ہر کوئی یاد رکھے گا کہ یوکرین بحران میں کس نے کس کا ساتھ دیا: پاکستان میں پولینڈ کے سفیر

پاکستان میں تعینات پولینڈ کے سفیر نے کہا ہے کہ یورپی ممالک اب بھی پاکستان سے یہ اُمید رکھتے ہیں کہ وہ روس، یوکرین تنازع میں عالمی قوانین اور انسانی حقوق کو مدِ نظر رکھتے ہوئے دو ٹوک موٌقف اپنائے گا۔

Read more

پشاور کے قصہ خوانی بازار کی مسجد میں دھماکہ، 30 افراد ہلاک

پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کے شہر پشاور کی مسجد میں ہونے والے دھماکے میں 30 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ دھماکہ قصہ خوانی بازار کے کوچہ رسالدار کی شیعہ جامع مسجد میں ہوا۔

Read more

پیکا ترمیمی آرڈیننس واپس لینے کے لیے تیار ہیں: فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ متنازع پیکا ترمیمی آرڈیننس واپس لینے کے لیے تیار ہیں۔ نجی چینل پر گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم نے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کو مکمل اختیار دیا ہے، جس طرح وہ کہیں گے اس طرح کر لیں گے، جس پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہو گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر پیکا سے متعلق مشاورتی کمیٹی ایک ٹائم فریم رکھ لے تو مقررہ وقت

Read more

وزیراعظم کے معاون خصوصی یار محمد رند نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

 وزیراعظم کے معاون خصوصی یار محمد رند نے عہدے سے استعفی دے دیا ہے، سردار یار محمد رند وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قدرتی وسائل بلوچستان تھے۔ اپنے استعفے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے یار محمد رند کا کہنا تھا کہ دو دن پہلے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو بھجوا دیا تھا، یہ میرا حتمی فیصلہ ہے، میں صرف نوٹیفکیشن کی حد تک معاون خصوصی تھا، مجھے کوئی اختیار حاصل نہیں تھا، مجھے بلوچستان پر کسی بھی اجلاس میں بلانے کی زحمت

Read more

ہو سکتا ہے اگلے 48 گھنٹوں میں بڑی خوشخبری آ جائے: فضل الرحمان

اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اگلے 48 گھنٹوں میں بڑی خوشخبری آنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اپوزیشن قیادت اپنا ہوم ورک مکمل کرچکی ہے۔ انہوں نے دعویٰ سے کہا کہ اگلے 2 سے 3 دن بہت ہی اہم ہیں۔ ہوسکتا ہے اگلے 48 گھنٹوں میں بڑی خوشخبری آ جائے۔ پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ سابق صدر آصف علی

Read more

پارلیمنٹ میں خواتین کی نشستوں میں اضافہ کیا جائے ‘ سلطانہ صدیقی 

عالمی یوم خواتین سب سے پہلے 28 فروری کو 1909 میں امریکہ میں منایا گیا۔ پہلی عالمی خواتین کانفرنس 1910 میں کوپن ہیگن میں منعقد کی گئی ’8 مارچ 1913 کو یورپ بھر میں خواتین نے ریلیاں نکالیں اور پروگرام منعقد کیے جس کے بعد سے اب تک ہر سال 8 مارچ کو عالمی سطح پر یوم خواتین منایا جاتا ہے۔ چین‘ روس ’نیپال‘ کیوبا اور بہت سے ممالک میں اس دن خواتین ورکرز کی چھٹی ہوتی ہے، اور دیگر

Read more

گوادر میں اتوار 27 فروری کو چار روزہ کتب میلہ اپنے اختتام کو پہنچا

گوادر کتب میلہ آج اتوار 27 فروری کو اپنے اختتام کو پہنچا۔ بلوچستان کے چیف سکریٹری اور دیگر اعلی افسروں نے شرکت کی۔ آر سی ڈی کونسل میں آئے ہوئے شرکاء سے گھل مل گئے چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے کہا ہے کہ علم و ادب اور فنون لطیفہ کے فروغ سے تہذیب و تمدن بڑھتی ہے۔ بچوں میں ادب اور فنون لطیفہ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ اور کتاب سے ان کی محبت اور

Read more

روس کی یوکرین کے خلاف جارحیت؛کیا چین تائیوان پر حملہ کر سکتا ہے؟

فائل فوٹو روس کے یوکرین پر حملے کے بعد بعض مبصرین اس اندیشے کا اظہار کر رہے ہیں کہ کیا چین بھی اپنے پڑوسی تائیوان پر، جسے وہ اپنے ملک کا حصہ سمجھتا ہے، حملہ کر سکتا ہے؟ مبصرین کا کہنا ہے کہ دونوں کے حالات میں کچھ مشابہت تو ضرور ہے۔ تائیوان ایک لمبے عرصے سے اگرچہ اپنے پڑوسی ملک کی آمرانہ حکومت کے دباؤ کو برداشت کر رہا ہے اور یہاں ایسا ہونا ممکن نظر نہیں آرہا۔ تائیوان

Read more

ممتاز قومی رہنما ڈاکٹرعبدالحئی بلوچ ٹریفک حادثے میں جاں بحق  

بلوچستان کے ممتاز قوم پرست سیاستدان ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کے صاحبزادے چنگیز چھلگری کے مطابق ان کے والد ڈاکٹر عبدالحئی بہاولپور کے قریب پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کوئٹہ سے لاہور جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئے ہیں۔ چنگیز چھلگری کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کی میت بہاولپور سے ان کے آبائی علاقے بھاگ کے

Read more

نور مقدم قتل: ظاہر جعفر کو سزائے موت سنا دی گئی

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے نور مقدم قتل کیس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم ظاہر جعفر کو سزائے موت سنا دی۔ اسلام آبادکی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج عطاء ربانی نور مقدم قتل کیس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔ دورانِ سماعت ملزم ظاہر جعفر، اس کے والد ذاکر جعفر اور گھریلو ملازمین کو عدالت میں پیش کیا گیا، ملزمان کو جیل کی وین میں اڈیالہ جیل سے ایف ایٹ

Read more

ممتاز ماہر تعلیم، ترقی پسند مفکر اور انسانی حقوق کے علمبردار ڈاکٹر مہدی حسن انتقال کر گئے

پاکستان کے ممتاز ماہر تعلیم، ترقی پسند مفکر اور انسانی حقوق کے علمبردار ڈاکٹر مہدی حسن آج لاہور میں انتقال کر گئے۔ وہ ایک عرصے سے گلے کے سرطان اور امراض قلب میں مبتلا تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر مہدی حسن پاکستان کے نامور صحافی، مبصر اور سیاسی تجزیہ کار تھے۔ تعلیم صحافت اور انسانی حقوق کے شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے پر حکومت پاکستان نے 2012 میں انہیں ستارہ امتیاز عطا کیا تھا۔   ڈاکٹر مہدی حسن 27 جون 1937

Read more

سینیٹر رحمان ملک انتقال کرگئے

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹر رحمان ملک انتقال کرگئے۔ پیپلز پارٹی کے  ترجمان نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔ رحمان ملک پیپلز پارٹی کے گزشتہ دور حکومت میں وزیر داخلہ بھی رہے۔ رحمان ملک کچھ وقت سے کورونا وائرس میں مبتلا اور وینٹی لیٹر پر تھے۔ ترجمان کے مطابق رحمان ملک اسلام آباد کے اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں آج ان کا انتقال ہوا۔

Read more

سوئس اکاؤنٹس میں جنرل (ر) زاہد علی اکبر کا نام بھی شامل ہے

تحقیقاتی صحافیوں کی عالمی تنظیم آرگنائزڈ کرائم اینڈ کرپشن رپورٹنگ پراجیکٹ (او سی سی آر پی) نے سوئس بینکوں میں رکھے گئے 100 ارب ڈالر کی تفصیلات جاری کردیں۔ جاری ہونے والے ڈیٹا میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے سابق چیئرمین جنرل (ر) زاہد علی اکبر خان کا نام بھی شامل ہے، یہ وہ چیئرمین پی سی بی ہیں جن کے دور مین پاکستان نے 1992 کا ورلڈ کپ جیتا تھا۔ اس کے علاوہ وہ واپڈا کے

Read more

سوئس سیکرٹس: جنرل اختر عبدالرحمن کے بیٹوں کے خفیہ سوئس اکاؤنٹس کا دعویٰ

سوئس بینکوں کے کلائنٹ کی فہرست دنیا کے محفوظ ترین رازوں میں شمار ہوتی ہے۔ یہ اکاؤنٹ کرہ ارض کے امیر ترین لوگوں کی شناخت چھپاتے ہیں اور اس حقیقت پر پردہ ڈالتے ہیں ان افراد نے اتنی دولت کیسے حاصل کی۔ اب، دنیا کے مشہور ترین بینک ”کریڈٹ سوئس“ سے معلومات کا غیر معمولی افشا اس بات کو بے نقاب کر رہا ہے کہ کس طرح اس بینک نے سربراہان مملکت، انٹیلی جنس حکام، بدنام زمانہ کاروباری افراد اور

Read more

ریحام خان نے بدنام کیا: مراد سعید کا مقدمہ کرنے کا اعلان

وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے ایک پریس کانفرنس میں وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان پر ان کی کتاب میں یہ لکھنے پر مقدمہ کرنے کا اعلان کیا ہے کہ مراد سعید اور وزیراعظم کے درمیان نامناسب تعلقات تھے۔ مراد سعید نے کہا کہ وہ 2018 میں شائع ہونے والی ریحام خان کی کتاب میں انہیں اور وزیراعظم کو بے عزت کرنے پر قانونی کارروائی کریں گے۔ ”میں نے اس کے خلاف قانونی راستہ اختیار کرنے

Read more

محسن بیگ کے جسمانی ریمانڈ میں 3 دن کی توسیع

اسلام آباد میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے محسن بیگ کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 3 دن کی توسیع کر دی۔ اس سے قبل تھانہ مارگلہ پولیس نے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر محسن بیگ کو اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا تھا اور عدالت سے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ

Read more

اپوزیشن کا تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان: وائس آف امریکہ

وائس آف امریکہ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اختلاف کی جماعتوں نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کر دیا۔ وی او اے نے مندرجہ ذیل ٹویٹس کی ہیں پاکستان میں حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان کے بقول، پہلے جن کے ہاتھ میں کھیل تھا

Read more

نمرتا اور نوشین کے جسموں سے پائے جانے والے ڈی این اے میں ’مماثلت‘

پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر لاڑکانہ میں چانڈکا میڈیکل یونیورسٹی کے ہاسٹل میں ہلاک ہونے والی دو طالبات کے ڈی این اے تجزیے میں ایک ہی شخص کا ڈی این اے پائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

Read more

کیلبری فونٹ والی مریم نواز کی ٹرسٹ ڈیڈ جعلی نہیں: اسلام آباد ہائی کورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے آج قرار دیا کہ مریم نواز کی ٹرسٹ ڈیڈ کو جعلی قرار نہیں دیا جا سکتا۔ عدالت میں مندرجہ ذیل اہم کمنٹ دیے گئے۔ جب آپ ٹرسٹ ڈیڈ جعلی کہتے ہیں تو اس کا مطلب کیا ہے؟ فونٹ کیا تھا اس پر بعد میں آتے ہیں، عدالت کیا کہیں سے ثابت ہوا مریم نواز حسین نواز کے اس ڈیڈ پر دستخط نہیں؟ عدالت نہیں ایسا ثابت نہیں ہوا، نیب اگر ایسا ہے تو پھر ڈاکومنٹ

Read more

لندن میں جائیدادیں خریدنے میں انیل مسرت نے شہباز کی مدد کی تھی

شہباز شریف اور ان کے بیٹے سلیمان شہباز کے متعلق نیشنل کرائم ایجنسی کی منی لانڈرنگ انوسٹی گیشن کے حوالے سے عدالتی دستاویزات سے معلوم ہوتا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مالی مدد کرنے والے (ڈونر) اور وزیراعظم عمران خان کے دوست انیل مسرت شریف کی جانب سے لندن میں پراپرٹی خریدی اور جب وہ دوست تھے اس وقت مسرت نے مزید دو جائیدادیں خریدنے میں بھی مدد کی تھی۔  شہباز اور سلیمان کے وکیل نے

Read more

بریکنگ نیوز: وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد فروری کے آخر میں پیش کی جائے گی

اسلام آباد  سے روز نامہ جنگ کے رپورٹر کے مطابق حزب اختلاف کی بڑی جماعت پاکستان مسلم لیگ ن نے وزیراعظم عمران کے خلاف تحریک عدم اعتماد رواں ماہ کے آخر میں پیش کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ پی پی پی کے رہنما اور سابق صدر آصف زرداری اس معاملے پر پہلے ہی اپنی رائے دے چکے ہیں۔ اس سلسلے میں میاں شہباز شریف اور مریم نواز آج جمعرات کو اسلام آباد میں موجود ہوں گے۔ یہ بھی ممکن

Read more

ٹی ٹی پی کے افغانستان میں تین ہزار سے ساڑھے پانچ ہزار جنگجو موجود ہیں: اقوام متحدہ

افغان طالبان اور پاکستانی حکام کے مطابق افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا صفایا ہو چکا ہے اور وہ مزید وہاں سے پاکستان کے خلاف کارروائیاں نہیں کر سکتی لیکن اقوام متحدہ کی طرف سے اس کے برعکس چشم کشا انکشاف کر دیا گیا ہے۔ ڈیلی ڈان کے مطابق اقوام متحدہ کے مانیٹرز کی ایک ٹیم نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ٹی ٹی پی کے افغانستان میں اب بھی تین ہزار سے ساڑھے پانچ

Read more

ہم چوری کی گئی اور لوٹی ہوئی دولت واپس لانے میں ناکام رہے: شیخ رشید کا اعتراف 

 وفاقی وزیر  داخلہ شیخ رشید احمد نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت چوری کی گئی اور لوٹی ہوئی دولت واپس لانے میں ناکام رہی۔ اسلام آباد  میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ شہباز شریف، نواز شریف سے زیادہ کرپٹ ہیں۔  اس وقت سب سے زیادہ مضبوط کیسز  شہباز شریف اور  حمزہ شہباز کے خلاف ہیں۔ شہباز شریف اسی لئے سب سے زیادہ متحرک ہیں۔ ان کیسز میں بڑی جان ہے مگر

Read more

سیدہ طوبیٰ نے ممتاز عالم آن لائن اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت سے خلع لے لیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ قومی اسمبلی و ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین کی دوسری بیوی سیدہ طوبیٰ نے خلع لے لیا۔ عامر لیاقت کی دوسری بیوی سیدہ طوبیٰ انور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ انتہائی بوجھل دل کے ساتھ لوگوں کو اپنی زندگی میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کرنا چاہتی ہیں۔ ان کے قریبی دوست احباب اور خاندان کے ارکان پہلے سے ہی یہ بات جانتے ہیں کہ ان کی عامر

Read more

مرکزی ملزم ظاہر جعفر نے نور مقدم کو قتل کرنے کے الزام سے انکار کر دیا

اسلام آباد میں سابق سفارتکار شوکت مقدم کی صاحبزادی نور مقدم قتل کیس میں نیا موڑ آگیا۔ نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر قتل کے الزام سے مکر گیا۔ مرکزی ملزم ظاہر جعفر کی جانب سے وکیل نے سوال نامے کے جوابات لکھوائے ہیں اور بتایا کہ 20 جولائی کو نور مقدم نے اپنے دوستوں کو ڈرگ پارٹی کے لیے میرے گھر بلایا۔ جوابات میں کہا گیا کہ نور مقدم اور میرا تعلق تھا،مقتولہ سے 6 ماہ

Read more

مافیا ڈان پابلو ایسکوبار کے پالتو دریائی گھوڑے ‘کوکین ہیپوز’ جو اب کولمبیا کے لیے ‘فالتو’ ہیں

کولمبیا کے دریائی گھوڑوں کو ‘کوکین ہیپوز’ بھی کہا جاتا ہے۔ (فائل فوٹو) ویب ڈیسک — لاطینی امریکہ کے ملک کولمبیا کو ان دنوں ایک عجیب پریشانی کا سامنا ہے اور وہ ہے ملک میں دریائی گھوڑوں کی بڑھتی تعداد۔ سننے میں تو یہ کوئی بڑی بات نہیں لگتی لیکن یہ جانور کولمبیا کے لیے دردِ سر بنے ہوئے ہیں۔ کولمبین حکومت ان کی تعداد کو قابو میں لانے کی کوشش کر رہی ہے۔ کولمبیا نے گزشتہ ہفتے ہی ان

Read more

فرانس: صدر میخواں کی حکومت کا ’دی فورم آف اسلام‘ بنانے کا اعلان

نئے منصوبے کے تحت حکومت مقامی سطح پر ائمہ مساجد کی تربیت شروع کرے گی۔ ویب ڈیسک — فرانس کے صدر ایمانوئل میخواں کی شدت پسندی کے خاتمے کی کوششوں کے تحت حکومت نے مسلمانوں کے لیے ایک نیا فورم بنانے کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد فرانس میں اسلام کی ’تشکیلِ نو‘ بتایا گیا ہے۔خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ کے مطاق صدر میخواں کی حکومت نے ہفتے کو ’دی فورم آف اسلام‘ بنانے کا اعلان کیا ہے

Read more

مچھروں سے بچنے کا ایک اور طریقہ۔۔۔ رنگ

فائل فوٹو واشنگٹن ڈی سی — مچھروں سے بچنے کے بہت سے طریقے ہیں، آپ مچھر بھگانے والی کوائل سلگا سکتے ہیں، ایک مخصوص برقی لیمپ جلا سکتے ہیں، مچھر دانی لگا سکتے ہیں، جسم پر مچھر دں کو دور رکھنے والا سپرے کر سکتے ہیں، کچھ اور نہیں تو دھواں ہی سلگا سکتے ہیں۔ مختلف علاقوں میں مچھروں کو دور رکھنے کے اور بھی بہت سے طریقے مستعمل ہیں، لیکن ہم آپ کو اس کا ایک بہت ہی آسان

Read more

سرگودھا میں اجتماعی زیادتی کی شکار خاتون کو بھائی نے قتل کر دیا

سرگودھا میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کو بھائی نے غیرت کے نام پر قتل کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کو بھائی نے فائرنگ کر کے قتل کیا، جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق چار دن پہلے ملزمان نے لڑکی سے زیادتی کرکے ویڈیو بنائی، متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پولیس نے جنسی زیادتی کے الزام میں 2 افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ 2

Read more

لتا منگیشکر انتقال کر گئیں

اساطیری شہرت پانے والی مغنیہ لتا منگیشکر آج 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ وہ جنوری کے اوائل میں ممبئی کے ایک ہسپتال میں داخل ہوئی تھیں۔ وہ کرونا کا شکار ہوئیں اور ساتھ ساتھ انہیں نمونیا بھی ہو گیا۔ انہیں معمولی علامات کے ساتھ آئی سی یو میں داخل کیا گیا تھا جہاں ان کی حالت آہستگی کے ساتھ بہتر ہو رہی تھی۔ اٹھائیس جنوری کو بہتری کے بعد انہیں وینٹی لیٹر سے ہٹا لیا گیا لیکن

Read more

امریکہ شدید سرمائی طوفان کی زد میں

ٹیکساس میں برفباری ویب ڈیسک — جمعرات کو امریکہ کے جنوبی اور شمال مشرقی علاقے طوفانی تھپیڑوں کی لپیٹ میں رہے۔ ٹیکساس سے اوہائیو تک کے علاقوں میں ساڑھے تین لاکھ سے زیادہ مکانات بجلی سے محروم رہے۔ ایک طرف برفانی طوفان تھا تو دوسری جانب مغربی الاباما میں گرم موسم کے باعث جھکڑوں اور ٹارنیڈوز نے تباہی پھیلائی۔ جمعے کو بہت سے علاقوں میں بارش اور شدید سردی کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے ۔ بہت

Read more

وزیرِ اعظم کی تاجروں سے ملاقات میں آرمی چیف کی موجودگی کیا معنی رکھتی ہے؟

فائل فوٹو کراچی — وزیرِ اعظم عمران خان نے چین جانے سے صرف ایک روز قبل ملک کے بڑے صنعت کاروں اور تاجروں سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وزیرِ اعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق اس اجلاس میں حکومت اور صنعت کاروں کے درمیان کم سے کم ماہانہ اجرت بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے وہیں صنعتوں کے فروغ کے لیے طویل المدت پالیسی اپنانے پر بھی زور دیا گیا ہے۔ بعض مبصرین اس اجلاس کی خاص بات وفاقی

Read more

سویڈن : کوؤں نے سڑکوں سے سگریٹ کے ٹکڑے چننے کا کام سنبھال لیا

کوا ہر کام بڑی ذہانت اور سمجھداری سے کرنے کا ہنر جانتا ہے۔ کینتھر ہینس کا کہنا ہے کہ یہ کہنا غلط ہے کہ ان کی کمپنی نے کوؤں کو ملازم رکھ لیا ہے۔ بلکہ وہ ہمارے لیے رضاکارانہ طور پر کام کرتے ہیں اور اس کے بدلے میں ہم انہیں خوراک دیتے ہیں۔ ویب ڈیسک — آپ نے کوؤں کی ذہانت، چالاکی اور ہوشیاری کی بہت سی کہانیاں پڑھ سن رکھی ہوں گی، لیکن شاید یہ بات آپ کے

Read more

جسٹس گلزار احمد نے ریٹائرمنٹ کے بعد ’چیف جسٹس‘ والی سیکورٹی مانگ لی

سابق چیف جسٹس گلزار احمد نے ریٹائرمنٹ کے بعد حکومت سے چیف جسٹس والی فُول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جسٹس گلزار احمد نے سیکیورٹی فراہمی کے لیے وزارت داخلہ کو مراسلہ ریٹائرمنٹ سے قبل لکھا تھا جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ انہوں نے دہشت گردی، ماورائے عدالت قتل سمیت کئی ہائی پروفائل مقدمات کے فیصلے کیے۔ مراسلے میں سابق چیف جسٹس گلزار احمد اور اہل خانہ کو چیف جسٹس والی سیکیورٹی برقرار

Read more

ہم چین سے مدد طلب کرنے کے لیے جا رہے ہیں، وزیر خزانہ

اسلام آباد: وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ ہم چین سے مدد طلب کرنے کے لیے جا رہے ہیں جہاں ہم کہیں گے کہ آپ اپنی صنعتیں بیرون ملک لے جا رہے ہیں اپنی صنعتیں پاکستان میں بھی لائیں۔ چین روانگی سے قبل اپنے ایک ویڈیو بیان میں وزیر خزانہ شوکت فیاض ترین کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے لیے قرضے کی چھٹی قسط کی منظوری ملکی معیشت کے لیے خوش آئند

Read more

عمران خان کا دورۂ چین: ‘پاکستان دنیا کو بتانا چاہتا ہے کہ وہ بیجنگ کے ساتھ ہے’

پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان چینی قیادت کی خصوصی دعوت پر سرمائی اولمپکس کی تقریبات میں شرکت کے لیے جمعرات کو چار روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے۔ بیجنگ میں ہونے والے سرمائی اولمپکس کی تقریبات میں شرکت کے علاوہ وزیرِاعظم عمران خان چینی صدر شی جن پنگ اور وزیرِاعظم لی کی چیانگ سے بھی ملاقات کریں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق اس دورے میں وفاقی وزرا اور سرکاری حکام پر مشتمل اعلی سطحی وفد بھی وزیرِ اعظم

Read more

تاحیات نااہلی کے خلاف آئینی درخواست اعتراض لگا کر واپس

سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے تاحیات نااہلی کے خلاف آئینی درخواست اعتراضات لگا کر واپس کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق تاحیات نااہلی کے خلاف آئینی درخواست سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے واپس کرتے ہوئے کہا ہے کہ درخواست سے متعلق سپریم کورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ فیصلہ دے چکا ہے۔ رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ درخواست گزار انفرادی شکایت لے کر آیا جو 184/3کے دائرہ کار میں نہیں آتی، 184/3 کے اختیار سماعت سے متعلق اٹھائے گئے

Read more

کالعدم ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر رفیع اللہ ہلاک

کالعدم ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشت گرد  کمانڈر رفیع اللہ افغانستان میں مارا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان شدید بحران کا شکار ہو گئی ہے کیونکہ پیسوں اور عہدوں کے حوالے سے مختلف گروہوں میں باہم شدید لڑائی شروع ہوچکی ہے۔ اختیارات کی اسی لڑائی میں ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشت گرد  کمانڈر رفیع اللہ اپنے ہی ساتھیوں کے ہاتھوں مارا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دہشت گرد رفیع اللہ

Read more

سیشن کورٹ نے اداکارہ میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دے دیا

لاہور کی سیشن کورٹ نے اداکارہ میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دے دیا۔ عدالت نے اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل مسترد کر دی۔ ایڈیشنل سیشن جج مظہر عباس نےاداکارہ میرا کی اپیل پر فیصلہ سنایا۔ فیملی کورٹ کے فیصلے کے خلاف میرا نے اپیل دائر کر رکھی تھی۔ فیملی کورٹ نے اداکارہ میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دیا تھا۔ اداکارہ میرا کا موقف ہے کہ وہ عتیق الرحمان کی بیوی نہیں ہیں، عتیق الرحمان

Read more

احتساب عدالت نے میر شکیل الرحمٰن کو باعزت بری کر دیا

لاہور کی احتساب عدالت نے جنگ، دی نیوز اور جیو کے ایڈیٹر ان چیف میر شکیل الرحمٰن سمیت تمام ملزمان کو پرائیویٹ پراپرٹی کیس میں باعزت بری کر دیا ہے۔ احتساب عدالت لاہور میں میر شکیل الرحمٰن کے خلاف پرائیوٹ پراپرٹی کیس زیر سماعت تھا۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں نومبر 2020ء میں جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ایڈیٹر انچیف جنگ جیو میر شکیل الرحمٰن کی 34 سال پرانےنجی پراپرٹی کیس میں ضمانت منظور

Read more

یوسف رضا گیلانی نے قائد حزب اختلاف کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا

سابق وزیراعظم اور سینٹ میں قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی نے اپوزیشن لیڈر کی نشست سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نہیں رہنا چاہتے لہذا اپنی پارٹی کو استعفیٰ دے دیا ہے۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میں نےاستعفیٰ اپنی جماعت کو جمع کرا دیا ہے کہ میں قائد حزب اختلاف نہیں رہوں گا۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ اجلاس میں یوسف رضا گیلانی نے

Read more

شیخ رشید کو شادی نہیں، اللّٰہ اللّٰہ کرنی چاہیے: ریما

ماضی کی معروف فلم اسٹار ریما کا وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی شادی کے حوالے سے کہنا ہے کہ انہیں اب شادی نہیں بلکہ اللّٰہ اللّٰہ کرنی چاہیے۔ اداکارہ ریما نے جیونیوز کے پروگرام ’جشن کرکٹ‘ میں شرکت کی، انہوں نے اس شو میں اپنی نجی زندگی، ملکی حالات اور دیگر موضوعات پر گفتگو کی۔ شیخ رشید کی شادی کے حوالے سے سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ شیخ رشید کو اب شادی نہیں بلکہ اللّٰہ اللّٰہ

Read more

مجھے بچپن اور کیریئر کی ابتدا میں جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا: عائشہ عمر

اداکارہ عائشہ عمر نے حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو میں اپنے بچپن اور شوبز کے ابتدائی دنوں میں جنسی ہراسانی کا نشانہ بننے کے بارے میں بات کی ہے۔ عائشہ عمر پاکستان کی معروف ماڈل اور اداکارہ ہیں۔ انہوں نے سال 2000 میں ماڈلنگ کے ذریعے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور آج ان کا شمار پاکستان کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ عائشہ عمر نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنے بچپن اور شوبز انڈسٹری کے ابتدائی

Read more

پشاور میں نامعلوم افراد کی دن دیہاڑے فائرنگ سے مسیحی پادری قتل

پشاور میں اتوار کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک پادری ولیم سراج موقع پر ہلاک جبکہ ان کے ساتھی پیٹرک زخمی ہو گئے۔ گل بہار پولیس سٹیشن نے بتایا کہ فائرنگ کا یہ واقعہ پشاور میں رنگ روڈ پر واقع مدینہ مارکیٹ کے پاس دوپہر ڈیڑھ بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب دونوں پادری شہیدان آل سینٹ چرچ میں عبادات ختم ہونے کے بعد گھر جا رہے تھے۔ محرر قمر شہزاد نے بتایا کہ واقعے

Read more

لاہور میں مقتولہ گھریلو ملازمہ سے جنسی زیادتی کی تصدیق

لاہور کے علاقہ ستوکتلہ میں گھریلو ملازمہ کے قتل کے مقدمہ میں انکشاف ہوا ہے کہ اسے جنسی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں لڑکی سے زیادتی ثابت ہو گئی ہے۔ حمیرا نامی گھریلو ملازمہ کی نعش ویلنشیا کے علاقہ میں گھر سے ملی تھی۔ ملزم نے واقعہ کو خودکشی کا رنگ دینے کے لیے نعش کو پھندہ بھی لگایا۔ پولیس کے مطابق ملزم بیرون ملک فرار ہو گیا ہے۔ وقوعہ کا مقدمہ لڑکی کے بھائی

Read more

قرآن و سنت کے خلاف بننے والےقانون کی پاسداری نہیں کریں گے: مفتی منیب الرحمن

سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن نےکہاہےکہ سیدنا صدیق اکبرؓ کی سیرت و کردار اُمت کے لئے روشنی اور رہنمائی کا مینار ہے، صحابہؓ کرام کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، قرآن و سنت کے خلاف بننے والے کسی بھی قانون کی پاسداری اہلسنت نہیں کریں گے۔ حیدرآباد میں شانِ صدیق اکبرؓ کانفرنس سےخطاب کر تے ہوئےمفتی منیب الرحمن نےکہا کہ سیدناصدیق اکبرؓ کاعہدِ خلافت اسلامی تاریخ کا روشن باب اور آپؓ کی سیرت و

Read more

عمران خان نے ایسی خوشیاں دیں کہ خوشی کے آنسو سنبھالے نہیں جاتے: شہباز گل

وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہاہے کہ عمران خان نے لوگوں کو ایسی خوشیاں دیں ہیں کہ عوام سے خوشی کے آنسو سنبھالے نہیں جاتے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرشہباز گل نے کرتارپورمیں 2 بچھڑے بھائیوں کی ملاقات پر اپنے پیغام میں کہا کہ عمران خان نے ایسے کام کر دکھائے جو پیسے کے لالچی لوگ سوچ بھی نہیں سکتے۔ عمران خان نے لوگوں کو ایسی خوشیاں دیں کہ خوشی کے آنسو سنبھالے نہیں جاتے، شوکت

Read more

ماہر معاشیات قیصر بنگالی پر ریاست مخالف ہونے کا الزام

وزیر خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے معتبر ماہر معاشیات قیصر بنگالی پر ریاست مخالف ہونے کا الزام لگا دیا۔ سوشل میڈیا پر پاکستانیوں نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے مزمل اسلم کو آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔ صحافی ندیم فاروق پراچہ نے تحریک انصاف کی حکومت کو حب الوطنی کا بدترین اشتہار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ”ریاست مخالف“ جیسے الفاظ اپنے معنی کھو چکے ہیں۔ مزمل اسلم نے کہا تھا کہ قیصر بنگالی کو بیس سال سے دیکھ

Read more

وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے استعفیٰ دے دیا

وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ اور احتساب شہزاد اکبر نے استعفیٰ دے دیا ہے ۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم کے مشیر شہزاد اکبر نے استعفیٰ دیے جانے کی تصدیق کی ہے۔ شہزاد اکبر نے کہا کہ میں نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان کو بھیج دیا ہے اور امید ہے عمران خان کی زیر قیادت احتساب کا عمل جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی کے ساتھ منسلک رہیں گے اور بطور ممبر قانونی برادری

Read more

فرانس میں پاکستانی افراد کی گرفتاری

فرانس میں فرنچ پولیس نے گیارہ پاکستانی افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ان تمام افراد کا تعلق پاکستان سے ہے۔ اور ان تمام افراد کو پیرس کے مختلف مضافاتی علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ یہ باقاعدہ ایک منظم گروپ اور نیٹ ورک کے طور پر کام کرتا تھا۔ اس گروپ یا نیٹ ورک کے خلاف مختلف قسم کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ ان افراد کے خلاف تفتیش 2020 سے شروع ہوئی تھی جب ایک مشتبہ شخص کے بارے میں پولیس

Read more

کیا برطانیہ کا اگلا وزیرِ اعظم کوئی پاکستانی یا بھارتی نژاد شہری ہو سکتا ہے؟

ویب ڈیسک — برطانیہ کے وزیرِ اعظم بورس جانسن اور ان کے اسٹاف کی جانب سے کرونا لاک ڈاؤن کے دوران پارٹی کرنے کے انکشاف کے بعد عوامی ردِ عمل کے باعث حکمران کنزرویٹو پارٹی کے بعض ارکان انہیں وزارتِ عظمی کے عہدے سے ہٹانا چاہتے ہیں۔خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق اگر یہ ارکان بورس جانسن کو ہٹانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو پارٹی میں نئے وزیرِ اعظم کی دوڑ شروع ہوجائے گی۔ اس

Read more

نیو یارک شہر کے میئر کرپٹو کرنسی میں ملنے والی تنخواہ کا استعمال کیسے کریں گے؟

کرپٹو میں تنخواہ حاصل کرنے کا یہ قصہ دراصل گزشتہ سال نومبر میں اس وقت شروع ہوا جب امریکہ کے نوجوان کروڑ پتی سرمایہ کار مائیک پومپلیانو نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ امریکہ میں کرپٹو کرنسی میں تنخواہ وصول کرنے والا پہلا سیاست دان کون ہو گا؟ (فائل فوٹو) واشنگٹن ڈی سی — ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور کرپٹو کرنسی کو دنیا کا مستقبل سمجھنے والے نیو یارک شہر کے نئے میئر ایرک ایڈمز آج اپنی پہلی تنخواہ

Read more

بائیڈن کا افغانستان کو "سلطنتوں کا قبرستان” قرار دینا ہی افغان اتحاد کا اعتراف ہے، طالبان وزارت خارجہ

ویب ڈیسک — طالبان کی وزارت خارجہ نے صدر جو بائیڈن کے اس بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے ناقابل قبول قرار دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ افغانستان اتحاد سے قاصر ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ صدر بائیڈن کے خطاب میں افغانستان کو”سلطنتوں کا قبرستان” قرار دینا خود افغان اتحاد کا اعتراف ہے۔ انہوں نے کہا کہ منقسم نہیں بلکہ متحد قومیں ہی حملہ آوروں اور عظیم

Read more

بھارت مخالف پروپیگنڈے کا الزام، مزید 40 یو ٹیوب چینلز اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک

بھارت کی وزارت اطلاعات و نشریات نے جمعے کو یہ اعلان کیا ہے کہ ملک میں مزید 35 یوٹیوب چینلز، دو ویب سائٹس اور پانچ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کیا گیا ہے۔ حکام کا دعوی ہے کہ یہ چینلز اور اکاؤنٹس پاکستان سے چلائے جا رہے تھے اور ان کا مقصد بھارت مخالف پروپیگنڈا کرنا اور دوسرے جعلی مواد کی تشہیر تھا۔ بلاک کیے گیے سوشل میڈیا اکاؤنٹس میں سے ٹویٹر کے دو اکاؤنٹس، انسٹاگرام کے دو اکاؤنٹس اور

Read more

وجاہت مسعود کی والدہ انتقال کر گئیں

ادارہ ”ہم سب“ کے مدیر اعلیٰ اور ممتاز صحافی وجاہت مسعود کی والدہ زہرہ بیگم آج گوجرانوالہ میں مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔ دکھ کی اس گھڑی میں ”ہم سب“ کے دوست وجاہت مسعود سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے بھی اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ادارہ ”ہم سب“ کے مدیراعلی وجاہت مسعود کی والدہ زہرا بیگم کے انتقال کی خبر سن کر سخت صدمہ ہوا۔ انہوں نے وجاہت مسعود کی اہلیہ سماجی کارکن

Read more

مالم جبہ: موبائل میں فحش ویڈیو موجود ہونے پر پنڈی بوائز گرفتار

تھانہ مالم جبہ کے ایس ایچ او فضل رحیم نے ایف آئی آر درج کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جامہ تلاشی کے دوران برآمد شدہ موبائل کی پڑتال کے نتیجے میں اس میں "غیر اخلاقی اور فحش و عریاں ویڈیوز موجود پائے گئے جس سے معاشرے میں فحاشی پھیل رہی ہے”۔ جس کے بعد "ملزمان اپنی ہنڈا موٹر کار میں تیز رفتاری اور بے احتیاطی سے ڈرائیونگ کرتے ہوئے راہ

Read more

ٹیکساس میں چار یہودی عبادت گاہ میں یرغمال، عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ

پولیس کو ہفتے کی صبح پونے گیارہ بجے اطلاع ملی کہ ایک شخص نے ٹیکساس میں ڈیلاس کے نزدی کولیویل کی ایک یہودی عبادت گاہ میں عبادت کے دوران چار افراد کو یرغمال بنا لیا۔ ایک یرغمالی کو شام پانچ بجے رہا کر دیا گیا۔ پولیس چیف کے مطابق دو سو قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے اس معاملے میں کردار ادا کیا۔ انہوں نے نزدیکی گھروں کو خالی کروا لیا۔ ۔ واشنگٹن سے ساٹھ سے ستر افراد کی ٹیم

Read more

پی ٹی آئی کی مقبولیت میں 4 فیصد کمی، مسلم لیگ نواز کی مقبولیت میں 5 فیصد اضافہ

ملک میں انتخابات قبل از وقت ہوئے تو پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف میں سخت مقابلے کی توقع ہے۔ آئی پور کے حالیہ سروے کے مطابق 29 فیصد پاکستانیوں نے وقت سے پہلے انتخابات کی صورت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کو جب کہ 28 فیصد نے پاکستان تحریک انصاف کو پہلی چوائس قرار دیا۔ 15 فیصد نے پاکستان پیپلزپارٹی کو ووٹ دینے کا ارادہ ظاہر کیا۔ سروے کے مطابق صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے لیے پنجاب

Read more

حریم شاہ کی شیخ رشید سے دوستی کیسے ہوئی؟

متنازع ٹک ٹاکر حریم شاہ نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید سے دوستی کی ابتدا کے حوالے سے پہلی مرتبہ انکشاف کیا ہے۔ لندن میں پاکستانی کمیونٹی سے بات چیت کرتے ہوئے ٹک ٹاکر نے کہا کہ آج سے تقریباً چھ سات سال پہلے ایک تقریب میں شیخ رشید سے ملاقات ہوئی۔ حریم شاہ نے کہا کہ میں نے اس تقریب میں شیخ رشید سے کہا کہ میں آپ کی بہت بڑی فین ہوں تو وہ میری بات سُن کر

Read more

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک بار پھر بڑے اضافے کا امکان

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 سے 6 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز پیش کردی۔ ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی گئی جس میں پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافے

Read more

ٹی ٹی پی نے سابق ترجمان خالد بلتی عرف محمد خراسانی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی

پاکستانی طالبان نے ہمسایہ ملک افغانستان میں اپنے سابق ترجمان خالد خراسانی کے ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ انہوں نے اپنے ساتھی کے قتل کا بدلہ لینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان، جسے ٹی ٹی پی کے نام سے جانا جاتا ہے، نے ٹویٹر پر محمد خراسانی نامی شخص کی ہلاکت کا اعلان کیا۔ خراسانی کا اصل نام خالد بلتی تھا۔ ٹی ٹی پی کی جانب سے یہ تصدیق پاکستانی سکیورٹی حکام کے اس اعلان

Read more

مونال ریسٹورنٹ اور نیوی گالف کورس: اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کا آنکھوں دیکھا حال

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت نے مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں غیرقانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف کیسز پر سماعت کی۔ عدالت نے حکم دیا کہ نیوی گالف کورس اور مونال ریسٹورنٹ سیل کر کے آج ہی سی ڈی اے کے حوالے کیا جائے۔ عدالت نے نیشنل پارک میں قائم ملٹری ڈائریکٹوریٹ کو غیر قانونی قرار دیا۔ چیف جسٹس نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ اسلام آباد میں تین آرمڈ فورسز کے سیکٹر

Read more

دادو میں میڈیکل کی طالبہ ڈاکٹر عصمت کی پراسرار موت: زیر حراست نکاح خواں کے اہم انکشافات

دادو کی رہائشی اور میڈیکل کی طالبہ ڈاکٹر عصمت کی پراسرار موت کی تحقیقات جاری ہیں، مرکزی ملزم شمن سولنگی کی گرفتاری کے لئے دادو میں چھاپے مارے گئے ہیں جبکہ زیر حراست نکاح خواں نے بھی اہم انکشافات کیے ہیں۔ پولیس کے مطابق نکاح نامے پر دستخط کرنے والے زیر حراست مولوی محمد ادریس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ مسجد میں تھا جب شمن سولنگی ساتھی سمیت آیا اور اس نے نکاح کے کاغذات پر دستخط

Read more

مری میں گاڑیوں میں پھنسے 22 افراد جاں بحق

وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ رات سے 1 ہزار گاڑیاں مری میں پھنسی ہوئی ہیں، ان پھنسی ہوئی گاڑیوں میں 20 افراد کی اموات ہوئی ہیں تاہم ریسکیو ذرائع نے 22 اموات کی تصدیق کی ہے۔ پولیس کے مطابق مری میں ہونے والی اموات میں اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے پولیس کے اے ایس آئی سمیت ایک ہی خاندان کے 8 افراد بھی شامل ہیں، جبکہ نتھیا گلی میں بھی 3 اموات ہوئی ہیں۔

Read more

تحریک انصاف کو بھاری فنڈ دینے والے کو نتھیا گلی میں لگژری ہوٹل کا کنٹریکٹ مل گیا

معروف تحقیقاتی رپورٹر فخر درانی کے مطابق نتھیا گلی میں لگژری ہوٹل کی تعمیر کے حوالے سے کانٹریکٹ پی ٹی آئی کو عطیہ دینے والے کو مل گیا ہے۔ کانٹریکٹ کا حامل شخص اس آف شور کمپنی کا مالک ہے، جس نے عراق جنگ میں امریکا کو سیکورٹی خدمات فراہم کی تھیں۔ تفصیلات کے مطابق، پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے ایک ایسے فرد سے پارٹی فنڈنگ وصول کی ہے جو کہ دریشک سیکورٹی سولوشنز ان کارپوریٹڈ نامی آف

Read more

2013ء الیکشن: عارف نقوی کی غیر ملکی کمپنی نے پی ٹی آئی کو 20 لاکھ ڈالر دیے

روز نامہ جنگ کے معروف رپورٹر عمر چیمہ نے خبر دی ہے کہ کاروباری شخص عارف نقوی کی غیر ملکی کمپنی نے پاکستان تحریک انصاف کو 2013ء کے عام انتخابات سے تھوڑا قبل 20 لاکھ ڈالرز کی بھاری رقم کی ادائیگی کی تھی۔ یہ انکشاف الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کی جانے والی اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ میں سامنے آیا ہے۔ ووٹن کرکٹ لمیٹڈ نامی کمپنی کی جانب سے دیے جانے والے ڈونیشن (خیراتی رقم) کو دیکھا

Read more

ریحام خان کی گاڑی کو نامعلوم افراد کی جانب سے روکنے کی کوشش

 اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران کان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی گاڑی کو نامعلوم افراد کی جانب سے روکنے کی کوشش کی گئی، تاہم ریحام خان گاڑی میں موجود نہیں تھیں۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور نیوز اینکر ریحام خان کی گاڑی کو نامعلوم افراد کی جانب سے روکنے کی کوشش کی گئی۔ واقعہ آئی جے پی روڈ پر پیش آیا، اور ریحام خان کے پرسنل سیکرٹری کے مطابق واقعے کی تحقیقات اور سیکیورٹی

Read more

آئی ایم ایف کا رویہ بہت سخت ہے: شوکت ترین

وزیر خزانہ شوکت ترین نے انکشاف کیا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا رویہ اس بار بہت سخت ہے۔ جیو نیوز پر گفتگو کے دوران شوکت ترین نے کہا کہ اس بار آئی ایم ایف ہمیں بہت سختی سے دیکھ رہا ہے، کئی چیزیں مجبوراً کرنی پڑ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم لیوی آئی ایم ایف کے کہنے پر لگائی ہے، انہوں نے تو پٹرولیم پروڈکٹس پر سیلز ٹیکس صفر کردیا تھا۔ شوکت ترین نے

Read more

میرا کام ہر ایک کو مطمئن کرنا نہیں: یوسف معید

مشیر قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی پالیسی پر پارلیمان کمیٹی کو بریفنگ دے دی۔ اپوزیشن کو بل پر بریف کرنے کو تیار ہیں۔ جیونیوز کے پروگرام ”کیپیٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا تھا کہ ان کا کام ہر ایک کو مطمئن کرنا نہیں ہے، قومی سلامتی پالیسی تمام طریقہ کار پر عمل کرتے ہوئے بنائی گئی ہے۔ معید یوسف نے کہا کہ پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کو

Read more

سپریم کورٹ کا حکم لیکن غیر قانونی مذہبی تعمیرات گرانا آسان نہیں

مذہبی تنظیموں اور رہنماؤں نے سپریم کورٹ کے اس فیصلے کو مسترد کر دیا ہے جس میں ملک کی اعلیٰ ترین عدالت نے یہ کہا تھا کہ تمام غیر قانونی تجاوزات، بشمول مساجد، کو گرایا جائے۔ اس فیصلے پر مذہبی تنظیمیں بہت مشتعل نظر آتی ہیں۔ مذہبی تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ اگر فیصلے پر عملدآمد ہوا تو ملک میں بہت خون خرابہ ہو سکتا ہے۔ جمیعت علمائے اسلام کے رہنما ڈاکٹر راشد محمود سومرو کا ایک ویڈیو خطاب

Read more

جماعت احمدیہ کے قائد کے اہل خانہ پر ریپ کے الزامات: برطانوی پولیس 

برطانیہ کی پولیس جماعت احمدیہ کے سربراہ کے قریبی اہل خانہ پر عصمت دری کے دعووں کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ان افراد میں جماعت احمدیہ کے سربراہ کے قریبی عزیزوں کا نام بھی لیا جا رہا ہے۔ ایک احمدی خاتون کی طرف سے اس کے والد اور جماعت کے عالمی رہنما کے قریبی خاندان کے افراد کی جانب سے ماضی میں ”جنسی زیادتی“ کے الزامات کی لندن پولیس کی جانب سے تحقیقات پر پوری دنیا میں احمدیہ حلقوں میں

Read more

لندن کے اوتھ کمشنر نے رانا شمیم کے بیان حلفی کی تصدیق کر دی

لندن میں جنگ جیو گروپ کے نمائندے مرتضیٰ علی شاہ کے مطابق  لندن کے اوتھ کمشنر نے رانا شمیم کے بیان حلفی کی تصدیق کر دی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ رانا شمیم نے ان کے ساتھ اکیلے ملاقات کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق لندن نوٹری پبلک ،جس نے گلگت بلتستان کے سابق چیف جسٹس جسٹس (ر) رانا شمیم ​​کے حلف نامے کی تصدیق کی اور مہر لگائی ، نے ثاقب نثار کے خلاف بدعنوانی کے سنگین الزامات پر

Read more

لاہور میں سوتیلے نانا نے مبینہ طور پر 9 سالہ نواسی کو ریپ کر دیا 

لاہور میں گلبرگ کے علاقے سے سوتیلے نانا نے مبینہ طور پر 9 سالہ نواسی کو جنسی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب کا بتانا ہے کہ زیادتی کاشکار بچی کا میڈیکل کروانے کے بعد ایف آئی آر درج کروائی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب کی چیئر پرسن سارہ احمد کا کہنا ہے کہ زیادتی کا شکار ہونے والی بچی کو لاہور میں گلبرگ کے علاقے سے تحویل میں لے لیا

Read more

ادارے کی کوئی پالیسی 20 سال کیلئے نہیں ہوتی: محمد زبیر

سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ ن کےمرکزی رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ ادارے کی کوئی 20 سال کی پالیسی نہیں ہوتی، ہم چاہتے ہیں کہ سچ سامنے آئے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ عمران خان اور شیخ رشید کو سمجھ آ گئی ہے کہ عوام کا ووٹ کس طرف ہے؟ ہم چاہتے ہیں کہ سچ سامنے آئے، حکومت چاہتی ہے کہ معاملے کو پیچیدہ بنایا جائے۔ سابق گورنر سندھ نے

Read more

حریم شاہ اور فاروق ستار کے درمیان دوستی کیسے ہوئی؟

ٹک ٹاک سے شہرت حاصل کرنے والی حریم شاہ نے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کے ساتھ دوستی اور ملاقات کے بارے میں خاموشی توڑ دی ہے ۔ حریم کا کہناتھا کہ فاروق ستار نے میرا نمبر اپنے موبائل میں ’’نوٹی گرل‘‘ کے نام سے محفوظ کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ میں بہت شرارتی ہوں اوروں کے ساتھ جو کیا ہے میرے ساتھ نہ کرنا۔ جس پر میں نے کہا آپ بے فکر رہو آپ

Read more

افغانستان ميں محرم اور حجاب کے بغير عورتوں کا سفر ممنوع

طالبان نے ايک تازہ حکم نامے ميں عورتوں کا کسی ’قريبی رشتہ دار‘ مرد اور حجاب کے بغير لمبا سفر ممنوع قرار دے ديا ہے۔ عالمی سطح پر خود کو منوانے اور امداد کی بحالی کے ليے جاری کوششوں ميں طالبان کا يہ قدم کيسا ثابت ہو گا؟ افغان طالبان نے حکم جاری کيا ہے کہ طويل سفر کرنے والی خواتين کو کسی مرد کے بغير ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم نہ کی جائے۔ مختصر فاصلے تک سفر کرنے والی خواتين

Read more

وجیہہ سواتی قتل کیس: ملزم کے والد نے کہا کہ بہو کے قتل میں صرف 50 ہزار روپے لگیں گے

پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کے قتل کیس میں گرفتار مقتولہ کے سابق شوہر رضوان حبیب نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ اس کے والد نے کہا تھا کہ وجیہہ کو قتل کرنے میں صرف 50 ہزار روپے لگیں گے، سابقہ اہلیہ وجہیہ کو تیز دھار آلے سے قتل کیا اور لاش گاڑی کی ڈگی میں ڈال کر منتقل کی ۔ ملزم نے بتایا کہ وجیہہ کی لاش کو گاڑی میں مہارت کے ساتھ چھپا کر خیبرپختونخوا میں

Read more

’محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت‘: رحمٰن ملک کے اہم انکشافات

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما، سابق وزیرِداخلہ رحمٰن ملک نے اپنی کتاب ’محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت‘ میں محترمہ کی شہادت سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔ سابق وزیرِداخلہ رحمٰن ملک نے اپنی کتاب ’محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت‘ کی رونمائی کی،یہ کتاب محترمہ بینظیر بھٹو کے قتل کے حوالے سے 28 ابواب پر مشتمل ہے، کتاب میں لیاقت باغ کے واقعے میں ملوث تمام کرداروں کی تفصیلات شامل ہیں۔ تقریبِ رونمائی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے

Read more

مقتول عمر خطاب کو دو کروڑ روپے کی پیشکش ہوئی تھی، جوڈیشل کمیشن بنایا جائے: فیصل کریم کنڈی

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور ڈیرہ اسماعیل خان سٹی میئر کے امیدوار فیصل کریم کنڈی نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) امیدوار کے قتل پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا۔ ڈی آئی خان میں پریس کانفرنس کے دوران سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اے این پی کے میئرشپ کے مقتول امیدوار عمر خطاب کے بیٹے نے بڑا انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمر خطاب کے بیٹے کے مطابق اُن

Read more

18 ویں ترمیم سے متعلق پہلے بتا دیتا تو مجھے حکومت میں آنے ہی نہ دیا جاتا: آصف زرداری

سابق صدر اور شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف زرداری نے انکشاف کیا ہے کہ اگر 18ویں ترمیم سے متعلق اپنا ارادہ پہلے ظاہر کر دیتا تو مجھے حکومت میں آنے ہی نہ دیا جاتا ۔ نواب شاہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی جھوٹے وعدے نہیں کئے ، ہم نے پہلے کام کیا ہے پھر بات کی ، ہم نے ہمیشہ ڈیلیور کیا ہے انہیں یہ بات سمجھ نہیں آرہی۔ آصف زرداری

Read more

سعودی عرب میں تبلیغی جماعت پر پابندی: مولانا طارق جمیل کی سعودی سفیر سے ملاقات

سعودی عرب میں تبلیغی جماعت پر پابندی عائد کیے جانے کی خبروں کے تناظر میں معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے علما کے ایک وفد کے ہمراہ سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مولانا طارق جمیل کے اکاﺅنٹ سے بتایا گیا ہے کہ علما کے وفد کی اس ملاقات میں سعودی سفیر کو دعوت و تبلیغ کی محنت، دینی خدمات اور اس کے عالمی اثرات کے بارے

Read more

خیبر پختونخوا بلدیاتی الیکشن: اسد قیصر سمیت شکست کی وجہ بننے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کا انکشاف

خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کی اپ سیٹ شکست کے حوالے سے تحقیقات رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کردی گئی ہے۔ رپورٹ میں گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، نو اراکین قومی اسمبلی اور چار اراکین صوبائی اسمبلی کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رپورٹ میں اضلاع کی سطح پر ذمہ داروں کا تعین کیا گیا، مہنگائی کی وجہ افراط زر، مہنگائی اور اندرونی

Read more

کرتار پور جیسے منصوبوں کو آڈٹ سے مستثنیٰ قرار دینا چاہیے: میجر جنرل کمال اظفر

ایف ڈبلیو او کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل کمال اظفر نے کہا ہے کہ کرتار پور جیسے سٹریٹجک منصوبوں کو آڈٹ سے مستثنیٰ قرار دیا جانا چاہیے۔ گزشتہ روز پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی میں سفارشات پیش کرتے ہوئے میجر جنرل کمال اظفر کا کہنا تھا کہ ”ایسے بڑے قومی مفاد کے منصوبوں میں حکومت کو خاص رعایت دینی چاہیے۔ اس کے علاوہ ایسے منصوبوں کو آڈٹ سے بھی استثنیٰ ہونا چاہیے۔“ کمال اظفر کا کہنا تھا کہ ”کرتار پور کو نہ

Read more

اگلے چند روز میں ملک بھر میں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی

رواں سال کے آخری ویک اینڈ سے ملک بھر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ بارشوں کے باعث پنجاب کے شہری علاقوں میں سموگ کی موجودہ صورتحال اور بارانی علاقوں میں پانی کی قلت میں کمی کا امکان ہے۔بارشیں گندم کی فصل کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ اوراتوار کو موسلا دھار بارش کے باعث بلوچستان کے اضلاع سبی، بولان، قلات، خضدار، نصیر آباداورکوہلو کے برساتی ندی نالوں میں ظغیانی کا

Read more

14 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی؛ کرکٹر یاسر شاہ اور ان کے دوست پر مقدمہ درج

اسلام آباد میں ایک 14 سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام پر کرکٹر یاسر شاہ اور ان کے دوست فرحان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ شالیمار میں قومی ٹیم کے باؤلر یاسر شاہ اور ان کے دوست فرحان کے خلاف ایک لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ متاثرہ لڑکی کے ماموں کی مدعیت میں درج کرائی گئی ایف آئی

Read more

شہریار آفریدی کی پیرس میں پاکستانی صحافی کو دھمکیاں

حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کے چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے فرانس میں مقیم پاکستانی صحافی یونس خان کو گالیاں اور کھلی دھمکیاں دیں۔ شہریار آفریدی نے فرانسیسی سفارتی عملے اور دوستوں سے کہا کہ ’اگر آپ نے اس صحافی کو رگڑا نہ دیا تو میں آپ کو نہیں چھوڑوں گا۔‘ تفصیلات کے مطابق صحافی یونس خان نے سوال کیا تھا کہ دورہ فرانس میں کشمیر کا مقدمہ کس کے سامنے پیش کیا؟ شہر یار

Read more

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں 2 لڑکیوں سے مبینہ اجتماعی زیادتی

لاہور کے علاقہ ڈیفنس میں دو لڑکیوں سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے بعد پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے پوش علاقہ ڈیفنس سی میں دو لڑکیوں کے ساتھ مبینہ طور پراجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے کہا کہ تین ملزموں نے گھر میں گھس کر لڑکیوں سے زیادتی کی، ایک ملزم کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا جبکہ

Read more

کراچی کلائمیٹ مارچ منظم کرنے والی ٹرانس جینڈر کارکن مبینہ طور پر اغوا اور ریپ

اتوار کو کراچی بچاؤ تحریک کے بینر تلے منعقد ہونے والے ‘پیپلز کلائمیٹ مارچ’ کے منتظمین میں سے ایک ٹرانس جینڈر کارکن کو مبینہ طور پر کچھ لوگوں نے تشدد اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اس مبینہ واقعے کا انکشاف کراچی بچاؤ تحریک نے ہفتے کی رات ایک بیان میں کیا ہے۔ کراچی بچاؤ تحریک کے ذریعے کراچی کی محنت کشوں کی بستیوں اور بازاروں کو مسمار کرنے کے خاتمے کی کوشش کی جا رہی ہے- ایک ٹویٹ میں

Read more

انصار عباسی نے سابق جج رانا شمیم کے تحریری بیان کی تردید کر دی

اسلام آباد ہائی کورٹ میں بیان حلفی کیس میں صحافی انصار عباسی نے گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کے تحریری بیان کی تردید کر دی۔ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے رانا شمیم کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ عدالتی معاون ریما عمر پیش ہوئیں۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریما عمر سے کہا کہ عدالت چاہتی ہے کہ آپ اس کیس میں معاونت کریں۔ اٹارنی جنرل نے بتایا کہ رانا

Read more

کوئٹہ ویڈیو اسکینڈل: متاثرہ لڑکیوں کو افغانستان لے جائے جانے کا انکشاف

کوئٹہ میں لڑکیوں کی نازیبا ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے کے اسکینڈل میں متاثرہ لڑکیوں کے افغانستان جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ خواتین کی بازیابی کے لیے افغان حکام سے رابطے میں ہیں، ماؤں اور بہنوں کی آبرو سے کھیلنے والے کسی معافی کے مستحق نہیں ہیں۔ دوسری جانب ویڈیو اسکینڈل میں ملوث 2 ملزمان کو مزید 7 روزہ جمسانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا، واقعے کے خلاف کوئٹہ

Read more

ٹانک میں پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر حملہ، ایک سیکورٹی اہلکار شہید

خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع ٹانک میں پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر حملہ کیا گیا ہےجس میں ایک اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) ڈاکٹر احسان ﷲ نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے پولیو سیکیورٹی ٹیم پر حملہ کیا، زخمی اور شہید اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈی پی او سجاد احمد نے کہا کہ حملہ آوروں

Read more

لاش کے ٹکڑے کرنے والی ملزمہ کمرہ عدالت میں مسکراتی رہی

کراچی کے علاقے صدر میں ایک شخص کو ٹکڑے ٹکڑے کر کے بے رحمی سے قتل کرنے کے الزام میں گرفتار خاتون کو پولیس نے جسمانی ریمانڈ لینے کے لیے عدالت میں پیش کیا تو اس موقع پر ملزمہ کمرۂ عدالت میں مسکراتی رہی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کراچی کی عدالت نے قتل کیس کی سماعت کرتے ہوئے ملزمہ کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ کی انگلیوں کے

Read more

کوئٹہ: خواتین کی ‘نازیبا’ ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے کے الزام میں دو افراد گرفتار

کوئٹہ — پاکستان کے صوبے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس نے ایک گروہ کے سرغنہ سمیت دو افراد کو گرفتار کیا ہے جو مبینہ طور پر خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرتے رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان لڑکیوں کو پہلے نوکری کا جھانسہ دیتے اور بعد میں نشہ آور دوا دے کر ان کی نازیبا ویڈیوز بناتے تھے۔ بعدازاں اُنہیں ریپ اور تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔ ملزمان پر کوئٹہ سے

Read more

‘گگ اکانومی’ کے فری لانس ورکرز کی بطور ریگولر ملازم درجہ بندی کی کوششیں

اوبر سمیت بہت سی کمپنیاں ایپ کے ذریعے اپنا کاروبار چلاتی ہیں۔ ویب ڈیسک — دنیا بھر میں ٹیکنالوجی سے متعلق چھوٹے اور عارضی پراجیکٹ مکمل کر کے پیسے کمانے والوں یعنی گگ اکانومی ورکرز(Gig Economy Workers) کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ ورکرز محدود نوعیت کے پراجیکٹس پر فری لانس کام کرتے ہیں۔ اس بڑھتی ہوئی لیبر مارکیٹ کے حالات سازگار بنانے کے لیے یورپی یونین نے ایک نئے منصوبے کا اعلان کیا ہے جس

Read more

اب نہ تو کیلے کے چھلکے کوڑے میں جائیں، نہ ہی مرغی کی ہڈیاں!

ویب ڈیسک — دنیا میں جہاں کئی ملکوں اور بڑے بڑے اداروں کو ماحولیاتی آلودگی اور فضلے میں اضافے پر تنقید کا سامنا ہے، وہیں ایسے بھی لوگ ہیں جو "زیرو ویسٹ” کے نظریہ پر عمل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایسے لوگوں کی کوشش ہے کہ کوئی چیز کوڑے میں نہ جائے۔ ماحول کو انسان دوست بنانے کے لئے ایک فرد کی سوچ میں تبدیلی بھی اہم ہے مگر جب ایسی کوشش اجتماعی طور پر ہوں تو اس

Read more

کسی کی جرأت نہیں تھی کہ مجھ سے رابطہ کرتا اور نہ اب کوئی کر سکتا ہے: ثاقب نثار

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نےانکشاف کیا ہے کہ کسی کی جرأت نہیں تھی مجھ سے رابطہ کرتا اور نہ اب کوئی کر سکتا ہے، رانا شمیم سے جو میری آخری گفتگو ہوئی وہ یہ تھی کہ آپ کی وجہ سے میری توسیع نہیں ہوئی،میں نے انہیں کہا کہ ایکسٹینشن تو میرا اختیار نہیں ہے وہ تو حکومت کا ہے، میں کیسے کرسکتا ہوں۔ ریلوے کے معاملات کلیئر تھے خواجہ سعد رفیق کے لئے اس سے بڑی کلیئرنس نہیں ہو

Read more

بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک

بھارت کے سب سے بڑے فوجی افسر چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت بدھ کو اوٹی کے قریب ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہلاک ہو گئے۔ فضائیہ کے مطابق، جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ مدھولیکا راوت اور 11 دیگر افراد ہلاک ہوئے۔ انڈین ایکسپریس کے مطابق مرکزی وزیر دفاع کا راج ناتھ سنگھ کل پارلیمنٹ میں اس حادثے پر بیان دینے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں کم از کم تین زخمیوں کو ہسپتال لے جایا

Read more

فیصل آباد واقعہ: ہم نے کپڑے خود نہیں اُتارے، ملزمان نے بے لباس کیا، متاثرہ خاتون

پنجاب کے شہر فیصل آباد میں مبینہ طور پر سرِعام بے لباس کی جانے والی متاثرہ خاتون آسیہ بی بی نے کہا کہ انہوں نے کپڑے خود نہیں اُتارے، ملزمان نے بےلباس کیا تھا، انھوں نے دکان میں ہمارے کپڑے پھاڑے اور باہر نکال دیا، ہم دکان کے اندر جاتیں، یہ پھر دھکے دے کر باہر نکال دیتے۔ متاثرہ خاتون آسیہ بی بی نے یہ بھی کہا کہ جو لوگ پکڑے گئے ہیں ہم انہیں پہچانتے ہیں، عدالت میں بھی

Read more

بھارتی آرمی چیف کا ہیلی کاپٹر تباہ، چیف کی ہلاکت کا خدشہ

بھارتی نیوز ایجنسیوں اور میڈیا کی خبروں کے مطابق بھارتی چیف آف ڈیفینس سٹاف جنرل پبن راوت کا ایم آئی سترہ ہیلی کاپٹر تامل ناڈو کے علاقے کائمباتور میں تباہ ہو گیا ہے۔ ہیلی کاپٹر میں جنرل راوت اور ان کی بیگم کے علاوہ چودہ دیگر افراد سوار تھے۔ کریش ویلنگٹن آرمی سینٹر کے ٹریننگ کیمپ کے قریب ہوا۔ نزدیکی آرمی اڈوں نے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ویڈیوز میں ہیلی کاپٹر کا ملبہ اور آگ دکھائی

Read more

وفاقی کابینہ کا لاپتہ صحافی مدثر نارو کے ورثا سے نہ ملنے کا فیصلہ

وفاقی کابینہ نے لاپتہ صحافی مدثر نارو کے خاندان سے ملاقات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور وفاقی کابینہ مدثر نارو کی والدہ اور بیٹے سے ملاقات کرکے انہیں مطمئن کریں۔ وفاقی کابینہ نے اس معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی کابینہ نے موقف اختیار کیا کہ متعلقہ فورمز کے باوجود معاملات کابینہ

Read more