موٹروے ریپ کیس: ڈی این سے ملزم کی شناخت ہو گئی: میڈیا رپورٹس

سما نیوز اور دوسرے میڈیا سورسز کے مطابق لاہور سیالکوٹ موٹروے پر خاتون سے ریپ کے کیس میں ڈی این اے کی مدد سے ایک ملزم کی شناخت کر لی گئی ہے۔ اس کا پہلے بھی ڈکیتی اور ریپ کا مجرمانہ ریکارڈ موجود ہے۔

Read more

ریپ کی اصلیت

جب حیا مارچ والے عورتوں پر اپنے اعضائے تناسل لہرا رہے تھے، باوجود اس کے پوری قوم کی حمایت بھی انہی کو حاصل تھی تب سے ہی لاہور موٹر وے اور اس جیسے لاکھوں ریپ کے آنے والے دیگر سانحات کے بیج بو دیے گئے تھے۔ جب کراچی کی پانچ سالہ مروہ کے حالیہ ریپ، تشدد اور قتل کے بعد یہ سوال اٹھایا گیا کہ اعلیٰ صبح بچی کو باہر بھیجا ہی کیوں، تب اس قوم نے لاہور موٹر وے

Read more

اب کیا لکھا جائے۔۔۔ جنت رسوا ہو گئی

اب زمانہ ڈیجیٹلائزڈ ہو گیا ہے۔ ہر فرد کے ہاتھ موبائل۔ فون نظر آتا ہے۔ انٹرنیٹ اور موبائل۔ فون کی وجہ سے سوشل میڈیا کی تیز رفتاری یہ ہے کہ جو خبر دنوں میں عوام تک پہنچتی تھی وہ اب ایک کلک پر کچھ وقت میں پوری دنیا میں پھیل جاتی ہے۔ اور اخبار پڑھنے کا معاملہ تقریباً اسی فیصد ختم ہو چکا ہے کیونکہ جو خبر اخبار میں دوسرے دن آپ کو پڑھنے کو ملے گی، وہ آپ راتوں

Read more

پنجاب میں آئی جی، آئی جی۔۔۔!

پنجاب میں سیاسی فضا مکدر ہوتی جا رہی اور پولیس پر حکمرانوں کا دباؤ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ ایسی حکومت جو دن رات میرٹ پرکام کرنے کے دعوے کرتی رہتی ہے، بیورو کریسی اور پولیس میں اپنے ڈھب کی تقرریاں کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ تازہ مثال پنجاب پولیس کی اعلیٰ قیادت کی تقرری کا معاملہ ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت اپنے دو سالہ اقتدار کے دوران پنجاب میں چھٹا آئی جی لے کر آئی ہے جبکہ

Read more

ریپ کے لیے سازگار فضا

چلیں جی سی سی پی او لاہور عمر شیخ کی یہ بات مان لیتے ہیں کہ بدھ کو علی الصبح لاہور سیالکوٹ ایم الیون موٹر وے پر جس خاتون کا اس کے دو بچوں کے سامنے مسلح افراد نے ریپ کیا ، تشدد کیا ، سامان لوٹا اور فرار ہو گئے تو اس میں بنیادی غلطی عورت کی ہے۔ اس عورت کو دو چھوٹے بچوں کے ساتھ آدھی رات کو سنسان موٹر وے پر سفر کرنے کی کیا ضرورت تھی۔

Read more

عورت کو غیرت کے نام پہ مارنے والے، عورت کو شرم سے نہ مرنے دیں

میں پاکستان کے دارالحکومت یعنی اسلام آباد میں رہتی ہوں۔ ابھی بہت زیادہ دن نہیں ہوئے غالباً گزشتہ جمعرات کی رات دو بجے ہوں گے، میری اسلام آباد سے کراچی کے لیے پرواز تھی، فلائٹ ٹائمنگ علی الصبح تھی۔ میں نے اپنے کچھ دوستوں سے ذکر کیا کہ مجھے ائرپورٹ پہنچا ہے تو پتا چلا کہ ہمارے ایک ساتھی نے بیلاروس جانا ہے، ان کی اور میری پرواز میں دو گھنٹے کا وقت فرق ہے۔

آخر طے ہوا کہ میں اور میرے دوست اکٹھے ائرپورٹ جائیں گے۔ جبکہ میری گاڑی ہمارے تیسرے ساتھی کے سپرد کی جائے گی۔ شاید، میرا یہ فیصلہ میری گاڑی کو پسند نہیں تھا کہ وہ کسی اور کے ہاتھوں سے چلے۔ اتفاق سے میری گاڑی ائرپورٹ کے داخلی دروازے کے باہر بند ہو گئی۔ اور بند بھی ایسا ہوئی کہ پھر دوبارہ نہیں چلی۔

Read more

قصور وار خاتون براستہ موٹر وے

کہتے ہیں کہ برا وقت پوچھ کر نہیں آتا، اب چاہے سفر موٹر وے سے کیا جائے یا جی ٹی روڈ سے منزل بالآخر گوجرانوالہ ہی تھی۔ آج پھر ایک اور واقعہ ہو گیا، ابھی کل ہی تو ایک پھول جلا تھا، دھواں ابھی بھی اٹھ رہا تھا، دل بے چینی سے سلگ رہا تھا کہ ہائے کس کافر نے یہ ظلم ڈھا یا اور اس ماں کے کلیجہ کو کیسے اور کب قرار آئے گا؟ اس پاک شہزادی کا کیا قصور تھا؟ ان گنت سوال دماغ میں گھوم رہے تھے کہ اچانک ایک ماں اور اجڑ گئی، عزت خاک میں مل گئی اور منزل پہ پہنچنے سے پہلے ہی درندگی کا سامنا کر نا پڑ گیا۔

آخر اس لاچار کا کیا قصور تھا؟ شاید ناقص العقل تھی اسی لیے ہوس کا نشانہ بن گئی؟ یا شاید ایک شہری کو ریاست کا تحفظ نہیں ملا۔ اور جب ملا تو بہت سے سوالات کا سامنا، تجاویز کا پلندا، گھڑی کی سوئی سے لے کر پٹرول کی سوئی تک کی نوک جھوک، جس میں وہ بے چاری خود کو بے گناہ ثابت کرتے کرتے تھک کر چور ہو چکی گی۔

Read more

شکر ہے کہ میں عورت نہیں ہوں

مردوں کے سماج میں ایک مرد پیدا ہونے پر میں خود کو بہت خوش قسمت محسوس کرتا ہوں اور شکر بھی ادا کرتا ہوں کہ خدا نے مجھے یہاں عورت پیدا نہیں کیا۔ کیونکہ اگر ایسا ہوتا تو مجھے میرے پیدا ہونے سے لے کر اور مرتے دم تک وہ سب جھیلنا پڑنا تھا جو ایک عورت کو یہاں اپنی پوری زندگی جھیلنا پڑتا ہے۔ میری سزا کے لیے میرا عورت ہونے کا جرم ہی کافی ہوتا۔ سب سے پہلے میرے پیدا ہونے پر ہی کوئی خاص خوشی نہ منائی جاتی اور رب کی رضا سمجھ کر مجھے برداشت کیا جاتا۔

پھر میرے بچپن میں ہی میرے گھر والوں کی طرف سے میرے ساتھ لڑکوں کے مقابلے میں امتیازی سلوک کیا جاتا اور میرے کچے سے ذہن کو اس سب کی وجہ بھی نہ سمجھ آتی۔ مجھے بہت ہی چھوٹی عمر میں اپنے جاننے والے اور انجان مردوں کی طرف سے جنسی ہراسانی بھی برداشت کرنا پڑتی۔ ہو سکتا ہے مجھے کچھ درندوں کی طرف سے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا اور مار کر بھی پھینک دیا جاتا۔ جیسے قصور کی ننھی زینب کے ساتھ ہوا یا حال ہی میں کراچی کی ماورا کے ساتھ ہوا، یا ایسی اور کتنی بے شمار ننھی کلیوں کے ساتھ ہوا۔

Read more

قائد اعظم حیات ہوتے تو ابصار عالم اور بلال فاروقی کو کیا جواب دیتے؟

صدر مملکت عارف علوی نے آج قائد اعظم محمد علی جناح کی برسی کے موقع پر کراچی میں ان کے مزار پر حاضری دی اور کہا کہ قوم کی فلاح و ترقی بابائے قوم کے اصولوں پر چلنے اور ان کا بتایا ہؤا راستہ اختیار کرکے ہی ممکن ہوسکتی ہے۔ ملک کا سربراہ جب کسی شخصیت کے اصولوں کو اس قدر اہمیت دے رہا ہو تو یہ باور کرنے میں مضائقہ نہیں ہونا چاہیے کہ وہ واقعی اس بات پر

Read more

گجرپورہ میں بچوں کے سامنے ماں سے اجتماعی زیادتی کا مرکزی ملزم گرفتار: اے آر وائی نیوز

لاہور : پنجاب پولیس نے گجرپورہ اجتماعی زیادتی کیس کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس حکام نے گجرپورہ لنک روڈ پر بچوں کے سامنے ماں سے اجتماعی زیادتی کرنے والے مرکزی ملزم گرفتار کر لیا ہے جبکہ دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے اب کرول گاؤں میں وسیع پیمانے سرچ آپریشن جاری ہے۔

Read more

باہر نکلتے ہوئے وقت نہیں، اپنا عورت ہونا دیکھیں

اپوزیشن حکومت دست و گریبان ہوتی رہی میں خاموش رہی، استعفوں کی بھرمار ہوئی میں تب بھی دیکھتی رہی۔ ترکی کا ڈرامہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے لئے ایک خوفناک خواب بن گیا میں نے سوچا ضرور لیکن لکھا نہیں۔ کراچی میں بارشیں شہر کو نگل گئیں میں نے بیان ضرور کیا لیکن تحریر نہ کر سکی۔

آج میرا قلم مجھے آتے جاتے کچوکے لگانے لگا کہ اب بات تیرے عورت ہونے کی غلطی پر ہے اب بھی تو خاموش رہے گی؟ تو میں چیخ اٹھی۔ میں صحافت میں دس برس سے ہوں گھر سے نکلتے ہوئے میں نے اپنے والٹ میں پیسے اور اے ٹی ایم کارڈ تو ضرور چیک کیا ہوگا لیکن اس کے علاوہ کچھ نہیں۔ میں شہر کے ہر کونے پر گئی اور واپس آ گئی لیکن آج مجھے محسوس ہو رہا ہے کہ میں اتنی بے خوف کیسے ہو گئی مجھے اپنے اس عمل پر آج جھرجھری آ رہی ہے کہ میں کئی برسوں سے انجان رکشے ڈرائیوروں، کریم اوبر والوں کے ساتھ وقت بے وقت کیسے سفر کرتی رہی؟ کئی کئی منٹ سنسان سڑک یا فٹ پاتھ پر کھڑے ہو کر نہ صرف سواری کا انتظار کیا تو کئی بار ایسا بھی ہوا کہ اکیلے سفر کے دوران گاڑی خراب ہوئی تو آگے کا راستہ کافی تاخیر کے بعد کسی سواری کے ملنے پر طے کیا۔

Read more

خاتون ویرانے میں محفوظ تھی پھر اس نے پولیس کو مدد کے لئے کال کر دی

ابھی تک ذہن ماؤف ہے۔ سوچوں تو وجود میں سنسنی سی دوڑ جاتی ہے۔ خیالات ذہن میں اتنی بری طرح گڈ مڈ ہیں۔

اگر سننے والوں کو اس واقعے کے اثرات سے نکلنے میں ہفتے مہینے لگیں گے تو جن پر یہ دلخراش سانحہ گزرا، وہ مجبور ماں اور اس کے کمسن بچے تو شاید تاعمر اس سانحے کے اثر سے نکل نہ پائیں گے۔ یہ قیامت رات تو رہتی زندگی تک ان کی یادداشتوں میں نقش ہو جائے گی۔

Read more

ریپ کے تازہ واقعات: معاشرے کی ذلت آمیز پستی

پنجاب میں موٹر وے پر پیٹرول ختم ہونے کی سزا میں ایک نہتی خاتون کی بچوں کے سامنے آبرو ریزی کی خبر نے ہمارے معاشرے کی جڑوں کے کھوکھلے پن کی قلعی ایک بار پھر کھول دی ہے۔ ویسے یہ قلعی بھی اتنی بار کھلی ہے کہ اس کا ذکر کرتے ہونے بھی شرم آتی ہے۔
پشاور میں خواجہ سزا گل پانڑا کے قتل اور اس کی ساتھی کی زخمی کیے جانے کی شرمناک کہانی بھی ذہن کو جھنجھوڑ رہی ہے۔

مذکورہ بالا دو واقعات کا دکھ کسی مخصوص علاقے تک محدود نہیں ملک کے ہر کونے اور بیرون ملک بسنے والے پاکستانی ان واقعات کے بعد انگشت بدنداں ہیں کہ یہ معاشرہ کس نہج پر پہنچ گیا ہے؟ کیا اس کا کوئی تدارک بھی ممکن ہے یا نہیں؟

Read more

اللہ جانے ہم کس جانب چل نکلے ہیں

پاکستان اب ایسا ملک بنتا جا رہا ہے جس کو اسلامی پھر جمہوریہ اور پھر پاکستان، تینوں القابات سے پکارتے ہوئے ہر پاکستانی کا سر بار شرمندگی سے جھکتا چلا جاتا ہے۔ ہم سب تو پاکستان کے اندر رہتے ہیں اس لئے شرمندہ ہوں گے بھی تو ایک دوسرے کے سامنے ہی شرمسار ہو کر رہ جائیں گے لیکن میں سوچتا ہوں کہ وہ پاکستانی جو پاکستان سے باہر کسی مسلم یا غیر مسلم ملک میں قیام پذیر ہیں، غیر ملکیوں کا سامنا کس منہ سے کرتے ہوں گے۔

Read more

کرول جنگل میں انسانی درندگی

یوں تو جنگل میں خطرناک جانوروں کا راج ہوتا ہے لیکن انسان کی درندگی اس قدر بڑھ گئی ہے کہ اب شہر ہوں یا دیہات یہاں تک کے جنگل بھی انسان کی درندگی سے محفوظ نہیں رہے۔ انسان کی درندگی دیکھ کر جانوروں نے بھی جنگل چھوڑنا شروع کر دیے ہیں۔ اب نہ جانے جانور کہاں روپوش زندگی گزار رہے ہیں۔ خطرناک سے خطرناک جانور بھی وہ کچھ نہیں کرتے جو آج کل انسانی درندے کرنے لگے ہیں۔ ایسے ہی انسانی درندگی کا ایک واقعہ چند روز قبل موٹر وے پر ہوا جہاں ایک خاتون کی عصمت دری اس کے بچوں کے سامنے کی گئی۔

پولیس کی رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ کی رہائشی خاتون کے ساتھ انسانی درندگی کا یہ واقعہ 8 اور 9 ستمبر کی درمیانی شب اس وقت پیش آیا جب خاتون اپنے بچوں کے ہمراہ لاہور سے گوجرانوالہ جانے کے لیے لاہور۔ سیالکوٹ موٹروے پر سفر کر رہی تھی۔ یہ موٹر وے حال ہی میں ٹریفک کے لیے کھولا گیا تھا۔ موٹر وے پر خاتون کی گاڑی کا پیٹرول ختم ہو گیا اس نے مدد کے انتظار میں گاڑی ایک سائیڈ پر کھڑی کرلی اور گاڑی کے شیشے بند کر دیے۔

Read more

اللہ آپ سے زیادہ پوچھے گا، سی سی پی او صاحب

نو ستمبر کو آفس میں فیس بک کھولی ایک لائن کی خبر پڑھی کہ لاہور کے قریب گجر پورہ میں نامعلوم افراد نے موٹروے پر ایک خاتون کو اس کے بچوں کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، دل دہلا دینے والے واقعہ کی سرخی پڑھ کر فوراً ایک ویب سائٹ کھولی اور تفصیلات پڑھیں، اس حیوانوں کے معاشرے پر انا للہ پڑھنے کے علاوہ کیا کر سکتے ہیں۔

وہی معمول کے کام وزیراعلی پنجاب نے واقعہ مذمت کرتے ہوئے اس کا فوری نوٹس لے لیا اور آئی جی پنجاب سے جواب طلب لیا، اس کے علاوہ چند بڑھکیں جو ایسے واقعات کے بعد اکثر با اختیار افراد مارا کرتے ہیں۔ ملزمان جلد گرفتار کر لیں گے اور ان کو عبرتناک سزا دی جائے گی۔ پولیس کی ٹیمیں تشکیل دیدی ہے وغیرہ وغیرہ۔

Read more

کیا آپ نے اپنی ماں کا ریپ ہوتے دیکھا ہے؟

یہ سوال تو بظاہر ایک انسان سے کرنا ہی تکلیف دہ ہے۔ مگر کیا آپ کے لئے یا میرے لئے ہے۔ شاید نہیں ہے۔ ہونا بھی نہیں چاہیے۔ اس ملک میں روز ایک المیہ ہے روز ایک نئی داستان ہے۔ کیا آپ نے زینب کے واقعات کے بعد سبق سیکھا۔ کیا آپ نے مانسہرہ میں پچھلے سال، چار سال کی بچی جس کو ریپ کر کے کنویں میں پھینک دیا تھا وہ وہاں تین دن پڑی رہی۔ اس سے کچھ سیکھا۔ اور اس کے اگلے دن وہ سردی اور تکلیف کی شدت برداشت نا کرتے ہوئے مر گئی تھی۔ اچھا ہوا، ورنہ ایسی اولاد کو کون پالتا۔ کون اس کے زخم سیتا۔ کون اس کی زندگی بھر کونسلنگ کرتا۔

ہم روز ایسے واقعات دیکھ دیکھ کر بے حس ہو چکے ہیں۔ آخر کب تک روئیں سر پیٹیں۔ اس کا حل کیا ہے۔ کچھ بھی نہیں۔ کسی کی کوئی ذمہ داری ہی نہیں۔

Read more

جدید ریاست مدینہ میں عورت کی تکریم

نئے پاکستان اور جدید ریاست مدینہ کے قیام کے بلند بانگ نعرے لگانے والے ہمیں قدم قدم پر باور کرواتے تھے کہ پی ٹی آئی کی حکومت بنتے ہی ہمارے وارے نیارے ہو جائیں گے۔ شیر اور بکری ایک گھاٹ پر پانی پینا اور خوشی خوشی جینا شروع کر دیں گے۔ انصاف کا بول بالا، عدل کا اجالا اور ظلم اور ظالم کا منہ کالا ہو جائے گا۔ پھر سونے چاندی کے زیورات سے لدی عورت کراچی سے کشمیر اور لیپا سے لنڈی کوتل تک جائے گی مگر کوئی ظالم، زانی، غنڈہ اور بدمعاش و اوباش اس کی طرف میلی آنکھ سے دیکھ نہیں سکے گا۔

ان بلند آہنگ مگر کھوکھلے نعروں کی سر بریدہ اور بدن دریدہ لاش موٹر وے کے ساتھ لہلہاتے جھومتے ان کھیتوں کے بیچ پڑی نیو ریاست مدینہ والوں کا منہ چڑا رہی ہے جہاں دو دن قبل دو انسان نما درندوں اور وحشیوں نے کم سن بچوں کے سامنے ان کی ماں کا ردائے عصمت تار تار کردی۔

Read more

موٹروے کے قریب خاتون کا مبینہ ریپ: ’پنجاب حکومت کی واحد فوکس ملزمان تک جلد از جلد پہنچنا ہے‘

منگل اور بدھ کی درمیانی شب پیش آنے والے اس مبینہ واقعے کی تحقیقات کے لیے وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب پولیس کی جانب سے دو الگ الگ کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔

Read more

صحافی فریحہ ادریس موٹر وے کے سفاک جرم کی افسوسناک تفصیل بتاتی ہیں

صحافی فریحہ ادریس موٹر وے پر سرزد ہونے والے بہیمانہ اور سفاک جرم کی تفصیل بتاتی ہیں۔ انہوں نے ٹویٹر پر مندرجہ ذیل ٹویٹس کیں۔

موٹر وے کے غمزدہ کر دینے والے واقعے کی کچھ مزید تفصیلات۔ خاتون نے ایمرجنسی نمبر 130 پر کال کیا اور انہیں اپنی لوکیشن بتائی۔ انہوں نے ایک مقامی نمبر دیا اور وہاں کال کرنے کا کہا۔ خاتون نے اس نمبر پر کال کیا اور اپنی لوکیشن دی۔ اور پھر مدد کے لیے انتظار کرنے لگیں۔

ظاہر ہے کہ وہ اس وقت ٹراما (شدید شاک) میں ہیں اور ہر چیز یاد نہیں کر سکتیں۔ لیکن انہوں نے بتایا کہ یہ ایک طویل انتظار تھا۔ ان کا خیال ہے کہ انہوں نے کم از کم ایک گھنٹے انتظار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی گاڑی میں خاص قسم کے شیشے لگے ہوئے ہیں اور باہر سے یہ دیکھنا ناممکن تھا کہ وہ اندر اکیلی تھیں۔

Read more

کورونا وائرس: کیا عقیدے اور دعا کی طاقت نے پاکستان کو کورونا سے محفوظ رکھا؟

لیکن دنیا کے لیے حیران ُکن یہ امر بھی ہے کہ لوگوں کی لاپرواہی اور حکومت کی نرمی کے باوجود پاکستان میں کورونا کا پھیلاو کافی محدود رہا۔

Read more

موٹروے کے قریب خاتون کا مبینہ ریپ: سوشل میڈیا پر متاثرہ خاتون کی شناخت ظاہر نہ کرنے کی اپیل

موٹروے پر خاتون کے ساتھ مبینہ ریپ اور ڈکیتی کے واقعے کے بعد لوگوں میں یہ تشویش بھی بڑھ رہی ہے کہ ایسے میں سوشل میڈیا پر متاثرہ افراد کی ذاتی معلومات جاری کر دی جاتی ہے جو کہ اخلاقی اور قانونی اعتبار سے درست نہیں۔

Read more

ساری غلطی ہے ہی اس ریپ ہونے والی عورت کی

آپ جانتے ہی ہیں کہ ہم ہمیشہ سچ کا ساتھ دیتے ہیں۔ سچ کی سب سے بڑی پہچان یہ ہوتی ہے کہ حکمران بتاتا ہے کہ سچ اور حق کیا ہے۔ اور اس وقت پورے سوشل میڈیا پر جس شخص کا سچ چھایا ہوا ہے وہ لاہور کے پولیس چیف ہیں جن کی حمایت حکومت کے نامی گرامی وزرا اور مشیر کر رہے ہیں یعنی ان کے موقف کو حکومتی موقف سمجھا جانا چاہیے۔

انہوں نے صاف صاف بتا دیا ہے کہ موٹر وے پر ہونے والے واقعے میں بنیادی غلطی کس کی ہے۔ وہ فرماتے ہیں ”میں سیدھی بات کرنے والا افسر ہوں۔ کیا ہم اپنی بہن کو ماں کو اکیلے بچوں کے ساتھ جانے دیتے ہیں ساڑھے بارہ بجے۔ پاکستان میں کوئی اس طرح نہیں جانے دیتے۔ نمبر ون۔ اگلا سوال یہ ہے کہ اگر وہ جائیں بھی کسی ایمرجنسی سے تو ہم اسے کہتے ہیں کہ بیٹا جی ٹی روڈ سے جانا۔ یہ باتیں کرنے سے میری مراد اسے مورد الزام ٹھہرانا نہیں ہے۔ مجھے یہ بتانا ہے کہ ہماری سوسائٹی اس طرح کی ہے۔ بہنوں والو بیٹیوں والو آئندہ خیال رکھو ۔ ۔ ۔ دیکھیں اس کی فیملی فرانس کی ہے اس کا ہسبینڈ فرانس رہتا ہے۔ اس نے یہ سارا کام اس لیے کیا ہے کہ اس کی اورینٹیشن میں فرانس تھا۔ یہ مینلی اسی طرح کا محفوظ معاشرہ ہے اور معاشرے وہاں پہ صرف لا سے نہیں محفوظ ہوتے۔ وہاں اخلاقی قدروں سے محفوظ ہیں۔ رول آف لا کی وجہ سے محفوظ ہیں۔ رٹ آف گورنمنٹ کی وجہ سے محفوظ ہیں۔ اس لیے بچیاں وہاں پہ رات کو ٹریول کرتی ہیں، موٹر ویز پر کرتی ہیں، ان کو کچھ نہیں ہوتا۔“

اب دیکھیں انہوں نے اس خاتون کو ہرگز بھی مورد الزام نہیں ٹھہرایا ہے۔ لیکن معاملہ پانی کر دیا ہے۔

Read more

واہ فرانس، آہ پاکستان!

صبح سے لاہور موٹر وے ریپ پر تقریباً 99.9 ٪ سوشل میڈیا ایک ہی سمت میں بہہ رہا ہے۔ اس بہاؤ کے بیانیہ کے تحت پاکستان شاید ”ریپستان“ ہے اور یہاں گویا ہر طرف مرد حضرات اسی ایک فعل میں مصروف ہیں۔

صبح سے اس پر صرف ایک ہی بات کی ہے کہ ہر قسم کا جرم اک گھناؤنا فعل ہوتا ہے، اور بالخصوص ایسے جنسی جرائم کہ جن میں ایسی بے بسی، مجبوری اور خود پر گرتا ہوا قہر محسوس کیا جائے، وہ گویا سینہ چیرے چلے جاتے ہیں۔ مجھے معلوم ہے کہ پنجاب پولیس ایسے جنسی جرائم میں ملوث افراد کے ساتھ کرتی کیا ہے اور وہ جو کرتی ہے، بہت معذرت، مجھے، موجودہ پاکستانی عدالتی نظام کی موجودگی میں، اس پر کچھ زیادہ اعتراض کرنا بنتا بھی نہیں۔

Read more

موٹر وے ریپ کیس: ملزمان خاتون کے ساتھ زیادتی سے قبل اور دوران تشدد بھی کرتے رہے

موٹروے ریپ کیس کی تفصیلات کے مطابق خاتون کو دوران زیادتی اور اس سے قبل تشدد کا نشانہ بھی بنایا جاتا رہا۔ پولیس کے مطابق خاتون کی ٹانگوں اور بازووں پر ڈنڈے مارے جانے کے نشانات ملے ہیں۔ واضح رہے کہ لاہور میں گجر پورہ موٹر وے پر پیٹرول ختم ہونے پر خاتون کی گاڑی بند ہو گئی تھی کہ اس دوران دو مسلح افراد کار کا شیشہ توڑ کر زبردستی خاتون اور اس کے بچوں کو موٹر وے سے

Read more

ریپ اور جنسی ہراسانی

گزشتہ رات ایک انتہائی افسوس ناک خبر سننے کو ملی کہ لاہور سے گجرانوالہ کے رستے پر نو تعمیر شدہ موٹر وے پر ایک خاتون کی عزت کو پامال کیا گیا۔ تفصیلات سب نے پڑھ لی ہیں اور دہرانا میرے لیے تو ممکن نہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ ریپ کا واقعہ ہوا اور سوشل میڈیا پر آواز بلند ہوئی ہے۔ مگر جس طرح میڈیا اور سوشل میڈیا پر آواز بلند ہو رہی ہے اسی طرح ان واقعات کی رپورٹس میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

Read more

نئی ریاست مدینہ کے موٹر وے پر بے فکری سے ڈرائیو کرتی محفوظ عورت

ملازمت کے تین مہینے بعد افسر اعلا نے میری کارکردگی سے خوش ہو کے تنخواہ میں دس ہزار اضافہ کر دیا۔ ہم کاروں کو کھانے کی دعوت دی۔ پروڈیوسر، ایسوسی ایٹ پروڈیوسر، اسسٹنٹ سبھی تین سے چار گاڑیوں میں سوار ہو کے سپر ہائے وے کی طرف بڑھے۔ رش کے باعث کوئی آگے چلا گیا تو کوئی پیچھے رہ گیا۔ ہم تین دوست ایک کار میں تھے۔ یاسر ڈرائیونگ سیٹ پر تھا۔ اس نے کار الآصف اسکوائر کے بالکل سامنے کھڑی کر کے ٹیلی فون کال کی، کہ پتا کریں باقی ساتھی کہاں رہ گئے ہیں۔ الآصف اسکوائر کے سامنے بسوں کا اڈا ہے، اور بہت پر رونق علاقہ ہے۔ جنھیں کال کی گئی تھی وہ ہم سے بہ مشکل ایک منٹ کی دوری پہ تھے۔ جونہی کال ڈس کانیکٹ ہوئی، ڈرائیونگ سیٹ کی طرف کے شیشے پر دستک ہوئی۔ ایک سولہ سترہ سال کا لڑکا ہاتھ میں پسٹل لیے کھڑا تھا۔ اتنے میں فرنٹ سیٹ کے دروازے کے سامنے ایک تیرہ چودہ سال کا لڑکا، اپنے ساتھی کو کور دینے ‌آ گیا۔ یہ سب اتنا آناً فاناً ہوا کہ کچھ اور سوچنے کا لمحہ ہی نہ ملا۔ آٹھ دس سال پہلے کراچی میں یہ معمول کا واقعہ تھا کہ راہ چلتے ڈکیتی ہو جائے۔

Read more

سی سی پی او لاہور عمر شیخ کے مبینہ ریپ کے واقعے پر بیان پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل

قانون نافذ کرنے والوں کی طرف سے یہ کہا جانا کہ رات گئے، اکیلے سفر کرتے ہوئے موٹروے پر مبینہ طور پر ریپ کا شکار ہونے والی خاتون کو دوسرے راستے سے جانا چاہیے تھا یا پھر پیٹرول نہ ہونا ان کی کوتاہی کا نتیجہ تھا، اس سے کیا پیغام ملتا ہے؟

Read more

کیا ریپ کردہ خاتون کو انصاف مل سکے گا؟

حضرت عمرؓ کے دور کے متعلق کہا جاتا ہے کہ ایسا امن تھا کہ ایک بڑھیا سلطنت کے ایک کونے سے دوسرے تک بلا کھٹکے سونا اچھالتی چلی جاتی تھی اور اسے کوئی خوف نہیں ہوتا تھا۔ پنجاب میں ایسا واقعہ ہوا تو لاہور پولیس کے سربراہ عمر شیخ کا کہنا ہے کہ یہ اس عورت کی اپنی غلطی ہے، اسے خود خیال کرنا چاہیے تھا۔

Read more

موٹروے ریپ کیس کی ابتدائی رپورٹ

ذرائع کے مطابق پولیس کی ابتدائی تحقیق میں خاتون کی بیان کردہ ایف آئی آر کو درست پایا گیا ہے اور پولیس نے سرگرمی سے مجرموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ کل یہ اندوہناک خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے بھی اس کا نوٹس لیا تھا۔

Read more

لاہور موٹروے ریپ: بارہ مشتبہ افراد گرفتار۔ ملزمان کے گاؤں کی نشاندہی ہو گئی

انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب انعام غنی نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پولیس نے لاہور موٹروے پر خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزمان کے گاؤں کا سراغ لگا لیا ہے۔

Read more

پاکستان میں خواتین اور بچوں کے ریپ اور ہراسانی کے واقعات پر سوشل میڈیا صارفین برہم

پاکستان میں گذشتہ چند دنوں کے دوران ریپ اور ہراسانی کے متعدد واقعات پیش آنے کے بعد لوگ یہ سوال کر رہے ہیں کہ آیا پاکستان خواتین اور بچوں کے لیے ایک محفوظ ملک ہے۔

Read more

لاہور: موٹروے کے قریب خاتون کے ساتھ مبینہ ریپ، ڈکیتی، وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا نوٹس

ایف آئی آر کے مطابق درخواست دہندہ کی عزیزہ نے بتایا کہ 30 سے 35 سال کی عمر کے دو مسلح اشخاص نے انھیں اور ان کے بچوں کو گاڑی سے نکال کر ان کا ریپ کیا اور ان سے نقدی اور زیور چھین کر فرار ہو گئے۔

Read more

لاہور کے نواح میں موٹر وے پر بچوں کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی

اطلاعات کے مطابق دو افراد نے موٹر وے پر کھڑی گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون اور اس کے بچوں کو نکالا، موٹر وے کے گرد لگی جالی کاٹ کر سب کو قریبی جھاڑیوں میں لے گئے اور پھر خاتون کو بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

Read more

سی پیک کو کالاباغ کون بنا رہا ہے؟

سی پیک رفتہ رفتہ تنازعات کی نذر ہو رہا ہے۔ سی پیک کو کون متنازع بنا رہا ہے؟ تنازعات کی وجوہات کیا ہیں؟ کون کہاں کھڑا ہے؟ اس پر تفصیلی بحث کی ضرورت ہے۔ دیکھیے ایک بات تو معلوم ہے کہ لکھنے والازبان کی چاشنی ، لہجے کے آہنگ اور دلیل کی باڑھ سے خوشمنا کل کی تصویر بنانے کی جستجو میں ہوتا ہے۔ لکھتے ہوئے جذبات کی مناسب آنچ کا استعمال بھی شجر ممنوعہ نہیں۔ مشکل مگر یہ ہے

Read more

سی پیک منصوبہ: یہ ہاتھی کس کروٹ بیٹھے گا؟

بات چین کے (OBOR) سے شروع ہوئی تھی اور گوادر تک پہنچ گئی۔ اب دیکھتے ہیں کہ سی پیک(CPEC) کی بذات خود کیا تفصیل ہے۔سی پیک کی بنیاد مئی 2013 میںچینی وزیراعظم کے دورہ پاکستان کے ساتھ پڑی تھی۔اس وقت پاکستان میں میر ہزار خان کھوسو کی نگران حکومت تھی جبکہ آصف علی زرداری صدر تھے۔23 مئی 2013 کو مفاہمت کی یاداشتوں(MOUs) پر دستخط ہوئے تھے جس میں(long-term Economic Corridor plan, maritime cooperation and satellite navigation) کے منصوبے شامل تھے۔

Read more