بلاول۔ پاکستان کا ”بے نظیر“ وکیل

ایک طرف بھارتی صحافت کا ایک بڑا اور معتبر نام 71 سالہ کرن تھاپر، جن کا صحافتی تجربہ قریباً چالیس پینتالیس سال، دوسری طرف پاکستان کا 37 سالہ نوجوان سیاست دان بلاول بھٹو زرداری، جس کی عمر اپنے مد مقابل کے صحافتی تجربہ سے بھی کہیں کم۔ یہ ایک انتہائی دلچسپ انٹرویو کا منظر نامہ ہے جس میں میزبان اپنے مہمان سے تابڑ توڑ متنازعہ سوالات کر رہا ہے اور دوسری طرف نوجوان کبھی مسکرا کر، کبھی انتہائی سنجیدگی اور

Read more

جو قتل ہوا، وہ زندہ ہے

ذوالفقار علی بھٹو برصغیر کی تاریخ میں مخلوق خدا، مسلمانوں اور پھر ان دونوں میں موجود اکثریتی تعداد یعنی غریب، کمزور، بے بس، مقہور، مظلوم، بدبختیوں کے شکار انسانوں کے مایوس صحرا میں ان کے لئے صدائے ایمان و یقین، صدائے عزم و جہد، صدائے وقار و احترام بن کے ابھرا، گونجا، چمکا، تھرتھرایا، لوگوں نے اسے جئے بھٹو کے جھنکار آمیز نعروں کی یلغار میں کندھوں پہ اٹھا کے اعلان کیا، ہم ذلت کے مارے لوگوں کی صف میں

Read more

خوشبو کی شہادت

شاعر انقلاب حبیب جالب نے کہا تھا ظلمت کو ضیا صرصر کو صبا بندے کو خدا کیا لکھنا پتھر کو گہر دیوار کو در کرگس کو ہما کیا لکھنا اک حشر بپا ہے گھر میں دم گھٹتا ہے گنبد بے در میں اک شخص کے ہاتھوں مدت سے رسوا ہے وطن دنیا بھر میں اے دیدہ و رو اس ذلت کو قسمت کا لکھا کیا لکھنا ظلمت کو ضیا صرصر کو صبا بندے کو خدا کیا لکھنا یہ اہل حشم

Read more

گڈ بائے مسٹر چوہدری

میرا دکھ یہ ہے کہ میرے پیارے جنہوں نے مجھے جینا اور پیار کرنا سکھایا، ایک ایک کر کے ہمیشہ کے لئے چھوڑے چلے جا رہے ہیں۔ اکلاپے کا دکھ سہا نہیں جاتا، تنہائی کھانے کو دوڑتی ہے اور چاروں اور پھیلتی وحشت ڈراتی ہے۔ میری روح کی گہرائی میں کچھ جذبات ہیں جو لفظوں کا جامہ پہننے پر راضی نہیں، وہ میرے دل کے نہاں خانے میں جاگزیں ہیں اس لئے روشنائی کے ساتھ کاغذ پر منتقل ہونا نہیں

Read more

ایک مظلوم شہزادی کا قتل

پاکستان کی سرزمین شہداء کی وارث ہے اور اگر یہ کہا جائے کہ پاکستان قدرت کا وہ انعام ہے جو لاکھوں قربانیوں کے بعد قائداعظم اور ان کے ساتھیوں کی لا زوال محنت کے بعد رب ذوالجلال کی جانب سے عطا کیا گیا، تو یہ بے جا نہ ہو گا۔ اسی دھرتی کی بیٹی جو اپنے باپ شہید بھٹو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اس پاک وطن کی مٹی کے نیچے سو گئی، اس بے نظیر بیٹی کو یہ

Read more

نحوست اور وحشت کا آسیب

5 جولائی 1977 پاکستان کی تاریخ کا وہ سیاہ ترین دن، جب پاکستان کے پہلے منتخب وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت کو غیر آئینی طور پر ختم کر کے آرمی چیف جنرل ضیا نے ملک میں مارشل لا نافذ کر دیا۔ چاروں صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرتے ہوئے ایک آمر نے قوم کو یہ یقین دلایا کہ نوے روز میں انتخابات کرائے جائیں گے اور اقتدار منتخب حکومت کے سپرد کیا جائے گا مگر وعدہ خلافی کرتے ہوئے بطور مارشل

Read more

ریاست کا مخمصہ

حقائق اور اعداد و شمار کی روشنی میں ہمیں یہ تسلیم کرنا ہو گا کہ ہم نے جتنی تنظیموں کو کالعدم کیا تھا، وہ سب اب دوبارہ فعال ہو چکی ہیں۔ عوام کو انتہاپسندی کے سیلاب سے بچانے کے لیے روشن خیال سیاست بے دست و پا ہو چکی، میڈیا پر انتہا پسندی کے چاہنے والے ان گنت شکلوں میں ایک ایسے تاریک دن کے لیے راہیں ہموار کر رہے ہیں جس سے رات کی تاریکی بھی شرما جائے۔ پارلیمنٹ

Read more

بھٹو کی وارث۔ بے نظیر

جمہوری جدوجہد کی تاریخ جب مرتب کی جائے گی تو ساری دنیا میں جمہوریت کی سربلندی کے لئے قربانیاں دینے والی نمایاں ترین شخصیات میں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کا نام شامل ہو گا۔ 21 جون 1953 کو پیدا ہونے والی قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کی اس عظیم بیٹی نے کم عمری میں ہی اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔ سیاست کے اسرار و رموز سے آگاہ لوگوں نے مستقبل میں ایک عظیم رہنما کے

Read more

کہ رات جب کسی خورشید کوشہید کرے

جرمنی کے سابق ڈکٹیٹر ایڈولف ہٹلر اور اس کے چیلے جوزف گوئبلز کے اس قول سے کون واقف نہیں جس نے کہا تھا کہ جھوٹ کو اگر بہت کثرت سے دہرائیں تو وہ سچ بن جاتا ہے۔ اس نے نازی حکومت میں رہتے ہوئے ایسے ہی کیا اور بہت حد تک، چاہے کچھ عرصہ کے لیے ہی سہی، اس میں کامیاب بھی رہا۔ ہم جوزف گوئبلز سے جتنا بھی اختلاف کریں لیکن یہ سچ ہے کہ آمروں کو ہمیشہ ہی

Read more

ریاست مدینہ کے ٹاپ ٹین

51 رکنی کابینہ میں سے چن چن کر ”ٹاپ“ 10 وزیروں کی فہرست جاری ہونے کے بعد نہ جانے کیوں ان تمام نیک نام اور بدنام زمانہ معززین کی ایسی ایسی صورتیں نظروں میں پھرنے لگیں کہ آنکھوں کی پتلیاں ہی باہر آ گئیں اور یکایک ایک مزاحیہ سا کٹھ پتلی تماشا اپنی پوری رعنائیوں کے ساتھ دکھائی دینے لگا۔ سیٹھ عابد سے لے کر عابد حسین قریشی عرف عابد باکسر المشہور (نرگس کی ٹنڈ کرنے والا بہادر جوان) گوالمنڈی

Read more

جمہوریت کا مردہ خراب کرنے والے کون ہیں؟

سینیٹ کے جس اجلاس میں سٹیٹ بنک ترمیمی بل کے حوالے سے حکومتی اور اپوزیشن بنچوں کے مابین سخت کشیدگی کی فضا پیدا ہو چکی تھی، ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کی جا رہی تھی اور چیئرمین سینیٹ کے ساتھ بھی اپوزیشن ارکان کی تلخ کلامی ہو رہی تھی جس سے بادی النظر میں سسٹم کی بنیادیں ہلتی نظر آ رہی تھیں۔ اسی اجلاس میں پارلیمانی نظام کے تحفظ کے لئے اتفاق رائے سے قرارداد پیش اور منظور ہونا

Read more

شہزاد اکبر: گرتی دیوار کی پہلی اینٹ

وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ اور احتساب شہزاد اکبر نے استعفی ٰدے دیا جسے وزیر اعظم اور صدر مملکت نے منظور بھی کر لیا۔ ذرائع کے مطابق کابینہ کمیٹی کی میٹنگ میں شیخ رشید نے نواز شریف کی واپسی سے متعلق سوال اٹھایا جس پر شہزاد اکبر نے نواز شریف کی واپسی کو مشکل قرار دیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان شہزاد اکبر کی کارکردگی سے خوش نہیں تھے اور انہیں دو ہفتے پہلے ہی استعفیٰ دینے کا اشارہ دیا گیا

Read more

ذوالفقار علی بھٹو: ایک بندہ صحرائی

5 جنوری 1928 کا دن ذوالفقار علی بھٹو کا یوم پیدائش ہے جو اپنی انتھک سیاسی جد جہد کے نتیجے میں تاریخ کے افق پر قائد عوام، فخر ایشیا کے طور پر جگمگاتے ہوئے 4 اپریل 1979 کو ملک کے جرنیلی حکمران ضیا الحق کے دور آمریت میں سردار چڑھا دیے گئے۔ جب انہوں نے آمریت کو للکارا، ایوب خان کا اقتدار نصف النہار پر تھا۔ مسئلہ کشمیر اور 65 کی جنگ کے خاتمے پر معاہدہ تاشقند کے بعد ایوب

Read more

صلہ شہید کیا ہے؟

یہ تذکرہ ہے ان شہیدوں کا ،جنہوں نے اپنے خون سے گلزار وطن کی آبیاری کی،انہیں زندگی سے پیارتھا لیکن جمہوریت کے عشق میں کبھی سولی چڑھے تو کبھی سرعام سڑکوں پر قتل ہوئے ۔ یہ داستان ہے ان وفاداروں ،جانثاروں اور تمہارے پیاروں کی جن کی زندگیاں بھی حسین تھیں اور موت بھی شہادت۔ان کے چہرے  روشن تھے اور ان کی قبروں پر ہمیشہ چراغ جلتے ہیں۔محبتوں کے ،عقیدتوں کے،قربتوں کے،جرأتوں کے۔ سننے والیں سنیں،کہ بھٹو ازم کسی خاندان

Read more

ٹوپیوں والے حکمران سے عہد شغلیہ تک

اورنگزیب عالمگیر دین اور دنیا دونوں پر گہری نظر رکھنے والا بہت لائق اور متدین بادشاہ تھا۔ قرآن پاک کی خطاطی اور ٹوپیاں سی کر گزارہ کرنے کی داستانوں کے ذریعے اسے درویش بادشاہ کے روپ میں بھی پیش کیا گیا۔ اس نے کبھی کوئی نماز قضا نہ کی اور کسی بھائی کو زندہ نہ چھوڑا۔ یہ ضروری تھا، اس لئے کہ اس کے سب بھائی نالائق تھی جیسا کہ ہر بادشاہ کے ہوتے ہیں۔ نالائق نہ ہوں تو خود

Read more

برکتوں بھرا فیض عام مبارک

تحریک لبیک پاکستان بالآخر اپنی بھرپور اور کامیاب مذہبی و نیم سیاسی جدوجہد کے بعد ”کالعدم“ کی پابندی سے آزاد ہو گئی، یقیناً اس کے سربراہ سعد رضوی بھی بہت جلد اپنے چاہنے والوں کے درمیان ہوں گے۔ تاحال خفیہ معاہدے پر بتدریج عمل کا آغاز ہو چکا جو آہستہ آہستہ بوقت ضرورت اپنے نتیجہ خیز انجام کی طرف سب کو بڑھتا نظر آئے گا۔ بہرحال ناموس رسالت کے نام پر وجود میں آنے والی ایک خالص مذہبی تحریک کی

Read more

74 واں سوال

ہمارا وطن پاکستان وہ وطن نہیں جو وراثت میں اس کے بسنے والوں کو ملا۔ پاکستان کی بنیادیں استوار کرنے کے لئے متحدہ ہندوستان کے مسلمانوں کی ہڈیاں اینٹوں کی اور خون پانی کی جگہ استعمال ہوا۔ اتنی گراں قدر تخلیق کا اندازہ وہی لگا سکتا ہے جس نے تعمیر پاکستان میں تن، من دھن، بیوی، بچے، بہن، بھائی، عزیر و اقارب اور اپنے پیارے قربان کیے۔ حصول پاکستان کے لئے لا کھوں مسلمانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ کتنی

Read more

”میں بھٹو ہوں“

یہ 15 دسمبر کا تاریخ ساز دن تھا جب پاکستان کی محبت میں گرفتار بھٹو نامی ایک جیالا سلامتی کونسل کے اجلاس میں یہ کہتے ہوئے پھٹ پڑا۔

” پچھلے چار دنوں سے یہ کونسل تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے، اب ہم وہاں پہنچ چکے ہیں جہاں ہمیں تمہاری کوئی پرواہ نہیں، میں شکست کی دستاویز پر دستخط نہیں کروں گا۔ تم پورے مشرقی پاکستان پر قبضہ کرا لو، ڈھاکہ پر قابض ہو جاؤ، مغربی پاکستان پر تسلط قائم کر لو۔ تم کوئی تصفیہ نہیں چاہتے، ہمیں توپوں اور اسلحہ کے زور پر خاموش کرانا چاہتے ہو، تم جارحیت کو جائز قرار دینا چاہتے ہو، ناجائز قبضے کو قانونی حیثیت دینے کے خواہش مند ہو، تم ہر اس عمل کو جائز قرار دینا چاہتے ہو جسے آج تک ہمیشہ ناجائز سمجھا گیا۔ ہم لڑیں گے، ہم نیا اور عظیم پاکستان بنائیں گے۔ یہاں بیٹھنا میری ذات اور میرے ملک کی توہین ہے، میں بائیکاٹ نہیں کر رہا لیکن ادھر بیٹھ کر ایک منٹ بھی ضائع نہیں کرنا چاہتا۔ میرا ملک مجھے بلا رہا ہے، میں جا رہا ہوں“ ۔

Read more

حکمرانی کی جنگ اور خود فریبی کا تسلسل

پہلے زمانوں میں بادشاہ وقت ہی طاقت کا مآخذ اور اصل سرچشمہ ہوا کرتا تھا، اسی لئے وہ براہ راست اپنی افواج کا سپہ سالار ہونے کی حیثیت میں جنگوں کی قیادت بھی خود ہی کیا کرتا جس کے لئے اس کا جواں مرد، شجاع اور بہادر ہونا لازمی ہوتا۔ چنانچہ شروع سے لے کر اب تک کی تاریخ میں افراد فوج کے ذریعہ اقتدار حاصل کرتے رہے ہیں کیونکہ یہی وہ ادارہ تھا جس کے پاس ہتھیار تھے اور

Read more

ہمارے سنگدل دیوتا اور تاریخ کا خام مال

اس وقت پاکستانی معاشرہ جس صورتحال کا شکار ہے، اس نے یہ ثابت کر دیا کہ ہم نے اپنے لئے جو راستہ منتخب کیا، وہ ہمیں پسماندگی، جہالت اور اندھیرے کی جانب لے جا رہا ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اگر ہم نے وقت کی نزاکت کا احساس نہ کیا تو ہم دنیا سے کٹ کر اور نیچے کی طرف گرتے چلے جائیں گے۔ ہمیں یہ تسلیم کرنا ہو گا کہ موجودہ دور کسی نہ کسی طور جمہوری اور

Read more

ہٹلر کا طرز حکومت اور پاکستانی معاشرہ

جب جرمنی میں ہٹلر کی حکومت مستحکم ہو گئی تو اس نے ریاست کا درجہ گھٹا کر نازی پارٹی کو ملک کا سب سے مضبوط ادارہ بنا دیا۔ اب پارٹی کا مقصد ریاست کی خدمت کرنا نہیں بلکہ ریاست کا کام تھا کہ وہ پارٹی کے مفاد کے لئے کام کرے۔ لہٰذا پارٹی کے نظریات اور مفادات کی خلاف ورزی غداری کے مترادف تھی۔

ہٹلر نے پارٹی کو مقبول عام بنانے اور لوگوں کی حمایت حاصل کرنے کے لئے جو طریقے اپنائے ان میں جلسے و جلوس، نوجوان، عورتوں اور بچوں کی جماعتیں، موسیقی، گیت اور جوشیلی تقاریر تھیں کہ جنہوں نے پوری جرمن قوم میں قوم پرستی اور شخصیت پرستی کے جذبات کو ابھارا۔ اس طرح ہٹلر ایک ایسی بھرپور شخصیت کے روپ میں ابھرا جو جرمن قوم کا نجات دہندہ اور مسیحا تھا۔ نازی پارٹی نے پروپیگنڈے کے نئے طریقوں کو اپنایا، یک طرفہ بیانیے اور دلائل نے پوری قوم کی سوچ کو ایک ہی دھارے پر ڈال دیا۔

Read more

مصنوعی طاقتوں والے فوجی بنانے کی دوڑ

بھیڑ کا بچہ پچاس فٹ اونچی چٹان پر بیٹھا تھا، اس نے نیچے سے شیر کو گزرتے دیکھا، بھیڑ کے بچے نے شیر کو چھوٹا سا پتھر مارا اور ہنس کر بولا۔

چچا جان السلام علیکم! شیر نے غصے سے بھیڑ کے بچے کی طرف دیکھا پھر چٹان کی طرف دیکھا، اس کے بعد بولا۔ بھتیجے یہ تم نہیں بول رہے یہ پچاس فٹ اونچی دیوار بول رہی ہے۔

دنیا میں آج تک کوئی ایسی دوا کوئی ایسا علاج دریافت نہیں ہوا جو کمزور دل لوگوں کو جرأت مند بنا سکے جو کم حوصلہ لوگوں اور بزدلوں کو بہادر، حوصلہ مند اور جرأت مند بنا سکے۔ اندلس کے آخری فرماں روا ابو عبداللہ محمد جب غرناطہ کی چابیاں فرڈی نینڈ کے حوالے کر کے رو پڑا تو اس کی ماں نے کہا تھا۔ بیٹا! تم مردوں کی طرح جس سلطنت کی حفاظت نہیں کر سکے ، اب اس کے لئے عورتوں کی طرح آنسو نہ بہاؤ۔ اسی سے ملتی جلتی بات مغل بادشاہ محمد شاہ رنگیلا کو اس کے وزیراعظم نظام الملک نے بھی کہی تھی۔

Read more

عمران خان اور 22 کروڑ مصیبتیں

ایک وقت تھا کہ اسلام پورہ لاہور ہی میں ایک خاندان کے چودہ افراد کے قتل پر پورا شہر ہی نہیں، پورا ملک سہم کر رہ گیا تھا محض اس لیے کہ اس وقت ایسی وارداتوں کی شرح آج کے مقابلے میں کہیں کم تھی اور ایسی خبریں نہ صرف شہ سرخی کے ساتھ شائع ہوتیں بلکہ ریاستی رٹ کو چیلنج بھی کرتی تھیں۔ حکام بالا کو اپنا راج سنگھاسن ڈولتا دکھائی دیتا تھا۔ دنوں، ہفتوں نہیں مہینوں ایک ہی واردات کے چرچے رہتے، مائیں اپنے بچوں کو اس کا حوالہ دے دے کر ڈراتیں اور بڑھے بوڑھے، مرد و زن کانوں کو ہاتھ لگا لگا کر اللہ توبة کرتے، رد بلا کے لئے صدقے اتارتے اور منتیں مانتے۔

Read more

سیاسی اُفق کا شہاب ثاقب بھٹو

” حالات بڑی سنگدلی کے ساتھ حتمی تصادم کی طرف بڑھ رہے ہیں، اس کا انجام انتہائی بھیانک بھی ہو سکتا ہے۔ اسپین بھی اس طرح کے تصادم سے دوچار ہو چکا ہے، چالیس سال کا عرصہ بیت چکا ہے (یا زیادہ) لیکن ہسپانوی عوام کو اس وقت کی یادیں ایک ڈراؤنے خواب کی طرح آج بھی ڈراتی ہیں، اسپین پاکستان کو دو طرح سے انتباہ کرتا ہے، ان میں سے ایک انتباہ فوج اور عوام کے درمیان متوقع تصادم کے بارے میں ہے اور دوسرا اس اسلامی ریاست کے خاتمے (نعوذ با اللہ) کے متعلق ہے“ ۔

Read more

لاؤ تو قتل نامہ مرا

پاکستانی تاریخ کے 74 برس میں سے پاکستان پیپلز پارٹی کے 53 برس خدانخواستہ نکالنے پڑجائیں تو شاید آمریت اور اس کی باقیات کے سوا کچھ باقی نہ بچے۔ 30 نومبر 1967 کے بعد سے لے کر آج بھی یہ جماعت 53 روایت کے عین مطابق آتش و آہن کے اذیت دہ ماحول کا سامنا کر رہی ہے جب اس کے پہلے بانی چیئرمین کا باقاعدہ اعلان کیا گیا یعنی ذوالفقار علی بھٹو۔ وہ بھٹو جس نیمعاشرے کے تمام کچلے ہوئے طبقات کو اکٹھا کیا اور پھر جمہوریت کے لئے جدوجہد کرنے کے جذبے سے سرشار اور اپنی ذاتی یشانیوں سے بے نیاز، انقلابیوں کے ایک گروپ نے ملک بھر سے اکٹھا ہو کر شہید وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی سربراہی میں پاکستان پیپلز پارٹی تشکیل دی۔

Read more

بڑا منحوس کھیل ہے

تاریخ کا عمل ہر دور میں جدا ہوتا ہے اور اس کے نتائج بھی مختلف نکلتے ہیں، ماضی حالات کو سمجھنے کی فکر دیتا ہے اور یہی فکر ہمیں ان کے حل کی طرف لے جاتی ہے۔ سیاسی انتشار، ابتری اور ٹوٹ پھوٹ کا اثر حکمران طبقوں سے نکل کر عام معاشرہ پر پڑتا ہے اور پھر عام آدمی انتشار زدہ کیفیت میں مبتلا کردیتا ہے۔ کسی عہد یا دور کا خاتمہ اچانک نہیں ہوتا بلکہ اس کے پس منظر

Read more

چھچھوندر کے سر پہ نہ بھائے چنبیلی

جس ملک کے صاحبان علم و دانش، فنون لطیفہ کا مطلب لطیفوں کا فن اور طوائف الملوکی کو طوائفوں کی حکومت سے تعبیر کرتے ہوں وہاں ہر روز کسی لطیفہ کا سرزد ہونا کسی اچھنبے کی بات نہیں۔ بالکل اسی طرح جیسے ایک سردار نے ڈاکٹر سے کہا۔ مجھے رات کو خواب میں گدھے فٹ بال کھیلتے نظر آتے ہیں، کیا کروں؟ ڈاکٹر نے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا، تمہیں دوائی لکھ دیتا ہوں، کھا لینا، آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔

Read more

جھن جھن کٹورہ اور سکہ شاہی نظام

اٹھارہویں صدی میں اردو تاریخ نگاری کی ابتداء فارسی تاریخ نگاری کے زوال کا آغاز بھی ہے یعنی فارسی میں تاریخ نگاری کا یہ سلسلہ مغل سلطنت کے خاتمے کے بعد تقریباً ختم ہوگیا۔ 1857 کے بعد جو تاریخیں لکھی گئیں وہ عموماً فارسی کی بجائے اردو میں لکھی گئیں۔ یہ ایک ایسا عہد ہے جہاں ایک طرف مغل سلطنت کا زوال ہورہا تھا تو دوسری طرف انگریزی حکومت کا اقتدار قائم ہورہا تھا۔ جس سے ثابت ہوتا ہے کہ

Read more

گرفتارِ غم و درد و جنونم

شکر ہے میں ہزارہ نہیں جو ہردو چار ماہ بعد بے موت مارے جاتے ہیں اور پھر اپنے پیاروں کے جنازے بیچ چوراہوں پر رکھ کر سینہ کوبی اور ماتم کرتے ہیں۔ نومولودوں کو یخ بستہ سردی میں لے کر اس قوم کی نفسیات سے کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں جس کا کوئی وجود ہی نہیں۔ شہرت کا بھوکا میڈیا مسلسل بھونکتا ہے اور ایک ہڈی ملتے ہی چوں چوں کرتا خاموشی کے ساتھ کسی بل میں دبک کر اپنا پیٹ سہلانے لگتا ہے۔ کوئی وزیر مشیر آتا ہے، مذاکرات ہوتے ہیں، چند وعدوں اور یقین دہانیوں کے بعد ریاست کے خلاف نعرے لگاتے مرد وزن اچھے بچے بن کر اپنے اپنے ویران اور اجڑے گھروں کے کونے کھدروں میں سسکتے بلکتے ادھ موئے خواب اوڑھے سوجاتے ہیں۔

Read more

حکومت مخالف بات چل نکلی ہے

2018 کا الیکشن تھا۔ برسراقتدار وزیراعظم کذب بیانی اور بدعنوانی کے الزامات کے تحت نا اہل ہوچکا تھا، اس کی پوری سیاسی جماعت زیر عتاب تھی، احتساب کا نعرہ مستانہ سب کو اپنا دیوانہ بنا چکا تھا اور پھر جانے اللہ کے کس نیک بندے کی دعاؤں کے طفیل ڈاکوؤں، چوروں اور لٹیروں سے پاکستانی قوم کی جان چھوٹی۔ یہ کوئی نئی بازیافت نہیں تھی بلکہ فاطمہ جناح سے لے کر اب تک اپنے سیاسی حریف کے چہرے کو لفظی

Read more

یہ ماتم وقت کی گھڑی ہے

بھٹوکا اقتدار ختم ہوا ہے، دورنہیں۔ وہ ایک نام نہیں، نظریہ تھا جس کی بقاء کے لئے نہ صرف اس نے تختہ دار کو سرفراز کیا بلکہ اس کے پورے خاندان نے بے شمار صعوبتیں برداشت کیں، یہاں تک کہ عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید کردی گئی۔ ذوالفقار علی بھٹو بلاشبہ ایک آفاقی مفکر اور عالمی سطح کا وہ رہنما تھا جس سے مغرب تک خوف زدہ تھا، زندگی میں بھی اور بعد میں

Read more

انڈہ مرغی دیتی ہے یا بکری؟

ایک چھوٹے سے طالب علم نے کلاس روم میں خوشی خوشی داخل ہوتے ہوئے کہا، ماسٹر جی آج میری بکری نے انڈا دیا ہے۔ ماسٹرجی نے گھور کے دیکھا۔ اس نے پھر کہا، ماسٹرجی آج میری بکری نے دو انڈے دیے۔ ماسٹرجی غصہ سے پاگل ہوگئے۔ بکری کہیں انڈا دیتی ہے، انڈا تومرغی دیتی ہے۔ اس بچے نے کہا، ماسٹر جی میں نے اپنی مرغی کا نام بکری رکھا ہے۔ کیا آپ کو کوئی اعتراض ہے؟ اورتب میں سوچنے لگا

Read more

بھارتی حساس حلقوں کے کاروباری معاملات

میں نے اپنے پیٹ کو ہزاروں دلیلیں دیں لیکن یہ نہ مانا، تنگ آکر اس پر ہاتھ پھیرا تو پتہ چلا کہ میرے پیٹ کے تو کان ہی نہیں، یہ بے چارہ کیسے سنتا۔ میری بے بسی بڑھتی گئی، مجھے لگا یہ امن اور جنگوں کا کاروبار بھی سب کا سب پاپی پیٹ کا گورکھ دھندہ ہے جس کی کامیابی کا راز لمبی لمبی بے لگام زبانوں اور بہرے کانوں پر منحصر ہے۔ اب ایسے میں جب ہر طرف ازلی

Read more

نئے رزمیہ کی تیاری

خالی جیبوں، خالی ہاتھوں اور خالی ذہنوں کے ساتھ یہ چند کنگلے اور سرپھرے صحافی نما انسان، اپنے تئیں سچ کا علم اٹھائے پچھلیکئی دنوں سے پریس کلبوں کے باہرپُرامن دھرنے دیے بیٹھے ہیں۔ گلے گلے پھاڑ پھاڑ کرتقریریں جھاڑتے، نعرے لگاتے، سینہ کوبی کرتے، سر پیٹتے اپنے آپ کو ریاست کا چوتھا ستون سمجھنے کے جنون میں مبتلاہیں۔ دن چڑھے فٹ پاتھوں پر آ کر دھما چوکڑی کرتے اورشام ڈھلے خالی دامن جھاڑ، اپنے اپنے ویران اورفاقہ زدہ گھروں کو ناکام و نامراد واپس لوٹ جاتے ہیں۔

ان احتجاجیوں کا مطالبہ ہے کہ آزادی اظہار پر قدغن، اخبارات اور میڈیا چینلز سے سینکڑوں کارکنوں کی جبری برطرفیوں، نامعلوم گمشدگیوں اور سخت ترین سنسرشپ کا خاتمہ کیا جائے۔ ڈی چوک میں قریباً ایک سو بیس دنوں کے پرتشدد دھرنے سے لے کر فیض آباد اور پھر لاہور کے چئیرنگ کراس دھرنے کی لائیو نشریات دکھانے والے یہ بے چارے کم علم صحافی اس حقیقت سے ہی بے خبرہیں کہ کسی بھی پرُامن احتجاج کے ذریعہ آج تک کون اپنا  حق حاصل کر پایا۔

Read more

آزاد محبت کی کہانی: افلاطون سے سلیکون تک

347 قبل مسیح کا عظیم یونانی فلسفی افلاطون پیدائشی امیر اور اعلیٰ تعلیم یافتہ تھا۔ ایتھنز میں دی اکیڈمی کے نام سے قائم کیاجانے والا سکول آج بھی یورپ کی سب سے پہلے یونیورسٹی تسلیم کیا جاتا ہے۔ اسی عظیم فلسفی نے اپنے ہونہار شاگرد ارسطو کو نصیحت کی کہ اگر تم دنیا میں کسی بڑے مقام تک پہنچنا چاہتے ہوتو عورت سے ہمیشہ بچ کے رہنا۔ یہ کائنات کی وہ تخلیق ہے کہ جو اس کے دام میں الجھا،

Read more

روحی بانو: میرا خدا اور زمانہ

میرا خدا کہتاہے، زمانے کو برا نہ کہو، اس لئے کہمیں ہی زمانہ ہوں۔ توکیا میں خدا کا گنہگارہوجا ؤں، یہ کہہ کر کہ میری ممدوح روحی بانو خود نہیں مری بلکہ اسے اس ظالم زمانے نے اپنی روایتی بے حسی اور ناقدری کے پے درپے کچکوکے دے دے کر مار دیا۔ آہستہ آہستہ اپنے چھوٹے چھوٹے ذاتی مفادات کے انجکشنوں میں سستی شہرت کا زہر بھر بھر کر اس کی رگوں میں اتارا گیا۔

وہی زمانہ جس نے گورنمنٹ کالج میں تعلیم حاصل کرتی ایک معصوم طالبہ کو کلاس روم سے اٹھا کر پاکستان ٹیلی ویژن کی راہداریوں تک پہنچایا اور پھر اس مصنوعی رنگین غباروں جیسی ناپائیدار مگر خوشنما دنیا میں یک و تنہا چھوڑ دیا۔ ایک ایسے وقت میں جب طلعت حسین، عابدعلی، فردوس جمال، عظمیٰ گیلانی اور خالدہ ریاست جیسے بڑے بڑے فنکاروں کا طوطی بول رہا تھا، لیکن ان کے سامنے جب سانولی سلونی، غلافی آنکھوں اور چھریرے بدن والی ایک نوخیر لڑکی ڈائیلاگ بولتی، سٹیپ اٹھاتی اپنی انوکھی اور البیلی اداکاری کرتی تو بہت سے بت دھڑام سے اوندھے منہ زمین پر آٰن گرتے۔

Read more

روحی بانو، میرا خدا اور زمانہ

میرا خدا کہتا ہے، زمانے کو برا نہ کہو، اس لئے کہ میں ہی زمانہ ہوں۔۔۔ تو کیا میں خدا کا گنہگارہو جاﺅں، یہ کہہ کر کہ میری ممدوح روحی بانو خود نہیں مری بلکہ اسے اس ظالم زمانے نے اپنی روایتی بے حسی اور ناقدری کے پے درپے کچکوکے دے دے کر مار دیا۔ آہستہ آہستہ اپنے چھوٹے چھوٹے ذاتی مفادات کے انجکشنوں میں سستی شہرت کا زہر بھر بھر کر اس کی رگوں میں اتارا گیا۔ وہی زمانہ

Read more

پاکستان کے پہلے سرکاری یہودی شہری کے لئے تہنیت

 ایک طرف پنجاب میں ضلع رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پور کے گاﺅں چک 187 میں ایک گورنمنٹ ایلیمینٹری سکول ہے جسے ہندو برادری کے زیادہ تر بچے چھوڑ چکے ہیں ۔ بڑی وجہ اسلامیات کا مضمون ہے اور متبادل مضمون کوئی بھی نہیں۔ ہندوﺅں کو خدشہ ہے کہ سرکاری سکول سے تعلیم حاصل کرنے والے ان کے بچوں کا مذہب خطرے میں پڑ سکتا ہے۔ اسلامیات پڑھنے والے ہندو بچوں کو اپنے مذہب کی کوئی خبر نہیں، جب

Read more

ریاست مدینہ، 28 بریگیڈ اور پنجر پیر

”خونخوار بھیڑیے“ کا چاند کہلانے والا، نئے سال کا پہلا چاند گرہن 21 جنوری کی صبح تک جاری رہا، جسے سپر مون بھی کہا جاتا ہے۔ جنوری کے پہلے مکمل چاند یعنی بدرکو قدیم امریکیوں نے بھیڑیے کا نام دیا۔ سال 2019 کا پہلا مکمل چاند گرہن پاکستان سمیت جنوبی ایشیائی ممالک میں نہیں دیکھا گیا۔ سپر بلڈ وولف مون کا نظارہ شمالی، وسطی اور جنوبی امریکا سمیت یورپ کے چند ممالک میں دیکھاجا سکا۔ اس نطارے کو کئی لوگوں

Read more

لاہور: مرا محبوب، مرا قاتل

میرا دکھ اور سکھ دونوں ایک ہی ہیں کہ میں لاہور کی طرف یوں لوٹتا ہوں جیسے کوئی عاشق نامراد اپنے محبوب دلربا کی طرف۔ جانے ابتدائے آفرینش، وہ کون سی ساعت تھی جب میرے خالق، مالک اور رازق نے میرے وجود کا خمیر لاہور کی مٹی سے اٹھایا اور کن فیکون کی صدا لگاتے اس کی محبت بھی کوٹ کوٹ کر میرے روئیں روئیں میں بھردی۔ میں جہاں بھی گیا، لوٹا تو اسی کے پاس آیا۔ یہ اور بات

Read more

ایک نہتی لڑکی

بلاول بھٹو کا انیس دسمبر 2018 کا ایک ٹویٹ ڈرتے تھے بندوقوں والے ایک نہتی لڑکی سے۔ ڈرتے ہیں ان کے حواری اب اس کے نام سے اس کی سوچ سے۔ اس کے نظریے سے اس کے ذکر سے۔ اس کی فکر سے اس کی وراثت سے۔ اس کے وارث سے اس کے نام سے۔ اس کے کام سے اس کی آن سے۔ اس کی شان سے اور آج بھی ڈرتے ہیں بی بی شہید سے وہ بی بی جسے

Read more

پانچواں درویش

میں پانچویں درویش کا ہمزاد ہوں جسے تم لوگ آج سے دو ماہ پہلے جواد نظیر نامی ایک صحافی کے جثے میں لپیٹ کر قبرستان میانی صاحب میں دفنا کے بھول چکے۔ اپنے تئیں یہ سمجھ بیٹھے کہ ایک مادی، مرئی، کثیف اور ظاہری جسم کا خاتمہ ہوچکا۔ اور تم تو یہ بھی نہیں جانتے کہ ہمزاد ہے کس بلا کا نام۔ وہ بلا جو روحانی طورپر غیر مرئی، لطیف اور باطنی ہونے کے ناطے موت کے بعد بھی اپنا

Read more