خاموش کنندہ نہ بنیں بلکہ شکایت کنندہ بنیں

ہماری زندگیوں کے بے شمار مسائل ہیں ان میں ایک مسئلہ یہ ہے کہ ہم بولتے نہیں ہیں۔ ارے بولنے سے مراد حق کے لئے نہیں بولتے بس فضول گوئی میں ہمہ تن مشغول رہتے ہیں۔ جہاں بولنا چاہیے وہاں خاموش رہتے ہیں، جہاں سننا چاہیے وہاں شور کرتے ہیں۔ اس مسئلہ کا ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ جس سے بولنا چاہیے اس سے نہیں بولتے۔ مطلب ایک دوست سے مسئلہ ہے تو وہ مسئلہ اس دوست سے ڈسکس

Read more

جڑانوالہ کے آزاد انتہا پسند

کچھ عرصے پرانی بات ہے میں اور ہمارے چند صحافی دوست ایک ڈھابے پر بیٹھے کھانا کھا رہے تھے گفتگو کے دوران عمران خان کی بات نکلی اور وہاں پر ایک دوست نے عمران خان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تسبیح پکڑنے سے کوئی سچا مسلمان ثابت نہیں ہوجاتا۔ اسی اثناء میں قریب بیٹھے ایک شخص نے جو ہماری گفتگو میں بار بار دخل دے رہا تھا اچانک سے زور سے کہنے لگا کے تم نے تسبیح کی بات

Read more

جو بھی خوش ہے ہم اس سے جلتے ہیں

کیا تکلف کریں یہ کہنے میں جو بھی خوش ہے ہم اس سے جلتے ہیں جون صاحب کا یہ شعر آج بھی اپنے پورے آب و تاب کے ساتھ زندہ ہے اور کم و بیش پورے پاکستانی معاشرے کی بھرپور نمائندگی کرتا ہے۔ کیونکہ جو خوش ہے ہم اس سے جلتے ہیں، جو کامیاب ہے ہم سے اس حسد کرتے ہیں، جو امیر ہے ہم اسے کرپٹ سمجھتے ہیں، کوئی مسکراتا ہے تو ہمیں جلن ہوتی ہے، درد پر کراہنے

Read more

اس بار سیاست نہیں، ریاست کا معاملہ تھا

کم و بیش پچھلے 14، 15 ماہ سے پاکستانی سیاست میں شدید ہنگامہ برپا ہے جس نے تقریباً پاکستانیوں کی اکثریت کو بیزار کر کے رکھ دیا ہے کیونکہ ان کی زندگی میں کئی نہ کئی اس بات کا اثر پڑ رہا ہے۔ لیکن 9 مئی کو جو ہوا اس نے پاکستانی ریاست کو جھنجھوڑ کے رکھ دیا اور پھر ریاست نے فیصلہ کر لیا کہ اب کسی قسم کی رعایت نہیں دینی اور ہر قسم کے، ہر طبقے کے

Read more

عمران خان اور دم توڑتی مقبولیت

9 مئی 2023 پاکستان کی تاریخ میں یوم سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا کیونکہ اس دن ایک عوامی، سیاسی اور مقبول پارٹی نے اینٹی اسٹیبلشمنٹ کے نعرے کی آڑ میں ریاست کے خلاف بغاوت کر ڈالی۔ ریاست کی علامتوں کو آگ میں جھونک دیا گیا اور وجہ لیڈر کی گرفتاری تھی۔ اس دن جو ہوا اس کا سب سے زیادہ نقصان ریاست پاکستان کو ہوا۔ 9 مئی سے پہلے عمران خان اٹیکنگ پوزیشن پر تھے مگر اب

Read more

بیرون ملک نہیں جا سکتے تو پھر کامیاب راستہ کیا ہے؟

ہر انسان چاہتا ہے کہ وہ ایک خوشحال زندگی گزاریں، اچھا لائف اسٹائل رکھیں، اس کے لئے وہ محنت بھی کرتا ہے اور جتن بھی۔ لیکن اگر کئی برسوں کی محنت کے بعد بھی کوئی فائدہ حاصل نہ ہو تو یقیناً وہ ارادہ بدلے گا یا پھر جگہ۔ اس ملک میں کئی برسوں سے لوگ ارادے بدل کر دیکھ رہے ہیں اور اب جگہ بدل رہے ہیں۔ کیونکہ ماضی میں دیکھا جائے تو تواتر کے ساتھ ملتا ہے کہ لاکھوں،

Read more

ریڈ لائن کیا ہے ؟ پاکستان یا عمران خان

میں نے بڑوں سے بھٹو کے قصے سنے ہیں اور عوامی طاقت کے مظاہرے بھی۔ لیکن میں نے یہ نہیں سنا کہ بھٹو کی پھانسی کے بعد جی ایچ کیو یا کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ کیا گیا ہو۔ سنانے والوں نے بے نظیر کی آمد پر لاکھوں کے مجمع کا قصہ بھی سنایا مگر یہ نہیں سنا کہ وہ لاکھوں کا مجمع لے کر ضیاء الحق تک لے گئی ہو۔ 2007 میں بھی تو خود دیکھا کہ بے نظیر

Read more

سیاسی کارکنوں کا احتجاج نہیں بلکہ دہشت گردی ہے

دنیا بھر کے سیاسی لیڈران گرفتار ہوتے ہیں، عدالت میں پیش ہوتے ہیں، پیشیاں بھگتتے ہیں، جیل جاتے ہیں، ضمانت ہوتی ہے، رہائی پاتے ہیں، پھر سیاست کرتے ہیں، بڑے بڑے عہدوں پر فائز ہو جاتے ہیں اور یہ سلسلے اسی طرح جاری رہتا ہے۔ کوئی لیڈر یا سیاسی رہنما گرفتار ہو جائے تو اس کے چاہنے والے احتجاج بھی کرتے ہیں، دھرنے دیتے ہیں، ریلیاں نکالتے ہیں اور زیادہ سے روڈ بند کرنے کے لئے ٹائر جلا دیتے ہیں۔

Read more

رمضان کی رونق کیا ہوتی ہے؟

رمضان بس ختم ہونے کو ہے اس مہینے کی بے شمار خوبصورتیاں ہیں جو اسے دوسرے مہینوں سے ممتاز بناتی ہے۔ رمضان نعمتیں سمیٹنے اور گناہوں کو دھونے کا نادر موقع ہوتا ہے۔ ساتھ ساتھ یہ مہینہ انسان سازی کے لئے بھی بہترین ہوتا ہے جس میں چھپے پیغامات پر عمل کر کے بشر اچھا انسان بن سکتا ہے۔ لیکن گزشتہ کئی سالوں سے ماہ رمضان الگ مزاج میں ڈھل گیا ہے اور اس مہینے کی روح بالکل ختم ہو

Read more

کیا صرف سیاستدان چور ہے؟

ویسے ہمارے ملک میں سب سے آسان کام دوسروں پر تنقید کرنا ہے اور سب سے مشکل کام اپنی اصلاح کرنی ہے۔ ہم پاکستانیوں کو اپنے اور اپنے گھر والوں کے علاوہ سب ہی دو نمبر لگتے ہیں۔ ہماری خاص بات یہ ہے کہ اگر ہم کوئی غلط کام کریں تو ہم ٹھیک ہوں گے لیکن اگر کوئی دوسرا وہی کام کریں تو وہ گناہ گار اور بے ایمان ہو گا۔ گویا ہم اپنی غلطیوں کے وکیل اور دوسرے کی

Read more

خوب تماشہ لگا رکھا ہے

سیاست بڑی عجیب اور غلیظ چیز ہے۔ یہ پہلے لمحے میں محرم ہوتی ہے اور اگلے لمحے میں مجرم۔ ہمارے ملک میں بہت ساری مقدس چیزیں ہیں جن میں مختلف ادارے بھی شامل ہیں۔ اسی طرح کچھ سیاسی لوگ بھی مقدس ہیں جو کسی زمانے میں چور ڈاکو ہوتے ہیں وہ مقدس ہو کر وزیر اعلی بھی بن جاتے ہیں۔ اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ پاکستانی سیاست میں کچھ معتبر ہے یا پھر کوئی اخلاقیات ہے تو معذرت کے

Read more

کراچی اور ماہ رمضان: کن چیزوں میں برکت ہوتی ہے

ہمارے ملک میں جس طرح ہر چیز تنزلی کا شکار ہے وہیں ہمارے تہوار اور ہماری روایات بھی دن بہ دن تنزلی کا شکار ہو رہی ہے۔ ہر جانب ایک پسماندگی نظر آتی ہے ہر جانب پستی نظر آتی ہے ہر جانب بے قاعدگی ہے اور ہر جانب بے چینی ہے۔ ماہ رمضان پورے سال کے خوبصورت ترین دن ہوتے ہیں، جس میں روحانی بلندی کے بہترین مواقع میسر آتے ہیں۔ اس ماہ میں بشر کو انسان سازی کا موقع ملتا

Read more

کیا پاکستانی سیاست حق و باطل کا معرکہ ہے؟

سیاست کا مطلب دوسری دنیا میں کچھ بھی ہو لیکن پاکستان میں اس کی مختصر تعریف مجسم منافقت کے طور پر کی جا سکتی ہے۔ جی سیاست مطلب چالاکی ہوشیاری، سازش، پروپیگنڈا، داؤ پیچ اور چالیں وغیرہ۔ پاکستان کی سیاست منافقت کے اعلی درجے پر فائز ہے۔ اس سیاست میں جھوٹ، پروپیگنڈا، سازش اور وہ سب کچھ شامل ہے برائی کے زمرے میں آتے ہیں۔ پاکستانی سیاسی کارکنان بھی شخصیت پرستی کے معاملے میں بہت بلندیوں پر ہے ان کے سیاسی

Read more

پیشہ ورگداگروں سے ہوشیار اور خبردار

رمضان آتا ہے برکت لاتا ہے اس میں کوئی شک نہیں۔ ثواب میں برکت، کاروبار میں برکت، خیرات میں برکت، امداد میں برکت اور ہاں کراچی میں ایک اور قسم کی برکت ہوتی ہے اور وہ ہے مانگنے والوں کی تعداد میں برکت۔ یہ برکت پیشہ ور گداگروں کی ہوتی ہے اور یہ اتنی ہوجاتی ہے کہ ہر سڑک، چورنگی، گرین بیلٹ، پلوں کے نیچے خاندانوں کے ساتھ آباد ہوجاتی ہے اور چاند رات تک یہاں عید مناتی ہے اور

Read more

سیاسی چالیں: بس ضبط ٹوٹنے کو ہے

پاکستان میں سب چیزوں کا قحط ہو سکتا ہے مگر ایک چیز کا قحط کبھی نہیں ہو گا اور جس چیز کا قحط کبھی نہیں پڑے گا وہ ہے سیاسی چالیں، پاکستان اس معاملے میں بہت خود کفیل ہے۔ یہ چالیں ہر روز کی کہانی ہے، ان چالوں کی خاص بات یہ ہے کہ یہ صرف سیاست دان نہیں چلتے بقیہ کافی سارے افسران بھی چلتے ہیں۔ حکومت کا ہر ادارہ سیاست زدہ ہو گیا ہے، بیوروکریسی ہو یا کوئی

Read more

طاقتور کے لمبے اور قانون کے چھوٹے ہاتھ

بالفرض کل کلاں کو ایک ملزم یا سزایافتہ مجرم، ریاست کا مجرم کراچی ائر پورٹ پر اتریں، بلکہ لاہور ائر پورٹ پر اتریں اور وہاں پر ریاست اسے گرفتار کرنے کو کھڑی ہو۔ ایسے میں اس شخص کو پسند کرنے والے چا ر پانچ ہزار لوگ وہاں کھڑے ہوں اور پھر جیسے ہی پولیس والے اسے گرفتار کرنے کی کوشش کریں وہ چار پانچ ہزار لوگ اس شخص کے گرد حصار بنا کر اس کو لاہور کے کسی پوش علاقے

Read more

جاوید اختر ، گجرات کا قصائی اور کلبھوشن یادیو

پاکستانیوں کی بہت ساری بری عادتوں کے ساتھ ایک اچھی عادت بھی ہے۔ وہ یہ کے وہ مہمانوں کو سر پر بٹھاتے ہیں، عزت سے نوازتے ہیں، اب مہمان چاہے دشمن علاقے کا ہو یا دشمن ملک کا ۔ آج کل ہر روز سوشل میڈیا پر کوئی نہ کوئی ویڈیو وائرل ہوجاتی ہے جس میں کوئی گورا وی لاگر پاکستانیوں کی مہمان نوازی پر حیران رہ جاتا ہے اور پھر پاکستانیوں کی مہمان نوازی پر بڑے بڑے کلمات کہتا ہے

Read more

دہشت گردی کی واپسی اور ہماری لاپرواہی

کرہ ارض پر ایسا ملک ہے جہاں کچھ سال پہلے بہت زیادہ دہشت گردی ہوتی تھی، ان دہشت گردی کے واقعات میں بہت سارے لوگ قیمتی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، اس قتل و غارت کو قربانی نام دیا گیا تھا مگر حقیقت یہ تھی کہ کسی نے جان بوجھ کر قربانی نہیں دی بلکہ ان کو قتل کیا گیا۔ مگر پھر اس ملک کی قیادت کو ہوش آیا اور پھر کارروائیاں ہوئی دہشت گردوں کے خلاف۔ امن اس ملک

Read more

بے درد اشرافیہ اور چیختی عوام

ویسے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ یہ ملک غریبوں کے لئے نہیں بلکہ اشرافیہ کے لئے بنا تھا یا پھر یوں کہا جاسکتا ہے کہ اشرافیہ کو حکم چلانے کے لئے انسان اور زمین کا ٹکڑا چاہیے تھا جو انھیں پاکستان کی شکل میں مل گیا۔ جہاں وہ کھل کر ریاست کے اندر ریاست قائم کریں اور حسب استطاعت و طاقت غریبوں کا استحصال کریں۔ کئی دہائیاں گزر گئی مگر اس ملک میں رہنے والی بڑی آبادی آج

Read more

خواہشات بے لگام یا پھر مہنگائی بے حساب

اچھا حقیقت تو یہ ہے کہ مہنگائی تو ہو گئی ہے، بہت زیادہ ہو گئی ہے۔ جو لوگ روپے میں کماتے ہیں ان کے لئے مہنگائی تو بہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔ لیکن جو لوگ ڈالرز میں کماتے ہیں یقیناً ان کے معاشی معاملات ابھی بھی بہت سو سے بہت بہتر ہیں۔ مہنگائی اپنی جگہ، ضروریات زندگی اپنی جگہ، خواہشات اپنی جگہ، لیکن گزشتہ 15، 20 سالوں میں اجتماعی طور پر ہماری زندگی میں بھی کافی تبدیلی آئی ہیں۔ یعنی

Read more

امریکا کی سازش سے پولیس کانسٹیبل کی سازش تک

آپ کو اچھی طرح یاد ہو گا کہ کراچی کی مشہور جماعت کے قائد سات سمندر پار سے کچھ کہہ دیتے تھے اور پھر یہاں موجود ان کے نمائندے اپنے قائد کے بیان کی بہت نفیس الفاظ میں تشریح کرتے تھے۔ الفاظ کا چناؤ اتنا خوبصورت ہوتا کہ دماغ بے شک اسے حقیقت نہ مانتا ہو مگر دل اس بات کو سچا ماننے پر مجبور ہوجاتا تھا۔ اس بیان کی حقیقت ویسے کچھ نہیں ہوتی تھی مگر ماننی پڑتی تھی

Read more

ادب کی بلند صدا خاموش ہوگئی !

کچھ ایسی آوازیں ہوتیں ہیں جو کان سے نہیں دل سے ٹکراتی ہیں اور پھر اس کا رس روح میں گھل جاتا ہے۔ کچھ لہجے ایسے ہوتے ہیں جو سنے نہیں جاتے بلکہ محسوس کیے جاتے ہیں۔ ایک خوبصورت و نایاب آواز، کمال انداز بیاں، سحر انگیز لہجے کے مالک جناب ضیا محی الدین ہم سے بچھڑ گئے گویا ادب کا بڑا باب بند ہو گیا۔ ادب کی صدا، بلند صدا خاموش ہو گئی۔ گزشتہ چند سال ادب شناس اور

Read more

جو خود مجسم مذاق ہیں، وہ مذاق اڑا رہے ہیں

ایک پڑھا لکھا شخص اپنی قابلیت کی بنیاد پر بڑی کرسی پر پہنچا ہے، مذاق تو بنانا چاہیے۔ کم سے کم مذاق اڑانے والوں کی اکثریت کی طرح جاہل یا پھر اکثر بڑے بڑے منسٹرز کی طرح جعلی ڈگری کی بنیاد پر بڑے بڑے عہدوں تک تو نہیں پہنچا۔ مذاق تو ویسے بھی بنتا ہے، اس نیچ معاشرے میں میرٹ پر آنے والوں کا مذاق تو بننا چاہیے۔ اب خود سوچیں، نئے صاحب آئے ہیں، لندن کی ڈگری، بلکہ ڈگریاں

Read more

نازک دور اور ہمارا ملک

بہت سے انسانوں کا ایک ایسا جملہ ہوتا ہے جسے وہ بار بار دہراتے ہیں ہر گفتگو میں دہراتے ہیں، بنا کسی وجہ کے بغیر کسی ربط کے، یوں وہ جملہ اس شخص کا تکیہ کلام کہلایا جاتا ہے یعنی جس کلام پر مسلسل تکیہ کیا جا رہا ہو۔ یعنی ایک شخص کی جانب سے بار بار دہرانے والے الفاظ تکیہ کلام کہلایا جاتا ہے۔ ویسے تکیہ کلام عام طور پر کسی شخص کے جملے کو کہتے ہیں مگر اس دنیا

Read more

انواع و اقسام کے بریک ڈاؤن اور پاکستان

نئے سال کے چوتھے ہفتے کا پہلا دن ہی لگا تھا کہ ایک بڑے پاور بریک ڈاؤن نے پورے پاکستان بلکہ پورے پاکستانیوں کا بریک ڈاؤن کر دیا۔ اس بریک ڈاؤن نے پاکستان بھر کے نظام زندگی کو ڈاؤن کر دیا۔ سب چیزیں رک گئی تھی سوائے کوسنے کے، تمام پاکستانی اپنے اپنے علاقوں قلب کی گہرائی سے حکومت وقت کو کوس رہے تھے۔ کم و بیش 24 گھنٹے بعد بجلی کی واپسی ہوئی مگر عوام کی زبان کی بجلی

Read more

مہنگائی نے مہنگائی کی لغت بگاڑ ڈالی !

کسی کی حکومت گئی اور کسی کی آئی، کسی کی قسمت بدلی اور کسی کی قسمت چمک گئی۔ کسی پارٹی نے حکومت آنے پر پارٹی کی تو کسی نے جلسے میں ڈانس کر کے پارٹی کی۔ ایک طبقہ ہے وہ ہے ٹینشن فری طبقہ جو حکومت میں ہے، اپوزیشن میں ہے، سیاسی پارٹیوں میں ہے، اسٹیبلشمنٹ میں ہے، بیوروکریسی میں ہے، بزنس میں ہے، اور بدمعاشیوں میں ہے۔ ان کی زندگی سکون میں ہے اور سکون سے گزرتی ہے اور

Read more

دیوالیہ ہونے کے نتائج خوفناک کیوں ہوتے ہیں؟

دیوانہ پن تو سنا ہے اور کچھ دیوانوں کو تو دیکھا بھی ہے مگر آج کل اس سے ملتا جلتا لفظ بھی بار بار سماعت سے ٹکرا رہا ہے۔ اس کی کیفیت بھی دیوانے پن جیسی ہی ہے وہ ہے دیوالیہ۔ آسان زبان میں ملکی معیشت جب دیوانے پن کا شکار ہو جائے تو اسے دیوالیہ کہا جاتا ہے۔ جی ہاں ملک اگر دیوالیہ ہو جائے تو ملکی نظام میں بہت بے چینی و بے قراری آجاتی ہے اور اس

Read more

بائیک چلاتی لڑکیوں کو گھورنا بند کریں

میرے بہت اچھے دوست ہیں، ان کی چار بیٹیاں ہیں۔ وہ بیٹے کی خواہش رکھتے تھے مگر قدرت نے ان کے لئے کچھ اور ہی سوچ رکھا تھا۔ اب ان کی چوتھی بیٹی بھی 5 سال کی ہے۔ ان کی تین اور بیٹیاں ہیں، مگر وہ بیٹیاں بہت سے ایسے کام کرتی ہیں جو گھر کے بیٹے کرتے ہیں، جیسے ایک پاؤ دہی لانا، دودھ ڈبل روٹی لانا، تندور کی روٹیاں لانا اور اماں کو بازار لے جانا۔ اور سب

Read more

جشن کے بھی کچھ اصول ہوتے ہیں

کچھ عرصے قبل والدہ کی طبعیت کافی ناساز تھی ، ڈاکڑ نے کچھ وجوہات بتائی اور پھر بہت ساری دوائیں بھی دے دی ۔ ان دواؤں میں سے ایک دوا نیندکی تھی اور ڈاکٹر کے مطابق نیند بہت ضروری تھی ۔ اب یہ ہوتا کہ رات کو 10 بجے دوا کھلادیتے تھے اور پھر شور پر پابندی لگ جاتی تھی۔ نہ ٹی وی ، موبائل سائلنٹ ، اور امی کے کمرے میں پن ڈراپ سائلنٹ ہوتا تھا۔ ہمارے پڑوس میں ایک کتا تھا

Read more

کراچی شہر کی منہ بولتی سڑکیں

کراچی ملک کا سب سے بڑا شہر ہے جو ملک کو سب سے زیادہ پیسے کما کر دیتا ہے۔ اس شہر کی اپنی بہت سی خاص خاص چیزیں ہیں جو پوری دنیا بھر میں مشہور ہیں اور قابل طنز و تبصرہ و تذکرہ بھی ہیں۔ اب مشہور چیز اچھی بھی ہو سکتی ہے اور بری بھی۔ خیر! کراچی کی اچھی چیزوں میں ایک بریانی شامل ہے لیکن کراچی کی بہت سی بری چیزوں میں ڈکیتیاں شامل ہیں اور ہاں یہاں

Read more

ملک شدید، انتہائی، نازک، نہایت، مشکل ترین دور سے دوڑ رہا ہے

ملک پچھلے 75 سالوں کی طرح اتفاق اور نفاق سے ابھی بھی نازک دور سے گزر رہا ہے، اتنا نازک دور اگر کسی پر آتا تو نہ جانے وہ کہاں غائب ہو چکا ہوتا مگر جسے اللہ رکھ اس کون چکھے۔ اس نازک دور کو برقرار رکھنے کے لئے سب نے مل کر دامے، درہمے، سخنے حصہ ڈالا ہے اور اس نازک پن میں سب برابر کے شریک یعنی پارٹنر ہے۔ لیکن حیرت انگیز بات ہے کہ اس دور کو

Read more

ٹیکسٹ میسج بھیجنے والے ان تین گروہوں سے محتاط رہیں

ٹیکنالوجی نے دنیا کو بدل کر رکھ دیا ہے اور اس ٹیکنالوجی کے سیلاب میں سب سے تیز اور بھاری لہر موبائل فون کی تھی۔ موبائل فون نے دنیا میں رہ کر ایک الگ ہی دنیا قائم کرلی اور اب موبائل کے بغیر دنیا کا تصور بہت عجیب اور ادھورا لگتا ہے۔ اسی طرح موبائل کے اندر بھی طرح طرح کی دنیا آباد ہے۔ موبائل فون میں ایک تو کیمرے کی دنیا ہے، ایک انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کی دنیا ہے،

Read more

صرف بے روزگاری مسئلہ نہیں بلکہ کام چوری بھی بڑا مسئلہ ہے

دنیا بھر میں مہنگائی کا سلسلے تیزی کے ساتھ بڑھ رہا ہے اور اس کے اثرات پاکستان میں بھی نظر آرہے ہیں۔ کوئی دن اب خاموش نہیں گزرتا، ہر دن کوئی نہ کوئی ضرورت کی چیز مہنگی ہوجاتی ہے۔ پاکستان میں مہنگائی کے ساتھ ساتھ ایک بڑا مسئلہ بے روزگاری کا بھی ہے اور اس سے بھی بڑا مسئلہ کاہلی اور کام چوری کا ہے۔ یہ کاہلی اور کام چوری کا معاملہ ڈائریکٹ بھیک اور گداگری سے ملتا ہے۔ بہت سے

Read more

مسلسل ہوتا ایک قتل

گزشتہ دنوں ایک موت ہوئی ہے طبعی موت مگر مجھے لگتا ہے کہ قتل ہوا ہے۔ میں بہت کچھ لکھنا چاہتا ہوں مگر نہیں لکھ سکتا کیونکہ اس سے اور سنگین راستے کھل سکتے ہیں۔ نہ میں رشتہ بتا سکتا ہوں اور نہ نام لیکن دل ہے کہ اس درد بھرے واقعے کو لفظوں کے غلاف میں کسی طرح بند کر کے لکھ ڈالوں اور ایک طبعی موت یا پھر میرے نزدیک ہونے والے قتل کے بارے میں دنیا والوں

Read more

کراچی واقعہ: بشری پیکر میں موجود خونخوار درندے

اکتوبر کے آخر میں جب دنیا بھر میں لوگ خوفناک شکلیں دھاریں ایک تہوار منا رہے تھے وہی کراچی کے ایک علاقے میں انسانی شکلوں والے درندے خوفناک کام انجام دے رہے تھے، وہ بپھرے درندے ہجوم کی شکل میں دو انسانوں کو بغیر کسی جرم کے انتہائی بے دردی کے ساتھ قتل کر رہے تھے۔ قتل کسی بندوق یا پھر تلوار سے نہیں ہو رہا تھا بلکہ قتل کا آلہ پتھر، لاٹھیاں اور ڈنڈے تھے۔ ایسا ہی کچھ انداز

Read more

مقبول ترین انا پرست لیڈر

میں میں بس میں کی گردان کرنے والا لیڈر آج کل پاکستان کا مقبول ترین لیڈر ہے جس کو لاکھوں لوگوں پسند کرنے والے ہیں، اور اپنے لیڈر کی کہی ہوئی بات پر ایمان لے آتے ہیں۔ ان کا لیڈر جذباتی ہے اور پاکستانی کی بڑی تعداد بھی جذباتی ہے اسی وجہ سے جذباتی باتوں کو فوری طور پر پسند کیا جاتا ہے اور اسے سچ مان کر آگے بڑھادیا جاتا ہے۔ لیڈر ہر تقریر میں اپنی تعریف کرنے کو واجب

Read more

وائرل ہو یا پھر وائرس، پلیز پہلے فیکٹ چیک

آج کل وقت بہت تیزی سے گزر رہا ہے گویا وقت میں برکت ہی نہ بچی ہو، مگر اس سے کئی زیادہ تیزی سے جھوٹی خبریں پھیل رہی ہیں اور ان خبروں میں جو کے دراصل افواہیں ہیں اس میں برکت ہی برکت ہے۔ جی ایسی برکت ہے کہ بس یہاں پر جھوٹی خبر کا آنا ہے اور پھر فوری طور پر اس خبر پر سوشل میڈیا کے جانبازوں کا ایمان لے آنا ہے۔ ان خبروں پر ایسا ایمان لانا

Read more

ایوارڈ تقریب کینیڈا ، انجلینا جولی، عمران خان اور سیلاب زدگان

دو ماہ قبل پاکستان میں ہولناک سیلاب آیا جس نے پاکستان کی ایک تہائی اکثریت کو مشکلات میں ڈبو دیا، پاکستان کا کم از کم ایک تہائی حصہ پانی میں ڈوب گیا اور اس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد کروڑوں میں تھی، لوگ پریشان تھے، صوبائی حکومتیں اور وفاق کی کوششیں جاری تھی، فلاح تنظیموں کی سرگرمیاں بھی بھرپور انداز میں جاری تھی۔ بہت سے کھلاڑی، شوبز اسٹار، سیاستدان میدان میں اتریں اور بدحال پاکستانیوں کی مدد بھی کی۔

Read more

پانی کا سیلاب اور جھوٹی خبروں کا سیلاب

ہولی فیملی ہسپتال میں انسانی خون پینے والی لیڈی ڈاکٹر نوکری سے فارغ ؛یہ وہ خبر تھی جو میں نے ایک اخبار کے تراشے میں پڑھی جو مجھے واٹس اپ پر ایک نیوز کے گروپ میں ملی۔ میں نے وہ خبر اپنے ادارے کے نیوز گروپ میں بھیجی کیونکہ وہ اخبار کا تراشا تھا تو مجھے لگا کہ مستند ہوگی مگر پھر بھی میں تلاش میں تھا کہ کسی طرح کوئی پکا ثبوت ملے تو یہ بات آگے بڑھائی جائے۔

Read more

فلاحی اداروں کی غیر فلاحی حرکتیں

آج سے کچھ عرصے پہلے کی بات ہے کہ ہمارے علاقے میں ایک ایمبولینس گھومتی تھی اور مائیک سے صرف ایک روپے کی فریاد کرتی تھی، درد بھرے جملے کی ان کی فریاد تھی جو ہر تھوڑی دیر بعد دہرائی جاتی تھی۔ ایمبولنس سے بلند ہوتی فریاد دل پر لگتی تھی اور کافی لوگ اس کے آگے چلتے ہوئے رضاکار کے باکس میں پیسے ڈالتے تھے۔ التجا ایک روپے کی تھی مگر میں نے کبھی ایک روپے اس بکس میں ڈلتے

Read more

یا اللہ خیر یا اللہ خیر!

جمعے کی صبح کا وقت تھا سوشل میڈیا پر سیلاب کی ویڈیوز کا ریلا تھا، کئی دریا میں چائنہ کٹنگ کر کے قائم بہتے ہوٹلز تھے تو کئی ڈوبتے جانور کی ویڈیوز، کئی تیرتے بچے کی لاش تھی تو کہیں چھت پر پناہ لئے کتے کو روٹی ڈالنے کی ویڈیوز تھی۔ کچھ ویڈیوز نے انسانیت پر اعتماد بحال کیا اور کچھ نے افسوس کا موقع فراہم کیا۔ لیکن ایک ویڈیو اور سامنے آتی ہے اور اس میں ایک لرزتی ہوئی

Read more

سیلاب میں ڈوبتے کروڑوں لوگ یا عمران کا شہباز

ہمارے ملک میں المیہ یہ ہے کہ یہاں انسانی جان سے زیادہ فوقیت سیاست کو دی جاتی ہے۔ یہاں ہزاروں انسانوں کے مرنے کی خبر نہیں بنتی البتہ ایک سیاسی لیڈر کے تکرار والی تقریر بڑی خبر قرار دی جاتی ہے۔ ہمارے ملک میں پانی میں بند ہوتی ہزاروں انسانی جانوں سے زیادہ ایک سیاست دان کی خود ساختہ اکھڑتی سانسیں ہیں۔ ہم عجیب ترین مخلوق ہیں، ہم بشری پیکر میں انسانی فکر سے عاری ہجوم ہے جو صرف اپنی

Read more

کراچی شہر اب رہنے کے قابل نہیں!

گزشتہ دنوں میں نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی، جو ایک مشہور چینل کا پیکیج تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ کراچی شہر کی سڑکوں کی خراب حالات کی وجہ سے ہڈیوں میں درد اور سروائیکل پین کے کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ میں نے وہ ویڈیو شیئر کی اور اوپر کیپشن ڈالا کے یہ مسئلہ مجھے بھی ہے اور دن با دن بڑھتا جا رہا ہے۔ یکے بعد دیگرے کئی دوستوں کے کمینٹس آئے

Read more

ہمارے پاس وہ آزادی ہے جو دوسرے ملک کے لوگوں کو میسر نہیں

اگست کا مہینہ جاری ہے جو کے آزادی کا مہینہ ہے، ایک سوال تو ہمیں اپنے آپ سے پوچھنا ہو گا کہ ہم آزاد ہے یا نہیں اور دوسروں پکے پاکستانیوں سے بھی پوچھئے کے کیا اپ آزاد ہیں؟ فلاسفر قسم کے پاکستانی لوگ کہے گے نہیں نہیں ہم آزاد تو بالکل نہیں ہم تو غلام ہیں، لا ابالی قسم کے لوگ کہے گے ہاں بھئی ہم تو آزاد ہیں اور پھر جھنڈا لے کر نکل پڑیں گے۔ سب کا

Read more

کیا ہم بھی توہین انسانیت کرنے والوں میں شامل ہیں؟

ہمارے معاشرے میں بہت ساری ایسی چیزیں جاری ہیں جو معاشرے کے لئے زہر ہے مگر ہمیں اس کا ادراک نہیں کیونکہ ہم اس میں شریک ہیں، یا پھر اگر ہے بھی تو اس کو سمجھ نہیں سکتے کیونکہ ہم بھی اس گندے سلسلے میں کسی نہ کسی طرح موجود ہے۔ ان سلسلوں میں ایک سلسلہ غیر اخلاقی اور توہین انسانی کے زمرے میں آتا ہے جس کا احساس اکثریت کو اب تک نہیں ہو پایا ہے۔ اس سلسلے کو

Read more

ایک زرداری: پھر سے بھاری

دامن پہ کوئی چھینٹ نہ خنجر پہ کوئی داغ تم قتل کرو ہو کہ کرامات کرو ہو یہ شعر شاعر نے کس موقع پر کہا ہو گا مجھے علم نہیں البتہ 22 جولائی کو پنجاب اسمبلی میں جو ہوا اس کے بعد یہ کہا جاسکتا ہے یہ شعر زرداری صاحب کی سیاسی حکمت عملی پر صادق آتا ہے۔ آصف علی زرداری پاکستانی سیاست میں متنازع شخصیت کے طور پر مشہور ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ پاکستانی سیاست دانوں میں

Read more

قربانی اگر ایمان ہے تو صفائی بھی نصف ایمان ہے

بڑی عید پر بڑے بڑے جانور قربان کر کے بڑی بڑی مشہور ڈشز بنالی ہے تو ایک نظر گھر کے سامنے والی سڑک یا علاقے کے پارک پر بھی ڈال لیجیے کیونکہ ادھر تو ابھی تک بڑا بڑا کچرا پڑا ہے جو آپ لوگوں کی مہربانی سے ہی پھیلا ہے۔ جانوروں کی آلائشیں ہوں، رسی ہو، یہ پھر بھالو مٹی یا پھر گوبر سب اپنے گھر سے ہٹا کر کئی پھینک دیا گیا ہے۔ ان سب حرکتوں میں ہم سب

Read more

بارش کے دوران حادثات : ذمہ داروں کے خلاف قانونی چارہ جوئی تو بنتی ہے؟

سہانا موسم ہر کسی کو اچھا لگتا ہے، یعنی موسم ابر آلود ہو، بوندا باندی ہو، ٹھنڈا ٹھنڈا موسم ہو، بارش ہو تو یہ موسم ہر کسی کے موڈ پر اچھا اثر ڈالتا ہے اور خود بخود ایک اندرونی خوشی پیدا ہوجاتی ہے۔ مگر کراچی کے باسی بھی اس چیز کو انجوائے کرنے سے گریز کرتے ہیں کیونکہ بارش دوسرے شہروں کے لئے تو خوش گوار احساس کا باعث ہوتی ہے مگر کراچی والوں کے لئے یہ ایک ڈراونے خواب

Read more

کراچی کی سڑکیں اور اس پر ہوتی بے قاعدگیاں

کراچی شہر اپنے اندر بہت کچھ سمویا بیٹھا ہے یہاں پر وہ وہ نایاب و انوکھے مناظر دکھائی دیتے ہیں جو کسی اور شہر یا ملک میں دکھائی تو دور کی بات سوچے بھی نہیں جا سکتے۔ کراچی شہر کے اندر بہت سی اچھی باتیں بھی ہیں مگر یہاں کچھ بری باتیں بھی ہیں اور ان بری باتوں میں یہاں کا بے ہنگم ٹریفک ہے اور ٹریفک قانون پر لگتی روزانہ کی ضرب ہے جسے بڑی آرام سے لگایا جاسکتا

Read more

ہم دیوالیہ پن کے قریب ہیں مگر عوام کو ہنسی مذاق سے فرصت نہیں

پاکستان اس وقت مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے یہ مشکل ترین دور اب صرف جملہ نہیں بلکہ حقیقت ہے۔ ہمارے ملک کے داخلی معاملات تو اکثر خراب رہتے تھے مگر اب پاکستان کے معاشی معاملات بھی مشکل ترین معاملات تک پہنچ گئے ہیں۔ یعنی پاکستانی ملک معاشی طور پر دیوالیہ ہونے کے قریب ہے۔ نئی حکومت کچھ کچھ سیریس تو لگ رہی ہے مگر عوام کو ابھی بھی اس بارے میں احساس نہیں ہو رہا۔ سمجھدار پاکستانی بھائیوں بہنوں

Read more

اشرافیہ کے کتے بلی بمقابلہ عام لوگ

اب سے کچھ دن پہلے حکومت پاکستان نے درجنوں امپورٹڈ اشیاء پر پابندی لگائی تھی، اس پابندی کے بارے میں کچھ حلقوں نے تشویش کا اظہار بھی کیا تھا۔ ایک ایسا بھی طبقہ تھا جس نے اگلے ہی روز احتجاج کر ڈالا۔ کراچی کے پوش علاقوں سے چند لوگ اپنی اے سی والی گاڑیوں سے اترے اور چند پلے کارڈ اٹھا کر نعرے بازی کرنے لگے۔ ان کا احتجاج اپنی نوعیت کا مختلف احتجاج تھا کیونکہ وہ احتجاج تھا جانوروں

Read more

خان صاحب تھوڑا اسلامی ٹچ دیجئے

ہم سب کا تعلق زندگی کے مختلف شعبوں سے ہے ۔ ہم سب اسلامی ملک کے اسلامی معاشرے میں سچے اور کھرے مسلمانوں کے ساتھ رہتے ہیں۔ ہمارے ملک کی آبادی کا  تقریباً 96 اعشاریہ 50 فیصد طبقہ مسلمان ہے۔ ہمارے مطابق ہم پوری دنیا کے مسلمانوں میں سے سے اعلی درجے کے مسلمان ہیں ۔خیر تھوڑا آگے چلتے ہیں۔ آپ کو پتا ہے ملک میں سب سے زیادہ عام چیز کیا ہے ؟ رشوت ہے، اور رشوت لینے والا

Read more

آو مل کر بلاول کا مذاق اڑاتے ہیں؟

بلاول کی اردو بہت خراب ہے، زرداری صاحب اس کو اردو سکھاؤ۔ بلاول کو کوئی سمجھائیں کہ ٹانگیں کانپتی ہیں نہ کہ کانپیں ٹانگتی ہے۔ بلاول بھٹو کو سمجھ ہی نہیں آتا کہ سیاست میں تمیز کا دامن چھوڑنا ہوتا ہے اور مخالف کی کردار کشی کرنی ہوتی ہے۔ بلاول بھٹو کو اب تک یہ بات سمجھ نہیں آئی کے سیاست میں مسلسل رہنا ہے تو زبان اور لہجے کو سخت کرنا پڑے گا۔ پاکستانی سیاست ہے کوئی ادبی محفل

Read more

پاکستانیوں کے ہاتھوں دنیا بھر میں پاکستان کی رسوائی

پاکستانی دنیا کے کونے کونے میں پھیلے ہوئے ہیں اور بہت سے پاکستانیوں نے اپنے بھرپور محنت اور لگن سے نہ صرف اپنا بلکہ پاکستان کا نام بھی روشن کیا ہے۔ دنیا بھر میں پاکستان کافی وجوہات کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں۔ پاکستان کے پاسپورٹ کی اہمیت سے قطع نظر پاکستانی بڑی تعداد میں دوسرے ملک میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں لیکن کچھ پاکستانی ایسے بھی ہیں جو باہر ملک میں پاکستانیوں کی لئے شرمندگی اور

Read more

گزشتہ دور کی عید ، جب عید پر عیدکارڈ ملتے تھے

زمانہ بہت تیزی سے گزرگیا اور اور اپنے ساتھ بہت سی پرانی چیزیں ساتھ لے گیا۔ بہت سی چیزوں میں تبدیلیاں آئی اور اس میں بہت سی چیزیں ختم ہوگئی ہیں۔ہر تہوار میں کچھ نہ کچھ تبدیلیاں آئی ہیں  ۔عید ہو یا بقرعید، محرم ہو یا رمضان، ہر تہوار میں کافی کچھ تبدیل ہوچکا ہے۔ آج سے 20 ،30 سال پہلے کا رنگ مختلف تھا اور آج کا رنگ بالکل مختلف ہے۔دوسرے تہواروں کی طرح عید کے تہوا ر میں بھی کافی

Read more

ریاست مدینہ کی بات کرنے والوں کو احترام مدینہ سیکھنا ہوگا

جس جگہ احترام خود احترام سے سجدہ کرتا ہو، جس جگہ ادب خود مودب بیٹھ کر ادب سیکھتا ہو، جہاں نظریں جھک کر معراج پاتی ہوں، عزت جہاں سے عزت حاصل کرتی ہو، جہاں تقدس تربیت پاتا ہو، وہاں ہم مسلمان کیا کر بیٹھے؟ یہ کیا ہو گیا ہے ہمیں، ہم سیاست کی شعبدے بازی میں تمام احترام و ادب بھول بیٹھے، جہاں آواز نیچی رکھنی تھی وہاں نعرے لگا ڈالے، جہاں ہاتھ بلند کر کے اپنے گناہوں پر معافی

Read more

رمضان میں اب بہت کچھ بدل گیا ہے!

جدید دنیا نے ہمیں فائدہ تو پہنچایا ہے مگر ہم سے ہماری بہت سی روایتی چیزیں چھین لی ہیں۔ بلکہ یوں کہے کہ جدیدیت نے ہماری روایتی چیزوں کو زنگ لگادیا ہے۔ اب رہ رہ کر پرانی چیزیں یاد آتی ہے اور شاذ و نادر ہی نظر آتی ہیں۔ جس طرح دنیا آگے کی جانب جا رہی ہے اس طرح پرانے طور طریقے، ریت روایت ختم ہو رہے ہیں۔ جدیدیت کا اثر ہر سلسلے، ہر روایت، ہر تہوار پر پڑتا

Read more

ڈئیر سیاستدانو، آپ کے حامیوں کی سیاسی تربیت ضروری ہے!

اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہوتا ہے اور اختلاف کرنے میں کوئی قباحت بھی نہیں کیونکہ اس اختلاف کے نتیجے میں ایک مثبت رائے قائم ہونے کی امید ہوتی ہے جس کے بل بوتے معاشرے میں ترقی بھی ہوتی ہے اور رواداری بھی قائم ہوتی ہے لیکن اگر اختلاف میں جھوٹ اور گالیاں دی جانے لگیں تو یہ ہی اختلاف معاشرے کے لئے زہر قاتل بن جاتا ہے اور معاشرے کا توازن بگڑ جاتا ہے۔ جب معاشرے کا توازن بگڑتا

Read more

جناب عمران خان صاحب ، میں کو مار دیجئے ہم کو اپنا لیجئے

پوری دنیا کے کسی بھی کونے سے ترقی یافتہ ملک کو اٹھا لیجیے اور پھر ان کی کامیابی کی وجہ کو تلاش کریں۔ سب سے بڑی وجہ ان کا قانون پر چلنا ہو گا اور آئین ملک پر عمل کرنا ہو گا۔ کیونکہ آئین پر مسلسل چلتے رہنا ایک نظام تشکیل دیتا ہے اور وہ نظام آہستہ آہستہ پھل دینا شروع ہوجاتا ہے۔ ہماری ملک میں بہت مشکل سے ایک نظام چل رہا ہے جس کو بہتر ہونے میں مزید

Read more

رمضان کا خوبصورت مہینہ اور ہم پاکستانی

رمضان انتہائی خوبصورت مہینہ ہے۔ اس مہینے میں قدرت نے مسلمانوں کے لئے بے شمار تحفے رکھیں ہیں۔ یہ مہینہ مسلمانوں کے لئے خدا کی طرف سے خاص تحفہ ہے۔ یہ مسلمانوں کی تربیت کا مہینہ ہے اور اگر کوئی مسلمان اس مہینے کی معرفت حاصل کر لیں تو گویا وہ دنیا و آخرت دونوں میں کامیاب ہو سکتا ہے۔ اس مہینے میں عام بشر کے لئے بے شمار پیغامات موجود ہیں جس کو سمجھ کر بشر انسانیت کی طرف

Read more

جمہوریت کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے!

میدان سجا، خوب سجا، بولیاں لگی خوب لگی جس نے زیادہ بولی لگائی اس کی جانب ہم چلے۔ یہ ہی معیار ہے پاکستانی سیاست کا ، اس سیاست میں اصول نہیں بلکہ اصول ہر وہ راستہ ہے جس کو اپنا کر طاقت حاصل کی جائے یا پھر طاقت میں رہا جائے۔ اس معاملے میں حکومت ہو یا پھر اپوزیشن دونوں بھائی بھائی ہیں۔ سندھ کے شہری علاقوں کی پارٹی ہو یا پھر پنجاب کے چوہدریوں کی، بلوچستان کی پارٹی ہو

Read more

کراچی کے شہریوں کی خواہشات یہاں کی سڑکیں پوری کرتی ہیں!

کراچی کے شہری بالخصوص کراچی کے سڑکوں پر روزانہ سفر کرنے والوں کے مشاہدات پر مبنی باتیں ملاحظہ فرمائیں کہ جب جلے ہوئے قلب سے کچھ ایسی باتیں ہوئی بلکہ تخلیق ہوئی جسے اقوال شری یا پھر اقوال قلبی بھی کہا جاسکتا ہے۔ ایک کراچی والا اپنے بچپن کی خواہش سناتے ہوئے کہتا ہے ”بچپن ہی سے بہت خواہش تھی کے میں گھوڑا پالوں گا اور گھوڑے کی سواری کروں گا، لیکن گھر کے حالات سازگار نہیں تھے کیونکہ گھوڑا

Read more

شُکر کرنے کی عادت ڈالئے

ویسے موازنہ کرنا اچھی بات نہیں اور کچھ چیزوں میں یہ انتہائی برا بھی لگتا ہے۔ لیکن مقصد یا منزل مثبت ہو تو عجیب یا منفرد مثال کا سہارا لیا جاسکتا ہے، تاکہ موضوع کی اہمیت کو مضبوط مثال کے ساتھ لوگوں کے ذہن میں بٹھایا جاسکیں۔ موازنہ بہت سی چیزوں میں کیا جاسکتا ہے، جیسے بڑی گاڑی، بڑا گھر، مہنگا موبائل، برینڈڈ کپڑوں، یعنی ہم اکثر اپر کلاس کے لوگوں کی لائف اسٹائل سے موازنہ کرتے ہیں اور پھر

Read more

ہماری زندگی ہی حادثہ ٹھہری

سانحہ مری ہوا، یعنی ایک اور سانحہ ہو گیا اور چونکہ سانحے کو چند روز گزر گئے ہیں تو ہم پر واجب ہے کہ پاکستانی ہونے کے ناتے ہم اگلے سانحے تک لمبی تان کر سو جائیں۔ بحیثیت پاکستانی ہم پر یہ روایت لاگو ہو گئی ہے کہ حادثے کے چند دنوں بعد ہمیں وہ حادثہ بھولنا پڑتا ہے تاکہ نئے حادثے کی مذمت کے لئے ہم تازہ دم ہوجائیں۔ روزانہ کئی کئی بار نظام کی خرابی کی باتیں سنائی

Read more

کراچی والوں : مال دو یا پھر جان دو

کراچی میں غیر علانیہ طور پر جنگل کا قانون نافذ ہو گیا ہے۔ اس قانون کے تحت کوئی بھی درندہ بشر کے روپ میں آتا ہے اور انسان سے اس کی محنت کی کمائی کو بزور بندوق چھین لیتا ہے اور اگر کوئی مزاحمت کریں تو اس کو مار دیا جاتا ہے اور وہ درندہ دندناتے ہوئے نکل جاتا ہے۔ پھر ڈکیت کسی کے حلال پیسوں سے حرام کی عیاشیاں کرتے ہیں اور پھر اگلے شکار کی تلاش میں نکل

Read more

جلدی جلدی مذمت کیجئے، اس سے پہلے کو ئی نیا سانحہ رونما ہو

مری ہر سال میں سردیوں کا خاص موضوع بن جاتا ہے۔ مگر ہر سال کا رونا یہ ہوتا کہ ”مری کے ہوٹلز سیاحوں کو آزادی کے ساتھ لوٹتے ہیں اور ادارے کوئی ایکشن نہیں لیتے، اپنی مرضی کے ریٹ سے کھانا دیتے ہیں اور اپنی مرضی سے کمرے کا کرایہ طے کرتے ہیں۔ ”یعنی مجبور لوگوں کو مری میں بلیک میل کیا جاتا تھا۔ بلیک میلنگ کے ساتھ ساتھ بد معاشی کا سلسلہ بھی چلتا تھا۔ ویڈیوز آتی تھیں، شور ہوتا

Read more

ہمیں منافق لوگ کیوں پسند آتے ہیں؟

ویسےتو وقت کی کمی کے باعث ٹی وی دیکھنا کم ہوتا ہے مگر ٹی وی پر ہونے والی حرکتوںپر نظر رکھتا ہوں۔ پاکستانی ٹی وی چینلز پر آئے روز ایسے واقعات ہوتے رہتے ہیں جس کو دیکھ کر شرمندگی ہوتی ہے اور ذہن میں یہ خیال آتا ہے کہ ریٹنگ کے لئے انسان کتنا گر سکتا ہے کہ کبھی وہ انسان سے ناگن بن جائے ، کبھی وہ بیچ پروگرام میں زبردستی آم کھلانے لگے اور کبھی اسٹیج پر دوڑ

Read more

ہم زندگی میں عبرت کیسے حاصل کرسکتے ہیں

یہ جملہ ادائیگی میں تو کتنا اچھا محسوس ہوتا ہے لیکن اس جملے کو حقیقی طور پر تسلیم کرلیا جائے تو کتنی اچھی بات ہونگی۔ بلکہ اگر اس جملے کو اپنی زندگی میں نافذ کرلیا جائے تو پھر آپ کی زندگی میں بھی اور آپ سے جڑے لوگوں کی زندگی میں بھی انقلاب برپا ہوجائے گا۔   اب اس جملے پر بات کرتے ہیں کہ” زندہ رہا تو ملاقات ہوگی”۔ یعنی یہ بات معلوم ہے کہ یہ ملاقات آخری بھی ہوسکتی ہے

Read more

فرض کیجئے کہ پاکستان میں انقلاب آچکا ہے

بھئی سب انقلاب انقلاب کی باتیں کرتے ہیں لیکن وہ بے روح باتیں  ہوتی ہیں، یعنی خالی خولی الفاظ اور وہ الفاظ ، جونیت سے محروم اور بے جان ہوتے ہیں ۔لیکن انقلاب کو لوگ آج تک نہیں سمجھے کہ آخر انقلاب کیا ہے اور اگر آگیا تو انھیں فائدہ ہوگا یا پھر الٹا نقصان ہوگا۔ انقلاب کی وارننگ دینے کے ہم کچھ دیر کے لئے فرض کرتے ہیں کہ انقلاب آچکا ہے ۔    کچھ دیر کے لئے انقلاب

Read more

جون صاحب کے نثری شاہکار

آج جون ایلیاصاحب کا یوم ولادت ہے ، جون سے محبت کرنے والے آج خوشی کے ساتھ جون صاحب کی اداس شاعری کو شئیر بھی کررہے ہیں۔ جون صاحب کی وجہ شہرت ان کی شاعری ہے جو بیک وقت نوجوانوں ، بلکے ہر عمر کے لوگوں میں یکساں  مشہور ہیں ، بڑی عمر کے لوگ جون صاحب سے کتابوں کی شکل میں  جڑے ہیں اور نوجوان نسل سوشل میڈیا کی شکل میں جون صاحب سے محبت کا اظہار کرتے رہتے

Read more

ہماری خاموشی ظالم کا رزق بن جاتی ہے

سیالکوٹ میں گزشتہ جمعے کو درد ناک واقعہ وقوع پذیر ہوا، اس درد ناک واقعہ کی درجنوں ویڈیوز مسلسل آتی رہی اور با ضمیر اور انسانیت پسند انسانوں کو شرمندہ کرتی رہی۔ کسی ویڈیو میں ڈنڈے چلتے نظر آئےتو کسی میں اینٹ لگتی نظر آئی تو کسی میں آگ لگتی نظر آئی۔ ظلم و بربریت کے اس مظاہرے میں انسانیت کو پامال کیا جارہا تھا اور ہزاروں کی بھیڑ میں کوئی انسان نظر نہیں آرہا تھا۔   ویڈیوز کا سلسلہ

Read more

آج والے انتہا پسند کل والوں سے زیادہ خطرناک ہیں

ایک بار پھر پاکستان کے خو بصورت شہر میں توہین کے نام پر ظلم و بربریت کی نئی مثال قائم کی گئی کہ جب جمعہ کے با برکت دن کے روحانی ماحول میں ظلم کی ایسی داستان رقم کی گئی کہ پاکستانیوں کی بڑی تعداد کانپ اٹھی۔ اس کانپنے کی کئی وجوہات تھی، سب سے بڑی وجہ تو وہ ظلم تھا جسے دیکھ کر کروڑوں آنکھیں انسانیت کے ناتے روئی اور دوسری وجہ پاکستان کا دنیا بھر میں تشخص تھا

Read more

خوشامدیوں سے دور رہیے، ورنہ!

مولا علی مالک اشتر کے نام اپنے فرمان میں فرماتے ہیں کہ ”لوگوں کی اس طرح تربیت کرو کہ وہ تمہاری بے جا مدح و ثناء نہ کریں۔ چاپلوسی نہ کریں اور ایسے کاموں پر تمھیں نہ سراہیں جو تم نے انجام ہی نہ دیے ہوں۔ کیونکہ حد سے زیادہ ستائش انسان کو خود پسند بنا دیتی ہے اور آدمی کو غرور و نخوت میں مبتلا کر دیتی ہے۔ تعریف ہر انسان کو پسند ہوتی ہے، تعریف یعنی کسی شخصیت

Read more

یہ کیا ہو رہا ہے؟

آج سے چند سال پہلے پاکستان کے مشہور سنگر شہزاد رائے کا ایک گانا ریلیز ہوا۔ وہ گانا بہت آسان زبان میں تھا اور جس جس نے وہ گانا سنا اس کو باخوبی سمجھ آ گیا۔ سب سے پہلے اس گانے کے چند بول یاد کرتے ہیں : بزرگوں نے مجھ سے پوچھا :ملک کیسے یہ چلے گا؟ بزرگوں کو میں یہ بولا : مجھے فکر یہ نہیں کہ ملک کیسے چلے گا؟ مجھے فکر یہ ہے کہ کہیں ایسے

Read more

فطرت کے خلاف جائیں گے تو مشکل میں پڑسکتے ہیں

پوری دنیا میں انٹرنیٹ پھیل چکا ہے یعنی گلوبل ولیج کا مفہوم اب صحیح معنوں میں سمجھ آ رہا ہے۔ جیسے جیسے دنیا بھر کے لوگ قریب آرہے ہیں ویسے ویسے ان کے درمیان معاشی سلسلہ روابط بھی جڑ رہے ہیں۔ کیونکہ ملکوں کے درمیان ٹائم زون کا فرق ہے اسی لئے بہت سے لوگ دوسرے ملکوں کی ٹائمنگ کے مطابق کام کرتے ہیں۔ دنیا بھر میں فری لانسنگ انڈسٹری اربوں ڈالر تک پھیل چکی ہے اور اس کی وجہ

Read more

کراچی ؛تجاوزات مافیا کی جنت

گزشتہ کئی دنوں سے میڈیا پر ایک خبر مسلسل گردش کر رہی ہے وہ خبر ہے ایک ٹاور کی، جی رہائشی ٹاور کی جسے گرانے کا حکم عدالت نے دیا ہے۔ ٹاور جو کے قانون کے مطابق نہیں ہے کیونکہ ٹاور کا کچھ حصہ غیر قانونی زمین پر قبضہ کر کے بنایا گیا ہے۔ فیصلہ آنے کے بعد بہت سے لوگ اس فیصلے پر حیران ہیں کیونکہ اپارٹمنٹ میں درجنوں خاندان آباد ہیں جنھوں نے محنت کر کے کمائی گئی

Read more

ہر شعبہ زندگی میں اب مافیا موجود ہے

مافیا کی عام تعریف کے مطابق منظم جرائم پیشہ گروپ کو مافیا کہا جاتا ہے۔ کسی دور میں مافیا اٹلی کے صقلیہ کے مجرم عناصر کو کہا جاتا تھا۔ انہیں ”کوسا نوسترا“ بھی کہا جاتا تھا جو انیسویں صدی کے نصف آخر میں صقلیہ کے علاقے میں کھل کر اپنی غیر قانونی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے تھے۔ بعد از یہ اصطلاح عام ہو گئی اور پھر ہر اس طرح کے گروہ کو مافیا کہا جانے لگا جو منظم طریقے اور

Read more

بھوک کے خلاف جنگ کرتے ہیں!

گزشتہ دنوں اقوام متحدہ کے ایک اجلاس میں اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس نے بھوک و افلاس سے متعلق اعداد و شمار بتائیں تو افسوس اور شرمندگی محسوس ہونے لگی۔ جنرل سیکرٹری کا اپنی تقریر میں کہنا تھا کہ دنیا میں خوراک کی مساوی تقسیم نہیں ہے جس کی وجہ سے دنیا کی بڑی آبادی کو غذائی قلت کا سامنا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھر میں 3 ارب لوگ غذائی قلت اور خوراک کی

Read more

تم سے مجھے اختلاف ہے ، میں تمھیں انفرینڈ کرتا ہوں

ایک دوست نے فیس بک پوسٹ کی جس پر اس نے اپنا تجربہ ایک برادری کے ساتھ پوسٹ کر دیا، بظاہر غصہ آنے والی بات تھی مگر پوسٹ کے انداز اور الفاظ کے چناؤ نے اس پوسٹ کو انفرادی کے بجائے اجتماعی جانب موڑ دیا۔ یعنی ایک انسان کی غلطی تھی مگر الفاظ کے غلط استعمال کی وجہ سے ایسا محسوس ہوا کہ اس برادری کے سب لوگ نشانہ بن رہے ہیں۔

Read more

سکون چاہتے ہیں تو یہ کام کیجئے ! پھر سکون ہی سکون ہے باس

  سکون کیا ہے ؟ کیا آپ کو پتا ہے سکون کیا ہے اور ہر انسان اس کی تلاش میں کیوں ہے۔ بندے کے پاس سب کچھ ہوتا ہے دولت، شہرت ، عزت اور صحت مگر اس کے باوجود وہ بے سکون رہتا ہے اور تلاش سکون جاری رہتی ہے۔لیکن بہت سےلوگ ایسے ہیں جو دولت ، شہرت ،عزت سے محروم رہ کر بھی سکون میں ہے۔آخر یہ سکون کا فلسفہ ہے کیا ؟ کوشش کرتے ہیں جاننے کی ۔

Read more

کیا ہر فساد کی جڑ لباس ہے؟

شادی کے بعد شادی شدہ جوڑے ہنی مون منانے جاتے ہیں اور تصویریں بھی کھنچواتے ہیں اور سوشل میڈیا پر لگاتے ہیں۔ شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد ان سلسلوں کے علاوہ بھی سوشل میڈیا پر وقتاً فوقتاً اپنی نجی لائف سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔ حال ہی میں مشہور اداکارہ اپنے شوہر کے ہمراہ ہنی مون منانے مالدیپ گئی۔ کچھ تصویریں انھوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جس کے بعد ٹرول بریگیڈ ان کے پیچھے پڑ گیا اور ان کے لباس کو لے کر ان پر اور ان کے شوہر کی غیرت پر خوب تنقید کی گئی۔

Read more

ایک تصویر ہوجائے پھر ؟ ابے کیمرہ نکال ویڈیو تو بنا

ہماری ہتھیلی پر ایک دنیا دھری ہے جب چاہا اس دنیا کو انگوٹھے کی مدد سے چلایا اور کسی بھی جگہ پہنچ گئے۔ اس دنیا کو موبائل کہتے ہیں۔ اس کو سیل فون بھی کہتے تھے۔ مگر اب اس کو اسمارٹ فون مانا اور کہا جاتا ہے۔ عجب دور ہے اور اتنا عجب ہے کہ فون اسمارٹ ہے اور لوگ غیر اسمارٹ، خیر! اسمارٹ فون انسانی وقت کو دیمک کی طرح کھاتا ہے اور انسان کو خبر بھی نہیں، روزانہ

Read more

اگر بارش زیادہ ہوتی ہے، مسائل اور زیادہ ہوتے ہیں، خواری بہت زیادہ ہوتی ہے

کراچی میں آج کل بارش کا سلسلہ ہے اور وقفے وقفے سے بجلی چمکتی ہے اور بارش برستی ہے۔ بارش یعنی ابر رحمت، مگر گزشتہ

کئی دہائیوں سے یہ بارش کراچی والوں کے لئے رحمت سے زیادہ زحمت بن گئی۔ اس رحمت کو زحمت بنانے میں حکومتی کوششیں سرفہرست ہیں۔ بارش کس کو اچھی نہیں لگتی، سب کو اچھی لگتی ہے، مجھے بھی اچھی لگتی ہے لیکن آفس میں ہوں اور ہو جائے تو خطرناک لگتی ہے کیونکہ واپسی کی خواریاں بہت زیادہ ہوتی ہیں۔

Read more

مشہور بیانیہ اور پاکستانیوں کی خوش فہمیاں

وہ بیانیہ جو عوام کی بڑی تعداد سننا چاہتے ہیں، وہ بات جو عوامی مزاج اور عوامی کیفیت کے مطابق ہو اور عوام وہ ہی سننا چاہتی ہو۔ ہجوم یعنی ماسز کا کوئی خاص نقطہ نظر نہیں ہوتا کیونکہ وہ فکری اور شعوری طور پر اتنے قابل نہیں ہوتے کہ اپنا کوئی بیانیہ بنائیں۔ معاشرے میں بہت سے گروہ ہوتے ہیں اور گروہ کا اپنا اپنا بیانیہ ہوتا ہے اور اس بیانیہ کی اس گروہ سے جڑے لوگ پیروی کرتے

Read more

یہ لباس سے قابلیت پہچاننے کا فارمولہ کیا ہے

پاکستانی میڈیا میں ہمیشہ کچھ نہ کچھ لگا رہتا ہے اور ہر ہفتے کوئی نہ کوئی ایسی چیز سامنے آجاتی ہے جس سے ماحول بن جاتا ہے۔ گزشتہ دنوں ایک اور واقعہ نجی ٹی وی چینل میں پیش آیا کہ جب ایک انتہائی آزاد خیال اسکول آف تھاٹ کے روح رواں، ماہر تعلیم اور سائنسدان نے انتہائی عجیب و غریب بات کہی۔ ماہر تعلیم کا کہنا تھا کہ برقعہ میں موجود عورت ابنارمل ہوتی ہے اور اس کی شخصیت گھٹ

Read more

پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے کے وہ فوائد جو آپ سے چھپائے جاتے ہیں

پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے کے وہ فوائد جو آپ سے چھپائے جاتے ہیں! پیٹرول کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھ گئی ہے، بلکہ بڑھا دی گئی ہیں۔ قیمتیں بڑھنے پر پاکستانی عوام کا وہ ہی روایتی شور و غوغا شروع ہو گیا ہے اور وہ ایماندار اور کرپشن سے پاک حکومت وقت کے خلاف منفی باتیں شروع کر کے ملک دشمن، حکومت دشمن، جمہوریت دشمن ہونے کا ثبوت دے رہے ہیں۔ حکومت ایک بڑے مقصد کے لئے کوششیں کر رہی

Read more

انسانیت کا جنازہ ہے، ذرا ”ہا ہا ہا“ کر کے نکالئے

آج کل بکس کے بجائے فیس بک کا دور ہے اس وجہ سے ہر کوئی آزاد ہے اپنے ذہنی و قلبی اظہار کے لئے۔ صاحب اکاؤنٹ کی پوسٹ اور شیئرنگ سے اس شخصیت کا اندازہ کیا جاسکتا ہے۔ سوشل میڈیا کی اس دنیا میں جہاں بہت کچھ دیکھنے کو ملتا ہے وہاں لوگوں کی کج فکری اور ذہنی پسماندگی بھی جا بجا دکھائی دیتی ہے۔ بہرحال سوشل میڈیا کے اس پورے سلسلے میں فیس بک ایسی جگہ ہے جہاں ری

Read more

دل دہلا دینے والی خبروں کی تکرار!

گزشتہ دنوں کی خبریں بہت عجیب اور خوفناک تھی جو تکرار کے ساتھ پڑھنے اور سننے میں آئی، وہ کچھ اس طرح کی تھی : لاہور میں غالب مارکیٹ میں نوکری کا جھانسہ دے کر ملزم نے خاتون کو اسلحہ کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ حجرہ شاہ مقیم میں اوباش نوجوانوں نے اسلحے کے زور پر 15 سالہ لڑکی کو اغوا کیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔ میاں چنوں میں سسر کی اپنی بہو سے زیادتی کی

Read more

عوام کو زرمبادلہ، تجارتی خسارے اور ترسیلات زر کی سمجھ نہیں، مہنگائی سمجھ آتی ہے

پی ٹی آئی حکومت کے تین سال مکمل ہو گئے۔ اس پورے سال میں سب سے زیادہ جو لفظ سنائی دیا وہ تھا ”میں“ ۔ میں جب وہاں تھا، میں مغرب کو سب سے زیادہ جانتا ہوں، میں جب کرکٹ کھیلتا تھا، میں نے جب یہ فیصلہ کیا، میں ان لوگوں کو نہیں چھوڑوں گا ”۔ خیر۔ تین سال کی ایماندار حکومت کی کامیابی گنوانے کے لیے ایک پرہجوم تقریب رکھی گئی جس میں کورونا ایس او پیز کو شرکت

Read more

پاکستان کے روبوٹک مرد اور لالی پاپ لڑکیاں

وہ ڈانسر تھی، وہ چست لباس پہنی تھی، وہ ڈانس کر رہی تھی، وہ ٹک ٹاک بنا رہی تھی، اس نے خود یہ خبر دی کہ میں آ رہی ہوں مینار پاکستان، اس نے اپنے ٹک ٹاک فالوورز کو بلایا، یہ تمام باتیں کسی طور اس بات پر دلالت نہیں کرتی کہ لڑکی کے جسم پر ہاتھ لگایا جائے، اس کے کپڑے پھاڑے جائیں، اس کے بدن کے نازک اعضاء پر ہاتھ لگایا جائے، اس کے بالوں کو کھینچا جائے، اس کو اچھالا جائے۔ ایک جنس کو گیند سمجھ کر اس کھیلا جائے۔

تاویل پرستوں نے ایک یہ بھی دلیل دی کہ لڑکی نے خود دعوت دی کہ 14 اگست کو میں مینار پاکستان آ رہی ہوں آپ لوگ ملنے چاہتے ہیں تو مینار پاکستان آجائیں۔ یہ تو ملنے کی دعوت تھی نہ کہ نوچنے کی۔

Read more

ماضی کی طرح سب مل کر محرم مناتے ہیں

دنیا میں روزبروز نفرت بڑھتی جا رہی ہے کیونکہ نفرت ایک کاروبار ہے اور نفرت کے کاروبار ترقی دلانے کے لئے محبت کے پرانے سودے خراب کیے جا رہے ہیں۔ دنیا بھر میں ہر گزرتے دن کے ساتھ نفرت کی کیفیت پروان چڑھ رہی ہے جب کے محبت کی فضا آلودہ کی جا رہی ہے۔ نفرت کی کچھ ایسی ہی فضا پاکستان میں بھی گزشتہ کئی سالوں سے بہت تیزی کے ساتھ پروان چڑھ رہی ہے۔ مگر یہ فضا ہمیشہ

Read more

اس کو جشن منانا نہیں، ایذا رسانی کہتے ہیں!

پاکستانی قوم بڑی منفرد قوم ہے اور ان کی انداز جداگانہ دیکھنا ہے تو مشکلات کے وقت ان کی تفریح کا انداز دیکھ لیں۔ قوم پاکستان کا ہر مشکل اور آسان موقع پر اظہار کا انداز بہت مختلف اور عجب ہوتا ہے۔ چاہے موقع خوشی کاہو یا پھر غم کا، یہ قوم اس سے الگ ہی انداز میں نبرد آزما ہوتی ہے۔ قوم کا انداز جشن بھی بڑا نرالا ہے اتنا کہ وہ جب جشن مناتے ہیں تو بہت سے

Read more

قائد کی تصویر کے سامنے نازیبا تصویر ناجائز، البتہ تصویر کے سامنے کرپشن جائز ہے

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ایکسپریس ہائی وے پر موجود بانی پاکستان محمد علی جناح کی تصویر اور ان کے فرمان ’ایمان، اتحاد، تنظیم‘ کے سامنے گزشتہ دنوں فوٹو شوٹ کرنے والے نوجوان لڑکا لڑکی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

چند روز قبل ایک لڑکا اور لڑکی کا فوٹو شوٹ منظر عام پر آیا تھا جس میں وہ دونوں بانی پاکستان محمد علی جناح کی تصویر کے سامنے کھڑے تھے جس کے بعد سے ان پر سوشل میڈیا پر خاصی تنقید کی جا رہی تھی اور ان نوجوانوں کی فوری گرفتاری اور مقدمہ کا مطالبہ بھی کیا جا رہا تھا۔

Read more

اگر اندر کے یہ جانور قربان کر دیے، تو آپ کی عید ”مسلسل“ ہے!

قربانی کا موسم ہے اور بہت سی قربانیاں ہو چکی ہیں اور آپ میں سے بہت سے لوگوں نے قربانی بھی کی ہے، یعنی بڑی عید پر جانور کی قربانی کی ہے۔ مگر کچھ قربانیاں ابھی اور کرنی ہے اور یہ قربانیاں شخصیت کو نکھارنے کے لئے بہت ضروری ہیں۔ اگر جانور کی قربانی کی طرح یہ قربانی بھی کر ڈالی تو آپ کی شخصیت بھی عید جیسی ہوں گی کیونکہ یہ قربانیاں آپ کی شخصیت کو چار چاند لگا

Read more

خواتین پر پابندیاں لگا چکے، اب لڑکوں کی تربیت شروع کریں

گزشتہ دو ہفتوں میں پاکستان میں ایسے ایسے واقعات رونما ہو رہے ہیں جس کو دیکھ کر روح کانپ اٹھی ہے ویسے تو روح کانپ اٹھنے کا سلسلہ کافی پرانا ہے اور اب تلک جاری ہے۔ ظلم و بربریت کی عجیب و غریب داستانیں سن کر دل و دماغ پر لرزہ طاری ہو گیا ہے۔

ظلم کی یہ داستانیں کوئی نئی نہیں ہے اور بدقسمتی کے ساتھ نہ یہ آخری بار ہے۔ آخر کب تک باتیں ہوتی رہیں گی اور گھریلو تشدد اور خواتین کو جان سے مار ڈالنے کے واقعات ہوتے رہیں گے۔ یہ تمام واقعات پاکستان کے بڑے بڑے شہروں میں پیش آئے جس میں صرف دو واقعات اسلام آباد میں پیش آئے۔

Read more

قربانی اگر ایمان کا حصہ ہے تو صفائی نصف ایمان ہے

بڑی عید پر بڑے بڑے جانور قربان کر کے بڑی بڑی مشہور ڈشز بنالی ہے تو ایک نظر گھر کے سامنے والی سڑک یا علاقے کے پارک میں بھی ڈال لیجیے کیونکہ ادھر تو ابھی تک بڑا بڑا کچرا پڑا ہے لیکن کوئی نہیں دیکھنے والا، کوئی نہیں پوچھنے والا۔ مان لیا کہ آپ نے بہت بڑی قربانی کی ہے اور پھر قربانی کے بعد اس کا گوشت بھی ایمانداری سے بانٹا ہے، لیکن قربانی کے سارے سلسلوں کے باوجود

Read more

یہاں ہر کوئی بد معاش ہے!

کیا آپ کو معلوم ہے کہ آپ بد معاش ہیں؟ کیا آپ کو معلوم ہے کہ میں بھی بد معاش ہوں، کیا آپ کو معلوم ہے کہ ہم سب بد معاش ہیں؟ جی ایسا ہی ہے ہم سب کسی نہ کسی مقام پر پہنچ کر بدمعاشی کے عہدے پر فائز ہو جاتے ہیں۔ ہم سب اپنے ماتحت کے لئے بد معاش ہوتے ہیں، ہم ان لوگوں کے لئے بد معاش ہیں جن پر ہمارا زور چلتا ہے۔ ہم اپنے سے

Read more

قربانی کا جانور یا پھر واٹر کولر؟

کسی صاحب نے گزشتہ دنوں سوشل میدیا پر ایک پوسٹ لگائی جس میں ایک الیکڑک واٹر کولر کی تصویر تھی اور کیپشن میں یہ عبارت درج تھی کہ اس بار میں نے قربانی کے پیسوں سے اپنے گھر کے باہر یہ کولر لگوایا ہےا ور اس بار میں قربانی نہیں کروں گا۔ یعنی وہ یہ بات اشاروں کنایوں میں کہنا چاہتے تھے کہ قربانی نہ کی جائے بلکہ قربانی کے پیسوں سے اس طرح کے اچھے کام کرلئے جائیں تو زیادہ بہتر ہے۔

Read more

پہلے قربانی کی جاتی تھی اب قربانی دکھائی جاتی ہے

میرے آفس کے راستے میں دو الیکٹرونکس مارکیٹ آتی ہیں اور دونوں شہر کراچی کی بڑی مارکیٹ میں شمار کی جاتی ہے۔ آج جب میں آفس آ رہا تھا تو میری نظر ان مارکیٹ پر پڑی۔ فریج اور ڈیپ فریزر کی بہت بڑی کلیکشن ہر دکان پر موجود تھی بلکہ باہر روڈ تک بہت بڑی تعداد میں فریج ہی فریج موجود تھے۔

چلتی بائیک پہ ایک اور منظر سڑک پر دیکھا جہاں ڈالے والی سوزوکی گاڑی اپنی اپنی منزلوں کی جانب رواں دواں تھی۔ کچھ میں جانور موجود تھے اور کچھ میں فریج۔ اس منظر میں بھرپور ربط نظر آ رہا تھا، گویا جانور اور فریج کا بہت گہرا تعلق ہو۔ ویسے اس منظر کا حقیقی اندازہ آپ کو عید کے بعد بھرے ڈیپ فریزر سے بخوبی ہو جائے گا۔

Read more

پانی کی کمی کا مقابلہ کرنے کے 10 طریقے

ہر گزرتے دن کے ساتھ پاکستان میں بہت سے مسائل بڑھتے جا رہے ہیں ان میں سے ایک مسئلہ پانی کی کمی بھی ہے۔ پانی کی کمی کو کیسے پورا کیا جائے اس کے لئے ریاست اپنی کوششیں کر رہی ہے۔ لیکن بحیثیت عوام پاکستانیوں کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ پانی کی کمی کے مسئلے کو سمجھیں اور اسے احتیاط سے استعمال کریں۔ پانی کے ذخائر دن بہ دن کم ہوتے جا رہے ہیں اور جب تک نئے

Read more