سوال بہت، جواب کوئی نہیں!

میں نے اپنی زندگی میں ہمیشہ کراچی اور اس کی سیاست کو محور قلم رکھا۔ کراچی کے حالات آج جیسے ہیں، ویسے آج تک اس شہر درماں نے نہیں دیکھے۔ کرفیو ہو، ہڑتالیں ہوں، بھتہ خوری ہو یا کچھ اور مگر جس طرح آج اس شہر کے باسیوں کو لوٹا جا رہا ہے، اس کی مثال پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ملتی۔ بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کم از کم آٹھ سال سے کراچی کی سیاست سے غائب

Read more

پُر امن انقلاب؟

سری لنکا اور مالدیپ کے بعد سارک ممالک میں ایک اور ملک میں انقلاب برپا ہو گیا ہے۔ بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے ظلم و بربریت سے تنگ آ کر نوجوانوں نے ایک انقلاب برپا کر دیا۔ جس کے نتیجے میں 350 سے زائد اموات ہوئیں۔ بالآخر فوج نے شیخ حسینہ واجد کو محفوظ راستہ دیتے ہوئے ملک سے فرار کروا دیا۔ تادم تحریر طلبہ تحریک کے مطالبے پر نوبل انعام یافتہ پروفیسر محمد یونس کو عبوری

Read more

چھوٹے میاں صاحب اور آئی پی پیز

ملکی حالات روز بروز نازک صورتحال سے دوچار ہو رہے ہیں۔ ہر نئی آنے والی حکومت پچھلی سے زیادہ بُری کارکردگی دکھا کر اپنا نام گنیز بک آف پاکستان ریکارڈ میں درج کروانے پر فخر محسوس کر رہی ہے۔ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔ بجلی اور گیس کے بلوں میں ریکارڈ اضافے نے معیشت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی ہے، مگر حکمران طبقے کی عیاشیاں ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ افسر شاہی،

Read more

مہنگائی، لاقانونیت اور غریب عوام

تین دن قبل کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 2 میں واقع بک شاپ میں ڈکیتی کے دوران بڑی ہی بے دردی سے باپ اور بیٹے کو گولیاں مار دی گئیں۔ اور تمام رقم لوٹ کر تمام ڈاکو بآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ کراچی میں یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں تھا جس میں ڈکیتی کے دوران کسی معصوم کو قتل کر دیا گیا ہو۔ روزانہ کی بنیاد پر ایسے واقعات رونما ہو رہے ہیں اور ہمارے قانون نافذ کرنے

Read more

صدف نعیم کی موت اور میڈیا ورکرز کا استحصال

گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی کوریج کے دوران کنٹینر کے نیچے کچل کر خبریں اخبار کے چینل فائیو کی رپورٹر و اینکر صدف ندیم جاں بحق ہو گئیں۔ گزشتہ ہفتے سینئر اینکر ارشد شریف کو قتل کر دیا گیا تھا۔ سیاست دانوں کا وتیرہ رہا ہے کہ سیاست کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ سو دونوں کی موت پر سیاست دانوں کو کھیل کھیلنے کا بھرپور موقع ملا اور ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے

Read more

انقلاب در انقلاب کا خواب اور مہنگائی کے ستائے عوام

انقلاب آئے مگر ایسا نہ آئے کہ امید سایہ خورشید سے اور دھوپ شجر سے نکلے ایم کیو ایم پاکستان کے سینیٹر سید فیصل سبزواری نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے بڑا خوبصورت شعر پر اپنی تقریر کا اختتام کیا۔ یہ شعر نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے، ایک فلسفہ ہے۔ جسے سمجھنے کے لیے سمندر جتنا علم درکار نہیں، بلکہ صرف تھوڑا سی شعور کی آنکھیں کھول لی جائیں تو اس شعر کی حقیقت کا ادراک ہو جائے گا۔ پاکستان

Read more

25 مئی

ایک طرف تحریک آزادیٔ کشمیر کے عظیم رہنما یٰسین ملک کو بھارت میں سزا سنائی جانے والی ہے، جس نے اپنی پوری زندگی حریت پسندی میں گزاری۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی آزادی کے لئے جدوجہد کرتا رہا۔ کئی سال جیل میں قید رہے، کئی دفعہ نظربند رہے۔ بیوی اور بیٹی راہ تکتے رہ گئے مگر ان کی کوئی خبر نہیں۔ اور آج کے دن انہیں بھارت اپنے جبری استبدادی کے پیش نظر سزا سنانے جا رہا ہے

Read more

جمہوریت سے غلامی تک

مشرقی پاکستان کی علیحدگی کے بعد پاکستانی سیاست کا محور چند خاندانوں تک محدود ہو گیا۔ سقوط ڈھاکہ کے قبل خاندانی سیاست کا کوئی نام و نشان نہیں تھا۔ قائداعظم سے لے کر نورالامین تک جتنے سیاست دان سیاسی افق پر چمکے ان کی اپنی اپنی داستان جدوجہد تھیں۔ کوئی بھی اپنے باپ دادا کے نام سے مقبول نہیں ہوا۔ نوابزادہ لیاقت علی خان، خواجہ ناظم الدین، سردار عبدالرب نشتر، ملک فیروز خان نون، میاں ممتاز دولتانہ، ممتاز حسین ممدوٹ،

Read more

خمیازہ

سیاسی حالات دن بدن خراب ہوتے جا رہے ہیں۔ کیوں نکالا سے لے کر اس لئے نکالا تک کا سفر کچھ زیادہ ہی مہنگا پڑ رہا ہے۔ سب سے بڑے صوبے میں آئینی بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی برطرفی کی سمری دو دفعہ صدر مملکت سے مسترد کردی، جس کے نتیجے میں وزیراعظم نے ازخود عمر سرفراز چیمہ کو گورنر پنجاب کے عہدے سے برطرف کر کے اپنی پارٹی کے سابق وفاقی

Read more

اقتدار کا ہما

پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کے تین دفعہ وزارت اعلیٰ کے منصب پر براجمان ہونے والے، خادم اعلیٰ پنجاب کے لقب سے مشہور میاں محمد شہباز شریف اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہو گئے۔ گو کہ جس دن وزیراعظم منتخب ہوئے اسی دن ان پر اور ان کے صاحبزادے وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار حمزہ شہباز شریف پر منی لانڈرنگ کیس میں فرد جرم عائد ہونا تھی جس میں طویل رخصتی کی درخواست منظور کرلی گئی ہے۔

Read more

نیوٹرل

سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ دیتے ہوئے نظریہ ضرورت کو دفن کر دیا ہے۔ قومی اسمبلی کی پوزیشن 3 اپریل کی صبح والی سطح پر واپس لائی جا چکی ہے۔ بروز ہفتہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوگی اور اسی اجلاس میں نئے وزیراعظم یعنی شہباز شریف کا انتخاب بھی ہو گا۔ اس کیس میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ سپریم کورٹ نے حکومت پر قطعی بھروسا نہ کرتے ہوئے تمام ہدایات جاری کردی ہیں۔ جس میں قومی

Read more

تحریک عدم اعتماد اور اتحادی

اس وقت وطن عزیز میں سیاسی ماحول انتہائی درجہ حرارت پر ہے۔ سیاسی سرگرمیاں اپنے عروج پر ہیں۔ بلدیاتی انتخابات کی گہماگہمی اپنی جگہ مگر عدم اعتماد کی تحریک نے درجہ حرارت کئی گنا بڑھادیا ہے۔ پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ، آصف علی زرداری کے سیاسی گر، مولانا فضل الرحمٰن کی تجربہ کاری، نون لیگ کی پالیسیوں کے خلاف عمران خان ڈٹ کر کھڑے رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ باوجود اس کے کہ ان کی پارٹی کی صفیں انتشار کا

Read more

سب اوکے ہے

ایک بادشاہ نے رات کو گیدڑوں کی آوازیں سنی تو صبح وزیر سے پو چھا کہ رات کو یہ گیدڑ بہت شور کر رہے تھے۔ کیا وجہ ہے؟ وزیر نے کہا جناب کھانے پینے کی چیزوں کی کمی ہوگی اس لیے فریاد کر رہے ہیں۔ تو بادشاہ نے حکم دیا کہ ان کا بندوبست کیا جائے۔ وزیر موصوف نے کچھ مال گھر بھجوا دیا، کچھ رشتہ داروں اور دوستوں میں تقسیم کردیا۔ اگلی رات کو پھر وہی آوازیں آئیں۔ تو

Read more

اپوزیشن کی ناکامیاں

سابقہ چند ادوار سے اپوزیشن کی کمر جو ٹوٹی وہ ابھی تک ٹھیک نہیں ہوئی اور شاید ٹھیک بھی کرنا کوئی نہیں چاہتا۔ جیسے چل رہا ہے ویسے ہی چلتے رہنا مفادات کی تکمیل کا ذریعہ ہے۔ سب چاہتے ہیں کہ معاملات ٹھیک ہوں مگر انفرادی حد تک۔ ذاتی مفادات کی تکمیل کو عوام کی جنگ کا نام دے کر دکانیں چمکائی جا رہی ہیں۔ حکمران طبقے کی حد درجہ نا اہلیت، بدعنوانی، لاقانونیت، مہنگائی کے باوجود اپوزیشن کی پے

Read more

سیاستدان بمقابلہ بیوروکریسی

ایک ڈاکو تھا، وہ گاؤں کے گاؤں لوٹ لیا کرتا تھا۔ لوگ دہائیاں دیتے رہتے مگر اس پر جوں تک نہیں رینگتی۔ جب وہ مر گیا تو اس کا بیٹا گروہ کا سربراہ بن گیا۔ بیٹے نے سوچا کیوں نہ میں ایسے کام کروں کہ لوگ میرے باپ کو اچھے لفظوں میں یاد کریں۔ جب وہ لوٹ مار کرنے جاتا تو لوگوں کا مال و اسباب لوٹنے کے ساتھ ساتھ ان کے کپڑے بھی اتروا کر لے آتا۔ جب لوگوں نے یہ

Read more

ہر جا اندھیرا

مملکت خداداد پاکستان جس مقصد کے لئے قائم کی گئی۔ جس کاز کے لاکھوں مسلمانوں نے قربانی پیش کیں۔ ماؤں بہنوں نے اپنی عزت و آبرو اور دیں۔ سو سال کے طویل صبر آزما جدوجہد کے بعد پاکستان دنیا کے نقشے پر ابھرا۔ وہ کاز، وہ مقصد، وہ عزم ابھی تک پورا نہیں ہوسکا۔ چاروں اور اندھیرا نکلا جانے کہاں سویرا نکلا قائداعظم کی وفات اور قائد ملت کی شہادت کے بعد جو اس ملک کی ڈاکٹرائن بنائی گئی، اس

Read more

سانحہ ملکہ کوہسار

مری میں انسانی جانوں کے ضیاع کا اصل سبب کیا تھا؟ نا اہلی، کرپشن، یا کچھ اور؟ مری میں لوگ بے بسی کی موت مر گئے۔ ذمہ داروں میں انتظامیہ ہی نہیں، اور بہت سے لوگ ملوث ہیں۔ وہ تاجر بھی جنہوں نے موت کے اس کھیل کو کاروبار بنا دیا۔ ایک خاتون نے زیور گروی رکھ کر اہل خانہ کے لیے ہوٹل کا کمرہ لیا۔ ایک رات کا کرایہ 70 ہزار روپے، کیا کوئی انسانیت باقی ہے یا نہیں۔

Read more

معاشرے میں لگا ٹائم بم

”اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لائے تو تحقیق کرلو کہ کہیں کسی قوم کو انجانے میں تکلیف نہ دے بیٹھو، پھر اپنے کیے پر شرمندہ ہونا پڑے۔“ (سورہ الحجرات۔ آیت 18 ) رب العالمین کے واضح فرمان کے باوجود موجودہ نسل انسانی میں ایسا ٹائم بم لگادیا گیا ہے جس کے اثرات آہستہ آہستہ ہی سہی نمودار ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ 2011 ء میں سیالکوٹ میں دو حافظ قرآن بھائی مغیث اور منیب کو

Read more

اور کتنے فہیم مغل؟

روزنامہ ایکسپریس اور کئی اداروں میں خدمات انجام دینے والے باصلاحیت کمپوزر فہیم مغل نے معاشی تنگدستی، غربت اور بے روزگاری سے تنگ آ کر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ ایک خبر جو جنگل کی آگ کی طرح پھیلی اور کراچی سمیت پورے ملک کو غم کی کیفیت میں لپیٹ لیا۔ خبر ہی ایسی تھی جس پر ہر آنکھ اشک بار ہو گئی۔ مگر کوئی خاموش تھا تو وہ تھی ریاستی مشینری اور وہ ادارے جنہیں مقدس صحافت کا

Read more

عوام کالانعام اور کالعدم پیارے

مملکت خداداد میں آج کل ’‘ کالعدم۔ کالعدم“ کھیلا جا رہا ہے۔ ایک مذہبی سیاسی جماعت جو کے خیر سے کالعدم بھی تھی، نے بڑے جوش و ولولے سے اپنے قائد کی رہائی کے لیے لاہور سے اسلام آباد تک دھرنا دیا، حکومت نے ہمیشہ کی طرح گھٹنے ٹیکے اور مذاکرات کے ذریعے اس جماعت کے ساتھ کالعدم کا لفظ ہٹا دیا گیا اور قائد کی رہائی بھی ممکن ہو گئی۔ کہنے کو تو لفظ کالعدم چھوٹا سا ہے، مگر

Read more

خان صاحب۔ آپ نے گھبرانا نہیں!

اللہ پاک جب کسی قوم سے خوش ہوتے ہیں تو اسے بہترین لیڈر تحفتاً دیتے ہیں۔ اللہ پاکستانی قوم سے بھی بے حد خوش ہیں۔ جو پوری دنیا میں اپنی مثال آپ ہے۔ اس جیسی قوم شاید ہی کوئی اس کرہ ارض پر بستی ہو۔ کئی کارہائے نمایاں اس قوم کے کریڈٹ پر ہیں۔ جو اس اعلیٰ قوم کا طرہ امتیاز بھی ہے۔ پھر کیوں نہ اس قوم کو دنیا میں ایک ممتاز مقام حاصل ہو۔ اسی لئے اللہ پاک

Read more

تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی

بڑی مشہور کہاوت ہے کہ ”تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی”۔ اس کو اگر عام لفظوں میں بیان کیا جائے تو محبت یا لڑائی جھگڑا ایک طرف سے نہیں ہوتا بلکہ دونوں طرف سے ہوتا ہے۔ ایک مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان جسے حکومت پاکستان نے گزشتہ سال کالعدم جماعتوں کی فہرست میں ڈال دیا، مگر الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہے اور ضمنی انتخابات میں حصہ بھی لیا۔ یہ الگ بحث ہے۔ تحریک لبیک پاکستان (کالعدم) کی شہرت کا آغاز 2017ء میں تحفظ ختم نبوت کے قانون

Read more

بہت دیر کی مہرباں آتے آتے

حکومت اور فوج کےدرمیان کئی دنوں کی باہمی چپقلش اور بحث و مباحثے کے بعد خیر سےکور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو ڈی جی آئی ایس آئی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان جنرل فیض حمید کو ایکسٹینشن دینے پر مصر تھے جبکہ فوج کا اپنا ایک نظم و ضبط ہے اور فوج اُنہی اُصولوں پر کاربند رہتی ہے۔ آرمی چیف نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور اور کور کمانڈر کراچی کو

Read more

قوم کا محسن، قوم کا ہیرو۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان

گزر تو خیر گئی ہے تیری حیات قدیرؔ ستم ظریف مگر کوفیوں میں گزری ہے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے والے، پوری دنیا میں پاکستان کی پہچان، ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان اپنے ہی ملک میں 17 سالہ نظربندی کے دوران 10 اکتوبر 2021 ء کو اسلام آباد میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون ڈاکٹر عبدالقدیر خان یوں تو ایک سائنسدان تھے، مگر ان کی وجہ شہرت پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے کے

Read more

کٹّے

کسی زمیندار کی بھینس نے دودھ دینا بند کر دیا، زمیندار بڑا پریشان ہوا۔ اسے ڈاکٹر کے پاس لے کر گیا۔ ڈاکٹر نے ٹیکے لگائے لیکن کوئی فرق نہ پڑا۔ تھک ہار کر وہ بھینس کو شاہ جی کے پاس لے گیا، شاہ جی نے دھونی رمائی، دم کیا، پھونک ماری، لیکن وہ بھی بے سود رہی۔ بھینس کو کوئی فرق نہ پڑا۔ اس کے بعد وہ بھینس کو کسی سیانے کے پاس لے گیا۔ سیانے نے دیسی ٹوٹکے لگائے،

Read more

شرم مگر آتی نہیں

گزشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان کراچی رجسٹری میں کراچی کے مسائل کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں کیس کی سماعت ہوئی۔ اس دفعہ بھی کراچی کے عوام کی امیدوں کے عین مطابق چیف جسٹس صاحب نے سندھ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا سندھ حکومت کو ہر سال اربوں ملتے ہیں، پھر بھی پیسے نہیں، شرم آنی چاہیے، سب پیسے بنانے میں لگے ہوئے ہیں، پورا کراچی

Read more

قائد کا پاکستان یا نیا پاکستان

سرسید احمد خان نے مسلمانوں کے لئے ایک الگ وطن کی جس تحریک کا آغاز جنگ آزادی کے بعد کیا تھا اس کو قائداعظم محمد علی جناحؒ نے 14 اگست 1947 ء میں مملکت خداداد پاکستان کی صورت میں پایۂ تکمیل تک پہنچایا۔ پاکستان کیا ہے؟ یہ ایک انتہائی اہم سوال ہے جس کی تعبیر بتاتے ہوئے قائداعظم نے اپنے ایک خطاب میں فرمایا تھا کہ: ”ہمارا پاکستان کا مطالبہ محض زمین کا ایک ٹکرا حاصل کرنے کے لئے نہیں

Read more

کہوں کہ نہ کہوں!

برادرم غلام مصطفی نے کالم لکھا، جس کا عنوان تھا، کراچی کی تباہی کا ذمہ دار کون ہے؟ اس میں انہوں نے اپنے تئیں کچھ وجوہات اور عوامل کا ذکر کیا۔ یہ کوئی نیا موضوع نہیں، اس عنوان پر ہزاروں کالم، تحریریں، ناول موجود ہیں۔ ہر کوئی اپنے تئیں اس کا جواب دینے کی سعی کرتا ہے۔ تجاویز مرتب کی جاتی ہیں۔ بلند و بانگ دعوے کیے جاتے ہیں، وعدے کیے جاتے ہیں۔ پلان بنائے جاتے ہیں، مگر عمل درآمد

Read more

شیطان بھی شرما جائے

وطن عزیز کا نام اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے۔ جو اب نہ تو اسلامی رہا اور نہ ہی جمہوریہ۔ جمہوری ملک میں جمہور کی نمائندگی ہونا ضروری ہے، مگر یہاں جمہور کی نہیں بلکہ اشرافیہ کی، یا یوں کہنا چاہیے کہ چند خاندانوں کی اجارہ داری اور حکمرانی ہے۔ جو نسل در نسل سیاست کے میدان کو اپنی موروثی جاگیر سمجھتے ہیں۔ رہی بات اسلامی کی تو نہ یہاں کا قانون شریعت اسلامی کے عین مطابق ہے اور نہ ہی معاشرہ۔

Read more

ڈیجیٹل دور اور ہم

آج کا زمانہ ڈیجیٹلائز ہے۔ جہاں ہر چیز کی رسائی آپ کی انگلیوں پر ہے۔ موبائل فون، لیپ ٹاپ، ٹیبلیٹ، کمپیوٹر کی مدد سے آپ جو چاہے دیکھ سکتے ہیں، معلومات حاصل کر سکتے ہیں، خریداری کر سکتے ہیں۔ اور یہاں تک کہ کاروبار بھی کر سکتے ہیں۔ اس ڈیجیٹلائزڈ دور میں جس کاروبار نے بہت مقبولیت حاصل کی ہے وہ انٹرنیٹ مارکیٹنگ ہے۔ جس نے کئی لوگوں کو آسمانوں پر تو کئی کو پاتال میں پہنچا دیا ہے۔ فراڈ

Read more

ریاست کا وجود

جلال پادشاہی ہو کہ جمہوری تماشا ہو جدا ہو دیں سیاست سے تو رہ جاتی ہے چنگیزی علامہ اقبالؒ نے اپنی شاعری میں ماضی، حال اور مستقبل کی نشاندہی کی تھی۔ آپ کے اشعار ہر دور میں ہونے والے واقعات پر صادق آتے ہیں۔ علامہ نے مذکورہ بالا شعر کو کب، کیوں اور کس تناظر میں بیان کیا ہوگا، یہ تو مجھے نہیں معلوم۔ لیکن آج جو پاکستان میں جمہوریت اور سیاست کا حال ہے، اس پر یہ شعر ضرور

Read more

مرسوں مرسوں کراچی نہ ڈیسوں

کچھ سالوں پہلے سندھ کے بادشاہوں نے ایک نعرہ لگایا تھا ”مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں“ اب اس کا نیا ورژن جاری ہو چکا ہے۔ بظاہر نعرہ تو نہیں لگایا گیا مگر حالات اور واقعات کے مطابق اب یہی نعرہ بنتا ہے ”مرسوں مرسوں کراچی نہ ڈیسوں“ ۔

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال، مہاجر قومی موؤمنٹ کے آفاق احمد اور پھر متحدہ قومی موؤمنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی جانب سے دھواں دھار اور الزامات سے بھرپور پریس کانفرنسز نے مبہم ہی سہی، ایک منزل کا اشارہ ضرور دے دیا ہے۔

Read more

تحریک لبیک اور حکومت کی پالیسی

ماموں کے انتقال، رمضان اور کچھ نجی مصروفیات کی وجہ سے دو ہفتے کا ناغہ ہو گیا۔ ان دو ہفتوں میں جو حالات وقوع پذیر ہوئے وہ ملکی سیاست میں جلد یا بدیر اپنے اثرات ضرور دکھائیں گے۔ تحریک لبیک پاکستان جو مجاہد ختم نبوتﷺ خادم حسین رضوی کی سیاسی و مذہبی جماعت تھی، اس کو وفاق نے دہشت گردی ایکٹ کے تحت کالعدم قرار دے دیا۔ یہ فیصلہ کم از کم میرے لئے حیرت انگیز نہیں، کیونکہ عمران حکومت

Read more

کراچی کی سیاست میں ایک بار پھر ہلچل

کراچی کی سیاست میں پھر ایک بار ہلچل محسوس ہو رہی ہے۔ ایم کیو ایم کے یوم تاسیس کے موقع پر سوشل میڈیا اور گلی محلوں میں افواہوں کا بازار گرم رہا۔ بانی متحدہ پر جب سے پابندی لگی ہے وہ اس وقت سے سوشل میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں۔ ان کی ویڈیوز کو لاکھوں لوگ دیکھتے اور پسند کرتے ہیں۔ حالیہ یوم تاسیس کے موقع پر پیغام نے اندرون خانہ کارکنان کو متحرک کر دیا ہے جس کا ثبوت یوم تاسیس کے موقع پر نائن زیرو کے اطراف میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے غیر علانیہ لاک ڈاؤن تھا۔ سکیورٹی اتنی تھی کہ ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ کوئی جنگ شروع ہونے والی ہے۔ مگر شکر ہے خدا کا، کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا۔

Read more

تجاوزات کی آڑ میں اہل کراچی کے گھر نہ اجاڑیں

ایک عرصہ قبل ہی کراچی میٹروپولیٹن سٹی سے کاسموپولیٹن سٹی بن چکا تھا۔ مگر اب بھی اس کی حیثیت ایک میونسپلٹی یونین سے زیادہ نہیں ہے۔ شہر قائد کی آبادی کے تناسب کو ہر دور میں نظرانداز کیا گیا ہے۔ جس تیزی سے کراچی کی آبادی بڑھ رہی ہے، پورے ملک سے ذریعہ معاش کے لیے لوگوں کا مسکن رہا ہے، اس کے مطابق کراچی کو ریونیو کا کم از کم 30 فیصد دینا پڑتا۔ اسی بات کی تعصب پسندوں

Read more

اسٹیبلمشنٹ میری پہلی اور آخری امید ہے

استاد محترم ایاز امیر صاحب کا کالم ”لو ہم بھی پارسا ہوئے“ پڑھا۔ انہوں نے اس میں کئی مثالیں دیں۔ سمجھنے کے لئے اشارہ کافی ہے کے مصداق سمجھنے والے سمجھ گئے ہوں گے۔ جمہوری ڈاکٹرز اور فوجی ڈاکٹرز کی کچھ خوبیوں کو بھی بیان کیا جو ان کے ذاتی مشاہدات تھے۔ ہمارا تو ابھی کوئی ایسا تجربہ نہیں گزرا مگر مشاہدے میں نصف بات ضرور آئی ہے۔ پرائیویٹ ڈاکٹرز کی ہنرمندی جسے انہوں نے Health Spa (جس کا اصل

Read more

ضمنی انتخاب کے نتائج حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی

گزشتہ دنوں سندھ اسمبلی کی 2، ایک ایک پنجاب، پختونخوا اور بلوچستان اسمبلی اور 2 قومی اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات منعقد ہوئے۔ سندھ کی دونوں نشستوں پر پیپلز پارٹی، بلوچستان اسمبلی کی نشست پر جے یو آئی، پنجاب اور پختونخوا اسمبلی کے لئے نون لیگ، قومی اسمبلی کی نشست این اے 45 کرم پر پی ٹی آئی کامیاب قرار پائی ہے۔ جبکہ این اے 75 ڈسکہ کے انتخابات میں دھاندلی اور اشتعال انگیزی کے باعث نتائج روک

Read more

کراچی والو! اب کوئی نیا مسیحا تلاشو

وطن عزیز ہمیشہ نازک دور سے گزرتا رہا ہے۔ مگر اب ایک عجیب ہی راہ پر گامزن ہے۔ عوام سے لے کر حکمران تک ہر شخص تذبذب کی کیفیت میں مبتلا ہے۔ کسی کو نہیں پتا منزل کہاں ہے۔ راستوں کا تعین نہیں ہے۔ بس سفر ہی سفر ہے۔ ہو سکتا ہے انگریزی کے (Suffer) کو سفر سمجھ لیا گیا ہو۔ حقیقت یہی ہے کہ ہم ایک ایسی منزل کی جانب سے رواں دواں ہے جس کا نشان کسی کو

Read more

قیاس آرائیاں اور پی ڈی ایم

دو شرارتی دوستوں نے ایک نے دیہاتی سے کہا ”بھاگو بھاگو، کتا تمہارا کان لے کر بھاگ گیا“ دیہاتی اپنا کان چھوئے بغیر کتے کے پیچھے سرپٹ دوڑنے لگا۔ کتا آگے آگے اور وہ پیچھے پیچھے۔ کافی دور جا کے اسے دوڑتا دیکھ کر کسی شناسا نے پوچھا ”میاں، کتے کے پیچھے کیوں بھاگے جا رہے ہو؟“ وہ کہنے لگا ”یہ میرا کان کاٹ کے لے جا رہا ہے“ ۔ اس شخص نے کہا ”آپ کے دونوں کان تو اپنی

Read more

مہنگائی کا عفریت

ہمارے وزیراعظم صاحب جب وہ اقتدار کی کرسی پر براجمان نہیں ہوئے تھے، بڑے بلند و بانگ دعوے کیا کرتے تھے۔ ویسے بھی سیاستدانوں کا کام ہی لمبی لمبی چھوڑنا ہوتا ہے۔ کرنا تو کچھ ہوتا نہیں ہے۔ منہ سے بولنے اور عملی طور پر کرنے میں زمین آسمان کا فرق ہوتاہے۔ سیاست دانوں کا وتیرہ رہا ہے کہ کہہ دو، کہنے میں کیا حرج ہے، کرنا تھوڑی ہے۔ جب اقتدارملے گا تو کہہ دیں گے خزانہ خالی ہے، پچھلی

Read more

لاشوں پر سیاست کب تک؟

اگر ایسی مثالیں قائم کی جائیں گی تو ہر کوئی اپنی میتیں لے کر سڑکوں پر بیٹھ جائے گا اور وزیراعظم کو اپنے پاس بلانے کا مطالبہ کرے گا؟ کیا اس طرح ہو گی حکومتی رٹ قائم؟ کراچی جیسے شہر میں جہاں روزانہ سینکڑوں لاشیں اٹھتی تھیں۔ ہر محلے سے جنازے نکلا کرتے تھے۔ اگر اس وقت وہاں ایسی مثال قائم کی جاتی تو کیا ہوتا؟

پولیس اور انتظامیہ نے اس سلسلے میں انتہائی غفلت اور مجرمانہ خاموشی کا مظاہرہ کیا ہے۔ احتجاج کرنا ہر کسی کا حق ہوتا ہے مگر کسی کو تکلیف دے کر احتجاج کرنے سے ہمدردی کے بجائے مخالفت ہی ملتی ہے۔ اس واقعے میں بھی یہی ہوا۔ جو لوگ اس ہلاکت خیزی پر غم میں تھا جب سڑکوں کی بندش سے بلاوجہ انہیں مصیبت کا سامنا ہوا تو وہ ہمدردی مخالفت میں تبدیل ہو گئی۔

Read more

نیا سال ۔ دعا ہے ہو خوشحال

2020 ء اپنی تمام تر اچھی بری یادیں لئے رخصت ہو گیا۔ مگر اپنے پیچھے کئی داستانیں چھوڑ گیا۔ ایسی داستانیں جو کبھی نہ بھلائی جاسکیں گی۔ ایسی داستانیں جو ہر سال اپنے پیاروں کے غم میں یاد آتی رہیں گی۔ ایسی کہانیاں جو اپنے نقش لوگوں کے دلوں میں چھوڑ گئیں۔ جہاں دنیا بھر میں کورونا نے تباہی مچائی وہاں وطن عزیز بھی محفوظ نہیں رہا۔ ہزاروں افراد اپنی جان سے گئے اور اپنے پیچھے اپنے لواحقین کو روتا چھوڑ

Read more