محکمہ تعلیم کی زبوں حالی اور اساتذہ کے مطالبات

اس وقت گلگت بلتستان میں گریڈ 14 کے اساتذہ حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ بی ایڈ کی بنیادی پر بھرتی ہونے والے اساتذہ کو 16 جبکہ سی ٹی والے ٹیچرز کو 14 گریڈ میں ترقی دی جائے۔ اُن کا مزید کہنا ہے کہ اسی نوعیت کے 200 اساتذہ کو سفارشی بنیادوں پر 16 گریڈ میں ترقی دی گئی ہے جبکہ باقی ماندہ اساتذہ کو سکیل سے محروم رکھنا سراسر ظلم اور نا انصافی ہے۔ اس حوالے سے کل

Read more

پاک بھارت جنگ اور امن کا پیغام

  گزشتہ ادوار میں ایسی خوفناک جنگیں لڑی گئی ہیں جنہیں یاد کرنے سے بھی انسان دہشت زدہ ہوتا ہے۔ جو صدیاں گزرنے کے باوجود لوگوں کے اذہان میں نقش ہوئے ہیں اور یہ کسی صورت محو نہیں ہونے پاتیں۔ ان کی ہیبت ناکی اور تباہی سے دنیا کے بہت سے ممالک آج تک نہیں نکل سکے ہیں جن میں 20 ویں صدی میں لڑی جانے والی جنگیں قابل ذکر ہیں۔ ان میں حکمرانوں کے ذاتی مفادات، عددی برتری، طاقت

Read more

کاغذ کے چند ٹکڑے

آج مجھے ان دنوں کی بے حد یاد آئی ’جب میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں پڑھتا تھا۔ یہ ان دنوں کی بات ہے جب یونیورسٹی میں ہمارا آخری سمیسٹر چل رہا تھا اور ہمیں 40 دنوں کی تدریسی تربیت کے لیے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول گلگت بھیجا گیا تھا۔ پہلے دن جب ہم اسکول پہنچے تو پرنسپل صاحب نے اپنے آفس میں ہمیں بلایا اور کچھ نصیحتیں کیں۔ جوانی کے شوق بھی عجیب ہوتے ہیں۔ ان دنوں میرے بال کافی

Read more

پھر کسی شخص کی یاد آئی ہے

ہمارے مورث اعلیٰ کا تعلق ضلع نگر کی قدیم اور اولین آبادی گاؤں چھپروٹ سے ہے۔ ہمارا قبیلہ اب بھی ”ممورے“ کے نام سے ایک کثیر تعداد میں آباد ہے۔ جب خاندان کے افراد کی تعداد کچھ بڑھ گئی تو میرا دادا عون علی رابٹ بالا تبدیل ہو گئے اور مدتوں یہاں رہنے لگے۔ آس پاس سبھی رشتہ دار تھے۔ گھر کے ساتھ امام باڑہ گاہ تھی۔ قریبی نہر میں صاف شفاف پانی بہتا رہتا تھا۔ میوہ جات کی فراوانی

Read more

قراقرم انٹرنیشنل یونی ورسٹی گلگت میں بیتے لمحات

یہ ہمارے شباب اور عین جوانی کی بہار تھی۔ مارچ کا مہینا اور 2015 ء کا سال تھا۔ تاریخ ٹھیک سے یاد نہیں ’مگر وہ دل نشین لمحہ مجھے آج بھی یاد ہے‘ جب میں نئے ارادوں، نئے جذبوں، امیدوں اور حسرتوں کو لیے جامعہ قراقرم کی دہلیز پر پہلا قدم رکھا تھا۔ صبح دس بجے کا وقت تھا۔ سورج اپنی تمام تر حشر سامانیوں کے ساتھ طلوع ہوا تھا۔ گلگت میں مارچ کا مہینا بہت خوش گوار ہوتا ہے۔

Read more

جامعہ عروة الوثقٰی ایک عظیم شاہکار

رواں سال کی بات ہے۔ جنوری کی 23 تاریخ تھی۔ صبح سویرے میری آنکھ کھلی۔ ہوا میں کافی خُنکی تھی مگر آغا سید جواد نقوی سے ملنے کی تڑپ نے جسم کو گرما دیا تھا۔ تھوڑی دیر کے بعد میں اپنا بیگ لے کر شاپ تک آ گیا۔ دس بجے کے قریب برادرز اور محمد حسین شاپ پر آ گئے انھوں نے کہا گاڑی آ گئی ہے چلو لاہور چلتے ہیں۔ میں اپنے روحانی اور فکری بھائیوں کے ساتھ باغوں

Read more

ایک منفرد سوچوں کا حامل انسان

بعض افراد کی سنجیدہ گفتگو، شیریں کلامی، مثبت مشورے، مخلصانہ رویے آپ کے اندر کی دنیا کو بدل دینے میں اور آپ کے اندر تحریک پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کی درست رہنمائی آپ کو درست سمت کا تعین کرنے میں بڑی مددگار ثابت ہوتی ہے۔ ایسے ہی شخصیات میں ہمارے سر محبوب کا بھی شمار ہوتا ہے۔ ان سے ہماری پہلے آشنائی 2017 ء کے وسط میں ہوئی تھی۔ اُن دنوں یہ ایک نجی بینک

Read more

کتوں کے حملے سے کیسے بچیں

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ میں اپنے مالک کے بچوں کو زہریلے سانپ سے بچاتے ہوئے کتے نے جان دے دی۔ اسی طرح بھارتی گاؤں میں جب ایک نوزائیدہ بچی کو کھیت میں بے آسرا چھوڑا گیا تو نہ صرف ایک کتیا نے اس کا پہرہ دیا بلکہ خود اس کے ننھے منے بچوں نے مکمل برہنہ بچی کے بدن سے اپنا جسم مس کر کے اسے حرارت پہنچائی۔ دوسری جانب برازیل میں مالک کی فوتگی کے

Read more

موسم خزاں، اداس بلبل اور میں

اتوار کی سحر ہے۔ میری آنکھ کھلی۔ سیر کو نکلا۔ ہلکی ہلکی ہوا سے پتے جھڑ رہے ہیں۔ موسم بہار کو زوال شروع ہو گیا ہے۔ خوبانی کے درخت پر ایک اداس بلبل سر پروں میں دبائے بیٹھا ہے۔ میرے قدموں کی آہٹ سے وہ چونک کر میری طرف دیکھنے لگا۔ میں نے اداسی کی وجہ دریافت کی تو بتانے لگا کہ صاحب! یہ نومبر کا مہینا ہے۔ ارض شمال میں سردیوں کی آمد آمد ہے۔ ہوا میں عجیب سی

Read more

فرقہ واریت کی آگ

گلگت بلتستان کی بیس لاکھ آبادی میں تین قسم کے مسالک سے تعلق رکھنے والے لوگ آباد ہیں۔ یہ شیعہ اکثریتی آبادی والا خطہ ہے۔ دوسرے نمبر پر اہل سنت و الجماعت کے لوگ ہیں۔ یہ دیامر، چلاس، جگلوٹ اور کشروٹ کے علاقوں میں آباد ہیں۔ اسماعیلی برادری تعداد میں قدرے کم ہیں ’مگر منظم اور مربوط نظام کے تحت جی رہے ہیں۔ یہ ضلع ہنزہ، غذر اور گاہکوچ کے علاوہ گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر ہیں۔

Read more

سیاحتی مقامات پر انسانی مداخلت

صبح آٹھ بجے سے دو بجے تک کلاسیں پڑھانے کے بعد تھک ہار کر گھر آتا ہوں۔ گھر میں آدھا گھنٹہ گزار کر اپنی دکان پر آتا ہوں۔ آپ چھلت مین بازار سے سونی کوٹ روڈ پر پچاس قدم چلیں تو گلی کے نکڑ پر میری سٹیشنری کی چھوٹی سی دکان ہے ’جہاں میں رات کے ساڑھے نو بجے تک رہتا ہوں۔ دکان پر اکثر میرے استاد محترم حیدر خان حیدرؔ بھی تشریف لاتے ہیں۔ حیدر خان صاحب بیس گریڈ

Read more

نلتر حسنِ فطرت کا عظیم شاہکار

آج جولائی کی 16 تاریخ ہے۔ میں اپنے کولیگز اور طلبہ کے ساتھ نلتر وزٹ کرنے آیا ہوں۔ سٹی گلگت سے وادی نلتر 34 کلو میٹر جبکہ نومل سے 18 کلو میٹر کی مسافت پر ہے۔ اگر آپ دنیا میں جنت تلاش کرنا چاہتے ہیں تو لازمی نلتر وزٹ کریں۔ جب آپ گاڑی پر پرپیچ راستوں کو طے کرتے ہوئے نلتر بشہ کی پندرہ ہزار فٹ بلندی پر پہنچ جاتے ہیں تو یوں لگتا ہے جیسے آپ کے سامنے باغ

Read more

ذبحِ عظیم کی ناقابلِ فراموش داستاں

آپ تخیل کے تیز ترین گھوڑے پر سوار ہو کر چار ہزار سال پیچھے منیٰ چلے جائیں۔آپ کے سامنے ذبحِ عظیم کا منظر کشا ہو گا اور حضرت ابراہیم علیہ السلام اپنے لخت جگر کو صرف اللہ کی رضا کے واسطے تپتی ریت پر لٹا کر ذبح کر رہا ہو گا۔یہ کس قدر کڑا امتحان اور صبر آزما سماں ہو گا ہم صرف تصور ہی کر سکتے ہیں۔یہ منظر اس قدر حُزن سے بھر پور ہو گا کہ آپ حیرت

Read more

اجنبی شہر کا مسافر

یہ 3 جنوری 2019 ء کا تذکرہ ہے۔ بدھ کا دن اور دس بجے کا وقت تھا۔ سورج پہاڑوں کی اوٹ سے نکل چکا تھا مگر بادلوں نے کچھ کچھ اپنی لپیٹ میں لے رکھا تھا اور سورج کی مدہم کرنیں چار سو پھیل رہی تھی۔ ہر سو سردی کی شدید لہر دوڑ رہی تھی۔ موسم خزاں کے ستم سے برگ و بار ٹوٹ کر سڑک کے یہاں وہاں ادھر ادھر بکھرے پڑے تھے۔ بہار کے خوش گوار ماحول میں

Read more

علامہ محمد اقبالؒ کا نظریہ تعلیم

اکثر لوگ مجھ سے استفسار کرتے ہیں کہ علامہ اقبال کا نظریہ تعلیم کیا ہے؟ علامہ کے نظریہ تعلیم کو سمجھنے، جانچنے اور پرکھنے کے لیے ان کی شاعری اور ان کے افکار کا عمیق مطالعہ ناگزیر ہے۔ علامہ صاحب نے تعلیمی مسائل پر خصوصی توجہ دی ہے۔ انھوں نے جہاں اپنی شاعری میں تعلیم و تربیت سے متعلق پراثر اشعار کہے ہیں وہی نثری نگارشات میں بھی تعلیمی مسائل کو خاص اجاگر کیا ہے۔ علاوہ ازیں وہ طویل عرصے

Read more

پوٹھوہار، خطۂ دل ربا

ڈاکٹر شاہد صدیقی سے میری آشنائی دنیا اخبار کے ذریعے ہوئی ہے۔ اللہ نے انھیں بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہے۔ خداداد صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ان کا خاصہ ہے۔ یہ علامہ اقبال اوپن یونی ورسٹی کے وائس چانسلر بھی رہے ہیں۔ یہ ماہر تعلیم بھی ہیں اور ماہر لسانیات بھی۔ کئی کتابوں کے مصنف بھی ہیں اور بہترین منتظم بھی۔ تخلیق کار بھی ہیں اور اسپیکر بھی۔ اس سے زیادہ یہ کہ ان کا شمار پاکستان کے صف

Read more

ہائپر ہائیڈروسس کیا ہے

انسانی جسم سے پسینے کا خارج ہونا ایک فطری عمل ہے ’جو جسم کے درجہ حرارت کو کنٹرول کرتا ہے۔ جسم سے پسینہ خارج ہونے کے عمل کو عمومی طور پر ہائپر ہائیڈروسس Hyperhidrosis کہا جاتا ہے جبکہ جسم کے مخصوص اعزاء مثلاً ہاتھوں اور پاؤں سے خارج ہونے کے عمل کو خصوصی طور پر فوکل یا پامر ہائپر ہائیڈروسس Palmoplantar Hyperhidrosis کا نام دیا گیا ہے۔ ماہرین امراض جلد Dermatologist کے مطابق گرمی سے آنے والا پسینہ اور ذہنی

Read more

بڑی منزل کا مسافر

سید قاسم علی شاہ ایک بہترین معلم، سچا کھرا صحافی، موٹیویشنل اسپیکر اور ہمہ جہت شخصیت کے مالک ہیں۔ میرے ہاتھ میں ان کی معروف کتاب ”بڑی منزل کا مسافر“ ہے جو 2019 ء میں شائع ہوئی ہے۔ میں نے بڑی دیر سے اس تصنیف کے چرچے سن رکھے تھے ’مگر آج پڑھنے کا موقع میسر آیا۔ اس کتاب میں متعدد اور متنوع موضوعات پر قلم فرسائی کی گئی ہے۔ تصنیف کا لب لباب یہ ہے کہ بڑی منزل کا

Read more

سیاحت کا فروغ اور ہماری ذمہ داریاں

ہر سال 27 ستمبر کو دنیا بھر میں یوم سیاحت شان دار طریقے سے منایا جاتا ہے۔ یہ دن منانے کا مقصد و ہدف دنیا کو یقین دلانا ہے کہ سیاحت بین الاقوامی برادری کے لیے ناگزیر ہے اور سیاحت سماجی ثقافتی اور اقتصادی حالات پر براہ راست اثر انداز ہوتی ہے‘ جس کے طفیل ایک دوسروں کی ثقافت کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ عالمی سطح پر سیاحت کے رجحان میں اضافہ ہو تا جا رہا ہے اب یہ ایک مقبول ترین عالمی تفریحی سرگرمی بن چکی ہے۔

Read more

گُلدستہ چہارم (حُب الوطنی)

استاد الاساتید جناب حیدر خان حیدر ؔ کی شعری تصنیف ”جمال فرش و فلک“ کا بہ نظر غائر جائزہ لینے سے وہ ایک آفاقی شاعر کی حیثیت سے ابھر کر سامنے آ جاتے ہیں اور ان کے کلام کے ہر مصرعے میں برق تجلی کی کیفیت طاری ہے۔ حیدر خان حیدر ؔ جب قلم تھام کر تخیلات کے سمندر کو بذریعہ قلم قرطاس پر اتارنے بیٹھ جاتا ہے ’تو کمال کرشمے دکھانا شروع کرتا ہے۔ ان کی شعری تخیل کی

Read more

آزادی سے حقیقی غلامی کی جانب سفر

سات دہائیوں پہلے ہمارے مورث اعلیٰ کی انتھک کاوشوں اور لازوال قربانیوں کے بعد کلمہ طیبہ کی بنیاد پر پاکستان کے نام سے ایک ایسی اسلامی مملکت کا حصول ممکن بنا ’جو ہر طرح کی ذلت و رسوائی، رجس و نجس، اسارت و محکومی سے پاک تھی۔ چودہ اگست یہی وہ خوش نصیبی کا دن تھا کہ مسلمانان ہند نے غلامی کی رسن کو توڑ کر حقیقی آزادی کی جانب پا بہ رکاب ہوئے تھے اور ان کی دلی حسرت

Read more

طارق عزیز مثلِ طارق

پاکستان کے صفحہ اول کے نیوز کاسٹر، پروگرام اناونسر، فنکار، اداکار، ہدایتکار، صداکار، شاعر، مقرر، دانشور، ادیب، سیاست دان، مصنف و دیگر شعبہ ہائے زندگی میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے منفرد لب و لہجے کے مالک، آواز کی دنیا کا بادشاہ ’محب وطن پاکستانی‘ سچے کھرے باکمال انسان جناب طارق عزیز کی دنیا سے پردہ پوشی کے بعد اردو دنیا کے نامور شاعر جون ایلیا کی یہ بات پوری طرح صادق آتی ہے کہ ”ہم حسین ترین، امیر ترین، ذہین ترین اور زندگی کے ہر حوالے سے بہترین ہو کر بھی آخرکار مر ہی جائیں گے۔“ بلاشبہ موت ایک اٹل حقیقت ہے۔ خداوند متعال کا فرمان بھی یہی ہے کہ ہر ذی روح کو موت کا ذائقہ چکھنا ہے۔

Read more

کتاب ”جمال فرش و فلک“ کے تین پہلو

ہر قاری کا اپنا نقطہ نظر اور الگ زاویہ نگاہ ہوتا ہے۔ جب قاری کسی فن پارے کا مطالعہ کرتا ہے اور اس فن پارے کو پرکھتا ہے تو اس کے متعلق اپنی رائے قائم کر لیتا ہے۔ کیونکہ ہر انسان کی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت مختلف ہوتی ہے۔ راقم نے عصر حاضر کے ممتاز شاعر، اعلیٰ پائے کے قلم کار اور میرے استاد محترم حیدر خان حیدر ؔ کی شہرہ آفاق شعری گلدستہ ”جمال فرش و فلک“ کا بغور

Read more

حیدر خان حیدر کی تصنیف: جمال فرش و فلک

علم و ادب کے درخشاں ستارے، ارض شمال کے مایہ ناز شاعر، معروف ادیب، محقق، ماہر تعلیم، خودنمائی سے بے نیاز انتہائی پارسا شخصیت اور سرپرست اعلیٰ گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول چھلت نگر استاد معظم جناب حیدر خان حیدر ؔ لگ بھگ چار دہائیوں سے ادبی منظر نامے پر جلوہ افروز ہیں۔ ان کی لازوال ادبی اور سماجی خدمات کا زمانہ معترف ہے۔ انھوں نے نونہالان قوم کو پروان چڑھانے کے ساتھ ساتھ شعر و ادب کی خدمت کو اوڑھنا

Read more

کتاب علم و دانش کا خزانہ

ہر سال 23 اپریل کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں کتابوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کی برق رفتار ترقی کی بدولت جہاں پرانی روایات دم توڑتی نظر آ رہی ہیں ’وہی کتب بینی کا رواج بھی روبہ زوال ہے۔ تاہم کتابوں سے ابدی محبت کرنے، اپنا قیمتی اثاثہ و گوہر نایاب تسلیم کرنے والوں کی عمدہ مثالیں بھی دیکھنے کو ملتی ہیں۔ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ اور دل لبھانے والی پوسٹ گردش کر

Read more

سیاسی جماعتوں کی داستانِ بدتمیزی

مجھے سیاسی موضوعات سے بالکل بھی دل چسپی نہیں اور نہ ہی میں سیاسی مگرمچھوں کے قصیدے لکھ کر قلم کو آلودہ کرنا چاہتا ہوں۔ کیونکہ سیاست کو سیاست دانوں نے اتنا پراگندہ کیا ہے کہ سیاست کا نام سن کر ہمارے دل و دماغ میں کرپشن، لوٹ مار، گالم گلوچ، بد زبانی، کردار کشی، الزام تراشی، رشوت ستانی، اقربا پروری، بلیک میلنگ جیسے تصورات سامنے آتے ہیں ’مگر ملکی سیاسی حالات جس ڈگر پر گامزن ہیں انہیں دیکھ بحیثیت

Read more

گلگت بلتستان میں جشن نوروز کا رنگ و سماں

عید نوروز ہر سال 21 مارچ کو دنیا بھر میں کروڑوں لوگ مناتے ہیں۔ مگر یہ دن قریب آتے ہی اکثر لوگ اس بحث میں پڑے رہتے ہیں کہ عید نوروز کی شرعی حیثیت کیا؟ یہ اسلامی عید ہے بھی یا نہیں؟ تو سب سے پہلے یہ جان لیں کہ عید کیا ہے؟ عید خوشی کا وہ دن ہوتا ہے ’جو کسی ملک، قوم یا مخصوص علاقے کے لوگ اجتماعی طور پر مناتے ہوں۔ جس سے باہمی اتحاد و یگانگت،

Read more

جہد مسلسل اور کامیابی

یہ ایک ایسے بچے کا تذکرہ ہے ’جو اسکول کے ابتدائی دنوں میں تعلیم سے اچاٹ رہتا تھا۔ جسمانی طور پر اتنا مریل کہ کئی مرتبہ ہم جماعتوں سے مار کھائی۔ مگر زندگی میں ایک ایسا وقت آتا ہے کہ سب کچھ بھلا کر کتاب کے قریب ہوتا ہے۔ کتاب کو اپنی ہمنوا بنا لیتا ہے۔ کتاب کے سوا اس کا کوئی دوست نہیں ہوتا۔ کتب بینی میں اس قدر مگن رہتا کہ دوران پڑھائی کسی کو جواب نہیں دیتا

Read more

جامعات میں تحقیق کا فقدان

تعلیم،تحقیق اور تخلیق کا آپس میں گہرا تعلق ہوتا ہے۔یہ تینوں عوامل کسی بھی ملک اور معاشرے کی ترقی کا ضامن سمجھے جاتے ہیں۔آج انسان ترقی کی جس اسٹیج پر کھڑا ہے یعنی پتھر اور غاروں کی دنیا سے نکل کر فلک بوس عمارتوں میں زندگی بسر کر رہا ہے۔برق رفتار جہازوں میں محوِ پرواز ہے اور چاند ستاروں پر کمندیں ڈال رہا ہے۔بلاشبہ یہ تعلیم،تحقیق اور تخلیق کے ہی ثمرات ہیں۔تعلیم،تحقیق کے لیے راہیں فراہم کرتی ہے اور ہر

Read more

آئیے وادیِ شین بر کی سیر کریں

دنیا کی خوب صورت مگر دشوار اور سنگلاخ پہاڑی راستوں میں سے گزرنے والی شاہراہ قراقرم کو دنیا کا آٹھواں عجوبہ اور دنیا کی مشکل ترین سڑک قرار دیا گیا ہے۔ اس شاہراہ کا ایک سرا چین کے صوبہ سنکیانگ سے شروع ہو کر سر زمین گلگت بلتستان بالخصوص وادی نگر و ہنزہ کے سینے کو چیرتا ہوا دوسرا سرا گوادر پاکستان سے جا ملتا ہے۔ اسی شاہراہ سے منسلک ایک خوب صورت علاقہ وادی شینبر کے نام سے مشہور

Read more

مقصد حیات

عابد ضمیر ہاشمی کا تعلق جنت نظیر وادی کشمیر کے علاقے باغ سے ہے۔ جن کا شمار پاکستان کے صف اول کے نوجوان اور سنجیدہ قلم کاروں میں ہوتا ہے۔ آپ اشاعت کتب اور کتب بینی کی روایت کو برقرار رکھنے والے جویائے علم اور قلم قبیلے کے سردار ہیں۔ ہر سو معاشرے میں بکھری الجھنیں بالخصوص قلاش طبقے کے مسائل کو حکام بالا تک پہنچانا ان کا ہدف اول ہے۔ وہ کشمیر میں سسکتی زندگیوں کی توانا آواز مانے

Read more

مادری زبان میں تعلیم اور حائل رکاوٹیں

اللہ رب العزت نے انسان کو زبان کی نعمت سے نواز کر باقی مخلوقات سے ممتاز کر دیا ہے۔ زبان اظہار خیال اور پیغام رسانی کا موثر ترین ذریعہ ہے اور یہ ایک مسلمہ حقیقت بھی ہے کہ انسان اپنی مادری زبان سے بے پناہ محبت کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ماہرین تعلیم بچے کو اس کی مادری زبان میں تعلیم دینے کی سفارش کرتے ہیں۔ جب بچہ مادری زبان میں تعلیم حاصل کرتا ہے تو علم رٹ کر

Read more

ویلنٹائن ڈے سے انکار، حیا ڈے سے پیار

میں 2010 ء تک ویلنٹائن ڈے کے متعلق ناآشنا تھا۔ یہی 14 فروری کا دن تھا۔ ایک عزیز نے مجھے ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے ایک محبت بھرا پیغام بھیج دیا۔ ویلنٹائن میرے لیے بالکل مختلف نام تھا۔ میسج پڑھ کر میری خوشی کی انتہا نہ رہی ’مگر میں نادان تھا۔ کم عقل تھا۔ ویلنٹائن ڈے کے متعلق کچھ نہ جانتا تھا۔ سو میں نے وہی میسج درجن بھر دوستوں کو فارورڈ کیا۔ اس دن کے بعد مجھے ویلنٹائن ڈے

Read more

بیجنگ سرمائی اولمپکس 2022

چند دن پہلے مجھے چائنا بیجنگ سے ایک کال موصول ہوئی۔ ایک خاتون چائنا ریڈیو اردو انٹرنیشنل سروس سے بات کر رہی تھیں۔ انھوں نے کہا کہ 4 فروری سے بیجنگ سرمائی اولمپکس 2022 ء کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ جس میں محمد کریم پاکستان کی نمائندگی کرنے والے واحد ایتھلیٹ ہیں جن کا تعلق گلگت بلتستان کے علاقے نلتر سے ہے۔ چونکہ ہمیں ان سے ایک انٹرویو کرنا ہے۔ مگر ہمارا ان سے کوئی رابطہ نہیں۔ یہاں چائنا

Read more

نسلِ نو کو منشیات سے کیسے دور رکھیں؟

یہ اس وقت کی بات ہے جب میری عمر دس سال کے قریب تھی۔ جولائی کا دہکتا مہینہ تھا۔ گاؤں میں گندم کی کٹائی کا سیزن تھا۔ میرے انکل نے مجھے نسوار لینے بازار بھیج دیا۔ چوں کہ بچپن میں مجھے نسوار کھانے والے بڑوں کو دیکھ کر حسرت ہوتی تھی۔ مجھے خیال تھا کہ یہ لوگ گلاب جامن یا کوئی میٹھی چیز کھا رہے ہیں۔ میرے دل میں بھی نسوار کا ذائقہ چکھنے کی خواہش انگڑائیاں لے رہی تھی۔ ہمارے

Read more

ہاجرہ مسرور: حقوق نسواں کی علمبردار

خواتین افسانہ نگاروں میں جہاں قرة العین حیدر، عصمت چغتائی، الطاف فاطمہ اور بانو قدسیہ کا نام لیا جاتا ہے وہیں ہاجرہ مسرور کا نام لیے بغیر ادب کی دنیا ناتمام ہے۔ ہاجرہ مسرور اپنے بچپن کے بارے میں بتاتی ہیں کہ جب مجھے پہلی مرتبہ ماسٹر صاحب کے پاس پڑھنے کے لیے بھیجا گیا تو میں نے سخت بغاوت کی۔ کتاب اور کاپیاں پھاڑی۔ سلیٹ بھی توڑی، بہت روئی اور کان کھنچوائے۔ مجھے بچپن میں کہانیاں سننے کا بے

Read more

اردو شاعری میں غزل کی اہمیت

دنیا کے اکثر زبانوں میں نثر سے پہلے شاعری وجود میں آئی ہے۔ نثر بعد میں لکھی گئی ہے۔ بلکہ مدتوں تک شاعری کو ہی ادب سمجھا جاتا رہا ہے۔ شاعری جذبات کے اظہار کا بہترین اور موثر ترین ذریعہ ہے۔ لوگ نثر کی نسبت شاعری کو ترجیح دیتے ہیں۔ نثر لکھنے کے لیے زیادہ وقت درکار ہوتا ہے جبکہ ایک شاعر بہت بڑے واقعے کو شعر میں اس طرح بیان کر دیتا کہ دریا کو کوزے میں بند کر

Read more

سیاسی جماعتوں میں آمریت

جمہوریت میں اقتدار و اختیارات کسی فرد واحد یا ایک مخصوص طبقے کی بجائے عوام کے ہاتھ میں ہوتا ہے۔ جمہوریت بلا تفریق رنگ و نسل کے ہر فرد کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرتی ہے اور جمہوری تقاضوں کے مطابق لائق افراد کو پارٹی کی قیادت کرنی ہوتی ہے ’مگر شومئی قسمت ایک عام آدمی کا اسمبلی تک پہنچنا، پارٹی کی قیادت کرنا دور کی بات‘ وطن عزیز میں تو پارٹی کے سینئر کارکنوں کو بھی دیوار سے

Read more

چائے اور ہماری زندگی

نفرتوں، عداوتوں کو مٹانے اور محبتوں، الفتوں کو بڑھانے کے لیے صرف ایک پیالی چائے کافی ہوتی ہے۔ چائے مزدورں، شاعروں، ادیبوں، لکھاریوں بالخصوص صحافیوں کی بہترین ساتھی تصور کی جاتی ہے۔ اس سے محفلوں کو رونق بخشا جاتا ہے۔ گھر میں آئے مہمانوں کی خاطر تواضع کی جاتی ہے اور چائے گفتگو کو شیرین بنانے میں خاصی معاون ثابت ہوتی ہے۔ دنیا بھر میں اس کی بڑھتی افادیت کے پیشِ نظر اقوام متحدہ نے 15 دسمبر کو چائے کے

Read more

جون ایلیا ایک منفرد شاعر

جون ایلیا سے میری پہلی شناسائی یونی ورسٹی کے زمانے میں ہوئی۔ یہ وہ دور تھا جب میں قراقرم انٹرنیشنل یونی ورسٹی سے ایم اے ایجوکیشن کر رہا تھا۔ مجھے وہ دل نشین لمحات آج بھی یاد ہیں جب ہم لکچر سے فارغ ہو کر یونی ورسٹی کی کیفے ٹیریا تو کبھی سبزہ زار میں لکڑی کی سادہ کرسیوں پر ایک پیالی چائے سے محظوظ ہونے بیٹھ جاتے تھے۔ انگریزی ادبیات کا ایک طالب علم میرا دوست تھا۔ کبھی کبھار

Read more

کرکٹر سے پرائم منسٹر تک

وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان اپنی کتاب ”میں اور میرا پاکستان“ میں جناحؒ، گاندھی، مادر ٹریسا، نیلسن منڈیلا اور دیگر عظیم شخصیات کو رول ماڈل تسلیم کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ اگر ان کی کامیابیاں دوسروں سے زیادہ ہیں تو اس کا سبب یہ نہیں کہ ان میں صلاحیتیں زیادہ تھیں بلکہ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ لوگ ایک عظیم نظریہ اور ایک آرزو رکھتے تھے۔ علاوہ ازیں انہوں نے اپنی جماعت تحریک انصاف اور خود ایک کرکٹر

Read more

بانو قدسیہ: اردو ادب کی ماں!

یہ 28 نومبر 1928 ء کی بات ہے۔ بدھ کا دن تھا۔ موسم بڑا خوش گوار تھا۔ ہلکی ہلکی بارش کی رم جھم کے ساتھ تیز ہوا کے جھونکے چل رہے تھے۔ دریں اثنا فیروز پور ہندوستان کے کسی ہسپتال میں ایک حاملہ خاتون کو زچگی کے سلسلے میں داخل کیا جاتا ہے۔ تھوڑی دیر میں مولود بچی کی چیخ و پکار سے ہسپتال کے در و دیوار گونجنے لگتے ہیں۔ ہسپتال کے باہر ایک جوتشی رہتا تھا۔ جس نے

Read more

تعلیمی اداروں میں ثقافتی یلغار

کسی ملک و قوم کو تباہ کرنا مقصود ہو تو اس قوم کی تہذیب و ثقافت،سماجی اقدار،تعلیم بالخصوص نوجوان نسل کو نشانے پر لیا جاتا ہے۔جس کے لیے مختلف فلموں،ڈراموں،اداکاروں،کھلاڑیوں،فلمی ستاروں اور فیشن ڈیزائنروں کو رول ماڈل پیش کر کے غیر اسلامی ثقافت کی تبلیغ و تشہیر کی جاتی ہے۔مختلف رسالوں اور ڈائجسٹوں پر نیم عریاں خواتین کی تصاویر شائع کر کے نوجوان نسل کو جدیدیت اور فیشن کے نام پر فحاشی کی طرف مائل کیا جاتا ہے۔ بوائے فرنڈ

Read more

طلبہ کے لیے کھیلوں کی اہمیت!

برطانیہ کے جنرل ڈیوک آف ولنگٹن سے کسی نے استفسار کیا کہ آپ نے واٹرلو کے مقام پر نپولین بونا پارٹ جیسے عظیم اور کامیاب جنگجو کو کیسے شکست دی؟ یہ جنگی حربے آپ نے کہاں سے سیکھے؟ تو ان کا جواب تھا کہ میں نے یہ تمام حربے انگلستان کے سکول ایٹن کے کرکٹ گراؤنڈ سے سیکھے ہیں کہ ایک مضبوط مخالف کا ڈٹ کر مقابلہ کیسے کرنا ہے اور مشکل ترین حالات میں بھی کیسے ہمت نہیں ہارنی؟

Read more

علامہ اقبالؒ سے اشعار کا غلط انتساب

یہ 9 نومبر کا دن تھا۔ سٹی کی ایک نامی گرامی تعلیمی ادارے میں حکیم الامت، مصور پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کے یوم ولادت کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا۔ میں صبح سویرے تیار ہو کر ادارے کی جانب چل پڑا۔ وہاں داخل ہوتے ہی طلبہ کو غیر معمولی سرگرمیوں میں مشغول پایا۔ کوئی علامہ کی تصاویر ٹانک رہا تھا۔ کوئی علامہ کے اشعار لکھ رہا تھا، کوئی غباروں میں ہوا پھونک رہا تھا تو کوئی

Read more

پیام اقبال اور ہماری زندگی

زندہ قومیں اپنے آبا و اجداد کی قربانیوں اور احسانات کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں۔ آج پاک و ہند سمیت ترکی، ایران، بنگلہ دیش اور جرمنی میں جس عظیم ہستی کی 144 ویں یوم ولادت پر خراج عقیدت و خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ دنیا اس عظیم شخصیت کو مشرق کا ستارہ، حکیم الامت اور مصور پاکستان کے القابات سے جانتی ہے۔ 9 نومبر ملت اسلامیہ کے پاسبان علامہ محمد اقبالؒ نے سیالکوٹ کے جس گھر میں آنکھ کھولی، اسے

Read more

گلگت بلتستان کا جشن آزادی

ابھی قیام پاکستان کو محض اڑھائی مہینے ہو چکے تھے۔ اکتوبر کا مہینہ اپنے اختتام کو پہنچا اور یہ یکم نومبر 6 1947 کی پر نور سحر تھی۔ دریں اثنا باد صبا آزادی کا پیام لے آئی اور گلگت بلتستان کی سرزمین میں بھی آزادی کا سورج طلوع ہوا۔ یہ کرنل مرزا حسن خان، میجر بابر خان، بریگیڈئیر شاہ خان اور ان کے دیگر جاں نثار ساتھیوں کی شبانہ روز محنت کا ثمر ہے کہ انہوں نے جدید اسلحہ کی

Read more

ون ویلنگ جان لیوا ہے

سرفراز کی عمر 25 سال ہے۔ یہ گلگت سٹی میں رہتا ہے۔ یہ خود کو بائیک رائیڈنگ ماسٹر سمجھتا ہے۔ ایک ٹائر پر بائیک چلانا، ویلنگ کرنا، ٹائر کے شوز پہن کر بیچ ٹریفک دوڑنا اس کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے۔ یہ روزانہ اپنی ٹیم کے ساتھ شہر کی مختلف سڑکوں اور گلیوں پر خوف ناک کرتب دکھاتا رہتا ہے۔ مہینہ پہلے کی بات ہے۔ میں سڑک کے کنارے کھڑا تھا۔ یہ اچانک تیزی کے ساتھ آیا، موٹر سائیکل

Read more

وبا عذاب یا آزمائش؟

مکرمی! اس وقت پوری دنیا موذی وبا کورونا وائرس کے نشانے پر ہے۔ جس نے قیمتی زندگیوں کو چاٹ کر عالم انسانیت کو خوف و ہراس میں مبتلاء کر دیا ہے۔ جسے عالمی ادارہ صحت نے عالمی وبا کا نام دیا ہے۔ البتہ یہ پہلی عالمی وبا نہیں اس سے قبل طاعون، انفلوائنزا، ایڈز اور متعدد امراض نے انسانی و حیوانی حیات کو بری طرح متاثر کیا ہے اور کروڑوں قیمتی جانیں لقمہ اجل بن گئیں تھیں۔ طبی ماہرین، جدید

Read more

پرائیویٹ اساتذہ کی مشکلات

مکرمی! پرائیویٹ تعلیمی ادارے ملکی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ پاکستان میں اساتذہ کی ایک کثیر تعداد نجی تعلیمی اداروں میں قوم کے نونہالوں کو زیور علم سے آراستہ کر رہے ہیں اور ایک استاد کو ضروریات زندگی اور دیگر لوازمات کو پورا کرنے کے لیے معقول تنخواہ درکار ہوتی ہے

Read more

استاد کا احترام ترقی کی ضمانت

استاد معاشرے کا سب سے مقدس اور قابل احترام ہستی شمار ہوتا ہے ’جو معاشرے کے نونہالوں کی گھنی دھوپ میں چھاؤں بن کر صحیح معنوں میں آبیاری کرنے کے لئے کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ عالمی یوم معلم دنیا کے مختلف ممالک مختلف تاریخوں میں مناتے ہیں‘ مگر ایک بات مشترک ہے کہ اساتذہ کا دن انتہائی، خلوص، محبت، عقیدت اور احترام سے منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر اسکول و کالجوں اور جامعات میں مختلف پروگرام، خصوصی سیمینارز،

Read more

سکول کے بچوں کے بھاری بستے

میں اسکول ٹیچر ہوں۔ روزانہ اسکول آنے والے ابتدائی جماعتوں کے بچوں کے بھاری بھرکم بیگز دیکھ کر مجھے حیرات ہوتی ہے۔ کیونکہ اکثر بچوں کے بیگ کا وزن ان کے اپنے وزن سے زیادہ ہو جاتا ہے۔ وزنی بیگ اپنے ناتواں کاندھوں پر اٹھا کر آتے ہیں تو ان کے معصوم چہروں پر ناگواری کے واضح اثرات دیکھنے کو ملتی ہیں۔ ایسا کیوں ہے؟ جب ایک بچہ بھاری بھرکم بیگ کے ساتھ اسکول پہنچتا ہے تو تھکان کا غلبہ

Read more

سوشل میڈیا کے منفی استعمال پر قدغن

سوشل میڈیا نے قلیل عرصے میں ایک بین الاقوامی میڈیا کا درجہ اختیار کر چکا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا کی آدھی سے زائد آبادی سوشل میڈیا سے وابستہ ہے اور ہر گزرتے لمحے کے ساتھ درجنوں نئے اکاؤنٹس تخلیق کیے جاتے ہیں جس سے سوشل میڈیا صارفین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ایک طفل مکتب سے لے کر بزرگوں تک سب ہی اس سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ سوشل میڈیا جہاں تصویر

Read more

نائن الیون یا مسلم دنیا کی تباہی کا بہانہ

گئے وقتوں کی بات ہے کہ ایک بزغالہ کسی ندی سے پانی پی رہا تھا۔ اتنے میں ایک بھیڑیا وارد ہوا اور گرج دار لہجے میں بزغالے پر الزام دھرا کہ میں پانی پی رہا ہوں اور تم پانی کو مسلسل گدلا کیے جا رہے ہو۔ بزغالہ سہم کر بولا۔ حضور والا پانی تو آپ کی جانب سے میری جانب آ رہا ہے۔ بھلا میں پانی کو کیسے گدلا کر سکتا ہوں؟ بھیڑیا لاجواب ہوا اور پینترا بدل کر بولا

Read more

اردو زبان کو ذریعہ تعلیم بنایا جائے

اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق بارہ سال سے پہلے بچے کو غیر ملکی زبان میں تعلیم دینا بچے کی بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ ایک اخباری رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے تقریباً 193 ممالک اپنے بچوں کو اپنی قومی زبان میں تعلیم دیتے ہیں۔ بدیں وجہ وہاں کی شرح خواندگی میں اضافے کے ساتھ سائنس و ٹیکنالوجی کی دنیا میں خاطر خواہ اضافہ ہے۔ مگر ہم نے اردو زبان کا دامن تنگ کر کے انگریزی زبان

Read more

ہمارے بچے غیر محفوظ ہیں

ہمارے آبا و اجداد نے بے تحاشا قربانیوں کے بعد گوروں اور ہنود کی چنگل سے اس حسرت کے ساتھ آزادی حاصل کی تھی کہ ہم مسلمان ایک پرامن اور خالص اسلامی معاشرے کی تشکیل کر سکیں ’لیکن افسوس صد افسوس ہم نے رفتہ رفتہ اسلامی اقدار کو ترک کر دیا ہے اور بے راہ روی کا شکار ہو گئے ہیں۔ پاکستان میں بڑھتی ہوئی سماجی برائیاں بالخصوص ننھی پریوں کو انسان نما وحشی درندوں کے ہاتھوں لٹتے دیکھ کر

Read more

پبلک ٹرانسپورٹ میں گانے بجانے کا مسئلہ

یہ گرمیوں کے لمبے دن تھے۔ تپتی کرنوں کی شدت سے بشر تو کیا چرند پرند بھی گھنے چھاوٴں کی پناہ مانگ رہے تھے۔ میں شہر گلگت سے اپنی آبائی گاوٴں کی جانب پبلک گاڑی میں محو سفر تھا۔ گاڑی کی آخری سیٹ پر ایک مذہبی سیاسی جماعت کا کارکن بھی سفر پر ساتھ تھا۔ اکثر ڈرائیور حضرات کو یہ عادت ہوتی ہے کہ وہ اپنے سواریوں کو محظوظ کرانے کی خاطر کوئی گیت گانا لگا دیتے ہیں۔ اس دن

Read more

مسئلہ کشمیر کا مستقل حل

دنیا کے نقشے پر پاکستان کا وجود بھارت کو ہمیشہ سے کھٹکتا رہا ہے۔ حسد و فریب کی آگ میں جلنے والے بھارت نے لا الہ الا اللہ کے نام پر بننے والی مملکت کو مٹانے کے لئے متعدد بار مکاری سے وار کیے ’لیکن ہر بار اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارت نے ایک بار پھر اپنے ناپاک عزائم کو عملی جامہ پہنانے کے لیے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آرٹیکل 370 کا خاتمہ کر کے مقبوضہ کشمیر کی خود مختاری پر وار کیا ہے اور اپنے سپاہیوں کو کشمیر میں اتار کر کشمیر کو جیل خانہ بنا دیا ہے‘ جس کی وجہ سے جنت نظیر وادی مرگھٹ و شمشان کا منظر پیش کر رہی ہے۔

Read more

ضلع نگر حلقہ چار کا ضمنی انتخاب

یہ 2017 ء کی بات ہے۔ جولائی کا دہکتا مہینہ تھا۔ گرمی کی شدت بہ نسبت پچھلے سالوں زیادہ تھی۔ انہی دنوں ضلع نگر حلقہ چار میں مرحوم محمد علی شیخ کی ناگہانی موت سے خالی نشست پر ضمنی انتخاب کے سبب سیاسی درجہ حرارت پوری آب و تاب کے ساتھ اپنی آخری حدوں کو چھو رہا تھا۔ جبکہ الیکشن کا بخار پورے گلگت بلتستان کی سرحدوں تک پھیلا ہوا تھا۔ بالآخر 9 جولائی کو صبح آٹھ بجے سے شام

Read more

اپنے حال میں خوش رہیں

اس کی بینائی کمزور ہو چکی تھی۔ ہاتھوں میں چھالے پڑ چکے تھے۔ جسمانی طاقت جواب دے چکی تھی۔ قدم محال سے اٹھ رہا تھا۔ وہ میرے پاس آئے، گرم جوشی سے مصافحہ کیا، لاٹھی پٹخ دی، دو گھنٹے تک بیٹھا رہا اور اپنی زندگی میں پیش آنے والے تلخ واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہنے لگا بیٹا! میں اپنے والدین کا اکیلا وارث تھا۔ میرے پاس بے شمار اراضی اور ڈھور ڈنگر کا لاؤ لشکر تھا۔ باوجود اس کے میں دولت جمع کرنے کی خبط میں مبتلا تھا، اس لیے اپنے اہل و عیال کو تنگی میں رکھ کر ان سے سخت قسم کے کام لیتا تھا۔

Read more

سیاحوں کی مشکلات اور حکومتی اقدامات

دنیا کا سب سے بلند پولو گراؤنڈ شیندور، دوسری بڑی بلند ترین چوٹی کے ٹو، چھٹی بڑی چوٹی ننگا پربت، راکا پوشی، بیافو و ہسپر گلیشئیرز، کئی برفیلے فلک بوس پہاڑی سلسلے، التت و بلتت قلعے، عطا آباد جھیل، استور راما، نلتر، گپہ اور دیئنتر جیسے وسیع و عریض زرخیز میدان، لہلہاتے کھیت، خوش ذائقہ پھلوں کے باغات، گھنے جنگلات، صاف چشمے، بہتی ندیاں، پہاڑوں سے گرتے گیت گاتے جھرنے، یخ بستہ ہواؤں کا راج، گہری جھیلیں جن میں اودے امبر کا دلکش عکس، سبزہ زار وادیاں، حسین ریگزار، خوشبو بکھیرتی دیوسائی کا پھولوں بھرا میدان، معتدل آب و ہوا، روح کو تازگی بخشنے والی ان گنت قدرتی مناظر، گویا جنت کا نظارہ پیش کرنے والی گلگت بلتستان کو انہی صفتوں کی بناء پر سیاحوں کی جنت اور پریوں کی سرزمین کہا جاتا ہے۔

Read more

جسمانی سزا کی ممانعت، بل منظور

مکرمی! یہ جولائی کی ایک جھلساتی ہوئی سہ پہر کا ذکر ہے۔ کسی اسکول میں داخل ہوتے ہی مین گیٹ پر دو پھول جیسے بچوں کو کڑی دھوپ میں تپتے دیکھا۔ شدید دھوپ کے باعث ان کی حالت غیر ہو چکی تھی۔ ان سے استفسار کیا تو بتانے لگے کہ ہمیں ہوم ورک نہ کرنے کی سزا ملی ہے۔ اسی طرح چند بچے ننگے ہاتھوں سے زمین میں گھڑے کھود رہے تھے انہیں یہ تعجب خیز سزا کلاس میں شور

Read more

نمبروں کی دوڑ، تحقیق ناپید

کسی اسکول میں ایک استانی صاحبہ پھول کی پتیاں توڑ کر لے گئیں تاکہ وہ تجربے کے ذریعے طلبہ کو کچھ سمجھا سکیں ’مگر انہیں سختی سے منع کر دیا گیا کہ یہ کورس کا حصہ نہیں‘ لہٰذا اسے پڑھانے کی ضرورت نہیں۔ گویا تعلیمی اداروں میں صدیوں پرانا ناقص اور فرسودہ نظام تعلیم رائج العمل ہے اور یہ نظام ہماری تحقیقی میدان میں رکاوٹ بنا ہوا ہے۔ ہر درجے میں ریسرچ کا فقدان ہے۔ متعلقہ کورس سے ہٹ کر غیر نصابی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہیں۔

Read more