مارکسی دانشور اور بابائے صحافت خورشید عالم کی یادیں

  حال ہی میں ترقی پسند خیالات کی ترویج و ترقی کی نامور علم بردار اور سوشلسٹ راہنما نزہت عباس جی کی مرتب کردہ کتاب ”خورشید عالم، یادیں، باتیں اور خطوط“ کی فیصل آباد میں تقریب رونمائی ہوئی، جِس میں نامور مارکسی دانشور اور صحافت کے درخشاں ستارے خورشید عالم کی یادوں، باتوں اور خطوط کو یکجا کر کے کتابی شکل میں شائع کیا گیا ہے۔ نزہت جی کا کہنا ہے کہ ان کے خطوط اور مضامین اردو میں لکھے

Read more

کامریڈ چودھری فتح محمد کی پانچویں برسی

کامریڈ چودھری فتح محمد ایک انقلابی سیاسی رہنما، کسان تحریک کے بانی اراکین میں سے ایک اور پاکستان کے محکوم طبقات کے حقوق کے لئے زندگی بھر جدوجہد کرنے والے سپاہی تھے، جو پیر، 25 مئی 2020 کی صبح انتقال کر گئے۔ چودھری فتح محمد 16 مئی 1923 کو ضلع جالندھر کے نزدیک ایک چھوٹے سے گاؤں ”چاہڑکے“ میں نچلے متوسط طبقے کے گھرانے میں پیدا ہوئے۔ بی اے کے امتحان کے بعد انہوں نے برطانوی فوج میں کیڈٹ افسر

Read more

جاگیرداری سماج میں جمہوری حقوق کے خواب

بات قومی حقوق کی جدوجہد سے شروع ہوئی اور پاکستان کی سیاسی تاریخ، تہذیب و ثقافت اور قومی آزادی، مساوات، وسائل کی منصفانہ تقسیم اور دہشت گردی کے پیچھے کار فرما ہاتھ سے ہوتی ہوئی سامراجی غلامی تک جا پہنچی۔ یہ برطانیہ کے شہر بارنسلے میں منعقد ہونے والی جی ایم سید کی 121 ویں برسی کی تقریب تھے، جِس کا اہتمام ورلڈ سندھی کانگریس برطانیہ نے کیا تھا، اور راقم کو بھی اپنے پارٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے اظہار

Read more

مزدور رہنما غلام دستگیر محبوب

آزادی کے 77 برس گزر جانے کے باوجود پاکستان آج بھی اقتصادی غلامی کی زنجیروں میں جکڑا ہوا ہے۔ برصغیر پر انگریز سامراج کے تسلط کے دوران ایک طرف اس دھرتی اور اس کی مٹی کے غداروں، مخبروں اور وطن دشمنوں کو نوازنے کے لیے وسیع تر جاگیریں الاٹ کی گئیں، تو دوسری طرف سامراجی استحصالی نظام کو دوام بخشنے، آزادی کے متوالوں کو سبق سکھانے اور عوام کو کنٹرول کرنے کے لیے بیوروکریسی کا وسیع تو جال بچھایا گیا۔

Read more

مارکسی راہنما سیتارام یچوری انتقال کر گئے

پانچ دہائیوں تک ہندوستان کی قومی سیاست میں نمایاں کردار ادا کرنے والے برِصغیر کے نامور مارکسی مفکر، انقلابی تحریکوں کے سالار، ہندوستانی بائیں بازو کے نمایاں راہنما اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) کے جنرل سیکرٹری کامریڈ سیتارام یچوری 72 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ اُنہیں 19 اگست 2024 ء کو سانس میں تکلیف کی وجہ سے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) دھلی کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل کروایا گیا تھا، اور ستمبر کے

Read more

عابد حسن منٹو کی سوانح: قصہ پون صدی کا

نامور ترقی پسند ادیب، دانشور، ماہر قانون، انسانی حقوق کے علم بردار اور مارکسی راہنما عابد حسن منٹو کی خود نوشت سوانح ”قصہ پون صدی کا“ شائع ہوئی تو بک کارنر جہلم کے روح رواں امر شاہد جی کی کاوش سے ہمیں برطانیہ پہنچ گئی۔ تین سو تینتالیس ( 343 ) صفات اور 8 حصوں میں تقسیم منٹو جی کی اس کتاب کو موضوعات کی مناسبت سے 57 ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے، جن میں ان کا خاندان، وکلا

Read more

احمد سلیم، مارکسی دانشور اور بے باک انقلابی

ہماری دھرتی کے ایک انتہائی قابل قدر شاعر، محقق، مفکر، آرکائیوسٹ، ترقی پسند ادیب، مارکسی دانشور اور انسانی حقوق کے علم بردار ہمارے پیارے ساتھی، کامریڈ احمد سلیم اتوار 10 دسمبر کو سماجی استحصال سے پاک معاشرے کے سپنے بنتے اور ایک نئے سویرے کی امید جگاتے، اپنے جگر کے عارضے سے ہار کر ہم سے جدا ہو گئے۔ انہوں نے اپنی ساری زندگی ملک کے مظلوم، محکوم اور پسے ہوئے طبقات، کسانوں، مزدوروں، عورتوں، مذہبی اقلیتوں اور غیر منصفانہ

Read more

سسکتی، مرتی فلسطینی قوم اور بے حِس اقوامِ عالم

فلسطین ایک بار پھر آگ اور خون سے لت پت ہے اور ہر طرف انسانی لاشیں نظر آ رہی ہیں۔ سات اکتوبر کو شروع ہونے والے جنگی جنون کے بعد فلسطینی سرزمین بالخصوص غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی جانب سے مسلسل بمباری ہو رہی ہے اور شہری آبادیاں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ کل امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی گئی جنگ بندی کی قرار داد کو ایک بار پھر ویٹو کر دیا

Read more

مذہب کا سیاسی استعمال اور پاکستانی معاشرہ

پاکستان میں توہین مذہب کے نام پر کمزور طبقات اور مذہبی اقلیتوں کے خلاف بپھرے ہوئے ہجوم کی کارروائیاں روز کا معمول بن چکی ہیں۔ ابھی سیالکوٹ میں سری لنکن نوجوان پریانتھا کمارا دیاوادنا کی وحشیانہ موت، جوزف کالونی لاہور میں مسیحی آبادی کے سینکڑوں گھر جلانے جیسے دردناک واقعات کی گرد بیٹھی بھی نہ تھی کہ سانحہ جڑانوالہ ہو گیا، جس نے ایک بار پھر پاکستانی معاشرے کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا۔ ایک بار پھر جوش اور

Read more

ملک کے قدرتی وسائل کی بیرونی طاقتوں اور فوجی اداروں کو فروخت اور عوامی ورکرز پارٹی

لیڈز، 31 جولائی۔ عوامی ورکرز پارٹی پاکستان کی معاشی بحالی میں فوج کو وسیع اختیارات دینے، پاکستان کی معیشت کو غیر ملکی طاقتوں کے پاس گروی رکھنے، عسکری قبضے اور ملک کے قدرتی وسائل کے استحصال کی شدید مخالفت کرتی ہے۔ فوج کی معاشی بالادستی کو ادارہ جاتی اور قانونی تحفظ فراہم کرنے کے عمل کو مسترد کرتے ہیں اور اسے ’اقتصادی بحالی پلان 2023 کی آڑ میں آرمی ایکٹ میں حالیہ ترامیم اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے

Read more

ہندوستان میں تاریخی کسان مورچہ: ڈاکٹر اشوک دھاولے سے مکالمہ

نوآبادیاتی دور میں برصغیر متحدہ ہندوستان پر انگریز سامراج نے قبضہ کیا تو وہ اسے سونے کی چڑیا کہتے تھے۔ یہاں کے مہکتے کھیت اور کھلیان سونے کے ذخیروں سے کم نہ تھے۔ ایک طرف ہمارے وطن کی انتہائی زرخیز مٹی اور جفاکش کسانوں کی محنت سے اگنے والے اناج کی بے پناہ پیداوار کی دنیا بھر میں زبردست مانگ تھی، تو دوسری طرف یہاں پیدا ہونے والی اعلیٰ معیار کی کپاس سے برطانیہ کی کپڑے کی صنعت کو خام

Read more

جیل، معافی نامے اور کامریڈ فتح محمد کی جدوجہد

گزشتہ ہفتے ایک طرف تو ملکی سماج کو بدلنے اور ملک میں تبدیلی لانے کے دعوے دار سیاسی راہنما دو چار روز کی جیل یاترا کے ساتھ ہی معافی ناموں پر دستخط کر کے جوق در جوق رہائی پا رہے تھے، اور تبدیلی سرکار، یعنی عمران خان کی تحریک انصاف سے علیحدگی کے اعلانات کر رہے تھے، تو دوسری طرف اسی ہفتے، 25 مئی کو ہمارے ہی دیش کے ایک ہونہار انقلابی اور پاکستان کی کسان تحریک کے سالار کامریڈ

Read more

بحران کی دلدل اور عمران کی ڈوبتی ناؤ

دوسری عالمی جنگ نے نوآبادیاتی دور کے خاتمے پر مہر ثبت کر دی تو برطانوی سامراج کو برصغیر متحدہ ہندوستان کو ایک غیر منطقی تقسیم کر کے چھوڑ کر جانا پڑا۔ سامراج کے پیدا کردہ سرحدی تنازعات کے ساتھ 15۔ 14 اگست 1947 ء کو ہندوستان اور پاکستان آزاد ممالک کے طور پر دنیا کے نقشے پر نمودار ہو گئے۔ جو علاقے ہندوستان کے حصے میں آئے وہاں بہت سے علاقوں میں مضبوط صنعتی بنیادیں رکھی جا چکی تھیں، مجموعی

Read more

نیا برطانوی پناہ گزین بل غیر اخلاقی ہے

برطانوی سرکار ان دنوں دنیا کے دیگر ممالک سے نقل مکانی کر کے آنے والوں، بالخصوص پناہ، یا سیاسی پناہ کے متلاشی غیرملکی باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے اور پناہ کے لیے آنے والوں کے لیے مشکلات پیدا کرنے کی بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔ کنزرویٹیو پارٹی، جسے عرف عام میں ٹوری پارٹی بھی کہا جاتا ہے، برطانیہ کے دائیں بازوکی جماعت ہے، اور ملک کے مراعات یافتہ، اور دولت مند طبقات کی نمائندہ ہے۔ سرکار نے ایک ایسا

Read more

یوم مئی، شکاگو کے شہداء اور پاکستانی انقلابی

یوں تو یوم مئی دنیا بھر کی طرح پاکستان اور برطانیہ میں بھی منایا جاتا ہے، لیکن اس مرتبہ یوم مئی پر بالکل مختلف تقریب منعقد کی گئی۔ عوامی ورکرز پارٹی (پاکستان) برطانیہ کی جانب سے 29 اپریل کو منعقد کی گئی اس ورچوئل تقریب میں شکاگو کے شہدا کو خراج عقیدت بھی تھا، حال ہی میں انتقال کر جانے والے تین پاکستانی انقلابیوں کو خراج عقیدت بھی۔ یوم مئی کی مناسبت سے پاکستان کے معاشی و سیاسی حالات، ٹریڈ

Read more

بھگت سنگھ، ہماری دھرتی کا حقیقی ہیرو!

دنیا میں جہاں کہیں بھی ظلم و جبر ہوتا ہے، اور آزادی سے سانس لینا دشوار ہو جاتا ہے، وہاں دھرتی کے بدن سے ایسے جانباز ہیرو نمودار ہوتے ہیں، جو اپنے وطن، اس کی مٹی، اور آنے والی نسلوں کی آزادی کی حفاظت کے لیے پہاڑوں سے بھی ٹکرا جاتے ہیں۔ برصغیر میں برطانوی سامراج کے نوآبادیاتی تسلط سے آزادی کی تحریک بھی ایسے ان گنت سانحات سے بھری پڑی ہے۔ آزادی کی جدوجہد کتنی بھی پر امن کیوں

Read more

مادری زبان کا عالمی دن اور ہمارے رویے!

ہر سال 21 فروری کو دنیا بھر میں مادری زبان کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ کثیر لسانی اور کثیر الثقافتی معاشرے اپنی زبانوں کے ذریعے وجود میں آتے ہیں، جو روایتی علم اور ثقافتوں کو پائیدار طریقے سے منتقل اور محفوظ کرتے ہیں۔ مادری زبان کا عالمی دن بھی ہر سال لسانی اور ثقافتی تنوع اور کثیر لسانی کو فروغ دینے کے لیے منایا جاتا ہے۔ بین الاقوامی سطح پر منائے جانے والے دن، ہفتے، یا

Read more

برازیل میں سوشلسٹ صدر اور لاطینی امریکہ میں نئی انقلابی لہر

نئے سال کا سورج طلوع ہوا تو جنوبی امریکہ کے سب سے بڑے ملک برازیل میں سوشلسٹ راہنما لوئیز اناسیو لولا حلف اٹھا رہے تھے۔ ساتھ ہی یہ خبر بھی آ رہی تھی کہ معزول ہونے والے دائیں بازو کے صدر جیر بولسونارو اپنے خالق حقیقی، یعنی امریکہ بہادر کے ہاں مستقل قیام کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ یوں لگتا ہے کہ دنیا پر دھونس جمانے اور اقوام عالم کو سامراجی مفادات کے تابع رکھنے کے علم بردار امریکہ

Read more

انقلابی راہنما فانوس گجر کی چوتھی برسی

برصغیر پر انگریز سامراج کے تسلط کے دوران ایک طرف مخبروں اور وطن دشمنوں کو نوازنے کے لیے بڑی بڑی جاگیریں الاٹ کی گئیں تو دوسری طرف سامراجی استحصالی نظام کو منظم طریقے سے کنٹرول کرنے کے لیے بیوروکریسی کا وسیع تر جال بچھایا گیا۔ انہی دو قوتوں نے قیام پاکستان کے بعد ملک پر قبضہ کر لیا، جو اب تک جاری و ساری ہے۔ اس کے برعکس ہماری دھرتی نے بھی بڑے سپوت پیدا کیے، جو اپنی جان و

Read more

رشید سرابھا ایک متحرک، نڈر اور سچے انقلابی تھے!

ہماری دھرتی نے ایسے ایسے سپوت پیدا کیے ، جو اپنی ساری زندگی اپنے وطن اور اس کی مٹی سے محبت اور اس دھرتی کے مظلوم، محکوم اور پسے ہوئے عوام کے دکھوں کا مداوا کرنے، انہیں سیاسی شعور دینے اور انہیں ملکی سیاسی دھارے میں لا کر انقلاب برپا کرنے کے لیے اپنی زندگیاں قربان کرتے رہے۔ جو سماجی انصاف پر مبنی خوشحال سماج کی بنیاد رکھنے کے لیے کوشاں رہے، وہ بھی ایک ایسی سماج، جس میں بالادست

Read more

دبنگ انقلابی یوسف مستی خان بھی داغ مفارقت دے گئے

یوسف مستی خان کا آبائی تعلق مغربی بلوچستان کے گورگیج قبیلے سے تھا۔ ان کا خاندان تقریباً ڈیڑھ صدی قبل محنت مزدوری کی تلاش میں کراچی جا کر آباد ہو گیا تھا۔ ان کا خاندان بنیادی طور پر محنت کش تھا، اس لیے کراچی جا کر بھی ان کو سکوں میسر نہ آیا، اور وہ بہتر زندگی کی تلاش میں پہلے گجرات اور پھر آسام چلے گئے۔ وہیں ان کے والد نے کوئلے کی کانوں کا کاروبار کیا۔ بعد ازاں

Read more

برطانیہ میں ہیٹ کرائمز، انسانی شعور اور قانونی تقاضے

ہیٹ کرائم یا نفرت انگیز جرائم ایسے جرم کو کہتے ہیں، جن کے بارے میں یہ ثابت ہو جائے کہ ان کی بنیاد ایسی نفرت ہے، جو متاثرہ شخص سے مذہب، رنگ، نسل، صنف، معذوری، ٹرانسجینڈر شناخت یا پھر جنسی رجحان کی بنیاد پر کیے گئے ہوں۔ ایسے کرائم ہمیں آئے روز دیکھنے کو ملتے ہیں، لیکن افسوس کہ اس کا نہ تو لوگوں میں شعور ہے اور نہ ہی اتنا کسی کو علم کہ برطانیہ میں اسے جرم تصور کیا جاتا ہے۔

Read more

راجہ انور کے کالمز کا مجموعہ بازگشت

ترقی پسند ادیب و صحافی ہو، یا پھر انقلابی کارکن، معاشرے میں پائے جانے والے تشدد، دنگا فساد، آمرانہ سوچ، جبراً اطاعت، سیاسی قبضے، سماجی استحصال، انسانی برائیوں اور کمزوریوں کو دیکھے گا، تو خاموش نہیں رہ پائے گا۔ اس کے خون میں حرارت بھی پیدا ہو گی اور جذبات بھی بھڑکیں گے، اگر لکھاری ہوا تو اس کے قلم میں جنبش بھی آئے گی۔ راجہ محمد انور بھی ہماری دھرتی کے ایک ایسے ہی منفرد سپوت ہیں، جو ایک

Read more

چی گویرا میرا ہیرو ہے!

فیض صاحب نے کیا خوب کہا تھا ”وہ بات سارے فسانے میں جس کا ذکر نہ تھا“ ، بالکل ایسے ہی ہوا اور سوشل میڈیا پر ایک ہیجان برپا ہو گیا۔ بات کہاں کی تھی اور کہاں تک جا پہنچی، اور دوسروں کی سوچ، تحریر، کردار اور وابستگیوں پر حملے شروع ہو گئے۔ بلا شعبہ ہر انسان کا شعوری لیول اور سوچ کی ایک منفرد سطح اور مقام ہوتا ہے۔ بات تو ایک ماضی کے فوجی اور حال کے صحافی

Read more

بائیں بازو کا اتحاد اور متحرک کردار کے امکانات!

گزشتہ ماہ پاکستانی بائیں بازو کی جماعتوں نے اسلام آباد میں آل پارٹیز پیپلز کانفرنس منعقد کر کے ”یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ“ کی بنیاد رکھ دی۔ اس کے باوجود کہ نیشنل میڈیا نے اسے کوریج نہیں دی، لیکن قیام پاکستان سے لے کر ہمارا ملک جن ناگہانی قوتوں اور طبقات کے ہتھے چڑھ کر معاشی، سماجی اور سیاسی دلدل میں دھنس گیا ہے، اور واپسی کے امکانات محدود ہو چکے ہیں، ایسے حالات میں ایک ترقی پسند متبادل سیاست منظم کرنے

Read more

برطانیہ میں مزدور ہڑتالوں کی لہر

جون کی 21، 23 اور 25 تاریخ کو برطانوی ریلوے کے 40 ہزار سے زائد مزدوروں نے ہڑتال کر کے ملکی ایوانوں کو ہلا کر رکھ دیا۔ مارگریٹ تھیچر کے دور میں ٹریڈ یونینز کو کرش کرنے کے بعد یہ 40 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی ہڑتال تھی، جو بظاہر ایک آغاز ہے اور ریلوے مزدوروں کے ساتھ برٹش ائرویز کی یونین، برٹش ائر لائنز اسٹیورڈز اینڈ اسٹیوارڈیسس ایسوسی ایشن کے ملازمین ہڑتال کرنے جا رہے ہیں۔ جبکہ سکولوں،

Read more

قرضے، مہنگائی اور نظام کی ناکامی

ہمارا وطن پاکستان ان دنوں خوفناک معاشی بحران کی دلدل میں دھنسا ہوا نظر آ رہا ہے۔ ملکی کرنسی کی قدر روزانہ کی بنیادوں پر کم ہو رہی ہے، جس سے مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہو رہا ہے۔ ملکی خزانہ اس حد تک خالی ہو چکا ہے کہ چند ماہ کی تنخواہوں کے سوا کچھ نہیں بچا۔ سرمایہ دارانہ ممالک کے معیشت دان اور معاشی تجزیہ کار پیش گوئی کر رہے ہیں کہ پاکستان کو اپنی مالیاتی ضروریات کو پورا

Read more

برطانیہ میں محمود ہاشمی جرنلسٹ ایوارڈز

دنیا بھر میں تارکین وطن کو اپنی شناخت، زبان، کلچر اور ثقافت جیسے چیلنجز کا سامنا ہوتا ہے۔ نئے ملک میں آباد ہونے کے بعد وہاں کی زبان کو سمجھنا تو اپنے سروائیول یا بقا کے لیے مجبوری بن جاتا ہے، البتہ نئے ملک کی تہذیب، کلچر، ثقافت اور مذہبی رسم و رواج کو اپنانا بڑا کٹھن اور اور دیر پا عمل ہوتا ہے۔ بعض کمیونٹیز، بالخصوص پڑھے لکھے گھرانوں میں یہ عمل قدرے آسان ہوتا ہے اور ان کے

Read more

کارل مارکس اور انقلابی تحریکوں کا مستقبل

دنیا بھر میں قومی آزادی، سماجی انصاف، انسانی برابری اور محنت کشوں کے حقوق کے علم بردار، انقلابی، سوشلسٹ، مارکسسٹ جمعرات 5 مئی کو سوشلسٹ نظام کی معاشی بنا دیں مرتب کرنے والے عظیم فلسفی کارل مارکس کی 204 ویں سالگرہ منا رہے تھے۔ قبل ازیں، دنیا بھر کے ترقی پسندوں نے سال 2018 ء کو مارکس کے دو سو سال کے طور پر بھرپور طریقے سے منایا تھا۔ لیڈز میں کمیونسٹ پارٹی برطانیہ اور ساوتھ ایشین پیپلز فورم نے

Read more

یوم مئی، انسانیت کی سربلندی کا دن

امریکہ کے شہر شکاگو کے مزدوروں نے انیسویں صدی میں اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر 8 گھنٹے یونیورسل شفٹ اور سوشل سیکورٹی کا جو فلسفہ دیا تھا، آج اس سے نہ صرف مزدوروں بلکہ دنیا بھر کے انجنیئر، ڈاکٹر، اساتذہ، سائنس دان، صنعتکاروں سمیت ہر شعبۂ زندگی کے انسان مستفید ہو رہے ہیں۔ مظلوم، محکوم اور پسے ہوئے طبقات پر ڈھائے جانے والے مظالم اور ان کے بے لگام استحصال کی تاریخ اتنی ہی پرانی ہے جتنی انسانی سماج

Read more

امریکی مداخلت یا سامراجی غلامی

گزشتہ تین ہفتوں سے پاکستان کے سیاسی منظرنامے پر ایک ہیجان کی کیفیت طاری ہے، اور ملکی سیاسی معاملات میں امریکی مداخلت کے چرچے ہو رہے ہیں۔ ہفتہ 9 مارچ کی شب تحریک عدم اعتماد کے ذریعے معزول ہونے والے وزیراعظم عمران خان نے اپنے خلاف متحدہ اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد اچانک انکشاف کیا کہ ان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک ایک خطرناک بیرونی سازش کا حصہ ہے۔ اگلے ہی روز اتوار

Read more

روس یوکرین جنگ، تصویر کا دوسرا پہلو

سوشلسٹ بلاک کے خاتمہ، وارسا پیکٹ کی تحلیل، سوویت یونین کے انہدام اور سرد جنگ کے خاتمہ کے بعد ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ نیٹو کو بھی تحلیل کر دیا جاتا، کیونکہ اس کے قیام کے وقت یہی بتایا گیا تھا کہ اس کے قیام کا مقصد سرمایہ دار ممالک، بالخصوص مغربی یورپ کے ممالک کو سوویت یونین کی جانب سے پیدا ہونے والے خطرات سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔ لیکن اس کے برعکس، امریکی سامراج نے اسے نئی

Read more

سوشلسٹوں کی کانگریس اور نئی صف بندی

قیام پاکستان کو 74 برس گزر جانے کے باوجود بھی ہمارا ملک شدید معاشی، سماجی اور نظریاتی تضادات کا شکار ہے۔ برصغیر سے برطانوی سامراج کے جانے کے بعد نمودار ہونے والی اس ریاست نے اپنے عوام کو عالمی سامراجی یلغار اور نوآبادیاتی ریاستی ڈھانچے کے شکنجے میں جکڑے رکھا ہے۔ گو کہ عوام کی غلامی شروع دن سے جاری ہے، تاہم سرد جنگ کے خاتمہ کے بعد سامراجی صف بندیوں اور سرمایہ دارانہ معیشت میں تبدیلیوں کے باعث پاکستان

Read more

نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی تاریخ ”سورج پہ کمند“

چند ماہ قبل محترم حسن جاوید کا فون آیا اور نوید دی کی سورج پہ کمند کی جلد دوم اور جلد سوم شائع ہو گئی ہیں، اس لیے اپنا پوسٹل ایڈریس بھیج دیں، تا کہ مجھے کتابیں براہ راست پہنچ جائیں۔ سورج پہ کمند قیام پاکستان کے بعد بننے والی ترقی پسند طلباء تنظیم ڈیموکریٹک اسٹوڈنٹس فیڈریشن اور بعد ازاں نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی جامع تاریخ ہے، جسے برطانیہ میں آباد دو ہر دل عزیز انقلابیوں ڈاکٹر حسن جاوید اور

Read more

برطانیہ کا متنازعہ نیشنیلٹی بل اور نسلی اقلیتوں میں بڑھتا ہوا خوف

گزشتہ ماہ سے برطانوی ایوانوں میں متنازعہ نیشنیلٹی اینڈ بارڈر بل نے ہل چل مچا رکھی ہے۔ سیاسی و سماجی حلقوں میں اس کی بھرپور مخالفت کی جا رہی ہے، کیونکہ اس سے متاثر صرف دوسرے ممالک سے نقل مکانی کر کے برطانیہ میں آباد ہونے وائے امیگرینٹ ہی ہوں گے ۔ اگر یہ بل پاس ہو کر قانون کا حصہ بن گیا تو بغیر پیشگی اطلاع کے، آبائی تعلق کی بنیاد پر ایسے شہریوں کی برطانوی شہریت منسوخ کی

Read more

حالیہ کرسمس اور ملکہ الزبتھ پر ناکام قاتلانہ حملہ

اس سال برطانیہ میں کرسمس کا سورج طلوع ہوا تو ایک برٹش انڈین نوجوان نے سنسنی پھیلا دی اور جلیانوالہ باغ خونی سانحہ کی گونج بریکنگ نیوز کے طور پر ملک بھر میں سنائی دینے لگی۔ ایک 19 سالہ سکھ نوجوان جسونت سنگھ چیل نے 25 دسمبر کو صبح 8 بج کر 6 منٹ پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”سنیپ چیٹ“ پر اپنی ایک ریکارڈ شدہ ویڈیو اپ لوڈ کر دی، جس میں اس نے دعویٰ کیا کہ وہ 1919

Read more

چلی میں بائیں بازو کا صدارتی امیدوار کامیاب

لاطینی امریکہ کے ملک چلی میں 35 سالہ سوشلسٹ راہنما گیبریل بورک نے 19 دسمبر کو ملک کے صدارتی الیکشن کے دوسرے راونڈ میں واضح اکثریت حاصل کر کے ملک کے سب سے کم عمر صدر کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ ملک کو سامراجی تسلط سے آزادی دلوانے اور سماجی تبدیلی برپا کرنے کے لیے قائم کیے گئے بائیں بازو کے اتحاد کے امیدوار اور سابق طالب علم راہنما گیبریل بورک نے صدارتی انتخاب کے دوسرے راونڈ کی انتخابی

Read more

ہم ہی جیتیں گے

ایک پرکشش اور امنگوں سے بھرپور نام، جسے سنتے ہی امن، آزادی، مساوات اور سماجی انصاف کے دلدادہ انسانوں اور انقلابی کارکنوں کے خون میں حرارت پیدا ہو جائے۔ ایک ایسی کتاب جو ریسرچ کرنے والوں کے لیے بھرپور مفاد فراہم کرے اور انقلابی کارکنوں کے لیے نظریاتی پختگی اور جدوجہد سے وابستگی میں اضافے کا سب بنے۔ ایک ایسا مصنف اور ہماری دھرتی کے ہونہار سپوت، بے لوث اور انتھک انقلابی، آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے

Read more

ملک میں سماجی تبدیلی وسیع تر ترقی پسند تحریک ہی لا سکتی ہے

آئین کی بالا دستی اور قانون کی حکمرانی سے انحراف کرنے والے ممالک کو تاریخ معاف نہیں کرتی۔ بدقسمتی سے ہمارا وطن پاکستان بھی 73 برس سے اسی راستے پر گامزن ہے اور واپسی کی کوئی صورت نظر نہیں آتی۔ مارکسی دانشور اور سابق چیف جسٹس آزاد کشمیر محمد اعظم خان کا برطانیہ کے شہر بریڈ فورڈ میں عوامی ورکرز پارٹی برطانیہ کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیے کیے استقبالیہ سے خطاب۔ تقریب میں لیڈز، مانچسٹر، رچڈیل، اور نیو

Read more

پابلو نیرودا، امن، محبت اور انقلاب کا شاعر

ہسپانوی زبان کے سب سے بڑے شاعر اور مارکسی دانشور پابلو نیرودا کو 1971 ء میں ادب کا نوبل ایوارڈ ملا تو دنیا بھر کے ترقی پسند ادیبوں، شاعروں، انسانی حقوق کے علمبرداروں، امن، آزادی، انصاف اور سماجی برابری کے لیے برسرپیکار سیاسی و سماجی کارکنوں میں ایک نیا جوش اور ولولہ پیدا ہو گیا۔ یہ ایوارڈ انہیں ایک ایسے ادب کی تخلیق پر دیا گیا تھا جس کے ذریعے انہوں نے اپنے خطے کی عوام میں بنیادی انسانی قدروں

Read more

ترقی پسند متبادل ہی معاشی بحران، ریاست اور معاشرے کی عسکریت پسندی کا واحد علاج

عوامی ورکرز پارٹی  نے کہا ہے کہ صرف ایک بامعنی ترقی پسند سیاسی متبادل جو نسلی قوموں اور ملک کے محنت کش عوام کو اکٹھا کر سکتا ہے معاشی مشکلات، موسمیاتی تبدیلی، ریاست اور معاشرے کی عسکریت پسندی سے نجات فراہم کر سکتا ہے۔ دائیں بازو کی پاپولزم کی قوتیں بنیادی اشیائے خوردونوش، پیٹرول، بجلی اور گیس جیسی سہولیات کی حد درجہ مہنگائی، نیز پنجاب میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) اور پشتون قبائلی اضلاع میں تحریک طالبان پاکستان

Read more

برطانیہ میں ترقی پسند شاعر امتیاز گوہؔر کی شاعری

گزشتہ ماہ تعلیمی اداروں میں چھٹیاں تھیں اور بچے گھر پر تھے، جبکہ کوویڈ۔ 19 کے خوف و ہراس میں بھی قدرے ٹھہراؤ آ گیا تھا۔ اعصاب شکن پیشہ وارانہ مصروفیات کی تھکاوٹ کو کم کرنے کے لیے بیوی بچوں کے ساتھ چند روز کے لیے سکاٹ لینڈ چلے گئے۔ حسین و جمیل وادیاں، گھنے درختوں اور سبزہ سے ڈھکے ہوئے بلندوبالا پہاڑی سلسلے، شفاف پانی سے تزین خوبصورت جھیلیں، بلند و بالا پہاڑوں سے گرتی آبشاریں سکاٹ لینڈ کے

Read more

ایک انقلابی کی زندہ تاریخ، لفظوں کی زبانی

تاریخ میں کچھ لوگ ایسے منفرد کام سرانجام دے جاتے ہیں، جو آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ کا کردار ادا کرتے ہیں۔ ایسا ہی ایک تاریخ ساز کردار، بریڈ فورڈ کی انقلابی شخصیت، ممتاز ترقی پسند دانشور اور لیبر پارٹی برطانیہ کے رہنما محمد عجیب ہیں، جنہوں نے آزاد کشمیر کے ایک چھوٹے سے گاؤں کے محنت کش گھرانے میں آنکھ کھولی۔ محدود وسائل کی وجہ سے تعلیم جاری رکھنا مشکل ہوا تو اپنے چچا کے پاس کراچی

Read more

مزدور تحریک کے بانی مرزا ابراہیم کی یاد میں

گیارہ اگست کو پاکستان کی ترقی پسند تحریک کے اہم ستارے اور مزدور تحریک کے بانی مرزا محمد ابراہیم کی 22 ویں برسی ہے، جو 11 اگست 1999 کو ملک کے مظلوم، محکوم اور پسے ہوئے طبقات، بالخصوص مزدوروں کے حقوق کی جدوجہد کرتے کرتے اپنے ساتھیوں، رفیقوں اور کامریڈوں سے جدا ہو گئے تھے۔ ان کا شمار برصغیر میں مزدور تحریک کے بانیوں میں ہوتا ہے اور انہوں نے اپنی ساری زندگی ریلوے مزدوروں کی تحریک کے بے تاج

Read more

انقلابی راہنما سینگار نوناری کا جبری اغوا، ریاستی بیانیہ اور بے بس عدالتیں

چند ہفتوں بعد ہمارے وطن عزیز کو ایک آزاد مملکت کے طور پر وجود میں آئے 74 برس ہو جائیں گے۔ نوآبادیاتی نظام سے آزادی حاصل کرنے والے ممالک کا بغور جائزہ لیں تو حیرت ہوتی ہے کہ ہم نے ان 74 برسوں میں اپنے عوام کو کیا دیا؟ ان کے جان و مال اور عزت و آبرو کو کس حد تک یقینی بنایا؟ ان کی تعلیم، صحت اور روزگار کا کس قدر بندوبست کیا ہے؟ ان کے آئینی و جمہوری حقوق کو کس حد تک یقینی بنایا؟ یہی وہ بنیادی انسانی حقوق ہیں، جن کے تحفظ کے لیے ریاست قائم کی جاتی ہے۔

Read more

مارکسی راہنما سی آر اسلم کی یاد میں

دس جولائی کو برصغیر کے نامور مارکسی دانشور، انقلابی رہنما اور پاکستان میں ترقی پسند تحریک کے بانیوں کے سرخیل، استاد محترم سی آر اسلم کی چودھویں برسی ہے، جو 10 جولائی 2007 کو اپنے دوستوں، ساتھیوں اور رفیقوں سے 70 سالہ طویل سیاسی رفاقت نبھا کر رخصت ہو گئے تھے۔ بلاشبہ سی آر اسلم برصغیر کی ترقی پسند تحریک کا ایک اہم باب تھے۔ انیسویں صدی میں انگریز سامراج نے اپنی کپڑے کی صنعت کا خام مال پیدا کرنے

Read more

میڈیا اتھارٹی کا قیام منی مارشل لا ہے

عوامی ورکرز پارٹی (اے ڈبلیو پی) نے صحافیوں کے خلاف تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات اور آزادی صحافت کا گلا گھونٹنے کی حکومتی کوششوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور اسے آزادی اظہار اور پریس کی آزادی پر حملہ قرار دیا ہے۔ پارٹی نے معروف صحافی اور مقبول ترین پروگرام کیپٹل ٹاک کے میزبان حامد میر کو ہٹانے پر افسوس کا اظہار کیا اور اسے اختلاف رائے رکھنے والوں کا گلا دبانے اور پاکستان میں موجودہ ہائبرڈ حکومت کے

Read more

مارکس وادی اور کسان رہنما چوہدری فتح محمد کی پہلی برسی

منگل 25 مئی کو اس دھرتی کے نامور مارکس وادی اور کسان تحریک کے بے لوث راہنما کامریڈ چوہدری فتح محمد کے پہلی برسی ہے، جو اپنی 72 سالہ جہد مسلسل اور ترقی پسند تحریکوں کے ساتھ رفاقت نبھاتے ہوئے گزشتہ برس ہم سے جدہ ہو گئے تھے۔ وہ اس دھرتی کے ایک ایسے بیٹے تھے جو اپنے دیش سے، اس کی مٹی سے، اس کی تہذیب و ثقافت سے اور اس میں بسنے والے انسانوں سے بے پناہ محبت

Read more

نامور ہاری رہنما حسن عسکری بھی چلے گئے

سندھ دھرتی کے نامور انقلابی سپوت، سانگھڑ سے تعلق رکھنے والے ایک انتہائی کمٹڈ اور بے لوث ہاری راہنما کامریڈ حسن عسکری بدھ 5 مئی کو کینسر سے لڑتے لڑتے جان کی بازی ہار گئے۔ ان کے آخری تقریبات میں شرکت لے لیے کراچی آنے والے ترقی پسند کارکنوں اور عقیدت مندوں نے اشکبار آنکھوں سے ان کی تدفین کر دی۔ ان کے جسد خاکی کو عوامی ورکرز پارٹی کے سرخ پرچم میں رکھا گیا، جسے تھامے وہ 55 برس

Read more

صحافت اور انسانی حقوق کے سالار قافلہ آئی اے رحمان کی یاد میں

اتوار 2 مئی کو پاکستانی صحافت کی عظیم ہستی، مارکسی دانشور، انسانی حقوق کی جدوجہد کی علامت، پاک انڈیا دوستی، مذہبی اور جنگی جنون کے خاتمہ، امن کی بحالی اور جمہوریت کی بالادستی کے روح رواں جناب آئی اے رحمان کا آن لائن ریفرنس ہو رہا تھا، جو محبتوں سے بھرپور، انتہائی باعمل اور متحرک زندگی کی 90 اننگز کھیل کر سوموار 12 اپریل کو اپنے لاکھوں عقیدت مندوں کو سوگوار چھوڑ کر کوچ گئے۔ اس تقریب کا اہتمام عوامی

Read more

گلگت بلتستان: آئینی حیثیت اور عوامی حقوق

ہمارے پیارے وطن پاکستان کے 95 فیصد سے زائد شہریوں کو تو اس بات کا علم بھی نہیں ہو گا کہ گلگت بلتستان کہاں واقع ہے، یہ پاکستان کا باقاعدہ حصہ ہے یا پھر صرف پاکستان کے زیر انتظام علاقہ ہے، اس کی آئینی حیثیت کیا ہے، اس خطے میں بسنے والے عوام پر کون سا آئین اور قانون لاگو ہوتا ہے، وہاں کے عوام اپنے حقوق اور انصاف کے حصول کے لیے کس عدالتی نظام سے رجوع کر سکتے

Read more

جلیانوالہ باغ کا خونی سانحہ اور آزادی کا ابلتا ہوا لاوا

13 اپریل کو جلیانوالہ باغ کے خونریز واقعہ کو 102 برس ہو جائیں گے، جو برطانوی سامراج کے برصغیر، متحدہ ہندوستان پر قبضہ اور نوآبادیاتی راج کو برقرار رکھنے کے لیے ڈھائے جانے والے جبرواستبداد، ظلم و ستم اور بربریت کے واقعات میں سے سب سے زیادہ وحشیانہ اور خونی تھا، جس میں 1500 سے زائد پرامن شہری براہ راست فائرنگ کر کے شہید کر دیے گئے۔ یہ ہماری قومی آزادی کی تحریک کا سب سے دردناک باب ہے۔ 2018

Read more

ترقی پسند، جمہوری اور سامراج دشمن قوتوں کا وسیع تر اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے: عوامی ورکرز پارٹی نارتھ برطانیہ

لیڈز، 29 مارچ 2021، پاکستان میں جاگیرداری، قبائلی نظام کے باقیات، فوجی و سول نوکر شاہی اور سامراجی اداروں کے اجارہ داری کو توڑے بغیر کوئی تبدیلی ممکن نہیں۔ پاکستانی اشرفیہ اور بیوروکریسی کی لوٹ مار اور نا اہلیوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے اور حکمران طبقہ ان کے خون کا آخری قطرہ تک نچوڑنے کے درپے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار عوامی

Read more

محمد عجیب ۔ برٹش ایشین رول ماڈل

بریڈ فورڈ میٹروپولیٹن کونسل نے برطانیہ کی تاریخ کے سب سے پہلے ایشین لارڈ میئر محمد عجیب کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔ بات بریڈ فورڈ کی ہو یا لارڈ میئر محمد عجیب کی، دونوں ترقی پسند تحریک سے جڑے ہوئے ہیں اور برطانوی تاریخ کا اہم جزو ہیں۔ تاریخ بھی ایسی جس نے نسل پرستی، فاشزم، سامراجی استحصال اور نسلی تعصبات کے خلاف، سماج میں جاری طبقاتی لوٹ کھسوٹ اور استحصال کے خلاف اہم کردار

Read more

عورتوں کا عالمی دن اور ہمارے رویے

ہمارے پیارے پاکستان میں سوچنے، سمجھنے اور سوال کرنے کو شجر ممنوعہ سمجھا جاتا ہے اور اسے ریاستی سطح پر زبردست مزاحمت کا سامنا ہے۔ ملکی اشرافیہ، بالخصوص رولنگ ایلیٹ اور اقتدار پر قابض اسٹیبلشمنٹ کے کارندے ایسے بھڑک اٹھتے ہیں جیسے کسی نے ان کی دکھتی نبض پر ہاتھ رکھ دیا ہو۔ ایسی ہی ایک جھلک چند روز قبل ایک ٹی وی مذاکرے میں دیکھنے کو ملی جہاں ایک خاتون سماجی کارکن نوشین بٹ کو ایک مذہبی شخصیت کے

Read more

ترقی پسند ادیب،صحافی اور انقلابی رہنما احمد نظامی کی یاد میں

برطانیہ میں ساؤتھ ایشین کمیونٹی میں ایک بڑا نام، انسانی حقوق کے علم بردار، ریسزم مخالف کمپینر اور سماجی برابری کے لیے کوشاں سید احمد وارث نظامی جو صحافتی اور سیاسی حلقوں میں احمد نظامی کے نام سے جانے جاتے تھے، برسوں تک کینسر جیسی جان لیوا بیماری سے لڑتے لڑتے جمعرات 4 فروری کو انتقال کر گئے۔ وہ عوامی ورکرز پارٹی نارتھ برطانیہ کے قائم مقام صدر اور اور جلیانوالہ باغ سانحہ کے خلاف 2019 میں بننے والی صد

Read more

کرونا ویکسین، خدشات اور جہالت

کوویڈ 19 کی دوسری لہر پوری شدت سی جاری ہے، جس سے ہونے والی ہلاکتوں نے عالمی بحران کی شکل اختیار کر لی ہے۔ ہسپتالوں میں مزید مریضوں کے داخلے کی گنجائش نہیں رہی اور علاج کی سہولتیں ناکافی ہوتی جا رہی ہیں۔ برطانیہ میں اس موذی مرض سے اب تک ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ ترقی یافتہ ممالک میں مجموعی طور پر ایمرجنسی نافذ ہے اور ہسپتالوں میں دیگر بیماریوں کے علاج

Read more

ہندوستانی کسانوں کی تحریک اور مودی سرکار کا خطرناک کھیل

ہندوستانی کسانوں کی تاریخ ساز تحریک میں کیرالہ کی کمیونسٹ سرکار کے زیر انتظام بھارتی کسان سبھا کی جانب سے کل 26 جنوری کو ایک لاکھ ٹریکٹروں کی ریلی کے شروع ہوتے ہی مودی سرکار کی جانب سے علیحدگی پسند خالصتانی سکھوں کی مدد سے انتہائی خطرناک کھیل کا آغاز ہو گیا ہے۔ حکومت کی طرف سے کسانوں کے احتجاج کو سبوتاژ کرنے کے لئے یہ سب سے خطرناک سازش ہے۔ ہندوستان کی 40 کسان یونینوں کے ”کسان مورچہ“ کا

Read more

ہندوستان میں لاکھوں کسان گزشتہ 35 روز سے سراپا احتجاج

ہندوستان میں کسانوں کی عظیم الشان تحریک، جس کا آغاز 9 اگست کو مودی سرکار کی جانب سے تین متنازعہ قوانین پاس کرنے سے ہوا تھا، 26 نومبر کو ایک حیرت انگیز تحریک کی شکل اختیار کر گئی۔ لاکھوں کسان گزشتہ 35 روز سے دھلی، بمبئی اور دیگر شہروں میں سراپا ٔ احتجاج ہیں۔ ان میں بچے بھی ہیں، بوڑھے بھی اور بہت بڑی تعداد محت کش کسان خواتین کی بھی، جو اپنی زمینوں پر اپنی مرضی سے کاشت کرنے

Read more

کامریڈ بھارا بھی چلے گئے

جمعرات 17 دسمبر کو پاکستان میں مظلوم، محکوم اور پسے ہوئے طبقات کے حقوق کی جدوجہد کرنے والے ایک اور روشن ستارے، پاکستان کسان کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ملک محمد علی بھارا اپنی 69 سالہ سیاسی جدوجہد اور انقلابی تحریک کے ساتھ وابستگی نبھانے کے بعد انتقال کر گئے۔ وطن عزیز کا سیاسی منظر نامہ تو قیام پاکستان سے ہی دھندلا تھا۔ نہ منزل کا تعین، نہ سفر کا آغاز، نہ کوئی منصوبہ بندی، اور نہ ہی ملک کے 22

Read more