وزیراعظم نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو ہٹانے کا حتمی فیصلہ کرلیا
حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں حکومتی کارکردگی عوام کے سامنے بہتر طریقے سے پیش نہ کئے جانے پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا قلمدان تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا۔ باوثوق ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان شدید کشیدگی کے دوران وزارت اطلاعات و نشریات کی کارکردگی پر سخت برہم ہیں اور وہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو تبدیل کرنے کا حتمی فیصلہ کر چکے ہیں۔
Read more






























































































