ایک غلام سے ملاقات

کل اتفاقاً میری ملاقات ایک غلام سے ہو گئی، وہ اپنی لیمبرگینی پارک کر کے کلب میں داخل ہو رہا تھا جبکہ میں کلب کی بیکری سے ڈبل روٹی خرید کر نکل رہا تھا۔ پارکنگ میں ہماری مڈھ بھیڑ ہو گئی۔ چھوٹتے ہی اس نے اپنی غلامی کا راگ الاپنا شروع کر دیا، اس سے پہلے کہ وہ وہیں زار و قطار رونا شروع کر دیتا میں نے اسے کافی کی دعوت دی جو اس نے فوراً قبول کرلی۔ ہم

Read more

سی ایس ایس معیار تعلیم کا پیمانہ نہیں

جس اخبار میں آپ اِس کا خاکسار کا کالم پڑھتے ہیں اُس اخبار نے گزشتہ اتوار ایک شَذرہ لکھا، عنوان تھا ”سی ایس ایس کے نتائج“ ۔ نئی نسل کی آسانی کے لیے بتاتا چلوں کہ شَذرہ مدیر کی مختصر رائے کو کہتے ہیں جو وہ اداریے کے علاوہ حالات حاضرہ پر قلم بند کرتا ہے۔ یہ بھی میری خوش فہمی ہے کہ نوجوانوں کو شَذرے کی یہ تعریف سمجھ میں آ جائے گی کیونکہ یہاں تو اکثر یار لوگ

Read more

مزاح لکھنا مشکل کیوں ہے؟

اللہ کو جان دینی ہے، جتنا مشکل کام مزاح لکھنا ہے اتنا مشکل شاید بچہ جننا بھی نہیں۔ مجھے بچہ جننے کا کبھی تجربہ تو نہیں ہوا (اور مستقبل میں بھی کوئی ارادہ نہیں) البتہ مزاح میں منہ مارتا رہتا ہوں اسی لئے جب بھی یہ سوچ کر لکھنے بیٹھتا ہوں کہ آج شگفتہ سی تحریر لکھوں گا تو دانتوں تلے پسینہ آ جاتا ہے۔ اردو ادب میں ایسی شگفتہ تحریر کو غالباً انشائیہ کہتے ہیں۔ انشائیہ لکھنے کا فائدہ

Read more

کیا جمہوریت ہے اور کیا فسطائیت (مکمل کالم)

گلالئی اسماعیل ایک پاکستانی خاتون ہیں، پشتون ہیں، انسانی حقوق کے لیے کام کرتی ہیں، میں ان سے کبھی نہیں ملا اور نہ ہی مجھے ان کے نظریات اور افکار کے بارے میں زیادہ جانکاری ہے، البتہ سوشل میڈیا کے ذریعے اتنا ضرور علم ہے کہ چند سال پہلے جب وہ اپنے ’باغیانہ‘ خیالات کی وجہ سے زیر عتاب تھیں تو ان کے لیے پاکستان کی زمین اس قدر تنگ کردی گئی کہ مجبوراً انہیں ملک چھوڑ کر باہر جانا

Read more

انقلاب اور بغاوت کے درمیان لکیر

انقلاب دو طرح کا ہوتا ہے، ایک وہ جو کامیاب ہو جائے اور دوسرا وہ جو ناکام ہو جائے۔ ناکام ہونے والا انقلاب دراصل انقلاب نہیں ہوتا بلکہ وہ بغاوت کہلاتا ہے۔ کامیاب انقلاب کے بعد بادشاہوں اور حکمرانوں کو عموماً ان کے ساتھیوں سمیت محلات سے باہر گھسیٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا جاتا ہے جبکہ ناکام انقلاب میں یہی سلوک باغیوں کے ساتھ کیا جاتا ہے۔ روس میں بالشویک انقلاب کے بعد حکمران نکولس دوئم کو اُس

Read more

ایک نا ختم ہونے والا اذیت ناک سفر۔ مکمل کالم

آج لال مسجد آپریشن سے بات شروع کرتے ہیں۔ جو بچے نئے نئے انقلابی بنے ہیں انہیں شاید یاد نہ ہو سو اُن کی معلومات کے لیے بتا دوں کہ لال مسجد اسلام آباد میں ہے، 2007 میں وہاں ایک مولوی صاحب نے عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنا کر ریاست کی عملداری کو چیلنج کیا، اُن سے ہر قسم کے مذاکرات کیے گئے مگر بات نہیں بنی، سو اُس وقت کی حکومت پر دباؤ بڑھتا گیا کہ وہ فوجی

Read more

دانشور مسئلے کا حل بھی بتائیں – مکمل کالم

گھمسان کا رن پڑا ہے، چاروں طرف سے بھانت بھانت کی آوازیں آ رہی ہیں اور ان آوازوں میں بہت سی باتیں آپس میں گڈ مڈ ہو گئی ہیں۔ پتا نہیں چل رہا کہ کون جمہوریت کی جنگ لڑ رہا ہے اور کون آمریت کی، کون آئین کی پاسداری کر رہا ہے اور کون خلاف ورزی، کون پر امن احتجاج کر رہا ہے اور کون شر پسند ہے، کون انقلاب برپا کر رہا ہے اور کون ریاست کی عملداری قائم

Read more

ایک نامعلوم قصبے کی کہانی (مکمل کالم)

سب سے پہلے یہ بات ایک بوڑھی عورت نے نوٹ کی، وہ قصبے کی تجربہ کار دائی تھی، گزشتہ بیس برس میں اس چھوٹے سے قصبے میں شاید ہی کوئی ایسا بچہ ہو جس کی پیدائش میں اس کا دخل نہ ہو۔ پچھلی رات جس عورت کی زچگی اس نے کروائی تھی یہ اس کا تیسرا بچہ تھا، اس سے پہلے دو بچے بھی اسی کے ہاتھوں پیدا ہوئے تھے اور دونوں ہی پیدائش کے وقت کمزور تھے۔ عام حالات

Read more

ایک بے ربط کالم (مکمل کالم)

ایک واقعہ۔ چند دن پہلے میں کسی دوست کی طرف جا رہا تھا، رات کا وقت تھا، جس سڑک پر میری گاڑی تھی وہ یک طرفہ تھی (بولے تو ون وے تھی)، اچانک سامنے سے ایک موٹر سائیکل آ گئی جس کی بتی بھی نہیں تھی، بدقت تمام میں نے بریک لگائی ورنہ ٹکر لازمی تھی۔ شیشہ نیچے کر کے دیکھا تو ایک بارہ تیرہ سال کا بچہ موٹر سائیکل چلا رہا تھا جس کے پیچھے دو لڑکے مزید بیٹھے

Read more

اگر ہم پتھر کے زمانے میں ہوتے – مکمل کالم

اگر کسی دن ہم نیند سے بیدار ہوں اور پتا چلے کہ ہم مہذب دنیا کی آخری انسانی نسل ہیں اور آج کے بعد دنیا کی مادی اور سائنسی ترقی نہ صرف رُک جائے گی بلکہ اسے ریورس گیئر لگ جائے گا اور کچھ ہی عرصے میں زمین ویسی ہو جائے گی جیسی آج سے دو لاکھ سال پہلے تھی، تو ہمارا ردعمل کیا ہو گا؟ پہلے اِس بات کا تصور کرتے ہیں کہ زمین اپنی ’اصل حالت‘ کی طرف

Read more

اتنی مایوسی کیوں ہے؟ مکمل کالم

1943 میں دوسری جنگ عظیم جاری تھی، جرمن فوج اتحادیوں کا مقابلہ تو کر رہی تھی مگر اُس کی مزاحمت ہر گزرتے ہوئے دن کے ساتھ کم ہوتی جا رہی تھی، اتحادی افواج کی بمباری نے جرمنی کے شہروں کو تقریباً کھنڈر بنا دیا تھا، ہٹلر کا دستِ راست گوئبلز، گو کہ اب بھی پروپیگنڈا میں مصروف تھا، مگر اُس کے پاس عوام کو بیچنے کے لیے کچھ باقی نہیں بچا تھا۔ جرمن شہری جان بچانے کے لیے محفوظ مقامات

Read more

بھارت کی خرابیاں گنوانے سے کام نہیں چلے گا – مکمل کالم

کسی کو یاد ہو یا نہ یاد ہو ہمارا ایک ازلی دشمن ہوا کرتا تھا، بھارت۔ یہ وہ ملک تھا جس سے ہمارے وجود کو خطرہ تھا کیونکہ اکھنڈ بھارت منصوبے کے تحت اِس نے پاکستان کو ضم کر کے سن 47 والا متحدہ ہندوستان بحال کرنا تھا۔ ممکن ہے آج کسی کو یہ بات عجیب لگے مگر اسّی کی دہائی میں یہ باتیں ذرا بھی عجیب نہیں لگتی تھیں، اُن دنوں ہمیں بتایا جاتا تھا کہ اگر ہم اکھنڈ

Read more

علامتی کہانیاں کیسی ہوتی ہیں

پچھلے کچھ عرصے سے نہ جانے کیوں الف کو یہ غلط فہمی ہو گئی ہے کہ میں اردو ادب میں کچھ شد بد رکھتا ہوں، میں نے بھی الف کی یہ غلط فہمی دور کرنے کی کوشش نہیں کی، اب اگر کوئی عزت دے رہا ہو تو اسے روکا تو نہیں جا سکتا۔ اکثر اوقات الف مجھے کوئی کلاسیکی شعر سنا تا ہے تو میں ایسے ظاہر کرتا ہوں جیسے میں نے نہ صرف یہ شعر سنا ہوا ہے بلکہ

Read more

دنیا کا سب سے قدیم سوال (مکمل کالم )

 کائنات کی ابتدا کیسے ہوئی ، انتہا کیا ہے ، زندگی کیسے وجود میں آئی ، زمان و مکان کی حقیقت کیا ہے؟یہ دنیا کے قدیم ترین سوالات ہیں ۔ اِن سوالات کا پہلا جواب بچپن میں مذہب کی شکل میں ملتا ہے جسے زیادہ تر لوگ قبول کرکے مطمئن ہوجاتے ہیں۔ جوانی میں جب تشکیک بڑھتی ہے تو کچھ لوگ فلسفے کی کتابیں کھول لیتے ہیں اور مزید الجھ جاتے ہیں اور کچھ روحانیت میں سکون تلاش کرلیتے ہیں 

Read more

تاریخ سے چنندہ’ آئینی لطیفے‘ (مکمل کالم)

اللہ کی شان ہے کہ آج ہم اپنی آنکھوں سے ان لوگوں کو آئین کا مرثیہ پڑھتا ہوا دیکھ رہے ہیں جنہوں نے کبھی آئین کی کتاب ہی کھول کر نہیں دیکھی تھی۔ اللہ تبارک و تعالیٰ کا شکر ہے کہ یہ معجزہ ہم نے اپنی زندگی میں دیکھ لیا ورنہ شاید معجزوں پر ہمارا ایمان ڈگمگا جاتا۔ ڈیوڈ ہیوم نے معجزوں کے بارے میں کہا تھا کہ ایک غیر متوقع واقعہ کو صرف اس صورت میں معجزہ سمجھا جاسکتا

Read more

عہدوں کی بے توقیری (مکمل کالم)

میں یہ بات سن سن کر تنگ آ چکا ہوں کہ جو کچھ پاکستان میں ہوتا ہے وہ دنیا کے کسی اور ملک میں نہیں ہوتا، یہ ماتم کرتے وقت ہم خود کو بد ترین ممالک سے بھی نیچے شمار کرلیتے ہیں اور ایک ہی جملے میں اپنی بے توقیری کا خلاصہ بیان کر دیتے ہیں۔ یہ بات درست ہے کہ ہم نے بھی ’ات چکی ہوئی ہے‘ اور چین سے نہیں بیٹھ رہے، آئے دن ہم کوئی نہ کوئی

Read more

دنیا کی نقل ہی کر لیں (مکمل کالم)

کالم نگاروں کو اکثر یہ طعنہ دیا جاتا ہے کہ ہم مسائل کی نشاندہی تو کرتے ہیں مگر ان کا حل نہیں بتاتے۔ یہ طعنہ ایسا غلط بھی نہیں ہے۔ ٹھیک ہے کہ مسئلے کو جڑ سے پکڑنا بھی حل کی جانب پہلا قدم ہوتا ہے مگر پہلے قدم کے بعد دوسرا اور تیسرا قدم بھی اٹھانا ہوتا ہے جو ہم نہیں اٹھاتے۔ مسئلہ چاہے کچھ بھی ہو، ہمارا پسندیدہ حل کچھ اس قسم کا ہوتا ہے کہ ’سب کو

Read more

چیٹ جی پی ٹی اور موازنہ انیس و بیر (مکمل کالم)

شیکسپئر کے انداز میں تعزیتی پیغام لکھ کر دکھاؤ۔ میر اور غالب کا موازنہ کر کے بتاؤ کہ اِن میں سے کون بڑا شاعر ہے؟ واقعہ کربلا میں حق کے ساتھ کون کھڑا تھا؟ کڑاہی گوشت بنانے کی ترکیب بتاؤ۔ مجھے یش راج فلمز کے لیے ایک گانا تخلیق کرنا ہے، اُس کے بول لکھ کر دو۔ یہ تم نے انگریزی میں لکھ دیا اسے اردو میں ترجمہ کر کے بھیجو۔ مجھے انڈا پراٹھا کھا کر اتنا مزا کیوں آتا

Read more

ایک لکھاری اور اداکارہ کا بغض

گزشتہ دنوں ایک لکھاری نے ملک کی مشہور اداکارہ کا انٹرویو کیا۔ لکھاری کا نام لکھنے کی ضرورت نہیں کہ آپ اپنا تعارف ہوا بہار کی ہے۔ گزشتہ کئی دہائیوں سے ٹی وی اور سٹیج کے لیے ڈرامے لکھ رہے ہیں، طنزو مزاح کے پروگرام تحریر کر چکے ہیں، ان پروگراموں کی میزبانی بھی خود کرتے ہیں، بڑی بڑی اشتہاری کمپنیاں انہیں تقریبات میں مدعو کرتی ہیں جہاں وہ (اپنے تئیں ) انقلابی باتیں کر کے کارپوریٹ کلاس کا خون

Read more

آئین کے ساتھ کون کھڑا ہے؟

جس ملک کے سرکاری افسران ہاورڈ، سٹینفورڈ، وارٹن، آکسفورڈ اور کیمبرج سے فارغ التحصیل ہوں اور قابلیت میں ان کا کوئی ثانی نہ ہو، جس ملک کے سیاستدانوں میں ایثار کا جذبہ ایسا ہو کہ بطور رکن اسمبلی اپنی جائز تنخواہ بھی وصول نہ کرتے ہوں، جس ملک میں فوج سرحدوں کی حفاظت کے لیے جان کی بازی لگا دیتی ہو، حزب اختلاف آئین کی بالادستی کی جنگ لڑ رہی ہو، وکلا قانون کا علم تھامے کھڑے ہوں، مدرسوں سے

Read more

آئین کے ساتھ کون کھڑا ہے؟ (مکمل کالم)

جس ملک کے سرکاری افسران ہاورڈ، سٹینفورڈ، وارٹن، آکسفورڈ اور کیمبرج سے فارغ التحصیل ہوں اور قابلیت میں ان کا کوئی ثانی نہ ہو، جس ملک کے سیاستدانوں میں ایثار کا جذبہ ایسا ہو کہ بطور رکن اسمبلی اپنی جائز تنخواہ بھی وصول نہ کرتے ہوں، جس ملک میں فوج سرحدوں کی حفاظت کے لیے جان کی بازی لگا دیتی ہو، حزب اختلاف آئین کی بالادستی کی جنگ لڑ رہی ہو، وکلا قانون کا علم تھامے کھڑے ہوں، مدرسوں سے

Read more

نطشے نے کیا کہا تھا؟ مکمل کالم

انقلاب روس کے بعد سزا پانے والے تین افراد کو جب جیل لے جایا جا رہا تھا تو تینوں نے ایک دوسرے سے پوچھا کہ انہیں کس جرم کی سزا ملی۔ پہلے شخص نے بتایا کہ ’میں فیکٹری دیر سے پہنچتا تھا اِس لیے انہوں نے مجھ پر انقلاب اور پرولتاریہ کی فتح کو سست کرنے کا الزام لگایا۔‘ دوسرے نے کہا کہ ’میں وقت سے پہلے فیکٹری پہنچ جاتا تھا اِس لیے انہوں نے مجھے اپنے ساتھی کارکنوں کی

Read more

Everything Everwhere All At Once

ہر سال جب اکیڈمی ایوارڈز کا اعلان ہوتا ہے تو میں آسکر جیتنے والی بہترین فلم ضرور دیکھتا ہوں، اس مرتبہ یہ ایوارڈ ایک ایسی فلم کو دیا گیا ہے جس کی کہانی خاصی پیچیدہ ہے، فلم کا نام ہے Everything Everwhere All At Once۔ اس فلم کو گیارہ تمغوں کے لیے نامزد کیا گیا جن میں سے سات تمغے اس کے حصے میں آئے بشمول بہترین فلم، بہترین ہدایتکار، بہترین اداکارہ اور بہترین اداکار۔ فلم کی کہانی کچھ یوں

Read more

پچھتر برس کا آڈٹ کیسے کیا جائے؟ – مکمل کالم

سن 47 ء میں جب ہم نے ملک بنایا تو سوچا کہ اب اِس کا کوئی مقصد بھی ہونا چاہیے، شاید پاکستان کے بانیوں کے ذہن میں میگنا کارٹا اور امریکی اعلانِ آزادی جیسی دستاویز ہوں گی جس کی وجہ سے انہوں نے سوچا ہو گا کہ ہماری بھی کوئی نہ کوئی قرارداد ہونی چاہیے جس میں ملک بنانے کا مقصد صراحت کے ساتھ لکھ دیا جائے تاکہ سند رہے اور بوقت ضرورت کام آوے۔ اللہ کی شان ہے کہ

Read more

عورت مارچ۔ مرد اپنی حدود میں رہیں

  اتوار کے روز کتاب میلے کے لیے گھر سے نکلا تو شہر کی مختلف شاہراہوں پر بینر لگے دیکھے جن پر لکھا تھا کہ حیا عورت کا زیور ہے، بے حیائی سے دور رہیں، وغیرہ۔ ذہن پر زور ڈالا تو یاد آیا کہ چونکہ اس ماہ عورت مارچ ہوتا ہے اس لیے یہ بینر عورتوں کے اس اکٹھ کی پیش بندی کے سلسلے میں لگائے گئے ہیں اور لگانے والی جماعت وہ ہے جو ہمارے ملک میں اسلامی نظام

Read more

موت کا سفر قبول ہے،پاکستان میں رہنا نہیں (مکمل کالم)

ہم ایک ایسے ملک میں رہ رہے ہیں جہاں کرکٹ کے مقابلے بھی پوری چکا چوند سے جاری ہیں اور جہاں سے لوگ نقل مکانی کرتے ہوئے اپنی جان بھی گنوا رہے ہیں۔ ملیے شاہدہ رضا سے، اِن کا تعلق کوئٹہ کی ہزارہ برادری سے تھا،یہ فٹ بال اور ہاکی کی غالباً واحد خاتون کھلاڑی تھیں جنہوں نے بیک وقت دو کھیلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی، اِن کا ایک معذور بیٹا تھا ، وہ چاہتی تھیں کہ اس کا

Read more

پاکستان سے نقل مکانی کرنے کی کیا قیمت ہے؟

ایک زمانہ تھا جب میں ملک سے ہجرت کر جانے والوں کو ناشکرا بلکہ احمق سمجھا کرتا تھا، میرا خیال تھا کہ جو لوگ پاکستان میں ذرہ برابر بھی خوشحال ہیں اور باہر جا کر ’کھجل‘ ہوتے ہیں وہ حماقت کے مرتکب ہوتے ہیں کیونکہ جو عیاشیاں ہمارے ملک میں میسر ہیں اُس کا عشر عشیر بھی باہر نہیں ملتا۔ یہ اُس زمانے کی سوچ ہے جب پاکستان میں دہشت گردی کا عفریت نہیں آیا تھا، ملک میں امن و

Read more

پچاس روپے کا سفر – مکمل کالم

لاہور سے سوات کے لیے گھر سے نکلے تو اندازہ نہیں تھا کہ یہ سفر شیطان کی آنت ثابت ہو گا، اصل میں قصور ہمارا اپنا تھا، موٹر وے لینے کی بجائے ہم نے اپنی پرانی محبت یعنی جی ٹی روڈ کو ترجیح دی، اکثر جب ہمیں ناسٹلجیا کا دورہ پڑتا ہے تو ہم جی ٹی روڈ پر سفر کرتے ہیں، اِس مرتبہ بھی کچھ ایسا ہی ہوا مگر لگتا ہے کہ اب ہمیں اِس محبوبہ کے ساتھ بریک اپ

Read more

نئے سال کے حلف نامے کی خلاف ورزیاں – مکمل کالم

نیا سال شروع ہوئے ڈیڑھ ماہ ہو گیا ہے اور میں اب تک اپنے بنائے ہوئے نیو ائر ریزولیوشن، بولے تو نئے سال کے حلف نامے، کی پہلی شق پر بھی عمل درآمد نہیں کر سکا۔ عمل درآمد تو دور کی بات میں مسلسل اپنے حلف نامے کی خلاف ورزیاں کر رہا ہوں حالانکہ میں نے عہد کیا تھا کہ نئے سال کے شروع ہوتے ہی میں اچھا بچہ بن جاؤں گا اور کام کروں گا بڑے بڑے۔ مثلاً میں

Read more

ایک سول سرونٹ کا ’کُنجِ قفس‘

دنیا میں دو قسم کے لوگ ہوتے ہیں، ایک وہ جو کتابیں لکھتے ہیں اور دوسرے وہ جو کچھ نہیں لکھتے۔ فواد حسن فواد کا شمار پہلی قسم کے لوگوں میں ہوتا ہے، آپ ایک سینئر سرکاری افسر ہیں۔ مگر ریٹائر ہوچکے ہیں لہذا آج اُن کی کتاب کے بارے میں جو کچھ کہوں گا سچ کہوں گا سچ کے علاوہ کچھ نہیں کہوں گا، ہاں اگر یہ حاضر سروس ہوتے تو دوسری بات تھی، اُس صورت میں بھی میں

Read more

پاکستان کے کاٹھے انگریز

جب بھی کوئی طاقتور شخص فوت ہوتا ہے تو میں سوچتا ہوں کہ یہ بندہ فوت کیسے ہو گیا، یہ تو نہایت دبنگ آدمی تھا، اس کے آگے تو کسی کو دم مارنے کی مجال نہیں تھی، اپنے عروج کے وقت اس شخص کی زبان سے نکلا ہوا ایک ایک لفظ مقدس سمجھا جاتا تھا، اس کے ہر حکم کی تعمیل کی جاتی تھی، اس کا اختیار تھا جس کو چاہے زندان میں ڈال دے اور جسے چاہے پلاٹ اور

Read more

قرآن کی بے حرمتی کے خلاف مقدمہ کون دائر کرے گا؟ (مکمل کالم)

اگر سویڈن میں فلسطینی مسلمانوں کا چھوٹا سا گروہ اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے پہنچ جائے، وہاں وہ یہودیوں کے خلاف نعرے بازی کرے اور انہیں سویڈن سے نکال باہر کرنے کا عزم کرے، یہی نہیں بلکہ ان مسلمانوں کے ہاتھ میں تورات کا نسخہ ہو اور وہ انہیں اسرائیلی یہودیوں کے سامنے نذر آتش کر دیں تو آپ کا کیا خیال ہے کہ امریکہ سے لے کر آسٹریلیا تک مغربی دنیا کا کیا رد عمل ہو گا؟ کیا آزادی

Read more

’پونزی سکیم‘ سے ملک نہیں چلتے

ابھی سڑکوں پر گاڑیاں دوڑ رہی ہیں، ابھی شاہراہوں پر روشنیاں جگمگا رہی ہیں، ابھی ہمارے ریستوران آباد ہیں، شہروں کی رونقیں قائم ہیں، بازاروں میں کھوے سے کھوا چھل رہا ہے، لوگ امپورٹڈ کافی اور کتوں کی خوراک خرید رہے ہیں، ابھی پٹرول، بجلی اور گیس دستیاب ہے، ابھی قلت کی صرف افواہیں ہیں کسی چیز کی قلت نہیں ہوئی، مہنگی ہی سہی مگر اب بھی ملک میں ادویات مل رہی ہیں، ابھی خوراک کی راشن بندی نہیں ہوئی

Read more

میں اور میرے سر (مکمل کالم)

میں اور میرے سر۔۔۔ اکثریہ باتیں کرتے ہیں، ہم ہوتے توایسا ہوتا، ہم ہوتے تو ویسا ہوتا، ہم چائے میں بسکٹ ڈبو کر کھاتے، ہم بات بات پر قہقہے لگاتے، ہم جو کہتے وہ ہوجاتا، ہم کسی بات پر خوش ہوتے، ہم کسی بات پر حیراں ہوتے، میں اور میرے سر۔۔۔ اکثر یہ باتیں کرتے ہیں ! میرے سر بہت مرنجاں مرنج انسان ہیں، آپ میں سے جن لوگوں کو اِس لفظ کا مطلب نہیں آتا وہ پریشان نہ ہوں،

Read more

ہماری اشرافیہ اور اس کی معصومانہ عیاشیاں

”ایلون مسک، جو کہ دنیا کے امیر ترین آدمیوں میں سے ایک ہے، نے 2014 سے 2018 تک صرف تین فیصد سے زیادہ ٹیکس ادا کیا۔ دوسری طرف، ایبر کرسٹین ہے جو شمالی یوگنڈا کے بازار میں معمولی سی تاجر ہے اور چاول، آٹا اور لوبیا فروخت کر کے بمشکل اسی ڈالر ماہانہ منافع کماتی ہے اور چالیس فیصد کی شرح سے ٹیکس ادا کرتی ہے۔“ یہ اس رپورٹ کا پہلا جملہ ہے جو آکسفیم نے حال ہی میں شائع

Read more

پاکستان: سنہ 47 میں کیا ہورہا تھا؟ (مکمل کالم)

کچھ دن پہلے مجھے ایک صاحب نے فون کیا، ریٹائرڈ سرکاری افسر تھے۔ انہوں نے کوئی کتاب لکھی تھی اور وہ مجھے ارسال کرنا چاہتےتھے۔ یہ بات میرے لیے کوئی خاص نہیں تھی سو میں نے انہیں پتا دے دیا، چند دن بعد مجھے اُن کی کتاب مل گئی۔ اتفاق سے اسی دن مزید پانچ کتابیں بھی موصول ہوئیں، یار لوگ ازراہ محبت کتاب لکھ کر خاکسار کوبھجوا دیتے ہیں، اُن کی خواہش ہوتی ہے کہ میں اُس پر تبصرہ

Read more

ہمیں کھانا ہی تو آتا ہے

کافی عرصہ پہلے کی بات ہے، کسی نے مجھے فون پرایک پی ڈی ایف فائل بھیجی، میں نے وہ فائل کھولی تو اس میں لاہور کے مختلف مقامات پر ملنے والے کلچے چنوں کی فہرست تھی۔ کسی مرد حر نے بے حد عرق ریزی کے ساتھ وہ فہرست بنائی تھی اور تقریباً سو زائد ایسے مقامات کی نشاندہی کی تھی جہاں لاہور کے بہترین کلچے چنے دستیاب تھے /ہیں۔ ویسے اس کو فہرست کہنا مناسب نہیں کیونکہ اس میں محقق

Read more

پاکستان کے ’شریر بچے‘

آپ نے اکثر ایسے بچے دیکھے ہوں گے جو کسی کے گھر جا کر خوب غل غپاڑہ کرتے ہیں، کبھی جوتے لے کر صوفوں پر چڑھ جائیں گے، کبھی برتن توڑ دیں گے، کبھی دیوار پر رنگ برنگی لکیریں پھیر دیں گے، کبھی دوسرے بچوں کو پیٹنا شروع کر دیں گے اور کبھی خواہ مخواہ چیزیں اٹھا کر پھینکنے لگ جائیں گے۔ ایسے بچوں کی مائیں عموماً وہیں پاس ہی ہوتی ہیں مگر مجال ہے کہ ان کے کان پر

Read more

اسلامی معاشی نظام کے ماہرین کہاں ہیں؟ مکمل کالم

میرے ایک عزیز دوست نے مشورہ دیا ہے کہ میں ملکی مسائل کے بارے میں غور کرنا اور ان پر کڑھنا چھوڑ دوں، میرے دوست کی یہ بات اس لحاظ سے درست ہے کہ ہمارے ملک کو جس قسم کے مسائل کا سامنا ہے انہیں حل کرنا کسی فانی انسان کے بس کی بات نہیں، شاید اسی لیے ہم نے اپنی اپنی پسند کے لیڈر کو دیوتا کا درجہ دے رکھا ہے۔ لیکن میری مجبوری یہ ہے کہ نہ تو

Read more

ہم کوئی انوکھا ملک نہیں ہیں – مکمل کالم

جس طرح اس سیارے پر بسنے والے بعض انسانوں کو یہ خوش فہمی ہے کہ وہ 93 ارب نوری سال پر محیط اس کائنات میں اہم حیثیت رکھتے ہیں اسی طرح ہم پاکستانیوں کو بھی یہ غلط فہمی ہے کہ دنیا میں ہمارے جیسا منفرد خطہ اور قوم کوئی دوسری نہیں۔ ویسے اس میں ہمارا کوئی قصور نہیں، نصابی کتابوں میں یہی کچھ پڑھایا گیا ہے اور اب تک پڑھایا جا رہا ہے، اسی پڑھائی کے نتیجے میں ہم یہ

Read more

یہ میرا خوفناک خواب ہے یا خدا خبردار کر رہا ہے؟

عجیب سا خواب تھا۔ پہلے کبھی ایسا خواب نہیں دیکھا، اب یاد کرتا ہوں تو جھرجھری سی آجاتی ہے۔ لوگ کہتے ہیں کہ خوابوں کی تعبیر الٹ ہوتی ہے مگر یہ تو پورا خواب ہی الٹ تھا، بھلا اس کی کیا تعبیر ہو سکتی ہے! کیا دیکھتا ہوں کہ ایک پہاڑی علاقہ ہے، پر پیچ سڑک ہے، سڑک کے دونوں اطراف میں کھائی ہے، کسی بھی جگہ حفاظتی جنگلے نہیں ہیں۔ میں گاڑی میں جا رہا ہوں، آگے پیچھے اکا

Read more

نئے سال کے لیے سات اصول (مکمل کالم)

آج صبح کا اخبار دیکھا تو اس میں بہت سی بری خبریں نظر آئیں، کہیں ملک کے کنگال ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا تو کہیں دہشت گردوں کی کارروائیوں کا بیان تھا۔ بہرحال یہ کوئی نئی بات نہیں، جب سے ہوش سنبھالا ہے یہی کچھ سن رہے ہیں، اب تو عادت سی ہو گئی ہے۔ مگر اس مرتبہ حالات کچھ زیادہ ہی خراب ہیں اور ان حالات سے نمٹنے کے لیے جو کرنا ہے ہم نے خود کرنا

Read more

ہماری جامعات کے ’ویانا سرکل‘ کہاں ہیں؟

بیسویں صدی کے اوائل میں ویانا یونیورسٹی میں ’حلقہ ارباب ویانا‘ ہوا کرتا تھا جسے ’ویانا سرکل‘ کہا جاتا ہے، اس حلقے کے اجتماعات باقاعدگی سے منعقد کیے جاتے تھے جن میں اس وقت کے مایہ ناز سائنس دان، ریاضی دان، فلسفی اور ماہر سماجیات شرکت کیا کرتے تھے، یہ لوگ آپس میں مختلف موضوعات پر بحث کرتے جو خالصتاً علمی نوعیت کی ہوتی اور جن میں یہ جاننے کی کوشش کی جاتی کہ سچائی کیا ہے اور حقیقت کا

Read more

پی ٹی وی کے ڈرامے اور ہماری جوانی

مجھے آج کل ’ناسٹلجیا‘ کا دورہ پڑا ہوا ہے، اپنے لڑکپن کی باتیں یاد آ رہی ہیں، اسکول، کالج اور پی ٹی وی کے ڈرامے ذہن میں آرہے ہیں۔ جب بھی وقت ملتا ہے میں یو ٹیوب پر کوئی نہ کوئی پرانا ڈرامہ نکال کر دیکھنا شروع کر دیتا ہوں، یہ یوٹیوب بھی کیا چیز ہے، آپ کی انگلی کے اشارے پر چلتا ہے بلکہ اگر آپ اشارہ نہ بھی کریں تو یہ از خود نوٹس لے کر آپ کے

Read more

سقوط مشرقی پاکستان کا ذمہ دار کون تھا؟ ( 2 )۔

مشرقی پاکستان کے سانحے پر لکھنا بہت مشکل کام ہے، خاص طور سے پاکستان جیسے ملک میں جہاں اکیاون برس گزرنے کے بعد بھی اس سانحے سے جڑی تمام جماعتیں، طاقتیں اور گروہ آج بھی اتنے ہی متعلقہ ہیں جتنے 1971 میں تھے۔ امریکہ میں تو کچھ عرصے بعد خفیہ دستاویزات کو عوام تک رسائی دے دی جاتی ہے چاہے وہ دستاویزات سی آئی اے، ایف بی آئی، وہائٹ ہاؤس یا محکمہ خارجہ کے قبضے میں ہی کیوں نہ ہوں،

Read more

سقوط مشرقی پاکستان کا ذمہ دار کون تھا؟

میرے ’سر‘ ایک با کمال شخصیت ہیں، پیشے کے اعتبار سے تو وہ سرکاری ملازم ہیں مگر اپنے پیشے کو وہ کچھ خاص لفٹ نہیں کرواتے، ان کی نظر ہمہ وقت بین الاقوامی امور اور ان سے جڑے پیچیدہ اور دقیق مسائل پر رہتی ہے، تاریخ عالم انہوں نے گھول کر پی رکھی ہے، اس کے علاوہ جغرافیہ، عمرانیات، سیاسیات اور ابلاغیات پر بھی سر کی گرفت خاصی مضبوط ہے۔ گزشتہ دنوں سر سے ایک ملاقات ہوئی تو بہت افسردہ نظر آئے، ملکی حالات نے انہیں ملول کر رکھا تھا، ان کا کہنا تھا کہ یہ بگاڑ چند دنوں یا چند برسوں کا نہیں بلکہ دہائیوں کا ہے، ہم نے نوجوانوں کو غلط تاریخ پڑھا کر بہت گمراہ کیا ہے اور افسوس کہ یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

Read more

خاموش انقلاب کیسے برپا کیا جائے

اگر آپ یو ٹیوب پر Gassan Kanafani interview لکھ کر تلاش کریں گے تو آپ کے سامنے ایک فلسطینی حریت پسند غصان کنافانی کا انٹرویو آ جائے گا، یہ اس انقلابی شخص کا انٹرویو ہے جسے اسرائیلی خفیہ تنظیم موساد نے طیارہ اغوا کرنے کے الزام میں گاڑی میں بم نصب کر کے ہلاک کر دیا تھا۔ کنافانی کی عمر اس وقت چھتیس برس تھی، اس واقعے میں اس کی سترہ سالہ بھتیجی بھی موقع پر جاں بحق ہو گئی

Read more

انگریزوں کی Shameful Flight

بعض اوقات ہم لکھاریوں کو انگریزوں پر بہت پیار آتا ہے اور ہم تنہائی میں اکثر باتیں کرتے ہیں کہ انگریز ہوتے تو ایسا ہوتا، انگریز ہوتے تو ویسا ہوتا۔ انگریزوں سے اس محبت کی وجہ ان کی مبینہ انصاف پسندی اور قانون پر عملداری ہے، یہ وہ باتیں ہیں جو ہم نے ڈائجسٹوں میں کہانیوں کی شکل میں پڑھ رکھی ہیں، ان کہانیوں میں انگریز دور میں ہونے والی وارداتوں کی تفتیش کا نقشہ بے حد پر اثر انداز میں کھینچا جاتا تھا اور بتایا جاتا تھا کہ انگریز سرکار کے کڑے احتساب کے خوف سے اس تھانیدار کی راتوں کی نیند حرام ہوجاتی تھی جس کے علاقے میں قتل یا ڈکیتی کی واردات ہوتی تھی۔

مجھے یاد ہے کہ عنایت اللہ کے ماہنامہ ’حکایت‘ میں ایک تھانیدار کی کہانی شائع ہوا کرتی تھی، یہ کہانی کسی سنگین واردات کی تفتیش کے گرد گھومتی تھی، چونکہ انگریز کا بنایا ہوا جاسوسی کا نظام بے حد شاندار تھا اس لیے بالآخر مجرم پکڑا جاتا تھا۔ ان کہانیوں نے ہمارے ذہن پر جو تاثر چھوڑا وہ آج تک قائم ہے اور اسی تاثر کے زیر اثر کچھ لوگ، جن میں سے زیادہ تر کا تعلق ہم سے پچھلی نسل سے ہے، آج بھی انگریز کے دور کو یاد کر کے آہیں بھرتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہ زمانہ کم ازکم آج کے مقابلے میں تو بہتر تھا۔

Read more

ہمارے زمانے کا اسکول کیسا تھا؟ (مکمل کالم)

آج کل کے بڑے بڑے انگریزی میڈیم اسکولوں میں پڑھائی ہو نہ ہو ’پیرنٹ ٹیچر میٹنگ‘ ضرور ہوتی ہے، اس ملاقات میں والدین سے بچوں کی پڑھائی کے بارے میں بات چیت کی جاتی ہے اور بتایا جاتا ہے کہ مبینہ طور پر ان کا بچہ کس مضمون میں کمزور اور کس میں بہتر ہے۔ پہلے میں ان ملاقاتوں میں جایا کرتا تھا لیکن پھر میں نے جانا کم کر دیا اور اب بالکل نہیں جاتا، وجہ اس کی یہ

Read more

دنیا کی سب سے ’بدقسمت‘ عورت – مکمل کالم

نالینی سری ہرن ہندوستان میں رہتی ہیں اور ان کے پاس ایک عجیب و غریب ’اعزاز‘ ہے۔ وہ جیل میں سب سے طویل قید کاٹنے والی بھارتی خاتون ہیں، انہیں راجیو گاندھی قتل کیس میں سزائے موت سزا سنائی گئی تھی جسے بعد میں سونیا گاندھی کی درخواست پر عمر قید میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔ نالینی کو اکتیس برس جیل میں گزارنے کے بعد اس ماہ بھارتی عدالت عظمیٰ کے حکم کے نتیجے میں رہائی نصیب ہوئی۔ 1991

Read more

شادی سے پہلے لڑکی ’چیک‘ کرنے کا طریقہ

”شادی سے پہلے لڑکا ’چیک‘ کرنے کا طریقہ“ لکھنے کے بعد اب پیش ہے ’لڑکی‘ کے چناؤ کا طریقہ۔ لڑکا چیک کرنے کے جو طریقے خاکسار نے گزشتہ کالم میں بتائے تھے ان پر کچھ قارئین نے اعتراض کیا ہے کہ اگر وہ تمام طریقے اپنائے جائیں تو پھر کسی لڑکی کی شادی نہیں ہو سکے گی لہذا آئیڈیل لڑکا تلاش کرنے کی بجائے کوئی مناسب سا رشتہ ڈھونڈ کر لڑکی کو بیاہ دینا چاہیے۔ کچھ لوگوں نے یہ بھی

Read more

کسمپرسی کی حالت میں مرنے والے فنکار

یہ ان دنوں کی بات ہے جب میں پنجابی سٹیج ڈرامے دیکھنے باقاعدگی سے تھیٹر جایا کرتا تھا، لاہوریوں کے لیے یہ ایک بہترین تفریح ہوا کرتی تھی، ہر ڈرامے کا پروڈیوسر یہ کوشش کرتا تھا کہ بڑے اداکاروں کو کاسٹ کر کے کھیل پیش کرے، عموماً یہ بڑے اداکار کھیل شروع ہونے کے آدھ پون گھنٹے کے بعد جلوہ گر ہوتے تھے، ان سے پہلے نسبتاً جونئیر اداکاروں کو موقع دیا جاتا تھا کہ وہ تماشائیوں کا دل بہلائیں۔

Read more

بھارت اور بنگلہ دیش میں ایسا کیا ہے جو ہم میں نہیں!

  کالم نگاروں کو اکثر یہ طعنہ دیا جاتا ہے کہ ہم مسائل کی نشاندہی تو خوب کرتے ہیں مگر ان کا حل نہیں بتاتے، ایسے ہی جیسے کوئی طبیب بیماری کی تشخیص تو کردے مگر علاج نہ بتا سکے۔ یہ الزام کچھ ایسا غلط بھی نہیں مگر اس الزام کو چار حصوں میں تقسیم کر کے دیکھنا چاہیے۔ پہلے حصے میں وہ لکھاری آتے ہیں جو مسائل کی نشاندہی بھی کرتے ہیں اور حل بھی تجویز کرتے ہیں مگر

Read more

شادی سے پہلے لڑکا ’چیک‘ کرنے کا طریقہ

ہوم اکنامکس کالج لاہور کی ایک پرانی درسگاہ ہے، یہاں میری والدہ کیمسٹری پڑھایا کرتی تھیں، کیمسٹری ویسے ہی بڑا مشکل مضمون ہے اور والدہ محترمہ اس کی بھی ایک دقیق شاخ بائیو کیمسٹری پڑھاتی تھیں۔ بعض اوقات مجھے حیرت ہوتی تھی کہ لڑکیوں کے کالج میں اس مضمون کا کیا کام، خیر یہ زمانہ جاہلیت کی باتیں ہیں، ان دنوں میں یہ سمجھتا تھا کہ لڑکیوں کو گھر گرہستی کی تعلیم کے بعد بیاہ دینا چاہیے اور اگر کسی

Read more

ایک مثالی لیڈر کیسا ہونا چاہیے؟

ایک شخص نے اندھا دھند ڈرائیونگ کرتے ہوئے گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھا دی، نتیجے میں چار بندے مر گئے، عدالت میں مقدمہ چلا تو اس سے جرح کے دوران پوچھا گیا کہ کیا چاروں افراد کی موت موقع پر ہی ہو گئی تھی تو اس نے جواب دیا کہ ’نہیں جناب والا، میں نے گاڑی سے اتر کر دیکھا تھا، دو لوگ تو موقع پر دم توڑ گئے تھے جبکہ باقی دو کا کہنا تھا کہ ان کی سانسیں

Read more

خوش رہنا اتنا بھی ضروری نہیں (مکمل کالم)

پرانی بات ہے ، کسی کتاب میں پڑھی تھی  مگر ذہن سے چپک کر رہ گئی ۔ سوال تھا کہ مسرت کا حصول کیسے ممکن ہے ؟ جواب کچھ اِس قسم کا تھا کہ مسرت کا حصول کسی ایک چیز سے منسلک نہیں ، آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ اگر فلاں  ہدف حاصل کرلو گے تو ہمیشہ خوش رہوگے یا مسرت کاراز فلاں کام کرنے میں مضمر ہے۔ ارسطو کا ماننا تھا کہ  کُل زندگی کا احاطہ کرکے ہی

Read more

ایلون مسک اڑتے ہوئے ٹویٹر کے پر نہیں گن سکے

یوں لگتا ہے جیسے برادر عزیز ایلون مسک ٹویٹر خریدنے کے بعد کنگال ہو گئے ہیں، انہوں نے اپنی تمام تر جمع پونجی مبلغ 44 ارب ڈالر اس فضول سی ایپ میں جھونک دی ہے اور اب پچھتا رہے ہیں کہ یہ کیا کر بیٹھے۔ کبھی اپنی کمپنی ٹیسلا کے حصص بیچتے ہیں تو کبھی ٹویٹر استعمال کرنے والوں سے آٹھ ڈالر فی ماہ فیس وصول کرنے کا عندیہ دیتے ہیں۔ امسال کے آغاز میں جب موصوف نے ٹویٹر خریدنے

Read more

کرما کے بارہ قوانین

ہندوستانی فلسفے اور مذاہب میں ایک تصور ہے ’کرما‘ ۔ اس سے مراد وہ آفاقی قوانین ہیں جن کے تحت کسی بھی فرد کے اچھے برے اعمال کے نتیجے میں اس کے مستقبل کا تعین ہوتا ہے، انہیں ”کرما کے قوانین“ کہا جاتا ہے۔ ابراہیمی مذاہب (یہودیت، عیسائیت، اور اسلام) کے برعکس، جن میں سزا اور جزا کا فیصلہ خدا کے ہاتھ میں ہے، وہ چاہے تو بخش دے اور چاہے تو سزا دے کرما کی پیروی کرنے والے مذاہب

Read more

اصلی بمقابلہ انگلش میڈیم مولا جٹ

کچھ فلمیں ایسی ہوتی ہیں جو اچھی ہوں یا بری، ہٹ ہوجائیں یا پٹ جائیں، انہیں دیکھنا فرض ہوتا ہے۔ دی لیجنڈ آف مولا جٹ بھی ایسی ہی فلم ہے۔ اس فلم کی جس پڑے پیمانے پر تشہیر ہوئی اور جس طرح پاکستان اور ہندوستان کے فلم سازوں نے یہ فلم دیکھنے سے پہلے ہی اس کی تعریف کی تو اسے دیکھنا فرض ہو گیا، ویسے بھی یہ میری پسندیدہ فلم مولا جٹ کا ’ری میک‘ ہے، اپنے تئیں سو بہترین فلموں کی جو فہرست میں نے بنا کر رکھی ہے اس میں مولا جٹ کا تئیسواں نمبر ہے جبکہ پاکستانی فلموں میں اسے میں نے سب سے اوپر رکھا ہے۔

Read more

قسطوں میں قتل ہونے والے صحافی (مکمل کالم)

پہلے کسی نے ٹویٹ کی، کچھ دیر بعد ٹی وی پر خبر چلی اور پھر تفصیلات آنی شروع ہوئیں۔ ایک ’نجی‘ چینل کی رپورٹر صدف نعیم ’کنٹینر‘ تلے آ کر ہلاک ہو گئیں، وہ لانگ مارچ کی رپورٹنگ کر رہی تھیں، اس دوران انہوں نے کنٹینر پر چڑھنے کی کوشش کی، ہجوم میں ان کا پاؤں اکھڑ گیا یا انہیں دھکا لگا جس سے وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکیں اور یک دم گر گئیں، کنٹینر ان کے اوپر

Read more

عاشقوں کا غیر تحریری آئین

دنیا کا ایک جملہ ایسا ہے جو بیک وقت بور بھی ہے اور دلچسپ بھی، سادہ بھی ہے پیچیدہ بھی، کوئی جھوٹ بولے تو سچ لگتا ہے اور سچ بولے تو جھوٹ لگتا ہے، اسے آپ گھسا پٹا جملہ بھی کہہ سکتے ہیں مگر جیسے ہی کوئی شخص یہ جملہ ادا کرتا ہے تو ہیجان انگیز بن جاتا ہے ، ویسے تو یہ دنیا کا سب سے قدیم جملہ ہے مگر آج بھی جب ہم کسی کے منہ سے سنتے

Read more

ہم کالم نگاروں کے طعنے

ہم کالم نگار بھی عجیب مخلوق ہیں، جس دن ہمیں لکھنے کے لیے کچھ نہیں سوجھتا اس دن ہم کالم میں اپنے ملک کی برائیاں گنوانا شروع کر دیتے ہیں، کالم بھی بن جاتا ہے اور داد بھی مل جاتی ہے۔ ایسے کالموں میں ایک بات نہایت شد و مد سے لکھی جاتی ہے کہ جیسا ہمارا ملک میں ہوتا ہے ویسا پوری دنیا میں کہیں نہیں ہوتا۔ سچی بات ہے، مجھے اب اس جملے سے چڑ ہو گئی ہے۔

Read more

ایک نئے انسان کی دریافت

آج سے دو چار سو سال بعد ، جب یہ دنیا تباہ ہو کر نئے سرے سے آباد ہو رہی ہوگی، اور اس وقت کا ’انسان‘ آج کے ہوموسیپئن کے بارے میں تحقیق شروع کرے گا، تو اس وقت مائیں اپنے بچوں کو غالباً اس قسم کی کہانی سنائیں گی کہ ایک زمانہ تھا جب لوگ نظریہ ارتقا پر یقین نہیں رکھتے تھے اور انہیں یہ بات ہتک آمیز لگتی تھی کہ ان کے جد امجد بن مانس تھے۔ میں

Read more

اردو کے بہترین کالم نگارکون ہیں؟

مجھ سے دو سوال بہت پوچھے جاتے ہیں، ایک، آپ کے والد صاحب کے نام کے ساتھ قاسمی ہے مگر آپ پیرزادہ ہیں، اس کی کیا وجہ ہے؟ دوسرا، آپ کے پسندیدہ کالم نگار کون کون سے ہیں؟ پہلے سوال کا جواب تو بڑا سیدھا ہے کہ قبلہ والد صاحب کا پورا نام پیرزادہ محمد عطا الحق قاسمی ہے بلکہ ایک زمانے میں تو شاید وہ اپنے نام کے ساتھ امرتسری بھی لکھتے تھے، پھر انہوں نے امرتسری نکال دیا،

Read more

کیا ہم درست فیصلے کرتے ہیں؟ (مکمل کالم)

پہلی مثال:انگریزی کا ایک با رعب لفظ ہے ’فرانزک‘ ۔ اس کا مطلب ہے کسی جرم کی تفتیش کے سلسلے میں سائنسی طریقہ کار اور تکنیک کو استعمال کرنا، جب پولیس انگلیوں کے نشانات یا ڈی این اے کے تجزیے کی مدد سے کسی کو شناخت کرتی ہے تو گویا وہ فرانزک کرتی ہے۔ عدالتوں میں ’فرانزک‘ کے نتیجے میں حاصل ہونے والے ثبوتوں کو ناقابل تردید تصور کیا جاتا ہے اور شاید ایسا ہی ہونا چاہیے مگر دلچسپ بات

Read more

غاؔلب کے ’بے معنی‘ اشعار

اس سے پہلے کہ شارحین و عاشقان غاؔلب اس کالم کا عنوان پڑھ کر بے مزا ہوں، میں وضاحت کردوں کہ میں غالب کا بہت بڑا پرستار، عقیدت مند اور عاشق ہوں، غاؔلب کی شاعری پڑھنے کے بعد یہ ممکن نہیں کہ آپ اسے اردو غزل کا سب سے بڑا شاعر نہ مانیں، سوائے مؔیر اور اقبالؔ کے کوئی دوسرا شاعر غاؔلب کے مقابلے پر کھڑا نہیں کیا جا سکتا۔ یہاں اقبال کے نام پر کچھ لوگوں کو اعتراض ہو

Read more

ایران میں حجاب کا انقلاب

آج سے تین ہفتے پہلے مہسا امینی نامی کرد لڑکی کو ایران کی پولیس نے گرفتار کیا، بائیس سال کی اس لڑکی پر الزام تھا کہ اس نے حجاب ’صحیح طریقے سے نہیں اوڑھا‘ ۔ پولیس حراست کے دوران تشدد سے اس لڑکی کی موت واقع ہو گئی جس کے بعد ایران میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے شروع گئے، ان مظاہروں میں ایرانی خواتین نے بعض مقامات پر اپنے حجاب بھی اتار کر پھینک دیے، یہ ویڈیوز سوشل میڈیا

Read more

سود سے پاک بینکاری کا دعوٰی

  گزشتہ برس میرے دوست نے (جس کا نام ہم الف فرض کر لیتے ہیں ) ایک ایسے بینک میں کھاتہ کھلوایا جس کا دعوٰی تھا کہ وہ سود سے پاک اور عین اسلامی اصولوں کے مطابق بینکاری کرتا ہے۔ ویسے تو یہ دعوٰی پاکستان کا ہر بینک کرتا ہے مگر زیادہ تر بینک اسلامی بینکاری کو ایک ’پراڈکٹ‘ کے طور پر پیش کرتے ہیں تاکہ مذہبی رجحان رکھنے والے افراد کی تسلیٰ ہو سکے کہ وہ عین اسلامی اصولوں

Read more

ڈاؤن سائزنگ

پچھلے دنوں ایک فلم دیکھی ،نام تھا Downsizing۔ اس فلم کی کہانی بہت دلچسپ ہے۔ ناروے کا ایک سائنس دان دنیا کی بڑھتی ہوئی آبادی پر بہت پریشان ہے چناں چہ اس مسئلے پر قابو پانے کے لئے وہ ایک انوکھا تجربہ کرتا ہے جس میں انسان کو چھوٹا کرکے پانچ چھ انچ کا بنایا جاسکتا ہے، پہلے مرحلے میں یہ تجربہ 35 انسانوں پر کیاجاتا ہے جن میں خود سائنس دان بھی شامل ہے، یہ لوگ تین سال تک

Read more

آر ایس ایس کا شکریہ

’ہا آریٹس‘ اسرائیل کا سب سے پرانا اور معتبر اخبار ہے، عالمی مبصرین اس اخبار کو سنجیدگی سے دیکھتے ہیں اور اس میں شائع ہونے والی خبروں، کالموں اور مضامین کو اکثر بین الاقوامی میڈیا میں نمایاں جگہ ملتی ہے۔ گزشتہ دنوں اس اخبار میں ایک مضمون شائع ہوا جسے پڑھ کر میں خاصا حیران ہوا۔ اس مضمون میں بتایا گیا تھا کہ بھارت میں قوم پرست ہندوؤں نے مسلمان اداکاروں کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے۔ اس معاملے کا

Read more

یہ ایاز امیر کے لیے مشکل وقت ہے

عوام میں ایاز امیر کا تاثر ایک ایسے لکھاری کا ہے جو آزاد خیال ہے، بیباک ہے، پراپرٹی ٹائیکون کے خلاف لکھتا ہے، اس ملک میں لبرل اور سیکولر اقدار کے فروغ کا حامی ہے اور تاریخ، موسیقی اور ادب کا دلدادہ ہے۔ ایسے شخص کے بارے میں جب یہ خبر ملے کہ اس کی بہو سارہ، جو کینیڈا کی شہری تھی، کا قتل ہو گیا ہے اور قتل کرنے والا خود اس کا اپنا شوہر یعنی ایاز صاحب کا بیٹا ہے تو بندہ سکتے میں آ جاتا ہے کہ ایسے نفیس آدمی کے بیٹے نے اس قدر خوفناک جرم کیوں کر کیا! کیا ایاز امیر، جو ہمیں بتاتے رہتے ہیں کہ معاشروں میں کس قسم کی اقدار کو پروان چڑھانا چاہیے، اپنے ہی بیٹے کی صحیح تربیت نہ کرسکے؟ کیا اس میں ایاز امیر کا قصور تھا؟ اگر ایاز امیر خود اس جرم پر آزردہ ہیں تو کیا یہ آزردگی سارہ کے والدین کا دکھ کم کرسکے گی؟

Read more

ہمارے فلمی ستارے اور سیلاب زدگان

جب سے ہمارے ملک کے اداکاروں نے انگریزی میں بات کرنی سیکھی ہے تب سے انہیں یہ زعم ہو گیا ہے کہ وہ جو کام کرتے ہیں ٹھیک کرتے ہیں۔ ابھی پچھلے ہفتے ہم ٹی وی نے ایوارڈ شو کا انعقاد کیا، یہ تقریب ٹورنٹو میں ہوئی، دو مہینے سے اس تقریب کا چرچا جاری تھا، اداکاروں نے آسمان سر پر اٹھایا ہوا تھا کہ ہم ایوارڈ میں شرکت کے لیے ٹورنٹو جا رہے ہیں۔ بزنس کلاس میں سفر کرتے

Read more

ہم جنس پرستی اور ہمارے مدرسے – مکمل کالم

اگر پاکستان میں ایک سروے کروایا جائے اور عوام سے پوچھا جائے کہ ہم جنس پرستی کا زیادہ رجحان مدرسوں میں پایا جاتا ہے یا گرامر اسکولوں میں تو آپ کے خیال میں کیا جواب آئے گا؟ ہمارے پاس چونکہ ایسے کسی سروے کے نتائج نہیں ہیں اس لیے ہم اس سوال کا جواب آپ کے تخیل پر چھوڑ دیتے ہیں۔ یہ سوال پوچھنے کی نوبت اس لیے آئی کہ مذہبی طبقات آج کل پھر سیخ پا ہو رہے ہیں

Read more

میں کچھ بھی تو نہیں جانتا! (مکمل کالم)

مجھے ٹھیک سے یادنہیں کہ میں کب سے اِس کنویں میں ہوں، شاید ایک گھنٹہ یا دو گھنٹے، یا پھر ایک دن، دو دن، ہوسکتا ہے کہ ایک ہفتہ یا شاید اِس سے بھی زیادہ وقت گزر گیا ہو، اندھیرے میں وقت گذرنے کا احساس بھی تو نہیں ہوتا۔ مجھے یاد نہیں آرہا کہ میں کنویں میں کیسے اترا، شاید کسی نے مجھے دھکا دے دیا ہو یا ہو سکتا ہے کہ میں خود ہی پانی کی تلاش میں نکل

Read more

سیلاب تو آتے رہتے ہیں، سیلاب کا کیا ہے! (مکمل کالم)

البرٹ ایلن بارلیٹ ایک امریکی سائنس دان تھا، اُس کا ماننا تھا کہ اِس زمین پر انسان کے لیے سب سے بڑا خطرہ اُس کی بڑھتی ہوئی آبادی ہے۔ اِس بات کو اُس نےبے حد دلچسپ تجربے کی مدد سے یوں بیان کیا کہ اگر آپ کسی بیکر میں بیکٹیریا ڈالیں اور وہ ہر ایک منٹ کے بعد دو میں تقسیم ہوجائے، یعنی پہلے منٹ میں ایک سے دو، دوسرے منٹ میں دو سے چار، تیسرے منٹ میں چار سے

Read more

ملکہ الزبتھ۔ کیا تیرا بگڑتا جو نہ ’مرتی‘ کوئی دن اور

ملکہ الزبتھ کیا فوت ہوئیں، برطانیہ میں گویا بھونچال آ گیا۔ چلو انگریزوں کی تو ملکہ تھی، وہ سوگ منائیں تو سمجھ بھی آتی ہے لیکن ہم جیسے غریب ملک کیوں ملکہ کی وفات پر ہلکان ہوئے جا رہے ہیں! اور انگریزوں نے بھی حد ہی کردی ہے، ملک میں دس روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے، اس دوران یونین جیک سر نگوں رہے گا، پورے ملک میں توپوں کی سلامی دی جائے گی، گھنٹیاں بجائی جائیں گی اور

Read more

نمک حرام کون؟ – مکمل کالم

ہماری نصابی کتابوں میں جس دشمن ملک کا ذکر ہے وہ ہندوستان ہے، فوجی تربیت کے دوران جس ’دشمن‘ کا حوالہ دیا جاتا ہے وہ ہندوستان ہے اور ہمارے ذہنوں میں جس دشمن ملک کا خاکہ ہے وہ بھی ہندوستان ہے۔ افغانستان کو ہم نے کبھی اپنا دشمن نہیں سمجھا بلکہ الٹا ہم یہ سمجھتے رہے کہ افغانیوں پر ہمارے بے شمار احسانات ہیں لہذا انہیں ہمارے پاؤں دھو دھو کر پینے چاہئیں۔ پاکستانیوں کی اکثریت کی طرح میرا بھی

Read more

بلقیس بانو ریپ کیس!

یہ مارچ 2002 کا واقعہ ہے جب مودی جی بھارتی گجرات کے مکھ منتری ہوا کرتے تھے۔ مودی جی ویسے تو اپنے بہت سے کارناموں کی وجہ سے مشہور ہیں لیکن ان کی ’نیک نامی‘ کی اصل وجہ ’گجرات فسادات‘ ہیں، ان فسادات نے انہیں ایسی شہرت بخشی کہ پھر انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ ان فسادات میں سینکڑوں مسلمانوں کا قتل عام ہوا اور درجنوں عورتیں ریپ ہوئیں، ان عورتوں میں سے ایک بلقیس بانو بھی تھی۔

Read more

یہ خدا کا نہیں موسمیاتی آلودگی کا عذاب ہے

کوئی قیامت کا انتظار کرنا چاہتا ہے تو کرتا رہے، پاکستان میں تو قیامت آ چکی۔ دنیا میں سیلاب اور زلزلے آتے ہیں، تباہی مچاتے ہیں، مگر جو تباہی اس مرتبہ پاکستان کے حصے میں آئی ہے وہ ناقابل بیان ہے۔ میں نے ایسے مناظر پہلے نہیں دیکھے، لوگوں کا گھر بار، مال و متاع، جمع پونجی سب تباہ ہو گیا ہے، چھوٹے چھوٹے بچے پانی میں بہہ کر ڈوب گئے ہیں، خاندان کے خاندان ختم ہو گئے ہیں، سیلاب

Read more

اسکول کے زمانے کی غلط فہمیاں – مکمل کالم

جن دنوں ہم دسویں جماعت میں پڑھتے تھے ان دنوں ہمارے اساتذہ ایک بات بہت شد و مد سے کہا کرتے تھے کہ بیٹا اگر میٹرک میں نمبر کم آئے تو ساری عمر دھکے کھاؤ گے۔ اس خوف سے ہم نے میٹرک میں محنت کی اور اچھے نمبروں سے پاس ہو گئے۔ اس کے بعد ایف ایس سی میں داخلہ لیا تو ایک ایسے استاد سے پالا پڑا جو ہمیں کیمسٹری پڑھاتے تھے، ان کا پسندیدہ جملہ تھا کہ ایم

Read more

انتھونی گاؤڈی کا شہر (مکمل کالم)

بارسلونا شہر میں قدم رکھتے ہیں پہلا احساس یہ ہوا کہ کسی ’نارمل‘ یورپی شہر میں آ گئے ہیں، ایبیزا کے برعکس یہاں خواتین نے خاصا شریفانہ لباس پہن رکھا تھا، بے شک لڑکیاں مختصر سکرٹس اور نیکر پہن کر بھی گھوم رہی تھیں مگر ایبیزا کے مقابلے میں یہ ہمیں پردہ دار بیبیاں ہی لگیں۔ بارسلونا کے ساحل پر بھی ہم یہی سوچ کر گئے کہ شاید یہاں ایبیزا والی بات ہو لیکن یوں سمجھیں کہ ’ہزار شیخ نے

Read more

حسیناؤں کا شہر – مکمل کالم

جس جہاز میں ہم مسقط سے میڈرڈ کے لیے روانہ ہوئے وہ ترک ہوائی کمپنی پیگاسس کا تھا، یہ ایک سستی ائر لائن ہے جو استنبول کے صبیحہ گوکچن ائر پورٹ سے ہوتی ہوئی مختلف ممالک میں جاتی ہے۔ سستی یوں ہے کہ اس میں آپ کو سامان کے اضافی پیسے دینے پڑتے ہیں اور دوران پرواز کھانا بھی خرید کر کھانا پڑتا ہے حتیٰ کہ پانی کا ایک گلاس بھی دو یورو میں دیا جاتا ہے۔ جہاز کی نشستیں

Read more

ایک ٹھنڈے مزاج کا شہر (مکمل کالم)

جہاز نے مسقط کے ہوائی اڈے پر اترنے کے لیے پر تولے تو میری نظر نیچے عمارتوں پر پڑی، زیادہ تر عمارتیں سفید رنگ کی تھیں، کچھ مٹیالے اور باقی زردی مائل۔ کسی بھی ہوائی اڈے پر اترتے ہوئے میں سب سے پہلے یہی نوٹ کرتا ہوں کہ کہیں مکانات کی چھت پر نیلی ٹنکیاں تو نہیں، اس سے شہر کے مزاج اور غربت کا کچھ اندازہ ہوجاتا ہے۔ مسقط شہر کو دیکھ کر پہلا احساس یہی ہوا کہ یہ

Read more

جوتے چاٹ کر معافی مانگو

جب میں انڈیپنڈنٹ اردو کے لیے کالم لکھنے کے لیے موضوع کا چناؤ کرتا ہوں تو میری کوشش ہوتی ہے کہ کوئی ہلکا پھلکا سا موضوع ہو جس پر طبع آزمائی کی جائے۔ سنجیدہ، گمبھیر اور فلسفیانہ موضوعات سے یہاں پرہیز کرتا ہوں، یہ پرہیز مدیر اعلیٰ نے نہیں بتایا بلکہ میں نے خود اپنے آپ پر لاگو کیا ہے۔ اس کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ انڈیپنڈنٹ اردو کے قارئین کو کالم کا ایک مختلف ذائقہ ملنا چاہیے

Read more

آزادی اظہار کا حق اب کیوں یاد آیا؟ (مکمل کالم)

ایک سوال بہت زور و شور سے پوچھا جا رہا ہے کہ کیا آپ آزادی اظہار کی حمایت کرتے ہیں اور اگر کرتے ہیں تو کیا آپ ان لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں جو اس آزادی کا حق استعمال کرنے کی پاداش میں آج کل زیر عتاب ہیں؟ یادش بخیر، ایک ایسا ہی سوال جنرل ضیا الحق مرحوم نے بھی پوچھا تھا کہ کیا آپ قرآن و سنت کے مطابق کی گئی ان قانونی ترامیم کی حمایت کرتے ہیں جو

Read more

حب الوطنی کا پارہ آسمان کو چھو رہا ہے – مکمل کالم

  آج صبح جب میں بیدار ہوا تو حسب عادت تمام اخبارات پر نظر دوڑائی، شہ سرخیاں پڑھیں، جید لکھاریوں کے کالموں کا جائزہ لیا، سیانے لوگوں کے تبصرے پڑھے اور پھر اس نتیجے پر پہنچا کہ ملک خداداد پاکستان میں اس وقت حب الوطنی کا پارہ آسمان کو چھو رہا ہے۔ یہ جان کر روح کو بہت شانتی ملی۔ ویسے عموماً یہ شانتی نیک لوگوں کو فوت ہونے کے بعد ملتی ہے۔ مولانا طارق جمیل کے انداز میں کہوں

Read more

یزید کی بیعت کرنے میں کیا حرج تھا؟

8 ذوالحج سن 60 ہجری تاریخ کا ایک عجیب و غریب دن ہے، یہ وہ دن ہے جب امام حسین ؓ اپنے خاندان کے چند افراد اور بیوی بچوں کے ساتھ مکے سے نکلتے ہیں اور کوفے کی جانب روانہ ہو جاتے ہیں۔ گو کہ امام حسین ؓ کے پاس کوئی ہتھیار نہیں تھا، وہ کوئی فوج لے کر نہیں جا رہے تھے اور نہ ہی ان کا ارادہ دارالحکومت پر لشکر کشی کا تھا مگر اس کے باوجود محض

Read more

مزاح لکھنا مشکل کیوں ہے- مکمل کالم

  اللہ کو جان دینی ہے، جتنا مشکل کام مزاح لکھنا ہے اتنا مشکل شاید بچہ جننا بھی نہیں۔ مجھے بچہ جننے کا کبھی تجربہ تو نہیں ہوا ( اور مستقبل میں بھی کوئی ارادہ نہیں ) البتہ مزاح میں منہ مارتا رہتا ہوں اسی لیے جب بھی یہ سوچ کر لکھنے بیٹھتا ہوں کہ آج شگفتہ سی تحریر لکھوں گا تو دانتوں تلے پسینہ آ جاتا ہے۔ اردو ادب میں ایسی شگفتہ تحریر کو غالباً انشایہ کہتے ہیں۔ انشائیہ

Read more

منافقت کا طلائی تمغہ جیتنے والے – مکمل کالم

ایک سوال ایسا ہے جس پر کم و بیش تمام کالم نگار کالم لکھ چکے ہیں، ہر اینکر پرسن ٹی وی پروگرام کر چکا ہے اور ہر تجزیہ نگار اپنا تجزیہ دے چکا ہے۔ ہر محفل میں اس سوال کا جواب تلاش کرنے کی کوشش کی جاتی ہے اور ہر سیانے بندے سے اس پر رائے لی جاتی ہے۔ لیکن عجیب بات ہے کہ اب تک اس سوال کا کوئی تسلیٰ بخش جواب نہیں دیا جا سکا۔ سوال بڑا سادہ

Read more

میرا جسم، اس کی مرضی – مکمل کالم

ظہور الہی 969 میں امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک عورت نے مقدمہ دائر کیا کہ اسے اسقاط حمل کی اجازت دی جائے، ان دنوں ٹیکساس میں اسقاط حمل غیر قانونی تھا اور اس کی اجازت صرف اس صورت میں تھی جب ماں کی جان کو خطرہ لاحق ہو۔ اس عورت نے عدالت میں استدعا کی کہ اس کا ریپ ہوا تھا جس کی وجہ سے وہ حاملہ ہوئی لہذا ان حالات میں اسے استثنا ملنا چاہیے۔ ٹیکساس کی جانب سے

Read more

زبان و بیان کا آئین۔ مکمل کالم

آج کل ملکی سیاست نے ہر خاص و عام کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، چرند، پرند، درند کوئی بھی اِس سے محفوظ نہیں، جہاں چلے جاؤ ایک ہی موضوع سننے کو ملتا ہے، یوں لگتا ہے جیسے پورے ملک میں کوئی وبا پھیلی ہوئی ہے جس کے اثر سے بچنا ممکن نہیں۔ غالب کی طرح مجھے بھی چونکہ وبائے عام کی زد میں آنا گوارا نہیں اِس لیے میں نے سوچا کہ آج ایسا موضوع چنا جائے جس

Read more

پاکستانی جامعات کے دو نمبر پی ایچ ڈی – مکمل کالم

” ہم پاکستان کے ہر ضلع میں یونیورسٹی بنائیں گے۔“ یہ نعرہ آپ نے اکثر سنا ہو گا۔ کبھی کوئی جماعت اسے اپنے منشور کے طور پر پیش کرتی ہے تو کبھی کوئی لیڈر جلسوں میں اپنے ’ویژن‘ کے طور پر بیان کرتا ہے۔ بظاہر یہ تصور بہت دلفریب ہے کہ ملک کے چپے چلے میں یونیورسٹیاں کھلی ہوں اور نوجوان دن رات وہاں تعلیم حاصل کر رہے ہوں۔ دلچسپ بات مگر یہ ہے کہ پاکستان کے 160 اضلاع میں

Read more

حکمرانوں کا رپورٹ کارڈ۔ مکمل کالم

  ایک ستم ظریف نے سوشل میڈیا پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا رپورٹ کارڈ بنا کر جاری کیا ہے، یہ رپورٹ کارڈ بالکل اسی قسم کا ہے جیسے اسکول کے بچوں کا ہوا کرتا ہے، فرق صرف اتنا ہے کہ اس میں نصابی مضامین کی بجائے بھارت کی عالمی درجہ بندی کو بنیاد بنا کر مودی جی کی آٹھ برس کی کارکردگی کی پڑتال کی گئی ہے۔ رپورٹ کارڈ ملاحظہ ہو: ”نام: نریندر مودی، ملک: ہندوستان، سال: 2014

Read more

کریلے گوشت کا بیانیہ

آپ کو یاد ہو گا شروع شروع میں جب سمارٹ فون بازار میں آیا تھا تو اسے استعمال کرنا کافی مشکل لگتا تھا۔ ٹچ سکرین، اپلیکیشنز، کیمرہ اور اس نوع کی خصوصیات پہلی مرتبہ فون میں متعارف کروائی گئیں تھیں اور یوں ایک عام فون کے مقابلے میں سمارٹ فون قدرے پیچیدہ لگتا تھا، اسی لیے کچھ لوگوں نے اسے مسترد کر دیا جبکہ نوجوانوں نے اسے ہاتھوں ہاتھوں لیا اور بہت جلد اس کے عادی ہو گئے۔ جن لوگوں

Read more

جیمز ویب ٹیلی سکوپ اور کائنات کا آغاز

دس ارب ڈالر کی مالیت سے تیار شدہ جیمز ویب ٹیلی سکوپ اس وقت خلا میں ہے اور ہمیں ’ماضی‘ کی تصاویر ’بھیج رہی ہے، یہ تصاویر ان کہکشاؤں اور ستاروں کی ہیں جو ہم سے لاکھوں نوری سال کے فاصلے پر ہیں، ان تصاویر میں خلا میں لا تعداد چمکتے ہوئے ذرات نظر آرہے ہیں جنہیں زوم کر کے دیکھیں تو پتا چلتا ہے کہ‘ ماضی ’میں یہ ذرات دراصل کہکشائیں تھیں۔ سوال یہ ہے کہ ماضی میں کیسے

Read more

پاکستان واپس آنے والی بد قسمت لڑکیاں – مکمل کالم

پہلا واقعہ دو ماہ پہلے کا ہے۔ چوبیس برس کی انیسہ اور بیس سال کی عروج، اپنی والدہ کے ساتھ سپین سے گجرات پہنچیں، یہ دونوں لڑکیاں محمد عباس نامی شخص کی بیٹیاں تھیں جو کچھ دہائیوں قبل روزگار کے سلسلے میں سپین منتقل ہوا تھا۔ عباس نے اپنی لڑکیوں میں سے ایک کا نکاح اپنے بھائی کے بیٹے اور دوسری کا اپنی بہن کے بیٹے سے کیا ہوا تھا۔ لڑکے والوں کا پلان یہ تھا کہ نکاح کے کاغذات

Read more

حضرت ابراہیم ؑ کا اصل امتحان – مکمل کالم

کیا یہ ممکن تھا کہ حضرت ابراہیم ؑ اپنے بیٹے کو خدا کی راہ میں قربان کرنے کے لیے لے جاتے اور عین وقت پر خدا انہیں نہ روکتا؟ کیا یہ ممکن تھا کہ حضرت ابراہیم ؑ خدا کا حکم نہ مانتے اور اپنے بیٹے کی قربانی کی نیت ہی نہ کرتے؟ کیا یہ ممکن تھا کہ حضرت ابراہیم ؑبیٹے کو قربانی کی نیت سے تو لے جاتے مگر پھر ان کا ارادہ تبدیل ہوجاتا اور وہ راستے میں سے

Read more

ایک غلام سے ملاقات – مکمل کالم

کل اتفاقاً میری ملاقات ایک غلام سے ہو گئی، وہ اپنی لیمبرگینی پارک کر کے کلب میں داخل ہو رہا تھا جبکہ میں کلب کی بیکری سے ڈبل روٹی خرید کر نکل رہا تھا۔ پارکنگ میں ہماری مڈبھیڑ ہو گئی۔ چھوٹتے ہی اس نے اپنی غلامی کا راگ الاپنا شروع کر دیا، اس سے پہلے کہ وہ وہیں زار و قطار رونا شروع کر دیتا میں نے اسے کافی کی دعوت دی جو اس نے فوراً قبول کرلی۔ ہم کلب

Read more

ہمارے تین بڑے مسئلے – مکمل کالم

اچھے وقتوں کی بات ہے، جب ہمارے پاس فراز، ندیم اور منیر نیازی ہوا کرتے تھے، ان دنوں کا ایک واقعہ یاد آ گیا۔ یہ لوگ عالمی مشاعرے میں شرکت کے لیے امریکہ جا رہے تھے، دوران پرواز منیر نیازی نے مشروب خاص کچھ زیادہ ہی پی لیا، جہاز جب نیویارک کے ہوائی اڈے پر اترا تو نیازی صاحب مکمل طور پر ’آؤٹ‘ ہو چکے تھے، انہیں نیم غنودگی کے عالم میں ائر پورٹ سے نکال کر ٹیکسی میں بٹھایا

Read more

تین اصول جو مسلم دنیا کو اپنا لینے چاہئیں – مکمل کالم

1905 کو معجزات کا سال کہا جاتا ہے۔ یہ وہ سال ہے جب پچیس برس کے البرٹ آئن سٹائن نے تین مضامین لکھ کر فزکس کے ایک جریدے کو بھیجے، ان مضامین نے سائنس کو ہمیشہ کے لیے بدل کر رکھ دیا۔ پہلے مضمون میں آئن سٹائن نے ایٹم کی ساخت اور حجم پر روشنی ڈالی اور ثابت کیا کہ ایٹم کے بارے میں دیموکریتس کے نظریات درست تھے۔ دوسرا مضمون نظریہ اضافیت کے بارے میں تھا، یہ وہ نظریہ

Read more