میں جماعت اسلامی کا ادنیٰ کارکن ڈونلڈ ٹرمپ ہوں

جماعت اسلامی پاکستان اندر ہی اندر خوشی کے شادیانے بجا رہی ہو گی۔ آج امریکہ میں ان کی حکومت قائم ہو چکی ہے۔ میں ڈونلڈ ٹرمپ ایک کٹر مذہبی اور قدامت پسند شخص ہوں اور امریکہ کا صدر بن گیا ہوں۔ میں اس بات کا اقرار کرتا ہوں کہ میں نے ایران، سعودی عرب اور جماعت اسلامی پاکستان کے نظریات اور ان کی کامیابیوں سے بہت سیکھا ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ آئندہ بھی مجھے ان کی رہنمائی میسر

Read more

خان صاحب کی بیڈ لک، تیل مہنگا اور عالمی معیشت زوال پزیر

اسے نواز شریف صاحب کی خوش قسمتی سمجھیے کہ جب وہ اقتدار میں آئے تو عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں نچلی ترین سطح (37 ڈالر فی بیرل تک) پر تھیں۔ اور اسے عمران خان کی بدقسمتی سمجھیے کہ انہیں اقتدار ایک ایسے وقت میں ملا ہے، جب عالمی مارکیٹ میں نہ صرف تیل کی قیمتیں (72 ڈالر فی بیرل) بڑھ رہی ہیں بلکہ ایک نیا عالمی معاشی بحران سر اٹھا رہا ہے۔ آپ صرف پاکستانی روپے اور ڈالر

Read more

ہمارا واشنگٹن جانے کا راستہ کابل سے گزرتا ہے، شاہ محمود قریشی

امریکی دارالحکومت میں قائم ایک تھنک ٹینک یونائٹڈ سٹیٹس انسٹی ٹیوٹ فار پیس میں منعقد ہوئے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے باہمی تعلقات میں بہتری افغانستان کے حالات میں بہتری پر منحصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے واشنگٹن جانے کا راستہ کابل سے ہو کر گزرتا ہے۔ شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان، افغانستان اور امریکی حکومتوں میں اس بات پر اتفاق پایا

Read more

امریکا اور طالبان، مذاکرات کے لئے مثبت اشارے

مغربی میڈیا کی تازہ رپورٹس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی سفارتکاروں کوطالبان سے براہ راست امن مذاکرات شروع کرنے کی ہدایات دی ہیں تاکہ افغانستان میں سترہ سال جنگ کا خاتمہ کیا جاسکے۔ ابھی تک اس سلسلے میں باضابطہ اعلان تو نہیں کیا گیا لیکن حال ہی میں امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو اور افغانستان میں امریکی فوجی کمانڈرجنرل جان نکولسن نے طالبان سے مذاکرات کا عندیہ دیا تھا۔ طالبان نے براہ راست مذاکرات سے متعلق رپورٹس پرتبصرہ کرتے ہوئے

Read more

’’آپ اپنی کار میں دفتر جایا کریں۔‘‘

’’آپ اپنی کار میں دفتر جایا کریں۔‘‘ میری بیوی تقریباََ ہر روز یہ کہتی تھی۔ میں ہنس کر ٹال دیتا تھا۔ کبھی وہ زیادہ اصرار کرتی تو کہتا، ’’واشنگٹن میں پارکنگ نہیں ملتی۔ پیڈ پارکنگ کا نرخ برداشت سے باہر ہے۔ ٹرین سستی بھی ہے اور اس کا اسٹیشن دفتر کے بالکل سامنے ہے۔‘‘ وہ میری سن لیتی تھی لیکن اگلے دن پھر وہی بات کرتی تھی۔ ہم چھ مہینے سے امریکا میں ہیں۔ اس دوران میری بیوی نے ٹرین

Read more

مسلمانوں پر سفری پابندیوں کے حق میں امریکی سپریم کورٹ کے فیصلے پر نوجوان برہم

سفری پابندیوں کے حق میں فیصلے کے خلاف مظاہرہ۔ 26 جون 2018 امریکہ کی سپریم کورٹ نے صدر ٹرمپ کے سفری پابندیوں سے متعلق صدارتی حکم نامے کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔ یہ فیصلہ چار کے مقابلے میں پانچ سپریم کورٹ کے ججوں نے منگل کے روز دیا جسے چیف جسٹس جان رابرٹ نے لکھا اور چار مزید ججوں نے ان سے اتفاق کیا۔ سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ امریکی امیگریشن قوانین کے تحت صدر کو یہ

Read more

بھیا ڈھکن فسادی کی ڈائری: ٹرمپ کی فتح

آج عجیب دن ہے۔ امریکی عوام کی جہالت کا تو خیر ہمیں پہلے ہی سے علم تھا، مگر آج انہوں نے انتہا پسند صلیبی جنگجو ڈانلڈ ٹرمپ کو صدر منتخب کر کے ہمارے رائے پر مہر تصدیق ثبت کر دی۔ یہ وہی ٹرمپ ہے جس نے صدر بن کر مسلمانوں کو امریکہ سے نکالنے کی بات کی تھی۔ نکال دے، پھر خود ہی پچھتائے گا۔ کیا اسے سائنس پر مسلمانوں کے احسانات کا علم نہیں ہے؟ جیسے ہی مسلمان وہاں امریکہ سے نکلے تو وہ سوڈان جیسا پسماندہ ملک بن جائے گا۔ ویسے تو یہ لبرل اور سیکولر انسانی حقوق کے بہت چیمپئین بنتے ہیں مگر اب امریکہ کے باہر کے علاوہ امریکہ کے اندر بھی کھلی مسلم دشمنی پر اتر آئے ہیں۔

Read more

روس کو افغانستان میں ہم کھینچ کر لائے تھے: امریکی صدارتی مشیر

افغانستان پر سوویت یونین کے حملے کے وقت امریکی صدر کارٹر کے قومی سلامتی کے مشیر زبیگنیف برزنسکی کا 1998 میں ایک فرانسیسی جریدے ”لا نویل آبزرویتر“ کو دیا گیا ایک انٹرویو۔ اس سے سات مہینے پہلے جون 1997 میں وہ سی این این کی کولڈ وار سیریز میں بھی ایسے ہی خیالات کا اظہار کر چکے تھے۔ سوویت یونین کی گرم پانیوں کی چاہ پر ابال کھانے والوں کے لیے یہ انٹرویو دلچسپ ہو گا۔ اور ان کے لیے

Read more