اسرائیل فلسطین تنازعہ۔۔ ۔ عرب اسرائیل جنگیں (3)

پہلی جنگ عظیم میں سلطنت عثمانیہ نے جرمنی کا ساتھ دیا۔ اور جرمنی کی شکست کے ساتھ ہی اس کے اتحادی بھی شکست سے دوچار ہوئے جس میں دیگر ممالک کے ساتھ ساتھ سلطنت عثمانیہ بھی شامل تھی۔ شکست کے نتیجہ میں سلطنت عثمانیہ کی مشرق وسطیٰ کے مفتوحہ علاقوں کو فرانس اور برطانیہ کے حوالے کر دیا گیا۔ بحیرہ روم کے ساحلی علاقوں کو اٹلی کے حوالے کر دیاگیا۔ مشرق وسطیٰ کو برطانیہ اور فرانس نے سرحدوں میں تقسیم

Read more

اسرائیل فلسطین تنازعہ۔ ۔ ۔ تاریخی پس منظر (2)

فلسطین کی تاریخ سے متعلق بہت سی روایات موجودہیں اور تھوڑے بہت فرق کے ساتھ کم وبیش تمام تاریخی روایات کا سیاق وسباق ایک جیسا ہی ہے۔ فلسطین جس کو ارض کنعان بھی کہا جاتا تھا سے متعلق کہا جاتا ہے کہ جزیرۃ العرب سے قبیلہ سام کی ایک شاخ کنعانی تھی۔ 2500 قبل مسیح میں کنعانی عرب سے ہجرت کرکے اس خطہ میں آباد ہوئے۔ 1200 قبل مسیح میں کریتی قبائل ارض کنعان پر حملہ آور ہوئے اور موجودہ

Read more

اسرائیل فلسطین تنازع: مذاہب کی روشنی میں

دنیا بھر میں اس وقت جتنے ممالک کے درمیان تنازعات ہیں ان میں فلسطین کا تنازعہ سب سے قدیم اور حساس ہے۔ یہ مسئلہ بنیادی طور پر دو قوموں کے مابین نہیں بلکہ دو مختلف مذاہب کے ماننے والوں کے درمیان ایک مذہبی تنازعہ ہے۔ اگر اس کا بغور جائزہ لیا جائے تو سرزمین فلسطین تین الہامی مذاہب جس میں یہودیت، عیسائیت اور مسلمان شامل ہیں اور ہر مذہب کے ماننے والوں کے لیے یہ سرزمین مقدس اور معتبر تسلیم

Read more

بھگوان کے لیے ہندوستان کو 15 اگست کو آزادی مت دیں

برطانیہ کی طرف سے لارڈ ماونٹ بیٹن کو ہندوستان کا وائسراے بنا کر بھیجا گیا۔ 24 مارچ 1947 کو لارڈ ماونٹ بیٹن نے ہندوستان کے آخری گورنر جنرل کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ اس کے بعد ہندوستانی رہنماؤں سے مشاورت کا سلسلہ شروع کیا تا ہم ماونٹ بیٹن کو اس نتیجے پر پہنچتے دیر نہیں لگی کہ اب ہندوستان کو تقسیم کیے بغیر چارہ نہیں ہے۔ اس ضمن میں ہندوستان کی تقسیم کا ایک منصوبہ تیار کیا گیا۔ برطانوی کابینہ

Read more

پاکستانی سیاست کے ابتدائی دس سال

ہندوستان میں گورنر جنرل کا عہدہ 1773 میں پہلی بار فورٹ ولیم میں وجود میں آیا جہاں وارن ہیسٹنگزکو ایسٹ انڈیا کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے پہلا گورنر جنرل مقرر کیا گیا۔ 1857 کی جنگ آزادی کی ناکامی کے بعد پورے ہندوستان پر تاج برطانیہ کی حکومت قائم ہوئی تو گورنر جنرل کا عہدہ بھی ہندوستان پر نافذ کیا گیا۔ متحدہ ہندوستان میں گورنر جنرل تاج برطانیہ کا نمائندہ کہلاتا تھا اور گورنر جنرل کو وائسرائے کا

Read more

دس غلط فہمیاں جو عمراں خان نے دور کیں

یوں تو تحریک انصاف کو بطور سیاسی جماعت کام کرتے ہوئے کافی سال ہوچکے تھے اور ابتدا ہی سے پتہ نہیں کیوں تحریک انصاف کی سیاست اس کا سیاسی فلسفہ عوامی توجہ اور مقبولیت حاصل نہیں کر سکا۔ مگر اس کے باوجود تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سیاسی میدان میں موجود رہے اور پاکستان کے مسائل پر اظہار خیال کرتے رہے۔ سیاسی جماعتوں کے طرز حکومت پر کڑی تنقید کرتے رہے عوام کی حالت زار پر کھل کر بولتے

Read more

کیا وزیراعلیٰ پنجاب کی اننگز ختم ہو رہی ہے؟

تحریک انصاف کی حکومت کو بنے ہوئے دو سال کی مدت گزر چکی ہے۔ بلند بانگ دعوؤں اور وعدوں کے باوجود کپتان کی ٹیم پرفارمنس دکھانے میں ناکام رہی ہے۔ اب یہ ٹیم کی نااہلی ہے یا پھر کپتان کی گرفت کمزور رہی یا پھر اقتدار میں آنے سے قبل ہوم ورک نہیں کیا گیا تھا۔ وجہ جو بھی ہو اس وقت سیاسی مخالفین حکومت کو ناکام حکومت کا خطاب دے رہے ہیں جبکہ حکومتی حمایتی دھیمے لہجوں میں حکومت

Read more

مسئلہ سیاسی اشرافیہ نہیں۔ ۔ ۔

ایک وقت تھا جب کسی عام پاکستانی سے سوال کیا جاتا تھا کہ ان کے نزدیک ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کیا ہے تو کم وبیش ہر شہری کا ایک ہی جواب ہوتا تھا کہ حکمران کرپٹ ہیں اور کرپشن ہی بنیادی مسئلہ ہے اور اگر یہی سوال موجودہ حالات میں جب کسی شہری سے کیا جاتا ہے تو جواب ملتا ہے کہ حکمران نا اہل ہیں۔ ہر دو صورتوں میں ملبہ ملک کی سیاسی اشرافیہ پر ہی گرتا

Read more

نئے پاکستان کا کیا بنے گا۔ ۔ ۔

تاریخ سے شغف رکھنے والا پاکستان میں شاید ہی کوئی ایسا انسان ہو جو ڈاکٹر مبارک علی جیسے مورخ کے نام سے ناآشنا ہو۔ ڈاکٹر مبارک علی نے اپنی کتاب ”بدلتی ہوئی تاریخ“ میں انسانی جتھوں اور ان کے سیاسی استعمال سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ہنا آرنڈٹ نے اپنی کتاب (Origins of Totalitarianism) میں جدید زمانہ میں مجمع کے بارے میں لکھا ہے کہ بیسویں صدی میں یورپ میں جو آمرانہ حکومتیں پیدا ہوئیں ان میں مجمع کا

Read more

فیڈرل اکاونٹیبلیٹی کمیشن

اس دنیا میں مالیاتی کرپشن کسی ایک ملک یا قوم کا مسئلہ نہیں ہے۔ بلکہ کرپشن نے دنیا کے اربوں انسانوں کی زندگیوں کو متاثر کیا ہے۔ کرپشن کاخاتمہ تو شاید اب ممکن ہی نہیں رہا تاہم اب اقوام عالم کی ایک فہرست جاری ہوتی ہے جس میں پتہ چلتا ہے کہ کون کتنا کرپٹ ہے یا پھر کسی ملک میں کرپشن کی شرح کیا ہے اور اسی بنیاد پر ملکوں کے مالی معاملات، نظام حکومت اور اس کے شہریوں

Read more

کیا تبدیلی کا بیانیہ پٹ گیا ہے؟

روٹی، کپڑا اور مکان پاکستان کی سیاسی تاریخ کا وہ طاقتور بیانیہ تھا جس نے انتخابات کے دوران مغربی پاکستان میں موجود ہر سیاسی بت کو منہ کے بل گرا دیا۔ قیام پاکستان سے لے کر 1970 تک کی مدت میں ایسا پہلی بار ہوا تھا کہ کسی انتخابی مہم میں واضح طور پر عوام کی بنیادی ضروریات اور ان کے حقوق کی بات کی گئی۔ اور اس نعرے کا بھرپور فائدہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو نے

Read more

اے ہنر مندانِ آئین وسیاست

” زندگی کے جتنے دروازے ہیں مجھ پر بند ہیں دیکھنا، حد نظر سے آگے بڑھ کر دیکھنا بھی جرم ہے سوچنا، اپنے عقیدوں اور یقینوں سے نکل کر سوچنا بھی جرم ہے آسماں در آسماں اسرار کی پرتیں ہٹا کر جھانکنا بھی جرم ہے کیوں ”بھی کہنا جرم ہے ”کیسے“ بھی کہنا جرم ہے سانس لینے کی تو آزادی میسر ہے مگر زندہ رہنے کے لئے انسان کو کچھ اور بھی درکار ہے اور اس ”کچھ اور بھی“ کا

Read more

مولانا آزاد کی پاکستان سے متعلق پیش گوئیاں

میری پوری زندگی، ایک کھلی کتاب ہے میں بے غرض ہوں، اور جو بے غرض ہوتا ہے، بے پناہ ہوتا ہے آپ سمجھے بے پناہ کون ہوتا ہے؟ نہیں آپ نہیں سمجھے، میں بتاؤں بے پناہ وہ ہوتا ہے، جسے کوئی تلوار کاٹ نہیں سکتی انڈین پارلیمنٹ میں فرقہ پرست ہندوؤں سے خطاب کرتے ہوئے یہ غیر معمولی الفاظ ہندوستان کی ایک قد آور علمی و سیاسی شخصیت مولانا ابوالکلام آزاد کے تھے۔ پارلیمنٹ سے اس خطاب پر نئی دہلی

Read more

اپنے محبوب لیڈر ایوب خان کو ووٹ دیجئے

پاکستان کی سیاست دلچسپ بھی ہے اور مضحکہ خیز ہونے کے ساتھ ساتھ بے رحم بھی ہے۔ 1947 کے بعد ابتدائی دو دہائیوں کی سیاسی تاریخ کا بغور جائزہ لیں تو سیاست کا طالب علم سر پکڑ کر بیٹھ جائے گا کہ اس مدت میں ہوتا کیا رہا۔ کمی تو خیر بعد کی دہائیوں میں بھی کوئی نہیں چھوڑی گئی تا ہم ان دو دہائیوں میں جتنی مضحکہ خیز سیاست ہوئی وہ اپنی مثال آپ ہے۔ پاکستان کے انتخابات میں

Read more

بجٹ کیا ہوتا ہے؟

پاکستان میں ہر سال جون میں مالیاتی بجٹ پیش کیا جاتا ہے۔ کئی دنوں تک بجٹ پر بحث جاری رہتی ہے۔ ہر عہد میں حکومتی اراکین ہر پیش ہونے والے بجٹ کو ملک و قوم کے لیے تاریخی بجٹ قرار دیتے ہیں اور اپوزیشن اس بجٹ کو عوام دشمن بجٹ قرار دیتی ہے۔ ہر سال بجٹ پر ایک ہی جیسے بیانات سننے کو ملتے ہیں مطلب یہ کہ فلم کا اسکرپٹ ایک ہی ہوتا ہے جبکہ اداکار تبدیل ہو جاتے

Read more

سیاست میں سٹینڈ لو گے تو کیریر نہیں ہو گا

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک شخص جو کہ سرکاری ملازم تھا نے سائیکل خریدی۔ جب سائیکل کو دیکھا تو اس کے پیچھے کیرئیر نہیں لگا ہوا تھا۔ اس شخص نے اپنے بیٹے کو سائیکل دے کر دکاندار کے پاس بھیجا کہ کیرئیر لگوا کر آئے۔ جب بیٹا واپس آیا تو سائیکل پر کیرئیر لگا ہوا تھا مگر سائیکل کا سٹینڈ نہیں تھا۔ اس بار وہ خود سائیکل لے کر دکاندار کے پاس گیا اور پوچھا کہ کیا مسئلہ

Read more

اگر اجازت ہو تو تھوڑا سا گھبرا لیں

کورونا کی وبا کو دنیا میں پھیلتے ہوئے کم و بیش پانچ ماہ ہو چکے ہیں اور یہ وبا ہے کہ کنٹرول ہونے میں نہیں آ رہی ہے۔ عام نظر سے نہ دیکھے جا سکنے والے اس وائرس نے دنیا کے طاقتور ترین ممالک کو ہلا کے رکھ دیا ہے۔ دنیا بھر میں رپورٹ ہونے والے کورونا کیسز 69 لاکھ سے زائد جبکہ اموات 4 لاکھ سے زائد ہو چکی ہیں۔ چین سے شروع ہونے والی وبا سے متعلق ابتدائی

Read more

میرا دم گھٹ رہا ہے

میرا دم گھٹ رہا ہے محض انسانی تکلیف کا کربناک بیانیہ ہی نہیں ہے بلکہ اس میں ریاستی جبر کے مقابل انسانی بے بسی کا مکمل اظہار بھی ہے۔ تیسری دنیا کے پسماندہ ممالک کے باسیوں کے غیر سماجی اور غیر مہذب طرز زندگی اور رویوں کو حقارت کی نگاہ سے دیکھنے والے مہذب انسانوں کے معاشرہ میں ریاستی جبر تلے سسکتے ایک انسان کی کمزور پڑتی آواز میں میرا دم گھٹ رہا ہے جیسے الفاظ ان ممالک میں رائج

Read more

جون 1818۔ سقوط ملتان

سرزمین اولیا ملتان اس جہان تگ و دو میں کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے۔ اور نا ہی ملتان کا حوالہ صرف گرد، گرما اور گورستان ہے۔ بلکہ ملتان کی مٹی میں جذبہ حریت، یہاں کے پانی میں عزم وہمت اور یہاں کی سخت آب وہوا میں مٹی سے محبت کی ٹھنڈک اور بیرونی حملہ آوروں کے خلاف نفرت کی لو بھی شامل ہے۔ وادی سندھ کا تہذیبی و ثقافتی مسکن ملتان نے ہر عہد میں ایک نئے بحران کا

Read more

پاکستان پر ٹڈی دل کی یلغار

ان دنوں پاکستان میں ٹڈی دل کے حملے کے حوالے سے کافی کچھ پڑھنے، سننے اور دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اپوزیشن جماعتیں حکومت پر الزامات لگا رہی ہیں کہ حکومت ٹڈی دل کے حملوں کی روک تھام میں مجرمانہ غفلت برت رہی ہے اور بروقت حفاظتی اقدامات نہیں لے رہی جبکہ حکومتی ترجمانوں کا کہنا ہے کہ حکومت ٹڈی دل کے معاملے کو سنجیدگی سے لے رہی ہے اور ہر ممکن حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس ضمن

Read more

محبت کیا ہے؟

محبت کیا ہے یہ سوال روزاول سے لے کر آج تک ہر زمانے میں ہر معاشرے میں اور ہر طبقہ فکر کے لوگوں سے کیا جاتا رہا ہے اور ہر کوئی محبت کی تعریف و تشریح اپنے نقطہ نظر سے کرتا آیا ہے۔ جو بھی اپنے تجربات اور مشاہدے کی بنا پر محبت کے جس معیار پہ پہنچا اس نے وہیں پہ کہا کہ یہ محبت ہے۔ محبت کی آج تک کوئی ایسی جامع تعریف نہیں ہو سکی جو کہ ہر طبقہ فکر کے لوگوں کے لیے قابل قبول ہو۔ میرے خیال میں آج تک محبت کے متعلق جتنی بھی تعریف ہوچکی ہے اس کو قابل قبول اور درست تسلیم کر لیا جائے۔ محبت تو ایک جذبہ ہے ایک کیفیت ہے اور جس نے بھی اس کیفیت یا جذبے کو جس طرح محسوس کیا اس کے نزدیک وہی محبت ہے۔

Read more

سرائیکی زبان میں آقائے دو جہاں سے محبت کے اظہار کا عقیدتوں بھرا سفر

وجہ تخلیق کائنات کی شان، فضیلت، تعریف بیان کرنے کو اردو میں نعت کہتے ہیں جبکہ عربی زبان میں نعت کے لئے لفظ ”مدح رسول“ استعمال ہوتا ہے۔ حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی مدحت، تعریف و توصیف، شمائل و خصائص کے نظمی انداز بیاں کو نعت یا نعت خوانی یا نعت گوئی کہا جاتا ہے۔ اسلام کی ابتدا میں بہت سے صحابہ اکرام نے نعتیں لکھیں اور حضورؑ کی شان کو بیان کرنے کا یہ سلسلہ آج تک جاری و

Read more

شق نمبر 8 جنوبی پنجاب صوبے کا قیام

1947 میں ہندوستان تقسیم ہوا تو اس کے ساتھ ساتھ پنجاب بھی تقسیم ہوگیا۔ آدھا پنجاب پاکستان اور آدھا ہندوستان کے حصہ میں آیا۔ ہندوستان کے حصہ میں آنے والے پنجاب کے وقت گزرنے کے ساتھ تین حصے کر دیے گئے۔ مگر پاکستان کے حصہ میں آنے والا پنجاب کروڑوں سرائیکیوں کے مطالبہ کے باوجود تقسیم نا ہوسکا۔ اس سے زیادہ دلچسپ اور مضحکہ خیز بات اور کیا ہو سکتی ہے کہ سرائیکی صوبہ ملک کی تینوں بڑی سیاسی جماعتوں پیپلزپارٹی، ن لیگ اور تحریک انصاف کے منشور میں شامل ہے مگر اس کے باوجود صوبہ نہیں بن سکا۔ کیا سیاسی جماعتیں سرائیکی صوبہ بنانے میں مخلص نہیں ہیں یا پھر کوئی اور مجبوری ہے۔ کچھ تو ہے جس کی وجہ سے سرائیکی خطہ کے الگ صوبہ کا مطالبہ باوجود سیاسی وعدوں اور دعوؤں کے نہیں بن پا رہا۔

Read more

دم، دھڑ اور پنجے کے بغیر شیر

کہتے ہیں کہ پرانے وقتوں میں ایک نامور پہلوان کی طاقت کے بڑے چرچے تھے۔ وہ پہلوان جس اکھاڑے میں گھسا مخالف کو چت کر کے ہی باہر نکلا۔ اس پہلوان کی ہر جگہ ایک دھوم مچی ہوئی تھی کوئی بھی اس نامور پہلوان کو چیلنج کرنے سے گھبراتا تھا۔ ایک دن پہلوان کے دوستوں نے اس کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے بازو پر ایک شیر کی تصویر کندہ کرائے اس طرح جب وہ اکھاڑے میں اترے گا تو

Read more

محسن نقوی: محبت اور امن کا سفیر

سید محسن نقوی کو اگر وطن عزیز کے ادبی حلقوں میں ڈیرہ غازی خان کی پہچان اور شناخت کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔ محسن محض ایک شاعر نہیں بلکہ ایک طاقتور وتوانا آواز ہے ایک ایسی آواز جس نے مظلومو ں کی حمایت میں ظالموں کو سرعام اور ہر سطح پر للکارا۔ ببانگ دہل ظلم وجبر کے خلاف لکھا۔ محسن نقوی کا شعری سفر ایک شعوری انداز میں منزل کی طرف گامزن رہا۔ بند قبا سے لے کر

Read more

اٹھارہویں ترمیم پرممکنہ سودے بازی

جمہوریت بہترین انتقام ہے جیسی بات کرنا محض جوش خطابت کا نتیجہ نہیں ہے بلکہ یہ بات اس طلسماتی شخصیت نے کی جس نے اپنے باپ کو پھانسی کے تختہ دار پر اور اپنے بھائیوں کو بے رحمی کے ساتھ قتل ہوتے ہوئے دیکھا جس نے آمریت کے خلاف ایک طویل جدوجہد کی اور قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کیں۔ جس پر ملک دشمنی کے الزام لگے مگر اس سب کے باوجود وہ شخصیت اپنے والد کی پیش گوئی کے مطابق

Read more

میسور کی جنگ سے جنگ آزادی تک

ٹیپو کی عظمت کو تاریخ کبھی فراموش نہ کرسکے گی وہ مذہب ملّت اور آزادی کے لیے آخری دم تک لڑتا رہا یہاں تک کہ اس مقصد کی راہ میں شہید ہو گیا۔ ٹیپو سلطان کی عظمت سے متعلق یہ تاریخی فقرے شاعر مشرق علامہ اقبال نے اس وقت کہے جب وہ ٹیپوسلطان کے مزار میں تین گھنٹے گزارنے کے بعد جب باہر نکلے تو ان کی آنکھیں شدت جذبات سے سرخ تھیں۔ سلطان فتح علی ٹیپو کے والد کا

Read more

سیاسی شہ مات

شطرنج کی بساط پر شہ مات سے بچنے کے لیے اپنے مہروں کی قربانی دینا ایک معمول کی بات سمجھی جاتی ہے بلکہ بساط پر موجود تمام مہروں سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ ضرورت پڑنے پر وہ بادشاہ کے لیے کسی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے اگرانکواپنی جان کی قربانی بھی دینی پڑی تو دیں گے اورکھیل کے دوران ایساہی ہوتا ہے جب بھی بادشاہ کو مات ہونے لگتی ہے تو کوئی ناکوئی مہرہ

Read more

نیا سیاسی ڈھانچہ تشکیل دینا ہوگا

بے تحاشا بڑھتی ہوئی آبادی، مہنگائی، بے روزگاری، غربت اور بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی فی الوقت کسی ایک ملک کا مسلئہ نہیں ہے۔ دنیا کے جتنے بھی ترقی پذیر یا پسماندہ ممالک ہیں ان سب کے مسائل کم وبیش یہی ہیں اور ایک مدت سے ان مسائل کا کوئی حل تلاش نہیں کیا جاسکا یا پھر ان کو حل کرنے کی کوئی سنجیدہ کوشش ہی نہیں کی گئی ہے۔ ایک لمحے کے لیے سوچیں کہ کورونا وبا سے پہلے

Read more

کورونا کے خلاف ریاستی بیانیہ:

انسانی تاریخ قدرتی آفات وحادثات کے دلخراش واقعات سے بھری پڑی ہے۔ ہر عہد میں انسان کو کسی نا کسی قدرتی آفت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ قحط، خشک سالی، زلزلے، سونامی، آتش فشاں اور وبائی امراض جیسی قدرتی آفات نے کروڑوں انسانوں کی زندگیوں کو متاثر کیا ہے۔ وطن عزیز نے بھی کم وبیش ہرطرح کی قدرتی آفات چاہے وہ بدترین سیلاب کی صورت میں ہوں یا پھر کشمیر کے زلزلے کی ہولناک تباہی کی صورت میں ہوں کا

Read more

معاشی گینگ ریپ اور احتساب

پاکستان کا المیہ ہے کہ اس ملک کو کبھی بھی کوئی قیادت خالص نہیں ملی اگر کوئی فوجی آمر اقتدار پر قابض ہوا تو اس نے کچھ مدت بعد جمہوری بننے کی کوششیں شروع کردیں اور انتخابات کے ذریعے سیاہ وسفید بننے کی کوشش کی اور اگر کوئی جمہوری حکمران آیا تو اُس نے جمہوری راستے کو چھوڑ کر مطلق العنان آمر بننے کی کوشش کی حتیٰ کہ امیرالمومنین بننے کا سوچنے لگے جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ ہر

Read more

شیخ رشید کی پیش گوئیاں اور میری ایک پیش گوئی

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔ راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے شیخ رشید احمد کا شمار ان سیاست دانوں میں بھی ہوتا ہے جن کو خبروں میں رہنے کا فن آتا ہے یہی نہیں بلکہ ان کا شمار ان سیاست دانوں میں بھی کیا جاتا ہے جن کو حکومتوں میں رہنے کا فن بھی آتا ہے۔ نواز شریف کی محبت میں عمران خان کو ٹی وی ٹاک شوز میں لتاڑنے والے شیخ

Read more

امداد کے نام پر حکومتی نوٹنکی

غربت، مہنگائی، بے روزگاری، کرپشن زدہ ادارئے، امن وعامہ کی ابتر صورتحال، بنیادی ضروریات زندگی کی عدم دستیا بی، غریب سے غریب تر ہوتی عوام اورآٹے اور چینی اسکینڈل کے بعد امیر سے امیر ترہوتے حکمران تویہ ہے آج کا نیا پاکستان۔ قائد کا مکمل اسلامی فلاحی ریاست کے لئے حاصل کردہ پاکستان آج اپنی تاریخ کے بدترین معاشی اور سماجی بحران کا شکارہے۔ بلاشک و شبہ گزشتہ 73 سالوں میں بہت کم ایسے مرحلے آئے ہیں جب عوام نے

Read more

سیاست کی برمودا ٹرائی اینگل میں غرق ہوتے جہاز

برمودا ٹرائی اینگل سے کون واقف نہیں ہے۔ آج کی جدید ترین ٹیکنالوجی سے مزین اس دنیا میں برمودا ٹرائی اینگل بدستور ایک معمہ ہے اور ماہرین اس سے متعلق کوئی حتمی رائے نہیں دے سکے کہ برمودا، فلوریڈا اور پیورٹوریکو کے درمیان کم وبیش پانچ لاکھ مربع میل کے سمندر کی فضاوں سے گزرنے والے جہاز اور اس کے پانیوں پر چلنے والے بحری جہاز حادثات کا شکار ہو کر سمندر میں غرق کیوں ہوجاتے ہیں۔ اس ٹرائی اینگل

Read more

پاکستان میں قدرتی آفات

اکیسویں صدی کے آغاز پردنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی مذہبی اعتقادات اورمعاشرتی رسوم و رواج کے تحت دعاؤں اور خوشیوں کا اہتمام کیا گیا۔ نئی صدی کا آغاز بلا شُبہ اپنی جگہ پر ایک اہم واقعہ تھا تاہم اکسیویں صدی کے پہلے عشرے کا اختتام کم سے کم پاکستانی عوام کے لیے کوئی خوش کن نہ تھا۔ اگر گزشتہ بیس سالوں کا بغور جائزہ لیا جائے تو یقینی طور پر یہ بات کہی جا سکتی ہے

Read more

روایت شکن بھٹو کے ماہ و سال

”چونکہ میں سکول میں پڑھتا ہوں اس لئے پاک وطن کے قیام میں مدد دینے کے قابل تو نہیں ہوں لیکن ایک وقت آئے گا جب میں پاکستان کے لیے اپنی جان تک قربان کر دوں گا“، 26 اپریل 1945 کو قائد اعظم محمد علی جناح کو لکھے گئے خط میں ایک سترہ سالہ طالب علم نے پاکستان سے اپنی محبت کا بھر پور اظہار کیا اور وطن کی خاطرجان کی قربانی دینے کا عہد کیا۔ یہ طالب علم کوئی

Read more

اپریل فول عملی مذاق کرنے اور بے وقوف بنانے کا تہوار ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں اپریل کی پہلی تاریخ کو اپریل فول کے نام سے پکارا جاتا ہے اور اس دن اپنے دوستوں، عزیز واقارب اور جاننے والوں سے مختلف مذاق کیے جاتے ہیں اور جب سامنے والا پریشانی کا شکار ہوجاتا ہے تو اس کو اپریل فول کہا جاتا ہے اور لوگ خوش ہوتے ہیں کہ ہم نے اپنے دوست کو فول بنا دیا۔ یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ اپریل فول کے نام پر ماضی میں ایسے مذاق

Read more

کورونا سے پہلے اور بعد کی دنیا

کورونا وائرس کو کون نہیں جانتا۔ اب تو دنیا کاکم وبیش ہر فرد خواہ وہ تعلیم یافتہ ہے یا ناخواندہ ہے کسی ترقی یافتہ ملک کا شہری ہے یا پسماندہ علاقے کے رہنے والا وہ کورونا سے ضرور آشنا ہے۔ چین کے شہر ووہان سے وائرس کی ہلاکت خیزی کی اطلاع ملی اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ وائرس دنیا بھر میں پھیل گیا۔ چین تو خیر اس جنگ میں ہمت کرکے وقتی طورپر نکل چکا ہے اور وہان شہر میں

Read more

انسانیت کو سائنس کے دامن میں امان ملے گی

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے سبب ایک ہیجان برپا ہے۔ شہر اور ملک لاک ڈاون ہوتے جارہے ہیں۔ اچانک ایک ایسی آفت ٹوٹ پڑی ہے جس کے لیے شاید ہم ابھی تیار نہیں تھے۔ کوئی اس کو عذاب کہہ رہا ہے تو کسی کے نزدیک یہ آزمائش ہے۔ اب تک دنیا بھرمیں پانچ ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ مندر خالی ہیں مسجدیں خالی ہیں دیوار گریہ اور کربلا بھی اپنے عقیدت مندوں کی منتظر ہیں۔ اجتماعی عبادت اور

Read more

سرائیکی اجرک۔ سرائیکی وسیب کی شناخت

رنگ نیلا نیلم نگ وانگوں اَسمان سرائیکی اجرک پا اجرک روہی رقص کرے دامان سرائیکی اجرک سرائیکی وسیب کی تاریخ کم وبیش چھ ہزار سال پر پھیلی ہوئی ہے اور اتنی طویل مدت میں سرائیکی وسیب اپنی تمام تررعنائیوں اور خوبصورتیوں کے ساتھ اسی طرح شاد وآباد چلا آرہا ہے جیسے کہ آج زندگی سے بھرپور ہے۔ سرائیکی وسیب کی زبان کی مٹھاس اور وسیبی لوگوں کا محبت بھرا انداز کسی بھی دوسرے لب ولہجہ کے لوگوں کو اپناگروید بنا

Read more

عورت مارچ: ہمیں فیصلہ کرنا ہوگا

گزشتہ برس خواتین کے عالمی دن 8 مارچ کو ہونے والے عورت مارچ نے گویا جھیل کے پرسکون پانی میں ہلچل پیدا کرنے والے ایک پتھر کا کام دیا۔ عورت کی آزادی سے متعلق اٹھنے والی آوازوں کو معاشرے کے بہت سے طبقات کی طرف سے ناپسندیدہ قرار دیا گیا۔ کسی نے اس مارچ کو خلاف اسلام کہا تو کسی نے اس مارچ پر غیر ملکی فنڈنگ کا الزام لگا کر اس کو سازش قرار دیا۔ مذہبی حلقوں کی جانب

Read more

مولانا پھر آ رہا ہے

پاکستان کی سیاست بھی قوم کے مجموعی مزاج کی طرح مخمصے کا شکار ہے۔ ستم نہیں تو اور کیا ہے کہ تقسیم سے لے کر اب تک پاکستانیوں کو بطور قوم چند ایک مواقع پر دیکھا ہے اس کے علاوہ تو یہ لوگ نسل، قومیت اور مسلک میں اس قدر تقسیم ہوئے ہیں کہ ان کا مل بیٹھنا یا پھرکسی ایشو پر اتفاق رائے پیدا کرنا کم وبیش ناممکن سا ہو گیا ہے۔ الجھانے والوں نے پوری قابلیت کے ساتھ

Read more

ڈاکٹر لال خان کی جدوجہد کو سرخ سلام

کئی سال قبل دوستوں جن میں روف خا ن لُنڈ ایڈوکیٹ، گلزار لودھی کے ہمراہ لاہور جانے کا اتفاق ہوا۔ لاہور جانے کا مقصد الحمرا ٓرٹس کونسل میں منعقد ہونیو الی کانگریس میں شرکت کرنا تھی۔ دوستوں کے ساتھ کانگریس میں شرکت ہوئی۔ سارا دن الحمراکے ہال میں بیٹھ کر ان عظیم لوگوں کو سنتا رہا کچھ باتیں سمجھ میں آرہی تھیں کچھ باتیں جوعام فہم نہیں تھیں کے لیے مطالعے کی ضرورت تھی۔ پہلی بار ایک نئی دنیا سے

Read more

سرائیکی وسیب میں خواتین کے زیورات خطے کی ثقافت کا مظہر ہیں

”کن بوچھن نال تاں لُک سگدن نہیں لکدا نک میڈو پوپا پٹھ“ سرائیکی وسیب میں خواتین کے زیر استعمال زیورات خطے کی ثقافت کے مظہر ہیں ثقافت کسی گروہ، جماعت یا قوم کی معاشرتی، اخلاقی، ذہنی، فنی اور صنعتی ترقی اور ان اوصاف کا ایک ایسا مجموعہ ہے جس کی مدد سے کسی گروہ، جماعت یا قوم کی حیثیت کو کسی دوسرے گروہ یا جماعت سے الگ قرار دی جاسکے اور اس کی مدد سے اس گروہ، جماعت یا قوم

Read more

ویلنٹائن ڈئے اور مشرقی اقدار

14 فروری کوویلنٹائن ڈئے دنیا بھر میں مختلف طریقوں سے انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ امریکہ اور کینیڈا میں اس دن کے موقع پر خصوصی تعطیل کی جاتی ہے اور اس دن کو مکمل طور پر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ لوگ یہ دن تجدید محبت کے طور پر مناتے ہیں اور ایک دوسرے کو تحائف دیتے ہیں اور دعوتوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ صرف امریکہ میں کرسمس کے بعد ویلنٹائن

Read more

ایمرجنسی پلس سے ڈی چوک پھانسی گھاٹ تک

جنرل پرویز مشرف کے اقتدار کا سورج پوری آب وتاب کے ساتھ کئی سالوں سے چمک رہا تھا۔ مشرف کے زیر سایہ پہلی اسمبلی اپنی مدت پوری کرنے جارہی تھی اور اس کے بعد دوبارہ انتخابات کے دن قریب آرہے تھے۔ بظاہر یہی لگ رہا تھا کہ دوسرے عام انتخابات میں اُن سیاسی جماعتوں کو کامیابی ہوگی جن کو پرویز مشرف کی آشیر باد حاصل ہوگی۔ حالات بظاہر نارمل انداز میں چل رہے تھے عدالتیں آزاد ہوچکی تھیں اور کافی

Read more

ظلم اور رحم کی سرحد پر علامتی نشان: ایدھی جھولا

بچے قتل نا کریں جھولے میں ڈال دیں۔ یہ وہ تحریر ہے جو کراچی میں موجود ایدھی سینٹرز کے باہر رکھے جھولوں پر لکھی ہوتی ہے۔ کوئی رات کے اندھیرے میں آتا ہے اور نومولود بچے کو جھولے میں رکھ کے چلا جاتا ہے اور پھر جھولے میں پائے جانے والے بچے کی ایدھی سینٹر میں نگہداشت شروع ہوجاتی ہے اور کوئی سوال نہیں کرتا کہ یہ بچہ کون ہے؟ کس کی اولاد ہے؟ اور اس کو جھولے میں چھوڑ

Read more

جب تک جنتا بھوکی ہے

جنوبی ایشیا ء میں بسنے والے اربوں انسانوں کو زندگی کی بنیادی سہولیات جو کہ ان کا بنیادی حق ہیں میسر نہیں ہیں۔ تعلیم، صحت، روزگار، امن وامان انسان کی بنیادی ضروریات میں شامل ہیں۔ ایک صحت مند اور تعلیم یافتہ اور مہذب معاشرے کے قیام کے لیے یہ لوازمات پورے کرنے ضروری ہیں۔ یہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے۔ مگرافسوس ایسا نا ہوسکا اور پاکستان کا شمار ان

Read more

18 ویں آئینی ترمیم اور چیف الیکشن کمشنر کا انتخاب

جس طرح امریکہ سے متعلق کہا جاتا ہے کہ 9 / 11 سے قبل اور بعد کا امریکا ایک جیسا نہیں رہا بہت کچھ بدل گیا ہے اسی طرح وطن عزیزپاکستان میں بھی 18 ویں آئینی ترمیم کے بعد بہت کچھ بدل گیا اگر یہ کہا جائے کہ 18 ویں آئینی ترمیم سے قبل اور بعد کے بعد پاکستان میں طاقت، اختیارات اور فیصلوں کا اختیار تبدیل ہوگیا تو مناسب ہوگا۔ اس وقت بھی پاکستان میں ایک بحران پھر سے

Read more

حضرت خواجہ غلام فرید ؒ – پیلوں پکیاں نی وے، آ چنوں رل یار

سلطان العاشقین، رئیس شعرائے متصوفین، ہفت زبان شاعر حضرت خواجہ غلام فریدؒ کا 122 واں عرس مبارک کوٹ مٹھن ضلع راجن پور میں شروع گیا ہے۔ عرس کی تقریبات تین روز تک جاری رہیں گی اور 6 دسمبر کو اختتام پذیر ہوں گی۔ آج کی تحریر سلطان العاشقین حضرت خواجہ غلام فرید ؒ کی شاعری سے متعلق نہیں بلکہ ان کی ذات گرامی کے حوالے سے ہے تاکہ پڑھنے والے قارئین کوخواجہ سائیں کی ذات سے متعلق آگاہی ہوسکے۔ آپ کا

Read more

جہانگیر ترین بمقابلہ چوہدری پرویز الہیٰ

تحریک انصاف کے دور اقتدار کا دوسرا سال چل رہا ہے اور دوسرے سال میں بھی حکومت مکمل یکسوئی کے ساتھ امور مملکت چلانے میں ناکام نظر آرہی ہے پے در پے تبدیلیوں، بیوروکریسی کی اکھاڑ پچھاڑ کے باوجود مرضی کے نتائج نہیں مل پارہے۔ پنجاب حکومت کی کارکردگی نے ملکی سیاست پر ایک سیاسی اسموگ کی کیفیت طاری کردی ہے۔ پورا میڈیا ہاتھ دھو کر پنجاب حکومت کے پیچھے پڑا ہوا ہے اور ہر روز وزیر اعلیٰ پنجاب کی

Read more

کیا طلبا یونین کی بحالی وقت کی ضرورت ہے؟

پاکستان کے سیاسی وسماجی حلقوں میں ایک بحث شرع ہوچکی ہے کہ طلبا یونین کو بحال ہونا چاہیے یا نہیں ہونا چاہیے۔ طلبا یونین کی حمایت اور مخالفت میں شدومدکے ساتھ فریقین دلائل پیش کررہے ہیں۔ طلبا یونین کی بحالی ہوتی ہے یا نہیں اس کا فیصلہ تو آنے والا وقت کرئے گا تاہم اسوقت سوشل میڈیا پر طلبا یونین کے حوالے سے ایک مکالمے کا آغاز ہورہا ہے۔ ایک بحث شروع ہوچکی ہے اور بہت جلد یہ بحث اپنے

Read more

نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم سے کیا بے گھروں کو چھت مل سکے گی؟

تحریک انصاف نے 2018 ء کے عام انتخابات میں عوام سے جو وعدے کیے تھے ان میں چند کو خاصی شہرت اور پذیرائی حاصل ہوئی اس میں سے دو قابل ذکر ہیں ایک تو بے روزگاروں کے لئے ایک کروڑنوکریوں کا وعدہ دوسرا بے گھر اور کم آمدنی والے طبقہ کے لیے پچا س لاکھ گھروں کی تعمیر تھی۔ یہ دونوں وعدے بلاشبہ عوام کی امنگوں کے مطابق اور ان کے دل کی آواز تھے نتیجہ یہ نکلا کہ جو

Read more

دوسرا مسلئہ۔ کسی بھی موبائل فون کا نیٹ ورک نہیں ہے۔

کہتے ہیں کہ کسی دوردراز کے پسماندہ گاؤں میں ایک سیاست دان گیا۔ اُس علاقہ کے لوگ سیاست دان کی آمد کا سن کر بہت خوش ہوئے اور اپنے مسائل لے کر اُس سیاست دان کے ڈیرے پر ایک وفد کی صورت میں پیش ہوئے۔ سیاست دان نے ان مسائل زدہ لوگوں کو اپنی کارکردگی پر ایک لمبا چوڑا بھاشن دیتے ہوئے خوش خبری سنائی کہ اب ان لوگوں کے اچھے دن زیادہ دور نہیں ہیں اور بہت جلد اس

Read more

تبدیلی کے نام پر عوام سے کھلواڑ کیا گیا

غربت، مہنگائی، بے روزگاری، کرپشن زدہ ادارے، امن وعامہ کی ابتر صورتحال، بنیادی ضروریات زندگی کی عدم دستیا بی، غریب سے غریب تر ہوتی عوام اور امیر سے امیر ترہوتے حکمران تویہ ہے آج کا پاکستان بلکہ وزیر اعظم عمران خان کے فلسفہ کے مطابق یہ ہے ریاست مدینہ کی ابتدا۔ قائد کا مکمل اسلامی فلاحی ریاست کے لئے حاصل کردہ پاکستان آج اپنی تاریخ کے بدترین معاشی، سیاسی اور سماجی بحران کا شکارہے۔ بلاشک و شبہ گزشتہ سات دہائیوں

Read more

فیض احمد فیضؔ ( 1911 ء تا 1984 ء)۔

مقام فیض کوئی راہ میں جچا ہی نہیں۔ جوکوئے یار سے نکلے تو سوئے دار چلے ”اب جبکہ کائنات کے راستے ہم پر کشادہ ہو گئے ہیں۔ ساری دنیا کے خزینے انسانی بس میں آسکتے ہیں تو کیا انسانوں میں ذی شعور، منصف مزاج اور دیانت دار لوگوں کی اتنی تعداد موجود نہیں ہے جو سب کا منوا سکے کہ یہ جنگی اڈئے سمیٹ لو۔ یہ بم اور راکٹ، توپیں، بندوقیں سمندر میں غرق کردو اور ایک دوسرے پر قبضہ

Read more

مولانا فضل الرحمن کا مسئلہ کچھ اور ہے

پاکستانی قوم کو اعتدال چھو کرنہیں گزرا ایک ہیجانی انداز میں زندگی بسر کرنیو الی قوم اپنا ہر فیصلہ خواہ وہ سیاست سے متعلق ہویا پھر باہمی معاشرتی تعلقات ہوں جذباتی انداز میں کرتی ہے۔ پتہ نہیں کس بات کی جلدی ہے اس قوم کو اور کیوں ہے؟ عام زندگی میں بغور مشاہدہ کریں تو معلوم ہوتا ہے کہ بہت سے لوگ کسی بھی مسئلہ پر بات سمجھے بغیر بلکہ اکثراوقات تو بات مکمل ہوئے بغیر ہی اپنا فیصلہ سنا

Read more

سیکولر ازم اور مذہبی جنونیت

کون نہیں جانتا کہ پاکستان کلمہ کی بنیاد پر بنایا گیا ایک ملک ہے بلاشبہ مذہبی عقائد، تعلیمات اور عبادات کی آزادانہ ادائیگی کے لئے حاصل کیا گیا خطہ کا ایک خاص مذہبی پس منظر رکھتا ہے۔ اگر تاریخ کا بغور مطالعہ کریں تو پڑھنے والوں کو شدید حیرانی ہوگی کہ لارڈ ماونٹ بیٹن نے 15 اگست 1947 کو انتقال اقتدار کا اعلان کیا تھا مگر ہندو جوتشیوں نے جب زائچے تیار کیے تو پتہ چلا کہ یہ تو بہت

Read more

سرخ قالین بچھاتے غلام

ڈیوک اور ڈچز آف کیمبرج اپنے پاکستان کے پہلے شاہی دورے پر اسلام آباد تشریف لا چکے ہیں۔ اور ہم اپنی مشرقی روایات کے تحت گھر آئے ہوئے مہمانوں کا استقبال ریڈ کارپٹ بچھا کر کر رہے ہیں ان معززمہمانوں کو گرم جوشی سے ویلکم کہہ رہے ہیں۔ ہونا بھی چاہیے آج کی مہذب دنیا میں یہی طریقہ رائج ہے کہ گھر آئے ہوئے معزز مہمانوں کے ساتھ اسی طرح کا برتاو کیا جاتا ہے۔ ویسے اگر ہم اپنی یاداشت

Read more