آخری نمبر پر کھڑی عورت: صنفی برابری کے دعوے اور پاکستان کی حقیقت

پاکستان میں عمومی طور پر یہ بیانیہ عام ہے کہ ہمارا معاشرہ عورت کو بہت عزت دیتا ہے، یہاں عورت ماں، بہن اور بیٹی کے روپ میں محفوظ ہے۔ مذہبی اور ثقافتی تناظر میں اس عزت کو اکثر ایک مثالی معیار کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔ مگر جب ہم عالمی سطح پر خواتین کی حیثیت سے متعلق اعداد و شمار پر نظر ڈالتے ہیں تو یہ دعویٰ نہایت کمزور اور بے بنیاد محسوس ہوتا ہے۔ حالیہ دنوں میں

Read more

جبری تبدیلی مذہب: سندھ کی بیٹیوں کو کس نے بے آواز کیا؟

پاکستان کے صوبہ سندھ میں گزشتہ چند برسوں سے ہندو برادری کی کم عمر لڑکیوں کی جبری مذہب تبدیلی اور شادیاں ایک مسلسل اور تشویش ناک مسئلہ بن چکا ہے۔ کئی خاندانوں کے لیے یہ المیہ صرف ایک واقعہ نہیں بلکہ ان کی شناخت، سلامتی اور بقا سے جڑا ہوا سوال بن گیا ہے۔ پچھلی دہائی میں میڈیا، انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقلیتوں کے نمائندوں کی طرف سے سامنے آنے والے درجنوں کیسز میں ایک قدر مشترک رہی ہے

Read more

شٹل کاک برقعے میں لپٹی کتابوں کی خوشبو : ایک امید یا نوحہ

بنوں، وہی بنوں جو برسوں سے بندوق، رسم و رواج، قبائلی جبر، اور مردانہ حاکمیت کی گونج سے پہچانا جاتا رہا ہے، جب وہاں پہلی بار کتاب میلے کا انعقاد ہوا، تو یہ کسی معجزے سے کم نہیں۔ اور اس معجزے کی سب سے دل دہلا دینے والی اور ساتھ ہی دل چھو لینے والی تصویر وہ تھی، جس میں دو خواتین مکمل شٹل کاک برقعہ پہنے کتابوں کے اسٹال پر کھڑی ہیں، علم کی دنیا میں قدم رکھتی، اپنی

Read more

بچپن کا سودا: چائلڈ لیبر ڈے پر ایک نوحہ

دنیا بھر میں ہر سال 12 جون کو چائلڈ لیبر کے خلاف عالمی دن (World Day Against Child Labour) منایا جاتا ہے۔ اس دن کا مقصد بچوں سے مشقت لینے کے خلاف آواز بلند کرنا، ان کے حقوق کا شعور اجاگر کرنا، اور حکومتوں و معاشروں کو متوجہ کرنا ہے کہ معصوم ہاتھ قلم، کھلونے اور خوابوں کے لیے ہوتے ہیں، نہ کہ محنت، پسینے اور محرومی کے لیے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ کیا صرف ایک دن منانے سے

Read more

جب عورت کی ’نہ‘ جرم بن جائے : ثنا یوسف اور ان سیل ذہنیت کا المیہ

ثنا یوسف چترال سے تعلق رکھنے والی ایک باہمت، تخلیقی اور خودمختار نوجوان لڑکی تھی، جو سوشل میڈیا پر سرگرم تھی اور ایک با اثر ڈیجیٹل کریئیٹر کے طور پر ابھر رہی تھی۔ مگر بدقسمتی سے، اس کی زندگی کا اختتام ایک ایسے المیے پر ہوا جو صرف ذاتی سانحہ نہیں بلکہ ایک گہری سماجی بیماری کی علامت ہے۔ ثنا کو ایک 23 سالہ نوجوان، عمر نے صرف اس لیے قتل کر دیا کہ اس نے اس کی دوستی کی

Read more

کیا پاکستان میں عورت واقعی خوش ہے؟

”پاکستان میں عورتوں کے حالات تو بہت اچھے ہیں، وہ تو خوشحال ہیں، انہیں کیا مسئلہ ہو سکتا ہے؟“ یہ جملہ اکثر سننے کو ملتا ہے۔ سنجیدہ مباحثے ہوں یا سوشل میڈیا کی بحثیں، کچھ مرد ہی نہیں، اکثر خواتین بھی یہی کہتی سنائی دیتی ہیں کہ ”ہمیں کوئی مسئلہ نہیں، ہمیں ہمارے سب حقوق ملے ہوئے ہیں“ ۔ مگر سوال یہ ہے کہ اگر واقعی ایسا ہے، تو پھر ہر سال سینکڑوں خواتین غیرت کے نام پر کیوں قتل

Read more

آپریشن سندور: جب عورت کے دکھ کو جنگ کا ہتھیار بنا دیا گیا

6 اور 7 مئی 2025 کی درمیانی شب کو بھارت کی جانب سے پاکستان پر کیے گئے میزائل حملوں کو ”آپریشن سندور“ کا نام دیا گیا۔ یہ نام ان عورتوں کے دکھ کی نمائندگی کرتا ہے جنہوں نے پہلگام دہشت گرد حملے میں اپنے شوہروں کو کھو دیا۔ بھارت کے وزیر دفاع نے اس آپریشن کے اس نام کی یہی توجیہہ پیش کی۔ بھارتی میڈیا چینل انڈیا ٹو ڈے کے مطابق اس آپریشن کا یہ نام، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی

Read more

انسانی حقوق؟ پہلے عورت کو انسان تو مانیں

پچھلے دنوں ایک نشست میں ”فیمینزم“ کے موضوع پر گفتگو ہو رہی تھی جب ایک دوست نے کہا کہ ان کو لگتا ہے کہ، ”فیمینسٹ“ ہونے کی کوئی خاص ضرورت نہیں ہے۔ آپ کو بس ایک ”اچھا انسان“ ہونا چاہیے اور اچھا انسان، عورتوں کی عزت ہی کرتا ہے اور ان کا خیال ہی کرتا ہے۔ اسی طرح اکثر لوگ کہتے ہیں، کہ ”ہم سب انسان ہیں، ہمیں بس انسانی حقوق کی ہی بات کرنی چاہیے، عورت، مرد، سب برابر

Read more

غیرت کے خونی سائے : کیا پاکستان میں عورت کی مرضی ایک گناہ ہے؟

”میری بیٹی نے ہماری عزت خاک میں ملا دی۔“ یہ جملہ پاکستان میں ہر اس واقعے کی بنیاد بنتا ہے جہاں کسی عورت کو صرف اس لیے قتل کر دیا جاتا ہے کہ اس نے اپنی مرضی سے جینے کی کوشش کی۔ غیرت کے نام پر قتل ہمارے معاشرے کی اس پدرشاہی سوچ کی ایک خونی علامت ہے جو عورت کی زندگی، فیصلہ اور آزادی کو سماجی بدنامی سے جوڑتی ہے۔ ہمارے ہاں یہ ایک ایسا مسئلہ بن چکا ہے

Read more

عورت اور مرد کا فرق: فطرت یا سماجی تشکیل؟

جدید دنیا میں جہاں عورت کسی بھی حوالے سے مرد سے کم نہیں ہے اور وہ زندگی کے ہر شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہے وہیں پدر شاہی معاشروں میں ابھی بھی عورت کے بارے میں یہ تصور پایا جاتا ہے کہ وہ اپنی فطری ساخت کے باعث مرد سے کم تر ہے تو اس لیے اس کو وہی کام سر انجام دینے چاہئیں جن کی اجازت اس کی جسمانی ساخت اسے دیتی ہے۔ جیسا کہ

Read more

کیا ”ایلفا میل“ کے روایتی تصور کو بدلنے کی ضرورت ہے؟

ہم جس سماج میں جیتے ہیں، وہاں ”مرد“ بننے کا ایک خاص معیار مقرر ہے۔ مرد کو مضبوط، خاموش، حاکم، اور جذبات سے پاک ہونا چاہیے۔ اگر وہ غصہ کرے تو ”مرد ہے“ ، اگر رونا چاہے تو کہا جاتا ہے ”کیا لڑکیوں کی طرح رو رہا ہے؟“  یہ وہ معاشرہ ہے جہاں ”ایلفا میل“ ہونا ایک خواب بنا دیا گیا ہے۔ ایک زہریلا خواب۔ ایلفا میل دراصل جانوروں کے غول میں موجود ایک ”لیڈر“ نر سے ماخوذ ہے، جس

Read more

دہلی ریپ کیس کے 10 سال، بھارت میں خواتین کے خلاف جرائم کے حوالے سے کیا بدلا؟

آج سے 10 برس قبل، 16 دسمبر، 2012 کے دن چلتی ہوئی بس میں ایک 22 سالہ لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنا کر اس کا ریپ کیا گیا تھا۔ جسے عام طور ”نربھایا گینگ ریپ“ یا ”دہلی گینگ ریپ“ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ 6 لوگوں کی طرف سے کیے گئے اس بیہمانہ تشدد اور ریپ کی وجہ سے لڑکی کی موت واقع ہو گئی تھی۔ اس واقعہ نے نا صرف بھارت بلکہ دنیا کے دیگر ملکوں

Read more

کیا یہ تھا وہ شاہکار، جس کا تھا اتنا انتظار

کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے۔ اور بالآخر وہ فیصلہ آہی گیا۔ جس کے بارے میں سن سن کر گزشتہ آٹھ سالوں سے ہمارے کان پک گئے تھے۔ جی ہاں، اسی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آ گیا ہے۔ جس کو لٹکانے کے لئے ہمارے ”عدالتی سرٹیفائیڈ صادق اور امین“ محترم عمران خان صاحب اور ان کی سیاسی جماعت نے بے پناہ حیلے بہانوں اور لیت و لعل سے کام لیا۔ تاریخ پر تاریخ کا اگر کوئی عملی نمونہ دیکھنا

Read more

کیا پاکستانی سیاست کے حوالے سے پیشگوئی کرنے سے گریز کرنا چاہیے؟

سیاست کے بارے میں عمومی طور پر کہا جاتا ہے اس میں آئے روز صورت حال بدلتی رہتی ہے اور کچھ بھی مستقل نہیں رہتا۔ اور جب بات کی جائے پاکستانی سیاست کی، اس میں تو غیر یقینی پن کا عنصر ہمیں مزید نمایاں نظر آتا ہے۔ یہاں تو پل پل صورت حال بدلتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔ ایک پل میں اگر یہ محسوس ہوتا ہے کہ ایک سیاسی جماعت، سیاسی منظر نامے پر حاوی نظر آ رہی ہے تو

Read more

کیا عمران خان پاکستانی سیاست کے ”مولا جٹ“ ہیں؟

مشہور زمانہ پاکستانی فلم ”مولا جٹ“ کے بارے میں تو آپ کو علم ہی ہو گا۔ جو 1979 میں ریلیز کی گئی تھی اور اس کا مرکزی کردار مرحوم سلطان راہی نے نبھایا تھا۔ اس فلم نے اس وقت ریکارڈ بزنس کیا تھا۔ اور اس کے بعد بے شمار فلمیں اسی فارمولے پر بنائی گئیں۔ جس کے مطابق ہیرو، بڑی بڑی بڑھکیں مارتا ہے۔ اور ولن سے لے کر اس کے ساتھیوں اور پولیس افسران سے لے کر ججز تک

Read more

عمران خان کا دور حکومت، آزادی اظہار رائے کے حوالے سے کیسا رہا؟

حکومت میں آنے سے قبل عمران خان صاحب اکثر فرمایا کرتے تھے کہ ”سلجھی ہوئی ریاستوں میں اظہار رائے پر کوئی قدغن یا پابندی نہیں لگائی جاتی۔ اس ضمن میں اکثر وہ ہمیں مغربی ممالک کی مثالیں بھی دیا کرتے تھے کہ وہاں پر کیسے آزادی اظہار رائے پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جاتا؟ اس کے ساتھ وہ یہ دعویٰ بھی کیا کرتے تھے کہ جب وہ اقتدار میں آئیں گے تو سرکاری ٹیلی ویژن چینل پی ٹی وی کی

Read more

کیا امامہ کا بھائی زندہ بچ پائے گا ؟

کابل سے تعلق رکھنے والی امامہ (فرضی نام ) جو کہ لاہور کے ایک نجی میڈیکل کالج میں تیسرے سال کی طالب علم ہے، آج کل شدید پریشانی کے عالم میں ہے۔ اس پریشانی کی وجہ، افغانستان پر طالبان تسلط کے بعد اس کے بھائی کا ان کے قبضے میں چلے جانا ہے۔ اس بابت جب امامہ سے بات کی گئی تو اس نے بتایا کہ جیسے جیسے طالبان، افغانستان کے علاقوں پر قبضہ کرتے ہوئے کابل کی طرف پیش

Read more

پاکستان اور ہندوستان ایک جیسے کیوں نکلے؟

گیارہ اگست 1948 کو دستور ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے قائد اعظم محمد علی جناح نے یہ الفاظ کہے

”آپ آزاد ہیں۔ آپ آزاد ہیں اپنے مندروں میں جانے کے لیے۔ آپ آزاد ہیں اپنی مسجدوں میں جانے کے لیے اور ریاست پاکستان میں اپنی کسی بھی عبادت گاہ میں جانے کے لیے۔ آپ کا تعلق کسی بھی مذہب ذات یا نسل سے ہو۔ ریاست کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں“ ۔

یہی نہیں مصنف اور تجزیہ کار یاسر ہمدانی کے مطابق جناح صاحب نے لگ بھگ اپنی 33 تقریروں میں اقلیتوں کے حقوق کے متعلق بات کی۔ اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ نئی قائم ہونے اس ریاست میں جناح صاحب کے لئے اقلیتوں اور ان کے حقوق کی کتنی اہمیت تھی۔

Read more

میاں کلچر کی نئی علمبردار: صدف کنول

کچھ عرصہ قبل معروف موٹیویشنل سپیکر قاسم علی شاہ نے ایک انٹرویو میں اس بات کا شکوہ کیا تھا کہ ہمارے سماج میں اچھی اور مثالی بیوی بننا نہیں سکھایا جاتا۔ جس کی وجہ سے ہمیں بہت سے سماجی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ مشہور ماڈل صدف کنول نے شاہ صاحب کی اس بات کو کافی سنجیدہ لیا ہے۔ اور یہ ثابت کر دیا کہ شاہ صاحب جو بات کر رہے تھے اس کو عملی جامہ کیسے پہنایا جاسکتا ہے؟ انہوں نے گزشتہ دنوں اپنے شوہر کے ساتھ ایک انٹرویو میں اس بات کا انکشاف کیا کہ وہ ایک مثالی بیوی ہیں۔

Read more

دہلی میں کورونا نے اتنی تباہی کیوں مچائی؟

آج صبح ہی اس نے میرے پیغامات دیکھے اور اس سے میری بات ہو گئی۔ اس نے سب سے پہلے تو میرا شکریہ ادا کیا اور پھر بتایا کہ وہ تو ٹھیک ہے مگر اس کے آس پاس قیامت سے کم مناظر نہیں ہیں۔ اس نے اپنی پوری زندگی میں ایسی تباہی نہیں دیکھی۔ اس کی فیملی اور حلقہ احباب میں روز اتنے لوگوں کی اموات ہو رہی ہیں کہ جس کی وجہ سے وہ اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے پر مجبور ہو گئی ہے۔ کیونکہ اس کی ہمت ہی جواب دے گئی ہے۔ ایشوتی نے بتایا کہ وہ دلی کے جس علاقے میں رہتی ہے وہاں پر تین شمشان گھاٹ ہیں ان میں جگہ کم پڑنے سے مزید نئے شمشان گھاٹ بنانے پڑے ہیں۔ وہاں پر ہر وقت جاری آخری رسومات کی وجہ سے فضاء میں ایک عجیب سی مہک رچ بس گئی ہے۔

یہی حال قبرستانوں کا ہے۔ وہاں پر بھی میتیں دفنانے کے لئے جگہ کم پڑ گئی ہے۔ میں نے اس سے پوچھا کہ یہ سب اچانک کیسے ہوا؟ تو اس نے بتایا کہ ہم تو بہت سکون میں تھے کہ کیسز کم ہو رہے ہیں، ویکسین کے آ جانے سے بھی ہمیں یہی لگ رہا تھا کہ آنے والے وقت میں صورتحال مزید بہتر ہو جائے گی۔ مگر حکومت کی نا اہلی اور عوام کی لاپرواہی کی وجہ سے ایسے لگا کہ جیسے ایک آفت اس شہر پر ٹوٹ پڑی ہے۔ کیونکہ مودی سرکار نے ویکسین پر تو بھرپور توجہ دی لیکن آکسیجن کی فراہمی پر کوئی توجہ نہ دے سکی۔ آکسیجن بنانے کے لئے جتنے کارخانے لگانے کی منظوری دی گئی تھی وہ لگائے ہی نہیں گئے۔ خاص طور پر دلی میں تو اس پر بالکل عمل درآمد نہ ہوا۔

Read more

عمران خان صاحب! آپ تھوڑا سا گبھرا لیں

عمران خان صاحب نے جب 2018 کے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی اور وہ اپنی پہلی تقریر کرنے کی تیاری کر رہے تھے، اس وقت ان کے چہرے کے تأثرات سے ایسا لگ رہا تھا جیسے انہوں نے کوئی سلطنت فتح کر لی ہو۔ شاید بہت سے لوگوں کی طرح ان کو بھی یقین نہیں آ رہا تھا کہ کیسے ان کی مدد کر کے اقتدار کے ہما کو ان کے سر پر بٹھا دیا گیا تھا۔ اور انہوں نے شاید یہ گمان کر لیا کہ ان کی اتنے برسوں کی جدوجہد کامیاب ہو گئی ہے اور جو وہ چاہتے تھے آخر کار ان کو مل گیا تھا۔ مگر یہاں پر وہ ایک بات شاید بھول گئے کہ جس کو وہ منزل سمجھ رہے تھے ، وہ تو منزل کی طرف اٹھایا ہوا پہلا قدم تھا کیونکہ صرف اقتدار میں آ جانا ہی کامیابی نہیں ہوتی بلکہ اقتدار میں آ کر اچھی کارکردگی دکھانا اصل کامیابی ہوتی ہے۔

Read more

کیا دوسرے شوہر کے لئے بھی کوئی ویب سائٹ متعارف کروائی جا سکتی ہے؟

معروف پاکستانی بزنس انٹر پرینیور ”آزاد چائے والا“ نے حال ہی میں اپنی ایک نئی ویب سائٹ ”سیکنڈ وائف۔ کام“ کے نام سے متعارف کروائی ہے۔ جس کا مقصد معاشرے میں مردوں کے لئے دوسری، تیسری اور چوتھی شادی کو فروغ دینا ہے۔ آزاد چائے والا نے اس کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی یہ ویب سائٹ ان خواتین کے لئے معاون ثابت ہو گی جن کو ایسے امیر، شادی شدہ مردوں کی تلاش ہے جو ان کو بطور دوسری یا تیسری بیوی کے طور پر اپنا سکیں گے۔ آزاد اپنے وسیع سوشل نیٹ ورک کی بنیاد پر اپنے اس پلیٹ فارم کی کامیابی کے لیے خاصے پر امید ہیں۔

Read more

عورت کب تک وکٹم بلیمنگ کا شکار ہوتی رہے گی؟

کچھ روز قبل ایک سیزن ”بومبے بیگمز“ دیکھنے کا اتفاق ہوا۔ جس کا موضوع عورتوں کے خلاف جنسی ہراسانی تھا۔ اس میں جب ایک لڑکی اپنے باس کی طرف سے جنسی ہراسانی کا شکار ہوتی ہے اور اس کا اظہار کرتی ہے تو اس کی خواتین کولیگز ہی اس کی بات ماننے سے انکار دیتی ہیں۔ بلکہ الٹا وہ یہ سمجھتی ہیں کہ وہ لڑکی باس کو بدنام کرنے کے لئے ایسا کر رہی ہے۔ کیونکہ ان کے نزدیک ان

Read more

میں اب ایک محب وطن پاکستانی ہوں

ہمارے قابل عزت اداروں کے لوگ پہلے ایسے شرپسندوں کو پیار سے سمجھاتے ہیں کہ باز آ جاؤ۔ کئی تو اس کام سے رک جاتے ہیں۔ مگر کئی ایسے ڈھیٹ ہوتے ہیں جن کو ذرہ برابر بھی اثر نہیں ہوتا تو پھر ان کا علاج ایسے کیا جاتا کہ ان کو اٹھا کر شمالی علاقہ جات کی سیر کروائی جاتی اور ان کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کیا جاتا۔ کچھ کے گھر والوں کو بھی مارا پیٹا جاتا ، ان کے چھوٹے بھائیوں کو زخمی کر دیا جاتا، بہن کو تھپڑ مارے جاتے۔ اس سب کا مقصد قطعاً ظلم کرنا نہیں ہوتا بلکہ صرف یہ ہوتا کہ ایسے تمام لوگ جو ہمارے مقدس اداروں کا تمسخر اڑا کر دشمن کے ایجنڈا کو تقویت دیتے ہیں۔ انہیں اس سب سے باز رکھا جا سکے۔ لیکن پھر کیا کریں اس سب پر بھی انسانی حقوق کے نام واویلا مچا دیا جاتا ہے،

Read more

عورت مارچ: خاتون رپورٹر نے میرا انٹرویو کیوں نہیں چلایا؟

پچھلے دو، تین برس سے جب خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ہمارے ہاں عورت مارچ منعقد ہونا شروع ہوا ہے تو ہر دفعہ اس کو غلط ثابت کرنے کے لئے کچھ نہ کچھ ایسا سامنے لایا جاتا ہے جس کا حقیقت سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ جیسا کہ پہلے مارچ میں موجود پلے کارڈز پر درج نعروں کو فوٹو شاپ کی مدد سے اپنی مرضی کے مطلب دیے گئے۔ مارچ کا انعقاد کرنے والوں کو

Read more

مذہب کے نام پر قتل کا سلسلہ کبھی تھمے گا؟

65 سال کا ایک بوڑھا شخص اپنے گھر کی گھنٹی بجنے پر جب دروازہ کھولنے جاتا ہے تو ایک بیس سال کا نوجوان اس پر گولی چلا دیتا ہے، جس سے اس کی موت واقع ہو جاتی ہے۔ اس بوڑھے شخص کا نام عبد القادر ہے جو کہ پشاور کے علاقے بازی کھیل میں ایک ہومیو پیتھک ڈاکٹر تھے۔عبدالقادر اپنے علاقے کے غریب لوگوں کے لئے کسی مسیحا سے کم نہیں تھے کیونکہ ان کی فیس اور دوا کی قیمت بہت کم ہوتی تھی۔ ان کو قتل کرنے والے نوجوان کو جب پولیس نے پکڑ کر اس قتل کی وجہ پوچھی تو اس نے جواب دیا کہ اس نے احمدی ہونے کی وجہ سے عبدالقادر کو جان سے مارا اور اسے کوئی پچھتاوا بھی نہیں ہے۔

Read more

فواد چودھری صاحب! خدارا، ماؤں اور بہنوں کے زخموں پر نمک مت چھڑکیں

بلوچستان کی مائیں اور بہنیں بھی کتنی بد نصیب ہیں کہ ان کے پیارے جب لاپتا ہو جاتے ہیں تو ان کو یہ بھی معلوم نہیں ہوتا کہ وہ زندہ بھی ہیں یا ان کی موت واقع ہو چکی؟ یعنی وہ ان کے آنے کی امید قائم رکھیں یا ان کو مردہ سمجھ کر صبر شکر کر کے بیٹھ جائیں؟ لیکن خونی رشتے ہوتے ہی ایسے ہیں جو انسان کو امید قائم رکھنے پر ہی مجبور کرتے رہتے ہیں۔ اسی

Read more

ویلنٹائن ڈے سے پہلے خدا کی وارننگ

جب پورے ملک میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تو ہر طرف سے مختلف قسم کے تبصرے دیکھنے میں ملے۔ کسی نے اس پر اپنے پیاروں کی خیریت دریافت کی۔ تو کسی نے اس کو ہمارے گناہوں کی سزا سے تعبیر کیا اور یہ پیغام دیا کہ ہمیں خدا سے اس پر معافی کا طلب گار ہونا چاہیے۔ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے کیونکہ اس سے پہلے جب بھی یہاں زلزلہ آیا ہے تو اسے خدا کا عذاب ہی کہا گیا۔ عام لوگوں سے لے کر کئی جید علما بھی اس بات پر ہی یقین رکھتے ہیں۔ مولانا طارق جمیل جو کہ ہماری ایک بہت ہر دلعزیز شخصیت ہیں، وہ بھی زلزلہ کو اللہ کے قہر سے تعبیر کر چکے ہیں اور اس کی وجہ ہمارے گناہوں کو ہی قرار دے چکے ہیں۔ اور اس پر ان کی طرف سے بارہا بار خدا سے معافی مانگنے کا بھی کہا گیا۔

Read more

ہندوستانی کسانوں کو گلوکارہ ریحانہ کا شکر گزار کیوں ہونا چاہیے؟

ہمارے ہمسایہ ملک ہندوستان میں مودی سرکار کی طرف سے متعارف کروائے جانے والے کچھ نئے زرعی قوانین کے خلاف پچھلے کچھ عرصہ سے وہاں کے کسان سراپا احتجاج ہیں۔ ان کے نزدیک بظاہر جن کو اصلاحات کہا جا رہا ہے وہ ان کے لیے اور ان کی آنے والی نسلوں کے لیے موت کا پروانہ ہیں۔ ان کی وجہ سے منڈی میں مڈل مین کی اجارہ داری قائم ہو جائے گی جو کہ ان کے لیے بہت نقصان دہ

Read more

کیا انگریزی سے ناواقفیت بے عزتی کی بات ہے؟

کچھ دیر پہلے ایک ویڈیو نظر سے گزری جس میں اسلام آباد کے ایک کیفے کی دو مالکان اپنے مینجر سے انگریزی میں بات کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ وہ منیجر سے پوچھتی ہیں کہ تمہیں یہاں کام کرتے ہوئے کتنا عرصہ ہو گیا ہے اور کتنے عرصے میں اس نے انگریزی بولنا سیکھی؟ مینجر جواب دیتا ہے کہ اسے وہاں کام کرتے ہوئے 9 سال ہو گئے ہیں اور اس نے انگریزی سیکھنے کے لیے تین ماہ کی

Read more

میں کس کے ہاتھ پہ اپنا لہو تلاش کروں؟

جب سن 2020 کا آخری سورج غروب ہو رہا تھا میں بیٹھا سوچ رہا تھا کہ کس قدر سفاک سال تھا۔ جس نے کتنے ہی پیارے لوگوں کو ہم سے جدا کر دیا۔ کچھ بہت قریبی عزیز تھے جن کی کمی شاید کبھی پوری نہیں ہو سکے گی۔ اور کچھ مشہور شخصیات جیسے ہمارے کامیڈین امان اللہ، کمپیئر طارق عزیز، فلم سٹار صبیحہ خانم، سیاستدان میر حاصل بزنجو، جسٹس وقار احمد سیٹھ، بھارتی سیاست دان جسونت سنگھ، فلمسٹار عرفان خان، رشی کپور، سوشانت سنگھ راجپوت اور ارجنٹائن کے فٹ بالر ڈیاگو میراڈونا کو بھی کبھی بھلایا نہیں جا سکے گا۔ اس کے ساتھ کورونا کی وبا سے اپنی جان کی بازی ہارنے والے پوری دنیا کے لاکھوں لوگ الگ تھے۔

Read more

محمد عامر، جو ایک عظیم کھلاڑی نہ بن سکا۔

2009 کا ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ تھا۔ جس کے میچز پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل نمبر 14 کے ٹی وی روم میں دیکھنے کا اتفاق ہوا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم میں اس ورلڈ کپ کے لیے ایک سترہ سالہ فاسٹ باولر کو شامل کیا گیا تھا۔ لمبے بالوں والے اور دبلے پتلے سے اس نوجوان فاسٹ باولر کا نام محمد عامر تھا۔ جس پر مجھ جیسے کئی کرکٹ کے چاہنے والوں کی نظر تھی۔ کیونکہ بائیں ہاتھ سے باولنگ کروانے والے اس نوجوان کے بارے ہمارے لیجنڈری فاسٹ باولر وسیم اکرم کہہ چکے تھے کہ یہ نوجوان ان سے بھی آگے جاسکتا تھا۔ تو اس نوجوان نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں عمدہ باولنگ کروا کر دنیائے کرکٹ پر اپنی آمد کا اعلان کر دیا تھا۔ جس میں اس کی ورلڈ کپ کے فائنل میں شاندار پرفارمنس بھی شامل تھی۔

Read more

شبلی فراز اور پی ٹی آئی کا سیاسی دوغلا پن

شبلی فراز صاحب نے اپنی پریس کانفرنس میں میاں نواز شریف کی محترمہ بے نظیر بھٹو کے خلاف اور جنرل ضیا الحق کے حق میں کی گئی تقریر چلائی۔ اور یہ کہا کہ جس سیاسی رہنما اور اس کی پارٹی نے پاکستان پیپلز پارٹی اور بی بی کے خلاف اتنے ظلم کیے، آج پیپلز پارٹی ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ شبلی صاحب لیکن یہ بتانا بھول گئے کہ بی بی ہی خود چل کر میاں نواز شریف کے پاس گئی تھیں اور دونوں سیاسی رہنماؤں نے اپنے ماضی کو دفن کر کے میثاق جمہوریت کرنے کا فیصلہ کیا۔ جس کا مظاہرہ گزشتہ دہائی میں دیکھنے کو بھی ملا۔

Read more

مولانا خادم کی موت پر مجھے خوشی کیوں نہیں ہوئی؟

کل جب مولانا خادم کی وفات کی خبر سنی تو حیرت ہوئی کہ دو دن پہلے تک مولانا صاحب فیض آباد میں ناموس رسالت کے دھرنا سے اپنے روایتی انداز میں خطاب کر رہے تھے تو اچانک ایسا کیا ہو گیا؟ الیکٹرانک میڈیا میں ان کی موت کی وجہ سانس میں دشواری اور پھر ہارٹ اٹیک بتائی گئی۔ مگر سوشل میڈیا پر ان کی اس طرح اچانک موت کے تانے بانے ان کے کچھ دن پہلے اپنے گزشتہ دھرنا کے بارے میں دیے گئے ایک بیان سے جوڑے گئے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ دھرنے پر بلانے والوں کے نام بتا دیں گے۔

Read more

میاں نواز شریف کا سخت بیانیہ اور ان کا سیاسی مستقبل

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ، جنھوں نے حال ہی میں مسلم لیگ (ن) کو خیر آباد کہا ہے. آج ایک ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے فرما رہے تھے کہ "میاں نواز شریف نے پی ڈی ایم کے گوجرانوالہ والے جلسہ میں جو تقریر کی تھی ان کے نزدیک دراصل اس میں میاں صاحب نے پاک فوج کے جوانوں کو اپنے حلف کے مطابق کام کرنے کا کہہ کر پاک فوج میں بغاوت کروانے کی کوشش کی. اس لیے انھوں

Read more

پنجاب کے پہلے غدار کی للکار

میاں نواز شریف صاحب کی یہ بات تو درست ہے کہ وہ اس ملک کے پہلے سیاسی رہنما نہیں ہیں جن پر ملک سے غداری کا الزام لگایا گیا ہے۔ مگر وہ اس لحاظ سے ضرور منفرد ہیں کہ وہ سب سے بڑے صوبہ پنجاب کے پہلے غدار قرار پائے ہیں کیونکہ اس سے پہلے قیام پاکستان سے لے کر جتنے بھی سیاسی رہنماؤں کو یہ شرف بخشا گیا ہے ان سب کا تعلق مشرقی پاکستان یا دیگر صوبوں سے تھا۔ مثلاً ملک کے پہلے وزیر قانون جوگندر ناتھ منڈل، قرارداد لاہور پیش کرنے والے مولوی فضل الحق، ملک کے پانچویں وزیراعظم حسین شہید سہروردی اور شیخ مجیب الرحمٰن، جن کو غدار کہا گیا ان سب کا تعلق مشرقی پاکستان سے ہے۔

Read more

زرینہ بلوچ خود کو بیوی سمجھے یا بیوہ؟

کوئٹہ پریس کلب کے باہر کھڑی زرینہ بلوچ نے، ایک پلے کارڈ اٹھا رکھا ہے، جس پر یہ عبارت تحریر ہے ”مجھے یہ بتایا جائے کہ میں، خود کو شبیر بلوچ کی بیوی سمجھوں یا بیوہ؟“ زرینہ بلوچ یہ سوال اس لیے پوچھ رہی ہے کہ اس کے خاوند، شبیر بلوچ کو چار سال پہلے، جب ان کی شادی کو صرف دو ہی سال ہوئے تھے، نا معلوم کر دیا گیا، اور اسے یہ تک نہیں بتایا جاتا کہ اس بد نصیب کا خاوند کسی عقوبت خانے میں گل سڑ رہا ہے یا اس کو مار کر کسی سرد خانے یا کسی قبرستان کی زینت بنا دیا گیا ہے۔

بس ایک مبہم سی امید کے ساتھ کرب کی کیفیت ہے، جس سے زرینہ کو روز گزرنا پڑتا ہے۔ اسے یہ بھی نہیں سمجھ آ رہا کہ وہ امید کا دامن تھامے، اپنے خاوند ہی کے گھر رہے یا بس خود کو اس کی بیوہ سمجھ کر، اپنے والدین کے گھر چلی جائے!؟ وہیں پر اس کے ساتھ راشد بلوچ کے ننھے بچے بھی اپنے بابا کی تصویر ہاتھ میں تھامے کھڑے ہیں۔ جن معصوم روحوں کو شاید یہ اندازہ بھی نہیں ہو گا کہ ان کے بابا کہاں چلے گئے ہیں۔ ہاں شاید ان کی ماں نے ان کو ان کے بابا کے بارے میں کوئی جھوٹی کہانی سنائی ہو گی اور شاید یہ بھی کہا ہو گا کہ اگر وہ ان کے ساتھ اس طرح اپنے بابا کی تصویر لے کر کھڑے ہوں، تو وہ واپس آ جائیں گے۔

Read more

بنیادی صحت مرکز کا قیام اتنا مشکل کیوں؟

ایک ایسے گاؤں کا تصور کریں جس کی آبادی آٹھ ہزار کے لگ بھگ ہو۔ اور اس میں لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے ہائی سکول موجود ہوں۔ گاؤں کے لوگوں کے لیے صاف پانی کا فلٹر پلانٹ بھی لگا ہو۔ دو، تین چھوٹے ہوٹل بنے ہوں۔ ایک چھوٹی سی مارکیٹ بھی موجود ہو۔ کرائے پر گاڑیاں مل جاتی ہوں۔ سڑکیں پکی ہوں۔ سولنگ بھی لگے ہوں۔ انٹرنیٹ اور کیبل کی سہولت بھی میسر ہو۔ پانچ مسجدیں ہوں۔ ٹیوشن سینٹرز ہوں۔

Read more

شکر ہے کہ میں عورت نہیں ہوں

مردوں کے سماج میں ایک مرد پیدا ہونے پر میں خود کو بہت خوش قسمت محسوس کرتا ہوں اور شکر بھی ادا کرتا ہوں کہ خدا نے مجھے یہاں عورت پیدا نہیں کیا۔ کیونکہ اگر ایسا ہوتا تو مجھے میرے پیدا ہونے سے لے کر اور مرتے دم تک وہ سب جھیلنا پڑنا تھا جو ایک عورت کو یہاں اپنی پوری زندگی جھیلنا پڑتا ہے۔ میری سزا کے لیے میرا عورت ہونے کا جرم ہی کافی ہوتا۔ سب سے پہلے میرے پیدا ہونے پر ہی کوئی خاص خوشی نہ منائی جاتی اور رب کی رضا سمجھ کر مجھے برداشت کیا جاتا۔

پھر میرے بچپن میں ہی میرے گھر والوں کی طرف سے میرے ساتھ لڑکوں کے مقابلے میں امتیازی سلوک کیا جاتا اور میرے کچے سے ذہن کو اس سب کی وجہ بھی نہ سمجھ آتی۔ مجھے بہت ہی چھوٹی عمر میں اپنے جاننے والے اور انجان مردوں کی طرف سے جنسی ہراسانی بھی برداشت کرنا پڑتی۔ ہو سکتا ہے مجھے کچھ درندوں کی طرف سے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا اور مار کر بھی پھینک دیا جاتا۔ جیسے قصور کی ننھی زینب کے ساتھ ہوا یا حال ہی میں کراچی کی ماورا کے ساتھ ہوا، یا ایسی اور کتنی بے شمار ننھی کلیوں کے ساتھ ہوا۔

Read more

کشمیر اب پاکستان ضرور بنے گا

کشمیریوں کو بہت بہت مبارک ہو، کیونکہ ان کا مشکل وقت عنقریب ختم ہونے والا ہے۔ انھوں نے جتنی قربانیاں دینی تھیں دے لی ہیں۔ ان کا علاقہ اب دوبارہ سے جنت نظیر بنے گا، ایک ایسی جنت جہاں پر سب کو سکھ کا سانس نصیب بھی ہوگا اور سب کی عزتیں بھی محفوظ ہوں گی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ایک پیج پر موجود ہماری حکومت اور فوج نے ایک ایسی حکمت عملی ترتیب دے دی ہے۔ جس

Read more

قوم کو ایک اور غازی مبارک ہو

”ملعون، گستاخ تھا طاہر احمد، اس کے ساتھ یہی ہونا چاہیے تھا۔“ ”گستاخ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک ہی سزا، سر تن سے جدا۔“ ”قادیانی مرتد ہیں۔ ان کو تو چن چن کر مار دینا چاہیے۔“ ”غازی فیصل نے آج سب مسلمانوں کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔“ ”یہ نوجوان تو سب پر بازی لے گیا۔“ ”غازی فیصل کو جو سعادت حاصل ہوئی ہے۔ یہ تو نصیب والوں کو ملتی ہے۔“ ”ہمارے عدالتی نظام میں تو

Read more

اسامہ بن لادن واقعی شہید ہے

کل جب ہمارے وزیراعظم صاحب اتنے عرصہ بعد قومی اسمبلی میں تشریف لائے تو وہاں انھوں نے اپنے روایتی انداز میں زبردست خطاب کیا۔ جس کی ایک ایک بات سچی تھی۔ مگر پتا نہیں پھر بھی ہمارے کئی لوگوں کو خان صاحب سے کیوں اتنا بیر ہے کہ وہ ان کی طرف سے کی گئی چھوٹی سی بات کا بھی ایسا بتنگڑ بنادیتے ہیں کہ انسان دنگ رہ جاتا۔ جیسا کہ اب خان صاحب کی طرف سے اسامہ بن لادن

Read more

دیکھتی آنکھوں، سنتے کانوں کو طارق عزیز کا آخری سلام

تین دن پہلے جب طارق عزیز صاحب کے جدا ہونے کی خبر ملی تو جہاں دل کو اداسی اور غم نے گھیر لیا۔ وہاں ان سے جڑی حسین یادوں کے بند کواڑ بھی کھل گئے۔ پچھلی صدی کی نوے کی دہائی کا آغاز تھا۔ کیا حسین زمانہ تھا۔ میری عمر کوئی آٹھ برس کے لگ بھگ ہوگی جب طارق عزیز صاحب سے میرا پہلا تعارف میرے دادا جی کے توسط سے ہوا تھا۔ مجھے اچھی طرح سے یاد ہے کہ ہمارے گاؤں والے گھر کے صحن میں دادا جی کا بلیک اینڈ وائٹ ٹی وی چل رہا ہوتا تھا اور جمعرات کی رات آٹھ بجے سب گھر والے ”نیلام گھر“ دیکھنے کے لیے بے تاب ہو رہے ہوتے تھے۔ دادا جی مجھے اپنے پاس بٹھاتے تھے۔ کھانا کھلاتے تھے اور ساتھ ساتھ جو جو کچھ نیلام گھر میں ہورہا ہوتا تھا، وہ بتاتے جاتے تھے۔

Read more

سشانت سنگھ، تم کتنے بزدل نکلے

سشانت سنگھ، تم نے تو بزدل ہونے کی انتہا ہی کردی۔ خود کشی ہی کر لی۔ بھلا ایسے بھی کوئی کرتا ہے کیا؟ تم نے سرفراز بن کر تو شاید دھوکا نہیں دیا تھا، مگر سشانت بن کر تو بہت ہی دھوکے باز نکلے ہو تم۔ اب دیکھو ناں اپنی آخری فلم ”چھچھورے“ میں، تم نے پوری دنیا کو یہ سمجھایا کہ زندگی میں چاہے جو کچھ بھی ہو جائے، کبھی بھی خود کشی کے بارے میں سوچنا بھی نہیں چاہیے۔ مگر حقیقت میں تم نے خود کشی کر کے خود کو اور سب لوگوں کو کتنا بڑا دھوکا دیا ہے۔

مان لیا، تمھاری زندگی میں ضرور مسائل ہوں گے۔ سب کی ہی زندگی میں ہوتے ہیں۔ مگر ان کا سامنا کرنا ہوتا ناں، ایسے تھوڑی ہوتا کہ بندہ آنکھیں بند کر ڈرپوک بن جائے اور اپنی اتنی خوب صورت زندگی کو ہی اتنی کم عمری میں ختم کر لے۔ دیکھو، تم نے مہندر سنگھ دھونی کی زندگی پر بننے والی فلم میں بھی تو ہم سب کو یہی پیغام دیا کہ زندگی میں آنے والی سب مشکلات اور پریشانیوں کا بہادری سے سامنا کرتے ہوئے کبھی بھی ہار نہیں ماننا چاہیے اور اپنا ایک اونچا مقام بنانا چاہیے۔

Read more

نثار میں تیری گلیوں کے اے وطن

دو دن پہلے بلوچستان کی ایک بیٹی حسیبہ قمبرانی جب اپنی ایک ویڈیو میں اپنے لاپتہ بھائیوں کے لیے اس ریاست سے رحم کی بھیک مانگ رہی تھی۔ تو اس نے مجھے جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ کیونکہ جس درد بھرے لہجے، بہتے آنسوؤں اور کانپتے ہونٹوں کے ساتھ وہ فریاد کر رہی تھی۔ اس سے کسی بھی انسان کا کلیجہ منہ کو آ سکتا ہے۔ مگر معصوم حسیبہ کو شاید یہ معلوم ہی نہیں تھا کہ جس ریاست سے وہ انصاف کی بھیک مانگ رہی ہے، اس کو نہ تو اس کے آنکھوں کے آنسو نظر آئیں گے اور نہ ہی اس کی سسکیاں اور آہیں سنائی دیں گی۔ کیونکہ وہ ریاست اندھی اور بہری ہے۔

Read more

شاہد آفریدی، وزیراعظم (انشاءاللہ)

آپ نے غور کیا ہو گا کہ جب بھی ہمارے ہاں انتخابات کا انعقاد ہوتا ہے تو اپنی انتخابی مہم کے لئے ہر امیدوار اپنے نام کے ساتھ ایم۔ این۔ اے (انشاءاللہ) یا ایم۔ پی۔ اے (انشاء اللہ) لکھوا لیتا ہے۔ اب ظاہر ہے کہ سارے امیدوار تو الیکشن نہیں جیت پاتے ہیں مگر سب کو اپنی جیت کا یقین ضرور ہوتا ہے۔ ایسے ہی ہمارے ایک قومی ہیرو شاہد آفریدی آج کل جہاں بھی جاتے ہیں تو ایسے گمان

Read more

زمین ساکن ہے اور جہالت ہماری گمشدہ میراث ہے

بچپن سے ایک حدیث سنتے آئے ہیں جس کا مفہوم کچھ اس طرح سے ہے ”حکمت اور علم مومن کی گمشدہ میراث ہے۔ جہاں سے بھی ملے اسے حاصل کر لے۔“ اس حدیث سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ علم اور حکمت کی انسان کی زندگی میں کتنی اہمیت ہے۔ بعض علماء اس حدیث کو ضعیف گردانتے ہیں۔ اگر ان کی بات مان بھی لی جائے پھر بھی ہمیں علم و حکمت اور فکر و تدبر کے کئی حوالے قرآن و حدیث سے ملتے ہیں۔ قرآن کا آغاز ہی ”اقراء“ سے ہوا۔ اور اس میں کتنی ہی آیات میں انسان کو فکر و تدبر اور تسخیر کائنات کا حکم دیا گیا۔ اس طرح ایک اور حدیث نبوی ”علم حاصل کرو، خواہ تمہیں اس کے لیے چین ہی کیوں نہ جانا پڑے۔“ بھی علم و حکمت کی اہمیت کو بیان کرنے کے لیے موجود ہے۔

مگر یہ سب جاننے کے باوجود بھی شاید ہمارا حکمت و دانائی سے دور دور تک کا واسطہ نہیں ہے۔ جس کا عملی مظاہرہ اکثر ہمارے ہاں دیکھنے کو ملتا رہتا ہے۔ اس کی ایک تازہ مثال اس وقت دیکھنے میں آئی جب کچھ دن پہلے دعوت اسلامی کے عالم مولانا عمران عطاری کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی۔ جس میں وہ بچوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے یہ فرماتے نظر آرہے ہیں۔ کہ ”زمین بالکل بھی حرکت نہیں کرتی، بلکہ اپنی جگہ پر ساکن ہے“ ۔ جس پر وہاں پر موجود ایک طالب علم جب ان کو یہ بتاتا ہے کہ ”ہم نے تو سکول میں اپنی کتابوں میں یہی پڑھا ہے کہ زمین حرکت کررہی ہے مگر آپ کہہ رہے کہ ساکن ہے“ ۔

Read more

ابو کی یاد میں

21 مئی، 2012 کی شام کا ایک منظر مجھے کبھی نہیں بھول سکتا جب میں اپنے گاؤں سے ہری پور نوکری شروع کرنے کے لیے روانہ ہورہا تھا۔ ابو مجھے الوداع کہنے گھر کے باہر سڑک تک آئے۔ انھوں نے مجھے اپنے مخصوص انداز میں گرم جوشی سے گلے لگایا اور میں رکشہ میں بیٹھ گیا۔ مگر رکشہ کے چلنے سے تھوڑی دیر پہلے ہی وہ میرے پاس آئے اور ایک دفعہ پھر مجھے گلے سے لگالیا۔ اس دوران ان

Read more

منٹو زندہ باد

”میں اس سوسائٹی کی چولی کیا اتاروں گا جو پہلے سے ہی ننگی ہے۔ میں کالی تختی پر سفید چاک استعمال کرتا ہوں تاکہ کالی تختی اور نمایاں ہو جائے“ ۔

یہ مشہور الفاظ عظیم افسانہ نگار اور لکھاری سعادت حسن منٹو کے ہیں۔ جو 11 مئی 1912 میں پنجاب کے ضلع لدھیانہ کے ایک چھوٹے سے گاؤں پاپروڈی میں پیدا ہوا تو کسے معلوم تھا کہ ایک مسلم کشمیری جج کے گھر میں پیدا ہونے والا یہ سعادت حسن بڑا ہو کر اپنی صدی کا ایک عظیم افسانہ نگار ”منٹو“ بنے گا۔ اور اپنے افسانوں اور کہانیوں سے اپنے ارد گرد پائے جانے والی سماجی برائیوں کا پردہ ایسے چاک کرے گا جس سے اس منافق سماج کی چیخیں نکل جائیں گی۔

Read more

لکھاری پر کیا گزرتی ہے؟

”ہم سب“ کے ایڈیٹر سر عدنان کاکڑ اکثر اپنی پوسٹس میں ان مشکلات اور مسائل کا تذکرہ کرتے رہتے ہیں جن کا ان کو بطور ایڈیٹر آئے روز سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بعض اوقات تو ان کا پالا ایسے کہنہ مشق اور ذہین لوگوں سے پڑجاتا ہے کہ ایک چھوٹی سی بات سمجھانے کے لیے بھی کئی کئی ای میلز کا تبادلہ کرنا پڑجاتا ہے۔ پھر لکھاری حضرات جس طرح سے ان باکس میں آکر اپنے مضامین کے بارے میں

Read more

ایک لکھاری کی کتھا

”ہم سب“ کے ایڈیٹر عدنان کاکڑ اکثر اپنی پوسٹس میں ان مشکلات اور مسائل کا تذکرہ کرتے رہتے ہیں جن کا ان کو بطور ایڈیٹر آئے روز سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بعض اوقات تو ان کا پالا ایسے کہنہ مشق اور ذہین لوگوں سے پڑجاتا ہے کہ ایک چھوٹی سی بات سمجھانے کے لیے بھی کئی کئی ای میلز کا تبادلہ کرنا پڑجاتا ہے۔ پھر لکھاری حضرات جس طرح سے ان باکس میں آکر اپنے مضامین کے بارے میں بار

Read more

کیا آپ وبا کے دنوں میں کچھ نیکی کمانا چاہیں گے؟

وبا کے دن چل رہے ہیں۔ سب ہی اپنے اپنے گھروں میں مقید ہیں۔ جہاں اس وبا نے لوگوں کو ایک دوسرے سے ملنے جلنے اور ایک دوسرے سے دور رہنے پر مجبور کردیا ہے وہاں سب کو ایک موقع بھی فراہم کیا ہے کہ اپنے ساتھ کچھ وقت گزار لیں۔ کچھ اپنے ماضی کے بارے میں سوچیں، کچھ مستقبل کی فکر کرلیں۔ اس حوالے سے ”موسم“ فلم کا بھوپندر سنگھ اور لتا جی کا ایک گیت بھی یاد آرہا

Read more

ولی ولی کو پہچانتا ہے

پچھلے سال جب میں نے اورینٹ گروپ میں نوکری شروع کی تو ایک دن میٹنگ کے دوران ایک صاحب جانے پہچانے سے لگے۔ بعد میں پتا چلا کہ وہ ایک ریٹائرڈ میجر جنرل ہیں جو جنرل مشرف کے دور حکومت میں 2003 سے 2007 تک ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر تعینات رہے۔ جنرل صاحب اورینٹ گروپ آف کمپنیز میں بطور ڈائریکٹر ہی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔ ان کی تنخواہ اور مراعات کا پتا لگانے کے بعد اورینٹ والوں

Read more

مولانا پھر بازی جیت گئے

کورونا کی وبا نے جب دنیا کو تگنی کا ناچ نچانے کے لیے چین کے صوبے ووہان سے اپنے مشن کا آغاز کیا تو وہاں پر میڈیکل ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور حکومتی اداروں، ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف اور عوام کی انتھک محنت اور جدوجہد سے اسے چھٹکارا حاصل کرلیا گیا۔ اسی طرح جیسے جیسے جہاں جہاں اس وبا نے اپنے قدم جمائے، وہاں وہاں اس سے نبٹنے کے لیے ہر طرح کے اقدامات اٹھائے گئے۔ جس میں لاک ڈاون کا

Read more

ایدھی بس ایک ہی تھا

عبدالستار ایدھی صاحب کے صاحبزادے فیصل ایدھی وزیراعظم عمران خان کو اپنی فاونڈیشن کی طرف سے ایک کروڑ روپے کا چیک کورونا فنڈ کے لیے دینے کیا گئے۔ سوشل میڈیا پر سب ان کے پیچھے پڑگئے۔ حالانکہ فیصل بھائی تو اتنے سادہ ہیں کہ خان صاحب کے ان کو نہ پہچاننے کا بھی انھوں نے برا نہیں منایا۔ بلکہ ندیم ملک کے ساتھ ایک انٹرویو میں بہت ہی معصومیت کے ساتھ انھوں نے پورے واقعے کا احوال بھی بیان کردیا۔

Read more

میں مشعال ہوں

تین سال پہلے آج کے دن عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے طالب علم مشعال خان کو پرتشدد ہجوم نے توہین مذہب کے جھوٹے الزام کو بنیاد بنا کر اس بیدردی سے مارا تھا کہ اس کے بوڑھے باپ اقبال لالہ کو اس کے ہاتھ کی سب انگلیاں ٹوٹی ہوئی ملی تھیں۔ مشعال خان کا قصور سوائے اس کے اور کچھ نہیں تھا کہ جہالت اور مطلب پرستی کے اس سماج میں اس نے سوچنے اور سوال کرنے کی جرات کرلی

Read more

بہت شکریہ، خلیل الرحمٰن قمر

آج کل پھر بیچارے خلیل الرحمٰن قمر ہماری قوم کے اعتاب کا شکار ہیں۔ سوشل میڈیا ہو یا الیکٹرانک میڈیا، ہر جگہ پر ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا۔ حالانکہ انھوں نے کون سا کوئی ایسا جرم کردیا ہے جس پر اتنی ہاہاکار مچی ہوئی ہے۔ ٹی وی کے ایک پروگرام میں ایک عورت کو گالیاں ہی تو دی ہیں۔ اور عورت بھی وہ بہت الٹرا ماڈرن ہے۔ اور یہ بھی کوئی نہیں دیکھ رہا کہ خلیل صاحب کو اس سب پر اکسایا گیا، ورنہ وہ بھلا کسی عورت کو کیسے گالی دے سکتے، کیونکہ وہ تو سب سے بڑے فیمینسٹ ہیں۔

Read more

شکر ہے پاکستان، ہندوستان جیسا بالکل نہیں

آج کل ہمارے پڑوسی ملک ہندوستان میں ظلم کا دور دورہ ہے۔ نریندر مودی کی حکومت ہندوتا کے تصور کو کمال آگے لے کر چل رہی ہے۔ جس کے نتیجے میں وہاں پر اقلیتوں، خاص طور پر مسلمانوں کے لیے حالات بہت مخدوش ہیں۔ ایک طرف آرٹیکل 370 کے خاتمہ کے بعد چھ ماہ کا زائد عرصہ سے کشمیر میں کرفیو لگا ہوا ہے۔ اور وہاں کے لوگوں کا باقی دنیا سے رابطہ بھی منقطع ہے۔ اس ساری صورتحال پر

Read more

عورت مارچ کے نام پر فحاشی بند کرو

جیسے جیسے مارچ کے آغاز میں منایا جانے والا خواتین کا عالمی دن قریب آرہا ہے، ویسے ویسے ہمارے ہاں عورتوں کے حقوق کے علمبردار پچھلے سال کی طرح پھر سے عورت مارچ کی تیاریوں میں زور شور سے مصروف ہیں۔ اور ان کا کہنا ہے کہ وہ اس دفعہ کا عورت مارچ پچھلے والے سے بھی زیادہ جوش اور جذبے سے منائیں گے۔ اب کہنے کو یہ حضرات عورتوں کے حقوق اور ان کے خلاف ہونے والی زیادتیوں کی

Read more

کیا پنجابی، ایک بد تہذیب زبان ہے؟

21 فروری کو جب پوری دنیا میں مادری زبانوں کا عالمی دن منایا گیا تو میری مادری زبان پنجابی ایک دفعہ پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث رہی۔ جس کی وجہ وائرل ہونے والی ایک ویڈیو ہے جس میں ایک خاتون ایک ٹریفک اہلکار کے ساتھ اس وجہ سے الجھتی دکھائی دیتی ہے کہ اس اہلکار نے اس کے ساتھ پنجابی میں بات کیوں کی؟ اس ضمن میں خاتون کی طرف سے یہ موقف اپنایا گیا کہ انھوں نے پنجابی

Read more

میں استاد شوکا کا فین کیسے ہوا؟

”جو میرا ہو سکتا ہے وہ کسی اور کا بھی ہو سکتا ہے۔” یہ ڈائیلاگ نہ تو کسی ہندی فلم یا پاکستانی ڈرامے کا ہے۔ اور نہ ہی یہ کسی ناول یا کہانی میں کسی مشہور رائٹر نے لکھا ہے۔ بلکہ اس ڈائیلاگ کا خالق استاد شوکا ہے۔ اب آپ حیران ہو رہے ہوں گے کہ یہ استاد شوکا کس بلا کا نام ہے تو چلئے آپ کی اس مشکل کو آسان کر دیتے ہیں اور آپ کو استاد جی

Read more

ففتھ جنریشن وار کے ہیرو یاد آتے ہیں

آج کل میں ٹویٹر کھولتا ہوں تو وہاں پر ایسی ویرانی اور خاموشی ہے جسے دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔ کیونکہ مجھے وہاں پر نہ تو اپنے پیارے ادارے کی طرف سے کوئی ٹویٹ نظر آتی ہے اور نہ ہی ٹاپ ٹرینڈز میں اس سے متعلق کوئی ٹرینڈ ملتا ہے۔ اور یہ سب اس لیے ہے کہ ففتھ جنریشن وار کے سرخیل اور ہیرو ہمارے پیارے سر جی عرف باس اب وہاں نہیں رہے۔ ان کی جگہ

Read more

منظور پشتین، تم کب باز آؤ گے؟

منظور پشتین، تم ایک غدار ہو۔ اپنے ہی ملک کے ساتھ تم وفا دار نہیں ہو۔ جس ملک نے تمھیں پہچان دی ہے اسی کے خلاف بغاوت کرتے ہو۔ جس نے اس ملک کو بچایا ہوا ہے اس ادارے پر جھوٹے الزامات لگا کر تم اسے بدنام کرتے ہو۔ تم نے اپنے لوگوں کے حقوق کے تحفظ کا جو عٙلم اٹھایا ہوا ہے وہ بھی محض ایک ڈھونگ ہے جسے رچا کر تم محب وطن پاکستانیوں کی آنکھوں میں مزید

Read more

کیا ڈی این اے، اسلام کے خلاف سازش ہے؟

کچھ دن پہلے جب، سرمد سلطان کھوسٹ کی فلم ”زندگی تماشا“ پر پابندی کے حوالے سے ایک مضمون لکھا تو جہاں اس کو کئی لوگوں کی طرف سے سراہا گیا وہاں پر کچھ اسلام کے علمبرداروں کی طرف سے لعن طعن بھی کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی تحریریں لکھ کر میں اسلام کو بدنام کر رہا ہوں۔ تو ان سب مجاہدینِ ملت سے گزارش ہے کہ بالکل ایسی فضول اور حقائق سے عاری تحریروں سے

Read more

مجھے خلیل الرحمٰن قمر سے ہمدری ہے

آج کل کچھ لوگ بیچارے خلیل الرحٰمن قمر کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑے ہوئے ہیں۔ ان کو سوشل میڈیا پر صلواتیں سنائی جا رہی ہیں۔ ایونٹس میں بلا کر پھر آنے سے منع کیا جا رہا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ جو سارے لوگ ہیں نہ، خلیل صاحب کی کامیابی سے جیلس ہو گئے ہیں۔ جو انھیں ”میرے پاس تم ہو“ سے ملی ہے۔ ارے بھائی، ایسا بھی کیا ہو گیا ہے جو انھوں نے اس ڈرامے میں

Read more

شرم کرو، سرمد سلطان کھوسٹ

سرمد سلطان کھوسٹ، تم کیسی فلمیں بناتے ہو۔ پہلے تم نے فحاشی کا پرچار کرنے والے سعادت حسن منٹو کی زندگی پر فلم بنادی۔ چلو ٹھیک ہے بہت شوق چڑھا تھا تمھیں اس کی زندگی پر فلم بنانے کا تو سیدھا سیدھا اس کی زندگی دکھادیتے، مگر تم نے تو اس کے ”کھول دو“ اور ”ٹھنڈا گوشت“ جیسے فحش افسانے بھی فلما کر دکھا دیے۔ تم پر اگر اس وقت فحاشی پھیلانے کا مقدمہ کر دیا جاتا تو آج تمھاری

Read more

فیصل واوڈا نے بُوٹ کو تاریخی عزت دی ہے

کل اے آر وائی پر کاشف عباسی کے پروگرام میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا فوجی بُوٹ لے کر آ گئے اور انھوں نے اس کو اشارہ کر کے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ووٹ کو عزت دینے کی بجائے آرمی ایکٹ کی غیر مشروط حمایت کر کے در حقیقت اس بوٹ کو عزت دی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ انھوں نے اور بھی بہت غیر اخلاقی باتیں کیں جس پر پروگرام میں مدعو دیگر دو مہمان مسلم لیگ (ن)

Read more

سلمان تاثیر شہید: پھر ہمیں قتل ہو آئیں، یارو چلو

یہ 4 جنوری 2011 کی ایک ٹھنڈی شام تھی۔ میں مال روڈ کے قریب شاہین کمپلیکس میں اپنے دفتر میں بیٹھا تھا کہ ایک کولیگ دوڑتا ہوا آیا اور اس نے بتایا کہ اس وقت کے گورنر پنجاب سلمان تاثیر کو ان کے اپنے ہی سیکورٹی گارڈ نے اسلام آباد کی کوہسار مارکیٹ میں گولیاں مار کر قتل کر دیا ہے۔ یہ خبر سن کر میں سکتے میں آگیا اور کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا کہ یہ کیا ہو گیا

Read more

نظریہ ضرورت زندہ باد

اب جب ملک کی دونوں بڑی سیاسی جماعتوں نے آرمی ایکٹ کے ترمیمی بل کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ جس کے مطابق اب آنے والے ہر آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع ہو سکے گی اور یہ فیصلہ کسی عدالت میں چیلنج بھی نہیں ہو سکے گا تو نا صرف اس سے ایک بار پھر یہ ثابت ہوا ہے کہ یہاں پر سب سے بڑا نظریہ یا بیانیہ نظریہ ضرورت ہی ہے بلکہ مسلم لیگ

Read more

وہ لڑکی لال قلندر تھی

پانچ دن پہلے گڑھی خدا بخش میں بینظیر بھٹو کے مزار پر مجھے ان کی سوانح حیات میں لکھا گیا ایک واقعہ یاد آیا۔ جس میں بی بی لکھتی ہیں کہ وہ بہت چھوٹی تھیں جب ایک بار ان کے والد ذوالفقار علی بھٹو ان کو شام کے وقت اپنے گھر کے ساتھ ملحق قبرستان میں لے گئے اور کہا ”پنکی یہاں پر ہمارے آباؤ اجداد دفن ہیں۔ تم دنیا میں جہاں بھی چلی جاؤ مگر تمھیں لوٹ کر یہیں

Read more

صرف ہجوم زندہ ہے

کچھ عرصہ پہلے ڈان نیوز کے پروگرام ”ذرا ہٹ کے“ میں معروف لکھاری اور ڈرامہ نویس نور الہدیٰ شاہ نے ہمارے سماج کے لوگوں کے بارے میں کہا تھا کہ ہم قوم نہیں بلکہ ایک ہجوم بن چکے ہیں۔ اور ہمیں ایسا بنا دیا گیا ہے جس کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ یہ ہجوم کبھی مذہب اور فرقوں کے نام پر وحشی ہوتا ہے اور کبھی طاقت کے زور پر عام لوگوں کا جینا حرام کرتا ہے۔ اس ہجوم

Read more

اب تو عمران خان بھی ملک ریاض کی جیب میں ہیں

سوشل میڈیا پر عمران خان صاحب کی ایک وڈیو گردش کر رہی یے۔ جس میں وہ ملک ریاض صاحب کے بارے میں اپنے زریں خیالات کا اظہار کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں پاکستان میں تمام سیاستدانوں اور بیوروکریٹس سمیت ہر بندہ ملک صاحب کی جیب میں ہے۔ اس لیے وہ کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ چاہے اس میں پنجاب کے جنگلات پر قبضہ ہو یا پھر انہی لوگوں کی مدد سے کوئی زمین ہڑپ کرنی ہو۔ وہ یہ

Read more

دعا منگی کا لباس نہیں، تمہاری سوچ ننگی ہے۔

تیس نومبر کی رات کراچی کے علاقہ ڈیفنس سے بیس سالہ دعا منگی کو اس کے دوست، حارث کے سامنے فائرنگ کر کے زبردستی اغواء کیا گیا۔ گولی لگنے کی وجہ سے حارث زندگی اور موت کی کشمش میں ہسپتال پڑا ہے۔ جبکہ اغواء کاروں کے بارے میں ابھی حتمی طور پر کچھ معلوم نہیں ہو سکا۔ دعا کے گھر والوں اور دوستوں نے سوشل میڈیا پر اس کی تصویر لگا کر اس واقعہ کے بارے میں تفصیل بتائی تاکہ

Read more

خدارا اقبال لالہ کو تو بخش دیں

مشعال خان جس کو مردان یونیورسٹی میں طلبہ کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے پرتوہینِ مذہب کا جھوٹا الزام لگا کر بیدردی سے اسی یونیورسٹی کے غنڈوں نے انتظامیہ کے ساتھ مل کر شہید کردیا تھا۔ اس کا بوڑھا باپ، اقبال لالہ جب 29 نومبر کو ملک گیر طلبہ یکجہتی مارچ میں شرکت کرنے کے لیے مال روڈ لاہور آیا تو اس کی آنکھیں اپنے پیارے بیٹے مشعال کو یاد کر کے بھر آئیں۔ جس نے جہاں ایک طرف مارچ

Read more

کیا سری لنکا کے خلاف نمبر ون ٹی ٹونٹی ٹیم کی شکست کے ذمہ دار مصباح الحق ہیں ؟

جب پاکستان کی ہوم سیریز کےلیے سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے دس کھلاڑیوں نے آنے سے انکار کر دیا تو ان کے کرکٹ بورڈ کو ایک بالکل نئی اور نسبتاً کمزور ٹیم کا اعلان کرنا پڑا۔ جس سے مجھ جیسے کرکٹ کے شائقین کو مایوسی ہوئی کہ اب تو یہ ہوم سیریز یک طرفہ ہی ثابت ہوگی اور ہماری قومی ٹیم کے کھلاڑی اپنے ہوم گروانڈ پر اپنے لوگوں کے سامنے ایک کمزور ٹیم کے خلاف ریکارڈ بنا ڈالیں

Read more

تحریکِ انصاف کا واٹس ایپ انصاف، قوم کو مبارک ہو

مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللّہ کے خلاف منشیات برآمدگی کیس میں جب ان کے وکیل فرہاد علی شاہ نے اپنے دلائل مکمل کیے تو عدالت کی طرف سے کارروائی کو ایک گھنٹے کے لیے روک دیا گیا۔ ایک گھنٹے کے وقفہ کے بعد جب عدالتی کارروائی دوبارہ شروع ہوئی تو جج مسعود ارشد نے مقدمہ کی سماعت سات ستمبر تک ملتوی کر دی اور ساتھ ہی کیس کا مزید حصہ بننے سے یہ کہہ کر معذرت کر

Read more

سر باجوہ کو ایکسٹینشن کس نے دی؟

سات جون دو ہزار انیس کو مشہور کالم نگار محمد حنیف نے بی بی س اردو میں ایک کالم لکھا جس کا عنوان تھا ”سر باجوہ نہ کریں“۔ اس کالم میں محمدحنیف صاحب نے جنرل باجوہ کی ممکنہ ایکسٹینشن کے حوالے سے ان کو مشورہ دیا تھا کہ وہ ایکسٹینشن نہ لیں اور اگر وہ ایکسٹینشن کے متمنی ہیں بھی تو انھیں سابقہ ڈکٹیٹرز جنرل ایوب خان، ضیاء الحق اور پرویز مشرف کی طرح اقتدار پر قبضہ کر کے خود

Read more

جشنِ آزادی مبارک مگر آزادی کے آداب کیا ہوئے؟

سکول کے زمانے میں اگست کا مہینہ شروع ہونے کی ایک عجیب سی خوشی محسوس ہوتی تھی۔ جس کی وجہ چودہ اگست کو آنے والا یومِ آزادی ہوتا تھا۔ جس کے اہتمام کے لیے روز گاؤں کے چھوٹے سے بازار میں جاکر کوئی نہ کوئی بیٙج خریدا جاتا تھا۔ دوست کے ساتھ مل کر سبز اور سفید ستاروں سے خود بھی بیٙج بنائے جاتے تھے۔ جھنڈیاں خود بنا کر پورے گھر کے صحن میں لگا دی جاتی تھیں۔ تیرہ اگست

Read more

عیدالاضحیٰ: قربانی کا جذبہ کم، دکھاوا زیادہ ہے

کل گلی سے گزرتے ہوئے ایک منظر دیکھنے کو ملا۔ ایک خوبرو نوجوان پتلون قمیض پہنے، دھوپ کا چشمہ لگائے ہاتھ میں بیل کی رسی پکڑے کبھی اس کو آگے لے کر جا رہا تھا تو کبھی پیچھے۔ اس کی اس کیٹ واک کی ویڈیو اس کے گھر کے تین افراد بنا رہے تھے اور اس کو ہدایت بھی جاری کررہے تھے تاکہ ویڈیو میں کوئی خامی نہ رہ جائے اور ویڈیو کو سوشل میڈیا پر لگا کر خوب داد

Read more

سینیٹ: جو چاہے، آپ کا حُسن کرشمہ ساز کرے

سینیٹ الیکشن میں تحریکِ عدم اعتماد ناکام ہونے کے بعد چیئرمین سینیٹ کے امیدوار میر حاصل بزنجو سے جب ایک صحافی نے پوچھا کہ آپ کے خلاف ووٹ دینے والے چودہ لوگ کون ہیں۔ تو انھوں نے برملا اس کا جواب دیا کہ وہ آئی ایس آئی ایس کے چیف جنرل فیض حمید کے لوگ تھے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ وہ بالکل پریشان نہیں ہیں۔ کیونکہ ہماری سیاست میں ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے۔

حاصل بزنجو صاحب نے بالکل ٹھیک کہا ہے کہ ہماری سیاست میں ایسا ہونا کوئی نئی بات نہیں ہے۔ یہاں پر اس سے پہلے کبھی ایک منتخب حکومت کو آئی جے آئی بنا کر ختم کردیا گیا اور کبھی کرپشن کے منتر پر اپنی ہی پارٹی کے صدر کو استعمال کر کے چلنے نہ دیا۔ کبھی کسی کو جنرل کی بات نہ ماننے کی سزا ان کو حکومت سے نکال کر جیل میں ڈال کر دی گئی اور کبھی نئی سیاسی جماعتیں بنا کر دوسری جماعتوں کے اراکین کو ڈرا دھمکا کر اس نئی جماعت میں شامل ہونے کو کہا گیا۔

Read more

محسن عباس حیدر ہمارے مردانہ سماج کا اصلی چہرہ ہیں

حال ہی میں اداکار اور گلوکار محسن عباس حیدر کی بیوی فاطمہ سہیل کی طرف سے ان پر اپنے شوہر کی طرف سے جسمانی تشدد کی شکایت کی گئی۔ فاطمہ نے پہلے سوشل میڈیا کا سہارا لیا اور انھوں نے اپنی تشدد زدہ تصویریں بھی شیئر کیں۔ جس پر محسن عباس نے ایک پریس کانفرنس میں قران پر ہاتھ رکھ کر ان سارے الزامات کی تردید کی مگر بعد میں فاطمہ کی طرف سے پریس کانفرنس میں دیگر تفصیلات دینے

Read more

رب کا شکر ادا کرنا سیکھیں

آج کا انسان بہت ناشکرا ہو گیا ہے۔ آپ کسی سے پوچھ لیں کہ بھائی کیا حال ہیں تو وہ آپ کو اپنی مشکلات ایسے بتائے گا کہ آپ کو لگے گا کہ شاید اس سے زیادہ پریشان کوئی اور انسان ہے ہی نہیں۔ جن کے پاس وسائل کی واقعی کمی ہے، ان کا تو اس طرح سے بات کرنا بنتا ہے۔ مگر یہاں پر ایسے لوگ بھی ہیں جن کو اللّہ نے کافی حد تک نوازا ہوتا ہے مگر وہ بھی اپنے حالات کا رونا رو رہے ہوتے ہیں۔ ایسے لگتا ہے کہ جیسے کوئی بھی انسان وسائل کی فراوانی کے باوجود بھی مطمئن اور خوش نہیں ہے۔ اس کی وجہ آج کل کے دور میں مادیت پرستی کا بڑھ جانا ہے۔ جس نے انسان کے اندر حرص اور لالچ کو بہت بڑھا دیا ہے۔ جس سے انسان کے پاس جو نعمتیں موجود ہیں اسے ان کا ادراک ہی نہیں ہو پاتا اور وہ بس زیادہ سے زیادہ کی خواہش میں ایک نہ ختم ہونے والی دوڑ کا حصہ بن جاتا ہے۔

Read more

میریٹل ریپ اور ہمارا سماج

حال ہی میں پاکستانی اداکارہ اقرا عزیز نے ایک انٹرویو کے دوران میریٹل ریپ پر بات کی۔ انھوں نے یہ کہا کہ ہمارے سماج میں میریٹل ریپ پر کوئی بات نہیں کرتا کیونکہ یہاں پر اس کو کوئی ریپ سمجھتا ہی نہیں ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ جنسی عمل میں اگر عورت کی مرضی شامل نہ ہو تو وہ ریپ ہی ہے چاہے وہ شادی کے بغیر ہو یا شادی کرنے کے بعد۔ اقراء کو اس موضوع پر بات کرنے پر داد دینی چاہیے کیونکہ اس سے پہلے مارچ میں عورتوں کے عالمی دن پر جب یہاں عورت مارچ منعقد کیا گیا اس میں بھی اسے مختلف نعروں کے ذریعے موضوعِ بحث بنایا گیا۔ جس میں ایک نعرہ ”اپنا بستر خود گرم کر لو“ پر سوشل میڈیا پر بہت لے دے ہوئی۔ اور یہ نعرہ لگانے والی خواتین کو نا صرف برا بھلا کہا گیا بلکہ اوریا مقبول جان جیسے لوگوں کو تو اس سے اپنی مردانگی کی توہین بھی مجسوس ہوئی۔

Read more

رفیع پیر تھیٹر کا سترہواں صوفی میوزک فیسٹیول

رفیع پیر تھیٹر کے زیرِانتظام ہر سال لاہور میں صوفی میوزک فیسٹیول منعقد کیا جاتا ہے۔ جس میں ملک کے نامور صوفی اور فوک گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ اس دفعہ یہ سترہواں صوفی میوزک فیسٹیول 18، 19 اور 21 اپریل کو پیکجز مال میں منعقد کیا گیا۔ جس میں جن صوفی اور فوک گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ان میں حدیقہ کیانی، شفقت امانت علی، سائیں ظہور، صنم ماروی، پپو سائیں ڈھولیا، کرشن لال بھیل، شیر میانداد قوال، ابو محمد، فرید ایاز قوال، سچل آرکیسٹرا، خمیاران بینڈ، اختر چنال زہری، تحسین سکینہ، اور عابدہ پروین جی شامل تھے۔ ان سب فن کاروں نے کمال فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے سب سننے والوں کے دلوں کو خوب جلا بخشی۔

Read more

کوئٹہ کے ہزارہ ایسے ہی لاشیں اٹھاتے رہیں گے؟

آج صبح ساڑھے سات بجے کے قریب کوئٹہ کے علاقہ ہزار گنجی کی سبزی منڈی میں ایک دھماکہ ہوتا ہے جس میں 20 افراد شہید ہو جاتے ہیں اور کئی زخمی ہو جاتے ہیں۔ ڈی آئی جی کوئٹہ عبد الرزاق چیمہ کے مطابق دھماکے میں ریموٹ کنٹرول بم کا استعمال کیا گیا اور اس میں شہید اور زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق کوئٹہ کی ہزارہ برادری سے ہے۔ جن کے 55 افراد کو 11 گاڑیوں میں پولیس اور

Read more

ہمارے جیسے سماج میں محبت کا دن ضرور منانا چاہیے!

پچھلے کچھ سالوں سے جب بھی فروری کا مہینہ آتا ہے تو ہمارے ہاں ایک بحث شروع ہو جاتی ہے کہ 14 فروری کو پوری دنیا میں منایا جانے والا محبت کا تہوار ویلنٹائن ڈے ہمیں منانا چاہیے کہ نہیں۔ کوئی کہتا ہے کہ پوری دنیا میں اگر ایک تہوار کے منانے سے محبت کا پیغام ملتا ہے تو اس کو قبول کرنے میں بھلاحرج ہی کیا بے؟ کوئی یہ دلیل دیتا یے کہ اس کی تو شروعات ہی جی

Read more

جنید حفیظ انصاف کا منتظر ہے

حال ہی میں چیف جسٹس آف پاکستان جناب آصف سعید کھوسہ نے آسیہ بی بی کی سزائے موت معطلی کے فیصلے کے خلاف دائر کردہ نظرِثانی کی اپیل مسترد کر دی۔ اپیل کی سماعت کے دوران چیف جسٹس صاحب نے اپیل دائر کرنے والے قاری اسلام کے وکیل مصطفے ملک سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ”اسلام کا جو چہرہ ہم دنیا کے سامنے پیش کر رہے ہیں وہ اس پر وہ بہت افسردہ ہیں۔ جس کے مطابق کسی بھی

Read more

سانحات کی ماری ہوئی قوم

ساہیوال میں ایک ایسادلخراش سانحہ رونما ہوا ہے کہ جس کے درد سے ابھی تک روح بے چین ہے۔ ایسا پتا نہیں کیوں ہے، حالانکہ اس طرح کے واقعات تو ہمارے سماج میں ہوتے ہی رہتے ہیں۔ ہم کچھ عرصہ کے لیے ماتم کرتے ہیں۔ پھر ایک اور واقعہ ہوتا یے اور ہم اس کے افسوس اور مذمتوں میں مشغول ہو جاتے ہیں۔ شاید اس واقعہ میں پھول جیسے بچے شامل ہیں۔ جیسے پشاور کا سانحہ تھا۔ جس میں دہشت

Read more

منگو اور تبدیلی کا خواب

سعادت حسن منٹو صاحب نے ”نیا قانون“ کے نام سے ایک کہانی لکھی تھی۔ جس میں تقسیمِ ہند سے پہلے برِصغیر میں نافذ ہونے والے 1935 گورنمنٹ آف انڈیا ایکٹ کو موضوع بنایا گیا تھا۔ یہ قانون منظور تو اگست 1935 میں ہو گیا تھا مگر اس کا اطلاق یکم اپریل 1937 کو کیا گیا۔ منٹو صاحب کی یہ کہانی منگو نامی ایک تانگے والے کے گرِد گھومتی ہے۔ جو کہ ہوتا تو ان پڑھ ہے مگر اس کو حالاتِ حاضرہ سے کافی دلچسپی ہوتی ہے۔ اس لیے وہ اپنے ساتھ سفر کرنے والے لوگوں کی آپس میں کی گئی باتیں سنتا رہتا یے۔ اور پھر جا کر اپنے دوستوں کو بتاتا رہتا ہے۔ ایک دن دورانِ سفر وہ گورنمنٹ آف انڈیا ایکٹ 1935 کے نفاذ کے بارے میں سنتا ہے۔ زیادہ باتیں تو اس کے پلّے نہیں پڑتیں بس اتنی سمجھ آتی ہے کہ کوئی نیا قانون یکم اپریل 1937 کو نافذ یونے والا ہے جس کے بعد سب کچھ بدل جائے گا۔

Read more

2018 کا بولی وُڈ – کیا بولی وُڈ میں خانز کا عروج ختم ہونے کو ہے؟

سال 2018 میں بولی وُڈ میں 137 فلمیں ریلیز کی گئی۔ ہر سال کی طرح ان فلموں میں کچھ پر بہت پیسہ لگایا گیا اور کچھ نامل بجٹ کے ساتھ بنائی گئیں، کچھ میں بڑے اسٹارز نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اور کچھ کا حصہ درمیانے درجے کے اسٹارز تھے۔ میگا اسٹارز کی فلموں میں سلمان خان کی ریس تھری، عامر خان اور امیتابھ بچن کی ٹھگس آف ہندوستان، شاہ رخ خان کی زیرو اور اکشے کمار کی پیڈ مین شامل تھیں۔ بڑے اسٹارز کی فلموں میں رنبیر کپور کی سنجو، رنویر سنگھ کی پدماوت، اجے دیوگن کی ریڈ اور رشی کپور کی مُلک شامل تھیں۔ چھوٹے بجٹ کے ساتھ درمیانے درجے کے اسٹارز کی فلموں میں آیاشومان کھرانہ کی بدھائی ہو اور اندھا دھن، نوازالدین صدیقی کی منٹو اور راجکمار راؤ کی فنے خان شامل ہیں۔ ان تمام فلموں میں کچھ فلمیں بہت زیادہ توقعات کے باوجود فلاپ ہوئیں اور کچھ توقعات کے برعکس ہٹ ہو گئیں۔

Read more

زینب واقعہ کے بعد بچوں میں جنسی زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات

تین دن پہلے ایبٹ آباد کے پاس حویلیاں کے ایک گاؤں میں ایک تین سالہ بچی فریال کو اغواء کیا گیا اور جنسی زیادتی کرنے کے بعد اسے سخت سردی میں پھینک دیا گیا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔ اسی طرح آج نوشہرہ میں ایک نو سال کی بچی کی لاش ملی ہے ۔جس کے پوسٹ مارٹم میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اسے بھی اغواء کرنے کے بعد جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور

Read more

اوریا مقبول جان اور پاکستان میں بڑھتی ہوئی آبادی

چیف جسٹس جناب ثاقب نثار نے ڈیم آگاہی مہم کے بعد حال ہی میں ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے کے لئے بھی آگاہی مہم شروع کی ہے۔ جس کا آغاز انھوں نے اس موضوع پر اسلام آباد میں ایک سمپوزیم منعقد کروا کر کیا۔ جس میں وزیرِاعظم عمران خان سمیت ہر مکتبہ فکر کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اس سمپوزیم میں مولانا طارق جمیل، چیف جسٹس اور وزیرِاعظم نے اپنی تقاریر میں اس مسئلے کی اہمیت

Read more

فلم منٹوکی پاکستان میں نمائش پر پابندی کیوں لگائی گئی؟

حال ہی میں برصغیر کے مشہور ادیب اور افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی زندگی پر بھارت میں فلم بنائی گئی ہے۔ اس فلم میں منٹو کا کردار نوازالدین صدیقی نے ادا کیا ہے۔ انھوں نے کمال مہارت سے منٹو کا مشکل کردار نبھایا ہے اور ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ وہ اس وقت بھارتی فلم انڈسٹری کے چند بہترین اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ اس فلم کی ہدایت کارہ نندتا داس ہیں۔ جنھوں نے بہت ہی عمدہ طریقے سے منٹو کی زندگی کا وہ حصہ دکھایا ہے جب برصغیر کی تقسیم ہوئی۔

اس وقت کے حالات سے منٹو نے بہت اثر لیا۔ اور ان حالات کے درد اور کرب کو اپنے افسانوں میں بیان کیا۔ فلم میں یہ دکھایا گیا ہے کہ کس طرح سے منٹو کو سچ بولنے اور سچ لکھنے کی وجہ سے آزمائشوں کا سامنا کرنا پڑا اور اپنے دور کا اتنا عمدہ لکھاری ہونے کے باوجود کس طرح وہ کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوئے۔

Read more

پلیئر آف دی ٹورنامنٹ ، جبران ناصر

پاکستان کی تاریخ کے ایک اہم انتخابات مکمل ہو گئے۔ ان انتخابات کی اچھی بات یہ تھی کہ مجموعی طور پر ان کا انعقاد پرامن رہا۔ اس کا سہرا قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کو جاتا ہے۔ ان انتخابات میں کئی بڑے بڑے برج بھی الٹے جن میں چودھری نثار، مولانا فضل الرحمن، سراج الحق، اسفند یار ولی، غلام احمد بلور، فاروق ستار، محمود اچکزئی، مصطفیٰ کمال شامل ہیں۔ اور کچھ نتائج توقعات کے مطابق بھی آئے۔ زیادہ تر

Read more

پچیس جولائی کو میں نواز شریف کو ووٹ کیوں دوں گا؟

نوے کی دہائی میں ایک مسلم لیگی گھرانے میں جب ہوش سنبھالی تو ہمیشہ جنرل ضیاء الحق اور نواز شریف کے بارے میں اچھے الفاظ ہی سنے اور بھٹو صاحب اور بی بی کو گالیاں پڑتی ہی سنیں۔ تب یہی لگتا تھا کہ بھٹو صاحب اور بی بی بہت ہی برے لوگ ہوں گے جنہوں پاکستان کو بہت نقصان پہنچایا ہوا ہے اور ضیاء صاحب اور نواز شریف بہت اچھے ہیں۔ یہ سوچ کالج لائف تک ایسے ہی رہی۔ پھر

Read more