شعیب ملک اور حسین طلعت کی عمدہ کارکردگی، پی ایس ایل کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی فاتح

پاکستان سپر لیگ کی ان دو روایتی حریف ٹیموں کے درمیان یہ 19واں مقابلہ تھا، جس میں پشاور زلمی نویں بار سرخرو ہوئی ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بھی نو میچ جیت چکی ہے جبکہ ایک میچ نامکمل رہا۔

Read more

اے بی ڈی ویلیئرز: 31 گیندوں پر وہ سنچری جس پر کرس گیل بھی ڈی ویلیئرز کو ’لیجنڈ‘ کہے بغیر نہ رہ سکے

ون ڈے انٹرنیشنل میں 37 گیندوں پر سنچری کا شاہد آفریدی کا ریکارڈ 17 سال سے بھی زیادہ عرصے قائم رہا تھا جسے کورے اینڈرسن نے توڑا لیکن ایک سال بعد ہی ڈی ویلیئرز اس کے مالک بن گئے۔

Read more

ورچو سگنلنگ یا اخلاقی اجارہ داری کیا ہوتی ہے

ورچو سگنلنگ جس کا آسان ترین مفہوم ”اخلاقی امتیاز کا بلاوجہ دکھاوا کرنا یا اخلاقی اجارہ داری“ کا دعوی بنتا ہے۔ یعنی خود کو دوسروں کے مقابلے میں زیادہ با اخلاق یا باکردار جاننا اور ہر وقت دوسروں کو سدھارنے کی فکر میں لگے رہنا ہے۔ یہ بھی ورچو سگنلنگ کی ایک مثال ہے کہ آپ بیچ سڑک، ٹرین کے ڈبے میں کسی بھی عوامی جگہ پر اکیلے یا باجماعت نماز ادا کرنا شروع کر دیں، بیٹھے یا گزرنے والے

Read more

شاہد آفریدی سا باورچی

محمد علی کا تعلق سکردو سے ہے۔ پیشے کے اعتبار سے نجانے کیا ہے۔ تاہم وجۂ شہرت باورچی ہونا ہے۔ تاہم کپڑے بھی دھو دیتا ہے اور کمرے کی صفائی بھی کر دیتا ہے۔ ہر لمحے چست، ادھر حکم ہوا ادھر علی بجا لایا۔ لہذا ہم ایسے کاہل کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں۔ دبلا پتلا، چھوٹا قد، ہلکی ہلکی داڑھی اور چہرہ ہنستا ہوا ہے۔ قریب قریب ہر طرح کے کھانے تیار کر سکتا ہے۔ اگر نہیں بنا

Read more

کشمیر پریمیئر لیگ کا تنازعات کے ساتھ آغاز، کون سا کھلاڑی کس ٹیم میں شامل؟

کراچی — پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں کرکٹ کا میلہ ’کشمیر پریمیئر لیگ‘ (کے پی ایل) کا آغاز جمعے سے ہو رہا ہے جس میں کئی کھلاڑی مظفر آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

Read more

کشمیر پریمیئر لیگ: پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر میں منعقدہ لیگ انڈیا اور پاکستان کے درمیان تنازع کی وجہ کیوں؟

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں اگست کے پہلے ہفتے میں منعقد ہونے والی کشمیر پریمیئر لیگ اب پاکستان اور انڈیا کے درمیان تنازع کی وجہ بن چکی ہے اور اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے بعد پاکستانی دفتر خارجہ کا بھی مذمتی بیان سامنے آ گیا ہے۔

Read more

کیا اعظم خان کی بیٹنگ میں انضمام جیسی طاقت اور شاہد آفریدی جیسا جارحانہ انداز پھر سے دیکھنے کو ملے گا؟

اعظم خان نے تقریباً 30 کلو وزن کم کیا اور اس برس وہ ایک بالکل مختلف کھلاڑی بن کر سامنے آئے ہیں۔

Read more

جذباتی یونس خان ماضی کے تنازعات کو بار بار کیوں دہراتے ہیں؟

پاکستان کی طرف سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں اور رنز بنانے والے بیٹسمین یونس خان جو اپنے جذباتی فیصلوں کے حوالے سے بھی جانے جاتے ہیں کبھی بھی کرکٹ اسٹبلشمنٹ کے فیورٹ نہیں رہے۔ کچھ لوگوں کے خیال میں یہ یونس خان کا غیر لچکدار مزاج ہے جس کی وجہ سے ان کی پاکستان کرکٹ بورڈ سے کبھی نہیں بنی۔

Read more

جیسے دوستوں کی غلطیاں معاف کرتے ہیں، اپنی غلطیاں معاف کرنا بھی سیکھیں

میری دوستوں کا کہنا ہے کہ میں پر امید تو رہتی ہوں لیکن احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑتی۔ میں کچھ بھی نیا کرنے سے پہلے ماضی میں غوطہ زن ہو جاتی ہوں اور ماضی میں کی گئی غلطیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اگلا قدم اٹھاتی ہوں۔ لیکن جتنا چوکس رہتی ہوں اتنا ہی خوشیوں سے فاصلہ بڑھتا جا رہا ہے۔ جب اہم فیصلوں کا وقت آتا ہے تو فیصلہ کر لینے کے بعد بھی میں چوائسز کا تجزیہ

Read more

‘پاکستان نے شکست کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کی’

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ون ڈے سیریز کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی شکست دے دی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ جب پاکستان کی ٹیم جنوبی افریقہ سے دو ٹرافیاں لے کر واپس آئے گی۔

پاکستان نے پہلے تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز میں میزبان ٹیم کو دو ایک سے شکست دی۔ پھر چار میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تین ایک سے فتح اپنے نام کی۔

Read more

فخر زمان کے رن آؤٹ پر تنازع، بیٹسمین کی غلطی یا ڈی کوک کی چالاکی؟

کراچی — پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز ایک عجیب موڑ پر موجود ہے، اس وقت جب تین میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔ پاکستانی شائقین میزبان ٹیم کے وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کوک کو ‘چیٹر’ قررا دینے پر تلے ہوئے ہیں۔

ہوا کچھ یوں کہ جنوبی افریقہ کے خلاف اتوار کو کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں پاکستان ٹیم سنسنی خیز مقابلے کے بعد 17 رنز سے ہار گئی۔

Read more

مشہورِ زمانہ کھلاڑیوں کے باوجود پاکستان میں اسپورٹس بائیو پکس کا فقدان کیوں؟

حال ہی میں بھارتی بیڈمنٹن اسٹار سائنہ نہوال کی بائیو پک سنیما گھروں کی زینت بنی ہے۔ اس فلم میں جہاں ایک معمولی علاقے سے تعلق رکھنے والی لڑکی کے عالمی نمبر ایک بننے تک کے سفر کو فلمایا گیا ہے وہیں یہ فلم سرحد کے اس پار موجود پاکستانیوں کے لیے بھی ایک سوال چھوڑتی ہے۔

وہ سوال یہ ہے کہ پاکستان میں اسپورٹس لیجنڈز کی کمی نہ ہونے کے باوجود ملک میں ‘اسپورٹس بائیو پک’ کا فقدان کیوں ہے۔

‘لگان ‘اور ‘اقبال’ جیسی اسپورٹس فلموں کی کامیابی کی بعد بالی وڈ نے سال 2010 میں اسپورٹس بائیو پک کی جانب قدم بڑھایا۔ ‘پان سنگھ تومر’، ‘بھاگ ملکھا بھاگ’، ‘میری کوم ‘، ‘ایم ایس دھونی دی ان ٹولڈ اسٹوری’، ‘اظہر’ اور اب ‘سائنہ’۔

Read more

کرکٹ کے وہ کھلاڑی جن کا فیصلہ امپائر کے بجائے عدالت نے دیا

کرکٹ کا کھیل بھی عجیب ہے۔ ایک طرف یہاں اچھی کارکردگی پر داد ملتی ہے تو دوسری جانب بری کارکردگی پر الزامات بھی لگتے ہیں۔ لیکن دنیا میں کچھ ایسے بھی کرکٹرز ہیں جنہیں ان کی ‘آف دی فیلڈ’ سرگرمیوں کی وجہ سے کافی رسوائی اٹھانا پڑی اور ان کی جیت یا ہار کا فیصلہ امپائر نے نہیں بلکہ عدالت نے کیا۔

ان دنوں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھی کچھ ایسے ہی حالات سے گزر رہے ہیں۔

لاہور کی ایک عدالت نے گزشتہ ہفتے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو حکم دیا تھا کہ وہ بابر اعظم کے خلاف خاتون کو ہراساں کرنے اور بلیک میلنگ کے الزام میں مقدمہ درج کرے۔

Read more

میدان سے خاندان تک: کرکٹروں کے آپس میں ‘رشتوں’ پر ایک نظر

پاکستان کے سابق کرکٹر شاہد آفریدی کی صاحبزادی اقصٰی اور نوجوان فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی کے رشتے کی بات سوشل میڈیا پر کیا وائرل ہوئی لوگوں کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا۔

آفریدی خاندان میں قربت کی قیاس آرائیوں نے اُس وقت حقیقت کا روپ دھارا جب شاہد آفریدی نے شاہین کے اہلِ خانہ کی جانب سے رشتے کے سلسلے میں رابطوں کی تصدیق کی۔

Read more

شاہین شاہ آفریدی کی شاہد آفریدی کی بیٹی سے رشتے کی باتوں پر سوشل میڈیا صارفین خوشی سے نہال

سنیچر کی شام سوشل میڈیا پر یہ موضوع زیرِ بحث رہا کہ شاہین شاہ آفریدی کی منگنی شاہد آفریدی کی صاحبزادی سے طے پا گئی ہے اور اتوار کو شاہد آفریدی نے تصدیق کی کہ دونوں خاندان رابطے میں ہیں۔

Read more

محمد وسیم: شمالی وزیرستان کا محمد وسیم جس کی راہ میں خراب حالات رکاوٹ نہ بن سکے

19 سالہ نوجوان فاسٹ بولر محمد وسیم نے جب شمالی وزیرستان میں کرکٹ شروع کی تو وہاں حالات بہت خراب تھے لیکن ان حالات میں بھی انہوں نے اپنا شوق جاری رکھا جو انہیں پاکستان انڈر 19 ٹیم سے ہوتا ہوا اب پاکستان سپر لیگ میں لے آیا ہے جہاں وہ اسلام آباد یونائٹڈ کی نمائندگی کررہے ہیں۔

Read more

پی ایس ایل 6: کراچی کنگز کا ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا نواں میچ دفاعی چیمپیئن کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان کراچی کے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ کراچی نے ٹاس جیت کر ملتان کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

Read more

پی ایس ایل 6 کے وہ کھلاڑی جن پر سب کی نظریں ہوں گی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا چھٹا ایڈیشن 20 فروری کو شروع ہو گا جس کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔ لیکن یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ صرف تین ماہ قبل ہی پی ایس ایل فائیو کا فائنل کھیلا گیا تھا۔ 17 نومبر 2020 کو فاتح بننے والی کراچی کنگز کو تین ماہ تین دن بعد ہی اپنے اعزاز کے دفاع کے لیے میدان میں اترنا ہوگا۔

یہ کسی بھی ٹیم کا نہیں بلکہ دنیا کی کسی بھی لیگ میں سب سے کم وقت چیمپئن رہنے کا ریکارڈ ہے۔ ان تین ماہ تین دن کے دوران ایونٹ کا چیمپئن تو نہیں بدلا لیکن لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے لیے بہت کچھ تبدیل ہو گیا ہے۔

Read more

پی ایس ایل 6: کس ٹیم میں کتنا ہے دم

کراچی — پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا میلہ 20 فروری کو شروع ہونے والا ہے جس میں شرکت کے لیے دنیا کے مختلف ملکوں سے کھلاڑی کراچی پہنچ گئے ہیں۔

ایونٹ میں چھ ٹیمیں مدِ مقابل ہوں گی۔ کراچی کنگز اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا جب کہ لاہور قلندرز کی ٹیم گزشتہ سال فائنل میں شکست کے بعد نئی حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

باقی چار ٹیمیں بھی ایونٹ کے فائنل راؤنڈ میں پہنچنے کے لیے پرعزم ہیں۔ لیکن کون سی ٹیم فائنل میں جگہ بنا پائے گی اور ایونٹ اپنے نام کرے گی اس کے لیے ٹیموں میں شامل اسٹار بلے بازوں کے بارے میں جاننا ضروری ہے۔

Read more

حفیظ اور سرفراز کے درمیان ٹوئٹر پر تکرار: سوشل میڈیا صارفین کی حفیظ پر تنقید تو کہیں سرفراز کو صبر کے مشورے

سوشل میڈیا پر حفیظ اور سرفراز کے درمیان لفظی تکرار کے باعث دونوں ہی گذشتہ روز سے سوشل میڈیا پر موضوعِ گفتگو ہیں اور جہاں صارفین حفیظ کے ’غیر ذمہ دارانہ‘ بیان پر تنقید کر رہے ہیں تو کہیں سرفراز کو صبر کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔

Read more

محمد رضوان تمام فارمیٹس میں سینچری بنانے والے دنیا کے دوسرے وکٹ کیپر بن گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کی تاریخ پر نظر ڈالی جائے تو بہت سے ایسے کھلاڑی ملیں گے جن کی انفرادی کارکردگی کی بدولت پاکستان نے شاندار کامیابی حاصل کی۔ ٹیسٹ کرکٹر حنیف محمد کے 337 رنز ہوں، یونس خان کے 313 یا پھر اظہر علی کے ناقابلِ شکست 302۔ پاکستانی بلے بازوں نے کئی ریکارڈ اننگز کھیلی ہیں جو شائقین کو آج بھی یاد ہیں۔

پاکستان ٹیسٹ کرکٹ کی 69 سالہ تاریخ میں صرف سات ایسے وکٹ کیپر آئے ہیں جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں سینچری بنائی۔

حال ہی میں محمد رضوان کی جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں سینچری کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ وہ انٹرینشنل کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں سینچری بنانے والے پاکستان کے پہلے اور نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپر برینڈن مکلم کے بعد دنیا کے دوسرے وکٹ کیپر بن گئے ہیں۔

Read more

کرکٹ کرپشن: ’نئی نسل کو یہ بتانا ضروری ہے کہ کھلاڑی پیسے سے نہیں بلکہ اچھی پرفارمنس سے عظیم بنتا ہے‘

میچ فکسنگ اور سپاٹ فکسنگ جیسے واقعات میں ملوث کرکٹرز کو دی جانے والی سزاؤں کے باوجود یہ سلسلہ رک نہیں پایا ہے حالانکہ ان کھلاڑیوں کو مشکوک افراد سے بچنے کی تنبیہہ اور ہدایات واضح طور پر دی جاتی ہیں لیکن پھر یہ کرکٹرز ان واقعات سے سبق کیوں نہیں سیکھتے؟

Read more

پاکستان میں پست قامت افراد: ’میں پست قامت ہوں لیکن میں نے دراز قد لوگوں کا مقابلہ کیا ہے‘

حال ہی میں گومل یونیورسٹی سے ڈاکٹر آف فارمیسی کی تعلیم مکمل کرنے والے نوجوان ملک محمد عامر نے 17 سالہ تعلیمی کیریئر میں اپنے چھوٹے قد کے باعث ایسے متعدد چیلینجز اور کٹھن حالات کا سامنا کیا ہے جن سے ایک عام آدمی اپنے آپ کو ناشناس سمجھتا ہے۔

Read more

گوادر سٹیڈیم: کرکٹ کی دنیا کے ایسے سٹیڈیم جو دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیتے ہیں

گوادر کرکٹ سٹیڈیم کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ہر کوئی اس کا گرویدہ دکھائی دے رہا ہے۔ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ اس کا شمار دنیا کے سب سے دلکش میدانوں میں کیا جانا چاہیے۔

Read more

وزیراعظم بننے کا امیدوار نہیں، اپنی ذات میں وزیراعظم ہوں: شاہد آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ میں وزیراعظم بننے کا امیدوار نہیں ہوں تاہم فلاحی کام کرنے والا ہمیشہ وزیراعظم رہتا ہے۔ گزشتہ روز نجی ہوٹل میں کشمیر پریمیر لیگ اور شاہد آفریدی فاونڈیشن کے مابین ہونے والے مفاہمتی یادداشت کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ سب پاکستانیوں کو کشمیر لیگ کو سپورٹ کرنا چائیے، یہ ایک زبردست ایونٹ ہے اور کشمیر لیگ

Read more

مجھے بیٹا چاہیے

فیس بک پہ ایک مقولہ پڑھا جو کہ سعادت حسن منٹو سے منسوب تھا، اب یہ انہوں نے کہا کہ نہیں لیکن فقرے میں بہت گیرائی اور گہرائی تھی۔ مقولہ کچھ یوں ہے کہ ”بیٹی کا جو ہم پہلا حق کھا جاتے ہیں وہ اس کے پیدا ہونے کی خوشی ہے“ جب بھی کسی لڑکا لڑکی کی شادی ہوتی ہے تو ان کے والدین کی دن رات یہی خواہش ہوتی ہے کہ ان کی جلد سے جلد اولاد ہو جائے

Read more

محمد عامر کی ریٹائرمنٹ: پاکستانی کرکٹرز اور کرکٹ بورڈ کے مابین دہائیوں سے جاری رقابت کی داستان میں ایک اور اضافہ

پاکستان کرکٹ بورڈ اور کرکٹرز کے درمیان محبت و نفرت اور دوستی و دشمنی کے جذبات کسی فلمی کہانی کی طرح دکھائی دیتے ہیں۔ کبھی تو وہ ایک دوسرے کے بہت قریب ہوتے ہیں لیکن پھر ان خوشگوار تعلقات میں دراڑ پڑنے میں دیر نہیں لگتی۔

Read more

محمد عامر انٹرنیشنل کرکٹ سے ‘ریٹائر’، کیا پاکستان ٹیم میں ان کی جگہ بنتی تھی؟

کراچی — بھارتی بلے باز ویراٹ کوہلی کے مطابق انہوں نے اپنے کریئر میں محمد عامر سے زیادہ مشکل بالر کا سامنا نہیں کیا لیکن خود محمد عامر کا کریئر پروان چڑھنے سے پہلے ہی اختتام پذیر ہو گیا۔

محمد عامر کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے سے جہاں ان کے چاہنے والوں کو دکھ ہوا، وہیں کچھ سابق کھلاڑیوں نے اس پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محمد عامر کو ٹیم سے باہر ان کی خراب کارکردگی پر کیا گیا۔

Read more

سمیع چوہدری کا کالم: محمد عامر اور ’ہماری ادھوری کہانی‘

بدقسمتی سے محمد عامر کی ناگہانی ریٹائرمنٹ نے کئی زخم کرید ڈالے ہیں۔ زخم تو نجانے کب بھریں گے مگر فی الوقت تو یہی غم کھائے جا رہا ہے کہ جسے وسیم اکرم کے ریکارڈ توڑنا تھے، اس کا اپنا دل ٹوٹ گیا: پڑھیے سمیع چوہدری کا کالم۔۔۔

Read more

محمد عامر: پاکستانی فاسٹ بولر نے ’مزید انٹرنیشنل کرکٹ نہ کھیلنے کی خواہش‘ پی سی بی کو بتا دی

فاسٹ بولر محمد عامر نے واضح کیا ہے کہ وہ پاکستان کے لیے مزید انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کی خواہش نہیں رکھتے لہذا آئندہ کسی بھی انٹرنیشنل میچ کے لیے ان کے نام پر غور نہ کیا جائے۔

Read more

وائس ورسا

اور جب کیدو نے ہیر کو بالوں سے پکڑا اور اس کے باپ سردار چوچک سیال کے سامنے لا پٹخا تو چوچک نے اپنی نوک دار مونچھوں کو تاؤ دیتے ہوئے کہا: ”دس اوئے ہیرئیے! ۔ اے رانجھو تیرا کی لگدا ہے؟“ تو ہیر کی آواز میں جیسے کسی نخلستان میں چوکڑیاں بھرتی ہرن کے گلے میں بندھی گھنٹیوں کا سوز اتر آیا اور وہ جذب کے عالم میں دھیرے سے گنگنائی:

”رانجھا رانجھا کردی نی میں، آپے رانجھا ہوئی
سدونی مینوں دھیدو رانجھا، ہیر نہ آکھو کوئی ”

اور پھر مورخ نے بتایا کہ رانجھا بھی تو ”ہیر ہیر“ کہتا، خود ہیر سیال بن گیا تھا لہذا جب وہ ایک دوسرے کے روبرو آئے تو ایک دوسرے کو پہچان نہ پائے۔

Read more

لنکا پریمیئر لیگ کا آغاز، انڈین سے زیادہ پاکستانی کھلاڑی کیوں شامل ہیں؟

متعدد پاکستانی کھلاڑی ڈرافٹ میں شامل تھے لیکن بعد میں مختلف وجوہات کی بنا پر ان میں سے کئی یہ لیگ نہیں کھیل سکیں گے، اس کے باوجود لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی تعداد انڈین کھلاڑیوں سے زیادہ ہے۔

Read more

روک سکو تو روک لو ”انسانیت“ آئی رے

مجھے سوویت یونین کے بارے میں سوچ کر ہنسی آتی ہے۔ سوویت یونین پچھلی صدی کا سب سے بڑا اور برا مذاق تھا۔ سوویت یونین کا قومی ترانہ مع اس کے ترجمے کے یوٹیوب پر موجود ہے۔ کبھی موقع ملے تو سنئے گا۔ اس میں اعلان ہے کہ یہ عظیم لوگوں کا اتحاد ابد تک کے لئے ہے۔ وہ ’ابد‘ جب آیا تھا مجھے یاد ہے۔ سوویت یونین اور سوشل ازم کی لاش سے بدبو کا برامد ہونا میرے بچپن

Read more

پاکستان سپر لیگ: کورونا کی وجہ سے ملتوی ہونے والے آخری مرحلے کے لیے تیاریاں مکمل

پاکستان سپر لیگ فائیو کا کورونا کی وبا کی وجہ سے ملتوی ہونے والا آخری مرحلہ 14 نومبر سے کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں شروع ہو رہا ہے اور اس دوران چار میچ کھیلے جائیں گے۔

Read more

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر عمر گل نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی

عمر گل کا بین الاقوامی کیریئر چار سال قبل اختتام کو پہنچ چکا تھا تاہم یہ کیریئر خاصا متاثر کن رہا ہے۔ انھوں نے 47 ٹیسٹ میچوں میں 163 وکٹیں حاصل کیں۔ 130ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں ان کی حاصل کردہ وکٹوں کی تعداد 179 رہی۔

Read more

سہیل عباس: پاکستانی پنالٹی کارنر سپیشلسٹ کا انڈیا کے خلاف وہ گول جب گیند نہ کیپر کو نظر آئی نہ امپائر کو

مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ میری ’ڈریگ فلک‘ سے گیند اتنی تیزی سے گول کے بائیں جانب گئی تھی کہ گول کیپر کو بھی نظر نہیں آئی تھی اور نیٹ بھی پھٹ گیا تھا۔ امپائر کو بھی گیند نظر نہیں آئی۔

Read more

شاہد آفریدی کی ریکارڈ سنچری کے 24 برس: ’اس اننگز کی قیمت ہمیں مستقبل کے بہت سے میچز میں ادا کرنا پڑی‘

چار اکتوبر کا دن پاکستانی شائقینِ کرکٹ کے لیے انتہائی اہم حیثیت رکھتا ہے اور اس کی وجہ مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی وہ کارکردگی ہے، جس کے بعد اگلی دو دہائیوں تک وہ دنیا کے مقبول ترین کرکٹرز میں گنے جاتے رہے۔

Read more

37 گیندوں پر آفریدی کی سنچری:’ریکارڈز خوش قسمت کرکٹرز کے حصے میں آتے ہیں‘

چار اکتوبر کی صبح شاہد آفریدی نے شاداب کبیر سے کہا ’میں نے خواب دیکھا ہے کہ میں سنتھ جے سوریا اور مرلی دھرن کو خوب چھکے مار رہا ہوں تو شاداب کبیر نے ان کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ لالہ تم نے خواب کیسے دیکھ لیا تم تو رات کو سوئے ہی نہیں تھےʹ لیکن وہ خواب سچ ہو گیا۔

Read more

کرکٹ: پاکستانی کرکٹرز کے تماشائیوں سے الجھنے کے دلچسپ قصے

کرکٹ کی تاریخ میں ایسے کئی واقعات موجود ہیں جب تماشائیوں کی کسی بات اور حرکت نے کھلاڑیوں کو مشتعل کیا اور وہ ان سے الجھ پڑے۔ ان میں کچھ واقعات کا تعلق پاکستان کے مشہور کرکٹرز سے بھی ہے۔

Read more

ڈزرائیلی کا دو قومی نظریہ اور تیسری مخلوق

قائد اعظم محمد علی جناح، خدا انہیں جنت نصیب کرے، عالی دماغ مدبر تھے۔ ان کی ذہنی پرداخت انیسویں صدی کے انگلستان میں ہوئی تھی۔ وکٹوریہ کا انگلینڈ جو ایک طرف صنعتی عہد کی سماجی ٹوٹ پھوٹ  سے گزر رہا تھا، دوسری طرف نوآبادیاتی مقبوضات کے تناظر میں اہم ترین عالمی طاقت تھا اور تیسری طرف رجعت پسند اور اصلاح پسند سیاسی افکار کی کشمکش سے جونجھ رہا  تھا۔ دادا بھائی نوروجی کی صحبت میں قائد اعظم نے وکٹورین عہد

Read more

جولائی میں دھلائی

دسمبر میں اٹھنے والے درد بارے ہم نے کچھ عرصہ پہلے روشنی ڈالی تھی۔ جس میں ان تکالیف کا کماحقہ جائزہ لیا گیا تھا جو دسمبر میں دردیلی شاعری اور رومانٹک ناسٹلجیا کا باعث بنتی ہیں۔ یہ وجوہات اگر بالکل درست نہ بھی ہوں تو پھر بھی کسی نہ کسی درجے پر ان کو حق بجانب سمجھا جا سکتا ہے۔ دسمبر تو تک بات قابل برداشت تھی لیکن ہم نے کچھ ایسی شاعری بھی دیکھی جس میں جولائی کو بھی

Read more

شعیب اختر، آرمی چیف اور گھاس

یہ عید الاضحٰی کے دن آئے آر وائی نیوز پر وسیم بادامی نے شعیب اختر سے عید سپیشل پروگرام میں انٹرویو کیا اور وہاں میزبان نے شعیب اختر سے ان سے ان کے کیرئیر کے بعد جب سیاسی سوال پوچھے تو ان میں سے ایک سوال پوچھا کہ آپ اگر وزیر اعظم ہوتے تو کیا کرتے؟ راولپنڈی ایکسپریس کا جواب تھا کہ میں گھاس کھا لیتا مگر دفاعی بجٹ بڑھاتا اور آرمی چیف کو ساتھ بٹھا کر ملک کے اہم

Read more

’شعیب اختر صاحب، گھاس کھانے کے لیے اقتدار کیوں چاہیے؟‘ راولپنڈی ایکسپریس کی جانب سے فوج کا بجٹ بڑھانے والے بیان پر سوشل میڈیا صارفین کا ردِعمل

پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب اختر کا کہنا ہے اگر خدا سے کبھی انھیں موقع دیا تو وہ اپنے چیف آف سٹاف کو اپنے ساتھ بٹھائیں گے اور ان کے ساتھ مل کر فیصلے کریں گے۔

Read more

کپتان کی اننگز، زرداری کی چالیں اور اپوزیشن

چند روز قبل ایک تحریر میں لکھا تھا جب تک سیٹی نہیں بجتی کچھ نہیں ہوگا اپوزیشن کسی ایڈونچر کا سوچے گی تو غش کہا کر گر پڑے گی اور حال صادق سنجرانی کی تحریک عدم اعتماد سے برا ہوگا تو پھر اب اپوزیشن کے اقدامات عجیب سے لگتے ہیں۔ ان چند دنوں میں ایسا کیا ہوا کہ قربانی کی عید سے پہلے ملاقاتیں شروع ہوئیں اور عید کے بعد اے پی سی بلا کر موجودہ تبدیلی سرکار کی حکومت کی قربانی کی باتیں اپوزیشن کی جانب سے پھر سے شروع ہو گئی ہیں۔ کیا سیٹی بج گئی ہے؟

چلو جو بھی ہو آج خبری چرواہے سے دو کام ہیں۔ اس سے حال احوال اور خبر بھی لینی ہے۔ عید قربان کے لئے ہانی کی پسند کا سفید بکرا بھی لینا ہے اور اس دشت میں ایک مقام پر چرواہا مل ہی گیا تو میں نے اپنے شوانگ سے حال پوچھ ہی لیا کیا ہوا کیا سیٹی بج گئی ہے۔ کیا فیصلہ ہو گیا ہے۔ چرواہا اپنے ریوڑ کو ہانکتے ہوئے ارررررررررررررر کر کے بیٹھ گیا اور پھر چرواہا مسکرا دیا اور کہا تم بھی تو سادہ سے بلوچ ہو یہی تو فرق ہے۔

Read more

گورا رنگ

عظیم باکسر محمد علی کلے نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میں نے ایک دفعہ اپنی ماں سے پوچھا کہ ہر اچھی چیز سفید کیوں ہے۔ حضرت عیسی سنہری بالوں، نیلی آنکھوں والے سفید رنگ کے ہیں، فرشتے سفید رنگ کے ہیں، تصاویر میں کالی رنگت کے فرشتے کیوں نہیں دکھائے جاتے، اینجل کیک سفید رنگ کا ہوتا ہے جبکہ ڈیول کیک چآکلیٹ رنگت کا۔ یہاں تک امریکی صدر کی رہائش گاہ کو کاشانہ سفید White House کہتے ہیں۔

Read more

ریورس سوئنگ: دنیائے کرکٹ کا ’کالا جادو‘

گزشتہ دنوں انگلش بولر ڈام سیبلی، آئی سی سی کی بال کو تھوک لگانے پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے پہلے کھلاڑی بنے جس کے بعد یہ بحث ہو رہی ہے کہ کیا کھلاڑی خود کو ایسا کرنے سے روک سکیں گے۔

Read more

میرا بیٹا آیان پاکستان میں آرٹسٹ ڈھونڈ رہا ہے

میرا بیٹا آیان کلاس تھری میں پڑھتا ہے۔ آرٹ اور میوزک کا شوق اسے اپنی ماں سے ورثے میں ملا ہے۔ آواز بھی سریلی پائی ہے اور رنگوں میں زندگی بھر دینے کی مہارت بھی رکھتا ہے۔ مجھے اس کے ان دونوں مشاغل کا صحیح علم لاک ڈاؤن کے دوران آن لائن کلاسز میں ہوا۔ جب اس کو میں نے میوزک کلاسز میں گاتے اور آرٹ کلاس میں خوبصورت تصاویر بناتے دیکھا۔ گزشتہ روز کینوس پر رنگ بکھیرتے ہوئے اچانک

Read more

پاکستانی سوشل میڈیا پر کشمیر لہو لہو کی پکار: ’ایک تصویر، بچہ اور دادا کی لاش‘

آج بات ایک انتہائی دل خراش کہانی کی۔ انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے سوپور میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والے بشیر احمد کی خون سے لت پت لاش کی تصویریں کل انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئیں۔ ان میں سے کچھ تصاویر میں ان کا تین سال کا پوتا ان کے سینے پر بیٹھ کر روتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس کے بعد اس بچے کی کچھ ویڈیوز بھی وائرل ہوئیں۔ پولیس نے کہا کہ بشیر احمد کی

Read more

پاکستان کرکٹ ٹیم کی مشہور بغاوتیں: کبھی کپتانوں کا سخت رویہ، کبھی معاوضوں کا تنازع

پاکستانی کرکٹ ٹیم جہاں میدان میں غیرمعمولی کارکردگی دکھاتی رہی ہے وہیں میدان سے باہر کے تنازعات بھی اسے ہر دور میں گھیرے میں لیتے رہے ہیں۔ ان تنازعات نے اکثر بغاوت کا روپ دھارا ہے۔

کبھی کپتانوں کا سخت رویہ اس کا سبب بنا تو کبھی معاوضوں میں اضافے کا معاملہ اتنی گمبھیر صورتحال اختیار کر گیا کہ کھلاڑیوں نے نہ کھیلنے تک کی دھمکی دے ڈالی۔

جب بھٹو نے کاردار سے آنکھیں پھیر لیں

یہ 1976 کی بات ہے۔ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے دورے پر تھی۔ اس وقت عبدالحفیظ کاردار پاکستان کرکٹ بورڈ کے صدر تھے۔ وہ پاکستانی کرکٹ میں سیاہ سفید کے مالک تھے۔

وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو سے ان کے برسوں پرانے تعلقات سب کو اچھی طرح معلوم تھے۔ وہ پنجاب کی حکومت میں وزیرخوراک بھی رہے اور بھٹو کے کہنے پر ہی انھوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی باگ ڈور سنبھالی تھی۔

Read more

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، کرکٹر شاہد آفریدی کے کورونا ٹیسٹ مثبت

یوسف رضا گیلانی کے بیٹے قاسم گیلانی نے ان کا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے حکومت اور نیب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’آپ نے میرے والد کی زندگی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔‘

Read more

وینا ملک کا وزیر اعظم بن کر بے حیائی ختم کرنے کا عزم

قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کے سیاست میں آنے سے پہلے عمومی خیال یہ تھا کہ سیاست کوئی بچوں کا کھیل نہیں ہے۔ سیاست نوابوں، جاگیرداروں، سرمایہ داروں یا پھر جدی پستی سیاسی خانوادوں کا کام ہے۔ مگر شہید بھٹو نے عمومی خیال کو باطل قرار دے کر سیاست کے دروازے ہاری ساری کے لئے کھول دیے۔ سیاست کی ایسی طرح ڈالی کہ کئی برس سیاست پرو بھٹو اور اینٹی بھٹو کے دو پاٹوں میں رہی۔ یہ دور بھی نہ رہا اور عوامی سیاست زوال پذیری سے دوچار ہوئی اور سیاست میں رسہ گیر، بدمعاش، غنڈے اور کالا دھن کمانے والے راج کرنے لگے۔

Read more

شاہد آفریدی، وزیراعظم (انشاءاللہ)

آپ نے غور کیا ہو گا کہ جب بھی ہمارے ہاں انتخابات کا انعقاد ہوتا ہے تو اپنی انتخابی مہم کے لئے ہر امیدوار اپنے نام کے ساتھ ایم۔ این۔ اے (انشاءاللہ) یا ایم۔ پی۔ اے (انشاء اللہ) لکھوا لیتا ہے۔ اب ظاہر ہے کہ سارے امیدوار تو الیکشن نہیں جیت پاتے ہیں مگر سب کو اپنی جیت کا یقین ضرور ہوتا ہے۔ ایسے ہی ہمارے ایک قومی ہیرو شاہد آفریدی آج کل جہاں بھی جاتے ہیں تو ایسے گمان

Read more

شاہد آفریدی: سابق کپتان کے حق میں اچانک سوشل میڈیا مہم، دلچسپ تبصرے

’بوم بوم‘ کے نام سے مشہور کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان 2018 میں ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔ لیکن ایسا نہیں کہ وہ گمنامی کے پردوں میں چلے گئے ہوں شاہد آفریدی کو کون نہیں جانتا؟ پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر کئی میچز میں پاکستان کو فتح دلوا چکے ہیں اور ان کے مداح صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں موجود ہیں۔ ‘بوم بوم’ کے نام سے مشہور کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان 2018 میں ریٹائرمنٹ لے چکے

Read more

یہ ہوتا ہے لیڈر، یہ ہوتا ہے میٹر

ٹی وی پر ایک ہونہار اینکر نے شیخ رشید سے پوچھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کیسے انسان ہیں۔ شیخ رشید نے کہا اور بہت پیار سے کہا کہ وہ میٹر آدمی ہیں۔ پہلے تو مجھے بھی تھوڑا سا پیار آیا کیونکہ شیخ رشید صاحب کے لہجے میں وہ شفقت تھی جو ماں کے لہجے میں ہوتی ہے، جب بیٹا تین بار فیل ہونے کے بعد پاس ہوتا ہے یا جب رسہ گیر کا بیٹا اپنی پہلی بھینس چوری کر کے گھر لاتا ہے۔

شیخ رشید نے عید کے سیزن میں ہر ٹی وی چینل کو برابر عیدی دی ہے۔ پہلے عید شوز پر فلمی ستاروں وغیرہ کو بلایا جاتا تھا، اب کون سا شان اور کون سی ریما۔ ہر طرف شیخ صاحب ہی شیخ صاحب تھے۔

Read more

حادثے کی زد میں آئے خاندانوں کا دکھ

منگل کی رات سونے سے قبل مگر حسب عادت سوشل میڈیا پر نگاہ ڈالی تو جی پریشان ہوگیا۔ میرے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک وڈیوکلپ گردش کررہی تھی۔ اس کلپ میں کراچی کے فضائی حادثے کی زد میں آئے ایک اعلیٰ سرکاری افسر خالد شیر دل صاحب کی ”اہلیہ“ فریاد کناں نظر آئیں۔ بہت ہی نپے تلے الفاظ میں ان مہذب اور اعلیٰ تعلیم یافتہ خاتون نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے مجھے حیران وپریشان کر دیا کہ ان کے ”شوہر“ جو اس بدنصیب طیارے کے مسافروں میں شامل تھے ٹھوس حقائق کے تناظر میں ابھی تک ”لاپتہ“ ہیں۔

حادثے کے چار دن گزرجانے کے باوجود کوئی شخص یہ طے کرنے کے قابل نہیں کہ ملبے سے نکالے ہوئے افراد میں وہ بھی شامل ہیں یا نہیں۔ ان کی گفتگو سے یہ بھی گماں ہوا کہ ابھی تک بدنصیب طیارے میں سوار تمام افراد کو شناخت نہیں کروایا جاسکا ہے۔ بازیاب ہوئے افراد کی ڈی این اے کی بدولت شناخت کا مرحلہ بھی مکمل نہیں ہوپایا ہے۔

Read more

شیر جہان ساحل دہشت گرد نہیں ہے

شیر جہان ساحل کا گاؤں میرے گاؤں سے صرف تین کلومیٹر دور ہے۔ میرے اور ان کے گاؤں کا راستہ مشترک ہے، بازار مشترک ہے، عیدگاہ مشترک ہے، تعلیمی ادارے، ہسپتال، اور ٹرانسپورٹ کا اکلوتا اڈہ بھی مشترک ہے۔ اس کے باوجود میری کبھی شیر جہان ساحل سے ملاقات نہیں ہوئی۔

Read more

شاہد آفریدی پر بلاوجہ تنقید

تنقید اچھے اور برے میں فرق کرنے کا نام ہے، ہر انسان میں کسی نہ کسی شکل میں تنقیدی شعور پایا جاتا ہے یہ ایک حقیقت ہے کہ تنقید کے بغیر انسان آگے کا سفر جاری نہیں رکھ سکتا، زندہ معاشروں کی یہ پہچان ہوتی ہے کہ وہاں تنقید کو بہت زیادہ اہمیت دی جاتی ہے کیونکہ ایک انسان کی زندگی میں اصلاح کی گنجائش ہر قدم پر موجود رہتی ہے۔

Read more