ہاں مگر: افریقی راک سٹار۔ ایک حیران کن سٹوری

اڑان کا وقت قریب تھا۔ سبھی مسافر آ چکے تھے بس ایک فرسٹ کلاس مسافر نے ابھی آنا تھا۔ کچھ منٹ باقی تھے کہ مطلوبہ مسافر سوار ہوا۔ نہ صرف مسافر بلکہ ائرہوسٹس کو بھی حیرت کا جھٹکا لگا۔ مسافر کے حلیے سے نہیں لگتا تھا کہ وہ فرسٹ کلاس ٹکٹ ہولڈر ہو سکتا ہے۔ فرسٹ کلاس میں تقریباً دس افراد تھے جو تمام کے تمام گورے اور سونے اور ہیرے جواہرات کی نامی گرامی کمپنیوں کے سی ای اوز

Read more

حالیہ ایران اسرائیل تنازعہ اور چند اہم پہلو

1۔ ایران ٹیکنالوجی کے میدان میں پیچھے ہے اور عسکری اور دفاعی لحاظ سے بھی تقریباً تنہا ہی ہے اگرچہ یہ تنہائی اس کی اپنی پالیسیوں کا ہی نتیجہ ہے۔ ایران نے اپنا انقلاب ہمسایہ ممالک میں ایکسپورٹ کرنے کی کوششیں کیں جس میں نہ صرف اس کا سرمایہ صرف ہوا بلکہ ہمسایہ ممالک سے تعلقات بھی خراب ہوئے۔ اسلامی ممالک میں سنی شیعہ گہری تفریق کے سبب دشمن یہ سمجھ رہا تھا کہ شاید اس تفریق کی وجہ سے

Read more

سوشل قربانی

عید قربان ایک بار پھر سے قریب ہے۔ مرتے کیا نہ کرتے، ہم بھی منڈی جا پہنچے۔ پوری منڈی میں بکرا اور بکرے کا مالک دونوں ہی سب کی نگاہ ”ناز“ کا مرکز تھے۔ میں نے دونوں کو خوب تول کر دیکھا لیکن یہ فیصلہ کرنا مشکل تھا کہ ان دونوں میں زیادہ قیمتی کون ہے؟ ہر کوئی اپنے بکرے کی خوب مارکیٹنگ کر رہا ہوتا ہے۔ قیمت پوچھی تو بتایا گیا کہ ڈیڑھ لاکھ۔ ہمیں حیرت زدہ دیکھ کر

Read more

جھوٹ پکڑنے والی مشین کی دہائی

یہ 2019 کی رات تھی۔ میں چھت پر سویا ہوا تھا۔ میں نہیں جانتا کہ یہ سب کیسے ہوا لیکن ایک جن آیا اور مجھے کوہ قاف لے گیا۔ میں بھی خوش تھا کہ اس بہانے سیر سپاٹا ہو جائے گا لیکن جن نے یہ کہہ کر میری امید پر ”سیلاب“ بہا دیا کہ انسان کوہ قاف کی صرف ایک وادی ”یوٹرنستان“ کی سیر کر سکتے ہیں۔ بہرحال بھاگتے چور کی لنگوٹی ہی سہی، میں نے اسی پر اکتفا کر

Read more

رافیل = (Fail۔ Raw)

  ماہرین کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچی تو جہاز مکمل تباہ ہو چکا تھا اور کوئی مسافر زندہ نہ بچا تھا۔ ماہرین شواہد اکٹھے کر رہے تھے کہ ان کی نظر ایک بندر پر پڑی، جس کے گلے میں ائر لائن کا ٹیگ لٹک رہا تھا جس سے ظاہر ہوتا تھا کہ یہ بندر بھی جہاز میں ہی تھا۔ لہٰذا اسے پکڑ لیا گیا تاکہ حادثے کی وجوہات کا پتہ چلایا جا سکے۔ جنگلی حیات کے قابل ماہرین کی

Read more

آپریشن بنیان المرصوص، پاکستان آرمی اور چند نادان

  پاکستان کی خاموشی کو اس کی کمزوری سمجھا جا رہا تھا۔ ابھینندن گرا تھا تو کہا گیا تھا کہ اس وقت ہمارے پاس سسرا ”راپھیلوا“ نہیں تھا۔ یہ تصور کر لیا گیا تھا کہ رافیل اور S۔ 400 کی موجودگی میں پاکستان ”چُسکے“ گا بھی نہیں۔ دشمن کی معیشت، دفاعی بجٹ اور زرِ مبادلہ کے ذخائر بھی اس کے غرور کو بڑھاوا دے رہے تھے۔ قصہ مختصر وہ اس خطے کا چودھری بننا چاہتا تھا۔ انکل سام بھی چین

Read more

شہباز ”لا احساسی“ شہباز شریف!

شہباز لامکانی کے بارے تو آپ یقیناً جانتے ہیں جنھیں عرف عام میں لعل شہباز قلندر کہا جاتا ہے جبکہ بھولے بھالے عقیدت مند لعل اور لال میں فرق سمجھنے سے قاصر ہیں۔ سیہون شریف میں ان کا دربار ہے اور دھمال وہاں کی کافی مشہور ہے۔ لیکن مجھے ان پر نہیں لکھنا بلکہ آج مجھے ”شہباز لا احساسی“ کا تعارف کرانا ہے۔ آپ کا تعلق پنجاب سے ہے اور ”تریکت“ کی منازل طے کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کے

Read more

436 افراد میں سے صرف ایک ہی خاندان

”پاناما کا معاملہ کچھ اور ہی تھا۔ چار سو چھتیس افراد ہیں سے صرف ایک ہی خاندان کو الگ کر کے اس پر کیس چلایا گیا۔ میں کچھ کہنا تو نہیں چاہتا لیکن ایسا کیا ہوا کہ محض چوبیس سماعتوں کے بعد ہی ایک خاندان کے سوا دیگر تمام افراد کے کیسز الگ کر دیے گئے؟“ ۔ یہ جسٹس طارق مسعود کے ریمارکس ہیں جو انھوں نے پاناما سکینڈل کی سماعت کے دوران دیے۔ انھوں نے جماعت اسلامی کے وکیل

Read more

اور پاکستان بچ نکلا!

الحمدللہ پاکستان بچ نکلا۔ تمام تر کوششوں کے باوجود نادان دوست، عیار دشمن اور بدخواہ نے منہ کی کھائی۔ چومکھی لڑائی تھی لیکن صد شکر کہ پاکستان بچ نکلا۔ مقصد تھا ملک کو ڈیفالٹ کرنا تھا کہ ایٹمی اثاثوں کے ساتھ ساتھ اگر ممکن ہو تو ملک کے بھی حصے بخرے کر دیے جائیں لیکن دشمن کی مکروہ مکاریوں پر ہمیشہ کی طرح اس بار بھی اللہ کی تدبیر غالب رہی اور پاکستان بچ نکلا۔ جاتے جاتے پہلی چال ملکی

Read more

ریاست مدینہ کا معاشی نظام: ٹیکس

آج کی جدید معیشت میں ٹیکس ایک کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ دنیا میں شاید ہی اس وقت کوئی ملک ہو جہاں ٹیکس کا نظام موجود نہ ہو بلکہ دنیا میں موجود اس وقت سب ممالک کا نظام ٹیکس پر ہی چل رہا ہے اور اس ضمن میں عوام پر بھاری ٹیکس تھوپے گئے ہیں جن کی لاجک یہ بیان کی گئی ہے کہ چونکہ حکومت کو عوام کی صحت، تعلیم، فلاح و بہبود اور انفراسٹکچر وغیرہ کے لیے بڑے

Read more

الیکشن خان، ٹرک اور کچھ سوال!

حاجی صاحب کافی امیر تھے۔ ایک چور کب سے ان کی تاک میں تھا۔ اس نے ایک مہینا مشاہدہ کیا کہ حاجی صاحب کے روزمرہ معمولات میں ایک منٹ بھی ادھر ادھر نہیں ہوتا۔ گھر سے بازار، وہاں ایک دکان پر دوستوں کی گپ شپ، وہاں سے پبلک لائبریری، وہاں سے واپسی پر سبزی لینا اور پھر گھر واپس آنا۔ ان تمام مصروفیات کے لیے تین گھنٹے درکار تھے۔ چور کے لیے اتنا وقت بھی بہت کافی تھا۔ ایک دن

Read more

اسلام کا معاشی نظام: دولت کی تقسیم

اپنے مہربان کے نظریے کہ ”اسلام کا کوئی معاشی نظام نہیں“ کے جواب میں اگرچہ یہ سوال ہی کافی تھا کہ اگر اسلام کا کوئی معاشی نظام نہیں ہے تو ریاست مدینہ اور مختلف اوقات میں دنیا کے مختلف علاقوں میں قائم مسلم حکومتیں کس نظام سے استفادہ کرتی رہی تھیں اور کیا وجہ تھی کہ آپ کے آج کے معاشی ممدوح برصغیر کو سونے کی چڑیا کہتے تھے جبکہ یہاں ایک اسلامی حکومت قائم تھی، لیکن میں نے مناسب

Read more

میرے پیارے سگریٹ واسیو

سگریٹ دنیا کی وہ واحد چیز ہے جو مائع نہیں لیکن پھر بھی پی جاتی ہے بلکہ یہ سگریٹ ہی ہے جو گھونٹوں کی بجائے سانسوں میں پیا جاتا ہے۔ حکومت نے سگرٹ پر یوں ٹیکس بڑھایا ہے جیسے ملک کا سارا قرضہ انھی ”سگریٹ واسیوں“ نے لیا ہو۔ اب تو سگریٹ کی ڈبیا کی قیمت کم جبکہ ٹیکس زیادہ ہو چلا ہے۔ سگریٹ کی نئی قیمتیں دیکھ کر مجھے ایک روپے اونٹ کے گلے میں سو روپے کی بلی

Read more

یہ ہے اسلام کا معاشی نظام

گزشتہ سے پیوستہ کالم میں، مَیں نے ایک مہربان کالم نگار کے ایک کالم کہ اسلام کا کوئی معاشی نظام ہی نہیں ہے، کے جواب میں یہ لکھا تھا کہ اس وقت جدید معیشت کے تین بنیادی مسائل ہیں اور انھی مسائل کو حل کرنے کے لیے تین اصول وضع کیے گئے ہیں۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ وہ تین بنیادی مسائل اور اصول جنھیں معیشت کے باب میں نئی دریافت سمجھا جاتا ہے، کوئی نئے اصول نہیں بلکہ

Read more

کیا اسلام کا کوئی معاشی نظام نہیں ہے؟

ہمارے ایک ”فاضل“ دوست نے سوال کی آڑ میں نشانہ لگایا ہے کہ کہیں ایسا تو نہیں کہ اسلام کا کوئی معاشی نظام ہی نہیں ہے۔ دیانت داری کا تقاضا تو یہ تھا کہ موصوف پوری تحقیق کر کے اس سوال کا جواب تلاش کرتے کہ اگر اسلام کا کوئی نظام نہیں تھا تو نبی کریم ﷺ نے ایک نوزائیدہ ریاست کو کیونکر چلایا اور نہ صرف چلایا بلکہ دن بدن اسے معاشی لحاظ سے مضبوط بھی بنایا۔ یہ ریاست

Read more

فواد چودھری : مسئلہ اتنا بھی سادہ نہیں!

خودکش بمبار آخر خود کو دھماکے سے کیسے اڑا لیتے ہیں؟ احسن اقبال کو گولی کیوں چلائی گئی؟ سلمان تاثیر قتل کیوں ہوا؟ غازی علم الدین شہید میں گستاخ رسول کو جہنم واصل کرنے کا جذبہ کیونکر ابھرا؟ جواب ایک ہی ہے : بیان بیان اور صرف بیان، اور تقریر تقریر اور بس تقریر۔ ایک بیان فقط ایک بیان ہوتا ہے اور نہ ہی ایک تقریر فقط ایک تقریر۔ فواد چودھری کے ایک خطرناک بیان کو بھی ڈیٹا مینپولیشن کے

Read more

نیوٹریلٹی : ہاتھی کے دانت کھانے کے اور دکھانے کے اور

نہ تو قاسم علی شاہ پہلا شکار ہے اور نہ ہی یہ سلسلہ رکے گا، یہ سلسلہ بہت پہلے سے شروع ہے بلکہ پی ٹی آئی بنیادی ہتھیار ہی یہی ہے کہ جو سچ بولے اسے اتنا دباؤ کہ وہ زچ ہو کر معافی مانگ لے، اگر وہ معافی نہ مانگے تو اس کے بارے میں اتنا پروپیگنڈا کرو کہ سچ، جھوٹ کی دبیز تہہ میں چھپ جائے اور جھوٹ ہی سچ بن جائے، اس کی بہت مثالیں ہیں لیکن

Read more

میرے مرشد کی لن ترانیاں

میرے مرشد کریم کا تازہ تازہ فرمان مارکیٹ کی زینت بن چکا ہے، فرماتے ہیں کہ قرآن کا حکم ہے کہ دوسروں کے گناہوں اور عیبوں پر پردہ ڈالو، میرے مرشد کا کیا کہنا؟ ”میٹھا میٹھا ہپ ہپ، کڑوا کڑوا تھو تھو“ میرے مرشد کی فطرت کا خاصہ ہے، وقت پڑے تو حلال کو حرام اور ضرورت ہو تو اگلے ہی لمحے اسی حلال کو حرام کو قرار دینا بھی انھی کو زیبا ہے بلکہ اس خصوصیت کے جملہ حقوق

Read more

بچے کی تعلیم و تربیت میں مادری زبان کا کردار

یونیسکو (UNESCO) کا کہنا ہے : Eeducation in the mother tongue is a key factor for inclusion and quality learning, and it also improves learning outcomes and academic performance. This is crucial, especially in primary school to avoid knowledge gaps and increase the speed of learning and comprehension. مذکورہ بالا تحقیق کا مفہوم یہ ہے کہ بہترین تعلیم و تربیت کے لیے مادری زبان کی وہی حیثیت ہے جو ایک چابی کی ہوتی ہے۔ یعنی بچے کا ذہن ایک تالے

Read more

مجھے ڈبل کراس کیا گیا

”کسی نے شتر مرغ سے پوچھا : تم کیا ہو، شتریا پھر مرغ؟ اس نے جواب دیا : میں شتر (اونٹ) ہوں۔ پوچھنے والے نے پوچھا : تو پھر بوجھ کیوں نہیں اٹھاتے؟ اس نے جواب دیا: کیونکہ میں مرغ (پرندہ) ہوں۔ پوچھنے والا بھی بڑا کائیاں تھا۔ اس نے پوچھا:اچھا! لیکن اگر تم مرغ ہو تو پھر اڑتے کیوں نہیں؟ اس نے جواب دیا: کیونکہ میں شتر ہوں۔ شتر مرغ کیونکہ نہ اڑ سکتا ہے اور نہ ہی وزن

Read more

نون لیگ، ٹی آئی کے سوشل میڈیا کا توڑ کیسے کرے؟

اولاً : نون لیگ کا زور ترقیاتی کاموں پر ہے اور وہ انھی ترقیاتی کاموں کو کامیابی کی ضمانت سمجھتے ہیں لیکن غلطی یہ کرتے ہیں کہ ان ترقیاتی کاموں کی پروموشن اول تو کرتے نہیں اور اگر کچھ ہوتی بھی ہے تو اس میں ان کا نہیں بلکہ ٹی وی چینلز کا کردار ہوتا ہے۔ اس میں بنیادی بات سمجھنے کی یہ ہے کہ بہت سے علاقے ایسے ہیں جہاں صرف پی ٹی وی کی نشریات آتی ہیں اور

Read more

سوشل میڈیا اور مسلم لیگ نون

سوشل میڈیا، ایک بڑا سا ٹب، اس کے نیچے جل رہی آگ، گرمی کا موسم، ٹب میں پانی اور پانی میں رکھی برف کی ایک بڑی سی سل اور اس پر بیٹھا ایک ”پٹواری“ جو یہ سوچ سوچ کر خوش ہو رہا ہے کہ گرمی کے موسم میں اسے بیٹھنے کو ایک اچھی جگہ نصیب ہوئی ہے لیکن اسے یہ معلوم نہیں کہ جب پانی گرم ہو گا تو برف پگھلے گی اور جب برف پگھلے گی تو کیا ہو

Read more

اف یہ بیویاں

بیوی کا شکوہ: شادی سے پہلے جو لڑکی ہیر کی طرح سوہنی، کھیر کی لذیذ اور پنیر کی طرح نمکین لگتی ہے، شادی کے بعد وہی عورت چبھن میں تیر، وعدوں میں سیاسی وزیر اور مقام مرتبے میں مسند دراز جعلی پیر مانند کیوں نظر آنے لگتی ہیں؟ شادی سے پہلے میری آواز کوئل کی طرح، چال مور کی طرح، گردن صراحی کی مانند اور آنکھیں غزال کے جیسی تھیں تو شادی کے بعد میری وہی آواز میرے شوہر کو

Read more

دل لگایا تھا اک ”گھڑی“ کے لیے

یہ کیسی ”گھڑی“ تھی جو کسی کے ”سال“ ہڑپ کر گئی؟ پروین شاکر نے کہا تھا ؛ ”حسن کے سمجھنے کو عمر چاہیے جاناں!“ ”دوگھڑی کی چاہت میں لڑکیاں نہیں کھلتیں“ سوچ ہی رہا تھا کہ دور سے ہاشو شکاری کو آتے ہوئے دیکھا۔ سر جھٹک کر اس کی جاب متوجہ ہو گیا۔ وہ قریب آیا اور پوچھا : بادشاہو! پریشان ہو؟ میں نے کہا :بقول پروین شاکر، اگر بندہ دو گھڑی میں نہیں ”کھل“ سکتا تو میرے کپتان کو

Read more

فائنل کال ضروری کیوں

یہ اس کی فائنل کال تھی، اس کے پاس وقت نہیں تھا، ملک کا وزیر خزانہ بدل چکا تھا، ڈالر کو صرف بریک ہی نہیں بلکہ وہ الٹا نیچے آنا شروع ہو گیا تھا، ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہونے کا راستہ واضح ہو چلا تھا، ڈیزل پٹرول اور گیس کی قیمتیں کم ہونا شروع ہو گئی تھیں، ملک عالمی تنہائی سے نکل رہا تھا، وہ تمام عالمی رہنما جنھوں نے پاکستان سے بات کرنی چھوڑ دی تھی وہ

Read more

مسلم لیگ اور تحریک انصاف سوشل میڈیا کے تناظر میں

سوشل میڈیا ٹیم کی کارکردگی دیکھنی ہو تو میاں شہباز شریف کا دورہ اقوام متحدہ ہی دیکھ لیں۔ یہ ہر حوالے سے ایک کامیاب دورہ تھا جس میں پاکستان کے ساتھ ساتھ خود مسلم لیگ نون کے لیے بھی بہتری کے کئی پہلو تھے لیکن افسوس کہ مسلم لیگ نون کی سوشل میڈیا ٹیم اسے کیش نہ کرا سکی۔ دوسری طرف تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کو دیکھیں جس نے پورے دورے کے روشن پہلوؤں کو صرف ایک آیت

Read more

سیلاب زدگان کی بحالی، سیرت نبوی اور جدید سوشل سائنسز!

اگر جاپان نے دو ایٹمی دھماکوں کی مار سہی تو سیلاب زدگان کی بحالی مشکل کام نہیں لیکن میں موضوع کی طرف جانے سے پہلے آپ کو حقیقی ریاست مدینہ کی طرف لیے چلتا ہوں تاکہ بات سمجھنے میں آسانی ہو۔ جب نبی کریمﷺ مکہ مکرمہ سے ہجرت کر کے مدینہ منورہ تشریف لائے تو اس وقت بھی سب سے بڑا مسئلہ مہاجرین کی آبادکاری ہی تھا، یہ لوگ اپنا سب کچھ مکہ مکرمہ میں چھوڑ کر خالی ہاتھ مدینہ

Read more

ایل جی بی ٹی، ہمارے مدرسے اور ہمارے دانشور!

ملک عزیز کے ”بڑے“ کالم نگار لکھتے ہیں۔ یاد رہے کہ ”بڑے“ سے مراد ایسا کالم نگار ہے جس کے والد گرامی کا ایک نام ہو اور اسی نام کی برکت یا سفارش سے آپ کو کسی بڑے اخبار میں لکھنے کا موقع میسر آیا ہوا ہو۔ تو وہ بڑے کالم نگار ٹرانسجینڈر بارے قانون کے بارے میں لکھتے ہیں، ”اگر کوئی شخص اپنی جنس M سے F یا F سے M کروانے کی درخواست نادرا میں جمع کروائے گا

Read more

پروپیگنڈا: مسلم لیگ نون بمقابلہ تحریک انصاف

پروپیگنڈا بہت ہی پرانا ہتھیار ہے، یہ ہتھیار تب سے استعمال ہو رہا ہے جب سے عزازیل، شیطان بنا، اس نے یہی کہا تھا کہ میں انسانوں کو گمراہ کرتا رہوں گا اب سوال یہ ہے کہ اگر حق اور سچ اللہ تعالیٰ کے پاس ہے تو شیطان کس چیز سے گمراہ کرے گا؟ برطانوی انسائیکلوپیڈیا کی زبان میں شیطان کا واحد ہتھیار یہ ہے ؛ ” dissemination of information facts, arguments, rumours, half-truths,or lies to influence public opinion.“ اور

Read more

انگریزوں کی آمد کے بعد برصغیر کی مالی حالت

گزشتہ کالم میں ہم نے اس بات کا جائزہ لیا تھا کہ انگریز آمد سے پہلے برصغیر کی مالی کتنی مضبوط تھی جبکہ اس کالم میں انگریز آمد کے بعد اس خطے کی غربت اور کمپنی سرکار کی لوٹ مار کا جائزہ لیا جائے گا۔ حقیقت یہی ہے کہ اس خطے میں غربت کا پودا انگریز کاشتہ ہے۔ سر ولیم ڈگبی لکھتا ہے : ہندوستان میں جو غیر معمولی غربت بڑی تیزی سے پھیل رہی ہے اس کی واحد وجہ

Read more

انگریزوں کی آمد سے پہلے برصغیر کی مالی حالت

ہمارے فارن ”گولی“ فائیڈ سکالر حضرات اکثر شیشے کے گھروں میں بیٹھ کر قوم کو یہ بھاشن دیتے ہیں کہ مغل شہنشاہوں نے برصغیر کو تباہ و برباد کر دیا تھا، اگر انگریز نہ آتا تو ہم آج بھی پتھر کے دور میں رہ رہے ہوتے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ برصغیر اتنا امیر ملک تھا کہ بقول واکر سکندر تک کو اس کی مالی حالت نے للچایا اور وہ جب ایران سے ادھر روانہ ہونے لگا تو اس نے

Read more

آزادی اور مولوی

ہمارے محلے میں ایک کن کٹا رہتا ہے جس کی ساری زندگی بے راہ روی اور بے دینی میں گزری تھی، اس سال اچانک اس کے ذہن میں خیال آیا کہ جشن آزادی کا آغاز صبح کی نماز سے کرے گا، وضو کرنے کے دوران اسے بھول گیا کہ کانوں کا مسح اوپر سے شروع کرنا ہے یا نیچے سے، اس کے خیال میں یہ مسئلہ انتہائی نازک نوعیت کا تھا لہذا اس نے وضو چھوڑا اور ایک مشہور مولوی

Read more

کیا واقعی وہ نفسیاتی مریض ہے؟

ہمارے ہاں آج کل ایک سیاسی رہنما کے بارے میں مسلسل یہ کہا جا رہا ہے کہ وہ سائیکو پیتھی (psychopathy) کا شکار ہیں۔ یہ ازحد خطرناک امر ہے کیونکہ کسی بھی لیڈر کے چاہنے والے اسے کاپی کرتے ہیں اور اس کی بیماری اس کے پورے فین کلب کی بیماری بن جاتی ہے۔ اسی تجسس نے مجھے اس بیماری کی جدید نفسیاتی علامات جاننے پر ابھارا۔ میں چونکہ کوئی ڈاکٹر نہیں لہذا کوئی بھی فیصلہ یا رائے دیے بغیر

Read more

پنجاب ضمنی الیکشن: جیت کس کی ہوئی؟

پنجاب ضمنی الیکشن ہو چکے۔ غیرسرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف نے پندرہ، نون لیگ نے چار جبکہ ایک سیٹ پر آزاد امیدوار کامیاب ٹھہرا ہے۔ فضا میں مختلف افواہیں گردش کر رہی ہیں۔ ایک تو وہی پرانی کہانی پھر دہرائی جا رہی ہے کہ 2018 کے الیکشن کے حوالے مقتدرہ اور عمران خان دونوں عوامی تنقید اور غیض و غضب کا شکار تھے لہذا سیم پیج کا فریش سٹارٹ ضروری تھا جس لیے عمران خان حکومت کا خاتمہ کیا

Read more

تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کا مقابلہ کیوں ممکن نہیں!

آخر اس نے ایک بٹن سے بھی چھوٹی اور ہلکی چیز چوالیس بلین ڈالر میں کیوں خریدی؟ کبھی آپ نے سوچا کہ چوالیس بلین ڈالر کتنی بڑی رقم ہے؟ یہ اتنی بڑی رقم ہے کہ دنیا میں موجود کم و بیش آدھے ملکوں کا سالانہ اصلی بجٹ اس سے کم ہے۔ پاکستان کا پچھلے سال کا بجٹ پینتالیس بلین ڈالر کا تھا۔ لیکن آپ اندازہ لگائیں کہ اتنی بھاری رقم سے ایک شخص نے ایک ایسی خریدی ہے جس کا

Read more

وہ کون تھا؟

وہ کون تھا جس نے کہا تھا کہ ایمپائر نیوٹرل ہونا چاہیے لیکن جب بات اپنے مفادات کی آئی تو کہنے لگا کہ نیوٹرل تو جانور ہوتا ہے؟ وہ کون تھا جس نے کہا تھا کہ سیاست میں الیکٹیبل کو نہیں لوں گا لیکن پھر جہاز بھر بھر ان کے گلے میں پارٹی پر ”چم“ ڈالا؟ وہ کون تھا جس نے کہا تھا کہ نوے دن میں تبدیلی لاؤں گا لیکن چار سال گزرے تو کہنے لگا کہ مجھے تو

Read more

مہنگائی، عوام اور دیوتا

محترم شہباز شریف نے فرمایا ہے کہ دل پر پتھر رکھ مشکل فیصلے کیے ہیں، پتھروں کی کیا کمی ہے حضور؟ پتھر رکھتے جائیں اور فیصلے کرتے جائیں، پبلک کا کیا، خون خاک نشیناں تھا رزق خاک ہوا، ہم نے مانا کہ حالات مشکل ہیں اور بقا کے لیے مشکل فیصلے کرنے پڑتے ہیں مگر سوال پھر بھی یہی ہے کہ پاکستان بننے سے لے کر آج تک ہر قربانی پبلک ہی کیوں دے؟ تحریک پاکستان چل رہی تھی تب

Read more

شہباز شریف اور احسن اقبال کے نام

محترم جناب شہباز شریف اور احسن اقبال صاحب! 1۔ حکومت کی آمدن کم اور اخراجات بہت زیادہ ہے جس کی وجہ سے ہر مالی سال خسارے میں رہتا ہے، اس ذیل میں بہت سارے سرکاری ادارے بھی ہیں جہاں بجٹ کا ایک خطیر حصہ مہیا کیا جاتا ہے لیکن آمدن نہ ہونے کے برابر ہے، انھی محکموں میں ایک محکمہ تعلیم بھی ہے، چند ایک اقدامات کر کے اس محکمہ سے ہی اس سے متعلقہ اخراجات پورے کیے جا سکتے

Read more

بچے بلاول سے ہی کچھ سیکھ لیں کپتان صاحب!

سیاسی درجہ حرارت اس قدر بڑھ چکا ہے کہ بندریا اپنے بچے پاؤں کے نیچے دینے کو تیار ہے بلکہ دے بھی رہی ہے، اپنے مذموم مقاصد کی خاطر پروپیگنڈے کی جنگ زوروں پر ہے، کوئی کہہ رہا ہے کہ پنڈی میں نئے وزیراعظم کے لیے انٹرویو ہو رہے ہیں، کوئی کہہ رہا ہے کہ اگلے اڑتالیس گھنٹوں میں کچھ ہونے والا ہے، کبھی خط، کبھی جان کو خطرہ، کبھی سازش، کبھی بازاری زبان تو کبھی ملک پر بم گرا

Read more

بم خان

”ان چوروں کو حکومت دینے سے بہتر تھا کہ پاکستان پر بم گرا دیتے“ ۔ جناب عمران احمد خان نیازی صاحب! یہ آپ نے کیا کہہ دیا؟ یعنی آپ کا اقتدار نہیں تو پاکستان پر بم گرا دیا جائے؟ یہ کیا ہوا؟ کیا پاکستان آپ کے وجود کا محتاج ہے؟ جب آپ نہیں تھے پاکستان تب بھی تھا اور جب پاکستان کی مٹی آپ کا جسم کھا جائے گی ان شاء اللہ پاکستان تب بھی ہو گا۔ پاکستان ایک شخص

Read more

خوش قسمت کپتان

پہلا منظر : وہ بڑے فخر سے بتا رہا تھا کہ میرے اتنے بچے ہیں اور اگر میرا کپتان کہے کہ انہیں قربان کردو تو میں انہیں اپنے ہاتھوں سے ذبح کر دوں، یہ بندہ اگر کسی کافر ملک میں ہوتا اور اس طرح کا اعلان کرتا تو حکومت حرکت میں آتی اور اس کے بچے اس سے لے لیے جاتے لیکن حیرت ہے کہ جب وہ اعلان کر رہا تھا تو اس کے پیچھے موجود ”آزادی“ مانگنے لوگوں کا

Read more

خان صاحب سوچیے گا ضرور

خان صاحب! امید کرتا ہوں آپ خیریت سے ہوں گے، ابن الوقت قسم مشیروں کی بھیڑ بھی کم ہو گئی ہو گی، ریاستی امور کی انجام دہی سے بھی چونکہ فارغ ہو چکے ہیں، لہذا موقع محل دیکھتے ہوئے چند ایک چیزوں کی طرف آپ کی توجہ دلانا چاہتا ہوں، امید ہے کہ آپ ان غور کریں گے۔ سادہ لوح مسلمانوں کو آپ کے جس نعرے نے سب سے زیادہ متاثر کیا وہ تھا ریاست مدینہ کا نعرہ، کیا آپ

Read more

میرا اپنا امر بالمعروف!

سردار صاحب کہیں جا رہے تھے، راستے میں ہی حاجت نے تنگ کیا، وہیں ایک مناسب جگہ بیٹھ گئے، پاس سے ایک مسلمان کا گزر ہوا، اس نے جب دیکھا کہ سردار صاحب مغرب کی جانب منہ کر کے بیٹھے ہیں تو غصے میں لال پیلے ہو گئے، خیر انتظار کیا، سردار صاحب فارغ ہوئے تو ان کے قریب جا کر بولے : گستاخ! مغرب کی طرف ہمارا قبلہ ہے، تو نے اس جانب منہ کر کے حاجت کی جرات

Read more

وکٹ کی زبان گر پڑی ہے!

میلہ اپنے عروج پر تھا۔ فیقے پہلوان نے کبڈی کا ٹائٹل اپنے نام کیا تو ہر طرف سے واہ واہ کی آوازیں آنے لگیں۔ یہ دیکھ کر ہاشو پہلوان کے دل میں خواہش جاگی کہ اس پہلوان کو چت کر کے رستم زماں کا ٹائٹل جیتا جا سکتا ہے۔ بس خیال کا آنا تھا کہ اس نے بھرے میلے میں فیقے کو چیلنج کر دیا۔ اکھاڑے میں آیا تو پسینے کی ندیاں بہہ نکلیں۔ فوراً ایک بہانہ سوجھا اور نیپی

Read more

فلم ”زندگی تماشا“: مسئلہ کیا ہے؟

ایک بار پھر فضاؤں میں بازگشت ہے کہ فلم زندگی تماشا 18 مارچ 2022 ء کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ فلم کی کہانی ایک بزرگ نعت خوان کے گرد گھومتی ہے جو ناچ گانا بھی کر رہا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اس کے کسی عورت کے ساتھ تعلقات بھی ہیں اور وہ اس پر شرمندہ ہونے کی بجائے یہ کہہ کر اس تعلق کو جواز بخشتا ہے کہ میرا بھی تو دل ہے۔ سرمد کھوسٹ کا کہنا

Read more

دعوت ولیمہ کے اصول

پہلا اصول: دعوت ولیمہ میں دو طرح کے آئٹم ہوتے ہیں ؛ایک وہ جو ریپیٹ ہوتے ہیں مثلاً گوشت، روٹیاں اور حلوہ وغیرہ جبکہ دوسرے آئٹم وہ ہوتے ہیں جو ریپیٹ نہیں ہوتے مثلاً رشین سیلڈ وغیرہ۔ لہذا جب کھانا ”کھل“ جائے تو آپ کا سب سے پہلا ٹارگٹ یہی نان ریپیٹ ایبل آئٹم ہونے چاہیے۔ اصل شکاری وہی جو پہلی فرصت میں ان کا شکار کرے۔ ایک دفعہ یہ آئٹم میدان سے غائب ہو گئے تو پھر چاہے آپ

Read more

الیگزینڈر فلیمنگ اور ونسٹن چرچل کی کہانی

اس دن بھی وہ حسب معمول کھیتوں کی طرف جا رہا تھا جب اچانک کسی بچے کی چیخ و پکار نے اسے اپنی جانب متوجہ کر لیا۔ وہ سکاٹ لینڈ کا ایک غریب کسان تھا۔ کھیتوں میں جانا، کام کرنا، محنت مشقت سے فصلوں کی پرورش اور انہیں بیچ کر اپنا اور خاندان کا پیٹ بھرنا، بس یہی اس کی زندگی تھی۔ اس نے آواز سنی تو فوراً اس جانب دوڑ پڑا۔ وہاں ایک بچہ دلدل کے ایک جوہڑ میں

Read more

میری بیلن ڈائن!

میری پیاری بیلن ڈائن! اپنے عشق کی بیل تو خیر منڈھے نہ چڑھ سکی، مجھے سمجھ نہیں آتی کہ طعنہ ہے یا سوال لیکن دوست بہرحال پوچھتے ضرور ہیں :یار ہاشو! ہمیں تمہارے جیسا شکاری کیونکر ہو گیا؟ اب میں انہیں کیا جواب دوں؟ بس خفت مٹانے کے لیے بس یہ شعر گنگنا دیتا ہوں : ”گر بازی عشق کی بازی ہے، جو چاہو لگا دو ڈر کیسا“ گر جیت گئے تو کیا کہنے، ہارے بھی تو بازی مات نہیں

Read more

اسامی خالی ہیں!

ضرورت برائے کھوجی ہمارے معزز کلائنٹ کو ایک ماہر کھوجی کی ضرورت ہے۔ ان کے پاس ایک ماڈل تھا جو بدقسمتی سے کہیں گم ہو گیا ہے۔ اس ماڈل کی تیاری میں بائیس سال لگے تھے۔ ان کا خیال تھا کہ اس ماڈل سے وہ قوم کی تقدیر بدل دیں گے لیکن اب جبکہ ( بقول ان کی ٹیم کے ) وہ گھڑی آن پہنچی ہے تو ماڈل ہی کہیں گم ہو گیا ہے۔ ”تکیہ“ معلومات کے مطابق یہ ماڈل

Read more

ایک گاؤں کی پرانی کہانی

برسوں پرانی بات ہے، دنیا کے کسی کونے میں ایک گاؤں ہوا کرتا تھا، عجیب سا نام تھا اس کا ، مغلوبستان، پتا نہیں اسے مغلوبستان کیوں کہتے تھے حالانکہ نمبردار کا کہنا تھا کہ وہ کبھی کسی سے مغلوب نہیں ہوا، گاؤں کا چودھری عوام سے بہت خار رکھتا تھا، وہ کسی بدیش سے پڑھ کر آیا تھا، گاؤں کے لوگوں کو ”ہڈی فول“ کہتا تھا، لیکن ٹھہریں! کہانی سننے سے پہلے اہم کرداروں کا تعارف ہو جائے۔ سب

Read more

ایک بار پھر وہی کیلے کا چھلکا

ہاشو شکاری کی نئی نئی نوکری لگی تھی۔ نوکری کا پہلا دن اور اوپر سے موسلا دھار بارش، جلدی تو ہونی ہی تھی۔ ایسی حالت میں دروازے کے عین سامنے پڑے کیلے کے چھلکے پر نظر کیسے پڑتی؟ پاؤں رکھنے کی دیر تھی، بری طرح پھسلا اور دھڑام سے وہ جا پڑا۔ کپڑوں کا مارے تبدیلی کے برا حال ہو گیا۔ جیسے تیسے کر کے اٹھا۔ سوچا کپڑے تبدیل کر لوں، پھر خیال آیا کہ کپڑے تبدیل کیے تو لیٹ

Read more

نمک مت چھڑکیں

میں یہ بات بھلا کیسے بھول سکتا ہوں؟ یہ غالباً آٹھ جولائی دو ہزار انیس ( 08۔ 07۔ 2019 ) کا دن تھا۔ کچھ لوگ چترال میں گھومنے پھرنے گئے ہوئے تھے۔ اچانک موسم خراب ہو گیا۔ وہاں ایک عورت بھی پھنس گئی۔ وہ کوئی عام عورت نہیں تھی، فوری طور پر ایک ہیلی کاپٹر روانہ کر دیا گیا۔ خاتون کو کامیابی سے ریسکیو کر لیا گیا۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ عورت کون تھی؟ اس عورت کا نام

Read more

دن کا اندھیرا روشن ہے!

میرے رشک شاہاں کا کیا کہنا، جب ان کا کیا کہنا تو ان کے کہے کا تو کیا ہی کہنا۔ دور کیوں جائیں، ابھی کل کی بات ہے، کسی جنگلے کا فیتہ کاٹنے کراچی تشریف لائے، ارد گرد کے سب روڈ بند تھے، یہ مت سمجھیے گا کہ ان کے پروٹوکول کی وجہ سے بند تھے۔ پروٹوکول تو انہوں نے ابھی لیا ہی نہیں، جس دن لیں گے سب کو معلوم ”پڑ“ جائے گا۔ روڈ خود بخود بند ہو گئے

Read more

سانحہ سیالکوٹ کے دو اہم پہلو

کالم لکھ چکا تو سانحہ سیالکوٹ کی اطلاع ملی۔ اطلاعات ہیں کہ سیالکوٹ کی ایک مشہور فیکٹری میں سری لنکا سے تعلق رکھنے والے ایک غیر مسلم کو مبینہ توہین رسالت کے ارتکاب پر قتل کر کے اس کی نعش کو آگ لگا دی گئی، بلکہ جو ویڈیوز موصول ہوئیں اس میں جلائے جانے کے بعد بھی مقتول کے منہ پر لوگوں کو ٹھڈے مارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ دل نے مجبور کیا کہ اس حساس مسئلے پر قلم

Read more

بس ایک بوتل

سردی کی شدت، چھوٹے چھوٹے بچے، ہیٹر، چولہا اور گیس، ہاشو شکاری کل سے پریشان تھا کہ کرے تو کیا اور جائے کہاں؟ تبدیلی گزیدہ حالات ایسے کہ چولہا صرف گیس سونگھتا رہے تو بل مہینے کی آمدنی سے زیادہ، پریشانی میں چلتا چلتا شیدے کے کھوکھے جا پہنچا۔ ابھی بیٹھا ہی تھا کہ اس کے کانوں میں ایک آواز پڑی۔ ہاشو کی تو گویا لاٹری نکل آئی۔ ایک چیختی ہوئی آواز کانوں میں خبر داغ رہی تھی کہ :سردی

Read more

کہ اب گیس ساشوں میں ملنے لگی ہے

عین اور غین بازار سے گزر رہے تھے۔ پتا نہیں کتنے ہفتے ہو چلے تھے کپڑے پہنے ہوئے۔ بدبو کے بھبوکے اٹھ رہے تھے۔ ماچس خریدنے رکے تو دکاندار نے ناک بھوں چڑاتے ہوئے کہا: خدا کے بندو! کم از کم کپڑے ہی تبدیل کر لو۔ دونوں نے ایک دوسرے کو معنی خیز نظروں سے دیکھا، دکان کے پیچھے گئے، دونوں نے کپڑے اتارے اور پھر عین نے غین کے جبکہ غین نے عین کے کپڑے پہن لیے۔ یہ ہے

Read more

سوشل اظہار تعزیت

ہاشو شکاری کا آج کا دن ہی خراب تھا۔ کلاس میں بیٹھے بیٹھے فیس بک کھولا، ”ان کلاس“ لکھا اور پوسٹ کا بٹن دبا دیا۔ پوسٹ اپلوڈ ہونے کی دیر تھی کہ سامنے کرسی پر بیٹھے استاذ کا کمینٹ آیا :اسی وقت کلاس سے نکل جاؤ۔ ہاشو بمشکل کمرے سے نکلا ہی ہو گا کہ کالج کا پرنسپل استاذ کے کمینٹ کو لائیک بھی کر چکا تھا۔ بیپ کی آواز بارے دگر گونجی، ہاشو نے دیکھا تو اس کا جگری

Read more

والدین بنیں قاتل نہیں

نام سارہ، عمر اٹھارہ سال، بی ڈی ایس فرسٹ ائر کی طالبہ، کلاس ٹیسٹ، شدید ذہنی دباؤ، برداشت نہ کر سکی، بے ہوش ہو گئی، کلاس ٹیچر نے ڈراما قرار دیا، ہیڈ آف دی ڈیپارٹمنٹ (H۔ O۔ D) نے کہا: اپنے ذہنی مسائل حل کر کے کالج آیا کریں یا آیا ہی نہ کریں، سنا ہے کہ بلکہ کہا گیا اس سے تو موت بہتر ہے، اب وہ بھلا کہاں جاتی اور کیا کرتی، دن بھر سوچا اور رات آٹھ بجے کے لگ بھگ ہاسٹل کی چھت سے کود کر خود کشی کر لی۔

Read more

حکومت اور کالعدم ٹی ایل پی: کچھ سوال

االلہ اللہ کر کے کالعدم تحریک لبیک پاکستان اور حکومت کے درمیان معاہدہ طے پا چکا ہے لیکن کچھ سوال ہمیشہ تعاقب کرتے رہیں گے۔ پہلا سوال یہ ہے کہ جب بات مذاکرات سے ہی طے پانا تھی تو یہ کام سو پیاز اور سو جوتے کھا کر کیوں کیا گیا؟ خود حکومت کے نامزد کردہ اوریا مقبول جان کے مطابق حکومت کا رویہ منفی جبکہ کالعدم ٹی ایل پی کا رویہ مثبت تھا اور وہ جمعہ شام دہائی دیتے

Read more

بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے

کچھ لوگ آفت جاں ہوتے ہیں اور جب تک وہ کسی بحران کو پیدا نہ کر لیں انہیں چین نہیں آتا۔ اگر کسی طور حالات پرسکون ہو جائیں تو وہ بے چین ہو جاتے ہیں اور کسی نئے بحران کی تلاش میں نکل پڑتے ہیں۔ موجودہ حکومت کا تین سالہ دور افتاد طبع کی بہترین مثال ہے۔ سوشل میڈیا پر کہرام بپا کرنے کی شوقین حکومت نوشتہ دیوار سے آنکھیں چرانے کی دھن میں ایک لہر سے نکل کر دوسری

Read more

بس فقط ایک انگلی

ایک عورت نے شیشے کی لنگری میں چٹنی کوٹنے کے لیے ڈنڈا اٹھایا تو شیطان کہنے :اس عورت کے کام دیکھو۔ جب لنگری ٹوٹے گی تو کہے گی کہ شیطان نے میری مت مار دی تھی۔ کرتوت لوگ خود کرتے ہیں جبکہ بدنامی میرے حصے میں آتی ہے اور وہ بھی خواہ مخواہ۔ میں تو بس دنیا میں ویسے ہی بدنام ہوں۔ لیکن شہابا مستری اس بات کو ماننے کے لیے تیار نہ ہوا تو شیطان اسے لے کر ایک

Read more

ایس این سی ؛ توجہ طلب پہلو

موجودہ حکومت قومی یکجہتی نصاب (SNC)کو اپنا ایک عظیم کارنامہ بتاتی ہے۔یہ اقدام جہاں کئی لحاظ سے قابل ستائش تھا وہیں ’’تعلیمی مافیا‘‘ سے گلوخلاصی کی سبیل بھی ہے کیونکہ صورتحال یہ تھی کہ ملک کے بڑے اور نامی سکولوں اور کالجوں نے مڈل کی سطح تک کتابوں اور کاپیوں کے نام پر لوٹ مار کا بازار سجایا ہوا تھا۔ہر سکول اپنی الگ کتابیں چھاپتا تھا ۔ بعض سکول والدین کو یہ کتابیں اور کاپیاں من مانی قیمت پر خود

Read more

خوشی کا فروغ ریاست مدینہ اور جدید سائنس کی روشنی میں

ڈاکٹر فلپ ٹوبلر اپنے آفس میں موجود تھا۔ اس کے سامنے سوئٹزرلینڈ کے مشہور اور امیر عورت بیٹھی تھی۔ اس کا کہنا تھا کہ وہ خوش نہیں ہے۔ ڈاکٹر نے ایک نظر عورت کے خاوند کی طرف دیکھا۔ خاوند نے اثبات میں سر ہلاتے ہوئے کہا: ڈاکٹر صاحب! ہمیں کسی چیز کی کمی نہیں۔ اگر زندگی میں سب کچھ ہے تو پھر یہ خوش کیوں نہیں؟ ڈاکٹر فلپ ٹوبلر نے ایک نظر عورت کی طرف دیکھا اور پوچھا:تمہیں ایسا کیوں

Read more

”اٹھو مت بیٹھو“ کا مطلب کیا ہے؟

کچھ عرصہ پہلے کی بات ہے کہ کہ کسی کے زور بازو پر کچھ لنگر کھولے گئے اور نعرہ مستانہ بلند کیا گیا کہ ”کوئی بھوکا نہ سوئے“ ۔ یار لوگ کہنے لگے کہ آج کے بعد کوئی انسان بھوکا نہیں سوئے گا یعنی سونے سے پہلے سب کو روٹی ملے گی۔ میں گھنگھرو باندھ کر ناچنے ہی لگا تھا کہ بھلا ہو شہابے مستری کا جس نے میرے ہاتھ سے گھنگھرو چھین کر ایک طرف رکھے اور کہنے لگا

Read more

منہ توڑ دلیل

بتایا جا رہا ہے کہ ملک ترقی کی تاریخی بلندی پر جا پہنچا ہے۔ اس ضمن میں ایک تابڑ توڑ دلیل بھی دی گئی ہے۔ دلیل یہ ہے کہ اس سال موٹر سائیکلوں کی ریکارڈ فروخت ہوئی ہے جو ملکی ترقی کی صادق دلیل ہے۔ میں نے جب اس دلیل کا شہابے مستری سے تذکرہ کیا تو اس نے کہا : اگر ترقی کی یہی رفتار رہی تو اگلے سال سائیکلوں کی خریداری عالمی ریکارڈ قائم کرے گی۔ ویسے اگر

Read more

فاروق اور حسین کا محرم!

جشن آزادی اس بار کیسے منایا گیا؟ لمبی بات کیا کرنی بس اتنا ہی کہنا ہے کہ ایک عظیم ترین دن، ایک احسان فراموش اور وعدہ فراموش اور وعدہ شکن قوم نے خرافات کی نذر کر دیا۔ محرم الحرام کا مہینا بھی کیا مہینا ہے جس کا پہلا صفحہ فاروق اعظم کی شہادت کا عنوان اور دسواں دن امام عالی مقام کی شہادت کے باب سے مزین ہے۔ ہم اہالیان پاکستان نے جو حشر یوم آزادی کا کیا، کم و

Read more

عجب محبت غضب کہانی

سنا ہے مجنوں کی بات لیلیٰ سے پکی ہو ہی چلی تھی کہ ایک انہونی ہو گئی۔ ہوا یہ کہ اچانک ایک کتا سامنے آ گیا، مجنوں جھٹ سے اٹھا اور اس کے پاؤں چومنے لگا۔ لیلیٰ کے گھر والوں کو بڑی مشکل سے قائل کیا گیا تھا کہ قیس پاگل نہیں بس لیلیٰ کی محبت میں دیوانہ ہے۔ اگر اسے لیلیٰ مل جائے تو اس سے بڑا عقلمند کوئی نہیں۔ بات بھی کسی حد تک صحیح تھی۔ یہ قیس

Read more

مجھے کرپشن سے پیار ہے!

کس کس بہانے سے راستے سے نہ روکے گئے تھے؟ صرف ایک مثال عرض کرتا ہوں۔ کسی بھی نیٹ روک کا سو روپے کا ایزی لوڈ کرنے پر پچھتر روپے ملتے تھے۔ وقت بدلا، نواز حکومت آئی اور سو روپے پر اٹھاسی روپے ملنے لگے۔ ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں سے حاصل ہونے والا ٹیکس بھی کسی ملک کے ذرائع آمدن میں سے ایک اہم ذریعہ ہے۔ انہی دنوں طاقت وروں کی نواز حکومت سے بگڑ گئی۔ حکومت کو گرانے کے لیے

Read more

عید قربان اور میری مزاحیہ شاعری

پٹواری باپ مہنگائی کے ہاتھوں سخت پریشان ہے۔ پورے گھر کا بوجھ اس کے ناتواں کندھوں پر ہے۔ بیٹا یوتھیا ہے۔ سارا دن فون ہاتھ میں اٹھائے سوشل میڈیا پر بنتے نئے پاکستان کو دیکھتا رہتا ہے۔ عید قریب آئی تو محلے میں بکروں کی چہل پہل بھی شروع ہو گئی۔ بیٹے نے دیکھا تو باپ سے ضد شروع کر دی کہ ہم بھی قربانی کریں گے اور ہمارا بکرا محلے کا سب سے مہنگا اور خوب صورت بکرا ہو

Read more

جرم جرم ہے ڈاکٹر یا مفتی نہیں

پہلی بات تو یہ ذہن نشین کر لیں کہ میری رائے میں چونکہ کسی بھی جرم کا دفاع خود اعانت جرم ہے، لہذا میں شروع میں ہی اس سے برات کا اظہار کرتا ہوں۔ اس اعلان کے بعد پہلی بات یہ ہے کہ جرم کی کوئی ذات نہیں ہوتی۔ جرم صرف جرم ہوتا ہے وہ سید، قریشی، ہاشمی، ملک، آرائیں، جٹ، بش یا تنولی وغیرہ نہیں ہوتا۔ دوسری بات یہ کہ جرم کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ جرم صرف جرم

Read more

لمبو کا چھکا !

بائیس سالہ نیٹ پریکٹس کے بعد ٹیم کے سب سے کمزور بیٹسمین لمبو نے مخالف ٹیم کی طرف سے پھینکی گئی بال پر بہت پہ زبردست ”چھکا“ مارا ہے۔ گیند بیٹ سے لگنے کی دیر تھی کہ تماشائی تو رہے ایک طرف ملک کے تھڑوں پر میچ دیکھنے والوں ”سے ہنسی چھوٹ گئی“ ۔ باؤلر کا نام تھا ”مہنگائی بڑھ گئی ہے“ اور یہ مہنگائی کا نیا تبدیلی شدہ ورژن تھا۔ یہ بڑا خطرناک باؤلر تھا اور اس کے سامنے

Read more

مصطفائی قافلہ فلسطین میں!

”ہر گھر کربلا ہے، کہرام بپا ہے، ہر گھر کی اپنی داستان ہے جسے سنانے کے لیے حوصلہ چاہیے، بربادی کے ایسے مناظر ہیں کہ دیکھنے کے لیے جگر چاہیے“ ۔ فون میری کان سے لگا ہوا تھا اور میں دم سادھے دوسری طرف کی گفتگو سن رہا تھا۔ اگرچہ مزید جاننے کا اشتیاق تھا لیکن ان کی آواز میں اتنا درد تھا کہ مجھے سننے کا یارا نہ رہا، میں نے بات مختصر کر دی، ان سے اجازت مانگی

Read more

پاکستان نہیں، پاکستانی اوپر جا رہا ہے!

صداقت و امانت سے لبریز زبان سے فرمان شاہی جاری ہوا ہے کہ پاکستان اوپر جا رہا ہے۔ میں خوشی میں جھومنے ہی والا تھا کہ اچانک ایک اور فرمان ”سیاہی“ پر نظر پڑی جس میں فر ”مایہ“ گیا تھا کہ اگلے پانچ سالوں میں ہم پاکستان کو بہت اوپر لے جائیں گے۔ بس یہ پڑھنا تھا کہ دل اچاٹ ہو گیا۔ اس کی وجہ یہ نہیں کہ میں پاکستان کو اوپر جاتا نہیں دیکھ سکتا بلکہ اس کی وجہ

Read more

فلسطین اور افغانستان اقبالی اور فاروقی فارمولے کے تناظر میں

افغانستان اور فلسطین کا مسئلہ ایک سا ہے اور ان دونوں مسائل کا حل بھی وہی جو علامہ اقبال اور فاروق اعظم نے تجویز کیا تھا اور تاریخ بھی ان دونوں شخصیات کی دوراندیشی کی داد دیتی ہے۔ پہلے افغانستان کا مسئلہ دیکھ لیتے ہیں۔ شاعر مشرق علامہ اقبال نے کہا تھا : آسیا یک پیکر آب و گل است ملت افغاں در آں پیکر دل است از فساد او فساد آسیا از کشاد او کشاد آسیا تا دل آزاد

Read more

مسجد اقصیٰ کے متولی کون؟

مسجد اقصیٰ کس کی ملکیت ہے؟ پہلے تو اس بات کی وضاحت ہو جائے کہ اسلام میں مسجد کی انسان کی ملکیت نہیں ہے بلکہ یہ اللہ کی راہ میں وقف ہوتی ہے۔ یہودی کہتے ہیں کہ یہ مسجد ہماری ہے اور ہم ہی اس کے وارث ہیں۔ اس کے حق میں ان کی سب سے قوی دلیل یہ ہے کہ یہ مسجد حضرت یعقوب علیہ السلام نے تعمیر کی تھی۔ یہودی خود کو بنی اسرائیل کہتے ہیں اور قرآن مجید نے بھی انہیں اسی نام سے موسوم کیا ہے جس کا مطلب ہے کہ اسرائیل کی اولاد۔

اسرائیل حضرت یعقوب علیہ السلام کا لقب ہے جو عبرانی زبان کا لفظ ہے۔ اسرا کا مطلب بندہ جبکہ ایل، اللہ تعالیٰ کا صفاتی نام ہے۔ اس لحاظ سے اسرائیل کا مطلب اللہ کا بندہ ہوا۔ یہودیوں کا کہنا ہے کہ مسجد اقصی ہماری ملکیت ہے کیونکہ ہم حضرت یعقوب علیہ السلام کی اولاد ہیں۔ یہ مسجد ہمارے باپ نے بنائی تھی اور باپ کی وراثت اولاد ہی کا ورثہ ہوتی ہے۔

Read more

مرغیوں کا ڈربا ہے اور ہم ہیں دوستو!

پاکستان کی ”غربت“ میں ایک اہم کردار ”جنگی صورتحال“ کا بھی رہا ہے۔ پاکستان ہی کیا، کہتے ہیں کہ دنیا کا ہر وہ ملک جس کے ہمسائے دشمن ہوں، وہ آپس میں لڑتے رہتے ہوں یا انہیں ہر وقت ہمسائے کی جانب سے جنگ مسلط کیے جانے کا خدشہ ہو وہ کبھی ترقی نہیں کر سکتے کیونکہ ان کا زیادہ تر بجٹ جنگی آلات خریدنے یا دفاع کو مضبوط بنانے میں خرچ ہو جاتا ہے۔ پاکستان کی غربت میں بھارت کو اسی تناظر میں دیکھا جاتا ہے۔ اس صورتحال کو ذہن میں رکھیں اور پھر ایک نظر اسرائیل کے نقشے پر دوڑائیں۔

Read more

مسلماں ممالک کے حاکم کہاں ہیں؟

اس کا نام فادی ابو صالح تھا۔ 2001 ء میں اس کا باپ اسرائیلی گولیوں کا نشانہ بنا تو 2008 ء میں غزہ پر ”مہذب“ بمباری کے نتیجے میں اس کی دونوں ٹانگیں ضائع ہو گئیں۔ گھٹنوں سے کٹی اس دونوں ٹانگیں سالہاسال اپنے بوٹوں سے ”کھٹ کھٹ“ کی آوازیں نکالتے ”نصف سینچری“ سے زائد اسلامی ممالک کے ”جوانوں“ کا منہ چڑاتی رہیں۔ سوموار کا دن تھا جب اسرائیلی جارحیت نے ایک بار پھر سر اٹھایا۔ اس نے اپنی ویل

Read more

حقیقی ریاست مدینہ بنام وزیراعظم عمران خان!

منصوبہ تو ذہن میں برسوں سے ہے اور منصوبہ بھی وہ جسے آپ ﷺ نے ریاست منصوبہ میں متعارف کرایا تھا۔ منصوبہ شہروں کی آبادکاری سے متعلق ہے اور اسی کے ساتھ امن و امان اور زندگی کی دوسری تمام سہولیات بھی نتھی ہیں۔ نبی کریم ﷺ نے جب ریاست مدینہ کی بنیاد رکھی تو اس میں آباد کاری کا بھی ایک جامع نظام متعارف کرایا۔ بات آگے بڑھانے سے پہلے آبادی اور آبادکاری میں فرق ملحوظ خاطر رکھ لیا

Read more

کون سا کام اور کیسی رکاوٹ؟

برین آف ایشیا کا ترنم کانوں میں گونج رہا ہے کہ ”اگر کام میں رکاوٹ ڈالی گئی تو خان اسمبلیاں توڑ سکتا ہے“ ۔ نغمہ ”جان کشا“ سن چکا لیکن سمجھ نہیں آ رہی کہ رکاوٹ کون، کیوں، کیسے اور کہاں ڈال رہا ہے؟ لہذا موصوف سے ہی پوچھ لیتے ہیں کہ حضور کس کام میں رکاوٹ؟ پٹرول بتیس روپے نہ کرنے میں رکاوٹ؟ بجلی گیس کی قیمتیں آسمان پر پہنچانے میں رکاوٹ؟ جہانگیر ترین کے منافع کمانے میں رکاوٹ؟

Read more

کورونائی ایج آف نیو پاکستان

نئے پاکستان سے اس بابت تو سوال نہیں کیا جا سکتا کہ کورونا آپ ہی کے دور میں کیوں آیا لیکن یہ سوال ضرور ہو گا کہ جب پاکستان میں کورونا کا وجود تک نہیں تھا اور آس پاس کے ملک اس وبا کی زد میں آئے ہوئے تھے تو سفری پابندیاں عائد کر کے اس وبا کے آگے بند باندھنے کا اہتمام کیوں نہیں کیا گیا؟ چین اور پڑوس کے ملک سے زائرین کو آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت ایک وزیر کی سفارش پر کس نے دی؟ کہا گیا کہ وہ ملکی شہری تھے تو کیا انہیں وہیں بے سہارا چھوڑ دیتے؟

Read more

رِٹ بجا مگر ریاست کی یا حکومت کی؟

حافظ سعد حسین رضوی کی گرفتاری کے بعد جو کچھ ہوا وہ کسی سے پوشیدہ نہیں۔ میری طرف سے اس میں یہ اضافہ کر لیجیے کہ حکومت ایک مفتی صاحب کے توسط میں تحریک لبیک کے ساتھ رابطے میں تھی اور شاید کچھ ہو بھی جاتا لیکن یہ کوشش دو وجوہات کی بنا پر ناکام ہو گئی۔ ایک تو سترہ اپریل کو ان کے بھائی کا انتقال ہو گیا اور دوسرا یہ رابطہ سعد رضوی کی گرفتاری کے بعد کیا

Read more

ویکسین، چوری اور چند گزارشات

پہلی گزارش قیمت سے متعلق ہے ، پاکستان میں اس کی قیمت بہت ہی زیادہ ہے۔ انڈیا میں یہی ویکسین اڑھائی سو (250) روپے میں لگائی جا رہی ہے۔ وہاں کے صف اول کے اخبار انڈیا ٹو ڈے کے مطابق اس کے چارجز اڑھائی سو روپے ہوں گے۔ ایسا بھی نہیں ہے کہ یہ چارجز صرف سرکاری ہسپتالوں کے ہوں بلکہ تمام پرائیویٹ ہسپتالوں کے بھی انہی چارجز کا پابند بنایا گیا ہے۔ جبکہ اس کی زیادہ سے زیادہ قیمت سات سو تیس ( 730 ) روپے بتائی جا رہی ہے۔

Read more

سٹیک ہولڈر یا سٹِک(Stick) ہولڈر؟

سٹیک ہولڈر (Stakeholder) ، آپ نے یہ بھی الفاظ سنے ہوں اور اس اصطلاح سے بخوبی واقف ہوں گے۔ جب بھی ملک میں طاقتور طبقات کے درمیان کھینچا تانی ہوتی ہے اور ملکی حالات خراب ہونے لگتے ہیں یا ہو جاتے ہیں تو مختلف فورمز پر ملکی دانشوروں یہ کہتے سنا جاتا ہے کہ ان مسائل کا حل یہی ہے کہ ملک کے تمام سٹیک ہولڈر ایک جگہ بیٹھیں، آپس میں ڈائیلاگ کریں اور پھر نئے سرے سے اپنی حدود

Read more

پیپلز پارٹی میں کوئی ایون (Iván Fernández Anaya) نہیں!

اس کا نام آبیل کپروپ مطائی تھا۔ وہ لمبی دوڑ (Long Race) کے کھیل کا کھلاڑی تھا۔ ہر کھلاڑی کی طرح گولڈ میڈل جیتنا اس کا بھی خواب تھا۔ آج وہ اپنی تمام ترتوانائی کے ساتھ دوڑ رہا تھا جبکہ اس کی منزل اس سے کچھ قدموں کے فاصلے پر تھی۔ آبیل کپروپ مطائی (Abel Kiprop Mutai) اختتامی لائن سے صرف چند فٹ کے فاصلے پر تھا جب اسے وہ الجھن لاحق ہوئی جس نے پوری دنیا میں اخلاقیات کا

Read more

عالی جاہ! کیری آن

عالی جاہ جب سے تشریف لائے ہیں تب سے اس ملک میں معجزے پر معجزہ ہو رہا ہے۔ بلکہ یہ کہنا زیادہ مناسب ہو گا کہ بعض چیزوں کی تو ہیئت ہی تبدیل ہو گئی ہے، پوری دنیا کے بعض مسلمہ تصورات ہی تبدیل ہو کر رہ گئے، جبکہ سکہ بند ماہرین کی متعین کردہ بعض تعریفات تک منسوخ ہو کر رہ گئی ہیں۔ کل ہی عالی جاہ نے ارشاد فرمایا ہے کہ عوام ٹیکس نہیں دیتے، جس کی وجہ سے پیسا کم اکٹھا ہوتا ہے اور اس وجہ سے ترقیاتی کام نہیں ہوتے۔

Read more

دور جاہلیت کے شعراء اور پاکستانی میڈیا میں کیا مشترک ہے؟

نیلی آنکھوں والی اس عورت کا اصل نام سعاد تھا لیکن بسوس کے نام سے مشہور تھی۔ یہ عورت زبردست شاعرہ تھی۔ ایک دفعہ یہ اپنی بہن کے پاس بطور مہمان گئی۔ ایک پڑوسی بھی ہمراہ تھا جس کے پاس ایک اونٹنی تھی جسے سراب کہا جاتا تھا۔ جب یہ لوگ وہاں جا کر ٹھہرے تو اونٹنی کھل گئی اور چرتے ہوئے ایک چراگاہ میں جا گھسی۔ یہ چراگاہ کلیب نامی شخص کی تھی جو قبیلہ تغلب کا ایک معزز

Read more

مریم کا دوپٹہ ’انصاف‘ کی نذر ہوا

یہ ان دنوں کی بات ہے کہ جب تحریک انصاف کی رکنیت سازی کے کیمپ راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں لگائے جا رہے تھے اور وہاں ویرانی دیکھ کر دل کڑھتا تھا۔ لیکن پھر اچانک ”مالک“ کو اس جماعت پر رحم آیا اور یہ جماعت ”شام“ دگنی اور ”رات“ چوگنی ترقی کرتی چلی گئی۔ ایک وقت ایسا بھی تھا کہ اپنے کپتان صاحب ایسی باتیں کرتے تھے جو ہر انسان کے دل کو لبھاتی تھیں۔ ان کی انہی باتوں سے کچھ لوگوں نے انہیں نجات دہندہ سمجھ لیا۔

Read more

پرویز رشید اور دور جاہلیت

اگر آپ غیر جانبداری سے اپنے معاشرے اور عرب کے اس قدیم معاشرے کا موازنہ کریں جسے ہم ”دور جاہلیت“ کہتے ہیں تو ان کا معاشرہ ”دشمنی“ اور ”پیشے سے کمٹمنٹ“ کے حوالوں سے بہتر نظر آتا ہے۔ وہ لوگ اپنے جانی دشمن تک کی خوبیوں کا انکار کرتے تھے اور نہ ہی اپنی ذاتی وابستگی، لالچ یا خوف کی وجہ سے اپنے پیشے سے غداری کرتے تھے۔ بات کو سمجھنے کے لیے صرف دو مثالیں عرض کیے دیتا ہوں۔

Read more

دھند، فرہنگ طاقتیہ اور چانکیہ کی پیش گوئی

موٹر سائیکلوں سواروں کا ایک جتھا شہر کی سڑکوں پر رواں دواں تھا۔ لوگ ان کے شر سے بچنے بلکہ اپنی جان بچانے کے لیے سڑک کے اطراف میں ہو لیے تھے۔ زیادہ تر لوگوں کا رویہ یہ تھا کہ جونہی ان خودسروں کا ٹولا قریب آتا تو وہ سڑک کے دائیں بائیں پڑی ہوئی چیزوں کی آڑ لے لیتے تھے۔ موٹرسائیکلوں پر نمبر پلیٹیں بھی موجود نہیں تھیں۔ وہ دیوانہ وار یوں فائرنگ کرتے جا رہے تھے گویا انہیں

Read more

تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ ہاتھ ہو گیا ہے

جس طرح دو ہاتھیوں کی لڑائی میں چیونٹیاں بے قصور پس جاتی ہیں، بالکل اسی طرح دو پہلوانوں کی باہمی لڑائی میں کوئی تیسرا فریق بھی فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ فرض کریں کہ دو فریقوں کی آپس میں نہیں بنتی۔ اچانک ایک تیسرے فریق کی پہلے فریق سے ٹکر ہو جاتی ہے۔ اس لڑائی میں دوسرا فریق پہلے فریق سے اپنا حساب بے باق کر لیتا ہے۔ حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ تیسرا فریق دوسرے فریق کی دیدہ و دانستہ نہ تو مدد کر رہا تھا اور نہ ہی اس کے اشارے پر اس نے پہلے فریق سے لڑائی چھیڑی تھی۔

Read more

کتا بنام انسان

جس طرح تم شہروں میں رہتے رہتے اکتا جاتے ہو اور سیر کے لیے جنگل کا رخ کرتے ہو ، اسی طرح کتے جنگل میں رہ رہ کر جب اکتا جاتے ہیں تو سیر کے لیے شہر کا رخ کرتے ہیں۔ بس اتنی سی بات تھی لیکن تم انسان ہو ناں، اسے بھی سیاست کی نذر کر دیا۔ اسی لیے مالک تم سے زیادہ ہم سے پیار کرتے ہیں کیونکہ ہم غیر سیاسی ہیں۔ دوسری بات یہ کہ تم انسان عرصے سے گاڑیوں میں فراٹے بھرتے پھر رہے ہو، ہماری برادری نے کبھی اعتراض کیا ہے؟ اور تو نہیں تو کم از کم اسی بات کا لحاظ کر لیا ہوتا۔

Read more

کوثرعباس کون ہے؟

اگر عورتوں کو خوبصورتی اور حقوق کے نام پر بے لباس کرنے والے اور انہیں مردوں سے بھرے آفس میں ”ملازم“ بنا کر بھیجنے والے ہم ہیں تو پھر چینلز پر بیٹھ کر پیدہ شدہ مسائل کا تجزیہ کرنے والے کون ہیں؟ ہم وہ قوم ہیں جو یہ چاہتی ہے کہ مائیں آفسز میں جاب کریں اور آیا ان کے بچے سنبھالا کریں لیکن اس کے باوجود ہم یہ توقع بھی کرتے ہیں کہ آج کے بچے جب کل کے نوجوان بنیں تو ان میں ایاز جتنی وفاداری بھی پائی جائے۔ چلیں! آپ ہی بتائیں کہ دنیا میں وہ کون سی قوم ہے جو وی آئی پی کلچر کی اصطلاح ایجاد کرتی ہے اور پھر اس کلچر کو پروموٹ بھی کرتی ہے لیکن اس کے باوجود ”مساوات اور برابری“ کا درس دیتی بھی ہے اور سنتی بھی ہے؟

Read more

ایسا ہے میرا سائیں

مذاکرات کامیاب ہونے کی دیر تھی کہ سب کے منہ بند ہو گئے۔ میں نے کہا:یہ ہوتی حکمت عملی اور ایسے کی جاتی حکومت۔ اب مجرموں کو قرار واقعی سزا ملے گی۔ لیکن دشمن تعریف کی بجائے الٹا مجھ سے کہنے لگے : چینی چوروں کو سزا مل گئی ہو جیسے؟ اگرچہ ایسے ”بھٹواریوں“ کو منہ نہیں لگانا چاہیے لیکن میں انہیں جواب دینا اپنی ”کومی“ ذمہ داری سمجھتا ہوں۔ ایسے لوگوں سے بس اتنا ہی کہنا ہے کہ فرض کریں کورونا کے ان دنوں تمہیں کسی بینک جانا پڑے، تم بینک کے سامنے لگی لمبی قطار میں کھڑے ہو جاؤ، نمبر تمہارا ہو لیکن تمہارے پیچھے کھڑے دو تین لوگ قطار توڑ کر تم سے پہلے بینک میں داخل ہو جائیں تو تمہیں کیسا لگے گا؟

Read more

غداروں کی منڈی

ہم نے اس کو بھی اتنا بے محل استعمال کیا کہ اب کوئی اس پر یقین کرنے کو تیار نہیں۔جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ جنہیں غدار قرار دیا گیا، قوم انہیں غدار ماننے کو تیار نہیں کیونکہ اس صف میں نیشنل گارڈزاور اپوا (APWA) کی بانی بیگم رعنا لیاقت علی، قائداعظم کے بااعتماد ساتھی اور ملک کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان، قرارداد پاکستان پیش کرنے والے مولانا فضل حق خیر آبادی، اسی قرارداد کو سندھ اسمبلی میں پیش کرنے والے جی ایم سید، تحریک پاکستان کے ہراول دستے کا سپاہی حسین شہید سہروردی، قیام پاکستان کے بعد مسلم لیگ پاکستان کا پہلا صدر بننے والے خواجہ ناظم الدین، خود قائداعظم کی بہن فاطمہ جناح اور بنگال میں مسلم لیگ کے روح رواں، قائداعظم کے جلسے کرانے والے اور فاطمہ جناح کی انتخابی مہم چلانے والے شیخ مجیب الرحمن جیسی شخصیات کھڑی ہیں۔

Read more

نہلے پر دہلا

نہلا: آخر حکومت کو کرونا ایس او پیز پر عمل کرانا یاد آہی گیا ہے۔ سنا ہے جس ہوٹل میں مریم نواز نے ریلی کے دوران کھانا کھایا تھا، سوشل ڈسٹانسگ پر عمل نہ ہونے کی وجہ سے حکومت نے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

دہلا : گھر سے کالج کے لیے نکلی اور وہاں سے اپنے دوست کے ساتھ شہر کے معروف ہوٹل پہنچ گئی۔ اتفاقاً لڑکی کا باپ بھی اپنے دوست کے ساتھ وہاں آن پہنچا۔ اس نے اپنی صاحبزادی کو اجنبی کے ساتھ دیکھا تو اور تو کچھ نہ کر سکا، بس منہ پر ہاتھ پھیر کر رہ گیا۔ گویا کہہ رہا ہو : عزت کا تماشا نہ نکل جائے، اس لیے یہاں تو میں خاموش ہوں، تو گھر تو پہنچ، میں تمہیں بتاتا ہوں۔ لڑکا پریشان ہو گیا کہ اب نہ جانے میری محبوبہ کے ساتھ کیا ہو گا؟ شام کو لڑکی کا فون آیا تو اس نے پریشانی کے عالم میں پوچھا: کیا بنا؟ گھر والوں نے مارا تو نہیں؟ لڑکی بولی: بننا کیا تھا؟ تمہیں بتایا تو تھا کہ میرے گھر والے بڑے غصے والے ہیں؟ انہوں نے مجھ سے رکشے کا کرایہ واپس لے لیا ہے۔

Read more

علامہ اقبال کی مسلمان عورت

عین اس وقت جب یہاں کی عورت کو مغربی تہذیب کا میٹھا زہر دیا جا رہا تھا، ٹھیک اسی وقت ایک دانائے راز مغربی تہذیب کے اس سراب کا بھانڈا پھوڑ رہا تھا۔ چونکہ وہ خود مغربی دانشگاہوں کا تعلیم یافتہ تھا، لہذا نہ تو مغرب اور نہ ہی اس سے متاثر جدید دانشور اسے جاہل مولوی کہہ کر اس کی باتیں جھٹلا سکتا تھا۔ وہ یہ نعرہ مستانہ بلند کر رہا تھا ؛

”اے مسلمان عورتو! بچہ زبان کھولے تو اسے سب سے پہلے کلمہ طیبہ سکھاؤ تاکہ تمہاری تربیت سے وہ ایک ایسی بجلی بن جائے جس کے پیغام سے صحرا اور فلک بوس پہاڑ تک چمک اٹھیں۔ جدید (مغربی ) تہذیب تمہارے دین پر ڈاکا ڈالنے کے لیے تیار ہے اور معصوم لوگ اس کا شکار ہیں۔ اس تہذیب کے گرفتار خود کو آزاد سمجھتے ہیں لیکن در حقیقت آزاد اور زندہ وہی ہیں جو اس تہذیب کے چنگل سے بچ جائیں۔ تم شریعت محمدی کی امین ہو۔ تمہاری نئی نسل اپنی اسلامی تہذیب سے بیگانہ ہو رہی ہے۔ ان میں اپنی اقدار کو راسخ کرنے کے لیے تمہیں سیدہ فاطمہ کا کردار ادا کرنا ہوگا تا کہ تمہاری گود میں بھی کوئی شبیر پیدا ہو“ ۔

Read more

وہیل چیئر والے بابا جی

اس نے کہا تھا کہ ”آج میرے ساتھ آ جاؤ، میرے بعد تمہیں میرے جیسا کوئی نہیں ملے گا“ ۔ وہ ابر کرم کی مانند آیا جو جم جم برسا لیکن بقول شیخ سعدی ؛

”باراں کہ در لطافت طبعش خلاف نیست
در باغ لالہ روید و در شورہ بوم خس ”

آسمان سے برسنے والی بارش ایک جیسی ہی ہوتی ہے لیکن اسی بارش کو جب بنجر زمین اپنے دامن میں سمیٹتی ہے تو خاردار جھاڑیوں کے سوا کچھ نہیں اگتا جن سے فائدہ تو کجا الٹا انسانوں کے دامن تار تار ہوتے ہیں لیکن ایک گلستاں جب اسی بارش کو اپنے وجود میں سموتا ہے تو ایسے خوشبودار پھول کھلتے ہیں جن سے انسانیت کا پورا وجود مہک اٹھتا ہے۔ وہ بھی ایک ایسی بارش تھا جس سے ہر کسی نے اپنی فطرت کے مطابق فائدہ اٹھایا، کہیں پھول کھلے اور کہیں کانٹے۔ ادھر سرکاری سطح پر منائے جانے والا عشرہ رحمۃ للعالمین کا آخری دن تھا اور ادھر اس عاشق صادق کا اس روئے زمین آخری دن تھا، وا اللہ کیا مطابقت، ایں سعادت بزور بازو نیست۔

Read more

قصور قاسم علی شاہ کا ہی ہے!

انگریز جب ہندوستان میں آیا تو اسے سب سے زیادہ مزاحمت کا سامنا علماء اور پختونوں کی طرف سے ہوا۔ شاید اسی وجہ سے اس دور میں جو بھی بیہودہ اور فحش لطیفہ گھڑا گیا اس کا مرکزی کردار مولوی کو ٹھہرایا گیا یا کسی پختون کو۔ سب سے زیادہ مظالم بھی انہی دو طبقوں پر ڈھائے گئے۔ کسی مسلمان کی بات نہ بھی مانیں اور صرف انگریز مؤرخین کی کتابیں ہی پڑھ لیں تو کلیجہ منہ کو آتا ہے۔ مشہور انگریز مؤرخ ڈاکٹر تھامس لکھتا ہے کہ صرف 1862 ء سے لے کر 1867 ء کے پانچ سالوں میں 1400 علماء کو پھانسی کے گھاٹ اتارا گیا۔

Read more

مگر مفتی منیب الرحمن کا قصور

پرانے علما تو کب کے لد گئے اور جو اس دور میں موجود ہیں ان کا المیہ یہ ہے کہ ان میں سے زیادہ تر کا تعلق مسجد یا مدرسے سے ہوتا ہے۔ یہیں سے ان کی دینی تربیت کا آغاز ہوتا ہے اور فارغ التحصیل ہونے کے بعد، یہیں سے وہ مستقبل کی قوم تیار کرنے کا آغاز کرتے ہیں۔ انسان جس دائرے میں رہتا ہے، اس کا مشاہدہ بھی اسی دائرے تک محدود ہوتا ہے۔ مختلف امور پر اس کی رائے اسی مشاہدے کی مرہون منت ہوتی ہے۔ لہذا جب تک علما ایک مدرسے یا مسجد تک محدود ہوتے ہیں تو ان کی گفتگو یا تقاریر کے موضوعات اسی دائرے میں گھومتا رہتا ہے۔ مثلاً: یہ فلاں مکتب فکر کا مولوی، فلاں فرقے کی کتاب، فلاں فرقے کی تنظیم یا پھر فلاں مذہب کا مدرسہ۔

یہ دائرہ اور نقطۂ نظر اتنا سخت اور تنگ ہو چکا ہے کہ آپ کو یہاں اللہ کی مسجد تو نہیں ملے گی لیکن دیو بندیوں، بریلویوں، شیعوں یا اہل حدیثوں کی مساجد ضرور مل جائیں گی۔ جب کوئی عالم دین اس حصار سے نکل کر ملکی و عالمی سطح کے دائرے میں آتا ہے اور اسے معلوم ہوتا ہے کہ ملکی سلامتی کے تقاضے کیا ہیں، ملک اور اسلام کے خلاف کیا کیا سازشیں ہو رہی ہیں، یعنی جب اس کی سوچ کا دائرہ وسیع ہوتا ہے تو اس کی سوچ اور فکر کی سطح اور گفتگو کے موضوعات یکسر بدل جاتے ہیں اور وہ مذہب کے دائرے سے نکل کر دین کے بارے میں سوچنے لگتا ہے۔

Read more

میں واپس نہیں جانا چاہتی۔ ۔

میں عورت ہوں، اپنی ذمہ دار خود ہوں، کوئی میری وکالت نہ کرے، مجھے وہ وقت بھی یاد ہے جب دنیا کے کسی کونے میں میری کوئی وقعت نہیں تھی، جو مرد آج کل ”حقوق“ کا چارا ڈال کر مجھے شکار کرنا چاہتے ہیں میں ان کی نظر میں فقط ایک ”کھلونا“ تھی، میں دن رات ان کی خدمت کرتی تھی، اگر مزدوری سے کچھ ملتا تھا تو وہ بھی انہیں دینے پر مجبور تھی، اس کے باوجود مجھے مارا

Read more