مشال خان قتل کیس: پشاور ہائی کورٹ نے مرکزی ملزم کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا
پشاور ہائی کورٹ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے 25 ملزمان، جن کو ضمانت پر رہا کیا گیا تھا، کی ضمانت مسترد کر کے انھیں کمرۂ عدالت سے گرفتار کرنے کا حکم دیا۔
Read moreپشاور ہائی کورٹ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے 25 ملزمان، جن کو ضمانت پر رہا کیا گیا تھا، کی ضمانت مسترد کر کے انھیں کمرۂ عدالت سے گرفتار کرنے کا حکم دیا۔
Read moreگزشتہ دنوں مغرب نے ایک بار پھر اپنی خصلت کا اظہار کرتے ہوئے بانی اسلام ﷺ کی پاکیزہ سیرت پر حاشیے چڑھانے شروع کر دیے اور مزید خباثت یہ کہ ذات اقدس بابرکت کے خاکوں کی اشاعت بھی شروع کردی ہے۔ ایسے ملعون افعال کرنے والے کوئی اور نہیں بلکہ معاشرہ کو سکھانے اور پڑھانے والے انتہائی مقدس اور قابل عزت شعبہ سے منسلک افراد یعنی اساتذہ نے ہی یہ مکروہ کام سرانجام دیا ہے۔ جس کی مذمت کرنے کے لئے شاید الفاظ بھی ناکافی محسوس ہوں۔ البتہ ان پر ایک مسلمان محض اتنا ہی کہہ سکتا ہے کہ انا للہ وانا الیہ راجعون
Read moreلاہور کی ایک مسجد کے 52 سالہ خطیب نے اصل شہرت نومبر 2017 میں اسلام آباد کے فیض آباد چوک میں توہین رسالت کے قانون میں ترمیم کے خلاف ایک طویل لیکن بظاہر کامیاب دھرنا دے کر حاصل کی تھی۔
Read moreصد افسوس موجودہ صدی کا آغاز اس شدید غلط فہمی سے ہوا کہ ”آج کی دنیا کا انسان بعد تخلیق سے اب تک کا سب سے زیادہ تہذیب یافتہ ہے“ ۔ لیکن اگر پوری نوع انسانی کے اجتماعی و انفرادی رویوں کا آج جائزہ لیا جائے تو صورت حال شاید اس کے بالکل ہی بر عکس ہے۔ تقریباً پوری ہی دنیا میں نام نہاد ”آزادی اظہار رائے“ کے نام پر وہ طوفان بدتمیزی بپا ہے کہ الامان الحفیظ۔ بظاہر تو کوئی بھی
Read moreکابل یونیورسٹی کے کتاب میلے میں ہوئی دہشت گردی سے متعلق جان کر گیارہ سالہ تمجید نے مجھ سے سوال کیا، ”دہشت گرد بالآخر پیدا ہی کیوں کیے گئے؟“ بچے کے اس سوال سے یہ تو واضح ہو گیا کہ بچوں تک کو علم ہو چکا ہے کہ دہشت گرد بنتے نہیں بلکہ بنائے جاتے ہیں ہاں البتہ روس میں بڑے ہوئے اس بچے کو یقیناً یہ معلوم نہیں کہ پاکستان جیسے ملک میں اب مزید دہشت گرد پیدا کیے
Read moreنور الدین زنگی ایک عابد شب بیدار تھا۔ وہ ایک عظیم الشان سلطنت کا فرمارواں ہونے کے ساتھ ایک درویش صفت انسان تھا۔ جس کی راتیں رب کے حضور سجدہ ریزی میں اور دن جہاد میں گزرتا تھا۔ وہ عظمت و کردار کا پیکر تھا، جس نے اپنی نوک شمشیر سے اسلام کا سنہری باب لکھا۔ اس کا روز کا معمول نوافل پڑھ کے محبوب رب العالمین کو درودشریف کا تحفہ بھیجنا اور بستر پہ لیٹ جانا۔ اور چند ساعتوں
Read moreلیجیے صاحب! طے یہ ہوا کہ اب ہمارے ایمان اور عقیدے کا فیصلہ نیم خواندہ ملا کے مکتب میں تربیت یافتہ عاشق کریں گے۔ در حقیقت یہ عاشق تاریخ انسانی کے بدترین جاہل اور وحشی درندے ہیں۔ اسلام کی تعریف، اسلام کے بنیادی خال و خد، اس کا بنیادی ماخذ یا مقصد اگر کوئی پوچھ لے تو شاید اس سوال کو ہی یہ سمجھ نہ پائیں جواب تو بہت بعد کی بات ہے۔ افسوس صد افسوس، جس مقدس ہستی کے
Read moreپاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر پشاور کے مضافات میں تھانہ بڈھ بیر کے علاقے شیخ محمدی میں نامعلوم افراد نے جماعتِ احمدیہ سے تعلق رکھنے والے تقریباً 75 سالہ شخص محبوب احمد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا ہے۔
Read moreقائد آباد میں ہونے والے واقعہ قتل کی روداد تو اب سوشل میڈیا کی مہربانی سے دنیا بھر میں نشر ہو چکی ہے۔ اور ابتداء سے لے کر اب تک جو معلومات تحریری یا وڈیو کی صورت میں شیئر کی گئی ہیں ان کے مطابق:۔ 1۔ ”خوشاب میں توہین رسالت کرنے پر پر بینک مینجر کو گارڈ نے گولی مار دی ہے۔ نیشنل بینک کا مینیجر جو کہ قادیانی تھا اس نے ایک سیکورٹی گارڈ کے سامنے حضور اقدس (ص)
Read moreلیجیے صاحب! طے یہ ہوا کہ اب ہمارے ایمان اور عقیدے کا فیصلہ نیم خواندہ ملا کے مکتب میں تربیت یافتہ عاشق کریں گے۔ اسلام کی تعریف، اسلام کے بنیادی خال و خد، اس کا بنیادی ماخذ یا مقصد اگر کوئی پوچھ لے تو شاید اس سوال کو ہی یہ سمجھ نہ پائیں جواب تو بہت بعد کی بات ہے۔ افسوس صد افسوس، جس مقدس ہستی کے عشق کے نام پر وحشت کا یہ کھیل رچایا جا رہا ہے اس ہستی نے سنی سنائی بات پر یقین کرنا ہی ایمان کے منافی قرار دیا ہے۔ جہل کا مہیب جبڑا مگر اسی ہستی کے نام پر انسانی جانیں نگل رہا ہے۔ اس بات کا ادراک مگر اہل علم کے اذہان ہی کر سکتے ہیں۔ یہ احساس اذیت سے کہیں بڑھ کر ہے کہ اہل علم کی صفوں میں جبہ و دستار پوش بہروپیوں کی بڑی تعداد گھس آئی ہے۔
Read moreخوشاب پولیس کے ترجمان محمد حارث کے مطابق واقعہ کے بعد قائد آباد میں اس وقت امن وامان کا مسئلہ پیدا ہوگیا جب سکیورٹی گارڈ نے یہ دعویٰ کیا کہ اس نے بینک مینیجر کو توہین مذہب کے الزام میں قتل کیا ہے۔
Read moreکچھ عرصہ پہلے مستنصر حسین تارڑ کا ایک سفرنامہ ”غار حرا میں ایک رات“ پڑھنے کا اتفاق ہوا۔ ویسے تو پورا سفرنامہ ہی عشق رسولﷺ میں ڈوبا ہوا ہے مگر کچھ پیراگراف پڑھ کر پڑھنے والے پر ایک عجیب سی روحانی کیفیت طاری ہو جاتی ہے۔ تارڑ صاحب لکھتے ہیں کہ غار حرا کے اندر بیٹھ کر نجانے ان کے من میں کیا سمائی۔ انہوں نے اپنی قمیض کی جیب سے ایک پین نکالا اور ایک بے خودی کے عالم
Read moreسکول کے زمانے میں ایک طویل فاصلہ کاٹ کر خطبۂ جمعہ سننے ایک مشہور مسجد جایا کرتا تھا۔ جن علماء سے بے حد متاثر تھا، ان میں یہ خطیب بھی تھا۔ خطیب کیا تھا، قدرت نے ہر ادا اور ہر فن سے نوازا تھا۔ اس کے اندر شاعر کی نوا بھی تھی اور مغنی کا نفس بھی۔ وہ خطیب بھی تھا اور ادیب بھی۔ کالج میں پڑھاتا تھا اور اہل مدارس سے بھی رسم و راہ تھی۔ صاحب کتاب تھا
Read moreدنیا بھر میں عرصہ دراز سے مسلمانوں کو کمزور کرنے اور دین اسلام کا نام مٹانے کی ناکام کوششیں جاری ہیں، صیہونی منصوبہ ساز باقاعدہ طور پر منظم طریقے سے ان کوششوں کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔ مسلمانوں پر دہشتگرد کی چھاپ لگاتے ہوئے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے کہ مسلمانوں کی بڑھتی تعداد مغربی دنیا کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے، اسی خطرے کو بنیاد بناتے ہوئے مسلمانوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے، مسلمانوں کو اسلام چھوڑنے پر مجبور کیا جا رہا ہے، مسلمانوں کی نسل کشی کرنے کے ساتھ کردار کشی اور آزادی ٔاظہار رائے (Freedom of Expression) کے نام سے اسلام اور قرآن کی توہین کی جا رہی ہے۔
Read moreکہانی کے اندر ایک اور کہانی کو بیان کرنا ہر لکھاری کے بس کی بات نہیں، اور یہی نہیں بلکہ ان دونوں کہانیوں کے حسیں امتزاج کی مثال عشق کے چالیس اصول The Forty Rules of Love نامی ناول ہے۔
ترکی نزاد مصنفہ الف شفق کے اس ناول کا مرکزی کردار ایک شادی شدہ امریکی عورت ایلا اپنے شوہر اور تین بچوں کے ساتھ خوش حال زندگی گزار رہی ہے، لیکن اس کے اندر محبت سے عاری خلا ہے۔ وہ ایک پبلشر کے لئے ناول ’شگفتہ توہین‘ Sweet Blasphemy کو تنقیدی ذہن کے ساتھ پڑھ رہی ہے، تا کہ وہ اسے اس کتاب کے بارے میں اپنی رائے سے آگاہ کرے کہ یہ ناول شائع کرنے کے قابل ہے کہ نہیں۔ شگفتہ توہین کتاب شمس تبریزی کے بارے میں ایک ناول ہے، جو ایک خانہ بدوش درویش، عالم اور دانشور ہے اور چند مافوق الفطرت (supernatural) خصوصیات کا حامل ہے۔
Read moreپرانے وقتوں کی ایک فلم تھی، ”انسان اور آدمی“ ۔ اس میں شہنشاۂ جذبات محمد علی کا ایک ڈائیلاگ تھا: ”جج صاحب، مجھے میری زندگی کے 25 سال لوٹا دو، جو میں نے جیل کی سلاخوں کے پیچھے گزارے ہیں۔ جوانی کے وہ حسین لمحے لوٹا دو، جو میں نے جیل میں گھٹ گھٹ کے گزارے ہیں“ ۔ آج وہ ڈائیلاگ مجھے بڑی شدت سے یاد آیا، جب میں نے سنا کہ ساون مسیح کو عدالت نے 7 سال بعد رہا کر دیا۔ اگر ساون مسیح اپنے جذبات کی تشہیر کر سکتا تو ضرور کہتا کہ جج صاحب مجھے میرے 7 سال لوٹا دو، جو میں نے بے گناہ ہو کر بھی جیل میں گزارے ہیں۔
27 مارچ 2014 ء میں توہین رسالت کے الزام میں سیشن کورٹ لاہور کے جج چودھری غلام مرتضیٰ کی طرف سے سزائے موت پانے والے جوزف کالونی کے مقیمی ساون مسیح کو سات سال بعد لاہور ہائیکورٹ نے رہا کر دیا۔ یہ خبر سن کر ہر مسیحی کو خوشی ہوئی اور کسی حد تک عدالتوں پر اعتماد بھی بحال ہوا۔ اس کے ساتھ انتہا پسند مذہبی جنونی معاشرے پر افسوس بھی ہوا، جو ہوش سے کم اور جوش سے زیادہ کام لیتا ہے اور قانون کو اپنے ہاتھوں میں لیتے ہوئے خود ہی سزائے موت کا فیصلہ سنا دیتا ہے۔
Read moreخدا نے انسان کو آزاد مرضی کے ساتھ تخلیق کیا ہے، لہذا آزادی ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔ کسی انسان کو حق حاصل نہیں کہ وہ کسی دوسرے انسان کو اذیت پہنچائے یا حقیر جانے۔ چاہے اس کا تعلق کسی بھی رنگ، نسل، مذہب یا فرقے سے ہو۔ اسے یہ حق حاصل ہے کہ وہ وہی کچھ کرے جو اس کی منشا ہے یا اسے بھلا لگتا ہے۔ بنی نوع انسان کا آپس میں بہرصورت انسانیت کا رشتہ ہے۔ لیکن زمینی حقائق ذرا مختلف ہیں۔ ہمارے یہاں سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ہم کسی ایک پہچان کو بنیاد بنا کر خود کو دوسروں سے اعلیٰ سمجھتے ہیں۔
اس میں سب سے بڑا عنصر مذہب ہے، جب کہ رنگ، نسل یا فرقے کی بنیاد پر بھی ایسا رویہ اختیار کرنے والے پائے جاتے ہیں۔ مذاہب کا مطالعہ کریں، تو یہودیت وہ پہلا مذہب ہے، جس کے ماننے والے اپنے آپ کو دوسروں سے اعلیٰ سمجھتے ہیں۔ اس کے بعد دین اسلام کے پیروکار خود کو جنت کے وارث گردانتے ہوئے، صرف مسلمانوں کو پاک تصور کرتے ہیں۔ اسی طرح مسیحیوں کا بھی اپنا ایک نقطۂ نظر ہے۔ یہ مذاہب خدائی مذاہب ہونے کے دعویدار ہیں اور اس بنیاد پر ہندو، سکھ، پارسی، بدھ مت اور دیگر مذاہب کے پیروکاروں کو کمتر سمجھتے ہیں۔
Read moreاس مقدمے میں اب تین افراد گرفتار ہیں جن میں سے ایک ملزم فیصل خالد ہیں جنھیں پشاور ہائی کورٹ نے کم عمر قرار دیا ہے۔ فیصل خالد نے توہینِ مذہب کے ملزم طاہر نسیم کو عدالت کے احاطے میں فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا تھا
Read moreلاہور ہائی کورٹ نے توہینِ مذہب کے الزام میں سزائے موت پانے والے ایک مسیح شخص کی سزا کو ختم کرتے ہوئے انھیں مقدمے سے بری کر دیا ہے لیکن سوال یہ ہے کہ اگر اعلی عدالتیں ناکافی شواہد کی بنا پر ایسے مقدمات میں ملزمان کو بری کر دیتی ہیں تو ماتحت عدالتیں انھی شواہد پر سزائیں کیسے سُنا دیتی ہیں؟
Read moreپشاور پولیس کے مطابق سوموار کو دن کے وقت کوہاٹ روڈ پر قتل کی ایک واردات میں پروفیسر ڈاکٹر نعیم الدین خٹک ہلاک ہوگئے ہیں۔
Read moreجناب نواز شریف ایک ایک لفظ تول تول کر بول رہے ہیں وہ عالمی سطح پر اپنے آپ کو ”قابل استعمال“ ثابت کرنے کے لئے سرتوڑ کوشش کر رہے ہیں اور میزائل بنانے ’بیک انجینئرنگ‘ کرنے والے انکشافات کیے جا رہے ہیں
Read more24 اگست 2020 کو سینیٹ میں مذہبی اقلیتوں کے تحفظ کا ترمیمی بل اکثریت رائے سے پاس ہوا، تو پاکستان میں بسنے والی مذہبی اقلیتوں میں خوشی کی ایک لہرسی دوڑ گئی۔ وہ خوش تھیں کہ اب شاید ان کی مشکلات میں کچھ کمی واقع ہو گی۔ شاید اب جبراً تبدیلی مذہب و نکاح کرنے والوں کو کچھ ادراک حاصل ہو۔ شاید سلیبس میں تبدیلیاں کرنے والوں کو کچھ احساس ہو اور شاید معاشرتی رویوں میں مثبت تبدیلی آئے۔ جس
Read moreاسلام فوبیا کے زیر اثر مغربی ممالک سمیت اسلام دشمن عناصر مسلم امہ کے جذبات مجروح کرنے کے لئے ایسے مذموم واقعات کا سبب بنتے ہیں جس سے پوری دنیا میں موجود مسلمانوں میں سخت غصہ و غم کی کیفیت میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ نام نہاد اظہار رائے کی آڑ میں اسلام مخالف تحریکوں کی اشتعال انگیزیاں انتہائی قابل مذمت اقدام ہے۔ فرانس کے شدت پسند جریدے کی جانب سے توہین آمیز خاکوں کی دوبارہ اشاعت اشتعال انگیز عمل قرار پایا، بالخصوص اس وقت جب 2015 میں چارلی ایبڈو حملہ کیس کی سماعت کا آغاز ہو رہا ہے۔
سوئیڈن میں انتہائی دائیں بازو کے خیالات کے حامل افراد کی جانب سے قرآن پاک شہید کیا گیا، جس پر شدید احتجاج کیا گیا، اطلاعات کے مطابق پولیس نے انتہائی دائیں بازو کے ڈینش سیاستدان راسمس پلودن کو قرآن نذر آتش (شہید) کرنے کے اجتماع میں شرکت کرنے سے روک دیا تھا، تاہم ان کے حامیوں نے اس پابندی کی پرواہ کیے بغیر اس اجتماع میں شریک ہوئے اور قرآن کو نذر آتش کر کے شہید کر دیا۔ اسلام مخالف تنظیموں میں جرمنی کے شہر کلون میں انتہائی دائیں بازو کی بدنام زمانہ جماعت اے ایف ڈی اسلام اور تارکین وطن مخالف جماعت کے طور پر جانی جاتی ہے۔
Read moreپنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کی ایک عدالت نے توہین رسالت کے الزام میں ایک مسیحی شہری کو موت اور جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے ملزم کو پچاس ہزار جرمانہ کی سزا سنائی اور حکم دیا کہ جرمانے کی رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں چھ ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔
Read moreدل کے بہلانے کوغالب یہ خیال اچھا ہے! جیسے ہی اگست کی آمد ہوتی ہے۔ پاکستان کی اقلیتوں میں 11 اگست یعنی یوم اقلیت کی بحث شروع ہو جاتی ہے۔ جس میں مسیحی پیش پیش ہوتے ہیں کہ اس دن کو یوم اقلیت منایا جائے یا یوم سیاہ۔ یوم سیاہ اس لئے کہ جس تیزی سے اقلیتوں کے مسائل اور مشکلات میں اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔ ان میں عدم تحفظ کا احساس شدت اختیار کر گیا ہے۔ مساوی
Read moreپاکستان میں کتنی مذہبی گھٹن ہے، کتنی تنگ نظری ہے اور کتنی منافرت ہے اس کا اظہار فوزیہ رفیق نے اپنے پنجابی ناولٹ ’‘ کیڑو ”میں کیا ہے۔ فوزیہ رفیق کینیڈا میں رہتی ہیں۔ اس سے پہلے ان کا پنجابی ناول سکینہ بھی سنجیدہ حلقوں میں پذیرائی حاصل کر چکا ہے۔ فوزیہ رفیق ایکٹیوسٹ ہیں انگریزی زبان میں ارٹیکل لکھتی ہیں جو کینیڈا میں شائع ہوتے ہیں۔ اس ناول کا عنوان کیڑو یعنی کیڑے یا حشرات الارض ہے جو ایک
Read moreوقار ذکا نے معروف صحافی ماروی سرمد کے خلاف توہین مذہب کے الزام میں درخواست دائر کر دی۔ ویب سائٹ ’Reddit‘ پر پوسٹ کی گئی درخواست کی نقل میں وقار ذکا نے موقف اختیار کیا ہے کہ ماروی سرمد مسلسل اسلام اور اسلامی شعائر کا مذاق اڑاتی آ رہی ہیں۔ ایک بار انہوں نے حجاب کے متعلق گھٹیا الفاظ استعمال کیے اور اسے گندگی سے تشبیہ دی۔ بلوچستان کے لاپتہ افراد کے حوالے سے ایک لطیفہ اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر
Read moreتوہین رسالت کے ملزم طاہر احمد نسیم پر عدالت میں فائرنگ کر کے ہلاک کرنے والے ملزم کی عمر کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ کم عمر ہیں یعنی ان کی عمر 18 سال سے کم ہے۔
Read moreپاکستان کو بنے 73 سال بیت گئے ہیں۔ ان 73 سالوں میں بحث ہمیشہ یہی رہی کہ پاکستان میں کون سا نظام ہونا چاہیے۔ پارلیمانی یا صدارتی۔ جوں جوں پاکستان کی عمر بڑھتی گئی یہ بحث بھی بڑھتی گئی۔ پچھلی دو دہائیوں سے بحث کا زور اس بات پر رہا کہ پاکستان کو تباہ کس نے کیا۔ جمہوریت نے یا آمریت نے۔ سیاسی جماعتیں آمریت کو جی بھر کر گالیاں دیتی ہیں لیکن اقتدار کی خواہش ان سب سیاسی جماعتوں
Read moreملت اسلامیہ کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کے سب سے بڑے داعی ترکی نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان امن اور سفارتی تعلقات قائم کرنے کے معاہدہ کو یو اے ای کی ’منافقت‘ قرار دیا ہے۔ اسی پلیٹ فارم پر قیادت کی خواہش رکھنے والے عمران خان کی وزارت خارجہ نے محتاط انداز میں کہا ہے کہ ’پاکستان نے اس اعلان کو نوٹ کرلیا ہے۔ اس کے خطے کی سیاست پر دوررس اثرات مرتب ہوں گے‘۔ معلوم
Read moreکسی قوم کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنی ہو تو اس قوم کے نوجوانوں کے ذہنوں کو مذہبی جنونیت سے بھر دو، اس کے سوچنے اور سوال کرنے کی قوت سلب ہو جائیں گی اور وہ ذہنی مرض کے اس صورت میں مبتلا ہو جائیں گے جو نہ تو خود اپنے آپ کو غور و فکر کے اہل سمجھے گے اور نہ دوسرے کو غور و فکر کرنے دیں گے۔
پاکستان میں مذہبی جنونیت کی ابتدا تو شروع ہی سے تھی۔ اگر ہم پاکستان کی تاریخ پر نظر دوڑائیں تو ہمیں کچھ ایسے واقعات ملتے ہیں جن سے اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ شروع ہی سے پاکستان میں مذہبی جنونیت کو پروان چڑھایا گیا لیکن اسے لیگل پروٹیکشن ضیاء کے دور سے ملی۔
Read moreہم عجب قوم ہیں ’حقیقت کو کہانیوں میں گم کر دیتے ہیں اور کہانیوں میں اپنے مطلب کی حقیقت تلاش کرنے کوشش کرتے ہیں۔ ملا، مجاور اور ملحد تینوں کی سائیکی اس معاملے میں ایک سی ہے۔ اپنے مطلب کا فلسفہ ہر کہانی میں تلاش کر لیتے ہیں، اپنے اپنے مذہب (مذہب بمعنی راستہ ) کی تبلیغ کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ کوئی واقعہ رونما ہو‘ اس کا سیاق و سباق دیکھے بغیر بے دریغ کسی دوسرے
Read moreپچھلے دنوں پشاور کی عدالت میں ایک نوجوان خالد نے توہین رسالت کے ایک ملزم طاہر شمیم احمد کو قتل کر دیا۔ بظاہر یہ واقعہ بھی توہین رسالت کے نتیجے میں ہونے والے قتل کے تمام دوسرے واقعات کی طرح تھا۔ لیکن قتل کرنے کے فوراً بعد قاتل نے کچھ ایسے دعوے کیے جنہوں نے اس واقعہ کو اپنی نوعیت کے ہونے والے دوسرے تمام واقعات سے مختلف کر دیا۔ وقوعہ کے فوراً بعد قاتل یعنی خالد نے ایک شخص
Read moreاسلام، نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم، صحابۂ کرام رض، بزرگان دین اور اکابر سے محبت کا ثبوت دینے کے لیے مجھے اندھی نفرت کا سہارا کیوں لینا پڑتا ہے؟ حب رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی آبیاری کے لیے خون ریزی اور خوں خواری کی ضرورت کیوں پڑتی ہے؟ خالص علمی معاملات میں ہم منطق کے بجائے تیغ و تفنگ سے لیس ہو کر زندگی کو حق و باطل کا معرکہ کیوں بنا دیتے ہیں؟ عقیدے
Read moreآؤ ہم کافر کافر کھیلیں، آؤ ہم فرقہ فرقہ کھیلیں، آؤ ہم خواب خواب کھیلیں، آؤ ہم گستاخ گستاخ کھیلیں۔ بقول انشاء جی کہ اسلام کا دائرہ پہلے وسیع تھا اب تنگ ہوتا جا رہا ہے، پہلے اس میں لوگوں کو شامل کیا جاتا تھا اب صرف نکالا جا رہا ہے۔ آئے روز کوئی نا کوئی جنونی اٹھ کر ناموس رسالت کا سہارا لے کر کسی نا کسی کو قتل کر دیتا ہے۔ خبر ہے کہ پشاور میں جھوٹی نبوت
Read moreاک رسم بد چل نکلی ہے، ایسی کہ معقول بات لکھنے اور کہنے والے پر الٹا ”الزام“ نہ صرف تھوپ دیا جاتا ہے بلکہ چند خدائی فوجدار خود ساختہ ”ایمانومیٹر“ تھامے معتدل بات لکھنے اور کہنے والے کے ”ایمان“ کی پیمائش کرنے دوڑے چلے آتے ہیں۔ جذباتیت کی لہروں پر تیرتے چند سرپھرے ایسا کریں تب تو بات کچھ پلے بھی پڑتی ہے مگر مقام حیرت کہ اہل علم سمجھے جانے والے حضرات بھی بجائے معقول و معتدل بات کہنے
Read moreمورخہ 27 مارچ 2016– آج ممتاز قادری کا چہلم ہے۔ اور کل رات جنید جمشید پر ائیرپورٹ پر حملہ ہوا ہے۔ اطلاع ہے کہ حملہ کرنے والے کراچی سے جنید جمشید کے ساتھ ہی جہاز پر اسلام آباد آئے تھے اور ان کی آمد کا مقصد ممتاز قادری کے چہلم میں شرکت کرنا تھا۔ حملہ کرنے والے افراد، جنید جمشید کو گندی گالیاں دیتے ہوئے یہ کہہ رہے تھے کہ جنید جمشید کی طرف سے حضرت عائشہؓ کی شان میں
Read more