چین نے جب غلامی کی زنجیریں توڑیں!

’انقلاب کوئی کھانے کی دعوت، آرٹیکل لکھنا یا مصوری کرنا نہیں، یہ اتنا شائستہ، پر اطمینان اور پر سکون نہیں ہو سکتا۔ انقلاب پر آشوب ہے، یہ ایک طبقے کا دوسرے کو ہٹانے کا پرتشدد عمل ہے۔ ‘ یہ الفاظ 1927 میں ماؤ کے لکھے ایک آرٹیکل سے لیے گئے ہیں۔ یکم اکتوبر چین کی تاریخ کا وہ دن ہے جب ماؤزے تنگ نے انقلاب کی بنیاد رکھی اور اس کے نتیجے میں یکم اکتوبر 1949 کو عوامی جمہوریہ چین کا قیام عمل میں آیا۔ اس دور میں غیر متوازن معاشرے کے شکار غریب محنت کش اور کسان طبقہ سراپا احتجاج بنا اور ایک ایسا انقلاب برپا کیا جس نے 2 ہزار سال پر محیط شہنشاہت کی بالادستی کو ختم کر کے نئے دور کی بنیاد رکھی۔

Read more

عالمی موسمیاتی تبدیلی اور کرونا وبا کی روک تھام پر اقوام عالم کے ناکافی اقدامات

عالمی موسمی تغیرات میں دنیا بھر میں درجہ حرارت کی کمی کے لئے سنجیدگی سے کوششیں نہ ہونا عالمی برداری کے لئے ایک چیلنج بن چکا۔ دنیا کو اس وقت مختلف امور میں عالمی سطح پر چیلنجز کا سامنا ہے، جس میں دو اہم معاملات کرہ ارض کے لئے شدید خطرات میں سر فہرست ہیں، ایک عالمی وبا کوویڈ 19 اور بھارتی کرونا، جو مختلف اشکال اور ہیئت بدل کر ویکسین مہم کے آگے دیوار بنتا جا رہا ہے۔

Read more

کہتا ہوں سچ، کیونکہ میں سیاسی نہیں

دو تہائی سے جیتنا، بغیر اتحادیوں کے حکومت بنانا، نام و نشان مٹاوں گا یا پھر مقابلہ دور دور تک نہیں جیسے دعوے، عوام روز کسی نہ کسی جماعت سے سنتے اور دیکھتے رہتے ہیں، لیکن دیکھتی آنکھوں اور سنتے کانوں کو عوام کی موجودہ حالت کے حوالے سے ہی بلکہ اپنی جماعتوں میں کارکنان کے تحفظات سے بھی آگاہی (شاید) نہیں۔ پاکستان میں انتخابات جیتنے کی روایت جیسی بھی رہی ہو، لیکن جب تک کسی بھی سیاسی جماعت کا

Read more

مہنگائی کا آتش کدہ جس میں عوام جھلس رہے ہیں

مہنگائی کا ایک ایسا عفریت ملک پر حاوی ہوتا جارہا ہے جس کے سدباب کی ایسی کوئی سنجیدہ کوشش نظر نہیں آرہی، جس کے ذریعے  عوام کو ریلیف مل سکے۔ مہنگائی کی سب سے بڑی وجہ پیٹرولیم مصنوعات میں ہر پندرہ دن بعد اضافہ ہے۔ ایک عام مزدور کی اجرت اس کے گھر کا چولہا جلانے کے لئے بھی ناکافی ہے، اس وقت 102 ڈالر ماہانہ اجرت ہے، اس محدود آمدنی کی وجہ سے پسماندہ طبقہ اشیاء ضروریہ کی گرانی

Read more

‘اخباری کالم اب جنگوں کے لیے گولیوں سے زیادہ اہم ہیں’

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ صحافت میں کریڈیبلٹی کی بہت اہمیت ہے، فیک نیوز دینے والوں کی عزت نہیں رہتی’ تنقید ہمیشہ سچ کی بنیاد پر ہونی تچاہئے، وزیراعظم نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ وہ چیلنج کرتے ہیں کہ میڈیا کو جتنی آزادی موجودہ حکومت کے دور میں حاصل ہے ماضی میں کسی حکومت نے میڈیا کو اتنی آزادی نہیں دی۔ بین الاقوامی میڈیا کے ماہر استاد مالکم ایکس ایک ذمے دار میڈیا کے حوالے اہم بات

Read more

بھارت اور داعش کا گٹھ جوڑ

داعش کی جنوبی ایشیا میں موجودگی بالخصوص افغانستان اور پاکستان میں اس کے دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہونے کے ثبوت عالمی برادری کے سامنے آتے رہے ہیں۔ پاکستان نے ایک بار پھر داعش کی تربیت کے حوالے سے بھارتی کردار سے دنیا کے سامنے شواہد رکھ کر تحفظات سے آگاہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق مبینہ طور پر راجھستان، اتراکھنڈ اور مقبوضہ کشمیر گلمرگ میں شدت پسندوں کی موجودگی اور بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کی جانب سے تربیت دینے

Read more

امارات اسلامی کی اجتہادی غلطی

دور جدید میں کسی بھی ملک کی خود مختاری اور عوام کو ریلیف دینے کے لئے مضبوط معاشی ریاست کا ہونا ضروری ہے۔ یہ مملکت کو فلاحی ریاست بنانے کے لئے اہم کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ 102 برس کی 3 جنگوں کے بعد افغانستان کو قیام امن کے لئے سنہرے دور کے آغاز کا ایک بہترین موقع ملا۔ عالمی برادری سے سفارتی تعلقات اور خطے میں افغانستان کی اہمیت کے پیش نظر اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری نے عالمی برداری

Read more

انتخابی عمل کے لئے فرشتے کہاں سے لائیں؟

الیکشن کمیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں 37 اعتراضات پر مشتمل اپنے اعتراضات جمع کرا دیے۔ چونکہ الیکشن کمیشن خودمختار اور آئینی ادارہ ہے، دستور میں حاصل اختیارات کے تحت ان کے اعتراضات پر ریاستی توجہ ناگزیر ہے۔ بادی النظر میں الیکشن کمیشن کسی سیاسی جماعت کے تابع نہیں، لیکن جو اعتراضات اٹھائے، وہ قابل غور ہیں، حزب اختلاف کی جماعتیں اپنے موقف پر قائم ہیں کہ انتخابی اصلاحات اور آئین سازی کے لئے حکومت

Read more

دنیا میں 40 فیصد سے زائد افراد، تنازعات سے متاثرہ "غربت کے ہاٹ سپاٹ”

عالمی برادری کو ابتر معاشی صورت حال کا سامنا ہے۔ انسانی حقوق کی عالمی امدادی تنظیمیں ایسے ممالک میں اپنی سرگرمیاں سرانجام دیتی ہیں جہاں عوام کی کثیر تعداد کی دیکھ بھال کے لئے خیرات، رضاکارانہ امداد کی منتظر ہوتی ہیں۔ عالمی بینک نے اپنی ایک رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا تھا کہ سال 2021 تک 15 کروڑ افراد انتہائی غربت کی لے کر سے نیچے زندگی گزار رہے ہوں گے، جن کی روزانہ آمدن 1.9 ڈالر یا تقریباً 311

Read more

افغان طالبان بھی ہمارا مسئلہ نہیں

31 اگست افغانستان سے غیر ملکی افواج کی واپسی کی آخری ریڈ لائن قرار دی گئی، اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ ایک بڑا انسانی المیہ جنم رہا، امریکہ نے خدشات ظاہر کیے کہ کابل میں دہشت گرد حملوں کا خطرہ برقرار ہے، یورپ سمیت دنیا بھر کے ممالک نے اپنے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ اپنے وطن سے ترقی یافتہ ممالک ہجرت کرنے والوں کے آنسو دیکھے کہ انہیں 40 برس سے تباہ حال افغانستان چھوڑنے کا افسوس ہے،

Read more

موجودہ قومی چیمپئن، جونیئر اور سینئر قومی ریکارڈ ہولڈرز کھلاڑیوں کے ساتھ ناروا سلوک

گزشتہ دنوں ایک خبر نے انتہائی دل گرفتہ کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق ایک طرف اولمپکس اور انٹر نیشنل سپورٹس میں میڈل جیتنے کا خواب تو دوسری جانب کھلاڑیوں کی مشکلات میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، ایک ادارے نے نے اتھلیٹس اور کھلاڑیوں کو فیلڈ ورک پر بھجوا دیا۔ اتھلیٹک کی موجودہ قومی چیمپئن، جونیئر اور سینئر قومی ریکارڈ ہولڈر غزالہ رمضان کو فیلڈ ڈیوٹی پر بھیج دیا گیا، غزالہ رمضان سو میٹر ہرڈلز ریس میں موجودہ قومی چیمپئن

Read more

افغانستان میں پرائیویٹ کنٹریکٹرز کا مستقبل؟

افغانستان میں ہزاروں افغانی پرائیویٹ کنٹریکٹرز کے ساتھ آگے کیا ہوگا، انہوں نے تو اپنا مستقبل یورپ، برطانیہ اور امریکہ کے کہنے پر داؤ میں لگا دیا تھا کہ شاید یہ ممالک ہمیشہ کے لئے افغانستان پر قابض رہیں گے یا پھر ان کے شہروں کو نیویارک، لندن، پیرس اور برلن بنا دیں گے لیکن مسئلہ پیدا ہو گیا کہ سب کو امریکہ میں نہیں رکھا جاسکتا اور دنیا کے دوسرے ممالک بھی محتاط ہیں لیکن پاکستان سمیت وسط ایشیائی

Read more

پی ٹی آئی کے 3 برس اور نت نئی تبدیلیوں کے تجربے

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے تین برس مکمل ہونے پر ایک بار پھر بڑی شد و مد کے ساتھ سوال اٹھائے جانے لگے ہیں کہ کیا عمران خان اپنے وعدوں پر عمل درآمد کرچکے یا پیش رفت جاری ہے۔ حکومتی معاشی اعداد و شمار گواہی دے رہے ہیں کہ عوام کو بدترین مہنگائی اور غیر یقینی صورت حال نے جکڑ رکھا ہے، اس کی کئی وجوہ ہو سکتی ہیں جن میں حزب اختلاف کی جماعتوں کے احتساب پر مکمل

Read more

افغان مستقبل پر بے معنی بحث کا خاتمہ بھی ناگزیر!

افغانستان میں دو دہائیوں یا چار عشروں سے جاری جنگ ختم ہو چکی، اس کا اعلان، فاتح کابل کے بعد کر دیا گیا، لیکن سوشل میڈیا اور ٹاک شوز میں ایک نئی جنگ کا آغاز شروع ہو چکا کہ آیا، خواتین کے حقوق پورے کیے جائیں گے یا نہیں، بچیوں کی تعلیم کا مستقبل، انسانی حقوق، عوام میں خوف و ہراس، قومی حکومت قائم ہوگی یا اسلامی، غرض یہ ہے کہ جتنے منہ اتنی باتیں

Read more

افغان طالبان کی جنگی حکمت عملی پر ایک نظر

افغانستان میں افغان طالبان کی تیزی سے بڑھتی پیش قدمی اور قریبا پورے افغانستان کا کنٹرول بظاہر ’چند ہفتوں‘ میں حاصل کرلینا، دنیا کے لئے باعث حیرت ہے کہ یہ کس طرح ہو گیا، امریکی صدر بھی شدید تنقید کی زد میں اور انہیں فوجی انخلا کو عجلت کا موجب قرار دے کر موجودہ صورت حال کا ذمے دار قرار دیا جا رہا ہے۔ مغرب میں یہ سوال بھی اٹھ رہا ہے کہ جنگ تو اربوں ڈالرز خرچ کیے بغیر

Read more

داعش کے خطرات پاکستان کی دہلیز پر

دولت اسلامیہ کی جانب سے شام اور پھر عراق میں خود ساختہ خلافت کے اعلان کے بعد ان کے لیے ہمدردوں کا رخ یورپ کے ساتھ بڑھتا ہوا افغانستان اور پھر پاکستان تک بھی آ پہنچا۔ کچھ عرصہ قبل داعش (دولت اسلامیہ) کی جانب سے پاکستانی علاقوں میں پمفلٹ، بینرز اور اسٹیکر کی تقسیم کی اطلاعات کے بعد بھی پاکستان میں اس بات کا سراغ نہیں لگایا جا سکا کہ دولت اسلامیہ کے لیے کون سا مقامی نیٹ ورک فعال

Read more

قیام پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کا کردار

عموماً پاکستان کے حوالے سے یہ سمجھا جاتا ہے کہ مذہبی اقلیتوں سے اکثریتی مسلم حلقوں کا رویہ متشددانہ رہتا ہے اور منارٹیز کے ساتھ پاکستانی مسلمانوں کا رویہ درست نہیں۔ چند قابل مذمت واقعات کو بنیاد بنا کر بین الاقوامی طور پر پاکستان کو تنہا کرنے کی سازش اور پروپیگنڈے کے سوا کچھ نہیں۔ اقلیت کی اصطلاح پاکستان میں عمومی طور پر غیر مسلم کیمونٹی کے لیے استعمال کی جاتی ہے جس پر غیر مسلم کمیونٹی اعتراض کرتی اور

Read more

موسمیاتی تبدیلیاں، کرہ ارض کو خطرہ

عالمی موسمیاتی تبدیلیوں نے دنیا کے ہر ملک کو متاثر کیا ہے اور یہ عمل تیزی سے جاری ہے، دیکھا جا رہا ہے کہ عالمی موسمیاتی تبدیلیوں نے ماحول کو شدید متاثر کیا، جس سے گلیشیر سکڑتے جا رہے ہیں، دریاؤں اور جھیلوں پر جمی برف ٹوٹ رہی ہے جس سے سیلابی کیفیت پیدا ہو رہی ہے، اس عمل سے پودوں کی افزائش اور جنگلی حیات کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔ ماہرین موسمیات ماضی میں ہی پیش گوئی کرچکے

Read more

کراچی کی حساسیت

ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم کراچی کی حساسیت کو سمجھیں، لیکن جب تک کراچی کے اصل حالات اور زمینی حقائق سے صرف نظر کیا جاتا رہے گا ہم کراچی کے مسئلے کو حل کرنے میں ناکام رہیں گے۔ ایک عام انسان سے اگر پوچھا جاتا تو اس کی بس یہی دہائی ہوتی کہ کراچی میں امن قائم ہو جائے، اب امن تو قائم ہے لیکن ایک اسے سوچی سمجھی سازش کے تحت شہر قائد کو آئسولیٹ کیا جا رہا ہے، سیاسی تنہائی میں دھکا دینے سے اہل کراچی میں احساس محرومی بڑھتا جا رہا ہے۔

Read more

پی ڈی ایم مردہ گھوڑا!

پی ڈی ایم اتحاد نے کراچی میں ہونے والا 13 اگست کا جلسہ کرونا وبا کی وجہ سے موخر کر دیا، اگر کرونا وبا کا بڑھتا دباؤ نہ بھی ہوتا تو پی ڈی ایم میں حکومت کو پریشان کرنے کی کوئی سکت نہیں رہی، پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ عملی طور پر ختم ہو چکی اور ان کے بیانیے کو دھچکا پہنچ چکا۔ اپوزیشن جماعتوں کے درمیان باہمی اختلافات نے حکومتی اقتدار کو مضبوط کیا اور بادی النظر آئینی مدت پوری

Read more

افغان بھگوڑے فوجیوں و مہاجرین کی واپسی

وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان میں خانہ جنگی کے تناظر میں پاکستان کے بھی متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا۔ یہاں تک تو درست کہ مملکت کے خلاف ملک دشمن عناصر خانہ جنگی کروانے کے لئے کئی دہائیوں سے سازشیں کر رہے ہیں، فساد اور مفاد کی جنگ میں لسانی، صوبائی یا فرقہ ورانہ رنگ کی آمیزش کر کے مسلکی بنیادوں پر بھی خانہ جنگی کرانے کی کوشش کی جاتی رہی، لیکن ملک دشمن قوتوں کو ہمیشہ ناکامی کا سامنا رہا۔ افغانستان کے حوالے سے پاکستان میں خانہ جنگی کے خدشات ظاہر کرنا ایک تشویش ناک حاؒلات کی جانب نشان دہی کیے جانا ہے، تاہم افغانستان اور پاکستان کے معروضی حالات و واقعات میں نمایاں فرق ہونے کی وجہ سے ایسا ہونا ممکن نظر نہیں آتا۔

Read more

امریکی وزیر خارجہ کے دورہ بھارت میں درپردہ مقاصد

امریکی وزیر خارجہ دورہ بھارت پر آئے، خطے میں تبدیل ہوتی نئی تذیرواتی صورت حال کے تناظر میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن بایڈن کے اقتدار میں آنے کے بعد پہلی بار بھارتی ہم منصب سبرامنیئم جے شنکر سے بات چیت اور وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ بھارت میں ہندو انتہا پسندی کی بڑھتی لہر اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر دونوں ممالک کے درمیان کسی خاص پیش رفت کی امید کم رکھی جا رہی ہے، کیونکہ

Read more

نئے پارلیمانی ڈاکٹرائن کی ضرورت

آزاد جموں کشمیر کے انتخابات ہو گئے، حسب توقع وہی نتائج سامنے آئے جو جی بی میں بھی آتے رہے ہیں، ان علاقوں کا پاکستان کے وفاق کے ساتھ تعلقات یقینی طور پر مالی و سیاسی طور جڑے رہنا با امر مجبوری بھی ہے، یہ ایک ایسی حقیقت ہے کہ اسے جھٹلایا نہیں جاسکتا، پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نوازنے بھی انتخابی جلسے کیے اور توقعات کے مطابق بڑی تعداد میں عوام بھی آئے، لیکن انہیں بھی

Read more

افغان طالبان کے قدموں کی آہٹ

وطن عزیز سماجی امتحان، سیاسی آزمائش، اقتصادی چیلنجز سمیت خطے میں موجود کئی طوفانوں سے نبرد آزما ہے۔ افغان طالبان کے قدموں کی چاپ پاک۔ افغان چمن بارڈر پر سنی ہی نہیں بلکہ پیش قدمی دیکھی بھی گئی کہ عید الاضحی سے قبل انہوں نے اسپین بولدک پر قبضہ کر لیا۔ یہ پاکستان کے لئے نہایت اہمیت کے حامل کا باعث بنا، باب دوستی پر افغان طالبان کے پرچم لہرائے جانیپر سرحد سیل کر کے اضافی فورسز تعینات کردی گئی۔ اسی دوران برطانیہ کی جانب سے دلچسپ بیان سامنے آیا کہ اگر افغان طالبان نے افغانستان کا کنڑول سنبھال لیا تو وہ ان کے ساتھ بھی کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔

Read more

الوداع اے جرمنی الوداع !

افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے عمل میں جرمنی و اٹلی سمیت کئی یورپی ممالک نے اپنی فوج کا آخری دستہ بلا کر 20 سالہ مشن کو ختم کر دیا۔ جرمن وزیر دفاع اینگریٹ کریمپ کارین باوا نے جرمن افواج کے افغانستان مشن کے خاتمے کی تصدیق کردی۔ 570 جرمن فوجیوں کی بحفاظت گھر واپسی کے مرحلے پر جرمن حکام نے سکھ کا سانس لیا، انہوں نے اپنے فوجیوں کے انخلا کے عمل کو مخفی رکھا ہوا تھا

Read more

افغانستان کو منقسم کرنے کے منصوبے؟

سابق صدر آصف زرداری نے اگست 2010 میں فرانسیسی اخبار Le Monde کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ”اتحادی افواج، افغانستان میں (افغان) طالبان کے خلاف جنگ میں شکست کھا رہی ہیں، اس جنگ میں دنیا کو متحد ہونا چاہیے نہ کہ تقسیم۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگرچہ (افغان) طالبان کا افغانستان میں برسراقتدار آنے کا امکان نہیں ہے تاہم ان کی گرفت پہلے سے مضبوط ہے ’یہ بات سب سے اہم ہے کہ ہم لوگوں کے

Read more

مودی سرکار کا افغان طالبان و جنگجو ملیشیاؤں سے رابطے

انسداد دہشت گردی اور تنازعات کے حل کے لیے ثالثی سے متعلق قطر کے خصوصی ایلچی مطلق بن ماجد القحطانی نے ویب کانفرنس کے دوران کہا کہ ”بھارت کے وفد نے خاموشی کے ساتھ قطر کا دورہ کیا، جس کا مقصد دوحہ میں موجود (افغان) طالبان کی سیاسی قیادت سے ملاقات کرنا تھا“ ۔ بھارت، افغان طالبان قیادت سے رابطے کی متعدد کوشش کرچکا، تاہم ملاقاتوں کے حوالے سے باقاعدہ تصدیق دونوں فریقین کی جانب سے نہیں کی گئی، زلمے

Read more

کابل انتظامیہ کی دورہ امریکہ میں اقتدار بچانے کی آخری کوشش

کابل انتظامیہ کی دورہ امریکہ میں اقتدار بچانے کی آخری کوشش۔ قادر خان یوسف زئی کے قلم سے افغان صدر اشرف غنی او ر چیئرمین قومی مفاہمتی کونسل ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کی 25 جون کو امریکی صدر جو بائیڈن سے پہلی براہ راست ملاقات ہوگی۔ ڈاکٹر عبداللہ نے امریکی صدر کی واشنگٹن دعوت کا خیر مقدم کیا ہے، تاہم افواہیں زور پکڑ رہی ہیں کہ بائیڈن کی جانب سے امریکی و نیٹو افواج کے انخلا سے قبل بین الافغان مذاکرات میں لچک دکھانے پر زور دیا جائے گا تاکہ عالمی برداری کی جانب سے امریکہ پر یہ دباؤ کم کیا جاسکے کہ سوویت یونین کی طرح امریکہ بھی افغان امن حل کرائے بغیر جلد بازی کرتے ہوئے افغانستان سے نکل گیا۔

Read more

ترکی کا افغانستان میں غیر منطقی کردار ؟

افغانستان میں امریکی و نیٹو افواج کی واپسی کے منصوبے پر تیزی سے عمل جاری ہے لیکن امریکہ جاتے جاتے ایک ایسا تنازع چھوڑ جانا چاہتا ہے جو شام، عراق و دیگر مسلم اکثریتی ممالک میں خانہ جنگی میں الجھتے رہنے کا باعث بنیں،بادئ النظر تو یہی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ غیر املکی افواج کے انخلا ء کے بعد کابل ائیر پورٹ کی حفاظت کا مقصد غیر ملکی سفارت خاروں و اہم شخصیات کی آمد و رفت کو

Read more

جی سیون اور نیٹو سربراہ برسلز کانفرنس چین کی اقتصادی و عسکری طاقت سے خائف

جی سیون کانفرنس و نیٹو ممالک کی برسلز کانفرنس میں چین مخالفین صف آرا ہوچکے ہیں، گو کہ کھلے عام چین کو 30 ممالک سمیت جی سیون نے اپنا دشمن تو قرار نہیں دیا لیکن چینی کے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے اور عسکری طاقت و عالمی سطح پر اثر نفوذ کے مقابل ہونے والی صف بندیوں سے عالمی طاقت کا نظام تبدیلی کے عمل سے گزر رہا ہے، نیٹو کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ ’بلقان ریاستوں سے

Read more

امریکی پالیسی، دوغلا رویہ

نیٹو کے سیکرٹری جنرل ینز اسٹولٹنبرک نے غیر مبہم اور بے دھڑک انداز میں کہا ہے کہ اس بارے میں کوئی ضمانت نہیں دی جا سکتی کہ امریکی اور اتحادی افواج کے افغانستان سے انخلا کے بعد افغان حکومت یا اس کی سیکیورٹی فورسز کامیاب ہو سکیں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں صورت حال بہت غیر یقینی ہے۔ ”ہمیں حقیقت کا سامنا کرنا چاہیے اور وہاں صورت حال میں بلاشبہ بہت غیر یقینی پائی جاتی ہے“

Read more

پاک۔ افغان مشترکہ اقدار سے انحراف نا ممکن!

افغان امن مفاہمتی عمل میں پاکستان مثبت اور کلیدی کردار ادا کر رہا ہے جو خطے میں مستحکم و پائیدار امن کے لئے تاریخی ہے۔ مفاہمتی عمل کو ناکام بنانے والے عناصر، افغان عوام کو تشدد اور دہشت گردی سے آزادی دلانے کے بجائے فروعی مفادات کو اہمیت دیتے ہیں، اسی لئے جب بھی افغان امن مذاکرات میں پیش رفت ہوتی ہے تو ذرائع ابلاغ کا سہارا لے کر پورے عمل کو سبوتاژ کرنے کی مذموم کوشش کی جاتی ہے۔

Read more

بجٹ اور عوامی توقعات

وفاقی حکومت مالی سال 2021۔ 2022 کا بجٹ پیش کرنے کی تیاریوں میں ہے۔ بجٹ کے حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ آئی ایم ایف کے چنگل سے چھٹکارے کے علاوہ سرمایہ داروں و غریب عوام کو کچھ ریلیف دینے کی کوشش بھی کی جائے گی۔ بجٹ میں عموماً سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا جاتا ہے، جو موجودہ مہنگائی کے تناظر میں آٹے میں نمک کے برابر بھی نہیں ہوتا لیکن سرکاری ملازمین تھوڑے کو

Read more

نئی امریکی گیم کا پرانا مفروضہ اور پروپیگنڈا؟

امریکہ اپنی پالیسی کے تحت اعلان پر عمل پیرا، افغانستان سے انخلا کا ٹائم فریم دے چکا، روس کا بنایا ہوا بگرام ائر بیس جلد کابل انتظامیہ کے حوالے کر دیا جائے گا گو کہ ماضی کی روایات کے مطابق امریکہ جس ملک میں جاتا ہے، باآسانی اپنے انخلا کے مراحل کو مکمل نہیں کرتا اور کوئی نہ کوئی جواز موجودگی کا پیدا کر کے ماحول کا فائدہ اٹھاتا ہے۔ یہ پینٹاگون کی روایت رہی ہے کہ چاہے اسے کتنا

Read more

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا امن اور دو طرفہ تعلقات میں بہتری کے لئے خصوصی کردار

ریاستوں کے درمیان باہمی تعلقات میں توازن برقرار رکھنے کی اہم ذمے داری وزارت خارجہ پر بھی عائد ہوتی ہے۔ جنگ ہو یا امن، تعلقات میں مزید بہتری، یا کشیدگی کو کم کرنا، خارجہ پالیسی کا اہم کردار ہوتا ہے۔ قیام پاکستان سے لے کر خارجہ پالیسی مد و جزر کا شکار رہی، جو حکومتوں میں سیاسی روایات کے تسلسل نہ ہونے کے باعث مستحکم نہیں رہی، اس حوالے سے سابقہ ادوار میں خارجہ پالیسی کو عالمی قوتوں کے دباؤ

Read more

پاکستان پر عالمی قوتوں کا ڈومور کے لئے دباؤ بڑھنے لگا

افغانستان سے غیر ملکی افواج کا انخلا شروع ہو چکا اور ہر گزرتے وقت کے ساتھ غیر یقینی صورت حال میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ امریکہ کے دفاعی امور سے تعلق رکھنے والے ہوں یا غنی انتظامیہ سے، امریکہ انخلا کو بڑی غلطی قرار دینے کی کوشش کی جا رہی ہے، تاہم صدر جو بائیڈن کے افواج کے انخلا کے حتمی اعلان کے بعد صدر اشرف غنی اور افغان سیکورٹی فورسز نئی صور ت حال کا سامنا کرنے

Read more

وزیراعظم و وفاقی وزیر داخلہ، کیا اوورسیز پاکستانی سیکورٹی رسک ہیں؟

کچھ ایسا ہوا کہ کویت میں کئی دہائیوں سے رہائش پذیر بزنس مین محترم غلام حیدر شیخ نے مجھے فون کیا، شیخ صاحب اہل علم و قلم دوست بھی ہیں، ان سے مختلف معاملات پر گاہے بگاہے گفت و شنید رہتی ہے، دھیمے لہجے و حالات کی کسوٹی کے گرم و سرد تجارت کے ساتھ ان کا متحمل اسلوب و بیان کا قائل رہا ہوں، لیکن پہلی مرتبہ ان کے غصے میں شکایات سے میں ہڑبڑا گیا، کیونکہ اس کی سرشت سے جتنا واقف ہوں، بوجوہ میرے لئے ان کا غیض و غصب ہونا حیران کن ہی نہیں پریشان کن بھی تھا۔ انہوں نے پر شدید تنقید کی، اب اصل مدعے پر آتا ہوں۔

شیخ غلام حیدر شیخ نے پہلا سوال مجھ سے پوچھا کہ کیا، میں پاکستانی نہیں، کیا ہم اوورسیز پاکستانی نہیں، میں نے پورے یقین کے ساتھ جواب دیا کہ اگر کوئی یقین نہیں رکھتا تو اسے اپنے دماغ کا علاج کروانا چاہیے، اوورسیز پاکستانی تو پاکستانی معیشت کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، تو انہوں نے کہا کہ کیا ہمیں پیسے بنانے کی مشین سمجھا جاتا ہے، میں نے بے یقینی سے کہا، شاید ایسا نہیں، انہوں نے چراغ پا ہو کر کہا کہ ایسا ہی ہے۔

Read more

اسرائیل و حماس میں جنگ بندی پر جشن

اسرائیلی و حماس نے مصر کی ثالثی میں جنگ بندی کا اعلان کر دیا، اسرائیل کے مطابق اس نے اپنی اہداف حاصل کرلئے ہیں، جب کہ حماس کے ساتھ جھڑپوں میں 230 فلسطینی جاں بحق ہوئے جس میں 56 بچے بھی شامل ہیں۔ اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے ہزاروں فلسطینیوں کو اپنے گھروں سے بے دخل ہونا پڑا۔ مقبوضہ فلسطینی علاقوں (او پی ٹی) کے مشرقی یروشلم میں، شیخ جراح سے تعلق رکھنے والے 77 برس کے نبیل الکرد اور 23 برس کی مونا کا کہنا تھا کہ ’ہمارے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے وہ ایک جنگی جرم ہے، یہ صرف بے دخلی نہیں‘ ۔

Read more

او آئی سی، اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور عالمی برادری اسرائیلی بربریت روکنے میں ناکام

57 مسلم اکثریتی ممالک کی نمائندہ تنظیم او آئی سی نے فلسطین کی صورت حال پر وزرائے خارجہ کے ہنگامی اجلاس میں اسرائیلی حملوں اور موجودہ حالات کا جائزہ لے کر روایتی مذمتی قرارداد منظور کرتے ہوئے معاملے کو نمٹا دیا۔ حالیہ کشیدگی اس وقت بڑھی جب مشرقی یروشلم میں اسرائیلی فوجیوں نے کئی فلسطینی خاندانوں کو زبردستی گھروں سے نکال دیا تھا، ، افسوس ناک حد تک مسلم اکثریتی ممالک مسلم امہ کو دنیا بھر میں درپیش مسائل کا

Read more

کراچی آخر کب تک نظر انداز ہوگا؟

کراچی کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند نہیں کیا گیا تو عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو سکتا ہے۔ کرپٹ حکمرانوں نے معاشی شہ رگ کے وسائل لوٹ کر شہر و صنعتی زونز کو بے یقینی کے اندھیروں میں دھکیل دیا۔ نظر انداز کیے جانے کی روش نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ روزگار کی عدم دستیابی، بڑھتی مہنگائی اور شہر قائد کو اون نہ کرنے کے وتیرے نے احساس محرومی کو بڑھا دیا ہے۔ بالخصوص

Read more

برائے توجہ وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ مالی سال 2023 میں معاشی ترقی 6 فیصد ہو جائے گی اور معیشت میں روزگار اور پیداوار بڑھانے کے لئے عوامی اخراجات میں اضافہ کیا جائے گا، ان کے مطابق مالی سال 2022 میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے 900 ارب روپے رکھے گئے ہیں، جب کہ انفراسٹرکچر کے بڑے منصوبوں پر اخراجات پر 40 فیصد اضافے کا ارادہ رکھتے ہیں، لیکن آئی ایم ایف کے مطابق معیشت 4 فیصد تک بڑھے

Read more

سانحہ بارہ مئی: شہدا ئے کراچی 14 برس بعد بھی انصاف کے منتظر

ملکی تاریخ میں الم ناک واقعات و سانحات رونما ہوتے رہے ہیں، تاہم 12 مئی 2007 کا سانحہ ایک ایسا واقعہ ہے جو چودہ برس گزرنے کے باوجود انصاف کا منتظر ہے۔ عدلیہ بحالی تحریک کے دوران سابق چیف جسٹس آف پاکستان (ر) افتخار چوہدری کی کراچی آمد کے موقع پر 11 مئی سے پورے شہر کا لاک ڈاؤن کیا گیا، سابق چیف جسٹس کے استقبال کے لئے سیاسی جماعتوں نے ائرپورٹ جانے کا اعلان کیا تھا، شہر بھر سے

Read more

امریکی رعونت و گن بوٹ پالیسی

ملکی سالمیت، خود مختاری کے تحفظ اور پاکستان کی بری، فضائی اور بحری حدود کی خلاف ورزی کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت، پیشگی حملے اور مداخلت کے خلاف قومی سلامتی پر مامور اداروں اور عوام کے دو ٹوک موقف کے پیش نظر اب یہ ناممکن ہے کہ امریکہ و نیٹو کو کسی بھی ملک کے خلاف فوجی اڈے بنانے کی اجازت دی جاسکے۔ ماضی میں شمسی ائر بیس امریکہ کے دباؤ پر حکمرانوں نے دیا تھا، جو سلالہ

Read more

یورپی یونین کی حساسیت سے عاری قرارداد

یہ ایک تاریخی اور بد نما حقیقت ہے کہ مغرب کی جانب سے اسلام کے تشخص کی غلط تشریح کی جاتی رہی ہے، جدید تعلیم سے آراستہ و ترقی یافتہ ہونے کے باوجود مغرب کی سوچ دقیانوسی، قدامت پسند و تعصب پر مبنی ہے۔ اسلام کے نام لیواؤں کو اسلام فوبیا کی عالمی صورت حال کے نشیب و فراز، مختلف النوع چیلنجز اور پابندیوں کے اعصاب شکن عذاب کا سامنا رہتا ہے، ملت مسلمہ میں خصوصی طور پر پاکستان کو

Read more

جہانگیر ترین، از سر نو تحقیقات کا امکان؟

اس میں کوئی شک نہیں کہ تحریک انصاف کے سنیئر ترین رہنما جہانگیر ترین کئی زاویوں سے چشم کشا اور بدلتے ہوئے حقائق کے تناظر میں حکمراں جماعت کے لئے وفاق اور پنجاب میں صبر آزما اور اعصاب شکن تجربات کا کھلا ہوا باب ہیں، موجودہ حکومت و تحریک انصاف داخلی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے ذہنی، عملی، اور انتظامی طور پر مختلف محاذوں پر مصروف ہے، ان حالات میں کہ شوگر سکینڈل و منی لانڈرنگ کے نتیجے میں دیگر

Read more

افغانستان:اکٹھے آئے ہیں اور اکٹھے جائیں گے

امریکی صدر جوبائیڈن نے افغانستان سے فوجی انخلاء کے حوالے سے باقاعدہ وائٹ ہاؤس کے اس ’روز ویلٹ‘ کمرے سے خطاب کیا، جہاں سے سابق صدر جارج ڈبلیو بش نے افغانستان پر حملے شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، اکتوبر 2001 کو امریکہ کی افغانستان کے خلاف جنگ کی بنیادی وجہ زیریں مین ہیٹن، پینٹاگون اور شینکس ول، پینسلوینیا پر حملے بنا۔ مبینہ طور پر افغانستان میں موجود القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن پر کئی برس کی منصوبہ بندی

Read more

روس کو دھمکانے والے گیڈر ہیں: صدر پوتن

صدر پوتن نے روس کے دونوں ایوانوں سے اپنے سالانہ خطاب میں دو ٹوک انداز میں روس مفادات کو نقصان پہنچانے والوں کو انتباہ کیا ہے کہ کسی بھی ملک کو ریڈ لائن عبور نہیں کرنے دیں گے۔ صدر پوتن کا خطاب موجودہ عالمی سیاسی منظر نامے میں نہایت اہمیت کا حامل رہا کیونکہ امریکہ سمیت بعض یورپی ممالک کی جانب سے روس کو سیاسی و سفارتی سطح پر دبانے کی کوشش بھرپور انداز سے کی جا رہی ہیں۔ صدر

Read more

اٹوٹ انگ کی رٹ چھوڑنا ہو گی

امریکی انٹیلی جنس کی رپورٹ ’خطرے کے جائزے کی سالانہ رپورٹ‘ 2021 میں دعویٰ کیا گیا کہ جوہری ہتھیاروں سے لیس دونوں ممالک (پاکستان۔ بھارت) کے درمیان کشمیر کے معاملے پر کشیدگی میں اضافہ کا خطرہ موجود ہے، امریکہ کی ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس نے کانگریس کو ارسال رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ نریندر مودی پاکستان پر اشتعال انگیزی کا جھوٹا الزام بھی عائد کر سکتے ہیں۔ اس سے قبل رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ پانچ برسوں

Read more

زمینی، سمندری اور فضائی بالادستی کے لئے روس اور امریکا آمنے سامنے

روس امریکا میں اختلافات شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں۔ دونوں طاقتوں نے سفیروں کی بے دخلی و پابندیاں عائد کرنے میں سخت پالیسی اپنائی ہوئی ہے۔ دونوں عالمی طاقتوں کے درمیان باہمی چپقلش اور تنازعات کے مشترکہ گراؤنڈز کشیدگی کو بڑھاوا دے رہے ہیں۔ امریکی صدر کی جانب سے ایک انٹرویو کے دوران روسی صدر کو ”قاتل“ کہنے پر ماسکو نے اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا اور امریکا میں متعین سفیر کو واپس بلا لیا۔ روسی پارلیمنٹ ڈوما

Read more

آمدنی کا جمود ، اخراجات کا سونامی اور حکومت کی ناکامی

امن و امان کی بگڑتی صورت حال اور توانائی کے بحران نے معاشی ترقی کے راستے مسدود کیے ، صرف یہی نہیں بلکہ مہنگائی کے عفریت کے ساتھ جرائم کے بڑھتے رجحان نے چہروں سے مسکراہٹ چھین لی، زندگی بے یقینی اور مایوسی کا شکار ہو کر موت کے دیو کے پنجوں میں جکڑی آخری سانسیں لیتی معلوم ہوتی ہے۔ ان حالات میں ملک بھر کا جائزہ لیں تو سیاسی عدم استحکام کا شکار ماحول، عدم برداشت کا افسوس ناک منظر بھی کر رہا ہے۔ کسی بھی مملکت کی ترقی کے لئے سب سے پہلا عنصر امن و امان کا پائیدار ہونا ہے۔

Read more

استنبول میں افغان امن کانفرنس،افغان طالبان کا شرکت سے انکار

افغانستان میں قیام امن کے لئے ترکی کی میزبانی میں دس روزہ کانفرنس 24 اپریل تا 04 مئی تک منعقد کرنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے لیکن افغان طالبان نے دوحہ معاہدے کے مطابق امریکہ کی جانب سے عمل درآمد نہ کیے جانے پر کسی بھی کانفرنس میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔ استنبول پراسس کے تحت افغان طالبان کا کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان اس امر سے مشروط کیا گیا ہے کہ دوحہ معاہدے کے

Read more

کتب بینی و ادب کے فروغ میں آمنہ احسن کی بے لوث عظیم خدمت

نارمن جودک کہتا ہے کہ ”ادب مراد ہے اس تمام سرمایہ خیالات و احساسات سے جو تحریر میں آ چکا ہے اور جسے اس طرح ترتیب دیا گیا ہے کہ پڑھنے والے کو مسرت حاصل ہوتی ہے۔“ ادب کی ایسی تعریف جس پر سب کو اتفاق ہو، ایک مشکل کام ہے۔ بعض دانش ور مثلاً میتھیو آرنلڈ ہر اس علم کو جو کتاب کے ذریعہ ہم تک پہنچے، ادب قرار دیتے ہیں۔ والٹر پیٹر کا خیال ہے کہ ”ادب، واقعات

Read more

افغان عبوری حکومت؟

دوحہ معاہدے کے بعد امریکی افواج کی واپسی اعصاب شکن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ افغانستان میں مستحکم امن، پاکستان سمیت کئی پڑوسی ممالک کے مفاد میں ہے۔ کابل انتظامیہ کو امریکا کی جانب سے دوٹوک پیغام بھی مل چکا کہ کسی پیشگی شرط کے بغیر عبوری حکومت کے قیام کو منظور کرنا ہو گا۔ عبوری حکومت کے قیام کی تجویز امریکا کی جانب سے دی گئی، جس کے بعد افغان اسٹیک ہولڈرز نئے نظام و انصرام پر بات

Read more

سیاسی سٹے باز؟

ملک میں جمہوری روایات اور اداروں کی مضبوطی کے حوالے سے لائحہ عمل طے کرنا ناگزیر ہے، پی ڈی ایم کی سیاسی جماعتوں کے درمیان اختلافات کی خبریں منظر عام پر آتی رہی ہیں اور ان خبروں کو ہوا دینے میں حکومتی ترجمانوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ووٹ کو عزت دو سے لے کر نظام کی تبدیلی تک کا سفر، اے این پی کی پی ڈی ایم سے علیحدگی پر قریباً ختم ہو چکا۔ حالاں کہ سیاسی

Read more

پاک روس معاشی و دفاعی تعلقات کا نیا دور

ماسکو و نئی دہلی میں دوریاں ہونے کے امکانات کم ہیں لیکن اس میں رخنہ ضرور آیا جب بھارت اور امریکا کے درمیان طے پانے والے ”لاجسٹک ایکسچینج میمورنڈم آف ایگریمنٹ“ نے ماسکو کو چوکنا کر دیا۔ یہ معاہدہ امریکا کو بھارت سے چند ایک عسکری سہولتوں کی گنجائش فراہم کرتا ہے۔ ان میں فضائی اور بحری ری فیولنگ اور لاجسٹکس شامل ہیں۔ یہ معاہدہ بھارت کو امریکی فوجی سہولیات سے ایسا ہی استفادے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔ کریملن کے نزدیک امریکا اس معاہدے کو بروئے کار لاتے ہوئے چین اور روس کو خطے اور بالخصوص بھارت کے سمندری علاقے میں محدود رکھنے کا عزم رکھتا ہے۔

Read more

پی ڈی ایم میں اسمارٹ لاک ڈاؤن

پاکستان ڈیموکرٹیک موومنٹ میں شامل پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے درمیان پہلی دراڑ اس وقت پڑی تھی، جب سابق وزیراعظم نے ملکی مقتدر اداروں کے خلاف انتہائی سخت زبان استعمال کی، پی پی پی کو نواز شریف سے متنازع بیان کی توقع نہیں تھی کہ (ن) لیگ براہ راست ریاستی اداروں کے سربراہوں کو نشانہ بنائے گی، سنجیدہ حلقوں میں نواز شریف کے جارحانہ بیانات کو بے محل قرار دیا۔ پی پی پی کی طرز سیاست پر تنقید کی جا سکتی ہے، تحفظات کا اظہار بھی کیا جا سکتا ہے، لیکن یہ امر طے شدہ ہے کہ وہ آمریت و صدارتی نظام کی بدترین مخالف ہے۔

Read more

خودکشی کا رجحان کیوں؟

یونیورسٹی آف پنسلوینیا کی ایک تحقیق کے مطابق جتنا زیادہ وقت ہم سوشل میڈیا پر گزارتے ہیں، اتنا ہی زیادہ ہم تنہا محسوس کر سکتے ہیں اور اداسی کا شکار ہو سکتے ہیں۔ لیکن اس کا الٹا اثر بھی ہو سکتا ہے۔ سوشل میڈیا انسان کے اصل احساسات کے بارے میں بھی بتا سکتا ہے۔ اس تحقیق کی مصنف ملیسا ہنٹ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کا عام طور پر معمول سے کم استعمال آپ کو تنہائی اور ڈپریشن

Read more

بلدیاتی انتخابات: تاخیر کا شکار کیوں؟

چاروں صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کے لئے یکساں قانون سازی مکمل نہ ہونے کے باعث بروقت بلدیاتی انتخابات منعقد نہیں ہوپاتے۔ بلدیاتی انتخابات کرانا آئین کا منشا ہے کیونکہ ملک میں آمریت نہیں جمہوریت ہے، لہذا صوبائی حکومتوں کو بلدیاتی انتخابات کے لئے مزید تاخیر سے گریز کرنا چاہیے، الیکشن کمیشن اپنے ایک بیان میں کہہ چکا تھا کہ منتخب بلدیاتی اداروں کی مدت ختم ہو نے کے بعد ، قانون کے مطابق 120 روز میں الیکشن کرانے ہیں، کیونکہ

Read more

عدم استحکام اور تنازعے میں گھرا افغانستان

تاجکستان کے دارالحکومت دو شنبہ میں ہارٹ آف ایشیاء استنبول پروسیس کی نویں وزرا خارجہ 2021 کانفرنس منعقد ہوئی، پاکستان کی نمائندگی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کی۔ دو شنبہ میں ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس کا مستقل صدر افغانستان ہے، جب کہ نائب صدر منتخب کیے جاتے ہیں۔ ہارٹ آف کانفرنس، کا بنیادی مقصد افغانستان میں قیام امن ہے، تنظیم کی بنیاد 2011 میں بنیاد رکھی گئی، افغانستان میں امن و استحکام کے حوالے سے اس تنظیم کو استنبول

Read more

بحر ہند اور بحر الکاہل عالمی طاقتوں کی توجہ کا مرکز

امریکی صدر جو بائیڈن کے اقتدار سنبھالنے کے بعد چینی صدر ژی جن پنگ اپنے پہلے ٹیلی فون رابطے میں زور دیتے ہوئے آزاد بحرالکاہل کا تحفظ اولین ترجیحات میں شامل ہونا چاہیے، یہی نکتہ نظر بھارتی وزیراعظم نریندر موددی کو دیا گیا تھا کہ ایک آزاد بحر الکاہل کو فروغ دینے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر امن و خوشحالی کے لئے سنگ بنیاد رکھنا ناگزیر ہے۔ ہند بحرالکاہل امریکی مفادات اور قومی سلامتی کے لئے اہمیت

Read more

صحافی اجے کمار للوانی کا خون بھی رائیگاں جائے گا؟

صحافیوں کے لئے نویں نمبر پر خطرناک ملک قرار دیے جانے والی مملکت میں ایک اور صحافی کو قتل کر دیا گیا۔ سندھ سے تعلق رکھنے والے نجی اردو اخبار سے وابستہ 31 برس کے اجے کمار للوانی کو سکھر میں ایک دکان کے اندر بیٹھے قتل کیا گیا، پولیس تفتیش کاروں کی ٹیم تشکیل دی جا چکی لیکن تادم تحریر ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی، پاکستان صحافت کے حوالے سے دنیا کے خطرناک ترین ممالک

Read more

بلوچستان کی بیٹی کا مقدمہ

بلوچستان مختلف محرومیوں کی کرب ناک داستانیں اپنے اندر سموئے ہوئے ہے، لیکن حالیہ دنوں سرکاری ملازم خواتین کے ساتھ صنفی امتیازی سلوک کی بازگشت سے صوبائی جماعت کی گورنس پر سوالیہ نشان اٹھایا جا رہا ہے۔ بلوچستان میں احساس محرومی کو ختم کرنے کے لئے جس قسم کی کوششیں، تمام حکومتوں کی جانب سے کی گئی، لیکن یہ طے ہے کہ بعض ایسے عناصر ضرور موجود ہیں، جو ریاستی اقدامات کو ناکام بنانے کے لئے سعی کرتے رہتے ہیں۔

Read more

سمندر کے محافظ: مینگرو جنگلات

ماحولیات اور ماحول کے تحفظ میں جتنا کردار انسانوں کا ہے، اتنا کردار اداروں کا بھی ہے۔ ماحولیات سے مراد زمین اور خلا سے لے کر ہر سطح پر قدرتی ماحول کہلاتا ہے، جب کہ ماحول میں ہر ماحولیات کے ساتھ ہر جاندار زندگی کا تعلق شامل ہوجاتا ہے، جس میں انسان اور جنگلی حیات سمیت سمندر میں پائی جانے والی زندگیاں اور اس سے منسلک چرند پرند اور درخت شامل ہیں۔ ماحولیات کے تحفظ پر مطالعہ جات میں کئی

Read more

جمہوریت کی حسینہ کا بھرپور انتقام

نواب زادہ نصراللہ خان اختلافی سیاست اور حکومت مخالف اتحاد بنانے میں ایک خاص مقام رکھتے تھے، ملتانی پختونوں کی نورزئی شاخ سے تعلق رکھنے والے نواب زادہ خان مرحوم نے جمہوریت و آئین کے بحالی کے جتنی تحریکیں چلائیں اور ناکامیاں بھی سہیں لیکن انہیں اپنے ارادوں سے کوئی نہ روک سکا۔ انہوں نے آمریت ہو یا پھر جمہوریت کی آڑ میں اختیارات کی غیر مساویانہ تقسیم، اس کے خلاف ایسی ناقابل فراموش جدوجہد کی کہ آج بھی ان

Read more

میری بہن جو مجھ سے بچھڑ گئی

وقت کسی کا انتظار نہیں کرتا، اسی طرح زندگی کا رشتہ جہان فانی سے کب ٹوٹ جائے، اس کا علم بھی کسی کو نہیں، لیکن دل میں یادیں اور دماغ پر اپنوں سے بچھڑنے کا غم جاتا نہیں، بہت درد و تکلیف کے ساتھ تاحیات رہتا ہے، 11 مارچ 2020 وہ دن تھا جب میری اکلوتی بہن مجھ سے ملے بغیر روٹھ کر اس دنیا میں ہم سب کو تنہا کر کے اپنے خالق حقیقی سے جا ملی، یقینی طور

Read more

امریکی انتظامیہ کا انتباہ: پالیسی تبدیل کریں یا گھر جائیں

افغانستان میں قیام امن کے لئے بھرپور سفارت کاری کی وجہ سے غنی انتظامیہ پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن نے اشرف غنی کو لکھے خط میں اپنی پالیسیاں تبدیل کرنے کی واضح ڈیڈ لائن دیتے ہوئے لکھا ہے کہ اگر اشرف غنی اپنا رویہ تبدیل نہیں کرتے تو یکم مئی کے بعد کابل انتظامیہ کو امریکی حمایت حاصل نہیں ہو گی اور تنہا افغان طالبان کا مقابلہ کرنا ہو گا، اس کے علاوہ مزید آپشنزکے

Read more

ایران و امریکا کے درمیان کشیدہ تعلقات کی برف پگھلنے لگی

امریکا میں تبدیلی کا عمل شروع ہو چکا ہے، بظاہر نئے امریکا کو پرانے امریکا کی جانب رواں کرنے میں صدر بائیڈن نے باقاعدہ کوششیں کر دی ہیں۔ سابق صدر ٹرمپ کی سخت گیر پالیسیوں کی وجہ سے امریکا کے حلیف اتحادی ممالک بھی مخالف ہونا شروع ہو گئے تھے۔ خیال کیا جا رہا تھا کہ اگر ٹرمپ اگلی مدت اقتدار کے لئے بھی منتخب ہو جاتے ہیں تو امریکا کی مزید تباہی کا، ایسے موجب بنتے کہ امریکا کو

Read more

گاجر اور چھڑی کی حکومتی پالیسی

سینیٹ انتخابات تقاضا کرتے ہیں کہ انتخابی اصلاحات پر توجہ دی جائے۔ پارلیمان کے لئے تمام جماعتوں کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ پارلیمنٹ کو سپریم ادارہ بنانے کے لئے کیا کرنا چاہیے؟ سب سے پہلے تو سیاسی جماعتوں میں شخصیت پرستی کے عنصر کے وجہ سے فرد واحد کے فیصلے کو تسلیم کرنے کی روش کو اب ختم ہونا چاہیے۔ جمہوریت پسندوں کو حقیقی نظام لانے کے لئے ابتدائی تیاریوں کی گہری معنویت کو سمجھنا ہو گا، حزب اختلاف اپنے مطالبات تسلیم کرانے، یا حکومت کا اپنی ضد پر اڑ جانا اب ایک حساس معاملہ بن چکا۔

Read more

فرانس نے ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کی شدید مخالفت کیوں کی؟

فائشل ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پیرس اجلاس میں پاکستان میں گرے لسٹ کو جون تک ایک بار پھر شامل رکھنے کا فیصلہ کیا۔ اس بار بھارت کے ساتھ فرانس نے بھی پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کی سخت مخالفت کی۔ بھارت کی تو دیرینہ خواہش رہی کہ وہ پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کرا دے، اس کے لئے لابنگ، جھوٹ، منفی پروپیگنڈے اور عالمی اداروں کو گمراہ کرنے کی سازشیں کسی سے پوشیدہ نہیں۔ تاہم

Read more

دوحہ معاہدہ: ایک برس مکمل

کمزور جمہوری اقدار والے ممالک کے افغانستان میں من پسند نظام لانے کے دباؤ پر ڈیڈ لاک! صدر بائیڈن نے سابق صدر کے خلاف مواخذے کی قرارداد میں ناکامی کے بعد اعتراف کیا کہ امریکا میں جمہوریت کمزور ہو چکی ہے۔ یہ ایک ایسے مملکت کے صدر کا اظہار مایوسی تھا جنہیں اپنی ڈھائی سو برس سے جاری جمہوریت پر فخر رہا۔ لیکن حالیہ انتخابات میں امریکا کی جمہویت کی جو تصویر سامنے آئی ہے، وہ نظام جمہوریت پر سوالیہ

Read more

ناتواں جمہوریت اور الزام کی سیاست

الیکشن کمیشن پاکستان کے الیکشن ٹریبونل نے اپیلوں کا مرحلہ مکمل کر کے حتمی لسٹ جاری کر دی ہے۔ جب کہ دوسری جانب سینیٹ ووٹنگ کا طریق کار ابھی تک واضح نہیں ہوا، عدالت عظمیٰ میں صدارتی ریفرنس زیر سماعت ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ عدالت عظمیٰ، ایوان بالا کے انتخابات میں ووٹنگ کے طریق کار کے حوالے سے کیا آئینی رائے دیتی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ انتخابات میں الیکشن کمیشن کے ایک فیصلے کی وجہ سے پاکستان

Read more

مہنگائی چھونے لگی آسمان

مہنگائی ختم کرنے کی حکومتی کوششوں کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کے ہوش ربا اضافے سے عوام کی کمر مزید ٹوٹ چکی، مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کی خبریں تواتر سے ملتی رہتی ہیں، کچھ ہفتے قبل وزیراعظم نے چینی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے اپنی معاشی ٹیم کی تعریف کی تھی تاہم ابھی ستائش، داد و تحسین سمیٹ بھی نہیں پائے تھے کہ چینی، آٹے، گھی سمیت

Read more

امریکا دوحہ معاہدے سے پیچھے ہٹا تو بڑی جنگ ہو گی

دہشت گردی و پر تشدد واقعات کے خلاف مہم کے تقاضوں اور امریکی اقدامات کو باریک بینی سے سمجھنے کی ضرورت ہے۔ گزشتہ دنوں امریکا کی جانب سے اعتراف کیا جا چکا ہے کہ اگر کابل انتظامیہ دوحہ معاہدے کے مطابق عمل درآمد کرتی تو چھ مہینے ضائع نہ ہوتے، اس امر کی اب واضح امکانات سامنے آ چکے ہیں کہ مئی 2021 میں افغانستان سے غیر ملکی افواج بشمول امریکیوں کا انخلاء ممکن نہیں ہو سکے۔ کابل انتظامیہ و

Read more

چاہ یوسف کی صدا سے خوفزدہ کون؟

سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کو پی ڈی ایم کا مشترکہ امیدوار نامزد کرانے کے بعد حکومتی حلقوں میں افراتفری کا ماحول نظر آنے لگا، اب ایسا کیا ہوا کہ حکمراں جماعت کو پی ڈی ایم کا مشترکہ امیدوار مستقبل میں کسی خطرے کی نشان دہی کرتا نظر آنے لگا ہے اور نظر انداز کیے جانے والے، سابق وزیراعظم سے متعلق پہلے تو کہا گیا کہ مناسب نہیں معلوم ہوتا کہ سابق وزیراعظم، سینیٹ کی نشست کا امیدوار بنے،

Read more

سینیٹ الیکشن مہنگا سودا نہیں لیکن!

سینیٹ انتخابات کا حتمی مرحلہ اوپن بیلٹ کے ذریعے کروانے کی حکومتی حکمت عملی کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہوا، قومی اسمبلی میں ترمیم پاس ہونے کے امکانات معدوم تو صدارتی آرڈیننس بھی اعلیٰ عدلیہ کے حکم سے مشروط ہے، ایوان بالا میں رائے دہی کے لئے کوئی فیصلہ نہ آنے کے باوجود، حکومتی توقعات ہیں کہ ان کے حق میں فیصلہ آئے گا۔

Read more

کورونا ویکسی نیشن کے منتظر لوگ اور جعلساز مافیا

دنیا کے بیشتر ممالک میں کورونا وائرس کی ویکسینیشن کا سلسلہ شروع ہو چکا، تاہم ویکسینیشن مہم کو ابتدائی مرحلے میں کئی دشواریوں کا سامنا ہے۔ ویکسین کی مساوی تقسیم کے علاوہ ڈیلیوری کے کئی ناقص سسٹمز کی وجہ سے دستیابی کے حوالے سے رکاوٹوں کی نشان دہی منظر عام پر آنا شروع ہو گئی ہیں۔ سازشی تھیوریز کے نام پر کئی ایسے مفروضے بھی پھیل رہے ہیں، جس کے باعث ویکسین لگانے کے عمل میں سست روی کے امکانات

Read more

نسل پرستی اور مغربی انتہا پسندی عالمی امن کے لئے خطرہ

انتہا پسندی و دہشت گردی کا تعلق مذہب یا کسی خصوصی قومیت کے ساتھ جوڑا نہیں دیا جاتا، لیکن ایک مخصوص ذہنیت کا استعمال کر کے مغرب میں اسلامو فوبیا کا نازی ازم کی طرح پروپیگنڈا مرغوب مشغلہ بن چکا ہے۔ جھوٹ کو سچ کے مقابل فروغ دینے کی کوشش کا مکافات عمل اب خود مغربی ممالک حاوی ہو چکا ہے۔ مسلم ممالک، بالخصوص پاکستان و ترکی نے مارچ 2021 میں اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن منانے کا مطالبہ

Read more

سینیٹ انتخابات، سو سنار کی ایک لوہار کی

وزیراعظم عمران خان نے حزب اختلاف کو مشروط استعفے کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ لوٹی ہوئی دولت واپس کردیں، تو وہ کل ہی مستعفی ہو جاؤں گا، گو ابھی تک حزب اختلاف پر کرپشن کا کوئی الزام ثابت نہیں ہوا اور مقدمات زیر التوا ہیں۔ اس کے باوجود اب نوبت اس حال پر آ چکی ہے کہ سیاسی مخالفین کے املاک چن چن کر گرائے جا رہے ہیں، اس امر میں قطعاً اختلاف نہیں کہ قبضہ

Read more

05 فروری: کشمیریوں کے ساتھ یوم تجدید عہد وفا

میرے وطن تیری جنت میں آئیں گے اک دن ستم شعار سے تجھ کو چھڑائیں گے اک دن پاکستان اور آزاد کشمیر سمیت پوری دنیا میں 05 فروری کا دن یوم یکجہتی کشمیر اس عزم کی تجدید کے ساتھ منایا جاتا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی دلیرانہ جدوجہد کا قانونی، آئینی اور ہر اخلاقی سطح پر ساتھ دیا جائے گا۔ مقبوضہ وادی کشمیر، جموں و لداخ کا تنازع جارحیت پسند بھارت کے ساتھ سات دہائیوں سے مشتمل ہے،

Read more

افغان پارلیمنٹ میں عبوری حکومت کی گونج؟

افغان پارلیمنٹ میں عبوری حکومت کے قیام کے حوالے سے گرما گرم بحث نے سیاسی ہلچل پیدا کردی۔ کابل انتظامیہ متعدد بار عبوری حکومت کے قیام کی تجویز مسترد کرچکی ہے، تاہم بعض اراکین نے ایسے عبوری نظام کو قبول کرنے پر رضامندی بھی ظاہر کی، جس میں پارلیمان و اراکین اسمبلی کی شرکت کو قبول کرنے میں قد غن نہ ہو۔ صدر اشرف غنی نے کسی بھی قسم کی عبوری حکومت کے تصور و قیام کے امکانات کو سختی

Read more

سادہ سوالوں کے سیدھے جواب دیں

وطن عزیز اس وقت ایک ایسے دوراینے سے گزر رہا ہے، جب ملکی و عالمی غذائی صورت حال پر بے یقینی کے سائے و غذائی قلت کے خطرات ہیں، یہ حالات آنے والوں برسوں میں ایک بڑے بحران کو جنم دے سکتے ہیں۔ اقوام متحدہ بار بار دنیا بھر کو غذائی قلت و بحران کی نشان دہی کر رہا ہے، گیلپ سروے میں بھی مملکت کے موجودہ غذائی حالات پر بدترین منظر کشی، ہولناک صورتحال سے آگاہ کیا گیا ہے

Read more

ریاست اور درپیش چیلنجز

21 ویں صدی کے جس دورانیے سے ہم گزر رہے ہیں، اسے جمہوریت، انسانی حقوق، مساوات اور اظہار آزادی کی صدی قرار دیا جاتا ہے، سیاسی نظام، رموز مملکت اور حکومتوں کے باہمی اور عالمی تعلقات کے حوالے سے بنیادی تصورات و افکار اور ان پر عمل درآمد کو بنیادی اہمیت حاصل ہے۔ جائزہ لیں کہ دنیا بھر میں نظام جمہوریت، آمریت اور شخصی حکمرانی میں عوام کی منتخب کردہ حکومت کو فوقیت دی جاتی ہے، کیونکہ اس نظام کے

Read more

صدر جو بائیڈن کی نئی ’افپاک‘ پالیسی؟

جو بائیڈن کے برسر اقتدار آنے پر پوری دنیا خوش آئند تبدیلی کی منتظر ہے ، بالخصوص پاکستان کو ان سے بڑی توقعات وابستہ ہیں کہ پاک افغانستان سرحدوں پر جنگ کی صورتحال میں بہتری آئے گی اور بھارت کے ساتھ جاری قیام امن کی کوششوں کو تقویت ملے گی لیکن شاید نہ ہو سکے بلکہ ممکنات ہیں کہ صدر جو بائیڈن ماضی کی امریکی پالیسی کا تسلسل قائم رکھیں، امریکا میں با اثر لابیاں ہرگز نہیں چاہتیں کہ امریکہ

Read more

پی ڈی ایم میں دراڑ؟

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آئین کے مطابق تحریک عدم اعتماد لانے کے لئے پی ڈی ایم کی تمام اعلیٰ قیادت کو مشورہ دیا ہے، تحریک عدم اعتماد کے ذریعے پارلیمنٹ کے اندر تبدیلی لانے کا بیان خلاف توقع نہیں تھا کیونکہ اپوزیشن اتحاد میں شریک پی پی پی کے حالیہ بیاینے سے روز اول سے آگاہ تھے کہ سابق صدر زرداری استعفیٰ آپشن، سندھ حکومت سے دست برداری سمیت ایسے اقدامات کا حصہ بننے سے

Read more

بیک ڈور ڈپلومیسی ناگزیر

تاریخ ہمیشہ خود کو دہرایا کرتی ہے، الیکشن کمیشن کے سامنے پی ڈی ایم جماعتوں کا مظاہرہ، حکومت گراؤ مشن کا تسلسل تھا۔ پی ڈی ایم قبل از وقت انتخابات کے مطالبے پر قائم ہے تاہم اس میں واضح دراڑ بھی نظر آ رہی ہیں کہ بیش تر جماعتیں ان ہاؤس تبدیلی کے لئے تحریک عدم اعتماد کو ہی حکومت کے خلاف موثر حکمت عملی سمجھتی ہیں۔ گو حکومت اس حوالے سے بالکل مطمئن ہے اور بقول وفاقی وزیر داخلہ وزیراعظم قطعی پریشان نہیں، خیال رہے کہ جنوری کا ہی مہینہ اور سال 2011 تھا، جب پی پی پی کے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے خلاف این آر او کیس کے فیصلے پر عمل درآمد کے سلسلے میں سپریم کورٹ کی جانب سے چھ آپشنز پر جواب داخل نہ کرانے پر اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

Read more

کیری لوگر بل، سلالہ سانحہ، ریمنڈ ڈیوس، بلیک واٹرسمیت ایبٹ آباد آپریشن کی تلخ یادوں کے ساتھ پاکستان اور جو بائیڈن

78 سالہ جو بائیڈن نے امریکا کا معمر ترین امریکی صدر منتخب ہو کر نئی تاریخ رقم کردی، دوسری جانب امریکی تاریخ میں صدر ٹرمپ ایک ایسے متنازع صدر کے طور پر تاریخ رقم کر گئے، جنہوں نے انتخابات میں اپنی شکست کو تسلیم کرنے کے بجائے، پورے انتخابی عمل کو تنقید کا نشانہ بنایا اور دھاندلی کے سخت الزامات کے بعد جو بائیڈن کو روایتی طور پر صدر اتی انتخابات میں جیتنے پر مبارک باد تک نہیں دی، بلکہ

Read more

عوامی تاثر بدلنے میں وقت لگے گا

مملکت اس وقت کئی گمبھیر مسائل میں الجھی ہوئی ہے۔ اطلاعات ہیں کہ قدرتی گیس کے ملکی ذخائر میں مسلسل کمی ہو رہی ہے، ہر سال گیس کی طلب بڑھ رہی ہے، شارٹ فال اڑھائی سو ایم ایم سی ایف ڈی ہے، سوئی سدرن گیس کمپنی کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر سعید لارک کا کہنا ہے کہ ”عام صنعتوں کے کیپٹیو پاور پلانٹس کو گیس نہیں دیں گے“ ۔ عام صنعتوں کو گیس کی عدم فراہمی کے مضر نتائج ملکی معیشت

Read more

دہشت گردی کی ایک خطرناک نسل داعش کی تشکیل

شدت پسندی کی تربیت گاہ و گنجلک محل وقوع کے سبب افغانستان میں خصوصی ایجنڈے کے تحت داعش کو آباد کرایا گیا۔ سرزمین افغانستان میں داعش (خراساں شاخ) سے دہشت گردی کے واقعات کی منصوبہ بندی کی جاتی ہے تاہم پاکستان میں جڑیں مضبوط ہونے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔ بلوچستا ن میں آئی ایس خراساں کے بڑے نیٹ ورک کاحساس اداروں کی مدد سے صفایا کیا گیا تھا۔ اہم بات یہ بھی ہے کہ اس نیٹ ورک کی جڑیں

Read more

محبت اور نفسانی کشش میں کیا فرق ہے؟

محبت کی قسموں یا شکلوں میں خونی رشتوں کی محبت کے تحت جنیٹک میک اپ (Genetic Makeup) کا تصور انسان کا از خود پیدا کردہ ہے۔ انسان کیونکہ ایک سماجی جانور ہے، اس لیے وہ اس ماحول میں خود کو جلد ڈھال لیتا ہے، جس میں وہ رہ رہا ہوتا ہے۔ ماہرین سماجیات نے انسان پر مختلف تجربات میں یہ ثابت کیا ہے کہ اگر انسان کو کسی جانور کی صحبت میں پرورش دی جائے تو وہ جانوروں (حیوانوں ) کی طرح کی عادات و اطوار اختیار کر لے گا۔

Read more

غبار وقت کے گر آر پار دیکھیے گا

مملکت میں سیاسی برداشت کا کلچر مضبوط ہونے میں ابھی کافی وقت درکار ہے، اسی طرح جب تک انتخابی اصلاحات کا عمل متفقہ طور پر منظور نہ ہو، اس وقت تک کوئی بھی الیکشن کسی بھی سیاسی جماعت کے لئے منصفانہ و شفاف نہیں ہوں گے، جو جماعت بھی انتخابات میں شکست سے دوچار ہوگی ، وہ دھاندلی کے الزامات ضرور لگائے گی۔ اس کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنا ہو گی۔ حکومت گرانے کے لیے حالات، کسی طور سیاسی جماعت کے حق میں موافق نہیں، کیونکہ ایوان اقتدار اس حوالے سے اپنی حکمت عملی پر گامزن اور چھوٹی جماعتوں کے ان گنت تحفظات کے باوجود ان ہاؤس تبدیلی کے بھی آثار بظاہر نہیں آ رہے۔ یہ مرحلہ حزب اختلاف کے لیے پریشان کن ضرور ہے، لیکن سیاسی پنڈتوں کے نزدیک اپوزیشن اچھی طرح جانتی ہے کہ جس طرح وہ ان ہاؤس تبدیلی لانے کے لئے ایک صفحے پر اکٹھے نہیں ہو سکتے، اسی طرح حکمران جماعت کے اتحادی اپنے سیاسی مستقبل کے خاطر آزمائے ہوئے کو مزید آزمانے سے گریزاں نظر آتے ہیں۔

Read more

کوئٹہ جانے میں ہچکچاہٹ کیوں؟

دہشت گردی کے واقعات کے نفسیاتی اثرات سے پوری نسل متأثر ہوتی ہے، اس کے سدباب کے لیے سنجیدہ بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ضرورت رہی ہے۔ لہٰذا اس ضمن میں ملک کے وزیراعظم اور صوبے کے وزیراعلیٰ کی عدم موجودگی، متاثرین میں غم و غصے میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔ محسوس کیا جاسکتا ہے اس لمحے پر بعض حلقوں کی جانب سے تنقید کا مقصد بھی مفادات کی سیاست کا نذر ہوجاتا ہے۔ چونکہ معاملہ فرقہ وارنہ بنیادوں پر اٹھتا ہے لہٰذا اس قسم کے دیگر واقعات میں سوگواران سے ملک کی اعلیٰ قیادت کا نہ ملنا بھی تنقید کی زد میں آتا ہے۔

Read more

ہزارہ نسل افغانستان و پاکستان میں داعش کے نشانے پر

وسطی افغانستان کی تیسری بڑی نسلی آبادی سے تعلق رکھنے والے ہزارہ برداری کی لاکھوں کی تعداد کل آبادی کا قریبا 20 فیصدسے 30 فیصد حصہ بتایاجاتا ہے۔ ہزارہ برداری کی تاریخ کے حوالے سے مختلف روایات ہیں، تاریخ دان ان کا تعلق چنگیز خان کی نسل اور بعض ترک قبیلے سے بھی جوڑتے ہیں۔ ہزارہ برداری افغانستان کے علاوہ، ایران و پاکستان میں بھی لاکھوں کی تعداد میں آباد ہیں۔ پاکستان میں زیادہ تر افغانستان سے ہجرت کرنے والے

Read more

آگ کی بددعا اور نیرو کا سکون!

جب بھی روم کے نیرو کو پڑھتا ہوں تو کراچی کے وہ معصوم بے گناہ شہری یاد آ جاتے جو سیکڑوں کی تعداد میں لسانیت کی سیاسی آگ میں مارے گئے، منی پاکستان جل رہا تھا، لیکن نیرو ’سب ٹھیک ہے‘ کہ بانسری بجا رہا تھا، سوات، شمالی و جنوبی وزیرستان سمیت قبائلی علاقے و مالاکنڈ ڈویژن سمیت خیبر پختونخوا مکمل انتہا پسندی کے ہاتھوں جل رہے تھے، لیکن نیرو بانسری بجاتا رہا۔ بلوچستان ابھی تک جل رہا ہے، مچھ کے علاقے گشتری میں کان کنی کے محنت کشوں کو لسانی شناخت کے بعد پہاڑی علاقے میں مار دیا گیا، لیکن نیرو اب بھی ’سب ٹھیک ہے‘ کی بانسری بجا رہا ہے۔

Read more

ثالث اور تیل کی دھار بمقابلہ جیل بھرو تحریک

پاکستان ڈیمو کرٹیک موومنٹ کی استعفیٰ مہم پر مبنی اعصابی و سیاسی جنگ میں حکومت کے نفسیاتی واربھی جاری ہیں، بظاہر اپوزیشن سینیٹ کا الیکٹرول کالج توڑنے کے لئے مستعفی ہونا چاہتی ہے جب کہ حکومت خواہش مند کہ حزب اختلاف فوری استعفیٰ دے، تاکہ سینیٹمیں جیت کے علاوہ دو تہائی اکثریت بھی حاصل کرلے۔ دلچسپ پہلو یہ ہے کہ دونوں فریقین اچھی طرح جانتے ہیں کہ استعفیٰ دے بھی دیے جائیں تو بھی آئین میں اتنی گنجائش ہے کہ

Read more

بے معنی سیاست کا وتیرہ

سینیٹ انتخابات قبل ازوقت کرانے کی حکومتی تجویز نے نیا پنڈورا بکس کھول دیا، تاہم یہ پہلا موقع نہیں ہوگا کہ آرٹیکل 186 کے تحت حکومت، اعلیٰ عدلیہ سے راہنمائی لے گی، اس سے قبل سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی سزائے موت کے خلاف بھی سابق صدر زرداری کی جانب سے ریفرنس داخل کیا گیا تھا۔ فوجداری مقدمے کے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل سات ججوں نے متفقہ طور پر مسترد کردی تھی، آئینی ماہرین نے کے نزدیک

Read more

لینڈ جہاد: مسلم املاک نشانے پر!

مودی سرکار کے ’ہندو توا‘ کا عقیدہ نت نئے مضحکہ خیز اقدامات کی وجہ سے دنیا بھر میں تماشا بنتا جا رہا ہے۔ آر ایس ایس بھارت میں ہندو شدت پسندی کو انتہائی تشدد آمیز طریقے سے بڑھاوا دے رہی ہے۔ ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مذہبی اقلیتوں، بالخصوص مسلمانوں کے خلاف خود ساختہ الزامات اور بے بنیاد ہرزہ سرائی کا نہ رکنے والا معتصبانہ سلسلہ جاری ہے، جس سے بھارت میں رہنے والی مذہبی اقلیتیں ہی نہیں بلکہ

Read more

تحریک جمہوریت: اب بھی کوئی بنا لے تو بگڑی نہیں ہے بات

نئے سیاسی منظر نامہ اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ عوام کی توجہ کا مرکز بن چکا۔ وزارتوں کی تبدیلی، جس میں وزرات داخلہ جیسا اہم قلمدان شیخ رشید کو دیے جانا اہمیت کا حامل ہے۔ سوشل میڈیا میں عمران خان کے ماضی میں دیے گئے بیانات اور حالیہ صورتحال پر وزیر داخلہ کے لئے شیخ رشید پر اعتماد سیاسی و غیر سیاسی حلقوں کے لئے حیرانی کا سبب بنا۔ وفاقی وزیر داخلہ کے بقول ان کے سیاسی کیرئیر

Read more

انسانی حقوق کا عالمی دن اور اقوام عالم کا دوہرا معیار

انسانی حقوق کا عالمی دن ہر سال 10 دسمبر کو منایا جاتا ہے، 1948 سے اقوام متحدہ باقاعدگی سے خصوصی دن کا انعقاد کرتی ہے، جس کا مقصد نسل، رنگ، مذہب، جنس، زبان، سیاسی یا دوسری رائے، قومی، معاشرتی، جائیداد میں برابری، پیدائش پر حقوق، یا تمام حیثیت سے قطع نظر ہر ایک انسان کے حقوق کی پاسداری تمام ممالک پر یکساں عاید کرنا ہے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے امسال کوویڈ 19 کے حوالے سے نمایاں کرتے ہوئے، انسانی حقوق کو مرکزیت دینے کا اظہار اور عالمی وبا میں انسانی حقوق کے پامالی، استحصال اور امتیازی سلوک سے نمٹنے پر زور دیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کا ایک واضح پیغام دنیا بھر میں پھیلایا جاتا ہے، کہ انسانی حقوق کے لئے کھڑے ہو جاؤ ’۔ لہذا ایک انصاف پسند معاشرے کے قیام کے لئے عالمی مسائل میں جہاں کوویڈ کی وجہ سے امتیازی سلوک کو نمایاں کرنے کی ضرورت بڑھ جاتی ہے تو انسانی حقوق کی پامالی میں مقبوضہ کشمیر کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

بھارت اس وقت دنیا میں کرونا وبا کی وجہ سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں مریضوں کی تعداد ساڑھے نو کروڑ سے زیادہ ہو چکی ہے، بھارت میں ایک لاکھ چالیس ہزار سے زائد افراد اس بیماری سے موت کا شکار ہوچکے ہیں، اس وقت فعال کیسوں کی تعداد چار لاکھ کے قریب ہے، جس میں 26 ہزار مریض تشویش ناک حالت میں ہیں۔ 13 سو کروڑ والی آبادی کے اس ملک میں کرونا کا پھیلاؤ، ہندو توا کے سبب پھیلا۔ دنیا جس وقت کرونا کے خلاف حکمت عملی مصروف تھی، انتہا پسند ہندو، مذہبی اقلیتوں (دلت ہندو) اور بالخصوص مسلمانوں کو کرونا کی وجہ قرار دے کر تشدد کا نشانہ بنا رہے تھے۔

Read more

سیاسی کوہ پیماؤں کی نئی مہم جوئی

آنے والے ہفتے ملکی سیاست میں اہمیت کے حامل قرار دیے جا رہے ہیں، سیاسی صورتحال میں کسی بڑی تبدیلی کے امکانات پر ان گنت قیاس آرائیاں ہیں، لیکن حتمی طور پر کسی بھی پیش گوئی پر یقین بھی نہیں کیا جاسکتا، کیونکہ سیاسی پنڈت خود شش وپنج میں ہیں کہ مستقبل میں کیا منکشف ہونے والا ہے۔ اس نسبت باریک بینی کے ساتھ سیاسی صورتحال کی ان تمام چالوں پر سمجھنا ہوگا، جو اس وقت سیاسی بساط پر بچھا

Read more

مودی سرکار کے مزدور دشمن بل کے خلاف احتجاج و کسانوں کی خودکشیوں میں اضافہ

بھارت میں کسانوں و غریب عوام پر توجہ نہ دینے والی مودی سرکار کو ایک بار پھر شدید عوامی ردعمل کا سامنا ہے۔ بھارت دنیا کی ایک بڑی آبادی والے ملک کی حیثیت رکھتا ہے، جس میں کثیر آبادی غربت و بدحالی کی بدترین صورتحال کا شکار ہے، معاشرتی طور پر بھارتی عوام کو ایک وقت کی روٹی کے حصوؒل کے لئے جان جوکھم محنت کرنا پڑتی ہے۔ بزرگ افراد، خواتین اور کم عمر بچوں کی سخت مشقت و کم معاوضے پر اپنی جانیں بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، ان معاشرتی طبقوں میں نچلی ذات کے ہندوؤں (دلت) سمیت دیگر مذہبی اقلیتوں کو انتہا پسندی و ریاستی جبر کا سامنا ہے۔

Read more