رینو آگال: جن کی زندگی بھی اُن کی صحافت کی طرح بھرپور تھی

آج رینو آگال کی موت کی خبر سُن کر مجھے نومبر 1997 کی وہ ٹھنڈی شام یاد آ گئی جب میری رینو سے پہلی ملاقات ہوئی تھی۔ کچھ لوگوں سے مل کر آپ کو لگتا نہیں کہ یہ ملاقات پہلی بار ہو رہی ہے۔

Read more

نومولود بچوں میں نیند کی کمی کا مسئلہ: کیا گھریلو ٹوٹکے مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں؟

ایک نومولود بچہ عام طور پر دن میں تقریباً 18 گھنٹے تک سوتا ہے لیکن اگر بچے کی نیند میں خلل یا کمی آ جائے تو اس سے نہ صرف اس کی صحت متاثر ہوتی ہے بلکہ یہ والدین کے لیے پریشانی اور خاص طور پر ماں کے لیے تھکاوٹ اور بے چینی کا سبب بن سکتا ہے۔

Read more

عاطی لاہوریا اور مبینہ پولیس مقابلہ: گوجرانوالہ پولیس نے گینگسٹر کا تعاقب سربیا کے جنگلوں تک کیا

پولیس کے مطابق جرائم کی دنیا میں قدم رکھنے کے بعد عاطی لاہوریا ایک سفاک قاتل اور بے باک قسم کے گینگسٹر بن کر سامنے آئے تھے جو پولیس پر بھی گولی چلانے سے نہیں گھبراتے تھے۔ ان کے پاس ایک وقت میں درجن بھر سے زیادہ ’گینگسٹر موجود ہوتے تھے جن میں زیادہ تر اجرتی قاتل تھے۔‘

Read more

1857 کی ’جنگ آزادی‘: انگریزوں کے چھکے چھڑانے والے تاتیا ٹوپے جن کی موت اب بھی ایک معمہ ہے

سنہ1857 کی آزادی کی جدوجہد کو تقریباً 165 سال ہو رہے ہیں لیکن تاتیا ٹوپے کی موت کے بارے میں اب بھی بہت سارے سوالات موجود ہیں اور اسی وجہ سے ان کی موت کے بارے میں آج بھی لوگوں میں کافی تجسس اور دلچسپی پائی جاتی ہے۔

Read more

زینب عباس: ’میں یہ نوکری نہیں کرنا چاہتی تھی مگر امی کے اصرار پر آڈیشن دینے چلی گئی‘

سکائی سپورٹس کے لیے میزبانی کے حوالے سے زینب عباس کا کہنا ہے کہ انھیں فخر ہے وہ پہلی پاکستانی ہیں جنھیں دنیا کے سب سے بڑے کھیل کے چینل کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا اور وہ اپنے کرئیر میں اس مقام پر پہنچی جہاں پر پہنچنا بہت سے لوگوں کا خواب ہوتا ہے۔

Read more

سٹنگر میزائل کے حوالے سے افواہیں، سازشی نظریات اور حقائق: کیا امریکی ساختہ میزائل افغانستان میں روسی فوج کی شکست کی بنیادی وجہ بنے؟

اوجڑی کیمپ کے واقعے کی توجیح میں ایک نظریہ یوں تھا کہ پاکستان آرمی میں سے کسی نے یا بعض دیگر کے بیان کے مطابق شاید افغان مجاہدین میں سے کسی نے بے ایمانی کرتے ہوئے ایرانیوں کو کچھ سٹنگر میزائل فروخت کر دیے تھے اور امریکی فوجی ماہرین کی ایک ٹیم کیمپ کا دوہ کرنے والی تھی تاکہ میزائلوں کی تعداد کا جائزہ لے سکے۔

Read more

پروین بابی: چھوٹے شہر سے آ کر بالی وڈ پر چھا جانے والی لڑکی کی کہانی

70 کی دہائی میں بالی ووڈ اداکارہ پروین بابی سنیما کے پردے پر وہ سب کچھ کررہی تھیں جو اپنی محبت جدیدیت اور خود انحصاری کے لیے عورتیں آج کرنا چاہتی ہیں۔

Read more

جان شیر خان: ’وہ بہت زبردست دور تھا جب ہم سکواش میں حکمرانی کر رہے تھے‘

جان شیر خان کا کہنا ہے کہ اِس وقت وسائل اور سکواش کورٹس پہلے سے زیادہ موجود ہیں لیکن آج کل کے کھلاڑی جان شیر خان تو بننا چاہتے ہیں لیکن جان شیر خان جیسی محنت کرنے کے لیے تیار نہیں۔

Read more

ڈائنوسارز کی ہلاکت کا سبب بننے والے سیارچے سے ہی ایمازون جنگلات وجود میں آئے

ایک تحقیق کے مطابق ڈائنوسارز کی ہلاکت کا سبب بننے والے سیارچے نے ہمارے سیارے کے استوائی جنگلات (ایسے گرم جنگلات جہاں بارشیں ہوتی رہتی ہیں) کو جنم دیا تھا۔

Read more

انڈیا: مندر میں نذرانے کے بال کروڑوں میں نیلامی کے بعد کہاں جاتے ہیں، ایک تنازعہ

انڈیا اور میانمار کی سرحد پر دو ماہ قبل پکڑے گئے انسانی بالوں کی کھیپ کے معاملے نے جنوبی ریاست آندھرا پردیش کی سیاست میں ہلچل پیدا کر دی ہے۔

Read more

سیم مانیکشا: جب انڈیا کے فوجی سربراہ نے روس میں پاکستانی سفیر کو گلے لگایا

گورکھا اور انڈین فوج کے جوان ہمیشہ انھیں پیار سے ‘سیم بہادر’ کہتے تھے۔ سکھ بھی انھیں اپنا سمجھتے تھے کیونکہ وہ امرتسر میں پیدا ہوئے تھے۔ انھیں تمل لوگوں نے بہت پسند کیا کیونکہ انھوں نے ریٹائرمنٹ کے بعد نیلگریز کو اپنا گھر بنایا۔

Read more

‘بھٹو کی سب سے بڑی خوبی ہی ان کی خامی تھی’

سن 1970 میں پاکستان کے عام انتخابات کا اعلان ہو چکا ہے۔ ایوب خان کی کابینہ میں وزیرِ خارجہ رہنے والے ذوالفقار علی بھٹو نے ان سے اپنی راہیں جدا کر کے جس سیاسی جماعت پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی تھی اب وہ سندھ میں اس کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔

لاڑکانہ سے کشمور جاتے ہوئے ان کے پارٹی کارکنوں کے قافلے میں ایک شخص کچھ زیادہ ہی جوش میں آ گیا اور اس کی گاڑی بھٹو کی گاڑی سے جا ٹکرائی۔ زوردار دھچکہ لگا، بھٹو کی جناح کیپ دور جا گری اور ڈارئیور بھی بری طرح اسٹیئرنگ سے ٹکرایا لیکن اس نے بروقت گاڑی کو سنبھال لیا ورنہ تاریخ کا دھارا شاید کوئی اور رُخ اختیار کر لیتا۔

Read more

مروہ السلحدار: مصر کی پہلی بحری کپتان جن پر نہر سوئز کی بندش کا الزام عائد کیا گیا

نہر سوئز میں ایورگیون نامی مال برادر جہاز کے پھنسنے میں مروہ السلحدار کے کردار سے متعلق افواہیں ایک جھوٹی خبر کی شہ سرخی کے سکرین شاٹس کے باعث پھیلی تھیں جس میں کہا گیا تھا کہ اس واقعے میں وہ ملوث ہیں۔

Read more

لورین کوکس: مجرم نے خاتون کا قتل کرنے کے بعد جسم کے حصے مختلف جگہوں پر پھیلا دیے

عاظم مینگوری نامی شخص پر یہ جرم ثابت ہوا ہے کہ اس نے لورین کوکس کا تعاقب کرنے کے بعد انھیں قتل کیا اور پھر لاش کے ٹکڑے کر کے مختلف جگہوں پر پھیلا دیے۔

Read more

ہوشیار، ڈیجیٹل تصاویر خاموشی سے وہ بھی بتاتی ہیں جو آپ بتانا نہیں چاہتے

کہا جاتا ہے کہ ایک تصویر ہزار لفظوں کے برابر ہوتی ہے۔ لیکن محقق جرون اینڈریو کے بقول، حقیقت میں آج کل کی جدید ڈیجیٹل فوٹو گرافی میں اس سے بہت زیادہ معلومات چھپی ہوتی ہیں۔

Read more

صبا بخاری: پاکستانی شوبز انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ کا الزام، ‘مجھے کہا گیا اچھے کردار اور پیسے کے بدلے آپ ہمیں کیا دیں گی؟’

لاہور سے تعلق رکھنے والی صبا اب شوبز میں کام کے بدلے جنسی تعلقات کے مطالبے سے تنگ آچکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘جب میں چھوٹی تھی تب مجھے یہ باتیں سننے کو نہیں ملی تھیں۔ پھر میں نے خود کو گروم کیا تاکہ بڑے رول مل سکیں۔

Read more

’جل پریوں‘ کے ہاتھ کی بنی ڈھاکے کی ململ کہاں گئی؟

تقریباً دو سو برس پہلے ڈھاکے کی ململ کا شمار دنیا کے سب سے مہنگے کپڑوں میں ہوتا تھا۔ پھر سب اسے بھول گئے۔ ایسا کیوں ہوا؟ اور کیا ہم اسے واپس لا سکتے ہیں؟

Read more

آن لائن بدسلوکی: دروازے پر پولیس آئی تو معلوم ہوا ’میرے شوہر کے پاس فحش تصاویر تھیں‘

آج سے پانچ سال پہلے سارہ کی شادی کو پچیس برس گزر چکے تھے جب سارہ کے شوہر کو بچوں کی فحش تصاویر رکھنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا۔

Read more

سڑکوں پر خواتین کے ساتھ پیش آنے والے جنسی ہراس کے واقعات: ’مرد سمجھتے ہیں کہ سڑکیں ان کی جاگیر ہیں‘

پاکستان کے کسی بھی بڑے یا چھوٹے شہر میں خواتین کے لیے رات کے اندھیرے میں اکیلے پیدل چلنا اور اپنی منزل پر صحیح سلامت پہنچ جانا کسی معرکہ سے کم نہیں۔ ہر لمحے کسی تیز بھاگتی کار کے ٹکرانے سے زیادہ کسی کے آواز کسنے کا ڈر رہتا ہے۔۔۔

Read more

آئن سٹائن: دنیا کے سب سے مشہور سائنسدان نے اپنی ذاتی زندگی میں کیا کیا دکھ دیکھے؟

آئن سٹائن پر حال ہی میں شائع ہونے والی کتاب ‘آئن سٹائن آن آئن سٹائن’ کے مصنف نے بتایا کہ آئن سٹائن کی والدہ کو ان کی پہلی بیوی سے سخت اختلاف تھا اور انہیں لگتا تھا کہ وہ اپنے بیٹے کا مستقبل تباہ کر دے گی۔ لیکن ان اعتراضات کے باوجود نوجوان آئن سٹائن نے پہلے بچے کی پیدائش کے بعد میلووا سے شادی کر لی۔

Read more

پہلی جنگِ عظیم: فرانس میں پہلی عالمی جنگ کے دور کی ’موت کی سرنگ‘ کیسے دریافت ہوئی؟

جنگ کی افراتفری اور گھبراہٹ کے باعث ان کی حقیقی جگہ اب تک ایک راز تھی اور فرانسیسی و جرمن حکام بھی اس گتھی کو سلجھانے کی جلدی میں نہیں تھے۔ مگر مقامی تاریخ دان باپ بیٹے کی ایک ٹیم نے شیمن ڈے ڈیمز کے میدانِ جنگ میں ونٹربرگ سرنگ کا داخلی راستہ کھوج نکالا ہے۔

Read more

راولپنڈی سازش کیس 1951: مقدمے کے کردار اعلیٰ فوجی افسران اور دانشور کیا چاہتے تھے اور نتیجہ کیا نکلا؟

سنہ 1951 میں ماہِ فروری کا یہ آخری جمعہ تھا جب راولپنڈی کی فوجی چھاؤنی میں واقع کرِیگ روڈ پر ایک جنرل کی سرکاری رہائش گاہ میں درجن بھر کے قریب فوجی افسران، ایک جنرل کی بیوی اور کمیونسٹ پارٹی کے تین دانشور عشائیے پر جمع ہوئے۔ وہاں مبینہ طور پر ایک اجلاس ہونا طے پایا تھا۔

Read more

ساحر لدھیانوی: بالی وڈ میں رومانس اور انقلاب کے درمیان ایک فیمنسٹ نغمہ نگار

یوں تو ساحر کے کئی روپ ہیں” وہ عوام کے شاعر ہیں، وہ انقلابی شاعر ہیں، رومانوی شاعر ہیں اور حوصلے اور امید کے شاعر بھی ہیں۔

Read more

ونی: پیدائش سے پہلے کیے گئے جرم کی سزا بھگتنے والی قبائلی خاتون کی کہانی جنھیں ان کے سسرال والوں نے کبھی معاف نہیں کیا

والد کے جرم کے بدلے ونی میں دی جانے والی زرسانگہ (فرضی نام) کی شادی جس شخص سے کروائی گئی اُن کی پہلے سے ہی دو شادیاں تھیں اور زرسانگہ اُن کی تیسری بیوی تھیں۔ لیکن ان کے مطابق شوہر کے علاوہ سسرال کے تمام لوگ اُنھیں اُن کے رشتہ دار کی ہلاکت کا ذمہ دار ٹھہراتے تھے۔

Read more

انڈیا میں خود کشی کرنے والی عائشہ کا ویڈیو پیغام: ’دعا کروں گی کہ مجھے دوبارہ کبھی انسانوں کا چہرہ نہ دیکھنا پڑے‘

انڈیا کی ایک ایسی لڑکی کی کہانی جس نے مبینہ طور پر جہیز کے مطالبے اور ازدواجی جھگڑوں سے تنگ آ کر خود کشی سے پہلے شوہر کے نام ایک ویڈیو ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی۔

Read more

بامیان: ملا عمر کو بدھا کے مجسموں سے کیا اختلاف تھا اور ان کی مسماری روکنے کے لیے پاکستان نے کیا کردار ادا کیا؟

جب پاکستان کے وزیر داخلہ اور ملا عمر کی ملاقات ہوئی تو معین الدین حیدر نے طالبان رہنما کو کہا کہ سلطان محمود غزنوی جیسے بت شکن بادشاہ کے علاوہ غوری، ابدالی وغیرہ نے بھی بامیان کے مجسموں کو چھوڑ دیا تھا۔ مگر ملا عمر نے جواب دیا کہ اُن کے پاس ڈائنا مائٹ نہیں تھا۔

Read more

اردو کیسے لکھیں۔۔۔ آن لائن اردو صحافت اکیڈمی

بعض حلقوں کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ مہینہ یا تھانہ جیسے الفاظ کے آخر میں ہ نہیں بلکہ الف آنا چاہیے کیونکہ یہ ہندی میں الف سے لکھے جاتے ہیں۔ یہ اصول کس حد تک حق بجانب ہے؟ بی بی سی کے ظفر سید کی معلوماتی تحریر۔ درست املا دوپٹا ہے یا دوپٹہ؟ پیسہ یا پیسا؟ تھانا یا تھانہ؟ مہینا یا مہینہ؟ اسی طرح چھاپا، دھماکہ، جھروکہ، تولیہ، ڈاکیہ، بھروسہ، امریکہ، پانسہ، ٹھیکہ الف سے لکھے

Read more

مکلی قبرستان: جام نظام کا ’سانس لیتا‘ مقبرہ، ’جہاں کیل لگانا ممنوع ہے وہاں پہاڑ توڑنے کا آلہ استعمال ہوا‘

ٹھٹھہ کے قریب مکلی کے قبرستان میں موجود قبروں کی تعداد 10 لاکھ بتائی جاتی ہے جبکہ یہاں 20 کے قریب بڑے مقبرے موجود ہیں جو مغل حکمرانوں کے ادوار اور تعمیراتی حسن کو بیان کرتے ہیں۔ اس قبرستان میں موجود قبروں کی قدامت 500 سال تک بتائی جاتی ہے۔

Read more

انڈین بحریہ کے جوانوں کی وہ بغاوت جس نے انگریزوں کو ’وقت سے پہلے ہندوستان چھوڑنے پر مجبور کیا‘

بحریہ کے ان باغی جوانوں نے بمبئی (اب ممبئی) کے آس پاس سمندر میں کھڑے جہازوں پر قبضہ کر لیا تھا اور اپنی چار انچ توپوں کا رخ گیٹ وے آف انڈیا اور تاج ہوٹل کی طرف موڑ دیا اور انگریزوں کو متنبہ کیا کہ اگر انھیں نقصان پہنچایا گیا تو یہ عمارتیں منہدم کر دی جائيں گی۔

Read more

انڈیا کے پہلے نائب وزیراعظم سردار ولبھ پٹیل کا گاندھی کے قتل سے کیا تعلق تھا؟

انڈیا کے اپنے زمانے کے معروف رہنما جے پرکاش نارائن گاندھی کے قتل کے لیے بار بار سردار ولبھ پٹیل پر انگلی اٹھاتے تھے۔ پٹیل آخری دنوں میں گاندھی سے اتنے ناراض کیوں ہو گئے تھے؟

Read more

’کفنگ سیزن‘: کیا وجہ ہے کہ سردیوں کے موسم میں رومانس کرنے کی خواہش بڑھ جاتی ہے؟

کیا انسانوں کو آرام اور ’ری چارج‘ کرنے کے لیے غیر متوقع موسمی وقفے کی ضرورت ہوتی ہے اور اگر ایسا ہے تو، یہ ضرورت کہاں سے آئی ہے؟ یا کیا جدید زندگی نے ہمیں ایسا بنایا ہے کہ موسم سرما میں ہم کم سوشل ہوں؟

Read more

شیخ مجیب کے چھ نکات: ’انڈین سازش‘ کہلائے جانے والے چھ نکات جنھیں نظر انداز کرنے سے ’معاملات ہاتھ سے نکل گئے‘

شیخ مجیب کی جانب سے پیش کردہ چھ تجاویز کیا تھیں اور حزب اختلاف کیوں ان پر سرے سے غور کرنے پر آمادہ نہیں تھی۔

Read more

ڈریکولا اصل میں کون تھا اور اس کا سلطنت عثمانیہ سے کیا جھگڑا تھا؟

یہ منظر تھا ایک میدان کا جہاں ایک میل کے علاقے میں ہر طرف نیم دائرے کی شکل میں تقریباً 20 ہزار نیزے زمین میں گڑے تھے اور ہر ایک پر ایک ترک قیدی کی کٹی پھٹی لاش پروئی ہوئی تھی۔

دو سب سے اونچے نیزوں پر سلطنت عثمانیہ کے ایک علاقائی عہدیدار حمزہ پاشا اور یونانی کاتاوولینوس کی لاشیں تھیں جن کی ہلاکت کو کئی ماہ گزر چکے تھے۔ ان کے جسموں پر کسی وقت میں موجود قیمتی لباس کی باقیات ہوا میں لہرا رہی تھیں جبکہ فضا میں موجود واحد بو سڑے ہوئے انسانی گوشت کی تھی۔

یونانی مؤرخ چالکونڈائلز لکھتے ہیں کہ یہ وہ منظر ہے جس نے جون 1462 میں یورپ کی ریاست ٹرانسلوینیا کے شہر تیرگووستا سے 60 میل دور سلطنت عثمانیہ کے ساتویں سلطان محمد دوم کی فوج کے ہراول دستے کا استقبال کیا تھا۔

سلطان محمد دوم جب 17 مئی سنہ 1462 کو استنبول سے یورپ میں دریائے ڈینیوب کے پار والیچیا کی ریاست کے حکمران، شہزادے ولاد سوم ڈریکولا، کو سبق سکھانے کے لیے نکلے تھے تو کم ہی لوگوں نے سوچا ہو گا کہ اس مہم کا اس طرح کا انجام ہو گا۔

Read more

میوزک انڈسٹری کے ’گندے راز‘: زبان بند رکھنے کے لیے ہزاروں پاؤنڈ کی پیشکش

کئی خواتین نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ میوزک انڈسٹری جنسی حملوں کی کہانیوں سے بھری پڑی ہے۔ درجنوں خواتین نے بتایا کہ انھیں اس انڈسٹری میں ہر مقام پر جنسی حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ خواتین کے بقول فنکاروں، مینیجروں، انجنیئروں سے لے کر پروڈیوسروں اور بڑے افسران تک سب ہی اس میں ملوث ہیں۔

Read more

گنگا ہائی جیکنگ: جب دو کشمیری نوجوان انڈین طیارہ اغوا کر کے لاہور لے آئے

دوکشمیری نوجوانوں کی ایک کھلونا پستول اور لکڑی سے بنے ہینڈ گرنیڈ کی مدد سے انڈین طیارے کو ہائی جیک کرنے کی کہانی جس نے پہلے انھیں لوگوں کی نظروں میں ہیرو اور پھر ملک دشمن ایجنٹ بنا دیا۔

Read more

چیلنجر حادثہ: خلائی جہاز کی تباہی جس نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا

آج سے 35 سال پہلے خلائی جہاز چیلنجر اپنی لانچ کے منٹ کے بعد تباہ ہو گیا تھا اور اس پر سوار ساتوں خلا باز ہلاک ہوگئے تھے۔ یہ ایک سانحہ بھی تھا اور ایک انتہائی حیران کن موقع جس نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔

Read more

برصغیر کی فلمی صنعت: سہراب مودی وہ ہدایتکار جن کی فلموں کے شائقین نابینا افراد بھی تھے

ہدایتکار سہراب مودی کی فلم ’مرزا غالب‘ کی نمائش سے ان کی پروڈکشن کمپنی ’منروا مووی ٹون‘ کو بہت آمدنی ہوئی جس کے ایک حصے سے سہراب مودی نے دہلی میں مرزا غالب کا مزار تعمیر کروایا۔

Read more

نازی جرمنی: حراستی کیمپوں کی خوبصورت خواتین محافظ، جنھیں قیدیوں کو اذیت دینا پسند تھا

ریوینس بروک نازی جرمنی میں خواتین کا سب سے بڑا کیمپ تھا اور یہاں کی خواتین گارڈز کے تشدد سے متعدد خواتین قیدی ہلاک ہوئیں۔

Read more

باسمتی چاول پر انڈیا اور پاکستان کے دعوے: پاکستان میں باسمتی چاول کیسے ’کرنل باسمتی‘ کیسے بنا؟

1960 میں حافظ آباد سے تعلق رکھنے والے کرنل مختار حسین نے باسمتی چاول کا نیا بیج دریافت کیا جس کی کاشت سے باسمتی چاول کی جو فصل تیار ہوئی وہ معیار میں بہت اعلیٰ تھی اور اس چاول کی خوشبو بھی بہت اچھی تھی۔

Read more

’ضربِ مومن‘: کیا 1990 میں امریکہ پاکستان اور انڈیا کو جوہری جنگ کے دہانے سے واپس لایا تھا؟

سنہ 1990 میں پاکستان اور انڈیا میں تعینات ان ٹیموں نے فوجی ماہرین کا ایک نیٹ ورک قائم کیا جسے واشنگٹن سے ذمہ داری سونپی گئی تھی کہ سرحد کے کسی بھی طرف کسی بھی جارحانہ فوجی صف بندی یا اسلحہ کی تنصیب کا نہ صرف سراغ لگائیں بلکہ ایسی کسی بھی خبر سے اعلیٰ امریکی حکام کو فوری آگاہ کیا جائے۔

Read more

پاکستان میں ان چاہے میسجز اور کالز کو کیسے بلاک کیا جا سکتا ہے؟

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے) کی جانب سے فراہم کی جانے والی ایک سروس کے ذریعے موبائل فون صارفین ان چاہے میسجز اور کالز بلاک کر سکتے ہیں یا مارکیٹنگ کی غرض سے کیے جانے والے میسجز سے چھٹکارا پانے کے لیے پی ٹی اے کے ’ڈو ناٹ کال رجسٹر‘ (ڈی این سی آر) کا حصہ بن سکتے ہیں۔

Read more

سبھاش چندر بوس ’محمد ضیا الدین‘ بن کر کیسے انڈیا سے جرمنی پہنچے؟

سبھاش چندر بوس کو جب برطانوی حکومت نے ان کی موت کے پیشِ نظر جیل سے گھر بھیجا تو ان کے گھر کے باہر پہرہ تعینات تھا لیکن اس کے باوجود وہ بنگال سے پشاور تک پھیلی ہوئی برطانوی سلطنت سے باآسانی فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

Read more

امریکی صحافی ڈینیئل پرل کا اغوا و قتل: احمد عمر شیخ سے خالد شیخ محمد تک وہ تمام کردار جو اس بھیانک کھیل میں شامل رہے

القاعدہ کے سینئیر رہنما سیف العدل نے جب خالد شیخ محمد کو بتایا کہ پرل جن کے یرغمالی ہیں انھیں نہیں معلوم کہ اب پرل کے ساتھ کیا کیا جائے تو امریکہ کو سبق سکھانے پر مائل خالد شیخ ان کے قتل پر آمادہ ہو گئے۔ خالد شیخ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ’مبارک ہاتھوں پر امریکی یہودی کا خون اور اپنے ہاتھ میں اس کا کٹا ہوا سر دیکھنا چاہتے تھے۔‘

Read more

خواتین مالکان کی جانب سے منیجر کی انگریزی کا مذاق اڑانے پر سوشل میڈیا پر بحث: ’کالونیل دور ختم ہوگیا، کالونیل ذہن باقی رہ گئے‘

اسلام آباد کے ایک ریستوران کی مالک خواتین کی بنائی گئی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انھیں اپنے مینیجر کی انگلش کا ’امتحان‘ لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس پر سخت تنقید کی جا رہی ہے۔

Read more

‘بٹ کوائن’ کے ذریعے پاکستان سے ‘داعش’ کو رقوم کی منتقلی، ڈیجیٹل کرنسی کا مستقبل کیا ہو گا؟

کراچی — سندھ پولیس کے کاونٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے دولتِ اسلامیہ (داعش) کے جنگجوؤں سے بیاہی گئی پاکستانی خواتین کو شام ‘بٹ کوائن’ کے ذریعے رقوم بھجوانے والے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔

Read more

سوات میں دو ہزار سال پرانے فن پارے دریافت، فریسکو آرٹ کے اس خطے میں ایجاد ہونے کا امکان

پاکستان میں بدھ مت کی حالیہ دریافت میں ایسے نایاب فن پارے ملے ہیں جو تقریباً دو ہزار سال قدیم ہیں۔ اس دریافت کے بعد یہ واضح ہو جاتا ہے کہ فریسکو آرٹ کا آغاز اس خطے میں بدھ مت کے دور میں ہو چکا تھا جبکہ مصر میں زمانہ قدیم میں اس فن کے آثار پائے جاتے تھے۔

Read more

معذوری اور ڈیٹنگ: ’میں کسی یکطرفہ رشتے کے بوجھ تلے نہیں ہوں‘

ویسے تو عام دنوں میں بھی ڈیٹنگ کرنا ایک پیچیدہ موضوع ہے مگر کسی جسمانی طور پر معذور فرد کے ساتھ ڈیٹ کرنے سے منسلک سماجی رسوائی کا بہت کم ہی تذکرہ ہوتا ہے۔ ہم نے کچھ ایسے جوڑوں سے ان کے تجربے کے بارے میں پوچھا۔

Read more

فرانس: خاندانوں کے اندر جنسی زیادتیاں روکنے کے لیے سوشل میڈیا مہم

فرانس میں دسیوں ہزار افراد نے سوشل میڈیا پر چلنے والی ایک مہم پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے جسے خاندانوں میں جنسی استحصال کے مسئلے پر روشنی ڈالنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس مہم کے بعد ایک مشہور سیاسی مبصر اولیویر دوہمیل کے خلاف یہی الزامات عائد کیے گئے۔

Read more

آشوری قوم: حساب کتاب کی ماہر اور تجارتی معاہدوں کی نگران، تاریخ کی ابتدائی کاروباری اور سرمایہ کار خواتین کون تھیں؟

تقریباً چار ہزار سال قبل کے آشوری معاشرے میں خواتین کاروبار میں ترقی کر رہی تھیں اور نہ صرف وہ اس کام میں اپنے شوہروں کی مدد کیا کرتیں بلکہ اُن کی غیر موجودگی میں سرمایہ کاری، اخراجات اور قرض کے معاملات بھی سنبھالتیں۔

Read more

’امریکی تاریخ کی واحد بغاوت‘ جب سفید فام نسل پرستوں نے ایک منتخب حکومت کا تختہ الٹ دیا

سیاست دانوں نے ایک ہجوم کو اس قدر ہوا دی کہ وہ مشتعل ہجوم پر تشدد ہو گیا اور منتخب حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے اپنے ہی شہر کو تاراج کرنے لگا۔

Read more

برہمن آباد: ’چار دروازوں والے شہر‘ کے نیچے اسلامی تہذیب سے کئی صدیوں قبل کے آثار برآمد

شاہ عبدالطیف یونیورسٹی کے شعبے آرکیالوجی نے حالیہ سائنسی تحقیق سے ثابت کیا ہے کہ یہاں قبل اسلام تین عیسوی صدی کی آبادی کے آثار بھی موجود ہیں۔

Read more

سندھ پولیس کے ’انکاؤنٹر سپیشلسٹ‘ چوہدری اسلم ہیرو تھے یا ولن؟

آج سے لگ بھگ سات برس قبل یعنی نو جنوری 2014 کو ایک مبینہ خودکُش حملے میں ڈرائیور اور محافظ کے ساتھ ہلاک ہو جانے والے چوہدری اسلم نہ تو خاندان یا ذات کے لحاظ سے چوہدری تھے، نہ چوہدری کا خطاب اُن کے نام کا حصہ تھا۔ سندھ ریزرو پولیس کی ایگل سکواڈ میں بطور اسسٹنٹ سب انسپکٹر بھرتی ہونے والے چوہدری اسلم جلد ہی محکمہ پولیس میں انکاؤنٹر سپیشلسٹ مشہور ہو گئے تھے۔

Read more

مانع حمل ادویات: ’جب پتا چلا مانع حمل گولیوں سے جسم میں خون کا لوتھڑا بن گیا تو میں سکتے میں آ گئی‘

دنیا بھر میں ڈیڑھ کروڑ سے زیادہ خواتین مانع حمل گولیوں کا استعمال کرتی ہیں جو کہ امتناع حمل کا سب سے مقبول ذریعہ ہے۔ لیکن اپ اُس وقت کیا کریں گی اگر اس گولی کو استعمال کرنے سے آپ کے جسم میں ایک انتہائی نادر نوعیت کا منفی اثر ہو۔

Read more

گاندھی جی انڈیا اور پاکستان میں اثاثوں کی منصفانہ تقسیم کا مطالبہ کرنے پر قتل ہوئے

یہ 12 جنوری 1948 کی بات ہے جب گاندھی نے اگلے روز سے دلی میں مسلمانوں کے قتل عام اور پاکستان کو اثاثہ جات کی واجبات کی ادائیگی میں لیت و لعل کے خلاف ‘مرن برت’ رکھنے کا اعلان کیا۔

Read more

لٹل ماسٹر حنیف محمد: ’تماشائی نے ہسپتال سے واپس آ کر پوچھا کہ حنیف محمد اب بھی کریز پر ہیں؟‘

گیارہ جنوری 1959 وہ دن ہے جب حنیف محمد نے سر ڈان بریڈمین کا سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ توڑتے ہوئے 499 رنز بنائے۔ پڑھیے اس میچ اور بالخصوص اس دن کو حنیف محمد کیسے یاد کیا کرتے تھے۔

Read more

تاشقند معاہدے میں کشمیر کو بنیادی حیثیت کیوں نہ مل سکی؟

تاشقند میں پاکستانی وفد کے سربراہ ایوب خان کو پے در پے حیرانیوں کا سامنا کرنا پڑا جس میں کئی باتوں کی وجہ اس وقت کے وزیرِ خارجہ ذوالفقار علی بھٹو اور اُن کی وزارت تھے۔

Read more

سونے کی سمگلنگ میں انڈیا کی اجارہ داری ختم کرنے والے پاکستان کے ’گولڈ کنگ‘ سیٹھ عابد کون تھے؟

سیٹھ عابد کا نام پہلی بار انڈین پریس میں اس وقت سامنے آیا جب سنہ 1963 میں ٹائمز آف انڈیا نے خبر دی کہ پاکستان کے ’گولڈ کنگ‘ کے انڈیا میں ’روابط‘ ہیں جبکہ ان کے بہنوئی کو دلی میں سونے کی 44 اینٹوں کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے۔

Read more

اب اورنگ آباد کا نام سمبھاجی نگر رکھنے کی منطق کیا ہے؟

اورنگ آباد اور حیدرآباد میں بہت سی چیزیں مشترک ہیں۔ دونوں شہر کثیر الجہت ثقافت اور حسن اخلاق کے لیے مشہور ہیں لیکن اب دونوں کے ناموں کو بدلنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Read more

انڈیا کے فاؤنٹین پین: فن سے مزیّن قلم بنانے والے کاریگروں کی دنیا بھر میں پذیرائی

قیمت، ڈیزائن اور وضع کے لحاظ سے منفرد یہ قلم بنانے والوں میں ایسے انڈین فنکار بھی شامل ہیں جنھوں نے اپنے شوق سے پیسہ کمانے کے لیے اپنے کامیاب پیشوں کو چھوڑا ہے۔

Read more

وبا سے نمٹنے کے لیے بنائے گئے سماجی دوری کے 432 سال پرانے قوانین

چھ فٹ کا فاصلہ رکھیں یعنی سماجی دوری کو اپنائیں، ہاتھ ملانے گلے ملنے سے گریز کریں اور ضرورت کے وقت گھر کا ایک فرد ہی اشیائے ضروریہ کو خریدنے کے لیے باہر جائے. کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ ضوابط صدیوں پہلے ہی وبا سے نمٹنے کے لیے اپنائے گئے تھے۔

Read more

سلطان راہی: بطور ایکسٹرا کرئیر کا آغاز کرنے والا ربع صدی تک پاکستانی فلمی دنیا کا بے تاج بادشاہ رہا

پاکستانی فلم انڈسٹری میں بطور ایکسٹرا کرئیر کا آغاز کرنے والے سلطان راہی کے لیے کامیابیوں کا راستہ 1972 میں کھلاجس کے بعد اگلی ربع صدی تک وہ پنجابی فلموں کے بے تاج بادشاہ بنے رہے۔ ان کی برسی کے موقع پر پڑھیے ان کے فلمی سفر کا احوال جو ان کی موت تک جاری تھا۔

Read more

محمود غزنوی اور سومنات مندر برصغیر کے تاریخی بیانیے کا اہم حصہ کیسے بنے؟

کیا محمود غزنوی کا مقصد محض لوٹ مار کرنا تھا؟ کیا وہ صدق دل سے اسلام کی خدمت کرنا چاہتے تھے اور اسلام کی ترویج کرنے کے لیے ہندوستان آئے تھے؟ یا انھوں نے واقعتاً ہندوؤں کی تذلیل کرنے کے لیے ان کے مندروں کو پامال کیا اور ان کی مورتیوں کو توڑ دیا؟

Read more

’ٹھٹھہ غلام کا‘: وہ گاؤں جہاں گُڑیاں عورتوں کی طاقت بن گئیں

پہلی نظر میں یہ پنجاب کا کوئی عام سا گاؤں ہی لگتا ہے۔ اردگرد کے دوسرے دیہات کی طرح یہاں بھی ہر طرف سبزا نظر آتا ہے۔ لہلہاتے کھیتوں کے بیچ کچھ کچے پکے مکان بھی ہیں۔

Read more

تقسیم ہند کے پانچ ماہ بعد جب کراچی کی سڑکیں ہندوؤں اور سکھوں کے خون سے رنگ گئیں

رتن تلاؤ کے گردوارے سے شروع ہونے والی ہنگامہ آرائی پورے شہر میں پھیل گئی، سندھی زبان کے شاعر اور شارٹ اسٹوری رائٹر ٹھاکر چاولہ اپنی سندھ یاترا کی کتاب ’ تم سندھ میں رہے جاؤ‘ میں اس روز کو یاد کرکے لکھتے ہیں کہ ہنگامہ آرائی جلد ہی پورے شہر میں پھیل گئی بلخصوص جہاں ہندو آبادی تھی۔ گاڑی کھاتہ، فریئر روڈ، برنس روڈ، جمیشد کوارٹرز، عامل کالونی کا گھیراؤ اور لوٹ مار کی گئی۔

Read more

نورا کوارین: ملائیشیا کے جنگل میں برطانوی لڑکی کی گمشدگی کا راز جو اب تک حل نہ ہو سکا

اگست 2019 میں چھٹیاں منانے کے لیے ملائیشیا آئے خاندان نے اپنی بیٹی نورا کوارین کو کھو دیا تاہم تقریباً ڈیڑھ سال بعد یہ بات اب بھی راز ہے کہ نورا کے ساتھ اصل میں ہوا کیا تھا۔

Read more

مودی حکومت مغل شہزادے دارا شکوہ کی قبر کیوں تلاش کر رہی ہے؟

مغل بادشاہ شاہجہاں کے وقت کے مؤرخین کی تحریریوں اور بعض دستاویزات سے پتا چلتا ہے کہ داراشکوہ کو دلی میں ہمایوں کے مقبرے میں کہیں دفن کیا گیا تھا۔

Read more

وہ مشکل جس کا سامنا فاطمہ جناح، بینظیر اور مریم نواز سمیت پاکستان کی ہر خاتون سیاستدان نے کیا

پاکستان کے بانی محمد علی جناح کی بہن محترمہ فاطمہ جناح نے جب جنرل ایوب خان کے مقابلے میں انتخابات میں حصہ لیا تو ان پر کئی الزامات لگائے گئے، انھیں غدار، انڈین اور امریکی ایجنٹ تو کہا ہی گیا لیکن اس کے ساتھ ساتھ جنرل ایوب خان نے ان کے بارے میں دو ایسے الفاظ بھی کہے جو پوری طرح خواتین سے نفرت اور تعصّب کے زمرے میں آتے ہیں۔

Read more

ایک ایسے امریکی سیاہ فام ہائی جیکر کی کہانی جسے نسل پرستی نے طیارہ ہائی جیک کرنے پر مجبور کیا

یہ کہانی ایک ایسے ہائی جیکر میاں اور بیوی کی ہے جنھوں نے اپنے بچوں کے ساتھ ہوتے ہوئے ایک طیارہ اغوا کیا اور بعد میں فرانس چلے گئے جہاں سے کبھی امریکہ واپس نہیں گئے۔

Read more

نظریہ پاکستان کی مخالفت کا الزام: حیدرآباد سازش کیس کی حقیقت کیا تھی؟

حیدرآباد ٹربیونل کے خاتمے اور قیدیوں کی رہائی کے باوجود یہ سوال اہم رہا کہ حیدرآباد سازش کیس کی حقیقت کیا تھی اور اس میں کن کن لوگوں کو کس انداز میں شامل گیا گیا۔

Read more

ایک سیارے سے آیا غیر معمولی سگنل جو ’خلائی مخلوق کی موجودگی کا پتا دے سکتا ہے‘

گو پراکسیما سینٹوری نظام شمسی میں موجود سیاروں میں سے نہیں ہے لیکن گذشتہ برس یہاں سے زمین تک پہنچنے والی لہروں کے ایک عجیب و غریب اخراج نے سائنسدانوں کو ان کی ’خلائی مخلوق‘ کی نشاندہی کے ثبوت کے طور پر جانچ پڑتال کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

Read more

پاکستان میں ریڈیو کا کاروبار کرنے والا شخص بالی وڈ میں ڈراؤنی فلموں کا سب سے بڑا برانڈ کیسے بنا؟

ستر اور اسی کی دہائی میں رامسے بھائیوں نے تقریباً 45 فلمیں بنائیں اور انڈین فلمی صنعت میں یوں دیکھا جانے لگا کہ رامسے برادرز ہیں تو ہارر ہے، اور ہارر ہے تو رامسے برادرز ہیں۔

Read more

جب نواب منصور علی خان پٹودی کی برات شرمیلا ٹیگور کے گھر اتری

شمالی ہندوستان کی پٹودی ریاست کے آخری ’نواب‘ منصور پٹودی اور اپنے زمانے کی مشہور اداکارہ شرمیلا ٹیگور کے درمیان دسمبر 1969 میں شادی پر منتج ہونے والا تعلق چار برس قبل اس وقت قائم ہوا تھا جب شرمیلا انڈین کرکٹ ٹیم کا میچ دیکھنے دلّی میں سٹیڈیم آئی تھیں۔

Read more

بے نظیر بھٹو کی زندگی کے آخری 18 گھنٹے اور تقریر و تخریب کی تیاریاں

26 دسمبر 2007 کی رات جب بے نظیر بھٹو ایک لانگ ڈرائیو کے بعد اسلام آباد کے زرداری ہاؤس پہنچیں تو وہ بہت تھک چکی تھیں لیکن آئی ایس آئی کے سربراہ میجر جنرل ندیم تاج کا پیغام ان تک پہنچا تھا کہ وہ ایک اہم کام کے لیے ان سے ملنا چاہتے ہیں۔ ندیم تاج نے انھیں بتایا کہ اس دن کوئی انھیں قتل کرنے کی کوشش کرے گا۔ آئی ایس آئی کے سربراہ میجر جنرل ندیم تاج کو اپنے ذرائع سے اتنا یقین تھا کہ وہ خود دیر رات بے نظیر کی اسلام آباد رہائش گاہ پہنچے تھے۔

Read more

راولپنڈی کا تاریخی کرائسٹ چرچ جس کی مرمت کا بیڑہ تین مسلمان بھائیوں نے اٹھایا

پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کو اکثر تعصب کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور کچھ افراد تو دوسرے مذاہب کی عبادت گاہوں میں داخل ہونا بھی پسند نہیں کرتے۔ لیکن محمد سرور اور ان کے بھائیوں نے راولپنڈی کے تاریخی کرائسٹ چرچ کی مرمت کا کام پوری دلجوئی سے کیا۔

Read more

مسعود کھدر پوش: ہاریوں کی زندگی بہتر بنانے کا خواہشمند ’پاگل ڈپٹی کمشنر‘

عوام دوست سول سرونٹ محمد مسعود ایمانداری سے محسوس کرتے تھے کہ اگر ملک میں زرعی اصلاحات نافذ نہ کی گئی تو کمیونزم کا راستہ روکنا مشکل ہو جائے گا مگر اس کے برعکس علمائے کرام نے ان پر کمیونسٹ ہونے کا الزام لگایا۔

Read more

قسطنطنیہ کا ’موت کا سوداگر‘: کئی ملکوں کے بیچ دشمنیاں بڑھا کر اسلحہ فروخت کرنے والے بیسل ظہروف جنھیں برطانیہ نے سر کے خطاب سے نوازا

ظہروف اپنے وقت کے سب سے زیادہ دولت مند افراد میں سے ایک تھے لیکن ان کی زندگی اتنی خفیہ تھی کہ اب تک یہ بھی معلوم نہیں ہے کہ ان کا اصل میں کس ملک سے تعلق تھا۔

Read more

قندہار ہائی جیکنگ: انڈین ایئرلائنز کی پرواز 814 قندہار کیسے پہنچی اور پھر کیا ہوا

یہ کہانی اُس انڈین طیارے کی ہے جسے اڑان بھرنے کے بعد ہائی جیک کیا گیا اور پھر اسے تین ہوائی اڈوں پر اتارنے کے بعد قندہار پہنچایا گیا جہاں عسکریت پسند رہنماؤں کی رہائی کے مطالبے پورے ہونے کے بعد مسافروں کو رہا کیا گیا۔

Read more

لوڈویگ وین بیتھوون: جو بہرے پن کے باوجود جادوئی موسیقی تیار کرتے رہے

بیتھوون اپنی بنائی ہوئی موسیقی کو سننے کے قابل نہیں تھے، ان کی شہرت ایک مشکل کردار والے موسیقار کی تھی جو تاعمر صحت کی پریشانیوں میں گھرے رہے اور بعض اوقات مشکل علاج کے دور سے بھی گزرے لیکن ان مشکلات نے بیتھوون کے فن کو صرف بہتر ہی کیا۔

Read more

پاک چین دوستی: سابق چینی وزیرِاعظم ژو این لائی کا وہ دورہ پاکستان جو پاک چین دوستی کا پیش خیمہ بنا

پاک چین دوستی کا جو فریم ژو این لائی نے سوچا ہو گا، آج بھی وہی چل رہا ہے۔ پاکستان کا چین کے ساتھ کوئی دفاعی معاہدہ نہیں تاہم پاکستان اپنے دفاع، میزائل پروگرام اور جوہری پروگرام کے لیے اگر کسی طاقت پر آنکھ بند کر کے بھروسہ کر سکتا ہے تو وہ صرف چین ہے۔

Read more

1971 کی جنگ: جب امریکہ نے انڈیا کو ڈرانے کے لیے اپنا جنگی بیڑہ بھیجا

12 دسمبر سنہ 1971 کو جب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس دوبارہ بلایا گیا تو اندرا گاندھی نے پاکستانی وفد کی قیادت کرنے والے ذوالفقار علی بھٹو اور اقوام متحدہ میں امریکی نمائندے جارج بش سینیئر کا مقابلہ کرنے کے لیے وزیر خارجہ سورن سنگھ کو بھیجا۔

Read more

مچھلی ’بیماری کو کم کرنے والی غذا‘ ہے تو پھر خدشات کیسے؟

لیکن پودوں پر مبنی متبادل غذا کی آسان دستیابی اور سمندری غذا کی مستقل عدم فراہمی اور کاربن کے اثرات کے بارے میں بڑھتے ہوئے خدشات نے کچھ لوگوں کے ذہنوں میں یہ سوال پیدا کیا ہے کہ کیا ہمیں اپنی غذا میں مچھلی کو شامل رکھنے کی ضرورت ہے؟

Read more

سراج الدولہ: وہ شخص جس کے وحشیانہ قتل کے بعد انڈیا میں انگریزوں نے 180 سال تک راج کیا

23 جون 1757 کو پلاسی کی جنگ ہارنے کے بعد سراج الدولہ اونٹ پر بھاگ نکلے اور طلوع آفتاب کے ساتھ ہی مرشد آباد پہنچے۔ اگلے ہی دن رابرٹ کلائیو نے میر جعفر کو ایک نوٹ بھیجا جس میں کہا گیا تھا کہ ’میں آپ کو اس فتح پر مبارکباد دیتا ہوں۔ یہ فتح میری نہیں ہے۔ مجھے امید ہے کہ آپ کو نواب بنانے کا اعلان کرنے کا اعزاز مجھے حاصل ہوگا۔‘

اس سے پہلے صبح سویرے گھبراہٹ اور تھکاوٹ کا شکار لگنے والے میر جعفر برطانوی کیمپ میں اپنی موجودگی درج کر رہے تھے تو برطانوی فوجی انھیں کرنل کلائیو کے خیمے میں لے گئے۔

Read more

شادی کے وعدے پر سیکس ہمیشہ ریپ کے زمرے میں نہیں آ سکتا، دلی ہائی کورٹ کا فیصلہ

دلی ہائی کورٹ نے ایک خاتون کی جانب سے اپنے ساتھی پر لگائے گئے ریپ کے الزام کے مقدمے کی سماعت کے دوران کہا ہے کہ اگر عورت اور مرد کے درمیان ایک طویل عرصے سے جسمانی تعلقات چل رہے ہوں تو یہ نہیں کہا جا سکتا کہ یہ سیکس شادی کے وعدے کے سبب تھا۔

Read more

گریگوری راسپوتین: سیکس مشین‘ اور زارینہ، ’الیگزینڈرا فیڈورووینا‘ کا ’عاشق‘ کہلائے جانے والے روسی صوفی کو کیسے قتل کیا گیا؟

گریگوری راسپوتین صوفی رنگ میں رنگے ایک کسان تھے جنھوں نے اپنی خوبیوں سے روس کے شاہی دربار کو اپنا گرویدہ بنا لیا تھا۔ لیکن آج سے تقریباً سو سال قبل ان کا قتل ہوا جس کے حوالے سے کافی عجیب کہانیاں مشہور ہیں۔

Read more

کیا یہ ملک دشمن ہیں؟ جیلوں میں بند غیر ملکی ایرانیوں کی کہانیاں

ایران دوہری شہریت کو تسلیم نہیں کرتا اور یہاں ان معلومات کی حساسیت کے باعث ایران میں قید افراد کے بارے میں مستند اعداد و شمار بھی موجود نہیں ہیں۔ نازنین زاغری ریٹکلف کے علاوہ سب سے زیادہ نمایاں قیدی یہ ہیں۔

Read more

‘کون سی بچی؟ میں نے تو کوئی بچی پیدا نہیں کی!‘

15 اکتوبر 2013 کو صبح 930 بجے ایک شخص امریکی ریاست الاسکا میں صبح کے وقت پارک میں اپنے کتے کو واک کروا رہا تھا جب اس نے 911 کو کال کیا۔ اس نے ایسا اس وقت کیا جب اسے ایک نومولود بچی باہر پڑی ملی۔

Read more

مدثر نذر کی سُست ترین سنچری: ’غلط شاٹ کھیلا تو امتیازاحمد نے پیغام بھیجا ٹیم کے لیے کھیلو‘

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان لاہور میں ٹیسٹ میچ کے 43 سال گزرجانے کے بعد مدثر نذر نے بی بی سی اردو سے اس ٹیسٹ اور اس وقت کے حالات سے متعلق اپنی کچھ یاداشتیں شئیر کی ہیں۔

Read more

کیا نام کی تبدیلی واقعی قسمت بدل سکتی ہے؟

مشرقی ایشیا میں چینی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ نام کسی کی بھی قسمت کو ہر لحاظ سے بدل کر رکھ سکتا ہے اور اس کے اثرات زندگی، صحت اور محبت سے لے کر معاشی اور تعلیمی کارکردگی پر بھی مرتب ہوتے ہیں۔

Read more

لیڈی ریڈنگ: وائسرائے کی بیمار اہلیہ جنھوں نے پشاور میں بڑے ہسپتال کی بنیاد رکھی

پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے بورڈ پر آج بھی ایلس آئزکس کا نام سر فہرست ہے۔ انھوں نے پشاور دورے پر محسوس کیا تھا کہ یہاں لوگوں کے علاج معالجے کی کوئی خاص سہولیات دستیاب نہیں ہیں۔

Read more

بینکنگ سیکٹر اور خواتین: مردوں کی اجارہ داری والے بینکنگ اور مالیاتی شعبے میں اعلیٰ عہدوں پر فائز خواتین کون ہیں؟

بینکنگ اور مالیات کی صنعتوں میں عام طور پر مردوں کی اجارہ داری دیکھنے کو ملتی ہے تاہم اب یہ بدل رہا ہے۔ اس تناظر میں ہم نے ایسی خواتین سے بات کی ہے جو اس صنعت میں اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں۔

Read more

آغا خان: سر سلطان محمد سے شہزادہ کریم تک، اسماعیلی شیعہ برادری کے خاندانِ اوّل کی دلچسپ تاریخ

کیا وجہ بنی کہ آغا خان سوم نے اپنے پوتے کریم کو اپنے دونوں بیٹوں پر فوقیت دی؟ یہ جاننے کے لیے ضروری ہے کہ پہلے ہم آغا خان خاندان کی تاریخ سے واقف ہو جائیں۔

Read more

ماریئلا سیفونتیس کی کہانی: ’دو دن کی تھی جب اغوا کیا گیا اور 11 ماہ تہہ خانے میں رکھنے کے بعد بیچ دیا گیا‘

’ہیلو میری پیاری، مجھے لگتا ہے کہ میں تمہاری ماں ہوں‘ ان چند لفظوں نے 34 برس کی ایک خاتون کی ایک طویل کھوج کو ختم کر کے ان کی زندگی میں نئے باب کا آغاز کیا۔

Read more