حکومت بمقابلہ اپوزیشن: ’انشا اللہ بہتر ہو گا‘

حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے فنانس بل یا منی بجٹ کی منظوری، ملک میں بڑھتی مہنگائی اور حالیہ مری سانحے کے بعد ملک کی سیاسی جماعتوں کو ایک مرتبہ پھر حکومت مخالف تحریک چلانے کا موقع ملا ہے لیکن کیا اس مرتبہ اپوزیشن جماعتیں اپنے مشن میں کامیاب ہو پائیں گی اور ان کی حکمت عملی کیا ہے؟

Read more

مری ہے یا کوفہ

مری میں برفانی طوفان 23 زندگیاں نگل گیا، یہ افراد گھروں سے اپنے بیوی، بچوں، رشتہ داروں اور دوستوں کے ساتھ برف باری سے لطف اندوز ہونے کے لئے نکلے تھے مگر وہی برف باری ان کے لئے موت ثابت ہوئی، اتنی اذیت ناک موت کہ تین دنوں سے غم کی حالت میں ہوں، ایسا لگتا ہے جیسے اپنے جدا ہو گئے ہوں، یہ بھی تو اپنے ہی تھے، پاکستانی بھی تو اپنے ہی ہیں۔ پانچ، چھ سال قبل خبر

Read more

برف کی قبریں

انگریزوں نے جب سن 1849 ء میں پنجاب پر قبضہ کیا تو انھیں میدانی علاقوں کی گرمی برداشت نہ ہو سکی، انھوں نے گرمی سے بچنے کے لئے ٹھنڈے علاقوں کی تلاش شروع کردی اور کرتے کرتے مری کے پہاڑوں تک پہنچ گئے۔ مری کے نزدیک انھوں نے ایک جگہ منتخب کر کے سن 1851ء میں پہلی بیرک (فوجیوں کے رہنے کی جگہ) تعمیر کی پھر اس کے بعد وہاں ایک بڑا چرچ بھی تعمیر کیا جو آج بھی مری

Read more

ہائے یہ تفریح کو ترستے ہوئے میرے لوگ

کتنے دن ہو گئے ہیں مجھے اپنے ”ہم سب“ سے ملے ہوئے، باتیں کیے ہوئے، دل کے پھپھولے پھوڑے ہوئے۔ کرتی کیا؟ سیاپوں میں پڑی ہوئی تھی۔ ڈاکٹر نے آنکھ کی سرجری کرنے کے بعد کہا تھا۔ ”چھوٹے بچے کی طرح حفاظت کرنی ہوگی۔“ بستر پر لیٹی تو وہ یاد آیا۔ ماتھے کے دائیں بائیں جلتے چراغوں سے محروم، لاٹھی ٹیکتا، بلاروک ٹوک عوامی گاڑیوں اور بسوں میں چڑھتا، اترتا اور اپنی پاٹ دار آواز میں ترنم سے گاتا۔ ۔

Read more

امارات میں میرے ساتھ پیش آنے والا مری جیسا ایک واقعہ!

مری میں ہونے والے الم ناک واقعہ نے مجھے اپریل 2019 میں اپنے ساتھ پیش آنے والے ایک واقعہ کی یاد دلا دی ہے۔ ہوا یہ تھا کہ ہم اپنی فیملی کے ساتھ تفریح کی غرض سے متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں واقع پہاڑ کی سب سے اونچی چوٹی جبل جیس گئے ہوئے تھے، موسم نہ تو ٹھنڈا تھا اور نہ ہی بارش کا تھا۔ لیکن اس کے باوجود عصر کے وقت اچانک تیز بارش شروع ہوئی،

Read more

جلدی جلدی مذمت کیجئے، اس سے پہلے کو ئی نیا سانحہ رونما ہو

مری ہر سال میں سردیوں کا خاص موضوع بن جاتا ہے۔ مگر ہر سال کا رونا یہ ہوتا کہ ”مری کے ہوٹلز سیاحوں کو آزادی کے ساتھ لوٹتے ہیں اور ادارے کوئی ایکشن نہیں لیتے، اپنی مرضی کے ریٹ سے کھانا دیتے ہیں اور اپنی مرضی سے کمرے کا کرایہ طے کرتے ہیں۔ ”یعنی مجبور لوگوں کو مری میں بلیک میل کیا جاتا تھا۔ بلیک میلنگ کے ساتھ ساتھ بد معاشی کا سلسلہ بھی چلتا تھا۔ ویڈیوز آتی تھیں، شور ہوتا

Read more

سلسلہ قومی افسوس کا

بے حسی اور غیر ذمہ داری موت کے رقص کا باعث بن سکتی ہے۔ عوام اور حکمران کے لیے شعور اور نظم و ضبط کی پابندی لازم ہے۔ جس نگہبان سے احساس نگہبانی چھن جائے تو یہ استغفار کی گھڑی ہے، سجدہ ریز ہونے کا وقت ہے۔ سرائے عالمگیر سے تعلق رکھنے والے استاد شاعر سید انصر نے پکار کر کہا تھا میرے بکھرے ہوئے ٹکڑے تو سمیٹے جائیں آپ کو جشن منانے کی پڑی ہے، اور میں آج کل

Read more

آدھی رات کو سنسان سڑک پر

آفت زدہ پاکستان کے زنگ لگے حکمران برف کی سفید چادر سے ڈھکے پہاڑ دیکھنے کی حسرت میں جانے والے بچے اب خود سفید چادر اوڑھ کر سو گئے ہیں، بالکل ویسے ہی جیسے ای پی ایس اسکول کے بچے اسکول سے سیدھے جنت چلے گئے تھے۔ اب وہ کبھی برف کی سفید چادر اوڑھے پہاڑوں کو دیکھنے کی تمنا نہیں کر سکتے۔ وہ کبھی سوال نہیں پوچھ سکتے پاپا اتنی برف کیوں پڑتی ہے؟ پاپا یہاں پر برف صاف

Read more

مری کے المناک واقعہ پر میرا صحافتی تجسس

آندرے میر (Andrey Mir) نام کا ایک محقق ہے۔ چند برس قبل اس نے بہت لگن سے ایک کتاب لکھی تھی۔ ”اخبار کی موت“ اس کا عنوان تھا۔ اس عنوان نے مجھے چونکا دیا کیونکہ 1975 سے 2007 تک میرے رزق کا کامل انحصار اخبارات کے لئے لکھنے پر رہا تھا۔ ٹی وی صحافت کا رخ کرنے اور وہاں سے بہتر معاوضہ اور مراعات حاصل کرنے کے باوجود میں اس شعبے کی بابت کبھی مطمئن نہیں رہا۔ اس کی وجہ

Read more

ریاست بند گلی میں؟

ملکِ عزیز میں بسنے والوں کے شب و روز جس تکلیف میں ہیں اُس کا احساس تو شاید کسی کے پاس نہیں لیکن اب جب معاشی اُفتاد ٹوٹ پڑی ہے تو یوں لگتا ہے جیسے ہر چیز برف تلے دب گئی ہے۔ معیشت، سیاست اور ان سے جُڑی ریاست بھی۔ پڑھیے عاصمہ شیرازی کا کالم۔

Read more

مری سانحہ عمران خان کا پیچھا کرے گا

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار مری کا فضائی دورہ کرنے کے بعد سانحہ کی تحقیقات کے لئے کمیٹی قائم کرکے اپنی انتظامی اور اخلاقی ذمہ داری سے عہدہ برا ہوچکے ہیں۔ برفانی طوفان میں 22 افراد کی المناک ہلاکت کے بعد ٹوئٹس پر اظہار غم، اپوزیشن کے تند و تیز بیانات اور حکومتی نمائندوں کی وضاحتوں کے بعد معاملہ بظاہر پر سکون ہوچکا ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت میں یہ پہلا موقع نہیں کہ نہ تو کوئی ذمہ داری قبول

Read more

سانحہ مری: ریاستی ذمہ داریاں اور افسر شاہی کے عمومی رویے

حالیہ برف باری کے دوران مری اور گلیات میں کئی مقامات پر سیاحوں کی المناک اموات کے بعد عوام میں ایک نئی بحث شروع ہو گئی کہ ان اموات کا ذمہ دار کون ہے؟ مشکل حالات میں برف باری میں پھنسے افراد کو بچانا کس کی ذمہ داری تھی؟ یہ افراد برف باری میں پھنسے کیسے؟ سڑکوں پر ٹریفک جام کیوں ہوئی؟ ٹریفک پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے گنجائش سے زائد گاڑیوں کو گلیات کی حدود میں داخل کیوں ہونے

Read more

ہم قوم بنی اسرائیل کے اصلی وارث

مری میں گزشتہ دنوں ہونے والے افسوسناک سانحہ کے بعد سوشل میڈیا پر وہاں کے کئی ہوٹلز کے اشتہارات اور اعلانات پڑھنے کو ملے۔ جس میں پھنسے ہوئے سیاحوں کو بمع خاندان مفت رہائش، کھانا اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کے اعلانات اور رابطہ نمبر دیے گئے تھے۔ اب ایسی پوسٹوں کو میرے جیسے کئی جذباتیوں نے تعریف و توصیف کے قلابے ملا کر ”یہ بھی مری ہے“ جنتی لوگ ”نیک لوگ“ وغیرہ وغیرہ لکھ کر ری ٹویٹ، شیئر کیا

Read more

حادثے سے بڑا سانحہ

مورخہ آٹھ جنوری کو مری میں شدید برف باری کے باعث راستے بند ہو گئے تھے اور اسی وجہ سے بائیس یا پچیس ہلاکتوں کی اطلاعات ملی تھیں اور اس میں سب سے دل دہلا دینے والی بات یہ ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں دس کے قریب بچے بھی شامل تھے۔ ہلاکتوں کی بنیادی وجہ گاڑیوں کے پھنس جانے اور دروازے بند ہونے کے باعث کاربن مونو آکسائیڈ کے پھیلنے اور سانس گھٹ جانا بتائی جا رہی ہے۔ اسی

Read more

برفباری مری کے پہاڑوں پر یا ہمارے احساسات پر

پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی وادیوں اور پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھی تو کوئی چھٹیوں سے محظوظ ہونے کے لیے سفر پر نکلا اور کسی نے سوشل ٹائم لائنز پر برفباری کی تصاویر دیکھ کر ان علاقوں کا رخ کیا۔ تو کسی کے لئے یہ تفریح کا وہ واحد ذریعہ تھا جو کم خرچ بالا نشیں ہونے کی وجہ سے رسائی میں تھا۔ ہر سال ایک بڑی تعداد میں لوگ برفباری دیکھنے مری کا رخ کرتے ہیں

Read more

برف باری سے اشک باری تک

سال نو کے آغاز میں ہی سانحہ مری میں 22 کے قریب انسان، جن میں دس بچے بھی شامل تھے، لقمہ اجل بن گئے، اس دل خراش واقعے نے پورے ملک میں رنج و غم کی لہر دوڑا دی کون سی آنکھ ہے جو اس دل دہلا دینے والے حادثے پر اشک بار نہ ہوئی ہو۔ اس جاں کاہ حادثے نے ایک نئی بحث کو جنم دیا۔ قصور کس کا تھا۔ سیاحوں کا، جو بغیر سوچے سمجھے، اور برفانی طوفانی

Read more

پیسہ کھپے : سانحہ مری

موجودہ دور حکومت جس کا وتیرہ ہی تنقید ہے امید ہے سانحہ مری کو بھی سابقہ حکومتوں کی نا اہلی گردانتے ہوئے پاک دامن ثابت کرنے کی کوشش کرے گی۔ اس سانحہ پر جتنا افسوس کیس جائے کم ہے اس کی بہت سی وجوہات ہیں مگر چند بہت اہم ہیں۔ یہ سانحہ سو فیصد انتظامی غفلت کا سبب ہے۔ کیا حکومتی نمائندگان کو معلوم نہیں ہر سال چند دنوں کے لیے عوام مری کا رخ کرتی ہے؟ ان کی گنتی

Read more

یقین جانئیے نتیجہ یہی نکلے گا کہ مری کی سیر کو لوگ جاتے ہی کیوں ہیں؟

مری اس وقت آفت زدہ شہر بنا ہوا ہے۔ خراب موسمی حالات اور ٹریفک کی بد انتظامی کے باعث بیسیوں خاندانوں کے لیے صف ماتم بچھ جانے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ دل دہلا دینے والی خبروں پر ہمیشہ کی طرح سیاسی جماعتیں تعزیت کے پیغامات دے رہی ہیں تو دوسری طرف سیاسی پوائنٹ اسکورنگ ان کا بنیادی آبجیکٹیو نظر آتا ہے۔ میڈیا ہمیشہ کی طرح پہلے تو ہر واقعہ پر خوف و ہراس پھیلاتا ہے اور حکومت پر

Read more

بس! اب انسان بنو

مری زبوں حالی کا قصہ مت پوچھ تیری گرفت میں ہوں، تڑپ رہی ہوں سانسیں میری کھینچ کر تو نے غیرت کا کفن اوڑھا رکھا ہے کبھی ہاتھوں سے  کبھی آنکھوں سے کبھی باتوں سے کبھی رسموں سے کبھی رشتوں سے مجھے نوچ نوچ کر کھاتے ہو میرے جسم میں میری فکر کو میری کوکھ کو میری روح کو میرے فن کو میری ذات کو میری شخصیت میری پہچان کو تو نے محصور کر ڈالا میرے رنگ کو میرے روپ

Read more

عورتوں کے ڈرامے اور مردوں کی فلمیں

مشاہدے سے پتہ چلتا ہے کہ عورتیں بہت اذیت پسند ہوتی ہیں اور وہ چاہتی ہیں کہ ان کی پسندیدہ ہیروئن کم از کم ایک سال تک سسکتی کڑھتی روتی اور ظلم و ستم برداشت کرتی رہے۔ جبکہ مرد کسی کو دکھ اور تکلیف میں زندگی گزارتے نہیں دیکھ سکتے۔ وہ نہایت رحم دل ہوتے ہیں اس لیے وہ بدترین ویلن کو بھی سیدھی ماتھے پر لگتی گولی بلکہ راکٹ لانچر سے پرزے پرزے ہو کر تمام دکھوں سے یکلخت مکتی پاتے دیکھ کر خوش ہو جاتے ہیں۔

Read more

کابل میں آئس کریم ٹانگ کے بدلے ملتی ہے؟

عصمت نے کہا، آئس کریم کا سردی گرمی سے کیا تعلق؟ زوئے آئس کریم کھانے کے لئے ہم نے اپنا اماں کا چوڑیاں چرایا تھا۔ تم کو معلوم ہے ہم جنگل سے آیا ہے۔ عصمت ہمارے لئے چائے لایا تھا۔ یہ فروری کی یخ بستہ صبح تھی۔ فضا میں کوئلے کی باس رچی تھی۔ چہار شاخ نے برف کی چادر اوڑھ رکھی تھی۔ چہار شاخ سے آنی والی سرد ہوائیں رگوں میں خون جمانے دینے والی تھیں۔ ہم لوگ جناح

Read more

یہ مقام ہے بابا عشق کا، یہاں ننگے پاؤں چلا کرو

یہ بات سچ ہے کہ کئی دہائیوں کے کڑے اور تھکا دینے والے مسلسل سفرکے بعد اردو غزل کی انگڑائیاں ابھی تک بھی بدستور جاری ہیں۔ پاکستان کے معرض وجود میں آنے کے بعد وطن کی مٹی کی حفاظت کے لیے جہاں ہر محکمے اور ادارے نے بڑھ چڑھ کر دعوے کیے اور کسی حد تک ان پر عمل پیرا ہونے کی کوشش کی وہاں ادب اور ادیب نے بھی اپنے کاندھوں پر لی گئی ذمہ داریاں خوب نبھانے کی

Read more

زمان خان دانش سے مکالمہ کرتے ہیں

بہت پرانی بات ہے۔ جب ٹی ہاوس بند ہوا تو ہم چند دوست ہر اتوار کی شام نیرنگ گیلری میں بیٹھنے لگے۔ نیر علی دادا نے اتوار کی شام وہاں گذارنے کی پر خلوص رعایتوں بھری دعوت عام ہمیں دے رکھی تھی اور ہم برسوں اس سے پورا پورا استفادہ کرتے رہے ۔ زمان خاں سے میرا تعارف وہاں پر ہوا۔ وہ ان دنوں جناب آئی اے رحمان کی ہمراہی میں ہیومین رائٹس کمشن کے سٹاف پر تھے۔ اس سے

Read more

علی مطہر اشعر مرحوم، تعارف و انتخاب کلام

کوئی ابہام نہ رہ جائے سماعت کے لئے بات کی جائے تو تصویر بنا دی جائے اس شعر کے خالق غزل کے ممتاز و معروف شاعر سید علی مطہر اشعر نقوی دو ستمبر 2022 کو ہم سے جدا ہو گئے۔ ان کی عمر تقریباً ”85 سال تھی وہ شکار پور ( متحدہ ہندوستان ) میں پیدا ہوئے اور تقسیم ہند کے بعد اپنے والدین کے ساتھ ہجرت کر کے واہ میں آباد ہوئے۔ انٹر میڈیٹ تک تعلیم بھی یہیں حاصل

Read more

جاپان کی قید میں میرے ابا

ابا بہت کم گوشخصیت کے مالک تھے لیکن ان کا رعب اور دبدبہ اس قدر تھا کہ جہاں وہ بیھٹتے، ہم بہن بھائی وہاں سے کھسک جاتے۔ بازار میں دیکھتے تو راستہ بدل لیتے۔ نوے سال کی عمر کو پہنچے تو ابا کی ہمارے ساتھ دوستی شروع ہوگئی۔ موڈ خوشگوار ہوتا تو لمبی گفتگو کرتے۔ جس کا زیادہ تر حصہ ٹھیٹھ پنجابی پر مشتمل ہوتا جو انہوں نے سنگاپور میں اس وقت سیکھی جب وہ جاپان کے خلاف لڑتے ہوئے قیدی بنادیئے گئے تھے۔

انہیں اس جہان فانی سے کوچ کیے کئی برس بیت چکے لیکن ان کی یادیں اورباتیں دل ودماغ پر آج بھی نقش تازہ کی طرح ثبت ہیں۔ ایک لمحے کو بھی وہ دل ودماغ سے اترے نہیں۔

اباجی کوئی زیادہ پڑھے لکھے نہ تھے۔ ہمارے گاؤں سون ٹوپہ میں 1908 ء میں راجہ پونچھ بلدیو سنگھ نے پرائمری سکول قائم کیا تو اس خطے میں علم کا نور پھیلنا شروع ہوا۔ بلدیو ایک چالاک حکمران تھا۔ اس نے انگریزوں سے مل کر پونچھ جاگیرشاہی ریاست تسلیم کرالی تھی۔ وہ ایک اعلی درجے کا منتظم اور شہ دماغ تھا۔ مقامی لوگوں کو تعلیم اور صحت کی سہولتیں دے کر رام کرتا تاکہ کسی بھی متوقع سیاسی بحران میں وہ اس کا ساتھ دیں۔ اس کے دور میں کئی ایک انتظامی عہدوں پر بھی مسلمانوں کو فائز کیاگیا۔

Read more

گھریلو صارفین سے کمرشل سے دگنا تگنا گیس بل کیسے ٹھگا جا رہا ہے؟

سوئی گیس کے جیب خالی کر دینے والے بلوں کی آمد نے متوسط طبقے کو معاشی تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ اس کی بنیادی وجہ اوگرا کا نیا ٹیرف ہے جو گھریلو صارفین کو تھوڑی سی زیادہ گیس استعمال کرنے پر اس کی قیمت کمرشل صارفین سے دگنی لگاتا ہے۔ پچھلے ٹیرف میں تین سو یونٹ سے زائد پر گیس کا ریٹ 600 روپے فی mmbtu تھا جبکہ کمرشل گیس کا ریٹ سات سو mmbtu تھا۔ اب تین سو سے اوپر اور کمرشل دونوں سات سو اسی ہیں۔ لیکن گھریلو صارفین چار سو سے زائد استعمال پر چودہ سو ساٹھ روپے فی mmbtu دیں گے جو کمرشل ریٹ سے بھی دگنا ہے۔

اوگرا کو اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کہ گیس اس گھر میں سے لیک ہو گئی ہے، اس گھر میں کتنے نفوس قیام پزیر ہیں (جو کہ غریبوں کے گھر میں جوائنٹ فیملی کی وجہ سے زیادہ ہی ہوتے ہیں ) وغیرہ۔ بس اگر آپ نے تین سو یونٹ خرچ کر دیے تو آپ کمرشل کا ریٹ دیں گے اور اگر تھوڑا ہیٹر یا گیزر سردی کی شدت کی وجہ سے زیادہ چلا بیٹھے تو کمرشل سے تقریباً دگنا ریٹ۔ اب گھریلو صارفین جانے کس جرم کی سزا پا رہے ہیں کہ ان کے لیے گیس کمرشل اور انڈسٹری سے دگنی مہنگی کر دی گئی ہے۔

Read more

کپتان اگلا الیکشن آج جیت چکا ہے

غریب کورہ پیدا شوے سیاست بہ کئے۔ غریب کے گھر پیدا ہو گئے ہو اب سیاست کرنا۔ یہ ہمارے ایک چارسدے وال دوست کی سنائی کہاوت ہے۔ ایک عام بندہ ہوتے ہوئے وہ حیران کن سیاسی صلاحیتیں رکھتا ہے۔ اپنا الیکشن بنانے اور جیتنے کے لئے ناظم کونسلر قسم کے لوگ اسے ساتھ ملاتے ہیں۔ اس سے پوچھا کہ تم نے سیاست کیسے سیکھی۔ اس کا کہنا تھا جب وہ پیدا ہوا تو اس کے کان میں اذان کے بعد

Read more