڈیننس کے مطابق، انہیں چار سالہ مدت مکمل کرنے کے بعد مئی 2022 میں اس عہدے سے سبکدوش ہونا تھا۔ تاہم مارچ 2021 میں وفاقی حکومت نے ایک صدارتی آرڈیننس جاری کیا۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن آرڈیننس میں ترمیم کی۔ اور کمیشن کے چیئرمین کی مدت ملازمت چار سال سے کم کر کے

Read more

اللہ پاک میرے ملک پر رحم فرمائے!

چند ہفتے قبل وزیر اعظم عمران خان نے ایک سرکاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عوام کو بتایا تھا کہ پاکستان کا شمار دنیا کے سستے ترین ممالک میں ہوتا ہے اور یہاں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں کم ترین سطح پر ہیں۔ اس کے بعد وزیروں مشیروں کی طرف سے بھی نہایت تواتر کے ساتھ ایسے بیانات سننے کو ملتے رہے۔ چند دن پہلے برطانوی جریدے اکانومسٹ نے ایک رپورٹ جاری کی ہے۔

Read more

خوش آمدید جسٹس عائشہ ملک!

اسے بد قسمتی ہی کہیے کہ پاکستان سے متعلق اچھی اور مثبت خبریں ہمیں شاذ و نادر ہی سننے کو ملتی ہیں۔ قومی ذرائع ابلاغ ہو یا عالمی میڈیا، ایک سے بڑھ کر ایک منفی خبر ہمارے نام کے ساتھ جڑی دکھائی دیتی ہیں۔ کہیں خبر آتی ہے کہ پاکستانی روپے کی قدر اس قدر گر گئی ہے کہ اس نے خطے کی بدترین کرنسی کا درجہ حاصل کر لیا ہے۔ یہاں تک کہ بنگلہ دیشی ٹکہ بھی پاکستانی روپے

Read more

ہر در و دیوار پہ لکھا سچ!

مسائل کا ڈھیر سامنے ہو تو آدمی کس پر قلم اٹھائے اور کسے نظر انداز کرے۔ مہنگائی تو ایک مستقل مسئلہ بن کر رہ گئی ہے۔ اب منی بجٹ مہنگائی کی بھڑکتی ہوئی آگ پر تیل کی طرح گرا ہے اور نہ جانے کب تک گرتا ہی چلا جائے گا۔ یہ بات تو کم از کم پاکستان کی حد تک طے ہو چکی ہے کہ جب بھی بجٹ کی گونج سنائی دیتی ہے عوام پہلے ہی سے مہنگائی کی ایک

Read more

مری سانحہ: بد انتظامی، بے تدبیری

االلہ پاک میرے ملک پر رحم فرمائے۔ آئے روز کوئی نہ کوئی حادثہ، کوئی نہ کوئی سانحہ سننے، دیکھنے کو ملتا ہے۔ کیسا افسوسناک واقعہ رونما ہوا ہے کہ سیر و سیاحت کی غرض سے گھروں سے نکلے 23 معصوم شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اس حادثے سے بڑا سانحہ یہ ہے کہ مری میں قیامت ٹوٹ پڑی اور ہمارے ہاں بھانت بھانت کی بولیاں اور بیان بازی سننے کو ملتی رہی۔ ابھی تک کسی ذمہ دار کا

Read more

وقت کسی کا انتظار نہیں کرتا

2021 کا سال تاریخ کا حصہ بن چکا ہے۔ 2022 کا سفر شروع ہو چکا ہے جو ایک اور سال تک جاری رہے گا۔ یہ سلسلہ نہ جانے کتنی صدیوں سے جاری ہے اور نہ جانے کتنی صدیوں تک جاری رہے گا۔ وقت کسی کا انتظار کیے بغیر اپنی طے شدہ رفتار سے آگے بڑھتا رہتا ہے۔ کچھ افراد وقت کی اہمیت کو سمجھتے ہیں۔ اس کی قدر کرتے ہیں۔ اس بات کا خیال رکھتے ہیں کہ ہمارے ہاتھ سے

Read more

اعلیٰ تعلیم اور ہائر ایجوکیشن کمیشن

ہیئر ایجوکیشن کمیشن کے قیام سے قبل ملک میں اعلیٰ تعلیم کے معاملات کی نگرانی یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے سپرد تھی۔ 2002 میں ایچ۔ ای۔ سی کے قیام کے بعد اعلیٰ تعلیم کے میدان میں نہایت مثبت پیش رفت ہوئی۔ درجنوں نئی جامعات قائم ہوئیں۔ سینکڑوں طالب علموں اور اساتذہ کو بھاری بھرکم وظائف عطا ہوئے اور انہیں پی۔ ایچ۔ ڈی کے لئے بیرون ملک جانے کے مواقع میسر آئے۔ کمیشن نے جامعات کو تحقیقی فنڈز فراہم کیے ، جس

Read more

انتہاپسندی اور عدم برداشت

چند دن پہلے ایک چھوٹی سی خبر نگاہوں سے گزری۔ خبر یہ ہے کہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی حافظ طاہر اشرفی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ متحدہ علماء بورڈ نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا ہے کہ نصاب کو انتہاپسندانہ مواد سے پاک کیا جائے گا۔ علامہ صاحب نے یہ بھی بتایا کہ 307 کتابوں میں ممکنہ انتہاپسندانہ مواد کی نشاندہی ہوئی تھی۔ جسے حذف کر دیا گیا ہے۔ اس سے ملتی جلتی ایک اور

Read more

پنجاب یونیورسٹی کانووکیشن : ایک پر وقار تقریب

۔ ”کہتے ہیں بڑی کامیابیاں بڑے خوابوں کی مرہون منت ہوتی ہیں۔ میرا ایک بڑا خواب یہ تھا کہ پنجاب یونیورسٹی جلد از جلد درجہ بندی کے اعتبار سے کم از کم دنیا کی 500 بہترین یونیورسٹیوں میں شامل ہو جائے۔ مجھے خوشی ہے کہ اللہ سبحانہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور ہماری کوششوں سے اس سلسلے میں قابل قدر پیش رفت ہوئی ہے۔ 2018 میں پنجاب یونیورسٹی کیو۔ ایس میں 232 ویں نمبر پر تھی اور آج ایشیاء

Read more

سیالکوٹ سانحہ، موثر اقدامات یا ”دودھ کا ابال“

سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کے غیر انسانی اور سفاکانہ قتل کے بعد ملک بھر میں سامنے آئے والا ردعمل اگرچہ حوصلہ افزاء ہے لیکن نیا نہیں۔ ماضی میں بھی جب اس طرح کے واقعات سامنے آئے تو ایسا ہی ردعمل بھی آیا تھا۔ خاص طور پر سات برس پہلے آرمی پبلک سکول کے معصوم بچوں پر دہشت گردوں کے حملے اور سینکڑوں شہادتوں کے واقعے نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ اس سانحے کے زخم آج

Read more

جعل سازی اور نقالی کا نام تحقیق!

زوال تو ہر ایک شعبے میں ہی نظر آ رہا ہے لیکن تعلیم کا معاملہ شاید نہایت ہی افسوسناک شکل اختیار کرنے کو ہے۔ کچھ دن پہلے ایک خبر میری نظر سے گزری جس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ اعلیٰ معیار کی عالمی یونیورسٹیوں میں پاکستانی طلبہ و طالبات کے داخلوں کی شرح بتدریج کم ہو رہی ہے کیونکہ وہ ان جامعات کے مطلوبہ تعلیمی معیار پر پورا نہیں اترتے۔ پاکستانی اور بھارتی طلبہ کے درمیان خلیج وسیع ہوتی

Read more

تعلیم کا المیہ اور قومی بے حسی

گزشتہ کالم میں، میں نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کے حوالے سے لکھا تھا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق 91 میں سے 32 حکومتی جامعات کی کارکردگی، ایک مخصوص معیار کے حوالے سے غیر تسلی بخش ہے۔ یہ خبر خاصی چونکا دینے والی تھی جسے تمام ملکی اخبارات نے بڑی بڑی سرخیوں میں شائع کیا۔ دو دن بعد ، غالباً انہی 32 جامعات میں سے چند ایک کے دباؤ پر ہائیر

Read more

احساس زیاں جاتا رہا

خزانہ کے وفاقی مشیر جناب شوکت ترین نے ایک دلچسپ جملہ کہا ہے کہ ” ملک میں مہنگائی یقینا بڑھ رہی ہے لیکن یہ بات درست نہیں کہ غربت میں اضاافہ ہو رہا ہے” ۔ ترین صاحب ممتاز ماہر اقتصادیات ہیں۔ یقینا انہوں نے یہ جملہ معیشت کے متعلق تمام اشاریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ادا کیا ہو گا۔ ہم جیسے معیشت سے بے بہرہ لوگوں کے لئے اس جملے کی باریکیاں سمجھنا بڑا مشکل ہے۔ ہم تو اتنا ہی

Read more

کیا کتاب مر رہی ہے؟

کیا ہمارے ہاں مطالعے کا کلچر ختم ہو رہا ہے؟ اور کیا ہماری نئی نسل شعر و ادب سے مکمل طور پر بیگانہ ہونے کو ہے؟ ان سوالوں کا جواب تلاش کرنے کی کسے فرصت ہے؟ اور اگر ان سارے سوالوں کا جواب ہاں میں ہے تو کس کو فکر ہے کہ مطالعے کے کلچر کو زندہ رکھنے کی کوئی تدبیر کی جائے؟ کس کے پاس اتنا وقت ہے کہ وہ کتاب کو مرنے سے بچائے؟ کس کے لئے یہ

Read more

ہتک عزت کا قانون ختم کر دیں!

کہا جاتا ہے کہ کسی بھی مہذب معاشرے کی روح قانون و انصاف کا مضبوط نظام ہے۔ برطانوی وزیر اعظم چرچل کی یہ بات تو اب ایک قول اور اصول کا درجہ حاصل کر چکی ہے کہ اس نے دوسری جنگ عظیم کے دوران اپنے مشیران سے پوچھا تھا کہ ”کیا ہماری عدالتیں انصاف دے رہی ہیں؟“ ۔ مثبت جواب ملنے پر اس نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ہماری عدالتیں انصاف دے رہی ہیں تو

Read more

ما ما، فون سے نہیں، مجھ سے کھیلو!

جرمنی سے آئی ایک دلچسپ خبر ملاحظہ فرمائیں : ” ہیمبرگ (جرمنی) چند ہفتے قبل کئی بچوں نے ہیمبرگ کی سڑکوں پہ احتجاج کیا۔ یہ بچے اپنے والدین کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے والدین سیل فون کا بہت زیادہ استعمال کرتے اور انہیں وقت نہیں دے پاتے۔ مظاہرے کی قیادت ایمل نامی ایک سات سالہ بچہ کر رہا تھا۔ یہ بچے نعرے لگا رہے تھے اور انہوں نے بڑے بڑے کتبے اٹھا

Read more

انتخابی ووٹنگ مشین۔ اتفاق رائے ضروری ہے!

گزشتہ ہفتے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت 33 اہم بل پاس کرانے میں کامیاب ہو گئی جو ایوان بالا یعنی سینٹ سے منظور نہیں ہو سکے تھے یا انہیں وہاں پر زیر التوا پڑے نوے سے زیادہ دن گزر چکے تھے۔ اسے حکومتی وزراء کی طرف سے ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے، جو کہ واقعی ہے۔ متحدہ اپوزیشن تمام تر کوششوں کے باوجود حکومتی برتری کو شکست نہیں دے سکی۔ ظاہر ہے کہ جمہوری پارلیمانی نظام

Read more

بڑے ناموں والی جامعات کی ناقص کارکردگی

ہمیشہ کی طرح آج بھی وطن عزیز میں سیاست کا بازار گرم ہے۔ اخبارات اٹھائیں، کسی ٹی۔ وی چینل پر حالات حاضرہ کا کوئی ٹاک شو دیکھیں، کسی سیمینار میں جائیں یا محفل میں بیٹھیں، ایک ہی جیسی باتیں سننے میں آتی ہیں۔ ان باتوں کا دائرہ عموماً سیاست ہی کے گرد گھومتا ہے۔ ایک فریق کا کہنا ہے کہ ملک میں بہت بڑی انقلابی تبدیلی آ چکی ہے جس نے ملکی تاریخ کو مکمل طور پر بدل ڈالا ہے۔

Read more

کوڑا دان میں پھینک دیا گیا مستقبل!

بچے قوم کا مستقبل ہوتے ہیں۔ یہ جملہ آپ نے بھی نہ جانے کتنی بار پڑھا اور سنا ہو گا۔ اسی لئے زندہ قومیں اپنے مستقبل پر نظر رکھتے ہوئے اپنے بچوں اور نوجوانوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیتی ہیں۔ ان کی صحت، ان کی نشو و نما اور ان کی تعلیم کو اپنے مستقبل کی تعمیر کا درجہ دیتے ہوئے یہ اقوام، محض رسمی قانون سازی کو کافی نہیں سمجھتیں بلکہ ٹھوس عملی اقدامات کرتی ہیں۔ ہمارے ہاں لازمی تعلیم کا قانون ہوتے ہوئے بھی اڑھائی کروڑ بچے، جنہیں سکولوں میں ہونا چاہیے، سکولوں سے باہر پڑے ہیں۔

Read more

وینٹی لیٹر پر پڑی یونیورسٹیاں

کس کس بات کا رونا رویا جائے۔ آج ملک کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے۔ یہ ایسا مسئلہ ہے جس نے تقریباً ہر گھر اور ہر گھرانے کو شدید مشکل میں ڈال رکھا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق چالیس فی صد پاکستان خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں یعنی عام معنوں میں غریب ہیں۔ یہ تعداد کوئی نو کروڑ کے لگ بھگ بنتی ہے۔ ان میں سے بھی کچھ تو غربت کی بہت نچلی سطح پر

Read more

نمبروں کا سونامی۔ کس سے گلہ کریں؟

تعلیم و تدریس سے تعلق کے باعث مجھے تو افسوس ہوتا ہے کہ ہم نے اس مرتبہ میٹرک کے طلبہ و طالبات کا جو حشر کیا ہے، اس کے اثرات نہ جانے ان کے مستقبل پر کیا پڑیں گے۔ یہ کوئی معمولی بات نہیں۔ پاکستان کی ہر بات پر ساری دنیا نگاہیں لگائے بیٹھی ہے۔ کبھی ہمیں بتایا جاتا ہے کہ ہمارا پاسپورٹ اب صومالیہ سے بھی نیچے آ گیا ہے۔ کبھی خبر آتی ہے کہ فاٹف ہمیں گرے لسٹ

Read more

کرونا، تعلیم اور نمبروں کا سونامی!

کووڈ 19 یا عرف عام میں ”کرونا“ نے ملک کے مختلف شعبوں پر کیا اثرات مرتب کیے ہیں، اس کا مکمل اور جامع اعداد و شمار کے ساتھ کبھی بھی جائزہ نہیں لیا جا سکا۔ ہمیں تو یہ بھی مکمل اندازہ نہیں کہ کتنے لوگ اس موذی مرض میں مبتلا ہوئے، کتنے اس دنیا سے گزر گئے اور کتنے صحت یاب ہوئے۔ دنیا سے گزر جانے والوں میں سے کتنے کس عمر کے تھے۔ اس وبا نے قومی زندگی کے کن کن شعبوں کو کس حد تک متاثر کیا؟ بے روزگاری کتنی بڑھی؟

Read more

ڈاکٹر عبدالقدیر خان۔۔۔ کاش وہ سترہ سال قبل رخصت ہو جاتے!

محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان بھی دنیا سے رخصت ہو گئے۔ پاکستان کو انہوں نے کیا دیا؟ اور پاکستان کے کارمختاروں نے اس کا صلہ کیسے دیا؟ یہ باتیں اب بے معنی ہو چکی ہیں۔ کہانی ختم ہو گئی ہے۔ اب ڈاکٹر صاحب کا معاملہ اپنے اللہ سے ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کی لغزشوں کو معاف فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔ ڈاکٹر صاحب مرحوم اچھے خاصے شاعر بھی تھے۔ انہوں نے اپنی زندگی کا خلاصہ اپنے ایک شعر میں پیش کیا ہے جو آج کل ہر کہیں یاد کیا جا رہا ہے۔ ۔۔۔۔گزر تو خیر گئی ہے تری حیات قدیر۔۔۔۔۔ستم ظریف مگر کوفیوں میں گزری ہے۔۔۔۔۔۔

Read more

ذہنی دباؤ اور نفسیاتی امراض۔ کسی کو خبر ہے؟

آج 10 اکتوبر، ساری دنیا میں ذہنی صحت (Mental health) کا دن منایا جا رہا ہے۔ حسب روایت پاکستان میں بھی یہ دن منایا جائے گا اور جب یہ کالم آپ کے سامنے ہو گا تو شاید آپ کو کسی تقریب کی کوئی تصویر بھی نظر پڑ جائے یا کسی وزیر صاحب کا بیان بھی۔ عالمی سطح پر یہ دن 1992 سے منایا جا رہا ہے جس کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ عوام کو ذہنی صحت کی اہمیت اور

Read more

پاکستانی پاسپورٹ۔ اب صومالیہ سے بھی نیچے

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم، اچانک ہی میچ شروع ہونے سے چند گھنٹے قبل یہ جواز بنا کر ایک چارٹر طیارے کے ذریعے اس طرح پاکستان چھوڑ گئی جیسے یہاں چاروں طرف فتنہ اور فساد ہے۔ ہر طرف دہشت گرد دندنا رہے ہیں۔ پاکستان میں نہ پولیس ہے، نہ رینجرز، نہ فوج، نہ سکیورٹی ایجنسیز۔ حقیقت اس کے بر عکس تھی۔ پاکستان میں الحمدللہ یہ تمام ادارے نہ صرف اپنی اپنی جگہ موجود تھے اور ہیں بلکہ ایک غیر ملکی ٹیم کی سکیورٹی کے حوالے سے بے حد متحرک بھی تھے۔

Read more

عمر شریف۔ جاتے جاتے رلا گیا!

عمر شریف بھی وہاں چلا گیا، جہاں ایک نہ ایک دن ہم سب کو جانا ہے۔ ایک بار پھر ثابت ہوا کہ موت کا ایک دن، ایک مقام اور ایک لمحہ مقرر ہے۔ انسان ہزار جتن کر لے، موت نے بہرحال ایک خاص لمحے، ایک خاص دن اور ایک خاص مقام پر اپنے شکار کو جا لینا ہے۔ عمر شریف، اپنی بیٹی کی موت سے پریشان، عرصے سے لاحق شوگر کی بیماری سے لڑ رہے تھے۔ کہا جاتا ہے کہ

Read more

یکساں نصاب اور قرآنی تعلیمات!

کوئی مانے نہ مانے، یکساں قومی نصاب کا معاملہ ایک معمہ بنا ہوا ہے۔ کبھی یہ سوال اٹھتا ہے کہ اگر تعلیم اب کلی طور پر صوبائی معاملہ ہے تو صوبوں کو اپنے بچوں کے لئے نصاب وضع کرنے اور کتابیں چھاپنے کا اختیار کیوں نہیں دیا جاتا؟ کبھی یہ سوال اٹھتا ہے کہ آخر یہ نصاب وضع کرنے والے کون سے ماہرین ہیں؟ کبھی یہ سوال اٹھتا ہے کہ نصاب اور درسی کتاب تو دو مختلف چیزیں ہیں۔ نصاب

Read more

کرکٹ بجا مگر یہ سیاپا کیوں؟

میں نے گزشتہ دو کالم پاکستان کو درپیش مسائل کے بارے میں لکھے تھے۔ پہلا کالم تو عمومی قسم کے داخلی اور خارجی مسائل کے بارے میں تھا جبکہ دوسرا کالم میں نے ملک میں بڑھتی ہوئی شدید مہنگائی پر لکھا تھا۔ آج کا کالم لکھتے ہوئے میرے سامنے نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے اچانک یک طرفہ طور پر دورہ منسوخ کر کے واپس چلے جانے اور اس کے فوراً بعد برطانوی کرکٹ ٹیم کے پاکستان کا دورہ نہ

Read more

مہنگائی کا عفریت

گزشتہ جمعہ کو شائع ہونے والے اپنے کالم میں، میں نے تفصیل سے ذکر کیا تھا کہ پاکستان کو خارجی محاذ پر کس طرح کے مسائل اور مشکلات کا سامنا ہے۔ بظاہر یہ مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں۔ افغانستان کا بحران جلدی حل ہوتا نظر نہیں آتا۔ امریکہ اپنی شرمناک شکست کی شرمندگی کا ملبہ ہم پر ڈال رہا ہے۔ داخلی طور پر دہشت گردی کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہو گیا ہے۔ اگر افغانستان کے حالات بگڑتے ہیں

Read more

انتخابات، الیکشن کمیشن اور مشینی ووٹنگ!

دنیا کا کہنا ہے کہ ملکوں کا استحکام، اسلحہ اور گولہ بارود سے نہیں، ان کے نظام حکومت کی مضبوطی سے ہوتا ہے اور نظام کا دار و مدار ریاست کے اداروں پر ہوتا ہے۔ ادارے کمزور ہو جائیں تو نظام حکومت بھی کمزور پڑ جاتا ہے۔ جب عوام کا اعتماد کمزور پڑ جائے تو ریاست کا پورا نظام مفلوج ہو کے رہ جاتا ہے۔ بد قسمتی سے پاکستان ایسی ہی صورتحال سے دوچار ہے۔ آہستہ آہستہ ہر ادارے کی

Read more

ایک اور میڈیا اتھارٹی کیوں؟

وفاقی حکومت "پاکستان میڈیا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی” کے نام سے ایک نیا ادارہ قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس ضمن میں باقاعدہ ایک بل وہ تیار کر چکی ہے۔ مختلف حکومتی اور پالیمانی فارمز پر یہ بل اور اس کے مندرجات زیر بحث بھی آئے۔ حکومت کا موقف ہے کہ اس بل کا مقصد فقط پاکستانی صحافت اور میڈیا کی اصلاح احوال اور بہتری ہے۔ اس نئی اتھارٹی کے زریعے پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کو وہ ایک چھتری تلے

Read more

یکساں نصاب سے کام نہیں چلے گا!

دنیا اس حقیقت کو تسلیم کر چکی ہے کہ قوموں کی ساخت اور تعمیر میں سب سے اہم کردار تعلیم و تربیت کا ہے۔ بلاشبہ مذہب، کلچر، رنگ و نسل، رسم و رواج اور تاریخ بھی، قوموں کے اجزائے ترکیبی میں شامل ہیں لیکن یہ اجزائے ترکیبی بھی تعلیم و تدریس ہی کے ذریعے موثر طور پر افراد پر اثرانداز ہوتے اور قوم کی تشکیل کرتے ہیں۔ ہمارے بارے میں اکثر کہا جاتا ہے کہ 77 سال گزر جانے کے

Read more

شعبہ تعلیم کب تک لاوارث؟

جامعہ پنجاب کا گوجرانوالہ کیمپس آج کل خبروں کی زینت بنا ہوا ہے۔ اخباری اطلاعات کے مطابق حکومت پنجاب نے گوجرانوالہ شہر میں قائم پنجاب یونیورسٹی کے کیمپس کو باقاعدہ یونیورسٹی کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک اخباری خبر کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے گوجرانوالہ میں ایک یونیورسٹی قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ حکام نے حل اس کا یہ نکالا کہ جامعہ پنجاب کا بنا بنایا اور اچھا بھلا چلتا ہوا کیمپس اپنی تحویل میں لیا

Read more

آخر عورت جائے کہاں؟

نور مقدم کے بہیمانہ قتل کا معاملہ ابھی زیر بحث تھا کہ مینار پاکستان کے احاطے میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے ساتھ نہایت افسوسناک واقعہ رونما ہو گیا۔ ٹک ٹاکر کے ساتھ ہونے والی انتہا درجے کی بد تہذیبی کا تذکرہ روایتی اور سوشل میڈیا پر چھایا ہوا تھا کہ چنگ چی رکشہ پر سوار خواتین کے ساتھ ہونے والی چھیڑ چھاڑ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی۔ ویڈیو میں صاف دکھائی دیتا ہے کہ کوئی نامراد

Read more

آزادی کے 74 سال بعد بھی!

پاکستان کے قیام کو 74 برس ہو گئے۔ محترم مجیب الرحمان شامی صاحب نے اپنے کالم میں لکھا ہے کہ اس سال کو پاکستان کا ڈائمنڈ جوبلی سال قرار دیا جائے۔ اپنے تازہ کالم کا اختتام انہوں نے اس پیراگراف پر کیا ہے۔ ”آج جب ہم مستقبل پر اپنی نظریں جمائے ہوئے ہیں، جائزہ لینے کی ضرورت ہے کہ کس سے کہاں کیا غلطی ہوئی کہ ہم معاشی طور پر وہ کچھ حاصل نہ کر سکے جو باآسانی حاصل کیا

Read more

نور مقدم قتل کیس: گالیاں نہیں، دلائل!

مشکل یہ ہے کہ اس ملک میں اپنی بات کہنا اور کسی معاملے پر رائے کا اظہار کرنا مشکل ہو چلا ہے۔ یہاں پر ہم جمہوریت پر بات نہیں کر سکتے۔ فوجی آمریتوں کا ذکر نہیں کر سکتے۔ سقوط ڈھاکہ کا نوحہ نہیں پڑھ سکتے۔ دینی اور مذہبی معاملات پر بات کرنے کی ہمیں اجازت نہیں۔ مذاہب، مسالک اور فرقوں پر بات کرنے کی آزادی نہیں۔ اب کچھ عرصہ سے ایک نئی مخلوق ہم پر مسلط ہے۔ یہ ایک مخصوص

Read more

نور مقدم قتل کیس : آزادی، ذمہ داری مانگتی ہے!

اپنے گزشتہ کالم (نور مقدم قتل کیس: ایک پہلو یہ بھی ہے ) پر رد عمل میری توقع سے کہیں زیادہ تھا۔ منفی کم اور مثبت زیادہ۔ میں نے منفی رد عمل کا بغور جائزہ لیا۔ یہ جاننے کی کوشش کی کہ آزادی کو ذمہ داری، احتیاط اور حدود و قیود کے اندر استعمال کرنے کی مخالفت کرنے والوں کے پاس کیا دلائل ہیں۔ مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ مجھے کوئی ایک بھی ٹھوس دلیل نہیں ملی۔ میری

Read more

نور مقدم قتل کیس : یک رخا پن کیوں؟

نور مقدم کے ساتھ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں جو کچھ ہوا، اس کی مذمت کے لئے الفاظ تلاش کرنا مشکل ہے۔ یہ درندگی اور سفاکی کا ایسا مظاہرہ ہے جس نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ میں نے اپنے گزشتہ کالم میں ذکر کیا تھا کہ حال ہی میں خواتین کے خلاف گھریلو تشدد، قتل اور ریپ جیسے جرائم کی ایک لہر آئی ہوئی ہے۔ معلوم نہیں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی

Read more

خواتین کے قتل اور تشدد کی لہر

عورتوں کے قتل، ریپ اور بے رحمانہ سلوک کی وارداتیں بڑھتی ہی جا رہی ہیں۔ پاکستان کے بارے میں دنیا کا تاثر پہلے ہی کچھ زیادہ اچھا نہیں۔ ہمارے نظام انصاف کو بھی بے اعتبار سمجھا جاتا ہے۔ قانون کے نفاذ کو بھی امتیاز پر ہی مبنی خیال کیا جاتا ہے۔ احتساب کو بھی غیر جانبدارانہ خیال نہیں کیا جاتا۔ ہم کچھ بھی کہتے رہیں اور کتنی ہی صفائیاں کیوں نہ دیتے رہیں، دنیا کے شکوک و شبہات دور نہیں

Read more

عارف نظامی بھی رخصت ہو گئے!

میرے رب کا فرمان ہے کہ ہر ذی روح کو موت کا ذائقہ چکھنا ہے۔ یہ بات ہمارے ایمان کا جزو ہے کہ جو اس جہان میں آیا، اسے بالآخر رخصت ہوجانا ہے۔ اس کے باوجود جانے والوں کی رخصتی دل کو دکھی کر جاتی ہے۔ عید کے روز عارف نظامی صاحب کے انتقال کی اطلاع سے نہایت رنج پہنچا۔ کچھ عرصہ سے میں سیاسی اور صحافتی اطلاعات سے نسبتاً بے نیاز رہتی ہوں۔ عارف صاحب کی رحلت کے بعد

Read more

شعبہ تعلیم پر رحم کریں!

آئین پاکستان کا آرٹیکل 25۔ A ریاست کو پابند کرتا ہے کہ وہ پانچ سے سولہ برس کی عمر کے تمام بچوں کو مفت اور لازمی تعلیم مہیا کرے۔ اٹھارہویں ترمیم کو منظور ہوئے گیارہ برس بیت چکے ہیں۔ تاہم ابھی تک صوبے اس آرٹیکل پر عملدرآمد کو یقینی نہیں بنا سکے۔ اس وقت کم وبیش تین کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔ فکرمندی کی بات یہ ہے کہ ہمیں ان بچوں کی کوئی فکر نہیں۔ کرونا سے جنم لینے

Read more

افغانستان کا بحران : نہ جانے پاکستان پر کیا گزرے گی؟

افغانستان ایک بار پھر ایک بڑے بحران کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اور یہ بات یقینی ہے کہ افغانستان میں اگر بد امنی اور خانہ جنگی کی لہر اٹھتی ہے تو اس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ایک بار پھر پاکستان ہی ہو گا۔ کیا ہم اس کے لئے تیار ہیں؟ بظاہر تو یہی لگتا ہے کہ نہ تو قومی یا سرکاری سطح پر اس طوفان کی شدت کا بھرپور احساس ہے اور نہ ہی اس کے حوالے سے کوئی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

Read more

ایک تقریب ڈاکٹر مغیث مرحوم کی یاد میں!

استاد محترم ڈاکٹر مغیث الدین شیخ کو رخصت ہوئے ایک برس بیت گیا۔ اللہ پاک ان کے درجات بلند فرمائے۔ آمین۔ ہمارے ہاں یہ روایت کم ہے کہ اس جہان فانی سے رخصت ہونے والوں کو یاد رکھا جائے۔ خصوصی طور پر شعبہ تعلیم و تدریس میں ایسی کوئی روایت نظر نہیں آتی۔ کیسے کیسے نامور اور عالی مرتبت استاد گزرے۔ مگر ان کا کوئی تذکرہ نہیں ملتا۔ ڈاکٹر مغیث اس حوالے سے خوش قسمت ٹھہرے۔ انہیں دوستوں، ہمعصروں اور

Read more

میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کے مسائل!

شعبہ تعلیم کی حالت زار ہمارے سامنے ہے۔ کبھی کم بجٹ کے قصے، کبھی ناقص معیار تعلیم کی بحث اور کبھی غیر واضح تعلیمی پالیسی سے پیدا ہونے والے مسائل۔ اس شعبے کے حالات اچھے تو خیر کبھی نہیں تھے، مگر اتنے برے بھی نہ تھے جس قدر خراب گزشتہ چند برسوں سے دکھائی دیتے ہیں۔ تین چار برسوں میں جامعات پر جو افتاد ٹوٹی ہے، اس سے ہم بخوبی آگاہ ہیں۔ کئی نامور سرکاری ادارے تباہ حالی کا شکا

Read more

ڈاکٹر زاہد عامر اور سقراط کا دیس

سفر اور سیر و سیاحت ایک بہت بڑی نعمت ہے۔ کچھ برسوں سے مجھے ان سے خاص رغبت ہو چلی ہے۔ دنیا کے مختلف خطوں، رنگ و نسل، تہذیب و ثقافت سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے ملنا، ان کے حالات زندگی کا مشاہدہ کرنا، ان کے خیالات سے آگہی حاصل کرنا، انہیں درپیش سماجی، سیاسی اور معاشی مشکلات و مصائب کے بارے میں جاننا، ایک نہایت دلچسپ اور معلوماتی تجربہ ہے۔ ہر چھوٹے بڑے سفر میں سننے، سیکھنے اور

Read more

ایک اور بجٹ۔ کچھ بدل بھی پائے گا؟

بجٹ اعداد و شمار کا گورکھ دھندہ ہی ہوتا ہے۔ اچھے خاصے ماہرین اور معاشیات پر عبور رکھنے والے بھی فوری طور پر سمجھ نہیں پاتے۔ جب سے ہوش سنبھالا، یہی دیکھنے اور سننے کو ملتا ہے کہ بجٹ پیش کرنے والی ہر حکومت اس کی تعریف کرتی ہے۔ اسے عوام دوست قرار دیتی ہے۔ دعویٰ کرتی ہے کہ اس بجٹ کی وجہ سے ملک میں ترقی و خوش حالی کا نیا دور آئے گا۔ روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔

Read more

ایک نئی میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کی ضرورت کیوں؟

آج کل ایک ایسا صدارتی آرڈیننس قومی سطح پر موضوع بحث ہے جو ابھی تک باضابطہ طور پر جاری تو نہیں کیا گیا لیکن اس کی تمام تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ حکومت کی طرف سے انکار نہیں کیا گیا جس سے لگتا ہے کہ غالباً یہ خبریں درست ہیں۔ الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا کا احاطہ کرنے والے اس آرڈیننس کا مقصد، پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی (PMDA) کا قیام ہے جو ہر طرح کے پاکستانی میڈیا کی نگرانی کرے گی۔

قومی حلقوں نے اس بل پر شدید تنقید کی ہے۔ ان کا خیال ہے کہ اس اتھارٹی کے ذریعے میڈیا کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Read more

غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کی ایک علمی نشست!

مشاہدہ میرا یہ ہے کہ خدمت خلق اور مفاد عامہ کے کام خواہ حکومتیں کریں، سرکاری، غیر سرکاری تنظیمیں کریں یا افراد، اچھے کام اور منصوبے کسی تشہیر کے محتاج نہیں ہوتے۔ عوام الناس ان اداروں اور منصوبوں کی کارکردگی کا چلتا پھرتا اشتہار ہوتے ہیں۔ لہذا میڈیا کی مدد کے بغیر بھی، ان اداروں کی شہرت پھلتی پھولتی اور پھیلتی رہتی ہے۔ عمومی طور پر کسی غیر سرکاری تنظیم ( این جی او ) کا نام سن کر ہمارے ذہن میں مال بنانے والے کسی ادارے کا تصور ابھرتا ہے۔

Read more

ڈاکٹر طاہر مصطفی کا غیر منقوط ترجمہ قرآن

مذہب کا تعلق ایمان کی مضبوطی اور عقیدے کی پختگی سے ہے۔ اسے عقل، دلیل اور منطق وغیرہ سے ہٹ کر روح اور جذبے سے تعلق ہوتا ہے۔ اگرچہ اسلام غور و فکر کی تلقین کرتا، اللہ تعالیٰ کی کائنات کے مختلف مظاہر پر غور کرنے کا درس دیتا ہے۔ وہ عقل اور دلیل کے دروازے ہر گز بند نہیں کرتا۔ لیکن اس کے باوجود اللہ تعالیٰ سے گہری محبت، اللہ کے آخری نبی حضرت محمد ﷺ کے ساتھ لازوال

Read more

فلسطین اور مسلم امہ : آخر خود فریبی بھی کوئی چیز ہوتی ہے!

ہماری قسمت میں شاید ماتم ہی رہ گیا ہے۔ رونا دھونا۔ گریہ و زاری کرنا اور یہ سمجھ لینا کہ بس ہمارا فرض پورا ہو گیا ہے۔

فلسطینیوں پر مظالم کے جو پہاڑ ٹوٹ رہے ہیں وہ ساری دنیا کھلی آنکھوں سے دیکھ رہی ہے۔ وہ دنیا جس میں ہر مذہب، ہر تہذیب، ہر کلچر، ہر طرح کے سیاسی نظام کے لوگ شامل ہیں۔ وہ بھی جو جمہوریت کے دعویدار ہیں۔ جو ساری دنیا کو انسانی حقوق کا درس دیتے ہیں۔ آزادی اظہار رائے کا سبق دیتے ہیں۔ انسانیت کے احترام کے وعظ سناتے ہیں۔ بڑی بڑی رپورٹیں چھاپتے ہیں کہ دنیا میں انسانی حقوق، آزادی، انصاف اور جمہوریت کا کیا حال ہے۔

Read more

عید کا چاند اور متوازی کمیٹیاں

چاند تو دنیا کے ہر ملک میں نکلا۔ اسلامی ممالک میں بھی عید منائی گئی۔ ان ملکوں میں بھی جہاں مسلمان آباد ہیں ۔لیکن ہمارا چاند بھی نرالا، ہماری عید بھی نرالی۔ چاند دیکھنے کے لئے نئی کمیٹی بیٹھ تو گئی لیکن پورے پاکستان میں شاید ہی کسی کو یقین ہو کہ بدھ کے دن چاند نظر آجائے گا۔ ایک وجہ تو یہ تھی کہ سعودی عرب سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں پورے تیس روزے رکھے گئے۔ افغانستان، عام

Read more

ڈاکٹر فرید پراچہ کی ”عمر رواں“

چند ماہ پہلے کا ذکر ہے۔ میں سیاحت کی غرض سے خانس پور میں تھی۔ ایک صبح اس علاقے اور لوگوں کے طرز رہن سہن کا جائزہ لینے کے لئے گھوم پھر رہی تھی۔ سڑک کے پار ایک صاحب دکھائی دیے۔ اپنے گھر کے لان میں کرسی میز ڈالے، کاغذوں کا پلندا سامنے رکھے، کچھ لکھنے میں محو تھے۔ ان کی محویت دیکھ کر مجھے خیال آیا کہ ایسے پر سکون ماحول میں، اتنے خوشگوار موسم میں، لکھنے پڑھنے کا

Read more

انتخابات۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کیا کر لے گی؟

انتخابی اصلاحات کا معاملہ ایک مرتبہ پھر خبروں کی زینت بنا ہوا ہے۔ وفاقی کابینہ نے اس حوالے سے دو آرڈیننس منظور کیے ہیں، تاکہ آئندہ انتخابات الیکڑانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے کروائے جا سکیں اور بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹنگ کی سہولت مہیا کی جا سکے۔ انتخابی اصلاحات پر بات کرنے سے پہلے ضروری ہے کہ پاکستان کی انتخابی تاریخ پر ایک نگاہ ڈالی جائے۔ اسے بدقسمتی ہی کہیے کہ ہماری جمہوری اور انتخابی تاریخ اچھی نہیں ہے۔

پاکستان کا انتخابی عمل ہمیشہ متنازعہ رہا ہے۔ نہ صرف متنازعہ بلکہ حقیقت یہ ہے کہ ہمارے بیشتر ملکی مسائل اور قومی سانحات اس کے بطن سے پھوٹے ہیں۔ ہمارے ہاں بالغ رائے دہی کی بنیاد پر پہلے براہ راست انتخابات 1970 میں ہوئے۔ یعنی قیام پاکستان کے چوبیس برس بعد عوام سے پوچھا گیا کہ وہ اقتدار کسے سونپنا چاہتے ہیں۔ یہ انتخابات جنرل یحیی خان کے دور میں ہوئے۔ کہا جاتا ہے کہ وہ ملکی تاریخ کے منصفانہ اور شفاف ترین انتخابات تھے۔

Read more

آزادی صحافت کا دن : کوئی ویرانی سی ویرانی ہے

کوئی بھی عالمی دن مناتے ہوئے جب اپنے گھر پر نگاہ پڑتی ہے تو پہلا خیال وہی آتا ہے جو مرزا غالب کو آیا تھا۔ یعنی ”کوئی ویرانی سی ویرانی ہے“ ۔ ابھی دو دن پہلے، یکم مئی کو ہم نے مزدوروں کا دن منایا۔ اس لئے نہیں کہ ہمیں مزدوروں سے بہت ہمدردی ہے۔ اس لئے بھی نہیں کہ ہمیں علامہ اقبال کا وہ مصرع یاد آ گیا ہے کہ ”ہیں تلخ بہت بندہ مزدور کے اوقات“ اور ہم

Read more

کورونا کا قہر اور بے حکمتی

بہت دل چاہتا ہے کہ کسی بہت خوشگوار اور دلچسپ موضوع پہ لکھا جائے۔ گزشتہ ماہ میرا شمالی علاقہ جات جانا ہوا۔ میں ہر کالم لکھنے سے پہلے ارادہ باندھتی ہوں کہ کچھ احوال اس جنت نظیر علاقے، یہاں کے عوام اور یہاں کی عمومی زندگی کا لکھوں۔ پھر نگاہ گرد و پیش کو اٹھ جاتی ہے۔ ہر روز کسی عزیز یا جان پہچان کے کسی نہ کسی فرد کے بارے میں خبر ملتی ہے کہ وہ کورونا کی وبا کا لقمہ بن گیا۔ ایسے تو اب گنتی شمار میں بھی نہیں آ رہے جو کورونا کا شکار ہو کر گھروں میں گوشہ نشین ہیں یا ہسپتالوں میں پڑے ہیں۔

Read more

بھارت میں کرونا کی تباہ کاریاں۔ ہم کہاں کھڑے ہیں؟

چند ماہ پہلے اپنے کالموں میں تذکرہ کیا تھا کہ کورونا کا عفریت منظر عام پر آنے کے بعد بھارتی حکومت نے نہایت تحرک کا مظاہرہ کیا۔ اربوں روپے کی سرمایہ کاری کو یقینی بنایا اور تمام تر توجہ ویکسین بنانے پر مرکوز رکھی۔ نتیجہ ان کوششوں کا یہ نکلا کہ بھارت دنیا میں سب سے زیادہ ویکسین تیار کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا۔ یہاں تک کہ بیشتر ترقی یافتہ مغربی ممالک کو بھی اس نے

Read more

اور اب ابصار عالم

اللہ پاک اس ملک پر رحم فرمائے۔ یہاں پر اچھی خبریں شاذ و نادر ہی سننے کو ملتی ہیں۔ کم و بیش ہر روز کوئی نہ کوئی افسوس ناک خبر سامنے آ جاتی ہے۔ تازہ قصہ سینئر صحافی اور سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم سے متعلق ہے۔ دو روز قبل ابصار عالم اسلام آباد میں واقع ایف الیون پارک میں چہل قدمی کر رہے تھے۔ ایک نامعلوم شخص نے ان پر گولی داغ دی، جو ان کے پیٹ کو چیرتی ہوئی گزر گئی۔ ابصار صاحب کو ہسپتال لے جایا گیا۔آئی سی یو میں داخل ہوئے اور جراحی کے مرحلے سے گزرے۔

ابصار صاحب بلند حوصلہ آدمی ہیں۔ گاڑی میں ہسپتال جاتے ہوئے، راستے میں انہوں نے اپنے درد کو ضبط کرتے ہوئے ویڈیو پیغام ریکارڈ کروایا۔ حملہ کروانے والوں کو پیغام دیا کہ ”میں حوصلہ نہیں ہارا، اور نہ ہی حوصلہ ہاروں گا۔ میں ان چیزوں سے ڈرنے والا نہیں“ ۔ فی الحال ابصار عالم بستر پر پڑے ہیں۔ اسلام آباد کے تھانہ شالیمار میں اقدام قتل کا مقدمہ درج ہو چکا ہے۔

Read more

ہماری زکٰوۃ اور عطیات کے مستحق کچھ قابل اعتبار ادارے

کسی بھی معاشرے میں تعلیم کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں۔ قوموں اور افراد کی ترقی، عمومی طور پر تعلیم کی مرہون منت ہوتی ہے۔ ہمارے اردگرد ایسی بیسیوں کہانیاں بکھری پڑی ہیں، جب تعلیم کی بدولت غریب اور زیریں طبقے کے افراد کی زندگی میں جوہری تبدیلی آ گئی۔ بہت سے لوگ ہیں جنہوں نے نہایت دقت اور مشقت کے ساتھ تعلیم حاصل کی۔ ان کی محنت رنگ لائی اور محض ایک فرد کی تعلیم نے سارے خاندان کو

Read more

آئی اے رحمان: یہ خلا کیسے پر ہو گا؟

آئی اے رحمان اور ضیا شاہد بھی رخصت ہو گئے۔ آج کورونا کی تیسری لہر نے قیامت بپا کر رکھی ہے۔ ناقص حکمت عملی کے باعث یہ لہر اب ایک بپھری ہوئی آندھی کی شکل اختیار کر چکی ہے۔ اس آندھی کی زد میں آنے والے درخت گرتے چلے جا رہے ہیں۔ ان کی کوئی گنتی ممکن ہے نہ شمار۔ ہر روز کسی نہ کسی کے دنیا سے گزر جانے کی خبر ملتی ہے۔ عزیزوں، رشتہ داروں، جان پہچان کے لوگوں اور معروف شخصیات میں سے ہر روز کوئی نہ کوئی اس جہان سے گزر جاتا ہے۔

جہاں سے ہم سب نے ایک نہ ایک دن گزر جانا ہے۔ وبا کے دنوں میں ہر موت، وبا کے کھاتے ہی میں ڈال دی جاتی ہے جس کا سبب چاہے کچھ بھی ہو۔ ضیا شاہد اور آئی اے رحمان کورونا کی زد میں نہیں آئے لیکن یہ افسوس ناک خبریں سننے والے کا پہلا دھیان، اس موذی وبا ہی کی طرف گیا۔

Read more

کورونا کی تیسری لہر، ویکسین اور پاکستان

کورونا وائرس کی تیسری لہر نے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ ہسپتالوں اور طبی عملے پر کام کا دباؤ بڑھ گیا ہے۔ ہسپتالوں میں جگہ کم پڑنے لگی ہے۔ اموات کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر لاہور شہر میں باقاعدہ ہیلتھ ایمرجنسی نافذ ہے۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے تنبیہہ کی ہے کہ ملک بھر میں برطانوی قسم کا کورونا وائرس پھیل چکا

Read more

ہایئر ایجوکیشن کمیشن کا بحران اور قومی اداروں کی زبوں حالی

چند دن قبل وفاقی حکومت نے ایک صدارتی آرڈیننس کے ذریعے وفاقی ہایئر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین کو ان کی مقررہ مدت ملازمت ختم ہونے سے قبل فارغ کر دیا تھا۔ اب تازہ ترین اطلاع یہ ہے کہ ایک اور آرڈیننس کے ذریعے ایچ ای سی کی خودمختار حیثیت ختم کر کے اسے وزارت تعلیم کے ماتحت کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ مطلب یہ کہ اب ہایئر ایجوکیشن کمیشن بہت سے دوسرے اداروں کی طرح محکمۂ تعلیم کا ماتحت ادارہ

Read more

وفاقی ہایئر ایجوکیشن کمیشن کا بحران

ہایئر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان آج کل خبروں کی زینت بنا ہوا ہے۔ وجہ یہ کہ ہفتہ دس دن قبل وفاقی حکومت نے کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر طارق بنوری کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا۔ مئی 2018 میں اس وقت کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ڈاکٹر بنوری کی تقرری کی تھی۔ ان کی نوکری کی چار سالہ مدت میعاد مئی 2022 میں ختم ہونا تھی۔ لیکن وفاقی حکومت نے ایک صدارتی آرڈیننس کے ذریعے ہایئر ایجوکیشن کمیشن کے

Read more

کرونا کی تیسری لہر، ویکسین اور پاکستان

کرونا وائرس کی تیسری لہر نے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ ہسپتالوں اور طبی عملے پر کام کا دباو بڑھ گیا ہے۔ ہسپتالوں میں جگہ کم پڑنے لگی ہے۔ اموات کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر لاہور شہر میں باقاعدہ ہیلتھ ایمرجنسی نافذ ہے۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے تنبیہ کی ہے کہ ملک بھر میں برطانوی قسم کا کرونا وائرس پھیل چکا

Read more

میڈیا مسائل پر ایک نظر

ایک زمانہ تھا جب پاکستان میں سرکاری ٹیلی ویژن پی ٹی وی کی حکمرانی تھی۔ 2002 میں جنرل پرویز مشرف کے دور حکومت میں پرائیویٹ الیکٹرانک میڈیا کو فروغ دینے کا فیصلہ ہوا۔ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی تشکیل پائی۔ دھڑا دھڑ لائسنس بانٹے گئے۔ دیکھتے ہی دیکھتے نئے نئے ٹی وی چینلز نمودار ہو گئے۔ ہزاروں نوکریوں کے مواقع پیدا ہوئے۔ جاب مارکیٹ کی ضرورت کے پیش نظر، جامعات میں بھی صحافت اور ابلاغیات کے شعبے قائم ہونے لگے۔

Read more

یوم خواتین پر ایک نشست

8 مارچ کو دنیا بھر میں عالمی یوم خواتین منایا جاتا ہے۔ پاکستان میں بھی ہم یہ دن منانے کا اہتمام کرتے ہیں۔ مختلف سرگرمیوں کا انعقاد ہوتا ہے۔ سیمینار، کانفرنسیں، واک، مذاکرے، مباحثے اور نجانے کیا کیا۔ پہلے پہل ”یوم خواتین“ منانے کا اہتمام فقط لبرل طبقے اور خواتین کی طرف سے کیا جاتا تھا۔ رفتہ رفتہ دیگر حلقوں کو بھی یہ دن منانے کا خیال آیا۔ کچھ برسوں سے تبدیلی یہ آئی ہے کہ قدامت اورا عتدال پرست

Read more

جمہوریت اور عدم برداشت

ہفتہ کے دن، جب قومی اسمبلی کے ایوان میں وزیراعظم پر اعتماد کے ووٹ کی کارروائی جاری تھی، صرف چند میٹر کے فاصلے پر ایک نا خوشگوار واقعہ بھی ٹیلی ویژن کی سکرینوں پہ دکھایا جا رہا تھا۔ سچی بات یہ ہے کہ ایوان کے اندر کی کارروائی سے کہیں زیادہ ایوان سے باہر میدان میں ہونے والا تماشا لوگوں کی دلچسپی کا سامان بنا ہوا تھا۔ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم نے اسمبلی کی کارروائی کا بائیکاٹ

Read more

سینٹ، رونق میلہ اور پیسہ

انتخابات کسی بھی طرح یا سطح کے ہوں، پاکستان میں رونق ضرور لگا دیتے ہیں۔ لوگوں کو تماشے اور تفریح کا اچھا خاصا سامان مل جا تا ہے۔ بلدیاتی سطح سے لے کر قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات تک، اپنے نمائندوں کا انتخاب عوام بالغ رائے دہی کی بنیاد پر کرتے ہیں۔ اس صورت میں ہر شہر، قصبے اور گاؤں میں رونق لگ جانا فطری سی بات ہے۔ امیدوار بھی گلی گلی بلکہ گھر گھر پہنچتے ہیں۔ جلسے ہوتے

Read more

جامعہ پنجاب میں کشمیر اور ابلاغیات پر ایک نشست

ہر سال 5 فروری کو ہم یوم یکجہتی کشمیر مناتے ہیں۔ اس دن مسئلہ کشمیر کے تناظر میں مختلف تقریبات منعقد ہوتی ہیں۔ بھارتی افواج کے مظالم اور بربریت کا تذکرہ ہوتا ہے۔ مظلو م کشمیریوں کے حق میں تقاریر ہوتی ہیں۔ بیانات اور پیغامات جاری کیے جاتے ہیں۔ تعلیمی اداروں میں مذاکرے اور مباحثے ہوتے ہیں۔ ٹیلی ویژن چینلوں پر خصوصی ٹاک شوز کا اہتمام ہوتا ہے۔ اخبارات میں اداریے اور کالم لکھے جاتے ہیں۔ 5 فروری کا دن

Read more

انسانی حقوق اور جیلوں میں پڑی کہانیاں

پاکستان یوں تو لاتعداد مسائل میں گھرا ہے لیکن بعض مسائل اتنے سنگین ہیں کہ سوچنے بیٹھیں تو دل ڈوبنے لگتا ہے۔ افسوس اور دکھ کا مقام یہ بھی ہے کہ من حیث القوم ہمیں ان مسائل کی سنگینی کا احساس بھی نہیں۔ ہمارے ذرائع ابلاغ نے بھی انہیں نظر انداز کر رکھا ہے اور یہ قومی سطح پر بحث مباحثے کا موضوع بھی نہیں۔ ان سنگین مسائل میں سے ایک ہے، جرم ثابت ہوئے بغیر کسی شخص کو آزادی

Read more

سینٹ اور ضمنی انتخابات: ہم کہاں جا رہے ہیں؟

سیاسی وابستگی کو ایک طرف رکھتے ہوئے ٹھنڈے دل و دماغ سے غور کریں کہ ہم کہاں جا رہے ہیں؟ ابھی سینٹ کے انتخابات کا قضیہ جاری ہے۔ 1973 کے آئین میں ایوان بالا کے انتخابات کے بارے میں جو شق رکھی گئی تھی، 2018 تک، یعنی پینتالیس سال انتخابات اسی طریقے سے ہوتے رہے۔ اب اچانک یہ سوال کھڑا ہوا ہے کہ سینٹ انتخابات بدستور خفیہ ہی ہونے چاہئیں یا کھلی ووٹنگ ہونی چاہیے۔ یہ سوال پارلیمنٹ میں گیا اور پھر واپس لے لیا گیا کیوں کہ آئینی ترمیم ممکن نہیں تھی۔

پھر حکومت نے صدر مملکت کے ذریعے ایک ریفرنس سپریم کورٹ میں داخل کیا جس میں سوال اٹھایا گیا کہ کیا سینٹ انتخابات کے ضابطے قانون کے ذریعے بنائے جا سکتے ہیں یا اس کے لئے آئین میں ترمیم ضروری ہے۔ سپریم کورٹ پچھلے کئی دنوں سے اس پہ غور کر رہی ہے۔ آئندہ ہفتے اس کی رائے سامنے آنے کا امکان ہے۔ ادھر اس سوال کی سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران ہی صدر مملکت کی طرف سے ایک آرڈیننس بھی جاری کر دیا گیا کہ سپریم کورٹ کی رائے کی روشنی میں اوپن ووٹنگ کروائی جا سکے۔

Read more

تیزی سے بڑھتی مہنگائی، ایک سنگین انسانی مسئلہ

ابھی تک کورونا ویکسین کا مسئلہ پوری طرح حل نہیں ہوا۔ متعدد ناموں والی ویکسینز کی منظوری کی خبریں تو آئے دن آتی رہتی ہیں، لیکن کون سی کھیپ کب کہاں سے میسر آ رہی ہے اور وہ خواص کے حلقوں سے نکل کر کب عوام تک پہنچتی ہے، یقین کے ساتھ کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ جیسا کہ میں پہلے بھی لکھ چکی ہوں، ہمارے ہاں حکومت اور عوام کے درمیان اعتماد کا رشتہ کبھی بھی زیادہ مضبوط نہیں رہا۔ اس بے اعتمادی یا کم اعتمادی کے ساتھ ساتھ ناخواندگی، جہالت اور ذہنی پسماندگی کی بیماریاں بھی جڑی ہوئی ہیں۔

Read more

کورونا وبا کے تعلیم اور طلبا پر اثرات

بلاشبہ کورونا وائرس نے دنیا کو بدل کر رکھ دیا ہے۔ تقریباً تمام شعبوں پر اس کے اثرات محسوس کیے جا سکتے ہیں۔ شعبۂ تعلیم پر بھی اس نے گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔ کمرہ جماعت میں بیٹھ کر استاد کا لیکچر سننے، براہ راست سوال جواب کرنے کے بجائے طالب علموں کو آن لائن تعلیم حاصل کرنا پڑی۔ اتنے ماہ گزرنے کے باوجود تعلیمی سرگرمیاں مکمل طور پر بحال نہیں ہو سکی ہیں۔ جزوی طور پر ہی سہی، آن

Read more

سرکاری ملازمین کا احتجاج

وطن عزیز میں کئی فلمیں ایک ساتھ چل رہی ہیں۔ اسلام آباد میں سرکاری ملازمین سراپا احتجاج ہیں۔ دن بھر انہیں پارلیمنٹ ہاؤس تک جانے سے روکنے کے لئے شدید لاٹھی چارج کیا جاتا رہا۔ اتنی آنسو گیس برسائی گئی کہ ریڈ زون کا پورا علاقہ بادلوں تلے چھپ گیا۔ ادھر سے پتھر برسائے جاتے رہے۔ گیس کے شیل اٹھا اٹھا کر پولیس کی طرف پھینکے جاتے رہے۔ ٹیلی ویژن چینلز دن بھر یہ مناظر دکھاتے رہے۔ اپوزیشن رہنماؤں نے

Read more