ورکرز: جماعت کی روح، لیڈرشپ کی ذمہ داری

سیاست کا میدان ہو یا سماجی خدمت کا، ورکرز کسی بھی تحریک یا جماعت کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں۔ وہ اپنی محنت، لگن، اور قربانیوں سے لیڈرز کو عروج تک پہنچاتے ہیں۔ میں، ایک سیاسی کارکن کے طور پر، 1994 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مختلف ذیلی تنظیموں میں صوبائی سطح پر اہم عہدوں پر خدمات سرانجام دیتا رہا ہوں۔ مشرف کے دور میں، میں نے جنرل (ر) حمید گل مرحوم، محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم، سابق

Read more

ہمارا معاشرہ، بے راہ روی اور اداکاروں کی حساس روح

میرے بچپن کا ایک واقعہ آج بھی میرے ذہن پر نقش ہے۔ جو ہمارے محلہ جامعہ رشیدیہ میں تنہا رہنے والے ایک شخص سے جڑا ہے۔ جس کی تفصیل کچھ یوں ہے کہ ہمارے محلہ میں ایک اشرف عرف کالا نامی شخص تن تنہا رہتا تھا اس کی ایک خاص بات کہ وہ دو تین ماہ کے بعد اپنے گھر پتلی تماشا کرنے والوں کو بلاتا اور محلہ کے سب بڑے اور بچوں کو تماشا دیکھنے کی دعوت دیتا، عیدالاضحٰی

Read more

اصلاحی تنقید: مسلم لیگی شناخت کا تحفظ یا زوال کا زینہ؟

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایک کارکن کی حیثیت سے، میں نے ہمیشہ اپنی تحریروں اور کالمز میں اپنی جماعت پر تنقید کو ایک ذمہ داری کے طور پر اپنایا ہے۔ یہ تنقید کبھی تنقید برائے تنقید نہیں رہی، بلکہ ہمیشہ اصلاح کے جذبے سے کی گئی۔ یہ وہ سبق ہے جو ہمیں ہماری قیادت، بالخصوص میاں محمد نواز شریف، نے سکھایا کہ حق بات کے لیے ڈٹ کر مقابلہ کیا جاتا ہے۔ لیکن بدقسمتی سے، آج کچھ لوگ اس

Read more

بھکر کی پسماندگی: ترقی کا خواب ادھورا یا امید کی کرن؟

گزشتہ روز اک خبر نظر سے گزری کہ پنجاب حکومت دریائے راوی پر آٹھ ارب روپے کی لاگت سے لاہور میں ایک نیا پل تعمیر کر رہی ہے، جو لاہور کے شہریوں کے لیے سہولت کا باعث بنے گا۔ جس پر مجھ جیسا ادنیٰ لکھاری بھی یہ سوچنے اور سوال کرنے پر مجبور ہے کہ کیا پنجاب صرف لاہور تک محدود ہے؟ کیا صوبے کے دیگر اضلاع، خصوصاً بھکر جیسے پسماندہ علاقوں کے نصیب میں صرف محرومیاں لکھی ہیں؟ جب

Read more

پاکستان کی داستان: سب داستانوں پر بھاری

حامد میر کے کالم ”یہ جنگ ایران کے خلاف نہیں“ ( 16 جون 2025، روزنامہ جنگ) میں بیان کردہ خدشات کہ اسرائیل ایران کے بعد پاکستان کو نشانہ بنا سکتا ہے، ایک فکر انگیز نقطہ نظر پیش کرتے ہیں۔ تاہم، پاکستان کی تاریخ، نظریاتی اساس، جغرافیائی اہمیت، عسکری قوت، اور ایمانی جذبے کو دیکھتے ہوئے یہ کہنا بجا ہے کہ انشاء اللہ پاکستان کی داستان نہ صرف سب داستانوں پر بھاری ہو گی بلکہ یہ ملک رہتی دنیا تک قائم

Read more

موروثی سیاست اور غریب کی سزا

پاکستان کے اراکین پارلیمنٹ، وزرا، اور مشیران کی تنخواہوں، مراعات، اور پروٹوکول کا جائزہ لیا جائے تو ایک ایسی تصویر سامنے آتی ہے جو نہ صرف متوسط طبقے بلکہ غریب عوام اور ایماندار محنت کشوں کے حالات سے کوسوں دور ہے۔ قومی اسمبلی کے رکن کی ماہانہ تنخواہ 2025 میں 5 لاکھ 19 ہزار روپے تک جا پہنچی ہے، جبکہ صوبائی اراکین 4 سے 9 لاکھ روپے ماہانہ کما رہے ہیں۔ مفت رہائش، میڈیکل سہولیات، سرکاری گاڑیاں، بجلی، گیس، فون

Read more

”مریم نواز پنجاب کی نئی تاریخ ساز“ مگر بھکر پھر نظرانداز

لیہ یونیورسٹی میں گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تاریخی اعلانات کیے، جن میں لیہ میں فوری میڈیکل کالج کی تعمیر، لیہ اور ڈی جی خان یونیورسٹیوں کے لیے 3 ارب روپے کے فنڈز، ہونہار اسکالرشپ پروگرام کے تحت طلبہ کو لیپ ٹاپس اور اسکالرشپس کی تقسیم شامل ہیں، جن سے ہزاروں طلبہ مستفید ہوں گے۔ مگر مجھے افسوس ہے کہ ضلع بھکر، جو لیہ سے ملحقہ ہے، کے دو ایم این اے اور پانچ ایم پی اے

Read more

عمران خان کی زندگی بھر کی غلطیاں جو انہوں نے تسلیم کیں

عمران خان، ایک نام جو کرکٹ کے میدان سے لے کر سیاست کے ایوانوں تک اپنی دھاک بٹھا چکا ہے۔ لیکن اس عظیم شخصیت کی زندگی بھی غلطیوں سے خالی نہیں۔ اپنی کتابوں، انٹرویوز، اور مختلف مواقع پر عمران خان نے خود کئی ایسی غلطیاں تسلیم کی ہیں جو ان کی زندگی کے مختلف مراحل میں سامنے آئیں، چاہے وہ کرکٹ کا دور ہو، اقتدار سے پہلے کا سیاسی سفر ہو، یا پھر اقتدار کے بعد کا مرحلہ۔ اس کالم

Read more

آپریشن بنیان مرصوص

10 مئی 2025 ء کو پاکستانی افواج نے ایک ایسی کارروائی کا آغاز کیا جس نے نہ صرف جنوبی ایشیا کے جغرافیائی و سیاسی منظر نامے کو بدل دیا بلکہ پاکستان کی عسکری تاریخ میں ایک ناقابل فراموش باب رقم کیا۔ آپریشن بنیان مرصوص، جس کا نام قرآنی آیت سے ماخوذ ہے، ایک عسکری حکمت عملی سے کہیں بڑھ کر تھا۔ یہ پاکستانی قوم کی غیر متزلزل استقامت، ایمانی جذبے اور قومی اتحاد کا مظہر بن گیا۔ سورۃ الصف کی

Read more

پاک بھارت تنازع کے تناظر میں، تاریخ، سیاست، دفاع اور قومی یکجہتی

حالیہ پاک۔ بھارت تنازع، جو مئی 2025 ء میں بھارت کے میزائل حملوں سے شروع ہوا، نے پاکستان کی عسکری طاقت اور قومی اتحاد کو عالمی سطح پر اجاگر کیا۔ بھارت نے آپریشن سندور کے نام سے 22 اپریل 2025 ء کو پہلگام حملے کے جواب میں شہری علاقوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، لیکن پاک فضائیہ اور فوج نے پانچ بھارتی لڑاکا طیاروں کو گرانے سمیت بھرپور جوابی کارروائی کی، جسے آپریشن بنیان مرصوص کا نام دیا گیا۔

Read more

پاک۔ بھارت تنازع: پاکستان کی صلاحیتوں کا امتحان اور بھارت کی کمزوریاں

پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ تنازع نے ایک بار پھر خطے کی سیاست اور فوجی طاقت کے توازن کو عالمی سطح پر موضوع بحث بنا دیا ہے۔ سی این این کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق، اس تنازع میں پاکستان نے نہ صرف اپنی فوجی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا بلکہ بھارت کو ہر محاذ پر پسپائی کا سامنا کرنا پڑا۔ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ جہاں پاکستان نے بھارت کے 6 جنگی طیاروں کو تباہ کیا، وہیں

Read more

یومِ فتح اور قومی عزم: 7 مئی 2025 اور سانحہ 9 مئی کے سبق

  7 مئی 2025 کا سورج جب طلوع ہوا، پاکستان ایک نئے امتحان سے گزر رہا تھا۔ بھارت نے رات کے اندھیرے میں پاکستان کے مختلف علاقوں، خاص طور پر مدارس اور سول آبادی کو نشانہ بنایا۔ یہ حملہ نہ صرف پاکستان کی سرحدوں پر ایک جارحیت تھا بلکہ اس کی خودمختاری اور قومی عزت پر حملہ تھا۔ لیکن پاکستانی قوم، اس کی بہادر مسلح افواج، اور سیاسی قیادت نے اس چیلنج کا مقابلہ اس طرح کیا کہ دشمن کے

Read more

پاکستانی قوم کا اعتماد اور بھارتی خوف: ایک تجزیہ

پاک بھارت تعلقات کی تاریخ تناؤ، کشیدگی اور کبھی کبھار جنگ کے سائے تلے رہی ہے۔ آج جب ایک بار پھر دونوں ممالک کے درمیان جنگ کا سماں ہے، ایک دلچسپ تضاد سامنے آتا ہے : بھارتی قوم خوف و ہراس کا شکار نظر آتی ہے، جبکہ پاکستانی قوم نہ صرف پرامن بلکہ غیرمعمولی اعتماد کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ اس اطمینان اور بے خوفی کی وجوہات گہری ہیں اور پاکستانی قوم کے مزاج، تاریخ اور ایمان سے جڑی ہوئی

Read more

زندہ دل پاکستانی قوم بمقابلہ انڈین جنگی جنون

پاکستانی قوم کی زندہ دلی اور سوشل میڈیا پر ان کی جگت بازی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ جب بات جنگ کی ہو یا انڈیا کے ساتھ کشیدگی کی، پاکستانی عوام اپنے منفرد انداز میں میمز، جگتیں، اور جملہ بازی کے ذریعے نہ صرف ماحول کو ہلکا پھلکا کر دیتے ہیں بلکہ دشمن کے ہوش بھی اڑا دیتے ہیں۔ آج کل ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر پاکستانیوں نے گویا جنگ کا محاذ سوشل میڈیا پر منتقل کر دیا ہے، جہاں وہ

Read more

ارے بھارت، جنگ کا ڈرامہ چھوڑو، پڑوسیوں سے پیار کرو

ہائے ہائے، ہمارا پڑوسی بھارت پھر سے ”جنگی جنون“ کے موڈ میں ہے! صبح شام ٹی وی پر خبریں، سوشل میڈیا پر ہاہا ہوہو، اور بالی ووڈ تو بس نئی فلم کا ٹریلر لانچ کر رہا ہے : *بارڈر 2.0 : ایک گولی، دس دشمَن! * ارے بھائی، ایک منٹ رکو، پاپ کارن لاؤ، اور ذرا سوچو کہ یہ ”جنگ جنگ“ کا ٹھمکا لگا کر تمہارا کیا بھلا ہو رہا ہے؟ بھارتی میڈیا کو تو بس ایک بہانہ چاہیے۔ کوئی

Read more

انڈیا کا جنگی جنون اور خطے پر اس کے اثرات

جنوبی ایشیا کا خطہ اپنے جغرافیائی، ثقافتی اور سیاسی تنوع کی بدولت ہمیشہ سے عالمی توجہ کا مرکز رہا ہے۔ تاہم، حالیہ برسوں میں انڈیا کی بعض پالیسیوں اور اقدامات نے اس خطے کے استحکام کو شدید خطرات سے دوچار کیا ہے۔ انڈیا کا بڑھتا ہوا جنگی جنون، عالمی معاہدوں کی یک طرفہ خلاف ورزی، اپنے ملک میں اقلیتوں پر مظالم، بیرونِ ممالک میں ٹارگٹ کلنگز، اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ خراب ہوتے تعلقات نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن

Read more

‏ہیں اپنے بھی خفا مجھ سے بیگانے بھی ناخوش

گزشتہ روز وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی رپورٹ جاری کی، جس میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے میں 10 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 10 اشیا کی قیمتوں میں کمی جبکہ 31 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ حکومت نے مہنگائی کی شرح میں مسلسل دوسرے ہفتے کمی کا دعویٰ کیا ہے جب کہ اسی دورانیے میں 10 اشیائے ضروریہ مزید مہنگی ہو گئیں، ٹماٹر، و یجی ٹیبل گھی، دال ماش، ایل پی جی،

Read more

بھکر دھرتی کے حقیقی سپوت شہداء افواج پاکستان

حالیہ کچھ عرصہ سے سوچی سمجھی سازش کے تحت منظم انداز میں پاک فوج کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے اک طرف سوشل میڈیا کے ذریعے پاک فوج کے خلاف گمراہ کن پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے اور نوجوان نسل کو فوج کے خلاف کیا جا رہا ہے تو دوسری طرف دشمن قوتوں کی مدد سے زمینی حملے کیے جا رہے ہیں۔ سکیورٹی فورسز اور بے گناہ پاکستانیوں پر یہودی دہشتگردوں کے حملے بلاوجہ نہیں ہیں، ماضی یاد کریں

Read more

زندگی جہد مسلسل: حصہ سوئم

منزل کی تمنا ہے تو کر جہد مسلسل خیرات میں تو چاند ستارے نہیں ملتے آج اپنی سالگرہ پر اپنی زندگی کے حالات و واقعات پر جو سلسلے وار کالم لکھنے کا آغازکیا تھا اس کا حصہ سوئم لکھنے کی کوشش کر رہا ہوں لیکن مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ اپنی سالگرہ کے دن کو خوشی کے طور پر مناؤں کہ اس دن دنیا میں میری آمد ہوئی یا اس دن کو سوگ کے طور پر منایا جائے کہ

Read more

زندگی جہد مسلسل (2)

یہ انسانی زندگی بھی بڑی عجیب شے ہے اور خود حضرت انسان بھی۔ کبھی نہ کبھی، ہر شخص اپنی عمر کے ایک مرحلے پر پہنچ کر پھر سے بچہ بننے کی آرزو کرتا ہے۔ وہ چاہتا ہے کہ گزرا ہوا وقت پلٹ آئے۔ کبھی کبھی من کرتا ہے کہ ماضی کا سفر کیا جائے اور ان لمحوں کو دوبارہ محسوس کیا جائے۔ مگر کیا کیجیے، یہ کبھی ہوا ہے نہ ہو گا۔ لیکن انسان اپنے سے جڑے حالات و واقعات

Read more

معاشی چیلنجز اور ہماری قومی ذمہ داریاں

وفاقی و زیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے گزشتہ دنوں اسلام آباد میں بریتھ پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال میں حکومت نے معاشی میدان میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں اگر ہم ان کے اس دعوی کا غیر جانبدار ہو کر جائزہ لیں اور انٹرنیشنل سروے رپورٹ دیکھیں تو حکومت اس دعوے میں حق بجانب نظر آتی ہے اور اگر باریک بینی سے گزشتہ ایک سال پر نظر دوڑائیں تو حکومت نے یہ کامیابی معاشی شعبے

Read more

زندگی جہد مسلسل (حصہ اول)

میرا نام فہیم احمد خان یوسف زئی ہے میں اک مڈل کلاس گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں اور میری پہچان یہ ہے کہ چاہے جیسے بھی حالات ہوں میں معاشرہ میں آگے بڑھنے کی کوشش کرتا رہتا ہوں۔ آپ میں سے بہت سے لوگ ایسے ہوں گے جو میرے نام سے واقف ہوں گے اور کئی لوگ ایسے بھی ہوں گے جن کے لیے میرا نام بالکل نیا ہو گا۔ اس لیے سوچا آج اپنی 46 ویں سالگرہ پر کچھ

Read more

سرراہ احتجاج اور پس پردہ مذاکرات

آج کل سوشل میڈیا پر یہ شعر زبان زدعام ہے قمیض وچ موریاں تے ارباں دیاں چوریاں جلسے وچ بد معاشیاں تے خط وچ معافیاں یہ شعر پڑھ کر مجھے اک لطیفہ یاد آ گیا۔ سیاست دانوں کا ایک گروہ کسی دور دراز علاقے میں بس میں سفر کر رہا تھا کہ اچانک بس کی بریک فیل ہو گئی اور وہ بے قابو ہو کر کھائی میں گر گئی۔ اہل علاقہ حادثے کی جگہ پہنچے اور تباہ شدہ بس میں

Read more

پاک فوج زندہ باد کے بجائے پراپیگنڈہ کی زد میں کیوں؟

یہ نظام قدرت ہے کہ ہر نظام کو چلانے کے لئے درپردہ ایسی قوتیں ہوتیں ہیں جو نظام چلا رہی ہوتی ہیں۔ دنیا کے ہر کامیاب ملک میں اصل رول ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ کے پاس ہی رہا ہے ایسے ہی پاکستان میں فوجی اسٹیبلشمنٹ مضبوط ترین ریاستی ستون سمجھی جاتی ہے مگر افسوس پچھلے کچھ عرصہ سے اس اہم ترین ستون کو ملک دشمن قوتوں کی آشیرباد سے ملک میں موجود چند عناصر منفی پراپیگنڈہ کے ذریعے کمزور کرنے کی کوشش

Read more

اظہارِ واقعات ہے کوئی گلہ نہیں ​

الحَمْدُ ِللہ! 3 فروری 2025 کو زندگی کی 46 بہاریں مکمل ہونے کے بعد گزشتہ زندگی کے حالات و واقعات سوچ کر ہی دل، ذات باری تعالی کے آگے سر بسجود ہونے کو کرتا ہے۔ کیونکہ اللہ تعالی نے جو کچھ دیا وہ اس کا انعام اور جو کچھ لے لیا اس میں اللہ تعالی کی حکمت و رضا ہے اور انسان کے بس میں تو یہ بھی نہیں کہ جب تک اللہ نہ چاہے وہ اپنی مرضی سے پلک

Read more

ملکی سیاست اور ہماری قومی ذمے داریاں

اس وقت مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان میں کل رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 251 ہے۔ اگر آپ ان تمام سیاسی جماعتوں کے منشور کا بغور جائزہ لیں تو سیاسی جماعتوں نے وہ منصوبے، پروگرام اور وسیع تر پالیسیاں اپنے منشور میں پیش کی ہوئی ہیں جن پر وہ عمل کرنے کا وعدہ کرتی ہیں تاکہ انتخابات میں وہ ووٹ حاصل کر کے اقتدار میں آ سکیں۔ لیکن اقتدار ملنے کے بعد یہ اپنے وعدے بھول جاتے ہیں۔ جبکہ اگر دیکھا

Read more

بقائے پاکستان میں پاک فوج کا کردار

قیام پاکستان سے اب تک ملکی تعمیر و ترقی میں پاک فوج کا اہم کردار رہا ہے، پاکستان آرمی وطنِ عزیز کا ایک ایسا ادارہ ہے جس نے ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ملک کی تعمیر و ترقی میں بھی ایک ٹھوس اور مثبت کردار ادا کیا ہے۔ پاک فوج کے جانبازوں نے ہر دور میں ہر حالات میں ملک کے وقار کو بلند کیا۔ چاہے وہ کوئی بھی مقام ہو کیسے بھی حالات ہوں پاک فوج

Read more

میاں صاحب سے تازہ ملاقات کا احوال

میاں صاحب کا فون آیا پوچھا کہاں ہو؟ میں بولا گھر پہ، کہنے لگے ڈائیوو اڈے پہنچو 10 بجے دن کی ٹکٹ لے کے بندہ انتظار کر رہا ہو گا شام کو گپ شپ لگاتے ہیں رات 11 بجے کی ڈائیوو سے واپس چلے جانا، آج فارغ ہوں تم سے بھی کافی ٹائم ہوا ملاقات نہیں ہوئی، اسی شام ساڑھے چھ بجے ہم رائیونڈ میں باہر برآمدے میں بیٹھے چائے پی رہے تھے قریب ہی ہیٹر جل رہا تھا میں

Read more

عمران کی پرتشدد سیاست اور پرتشدد سیاست کے نقصانات

پاکستانی سیاست کے بدنما داغ عمران خان کو آج یا کل کرپشن کیس میں سزا ہو جائے گی۔ اگر ہم عمران خان کی ذاتی و نجی زندگی کا جائزہ لیں یا بطور طالبعلم یا کھلاڑی یا سماجی ورکر یا سیاستدان تو یہ ہمیشہ تضادات کا شکار رہی اور عمران نے ہمیشہ وہ راستہ چنا جس میں صرف اور صرف اس کی ذات کا فائدہ ہو۔ اسلام اور سیاست کا چولی دامن کا ساتھ ہے بلاشبہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات

Read more

پر تشدد سیاست، اخلاقیات اور معیشت کی دشمن

سیاست عربی زبان کا لفظ ہے جو فارسی اور اردو میں عام مستعمل ہے۔ لغت میں سیاست کے معنی ”حکومت چلانا اور لوگوں کی امر و نہی کے ذریعہ اصلاح کرنا ہے۔“ یعنی فن حکومت اور لوگوں کو اصلاح سے قریب اور فساد سے دور رکھنے کو سیاست کہتے ہیں۔ یا پھر ہم یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ سیاست کسی گروہ کی بنائی گئی اس پالیسی کو کہا جا سکتا ہے۔ جس کا مقصد اپنے ملک کی بالا دستی

Read more

میرے نانا ابو، داستان عزم و وفا پاکستان

وطن سے محبت فطرت انسانی میں شامل ہے آقا ﷺ کا فرمان ہے حب الوطن من الْاِیمَان ”وطن سے محبت جزو ایمان ہے۔“ دیار وطن کے در و دیوار بھی پیارے لگتے ہیں بخاری شریف میں ہے ”بلاشبہ نبی کریم ﷺ جب کسی سفر سے واپس آتے اور مدینہ کی دیواروں پر نظر پڑتی تو مدینہ کی محبت کی وجہ سے سواری (اونٹنی) کو تیز کرتے اور اگر کسی چوپائے پر سوار ہوتے تو اسے بھی دوڑاتے“ مگر افسوس آج

Read more

میرے نانا ابو ، داستان عزم و یقین پاکستان

وطن سے محبت فطرت انسانی میں شامل ہے آقا صلی للہ علیہ و سلم کا فرمان ہے حب الوطن من الْاِیمَان ”وطن سے محبت جزو ایمان ہے۔“ دیار وطن کے در و دیوار بھی پیارے لگتے ہیں بخاری شریف میں ہے ”بلاشبہ نبی کریم ﷺ جب کسی سفر سے واپس آتے اور مدینہ کی دیواروں پر نظر پڑتی تو مدینہ کی محبت کی وجہ سے سواری (اونٹنی) کو تیز کرتے اور اگر کسی چوپائے پر سوار ہوتے تو اسے بھی

Read more

بہاولپور یونیورسٹی: تصویر کا دوسرا رخ

اگر ہم گزشتہ دہائیوں کا آج سے موازنہ کریں تو ہم نے بہت ترقی کر لی ہے، خاص طور پر تکنیکی دنیا میں۔ ہر ہاتھ میں سمارٹ فون ہونا اسی ترقی کی ایک زندہ مثال ہے۔ یوں محسوس ہوتا ہے، جیسے ساری دنیا ہی ہتھیلی میں سما سی گئی ہو۔ لیکن یہاں ’صحیح اور غلط‘ کا فرق سمجھنا بہت ضروری ہے تاکہ ہم اس تکنیکی ترقی کو انفرادی بہتری اور معاشرتی سلجھاؤ کے لیے استعمال کر سکیں نا کہ اس

Read more

پاکستان مسلم لیگ نون کی قیادت عام کارکن سے دور کیوں؟

آج کل ایک بار پھر سے احتجاجی سیاست عروج پر ہے۔ ہم نے دیکھا ہے کہ جب بھی پارٹیوں کو احتجاجی سیاست کی ضرورت ہوتی ہے تو پھر وہ کارکنوں کو جگاتی ہیں۔ پارٹیوں کو اپنے ورکروں کی ضرورت مشکل حالات میں ہوتی ہے، جب وہ اقتدار میں ہوتی ہیں تو کارکن بے چارے کہیں نظر نہیں آ رہے ہوتے۔ سیاسی کارکن ہر سیاسی جماعت میں سرمائے کی حیثیت رکھتے ہیں، لیکن جماعتیں انہیں صرف استعمال کرتی ہیں۔ میرے مطابق،

Read more

پرانا پاکستان ہو یا نیا پاکستان: ذلت و رسوائی سیاستدان کا مقدر کیوں؟

دوستو! جیسے برتن کے اندر جو بھی ہوتا ہے، وہی نکل کر باہر آتا ہے۔ اسی طرح کسی انسان کی تربیت میں بھی جو چیز شامل ہوتی ہے، وہ ضرور نکل کر باہر آتی ہے اور بالآخر دوسروں کو اس کی حقیقت کا پتا چل جاتا ہے۔ اب گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستان میں اخلاقیات کی دھجیاں اڑاتے ہوئے، جان بوجھ کر سوچی سمجھی سازش کے تحت بد تمیزی کا ایسا طوفان برپا کیا ہوا ہے، جس کی زد پر

Read more

جدید دور کے ٹھگ اور تبدیلی سرکار کی چھنچھناتی چوڑیاں

پرانے وقتوں میں لوگوں کو بیوقوف بنا کر مال بٹورنے کے لیے ایک گروہ ہوا کرتا تھا اس گروہ سے وابستہ لوگ ٹھگ کہلاتے تھے،انہی ٹھگوں کا ایک واقعہ ہے کہ”ایک دیہاتی بکرا خرید کر اپنے گھر جا رہا تھا کہ چار ٹھگوں نے اسے دیکھ لیا اور ٹھگنے کا پروگرام بنایا۔ چاروں ٹھگ اس کے راستے پر کچھ فاصلے سے کھڑے ہو گئے۔ وہ دیہاتی کچھ آگے بڑھا تو پہلا ٹھگ اس سے آکر ملا اور بولا“ بھائی یہ کتا کہاں لے کر جارہے ہو؟ ”دیہاتی نے اسے گھور کر دیکھا اور بولا“ بیوقوف تجھے نظر نہیں آرہا کہ یہ بکرا ہے کتا نہیں ”۔ دیہاتی کچھ اور آگے بڑھا تو دوسرا ٹھگ ٹکرایا۔ اس نے کہا“ یار یہ کتا تو بڑا شاندار ہے کتنے کاخریدا؟

Read more

سابقہ حکمرانوں پر ملبہ ڈالنے کی بجاٸے ، عملیت پسند روڈ میپ متعارف کرواٸے

تبدیلی سرکار کے سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے اک انٹرویو ‏میں کہا کہ اگر وزارت خزانہ نہ چھوڑتا تو میں دماغی توازن کھونے کے دہانے پر تھا۔ سیاسی عدم استحکام کے ماحول میں معاشی اصلاحات متعارف کروانا ایک چیلنج ہے۔ اب بھلا ان خود ساختہ ارسطو اور پی ٹی آئی فیس سے کوئی پوچھے کہ نواز شریف کے دور میں آپ مستقل طور پر سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کرتے رہے اور بالاخر اس میں کامیاب بھی ہوئے آخر اسوقت آپ لوگوں کا ایجنڈا کیا تھا؟ پھر آپ نے اقتدار ملنے کے بعد کی کیا پلاننگ کی تھی؟

Read more

نواز شریف کی نا اہلی سے تبدیلی سرکار کی سابقہ نا اہل کابینہ تک

تبدیلی سرکار کے سابقہ وزراء کی نا اہلی، بدنظمی، مس پلاننگ اور وژن اور صلاحیت کے فقدان کی وجہ سے آٹھ ماہ میں ہی یہ صورتحال ہوگئی ہے کہ تبدیلی کو چاہنے اور لانے والوں کی چیخیں آسمان کو چھو رہی ہیں اور صورتحال اتنی گھمبیر ہے کہ تبدیلی سرکار کے سینئر وزراء بھی نئے وزراء سے نا امید نظر آتے ہیں، اس کی صرف اور صرف اک وجہ ہے اور وہ تبدیلی سرکار کے وہ بلند و بانگ دعوے تھے جن کے خواب انہوں نے سلیکٹرز اور عوام کو دکھائے تھے کہ اقتدار میں آتے ہی وہ یہ کر دیں گے اور وہ کر دیں گے لیکن اقتدار ملتے ہی حقیقت اس کے برعکس نکلی اور کسی بھی شعبہ کی پلاننگ، وژن، منصوبہ بندی اور اہداف نہ ہونے کے سبب عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دب گئے ہیں اور نکلنے کی امید دور دور تک نظر نہیں آ رہی جس کی وجہ سے عوام اب اس ”انگلی“ اور اس کی سلیکشن کیطرف سوال اٹھا رہے ہیں جس ”انگلی“ کے اٹھنے کی امید تبدیلی سرکار نے دھرنے میں لگائی تھی۔ اب سوال یہ نہیں کہ نواز شریف نا اہل نہ ہوتے تو کیا پھر بھی الیکشن ہوتا اور پی ٹی آئی الیکشن جیت جاتی؟ بلکہ سوال یہ ہے کے نواز شریف کو نا اہل کر کے اب تک ہم نے کیا مثبت پایا؟

Read more

تبدیلی سرکار کے سو دنوں کی ہیٹرک اور ہٹلر فوج کے موزے

تبدیلی سرکار کے سو دنوں کی ہیٹرک ہونے کو ہے لیکن پھر بھی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو معاشی محاذ پر مشکلات اور چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے جبکہ ان کا دعوی تھا کہ وہ پہلے سو دنوں میں ملک کے حالات بدل دیں گے حالات تو کیا بدلنے تھے ان کی نا اہلی کی بدولت تبدیلی کی ایسی فضا چلی جس سے ملک میں مہنگائی کا گراف اونچا ہو رہا ہے اور کاروبار سمٹ رہا ہے۔

Read more

کٹے، ککڑی، بکری اور چھابڑی کی سرکار

چینی کہاوت ہے کہ ”اگر کسی کا منصوبہ ایک سال کا ہے تو چاول کاشت کرے، اگر دس سالہ ہے تو درخت لگائے اور اگر منصوبہ سو سالہ ہے تو افراد سازی کرے“۔ افراد سازی کا کام درس گاہوں اور تعلیمی اداروں میں ممکن ہے جہاں جدید دور کی ضروریات کے مطابق علوم کی تعلیم کے ساتھ تربیت بھی فراہم کی جاتی ہو۔ ترقی یافتہ قوموں اور ممالک نے جدید تعلیم اور تعلیمی اداروں پر وقت، توجہ اور سرمایہ لگایا

Read more

بی جمالو سیاست اور نواز شریف کی نکھرتی شخصیت 

دوستو! مہذب ملکوں میں الیکشن سے پہلے سیاسی جماعتیں اپنا منشور عوام کے سامنے پیش کرتی ہیں اور ان کا تھنک ٹینک ہر محکمہ کی پلاننگ کرتا ہے کہ اقتدار میں آنے کے بعد وہ کس کس طرح، کس کس محکمہ کو چلائیں گے اور کیسے اپنے منشور پر عمل در آمد کرکے ملک کو ترقی سے ہمکنار کریں گے۔ مگر افسوس ”میرے کپتان“ مثالیں تو یورپ اور دیگر ممالک کی اور خلفائے راشدین کے زمانہ کی دیتے ہیں لیکن

Read more

تبدیلی سرکار کے دعووں کے برعکس نواز، شہباز کی ابھرتی ہوئی شخصیت

اگر ”تبدیلی سرکار“ کی اب تک کی حکومت کا جائزہ لیا جائے تو ہمیں جہاں اک طرف ہر روز اک نیا یوٹرن اور اک نئی نوید مزید رونے، دھونے، چیخنے چلانے کے ساتھ ساتھ صبر اور بس صبر کی ملتی ہے تو وہیں دوسری طرف نواز، شہباز کو کرپٹ اور غدار کہتی ”تبدیلی سرکار“ خود نواز، شہباز کا نیا اور شفاف چہرہ اور محب وطنی کی نئی داستان جانے انجانے میں عوام کے سامنے بے نقاب کر رہی ہے۔ جس کی تازہ مثال گزشتہ روز صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ”میرے کپتان“ نے انکشاف کیا کہ پٹرول اور گیس کے حوالہ سے قوم کو اگلے دو چار ہفتوں میں بڑی خوش خبری دینے جا رہے ہیں ”جبکہ اصل حقیقت یہ ہے کہ“ کپتان ”کی عظیم خوشخبری بھی کرپٹ اور غدار نواز شریف کی مرہون منت ہی ہے۔

Read more

اسٹیبلیشمنٹ کے مقابلے میں مسلم لیگی ورکرز کی اصل ذمہ داری

الیکشن 2018 کے بعد سے مسلسل اسٹیبلیشمنٹ نے قائد محترم میاں محمد نواز شریف سے بار بار ڈیل اور ڈھیل کے لئے رابطہ کیا لیکن قائد محترم کے صاف انکار کے بعد اسٹیبلیشمنٹ اسوقت ڈبل گیم کھیل رہی ہے۔اک طرف پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کو سہولیات دے کر کارکنان کو یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ خدانخواستہ میاں محمد شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف قائد محترم میاں محمد نواز شریف سے بالا بالا حکومت سے کوئی ڈیل یا ڈھیل کر چکے ہیں یا کسی این آر او کے متلاشی ہیں۔

Read more