گریٹا تھنبرگ اور ملالہ یوسفزئی لڑکیاں ہو کر بولتی ہیں؟

سویڈن سے تعلق رکھنے والی 16 سالہ گریٹا تھنبرگ جب سویڈن سے تعلق رکھنے والی 16 سالہ گریٹا تھنبرگ نے عالمی رہنماؤں کو بہت جذباتی انداز میں یاد دلایا کہ وہ ماحولیاتی تبدیلی کو روکنے کے لیے کچھ نہیں کر رہے اور انھوں نے اپنے کھوکھلے وعدوں سے ان جیسے بچوں کا مستقبل چھین لیا ہے۔ تو جہاں دنیا میں بہت سوں نے ان کی سوچ، جذبے اور بہادری کی داد دی وہیں ٹرولز کی ایک فوج سامنے آ گئی

Read more

امریکی صدر کا مواخذہ: ٹرمپ کی برطرفی کا امکان انتہائی کم تو کارروائی کیوں؟

امریکہ میں ڈیموکریٹک پارٹی صدر ٹرمپ کے مواخذے کے سلسلے میں انکوائری کرنے جا رہی ہے۔ اگر یہ کامیاب ہوتی ہے تو صدر کو اپنے عہدے سے ہٹایا جا سکتا ہے تاہم واشنگٹن میں سیاسی جماعتوں میں تقسیم کو دیکھتے ہوئے یہ ایک انتہائی مشکل عمل ہے اور ایسا ہونے کا امکان بہت کم ہے۔ کسی امریکی صدر کا مواخذے کے بعد عہدے سے ہٹایا جانا اتنا مشکل عمل ہے کہ ملک کی تاریخ میں یہ کبھی نہیں ہوا۔ ڈیموکریٹک

Read more

زیر بن، زبر نہ بن، متاں پیش پوی

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ سیانے جانتے ہیں کہ کیوں ہوا، کیوں ہوتا ہے اور وہاں سے کس کے ہاتھ کیا آتا ہے۔ ہم جیسے تو یہ سوچ کر اور دیکھ کر ہی خوش ہو جاتے ہیں کہ دنیا بھر کے جھنڈوں کے درمیان ہمارا جھنڈا بھی لہرا رہا تھا اور زمانے بھر کے لیڈروں کے درمیان ہمارا وزیر اعظم کھڑا فی البدیہہ انگریزی بول رہا تھا۔ جو ہم سے ایک درجہ زیادہ سیانے ہیں انھوں نے

Read more

ایم آئی فائیو کی خفیہ فائلز: حاسد بیوی کی شکایت پر جاسوس کو نظر انداز کیا

برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی فائیو کی جانب سے جاری کردہ نئی فائلز کے مطابق ایجنسی نے سرد جنگ کے زمانے کے اہم جاسوسوں میں سے ایک کے بارے میں ملنے والی خفیہ اطلاع کو نظر انداز کر دیا تھا کیونکہ یہ اطلاع اس کی حاسد بیوی نے دی تھی۔ ہیری ہاؤٹن برطانیہ کے علاقے ڈورسیٹ میں اسلحہ کے ایک زیرِ آب نظام سے منسلک تھے۔ انھیں چار سال بعد جنوری سنہ1961 میں نام نہاد پورٹ لینڈ سپائی رِنگ کے

Read more

سعودی نیلے ہیرے کی وہ چوری جس نے کئی لوگوں کی جان لی

سنہ 1989 میں ایک سعودی محل سے قیمتی جواہرات کی چوری سے قتل کا ایک سلسلہ اور ایک ایسا سفارتی بحران شروع ہوا جو آج تک جاری ہے۔ اب ایک غیر معمولی انٹرویو میں اس چوری کے پیچھے موجود شخص اپنی کہانی سنا رہے ہیں۔ سعودی شہزادہ اور ان کی اہلیہ تین ماہ کے لیے چھٹیوں پر گئے ہوئے تھے اور چور جانتا تھا کہ یہی اس کام کے لیے بہترین وقت ہے۔ کریانگکرائی ٹیچامونگ ایک بڑا خطرہ مول لے

Read more

جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا محمد حنیف بم حملے میں ہلاک

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں بم دھماکے میں ہلاک ہونے والے مولانا محمد حنیف کا شمار جمیعت العلماءاسلام (ف) کے مرکزی رہنماﺅں میں ہوتا تھا۔ سینچر کی شام چمن شہر کی تاج روڈ پر ہونے والے بم دھماکے میں مولانا محمد حنیف سمیت تین افراد ہلاک اور 8 سے زیادہ زخمی ہوئے۔ مقامی انتظامیہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے چمن شہر میں تاج روڈ پر دھماکہ خیز مواد ایک موٹر سائیکل میں

Read more

2019 ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپس: دوحہ میں شدید گرمی کے باعث 41 فیصد ایتھلیٹس میراتھن سے دستبردار

قطر میں شدید گرم موسم کے پیشِ نظر خواتین میراتھن میں حصہ لینے والی 41 فیصد ایتھلیٹس نے مقابلے سے دستبرداری کا اعلان کر دیا تھا قطر میں جاری 2019 ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپس کے تحت ہونے والی خواتین کی میراتھن دوڑ میں صورتحال اس وقت دلچسپ ہو گئی جب شدید گرم موسم کے پیشِ نظر دوڑ میں حصہ لینے والی 41 فیصد ایتھلیٹس نے مقابلے سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔ اگرچہ دوڑ مقامی وقت کے مطابق نصف شب

Read more

متنازعہ کارٹون بنانے پر پاکستانی اخبار نے کارٹونسٹ کو کام سے روک دیا

پاکستان سمیت دنیا بھر کے ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی خبروں، تجزیوں اور طنزیہ تبصروں پر مقتدر قوتوں کی جانب سے سخت ردعمل آنا کوئی نئی بات نہیں۔ جو نئی بات ہے وہ یہ کہ ایسے ہی ایک سخت ردِ عمل پر گذشتہ روز پاکستان کے ایک انگریزی زبان کے قومی روزنامے نے اپنے ہی سٹاف کے رکن کو مزید کام سے روک دیا ہے۔ انگریزی اخبار دی نیشن سے وابستہ کارٹونسٹ خالد حسین کو مزید کام کرنے سے

Read more

کشمیر لاک ڈاؤن: ’کشمیریوں کی نئی نسل میں موت کا خوف نہیں ہے‘

کشمیر سے تعلق رکھنے والی نوجوان خاتون کارکن سفینہ نبی ’مستقبل کا اب کچھ پتہ نہیں چل رہا ہے ۔ آئین میں ہمیں کچھ حقوق دیے گئے تھے اب ان حقوق کو بھی ختم کر دیا گیا ہے۔ وہ کہہ رہے ہیں کہ یہ ہماری بہتری کے لیے کیا گیا، تو ہم سے پوچھ کر کرتے، ہمیں اعتماد میں لے کر کرتے۔‘ انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں جاری لاک ڈاؤن کے بارے میں یہ خیالات کشمیر سے تعلق رکھنے

Read more

’مودی کے پاس نہ تو کوئی دفاع تھا اور نہ ہی کوئی جواز’

وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان کی اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کی گئی تقریر پر ملا جلا ردِّ عمل سامنے آرہا ہے۔ عمران خان کی تقریر کے بعد بہت سے لوگوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار انڈیا کے وزیرِ اعظم نریندر مودی کے کشمیر سے متعلق حالیہ اقدامات کو عالمی دنیا کے سامنے

Read more

ایک شادی کی داستان: شریعت کے حساب سے بالغ، قانونی اعتبار سے نابالغ

اترپردیش کے بہرائچ ضلع کی رہنے والی ایک لڑکی کی شادی کا معاملہ اس لیے عدالت تک پہنچ گیا کیونکہ قانونی اعتبار سے لڑکي نابالغ ہے اور اسلامی شرعی قانون کے اعتبار سے اسے شادی کرنے اور اپنے خاوند کے ساتھ رہنے کا پورا حق حاصل ہے۔ لکھنو کی مقامی عدالت سے ہوتا ہوا یہ معاملہ اب سپریم کورٹ تک پہنچ گیا ہے۔ لڑکی فی الحال اترپردیش کی ریاستی حکومت کے بچوں کے فلاحی مرکز میں رہ رہی ہے۔ اس

Read more

گذشتہ ہفتے کی دنیا تصاویر میں

دنیا بھر سے منتخب کی جانے والی چند دلچپسپ تصاویر جو گذشتہ ہفتے کا خلاصہ پیش کرتی ہیں۔ تصویر کے کاپی رائٹGETTY IMAGESImage captionتھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں ایک لڑکی وزارتِ ماحولیات و قدرتی وسائل کے نزدیک بین الاقوامی ماحولیاتی ہڑتال میں شریک ہے۔ اس مظاہرے کا مطالبہ تھا کہ ‘فوسل ایندھن کے دور کا خاتمہ کیا جائے اور ہر کسی کو ماحولیاتی انصاف مہیا کیا جائے’ تصویر کے کاپی رائٹHENRY NICHOLLS / REUTERSImage captionبرطانیہ میں پارلیمنٹ کی معطلی

Read more

انڈیا کی دھاراوی کچی آبادی میں ایسا کیا ہے جس نے سیاحت میں تاج محل کو مات دے دی

’ایک زبردست دن‘ یہ کہنا ہے انڈیا کے شہر ممبئی کی دھاراوی کچی آبادی کا دورے کرنے والے ایک سیاح کا اور اس نے یہ کہتے ہوئے جملہ مکمل کیا کہ ’درحقیقت ہر کسی کا انداز دوستانہ تھا اور وہاں کوئی بھیک نہیں مانگ رہا تھا۔‘

یہ سیاح دنیا کے ان ہزاروں افراد میں سے ایک ہیں جو اب ایشیا کی سب سے بڑی کچی آبادی کی تنگ گلیوں میں جانے کا ارادہ کرتے ہیں اور ‘کچی آبادی کی سیاحت’ یا جسے ‘غربت کی سیاحت’ بھی کہا جاتا ہے کی بڑھتی ہوئی معیشت میں حصہ ڈالتے ہیں۔

Read more

سخت سکیورٹی میں افغان صدارتی انتخاب کے لیے ووٹنگ

افغانستان میں امریکہ کی قیادت میں اتحادی افواج کی جانب سے طالبان حکومت کے خاتمے کے بعد سخت سکیورٹی اور عسکریت پسندوں کی جانب سے دھمکیوں کے سائے میں صدارتی انتخاب کا عمل جاری ہے۔ سنیچر کو ہونے والے صدارتی انتخاب میں ووٹنگ کا عمل صبح سات بجے شروع ہوا۔ بی بی سی پشتو کے مطابق صوبے ہرات میں پولنگ سٹیشنز کے باہر ووٹرز کی لمبی قطاریں دیکھنے میں آ رہی ہیں۔ افغان صدر اشرف غنی نے بھی اپنا ووٹ

Read more

کشمیری بچوں کا سہارا ایک ٹیوشن سنٹر

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں ہر روز سینکڑوں بچے چرار شریف کے ایک ٹیوشن سنٹر میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے آتے ہیں۔ اس ٹیوشن سنٹر کو چند مقامی نوجوانوں نے قائم کیا ہے اور وہ رضاکارانہ طور پر اس میں پڑھا رہے ہیں۔ دسویں کلاس کے انظار حسین چند ہفتوں سے اس ٹیوشن سینٹر میں تعلیم حاصل کرنے آ رہے ہیں۔ وہ کہتے ہیں: ‘پانچ اگست کو جو بھی ہوا، ہمیں نہیں معلوم کہ آگے کیا کرنا ہے۔

Read more

خیبر پختونخوا کے بم ڈسپوزل سکواڈ پر بنائی گئی دستاویزی فلم ’آرمڈ ود فیتھ‘ کو ایمی ایوارڈ سے نواز دیا گیا

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے بم ناکارہ کرنے والے ادارے بم ڈسپوزل سکواڈ پر بنائی گئی دستاویزی فلم ’آرمڈ ود فیتھ‘ کو ایمی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ فلم ساز اسد فاروقی کی اس دستاویزی فلم کو حکومت اور سیاست کی کیٹیگری میں ایوارڈ دیا گیا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر سکیورٹی کے اہلکار پیش پیش رہے۔ متعدد ایسے بہادر اہلکار اور افسران سامنے آئے جو اپنی

Read more

عمران خان کی امریکہ میں متنازع کشمیری شخصیت ڈاکٹر غلام نبی فائی سے ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پر تنقید

Twitter/@LodhiMaleeha نیویارک میں کشمیریوں کے ایک وفد سے ملاقات کے بعد پاکستانی وزیراعظم عمران خان اور نیویارک میں ان کی ٹیم سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں ہیں۔ اس کشمیری وفد میں شامل امریکا میں سزایافتہ شخص کی شمولیت اس تنقید کی وجہ بنی۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے گئے ہوئے عمران خان جہاں اجلاس میں زیادہ سے زیادہ حمایت سمیٹنے کے لیے عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں وہیں مختلف

Read more

ناسا نے انڈیا کے خلائی مشن چندریان ٹو کی چاند پر ہارڈ لینڈنگ کی تصدیق کر دی

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کا کہنا ہے کہ انڈیا کے خلائی مشن چندریان ٹو کے وکرم لینڈر نے ’ہارڈ لینڈنگ‘ کی ہے۔ ہارڈ لینڈنگ وہ عمل ہے جس میں کوئی جہاز یا خلائی گاڑی کسی بھی سطح پر عمودی انداز میں تیزی کے ساتھ لینڈ کرتی ہے۔ لینڈنگ پرواز کا آخری مرحلہ ہوتا ہے جس میں ایئر کرافٹ گراؤنڈ کی جانب واپس لوٹتا ہے۔ ناسا کی خلائی گاڑی سے لی جانے والی تصاویر میں وکرم رور کی مطلوبہ لینڈنگ

Read more

قندیل قتل کیس: مفتی عبدالقوی کا غیرت پر رسالہ لکھنے کا اعلان

صبح آٹھ بجے پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر ملتان کی سیشن کورٹ پہنچی تو سوچا کہ شاید جلدی پہنچ گئی ہوں کیونکہ قندیل قتل کیس کا فیصلہ تو نو بجے آنا تھا۔ پاکستان کی مقتول اداکارہ، ماڈل اور سوشل میڈیا سٹار قندیل بلوچ کے ساتھ سیلفیاں بنانے والے مفتی عبدالقوی 9 بجے سے پہلے ہی عدالت پہنچ گئے۔ جب میں نے انھیں دیکھا تو وہ غالباً کمرہ عدالت جس میں انھیں پیش ہونا تھا، میں اپنی حاضری لگا کر

Read more

انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی نے اقوام متحدہ میں کہا کہ انڈیا نے دنیا کو جنگ نہیں بلکہ بُدھ دیا

انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی نے اقوام متحدہ میں اپنی تقریر میں کہا کہ انڈیا نے دنیا کو ’یُدھ‘(جنگ) نہیں بلکہ بدھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس دیس کے رہنے والے ہیں جس نے پوری دنیا کو امن کا پیغام دیا ہے۔ نریندر مودی نے 17 منٹ کی اپنی مختصر تقریر میں مختلف موضوعات پر بات کی۔ انہوں نے اپنی تقریر میں پاکستان کا نام نہیں لیا۔ انہوں نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے

Read more

اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں عمران خان کی تقریر: اگر جنگ ہو گی تو ایٹمی ہو گی یہ دھمکی نہیں وارننگ ہے

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں کہا کہ بین الاقوامی برادری کو چاہیے کہ وہ ایک اعشاریہ دو ارب کی آبادی والی مارکیٹ کو خوش کرنے کی بجائے انڈیا کو کشمیر کی پالیسی بدلنے پر مجبور کرے۔ عمران خان نے اپنی تقریباً گھنٹے کی تقریر میں کہا کہ کشمیر کی صورتحال دو ممالک کے درمیان ایٹمی جنگ شروع کروا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر جنگ ہوئی تو پاکستان

Read more

امُہ مانگے مور

بچپن میں ہی ہمیں علامہ اقبال کے اس شعر کا رٹا لگوا دیا گیا تھا جس میں انھوں نے اپنا دوسرا خواب بیان کیا تھا۔ ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے لیے نیل کے ساحل سے لے کر تابخاکِ کاشغر قائدِ اعظم کو اللہ تعالیٰ نے مہلت نہ دی اور وہ خواب نمبر 1 یعنی پاکستان کی ہی تعبیر دیکھ پائے۔ باقی ہمارے کسی رہنما کو علامہ اقبال کا دوسرا خواب سمجھ ہی نہیں آیا۔ ایوب، ضیا، مشرف امریکہ

Read more

بحریہ یونیورسٹی کی طالبہ حلیمہ امین کی ہلاکت پر ساتھی طلبہ کا احتجاج

اسلام آباد میں واقع بحریہ یونیورسٹی میں ایک 23 سالہ طالبہ حلیمہ امین کی ہلاکت کے بعد طلبہ نے یونیورسٹی کی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کر رہے ہے۔

بحریہ یونیورسٹی کے باہر احتجاج کرنے والے طلبہ نے کہا ہے کہ وہ یونیورسٹی کے ریکٹر کا استعٰفی لیے بغیر احتجاج نہیں روکیں گے۔

Read more

مسئلہ کشمیر: پاکستان اور انڈیا کے درمیان بڑا تنازعہ اقوام متحدہ میں کب اور کیسے زیر بحث رہا؟

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل میں پاکستان مسئلۂِ کشمیر پر مذمتی قرارداد جمع نہ کراسکا۔ سنہ 1972 سے پاکستان کی جانب سے کشمیر کے تنازعے کے بارے میں اقوامِ متحدہ کے کسی بھی فورم پر کسی بھی قرارداد کو ووٹنگ کے لیے پیش کرنے میں کامیابی حاصل نھیں ہوئی ہے پاکستان اس مسئلے پر صرف تقریروں پر اکتفا کرتا رہا ہے۔ پاکستان نے حال ہی میں اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق کے اجلاس میں انڈیا کے

Read more

ڈاکٹر اگنیز سیملوایز جنھوں نے یہ ثابت کیا کہ کس طرح ہاتھ دھونے سے زندگیاں بچائی جا سکتی ہیں

یہ سنہ 1825 کی بات ہے۔ لندن کے سینٹ جارج ہسپتال میں زیرِ علاج ایک مریض کے رشتے دار اس کی عیادت کے لیے جب ہسپتال پہنچے تو انھوں نے دیکھا کہ وہ گیلی اور گندی چادر پر لیٹا ہوا ہے جو پھپھوند اور کیڑوں سے بھری ہوئی ہے۔ اس مریض نے اور نہ ہی وہاں موجود دوسرے مریضوں نے ان حالات کے بارے میں کوئی شکایت کی تھی کیونکہ وہ اسے معمول سمجھتے تھے۔ وہ تمام لوگ جو بدقسمتی

Read more

سعودی عرب: سیاحت کے فروغ کے لیے 49 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزوں میں آسانی

مدین صالح میں واقع قصر الفرید کے مقبرے کو یونیسکو نے عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیا ہے سعودی عرب نے تیل پر انحصار کم کرنے اور مزید معاشی استحکام حاصل کرنے کے لیے اپنے دروازے بین الاقوامی سیاحوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی حکومت جمعے کو 49 ممالک کے لیے ایک آسان ویزا شرائط اور خواتین کے لیے لباس کے انتخاب پر بھی عائد پابندیوں پر نظر ثانی کا اعلان کرے گی۔ سعودی عرب کے وزیر سیاحت

Read more

سمیع چوہدری کا کالم: انٹرنیشنل کرکٹ چاہیے بھلے ’بی ٹیم‘ ہی سہی

اکتوبر 1990 میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو پاکستان کے دورے پہ آنا تھا مگر رچرڈ ہیڈلی نے اس دورے سے معذرت کر لی کیونکہ وہ پاکستان کی سست وکٹوں سے خائف تھے۔ سو جب ان کے بغیر مارٹن کرو کی ٹیم پاکستان آئی تو کپتان عمران خان نے اسے نیوزی لینڈ کی ‘بی ٹیم’ قرار دے کر خود کھیلنے سے معذرت کر لی۔ ان کی عدم دستیابی میں قیادت کی ذمہ داری جاوید میانداد کو دی گئی اور پاکستان

Read more

ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی قاسم سوری کا انتخاب کالعدم قرار دے دیا گیا

پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے 14 ماہ بعد الیکشن ٹریبونل نے کوئٹہ کے حلقہ این اے 265 سے متعلق انتخابی عذرداری پر فیصلہ سناتے ہوئے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی بطورایم این اے کامیابی کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما نوابزادہ لشکری رئیسانی نے قاسم سوری کی بطور ایم این اے کامیابی کو چیلنج کیا تھا اور جمعے کو فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس عبداللہ بلوچ نے اس

Read more

ریبیز ویکسین: کتے کے کاٹے سے زخمی بچے کی ویڈیو سندھ میں وائرل، حقیقت کیا ہے؟

SM Viral Post پاکستان کے سوشل میڈیا پر کتے کے کاٹنے کے شکار ایک بچے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مریض ہسپتال کے بیڈ پر موجود ہے اور کتے کی طرح آوازوں نکال رہا ہے۔ بدھ کو جاری ہونے والی اس ویڈیو کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ یہ صوبہ سندھ کے کسی علاقے کی ہے اور اسی بنیاد پر اسے واٹس ایپ گروپس، فیس بک اور ٹوئٹر پر شیئر کیا

Read more

اقوام متحدہ میں عمران خان کی تقریر: جنرل اسمبلی میں وزیراعظم پاکستان کا خطاب نریندر مودی کے بعد ہوگا

وزیراعظم پاکستان عمران خان آج نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74ویں سیشن سے خطاب کریں گے۔ اقوام متحدہ کی ویب سائٹ کے مطابق عام مباحثے کا سلسلہ 24 سے 30 سمتبر تک چلنا ہے جبکہ عمران خان 27 سمتبر کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام 6 بجے سے رات 11 بج کر 45 منٹ کے درمیان خطاب کریں گے۔ عمران خان سے پہلے وزیراعظم سنگاپور لی ہسین لونگ تقریر کریں گے جبکہ ان کے بعد

Read more

سوشل میڈیا سٹار قندیل بلوچ کے مقدمۂ قتل کا فیصلہ آج

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر جنوبی ملتان کی ماڈل عدالت 2016 میں ماڈل اور اداکارہ قندیل بلوچ کے قتل کے مقدمے میں بحث مکمل ہونے کے بعد محفوظ کیا جانے والا فیصلہ جمعے کو سنا رہی ہے۔ ملتان میں موجود بی بی سی اردو کی ترہب اصغر کے مطابق یہ فیصلہ دن ساڑھے 11 بجے متوقع ہے۔ اپنے بےباک انداز سے شہرت پانے والی قندیل بلوچ کو جولائی 2016 میں اس وقت قتل کر دیا گیا تھا جب وہ

Read more

شوبز ڈائری: کرن دیول کی پہلی فلم، گلی بوائے آسکر کے لیے نامزد اور تاپسی پنوں

پچھلے ہفتے سنی دیول کے بیٹے کرن دیول کی پہلی فلم ’پل پل دل کے پاس‘ باکس آفس پر بری طرح فلاپ رہی۔ ہر باپ کی طرح سنی کی بھی یہی کوشش اور خواہش رہی ہوگی کہ انکے بیٹے کی فلم کامیاب ہو اور انہوں نے اپنے بیٹے کو لانچ کرنے میں پوری محنت بھی کی ہوگی لیکن بد قسمتی سے فلم بری طرح فلاپ ہوئی۔ دیول خاندان کے نزدیکی ذرائع نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سنی

Read more

توہین مذہب اور دیگر سنگین الزامات: کیا پاکستان میں انصاف صرف عدالتِ عظمٰی سے ہی مل سکتا ہے؟

پاکستان کی عدالتِ عظمٰی نے ماتحت عدالتوں سے توہینِ مذہب کے مقدمے میں موت کی سزا پانے والے شخص وجیہہ الحسن کو حال ہی میں بری کرنے کا حکم دیا ہے۔ وہ 17 برس سے جیل میں تھے اور سپریم کورٹ نے انھیں عدم ثبوت کی بنیاد پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس سے قبل مقامی اور بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی توجہ کا مرکز رہنے والے مقدمے میں مسیحی خاتون آسیہ بی بی کو بھی عدالتِ عظمٰی

Read more

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس: کشمیر میں خوش امیدی کی وجہ کیا ہے؟

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کی خصوصی آئینی حیثت کے خاتمے کے بعد جہاں گذشتہ 50 روز سے کرفیو، پابندیوں اور قدغنوں کا سلسلہ جاری ہے اور انٹرنیٹ اور ٹیلی فون کا نظام معطل ہے، وہاں کے باسیوں کو 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے بہت توقعات ہیں۔ چاہے وہ کوئی دکاندار ہو، مقامی صحافی، یونیورسٹی طالب علم یا مقامی ہوٹل پر کام کرنے والا بیرا: کسی سے بھی کوئی سوال کریں تو آپ کو

Read more

بلاول بھٹو کی نقل یا طنز؟ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کہتے ہیں ’جب بارش ہوتی ہے تو پانی آتا ہے‘

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اپنی حاضر جوابی کے لیے مشہور ہیں۔ کپتانی اور کارکردگی کے زبردست دباؤ کے باوجود وہ پریس کانفرنسوں میں کوئی نہ کوئی ایسی بات ضرور کہہ جاتے ہیں جس سے صحافیوں کو نہ صرف دلچسپ ہیڈ لائن مل جاتی ہے بلکہ ماحول میں پھیلی سنجیدگی بھی کم ہو جاتی ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ون ڈے انٹرنیشنل سے ایک روز قبل کپتان سرفراز احمد کی پریس کانفرنس میں سنجیدہ سوال

Read more

پشاور ہائی کورٹ نے خیبر پختونخوا میں ترقیاتی سکیموں پر پابندی کیوں عائد کی؟

پشاور ہائی کورٹ نے ترقیاتی فنڈز کی تقسیم پر پابندی عائد کرتے ہوئے خیبر پختونخوا حکومت کو سات دن کے اندر ترقیاتی سکیموں کی مساوی تقسیم کے لیے قواعد و ضوابط مرتب کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ یہ احکامات پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس عبد الشکور پر مشتمل دو رکنی بینچ نے اپوزیشن جماعتوں کے ممبران صوبائی اسمبلی کی طرف سے دائرہ کردہ ایک رٹ درخواست کو نمٹاتے ہوئے جاری کیے۔ عدالت نے

Read more

اقوام متحدہ کی حافظ سعید کو بنیادی ضروریات زندگی کے لیے منجمند اکاؤنٹ سے رقم نکالنے کی اجازت، پاکستانی دفتر خارجہ نے تصدیق کر دی

پاکستانی دفترخارجہ نے تصدیق کی ہے کہ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے کالعدم تنظیم جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید کو بنیادی ضروریات زندگی کے لیے ان کے ذاتی اکاؤنٹ سے رقم نکالنے کی اجازت دے دی ہے۔ دفترخارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ حافظ سعید اور دیگر افراد کو دی گئی سہولت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1267 کی پابندی عائد کرنے والی کمیٹی کے

Read more

ایک باہمت خاتون جس نے برگر بیچ کر اپنے کنبے کی کفالت کا بیڑا اٹھایا

سبیلہ غلام حسین ’ضرورت ایجاد کی ماں ہے اور ہمیں حلال رزق کمانے سے شرم نہیں آنی چاہیے۔‘ یہ الفاظ سبیلہ غلام حسین کے ہیں جو ماں جی کے نام سے بھی جانی پہچانی جاتی ہیں۔ راولپنڈی کے پوش علاقے چکلالہ سکیم تھری میں سڑک کے کنارے ’ماں جی برگر پوائنٹ‘ چلانے والی پچاس سالہ ماں جی ہمت اور حوصلے کی مثال ہیں۔ بے انتہا مشکلات کے باوجود اُنھوں نے دوسروں کے آگے ہاتھ پھیلانے کے بجائے حلال طریقے سے

Read more

بریگزٹ کی بحث: کیا ہو گا، کیوں ہو گا، کب ہو گا اور ہو گا بھی یا نہیں

پرطانوی سیاسی میں ایسا ہیجان کم ہی دیکھنے میں آیا ہے شیکسپیئر نے اپنے شہرہ آفاق ڈرامہ ’ہیملٹ‘ میں لکھا تھا ’ٹو بی اور ناٹ ٹو بھی دیٹ از دا کویسچن‘ جس کا مطلب اس ڈرامہ میں تو یہ تھا کہ ’کروں یا نہ کروں سوال یہ ہے۔‘ ڈرامے کے کردار ہیملٹ نے یہ کیوں کہا یہ آپ ڈرامہ میں ہی پڑھیں لیکن آج کل کی برطانوی سیاست میں کچھ ایسی ہلچل مچی ہوئی ہے کہ اس مشہور ڈرامے کی

Read more

اقوام متحدہ: موسمیاتی تبدیلی سے زمین انتہائی خطرے میں

سمندری حیات کو بھی ماحولیاتی تبدیلیوں سے خطرہ ہے اقوام متحدہ کی ایک تازہ میں خبردار کیا گیا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے سمندر اور منجمد خطوں کو اس دور میں جتنا نقصان ہو رہا اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا۔ اقوام متحدہ کے سائنسدانوں کے ایک پینل کے مطابق سمندروں کی سطح بلند ہو رہی ہے، برف پگھل رہی ہے اور انسانوں کی سرگرمیاں اور نقل و حرکت کے بڑھ جانے سے بہت سی جنگلی حیات اپنے مسکن تبدیل

Read more

بی بی سی کی میزبان ناگا منشیٹی نے ٹرمپ پر تنقید کر کے ’قواعد کی خلاف ورزی کی‘

بی بی سی کی شکایات سیل نے اپنے فیصلہ میں کہا ہے کہ میزبان ناگا منشیٹی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مبینہ طور پر نسل پرستانہ گفتگو کو تنقید کا نشانہ بنایا، جو بی بی سی کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔ واضح رہے کہ بی بی سی کی میزبان ناگا منشیٹی نے جولائی میں امریکی صدر کے تبصروں کا معاملہ اٹھایا تھا جب انھوں (ٹرمپ) نے اپنے مخالفین کو کہا تھا کہ ’وہ جس جگہ سے

Read more

کراچی کے نئے بھتہ خور

ہم کراچی والے صبح شام پاک فوج کو سلام بھیجتے ہیں جس نے ہمارے شہر پر پے در پے آپریشن کرکے ہمیں بھتہ خوروں سے نجات دلائی۔ الطاف حسین کا مکوٹھپا اور فیصل واوڈا اور عمران اسماعیل جیسے ہیروں کو ہماری قسمت کا مالک بنا دیا۔

ویسے تو ان تحفوں میں عامر لیاقت بھی شامل ہیں لیکن ان سے پیار کرنے والے جانتے ہیں کہ ان پر کسی آپریشن کا کوئی اثر نہیں ہوا۔

Read more

انڈیا: مدھیہ پردیش میں سرِعام رفع حاجت پر دو دلت بچے قتل

انڈیا میں لاکھوں غریب افراد کھلے آسمان تلے رفع حاجت کرنے پر مجبور ہیں اور اس عمل کی وجہ سے خواتین اور بچے عموماً خطرے کی زد میں رہتے ہیں انڈیا کی ریاست مدھیہ پردیش میں پولیس نے دو ایسے افراد کو گرفتار کیا ہے جن پر الزام ہے کہ انھوں نے دو دلت ذات کے بچوں کو سرِعام رفع حاجت کرنے پر مبینہ طور پر قتل کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 12 سالہ روشنی اور دس

Read more

بیجنگ کا ڈاشنگ ایئرپورٹ: چین کے وسیع ’سٹار فش‘ نما ہوائی اڈے کا افتتاح

چین نے اپنی 70ویں سالگرہ کے موقع پر ملک میں 11 ارب ڈالر کی لاگت سے تیار کردہ ایک نیے ہوائی اڈے کا افتتاح کردیا ہے۔ بدھ کو ملک کے دارالحکومت بیجنگ میں ڈاشنگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا باقاعدہ افتتاح چینی صدر شی جنپنگ نے کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ بیجنگ میں پہلے سے موجود ایئرپورٹ پر رش کی وجہ سے ایک دوسرے ہوائی اڈے کی ضرورت پیش آئی۔ تیانانمن سکوئر سے 46 کلومیٹر جنوب میں واقع ڈاشنگ ایئرپورٹ کی

Read more

عمران خان کا دورہ امریکہ: نیویارک میں عمران خان سے ملاقات کرنے والے ارب پتی یہودی جارج سوروس کون ہیں؟

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے نیویارک میں قیام کے دوران جہاں انھوں نے کئی اہم بین الاقوامی شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ ان میں سے ایک نام ایسے ارب پتی یہودی کا ہے جو دنیا بھر میں فلاحی کاموں کے لیے 32 ارب ڈالر عطیہ کرنے کے باوجود اپنے ملک سمیت دنیا بھر میں ایک ناپسندیدہ شخص تصور کیے جاتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جارج سوروس نے عمران خان سے پاکستان میں تعلیم کے شعبے میں تعاون فراہم کرنے کے

Read more

میرپور: زلزلہ پروف انفراسٹرکچر کی کمی، 5.8 کے شیلو ٹائپ زلزلے سے نقصان کا خدشہ بڑھ گیا

میرپور میں منگل کو آنے والا زلزلہ اگرچہ درمیانی شدت کا تھا تاہم محفوظ عمارتیں اور زلزلہ پروف انفراسٹرکچر نہ ہونے کی وجہ سے جانی و مالی نقصان ہوا سرکاری اور غیر سرکاری ادارے اس بات پر متفق ہیں کہ فالٹ لائن پر واقع ہونے کی وجہ سے پاکستان کا دو تہائی علاقہ ممکنہ طور پر زلزلے کے خطرے میں رہتا ہے۔ ماہرین نے اس بات پر زور دیا ہے کہ آئندہ محفوظ عمارتیں اور زلزلہ پروف انفراسٹرکچر تعمیر کیا

Read more

زینٹیک: کینسر کا سبب بننے والی ادویات کی فروخت پر پابندی

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے ملک بھر کی دوا ساز کمپنیوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ زینٹیک سمیت خام مال ’رانیٹیڈائن‘ سے تیار کی جانے والی ادویات کی فروخت روک دیں۔ ڈریپ الرٹ کے مطابق رانیٹیڈائن (Ranitidine) پر مشتمل کچھ مصنوعات میں نائٹروسامین کے اندر موجود این-نائٹروسوڈیمیتھیلایمین (N-nitrosodimethylanine) نامی کیمکل کے نشانات ملے ہیں جو ممکنہ طور پر سرطان پیدا کر سکتا ہے۔ ڈاکٹر ابتحاج علی نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ الرٹ نائٹروسوڈیمیتھیلایمین

Read more

وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر ٹرمپ کی یوکرینی ہم منصب کو فون کال کی تفصیلات جاری کر دیں

ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی صدر کے خلاف مواخذے کے سلسلے میں تحقیقات کی بنیاد بننے والی فون کال کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق جولائی میں ہونے والی اس آدھے گھنٹے کی فون کال میں ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے صدر سے کہا کہ وہ جو بائیڈن کے بیٹے سے متعلق بدعنوانی کے دعووں کو جائزہ لیں۔ واضح رہے کہ جو بائیڈن سنہ 2020 کے انتخابات میں صدر ٹرمپ کا مقابلہ

Read more

بگرام جیل سے رہائی پانے والے پاکستانی شہری آج بھی ذہنی مشکلات کا شکار

افغانستان میں بگرام فوجی اڈے کا مین گیٹ۔ اس جیل کو سنہ 2012 میں افغان حکام کے علاوہ کردیا گیا تھا افغانستان میں بگرام کی جیل سے سنہ 2014 میں رہائی پانے والے چند لوگوں کی کہانیاں ایک نجی تنظیم منظرِ عام پر لے کر آئی ہے۔ ان قیدیوں کی رہائی کے لیے تگ و دو کرنے والی تنظیم جسٹس پراجیکٹ پاکستان نے ان قیدیوں کی زندگی پر ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں قیدیوں نے اپنی شناخت ظاہر

Read more

پاکستان سری لنکا کرکٹ سیریز: پہلی بار ہوم گراؤنڈ پر کھیلنے والے پاکستانی کھلاڑی کون ہیں؟

پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیمیں جمعہ کے روز نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں مدمقابل ہوں گی۔ پاکستانی کرکٹرز یہ سوچ کر انتہائی خوش اور ُپرجوش دکھائی دیتے ہیں کہ انھیں ایک بار پھر اپنے ہوم گراؤنڈ پر اپنے ہی شائقین کے سامنے کھیلنے کا موقع مل رہا ہے۔ سری لنکا کے خلاف کھیلی جانے والی اس ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان کی جس 16 رکنی ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے اس میں

Read more

وہ چھ چیزیں جن سے ہم مستقبل میں محروم ہو جائیں گے

ہم اپنے بے بہا وسائل سے محروم ہو رہے ہیں اور ہمیں اس کا اندازہ تک نہیں وسائل میں کمی کا تکلیف دہ احساس ہمیں رفتہ رفتہ ہونے لگا ہے۔ تقریباً ہم سبھی نے یہ پڑھا ہو گا کہ پانی کا مسئلہ سنگین ہوتا جا رہا ہے یا تیل اور شہد کی مکھیاں کم ہو رہی ہیں لیکن ایسی اور بھی کئی چیزیں ہیں جن سے ہم محض بد انتظامی کی وجہ سے محروم ہو سکتے ہیں۔ یہ وہ چیزیں

Read more

کیا پندرہ لوگ ایک خیمے میں آسکتے ہیں؟

میر پور میں 32 ہلاکتیں ہوئیں جبکہ کل ہلاکتوں کی تعداد 38 ہے: این ڈی ایم اے فی الحال تو میرا سب کچھ ختم ہو گیا ہے، امداد کے وعدے تو یہاں ابھی سب کر کے گئے ہیں، یہ کب آئے گی، یہ کوئی نہیں بتاتا۔’ پچاس سالہ شمریز اختر کا گھر مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے، یہاں ہر کمرے کی دیواروں میں شگاف پڑے ہیں، پکی چھت سے بھی اب سورج کی روشنی اندر آتی ہے، گھر

Read more

کیا پاکستان واقعی ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی کر سکتا ہے؟

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی حکومت کوشش کر رہی ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی کشیدگی میں ثالثی کرے۔ منگل کے روز نیویارک میں پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ سے ملاقات کے دوران ایران کا معاملہ زیرِ بحث آیا اور ٹرمپ سے ملاقات کے بعد ان کی ایرانی صدر روحانی

Read more

مریم نواز کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کی احتساب عدالت نے نیب کی طرف سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز اور بھتیجے یوسف عباس کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ احتساب عدالت نے مریم نواز اور ان کے چچا زاد بھائی یوسف عباس کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔ شریف خاندان کے چار ارکان کے خلاف معاملہ اس وقت احتساب عدالت میں لاہور میں زیر سماعت ہے۔ شہباز شریف پہلے ہی ضمانت پر

Read more

میرپور زلزلہ: مرنے کے خوف سے 30 فٹ اونچائی سے چھلانگ لگانے والا نوجوان

22 سالہ محمد مزمل کے دونوں پیروں کی ہڈیاں ٹوٹ گئی ہیں پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے شہر میرپور میں واقع میرپور یونیورسٹی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں تھرڈ ایئر کے طالب علم 22 سالہ محمد مزمل منگل کی سہ پہر آنے والے زلزلے سے متاثرہ ان زخمیوں میں شامل ہیں جنھیں طبی امداد کے لیے جہلم کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال لایا گیا تھا۔ محمد مزمل کو جب ہسپتال لایا گیا تو وہ مکمل طور پر ہوش و حواس

Read more

نہرو اور اندرا گاندھی کی وائرل تصویر کی حقیقت

انڈیا میں کانگریس پارٹی کے رکن پارلیمان ششی تھرور نے سابق وزرائے اعظم جواہر لعل نہرو اور اندرا گاندھی کی ایک تصویر کیا ٹویٹ کی وہ تصویر وائرل ہو گئی اور تھرور ٹرول ہونے لگے۔ دراصل ششی تھرور نے پیر کی رات جو تصویر پوسٹ کی اس کے ساتھ لکھا کہ یہ نہرو اور اندرا گاندھی کے سنہ 1954 کے امریکی دورے کی تصویر ہے۔ تھرور نے لکھا: ‘تصویر میں امریکی عوام کے اس ہجوم کو دیکھیں جو کسی خصوصی

Read more

توہینِ مذہب کا ملزم 17 سال بعد سپریم کورٹ سے بری

عدلیہ کی حالیہ تاریخ میں یہ دوسرا واقعہ ہے کہ کسی شخص کو توہین مذہب کے مقدمے میں بری کیا گیا ہو پاکستان کی عدالتِ عظمیٰ نے ماتحت عدالتوں سے توہین مذہب کے مقدمے میں موت کی سزا پانے والے شخص وجیہہ الحسن کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کردیا ہے۔ وجییہ الحسن ان دنوں لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔ عدلیہ کی حالیہ تاریخ میں یہ دوسرا واقعہ ہے کہ کسی شخص کو توہین مذہب کے

Read more

دو سر والا بچہ: سندھ کے شہر ڈگھڑی میں ’غیر معمولی‘ بچے کی پیدائش

علی مراد کھوسو کی اہلیہ فوزیہ کھوسو نے گذشتہ دنوں آپریشن کے ذریعے اس بچے کو جنم دیا ہے پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر ڈگھڑی میں ایک ’غیر معمولی‘ بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا دھڑ تو ایک ہے لیکن سر دو ہیں۔ علی مراد کھوسو کی اہلیہ فوزیہ کھوسو نے گذشتہ دنوں آپریشن کے ذریعے اس بچے کو جنم دیا ہے۔ اس وقت ماں اور بچہ دونوں ایک نجی ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ بچے کے والد

Read more

ایکشن اِن ایڈ آف سول پاور آرڈیننس: خیبر پختونخوا میں انسدادِ دہشتگردی کے مخصوص قوانین کی ضرورت اب کیوں؟

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کی حکومت نے سابقہ طور پر وفاق اور صوبے کے زیرِ انتظام قبائلی علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کو قانونی تحفظ دینے اور مبینہ شدت پسندوں کو حراستی مراکز میں رکھنے کے لیے نافذ کردہ مخصوص قوانین ’ایکشنز ان ایڈ آف سول پاور ریگولیشن‘ کا دائرہ پورے صوبے تک بڑھا دیا ہے۔ بظاہر سول انتظامیہ کی مدد کے لیے سیکورٹی فورسز کو خصوصی اختیارات دینے والے اس آرڈیننس پر انسانی حقوق کی تنظیموں اور

Read more

مرتضیٰ بھٹو: وہ بھٹو جو اپنی بہن بینظیر بھٹو کے دور حکومت میں مارے گئے

جب دنیا میں سیاسی خاندانوں کی بات آتی ہے تو سب سے پہلے کینیڈی خاندان کا نام لیا جاتا ہے۔ اس کے بعد انڈیا کے نہرو گاندھی خاندان اور پاکستان کے بھٹو خاندان کا نام آتا ہے۔ ان تینوں گھرانوں میں ایک قدر مشترک یہ ہے کہ ان کے بیشتر افراد طبی موت نہیں مرے۔

جان ایف کینیڈی، رابرٹ کینیڈی، اندرا گاندھی، راجیو گاندھی، ذوالفقار علی بھٹو، بینظیر بھٹو، اور ان کے بھائی شاہنواز بھٹو اور مرتضیٰ بھٹو کی موت فطری نہیں تھی۔

Read more

میرپور زلزلہ: زلزلے کے متاثرین جسمانی زخموں کے ساتھ ساتھ ذہنی صدمے کا بھی شکار

ضلع جہلم کے دیہی علاقے رانجھا میرا کی 27 سالہ خاتون صغراں بی بی جو گذشتہ روز زلزلے میں زخمی ہوئیں صغراں بی بی کو ڈاکٹروں نے نیند کے انجکشن دیے لیکن وہ کچھ دیر کے لیے لیٹتی اور پھر اچانک نیند سے بیدار ہو کر،آنکھیں بند کیے ہوئے اپنے قریب موجود رشتہ داروں سے پوچھتی ہیں کہ میرے مرنے کے بعد ’میرے بچوں کو کون پالے گا‘؟ صغراں بی بی کی دیکھ بھال کے لیے ہسپتال میں موجود ان

Read more

ٹرمپ، مودی ملاقات: امریکی صدر نے انڈین وزیراعظم کو ’فادر آف انڈیا‘ یا ’ہندوستان کا باپ‘ کیوں کہا؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد انھیں ‘فادر آف انڈیا’ کہا۔ منگل کے روز نیو یارک میں دونوں رہنماؤں کی باضابطہ ملاقات کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں امریکی صدر نے کہا: ‘مجھے یاد ہے کہ ہندوستان (مودی سے) پہلے کیسا تھا۔ وہاں تفرقہ تھا، ہنگامہ آرائی تھی، انھوں نے سب کو متحد کیا۔ جیسے کہ ایک باپ کرتا ہے۔ وہ شاید فادر آف انڈیا ہیں۔ ہم

Read more

پاکستان کی ذراعت: مکڑیاں کیسے پاکستان کی خوراک کی برآمدات بڑھا سکتی ہیں؟

کسی بھی فصل میں موجود وہ واحد شکاری تو نہیں، مگر ‘بہترین شکاری’ ضرور ہے چاول کا کھیت بظاہر پُر سکون اور لہلہاتا ہوا نظر آتا ہے لیکن یہ سکون اپنے اندر ایک تلاطم چھپائے ہوئے ہے جو اس وقت شدت اختیار کر لیتا ہے جب مکڑیاں شکار پر نکلتی ہیں۔ ذرا سوچیے وہ کیا منظر ہو گا جب ایک ہی وقت میں چالیس سے زیادہ اقسام کی سینکڑوں مکڑیاں زمین سے لے کر چاول کے پودے کے تاج تک

Read more

کراچی: کچرا پھینکنے اور گٹر بلاک کرنے والوں کی نشاندھی پر انعام کا اعلان

حکومت سندھ کی جانب سے کراچی میں ایک ماہ کے لیے صفائی مہم جاری ہے جس میں روزانہ 7 ہزار ٹن کچرا اٹھایا جارہا ہے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ماضی میں تخریب کاروں، ٹارگٹ کلرز، بھتہ خوروں اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کی نشاندھی کرنے پر انعامات کا اعلان تو ہوتا رہا ہے لیکن اس بار حکومت سندھ نے کچرا پھینکنے اور گٹر بلاک کرنے والوں کی تلاش میں ایک انوکھی سکیم کا اعلان کیا

Read more

عمران خان: 80 لاکھ لوگ 50 دن سے لاک ڈاؤن میں ہیں، کیا اس سے بڑی کوئی دہشت گردی ہے؟‘

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں کرفیو کے خاتمے کے بعد قتل عام کا خدشے کا اظہار کیا ہے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں 9 لاکھ انڈین فوجی موجود ہیں اور قتل عام ہو سکتا ہے لہذا عالمی برادری اس مسئلے کے حل میں اپنا کردار ادا کرے۔ نیویارک میں پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کے ساتھ پریس

Read more

ڈیموکریٹس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی باضابطہ کارروائی کا آغاز کر دیا

امریکہ کی ڈیمو کریٹ پارٹی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی باضابطہ کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ڈیموکریٹس کی جانب سے یہ اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے یوکرین سے سیاسی مدد طلب کرنے کے دعوے کے بعد آیا ہے۔ ڈیموکریٹ پارٹی کی سپیکر نینسی پلوسی نے کہا ہے ’صدر کا جوابدہ ہونا ضروری ہے۔‘ نینسی پلوسی نے یہ بھی کہا کہ ’صدر کے اقدامات سے ان کی آئینی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی ہوئی ہے،

Read more

میرپور زلزلہ: کم از کم 22 افراد ہلاک، 300 سے زائد زخمی

پاکستان کے زیرانتظام کشمیر اور دارالحکومت اسلام آباد اور پنجاب کے کئی علاقوں سمیت پاکستان کے بالائی حصوں میں منگل کی شام آنے والے زلزلے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 22 تک پہنچ گئی ہے جبکہ امدادی کارروائیاں اور بحالی کا کام رات گئے تک جاری ہے۔ پاکستان فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 22 ہے جن میں ایک فوجی اہلکار بھی شامل

Read more

ٹرمپ کے زیادہ قریب کون: مودی یا عمران؟ انڈیا پاکستان کی لڑائی

کیا انڈیا کے وزیر اعظم کے جلسے میں جانا پاکستان کے وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات میں گرمجوشی دکھانے سے زیادہ بڑی بات ہے کیا انڈیا کے وزیر اعظم کے جلسے میں جانا پاکستان کے وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات میں گرمجوشی دکھانے سے زیادہ بڑی بات ہے؟ یہ وہ موضوع ہے جس پر، جنوبی ایشیا کے بہت سے لوگ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انڈیا اور پاکستان کے وزرائے اعظم کے ساتھ ملاقات کے بعد بحث کرتے رہے۔ انڈیا

Read more

فردوس عاشق اعوان: ’زمین نے بھی کروٹ لی ہے کہ اس کو بھی اتنی جلدی یہ تبدیلی قبول نہیں ہے‘

پاکستان میں 5.8 شدت سے آنے والے زلزلے کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ملازمین عمارتوں سے باہر آ کر کھڑے ہو گئے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے اس بیان پر اس وقت بہت تنقید کی جا رہی ہے جس میں انھوں نے منگل کو پاکستان میں آنے والے زلزلے کے بارے میں کہا کہ ’پاکستان میں جب کوئی تبدیلی آتی ہے تو نیچے (زمین میں) بیتابی ہوتی ہے۔ یہ تبدیلی کی نشانی ہے

Read more

ٹوائلٹ میں اپنی ’پوزیشن‘ کا خیال رکھیں

ہم اپنی زندگی کے ایک دو نہیں، پورے چھ ماہ ٹوائلٹ میں گزار دیتے ہیں اگر آپ یہ مضمون ٹوائلٹ میں بیٹھے پڑھ رہے ہیں اور آپ کو زیادہ وقت لگ رہا ہے تو شاید آپ کو بیٹھنے کا انداز بدلنے کی ضرورت ہے تا کہ آپ جس کام کے لیے آئے تھے وہ تسلی سے مکمل ہو جائے۔ ہو سکتا ہے آپ کو یہ بات مضحکہ خیز لگے، لیکن یہ بات اتنی معمولی بھی نہیں۔ اوسط صحت کا مالک

Read more

سویڈن کی گریٹا تھنبرگ: وہ لڑکی جو عالمی رہنماؤں کو چیلنج کر رہی ہے

AFP/Getty Images سویڈن کی گریٹا تھنبرگ نے آب و ہوا میں تبدیلی کے بارے میں آواز اٹھانے کا سلسلہ شروع کیا اور آج پوری دنیا میں لاکھوں لوگ آب و ہوا کی ہنگامی صورتحال سے متعلق عالمی اقدامات کا مطالبہ کرنے کے لیے مظاہرے کر رہے ہیں۔ گریٹا تھنبرگ کی ‘سکول ہڑتال’ کو ایک سال گزر گیا ہے۔’ ان کی عمر محض 15 برس تھی جب وہ سکول جانے کے بجائے سویڈن کی پارلیمان کے باہر مظاہرے میں بیٹھ گئیں

Read more

روک سکو تو روک لو!

ہم تاریخ کے اُس نازک دور میں واقعی داخل ہو چکے ہیں جہاں غلطی کی ذرا سی گنجائش نہیں ہے۔ اگر کسی کو امریکہ-انڈیا گٹھ جوڑ میں ذرا سی بھی غلط فہمی ہے تو ہیوسٹن کے مشترکہ جلسے کے بعد دور کر لے۔ لیکن سوال یہ اہم ہے کہ ہم کہاں کھڑے ہیں؟ مسئلہ کشمیر پر سوائے ایک دو ممالک کے ہمارے ساتھ کس کی حمایت ہے؟ مودی اور ٹرمپ کی گھن گرج میں کشمیریوں کی چیخیں دنیا کو سنائی

Read more

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد اور لاہور سمیت زلزلے کے شدید جھٹکے

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد، لاہور اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سمیت پاکستان کے شمالی علاقوں میں منگل کی دوپہر کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقوں میرپور، بھمبر، کوٹلی، باغ، راولاکوٹ، ہٹیاں اور وادی نیلم میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ امریکی زلزلہ پیما مرکز یونائیٹڈ سٹیٹس جیولاجیکل سروے اور پاکستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 تھی جبکہ اس کا مرکز پنجاب کے

Read more

برطانیہ کی سپریم کورٹ: برطانوی پارلیمنٹ معطل کرنا غیر قانونی تھا

برطانیہ کی سپریم کورٹ کے گیارہ ججوں پر مشتمل بینچ نے اتفاق رائے سے برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن کے پارلیمینٹ معطل یا اس کا اجلاس ملتوی کرنے کو غیر قانونی اور باطل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام قانونی اعتبار سے غیر مؤثر ہے۔ وزیراعظم جانسن نے اس ماہ کے اوائل میں پارلیمان کو پانچ ہفتوں کے لیے معطل یا اجلاس کی کارروائی ملتوی کر دی تھی۔ تاہم اب عدالت نے قرار دیا ہے کہ وزیراعظم کا

Read more

آئی ایس آئی، القاعدہ سے متعلق بیان: عمران خان ڈاکٹرائن یا نریندر مودی کے موقف کی تائید؟

دورہ امریکہ کے دوران پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو سوشل میڈیا پر جہاں کچھ لوگ ‘مین آف پیس’ یا امن کا سفیر کہہ رہے ہیں تو بعض القاعدہ اور آئی ایس آئی سے متعلق ان کے بیان پر تنقید کے نشتر برسا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر یہ بحث سرگرم ہے کہ آیا واقعی پاکستانی سیاسی قیادت، بالخصوص عمران خان، نے ایک نئی ‘ڈاکٹرائن’ یا نظریہ اپنا لیا ہے، یا یہ محض ایک ’اعتراف‘ ہے جسے وزیراعظم عمران خان

Read more

گھوٹکی میں مندر پر حملے کے عینی شاہد وِکرم لال کی کہانی

شمالی سندھ کے ضلع گھوٹکی میں ہندو اور مسلمان طویل عرصے سے ساتھ رہ رہے ہیں۔ ایک دوسرے کے غم خوشی میں شریک ہوتے ہیں اور باہم دوستیاں نبھاتے ہیں۔ یہاں تقریباً چار ہزار ہندو خاندان آباد ہیں جن کی معاشی حالت مسلمانوں کے مقابلے میں بہتر ہے۔ مقامی بزنس کا تقریباً 80 فیصد ہندوؤں کے ہاتھ میں ہے۔ چند روز قبل علاقے میں مشتعل ہجوم کی ایک سکول میں توڑ پھوڑ کرنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کی

Read more

ایران جوہری معاہدہ: یوروپی لیڈروں کے بیان پر تہران کا ردعمل: ’جوہری معاہدے کی پاسداری نہ ہوئی تو کوئی نئی ڈیل نہیں ہوگی‘

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن، فرانسیسی صدر ایمینویل میخوان اور جرمنی کی چانسلر اینگیلا مرکل نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ’ہمارے لیے یہ واضح ہے کہ اس حملے کی ذمہ داری ایران پر ہے‘ ایران نے فرانس، جرمنی اور برطانیہ کے لیڈروں کی جانب سے جاری کیے جانے والے ایک حالیے بیان کو رد کرتے ہوئے ان ممالک پر الزام لگایا ہے کہ وہ ’بغیر سوچے سمجھے امریکہ کے بےبنیاد دعووں کو دہرا رہے ہیں۔‘ یوروپی ممالک

Read more

سرفنگ: کراچی کے پانیوں پر لہرانے والے لوگ کون ہیں؟

اگر آپ کبھی صوبہ سندھ کے شہر کراچی کے مضافات میں واقع ساحلوں پر گئے ہیں تو کیا کبھی آپ کی نظر ایسے لوگوں پر پڑی ہے جو سمندر میں بلند ہوتی لہروں پر تختوں کی مدد سے لہرا رہے ہوں؟ اگر آپ کا جواب ہاں ہے، تو یہ افراد دراصل دنیا بھر میں مقبول کھیل ‘سرفنگ’ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ یہ کھیل دیکھنے میں جتنا پرسکون لگتا ہے، اسے عملی طور پر انجام دینا اتنا ہی مشکل

Read more

تقسیم ہند: کیا انڈیا سے آئے جونا گڑھ کے رہائشیوں کو پاکستان کی شہریت مل سکتی ہے؟

پیر کے روز سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس صلاح الدین پہنور اور جسٹس شمس الدین عباسی پر مشتمل ڈویزن بینچ کے روبرو ایک ایسی درخواست کی سماعت ہوئی جس میں جونا گڑھ کے ایک رہائشی نے پاکستان کی شہریت نہ ملنے کی شکایت کی۔ درخواست گزار چھوٹو میاں کے مطابق ان کا چار افراد پر مشتمل خاندان سنہ 2007 میں پاکستان منتقل ہوا تھا تاہم انھیں پاکستان کی شہریت نہیں دی گئی۔ درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ جونا گڑھ

Read more

عمران خان کا دورہ امریکہ: نیویارک کا روزویلٹ ہوٹل اور پاکستانی حکمران

Roosevelt Hotel اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کی غرض سے نیویارک میں سات دن قیام کے لیے تبدیلی اور سرکاری وسائل کے بے دریغ استعمال کو ترک کرنے کے انتخابی نعروں سے اقتدار میں آنے والے عمران خان نے روزویلٹ ہوٹل کا انتخاب کیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کے پیش رو نواز شریف نے کبھی روزویلٹ ہوٹل میں ٹھہرنا پسند نہیں کیا تھا جو پاکستان کی قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کی ملکیت

Read more

فیصل آباد: بچوں سے جنسی زیادتی اور بلیک میلنگ، گرفتار ملزمان کی عمریں 14 سے 21 برس کے درمیان

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد کی تحصیل سمندری کے ایک ہی گاؤں سے کم از کم چار افراد اپنے کمسن بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی شکایات لے کر پولیس کے پاس پہنچے ہیں۔ شکایات کے مطابق 14 سے 17 برس کی عمر کے بچوں کے ساتھ ’زبردستی بد فعلی کا سلسلہ کم از کم گزشتہ دو سال سے جاری تھا اور ان کی ویڈیوز بنا کر انھیں بلیک میل کیا جا رہا تھا۔‘ فیصل آباد پولیس

Read more

ٹیکساس: حسن منہاج کو مودی کے جلسے میں شرکت سے روک دیا گیا

اگر آپ نیٹ فلکس پر پروگرام دیکھنے کے شوقین ہیں یا سوشل میڈیا پر سرگرم رہتے ہیں تو یقیناً آپ نے سنجیدہ خبروں کو آسان اور مزاحیہ انداز میں پیش کرنے والے انڈین نژاد امریکی کامیڈین حسن منہاج کا نام سنا ہو گا۔ حسن منہاج ایک بار پھر شہ سرخیوں میں ہیں مگر پچھلی بار کی طرح اس بار ان کے شو پر پابندی نہیں لگی بلکہ اس بار تو ان کو روک ہی دیا گیا۔ گذشتہ روز حسن نے

Read more

’یہ مریخ نہیں، بلکہ انڈونیشیا کا آسمان سرخ ہوگیا ہے‘

Eka Wulandariجامبی صوبے کے مناظر قیامت پر بننے والی کسی فلم کے سے تھے گزشتہ اختتام ہفتہ پر انڈونیشیا کے جنگلات میں وسیع پیمانے پر لگنے والی آگ کی وجہ سے ملک کے ایک صوبے پر پھیلا ہوا آسمان سرخ ہوگیا۔ ایک مقامی شہری کا، جس نے ان مناظر کی عکس بندی کی ہے، کہنا ہے کہ دھند کی وجہ سے ان کی آنکھیں اور حلق دکھنے لگا۔ انڈونیشیا میں ہر سال آگ سے پیدا ہونے والی دھند جنوب مشرقی

Read more

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے ججوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنی ماتحت عدالتوں کے ججوں کی طرف سے سوشل میڈیا کے استعمال پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ٹوئٹر، فیس بک وغیرہ استعمال نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ ماتحت عدالتوں کے ججوں کو یہ بھی حکم دیا گیا ہے کہ ان کا سوشل میڈیا پر بھی کوئی اکاؤنٹ نہیں ہونا چاہیے اور اگر ایسا پایا گیا، تو ذمہ دار شخص کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اسلام آباد ہائی

Read more

عمران خان: وہاں کے حالات دیکھ کر مجھے پاکستان سے زیادہ انڈیا کی فکر ہوتی ہے

پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انڈیا میں نفرت کی سوچ کی بالادستی ہے اور وہاں کے حالات دیکھ کر مجھے پاکستان سے زیادہ انڈیا کی فکر ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا میں اب اس نظریے کی بالادستی ہے جس نے گاندھی کو قتل کیا اور جس پر ایک بڑے عرصے تک انڈیا میں پابندی تھی اور اب اس نظریے کی بالادستی ہے وہاں پر۔ پیر کو امریکہ میں تھنک ٹینک ’کونسل فار فارن

Read more

عمران اور مودی ٹائٹینک فلم سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

دہلی اور اسلام آباد کم سے کم ایک ہفتے کے لیے نیویارک اور واشنگٹن منتقل ہو چکے ہیں۔مودی نے دھواں دھار انداز میں ہیوسٹن سٹیڈیم میں اپنی اننگز کا آغاز کیا ہے جبکہ دوسری جانب عمران خان نیویارک میں نیٹ پریکٹس کر رہے ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ مودی کی دوسری ملاقات ابھی باقی ہے جبکہ عمران خان آج ٹرمپ سے ملاقات کرنے والے ہیں۔اب یہ دیکھنا ہے کہ ‘دی یو ایس اے لوز انڈیا’ کے ٹویٹ کے بعد

Read more

پی آئی اے نے دوران پرواز ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے والی دو کیبن کرو کو وارننگ جاری کر دی

پاکستان کی قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے اپنی دو کیبن کرو کو سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کرنے پر وارننگ جاری کی ہے۔ ان ویڈیوز میں دونوں خواتین مختلف ڈائلاگ یا گانوں پر ٹِک ٹاک کی ویڈیوز بناتی نظر آتی ہیں۔ ایک ویڈیو میں وہ ایئرپورٹ پر موجود ہیں جبکہ ایک ویڈیو دورانِ پرواز بنائی گئی ہے۔ پی آئی اے کے ترجمان مشہود تاجور نے کہا کہ ‘ان دونوں کیبن کرو کو وارننگ جاری کی گئی

Read more

ڈونلڈ ٹرمپ کا اعتراف: سابق امریکی نائب صدر جو بائیڈن، بیٹے ہنٹر بائیڈن کا معاملہ یوکرین کے صدر کے ساتھ اٹھایا

صدر ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ انھوں نے اس فون کال میں ’کچھ غلط نہیں کیا‘ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ انھوں نے سابق امریکی نائب صدر جو بائیڈن اور ان کے بیٹے سے متعلق معاملہ جولائی میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی کے ساتھ ایک فون کال میں اٹھایا تھا۔ ان پر الزام ہے کہ انھوں نے یوکرین پر دباؤ ڈالا کہ وہ 2020 کے صدارتی انتخابات میں ان کے ممکنہ حریف جو بائیڈن

Read more

اماراتی خلاباز ہزاع المنصوری: ایف 16 طیاروں سے بین الاقوامی خلائی سٹیشن تک کا سفر

ھذا المنصوری کا کہنا ہے کہ خلا میں جانا ان کا خواب تو تھا لیکن ناممکن نظر آتا تھا ہزاع المنصوری خلا میں پہنچنے والے پہلے امارتی بن کر ایک نئی تاریخ رقم کرنے والے ہیں۔ 35 سالہ سابق پائلٹ جنھیں ہزاروں امیدواریں میں سے چنا گیا تھا، رواں ہفتے بین الاقوامی خلائی سٹیشن (آئی ایس ایس) کو جانے والے مشن پر روانہ ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ وہ ایک ناممکن قسم کی زندگی جی رہے ہیں۔ ان سے

Read more

برطانیہ کے سمندر اور ان سے جڑی زندگی کیمرے کی آنکھ سے

’شپ ریکڈ میرینرز سوسائٹی‘ نے اپنے ساتویں سالانہ فوٹو گرافی مقابلے کے کامیاب امیدواروں کے نام کا اعلان کیا ہے۔ یہ مقابلہ نئے اور پیشہ ور فوٹو گرافرز کو برطانیہ کے پرانے سمندری ورثے سے متعلق تصویریں بنانے کی ترغیب دیتا ہے۔ یہ وہ تصویریں ہیں جو مقابلے میں ایوارڈ کی حقدار قرار دی گئی ہیں۔ Laurence Hartwell مجموعی طور پر مقابلے میں پہلے نمبر پر آنے والی تصویر لارنس ہارٹ ویل کی لینڈنگ میکریل ہے۔ اس تصویر میں لارنس

Read more

ایمی ایوارڈز 2019: لاس اینجلس میں ٹی وی کی دنیا کے اہم ترین ایوارڈز کی رنگارنگ تقریب

71ویں ایمی ایوارڈز کی تقریب میں ایچ بی او کی ٹی وی سیریز گیم آف تھرونز نے بہترین ڈرامہ کا ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ اتوار کی شب امریکی شہر لاس اینجلس میں منعقدہ تقریب میں بہترین مختصر سیریز کا ایوارڈ بھی ایچ بی او کی ہی سیریز چرنوبل کو ملا۔ اس کے علاوہ بہترین کامیڈی ڈرامے کا ایوارڈ فلیبیگ کو دیا گیا یہ رات فلیبیگ کی خالق برطانیہ سے تعلق رکھنے والی فیبی والر برج کے نام رہی جنھوں نے

Read more

1857 میں مارے جانے والے بریگیڈیئر جنرل جان نکلسن کی یادگار دہلی میں ایک ثقافتی ورثہ

سنہ 1857 کی جنگ کو غدر کا نام دیا جائے یا جنگِ آزادی کا اس سے ایسے متعدد ہندوستانی اور برطانوی لوگوں کی یادیں وابستہ ہیں جنھوں نے اس میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ انھی میں ایک نام بریگیڈیئر جنرل جان نکلسن کا نام بھی تھا، جنھیں بھری جوانی میں تکلیف دہ موت ملی تھی۔ ایسٹ انڈیا کمپنی کے چاہنے والوں میں جان نکولسن کی حیثیت ایک ہیرو کی تھی۔ آج یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ اس آئرش

Read more

خانیوال کے ولاگر شاہد حسین جوئیہ کی یوٹیوب یونیورسٹی جس کی کوئی فیس نہیں

اگر آپ کا پاکستان کے ضلع خانیوال کے گاؤں چک 79 جانا ہو اور شاہد حسین جوئیہ نام کے کسی شخص سے ملنا ہو تو آپ کو پتا ساتھ رکھنے کی ضرورت نہیں۔ گاؤں میں داخل ہوں اور کسی بھی راہ چلتے شخص کو روک کر پوچھ لیں۔ اگر کوئی دکان پاس ہو تو دکان دار سے معلوم کرلیں۔ یا پھر کوئی چنکچی رکشہ پاس سے گزرے تو اسے ہاتھ دے کر روک لیں۔ ڈرائیور سیدھا آپ کو شاہد جوئیہ

Read more

سعودی تیل پر حملے: امریکہ نے اپنا تیل زیرِزمین کیوں چھپایا ہوا ہے؟

سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر حملوں کے بعد امریکہ میں ہنگامی حالات کے لیے ذخیرہ کیے گئے تیل کو استعمال کرنے کی بات بھی کی گئی۔ تیل کی عالمی قیمتیں بڑھنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا تھا کہ وہ اُس تیل کو استعمال کر سکتے ہیں تاکہ مارکیٹ میں تیل کی طلب کو قابو میں رکھا جا سکے۔ وہ اس تیل کی بات کر رہے تھے جو 640 ملین سے زائد بیرلز

Read more

شاہ محمود قریشی: عمران خان کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات میں کشمیر کا معاملہ سرفہرست ہو گا

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے امریکہ میں مقیم کشمیریوں کے نمائندہ وفد سے ملاقات کرتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ وہ ہر سطح پر انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں بسنے والے افراد کے لیے آواز بلند کریں گے۔ ان کا وفد سے ملاقات میں کہنا تھا کہ ‘میں آپ کا پوری دنیا میں سفیر بنوں گا۔’ واضح رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان ان دنوں امریکہ کے دورے پر ہیں جہاں وہ 23 ستمبر کو امریکی

Read more

جنوبی کوریا میں ہم جنس پرستی کو تسلیم کروانے کی جنگ

جنوبی کوریا میں بعض لوگ ہم جنس پرستی کو ایک معذوری یا ذہنی بیماری سمجھتے ہیں۔ قدامت پرست مذہبی حلقوں کے مطابق یہ ایک گناہ ہے جبکہ ملک میں ہم جنس پرستوں سے امتیازی سلوک کی روک تھام کے لیے بھی قانون موجود نہیں۔ جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں بی بی سی کی نامہ نگار لورا بیکر نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ہم جنس پرستی کے حق میں آواز اٹھانے والوں کے مطابق کوئی اقدامات نہ ہونے

Read more

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیکساس جلسے میں انڈین وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے ٹیکساس میں کیے جانے والے جلسے میں شرکت کے دوران دوستی کے گرم جوش الفاظ کا تبادلہ کیا۔ اتوار کو ہیوسٹن میں ہونے والے اس جلسے کو امریکی صدر ٹرمپ نے ‘تاریخی واقعہ’ قرار دیا۔ اس جلسے میں تقریباً 50 ہزار افراد نے شرکت کی۔ ‘ہاؤڈی ، مودی!’ نامی اس جلسے کو امریکہ میں کسی غیر ملکی رہنما کا اب تک کا سب سے بڑا جلسہ

Read more

اب اسرافیل کو صور پھونکنے کی ضرورت نہیں

جب 33 فیصد پاکستان سنہ 2010 کے سیلاب میں زیرِ آب آ گیا تو میں کراچی تا سکردو جہاں جہاں بھی سیلابی رپورٹنگ کے لیے پہنچا تو یہی دیکھا کہ حکام کے بار بار انتباہ، التجا اور دھمکیوں کے باوجود لوگ املاک چھوڑ کر جانے کو آمادہ نہیں تھے۔ جب پانی سر تک آ گیا تو انہی لوگوں نے واویلا مچا دیا کہ حکومت انھیں بچانے کے لیے کچھ نہیں کر رہی۔

Read more

آب و ہوا میں تبدیلی: سطح سمندر تیزی سے بلند ہو رہی ہے

نیویارک میں اقوام متحدہ کے اہم مذاکرات سے قبل آب و ہوا میں تبدیلیوں پر شائع ہونے والی تازہ ترین تحقیق میں کہا گیا ہے کہ عالمی حدت کی علامات اور اثرات تیزی سے ظاہر ہو رہے ہیں۔ موسمیات کے عالمی ادارے (ڈبلیو ایم او) کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق سنہ 2014 سے لے کر سنہ 2019 تک کا پانچ سالہ عرصہ ریکارڈ کے اعتبار سے سب سے گرم تھا۔ اسی مدت کے دوران سطح سمندر کے

Read more