پاکستان بھارت کو افغانستان تک راستہ دینے کا خواہاں ہے: امریکی سفیر

افغانستان میں امریکی سفیر جوہن باس نے کہاہے کہ پاکستان بھارت کے لیے ا فغانستان کا زمینی راستہ کھولنے کا خواہاں ہے۔ بھارتی اخبار اکنامک ٹائمز کو دیے گئے انٹرویو میں امریکی سفارتکار کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت نےاس معاملے پرکچھ ماہ قبل افغان ہم منصبوں کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ جوہن باس کا کہنا تھا کہ جنوبی اور وسطی ایشیا کے درمیان زمینی راستہ دوبارہ کھلنے سے خطے کے تمام ممالک کو

Read more

میانوالی: خوشحال خان ایکسپریس کی 8 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 20 مسافر زخمی

میانوالی : خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی 8 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے باعث 20 مسافر زخمی ہوگئے۔ ترجمان ریلوے کے مطابق خوشحال خان خٹک ایکسپریس کراچی سے براستہ میانوالی، اٹک پشاور جا رہی تھی کہ مسان اور سوہان اسٹیشن کے درمیان صبح 6 بجے اس کی 8 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ ترجمان ریلوے کے مطابق حادثے میں مجموعی طور پر 20 مسافر زخمی ہوئے جن میں سے 4 کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ترجمان کا

Read more

چیف جسٹس نے سعد رفیق کو ڈانٹ دیا، اپنا غرور گھر چھوڑ کر آیا کریں: جسٹس ثاقب نثار

ریلوے خسارہ کیس میں خواجہ سعد رفیق اور چیف جسٹس کے درمیان مکالمے کے دوران سابق وزیر ریلوے نے ذرا تلخ لہجہ اپنایا تو چیف جسٹس نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔  چیف جسٹس نے ریمارکس دیے خواجہ صاحب اپنا غرور گھر چھوڑ کر آیا کریں، اپنا رویہ درست کریں ، کیا آپ گھر سے سوچ کر آئے تھے کہ عدالت کی بے حرمتی کرنی ہے؟ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ریلوے میں خسارے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

Read more

کالا باغ ڈیم بھی بنائیں گے – چیف جسٹس

لاہور: چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ قوم میں اتفاق ہوا تو دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیم کے بعد کالا باغ ڈیم بھی بنائیں گے۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں پانی کی قلت کے مسائل سامنے آئے، پتا چلا کوئٹہ میں پانی کا مسئلہ اتنا سنگین ہو سکتا ہے کہ لوگوں کو ہجرت کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ جب میں نے پتا کرایا تو

Read more

ایان علی کی میڈیکل رپورٹ مسترد، وارنٹ جاری

کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل گرل ایان علی کے ایک بار پھر وارنٹ جاری کر دیے گئے۔ راولپنڈی کی کسٹمز عدالت میں کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ ایان علی کے وکیل نے ماڈل گرل کی میڈیکل رپورٹ پیش کی، جسے عدالت نے نامنظور کردیا۔ اس موقع پرعدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ملزمہ کو 30 ہزار کے مچلکوں کے ساتھ6 اکتوبر کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ بشکریہ جیو نیوز۔

Read more

ہائی کورٹ کو شریف خاندان کی سزا معطل کرنے سے روکا جائے: نیب کی سپریم کورٹ میں درخواست

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیرِاعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کی سزا معطلی کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔ نیب نے ہائی کورٹ کو ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزا معطل کرنے سے روکنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی۔ نیب کی جانب سے دائر کی جانے والی درخواست میں موقف اختیار

Read more

چیف جسٹس اور سعد رفیق میں تلخ جملوں کا تبادلہ

لاہور: سپریم کورٹ میں ریلوے خسارہ کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان اور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا جب کہ جسٹس ثاقب نثار نے (ن) لیگی رہنما پر برہمی کا اظہار بھی کیا۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں ریلوے خسارہ ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی جس دوران سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق عدالت کی جانب سے طلب کیے جانے پر پیش ہوگئے۔

Read more

 بیگم کلثوم نواز کا سفر آخرت  – کیمرے کی آنکھ سے

سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ مرحومہ کلثوم نواز سفر آخرت پر روانہ ہوگئیں۔ انہیں جمعہ کی شام جاتی امرا کے قبرستان میں ان کے مرحوم خسر میاں شریف کے پہلو میں سپرد خاک کیا گیا۔ اس موقع کے کچھ تصویری مناظر

Read more

آخر کار فرانسیسی صدر کا فون آ ہی گیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کو فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے ٹیلی فون کیا جس دوران دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے بات چیت کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی اس موقع پر فرانسیسی صدر نے توانائی اور آبی وسائل کے شعبوں میں تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری پر مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوانے پر

Read more

شوہر کا جنسی مطالبہ ماننے سے انکار کرنے والی عورت گناہ کبیرہ کرتی ہے، فرشتے لعنت بھیجتے ہیں: آسٹریلوی امام مسجد

  چند روز قبل آسٹریلیا کے ایک امام مسجد نے اپنی تقریر کے دوران میاں بیوی کے حقوق کے موضوع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جو بیوی اپنے شوہر کے ازدواجی حقوق فراہم کرنے سے انکار کرے تو وہ گناہ کبیرہ کی مرتکب ہوتی ہے اور فرشتے اس پر لعنت بھیجتے ہیں۔ اس تقریر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آئی تو پورے آسٹریلیا میں ایک زبردست ہنگامہ کھڑا ہو گیا۔ یہ ویڈیو سڈنی کی اہل سنت والجماعت ایسوسی ایشن

Read more

بیگم کلثوم نواز کی میت سرد خانے میں منتقل: نوازشریف، مریم اور شریف فیملی کے دیگر افراد نے دیدار کیا

بیگم کلثوم نواز کی میت شریف میڈیکل سٹی کے سرد خانے میں پہنچا دی گئی ہے۔ سابق خاتون اول کی میت شریف میڈیکل سٹی کے سرد خانے میں رکھ دی گئی ہے۔ سابق وزیراعظم نوازشریف نے شریف میڈیکل سٹی میں اپنی اہلیہ کلثوم نواز کا دیدار کیا۔ مریم نواز اور شریف فیملی کے دیگر افراد نے بھی بیگم کلثوم نواز کا دیدار کیا۔ بیگم کلثوم نوازکی میت نمازہ جنازہ کے وقت سردخانے سے لائی جائے گی۔ مرحومہ کی نمازجنازہ شام

Read more

سیاسی دباﺅ کی شکایت کرنے پر ڈی سی راجن پور اور ڈی سی چکوال کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی

وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو عوامی نمائندوں کی طرف سیاسی دباﺅ ڈالنے کے خلاف خطوط لکھنے والے دو ڈپٹی کمشنرز کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا فیصلہ کی گیا۔ دونوں افسروں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کے ترجمان کے مطابق ڈپٹی کمشنر راجن پور اللہ دتہ وڑائچ اور ڈپٹی کمشنر چکوال غلام صغیر شاہد کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق دونوں افسران کو

Read more

انتظامیہ نے افرسیاب خٹک اور سینیٹر زاہد خان کو نوازشریف سے تعزیت کرنے سے روک دیا

ریاستی حکام نے نواز شریف کو اے این پی راہنماوں افرسیاب خٹک اور سینیٹر زاہد خان سے ملاقات کرنے سے روک دیا۔ نواز شریف کو اجازت نہ دینے پر افراسیاب خٹک اور زاہد خان نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم کو گھر میں تعزیتی ملاقاتوں سے روکنا اخلاقی پستی ہے، سیاسی مخالفین کا گھر ماتم کدہ ہے حکمران ہوش کے ناخن لیں ۔ جمعرات کو اے این پی کے مرکزی رہنما افرسیاب خٹک اور ترجمان زاہد خان

Read more

نواز شریف نے خود کو کمرے میں بند کر لیا: والد کی حالت دیکھ کر مریم دھاڑیں مار کر رونے لگیں

نیوز ایجنسی آئی این پیکے مطابق بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر غم سے نڈھال سابق وزیراعظم نوازشریف بیمار ہو گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر پیرول پر رہائی پانے کے بعد نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر جاتی امرا پہنچ گئے لیکن اہلیہ کے انتقال پر صدمے سے دوچار سابق وزیراعظم نوازشریف کی طبیعت ناساز ہو گئی۔ نواز شریف بخار میں مبتلا ہو گئے اور گلا خراب ہونے کی

Read more

گورنر پنجاب چوہدری سرور کی میرٹ پالیسی: کشمالہ طارق کے بیٹے کیلئے دباؤ ڈالنے پر پرنسپل ایچی سن کالج نے استعفیٰ دے دیا

ایچی سن کالج کے پرنسپل مائیکل تھامس نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، ان کے استعفے کی خبر پر سوشل میڈیا پر ردعمل سامنے آیا ہے اور ان کی واپسی کے لیے مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، اس موقع پر بچوں کے والدین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پرنسپل کا قصور صرف یہ ہے کہ انہوں نے کشمالہ طارق کے بیٹے کو جھگڑا کرنے پر سکول سے نکال دیا، جس پر بورڈ آف گورنرز کی

Read more

خادم حسین رضوی سمیت درجنوں مولویوں پر دو ماہ کے لئے تقریر کرنے اور اسلام آباد داخلے پر پابندی

محرم الحرام کے دوران امن وامان برقرار رکھنے کے لئے حکومت نے درجن بھر شعلہ بیان علماء کی تقریروں پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ درجن سے زائد ایسے ہیں جنہیں دو ماہ تک وفاقی دارالحکومت میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ پابندی کا نشانہ بننے والوں میں شعلہ بیانی کی نئی جہتیں متعارف کروانے والے تحریک لبیک کے سربراہ خادم رضوی بھی شامل ہیں۔ یہ احکامات اسلام آباد کیپیٹل ٹیرٹری ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے جاری کئے گئے

Read more

لندن میں سینکڑوں پاکستانیوں کے ایون فیلڈ سے کہیں مہنگے فلیٹ ہیں۔ شریف فیملی کا کیا قصور ہے؟

معروف صحافی جاوید چوہدری نے اپنے کالم میں لکھا ہے کہ شریف خاندان بیک وقت خوش قسمت اور بدقسمت ہے۔ میاں نواز شریف تین بار وزیراعظم بنے۔ میاں شہباز شریف بھی تین بار پنجاب کے وزیراعلیٰ رہے۔ ملک میں دو مرتبہ ایسا بھی ہوا جب بڑا بھائی وزیراعظم اور چھوٹا بھائی وزیراعلیٰ تھا۔ یہ عروج آج تک پاکستان کے کسی خاندان کو نصیب نہیں ہوا تصویر کا دوسرا رخ بھی دیکھئے۔ ذوالفقار علی بھٹو نے1970ء کے انتخاب میں جسٹس جاوید

Read more

شیخ رشید نے ایسا کیا کہا کہ بیگم کلثوم نواز لال حویلی سے روتے ہوئے باہر آئیں؟

ملک کے معروف صحافی جاوید چودھری نے شیخ رشید اور شریف خاندان کے درمیان اختلاف کی وجہ بننے والا واقعہ بتاتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید اور میاں نواز شریف کے درمیان اختلاف کی حقیقی وجہ مشکل وقت میں شیخ رشید کی بیگم کلثوم نواز سے بدسلوکی تھی۔ بیگم کلثوم نواز 1999 میں بحالی جمہوریت اور میاں نواز شریف کی رہائی کے لئے تحریک چلا رہی تھیں۔ وہ اس سلسلسے میں شیخ رشید سے ملنے ان کی رہائش گاہ لال

Read more

لڑکی کو پیسے دو، چاہے چوری کرو، ڈاکا ڈالو: چیف جسٹس

شناختی کارڈ سے والد کا نام ہٹانے کے لئے دائر کی گئی درخواست پر سپریم کورٹ نے لڑکی کے والد کو جواب دینے کے لئے دس دن کی مہلت دے دی ہے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی عدالتی بنچ نے تطہیر فاطمہ کی درخواست کی سماعت کی۔ عدالتی حکم پر لڑکی کے والد اور نادرا کے ڈائریکٹر پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے تطہیر فاطمہ کے والد کو مخاطب کر کے کہا کہ اتنے سال آپ نے

Read more

نیا وفاقی بجٹ: بجلی مہنگی، 400 ارب کے اضافی ٹیکس، انکم ٹیکس میں اضافہ، ترقیاتی اخراجات میں 400 ارب کٹوتی

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے مسلم لیگ (ن) کے پیش کردہ وفاقی بجٹ پرنظرثانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت گزشتہ دور حکومت میں ٹیکس استثنیٰ کے معاملے بھی ترمیم لائی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے 12 لاکھ روپے تک سالانہ آمدنی والوں کو انکم ٹیکس سے استثنیٰ دیا تھا لیکن اب وفاقی حکومت اس حد کو کم کر کے 8 لاکھ تک کرے گی۔ نئے وفاقی بجٹ میں

Read more

زرداری  اور بلاول نواز شریف سے تعزیت کرنے جائیں گے

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری نوازشریف سے تعزیت کیلئے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں شرکت کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی طرف سے بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، خورشید شاہ، نوید قمر اور قمر زمان کائرہ شرکت کریں گے۔ ذرائع

Read more

پرائیڈ آف پرفارمنس لال سعید کو نائب قاصد سے بھی کم تنخواہ کیوں ملتی ہے؟

  تمام ترقی یافتہ معاشروں میں کھیلوں اور کھلاڑیوں کی سرپرستی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہوتی ہیں لیکن بدقسمتی سے ہمارے ہاں کرکٹ کے علاوہ تمام کھیلیں جس طرح سے نظر انداز ہو رہی ہیں انکی مثال نہیں ملتی،عالمی سطح پر کھیلوں کے مقابلوں میں ہمارے قومی ہیروز نے ہمیشہ پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے  دنیا بھر میں ملک کا نام   روشن کیا لیکن بدلتے حالات نے وقت کا دھارا ہی بدل دیا اور آج بھی ملک میں

Read more

لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر صاحبزادہ احمد خان کی نشے کی حالت میں نازیبا حرکات

  لندن میں ایپا ایوارڈ کے دوران پاکستانی ہائی کمشنر صاحبزادہ احمد خان نے مبینہ طور پر نشے کی حالت میں پاکستانی فنکاروں کے ساتھ طوفان بدتمیزی برپا کردی۔ معاملے پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نوٹس لے لیا ۔ تفصیل کے مطابق لندن میں ایپا ایوارڈ کے دوران پاکستانی ہائی کمشنر صاحبزادہ احمد خان نے مبینہ طور پر نشے کی حالت میں فنکاروں کے ساتھ بدتمیزی کی جس پر وہاں موجود لوگ بھی ہنستے رہے ۔ویڈیو میں دیکھا

Read more

میری والدہ کے انتقال پر شریف خاندان کے صرف ایک بندے کو اتنی تمیز تھی کہ اس نے تعزیت کی: حسن نثار

معروف صحافی و تجزیہ کار حسن نثار کا کہنا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی بیماری پر سوال اٹھانے والوں سے معذرت کی باتیں کیوں کی جا رہی ہیں، ہماری سیاست خودغرض بھی ہے اور جمہوریت کم ظرف بھی ہے جبکہ شریف خاندان خود بھی ایسا ہی ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں سوال پوچھا گیا کہ بیگم کلثوم نواز طویل علالت کے بعد وفات پا گئی ہیں اور کیا اب کلثوم نواز کی بیماری پر سوال اٹھانے والوں

Read more

زید حامد کا بیگم کلثوم نواز کی رحلت پر شرمناک، غیر اخلاقی اور بے ہودہ پیغام

بیگم کلثوم نواز کی وفات پر نام نہاد صحافی اور خود ساختی دفاعی تجزیہ کار زید حامد کے شرمناک اور اخلاق سے گرے ہوئے ٹویٹ سے سیاسی اور جمہوری حلقوں مین غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو پیرول پر رہائی مل چکی ہے اور وہ رائیونڈ میں واقع اپنی رہائش گاہ پر پہنچ چکے ہیں۔ شریف خاندان سے تعزیت کے لیے کارکنان کا تانتا بندھا ہوا ہے۔ اس موقع

Read more

ارمینا خان نے ٹوئٹر پر غیراخلاقی زبان استعمال کرنےوالے شخص کو آڑے ہاتھوں لے لیا

پاکستانی اداکارہ ارمینا خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے والے ایک صارف کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ گزشتہ دنوں ارمینا خان کے لیے ایک صارف نے انتہائی غیر اخلاقی زبان استعمال کرتے ہوئے چند ٹوئیٹس شیئر کی تھیں، جس پر اداکارہ آگ بگولہ ہو گئیں۔ اگرچہ مذکورہ صارف نے اپنی تمام ٹوئیٹس کو بعدازاں حذف کردیا تھا، لیکن ارمینا خان نے وہ تمام ٹوئیٹس بذریعہ اسکرین شاٹ محفوظ کرکے اپنے اکاؤنٹ پر شیئر

Read more

نواز شریف نے پیرول پر رہا ہونے سے انکار کردیا تھا: ذرائع کا دعویٰ

اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف نے اہلیہ کلثوم نواز کے انتقال پر پیرول پر رہا ہونے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد شہباز شریف نے ان کی رہائی کیلئے درخواست دی۔ ذرائع کے مطابق کلثوم نواز کی انتقال کی خبر آنے کے بعد شہباز شریف اڈیالہ جیل پہنچے جہاں انہوں نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر سے ملاقات کی اور نواز شریف سے کہا کہ وہ پیرول پر رہائی پر دستخط کر دیں

Read more

پاکپتن واقعے میں ’سیاسی دباؤ‘ کی کہانی، سابق آئی جی پنجاب کلیم امام کی زبانی

اسلام آباد: سابق انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب کلیم امام نے پاکپتن واقعے کی انکوائری رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی، جس میں واقعے کی اندرونی کہانی بیان کی گئی ہے۔ کلیم امام کی جانب سے جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق 24 اگست کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے متعلقہ پولیس افسران کو آئی جی پنجاب کے علم میں لائے بغیر رات 10 بجے طلب کیا۔ انکوائری رپورٹ کے مطابق مانیکا فیملی کے قریبی دوست احسن اقبال جمیل وزیراعلیٰ

Read more

احتساب کیس، مفروضے کی بنیاد پر کرمنل سزا برقرار نہیں رہ سکتی: جسٹس اطہر من اللہ

اسلام آباد: احتساب عدالت کی جانب سے دی گئی قید کی سزا کے خلاف سابق وزیراعظم نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل مکمل کرلیے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل دو رکنی بینچ نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزا معطلی کی درخواستوں کی سماعت کی۔ یاد رہے کہ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو مجموعی طور پر 11 سال،

Read more

کلثوم نواز کی نماز جنازہ کل لندن ریجنٹ پلازہ پارک میں ادا کی جائے گی

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی نماز جنازہ کل لندن ریجنٹ پلازہ پارک میں ادا کی جائے گی، سابق خاتون اول 13 ماہ تک ہارلے اسٹریٹ کلینک میں کینسر سے جنگ لڑتی رہیں۔ بیگم کلثوم نواز گز شتہ 13ماہ سے لندن کے ہارلے سٹریٹ کلینک میں زیر علاج تھیں۔ وہ کینسر کے مرض سے جانبر نہ ہو سکیں، ان کی عمر 68 برس تھی۔ سابق خاتون اول کی میت جمعہ کو لندن سے لاہور لا ئی

Read more

نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر پیرول پر رہا

پنجاب حکومت نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو اڈیالہ جیل سے پیرول پر رہا کر دیا ہے۔ پیرول پر رہائی کے دوران نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر جاتی امراء تک محدود رہیں گے۔ اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد اُنہیں اسلام آباد ایئرپورٹ لے جایا گیا جہاں سے وہ خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور روانہ ہوگئے۔ اس موقع پر مریم نواز نے اپیل کی کہ قوم والدہ کے درجات کی بلندی کے لئے

Read more

نوازشریف اور مریم نواز غم سے نڈھال: آنسو امڈ آئے

بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی خبر سننے کے بعد اڈیالہ جیل میں موجود نوازشریف اور مریم نواز غم سے نڈھال ہو گئے۔ آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے۔ شہبازشریف کی نوازشریف اور مریم نواز سے ملاقات میں کلثوم نواز کے جنازے کے وقت اور جگہ سے متعلق مشاورت کی گئی ۔ اڈیالہ جیل میں شہبازشریف اور خاندان کے دیگرافراد نےنوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر سے ملاقات کی جن میں مریم نواز کی بیٹیاں اور داماد بھی شامل تھے

Read more

شریف خاندان کی دل آزاری پر انتہائی دکھ ہے: اعتزاز احسن

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اعتزاز احسن نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر شدید دکھ اور افسوس کااظہار کیا اور کہا کہ ان کی باتوں سے شریف خاندان کو ہونے والی دل آزاری پر انتہائی دکھ ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں اعتزاز احسن نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز نیک اور پارسا خاتون تھیں، نواز شریف کے خاندان سے اظہار ہمدردی کرتا ہوں،سابق خاتون اول کے انتقال پر شدید دکھ اور افسوس ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھےاظہار

Read more

نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز انتقال کر گئیں

لندن: کینسر کے مرض میں مبتلا سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز لندن کے اسپتال میں دوران علاج چل بسیں۔ ذرائع ابلاغ میں جاری خبروں کے مطابق نواز شریف کے چھوٹے بھائی شہباز شریف نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی تصدیق کردی۔ کلثوم نواز کو گزشتہ رات طبعیت بگڑنے پر دوبارہ وینٹی لیٹر پر ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ کینسر کے عارضے میں مبتلا بیگم کلثوم نواز گزشتہ کئی ماہ سے علاج کی

Read more

عمران خان کو سی پیک کے خلاف اقدام نہیں کرنے دیں گے: شہباز شریف

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور مشیر صنعت وتجارت عبدارزاق داؤد نے برطانوی اخبار کو ایک انٹریو دیا جس میں انہوں نے سی پیک کے منصوبوں کو ایک سال کیلئے بند کرنے سے متعلق مبینہ بیان دیا۔ اس بیان پر شہبازشریف کا رد عمل بھی سامنے آ گیاہے اور انہوں نے اس طرح کے کسی بھی عمل کی بھرپورمزاحمت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ٹویٹر

Read more

سی پیک منصوبے پر نظرثانی کی کوئی بات نہیں کی: عبدالرزاق داؤد

ماہرِ معاشیات اور وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے صنعت و تجارت عبدالرزاق داؤد نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کے حوالے سے ان کے حالیہ انٹرویو کے کچھ حصے سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیے گئے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ منصوبے پر نظرثانی یا دوبارہ مذاکرات کی کوئی بات نہیں کی۔ اگر ابھی بات کی تو پھر کوئی اور اسے

Read more

سولر پینلز کی تنصیب پر 80 فی صد سبسڈی کا اعلان

محکمہ زراعت پنجاب نے صوبہ بھر میں ڈرپ و سپرنکلر اریگیشن کے فروغ کیلیے سولر پینلز کی تنصیب پر 80 فیصد رعایت جبکہ ٹنل فارمنگ کے فروغ کیلیے ٹنل کی تنصیب پر 50 فی صد رعایت دینے کا اعلان کر دیا ۔ محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایا کہ ڈرپ و سپرنکلر ذریعہ آبپاشی کے ذریعے پانی کے کم استعمال سے زیادہ استفادہ کیا جا سکتا ہے کیونکہ اس وقت دنیا کے بیشتر ترقی یافتہ

Read more

وزیراعظم عمران خان اورچیف جسٹس میاں ثاقب نثار میں ملاقات

وزیراعظم عمران خان اور چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کے درمیان آج چار بجے ملاقات متوقع ہے جو سپریم کورٹ میں ہو گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان چیف جسٹس سے ملاقات کیلئے چار بجے سپریم کورٹ میں تشریف لائیں گے اور ان کے چیمبر میں ملاقات کریں گے جس دوران ڈیمز کی تعمیر سے متعلق لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا کیونکہ ڈیم فنڈز سب سے پہلے چیف جسٹس نے قائم کیا جس

Read more

شاہد خاقان عباسی کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور ہائی کورٹ نے عدالت میں پیش نہ ہونے پر سابق وزيراعظم شاہد خاقان عباسی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف بغاوت کی کارروائی کی درخواست پر جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے سوال کیا کہ شاہد خاقان عباسی عدالت میں پیش کیوں نہیں ہوئے؟ جس کے بعد لاہور ہائیکورٹ نےسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے

Read more

پاکستانی حکومت کا چین کے ساتھ سی پیک معاہدے پر نظرِ ثانی پر غور

برطانیہ کے معروف اقتصادی جریدے فنانشل ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی نئی حکومت چین کے ساتھ سی پیک معاہدے پر نظرِ ثانی پر غور کر رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے اپنے حالیہ دورہ پاکستان میں سی پیک معاہدے پر دوبارہ مذاکرات پر آمادگی کا اشارہ دیا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان منصوبوں اور قرض ادائیگی کی مدت بڑھانے کے آپشن زیر غور ہیں۔ اس حوالے سے ماہرِ

Read more

حکومت کا گیس کی قیمتیں فوراً نہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے فوری طور پر گیس کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر خزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا جس میں گیس کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق فیصلہ کیا گیا اور کمیٹی نے فوری طور پر گیس کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے قیمتوں میں اضافے کے لیے گائیڈ لائنز طے کرلی ہیں تاہم گیس

Read more

سکھرمیں بیوٹی پارلر کے چینجنگ روم میں خفیہ کیمرے کا انکشاف

سکھر میں ایک بیوٹی پارلر کے چینجنگ روم میں خفیہ کیمرا لگانے کا انکشاف ہوا ہے۔ خفیہ کیمرے سے خواتین کی ویڈیو بنانے اور انہیں بلیک میل کرنے والے بیوٹی پارلر کے مالک کو گرفتار کرکے بیوٹی پارلر سیل کردیا گیا۔ سکھر کے مشن روڈ پر واقع بیوٹی پارلر کے واش روم میں خفیہ کیمرے کا انکشاف ان متاثرہ خواتین نے کیا جو اس کا شکار ہوچکی تھیں۔ متاثرہ خواتین نے میڈیا کو وہ وڈیو فراہم کیں جنہیں دکھاکر بیوٹی

Read more

پریانکا چوپڑا میرے ساتھ کام کرنا نہیں چاہتیں: سلمان خان

بالی ووڈ کے سپرسٹار اداکارسلمان خان کا کہنا ہے کہ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے فلم ’’بھارت‘‘ سے اس لیے کنارہ کشی اختیار کی کیونکہ وہ میرے ساتھ کام کرنا نہیں چاہتیں۔ پریانکا چوپڑا نے کچھ عرصہ قبل فلم ’’بھارت‘‘ سے اچانک کنارہ کشی اختیار کرلی تھی جس پر سب سے زیادہ تکلیف سلمان خان کو ہوئی اور وہ ان سے ناراض بھی ہوئے۔ حال ہی میں ایک بھارتی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے سلمان خان نے بتایا میں نے

Read more

عدلیہ بحالی تحریک میں شامل ہونا ہماری غلطی تھی: سعد رفیق

مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان کی سلیکشن کر کے قوم کے لیڈر کو جیل میں ڈال دیا گیا۔ عدلیہ بحالی تحریک میں شامل ہونا ہماری غلطی تھی، نواز شریف کو تجویز دی تھی کہ ایک بار پھر سوچ لیں۔ ہمیں لگتا ہے کہ آصف زرداری کی اس وقت کی باتیں ٹھیک تھیں۔ لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما آصف کرمانی کے والد سعید کرمانی کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس

Read more

کیا عاطف میاں کو ہٹانے میں جبران ناصر کا ہاتھ ہے؟

پاکستانی نژاد امریکی ماہر معیشت ڈاکٹر عاطف میاں کی اقتصادی مشاورتی کونسل میں شمولیت اور پھر برطرفی پاکستانی الیکٹرانک و سوشل میڈیا پر گرما گرم بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے۔ڈاکٹر عاطف کو اقتصادی مشاورتی کونسل سے نکلوانے کے لئے سوشل میڈیا پر گرما گرم تحریک چل رہی تھی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اب بہت سے لوگوں نے معروف سماجی کارکن جبران ناصر کو اُن کی برطرفی کی اصل وجہ قرار دے دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر کہا جا

Read more

عاطف میاں کو اقتصادی مشاورتی کونسل سے ہٹانا مایوس کن اور ناقابل دفاع ہے: جمائما گولڈ اسمتھ

وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے ممتاز ماہر معاشیات عاطف میاں کو اقتصادی مشاورتی کونسل سے نکالنے کے فیصلے کو مایوس کن اور ناقابل دفاع قرار دیا ہے۔ عاطف میاں کو اقتصادی مشاورتی کونسل کی رکنیت سے ہٹانے کے فیصلے پر جمائما گولڈ اسمتھ نے ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایک نامور ماہر اقتصادیات کو عقیدے کی بنیاد پر عہدے سے ہٹانا انتہائی مایوس کن ہے۔ ایسے فیصلے کا دفاع نہیں کیا جا سکتا۔

Read more

چیف جسٹس ریٹائرمنٹ کے بعد ڈیم پر پہرہ دیں گے، جھونپڑی میں بھی رہنے کا عزم

لاہور: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے وزیراعظم عمران خان کے پانی سے متعلق بیان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیم کے فنڈ سے متعلق فیصلہ ہماری اجازت سے کیا گیا۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ ’ریٹائرمنٹ کے بعد ڈیم پر پہرہ دوں گا اور اگر وہاں جھونپڑی بنا کر رہنا پڑا تو رہوں گا‘۔ چیف جسٹس نے مزید

Read more

میئر کراچی وسیم اختر کی گاڑی گن پوائنٹ پر چھین لی گئی

شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے اور سڑکوں پر دندناتے ملزمان شہریوں کو دن دہاڑے لوٹ رہے ہیں جب کہ کراچی پولیس اس پر قابو میں ناکام نظر آتی ہے۔ شہر کے میئر وسیم اختر بھی اسٹریٹ کرائم کا شکار ہوگئے جس میں ان کی سرکاری گاڑی گن پوائنٹ پر چھین لی گئی۔ کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان بخاری میں میئر کراچی کی سرکاری گاڑی چھینی گئی جہاں مسلح ملزمان نے اسلحہ کے

Read more

شراب کی بر آمدگی میرا ذاتی معاملہ ہے: شرجیل میمن

پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے شراب بر آمدگی کو اپنا ذاتی معاملہ قرار د ے دیا ہے۔ کراچی کی احتساب عدالت میں سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن اور دیگر ملزمان کو پونے 6 ارب روپے کے کرپشن کیس کی سماعت کے سلسلے میں عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر میڈیا کی جانب سے پوچھے گئے شراب برآمدگی سے متعلق سوالات پر انہوں نے پر محتاط رویہ اختیا ر کیا۔ صحافی کے سوال پر کہ سب جیل میں

Read more

سوموٹو میں تجاوز تو نہیں کررہے؟ چیف جسٹس

سوموٹو میں تجاوز تو نہیں کررہے؟ چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کا اختیارریگولیٹ کرنے کا اعلان کردیا، پاکستان بار کونسل سپریم کورٹ بار اور اٹارنی جنرل کو نوٹس۔ اسلام آباد(نمائندہ جنگ) عدالت عظمیٰ نے چیف جسٹس کو عوامی مفاد کے تحت از خود نوٹس (سوموٹو) لینے کا اختیار دینے سے متعلق آئین کے آرٹیکل 184/3 کی تشریح اور اس کے دائرہ اختیار کی حدود کے تعین کے حوالے سے مقدمہ کی سماعت کے دوران اس حوالے سے دائر کی گئی

Read more

عاطف میاں کے بعد پروفیسر عاصم اعجاز خواجہ  نے بھی اقتصادی مشاورتی کونسل سے استعفیٰ دے دیا

پرنسٹن یونیورسٹی کے ماہر معاشیات عاطف رضوان میاں کو اقتصادی مشاورتی کونسل کی رکنیت سے الگ کئے جانے کی اطلاع ملنے پر کونسل کے ایک اور نامزد رکن اور ہارورڈ یونیورسٹی میں ترقیاتی معاشیات کے پروفیسر عاصم اعجاز خواجہ نے بھی اقتصادی مشاورتی کونسل سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ پروفیسر عاصم اعجاز خواجہ نے مائیکرو بلاگنگ سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ اقتصادی مشاورتی کونسل کی رکنیت سے استعفیٰ دینا میرے لئے تکلیف دہ اور دکھ بھرا فیصلہ

Read more

رات گئے معروف صحافی ملک رمضان اسراء کے گھر پر حملہ، صحافی محفوظ

مذکورہ صحافی کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان کے پسماندہ گاؤں چڑا اولاد سے ہے آپ ”ہم سب“ سمیت مختلف اداروں میں بلاگز اور بیٹھک ملک رمضان اسراء کے نام سے مختلف قومی اخبارات میں کالمز لکھتے ہیں 6۔ ستمبر۔ 2018 کی رات گئے تقریبا 9:30pm پر آبائی گاؤں میں موجود گھر پر نامعلوم افراد نے زوردار طریقے سے کھٹکھٹاہٹ شروع کردی۔ ( واضح رہے علاقہ کی حالات کی خرابی کے پیش نظر اور عموما ویسے بھی گاؤں کے لوگ جلد

Read more

نواز شریف کے بعد آصف علی زرداری کے معاملے پر بھی جے آئی ٹی بن گئی: آئی ایس آئی کے بریگیڈیر شاہد پرویز شامل

جعلی اکاؤنٹس کیس میں جے آئی ٹی کی تشکیل کا تحریری حکم جاری کر دیا گیا۔ جعلی بینک اکاؤنٹس سے منی لانڈرنگ کے الزمات کی تحقیقات کیلئے6 رکنی جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی جس میں آئی ایس آئی، کمشنر کارپوریٹ ٹیکس آفس، ایف آئی اے، نیب، ایس ای سی پی اور ایف بی آر کے افسران شامل ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق سپریم کورٹ نے آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کے خلاف

Read more

عاطف میاں کو معاشی کونسل سے علیحدہ کرنے کے فیصلے کی اندرونی کہانی

پاکستان تحریک انصاف نے عاطف میاں کو معاشی کونسل سے علیحدہ کرنے کا فیصلہ کر لیاہے جس کا اعلان پی ٹی آئی کے رہنماؤں فواد چوہدری اور جاوید خان نے سوشل میڈیا کے ذریعے کیا ہے تاہم اب اس کی اندرونی کہانی منظر عام پر آ گئی ہے ۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیر مذہبی امور نورالحق سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ان سے عاطف میاں کے معاملے پر رائے طلب کی جبکہ عمران

Read more

بھارت اور امریکا کے مابین اہم دفاعی معاہدہ طے پا گیا

بھارت اور امریکا نے آج ایک اہم دفاعی معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس سے انتہائی جدید ترین، حساس دفاعی سازو سامان اور امریکی ٹیکنالوجی بھارت کو فروخت کرنے کا راستہ ہموار ہو گیا ہے۔ مریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور وزیر دفاع جیمس میٹس نے اپنے بھارتی ہم منصب بالترتیب سشما سوراج اور نرملا سیتارمن کے ساتھ تفصیلی مذاکرات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آج بدھ کو ہوئی بات چیت کو ’مثبت‘ اور معاہدے

Read more

عمران خان نے عاطف میاں کو اقتصادی کونسل سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے، ان کا نام اسد عمر نے شامل کیا: فرحان ورک

تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی سوشل میڈیا ٹیم کے اہم رکن ڈاکٹر فرحان ورک نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے عاطف میاں کو اقتصادی مشاورتی کونسل سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ان کا نام وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے اقتصادی مشاورتی کونسل میں شامل کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ایک اقتصادی مشاورتی کونسل تشکیل دی گئی ہے جس میں احمدی معیشت دان عاطف میاں کو بھی شامل کیا

Read more

پی ٹی آئی میں شمولیت کے متعلق قریبی دوستوں سے مشاورت کررہا ہوں: فاروق ستار

ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے پی ٹی آئی میں شمولیت کی پیشکش سے متعلق کہا ہےکہ وہ تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالے سے قریبی دوستوں سے مشاورت کر رہے ہیں۔ فاروق ستار نے کل میڈیا سے گفتگو کے دوران انکشاف کیا تھا کہ انہیں تحریک انصاف میں شمولیت کی پیشکش ہوئی ہے اور ضمنی الیکشن میں نومنتخب صدر پاکستان عارف علوی کی خالی نشست این اے 247 سے الیکشن لڑانے کی خواہش کا اظہار کیا گیا

Read more

بابر اعوان کا استعفی۔۔۔ دیا گیا یا لیا گیا؟

تقریباً شام 7 بجکر 20 منٹ پر ڈاکٹر بابر ا عوان نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر اعلان کیا کہ انہوں نے بحیثیت مشیر وزیر اعظم برائے پارلیمانی امور اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے اور وہ یہ انتہائی قدم قانون کی حکمرانی کے لیے اٹھا رہے ہیں۔ بابر اعوان نے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ دوسری جانب جب وزیر اعظم آفس کے مختلف ذرائع سے بات کی گئی تو معلوم ہوا کہ نیب کی

Read more

نواز شریف میمو گیٹ سازش میں جنرل پاشا، جنرل کیانی اور جسٹس افتخار چوہدری کے ساتھ شریک تھے: حامد میر

معروف صحافی حامد میر نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف صدر پاکستان بننے کے خواہش مند تھے، وہ کہتے تھے کہ وزیراعظم کیا ہوتا ہے؟ میں صدر بنوں گا۔ معروف صحافی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری نے اپنے اختیارات خود پارلیمنٹ کو دیے تھے۔حامد میر نے کہا کہ جب آصف زرداری اپنے اختیارات پارلیمنٹ کو دے رہے تھے اس وقت میاں نواز شریف نہیں

Read more

پاک امریکا دفاتر خارجہ کے بیانات میں تضاد کیوں؟

پاک امریکا تعلقات میں سرد مہری قائم ہے یا برف پگھلنے لگی؟ دونوں ممالک کے دفتر خارجہ کے بیانات میں پایا جانا والا تضاد اور ہی کہانی کی طرف اشارہ کیوں کررہا ہے؟ دونوں ممالک کی خارجہ پالیسی کا یہ کیسا رخ ہے کہ ایک طرف سے آواز آتی ہے ہم سے ڈو مور کا مطالبہ نہیں کیا گیا، دوسری طرف سے کہا جاتا ہے ہم نے دہشت گردوں کے خلاف فائنل اقدام کا کہہ دیا ہے۔ پاک امریکا تعلقات

Read more

خواجہ اظہار الحسن کے ایم کیو ایم قیادت سے اختلافات سامنے آگئے

سندھ اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈراورمتحدہ قومی موومنٹ کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کے پارٹی قیادت سے اختلاف سامنے آگئے ہیں۔ خواجہ اظہار الحسن نے ایک بیان میں کہا کہ میڈیا سے پتا چلاکہ ایم کیو ایم نے فردوس شمیم نقوی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہی نہیں ہوا تو اپوزیشن لیڈر کیسے نامزد ہوا؟ پارٹی نے مجھ سے مشاورت نہیں کی اور نہ ہی اعتماد میں لیا۔ خواجہ

Read more

مردانہ اوصاف سے محروم ٹرانس جینڈر کو ریپ کرنے پر تین سال قید

  سکاٹ لینڈ کے شہر ایڈنبرا میں ایک خواجہ سرا نے مردانہ صفات سے محروم ہونے کے باوجود دو لڑکیوں کی عصمت دری کر ڈالی ہے۔ ویب سائٹ ’میٹرو‘ کے مطابق 35 سالہ کارلوس ڈیلا کروز نے مختلف اوقات پر ان لڑکیوں کے ساتھ دوستی کا تعلق استوار کیا اور پھر اپنے گھر لے جا کر انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا۔ کارلوس کا نشانہ بننے والی دوسری لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ ’’مجھے معلوم تھا کہ کارلوس خواجہ سرا

Read more

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست

  اسلام آباد کے ایک وکیل ضیا الرحمن گوندل نے اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی معرفت ایس پی اسلام آباد کے دفتر میں ایک درخواست جمع کروائی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ مجریہ 1997 اور قانون تعزیرات پاکستان کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے کیونکہ مبینہ طور پر وفاقی وزیر اطلاعات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احمدیوں کا

Read more

این اے 131: سعد رفیق کے مقابلے میں کس کو ٹکٹ ملے گا: علامہ اقبال کا پوتا یا جنرل اختر عبدالرحمان کا بیٹا؟

وزیراعظم عمران خان نے این اے 131 کے ضمنی انتخاب کے لیے سروے کے مطابق ٹکٹ دینے کا فیصلہ کر لیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ہمایوں اختر اور ولید اقبال دونوں نے ہی سروے میں کامیاب امیدوار ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ تاہم ذرائع کے مطابق این اے 131 کے ضمنی انتخاب کے لیے ہمایوں اخترکو زیادہ پسندیدہ قرار دیا جا رہا ہے۔ دوسری طرف ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ  تحریک انصاف کے پرانے کارکنوں میں ہمایوں اختر کے بارے

Read more

عمران خان کی زمان پارک رہائش گاہ کو بھی جاتی امراء کی طرح خصوصی حیثیت دینے کا فیصلہ

وزیر اعظم عمران خان کی رہائش گاہ واقع زمان پارک کو بھی نوازشریف کی رہائش گاہ جاتی امراء کی طرح خصوصی حیثیت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے وزیر اعظم عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دینے کا فیصلہ کر لیا۔ لیسکو کی جانب سے 2گرڈ اسٹیشن سے بجلی فراہم کرنے کیلئے انتظامات شروع کر دیے گئے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک

Read more

پرویز خٹک کے گرد نیب کا گھیرا تنگ ہونے لگا

   چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے خلاف تحقیقات کی منظوری دے دی ہے۔  اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور موجودہ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے گرد نیب کا گھیرا تنگ ہونے لگا ہے۔ چیئرمین نیب کی زیر صدارت ایگزیکٹوبورڈ کا اجلاس ہواجس میں جسٹس (ر) جاوید اقبال 14 مختلف تحقیقات کی منظوری دی ۔ اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب نے سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک، میئر کراچی وسیم اختر، آغا

Read more

پاکستان نے امریکا کے ڈو مور مطالبے پر جھکنے سے انکار کر دیا

وزیراعظم عمران خان،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ وزیراعظم عمران خان سے مائیک پومپیو کی ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق امریکا نے ایک بار پھر پاکستانی قیادت سے ڈومور کا مطالبہ کیا، جس پر پاکستانی قیادت نے دو ٹوک جواب دیا اور مائیک پومپیو پر واضح کردیا کہ صرف

Read more

مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے معاشی مشاورتی کونسل میں عاطف میاں کی شمولیت کی حمایت کر دی

  وزیر اعظم عمران خان نے معروف ماہر معیشت عاطف میاں کو معاشی کونسل میں شامل کیا گیا ہے۔ عاطف میاں کے احمدی عقائد کو بنیاد بنا کر پورے ملک میں ہنگامہ مچا ہوا ہے۔ عمران خان اور تحریک انصاف کی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ایسے میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال بھی میدان میں آگئے ہیں اور واضح طور پر کہا ہے کہ میرٹ اور عقائد کو

Read more

نواز شریف نے احتساب عدالت میں برگر کھایا، واجد ضیا پر جرح

نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل مل اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت کرتے ہوئے احتساب عدالت نے خواجہ حارث کے اعتراض پر 30 اگست کی سماعت کے دوران قلمبند نیب پراسیکیوٹر کے بیان کا آخری پیرا حذف کر دیا۔ نواز شریف کی ایک روزہ حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی۔ نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل مل اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے کی۔ عدالت

Read more

شراب کیس: شرجیل میمن کا ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کی سفارش کا فیصلہ

کراچی: پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی شرجیل انعام میمن کے کمرے سے شراب کی بوتلیں ملنے کے معاملے کی تحقیقات کے لیے جیل انتظامیہ نے ان کا ڈی این  اے ٹیسٹ کرانےکی سفارش کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جیل انتظامیہ نے ڈی این  اے ٹیسٹ کے لیے تحقیقاتی کمیٹی کو زبانی درخواست کردی تاہم تحریری درخواست جیل انتظامیہ کی انکوائری کے بعد کی جائے گی۔ یاد رہے کہ شرجیل میمن محکمہ اطلاعات میں پونے 6 ارب روپے

Read more

مالدیپ کے ساحلوں پر چھٹیاں مناتی سیف علی خان فیملی اور کرینہ کپور کا مختصر لباس

بھارتی سپر سٹار کرینہ کپور اور اْن کے شوہر سیف علی خان آج کل مالدیپ کے خوبصورت ساحلوں پر اپنی فیملی کے ہمراہ چھٹیاں منا رہے ہیں۔ اپنے پرستاروں کو اپ ڈیٹ رکھنے کیلئے سیف علی خان کی بہن سوہا علی خان باقاعدگی سے تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کر رہی ہیں۔ اتفاق سے اس دوران وہ کچھ ایسی تصاویر بھی شیئر کر بیٹھی ہیں کہ جنہیں دیکھتے ہی لوگ ہاتھ دھو کر ان کے پیچھے پڑ گئے

Read more

آصف زرداری کو ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے مجبور کر رکھا ہے: مفتاح اسماعیل

مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے آصف زرداری کو تنگ کیا ہوا ہے۔ آصف زرداری ان ذاتی مجبوریوں کی بنا پر اپوزیشن کے ساتھ نہیں چل رہے۔ دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عارف علوی میرے پڑوسی ہیں اور میں ان کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ میں آصف زرداری کو مبارکباد پیش نہیں کررہا۔ آصف زرداری کی

Read more

شہباز شریف سورۃ الکوثر کی تلاوت نہیں کر سکے

پاکستان پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں کابینہ کے ایک اجلاس میں اس وقت کے وزیر داخلہ رحمان ملک سورۃ اخلاص کی تلاوت کرتے کرتے اٹک گئے تھے، انہوں نےکئی بارکوشش کی لیکن زبان نے ساتھ نہ دیا جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بننا پڑا ۔ اعتزاز احسن جن کے زور خطابت کا ایک عالم معترف ہے کے ساتھ بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آ چکا ہے ، 2013 میں وہ بھی صدر آصف زرداری کے استقبالیہ

Read more

خاور مانیکا کے معاملے پر اجلاس بلایا تھا: وزیرِاعلیٰ پنجاب کا اعتراف

وزیرِاعلیٰ  پنجاب سردار عثمان بزدار نے سینئر صحافیوں سے ملاقات میں اعتراف کیا ہے کہ خاور مانیکا کے معاملے پر اجلاس بلایا تھا۔ پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِاعلیٰ نے کہا کہ میرے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں، جو بھی آتا ہے ان کے ایشوز حل کرتا ہوں۔ اس موقع پر ایک صحافی نے عثمان بزدار سے سوال کیا کہ ڈی پی او پاکپتن رضوان گوندل آپ کے کہنے پر تبدیل ہوئے؟ اس کے جواب میں

Read more

نندی پور سکینڈل: بابر اعوان نے مشیر پارلیمانی امور کے عہدے سے استعفی دے دیا

وزیرِاعظم کے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی مجھ سے شروع ہونی چاہیے۔ بابر اعوان نے اپنا استعفیٰ وزیرِاعظم کو بھجواتے ہوئے کہا ہے کہ 2007ء میں مشرف دور میں نندی پور منصوبہ آیا جو 2012ء میں منظور ہوا، میری وزارت کے 16 ماہ میں نندی پور کی سمری آئی نہ روکی گئی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ میرے خلاف پہلے دن سے آخر تک یکطرفہ کارروائی

Read more

عاطف میاں کو اکنامک ایڈوائزری کونسل میں لگایا گیا ہے، اسلامی نظریاتی کونسل میں نہیں: فواد چوہدری

  وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عاطف میاں کو ایڈوائزری کونسل کا رکن بنایا گیا ہے اسلامی نظریاتی کونسل کا ممبر نہیں لگایا گیا. یہ کوئی طریقہ نہیں کہ کوئی آپ کی پسند کا نہیں تو اسے بحیرہ عرب میں پھینک دیں۔ قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ عارف علوی ایک انتہائی پروفیشنل اور نفیس انسان ہیں، ان کی پارٹی اور نظریے سے کمٹمنٹ شک و شبے سے

Read more

جوڑوں کا درد کم کرنے کے علاج میں اہم پیش رفت

سان ڈیاگو: گٹھیا کا مرض جوڑوں کے درد کی شدید ترین کیفیت ہے جس میں بدن کا جوڑ جوڑ شدید تکلیف کا شکار ہوتا ہے۔ اس کے ایک ممکنہ علاج کے طور پر امریکی ماہرین نے انتہائی چھوٹے یعنی خردبینی جسامت والے ”نینو اسنفج‘‘ تیار کیے ہیں۔ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سان ڈیاگو(یوسی ایس ڈی) کے سائنسداں لیانگ فینگ زینگ اور ان کے رفقائے تحقیق نے خاص نینو اسفنج بنائے ہیں جو خون کے سفید خلیات میں 40 سے 70 فیصد

Read more

لڑکی نے اچھا لباس پہننے کی خاطر اپنے ہی شوہر سے دوسری مرتبہ شادی کر لی

ایک برطانوی دولہا دلہن نے سال میں دو مرتبہ ایک دوسرے سے شادی کر لی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق 27سالہ ریچل ورڈ نامی دلہن اور اس کے شوہر تھامس نے پہلی بار 2017میں مالدیپ میں شادی کی اور اب چند ماہ بعد انہوں نے ایک بار پھر برطانیہ میں شادی کی تقریب کر ڈالی۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ دلہن کو پہلی بار منعقد ہونے والی شادی کی تقریب میں اپنا لباس پسند نہیں آیا تھا، چنانچہ

Read more

عارف علوی صدر منتخب، عمران خان پھر کارڈ لانا بھول گئے

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریکِ انصاف کے امیدوار عارف علوی صدرِ پاکستان منتخب ہو گئے ہیں، انہوں نے قومی اسمبلی سے 212، پنجاب اسمبلی سے 186، بلوچستان اسمبلی سے 45 اور خیبر پختونخوا اسمبلی سے 78 ووٹ حاصل کیے، تاہم انھیں سندھ اسمبلی سے 56 ووٹ ملے۔ پاکستان تحریکِ انصاف کے امیدوار عارف علوی واضح اکثریت سے پاکستان کے تیرہویں صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق عارف علوی کو پارلیمنٹ سے 212، پنجاب اسمبلی سے

Read more

عارف علوی ملک کے تیرہویں صدر منتخب ہو گئے

  تحریک انصاف کے عارف علوی ملک کے تیرہویں صدر منتخب ہوگئے ہیں ،انہوں نے قومی اسمبلی سینیٹ،خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں اپوزیشن امیدواروں کو شکست سے دوچار کیا۔ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کے امیدوار مولانا فضل الرحمٰن دوسرے اور پیپلز پارٹی کے اعتزاز احسن تیسرے نمبر پر رہے ۔ قومی اسمبلی و سینیٹ میں 424 ووٹوں میں سے عارف علوی نے 212، فضل الرحمٰن نے 131 اور اعتزاز احسن نے 81ووٹ حاصل کئے۔ الیکشن

Read more

پولیس کو شرجیل میمن کی اصلی بوتلیں مل گئیں

اسلام آباد: پولیس نے شرجیل میمن کے کمرے سے شراب کی اصل بوتلیں برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور حقائق مسخ کرنے پر جیل حکام اور کورٹ پولیس کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں شامل تفتیش کرلیا گیا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان نے گزشتہ روز کراچی میں نجی اسپتال کا دورہ کیا تھا جہاں گرفتار پی پی رہنما شرجیل میمن کے کمرے سے شراب کی بوتلیں برآمد ہوئی تھیں۔ چیف جسٹس پاکستان نے شرجیل میمن کے ٹیسٹ کرانے کا

Read more

چیف جسٹس کو پتہ ہے کس نے شرجیل میمن کی شراب کو شہد کر دیا

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ایک کیس کی سماعت کے دوران شرجیل میمن کے کمرے سے شراب کی برآمدگی سے متعلق ریمارکس دیے کہ میں شرجیل میمن کے کمرے میں شہد کی کوئی بوتل دیکھ کر نہیں آیا اور ہمیں پتہ ہے کس کے قبضے میں بعد میں نمونے بدل دیے گئے۔ سپریم کورٹ میں غیر فعال ٹربیونلز کیس کی سماعت کے دوران اسپتال میں شرجیل میمن کے کمرے سے شراب کی برآمدگی کا بھی تذکرہ

Read more

آصف زرداری، مولانا فضل الرحمٰن ملاقات میں’ بریک تھرو‘

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے درمیان صدارتی الیکشن سے قبل ہونے والی انتہائی اہم ملاقات میں بریک تھرو ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری سے ملاقات میں فضل الرحمٰن نے مشروط طور پر دستبردار ہونے پر آمادگی ظاہر کردی ہے اور کہا ہے کہ آپ شہبازشریف کو منا لیں میں دستبردار ہو جائوں گا ۔ اسلام آباد میں زرداری ہائوس میں ہونے والی ملاقات میں

Read more

حسین حقانی نے عاطف میاں کو اقتصادی مشاورتی کونسل کا رکن بنانے پر وزیراعظم عمران خان کی حمایت کر دی

 وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مبینہ طور پر احمدی عقائد کے حامل پروفیسر عاطف میاں کا اقتصادی مشاورتی کونسل میں تقرر کرنے کی حمایت میں حسین حقانی بھی میدان میں آ گئے ہیں۔ گزشتہ روز صحافی رضوان رضی نے کہا تھا کہ وزیراعظم جناب عمران خان نے اقتصادی مشاورتی کونسل کی تشکیل نو کرتے ہوئے اس میں ، پرسٹن یونیورسٹی لندن کے عاطف ایم میاں کا بھی تقرر کیا ہے۔موصوف احمدی ہیں اور پاکستان کے خلاف مختلف مہموں کا

Read more

ملائشیا میں ہم جنس پرستی پر  دو خواتین کو سرعام کوڑے

ملائشیا میں ہم جنس پرستی کے الزام میں گرفتار دو خواتین کو دی گئی کوڑوں کی سزا پر عمل درآمد کردیا گیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ ملائشیا میں اسلامی شرعی قوانین کی خلاف ورزی پر خواتین کو کوڑے مارے گئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطاقب 22 اور 32 سال کی ان دو خواتین کو حکام نے رواں برس اپریل میں شمالی ریاست ترنگانو میں ایک گاڑی سے گرفتار کیا تھا۔ ان خواتین نے اپنا جرم تسلیم کیا

Read more

حالیہ انتخابات پر لعنت بھیجتا ہوں: مسلم لیگی رہنما مشاہد اللہ خان

مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ حالیہ انتخابات پر لعنت بھیجتا ہوں۔ وزیر اعظم کو معلوم ہے وہ سیلکٹڈ پی ایم ہیں۔ اس لئے بلاول کی تقریر پر ڈیسک بجایا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر سینیٹ میں تحریک التوا پر بحث ہوئی جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد اللہ نے الیکشن میں دھاندلی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں حالیہ انتخابات پر لعنت بھیجتا

Read more

شرجیل میمن کی ایک بوتل میں شہد اور دوسری میں تیل ہے: کیمیکل ایگزامنر رپورٹ

کراچی: سابق وزیر اطلاعات سندھ اور رہنما پیپلز پارٹی شرجیل میمن کے خون کے نمونوں میں شراب کا عنصر نہیں پایا گیا۔ دو روز قبل چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ضیاء الدین اسپتال میں واقع سب جیل کا دورہ کیا تھا جہاں شرجیل انعام میمن زیر علاج ہیں۔ چیف جسٹس کے دورے کے دوران شرجیل میمن کے اسپتال کے کمرے سے مبینہ طور پر شراب کی دو بوتلیں برآمد ہوئی تھیں، جس پر چیف جسٹس نے شرجیل میمن

Read more

عارف علوی دہی بھلے والے صدر سے بہتر ہوں گے: فیاض الحسن چوہان

   پنجاب کے وزیر اطلاعات اور پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے صدر پاکستان ممنون حسین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عارف علوی دہی بھلے والے صدر سے کہیں بہتر صدر ثابت ہوں گے۔ ”جیو نیوز“ کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمن ساری عمر دوسروں کے پیسوں پر عیش کرتے رہے ہیں، ان کے صدر بننے سے دنیا میں پاکستان

Read more

رضوان گوندل کیس: سپریم کورٹ کا پولیس میں سیاسی مداخلت کی انکوائری آئی جی کلیم امام کو کرنے کا حکم

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) پاکپتن کے تبادلے پر از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے پولیس میں سیاسی مداخلت کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے ڈی پی او تبادلہ از خود نوٹس کی سماعت کی، اس موقع پر آئی جی پنجاب کلیم امام، سابق ڈی پی او پاکپتن رضوان گوندل، خاور مانیکا

Read more

یمن کے صوبے سعداء میں بمباری کے دوران ہم سے سنگین غلطی ہوئی: سعودی حکومت نے اعتراف کر لیا

سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں پر یمن میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کے الزامات عائد کیے جاتے رہے ہیں تاہم ہمیشہ ان کی طرف سے ان الزامات کی تردید کی گئی ہے۔ اب تاریخ میں پہلی بار سعودی عرب نے یمن میں ایک خوفناک ترین غلطی کا اعتراف کر لیا ہے۔ گلوبل نیوز کینیڈا کے مطابق سعودی اتحاد نے اعتراف کر لیا ہے کہ گزشتہ ماہ 9 اگست کو یمن کے صوبے سعداء میں بمباری کے دوران ان سے

Read more

امریکی یہودی ربی کا جنسی اسکینڈل: متاثرہ خواتین کے لئے 1.425 کروڑ ڈالر زرِ تلافی پر تصفیہ

امریکا میں واشنگٹن کے ایک یہودی معبد کے ربی کی گھناؤنی حرکت کا شکار ہونے والی خواتین چار یہودی تنظیموں کے ساتھ سمجھوتے پر دستخط کے نتیجے میں زرِ تلافی کے طور پر 1.425 کروڑ امریکی ڈالر کی رقم حاصل کرنے کی حق دار ٹھہری ہیں۔ مذکورہ ربی کئی برسوں تک مذہبی رسم کے طور پر کیے جانے والے غسل کے دوران ان خواتین کی خفیہ وڈیو بناتا رہا تھا۔ سمجھوتے میں 150 سے زیادہ خواتین شامل ہیں جن کے بارے

Read more

حسنی مبارک کی اپنی بیٹی کے ہمراہ تازہ تصویر نے لوگوں کو حیران کر دیا

مصر کے سابق صدر حسنی مبارک نے سوشل میڈیا پر اپنی تازہ ترین تصویر جاری کی ہے۔ مصر پر 1981ء سے 2011 تک حکومت کرنے والے سابق فوجی حکمران اس تصویر میں اپنی بیٹی کے ہمراہ دیکھے جا سکتے ہیں۔ اس تصویر میں مبارک پر واضح طور پر بڑھاپے اور عمر رسیدہ ہونے کی علامات ظاہر ہو رہی ہیں۔ تصویر میں 90 سالہ سابق صدر کے چہرے پر جھرّیوں اور سر میں سفید بالوں کے علاوہ وزن میں اضافہ بھی

Read more

امریکہ نے امداد نہیں، پاکستان کا وہ پیسہ روکا جو ہم نے دہشت گردی کے خلاف خرچ کیا ہے: وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکہ نے ہماری امداد نہیں روکی بلکہ یہ وہ پیسہ تھا جو پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خرچ کیا اور یہ پیسہ امریکہ نے ہمیں ادا کرنا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ کی جانب سے پاکستان کا کولیشن سپورٹ فنڈ روکے جانے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خطیر رقم خرچ کی اور امریکہ نے

Read more

کل اسپتال نہیں، سب جیل دیکھنے گیا تھا: چیف جسٹس

چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ کل اسپتال نہيں، سب جیل جا کر دیکھی تھی۔ کراچی تو اس مرتبہ صاف نظر آ رہا ہے۔ کراچی میں صحافیوں کے سوالات پر گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس نے گزشتہ روز کی کارروائی پر سوال اٹھانے والوں کو مختصر جواب دیتے ہوئے کہا کہ کل وہ اسپتال نہیں بلکہ سب جیل گئے تھے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس پی پی رہنما شرجیل میمن سے ملنے کلفٹن میں

Read more

اعتزاز احسن سے بہتر صدارتی امیدوار ممکن نہیں: ووٹ کیلئے نوازشریف کے پاس جانے پر تیار ہیں: قمر زمان کائرہ

پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اعتزاز احسن سے بہتر صدارتی امیدوار نہیں ہو سکتا۔ مسلم لیگ ن کے پاس ووٹ مانگنے گئے تھے۔ توقع تھی سب اعتزاز احسن کے نام پر متفق ہوجائیں گے۔ امید ہے فضل الرحمان ہماری دستبردار ہونے کی درخواست مان لیں گے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ صدارتی امیدوار اعتزاز احسن کے ساتھ لاہور آئے ہیں۔ مختلف ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان

Read more

خاتون اہلکار کا رقص اے ایس ایف کو پریشان کر گیا

لاہور: ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کی خاتون اہلکار کو گانے پر رقص کرتے ہوئے ویڈیو انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کرنا مہنگا پڑگیا۔ ایئرپورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کی ایک خاتون اہلکارکی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی ہے جس میں سیالکوٹ ایئرپورٹ پرتعینات خاتون اہلکار گانے پر اپنی ویڈیو بنارہی ہے۔ ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہونے کے بعد اے ایس ایف نے اس کا نوٹس لے لیا اور خاتون اہلکار کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ اے ایس ایف نے

Read more

خواجہ سراؤں کا 15 سالہ ملازم پر تشدد، ویڈیو بھی بناتے رہے

بہاول نگر: بہاول نگر کے علاقے ہارون آباد میں خواجہ سراؤں نے 15 سالہ ملازم لڑکے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق 15 سالہ شیر خان ہارون آباد میں ضیاء الحق روڈ پر خواجہ سراؤں کے ہاں 6 ہزار روپے ماہوار پر نوکری کرتا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شیر خان کو خواجہ سرا بنانے کی کوشش کی گئی تھی اور لڑکے کے انکار اور مزاحمت پر خواجہ سراؤں نے اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ خواجہ

Read more

امریکا نے پاکستان کی 300 ملین ڈالرز (36 ارب 90 کروڑ روپے) کی امداد منسوخ کر دی

امریکا نے پاکستان کی 30 کروڑ ڈالر کی امداد منسوخ کر دی ہے۔ امداد کی منسوخی کا فیصلہ امریکی وزیردفاع نے کیا ہے۔ جیونیوز کے مطابق سال کے شروع میں بھی کانگریس نے پاکستان کی 50 کروڑ ڈالر کی امداد روک لی تھی اس طرح سے روکی گئی امدادکی مجموعی مالیت 80 کروڑ ڈالر ہو گئی ہے۔ ستمبرکے آخر تک امداد کی منسوخی کا نوٹی فکیشن جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ امداد کی منسوخی کا فیصلہ امریکی وزیر دفاع

Read more

شرجیل میمن کے خلاف ملی بھگت سے مقدمہ کمزور کر دیا گیا

سندھ کے محکمہ اطلاعات میں پونے چھ ارب روپے کی کرپشن کے مقدمے میں گرفتار پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی وزیر اور موجودہ رکن سندھ اسمبلی شرجیل میمن کو پرتعیش قید میں رکھنے کے لئے سب جیل قرار دئیے گئے کلفٹن کے نجی اسپتال کے کمرے پر چیف جسٹس آف پاکستان کے چھاپے اور شراب برآمدگی کے مقدمے کو پولیس اور جیل حکام نے ملی بھگت کر کے انتہائی کمزور درج کیا ہے۔ ایف آئی آر میں اصل ملزم

Read more