کورونا، ویکسین اور پولیو
عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او ) نے بھی، ویکسین کا ایک خیرات گھر کھولا ہے جس کے تحت دنیا کے کوئی نوے کے قریب ممالک کو مفت ویکسین فراہم کی جائے گی۔ اس کو کاویکس (Covax) پروگرام کا نام دیا گیا ہے۔ اس پروگرام کے مطابق دو ارب ویکسین خوراکوں کا انتظام کیا گیا ہے جو اندازے کے مطابق غریب ممالک کی بیس فی صد آبادی کے لئے کافی ہوں گی۔ پاکستان کا نام بھی مستحقین میں شامل ہے۔ اس پروگرام کے مطابق ہمیں ایک کروڑ ستر لاکھ ویکسین خوراکیں ملیں گی۔
بتایا گیا ہے کہ یہ کھیپ ہمیں دو قسطوں میں اگلے چھ ماہ کے اندر مل جائے گی۔ حکومت نے روس میں بننے والی ویکسین کی منظوری بھی دے دی ہے۔ غالباً ایک پرائیویٹ کمپنی کو بھی ویکسین درآمد کرنے کا اجازت نامہ دیا گیا ہے۔ وائس آف امریکہ کی اطلاع کے مطابق کئی غریب ممالک نے بھی اپنے کمزور وسائل کے باوجود ویکسین خریدنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ ان ممالک کا کہنا ہے کہ ہم کب تک انتظار کرتے رہیں، کیا تب تک کہ جب امیر ممالک اپنے کتوں اور بلیوں کو بھی ویکسین لگا دیں گے تو ہماری باری آئے گی۔
اب تک کی اطلاعات کے مطابق پاکستانی حکام نے نہ تو ویکسین خریداری کے لئے کوئی بجٹ مخصوص کیا ہے نہ ہی خریداری کے لئے کسی ملک سے رجوع کیا ہے۔
Read more

