نظریہ ارتقا، ڈارون اور مسلمان مفکرین

حقیقت یہ ہے کہ چارلس ڈارون سے صدیوں پہلے جاحظ، ابوالعلاء المعری، زکریا القزوینی، ابن خلدون، ابن مسکویہ اور اخوان الصفاسمیت متعدد مسلمان مفکرین نے نظریہ ارتقا پیش کر دیا تھا۔ ڈارون کے نظریے کے دو بنیادی جزو ہیں ؛ ایک نیچرل سلیکشن یا قدرتی انتخاب جبکہ دوسرے جزو کا نام ڈیسنٹ ود موڈیفکیشن یا سلسلہ نسب کا ترمیم کے ساتھ چلنا۔ پہلے جزو کو جاحظ نے چارلس ڈارون سے تقریباً ایک ہزار سال پیش کیا تھا جو ڈارون کے

Read more

کتا دریا کی طرف گیا ہی کیوں تھا؟

کسی ماں کے لیے اس سے زیادہ اذیت ناک مرحلہ ہو ہی نہیں سکتا کہ اس کی اولاد کے سامنے اس کا دامن تار تار کر دیا جائے۔ یہ درندگی کی انتہا سے بھی کوئی پرے کی چیز ہے کہ اولاد کو سامنے کھڑا کیا جائے اور ان کی ماں کی عزت کا تماشا لگایا جائے۔ بلا شبہ جس طرح ان درندوں نے اولاد کے سامنے ممتا کو ذلیل کیا، ان کی جنت کی بے توقیری کی اور ان کی

Read more

کربلا کے پوشیدہ اسباق اور غیرمسلم مفکرین

کچھ لوگ کہتے ہیں کہ کربلا کی جنگ دو شہزادوں کی جنگ تھی۔ یہ اسلام یا اقدار کی نہیں بلکہ اقتدار کی جنگ تھی۔ چارلس ڈکن نے اس بات کا جواب دیتے ہوئے لکھا : ”If Hussain had fought to quench his worldly desires then why his sister، wife and children accompanied him? it stands to reason therefore، that he sacrificed purely for Islam۔“ ”اگر امام حسین محض اپنی خواہشات کے لیے لڑے تھے (جیساکہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ

Read more

معذور لڑکی، منو بھائی کے نام خط اور سید لخت حسنین

یہ کہانی اچ شریف سے شروع ہوتی ہے۔ 1992ء کا سال ہے اور ایک غریب معذور لڑکی۔ وہ دنیا کے ساتھ چلنا چاہتی ہے لیکن معذوری اسے چوبیس گھنٹے ایک ہی جگہ بٹھائے رکھتی ہے۔ سوچ بچار کے بعد وہ ایک فیصلہ کرتی ہے، قلم کاغذ اٹھاتی ہے اور اپنی ساری داستان لکھ کر منو بھائی کو ارسال کر دیتی ہے۔ خط ڈاک سے ہوتا ہوا منو بھائی تک پہنچتا ہے اور وہ درد کی یہ داستان اپنے کالم میں

Read more

پیرمحمد کرم شاہ الازہری اور تحریک پاکستان

1940 ء میں قرار داد پاکستان منظور ہونے کے بعد کانگرس نے جلسے اور جلوسوں کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع کر چکا تھا۔ وہ علاقے نہرو اورگاندھی کا خصوصی ہدف تھے جن میں مسلمانوں کا زور تھا۔ اسی طرح کا ایک بہت بڑا جلسہ بھیرہ (ضلع سرگودھا) میں بھی ہواجس میں جواہر لعل نہرو خود شریک ہوا جبکہ بعض روایات کے گاندھی نے بھی بنفس نفیس شرکت کی اور سادہ لوح مسلمانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش

Read more

جب تک ہم چارہ کھاتے رہیں گے!

تحریک انصاف ہی کیا آپ کسی بھی پارٹی کو دیکھ لیں، ہر پارٹی مسائل کانعرہ لگاتی ہے، حکومت کے خلاف پروپیگنڈا کرتی ہے، ووٹ لیتی ہے، حکومت بناتی ہے، کوئی سوال پوچھے تو اپنے لگائے گئے نعروں یا کیے گئے پروپیگنڈے کو سیاسی بیانات قرار دے کر ٹال جاتی ہے، مسائل حل کرنے کے نام پر پانچ سال گزارتی ہے، پھر اگلے الیکشن میں اپوزیشن میں چلی جاتی ہے، وہاں عوام کے حقوق کی حفاظت کے نام پر عرصہ پورا

Read more

قربانی کے پیسے سے غریب لڑکیوں کی شادیاں کراؤ۔ ۔ ۔ !

نبی کریم ﷺ کی محفل لگی ہوئی تھی، صحابہ کرام بھی موجود تھے، اچانک ایک عورت آئی اور اس نے کہا : یا رسول اللہ! میں اپنی جان آپ کے حوالے کرتی ہوں یعنی اپنا مالک آپ کو بناتی ہوں، آپ جہاں چاہیں میری شادی کر دیں۔ اللہ کا کرنا ایسا ہوا کہ اسی محفل میں ایک غریب صحابی بھی موجود تھے جو کنوارے بھی تھے۔ انہوں نے نبی کریم ﷺ کی بارگاہ میں عرض کی : یا رسول اللہ!

Read more

آیا صوفیا، ہنگامہ ہے کیوں برپا؟

بات اگر چل ہی نکلی ہے تو میں لبرل مافیا، موم بتی ہاتھوں میں پکڑے اندھیرے کے باسیوں اور غیر ملکی این جی اوزپر پلنے والوں کو بتاتا چلوں کہ بحیرہ روم کے ساحل پر واقع ایک مسجد تھی جس کا نام جامع مسجد قیساریہ تھا جسے مشہور اموی خلیفہ عبدالملک بن مروان نے تعمیر کرایا تھا۔ اسرائیل نے اس جامع مسجد کو نائٹ کلب اورشراب خانے میں تبدیل کر کے اسی ( 80 ) اقسام کی شراب مہیا کرنے کی منظوری دی اوراسے کامیاب بنانے کے لیے دنیا بھر کے امیر اور شرابی یہودیوں کے لیے ”سدوت یام“ نام کی ایک پوری بستی آباد کر ڈالی۔ اتنا بڑا ظلم ہوا لیکن مجھے تو یاد نہیں کہ کسی لبرل نے کھل کر اس کی مذمت کی ہو۔

Read more

نواز شریف چلا گیا، باقی سب خیر ہے

آقا نے اپنے نوکر کو گاؤں بھیجا تاکہ اس کے خاندان کی خبر لے آئے۔ اس کا گاؤں کافی دور تھا۔ تجارت کی غرض سے کافی عرصے سے اس کا گاؤں جانا نہیں ہوا تھا۔ نوکر اعتماد والا تھا۔ اس نے کچھ نقدی اور اہل خانہ کے لیے کچھ تحائف بھی بھیجے تھے۔ اب اسے بے تابی سے انتظار تھا کہ نوکر واپس آئے تو گھر کے حالات سن کر اسے تسلی ہو تاکہ وہ پوری توجہ کاروبار کی جانب مبذول کرسکے۔ خدا خدا کر کے وہ دن بھی آن پہنچا جب شام کے وقت نوکر گاؤں سے واپس آ گیا۔

آقا: ”ہاں جی! گاؤں سے واپس آ گئے ہو۔ اب بتاؤ گھر میں خیر خیریت ہے؟“
نوکر: ”جی حضور! سب کچھ ٹھیک ٹھاک ہے۔ فکر کی کوئی بات نہیں۔ گھر کی رکھوالی کے کوئی کتا بھیج دیتے تو بہتر تھا

Read more

صرف آٹھ باتیں۔ ۔ ۔ ۔

ان آٹھ باتوں سے تو آپ بھی محفوظ نہیں ہیں اور حاتم نے بھی انہی آٹھ باتوں کا تذکرہ کیاتھا جنہیں سن کر شیخ بلخی نے بھی یہ اقرارکیاتھا کہ تمام علوم کی جڑ یہی آٹھ باتیں ہیں۔ 1:دنیا کا کون سا انسان ہے جس کا کوئی نہ کوئی محبوب نہ ہو یا اسے کسی محبوب کی ضرورت نہ ہو؟ 2: یہ انسان کی فطرت ہے کہ وہ قیمتی چیز کو سنبھال کر رکھتا ہے اور اس کی حفاظت بھی

Read more

راجا داہر کی محبت میں مقدس ہستیوں کو چارہ نہ بنائیں!

محمد بن قاسم دریائے سندھ کے کنارے کھڑا تھا اور اس کی نظریں دریا کے اس پار موجود ایک عظیم الشان قلعے پر گڑی ہوئی تھیں۔ یہ قلعہ اس کے لیے مزید فتوحات کی راہ میں مزاحم ایک بڑی رکاوٹ تھی۔ وہ جب بھی پیش قدمی کا ارادہ کرتا اس قلعے سے ان پر آگ کے گولوں اور پتھروں کی بارش شروع ہو جاتی۔ اس پار جانے کا راستہ بھی موجود نہیں تھا اور نہ ہی پل بنانے کا وقت اور موقع۔ آخرکار اس نے اپنے سپاہیوں کو جمع کیا اور ان سے خطاب کرنے کا فیصلہ کیا۔

تمام سپاہی میدان میں جمع ہو چکے تھے اور ان کے کانوں میں محمد بن قاسم کی ایمان افروز آواز گونج رہی تھی: میرے سپاہیو! مجھے اتنا بتاؤ کیا بحر اور برکا خدا ایک ہی ہے یا سمندر کا خدا الگ ہے اور خشکی کا خدا الگ؟ یہ کہہ کر وہ ان کے جواب کا انتظار کرنے لگا۔ ”دونوں کا خدا ایک ہی ہے امیر محترم!“ تمام سپاہیوں نے یک زبان ہو کر جواب دیا۔ یہ سن کر محمد بن قاسم بولا: اگر ایسی بات ہے تو دشمن پر ٹوٹ پڑو اور یہ یقین رکھو کہ جس خدا نے ہمیں خشکی میں ذلیل و رسوا نہ کیا وہ اس سمندر میں بھی ہمارے لیے راستے ہموار بنائے گا۔

Read more

میں سمارٹ فون بننا چاہتا ہوں۔ ۔ ۔ ۔ ۔

میرے بہت ہی پیارے اللہ!
میں ایک چھوٹا سا بچہ ہوں، عمر کے بارہویں سال میں ہوں، تیری بارگاہ میں ہاتھ پھیلائے کھڑا ہوں اور تجھ سے کچھ مانگنا چاہتا ہوں جو تیرے لیے تو ”کچھ“ ہے لیکن میرے لیے ”سب کچھ“ ہے۔ تو تو بن مانگے بھی دیتا ہے لیکن آج میں خود ہاتھ پھیلائے تیری بارگاہ میں آیا ہوں اور کچھ مانگ رہا ہوں۔

Read more

جاہل لاہوریے!

اس سے پہلے ہمیں یہی پڑھایا بھی گیا اور ہفتوں پر محیط دھرنوں میں بتایا بھی گیا کہ اگر دریا کے کنارے کوئی کتا بھوکا مر جائے تو ذمہ دار حاکم وقت ہوتا ہے لیکن اب جا کر معلوم ہوا کہ جب تک تحریک انصاف کی حکومت قائم ہے ذمہ دار حاکم وقت نہیں بلکہ وہ جاہل کتا ہے جسے سامنے بہتا دریا بھی نظر نہ آیا اور ایسے جاہل کتے کا مر جانا ہی بہتر ہے جس کے سامنے ٹھاٹھیں مارتا دریا موجود ہو لیکن وہ دو چار قدم کی تکلیف بھی گوارا نہ کر سکے۔

پرانے پاکستان میں ہمیں یہ بھی سنایا جاتا تھا کہ کسی ملک میں اگر کشتی ڈوب جائے تو اس ملک کا حاکم ذمہ داری قبول کرتے ہوئے استعفاء دے دیتا ہے لیکن نئے پاکستان میں پتا چلا کہ حاکم وقت کی بجائے ذمہ دار وہ ملاح ہے جو کشتی چلا رہا تھا۔ کرپٹ لوگوں کے دور حکومت میں جس مقتول کا قاتل نامعلوم ہوتا تھا اس کا قاتل وزیراعظم ہوتا تھا لیکن نئے پاکستان میں قاتل کے نامعلوم ہونے کی تمام تر ذمہ داری پولیس پر عائد ہوتی ہے۔

Read more

حامد میر سے معذرت کے ساتھ: فتح سندھ کے وقت محمد بن قاسم کی عمر

ملک پاکستان کے مایہ ناز صحافی برادرم حامدمیر نے محمد بن قاسم پر ایک بہت ہی عمدہ کالم بعنوان ”نسیم حجازی سے معذرت کے ساتھ“ لکھا جس کے مطابق سندھ پر حملے وقت ان کی عمر 28 سال تھی۔ اگرچہ عمر کی تحقیق اور اس کا تعین ایک الگ مستقل ریسرچ آرٹیکل کا تقاضا کرتا ہے لیکن مختصراً عرض ہے کہ یہ کہنا کہ ”سندھ پر حملے کے وقت محمد بن قاسم کی عمر 28 سال تھی“ بالکل غلط ہے۔

Read more

محمد بن قاسم سندھ کیوں آیا تھا؟

کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ محمد بن قاسم کو ”گھس بیٹھیا“ اور راجا (عموماً راجہ لکھا جاتا ہے جو اردو قواعد کے لحاظ سے غلط ہے ) قومی ہیرو کا درجہ دیا جائے۔ اس مقصد کے لیے مختلف سطح پر ان کی کوششیں جاری رہی ہیں۔ اسی سلسلے کی تازہ کڑی حالیہ دنوں میں ایک بار پھر سامنے آئی ہے جب اس مذموم مقصد کے لیے اہل بیت کا نام استعمال کر کے کہا گیا کہ محمد بن قاسم سندھ

Read more

مفتی منیب الرحمان بمقابلہ فواد چوہدری: اختلافات اور حقیقت

مفتی منیب الرحمان اور فواد چوہدری کے درمیان قضیے میں پہلی اختلافی بات : رویت ہلال میں اصول مذہب ہے نہ کہ سائنس اور اختلاف کی صورت میں اعتبار مذہبی تعلیمات کا کیاجائے گا نہ کہ سائنس کا۔ اس کی پہلی وجہ یہ ہے کہ نبی کریم ﷺ نے تمام علوم کا حامل ہونے کے باوجود روزے اور عید کا سبب رویت کو قرار دیا ہے۔ دوسری وجہ یہ ہے علم دو قسم کا ہوتا ہے ؛ایک قطعی اور یقینی

Read more

ارطغرل غازی نے کئی نقاب سرکا دیے ہیں

آپ نے شتر مرغ کا نام ہی نہیں سنا ہو گا بلکہ یقیناً اسے دیکھا ہوا بھی ہوگا۔ جتنا یہ خود عجیب ہے اتنا ہی اس کا نام بھی عجیب ہے۔ شتر مرغ فارسی زبان کا لفظ ہے جو دو الفاظ ”شتر“ اور ”مرغ“ کا مجموعہ ہے۔ شتر کا معنی اونٹ جبکہ مرغ کا معنی ہے پرندہ۔ اس لحاظ سے شتر مرغ کا مطلب ہوا اونٹ نما پرندہ یا پرندہ نما اونٹ۔ کسی نے اس سے پوچھا :تم شتر ہو یا مرغ؟ اس نے جواب دیا : میں شتر (اونٹ) ہوں۔ پوچھنے والے نے پوچھا : شتر ہو تو بوجھ کیوں نہیں اٹھاتے؟ اس نے جواب دیا : نہیں! میں مرغ (پرندہ) ہوں۔ پوچھنے والے پھر سوال داغا:اگر مرغ ہوتو اڑتے کیوں نہیں؟ اس نے دیدے گھماتے ہوئے جواب دیا: کیونکہ میں شتر ہوں۔ یعنی جب بوجھ اٹھانے کا وقت آئے تو یہ مرغ بن جاتا ہے اور جب اڑنے کا وقت آئے تو شتر بن جاتا ہے یعنی کام سے بھاگتا ہے۔

Read more

رمضان میں شیطان کا خط

امت مسلمہ! میرا نام ابلیس ہے۔ دنیا مجھے شیطان کے نام سے جانتی ہے۔ شیشے کی لنگری میں مصالحہ کوٹتے ہوئے اگر کوئی عورت لنگری توڑ دے تو بھی ذمہ دار مجھے ہی گردانا جاتا ہے۔ بھلا ہو آپ لوگوں کا جو میرے کام سنبھال لیے ہیں۔ میں ان دنوں چھٹی پر ہوں لیکن پھر بھی میرا کام خوب چل رہا ہے۔ جونہی یہ مہینا آتا ہے مجھے قید کر دیا جاتا ہے لیکن آپ لوگوں کی نیازمندی ہے جو مجھے اپنے من سے دیس نکالا نہیں دیا۔ میں آپ لوگوں کا یہ احسان کبھی جہنم میں بھی نہیں بھلا پاؤں گا کہ آپ نے دنیا میں میری کمی محسوس ہونے دی اور نہ ہی میرا کوئی کام رکنے دیا۔ آپ لوگوں نے بغیر تنخواہ کے میری ڈیوٹی نبھائی۔ اس پر بارے دیگر میری طرف سے شکریہ!

Read more

مولانا طارق جمیل حمایت اور مخالفت کے بیچ

غیاث بن ابراہیم عباسی وہ عالم دین تھا جس نے کبوتر بازی پر محض اس لیے حدیث گھڑی تھی کیونکہ خلیفہ مہدی کبوتر بازی کا شوقین تھا۔ امام ذہبی لکھتے ہیں کہ یزید بن عبد الملک کو چالیس علما نے فتوی دیا کہ خلیفہ جو چاہے کرتا پھرے اللہ کے ہاں اس کا کوئی حساب کتاب نہیں ہوگا۔ مولانا عبداللہ سلطان پوری نے بادشاہ کی خاطر حج کے ساقط ہونے کا فتوی دیتے دیا اور جب ان کے آبائی قبرستان

Read more

ارطغرل پی ٹی وی پر، شکریہ عمران خان

شکریہ عمران خان! شکریہ پی ٹی وی! یورپ، مڈل ایسٹ، افریقہ اور یورپ سے 700 ملین ناظرین کو اپنے سحر میں گرفتار کرنے والا ڈراما غازی ارطغرل آذربائیجان، ترکمانستان، قازقستان، ازبکستان، البانیہ، پولینڈ، سربیا، بوسنیا، ہزروگوینا، ہنگری اور یونان میں ریکارڈ توڑنے کے بعد اب پاکستان میں بھی یکم رمضان سے پی ٹی وی پر روزانہ رات آٹھ بجے پیش کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نہ صرف خود اس ڈرامے کے شیدائی ہیں بلکہ انہوں نے ایک پبلک

Read more

شوگر سکینڈل: حکومت سے اکیس سوالات!

جب آپ یہ کالم پڑھ رہے ہو تو اس کے چند دن بعد شوگر سکینڈل کے فرانزک آڈٹ کی رپورٹ بھی آ جائے گی جیسا کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا۔ رپورٹ تو آئے گی سو آئے لیکن اس رپورٹ پر یہ سوال ضرور اٹھیں گے۔ پہلا سوال: جب چینی سلینڈل آیا تو شہباز گل نے کہا کہ جہانگیر ترین کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ جواب میں ترین نے کہا کہ ان کے پاس کوئی عہدہ تھا

Read more

مجھے کیون کارٹر بننا منظور نہیں!

اس کی عمر تینتیس سال تھی اور نام کیون کارٹر (Kevin Carter) تھا۔ وہ تیرہ دسمبر 1960 کو جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ میں پیدا ہوا اور ستائیس جولائی 1994 کو اسی شہر میں وفات پا گیا۔ اسے فارماسسٹ بننے کا شوق تھا لیکن قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ اس دور میں جنوبی افریقا میں سیاہ فام نسلی تعصب کا شکار تھے لیکن کیون سکول میں بھی ان کے حق میں آواز اٹھاتا رہتا تھا۔ آخرکار اسے سکول

Read more

کرونا سے جنگ، امیون سسٹم، میڈیکل سائنس اور اسلام

تاریخ نے کرونا کی شکل میں ایک بار اسلام کی حقانیت کو ظاہر کیا ہے اور دنیا ایک بار پھر اسلام کی دوراندیشی کو سلام پیش کر رہی ہے۔ سب سے پہلے یہ جان لیں کہ دنیا میں اس وقت تک کرونا کا کوئی بھی علاج دریافت نہیں ہو سکا ہے۔ جتنے مریض بھی ٹھیک ہوئے ہیں ان کی زندگی کسی دوا یا سائنس کی مرہون منت نہیں بلکہ اس میں ففٹی پرسنٹ کردار احتیاطی تدابیر کا ہے اور ففٹی

Read more

کوروناوائرس : دوا، دعا اور جدید سائنس

ہاورڈ یونیورسٹی (Harvard University) کے مشہور پروفیسر ہربرٹ بینسن (Herbert Benson) نہ صرف مصنف ہیں بلکہ مشہور کارڈیالوجسٹ بھی ہیں۔ وہ ہاورڈ یونیورسٹی کے مائنڈ انسٹی ٹیوٹ کے بانی بھی ہیں۔ انہوں نے کئی دہائیاں دعاؤں کے اثرات پر تحقیق کی۔ وہ کہتے ہیں کہ دعا انسان پر ہر کسی قسم کے دباؤ (Stress) کو کم کرتی ہے۔ انہوں نے باقاعدہ MRI سکیننگ سے یہ ثابت کیا کہ جب کوئی انسان دعا کرتا ہے تو اس کے دماغ کے انتہائی

Read more

میر شکیل الرحمان کی گرفتاری اور حقائق

وہ کون سی بات ہے جس پر عمران خان نے یو ٹرن نہ لیا ہو؟ میر شکیل الرحمان کی گرفتاری بھی جھوٹ کی شاہراہ پر میرے کپتان کا ایک اور یوٹرن ہے۔ جس میر شکیل الرحمان کو انہوں نے آج گرفتار کیا ہے وہ بھول گئے ہیں کہ کبھی اسی اسی میر شکیل کے ساتھ کبھی عمران خان میراتھان کیا کرتا تھا، بڑے بڑے رفاہی پروگرام کیا کرتا تھا اور اسی کے ادارے کی شعور کے فروغ میں کی گئی

Read more

میرا جسم میری مرضی

یہ مارچ ہی کا مہینا تھا۔ صبح کا وقت تھا۔ میں نماز کے بعد تلاوت قرآن مجید میں مشغول تھا۔ صبح کے وقت سکون اور اطمینان قلبی کی جو دولت حاصل ہوتی ہے اسے پریکٹیکل طور ہی سمجھا جا سکتا ہے۔ جب سے رابن شرما نے The 5 AM Clubلکھی ہے تب سے لوگ سحر خیزی کی افادیت سے آگاہ ہوئے ہیں اگرچہ اسلام نے تو صدیوں پہلے نہ صرف اس کی طرف رہنمائی کی بلکہ تہجد اور نماز فجر

Read more

بھارت، سکون صرف قبر میں ہے

ابوزید عبد الرحمن بن محمد بن محمد بن خلدون کے نام سے کون واقف نہیں۔ دنیا انہیں ابن خلدون کے نام سے جانتی ہے۔ ابن خلدون نہ صرف عالم اسلام کی نابغہ روزگار شخصیت ہیں بلکہ مغربی دنیا بھی انہیں مؤرخ، فلسفی اور سیاستدان ماننے کے ساتھ جدید عمرانیات اورعلم تاریخ کا بانی بھی تصور کرتی ہے۔ اپنی ہمہ جہت پرسنالٹی کی وجہ سے وہ تیونس کے سلطان ابوعنان کا وزیربھی مقرر ہوئے لیکن علم اور وزارت کا شاید اس

Read more

ہمیں بھی تلاش ہے ایسے ٹیکے کی

سب سے پہلے تو اس بات کی اصلاح ہو جائے کہ لفظ ”ٹیکہ“ نہیں ہوتا بلکہ ”ٹیکا“ ہوتا ہے۔ ”ٹیکہ“ لکھنا غلط ہے اور املاء کے سلسلے میں ہم نے ”ٹیکے“ کوبھی ”ٹیکا“ لگادیا ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ اور بھی بہت سے الفاظ غلط لکھے جا رہے ہیں جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ اخبارات ہوں، ٹیلی ویژن چینل ہوں یا دوسرے اشاعتی ادارے سب کا فوکس ایک ہی بات پر ہوتا ہے اور وہ ہے ”فی منٹ

Read more

اگر یہ چار ٹھیک ہو جائیں؟

ایک دن کی بات ہے کہ عباسی خلیفہ منصور اپنے دربار میں بیٹھا ہوا تھا۔ وہ کسی گہری سوچ میں غرق تھا۔ بادشاہوں کا مزاج بھی بڑا عجیب ہوتا ہے۔ شیخ سعدی ؒ فرماتے ہیں کہ بادشاہوں کی متلوّ ن مزاجی سے ڈرنا چاہیے۔ اگر وہ خوش ہوں تو گالی پر بھی انعام دے دیتے ہیں اور اگر ناراض ہوں تو تعریف پر بھی سزا سنا نے کا اعلان کر دیتے ہیں۔ اس لیے ان لوگوں کو بہت محتاط رہنا

Read more

آٹا آٹا کردی نی میں آپ آٹا ہوئی

یہ کہانی پچھلے سال اس وقت شروع ہوئی جب پنجاب کی ایک اہم شخصیت نے وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا ہ محمود خان، ایف بی آر کے سینئر بورڈ ممبران اور سیکورٹی فورسز کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں بہت سارے معاملات طے پا گئے۔ فیصلہ ہوا کہ طور خم بارڈر سے گزرنے والوں ٹرکوں کا دورانیہ مزید دس گھنٹے بڑھا دیا جائے بلکہ اگست 2019 ء تک بارڈر کو چوبیس گھنٹے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر کھولا

Read more

جھوٹ سے نفرت کرنے والی چیونٹیوں کا قصہ

ان کی نظر آنے والی چیونٹیوں پر جمی ہوئی تھی۔ وہ دیکھنا چاہتے تھے کہ اب کیا ہوگا؟ لیکن جو کچھ ہوا وہ تو ان کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا۔ انہوں نے دیکھا کہ چیونٹیوں نے آتے ہی اس چیونٹی پر حملہ کیا اور اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

ایک دن علامہ ابن قیم ایک درخت کے نیچے بیٹھے ہوئے تھے کہ انہوں نے ایک چیونٹی کو دیکھا جوکسی کھانے کی تلاش میں تھی۔ اسے ٹڈی کا ایک پر نظر آیا، وہ اس کے پاس آئی اور اس کو اٹھا کر لے جانے کی کوشش کی مگر کامیاب نہ ہوئی۔ کئی بار کوشش اور ناکامی کے بعد وہ اپنے بیس کیمپ (بل) کی طرف دوڑپڑی۔ تھوڑی ہی دیر میں وہاں سے چیونٹیوں کی ایک فوج نمودار ہوئی۔ ایک چیونٹی ان کے آگے چلتی ہوئی ٹارگٹ تک ان کی رہنمائی کر رہی تھی۔

Read more

جمہوریت کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے!

”ووٹ کو عزت دو“ کا نعرہ قومی اسمبلی کے فلور پر ”عزت سے ووٹ دو“ میں تبدیل ہوگیا ہے۔ تومیں نے مناسب سمجھا کہ اس پر بھی بات ہوجانی چاہیے کہ جمہوریت کس چڑیا کا نام ہے۔ علامہ اقبال مرحوم نے فرمایا تھا: جمہوریت اک طرز حکومت ہے کہ جس میں بندوں کو گنا کرتے ہیں تولا نہیں کرتے! اس شعر کو سمجھنے کے لیے قرآن مجید کی یہ آیت بھی پڑھیے : ترجمہ: ”کیا وہ لوگ جن کے پاس

Read more

ہاں مگر

اشاروں سے کہانی مکمل کریں مجھے دباؤ میں کھیلنا آتا ہے اقوام متحدہ کا اجلاس، وزیراعظم پاکستان جناب عمران احمد خان نیازی کی اس اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد سے روانگی، مہینوں پہلے وہاں کی جانے والی تقریر کی مشہوری، وزیراعظم کا خود کو کشمیریوں کا سفیر کہنا، پاکستان سے روانہ ہونا، راستے میں سعودی عرب میں مختصر قیام، ایک دفعہ پھر تکرار اور شہرہ کہ جناب مسلم امہ کے لیڈر ہیں، پھر وہاں سے سعودی ولی عہد

Read more

ماہر امراض قلب ڈاکٹر نیوٹن خان!

میرے ایک عزیز کافی عرصے سے دل کے مریض ہیں۔ اِدھر اُدھر سے کافی علاج کرایا لیکن کہیں سے افاقہ نہ ہوا۔ ایک دن ان کی طبیعت زیادہ خراب ہوئی توجلدی جلدی ایمبولینس کوکک ماری اور شیدے نائی کے تندور پر جا پہنچے۔ اس نے ایک روٹی کی کٹنگ چھوڑ کر انہیں چیک کیا اور کہنے لگا ”اس کی بیماری بہت سنگین ہو چکی ہے، ۔ اگر اس کی خیریت چاہتے ہوتو اسے ڈاکٹر نیوٹن خان کے پاس لے جاؤ“۔

Read more

مشرف کی موٹی گردن اور نائی کی چس

کہتے ہیں کہ کسی گاؤں میں ایک نائی تھا۔ اُس کا کُل سرمایا ایک تکیہ، ایک چادر، اور اپنے اوزاروں کا تھیلا تھا! اُس کا کوئی گھر نہیں تھا۔ بھلے وقتوں میں لوگ اکثر اپنے گھر کے باھر ایک چارپائی اور پانی کا گھڑا رکھا کرتے تھے۔ وہ نائی بھی کسی کے گھر کے باھر چارپائی پر سو جایا کرتا تھا! ایک بار گاؤں میں سیلاب آ گیا! سب لوگ اپنے اپنے مال اسباب کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے

Read more

”غیرت کے نام پر قتل“ کانعرہ لگانے والوں کے نام

پیٹرسن ایک یہودی تھا۔ اس کی سارہ کے ساتھ بڑی دوستی تھی۔ پیٹرسن اس دوستی کے حوالے سے بڑا حساس واقع ہوا تھا۔ وہ سارہ کا ملاپ کسی بھی دوسرے انسان کے ساتھ برداشت نہیں کرسکتا تھا۔ پھر ان کی زندگی میں ایک نازک موڑ آیا جب سارہ اپنے ایک ہمسائے تھامسن کے ساتھ انوالو ہو گئی۔ جب پیٹرسن کو پتا چلا تو اس سے یہ بات برداشت نہ ہوئی۔ اس نے سارہ کو ڈنر پر اپنے گھر بلایامگر کسی

Read more

ہم پھربھی خوش ہیں

طاہر پچھلے دس سال سے کینیڈا میں رہتا ہے جیکب نہ صرف اس کا ہمسایہ ہے بلکہ بہترین دوست بھی ہے۔ وہ نہ صرف خوش رہنے والا ہے بلکہ کسی بھی محفل کو کشتِ زعفران بنانے کے فن سے بھی بخوبی آگاہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسے ہر محفل کی جان سمجھا جاتا ہے۔ لیکن آج صبح جیکب حسب ِ خلاف غمگین اور بجھا بجھا سا تھا۔ یہ دیکھ کر طاہراس کے قریب گیا۔ اس کے کندھے پر ہاتھ

Read more

ہائے یہ طلبہ

طلبہ کی ایک قسم وہ ہے جو آخری لمحے تک کسی معجزے کا انتظارکرتی ہے۔ ان کے لیے کلاس کا ہر دن پہلا دن ہوتا ہے۔ جب بھی سبق یا ہوم ورک چیک کیاجائے ان کا جواب ہوتا ہے ”میں نیا آیا ہوں“۔ ان کو امتحان کا ڈر بھی نہیں ہوتا بلکہ جب کبھی امتحان کا ذکرکیا جائے تو یہ ایسی نظروں سے دیکھتے ہیں جیسے کہہ رہے ہوں ”رزم حق وباطل ہوتوفولادہے مؤمن“۔ ان کے لیے امتحان کسی میلے

Read more

تم پاکستانی ہو مگر۔ ۔ ۔

ائیرپورٹ میں داخل ہوا۔ کلیئرنس کے لئے کاؤنٹر جا پہنچا۔ ایک خوشنما دوشیزہ نے پوچھا: آپ کہاں سے؟ میں نے اشارے سے اس سیٹ کی طرف اشارہ کیا جہاں میں بیٹھا ہوا تھا۔ اس نے ایک نظر ادھر دیکھا لیکن کچھ نہ سمجھتے ہوئے مجھے کہا :لایئے اپنا پاسپورٹ مجھے دیجیے تاکہ میں ضروری کارروائی کرسکوں۔ میں نے کہا : میڈم! میں اس ملک کے ائیرپورٹ سے سوار ہورہا ہوں۔ میرے خدوخال، زبان اورلہجے سے آپ کو نہیں لگتاکہ میں

Read more

I، Me، My and Mine

کہتے ہیں ایک بدو کسی شہری بابوکا مہمان ہوا۔ میزبان نے ایک مرغی ذبح کی۔ جب دسترخوان بچھ گیا تو سب آموجود ہوئے۔ میزبان کے گھر میں کل چھ ( 6 ) افراد موجود تھے ؛دو میاں بیوی، دو ان کے بیٹے اور دو بیٹیاں۔ میزبان نے بدو کا مذاق اڑانے کا فیصلہ کرلیا۔ میزبان: آپ ہمارے مہمان ہیں۔ کھانا آپ تقسیم کریں۔ بدو: مجھے اس کا کوئی تجربہ نہیں لیکن اگر آپ کا اصرارہے تو کوئی بات نہیں۔ لائیے!

Read more

میں الزام ان کو دیتا تھا، قصور اپنا نکل آیا

مکان بنانے کے لیے جگہ خریدنے جائیں تو وسیع اور کشادہ گلی کا مطالبہ کرنے والے ہم ہیں مگر گھروں کے آگے تھڑے بناکر اورمین گیٹ کوآگے سرکا کر اسی گلی کو تنگ کرنے والا کون ہے؟ اپنے ووٹ کی ” طاقت “ سے اپنے ”حکمران “ چننے والے ہم ہیں مگراپنے ہی” انتخاب“ کو مطعون کرنے والا کون ہے؟ آزادی کے نام پربچوں کو حدود و قیود سے نا آشنا کرنے والے ہم ہیں مگر پھرجب عمررسیدہ ہوکر ان

Read more

عمران خان کا لیڈر بھی نوازشریف ہی نکلا

میں ایک ان پڑھ انسان ہوں۔ مجھے بھی اس فلسفے پر یقین تھا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نے باریاں لگا رکھی ہیں۔ میں بھی باقی پاکستانیوں کی طرح مایوس تھا لیکن پھر قدرت کو اس ملک پر رحم آیا۔ ایک مسیحا نمودار ہوا جس کا نام دنیا نے مجھے عمران خان بتایا۔ لیکن ہم  نے تو نوازشریف سے چھٹکارے کے خواب دیکھے تھے لیکن ڈیڑھ سال بعد مجھے پتا چلا کہ میں نے جس عمران خان کو ووٹ

Read more

انگلش "What”بمقابلہ پنجابی "وٹ”

ایک انگریز کو پنجابی سیکھنے کا شوق چرایا۔ پتا چلا کہ فلاں گاؤں میں ایک مولوی صاحب پنجابی سکھانے کے بڑے ماہر ہیں۔ منت سماجت کے بعد وہ سکھانے پر راضی ہوئے۔ اب انگریز نے بس پکڑی اورمولوی صاحب کے گاؤں روانہ ہو گیا۔ مولوی صاحب کا گاؤں بس سٹاپ سے تین میل پیدل مسافت کے فاصلے پرتھا۔ انگریز بس سے اترااور مولوی صاحب کے گاؤں کی طرف چل پڑا۔ راستے میں اس نے ایک آدمی کودیکھاجو چارپائی بننے کے

Read more

لالچی کتا

تین دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک تھا کتا، کئی دن سے بھوکا، بھوک اسے ایسے ہی ستا رہی تھی جیسے ہمارے لیڈروں کو اقتدار کی بھوک ستاتی ہے، پہلے تو اس نے پاکستانی عوام کی طرح بہت صبر کیا لیکن آخر کب تک؟ جب بھوک حد سے زیادہ بڑھی تو خوراک کی تلاش میں نکل کھڑاہوا، بالکل ایسے ہی جیسے الیکشن کے بعد ہم اپنے نمائندوں کی تلاش میں نکلتے ہیں، راستے میں دو انسان لڑتے نظر آئے، اس

Read more

نادرہ گئی نادرا، الٹا پڑگیا ماجرا

”یہ لوگ تصویر کے بہانے ہمیں بے پردہ کیوں کر رہے ہیں؟“ وہ کمرے میں داخل ہوئی تو اس کی آنکھیں بھیگی ہوئی تھیں۔ میں نے ٹشو پیپر کا ڈبا اس کی طرف بڑھایا۔ بجائے اس کے کہ وہ اپنے آنسو صاف کرتی، اس کی آنکھیں مزید برس پڑیں۔ میں نے پانی کی بوتل اس کی طرف بڑھائی مگر اب کے بار اس کی ہچکی بندھ گئی۔ میں نے اسے اس کے حال پر چھوڑا اور باہر نکل آیا۔ کچھ

Read more

نواز شریف بمقابلہ عمران خان

2013 ء کی انتخابی مہم عروج پر تھی۔ راولپنڈی جیسا مرکزی شہر تھا۔ لیاقت باغ میں مسلم لیگ نون کا جلسہ تھا اور نواز شریف کا خطاب تھا۔ اس کے مقابلے میں تحریک انصاف کا جلسہ لاہور میں تھا۔ اس میں عمران خان نے خطاب کرنا تھا۔ وہ سٹیج پر جانے کے لیے لفٹ پر سوار ہوئے اور گر گئے۔ یہ خبر نواز شریف تک پہنچی تو انہوں نے عمران خان اور تحریک انصاف سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے پنڈی والا جلسہ منسوخ کردیا۔ کہا جاتا ہے کہ سیاست کے سینے میں دل نہیں ہوتا مگر نواز شریف نے اس بات کو عملاً جھٹلایا۔

Read more

بھکر کی عدالت سے کتے کو سزائے موت

بھکر میں ایک کتے نے بچے کو کاٹ لیا۔ بچے کے وارث کیس لے کر عدالت چلے گئے۔ بچے کو کاٹنے کے جرم میں، عدالت نے کتے کو سزائے موت سنا دی۔ یہ حکم اسسٹنٹ کمشنر کی عدالت نے سنایا۔ اسسٹنٹ کمشنر کا کہناہے کہ سزائے موت کا فیصلہ انسانی ہمدردی کے تحت سنایاگیا۔ کتے کے مالک کانام جمیل ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ بچے کے ورثاء نے عدالت میں مقدمہ درج کرایا تھا جس میں وہ ایک ہفتہ جیل کی سزابھی کاٹ چکا ہے۔ جب مالک نے سزا کاٹ لی ہے تو اب کتے کو سزادینا انصاف کے خلاف ہے۔ اسی لیے کتے کے مالک نے اس فیصلے کے خلاف ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کی عدالت سے رجوع کرلیا۔

Read more

مسئلہ کشمیر، قومی غیرت اور علامہ اقبال

یہ 1930 ء کے اوائل کی بات ہے۔ کشمیرکے خارجی اور سیاسی امور کے وزیر سرایلبین بنر جی نے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے استعفیٰ کی بنیادی وجہ ”مسلمانوں پر ظلم وستم“ کو قراردیا۔ یہ مہاراجا ہری سنگھ کے لیے بڑی شرمندگی کی بات تھی۔ اس نے اعلان کیا کہ مستعفی وزیر کی جگہ کسی مسلمان وزیر کو کابینہ میں شامل کیاجائے گاجسے تعلیم کا محکمہ دیا جائے گا۔ اس پر روزنامہ انقلاب نے ”ریاست کشمیر اور مسلمان“ کے نام

Read more

اف یہ شادیاں!

شادی ایک ایسا لڈو ہے جس نے کھایا وہ بھی پچھتایاجس نے نہ کھایا وہ بھی پچھتایا۔ (دیسی مقولہ )

ایک وقت ہوتا ہے جب انسان بہت خوش ہوتاہے، بلکہ خوشی میں ڈنٹر پیلا کرتا ہے، صبح صبح گھر سے بن سنور کر نکلنا، آنکھوں میں مستی ہوتی ہے اور لبوں پر گیت، سارادن گھومناپھرنا اور جب شام کو گراؤنڈ میں آنا تو خوشی اس طرح وارے ہورہی ہوتی ہے جیسے مٹھائی پر مکھیاں آتی ہیں۔ یہ صورتحال دیکھ کر کچھ بابے نما نوجوان جنہیں انگلش میں شوگر ڈیڈی کہتے ہیں پاس آجاتے اوربڑے ہی بامعنی انداز میں پوچھتے ہیں ”تمہاری شادی کب ہورہی ہے؟ “۔ میں نے ایک دفعہ طیفے فلسفی سے پوچھا ”بابے یہ سوال اتنی بیتابی سے کیوں پوچھتے ہیں؟ “۔ اس نے جواب دیا ”بیٹا! یہ تمہاری خوشیوں کے دشمن ہیں“۔ میں نے پوچھا ”وہ کیسے؟ “۔ طیفے نے جواب دیا ”سمجھ جاؤگے“۔ مگرمجھے کیا پتا تھا کہ سمجھنے میں چالیس سال لگیں گے۔

Read more

معصوم تبدیلی کا خط تھانیدار کے نام!

محترم تھانیدار صاحب! میرا نام تبدیلی ہے۔ کچھ لوگ مجھے ”تب (then/when) ، دی (gave) ، لی (took) “ بھی کہتے ہیں۔  لیکن میں ”تب، دی، لی“ والی تبدیلی نہیں ہوں بلکہ تبدیلی والی تبدیلی ہی ہوں اورآپ کی ”بارگاہ جرم پناہ“ میں ایک ایف آئی آر درج کرانا چاہتی ہوں۔ آپ مقدمہ درج کریں۔ ارے! آپ پریشان نہ ہوں کہ میں تبدیلی ہوں اور تھوڑی دیر بعد کہیں خوداپنی درخواست ہی تبدیل نہ کرلوں۔ ایسا ہر گز نہیں ہوگا۔

Read more

ہوشیار باش! دینی محفلوں میں ”اجازت“ ضروری ہے!

میرا تعلق ایک دینی گھرانے سے ہے۔ کافی عرصے سے انگلینڈ میں مقیم ہوں۔ میرے دینی رجحانات کو دیکھتے ہوئے ایک صاحب میرے گھر تشریف لائے اور فرمانے لگے ”ماشاء اللہ! آپ دینی آدمی ہیں اور یہاں آپ کے ماننے والے بھی کافی ہیں۔ آپ کو یہاں ایک مسجد“ کھول ”لینی چاہیے“۔ ”کھول“ کا لفظ مجھے بڑا عجیب محسوس ہوامگر میں نے اس کی نیت پہ کوئی شک نہ کیا۔ میں نے یہی سمجھا کہ شاید وہ اپنی بات مناسب الفاظ میں بتا نہیں سکا۔

Read more

مریم نواز کی گرفتاری اور کلبلاتے سوالات

یہ حقیقت بہرحال سب کو یاد رکھنی چاہیے کہ جب فرعون اپنے اقتدار کو دوام دینے کے لیے بنی اسرائیل کے سب بچے قتل کرا رہا تھا تو عین اسی وقت موسیٰ اسی کے محل میں پرورش پارہا تھا۔ احتساب اور سباب میں چنداں فرق نہیں رہتا اگراحتساب کی رتھ قانون کی بجائے خواہش کے کاغذی گھوڑے کے ناتواں کندھوں پر رکھی ہواوررتھ کھینچنے والے گھوڑے کی آنکھوں پر ”کھوپے“ رکھ کر اسے گردوپیش سے بے خبر کرکے صرف سامنے

Read more

کیونکہ عوام چارہ نہیں کھاتے

آپ کسی بھی پارٹی کو دیکھ لیں، ہرپارٹی مسائل کانعرہ لگاتی ہے، ووٹ لیتی ہے، حکومت بناتی ہے، مسائل حل کرنے کے نام پر پانچ سال گزارتی ہے، اگلے الیکشن میں اپوزیشن میں چلی جاتی ہے، وہاں عوام کے حقوق کی حفاظت کے نام پر عرصہ پورا کرتی ہے، اگلے الیکشن میں پھر انہی مسائل کو حل کرنے کا نعرہ بلند کرتی ہے جو اس کے پچھلے پانچ سالے میں‘ حل ’ہوگئے تھے، حکومت سے اپوزیشن اوراپوزیشن سے حکومت کا

Read more

کیونکہ عوام چارہ نہیں کھاتے

آپ کسی بھی پارٹی کو دیکھ لیں۔ ہرپارٹی مسائل کانعرہ لگاتی ہے۔ ووٹ لیتی ہے۔ حکومت بناتی ہے۔ مسائل حل کرنے کے نام پر پانچ سال گزارتی ہے۔ اگلے الیکشن میں اپوزیشن میں چلی جاتی ہے۔ وہاں عوام کے حقوق کی حفاظت کے نام پر عرصہ پورا کرتی ہے۔ اگلے الیکشن میں پھر انہی مسائل کو حل کرنے کا نعرہ بلند کرتی ہے جو اس کے پچھلے پانچ سالے میں‘حل‘ ہوگئے تھے۔ حکومت سے اپوزیشن اوراپوزیشن سے حکومت کا سلسلہ

Read more

پاکستان کے الیکشن میں ملکی اداروں کا کھیل؛ حقیقت یا افسانہ؟

پاکستان کے کسی بھی الیکشن کے متعلق یہ کہنا محال ہے کہ وہ ملکی اداروں کی سازباز یا ان کی مداخلت سے یکسر پاک رہا ہو۔ یہ سلسلہ محترمہ فاطمہ جناح سے شروع ہوا اور آج تک جاری ہے۔ پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کو جب حکومت سے ہٹانے کی ایک سازش پکڑی گئی اور اس میں شریک افراد سے پوچھا گیا کہ آپ لوگ انہیں کیوں ہٹاناچاہتے تھے تو ان ب اور دی افراد کا کہنا تھا

Read more