ہر بار عوام ہی ذمہ دار کیوں؟

مری میں شدید برفباری اور سیاحوں کے رش کی وجہ سے صورتحال انتہائی خراب ہو گئی ہے اور 20 سے زائد افراد کی گاڑیوں میں اموات کے بعد سیاحتی مقام کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے۔ مری کی صورت حال کو مانیٹر کرنے کے لیے قائم کنٹرول روم کے ذرائع کے مطابق شہر میں 1 لاکھ سے زائد گاڑیاں داخل ہوئیں اور لوگ گاڑیاں سڑکوں پر کھڑی کر کے چلے گئے۔ جبکہ مری میں رات سے بجلی کی

Read more

شکریہ مریم نواز

اپنے کسی کالم میں، میں نے لکھا تھا کہ پاکستانی معاشرہ ابھی زیر تعمیر ہے جبکہ سچ یہی ہے کہ پاکستان نامی ریاست میں معاشرے کا سرے سے وجود ہی نہیں ہے ایک ہجوم ہے جو انسانوں پر نہیں بلکہ مرد اور عورت پر مشتمل ہے جس میں مردوں کی اکثریت اس بات کی خواہش مند ہے کہ عورت خواہ اپنی ہو یا دوسری ان کی مرضی کے مطابق سوچے اور پہنے۔ ہمارے ہاں ایک اور سوچ بھی ہے جس

Read more

پاکستان میں مردوں کا ایمان اور عورت کا لباس

گزشتہ کئی دنوں سے وزیراعظم پاکستان عمران خان نیازی کا ایک بیان بنام لباس پاکستانی عورت کے موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ جس کی حمایت اور مخالفت میں لوگ بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ وزیراعظم نے خواتین کے خلاف جنسی جرائم کو ان کے لباس سے مشروط قرار دے دیا ہے، بادی النظر میں اس بیان میں کوئی برائی نظر نہیں آتی اگرچہ یہ بیان کسی عام آدمی کا ہوتا، جس کا مطالعہ اور مشاہدہ دونوں ہی کمزور

Read more

عجیب دُکھ ہے

کہتے ہیں کہ بات کرنے سے، اپنوں سے شیئر کرنے سے مسائل کا حل نکالا جا سکتا ہے ان کا سامنا کیا جا سکتا ہے۔ مگر اسے ہماری معاشرتی تربیت کا نام دیں، بزدلی کا یا والدین سے محبت کا، ہماری عورت شوہر یا سسرال کے تشدد کو اپنی قسمت کا لکھا ہوا سمجھ کر قبول کر لیتی ہے۔ وہ شوہر کے کردار کی خامیوں کو بھی قبول کر لیتی ہے کیونکہ اسے پتہ ہے کہ جہاں اس نے آواز بلند کی وہیں اسے جسمانی کے ساتھ ساتھ ذہنی، روحانی اور قلبی تشدد کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔ جی یہاں اس کے کردار کو بدنما بنا کر پیش کیا جائے گا کہ پتہ نہیں کس یار کی وجہ سے زبان چلا رہی ہے۔ باہر یارانہ ہے اس لیے شوہر کے ساتھ نباہ نہیں کر رہی۔ یہ باتیں عورت کو ایک تھپڑ سے کہیں زیادہ اذیت پہنچاتی ہیں۔

Read more

سرکاری ہسپتالوں، ثریا عظیم ہسپتال سے اتفاق ہسپتال تک

جناح ہسپتال لاہور پنجاب پاکستان میں، میں نے انسانیت کو روتے ہوئے، شرمندہ ہوتے ہوئے اور ڈاکٹروں کی بے حسی اور بے غیرتی کو دیکھا۔ میں اور بھائی ایمبولینس کے سٹریچر پر نیم مردہ پڑی اپنی ماں کو لیے ایک وارڈ سے دوسرے وارڈ میں لے جاتے رہے۔ کسی ڈاکٹر نے انہیں دیکھنے، چیک کرنے کی ضرورت ہی محسوس نہیں کی کہ ہمارا مریض نہیں ہمارا مریض نہیں۔

اکتوبر کی 23 تاریخ، جمعہ کا دن اور ایم ایس اور ہسپتال کی انتظامیہ بارہ بجے جمعہ کی چھٹی کر چکی تھی۔ میں نے ابھی بات بھی شروع نہیں کی تو ایم ایس دھاڑا کہ باہر جاؤ۔ تمہیں نہیں پتہ کہ جمعہ کا وقت ہو گیا ہے۔ تین بجے کے بعد آنا، یہ کیسی عبادت تھی؟ یہ کیسی تعلیم تھی؟

Read more

خود کو قبول کر کے جئیں

شادی کے اٹھارہ دن بعد ہی اسے شوہر سے طلاق کا مطالبہ کرنا پڑا۔ جس سے وہ پیچھے نہیں ہٹی۔ اس کے مطالبے کو پورا ہونے میں دو ماہ لگے۔ زندگی کا سب سے زیادہ خوب صورت رشتہ اس نے اپنی ذات کی تمام سچائیوں کے ساتھ قبول کیا تھا، مگر یہ تعلق جب اپنی تمام تر بد صورتیوں کے ساتھ اس کے سامنے آیا، تو اس نے فیصلہ لینے میں دیر نہیں کی۔ اسے اس بات کا بھی ادراک ہو گیا تھا کہ آج نہیں تو کل، یہ رشتہ ختم ہونا ہی ہے، تو پھر کسی بچے کے بغیر الگ ہونا زیادہ بہتر ہے۔

اس شخص میں وہ تمام برائیاں بدرجہ اتم موجود تھیں، جو کسی بھی نارمل انسان کو ابنارمل بنانے کے لیے کافی تھیں۔ اوپر سے اس مرد کا ہم جنس پرست ہونا الگ عذاب تھا، دنیا کو تو وہ جیسے تیسے جھیل ہی لے گی، مگر عادات بد کے شکار مرد کے ساتھ گزارا کرنا، اس کے لیے بہت مشکل تھا۔ اس نے بڑی صاف ستھری زندگی گزاری تھی۔ اس کے والد، بھائی، مامے چاچے اور خاندان کے دیگر مرد بھی با کردار تھے۔ اسی لیے اس شخص کا جو کردار سامنے آیا، وہ اسے کسی بھی طرح قبول نہیں کر پائی۔

Read more

میاں بیوی کے محرومیوں کے سائے میں سلگتے ہوئے رشتے

تخلیق آدم ؑ کے بعد حضرت حواؑ کی تخلیق قدرت کی جانب سے اس بات کا ادراک تھا کہ انسان تنہا زندگی نہیں گزار سکتا، اسے ایک محبوب ساتھی کی ضرورت ہے اور یہ ضرورت آدم کی آدم سے نہیں بلکہ حوا یعنی ایک عورت سے پوری ہو گی۔ یہ اس بات کی جانب بھی ایک واضح اشارہ تھا کہ انسانی زندگی کو خوب صورت رنگوں اور خوشیوں سے صرف عورت کا وجود ہی بھر سکتا ہے۔ مرد اور عورت ایک دوسرے کی ازلی ضرورت ہیں، ہر مذہب اور معاشرے میں اسے ایک مربوط اور حلال رشتے کی ڈور سے باندھا گیا، جسے میاں بیوی کہتے ہیں۔

جو ایک دوسرے کے دکھ درد کے ساتھی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے کے ادھورے پن کو بھی پورا کرتے ہیں۔ سیکس مرد اور عورت دونوں کی ضرورت ہے مگر اس کو خوبصورت اور مضبوط ان کے مابین موجود رومانوی رویہ اور ہم آہنگی بناتا ہے۔ مگر ہمارے معاشرے میں اس وقت جو رشتہ سب سے زیادہ جذباتی اور نفسیاتی مسائل کا شکار ہے وہ میاں بیوی کا یہ حلال رشتہ ہے۔

Read more

سانحہ موٹر وے لاہور کی دوسری متاثرہ خاتون

سانحہ موٹر وے لاہور سے ایک دن پہلے کراچی کی معصوم کلی مروا پر فیس بک لائیو دینے کے بعد اسی ایشو پر اپنے یوٹیوب چینل کے لیے ایک ویڈیو بنا کر ”بچوں اور خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے جنسی جرائم پر ریاست اور معاشرے کی خاموشی چہ معنی“ پر اپنے فیچر کو حتمی شکل دینے کے لیے بیٹھ گئی۔ صبح اٹھی تو سوشل میڈیا اور اسٹریم میڈیا پر لاہور موٹر وے پر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی خبریں گرم تھی اور بطور صحافی مجھے یہ اندازہ ہوا کہ آئندہ کئی دنوں تک ہم اس موضوع پر بات کریں گے، ہیش ٹیگ کی روایت کی میں اپنے ایک دن پہلے کے فیس بک لائیو میں مذمت کر چکی تھی کہ اب معاملات ہیش ٹیگ سے آگے بڑھ چکے ہیں اور ہمیں بطور معاشرہ اپنا کردار ادا کرنا ہو گا اور اس کا ایک اہم راستہ بھرپور احتجاج ہے وہ بھی پر سطح پر تاکہ ریاست موثر قوانین سازی کرتے ہوئے ان قبیح جرائم کے مرتکب افراد کے لیے سخت سے سخت سزاوں کو یقینی بنائے۔

اس دوران موٹر وے حادثہ پوری شدت سے سامنے آیا، میری اس حوالے سے سوشل میڈیا یاترا جاری تھی اور خواتین کے ساتھ ساتھ مردوں کی جانب سے بھی شدید ردعمل دیکھنے کو مل رہا تھا کہ مجھے فیس بک میسنجر پر اسکرین شاٹ کے ساتھ ایک لنک موصول ہوا، جسے دیکھ کر میرے ہوش اڑ گئے۔

Read more

کیا واقعی کورونا ختم ہو گیا ہے؟

ہماری آبائی اور وبائی عادت ہے کہ جو بات ہمارے مطلب کی ہوتی ہے وہ چاہیے ہماری ناپسندیدہ ہستی بھی کرے تو ہم اس پر یقین کر لیتے ہیں۔ اسے ہم مفاداتی دلچسپی کے باہمی عوامل کہیں تو زیادہ بہتر ہو گا۔ انسان کا یہی رویہ اسے خود غرض بناتا ہے۔ ہم پاکستانی معاشی مسائل کے حوالے سے انتہائی مشکلات کا شکار ہیں۔ گزشتہ 72 برسوں میں کوئی ایسا حکمران نہیں آیا جس نے انتخابی نعروں اور وعدوں کو عملی

Read more

پاکستان میں کورونا کے ابتدائی مریضوں پر کیا بیتی؟

اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ گزشتہ سال نومبر سے پھیلی ہوئی عالمی وبا کورونا وائرس بلاشبہ موجودہ دور کے تمام انسانوں کے لئے کسی حد تک نیا اور سنگین ترین حادثہ ہے۔ موجودہ صدی کا انسان اس سے پہلے قدرتی آفات اور محدود پیمانے پر وباؤں کو بھگت چکا ہے جیسے ہانگ کانگ فلو ( H 3 N 2۔ 1968۔ 1970 ) انفلوئنزا کی طرح کا یہ وائرس بھی دنیا بھر میں پھیلا تو اس کی

Read more

امداد وصول کرنے والے چند ناشکرے اور چند اچھے لوگوں کی باتیں

پنجاب کی جیلوں میں قید بچوں کی تعلیم و تربیت میں مصروف ادارے ”رہائی فاؤنڈیشن“ کی بانی فرح ہاشمی سے جب اس حوالے سے بات ہوئی تو انہوں نے بتایا کہ انہوں نے شاہدرہ لاہور کے علاقے میں مستحق افراد تک راشن تقسیم کرنے کے دوران ایک سروے کا پلان بنایا۔

انہوں نے اپنے ساتھ چھ سات لڑکوں کی ٹیم تیار کی، اور جب وہ ایک گلی میں راشن پیکٹ کی تقسیم مکمل کر کے دوسری طرف گئیں تو وہ لڑکے بھی بائیک پر سامان رکھے ان تک پہنچے اور ان سے پوچھا کہ کوئی آپ کے پاس آیا تو چھ سات گھرانوں نے ایک ہی جواب دیا کہ ”ساڈے کول کوئی وی نہیں آیا، سانوں کسی نے پچھیا ای نہیں“ (ہمارے پاس کوئی نہیں آیا، ہمیں کسی نے نہیں پوچھا)۔ اس جواب نے فرح ہاشمی کو افسردہ کر دیا، انہوں نے کہا کہ جس قوم کے افراد میں ناشکرا پن شامل ہو جائے وہ قومی سطح پر ہر معاملے میں بے حسی کا مظاہرہ کرتی ہیں۔

Read more

ووٹر کا بھی فارم ہونا چاہیے

یہ آپ نے اتنے بندے کہاں سے جمع کیے؟ میرے پاس اس بیہودہ سوال کا انتہائی معقول جواب تھا مگر مصلحت آڑے آ گئی اور میں نے غیر معقول جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”میں انہیں ذاتی طور پر جانتی ہوں اور ان کے معاشی ذرائع اور موجودہ مسائل سے کماحقہ واقف ہوں۔“ لاک ڈاؤن کے ان دنوں میں بدترین معاشی حالات سے نبردآزما یہ سفید پوش لوگ کسی سے کچھ کہہ بھی نہیں سکتے کہ خود داری ایسا کرنے

Read more

بے حیائی عورت سے ہی وابستہ کیوں؟

وہ ایک سوال پھنسا ہوا ہے دماغ میں، نکالنے کی بہت کوشش کی مگر نکال نہیں پائی۔ اس لیے جان کی امان چاہتے ہوئے وہ سوال اس کالم کی صورت میں پوچھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کیونکہ میرے خیال میں جب لوگ کسی کی پیروی کرتے ہیں تو غیر محسوس طور پر اس کے کہے کو تسلیم کرتے ہیں تو کیا آپ کو نہیں لگتا کہ آپ نے لاکھوں کروڑوں زندگیوں کو داؤ پر لگا دیا ہے؟ آپ کے چاہنے

Read more

انسان کو بچائیں اور اس کا احترام بھی بچائیں

جوں جوں پاکستان میں کرونا وائرس کی شدت میں اصافہ ہو رہا ہے توں توں حساس عوام کی بے چینی بھی بڑھ رہی ہے جس کی ایک وجہ غربت ہے اور دوسری حکومتی سستی اور نا اہلی۔ اگر حکومت کچھ کر بھی رہی ہے تو اس کا انداز تضحیک آمیز ہے۔ انسانیت کی تذلیل کا یہ طریقہ ہم شدت سے نامنظور کرتے ہیں۔ ریاست ماں ہے اور ماں اپنی بچوں کی تحقیر نہیں کرتی۔ مگر مرکزی حکومت کی جانب سے

Read more

کرونا کراسسز اور اٹھارہویں آئینی ترمیم کی افادیت

کچھ دن پہلے دو سال پہلے ریلیز ہونے والی انگریزی فلم ”Quite Place“ دیکھنے کا اتفاق ہوا۔ نوے منٹ کی یہ خاموش فلم بھرپور آوازوں سے آراستہ ہے۔ ان آوازوں کو صرف شعور کی سماعت محسوس کیا جا سکتا ہے۔ فلم کا موضوع تھا کہ شہر میں نامعلوم مخلوق کا قبضہ ہو چکا ہے اور پورا شہر کھایا پیا گیا۔ ایک خاندان بچتا ہے جو کہ مکمل طور پر گونگے بن کر زندگی گزذار رہا ہے کیونکہ وہ مخلوق شور

Read more

قدم بڑھاؤ عمران خان، ہم تمہارے ساتھ ہیں

کرونا وائرس عالمی وبا کی شکل اختیار کر چکا ہے، جس سے کوئی بھی انسان محفوظ نہیں جبکہ عالمی حفاظتی measures میں تنہائی اور Social Distancing یعنی سماجی روابط میں کمی کو اس موذی مرض کے خلاف ہتھیار قرار دیا جا رہا ہے۔ چین نے بھی اسی بنیاد پر اس مرض کا مرکز قرار دیے جانے والے شہر ویان سے کرونا کو ختم کیا اور پھر اپنے ملک میں اس کی شدت کو کم کر رہا ہے۔ دنیا کے دیگر

Read more

وبا کے دنوں میں دم توڑتی ہوئی تہذیبی اقدار

اگر ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ہم سے پہلے کے انسان محفوظ تھے اور ہمارے بعد والے بھی محفوظ ہوں گے اور صرف ہم ہی غیر محفوظ ہیں کیونکہ ہم کرونا وائرس کو بھگت رہے ہیں اور ایسے کئی وائرس اور بیکٹیریا بھگت چکے ہیں تو یہ غلط ہے۔ مستقبل کے بارے میں کوئی رائے نہیں دی جا سکتی کہ آئندہ آنے والی نسلیں موجودہ نسل کے لالچ سے کتنا نقصان اٹھائیں گئیں تاہم یہ ضرور کہا جا سکتا ہے

Read more

تنگ کیوں ہے زمین عورت کو؟

عورت روئے زمین کی وہ مخلوق ہے جسے مرد کی پسلی سے پیدا کیا گیا۔ مرد جس کو مٹی سے بنایا گیا مگر عورت کی تخلیق کے لیے اللہ سبحان و تعالیٰ نے جس چیز کو چنا وہ مقدس بھی تھی اور پاک بھی۔ مگر تاریخ کے اوائل سے لے کر آج قوموں کے عروج تک اگر کوئی مخلوق زمین پر ہرحوالے سے ظلم و تعدی کا شکار ہے تو یہ بیچاری عورت ہی ہے۔ معاشرہ چاہیے ترقی پذیر ہو یا ترقی یافتہ، عورت کے لیے غیر محفوظ ہی ہے۔ فرانس میں گذشتہ سال ڈیڑھ سو سے زائد عورتیں اپنے شوہروں یا بوائے فرینڈز کے تشدد کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گئیں۔

Read more

ادھورے نعرے کا فساد

پاکستان میں دو ہزار انیس کے عالمی یوم نسواں پر ایک نئی تحریک نے جنم لیا تھا اور وہ تھا عورت مارچ۔ جس کا بنیادی مقصد یا موضوع تو شاید کچھ اور ہونا چاہیے تھا اور شاید تھا بھی مگر بعض این جی اوز کے مفادات نے اس کی حقیقی فکر کو ناصرف مکمل طور پر بدل کر رکھ دیا بلکہ اس مارچ میں شریک شرکاء کی جانب سے چند متنازع اور بے تکے سے پوسٹرز کی وجہ سے اس

Read more

پاکستان میں کرپشن بڑھ گئی ہے

ایک طرف پاکستان میں کرپشن کے خلاف جنگ کا سماں ہے اور حکومت کا سارا زور پچھلے دس سال میں آنے والی دونوں حکومتوں کو کرپٹ ثابت کرنے میں لگا ہوا ہے۔ وہ مرکز میں جنرل مشرف کی حکومت کے طویل گیارہ سال کو کسی کھاتے میں نہیں لکھتے اور یہ رویہ جنرل ضیاء الحق کے ساتھ روا رکھا ہوا ہے۔ سوشل میڈیا پر بیٹھی ہوئی ان کے کارندے بھی پاکستان کی سیاسی تاریخ میں سے وردی والے برسوں کو

Read more

لیڈر پیدا ہوتے ہیں بنائے نہیں جاتے

سیاست دان، حکمران اور لیڈر شاید اب تین مختلف سمتیں ہیں کیونکہ سیاست دان اور حکمران تو کوئی بھی سرمایہ کار، صنعت کار، پلے بوائے اور کھلاڑی بن سکتا ہے مگر لیڈر پیدا ہوتے ہیں یہ بنائے نہیں جاتے اور پاکستانی عوام اس فرق کو سمجھ ہی نہیں پائے اور بدترین دھوکہ کا شکار ہو گئے۔ مہاتما کے مقاصد میں خدمت نہیں کمائی تھی، اس کے پاس ایک گندی زبان تھی کوئی پالیسی یا وژن نہیں تھا۔ اسی تناظر میں

Read more

ڈیجیٹل صارفین کی تربیت اور تبدیلی کی جونکیں

موجودہ حکمرانوں کے عشق میں مبتلا افراد کہتے ہیں کہ ذرا صبر کرو، خان سب ٹھیک کر لے گا اور یہ وہ لوجک ہے جس کی کوئی بنیاد نہیں ہے کیونکہ موجود حکومت کے پاس کوئی جامع پالیسی یا وژن نہیں ہے۔ بے تحاشا ٹیکسز کبھی بھی ملکی معیشت کو سہارا نہیں دیا کرتے بلکہ حکومت کو عوام الناس میں غیر مقبول بنانے کا سبب بنتے ہیں۔ تاریخ کا مطالعہ تو یہی بتاتا ہے جب جب ریاستوں نے عوامی فلاح

Read more

بسنت اور یوم محبت

جب چھوٹے تھے تو بسنت کے رنگوں سے سجے آسمان کو دیکھنا اچھا لگتا تھا بڑے ہوئے تو ویلنٹائن ڈے کے شور و غوغا میں رنگ کہیں کھو گئے اور محبت کا جو تصور سامنے آیا وہ مشرقیت کے قدرتی حسن سے کوسوں دور تھا۔ محبت تو روز اپنے ہونے کا اعادہ چاہتی ہے ہمارے ہاں کی محبت میں احترام اور اعتبار پہلے آتا تھا اور جسمانی تقاضے بعد میں وہ بھی نکاح کے بعد۔ مگر شوقین مزاج لونڈے لپاڑوں

Read more

ہم بچوں کو جو سکھائیں گے وہی ہمارے سامنے آئے گا

ہمارے معاشرے میں نفسا نفسی کا عالم تو تھا ہی مگر حالیہ چند برسوں میں خود غرضی کی شدت میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا ہے اتنی تیزی سے کہ ایک بھائی کی ترقی سے دوسرا بھائی یا پھر بھابی خوش نہیں ہوتے۔ جب رشتوں میں یہ دوسرے تیسرے بلا وجہ کی مداخلت کرتے ہیں اور عملی طور پر کچھ کرنے کی بجائے صرف طنز کے تیر ہی چلاتے ہیں تو یہاں بلا سبب ہی دوریاں پیدا ہو جاتی ہیں

Read more

ایک متروک ریلوے ٹریک کے پاس

گذشتہ سال کی گرمیوں میں میرا زیادہ وقت اپنے ابو کے گاؤں میں گزارا۔ جہاں ایک متروک ریلوے اسٹیشن اور ٹریک میری دلچسپی کا محور و مرکز تھے۔ وہ جگہ جیسے مجھے اپنی طرف کھینچتی تھی شاید میں اس کی آسیبی خاموشی کا شکار ہو گئی تھی۔ میں نے صحیح معنوں میں خاموشی کا حسن اس جگہ محسوس کیا۔ مجھے تنہا طویل سفر کرنا اس لیے بھی پسند ہے کہ ایسے سفر خود شناسی کی منزلوں کو آسان کرتے ہیں۔

Read more

روایات کو پس پشت ڈالتا ہوا ہمارا موجودہ ڈرامائی ادب

اول تو ادب کو مذہبی رنگ نہیں دیا جانا چاہیے جبکہ انسانی تاریخ میں اب تک جتنا بھی مذہبی لٹریچر آیا اس میں مرد و زن کے براہ راست تعلقات کو کبھی موضوع نہیں بنایا گیا بلکہ اس میں مذہبی شخصیات اور ان کے کردار و گفتار کو سامنے رکھ کر سماجی زندگی کے بارے میں بات کی گی۔ آپ ادب کا ارتقائی سفر اٹھا کر دیکھ لیں۔ اور جب جب اس میں فحش گوئی شامل ہوئی تو اپنے وقت

Read more

سوری! نیکو کارہ آپ نے صحیح نہیں کیا

جس دن سے ایس پی ابرار حسین نیکوکارہ کی خودکشی کی خبر سنی ہے دل غم سے پھٹا جا رہا ہے۔ میری ان سے کوئی رشتہ داری نہیں اور نہ ہی کسی قسم کی ہیلو ہائے ہے۔ مگر ان کی خود کشی کی خبر نے مجھے بری طرح متاثر کیا ہے۔ اس سے قبل ایم اے او کالج لاہور کے لیکچرار محمد افضل کی خود کشی نے بھی کئی دن سوچوں کو منتشر کیے رکھا۔ میرے خوف کی وجہ یہ

Read more

کیا معذور بچوں کے پاس معذوری کا سرٹیفیکیٹ ہے؟

اللہ بخشے نانی اماں کو جب اولاد یا خاندان میں سے کسی کے امید سے ہونے کی اطلاع آتی تو ساتھ ہی دعاؤں کا سلسلہ شروع ہو جاتا۔ دعائیں بھی سادہ سی کہ اللہ پاک مکمل اولاد عطاء فرمانا۔ بیٹا ہو یا بیٹی ذہنی اور جسمانی طور پر مکمل اور صحت مند ہوں اور ساتھ ہی ماں باپ بننے والے جوڑے پر سورت مریم کی تلاوت لازمی ہو جاتی۔ ساتھ ہی وہ ماؤں کو سستی کا مظاہرہ نہ کرنے کی

Read more

دو ٹکے کا کون؟ فیصلہ کیجئے

ناشتے سے فارغ ہو کر چائے کا کپ ابھی اٹھا کر لبوں سے لگایا ہی تھا کہ دروازے پر دستک ہوئی۔ کوفت سے چائے کا کپ ٹیبل پر رکھ کر دروازے پر دیکھا تو ہمسائے میں آباد انور بھائی کھڑے تھے۔ جی انور بھائی خیر سے۔ باجی ایک کپ چائے ہو جائے۔ ساتھ میں ایک مسئلہ بھی ڈسکس کرنا ہے۔ ان کے لہجے کی پریشانی محسوس کرتے ہوئے۔ صرف اتنا ہی کہہ پائی کہ آپ چلیں۔ میں آتی ہوں۔ (

Read more

اسلامی، غیر اسلامی کالم اور اعزازیہ

میم جی السلام علیکم۔ کیسی ہیں آپ۔ میں۔ الحمد للّہ۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے۔ میم جی۔ میں نا کالم لکھنا چاہتا ہوں، وہ بھی اسلامی کالم۔ میں اسلامی کالم نگار بننا چاہتا ہوں۔ ( اسلامی اسکالر کی ٹرم تو عام ہے یہ کالم نگار۔ میری حیرت کا عالم دیدنی تھا) ۔ میں۔ آپ کی تعلیم کتنی ہے اور اس سے پہلے کچھ لکھا ہے؟ روز کتنے قومی اور عالمی جراید کا مطالعہ کرتے ہیں؟ کس کالم نگار کے کالم

Read more

جنوبی ایشیا میں مذہب بیزاری کی لہر اور ریاستی خاموشی

انڈیا اور پاکستان میں بڑھتی ہوئی مذہبی انتہا پسندی اور عوام کی مذہب بیزاری میں اضافہ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ اس خطے کے باسی مذہبی بلیک میلنگ سے ہاتھوں تنگ آ چکے ہیں۔ شعور کی بیداری نے سیاسی اور مذہبی سمجھ بوجھ میں نہ صرف اضافہ کیا ہے بلکہ وہ سیاسی اور مذہبی اشرافیہ کے کردار کو بھی سمجھ رہے ہیں۔ اس لیے ہر گزرتا دن اس خطے میں بے چینی کی اک نئی لہر کو جنم

Read more

غدار کے لئے کوئی معافی نہیں

پاکستان کے سابق چیف آف آرمی سٹاف اور مارشل لائی حکمران جنرل پرویز مشرف غداری کیس میں انہیں پھانسی کی سنائی گئی اور تفصیلی فیصلے میں جسٹس وقار احمد سیٹھ کی جانب سے ایک نوٹ لکھا گیا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ سزا پر عملدرآمد سے قبل ان کی موت کی صورت میں ان کی میت کو پاکستان لا کر ڈی چوک اسلام آباد میں تین دن تک لٹکایا جائے۔ تفصیلی فیصلے کے مندرجہ بالا مندرجات سامنے

Read more

تھے بہت بے درد لمحے ختمِ درد عشق کے

سانحہ بغداد کے بعد سقوط ڈھاکہ عالمِ اسلام کے تاریک ترین ایام میں سے ایک ہے۔ سقوط ڈھاکہ جب پاکستان کے دو ٹکڑے کر دیے گئے، غیروں کی ریشہ دانیوں کا تو ذکرہی کیا، اپنوں کی بے بصیرتی اور نا انصافی بھی حدوں سے گزر گئی تھی۔ یہ وہ دن ہے جس کی یاد تازہ ہوتے ہی آج بھی محب الوطن پاکستانیوں کے دل میں ایک ٹھیس سی اٹھتی ہے۔ 1971 سے لے کر آج تک جب بھی سولہ دسمبر

Read more

ہمدردی کا دانہ، کیوں کا شکستہ آئنہ اور حرام کے جوتے

موبائل فون جب نیا نیا عام ہوا اور سم کارڈ کمپنیوں نے طرح طرح کے ایس ایم ایس پیکچز۔ کال ٹائم کی سروسز فراہم کرنا شروع کیں تو اس میں قبیح ترین حرکت۔ ”میری دوست بنو گی“؟ والا مسیج ہوتا تھا۔ مسیج بھیجنے والے کو بھی نہیں پتہ ہوتا تھا کہ آگے مرد ہے یا عورت۔ وہ تکا لگاتے تھے۔ میں نے ان دنوں اس کا بھر پور مشاہدہ کیا۔ کہ وہ واردات کیسے ڈالتے تھے۔ ذاتی موبائل فون دوہزار

Read more

بے مکانی کے طمانچے اور سیاسی پرائم ٹائم

لاہور جیسے شہر میں سفر کرتے ہوئے ایک بات خاص طور پر نوٹ کی جا سکتی ہے وہ یہ ہے کہ گرمی ہو یا سردی آپ کو میٹرو بس سروس کے روٹ کے نیچے کئی افراد شور و غل سے بے نیاز سوئے ہوئے نظر آتے ہیں۔ ان میں نشئی بھی ہو سکتے ہیں۔ بھٹکے ہوئے ہوئے بھی، مسافر بھی اور بے گھر افراد بھی موجود ہیں۔ آپ کو ان میں ہر عمر کے مرد و زن کے علاؤہ بچوّں

Read more

بیانات کا سلاد، اعلانات کی سوکھی روٹیاں

دارالامان کاشانہ لاہور میں یتیم لڑکیوں کے ساتھ کیے جانے والے مبینہ سلوک کا بھیانک سکینڈل سامنے آیا ہے۔ ہر گزرتا دن میری دھرتی کے اجالوں کو نگلتا جا رہا ہے۔ ریاست کا کردار ہر دوسرے معاملے میں دوغلے پن کا شکار ہے جس سے سب سے زیادہ متاثر محروم طبقات ہو رہے ہیں۔ وہ لوگ جن کے ووٹ تو اہم ہیں مگر ان کے حصے میں صرف بیانات کا سلاد، اعلانات کی سوکھی روٹیاں ہی آتی ہیں اور ہریالی

Read more

تہذیبی زبوں حالی اور ہمارے بچے

ہر تباہ حال تہذیب جہالت اور وحشت کے قد آور درخت کا پھل ہوتی ہے جو اس کے تنے سے بہت دور جا کر گرتی ہے۔ سماج میں جب نیکی اور پاک دامنی برائی، دولت اور جرم کے سامنے سر تسلیم خم کر لے تو یقین کر لیجیے کہ وہ معاشرہ اخلاقی گراوٹ اور اقتصادی استحصال میں بہت آگے بڑھ گیا ہے اور ایک ایسی گلی کی جانب گامزن ہے جو آگے سے بند ہے اور اس گلی میں جتنے

Read more

تازہ دھرنے میں مذہبی کارڈ کا استعمال

جے یو آئی کا لانگ مارچ حکومت کی ناکام کارکردگی کے حوالے سے تھا مگر اسلام آباد پہنچ کر وہاں کی جانے والی تقاریر میں اسے مذہبی رنگ دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ جس سے ملکی فضا میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہو رہی ہے۔ ستر 72 برسوں میں ہم نے ایک ہی کام کو بار بار ہوتے ہوئے دیکھا کہ جن کو دلائل سے شکست نہ دی جا سکے اسے مذہبی اور کرداری بنیادوں پر رسوا کر دیا

Read more

پاکستانی خواتین میں نفسیاتی مسائل کی سنگین صورت حال

دنیا بھر میں نفسیاتی عوارض اور مسائل میں جو ممالک زیادہ آگے ہیں، اُن میں چین پہلے نمبر پر، بھارت دوسرے نمبر پر، امریکہ تیسرے نمبر پر، برازیل چوتھے نمبر پر، روس پانچویں نمبر پر، انڈونیشیاء چھٹے نمبر پر، پاکستان ساتھویں نمبر پر، نائیجریا آٹھویں نمبر پر، بنگلہ دیش نویں نمبر پر اور میکسیکو دسویں نمبر پر شامل ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ وطن عزیز ذہنی امراض کے لحاظ سے صف اول کے 10 ممالک میں شامل ہو

Read more

بچوں کے معاملے میں ہماری بنیادی لاپرواہی

پاکستان کے نونہال اپنے ہی معاشرے میں اپنوں ہی کے درمیان غیر محفوظ زندگی گزار رہے ہیں۔ بچوں کے لیے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم ساحل کی جانب سے بچوں پر ہونے والے جنسی تشدد کی رپورٹ جاری کی گئی ہے۔ جس کے مطابق پاکستان میں سال 2019 کے دوران اب تک تیرہ سو چار بچوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔ جنسی تشدد کا نشانہ بننے والوں میں سات سو انتیس بچیاں جبکہ پانچ سو 75 بچے شامل ہیں۔ اس حساب سے رواں برس روزانہ 7 سے زائد بچے جنسی تشدد کا شکار ہوئے۔ اسی طرح کم عمری میں شادی کے چالیس واقعات پیش آئے جبکہ ایک بچی کو ونی بھی کیا گیا۔ ۔ 12 بچوں اور بچیوں کو مدرسے میں جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

Read more

زنداں کی قیدی عورتیں اور آٹھ مارچ سے رہائی

پاکستان خواتین کی جدو جہد کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، اپنے ایک چھوٹے سے حق کے لئے بھی اسے بہت ساری قربانیاں دینا پڑتی ہیں۔ پھر کہیں جا کر کسی کو اس کا حق ملتا ہے تو کہیں اسے بری عورت کا لقب دے کرموت کی نیند سلا دیا جاتا ہے۔ ہمارے معاشرے میں اچھی عورت، ماں، بہن، بیوی اور بیٹی کا کوئی حق نہیں اور اچھی بہنیں بھی وہی ہیں جو بھائیوں کی محبت میں وارثت میں بھی حصہ طلب نہ کریں۔پاکستانی عورت کومذہب اور سماج کے نام پر ہر طرح کے ظلم کا سامنا ہے مگر وہ پھر بھی ڈٹی کھڑی ہے۔ جبکہ مذہب کسی کوبھی عورت کا حق مارنے کی اجازت نہیں دیتا مگر صد افسوس کہ اسے نشانہ مذہبی احکامات کی ملائیت زدہ تشریح کی بنیاد پر ہی کیا جاتا ہے۔ جس میں اہم ترین اسے تعلیم اور شعورسے دور رکھنا ہے۔ سوال یہ ہے آخر کب تک عورت کو جاہل رکھ کر اس کا استحصال کیا جائے گا اور اسے استعمال کیا جائے گا؟

Read more

شیطان، لڑکی، مہنگائی کی بلیک کافی اور پنجاب اسمبلی

عالمی فکشن میں جتنا مجھے پاؤلو کوئیلہو، ساتر، کافیکا اور البرٹ کامیو نے متاثر کیاہے اتنا کسی نے نہیں کیایا شاید مطالعہ ابھی انہی تک محدود ہے۔ خاص طورپر برازیل سے تعلق رکھنے والے کوئیلہو، جس کا الکیمسٹ اور الظاہر The Alchemist and The Pilgrimageجتنی بارپڑھا اتنا ہی لطف آیا۔ مگر گذشتہ دنوں پاؤلوکوئیلہو کا ایک اور ناول The Devil & The Miss Prym یعنی شیطان اور لڑکی بھی پڑھنے کا موقع ملا۔

انسانی فطرت میں شامل بدی اور اچھائی کے قدیم موضوع کا احاطہ کرتا ہوا یہ ناول اپنے کرافٹ کے حوالے سے نہ صرف کافی منفرد ہے بلکہ سوچ کے کئی در بھی وا کرتا ہے۔ جسے سمجھنے کے لیے قاری کوبھی اپنے دائرے سے باہر آنا پڑتا ہے۔

Read more

جنسی خواہشات کی عدم تکمیل اور دم توڑتی ممتا

لیپ ٹاپ آن کیا اور ان پیج کھول کرکالم لکھنے بیٹھ گئی۔ کئی لفظ لکھے، بے ربط جملے بنائے مگر کیا لکھوں، یہ سمجھ نہیں آ رہا تھا۔ جنگ، پاک بھارت کشیدگی، اور اس کے بھیانک اثرات کیا ہوسکتے ہیں، اس کا شعور سب کو ہے۔ ایک کڑوا سچ ہے کہ جو جنگ نہیں لڑتے و ہ اس کا جشن مناتے ہیں اور جو جنگ لڑتے ہیں، وہ اس کا جشن نہیں منا سکتے۔ دونوں ممالک کے انتہا پسندوں کو خبر کروکہ جنگ کی صورت میں صرف بیوگی اور یتیمی جنم لیتی ہے، اور ہمیں بیواؤں اور یتیموں کا بر عظیم نہیں چاہیے۔ جنگ کا اختتام بھی جب میز پر ہی ہونا ہے تو کیوں نہ آغاز پر ہی یہ ٹیبل سجا لی جائے تاکہ نقصان نہ ہو۔مسلسل انتہا پسندی دیکھ دیکھ کر سوچیں منتشر تھیں اس لیے جو لکھا ڈیلیٹ کر دیا۔ دن میں کئی بار یہ حرکت کی، آخر کالم لکھنے کا خیال ہی دل سے نکال دیا۔ دوپہر کے قریب اخبار پڑھنے بیٹھی۔ آخری صفحے پر ایک چھوٹی سی خبر نے ناصرف توجہ اپنی طرف مبذول کرالی، بلکہ کالم کے لیے موضوع مل گیاشاید۔ ایسی خبریں تسلسل سے اخبارات اور ٹی وی چینلز کاحصہ بن رہی ہیں، جن میں مائیں اپنی ہی اولاد کوقتل کر رہی ہیں جوکہ انتہائی شرمناک ہے۔

Read more

خواتین، انسانی رویے اور پیشہ ورانہ ذمہ داریاں

اس امر میں کوئی دو رائے نہیں کہ انسان کے اچھے یا برے رویے اس کے ارد گرد رہنے والے افراد پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ تاہم خواتین کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اکثر و بیشتر وہ اپنے جذبات چھپانے کے معاملے میں مردوں کے مقابلے میں زیادہ کامیاب رہتی ہے خاص طور پر اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں۔ میری ذاتی رائے اور تجربے کے مطابق انسان کو گھر اور آفس سے نکلتے ہوئے اپنے گھریلو اور ورکنگ مسائل اپنی اپنی جگہوں پر چھوڑ کر آنا چاہیے ورنہ دونوں طرف کی زندگی متاثر ہوتی ہے۔ خاص طور پر اپنے ورکنگ مقام پر انسان کو نہ صرف برداشت بلکہ خوش اخلاقی کا لبادہ ضرور اوڑھناچاہیے تاکہ کوئی بھی آپ کی کسی بھی کمزوری سے فائدہ اٹھانے کی کوشش نہ کرے۔

Read more

شادی میں تاخیر، ادھورے جذبوں کے پورے روگ

پاکستان کا سماجی ڈھانچہ جن بنیادوں پر کھڑا نظر آتاہے وہ نہ توریاستی مذہب اسلام کے تقاضوں کو پورا کرتا ہے اور نہ ہی اس خطے برصغیر کے قدیم مذہب ہندوازم سے پاک ہو سکا ہے۔ ملکی اکثریت یعنی 97 فیصد کلمہ گو مسلمانوں پر مشتمل ہے مگر مذہبی احکامات میں سے صرف ان پر عمل کرتی ہوئی نظر آتی ہے جو انہیں پسند ہیں۔ ہم پورے کے پورے دین میں شامل نہیں ہیں۔ ہم پرآدھے تیتر، آدھے بیٹر والی مثال صادق آتی ہے، یہی وجہ ہے ہم اور ہمارا سماجی ڈھانچہ خسارے کاشکار ہے۔

قرآن مجید فرقان حمید میں سورہ العصر ایک چھوٹی سی سورۃ ہے مگر اپنے مفہوم اور پیغام کے حوالے سے آفاقی اہمیت کی حامل ہے۔ سورہ العصر کا مفہوم ہے کہ ”اللہ عصر کے وقت کی قسم اٹھا کر کہتے ہیں کہ بے شک انسان خسارے میں ہے، ماسوائے جو لوگ ایمان لائے، نیک اعمال کیے، حق کی دعوت دی، صبر کیا اور صبر کی تلقین کی“۔ یہ سورت مبارکہ معاشرتی، سماجی سمیت زندگی کے ہر شعبے میں ایک مثالی انسان بننے کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرتی ہے۔

Read more

بچوں کے خلاف جنسی جرائم

وطن عزیز میں گذشتہ کچھ برسوں سے معصوم بچے بچیوں کے خلاف جنسی جرائم میں اضافہ کی جو لہر اٹھی ہے اور جو حقائق سامنے آئیں ہیں بلاشبہ وہ ہماری سماجی تربیت کے منہ پر ایسا طمانچہ ہے جس کی گونج شاید ہم ابھی تک سمجھ نہیں پا رہے۔ اس لیے ہر گزرتے دن کے ساتھ ان جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے۔ جس میں پہلے یہ بچے درندگی کا شکار ہوتے ہیں اور بعد میں شناخت کے خوف سے

Read more

موبائل فونز کے ذریعے خواتین کو ہراساں کرنے کا سلسلہ

نادیہ کا تعلق خیبر پختوا کے شہر کوہاٹ سے ہے اورو ہ ایک مقامی سکول میں ملازمت کر کے اپنے والدین کی مالی معاونت کرتی ہے۔ تعلیم یافتہ اور سلجھے ہوئے خاندان سے تعلق رکھنے والی یہ لڑکی ایک کھلی دہشتگردی کا شکار ہوئی۔ اُسکی والدہ کا موبائل فون بازار جاتے ہوئے چھین لیا گیا جو اتفاق سے ایسے بد قماش کے ہاتھ لگا جس کا کام ہی لڑکیوں کو تنگ کرنا تھا۔ اس نے موبائل میں موجود تمام خواتین کے نمبرز پر کال کی اور ان کو دوستی کے لئے مجبور کیا۔ دوسری جانب اس نے سم کارڈ کی ساری معلومات حاصل کر کے نادیہ کی زندگی عذاب کرنا شروع کر دی۔

Read more

مارننگ شوز، ادب اور مکالمے کی روایت

گذشتہ کچھ ماہ سے طبیعت کی خرابی اور ذاتی مسائل کی وجہ سے گھر سے ہی اشاعتی اداروں اور پروڈکشن ہاؤس کے ساتھ کام کا سلسلہ جاری ہے۔ اس لیے صبح ناشتے میں ٹی وی یاترا جاری رہتی ہے ورنہ پہلے ناشتے میں اخبار لازمی ہوتا تھا وہ اب نیٹ پر مل جاتاہے اس لیے ٹی وی پر ڈھائے جانے والے ستم سہنے پڑتے ہیں مگر خبریں نہیں، صبح صبح کچھ ہٹ کر چاہیے۔ اگر مزاج کے مطابق مل جائے تو کیا کہنے مگر شاید ایسا ممکن نہیں۔

کافی عرصے سے اس موضوع پر لکھنا چاہ رہی تھی، اسی لیے ایک مکمل تحریر لکھنے کے لیے گذشتہ کئی دنوں سے انتہائی فضول قسم کے مارننگ شوزدیکھنے پڑے، جس نے ذہنی اور روحانی کوفت میں بلاکا اضافہ کر دیا، کچھ شوز یوٹیوب پر دیکھے۔ جس کے بعد یہ کہنا پڑ رہا ہے یہ مارننگ شوز ہماری خواتین کوسماجی، معاشی تباہی اور فکری بانجھ پن کی جس سطح پر لے کر جا رہے ہیں، وہ انتہائی تشویشناک ہے۔ جس پر قلم نہ اٹھانا شاید ایک قومی جرم ہو گا۔

Read more

مرد بنیں، درندے نہیں

ہمارے معاشرے میں مرد کی تعریف بڑی عجیب ہے، یعنی بچے پیدا کرنے والا، گالی دے کر بات کرنے والا، عورت کی چیڑپھاڑ کرنے والامرد ہی اصلی مرد ہے، اور وہ جو عورت کی عزت کرتے ہیں، انہیں تحفظ فراہم کرتے ہیں، انہیں کمزور مرد سمجھا جاتا ہے۔ اگردیکھاجائے تو مرد کا اولین فرض عورت کو تحفظ فراہم کرنا ہی ہے۔ اس لیے اسے باپ، بھائی، بیٹا اور شوہر کا روپ دے کر اس کاکردار واضح کیا گیا ہے۔ جو مرد ان رشتوں میں بہتر ہیں وہ اپنی ساری خامیوں، اور معاشی کمزوریوں سمیت مضبوط کردار کے حامل مرد ہیں مگر وہ جو اپنی برتری کے زعم میں عورت کا تماشا بناتے ہیں، وہی اصل میں ”مردانہ کمزوری کا شکار خصی مرد“ ہیں اور معاشرے کا ناسور بھی۔

Read more

لکھاری یا روگی بنانے والے گھناؤنے کردار

میں لفظوں میں زندہ رہتی ہوں، لفظ پہننا اور اوڑھنا اچھا لگتا ہے۔ یہ جو اخبار ہیں نہ، یہ میرے ہر درد کی دوا ہیں، سر کے نیچے رکھتی ہوں توسردرد ختم ہو جاتی، کمر کے نیچے رکھ لوں تو سکون ملتا ہے۔ انہیں نہیں پتہ کہ یہ لفظ میرے لیے کیا ہے۔ روبینہ پروین شکوہ کناں نظروں سے فرح ہاشمی، ڈاکٹر ثمینہ اور میری طرف دیکھ کر کہہ رہی تھی۔ وہ بول رہی تھی اور میری آنکھیں سے آنسو مسلسل رواں تھے۔

وہ چوبرجی چوک میں ایک جھگی میں رہنے لگی تھی، ذہنی توازن بگڑ گیا تھا۔ کوئی کب تک سہہ سکتا ہے، آخر تھک جاتا ہے۔ وہ بھی تھک گئی مسلسل ظلم سہہ سہہ کر۔ نکل آئی گھر کی چاردیواری سے ننگے سر اور برہنہ پا۔ کسی نے موسم کی شدت سے بچانے کے لیے جہاں سوئی ہوئی تھی، وہاں چادر ٹانک دی، جو دیکھتے دیکھتے جھگی بن گئی۔ اردگرد دکاندار اچھے تھے۔ اس کے کھانے پینے کا خیال رکھنے لگے، بیمارہوتی تو دوا لا دیتے، یوں وہ اس جگہ کا حصہ بن گئی۔ وہ کون تھی، کہاں سے آئی تھی، کوئی نہیں جانتا تھا۔

Read more

اللہ تیرے نام

شاید ہم بدل گئے ہیں یاخود نمائی کے خود غرض نما کلچر نے مذہبی لبادہ اڑھ لیا ہے، ہمیں گیارہویں کی دیگیں، ہر سال عمرہ، حج، پانچ کی جگہ سات نمازیں پڑھنے کا شوق ہے کہ ماتھے کا محراب اللہ کو بہت پسند ہے، آقا دو جہاں ﷺکی محبت میں میلاد کی محافل سجانے، نعت خواں پر لاکھوں لٹانااچھا لگتا ہے۔عید قرباں پرلاکھوں کی قربانیاں کرتے ہیں کہ جی اللہ کوقربانی پسند ہے مگر کسی کی معاشی مجبوریاں، فاقے، دکھ

Read more

بونے کبھی بڑے نہیں ہوتے

بچپن سے اب تک کئی ایسی فلمیں دیکھنے کا اتفاق ہوا جس میں چھوٹے قد کے افراد یا تو مرکزی کرداروں کے مددگار روپ میں دکھائی دیتے یا پھر انہیں برائی کی علامت سمجھا جاتا تھا۔ تاہم بہت کم فلموں میں انہیں مثبت کردار میں پیش کیا گیا، یہی تاثر ناولوں میں بھی دیا گیا۔ اردو میں بونے یا بالشتیا اور انگریزی میں انہیں Dwarfکہا جاتا ہے۔ عمو می طور پر فکشن میں بالشتیے ایک علامت ہے، حسد، برائی اور

Read more

عطا الحق قاسمی اور میرا مستقبل

ملک کی اعلیٰ ترین عدالت نے معروف کالم نگار عطا الحق قاسمی کی بطور ایم ڈی اور چیئرمین پی ٹی وی تقرری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے، انہیں کسی بھی سرکاری عہدے کے لیے تاحیات نااہل قرار دیا ہے۔عطا الحق قاسمی کو گذشتہ دورِ حکومت میں سرکاری ٹی وی چینل، پی ٹی وی کا ایم ڈی تعینات کیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ کے جسٹس عمر عطا بندیال نے 12 جولائی کو ایم ڈی پی ٹی وی کی تقرری پر

Read more

خواتین کے لیے دوہرے معیار کا نیا پاکستان

پاکستان کے صوبہ کے پی میں نیا پاکستان تو دوہزار تیرہ کے انتخابات کے وقت ہی بن گیا تھا جس کی بھینٹ دوہزار اٹھارہ میں باقی پاکستان کی صورت میں دی گئی۔ تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے جو سیاسی کلچر متعارف کروایا اس کے نتائج سیاسی عدم برداشت کی صورت میں ہمارے سامنے موجود ہیں۔ بائیس سالوں میں تبدیلی کے نام پر ایک ایسی پاکستانی نسل تیارکی گئی جو غلط کو غلط تسلیم کرنے کے تمام عقلی جواز کھو

Read more

بیویوں کے سہارے ترقی کے خواہشمند ذلتوں کے مارے لوگ

معاشرتی زندگی میں کچھ افراد کے کڑوے سچ پورے معاشرے کی مجموعی سوچ کا احاطہ کرتے نظر آتے ہیں ۔ جنہیں اجتماعی طور پر تسلیم کرنے کے لیے بہت جرات اور بہادری کی ضرورت ہوتی ہے جو ہمارے ہاں ناپید ہو چکی ہے۔سب سے اہم ترین سچ کہ ہم جیسے ہیں ویسے نظر نہیں آتے،اپناسچ چھپا کر دوسروں کو دھوکہ دینا اور ان کے جذبات سے کھیلنا ہم نے اپنے لیے جائز اور حلال قرار دے دیا ہے۔ جبکہ دھوکہ

Read more

سیاسی تربیت اور خالی پیپے

جمہوری نظامِ ہائے حکومت میں سیاسی جماعتیں کلیدی اہمیت کی حامل ہوتی ہیں۔ جمہوریت کی نشوونما انہی کی کاررکردگی اور قیادت سے نتھی ہوتی ہے۔ اگر کسی سیاسی جماعت کے پاس ملک گیر مقبولیت، ذمہ دار اور دیانت دار قیادت، ملکی و قومی اُمنگوں کے منشور ونظریات ہوں تو وہ ملک جمہوری روایتوں کا امین کہلاتا ہے، اُن ممالک کی جمہوریت کی مثالیں دی جاتی ہیں۔ برطانیہ اور امریکہ ہمارے سامنے ہیں اور اپنی انہی جموری روایتوں کی بدولت ہی

Read more

مائیکروفکشن میں عقیل عباس کی ’دلہن‘۔

ڈی ایچ لارنس لکھتے ہیں ’کسی نئی آواز کو سننا مشکل ہے اتنا ہی مشکل جتناکہ کسی انجانی بولی کو سننا۔ کیونکہ دنیا ڈر کے مارے نئی آواز کو نہیں سنتی، کیونکہ دنیا اگر کسی بات سے ڈرتی ہے تو وہ ہے نیا تجربہ، اور اس کیوجہ یہ ہے کہ ایک نیا تجربہ بہت سے پرانے تجربات کو درہم برہم کر دیتا ہے‘۔ ادب ہمیشہ خالصتاً انسانی رویوں اور سماجی ناہمواریوں کی بنیاد پر تخلیق پاتا ہے۔ تہذیب اورابلاغیات کی

Read more

قابلیت، نا اہل حسینہ اور ٹھرکی ماحول

جدید دور کی معاشی جد و جہد نے، آج ان پڑھ عورت سے لے کر اعلیٰ تعلیم یافتہ عورت کو بھی گھر کی چار دیواری سے باہر آنے اور اس معاشی دوڑ کا حصہ بننے پر مجبور کر دیا ہے، جو جدید طرز زندگی کے حصول کی جانب جاتا ہے۔ گھر کے معاشی حالات بھی عورت کو کام کے لیے اکساتے ہیں؛ یہی وجہ ہے کہ اپنے گھر کے معاشی حالات بدلنے کی جد و جہد میں جہاں ایک طرف

Read more

جدید کتے – ایک تمثیل

انسانی جبلت بھی ناقابل فہم ہے۔ بنیادی طور پر جدید دور کا انسان خود غرض ہے اور اس کے تعلقات کی نوعیت اس کے مفادات کے گرد گھومتی ہے۔ وہ انا پرست بھی ہے اور اپنی انا کی تسکین کے لیے ہر ممکن کوشش کرتاہے۔ چاہیے دوسروں کو اس کی قیمت ادا کرنی پڑے۔ آپ نے وہ خود سر امیر زادے تو دیکھے ہوں گے جو اپنی ذرا سے جنسی اور نفسیاتی تسکین کےلیے چوری کرتے اور دوسروں کی بیٹیوں

Read more

پرانا کوٹ، نئی کتاب

کتاب انسان کی بہترین رفیق ہے جس کی اہمیت اور صداقت سے انکار ممکن نہیں۔ ہوش اور شعور کی دنیا میں قدم رکھتے ہی انسان کو کتابوں سے واسطہ پڑتا ہے اور یہ کتاب ہی ہے جو انسان کو زندگی کے نشیب و فراز، بودو باش، رہن سہن اورحکمت و دانائی کی باتیں بتاتی ہے۔ یہ ایسی حقیقت ہے جس سے مفر ممکن نہیں، کتب بینی کی عادت انسان کی شخصیت پر دیرپا اثرات مرتب کرتی ہے۔ مطالعہ بھی دو

Read more

پاکستان بردہ فروشوں کے ہاتھ

میں وہ پاکستان ہوں جس نے اماوس کی ایک حبس زدہ رات میں آنکھ کھولی اور غلامی میں پسے ہوئے ہاپنتے کاپنتے ہجوم کو ایک قوم بننے کی نوید دی۔ آزاد فضاؤں میں سانس لینے کا بھر پور موقع دیا۔ مگر میرے لاڈلے محمد علی جناح کی موت کے بعد میں وہ یتیم بچہ ہوں جو آج بردہ فروشوں کے ہاتھوں میں پل رہا ہے۔ کیا بھول گئے تم سب کہ میں نے ایک ایسی زمین پر جنم لیا تھا

Read more

جمہوریت اور آئین کی کرشمہ سازیاں

ایک عرصے سے سیاست میرا موضوع نہیں رہا، سماجی معاملات پر لکھتے ہوئے کئی بار سوچاملکی سیاسی امور پر کھل کر لکھوں مگر کوئی نہ کوئی مصروفیت آڑے آتی رہی اور سیاست پر کالم پیچھے ہی جاتے رہے۔ تاہم جو کچھ وطن عزیز میں بنام جمہوریت اور انصاف ہو رہا ہے وہ یقیناًتکلیف دہ ہے۔ ان کے لیے جو دل میں درد رکھتے ہیں، جو محسوس کرتے ہیں کہ جو ہو رہا ہے اس کے ثمرات پاکستان کے سیاسی اور

Read more