کیا عمران خان کو تبدیل کرنے سے قسمت بدلے گی؟

ان دنوں ملکی سیاست میں کافی ہلچل دیکھنے میں آ رہی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے باہمی مشاورت کے بعد حکومت کے خلاف آخری حربہ استعمال کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی ہے۔ تحریک عدم اعتماد کو ملکی سیاست میں کئی ماہ کی غیر یقینی صورتحال کے بعد جمع کروایا گیا۔ یا اسے ایسے کہا جا سکتا ہے کہ آصف علی زرداری کو ایک بار پھر میدان میں اتارا گیا ہے۔ اب کی بار عمران

Read more

اسلاموفوبیا۔ ایک ہتھیار

وکی پیڈیا، پی ای ڈبلیو اور دیگر شماریاتی اداروں کے پیش کردہ اعداد و شمار کے مطابق 19 صدی کے بعد سے بین الاقوامی سطح پر مسلمانوں کی آبادی میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔ سال 2015 ء کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں اسلام کے ماننے والوں کی تعداد 1.8 ارب ہے جو تقریباً کل آبادی کا 24 فیصد ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق جس رفتار سے مسلمانوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا

Read more

صدارتی نظام کی بازگشت اور ہم

ویسے کسی نے سچ ہی کہا ہے کہ ہمارے ملک کا بابا آدم ہی نرالا ہے، ہر گزرتے دن کے ساتھ نیا شگوفہ چھوڑا جاتا ہے کہ بندہ حیران رہ جاتا ہے۔ یہ بات ماننا پڑے گی کہ یہاں لوگوں کو اتنا مذہبی بنا دیا گیا ہے کہ وہ محرومیوں کو قسمت، ظلم کو آزمائش سمجھ کر وقت گزارتے ہیں۔ یہاں کا نظام ایسا ہے کہ ظلم کے خلاف یا اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانا گناہ تصور کیا جاتا

Read more

اسلامو فوبیا اور ہیپی کرسمس

بہت سوچا کہ مجھے اس موضوع پر لکھنا چاہیے یا نہیں۔ بہت سوچ بچار کے بعد لکھنے پر مجبور ہو گیا۔ لکھنے سے ہچکچاہٹ کی وجہ عیاں ہے کہ ہم جیسوں پر ”ان“ کی خاص نظر ہوتی ہے اور عقیدہ فرق ہونے کی وجہ سے ”ایویں“ زیرعتاب رہتے ہیں۔ لیکن کیا کریں لکھنا بھی مجبوری ہے۔ بات دراصل یہ ہے کہ ہمارے حکمران اسلاموفوبیا کا اتنا شور کرتے ہیں کہ مثل لاگو ہوتی ہے کہ ”جھوٹ اتنا بولو کہ سچ

Read more

دریائے فرات کے کنارے

چند روز قبل کراچی کے صحافی فہیم کی خود کشی کی خبر آئی جس کے بعد سوشل میڈیا پر بہت کچھ لکھا جا رہا ہے۔ درد دل رکھنے والے اس سے ہمدردی جتا رہے ہیں، اس سے زیادہ وہ کر بھی کیا سکتے ہیں۔ ان میں سے بہت سے ایسے ہوں گے جن کی تھوڑے بہت فرق کے ساتھ وہی حالت ہوگی جو فہیم کی مرنے سے پہلے تھی۔ فہیم کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ایکسپریس ٹی وی سے

Read more

متحدہ اپوزیشن اور قانون سازی

ویسے تو ہمارے ملک میں روزانہ کی بنیاد پر بہت کچھ ایسا ہو رہا ہوتا ہے کہ بطور صحافی ہمیں خبروں کی کمی نہیں ہوتی، لیکن اسلام آباد میں نومبر کے وسط میں، سرد موسم میں سیاسی درجہ حرارت گرم رہا اور گزشتہ دنوں کے دوران حکمران جماعت کے بارے میں کی جانے والی چہ مگویاں بالآخر دم توڑ گئیں۔ ویسے تو اپوزیشن جماعتوں کا بھی اللہ ہی حافظ ہے، بظاہر میڈیا پر بہت شور شرابا کرتے ہیں کبھی مہنگائی

Read more

مذہبی جماعتیں اور آئین

جب سے ہوش سنبھالا ہے ملک کے بدترین حالات دیکھ کر افسوس ہوتا ہے۔ بجلی، پانی، گیس، مہنگائی جیسے نہ حل ہونے والے مسائل چل رہے ہیں۔ حالانکہ مملکت خداداد میں وسائل کی کمی نہیں۔ کہا جاتا ہے کہ کسی ملک کی خوشحالی کے لئے قدرتی وسائل، سمندر، پہاڑ اور معدنیات ضروری ہوتی ہیں اور خوش قسمتی سے پاکستان کو خدا نے یہ تمام سہولیات سے نوازا ہے۔ دنیابھر میں بیشتر ترقی یافتہ ممالک کے پاس قدرتی سہولیات میں سے

Read more

آداب غلامی

کہا جاتا ہے کہ ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے یوں حاکم وقت کو باپ کا درجہ دے سکتے ہیں۔ اب حاکم وقت جو بھی فیصلہ صادر فرما دے، مان لیں کہ عوام کی بھلائی کے لیے ہی کیا گیا ہے۔ اب کسی تمہید کے بغیر سیدھا موضوع کی جانب چلتے ہیں۔ سال 2000 ء سے ستمبر 2021 ء تک پاکستان میں دہشتگردی کے کل 29537 واقعات رونما ہوئے۔ غیر سرکاری تنظیم (ساؤتھ ایشیاء ٹیرر ازم پورٹل) کے اعداد و

Read more

اسد طور پرتشدد پر اتنا واویلا کیوں؟

پہلے تو کہیں کونے کھدرے میں شک و شبہ تھا مگر اب مجھے یقین ہو گیا ہے کہ ہم کوئی کام مکمل دیانتداری اور امانت داری سے نہیں کرتے، اور شاید یہی وجہ ہے کہ ہم آزادی کے تہتر سال بعد بھی جس جگہ کھڑے ہیں اس پر شرمندگی ہوتی ہے۔ ویسے تو بے شمار ایسے کارنامے موجود ہیں، لیکن فی الحال ثبوت کے لئے چند مثالیں پیش خدمت ہیں۔ پیشگی معذرت کے ساتھ، میرا مقصد ہرگز کسی ادارے کی

Read more

میرے اغوا کی کہانی

کہتے ہیں کہ ایران کے جنگلات میں موسم سرما کے دوران برف باری کی وجہ سے جب بھیڑیوں کو خوراک کی قلت لاحق ہوتی ہے تو بھیڑے ایک دائرے میں بیٹھ جاتے ہیں اور ایک دوسرے کو گھورنا شروع کر دیتے ہیں۔ جیسے ہی ان میں سے کوئی ایک بھیڑیا بھوک سے نڈھال ہو کر گرتا ہے تو گروہ میں موجود باقی تمام بھیڑے اس پر ٹوٹ پڑتے ہیں اور اسے کھا جاتے ہیں۔ فارسی میں اس عمل کو ”گرگ آشتی“ کہا جاتا ہے۔ اس عمل کا اگر بغور جائزہ لیں تو یہ رجحان بھیڑیوں کے ساتھ ساتھ کافی حد تک انسانوں میں بھی پایا جاتا ہے۔

Read more

پروفیسر ڈاکٹر شہباز گل صاحب اور انڈہ گردی

لکھنو کو ادب کا شہر کہا جاتا ہے، لکھنو کے لوگ لڑتے ہوئے بھی ادب کا دامن نہیں چھوڑتے۔ دو بچے آپس میں کچھ یوں بحث کر رہے تھے۔ عالی جاہ! ہماری دیرینہ قلبی حسرت ہے کہ آپ کے رخ روشن پر ایسا زناٹے دار طمانچہ رسید کریں کہ آپ کے چہرے پر ہماری انگلیوں کے نشان ابد تک ثبت ہو جائیں اور آپ تاحیات اس ذلت کے نشان کو لے کر کوچہ کوچہ، قریہ قریہ اور بستی بستی گھوما

Read more

سینیٹ انتخابات اور مہنگائی کا جن

بدترین معاشی حالات کے دوران اپوزیشن کے وہ ارکان جو غریب کی لاچاری اور معیشت کی زبوں حالی پر کم از کم بات تو کرتے تھے اب وہ سینیٹ الیکشن میں سید یوسف رضاگیلانی کی فتح کو عوام کی فتح قرار دے رہے ہیں۔ اگر اس مفروضے کو مان لیا جائے اور یہ بھی فرض کر لیا جائے کہ وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔ تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا آنے والے وقت میں

Read more

پے ٹیکس بلڈ پاکستان: ایک منفرد میگزین

گزشتہ دو، اڑھائی دہائیوں سے ڈیجیٹل میڈیا کی وجہ سے بہت سی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کی شکل یکسر تبدیل ہو گئی ہے۔ ”بریکنگ نیوز“ اور ”سب سے پہلے“ خبر بریک کرنا کے معیار تبدیل ہو گیا ہے۔ صحافیوں کے کام کرنے کے انداز اور دیگر ذرائع تبدیل ہو گئے ہیں۔ یوٹیوب پر نت نئے پروگرامز کے ذریعے پیسے کمانے کی دوڑ تیز ہو گئی ہے۔ حالات حاضرہ اور سنجیدہ موضوعات کی نسبت چٹ پٹی خبروں

Read more

کیا نئے امریکی صدر کشمیر پر ثالثی کریں گے؟

تنقید ہمیشہ ناقابل برداشت ہوتی ہے، چاہے تعمیری ہی کیوں نہ ہو۔ ہمارے ہاں تو ویسے ہی برداشت کی کمی ہے، دلائل کچھ بھی دے دیں لیکن حقیقت حال یہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ہماری مرضی کے خلاف کوئی ایک فقرہ لکھ دے تو ہم سے وہ برداشت نہیں ہوتا۔ فوراً فضول بحث شروع کریں یا مخالف رائے رکھنے والے شخص کو بلاک کردیں گے۔ یہی حال ہمارے حکمرانوں کا ہے، میڈیا کی تنقید برداشت کرنے کی ہمت نہیں۔ اپنی

Read more

مذہبی آزادی: پاکستان کا نام تشویش ناک فہرست میں کیوں آیا؟

دس دسمبر 1948 ء کو جب اقوام متحدہ نے تیس بنیادی انسانی حقوق کی شناخت کرتے ہوئے اسے انسانی حقوق کا عالمی دن قرار دیا۔ تو پاکستان نے اسی دن اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں انسانی حقوق کے عالمی اعلامیہ کی حمایت میں ووٹ دیا تھا۔ اس وقت اقوام متحدہ کے رکن ممالک کی تعداد صرف 63 تھی جبکہ اس وقت رکن ممالک کی تعداد 193 ہے۔ اس کے باوجود دنیا کے متعدد ممالک میں اس کی پاسداری نہیں

Read more

اقلیتوں کے اندر اقلیتوں کی صورت حال

دنیا کی تاریخ کا مطالعہ کریں تو واضح ہوتا ہے کہ ریاست کے اندر اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ نہ ملنے کا نتیجہ کسی بڑے اندرونی اور بین الاقوامی تنازعات کی صورت میں نکلا ہے۔ جنوبی ایشیا کی بڑی آبادی مسلمانوں پر مشتمل ہے، پاکستان، بنگلہ دیش اور مالدیپ کا سرکاری مذہب اسلام ہے۔ اس کے علاوہ ایک ارب سے زائد آبادی والے ہمسایہ ملک بھارت میں پندرہ سے بیس کروڑ اسلام کے ماننے والے آباد ہیں۔ اگرچہ بھارت سیکولر

Read more

آہ۔ پروفیسر حسن صاحب بھی چلے گئے

میرے پاس الفاظ نہیں ہیں اور دل یہ بات تسلیم کرنے کو تیار بھی نہیں ہے کہ وہ شخص جس نے مجھے اردو زبان سکھائی وہ داغ مفارقت دے گئے۔ یوں سمجھ لیں کہ ہم نے اردو کی الف ب ہم نے سیکنڈ ائر میں سیکھی۔ اور میرے استاد پروفیسر حسن عظیم ورک اب اس دنیا میں نہیں ہیں۔ کرونا وائرس کی وبا کے ساتھ ہی عزرائیل بھی اپنی ڈیوٹی پر مامور ہے۔ مجھے نہیں معلوم یہ کہنا مناسب ہے لیکن جب عزرائیل ہمارے پاس آئے تو اس سے احتجاج ضرور کریں گے کہ ظالم ایسی بھی کیا جلدی تھی۔

Read more

تجھے اے زندگی لاؤں کہاں سے

سیانے کہتے ہیں کہ زندگی موت کی امانت ہے اور موت زندگی کی حفاظت کرتی ہے تآنکہ وقت مقرر آن پہنچے۔ مگر جواں سالی کی موت ہر ذی شعور انسان کو آبدیدہ کردیتی ہے۔ گزشتہ دنوں دو ساتھی صحافیوں ارشد وحید چوہدری اور شاہ نواز موہل کی موت نے دہلا کر رکھ دیا۔ گو ارشد وحید چوہدری کے ساتھ کسی صحافتی ادارے میں اکٹھے کام نہیں کیا مگر ارشد کے ساتھ شناسائی پارلیمنٹ ہاؤس کی پریس گیلری اور راہداریوں میں

Read more

نومنتخب امریکی صدر اور ہم

امریکی ریاست ڈیلووارئے سے چھ مرتبہ سینیٹر منتخب ہونے والے جوزف رابنٹ بائیڈن امریکہ کے سب سے عمر رسیدہ صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ وہ 36 برس امریکی سینیٹ کے رکن رہے جبکہ آٹھ برس نائب صدر کے طور پر بھی کام کرچکے ہیں۔ لہٰذا امریکی سیاست کے تمام نشیب وفراز سے واقف ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ جوبائیڈن، سابق صدر باروک اوبامہ کا تسلسل ہے۔ لیکن اس بار امریکی عوام ٹیکس، صحت اور ماحولیات کے علاوہ بین الاقوامی تعلقات

Read more

ابھی عشق کے امتحان اور بھی ہیں

گزشتہ رات میڈیا پر خبر چلی کہ کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عدالتی حکم کے بعد 13 سالہ مسیحی بچی کو بازیاب کر کے دارالامان میں بھیج دیا اور ملزم اظہر علی کو کم سن بچی کو ورغلا کر اغواء کرنے، جبری تبدیلی مذہب اور کم عمری کی زبردستی شادی کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس خبر سے پاکستان میں بسنے والے مسیحیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور عدالت کا وقار بھی

Read more

جبری تبدیلی مذہب اور عدالتی نظام

غربت بذات خود ایک ایسی بیماری ہے، جس سے دیگر بیماریاں جنم لیتی ہیں۔ پاکستان کی اکثریتی آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے ایسے میں اگر کسی غریب کا تعلق کسی مذہبی اقلیت سے ہوتو مسائل اور بھی بڑھ جاتے ہیں۔ ایسا ہی ایک مسیحی خاندان کراچی کینٹ ریلوے کالونی کے کوراٹرز میں آباد ہے۔ گھرکا سربراہ راجہ لال مسیح، ڈرائیور کے طور پر ملازمت کرتا ہے جبکہ اس کی بیوی گھروں میں کام کاج

Read more

شاہ دولے کے چوہے

شاہ دولے کے چوہوں کی کہانی سے آپ لوگ واقف ہوں گے، لہٰذا مزید اس کی تفصیلات بتانے کی ضرورت نہیں۔ بس اتنا کہنا ہے کہ یہ لوگ وقت اور عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ قد و قامت اور جسامت میں تو بڑھتے جاتے ہیں، مگر ان کی سوچ محدود رہتی ہے۔ صرف وہ بولتے ہیں جو کہا جاتا ہے اور وہی کچھ کرتے ہیں جو کرنے کا کہا جاتا ہے۔ ویسے آپس کی بات ہے ہم بھی ویسے ہی ہیں۔ کیوں کہ ہمیں ایسا بنا دیا گیا ہے۔ ہماری سوچ کو زبر دستی محدود کر دیا گیا ہے۔

اور اگر اس سوچ سے زیادہ سوچنا شروع کر دیں، تو بے بنیاد الزامات، مار پیٹ یا پھر تھانے کچہری کے چکر لگانا پڑتے ہیں۔ سکول کے زمانے سے مطالعہ پاکستان کے ذریعے یہ دماغ میں ٹھونس دیا گیا کہ علامہ اقبال نے پاکستان کا خواب دیکھا۔ بس پھر کیا تھا آج تک وہی چل رہا ہے۔ حالاں کہ ڈاکٹر جاوید اقبال اپنی وفات سے پہلے متعدد بار اس بات کو رد کر چکے ہیں۔ جلیانوالا باغ کے واقعے کے بعد رابندر ناتھ ٹیگور نے بنگالی ہونے کے باوجود جلیانوالا باغ (پنجاب) کے سانحے پر ”سر“ کا خطاب یہ کہہ کر واپس کر دیا تھا کہ ”وہ وقت آ گیا ہے کہ ان ایوارڈوں اور اعزازات کو مسترد کر دیا جائے، جن کے دینے والے میرے ملک کے باشندوں سے انسانیت سوز سلوک کریں۔ لہذا میری تاج برطانیہ سے درخواست ہے کہ مجھے ”سر“ کا دیا ہوا خطاب واپس لے لیا جائے”۔

Read more

سیاسی جماعتیں اور اقلیتی ونگ

ویسے تو مجھے سیاسی جماعتوں کے اقلیتی ونگ کی آج تک سمجھ نہیں آئی، حالاں کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر سینیٹر کامران مائیکل کے ساتھ میرا قریبی تعلق ہے (یہ میرا خیال ہے)، لیکن یہ تعلق پارٹی کی بنیاد پر نہیں ہے اور اس طرح سے دیگر سیاسی جماعتوں میں اقلیتی راہنماؤں کے ساتھ بھی تعلقات ہیں۔ لہٰذا میں نے کبھی ان کی پارٹی کے معاملات میں دخل اندازی کی کوشش نہیں کی۔ یہ کارنامہ خیر سے سابق فوجی ڈکٹیٹر جنرل پرویز مشرف نے سر انجام دیا تھا کہ پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کو ایوان میں جانے کے لیے بڑی سیاسی جماعتوں کے رحم و کرم پر ڈال دیا۔ (پھر کہتے ہیں کہ فوجی سیاست میں دخل اندازی نہ کرنے کا حلف اٹھاتے ہیں)۔

بھلا ”تحریک لبیک پاکستان“ جس کے سربراہ غیر مسلم کے بارے میں جن خیالات کا اظہار اکثر و بیشتر کرتے رہتے ہیں، ایسے لوگ قانونی مجبوری کی بنا پر اقلیتی ونگ بنا بھی لیں، تو ان کی نظر میں غیر مسلم ارکان کی کیا قدر ہو گی؟ بد قسمتی سے یہی احوال ”جماعت اسلامی، جمعیت علمائے اسلام“ جیسی خالصتاً مذہبی جماعتوں کا ہے۔

Read more

وزارت خارجہ کے افسروں کی بیرون ملک تعیناتی

ہم (پاکستانی) بھی عجیب لوگ ہیں، اکثر و بیشتر دُہرے چہرے سجائے پھرتے ہیں، مگر دوسروں سے مکمل وفاداری کی امید رکھتے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ بعض لوگ اس بات سے اتفاق نہ کریں اور خود کو پارسا گردانتے ہوں۔ یہ وہی لوگ ہیں جو پاکستان میں رہتے ہوئے بچوں کے لئے انگریزی نظام تعلیم ڈھونڈتے ہیں اور یورپ، امریکا یا برطانیہ میں رہتے ہوئے اسلامی طرز کے تعلیمی ادارے تلاش کرتے ہیں۔ ہمارے یہاں اگر چہ آئین و قانون میں بہت سی چیزیں واضح ہیں، مگر کوئی پروا ہی نہیں کرتا اور اگر کوئی دل جلا نظام کی بد سلوکی سے تنگ آ کر عدالتوں کا رخ کر بھی لے تو خیر سے ہمارا عدالتی نظام، معیار اور کام اتنا سست ہے کہ بقول شاعر:

؎ کون جیتا ہے تیری زلف کے سر ہونے تک

Read more

انسانی حقوق اور بین المذاہب ہم آہنگی

خدا نے انسان کو آزاد مرضی کے ساتھ تخلیق کیا ہے، لہذا آزادی ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔ کسی انسان کو حق حاصل نہیں کہ وہ کسی دوسرے انسان کو اذیت پہنچائے یا حقیر جانے۔ چاہے اس کا تعلق کسی بھی رنگ، نسل، مذہب یا فرقے سے ہو۔ اسے یہ حق حاصل ہے کہ وہ وہی کچھ کرے جو اس کی منشا ہے یا اسے بھلا لگتا ہے۔ بنی نوع انسان کا آپس میں بہرصورت انسانیت کا رشتہ ہے۔ لیکن زمینی حقائق ذرا مختلف ہیں۔ ہمارے یہاں سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ہم کسی ایک پہچان کو بنیاد بنا کر خود کو دوسروں سے اعلیٰ سمجھتے ہیں۔

اس میں سب سے بڑا عنصر مذہب ہے، جب کہ رنگ، نسل یا فرقے کی بنیاد پر بھی ایسا رویہ اختیار کرنے والے پائے جاتے ہیں۔ مذاہب کا مطالعہ کریں، تو یہودیت وہ پہلا مذہب ہے، جس کے ماننے والے اپنے آپ کو دوسروں سے اعلیٰ سمجھتے ہیں۔ اس کے بعد دین اسلام کے پیروکار خود کو جنت کے وارث گردانتے ہوئے، صرف مسلمانوں کو پاک تصور کرتے ہیں۔ اسی طرح مسیحیوں کا بھی اپنا ایک نقطۂ نظر ہے۔ یہ مذاہب خدائی مذاہب ہونے کے دعویدار ہیں اور اس بنیاد پر ہندو، سکھ، پارسی، بدھ مت اور دیگر مذاہب کے پیروکاروں کو کمتر سمجھتے ہیں۔

Read more

مالشیے: سر جو تیرا چکرائے، یا دل ڈوبا جائے

جیسے ہی رات اپنے جوبن کی اور بڑھتی ہے، کاروباری مراکز بند ہونے کے بعد، ڈھابے طرز پر قائم ریسٹورنٹس، تفریحی پارک، تھڑے، یا مخصوص سڑکوں پر شیشے کی جھنکار سنائی دیتی ہے۔ سنٹرل پنجاب کے شہروں کے افراد، اس آواز سے مانوس ہیں، لیکن شہر اقتدار میں بھی تقریباً ہر سیکٹر میں ایسے کردار نظر آتے ہیں۔ یہ آواز مالشیوں کی بوتلوں سے پیدا ہوتی ہے، جو شیشے کی چھوٹی چھوٹی بوتلوں کو گاہکوں کو متوجہ کرنے کے لئے

Read more

اخلاقیات کی تعلیم کیوں ضروری ہے؟

ہمارے ہاں اخلاقیات کا فقدان ہے یہاں تک کہ تعلیمی اداروں میں غیر مسلموں کے لیے نصاب میں جو اختیاری مضمون شامل کیا گیا ہے۔ اس میں اخلاقیات سے متعلق کم اور دیگر مذاہب کی تعلیمات کے بارے میں توڑ مروڑ کر جو تشریح درج ہے اس میں بھی اسلامی رنگ غالب ہے۔ انتہا پسندانہ سوچ ہمارے معاشرے کا المیہ ہے اور ہم نے طے کر رکھا ہے کہ پہلے تو بروقت معاملات کو طے نہیں کرنا اور نہ ہی

Read more

اپوزیشن کے پھوکے فائر

سیاستدان اپوزیشن کے دور میں ایویں ”پھوکے“ فائر کرتے رہتے ہیں اور عوام یہ سمجھتے ہیں کہ وہ ان کے بڑے ہمدرد ہیں۔ یہ بات تو طے ہے کہ سیاستدانوں کو عوام کا احساس صرف اپوزیشن کے دور میں ہی یاد آتا ہے۔ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے، بے روزگاری ہوگئی ہے، دوائیاں نہیں مل رہیں، انفراسٹکچر تباہ ہوگیا ہے، کرپشن بڑھ گئی ہے، آزادی رائے پر پابندی ہے، بنیادی انسانی حقوق حاصل نہیں ہیں، وغیرہ وغیرہ۔۔۔

Read more

سوک سینس پارٹ ون Civic Sense

غربت اور احساس محرومیت کی وجہ سے Frustration پیدا ہوتی ہے اور ایک مخصوص حد کے بعد انسان کے پاس دو ہی راستے ہوتے ہیں یا تو اسے دور کرنے کے لئے نشے کا سہارا لیتا ہے یا جرائم کی جانب راغب ہوجاتا ہے۔ یہی وجہ ہے جہاں ریاست اپنی ذمہ داریاں پوری نہ کرے اور انصاف میسر نہ ہو وہاں جرائم کی شرح بڑھ جاتی ہے۔ بد قسمتی سے مملکت خداداد پاکستان میں عوام کو سہولیات فراہم کرنا حکمرانوں

Read more

جرم، قانون اور عدالت

ہماری اکثریتی آبادی غربت کے گھن چکر میں پھنسی ہوئی ہے۔ زندگی، گردوغبار سے اٹی ہوئی گلیاں ٹوٹی دیواروں غلیظ نالیوں کے کنارے گزر جاتی ہے۔ غریب آدمی کو روٹی روزی کی دوڑ دھوپ میں پتا ہی نہیں چلتا کہ بچے کب پیدا ہوئے، کب جوان ہوئے اور کب گزر گئے۔ گزشتہ تہتر سالوں سے یہ سوال گردش کر رہا ہے کہ ایسے افراد پر مشتمل کروڑوں کی آبادی کا کیا مستقبل ہے؟ تیسری دنیا کے متعدد ممالک کی زندگی

Read more

شہباز چوہان کے ساتھ ملاقات

اسلام آباد خوبصورت شہر ہے یہاں تک بیرونی ممالک سے پہلی مرتبہ پاکستان آنے والے سفارتکاروں کے پاکستان سے متعلق تاثرات یہاں پہنچ کر تبدیل ہو جاتے ہیں۔ خاص طور پر حالیہ بارشوں کے دوران جب کراچی، لاہور اور دیگر شہر پانی میں ڈوبے ہوئے تھے یہاں تک کہ کراچی کے پوش ایریاز میں بھی گھروں میں پانی داخل ہوگیا اور عوام الناس کا کروڑوں روپے کا نقصان ہوا، وہیں اسلام آباد بارش کے بعد دھل کر مزید صاف ہوجاتا

Read more

مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی

بنیادی انسانی حقوق حاصل نہ ہونے کی وجہ سے انسان کے اندر عدم برداشت اور انتہا پسندانہ سوچ جنم لیتی ہے۔ بنیادی حقوق کی غیرموجودگی ملک میں نظام عدل کی حقیقی تصویر کشی بھی کرتی ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ دنیا کے بیشتر ممالک میں انفرادی سطح پر مذہب اور رنگ ونسل کی بنیاد پر اس ملک میں بسنے والے اقلیتی افراد کے ساتھ تفریق کی جاتی ہے۔ بھلے وہ سیکولرا زم کا نام نہاد علمبردار بھارت ہو یا ملٹی

Read more

ایک نظر ادھر بھی

ویسے تو یہ بات باعث شرم ہے کہ کسی ذمہ داری کو نبھانے کے لئے حلفیہ اقرار کرنے کے بعد بے ایمانی کی تمام حدود پار کرتے ہوئے اس کی پاسداری نہ کی جائے۔ ہمارے ہاں یہ رجحان سرکاری اداروں سے لے کر سیاست اور ان اداروں میں بھی نظر آتا ہے جنہیں ہمارے ملک میں مقدس گائے کا درجہ حاصل ہے۔ لیکن یہ بات اور بھی بھیانک ہوجاتی ہے کہ جب کوئی مذہبی پیشوا اپنے منصب کا ناجائز استعمال اس حد تک کرے کہ نوبت عدالتوں تک پہنچ جائے۔

جی ہاں، آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ کس طرح ہمارے مسیحی مذہبی راہنما خصوصاً چرچ آف پاکستان اور پرسبٹیرین چرچ کے پادری اور بشپ صاحبان پراپرٹیز بیچنے اور عہدوں کے حصول کے لئے گزشتہ چند دہائیوں سے آپس میں گتھم گتھا ہیں۔ میرے لیے یہ بات اس لیے بھی تعجب کا باعث ہے کہ یہ لوگ مسیحیت کی تعلیم دینے کے دعویدار ہیں، لیکن انجیل مقدس میں 1۔ کرنتھیوں 6 باب اس کی پہلی 8 آیات کے مطابق یہ فعل مسیحیت میں ناپسندیدہ ہے۔ اب یہ فیصلہ کلیسیا کو کرنا ہے جو لوگ بذات خود اس تعلیم پر عمل نہیں کرتے جو دوسروں کو دیتے ہیں اور کیا یہ لوگ اس قابل ہیں کہ تبلیغ کرسکیں اور کیا انہیں سننا روا ہے؟

Read more

اقلیتوں کے حقوق اور آئینی تحفظ

چند روز قبل سینیٹ میں مذہبی اقلیتوں کے تحفظ سے متعلق پیش ہونے والے بل کے مطابق جبری مذہب تبدیلی پر سات سال تک قید اور جرمانہ ہوگا۔ اس بل میں جبری بین المذاہب شادی کروانے والے کو بھی 10 سال تک سزا اور 5 لاکھ جرمانہ کے علاوہ کم عمر مذہبی اقلیت کی شادی کروانے والے کو 14 سال قید اور 5 لاکھ تک جرمانہ ہوگا۔ بل میں مزید کہا گیا ہے کہ اقلیتوں کے خلاف نفرت اور توہین

Read more

دو سالہ کارکردگی کا شور اور غریبوں کی سسکیاں

گزشتہ پانچ سال (2013-2018) کے دوران پی ٹی آئی کے دھرنوں، جلسوں میں پی ٹی آئی کا ترانہ ”جب آئے گا عمران سب کی شان بنے گا نیا پاکستان“ سن سن کر ہم یہ امید لگا بیٹھے تھے کہ شاید عمران خان کے برسراقتدار آنے سے ملک کی قسمت بدل جائے گی۔ پھر یوں ہوا کہ اگست 2018ء میں خان صاحب نے بطور وزیراعظم پاکستان حلف اٹھا لیا۔ شروع شروع میں موصوف سابقہ حکومتوں پر ملبہ ڈالتے رہے لیکن حکمرانی

Read more

غربت نے عوام کا جینا حرام کر دیا

قدیم انسانی تاریخ کا مطالعہ اور تجزیہ کریں تو یہ واضح ہوگا کہ پرانے زمانوں میں جب کوئی برگزیدہ شخص خدا کے غضب اور عذاب الہی کا پیغام لے کر آتا تھا تو وقت کا حکمران اپنے تخت سے اتر کر خود ٹاٹ پہنتا، اپنے گناہوں کی معافی کا طلبگار ہوتا اور اپنی قوم کو بھی روزہ رکھنے، گناہوں سے معافی مانگنے اورخدا سے عذاب کو ٹالنے کی اپیل کیا کرتے تھے۔ قدیم شہر نینواہ تباہی کے دہانے پر تھا

Read more

ماں تجھے سلام

مجھے یہ دہرانے کی تو ضرورت نہیں کہ ماں کی گود بچے کی پہلی درسگاہ ہوتی ہے، امثال میں بھی لکھا ہے ”بچے کی اس راہ پر تربیت کر جس پر اسے جانا ہے، وہ بوڑھا ہوکر بھی اس سے نہیں مڑے گا۔“ لگ بھگ پندرہ سال قبل ہم نے ایک غیر سرکاری تنظیم کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں ”مدرزڈے“ کی تقریب کا انعقاد کیا۔ مدرز ڈے کے بارے میں کوئی زیادہ معلومات تو نہیں تھی اور تقریب کا

Read more

جدید ٹیکنالوجی اور ہم

کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کے لئے زرخیز زمین، معدنیات، سازگار موسم، سمندر، پہاڑ، صحرا، جغرافیائی حیثیت اور قدرتی وسائل درکار ہوتے ہیں۔ پاکستان کتنا خوش قسمت ملک ہے جس کے پاس یہ تمام وسائل موجود ہیں مگر ہم کتنے بدقسمت ہیں کہ ترقی کے لئے دستیاب تمام تر وسائل ہونے کے باوجود ترقی نہیں کرسکے۔ اس کے برعکس یورپی یونین کی کچھ ریاستوں کے علاوہ دنیا میں بہت سے ایسے ممالک ہیں جن کے پاس قدرتی وسائل کی

Read more

خصوصی معاونین کے اثاثے اور خود ساختہ بشپ

عوام کے بے حد اصرار اور آئینی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر تقریباً دوسال کے بعد مشیروں اور خصوصی معاونین کی فوج ظفر موج کے اثاثوں کی تفصیلات کابینہ ڈویژن کی ویب سائٹ پر شائع کردی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ وزیروں کے اثاثہ جات کی الگ سے فہرست موجود ہے۔ آپ کو یقیناً یہ جان کر خوشی ہوگی کہ عمران خان نے وزیراعظم بننے سے پہلے جو وعدہ کیا تھا ان میں

Read more

کچھ رحم کریں یہ ملک ہے آپ کی تجربہ گاہ نہیں

ہم میں سے وہ لوگ جنہوں نے سرکاری سکول یا کالج سے تعلیم حاصل کی اور میٹرک یا ایف، ایس، سی میں سائنس پڑھی ہوگی، وہ اس بات سے بخوبی واقف ہوں گے کہ سائنس کے مضامین کو پڑھانے کے ساتھ ساتھ ایک فرسودہ سی تجربہ گاہ میں برائے نام تجربے بھی کروائے جاتے تھے اور پھر سالانہ امتحانات میں پریکٹیکل کے امتحان کا ڈھونگ بھی رچایا جاتا تھا۔ جسے پاس کرنا لازم ہوتا تھا۔ ہم چونکہ ایک ایوریج سٹوڈنٹ ہوا کرتے تھے لہذا اکثر اوقات یہ پیریڈ انجوائے کرتے، اس کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہوتی تھی کہ ہمارے ہاں اکثر سکولوں کی لیبارٹریز میں تجربے کرنے کے لئے سامان ضرورت سے کم ہوتا تھا اور جب تک ہماری باری آتی پیریڈ کا وقت ختم ہوچکا ہوتا اور ہم واپس اپنی کلاس میں پہنچ جاتے۔

لیکن سالانہ امتحانات میں کسی کی سفارش ہوتی تو پریکٹیکل میں بہتر نمبر مل جاتے ورنہ ایوریج نمبر سب کو ملتے تھے اور یوں سرٹیفیکیٹ کی شکل کچھ ہوجاتی۔ لیکن اگر آپ غور کریں تو سائنسی مضامین میں جو فارمولے اور تھیوری کوئی تین دہائیاں پہلے یعنی ہمارے زمانے میں پڑھائی گئی تھی، سلیبس آج بھی وہی ہے اور جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے ہمارے اساتذہ نے بھی وہی پڑھا تھا اور آج ہمارے بچوں کو بھی وہی کچھ پڑھایا جا رہا ہے اور تجربہ گاہوں میں وہی تجربات کروائے جاتے ہیں۔

Read more

بنا ہے شہ کا مصاحب

ہم سب خود غرض ہیں، انسانی حقوق کے نام پر بھی کیے جانے والے کام میں پیسہ بھی حاصل ہوتا ہے اور خدا کی رضا حاصل کرنے کا مقصد بھی پورا ہوجاتا ہے۔ حتی کہ والدین بھی بچوں کی پرورش اور ان کے مستقبل کو روشن کرنے میں جو جتن کرتے ہیں اس کے پیچھے بھی اپنا بڑھاپا اچھا گزارنے کی غرض چھپی ہوتی ہے۔ اگر ایسا نہیں ہے تو ان بچوں کو برا بھلا کیوں کہا جاتا ہے جو بڑھاپے میں والدین کی بہتر دیکھ بھال نہیں کرتے۔ چلیں اسے حقوق اور فرائض کا نام دے لیجیے، کچھ بھی کہہ لیں، یہی دنیا ہے اور یہی ہوتا رہے گا۔

ہو سکتا ہے کہ کہیں کوئی فرشتے موجود ہوں جو یہ دعوی کریں کہ ہم یہ سب کچھ کسی غرض کے بغیر کر رہے ہیں۔ انسان پیدائشی طور پر ایک جیسے پید ا ہوتے ہیں، جنس، رنگت، ثقافت، مذہب یا مختلف خطوں میں پیداہونے کے باوجود بھی ان کی صلاحیت ایک جیسی ہوتی ہے۔ اس لحاظ سے معاشرے میں سیکھنے اور موجود مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کے یکساں مواقع حاصل کرنے کا حق رکھتے ہیں اور پھر معاشرے میں ترقی اور تخلیق میں اپنا حصہ ڈالنے کا بھی برابری کا حق حاصل ہے۔

Read more

من چلے کا سودا

گزشتہ روز کچھ من چلے دوستوں نے سوشل میڈیا پر اسلام آباد کے تین بڑے ہوٹلوں میں شراب کی فراہمی کا ایک سرکاری اجازت نامہ بمعہ کاپی شیئر کیا۔ اب اس کے اصل یا نقل ہونے کے چکر میں پڑے بغیر بعض خودساختہ پارساؤں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسے موجودہ حکومت کے لئے باعث شرم قراردیا، کچھ اور لوگوں نے اپنے اپنے دل کی بھڑاس نکالتے ہوئے کہا کہ دیسی شراب پر تو کوئی پابندی نہیں ہے،

Read more

راہزن یا راہبر

مذہب اگرچہ ذاتی مگر اتنا حساس معاملہ ہے کہ بڑی آسانی سے اس خطے کی جنتا کو ورغلا کر اپنے مقاصد پورے کر لیے جاتے ہیں۔ اور یہ فارمولہ ہر مذہب کے ماننے والوں پر لاگو ہوتا ہے۔ یہاں کے لوگ اتنے جذباتی ہیں کہ بغیر تحقیق کیے اور حقائق کو جانے اس پر اظہار شروع کردیتے ہیں۔ اور یوں مذہب کے ٹھیکیداروں کا روزگار جاری رہتا ہے۔ ویسے تو ایسی بہت سی مثالیں موجود ہیں مگر میں آج ایک واقع کا ذکر کروں گا۔ گزشتہ دنوں ایک ویڈیو وائرل ہوئی کہ پاکستان بائبل سوسائٹی نے ایک کتاب شائع کر کے مسیحیوں کی مذہبی کتاب بائبل کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔

اسی دوران اس انتظامیہ نے جو یونائٹیڈ کرسچن ہسپتال (یوسی ایچ) کے منتظمین میں بھی شامل تھے انہوں نے یو سی

Read more

سلیکٹرز اور سلیکٹڈ۔ ایک تلخ حقیقت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ وزیر اعظم عمران خان کی ملاقات کے لئے پاکستان سے کوریج کے لئے میڈیا کی ٹیم میں میرا نام بھی موجود تھا لہذا ہم نے رخت سفر باندھا اور ملاقات سے دو روز قبل واشنگٹن پہنچ گئے۔ شام کی فلائٹ سے واشنگٹن پہنچے تو سفر کی تھکان کی وجہ رات جلدی سو گئے۔ صبح ناشتے کی میز پر غیر متوقع طور پر سرسوں کا ساگ، دیسی گھی کے پراٹھے، لسی یعنی پنجابی ناشتہ دیکھ کر حیرت گم ہوگئی۔ دنیا کے طاقتور اور ترقی یافتہ ملک کے دارالحکومت واشنگٹن میں دیسی ناشتہ ”جدت اور سادگی“ کا حسین امتزاج تھا۔

Read more

نیشنل کمیشن فار مینارٹیز کا قیام سنجیدہ کاوش ہے یا لالی پاپ

چند روز قبل سوشل میڈیا پر امریکہ کے ایک چرچ کی ویڈیو نظر سے گزری، جس میں بتایا گیا کہ بوسٹن شہر کے مرکزی علاقے میں واقع قدیم ’کیتھڈرل چرچ سینٹ پال‘ کے ایک فلور کو گزشتہ دو دہائیوں سے مسلمانوں کے لئے جمعہ کی نماز پڑھنے کے لئے مختص کیا گیا ہے، چرچ کے اس فلور پر جمعہ کے روز وہاں کے مسلمان نماز ادا کرتے ہیں۔ چرچ انتظامیہ نے گزشتہ سالوں کے دوران لاکھوں ڈالر خرچ کرکے مسلمانوں

Read more

فقیر اعظم

بہت سے ممالک اپنی سالانہ کارکردگی رپورٹ عوام کے لئے شائع کرتے ہیں۔ یہاں تک امریکہ جیسا بڑا ملک اپنی خفیہ اداروں کی رپورٹس بھی شائع کرتا ہے، جس میں اس سال کے لیے مقرر کردہ اہداف اور کامیابیوں کا ذکرکیا جاتا ہے۔ جس سے نہ صرف وہ اپنی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہیں بلکہ عوام کو بھی علم ہوتا ہے کہ جن افراد کے کام کرنے کا معاوضہ ادا کرنے کے لئے وہ ٹیکس ادا کرتے ہیں ان کی

Read more

بات کہنے کو ترستی ہے زبان میری

تقسیم ہند کے وقت مسیحیوں کے پاس تعلیم، صحت کے علاوہ دیگر ادارے موجود تھے مگر ذوالفقارعلی بھٹو نے جہاں احمدیوں کو اقلیت قراردیا وہیں مسیحی اداروں کو قومی تحویل میں لے کر تباہ کردیا۔ جو کچھ بچ گیا وہ ’نوسربازوں‘ نے بیچ دیا۔ بھٹو صاحب تو ملک میں بسنے والے مسیحیوں کے ساتھ اور بھی بہت کچھ کرنا چاہتے تھے مگر مہلت نہ ملی۔ جنرل ضیا الحق نے قوانین کو اتنا سخت کردیا کہ کو ئی زبان ہی نہ

Read more

لاک ڈاؤن کے دوران راشن کی متعصبانہ تقسیم

چند روز قبل روبینہ بھٹی کا واٹس ایپ پر پیغام آیا، لکھا تھا کہ پاکستان میں امدادی ٹیمیں لاک ڈاؤن کے دوران راشن کی تقسیم میں غیر مسلم کے ساتھ امتیازی سلوک کررہی ہیں لہذا اس کے بارے میں بھی کچھ لکھیں۔ میں نے پوچھا کہ ایسا واقعہ اگر کہیں ہوا ہے تو بتائیں میں اس کی تفصیلات چیک کرلیتا ہوں اور اگر ضروری ہوا تو یقیناً لکھوں گا۔ روبینہ کے ساتھ میری پہلی ملاقات کئی سال پہلے راستی (این

Read more

نیوورلڈ آرڈر اور پاکستان

اس وقت دنیا میں دوطرح کی قوتیں بڑے عروج پر کام کررہی ہیں، ایک خدا کو ماننے والے اور دوسرے وہ جو خداکو نہیں مانتے۔ دسمبر 2019 ء سے دنیا میں کرونا وائرس COVID۔ 19 کی وجہ سے تباہی شروع ہوئی ہے تو یہ قوتیں پورے شدومد کے ساتھ ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئی ہیں۔ کچھ لوگ کرونا وائرس کو قدرتی اور بعض مصنوعی قراردے رہے ہیں اور اسی طرح اس کا سائنسی اور روحانی علاج بھی کرتے نظر

Read more

ایک انٹرویو

ریاست کے پاس اتنے اختیارات اور وسائل ہوتے ہیں کہ ملک میں کسی بھی مشکل حالات کو کنٹرول کیا جاسکے۔ پولیس، ایلیٹ فورس، رینجرز، ڈالفن فورس اور ایف سی وغیرہ لا اینڈ آرڈر کو کنٹرول کرنے کے لئے استعمال کی جاتی ہے اور ضرورت پڑنے پر فوج کو بھی طلب کیا جاسکتا ہے۔ پاکستان میں دھرنے، احتجاج سے لے کر دہشتگردی جیسے ناسور کو ختم کرنے کے لئے ان اداروں نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے اور گزشتہ برسوں

Read more

پہلی اور تیسری دنیا کے ممالک

آج کل کے دور میں فہم وفراست اور عقل ودانش کے حوالے سے اگر کسی پر طنز کیا جائے تو اسے ارسطویا آئن اسٹائن کے القابات سے نوازا جاتا ہے۔ علم د آگہی اور ادراک وہ لامحدود وسعتیں ہیں جن کا ایک ذات میں مقیدہوجاناناممکنات میں سے ہے۔ حضرت نوح ؑ نوسوسال تک زندہ رہے، ان جیسی سو عمریں بھی ہوں تو کسی ایک فرد کو عقل کل نہیں کہا جاسکتا۔ حضرت سلیمان ؑکی فہم وفراست کا اس دور میں

Read more

لوئرمڈل کلاس اور کرونا وائرس

ویسے ہم بات کو کتنا بھی گھما پھرا کر پیش کرلیں، حقیقت یہ ہے کہ امیر آدمی کی نظر میں غریب کی کوئی قدر نہیں ہوتی۔ گزشتہ دنوں ایک معروف ڈریس ڈیزائنر ماریہ بی نے پورے ’اہتمام‘ کے ساتھ ایک ویڈیو اپ لوڈ کی اور وہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور حکومت فورا حرکت میں آگئی اور اس کی فریاد سنی گئی۔ بعد ازاں محترمہ نے ایک نئی ویڈیو اپ لوڈ کرکے ”حاکم وقت“ کا شکریہ ادا کیا۔

Read more

کرونا کے دور میں نوسربازی کے طریقے

کرونا وائرس نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے، ایسے میں ہماری حکومت اور عوام عجیب وغریب کی صورتحال کا شکار ہیں۔ روزانہ مختلف ذرائع ابلاغ سے ایسی خبریں سننے کو مل رہی ہیں کہ بعض اوقات تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ شاید ہم کوئی فلم دیکھ رہے، یا کوئی تاریخ کی کوئی کتاب پڑھ رہے ہیں جس میں دنیا کے بہت سے لوگ وبائی امراض سے مررہے ہیں اور لوگ مردوں کو ہاتھ لگانے سے بھی ڈرتے ہیں۔ ایسی صورت میں جہاں حکومتیں عوام کے بچاؤ کے لئے مختلف تدابیر اختیار کررہی ہیں وہیں افرادذاتی حیثیت میں اور غیر سرکاری ادارے عوام کی آگاہی اور مدد کے لئے کام رہے ہیں۔

Read more

ذرا عمر رفتہ کو آواز دینا

موسم بہار کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں خوب انجوائے کیا جاتا ہے۔ سردیوں کے بعد شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کا انعقاد دھوم دھام سے کیا جاتا ہے۔ پہلے تو بسنت اور جشن بہاراں کے سلسلے میں مختلف سرگرمیوں زیادہ ہوتی تھی مگر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بسنت پر پابندی عائد کر دی گئی۔ ویسے ہمارے ہاں ہر مسئلے کا حل ڈبل سواری پر پابندی عائد کرکے کیا جاتا ہے۔ جہاں اس موسم میں لوگ خوش ہوتے ہیں

Read more

ہماری حکومت اور نفرت کا وائرس

پنجاب، پاکستان کا دل گنا جاتا ہے اور لاہور، پنجاب کا دل۔ خاص طور جب سے پنجاب سمیت ملک میں شریفوں نے حکمرانی کی شروع کی ہے تو لاہور، تخت لاہور کے طور پر جانا جاتا ہے اور شاید ہمارے سرائیکی بھائیوں کی لاہور سے کچھ ٹھن سی گئی ہے جو کسی حد تک نفرت تک پہنچ چکی ہے۔ میر اخیال غلط بھی ہوسکتا ہے، لیکن چونکہ سرائیکی بیلٹ کو یوں محسوس ہوتا ہے کہ ان کے حقوق لاہوریوں نے

Read more

پاکستان میں انسانی حقوق کی صورت حال اور کشمیر

بنیادی انسانی حقوق کیا ہیں؟ بہت بنیادی سوال ہے مگر ہم میں سے بہت سے پاکستانی اس بات سے واقف نہیں ہیں۔ ویسے تو حکومت نے وفاق اور صوبائی سطح پر وزارتیں بھی قائم رکھی ہیں مگر ستم ظریفی یہ ہے کہ وہ بھی صرف بین الاقوامی برادری کو دکھانے کے لئے ہیں۔ کیونکہ جب ان کی ضرورت ہوتی ہے تو انہیں فعال کرلیا جاتا ہے ورنہ وہ مخصوص پاکستانی انداز میں کام کرتی ہیں۔ وزارت انسانی حقوق عوام کو

Read more